en
Feedback
📋📔”تَراشِے“📔📋

📋📔”تَراشِے“📔📋

Open in Telegram

”تَرَاشِے“ گروپ کی تخلیق کا مقصد فقط علمی و ادبی مضامین، غزلیں، نظمیں وغیرہ آپ تک پہنچانا اور اردو کو فروغ دینا ہے! Admin at: @Sadiquemasood

Show more
331
Subscribers
No data24 hours
+197 days
+7630 days
Posts Archive
منگول شہزادی کوتلون چودہ بھائیوں کی اکلوتی بہن اور ایک شاندار جنگجو لڑکی تھی. اپنے دور کے فن جنگ کے ہر شعبے میں مہارت رکھتی تھی. چاہے وہ گھڑ سواری ہو تیر اندازی ہو دو بدو جنگ ہو یا نیزہ بازی کوتلون کا کوئی ثانی نہیں تھا. کوتلون کی ایک شرط تھی. وہ کہتی تھی شادی اسی سے کرے گی جو اسے کشتی میں ہرا دے گا. لیکن اگر کشتی لڑنے والا ہار جائے تو اسے کوتلون کو ایک گھوڑا دینا ہوگا. کوتلون کے پاس دس ہزار گھوڑے جمع ہوگئے تھے لیکن اس کی شادی نہیں ہوئی. اس میں ایک ایسا بہادر بھی تھا جس نے ایک ہزار گھوڑے کوتلون سے لڑ کر ہارے تھے. لیکن وہ کوتلون کو جیت نہ سکا. لیکن ایک دن کوتلون ہار گئی. اس نے شادی کر لی تھی. بغیر کشتی بغیر لڑے کوتلون کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جس سے کوتلون لڑنا ہی نہیں چاہتی تھی. کیونکہ اسے اُس سے محبت ہوگئی تھی. وہ اپنا دل ہار بیٹھی تھی. احساسات کے میدان میں عورت وہ جنگجو ہے جس سے لڑ کر جیتنا بہت مشکل ہے. عورت ہمیشہ دل سے ہارتی ہے. ازدواجی زندگیوں میں مردانگی کے بھرم میں گھر کو میدان جنگ نہ بنائیں. اس میدان میں ہر عورت شہزادی کوتلون ہے. دل جیتنے کی کوشش کریں گھر گل گلزار رہے گا. 🖊️ریاض علی خٹک ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: صادق مسعود واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

تحریر میں پختگی ، حسن ، نکھار ، رعنائی ، زیبائی اور سحر کاری ایک دو سال میں نہیں پیدا ہوتی ،اور ناہی دس بیس مضامین لکھنے لینے سے ، بلکہ عرصۂ دراز کی محنت اور مسلسل جاں فشانی کے بعد یہ خوبیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پہلے خوب مطالعہ کرلیں ، پھر جب وہ قلم ہاتھ میں لیں گے تو اپنے قلم کی سحر کاری سے دنیا کو مدہوش کردیں گے ، لوگ ان کی تحریروں کو پڑھ کر جھوم اٹھیں گے ، لیکن یہ محض دھوکہ اور پرفریب خواب ہے ،جس کی کوئی تعبیر نہیں ، اچھے سے اچھا صاحب مطالعہ اگر اسے لکھنے کی مشق نہ ہوتو ایک دو صفحہ کی تحریر لکھنے میں دن میں اسے تارے نظر آنے لگتا ہے ، اسی طرح وہ لوگ جو صرف قلم گھسیٹتے رہتے ہیں اور مطالعہ برائے نام کرتے ہیں، ان کی تحریریں بوجھل، سپاٹ، بے مزہ ، بے کیف اور تھکی ہوئی ہوتی ہیں ۔ کامیاب وبامراد ہے وہ شخص جو مطالعہ کا رسیا اور قلم کا دھنی ہو ، اللہ تعالیٰ ہمیں دونوں چیزوں کی توفیق دے ۔ 🖊️محمد اکرام الحق ندوی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: صادق مسعود واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

