cookie

We use cookies to improve your browsing experience. By clicking «Accept all», you agree to the use of cookies.

avatar

Women Skills

پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل 〰〰〰💦〰〰〰

Show more
Advertising posts
198Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days
Posts Archive
Audio from Alhamdulillah
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
💐🍥💐🍥💐🍥💐 🌸 *_استری کو صاف کرنے کا طریقہ_* 🌸 🍥اکثر ایسا ہوتا ہے کے استری کرتے وقت کپڑا جل جاتا ہے یا ویسے بھی استری نیچے سے کالی یا خراب ہوجاتی ہے اسکو صاف کرنا مشکل ہوتا ہے *لیکن کچھ طریقوں سے آپ استری کو نیچے سے بلکل صاف کرسکتے* ہیں 🍥.اسکے لئے ایک کپڑا سرکے میں بھگو کر اسے استری کو صاف کریں .اس طرح کرنے سے استری کافی حد تک صاف ہوجایگی اور باقی کونوں سے صاف کرنے کیلئے ایک ٹوتھ برش لیں اور بیکنگ سوڈا لگا کر استری کے کونوں سے صاف کریں اسے باقی بچی ہوئی میل بھی صاف ہوجایگی . 🍥اسکے بعد استری کو آن کرکے گرم کرلیں پھر سوئچ اتار دیں اور صاف کپڑے سے ایک بار پھر استری کو صاف کریں اب آپ دیکھیں گے کے آپکی استری بلکل صاف اور چمک دار ہوجایگی. 💐🍥💐🍥💐🍥💐 . #health
Show all...
====🌻==== *جب چڑیاں چگ گئیں کھیت* *ام محمد سلمان* کیا آپ جانتے ہیں کہ خواتین میں سب سے زیادہ بولا جانے والا جھوٹ کون سا ہے؟ ارے بھئی آپ تو زیر لب مسکرا رہے ہیں... اس کا مطلب آپ جانتے ہیں خواتین سب سے زیادہ جھوٹ اپنی عمر کے بارے میں بولتی ہیں۔ جی ہاں یہ بات واقعی سچ ہے۔ اب چاہے جھوٹ بولنے کی وجہ سے منہ سے کتنی ہی ناگوار بو آئے اور فرشتہ چاہے ایک میل دور چلا جائے مگر یہ طے ہے کہ یہ مخلوق جھوٹ بولے گی ضرور! ویسے ہم اس معاملے میں خواتین کو یہ مارجن دینے کے لیے تیار ہیں کہ ان سے ان کی عمر کی بابت نہ ہی پوچھا جائے تو بہتر ہے۔ بھلا کیوں کسی بے چاری کو جھوٹ جیسے گناہ عظیم کے ارتکاب پر مجبور کرتے ہیں آپ۔ کچھ خدا کا خوف کریں۔ میری نظر میں تو وہ سب لوگ اس گناہ عظیم میں تعاون کے برابر مجرم ہیں جو خواتین سے ان کی عمر پوچھ کے انھیں جھوٹ بولنے پر مجبور کرتے ہیں۔ (بھئی یہ ہمارا نظریہ ہے اور اس نظریے سے اختلاف کا آپ سب کو پورا حق ہے) آخر کسی کو کیا خاتون کی عمر کتنی بھی ہو... وہ دیکھنے میں کیسی بھی لگتی ہو... آخر لوگ کیوں بے چاری خواتین کی عمر جاننے کے پیچھے پڑ جاتے ہیں...! اب دیکھیے ذرا... ایک خاتون خانہ اپنی پسند کے بگھارے بینگن پکانے کے بعد ذرا سی دیر کو پڑوسن کا حال احوال لینے کیا پہنچیں کہ وہاں موجود مہمان خاتون نے چھوٹتے ہی انھیں آنٹی کہہ کے سلام دے مارا.... افففففففففففففف... جسے وہ اپنے سے بڑی سمجھ رہی ہوں وہی انھیں آنٹی کہہ جائے تو اس وقت اس خاتون کا درد کون سمجھ سکتا ہے! یقیناً اس درد کی صحیح ترجمانی متاثرہ خاتون ہی کر سکتی ہیں۔ کیا کسی پہاڑ کا وزن ہوتا ہوگا جو اس ایک لفظ ”آنٹی“ کا ہے۔ لیکن خیر عمر کی بات رہی ایک طرف... بھئی آپ نہ بتانا چاہیں تو ٹال دیجیے۔ بات گھما دیجیے۔ بلکہ مخاطب سے الٹا انہی کی عمر کے بارے میں سوال کر لیجیے۔ حساب برابر....! مگر خدارا... جھوٹ بولنے سے احتراز کیجیے، ناحق کسی معصوم فرشتے کو تکلیف نہ دیجیے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے دو خواتین کسی تقریب میں ملیں اور گپ شپ کرنے لگیں۔ ایک نے دوسری کی عمر پوچھی، اس نے بتایا کہ چالیس سال ہو گئی ہے تو پہلی والی کہنے لگی” ارے... آپ کی عمر اتنی زیادہ ہے!! میں تو کم سمجھی تھی۔ پھر تو مجھے آپ کو احتراماً باجی یا آپا کہنا چاہیے۔“ ”جی جی آپ بالکل کہہ سکتی ہیں. ویسے آپ کی عمر کتنی ہے؟“ خاتون نے فراخ دلی سے کہتے ہوئے ساتھ ہی ان کی عمر بھی پوچھی۔ ”میری عمر ابھی بتیس سال ہے۔“ خاتون نے مسکرا کر جواب دیا۔ ”ارے واقعی آپ کی عمر بتیس سال ہے!!! لگتی تو آپ بیالیس کی ہیں۔ دیکھیے تو ابھی سے چہرے پر کتنا پکا پن ہے۔ میری مانیں تو عرق گلاب سے منہ دھویا کیجیے۔“ (لو بھئی ہوگیا حساب برابر. یہاں ہر سیر کو سوا سیر ہے۔) خاتون خاصی جزبز ہوئیں اور اٹھ کے دوسری میز کی طرف چل دیں۔ کم عمری کا خمار منٹوں میں اڑن چھو ہو گیا۔ لو بھئی اور پوچھو عمر.... دنیا میں اور باتیں کم ہیں کرنے کے لیے! ویسے عورتیں اپنی عمر چاہے کتنی ہی کم بتائیں یہ بھی حقیقت ہے کہ مردوں سے زیادہ عمر پاتی ہیں۔ یقین نہ آئے تو مسجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے ہونے والے اعلانات سن لیجیے.... آئے دن کوئی شفیق، کوئی رفیق، کوئی عدنان، کوئی حاجی عبد المنان، کوئی مولوی عبدالقدوس یا کوئی ڈاکٹر سمیع اللہ فوت ہو رہا ہوتا ہے۔ بہت کم ہی کسی عقیلہ، شکیلہ، جمیلہ یا سعیدہ کے انتقال کی خبر آتی ہے۔ لیکن خیر ہم کیا کہہ سکتے ہیں بھلا... جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ویسے بھئی ہماری تو مخلصانہ رائے ہے کہ کوئی عمر پوچھے تو ٹھیک ٹھیک بتا دیا کیجیے مگر صرف طبی معائنے کے وقت۔ باقی اوقات میں آپ کو ٹال دینے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ ویسے اگر ہم سے کوئی عمر پوچھے تو کہہ دیتے ہیں کہ ”چالیس سال اور کچھ مہینے....“ اب آگے کوئی اتنا عقل مند نہیں جو یہ پوچھے کہ چالیس سال سے اوپر جو کچھ مہینے ہیں... خیر سے ان کے کتنے سال بنتے ہیں؟؟ چلیں چھوڑیں جی... عمر کی بات رہی ایک طرف... کم بتائیں یا زیادہ... عمر تو جتنی ہے اتنی ہی رہے گی۔ سانسیں تو کم زیادہ ہو نہیں سکتیں۔ بس اس عمر کو مفید بنانا چاہیے۔ ایسا نہ ہو یہ عمرِ رفتہ ہاتھ سے نکل جائے، فرشتہ اجل سامنے کھڑا ہو اور اس وقت اس پونجی کے ضائع ہونے کا افسوس ہو۔ مگر اس وقت یہ افسوس بھی کسی کام کا نہیں۔ قیامت کے دن یہ سوال بھی پوچھا جائے گا کہ عمر کہاں کن کاموں میں خرچ کی؟ کتنے ہی خوش نصیب لوگ ہوں گے اس دن جو کہہ رہے ہوں گے... اللہ میاں! اتنی عمر نماز، روزوں، دیگر فرائض منصبی اور دینی تعلیمات کے سیکھنے سکھانے میں خرچ کی. اتنی عمر اپنی بشری ضرورتیں پوری کرنے میں خرچ کی۔ اور جب کبھی کسی گناہ کا داعیہ پیدا ہوتا تھا تو اتنا اتنا وقت اپنے نفس و شیطان کو سمجھانے میں لگتا تھا۔ فارغ وقت میں کثرت سے تیرا ذکر کرتے تھے۔ لوگوں کو بھلائی کی باتیں سکھاتے تھے اور خود بھی ان پہ عمل کرتے تھے۔
Show all...
