en
Feedback
ایمان کی سلامتی

ایمان کی سلامتی

Open in Telegram

چینل کا مقصد آسان و دلکش انداز میں خواتین کو اپنے دین سے جوڑنا اور انہیں نفسیاتی و ذہنی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ امت کو بہترین مائیں مل سکیں .... اور اللّٰــــــــــــــــه کے دوست کبھی تنہا نہیں ہوتے .... صبر کے ساتھ اللہ کی رضا اور کامیابی جڑی ہے

Show more
494
Subscribers
+124 hours
+107 days
+6630 days
Posts Archive
*عشرہ ذی الحج کا ہمارے لئے پیغام* 〰〰〰🌸〰〰〰 💌حضرت ابراہیم ؑ نے خواب دیکھا اور بیٹے کی قربانی کا پختہ اور فوراً ارادہ کر لیا ۔۔ *یہ دن* ۔۔ہم سے سوال کرتے ہیں کہ ہم جو مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔۔اور اللہ کے محبت کا دم بھرتے ہیں ہم اپنے دعویٰ میں کتنے سچے ہیں ؟؟؟؟؟؟ *آج خود سے سوال کریں* ہماری اللہ سے محبت کیسی ہے؟؟؟ کتنی ہے؟؟؟⁉ جب میرے سامنے *اللہ کا کوئی حکم آتا ہے* تو میرا reactionکیسا ہوتا ہے ⁉ اگر آپ فوراً سر تسلیم خم کر دیتے ہیں تو آپ کامیاب ھیں *اوراگر* ٹال مٹول کرتے ہیں یا خود کو مشکل میں محسوس کرتے ہیں تو یہ خطرے کی بات ہے🚫 💕💕💕🌸💕💕💕 #عشرہ_ذوالحجہ

Audio from Alhamdulillah

🍃☘️🍃🌟🍃☘️🍃 *قیمتی ترین دس دن* 〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ ☘️موضوع ☘️ *نیکیوں میں تیزی کرنی ہے* 🎙️محترمہ نجیہ ہاشمی صاحبہ 👉🏻Part 4 ☘️🌟الحمد للہ ہماری زندگی میں ذوالحجہ کا پہلا عشرہ شامل ہو گیا ہے... اب ان شاءاللہ ہم اسوقت کو بہتر سے بہترین گذارنا ہے اور نیکیوں میں جلدی کرنا ہے... اسی سلسلے میں آجکا لیکچر بہت اہم ہے ضرور سنیے. 🍃☘️🍃🌟🍃☘️🍃 #بہترین_دس_دن

🍃🌼👆 *ذوالحجہ کے قیمتی ترین دن آنے والے ہیں.* روز کا لیکچر سنیے اور کرنے کے کاموں کی لسٹ بنا لیجیے.... *صبح فجر کی نماز کے بعد لیکچر سننے کا بہترین وقت ہوتا ہے.... چھت پر جایں یا لان میں اور خاموشی سے لیکچر سنا کیجئے..... کیونکہ جب سب آٹھ جاتے ہیں تو شور شرابا اور کام شروع ہو جاتے ہیں*

Audio from Alhamdulillah

🌼🍃🌼🌹🌼🍃🌼 *قیمتی ترین دس دن* 〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ 🍃موضوع 🍃 *ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں... زبان کو کنٹرول کرنا ہے* ❓ 👉🏻Part 3 🎙️محترمہ نجیہ ہاشمی صاحبہ 🍃🌼آج ہم یہ سیکھیں گے... کہ قیمتی ترین دس دن جو آنے والے ہیں.... ان میں اپنی زبان اور الفاظ کو کنٹرول کرنا ہے.. کیونکہ زبان واحد وہ چیز ہے جس کی وجہ سے تیزی سے ہماری نیکیاں ضائع ہو سکتی ہیں.... توجہ سے سنیے. 🍃🌼👆 *ذوالحجہ کے قیمتی ترین دن ہیں.* روز کا لیکچر سنیے اور کرنے کے کاموں کی لسٹ بنا لیجیے.... *صبح فجر کی نماز کے بعد لیکچر سننے کا بہترین وقت ہوتا ہے.... چھت پر جایں یا لان میں اور خاموشی سے لیکچر سنا کیجئے..... کیونکہ جب سب آٹھ جاتے ہیں تو شور شرابا اور کام شروع ہو جاتے ہیں* 🍃🌼🍃🌹🍃🌼🍃 #بہترین_دس_دن

🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘 🥩 *بڑی عید کے مزیدار پکوان، مگر احتیاط ضروری ہے*🥩 عید الاضحیٰ پر مزید دار پکوانوں سے کون لطف نہیں اٹھاتا۔ تکے، سیخ کباب، بریانی، کڑاہی گوشت سمیت دیگر انواع و اقسام کے کھانے عید الاضحیٰ کی رونق سمجھے جاتے ہیں۔ عید الاضحیٰ پر مسلمان جہاں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں وہیں اگلا مرحلہ گوشت سے چٹخارے دار کھانے بنانے کا آتا ہے۔ عید کے دنوں میں زیادہ تر افراد اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔کھانے پینے میں بے احتیاطی سے صحت پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ماہرین عید الاضحیٰ کے موقعے پر چند احتیاطی تدابیر تجویز کرتے ہیں جن پر عمل کرکے صحت مندی کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکتی ہیں۔ *برطانیہ میں مقیم ماہرِ غذائیات فریحہ جے کہتی ہیں عید کے دن خود پر پابندیاں لگانا درست نہیں۔ اس لیے اگر آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے تو پھر آپ کا جو دل چاہے وہ ضرور کھائیں۔ لیکن ساتھ ہی وہ گوشت کھاتے ہوئے اعتدال اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیتی ہیں۔* اسی طرح کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) سے تعلق رکھنے والے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر احسن مجتبیٰ بیگ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر لوگ سب سے زیادہ بد پرہیزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے امراض، ذیابیطس اور دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ عید الاضحیٰ پر کیا کھائیں اور کیا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عید پر قربانی پر گوشت سے ہاتھ روکنا مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے استعمال کی کچھ شرائط بھی یاد رکھنی چاہییں۔ ڈاکٹر احسن کے بقول قربانی کے جانور کے گوشت کو روکھا استعمال کیا جا سکتا ہے یا گوشت کا ایسا حصہ لیجیے جس میں چکنائی کی مقدار کم سے کم ہو۔ 🥩 *کتنی مقدار میں گوشت کھائیں؟*🥩 ماہر غذائیات فریحہ جے کے مطابق ہماری زندگیوں میں ویسے ہی اس قدر تناؤ ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ کھانے کے بارے میں اتنی ٹینشن نہیں لینی چاہیے لیکن ساتھ ہی وہ گوشت کھاتے ہوئے اس کی مقدار سے متعلق احتیاط بھی تجویز کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کے دن تو کھانے کے معاملے میں کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن ایک دن میں ہمیں 60 سے 90 گرام تک گوشت کھانا چاہیے جب کہ ایک ہفتے میں 300 گرام سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہیے۔ 🥩 *گوشت پکاتے وقت کن باتوں کا خیال کریں؟*🥩 غذائی ماہر فریحہ جے کے مطابق گوشت بناتے وقت جب ہم صحت مند طریقوں کی بات کرتے ہیں تو سب کے ذہن میں باربی کیو آتا ہے جو صحت کے لیے ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ سالن بنائیں تو اس میں تیل کا استعمال کم سے کم کریں۔ ان کے بقول چوں کہ گوشت میں اس کا اپنا فیٹ (چکنائی) موجود ہوتا ہے اور وہ اپنے ہی چکنائی میں بہت اچھا بن سکتا ہے۔ اس لیے بعض اوقات آپ کو کھانے میں خوردنی تیل ڈالنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔ فریحہ جے کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ گوشت کے اوپر نظر آنے والی چربی کو نکال دیں یا ایک اور طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گوشت اُبال لیں اور پھر اس کے اوپر جو سفید رنگ کی تہہ آتی ہے وہ آپ ہٹا لیں۔ 🥩 *صحت مند طریقے سے عید گزارنے کے لیے چند تدابیر*🥩 ڈاکٹر احسن مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ یہ صحت مند رہنے کے لیے ان تدابیر پر عید کے علاوہ عام دنوں میں بھی عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آرام پسند طرزِ زندگی سے ہٹ کر ورزش اور جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ان کے بقول اگر آپ کھانے میں کوئی بد پرہیزی کر رہے ہیں یا دعوتوں میں جا کر کھانے کھا رہے ہیں تو اس کے بعد اپنی ورزش کو تھوڑا بڑھا دیں تا کہ جو آپ نے کھایا ہے وہ ہضم بھی ہوجائے۔ ڈاکٹر احسن کا کہنا تھا کہ واک کرنے سے آپ کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی ہیں اور جب آپ کے دل کی دھڑکن بڑھتی ہے تو ایسے افراد جنہیں کوئی مرض لاحق نہیں ہے ان کے جسم کا میٹا بولزم بہتر ہوتا ہے جس سے ہاضمہ بھی اچھا ہو جاتا ہے۔ *انہوں نے مشورہ دیا کہ دن میں آدھا گھنٹہ اور ہفتے میں پانچ دن واک اور مستقل تیز تیز چہل قدمی سے صحت اچھی رہتی ہے۔ 🥩 *قربانی کے جانور کے کون سے حصے نہ کھائیں؟*🥩 فریحہ جے کا کہنا ہے کہ ہمیں عام طور پر گوشت کا استعمال کم رکھنا چاہیے کیوں کے اس سے دل کے امراض اور کولیسٹرول میں اضافے جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو یورک ایسڈ بڑھنے کی شکایت ہو انہیں قربانی کے جانور کی کلیجی، گردے اور دل وغیرہ نہیں کھانے چاہیں۔ اسی طرح حاملہ خواتین کو بھی کلیجی وغیرہ سے پرہپز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر احسن کے مطابق گردے، کلیجی، تلی اور دل وٹامن اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ان میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ *انہوں نے کہا کہ گوشت کے مذکورہ حصے کم سے کم استعمال کرنے چاہییں اور دل کے مریضوں کے لیے ان سے مکمل پرہیز ضروری ہے*۔ 🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘 #health

🥒 *کھیرا:*🥒 🥒🥒🥒🥒🥒🥒🥒 🥒 *کھیرا ایک پھل ہے جسے ہم بطور سبزی استعمال کرتے ہے۔* 🫗 *کھیرے کے اندر پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے تقریباٙٙ 90% اسمیں پانی ہوتا ہے اسلئے گرمیوں میں کھیرے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔* 💊 *جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے رہتے ہے۔* 🔥 *اگر آپکے جسم میں زیادہ گرمی، پیشاب کم آتا ہے،جلن کیساتھ آتا ہے، گردوں کی سوزش، ہاتھ پاوں سے گرمی کا اخراج ہوتا ہے،جگر میں گرمی ہے تو کھیرا کھائیں۔* 👀 *آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے،آنکھوں کا درد کرنا اسکے لیے دونوں آنکھوں پہ کھیرے کے سلائس کاٹ کر 15 منٹ سے 20 منٹ رکھیں بہت زیادہ افاقہ ہوگا۔* 🦠 *کھیرا جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔* 🌡️ *اس سے کولیسڑول لیول کم ہوتا ہے۔* 🧪 *قبض دور ہوتی ہے، بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔* 🩸 *کھیرا بہترین اینٹی آکیڈنٹس ہے،جو کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔* ⏲️ *کھیرے کا مسلسل استعمال وزن میں کمی کا باعث بھی ہے جدید تحقیق کے مطابق کھیرے کا رس لبلبے کو انسولین بنانے میں مدد کرتا ہے۔* 💉 *شوگر کے مریض کھیرے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے۔* 🪞 *کھیرا کھانے سے جھریاں ختم ہوتی ہے۔* 🧃 *کھیرے کا جوس معدہ کے السر کا بہترین علاج ہے۔* 🎗️ *منہ سے بدبو آنا، جلن، تیزابیت اور تھارائیڈ کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے۔* 🥙 *کھیرے کو چھلکوں سمیت دوپہر کے کھانے کیساتھ بطور سلاد استعمال کرنا چاہیے۔* 🥒 *کھیرا کھاتے وقت اسکا چھلکا نہ اُتارے۔* #health