Roshnai🤍.pdf15.01 MB

*میاں بیوی* تم اور میں کبھی بیوی اور شوہر تھے، پھر تم ماں بن گئیں اور میں باپ بن کے رہ گیا تم نے گھر کا نظام سنبھالا اور میں نے زریعہ معاش کا اور پھر تم "گھر سنبھالنے والی ماں" بن گئی اور میں کمانے والا باپ بن کر رہ گیا بچوں کو چوٹ لگی تم نے گلے لگایا ‏اور میں نے سمجھایا لیکن تم محبت کرنے والی ماں بن گئیں اور میں صرف باپ ہی رہ گیا۔۔ بچوں نے غلطیاں کیں تم ان کی حمایت کر کے "understanding mom" بن گئیں اور میں "نہ سمجھنے والا" باپ بن کے رہ گیا "بابا ناراض ہوں گے" یہ کہہ کر تم اپنے بچوں کی"best friend" بن گئیں ‏اور میں غصہ کرنے والا باپ رہ گیا تم روزانہ بچوں سے رازونیاز کرتے ہوئے اپنا مستقبل محفوظ بناتے ہوئے اور میں فقط گھر کا مستقبل بنانے کے لیے اپنا اج برباد کرتا گیا۔ تمہارے آنسوؤں میں ماں کا پیار نظر آنے لگا اور میں بچوں کی انکھوں میں فقط بے رحم باپ رہ گیا ‏تم چاند کی چاندنی بنتی چلی گئی اور پتہ نہیں کب میں سورج کی طرح آگ اگلتا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔ تم ایک "رحم دل اور شفیق ماں" بنتی گئیں اور میں زندگی کا بوجھ اٹھانے والا صرف ایک باپ بن کر رہ گیا۔ (کاپی، پیسٹ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: صادق مسعود واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

انسان پیدائشی طور پر کسی سے نفرت نہیں کرتا، نفرت کرنا اسے سکھایا جاتا ہے، والدین سکھاتے ہیں، سکول کی کتابیں سکھاتی ہیں، میڈیا سکھاتا ہے۔ ورنہ انسان کی فطرت تو محبت کرنا ہے. نیلسن منڈیلا واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

آپ کو یہ تو معلوم ہوگا کہ میں کامیاب ہوگیا، مگر یہ نہیں پتا ہوگا کہ کتنی بار ناکامی سے دوچار ہوا ہوں، میری نئی ملازمت کی آپ کو خبر ہوگی، مگر کتنی بار ریجیکٹ کیا گیا ہوں، اس کا علم نہیں ہوگا، میری صبح دم حاضری کو تو آپ نوٹ کرتے ہیں، مگر آپ کو یہ نہیں معلوم کہ میں نے کتنی راتیں آنکھوں میں کاٹی ہیں اور بغیر سوئے صبحیں کی ہیں .... آپ کو روشن نتائج کی تو خبر ہوتی ہے، مگر سخت ترین شروعات کے بارے میں نہیں جانتے، پس کسی کو جج کرنے میں نرم دلی سے کام لیجیے اور تنگ نظر مت بنیے! مصطفی محمود ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: صادق مسعود واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