============ *بیٹیوں کو گھر داری ضرور سکھائیں* اپنی بیٹی کو آپ جیسی چاہیں جدید تعلیم دلوائیں مگر ان کو گھر کے کام ضرور سکھائیے. انہیں سر چڑھا کر ناکارہ مت بننے دیں. محبت کریں، بیٹیوں کے احساسات کا خیال کریں، ان کو اچھائی برائی میں فرق سیکھا کر ضرورت کے مطابق آزادی بھی دیں مگر ساتھ ہی ساتھ انہیں یاد دلاتی رہیں کہ ان کے ہاتھوں میں آپ کی عزت ہے. ماسیوں کی عادت نہ ڈالیں. اسے چھوٹی عمر سے گھریلو سرگرمیوں میں شامل کریں تاکہ انہیں بڑے ہو کر اور سسرال جا کر کام کرنا ظلم نہ لگے. اپنی بیٹی کو کام کی نہ کاج کی دشمن اناج کی، نہ بنائیے. جس طرح ایک مرد جو کمانے سے جی چرائے اور اپنی بیوی بچوں کی ذمہ داری نہ اٹھائے، وہ عوامی زبان میں ہڈ حرام کہلاتا ہے،، بالکل اسی طرح وہ عورت جو گھر کے کاموں سے جی چرائے جسے گھر سنبھالنا نہ آئے، وہ بھی اس نکمے مرد کی طرح ہڈ حرام کہلانے کی مستحق ہوتی ہے. بیٹیوں کی شادی سے پہلے ان کے منہ میں لگی چوسنی چھڑوا دیں. سسرال والے آپ کی بیٹی کو بہو بنانے آئیں گے، اسے گود لینے نہیں. کم از کم اتنا کام لڑکی کو ضرور سیکھا کر بھیجیں کہ وہاں کا کام دیکھ کر یہ حیرانی نہ ہو کہ اچھا گھر میں یہ سب بھی ہوتا ہے؟ اپنی بیٹیوں کو ایک مکمل ذمہ دار عورت بنائیے. انہیں بتائیے کہ حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا جو کہ جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہیں، وہ بھی اپنے گھریلو کام خود کیا کرتی تھیں، اس لیے گھر کے کام کرنے میں تمھاری کوئی تذلیل نہیں ہوگی. اشد ضرورت اور دکھ بیماری کے وقت ملازموں کی مدد ضرور لی جا سکتی ہے مگر خود کو ان کا عادی بنا لینا کاہلی اور سستی کے سوا اور کچھ نہیں. آپ کی بیٹی کی گود میں آپ کی اور اس کے نصیب میں لکھے ہوئے مرد کی پوری نسل پروان چڑھے گی. ایک نکھٹو عورت پوری نسل کو نکما بنانے کی طاقت رکھتی ہے.. ہمارے ارد گرد ایسے کئی سلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے خاندان موجود ہیں کہ جن کے گھر کے ماحول اور نسل کو ایک نکمی عورت نے آ کر تباہ کیا. خدارا اپنی بیٹیوں کو ناکارہ مت بنائیے۔ Aroshma Khan _________________ #تربیت
Show all...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
Show all...