🍎🍌🥚🥩🍗🧈🍯 *حمل میں خوراک* 🥛 *دودھ!* *دودھ کیلشیم فراہم کرتا ہے۔* *کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔* *حاملہ خواتین کو دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں زیادہ کھانی چاہیئں،* *خاص طور پر رات کو سوتے وقت دودھ ضرور پینا چاہیئے۔* 🥞 *گندم!* *حمل کے دوران میں ریشہ دار غذائیں مثلاً گندم اور گندم سے بنی ہوئی چیزیں ہاضمے کے لیے مفید اور قبض کشا ہے۔* 🍎🍑🥔🍆 *سبزیاں اور پھل!* *سبزیاں اور پھل جسم کو وٹامن پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں،اس لیے زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھائیے۔* 🍾 *تیل!* *حمل کے دوران میں زیادہ تیل مرچ مسالے والی اور تلی ہوئی اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔* *🥩🍗 گوشت!* *گوشت جسم کو پروٹین فراہم کرتا ہے جو آپ کے بچے کی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے۔* ⛔ *نوٹ:* *حمل کے دوران میں کلیجی کھانے سے پرہیز کریں۔* *اس میں بہت زیادہ وٹامن A ہوتا ہے۔* *جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بہت زیادہ وٹامن A بچے کے جسمانی اعضاء کی بناوٹ کو متاثر کرتا ہے۔* 🧂 *نمک!* *حمل کے دوران میں جتنا ممکن ہو کم نمک استعمال کریں۔* *نمک سوجن کا باعث بنتا اور بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے۔* 🧊 *پانی!* *حمل کے دوران میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا بہت اہم ہے۔آپ کو دن میں تقریباً آٹھ گلاس یا آٹھ گلاس سے زیادہ پانی ضرور پینا چاہیئے۔پانی قبض کشا ہے۔* ☕ *کافی!* *حاملہ خواتین کو کافیCofee پینے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔* *کافی کا استعمال اسقاط حمل کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔* *حمل کے ابتدائی بارہ ہفتوں میں چونکہ بچے کی نشوونما کا دور بہت نازک ہوتا ہے،اس لیے کافی سے خاص طور پر اجتناب کرنا چاہیئے۔* 🥜 *مونگ پھلی!* *دوران حمل اور بچے کو دودھ پلانے کے دوران میں مونگ پھلی سے پرہیز کریں،خصوصاً جن خاندانوں میں الرجی کا مسئلہ چلا آ رہا ہو وہ اپنے بچوں کو کم از کم تین برس تک مونگ پھلی* *سے دور رکھیں کیونکہ مونگ پھلی اور اس سے تیار کردہ اشیاء سے بچے کا تعلق جتنا جلد پیدا ہو گا،الرجی کا امکان اتنا ہی بڑھے گا۔* ✒️ *ام عبد اللّٰه* 📙 *اگر آپ ماں بننے والی ہے* 🥭🥥🥝🌽🥒🥦🥑 #health