کچھ روز قبل میں سائٹس وزٹ کے بعد دفتر پہنچا تو آفس بوائے دفتر کی صفائی کر چکا تھا۔۔ سائٹس پر کیونکہ مٹی اور سیمنٹ بکھرا ہوتا ہے تو سارا کچرا جوتے کے نیچے لگ جاتا ہے۔۔ دفتر پہنچ کر میں نے جوتا اتارا اور اسے نیچے سے دھونے کا ارادہ کیا۔۔ آفس بوائے نے پوچھا کہ کیا کرنے لگے ہیں۔۔ میں نے کہا سائٹس سے مٹی وغیرہ جوتے کے نیچے لگ گئی ہے تو یہاں دفتر کی صفائی اس سے خراب ہو گی اس لئے جوتے کو نیچے سے صاف کرنے لگا ہوں تاکہ یہاں گند نہ پڑے۔۔ اس نے زبردستی میرے ہاتھ سے جوتا لیا اور نیچے سے صاف کر دیا۔۔ پھر وہ کہنے لگا سر میں نے پہلے جتنے لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے آپ پہلے شخص ہیں جو میری کی ہوئی صفائی کا خیال رکھتے ہیں کہ خواہ مخواہ گند نہ ڈالا جائے ورنہ سب یہی سوچتے ہیں کہ صفائی کرنے والا بندہ ہے نا۔۔ خود ہی صفائی کرتا رہے گا۔۔ صفائی کے حوالے سے اتنی حساسیت اور خیال ہمارے معاشرے کے اکثر لوگوں میں نہیں ہوتا۔۔ میرے اندر بھی نہیں تھا۔۔ لیکن میری بیگم کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ مجھ جیسے لاپروا بندے کو ان چھوٹے چھوٹے کاموں کی طرف متوجہ کیا اور گھر کی سیٹنگ اور صفائی کو بہت ہی آئیڈیل سطح تک لے گئی۔۔ ہمارے گھر پہ کوئی مہمان آتا ہے تو گھر کی ترتیب اور صفائی دیکھ کر لازمی متاثر ہوتا ہے۔۔ ہر چیز سلیقے اور ترتیب سے اپنے مقام پر پڑی نظر آتی ہے۔۔ ایسا کبھی نظر نہیں آئے گا کہ چیزیں بکھری پڑی ہوں اور گھر میں گند مچا ہوا ہو۔۔ اگر ہر بندہ اپنا ڈالا ہوا گند خود صاف کرنے لگ جائے اور اپنی چیزوں کو ترتیب سے رکھنے لگے تو کتنا اچھا ماحول بن سکتا ہے۔۔ بس ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے۔۔ جہاں بیٹھے ہیں وہاں گند چھوڑ کر نہیں جانا کہ کوئی آ کر اٹھائے۔۔ اپنا اپنا کچرا خود اٹھا کر کوڑا دان میں ڈال کر پھر آگے جائیں۔۔ کوڑا دان نہ ہو تو کسی شاپر میں ڈال کر ساتھ اٹھا لیں اور جہاں کوڑا دان ملے وہاں پھینک دیں۔۔ اتنی سی توجہ سے ہمارے گھر۔۔ شہر اور ملک میں صفائی کا ماحول بننے لگے گا اور سب کچھ بہت خوبصورت نظر آنے لگے گا۔۔ بشارت حمید ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: صادق مسعود واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم فارسی کے کھجوروں بھرے باغ کی، خاک ماتھے پہ ملتا شگُن کے لئے میں بھی بِکتا ہوا جا بہ جا ایک دن، جا پہنچتا مدینے میں اُنؐ کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ استعاروں کی رنگین برسات میں، ان کے دٙر سے نگینوں کی خیرات لی اے زمانے، یہ انؐ کی عطا ہے عطا، یہ جواہر کہاں دٙیکھ سُن کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سبز ڈفلی پہ پڑتی ہوئی تھاپ نے، خیر مقدم کیا میرے سُلطانؐ کا لحن گونجا فرشتوں کی آواز کا، تار چھیڑا گیا ایک دُھن کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رنگ برسا تو دنیا گلابی ہوئی، بس تریسٹھ برس ماہ تابی ہوئی بھاگوانوں کی بستی صحابی ہوئی، پھول شاخوں سے رحمت نے چُن کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بادشاہا، مدینے سے ارشاد ہو، سندھ دریا پہ جوگی کی امداد ہو خاکساری عنایت کی مشتاق ہے، مُنتظر ہے مرا عیب، گُن کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرش بچھتا ہے آمد کے اعلان کا، چاند، سورج، ستارے، نمودار ہوں لامکانی میں سوئی ہوئی زندگی، بے قراری سے خواہاں تھی کُن کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاعر: احمد جہاں گیر ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: صادق مسعود واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