💠🪷💠🪷💠🪷💠 *ہماری صحت* 〰️〰️💠🪷💠〰️〰️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 💠موضوع 💠 ▪️ *بچوں کے بالغ ہونے کی عمر*' ▪️ *اچھی نیند کیسے لی جائے* 🎙️ ڈاکٹر خالد جمیل 💠🪷اج ہم ان دو مسائل کے بارے میں جانتے ہیں... نیند کی کمی کا شکار ہم میں سے اکثریت ہیں... اسکا علاج جانیے اور بچوں کی بڑھتی عمر کے مسائل کو بھی سمجھیے. 💠🪷💠🪷💠🪷💠 #بچوں_کی_بلوغت
Show all...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
Show all...
🍃🔅🍃🪦🍃🔅🍃 *Role of punishment in parenting* ♾️♾️🍃🔅🍃♾️♾️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 📝موضوع ⬅️ *والدين ميں سزا کا کردار* 🎙️پروفيسر ڈاکٹر جاويد اقبال صاحب ⤵️آج کےليکچر ميں ہم سيکھيں گے کہ عمر کے لحاظ سے بچوں کی تربيت کيسے کی جاۓ 🍃🔅🍃🪦🍃🔅🍃 #تربیت_اور_سزا
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
🌸 بچوں کو جگانا 😴 1: بچوں کو جگانے کے لیے ، اُن کے اوپر سے بستر ہر گز نہیں کھینچنا چاہیے ، نہ انھیں بار بار کہنا چاہیے کہ: اٹھو اٹھو ؛ اور نہ اُنھیں کوسنے دینے چاہییں ۔ 2: انھیں رات کو جلدی سُلانے کی کوشش کریں اور یہ ذہن دیں کہ: بیٹا! صبح آپ نے جلدی اٹھنا ہے ۔ میں آپ کو جب صبح اٹھاؤں تو پہلی آواز پر ہی اٹھ جانا ۔ بیٹا! آپ نے زندگی بھر کے لیے یہ عادت بنانی ہے کہ پہلی آواز اور الارم کی پہلی ٹون پر بیدار ہو جانا ہے ۔ یہ عادت آپ کو کبھی سُست نہیں پڑنے دے گی ، اور حادثے کی صورت میں آپ کی معاون ثابت ہوگی ۔ 3: بچہ جب آپ کی پہلی آواز پر بیدار ہوجائے تو اُسے شاباش دیں اور اس کی تعریف کریں ؛ اگر بیدار نہ ہو تو اُسے جھڑکیں نہیں ، بلکہ اچھے انداز سے اس کا جذبہ بیدار کریں ۔ 4: بچے کو جلدی اٹھنے کا عادی بنانے کے لیے ، جلدی سونے کی عادت ڈالیں ۔ وہ صبح جلدی اسی صورت میں بیدار ہوگا جب رات کو جلدی سوئے گا ۔ 5: بچوں کو جلدی سُلانے کے لیے ڈرائیں دھمکائیں نہیں ، بلکہ خود جلدی سوجائیں ، بچے بھی سوجائیں گے ۔ اگر آپ موبائل سے لگے رہے تو بچے بروقت نہیں سوئیں گے ۔ 6: بچوں کو دیسی غذائیں ( گھی ، مکھن ، چُوری ، حلوہ ، کھجور ، گُڑ کے چاول وغیرہ ) کھلایا کریں ، تاکہ انھیں پرسکون نیند آئے اور طاقت ور بنیں ۔ #تربیت
Show all...