☀️🔥 *اس سال گرمی نے شاید سارے ہی اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں....* 💦 *جو نعمت بھی آپکے پاس ہے،* اسکے لیے دل سے شکر گزار ہوں. 👈خواہ وہ صحت ہے، 👈 مال ہے ، 👈عہدہ ہے، 👈اولاد ہے، 👈جاءیداد ہے، 👈رشتے ہیں..... *سب کچھ ہے یا کچھ میں سے چند چیزیں ہیں* تو پھر بھی خوش رہیں...... شکر ادا کریں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپکو بہت سوں سے بہتر رکھا ہے.... ❄️ *کچھ ایسے بھی ہیں جو سفید پوش ہیں،* کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے..... دوسری طرف آپ ہیں جس کا اپنا بزنس ہے یا کم از کم ایک بہترین یا اوسط درجے کی جاب ہے....... ☀️🔥 *اللہ سے پناہ مانگیں* کہ وہ اس گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی کریں...... وہ گرمی کہ جس سے ہر خاص و عام بہت پریشان ہے..... 🐐🐑 *ہمارے قربانی کے جانور، بے زبان، گرمی سے حال و بے حال ہیں.......* . 💐 *استغفار کیجیے، دل سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کیجیے تاکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی سمیٹ سکیں.....* ام ابراہیم

*🌹ذی الحجہ کے قیمتی دن🌹* صبر اور معاف کر دینے سے بے شمار اجر بھی ملتا ہے۔اور دل کو سکون بھی،سو یہ گھاٹے کا سودا نہیں *💫معاف کر دیں ان کو جنہوں نے زیادتی کی دل دکھایا اجر اللہ دے گا۔۔۔۔* *🌙عشرہ ذی الحجہ کے دنوں کو یوں دل میں کینہ و نفرت رکھ کر نہ گزاریں۔۔۔۔* #عشرہ_ذوالحجہ

Audio from Alhamdulillah

*تکبیرات* سفر میں کام کرتے ہوئے خاموشی میں بازاروں میں جہاں جہاں ممکن ہو تکبیرات بلند کریں سنیں اور پڑھیں *جزاكم الله خيراً وأحسن الجزاء في الدنيا والآخرة* #تکبیرات