*شیخ علي طنطاوي لکھتے ہیں:* طلبہ کو چاہیے کہ وہ روزانہ ( کم از کم) پانچ صفحے مطالعہ کرنے کے عادی بنیں اور اسے کبھی ترک نہ کریں۔ میں پچاس سالوں سے مطالعہ کرتا آ رہا ہوں، جس کی یومیہ مقدار بیس صفحات سے کم نہیں ہوتی، بلکہ بچاس صفحات سے کم نہیں ہوتی۔ غور کرو پچاس سال میں روازنہ کیے گئے بیس صفحے کے مطالعہ کی مجموعی مقدار کیا ہوگی؟ ایک تہائی ملین سے بھی زیادہ۔ تعجب نہ کرو، بہت سے لوگ اس سے بھی زیادہ پڑھے ہیں، مثال کے طور پر عقاد کو دیکھو، وہ اس سے بھی زیادہ پڑھنے کا اہتمام کرتے تھے۔ علمائے متقدمین کے مطالعے کی شرح چھوڑو، ان میں سے بہتوں کی تالیفات تو پچاس ہزار صفحات پر پھیلی ہوئی ہیں۔ جن طلبہ کو مکافہ یا والد کی طرف سے پاکٹ خرچ ملتا ہے، ان کو چاہیے کہ اس میں سے پانچ یا دس ریال ہر ماہ کتاب خریدنے کے لیے مختص کر لیں اور ہاں بہترین اور مفید کتابیں ہی خریدیں۔ ( اگر ایسا کیے) تو فارغ ہوتے ہوتے اس کے پاس ایک چھوٹی سی لائبریری بن جائے گی۔ اور جن کے پاس روپیے نہ ہوں تو ان کے لیے عام مکتبات کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اور وہاں مفت مطالعہ کی سہولت بھی ہوتی ہے، اسی لیے وہاں جاکر مطالعہ کا اہتمام کرنا چاہیے۔ *📜 - |[فصول في الثقافة والأدب، ص: ٨١-١٨٢]|* انتخاب: ش ی ر ا ز ی واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

*آپ ایک اچھی عورت ہیں* آپ جو شوہر سے دو قدم پیچھے چل کر اچھا محسوس کرتی ہیں تو بھی اچھی ہیں۔ آپ جو میاں کا ہاتھ تھام کر چلتی ہیں تو بھی اچھی لگتی ہیں۔ آپ کی شادی بہت کم عمری میں ہو گئی، یا عمر ڈھلنے پر۔ یا جس بھی وجہ سے اگر آپ کی شادی نہ ہو سکی، ہو گئی تو چل نہ سکی، آپ کسی طور کسی سے کم نہیں۔ آپ کے بچے نہیں ہیں تو بھی آپ ایک مکمل عورت ہیں۔ آپ کے چار پانچ یا چھے سات بچے ہیں، آپ بھی بہترین ہیں۔ آپ کے بچوں میں کم وقفہ ہے تو بھی، زیادہ ہے تب بھی۔۔ آپ اچھی ہیں۔ آپ صرف بیٹیوں کی ماں تو بھی عظیم ہیں۔ آپ صرف بیٹوں کی اماں ہیں تو بھی الحمد للّٰہ۔ آپ بچوں کو بریسٹ فیڈ کرواتی ہیں تو بھی اچھی ماں ہیں۔ اگر فارمولا ملک دیتی ہیں تو بھی اچھی ہیں۔ آپ جو بچوں کے بعد بھی جاب پر جاتی ہیں، گھر اور باہر دونوں کا توازن رکھ رہی ہیں، خود تھک رہی ہیں لیکن بچوں کو کوالٹی ٹائم دینے کی کوشش کرتی ہیں، آپ بہت اچھی ماں ہیں۔ آپ جو بہترین پڑھ لکھ کر بچوں کی خاطر گھر رہ کر گھر کے سب کام سنبھالے ہوئے ہیں، صبح سے شام تھکتی ہیں، آپ بھی بہت اچھی ماں ہیں۔ آپ اپنے بچوں کو خود پڑھاتی ہیں، تو بھی کمال ہے۔ اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ سے بہتر کوئی اور پڑھا پائے گا اور آپ اس کا انتظام کرتی ہیں تو بھی بہترین فیصلہ ہے۔ آپ میک اپ کی دلدادہ ہیں۔ میرا گمان ہے کہ آپ کسی مرد کو لبھانے کے لئے ایسا نہیں کرتیں۔ سجیں سنوریں۔ آپ اچھی لگتی ہیں۔ آپ جو سادہ رہنا پسند کرتی ہیں تو بھی پیاری لگتی ہیں۔ آپ آفس جائیں، سکول پڑھائیں، گھر میں بزنس کریں۔ یا کچھ بھی نہ کریں اور گھر پر رہیں۔ آپ ہر طرح سے ایک اچھی باکردار عورت ہیں۔ اپنی اپنی ڈومین میں آپ جو بھی کام کر رہی ہیں، جو بھی کردار نبھا رہی ہیں، آپ معاشرے کی ایک اہم رکن ہیں۔ آپ اہم ہیں۔۔ لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں نہ ہی مایوس ہوں لوگ تو اپنے پیدا کرنے والے اللّٰہ سے بھی نا خوش ہوتے ہیں۔ سردی جب زیادہ ہو تو کہتے ہیں ہائے اتنی سردی۔ گرمی جب زیادہ ہو تو کہتے ہیں ہائے اتنی گرمی لیکن ہمارے اعمال ایسے ہیں کہ سورج بھی آگ برسائے زمین ہمیں زندہ نگل جائے۔ اپنے لیے جینا سیکھیں خوش رہیں مسکراتے رہیں اللّٰہ پاک کو راضی کریں انسان، انسان سے کسی بھی حال میں راضی نہیں ہو سکتا۔ جینا سیکھیں مر تو ایک دن ویسے بھی جانا ہے۔ (کاپی، پیسٹ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: ش ی ر ا ز ی واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

