سیاست امام علی ع نہج البلاغہ کے آئینے میں
Open in Telegram
Show more
The country is not specifiedReligion & Spirituality129 810
648
Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days
Posts Archive
عید غدیر منانے کی وجہ:
اس روز امام علی ع کی ولایت و رہبریت کے بعد قرآن کریم کی یہ آیت نازل ہوئی: الۡيَوۡمَ أكۡمَلۡتُ لَكُمۡ دِينَكُمۡ وَأَتۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلۡإِسۡلَٰمَ دِينࣰاۚ (مائدہ : 3) رسول اللہ ص نے محنت مشقت اور جنگ و جدال کے بعد حکومت قائم کر کے امت تک جو شریعت اور دین پہنچایا اسے فقط دو چیزوں کی ضرورت باقی رہ گئی تھی کہ اگر وہ انجام نہ پاتی تو بقیہ دین دو نقائص ء دوچار رہتا ، نقص اکمال، و نقص اتمام، اللہ تعالیٰ نے روز غدیر دونوں نقائص برطرف کر دئیے جوکہ درج ذیل ہیں:
1۔ اکمال دین: اس سے مراد ناقص اجزاء کو کامل کر کے چیز کو مکمل کرنا ہے ۔
2۔ اتمام دین: اس سے مراد دین کا باقی و مستمر رہنا ہے ۔ یہاں ایک شیء کے ختم و نابود ہونے کا نقص دور کرنے اسے بقاء و استمرار عطا کیا گیا
امام علی ع کی ولایت یعنی امت کا حاکم و رہبر بنانے کے اعلان کے ذریعے دین کا اہم جزء مکمل ہو گیا اور دوسرے طرف نبوت و رسالت کے خاتمہ کے بعد امت میں ولایت کے آغاز کے ذریعے دین تا قیامت کے لیے بقاء و استمرار پا گیا اور نابودی کے نقص سے باہر نکل آیا ۔ پس اسی استمرار کی ایک کڑی ولایت فقیہ ہے اور ولایت فقیہ کی اصل جگہ بھی عقائد ہے نہ کہ فروع دین۔
(مدرس: آیت اللہ ہادی عباسی خراسانی کے درس سے اقتباس ، تحریر: سید محمد حسن رضوی، 26 جون 2024)
