🌹✒️ سنہــــــرے اوراق📖🌹
Open in Telegram
604
Subscribers
No data24 hours
-17 days
+1230 days
Posts Archive
*تاریخ اسلام۔ ایک تحقیقی جائزہ:*
*قسط: (01)*
*موضوع اور مقصد:*
اسلامی تاریخ کے موضوع پر مسلمانوں میں بہت سے شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں، ان کی بڑی وجہ تاریخی کتابوں میں مکس قسم کی روایات ہیں جو اک لمحہ میں کسی کو ولی اور دوسرے لمحے میں اسے ظالم، چور، منافق اور خائن بنادیتی ہیں، ان روایات کی حقیقت کیا ہے؟ ان کو روایت کرنے والے کون ہیں؟ انہوں نے ایسی روایات کیوں پیش کیں اور پھر یہ روایات کیسے تاریخ کی امہات کتابوں میں شامل ہوگئیں، ان کی پہچان اور معیار ردوقبول کیا ہونا چاہیے؟ یہ سوال تاریخ اسلامی سے دلچسپی رکھنے والے تقریباً ہر قاری کے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں۔
انہی سوالات کے جوابات میں تاریخ کے موضوع پر تحقیقی تحاریر کا اک سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، اس سے ان شاءاللہ قارئین کو اپنی تاریخ کو سمجھنے اور کسی بھی تاریخی واقعہ کو پرکھنے میں مدد ملے گی، آپ سے درخواست ہے کہ ان تحاریر کو اپنے دوست احباب تک بھی پہنچائیں اور انہیں بھی گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔
✍سلسلہ جاری ہے ۔۔۔
*وضاحت:*
یہ تحاریر ''مستند تاریخ اسلام'' نامی ویب سائیٹ سے کاپی کرکے افادۂ عام کی غرض سے مرتب کرکے آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے، لہذا ان تحاریر کو ویب سائیٹ کے منتظمین کی تحریری اجازت کے بغیر کتابی شکل میں تجارتی مقاصد کے لئے نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
والسلام ۔۔۔ اخوکم: محمد احمد صارم
==========================
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
https://t.me/suhnryOrak
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
https://chat.whatsapp.com/DpFXOzHarPa95dIQZGNawr
==========================
2️⃣توحید کی عظمت
_شیخ سلیمان الرحیلی حفظہ اللہ کہتے ہیں کہ:-
*"سب سے عظیم ترین نیک عمل توحید ہے اور اعمال کے درست ہونے کے لیے توحید شرط ہے"*
📚 شرح کتاب التوحید
اللہ تعالی ہمیں توحید پر ثابت قدمی کی توفیق عطا فرمائے آمین.
تعجب ہے اس شخص کے لئے جو لوگوں کو ایسا بن کے دکھاتا ہے جیسا وہ حقیقت میں نہیں ہے وہ ایسا کر کے صرف لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا چاہتا ہے اور یہ بات بھول جاتا ہے کہ لوگوں کے دل اللّه کے ہاتھ میں ہیں۔۔!
(امام ابن الجوزی رحمه ﷲ)
6️⃣سنت کو مضبوطی سے پر تھامنے ترغیب
*سنت نبی کی اتباع کرنا*
_علامہ امام ابن القیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:_
*"اتباع رسولﷺ کے حساب سے عزت، کفایت شعاری اور نصرت و مدد حاصل ہوتی ہے، بالکل اسی طرح جس طرح متابعت رسولﷺ کے حساب سے ہدایت فوز و فلاح اور نجات ملتی ہے، پس اللہ تعالی نے دنیا و آخرت کی سعادت کو رسولﷺ کی متابعت کے اندر رکھا ہے، اور دارین کی بدبختی کو آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی مخالفت میں رکھا ہے"*
📚زاد المعاد:(1/11)
اللہ تعالی ہمیں اتباع رسول کے ذریعے سے دنیا اور آخرت کی سعادت مندی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.
"دعا تقدیر کو بلند کرتی ہے، کتنی مصیبتیں دعا سے اُٹھا لی گئیں، اور کتنی برکتیں دعا سے نازل ہوئیں!"
امام ابن عثيمين رحمه الله
*(تقريب التدمرية : 496)*
تمھاری کامیابی کے پیچھے تمھارے "بوڑھے ماں باپ" کی انتھک محنت ہےاسلیے اپنے والدین کی قدر کیجیۓ یہ وہ درخت ہیں جو اکھڑ جائیں تو پھر کبھی نہیں لگتے.