اگر دن بھر مطالعہ کا موقع نہیں ملتا تو پریشان مت ہوں، اپنے سرہانے ایک کتاب رکھیں، سونے سے پہلے روزانہ صرف پندرہ منٹ پڑھ لیں،یوں ایک سال میں کئی کتابیں پڑھ لیں گے،بس پابندی شرط ہے۔ مفتی محمد تقی عثمانی واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P

اگر کوئی لڑکی اس گمان میں رہتی ہے کہ اس کی خوبصورتی اس کا سب سے بڑا پلس پوائنٹ ہے تو یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہے ۔۔۔۔ مرد جب عورت کو پسند کرتا ہے تو وقتی طور پر اس کی خوبصورتی ہی کو پسند کرتا ہے لیکن وقتی پسندیدگی جب محبت میں بدلتی ہے تو عورت کی خوبصورتی پیچھے رہ جاتی ہے مرد پھر عورت کا رکھ رکھاؤ، کردار، اس کا دین کے ساتھ لگاؤ، اس کا ذاتی زندگی کے تعلقات دیکھ کر ہی اسے محبت دیتا ہے یا پھر نہیں دیتا ۔۔۔۔ لڑکی جتنی مرضی خوبصورت ہو لیکن سیرت ہمیشہ خوبصورتی پر فوقیت لے جاتی ہے ۔۔۔۔ خوبصورتی کچھ وقت کے لئے ہوتی ہے لیکن سیرت ہمیشہ رہتی ہے جو عزت سیرت پیدا کرتی ہے وہ خوبصورتی کبھی بھی پیدا نہیں کر سکتی۔ (کاپی، پیسٹ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: صادق مسعود واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

کمرے میں سگرٹوں کا دھواں اور تری مہک۔۔۔ https://youtube.com/shorts/qUR3R22C_6g?feature=share