🧬 *دائمی امراض/Chronic Disease اور ہماری بے احتیاطی* 💊 جتنی بھی دائمی(Chronic) بیماریاں ہیں ہم خود انکو دعوت دیتے ہیں، خراب اور بے ترتیب لائف اسٹائل اپنا کر، 🌡️ *دائمی امراض کیا ہیں* ⁉️ یہ ایک دم نہیں ہوتی، بلکہ قطرہ قطرہ مل کر بنتی ہے، ہمارے خراب لائف اسٹائل، یا موروثی ہونے کی وجہ سے، مثلاً جب ہم جوان ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ اندر بن رہی ہوتی ہے، اگر ہم اچھا لائف اسٹائل بنائیں گے تو یہ امراض یا تو کم یا ختم ہو جائیں گے اگر موروثی نہیں تو، 📉 *دائمی، موذی Chronic Disease کون کونسی ہیں* 👇 ▪️ ذیابیطس (Diabetes) ▪️ دل کے امراض (Heart Disease) ▪️ فالج (Stroke) ▪️دماغی امراض (Dementia) ▪️ سرطان (Cancer) ▪️ بلند خون فشار/ہائی بلڈ پریشر (Hypertension) وغیرہ وغیرہ، یہ آہستہ آہستہ ہماری زندگی میں شامل ہو سکتی ہیں کیونکہ ہم سب کچھ کھا رہے ہوتے ہیں اور کھانے میں اعتدال اور مناسب پورشن میں نہیں کھاتے، 🩺 *ماہرین کہتے ہیں اگر ہم لائف اسٹائل تبدیل کریں تو 80٪ دل کے امراض کم ہونگے، 40٪ اسٹروک کم ہو جائے گا* 🩺 *اسکا علاج کیا ہے* 👇 🌿 سب سے پہلے اپنے آپ کو مثبت رکھیں، غلط فیصلے ہم خود کرتے ہیں اور پھر خود ہی سے چھپتے ہیں، ہم ڈرتے ہیں کہ یہ ڈائٹ تو میں نہیں کر سکتی اس عمر میں، یا کوئی کیا کہے گا اور پھر سب کھاتے ہیں، 🚫 *ایک کامن غلطی جو ہم کرتے ہیں* ڈائٹ کریں تو بہت کم کھاتے ہیں لیکن کیا کھاتے ہیں کتنی مقدار میں کھانا چاہیے یہ نہیں دیکھتے، *تو پہلے* 👇 کھانے کی مقدار کو کم کرنے کے ساتھ اسکی کوالٹی پر توجہ دیں، لازمی نہیں جو دبلا پتلا انسان کو اسکو یہ بیماریاں نہیں ہو سکتی اور صرف موٹے افراد کو ہی ہوتی ہیں، 🥗🥙🥗🥙🥗🥙🥗🥙 بلکہ اپنے کھانے کی کوالٹی کو بہتر بنائیں، شہری علاقوں والے اگر فاسٹ فوڈز کھاتے ہیں تو دیہی علاقوں میں، مرغن غذائیں، نہاری، پائے پر بڑا زور ہوتا ہے جو براہ راست کولیسٹرول لیول بڑھاتا ہے، 🛡️ *اپنا لائف اسٹائل بہتر بنائیں، ادویات سے زیادہ بہتر رزلٹ لائف اسٹائل تبدیل کرنے سے ہوتا ہے* ⚠️ *ہمارے صفائیاں* ⚠️ ڈائٹ کو فالو کرتے وقت حقیقت پسندی کو نظرانداز کرتے ہوئے ہم چند ایسی غلطیاں جو ہم کرتے ہیں 👇 ▪️ *خود کو مطمئن کرنا* میں یہ نہیں کر سکتی مثلاً میرے سامنے حلوہ آ جائے تو میں ہاتھ نہیں روک سکتی ▪️ *گرمی بہت ہے میں واک نہیں کر سکتی* ▪️ *جسم تو بھرا بھرا ہی اچھا لگتا ہے(چاہے وہ بیماری کی وجہ سے ہو)* ▪️ *میں ڈائٹ نہیں کر سکتی مجھے شرم آتی ہے گھر میں سب میرا مذاق بنائیں گے اس عمر میں ڈائٹ*! ▪️ *آج Cheat Day ہے یا ایک مہینہ ڈائٹ کر کے وزن کم کر لوں پھر جو مرضی دل ہو کھانا ہے* ❇️ یاد رکھیے اچھا لائف اسٹائل صرف چند ماہ کی ڈائٹ نہیں بلکہ مناسب پورشن میں اچھی غذا لینا ہے اور خود کو ایکٹو رکھنا ہے #health
Show all...