رَبِّ ارحَمهُما كَما رَبَّيانى صَغيرًا
"رَبَّنَا اغفِرلى وَلِوٰلِدَىَّ وَلِلمُؤمِنينَ
یَومَ يَقومُ الحِسابُ"
آمین یارب العالمین...!!🤲🏻🕋🥹
کچھ ایسے کنویں ضرور کھودیں جس کا پانی آپ نے نہیں پیناــــ اور کچھ درخت ایسے لگائیں جس کی چھاؤں میں آپ نے نہیں بیٹھنا۔
اس کا مطلب لوگوں کے لیے ایسی آسانیاں پیدا کریں،کہ وہ آپ کے مرنے کے بعد بھی آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنا رہے ہیں...!!🌹♥️🌹
الحمدلله الذي منع عنك -
رغماً عنك -
شراً كُنت تحسبه خيراً
تمام تعریف اس اللہ کی جس نے
آپ کی خواہش کے باوجود
آپ کو ایسی شر سے دور رکھا جسے آپ خیر سمجھتے تھے...!!🌹♥️🌹
گِرنے کے بعد انجکشن لگوانا کیوں ضروری ہے؟
گرنے کے بعد انجکشن لگانا ضروری ہو سکتا ہے کیونکہ زخمی ہونے کی صورت میں کچھ انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خاص طور پر، اگر چوٹ کی جگہ پر جلد پھٹ جائے یا خون نکلے، تو ٹٹنس (tetanus) جیسے انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔ ٹٹنس ایک خطرناک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو زمین، زنگ آلود دھات یا جانوروں کے فضلے میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے ہو سکتا ہے۔
انجکشن یا ویکسین لگانے سے ٹٹنس جیسے انفیکشنز سے بچاؤ ہوتا ہے، اور یہ جسم میں اینٹی باڈیز پیدا کر کے حفاظتی شیلڈ فراہم کرتی ہے۔ اگر چوٹ کی نوعیت ایسی ہو کہ انفیکشن کا خدشہ زیادہ ہو، تو ڈاکٹر انجکشن لگانے کی تجویز دے سکتے ہیں۔
اگر چوٹ لگنے کے بعد جلد میں خراش یا زخم ہو اور خاص طور پر اگر زخمی فرد نے پچھلے 5 سے 10 سالوں میں ٹٹنس کا بوسٹر شاٹ نہ لیا ہو، تو فوری طور پر ٹٹنس کا انجکشن لگوانا ضروری ہوتا ہے تاکہ انفیکشن کا خطرہ کم ہو سکے۔
جب آپ کی اپنی لاپرواہی ہو اور الزام دوسروں کو ٹھہرایا جائے تو رشتے مضبوط نہیں مزید بگڑ جاتے ہیں...!!🌹♥️🌹
صدیاں لگ جاتی ہے رشتے قائم رکھنے میں بگاڑنے میں اک لمحہ بھر نہیں لگتا...!!🌹♥️🌹
یہ دنیا ہمارا گھر نہیں، بلکہ ہم دوران سفر یہاں سے گزر رہے ہیں۔ مسافر کو یہ بات کبھی بھولنی نہیں چاہیے...!!🌹♥️🌹
5️⃣کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنے پر ترغیب
*سنت کو مضبوطی سے تھامنے کی فضیلت*
_امام مالک بن انس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:_
*"اگر کوئی شخص اللہ تعالی سے زمین بھر گناہوں کے ساتھ ملاقات کرے پھر اللہ تعالی سے سنت پر عمل کرتے ہوئے ملاقات کرے، تو ضرور جنت میں نبیوں صدیقین شہداء اور صالحین کے ساتھ ہوگا اور یہ کیا ہی عمدہ رفاقت ہے"*
📚ذم الکلام و أهله:(5/77)
اللہ تعالی ہمیں سنت پر استقامت کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین
قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ فِيهِ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ"
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں“،
[سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1531]
[قال الشيخ الألباني: صحيح]
سيدنا أنس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :
جمعے کے دن اور جمعے کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو ؛ پس جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
(صحيح الجامع : ١٢٠٩)
اللهم صل وسلم علی نبینا محمد ...!!🌹♥️🌹
4️⃣توحید و استغفار
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{جان لو کہ اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ہے اور اپنے گناہوں سے بخشش طلب کرو}
[محمد ١٩]
{پس اس نے تاریکیوں میں پکارا اے اللہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے تیری ذات پاک ہے بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا}
[الأنبياء: 87].
_شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:-
توحید کے ذریعے سے بندہ مضبوط اور بے نیاز ہوتا ہے، جو شخص چاہتا ہے کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ طاقتور ہو اس کو چاہیے کہ وہ محض اللہ پر توکل کرے، اور استغفار کے ذریعے بندے کو بخش دیا جاتا ہے اور اس سے عذاب کو دور کیا جاتا ہے {جب تک وہ استغفار کرتے رہیں گے اللہ ان کو عذاب نہیں دے گا}
(سورة الانفال:33)
📚 مجموع الفتاوی:(1/53)
اللہ تعالی ہمیں توحید و استغفار کو لازم پکڑنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین.