ہم اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟ نیا ڈنر سیٹ خریدا ہے تو کھانا پرانے میں کیوں کھایا جائے؟ نئے کپڑے سلوائے ہیں تو اُنہیں عام حالات میں بھی پہننے میں کیا مضائقہ ہے؟ گھر میں ڈیڑھ لٹر والے کولڈ ڈرنک کی خالی بوتلوں کے انبار لگتے جارہے ہیں لیکن پھینکنے کا حوصلہ نہیں پڑ رہا۔ نیا بلب خرید لیا ہے تو پرانے کو سٹور میں کیوں سنبھال کے رکھ دیا ہے؟ باتھ رو م میں نیا شیونگ ریزر موجود ہے تو پرانے پندرہ ریزر کا انبار کیوں لگا رکھا ہے؟ پانچ سو روپے والا لائٹر خرید ہی لیا ہے تو اُسے استعمال کیوں نہیں کرتے؟ نئی بیڈ شیٹ کیوں سوٹ کیس میں پڑی پڑی پرانی ہوجاتی ہے؟ جہیز میں ملی نئی رضائیاں کیوں بیس سال سے استعمال میں نہیں آئیں؟ باہر سے آیا ہوا لوشن کیوں پڑا پڑا ایکسپائر ہوگیا ہے؟؟؟ دل چاہیے۔۔۔! نئی چیز استعمال کرنے کے لیے پہاڑ جتنا دل چاہیے ‘جو لوگ اس جھنجٹ سے نکل جاتے ہیں ان کی زندگیوں میں عجیب طرح کی طمانیت آجاتی ہے۔ یہ شرٹ خریدیں تو اگلے دن پورے اہتمام سے پہن لیتے ہیں۔ یہ ہر اوریجنل چیز کو اُس کی اوریجنل شکل میں استعمال کرتے ہیں اور ہم جیسے دیکھنے والوں کو لگتاہے جیسے یہ بہت امیر ہیں حالانکہ یہ سب چیزیں ہمارے پاس بھی ہوتی ہیں لیکن ہماری ازلی بزدلی ہمیں ان کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتی۔ دن پہ دن گذرتے جاتے ہیں لیکن ہم نقل کی محبت میں اصل سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ کسی کے گھر سے کیک آجائے تو خود کھانے کی بجائے سوچنے لگتے ہیں کہ آگے کہاں دیا جاسکتا ہے۔ ہر وہ کیک جس پر لگی ٹیپ تھوڑی سی اکھڑی ہوئی ہو، اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل خانہ نے ڈبہ کھول کر چیک کیا ہے اور پھر اپنے تئیں کمال مہارت سے اسے دوبارہ پہلے والی حالت میں جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ پتہ نہیں کیوں ہم میں سے اکثر کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ اچھی چیز ہمارے لیے نہیں ہوسکتی۔ اور تو اور ہم بچے سے جوان ہوگئے مگر اپنے ناپ کے کپڑے اور جوتے نصیب نہ ہوئے، جوتا احتیاطاً ایک دو نمبر بڑا لیا جاتا، لاکھ پہن کر رو کر بھی دکھایا کہ دیکھو اماں میری ایڑھی تو اس جوتے کی کمر تک جاتی ہی ہے مگر ایک ہی جواب کہ پاؤں بڑھ رہا ہے اگلے سال پورا ہو جائے گا اور قسم سے اگلا سال آیا بھی نہ ہوتا اور جوتا لیرو لیر ہو جاتا۔ کپڑے ہمیشہ ایک بالشت بڑے رکھوانے ہیں تا کہ اگلے سال چھوٹے بھائی کو بھی پورے ہو جائیںـ چلیں اس شر میں بھی خیر یہ تھی کہ جو لڑکیاں کسی کو بھی گھاس نہ ڈالتی تھیں وہ ہمیں دیکھ کر ضرور مسکراتی تھیں ،، ہم ساری زندگی اچھے لباس کے میلا ہونے کے ڈر سے جیتے ہیں اور پھر ایک دن دودھ کی طرح اجلا لباس پہن کر مٹی میں اتر جاتے ہیں۔۔۔ خوش رہیے اور خوشیاں بانٹیے۔ (کاپی، پیسٹ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: محترم صفی اللہ شیرازی صاحب واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

غزل نیا سا دکھ ہے، پرانے ہر غم سے مختلف ہے سو میرا گریہ بھی عام ماتم سے مختلف ہے تمہاری آواز میں گھلی تازگی سے جانا وہاں کا م
غزل نیا سا دکھ ہے، پرانے ہر غم سے مختلف ہے سو میرا گریہ بھی عام ماتم سے مختلف ہے تمہاری آواز میں گھلی تازگی سے جانا وہاں کا موسم، یہاں کے موسم سے مختلف ہے یہ تم جو کہتے ہو، فرق ہے عشق اور جنوں میں تمہارا مطلب ہے آب، شبنم سے مختلف ہے؟ کہا تو تھا تم سے، تم یہاں کے لئے نہیں ہو تمہارا پیکر ہی نسلِ آدم سے مختلف ہے یہ ایک طرفہ جنون کا معجزہ ہے صاحب ہم اس کے جیسے ہیں اور وہ ہم سے مختلف ہے تمام رشتے ہیں اک طرف اور اک طرف ماں یہ ایک تصویر سارے البم سے مختلف ہے جوان عمری میں جھک گئی ہے کمر ہماری یہ ہجر کا خم ہے، عمر کے خم سے مختلف ہے عمیر نجمی https://www.instagram.com/p/CdSsdULBoCy/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