🔺 *اہم ٹپس* 🔺 *بات بچوں کی تربیت کی ہو تو اس میں یقینا* *communication کا بہت بڑا کردار ہے ، انفرادی بھی اور اجتماعی بھی* بچوں سے رابطہ ، بات چیت ، وقت دینا بہت اہم ہے اچھا کھلانا پلانا ، قیمتی کپڑے اور چیزیں مہیا کرنا اور ویک اینڈز پر انھیں آوٹنگ پر لے جانا مختلف چیز ہے اور ان سے چھوٹے چھوٹے معاملات پر بات چیت کرنا اور انھیں اپنا وقت دینا بالکل مختلف ہے اور بہت ضروری بھی اجتماعی طور پر مختلف طریقے ہوتے ہیں جیسے گھر میں ہر روز ، بغیر کسی ناغے کے ایک سٹنگ ایسی ضرور رکھی جائے جس میں ہلکے پھلکے انداز میں انکی دینی تربیت اور اخلاقی تربیت ، اللہ پر ایمان مضبوط کرنے کی محنت ، *سنت سے محبت ، سرت النبی صلی اللہ وسلم اور صحابہ کرام کے واقعات سنائے جائیں* سارا دن دنیا کے تذکروں کے بیچ آخرت کے تذکرے بہت ضروری ہیں انفرادی طور پر رابطہ بھی ضروری ہے کہ ہر individual مختلف عادات اور سوچ کا حامل ہوتا ہے تو الگ الگ انکو وقت دیا جائے ، کسی وقت بیٹھے ہوئے ، واک کرتے ہوئے انکو سننا ، انکے مسائل سمجھنا، انکی عمر اور ذہنی صلاحیت کے لحاظ سے ان کو اپنے تجربات بتانا ، اور ان کو اتنا اعتماد دینا کہ وہ ہر طرح کی بات ، الجھن کسی بھی hesitation کے بغیر شئیر کر سکیں، ان کی باتوں سے چہرے پر حیرانی کے تاثرات ظاہر کئے بغیر انکو سننا تا کہ وہ فلٹر کئے بغیر ہر بات اپنے والدین کو بتا سکیں کچھ بچوں کے بارے میں وقتی طور پر بھلے یہ محسوس ہو کہ ان پر بات اچھی طرح اثر نہیں دکھا رہی لیکن یہ اچھی باتیں ان کے لا شعور میں بیٹھ رہی ہوتی ہیں اور جب وہ اپنی عملی زندگی شروع کرتے ہیں تو یہ سب کچھ خود بخود انکے عمل میں آ جاتا ہے اسکے علاوہ بچے بہت سی چیزہں سن کر نہیں بلکہ دیکھ کر سیکھتے ہیں *انکے والدین جھوٹ بولتے ہیں یا سچ ؟* *کیا وہ کئی بار موقع دیکھ کر غلط بیانی کر تے ہیں؟* *کیا وہ امانت کی حفاظت کرنے والے ہیں ؟* *کیا وہ اپنے والدین کے فرمانبرداد ہیں ، انکی خدمت کرتے ہیں ؟* *کیا وہ غریبوں سے ضرورت مندوں سے محبت کرتے ہیں ؟ اور انکے لئے effort* کرتے ہیں ؟ *کیا والدین نماز کے پابند ہیں؟* *کیا والد نماز مسجد میں پڑھتے ہیں؟* *والدین سکون تلاوت میں ڈھونڈتے ہیں یا موسیقی* میں ؟ *سنت ہر چلتے ہیں یا رواجوں پر ؟* *کیا وہ ہر روز قرآن کی تلاوت اور ذکر کرتے ہیں ؟* *کیا وہ زکوہ کے بارے میں کانشئیس ہیں اور وقت پر ادا کرتے ہیں؟* *کیا وہ غیبت کرتے ہیں* ، *لوگوں کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں، کینہ پرور* ہیں؟ *کیا وہ اس چیز کی فکر کرتےہیں کہ انکے ذمے کسی کا حق تو نہیں؟* *کیا وہ انصاف پسند ہیں؟* *کیا وہ خود غرض ہیں یا پھر دوسروں کے لئے ایثار کا* *جذبہ رکھتے ہیں؟* *کیا وہ رشتہ داری نبھاتے ہیں یا پھر توڑتے ہیں ؟* *دوسروں کو دھوکہ تو نہیں دیتے ؟* *سود اور دوسرے حرام ذرائع* *سے بچنے کے لئےکتنی کوشش کرتے ہیں؟* *اللہ کی محبت اور ایمان انکے اندر کتنا مضبوط ہے ؟* اگر والدین میں اچھے اوصاف ہوں گے تو انکو بچوں کیلئے بہت زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ اچھے اوصاف خود بخود بچوں میں منتقل ہوں گے وہ جو دیکھیں گے ، وہ سیکھیں گے *تو محنت دراصل خود پر کرنی ہوتی ہے ، خود پر محنت کرنے سے نتیجہ بچوں میں نظر آتا ہے* 🌸 *بچے بہت سمارٹ ہوتے ہیں وہ والدین کی ترجیحات انکی priorities کو judge کرتے ہیں،* جس چیز کو والدین اہمیت دیں گے ، بچے بھی اسی چیز کو اہمیت دیں گے وہ دیکھتے ہیں کہ ہمیں سکول کے لئے ہر روز جگایا جاتا ہے تو کیا چھٹی کے دن فجر کی نماز کے لئے بھی اٹھایا جاتا ہے یا نہیں ؟ 💠 *ہمیں سکول کی پڑھائی ہر روز کروائی جاتی ہے تو کیا قرآن کی تلاوت بھی ہر روز کروائی جاتی ہے* ؟ بچوں کو کہہ کر نہیں بلکہ کر کے دکھایا جاتا ہے جس کام کو والدین اہمیت دیں گے ، بچے بھیک اسے اہم سمجھیں گے اللہ ہم سب کے مددگار ہو جائیں ، والدین صرف کوشش کر سکتےہیں ، *اللہ ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دیں ،* آمین تحریر،، سونیا بلال #تربیت