🌹 *ڈائٹ پلان*👆 Diet Plan 🔸🎊 *Weekend Gift* 🎁 #health
Show all...
Audio from Alhamdulillah
Show all...
🌸☘🌸☘🌸☘🌸********************* 🍀 *دل کی دھڑکن اور پیٹ میں گیس بن رہا ہو تو*🍀 ******************* دل کی تیز دھڑکن ۔ اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کے لیئے *سونف اور خشک دھنیا* ایک ایک چھٹانک صاف کر کے پیس لیں ۔ پھر اس میں *ڈیڑھ چھٹانک شکر ( چینی )* ملائیں ۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ کھائیں ۔ *۔ ان شا اللہ فائدہ ہوگا* ☘🌸☘🌸☘🌸☘ #health
Show all...
🖼🖼🖼🖼🖼🖼🖼🖼 ▪ *گھر کو بہتر بنانے کے20 سستےاورآسان طریقے*▪ آپ کا گھر بہترین ہے۰ آپ نے اپنے گھر میں ترمیم کی ہے اور اسے بہتر بنانا ہے۰ لیکن اب کچھ چیز یں ایسی ہیں جنہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۰ تو پريشان مت ہوں یہ ایک معمول کی بات ہے؛جب آپ گھر میں دہتے ہیں تو چیزیں ماند پڑ ہی جاتی ہیں۰ لیکن اس کا یہ مطلب بلکول نہیں کہ اس کے خوبصورت نظر آنے کے لیے آپ ہر چیز کو نئے سرے سے تیار کریں۰ نیچے20ایسے آسان اور سستے طریقےدئے گئے ہیں جو کچھ محنت سے آپ کے گھر کو بہتر بنانے میں کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۰ دروازے کے دستے سے لے کر کچن کی الماری اور چمڑے کے فرنيچر تک ہم یہاں آپ کو ايسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ Iپنے گھر کو مزید خو بصورت بناسکتے ہيں. 🌼 *سفید سطح کو صاف اور نیا رکھنے کے لیے واٹنگ پین استعمال کریں*. 🚪. کچن کی الماریوں کے نیںچے LEDلائٹوں کا استعمال کریں تاکہیں تاکہ شیلف خوبصورت اور روشن لگے. ▪. *بجلی کے بل بچانے کے لیے دروازوں کھڑکیوں اورAC یونٹ کے گیپ کےدرمیان فوم ویدر سٹرپ استعمال کریں.* .✨ اگر آپ کے دروازے اور الماریاں کیٹیلی آواز والے ہیں تو ان پر تیل کا سپرے کریں. . 🛋 *ہارڈ وُڈ فرش کی وجہ سے فرنیچر کو رگڑ سے بچانے کے لیے فرنیچر کے نیچے کوئی فوم نما چیز رکھیں*. 🛋چمڑے کے بنے فرنیچر کو نیا د کھانے کے لیے اسے شوپالش سے صاف کریں. 🍴 *کچن میں صفائی کرنے والے کپڑوں کو لٹکانے کے لیۓ رسی اور چٹکیوں کا استعمال کریں* ▪ تاروں کو کلپس کی مدد سے اکٹھا کرکےباندھ دیا کریں . 🛁 *اگرآپ کے گھر کی ٹونٹیوں سے پانی بہتارہتا ہے توان کا واشر بدل دیں آپ کا مسلہ حل ہوجائےگا* 💐. اپنے گھر کی اندرونی سجاوٹ کے لیے اپنے صحن سے پھول چُن لیا کریں اور انہین گلدان میں سجا لیا کریں 🖼 *اپنے کمرے کی شکل مکمل طور پر بدلنے کے لۓ وال آرٹ کروائیں۰ یہ ایک خوبصورت اور آسان حل ہے* . 🧥. بے موسمی کپڑے اور کمبل وغیرہ بیگ میں بند کرکے رکھ دیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ جگہ بچائی جاسکے۰ 🌹. *پھولوں کو تروتازہ رکھنے کے لیئے کھاد کا استعمال ضرور کریں.* 🗑 کوڑا دان ہمیشہ مخصوص چھپى جگہوں پر رکھیں تاکہ جگہ کی خوبصورتی ماند نہ پڑے اور بدبو پیدا نہ ہو. 🛀 *کچن کے سنک کو خوبصورت خوشبو دینے کے لیے اس می سرکہ یاسٹرس ڈال دیں* 🚪. اپنے کچن کی شکل فوری طور پر بدلنے کے لئے الماریاں اور دستے بدل دیں۰ 🛁. *واش رومز کو نئی شکل دینےکےلئےآپ ٹونٹیاں بھی بدل سکتے ہی*. 🥙. صحت بخش اور تروتازہ سبزیوں کے لئے ایک چھوٹا سا باغ بنا لیں یہ ایک سستا اور آسان طریقہ ہے . 🍴. *کچن میں ایک چاک بو رڈ بھی بنایا جاسکتا ہے جس پر اشیاء ضرورت کی لسٹ لکھی جا سکے*. 🏞.اگر آپ کا فرش کٹیلا اور بے رونق ہے تو اس کو یے بی پاوڈر ڈال کر صاف کريں۰ 🖼🖼🖼🖼🖼🖼 #health
Show all...