غزل نیا سا دکھ ہے، پرانے ہر غم سے مختلف ہے سو میرا گریہ بھی عام ماتم سے مختلف ہے تمہاری آواز میں گھلی تازگی سے جانا وہاں کا موسم، یہاں کے موسم سے مختلف ہے یہ تم جو کہتے ہو، فرق ہے عشق اور جنوں میں تمہارا مطلب ہے آب، شبنم سے مختلف ہے؟ کہا تو تھا تم سے، تم یہاں کے لئے نہیں ہو تمہارا پیکر ہی نسلِ آدم سے مختلف ہے یہ ایک طرفہ جنون کا معجزہ ہے صاحب ہم اس کے جیسے ہیں اور وہ ہم سے مختلف ہے تمام رشتے ہیں اک طرف اور اک طرف ماں یہ ایک تصویر سارے البم سے مختلف ہے جوان عمری میں جھک گئی ہے کمر ہماری یہ ہجر کا خم ہے، عمر کے خم سے مختلف ہے عمیر نجمی https://www.instagram.com/p/CdSsdULBoCy/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

اگر آپ ایک ہائی ویلیو انسان بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی اقدار اور اپنے اصول بھی اونچے رکھنے ہوں گے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کوئی خود پسند اور مغرور انسان بن جائیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے کچھ اٹل اصول بنائیں اور ان کے مطابق فیصلے کریں۔ اپنے اندر سے نیگیٹو ویلیوز نکالیں گے تو خودبخود مثبت ویلیوز آپ کا حصہ بن جائیں گی۔ یہ مت سوچیں کہ آج سے میں نے سچ بولنا ہے۔ یہ سوچیں کہ آج سے میں نے جھوٹ نہیں بولنا۔ یہ مت سوچیں کہ اپنے وعدے پورے کرنے ہیں۔ یہ طے کرنا ہے کہ ایسا وعدہ کرنا ہی نہیں ہے جو پورا نہ کر سکیں۔ یہ مت سوچیں کہ اب سے مجھے بہت صاف ستھرا رہنا ہے۔ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ میں نے بدبودار اور میلا کچیلا نہیں رہنا۔ یہ نہ سوچیں کہ سب کا خیال رکھنا ہے۔یہ عزم کریں کہ کسی کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑنا۔ یہ نہ سوچیں کہ سب کی عزت کرنی ہے۔یہ طے کریں کہ کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دینا۔ یہ مت سوچیں کہ بہت اچھا کام کرنا ہے۔یہ ارادہ کریں کہ کسی بھی کام میں ڈنڈی نہیں مارنی اور جان نہیں چھڑانی۔ یہ مت سوچیں کہ مجھے قابل اعتبار کیسے بننا ہے۔ یہ طے کریں کہ کسی کا راز آگے نہیں دینا۔اور امانت میں خیانت نہیں کرنی۔ آپ نے اگر ہائی ویلیوز سیکھنی ہیں تو پہلے اپنے اندر سے low values نکالنی ہوں گی۔ ' میں انمول ' ' نمرہ احمد ' واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

زندگی کو آسان بنائیے کسی کی یاد آ رہی ہےتو فون کر لیجئیے ملنا چاہتے تو مدعو کر لیجئے غلط فہمی دور کرناچاہتے ہیں تو وضاحت کر لیجئے کوئی سوال دل میں ہے تو پوچھ لیجئے کوئی بات نا پسند ہو تو بتا دیجیے انا کو دور چھوڑیے اور اپنوں کو پاس لائیے کوئی معافی مانگے تو ضرور معاف کر دیجئے۔ (کاپی، پیسٹ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: صادق مسعود واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

رونے میں کوئی برائی نہیں ہے ”رونے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ نم آنکھیں‘ نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہیے۔ اگر دل سخت ہو جائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیج نہیں بویا جا سکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہو جائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی یے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوتی سے جما دیتی ہے اور وہ گمراہ نہیں ہوتا۔ بس ان آنسوؤں کے پیچھے ناامیدی اور مایوسی نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ ناامیدی ایمان کی کمزوری کی علامت ہوتی یے۔ اللہ سے ہمیشہ بھلائی اور اچھے وقت کی آس رکھنی چاہیے۔ وہ اپنے بندوں کو اسی چیز سے نوازتا ہے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہیں۔“ فاطمہ عنبریں کے ناول "رستہ بھول نہ جانا“ سے اقتباس) واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official