*📖"علامات صغــــری"* *📖(قیامت کی چھوٹی نشانیاں)* *📚✍🏻پوسٹ نمبر:4* ▩═════════════▩ *⚫رســــولﷺ کی وفات☟* 📖سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ، فَقَالَ: "اعْدُدْ سِتًّا بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ: مَوْتِي، ثُمَّ فَتْحُ بَيْتِ المَقْدِسِ، ثُمَّ مُوْتَانٌ يَأْخُذُ فِيكُمْ كَقُعَاصِ الغَنَمِ، ثُمَّ اسْتِفَاضَةُ المَالِ حَتَّى يُعْطَى الرَّجُلُ مِائَةَ دِينَارٍ فَيَظَلُّ سَاخِطًا، ثُمَّ فِتْنَةٌ لاَ يَبْقَى بَيْتٌ مِنَ العَرَبِ إِلَّا دَخَلَتْهُ، ثُمَّ هُدْنَةٌ تَكُونُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ بَنِي الأَصْفَرِ، فَيَغْدِرُونَ فَيَأْتُونَكُمْ تَحْتَ ثَمَانِينَ غَايَةً، تَحْتَ كُلِّ غَايَةٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا *🌟"عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں غــزوه تبـــوک کے موقع پر نبیؐ کی خـــدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت چمڑے کے ایک خیمے میں تشریف فرما تھے* *🔥آپؐ نے فرمایا، کہ قیامت کی چھ نشانیاں شمار کر لو،* *💥میــــــری مــــوت،* *💥پھر بیت المقـــدس کی فتـــح،* *💥پھر ایک وبا جو تم میں شدت سے پھیلے گی جیسے بکریوں میں طاعون پھیل جاتا ہے* *💥پھر مال کی کثرت اس درجہ میں ہو گی کہ ایک شخص سو دینار بھی اگر کسی کو دے گا تو اس پر بھی وه ناراض ہو گا* *💥پھر فتنہ اتنا تباه کن عام ہو گا کہ عرب کا کوئی گھر باقی نہ رہے گا جو اس کی لپیٹ میں نہ آ گیا ہو گا* *💥پھر صلح جو تمہارے اور بنی الاصفر (نصارائے روم) کے درمیان ہو گی، لیکن وه دغا کریں گے اور ایک عظیم لشکر کے ساتھ تم پر چڑھائی کریں گے۔ اس میں اسی جھنڈے ہوں گے اور ہر جھنڈے کے ماتحت باره ہزار فوج ہو گی (یعنی نو لاکھ ساٹھ ہزار فوج سے وه تم پر حملہ آور ہوں گے)* 📚صحيح بخارى:٣١٧٦ 📚سنن ابن ماجه: ٤٠٤٢ ╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔🔥 #علامات_قیامت

Audio from Saman Music from Roz post

*In-depth Study Surah Al Fil* Day 13 Part 2 Duration : 18:30 Ayah 2 *Detailed explanation of Kaid and Tadleel* By Aiasha Amir #Soorah_Alfil