ایک خاتون لکھتی ہیں: مجھے اچھا لگتا ہے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب کہیں باہر جاتے ہوئے وہ مجھ سے کہتا ہے "رکو! میں تمہیں لے جاتا ہوں یا میں بھی تمہارے ساتھ چلتا ہوں"۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھ سے ایک قدم آگے چلتا ہے۔ غیر محفوظ اور خطرناک راستے پر اسکے پیچھے پیچھے اسکے چھوڑے ہوئے قدموں کے نشان پر چلتے ہوئے احساس ہوتا ہے اس نے میرے خیال سے قدرے ہموار راستے کا انتخاب کیا۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب گہرائی سے اوپر چڑھتے اور اونچائی سے ڈھلان کی طرف جاتے ہوئے وہ مڑ مڑ کر مجھے چڑھنے اور اترنے میں مدد دینے کے بار بار اپنا ہاتھ بڑھاتا ہے۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب کسی سفر پر جاتے اور واپس آتے ہوئے سامان کا سارا بوجھ وہ اپنے دونوں کاندھوں اور سر پر بنا درخواست کیے خود ہی بڑھ کر اٹھا لیتا ہے۔ اور اکثر وزنی چیزوں کو دوسری جگہ منتقل کرتے وقت اسکا یہ کہنا کہ "تم چھوڑ دو یہ میرا کام ہے"۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ میری وجہ سے شدید موسم میں سواری کا انتظار کرنے کے لیے نسبتاً سایہ دار اور محفوظ مقام کا انتخاب کرتا ہے۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے ضرورت کی ہر چیز گھر پر ہی مہیا کر دیتا ہے تاکہ مجھے گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ باہر جانے کی دقت نہ اٹھانی پڑے اور لوگوں کے نامناسب رویوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب رات کی خنکی میں میرے ساتھ آسمان پر تارے گنتے ہوئے وہ مجھے ٹھنڈ لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے میرے سارے غم آنسوؤں میں بہانے کے لیے اپنا مظبوط کاندھا پیش کرتا ہے اور ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتا ہے۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ بدترین حالات میں مجھے اپنی متاعِ حیات مان کر تحفظ دینے کے لیے میرے آگے ڈھال کی طرح کھڑا ہوجاتا ہے اور کہتا ہے "ڈرو مت میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا"۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے غیر نظروں سے محفوظ رہنے کے لئے نصیحت کرتا ہے اور اپنا حق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ "تم صرف میری ہو"۔ لیکن افسوس ہم سے اکثر لڑکیاں ان تمام خوشگوار احساسات کو محض مرد سے برابری کا مقابلہ کرنے کی وجہ سے کھو دیتی ہیں۔ شاید سفید گھوڑے پر سوار شہزادوں نے آنا اسی لئے چھوڑ دیا ہے کیونکہ ہم نے خود کو مصنوعات کی طرح انتخاب کے لیے بازاروں میں پیش کر دیا ہے۔ پھر۔۔۔۔۔۔۔۔ *جب مرد یہ مان لیتا ہے کہ عورت اس سے کم نہیں تب وہ اسکی مدد کے لیے ہاتھ بڑھانا چھوڑ دیتا ہے۔ تب ایسے خوبصورت لمحات ایک ایک کر کے زندگی سے نفی ہوتے چلے جاتے ہیں، اور پھر زندگی بے رنگ اور بدمزہ ہو کر اپنا توازن کھو دیتی ہے*. مقابلہ بازی کی اس دوڑ سے نکل کر اپنی زندگی کے ایسے لطیف لمحات کا اثاثہ محفوظ کر لیجیے۔ (کاپی، پیسٹ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب از ممبر: صفی اللہ شیرازی صاحب (جونپور) واٹس ایپ:12 https://chat.whatsapp.com/KiaaTwWPr7CAbVL18kTI4P واٹس ایپ:3 https://chat.whatsapp.com/LNvOIpmCBEQ7gUxubNbpcy ٹیلی گرام: https://t.me/Tarashe_Official