پارہ 30 عمٓ کے اہم نکات ➤ النباء عظیم خبر کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، فیصلے کے اس دن کا آنا برحق ہے ➤ النازعات رب کے سامنے کھڑے ہونے کے ڈر سے، نفس کو خواہش کی پیروی سے روک لینے والوں کے لیے جنت ہے ➤ عبس اللّٰہ کے ہاں اس کی قدر ہے جو رب کی طرف دوڑا آتا ہے اور اس سے ڈرتا ہے ➤ التکویر قیامت کا دن جب سب درہم برہم ہو جائے گا ہر شخص جان لے گا وہ کیا لے کر آیا ہے ➤ الانفطار جس رب نے انسان کو نک سک سے درست بنایا اس کے بارے میں کس دھوکے میں مبتلا ہے ➤ المطففین ناپ تول میں کمی کرنے والے اس خیال میں نہ رہیں کی کل اٹھائے نہ جائیں اور حساب نہ ہوگا ➤ الانشقاق زندگی رواں دواں ہے، انسان آہستہ آہستہ رب کی طرف جاکر اس سے ملنے والا ہے ➤ البروج مومنوں کو جلانے والوں کو اللّٰہ آگ کا عذاب دے گا، اس کی پکڑ بڑی سخت ہے، ایمان ہر صورت بچانا ہے ➤ الطارق جس رب نے انسان کو پانی کے قطرے سے پیدا کیا وہ اسے دوبارہ لوٹانےپر بھی قادر ہے ➤ اعلیٰ کامیاب وہ ہے جس نے اپنا تزکیہ کیا، رب کا ذکر کیا اور نماز پڑھی ➤ الغاشیہ چھا جانے والی قیامت آئے گی تو کچھ چہرے رسوا اور کچھ بارونق ہوں گے ➤ الفجر مال کی محبت میں مبتلا انسان یتیم و مسکین کو عزت نہیں دیتا، جہنم سامنے آئے گی تو نیک کام نہ کرنے پر پچھتائے گا ➤ البلد انسان محنت اور مشقت کے لیئے پیدا کیا گیا ہے۔ ایمان، صبر اور رحمت کی تلقین کرنے والے دائیں طرف والے ہوں گے ➤ الشمس ہر نفس کو برائی اور اچھائی کی پہچان دے دی گئی، کامیاب وہ ہے جو نفس کی اصلاح کرلے ➤ اللیل کوششیں مختلف ہیں۔ صدقہ، تقوی، اور تصدیق سے راہ خیر آسان ہوتی ہے۔ بخل اور بے نیاز بننے سے راہ تنگ ہوتی ہے ➤ الضحیٰ رب کو راضی کرنے کی کوشش کرو تو وہ راضی ہوجاتا ہے اور پہلے سے بہتر دیتا ہے ➤ الم نشرح تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔ فکرمند نہ ہو، فراغت ملتے ہی رب کو یاد کریں ➤ التین انسان بہترین ساخت پر پیدا کیا گیا ہے، مستقل مزاجی سے نیک کام کرے تو جنت میں نہ ختم ہونے والا اجر ہے ➤ العلق رب کے نام کے ساتھ پڑھو، علم قلم کے ذریعے سکھایا گیا، سرچشمہ علم اللّٰہ کی ذات ہے ➤ البینہ رسول روشن دلیل کے طور پر آئے۔ کافر و مشرکین بدترین جب کہ اہل ایمان بہترین مخلوق ہیں ➤ العادیات گھوڑے اپنی مالک کے فرمانبردار ہیں۔ اے انسان تو کیوں رب کا ناشکرا ہے؟ ➤ التکاثر کثرت نے اللّٰہ کی یاد سے غافل کر دیا، خواب غفلت سے جاگو کی نعمتوں کی جواب دہی ہونی چاہیئے ➤ الھمزہ عیب جوئی کرنے والا جو آج مال میں گھرا ہے کل آگ میں گھرا ہوگا ➤ الماعون نمازوں سے غفلت برتنے، دکھاوا کرنے والے، اور معمولی چیزین روک لینے والے نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے ➤ الکافرون کفر اور اسلام دو الگ الگ دین ہیں۔ عقائد، عبادات، اعمال، انجام سب فرق ہیں ➤ الاخلاص اللّٰہ کی وحدانیت کا بیان کہ ہر کام صرف اللّٰہ کے لیے کرو ➤ الناس بار بار وسوسے ڈالنے والے کے شر سے دل کو اللّٰہ کی پناہ میں دیں #قرآن_نوٹس

0.29 KB

File from Thank you my dear Allah...Alhamdulillah