💕چہرے کے داغ دور کرنے کے لیے ٹپس *💕ﭘﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﮑﻨﮓ ﺳﻮﮈﺍ* 💕ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﺑﯿﮑﻨﮓ ﺳﻮﮈﺍ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﯽ ﮨﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﮑﺲ ﮐﺮﯾﮟ۔ﺍﺱ ﻣﮑﺴﭽﺮ ﮐﻮ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﮐﺮ 15 ﻣﻨﭧ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ،ﺧﺸﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﺎﺯﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﻣﻨﮧ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ۔ﯾﮧ ﻋﻤﻞ ﺗﺐ ﺗﮏ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻓﺮﻕ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ *💕ﮐﮭﯿﺮﺍ،ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﻕ ﮔﻼﺏ* 💕ﮐﮭﯿﺮﮮ ﮐﻮ ﭼﮭﯿﻞ ﮐﺮ ﻣﺴﻞ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻋﺮﻕ ﮔﻼﺏ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺱ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﻗﻄﺮﮮ ﮈﺍﻟﯿﮟ۔ﺍﺱ ﻣﮑﺴﭽﺮ ﮐﻮﮐﺴﯽ ﮐﭙﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﻟﯿﮟ۔ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺗﺎﺯﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ۔ *💕ﺍﻧﮉﮮ ﮐﯽ ﺳﻔﯿﺪﯼ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ* 💕ﺩﻭﺍﻧﮉﻭﮞ ﮐﯽ ﺳﻔﯿﺪﯼ ﺍﻭﺭ ﭼﻨﺪ ﻗﻄﺮﮮ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎﺭﺱ ﻣﮑﺲ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻣﺎﺳﮏ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ،ﺧﺸﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﺎﺯﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ۔ﺍﺱ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﮐﮭﻠﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺟﻠﺪ ﮐﮯ ﻣﺮﺩﮦ ﺧﻠﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯿﮟ ﮔﮯ۔ *💕ﭨﻤﺎﭨﺮ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ* 💕ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﭨﻤﺎﭨﺮ ﮐﮯ ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺳﮯ ﭼﺎﺭ ﻗﻄﺮﮮ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎﺭﺱ ﮈﺍﻟﯿﮟ۔ﺭﻭﺋﯽ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﮕﮧ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ 15 ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪﭨﮭﻨﮉﮮ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺟﻠﺪﮐﯽ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ... *کوکنگ سٹییچنگ بیوٹی ٹپس اور سکن برابلم سے رلیڈڈ پوسٹنگ کی جاتی ہے* *سکن برابلم ہو یا ہئیر برابلم ہر برابلم کے لیے آپ رابطہ کر سکتی ہیں* 🍃🍃🍃🌼🍃🍃🍃 #health
Show all...
گردوں کی پتھری سے نجات پانے کا بہترین قدرتی علاج..! گردوں میں پتھری کی وجہ سے کئی پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں اور ایک موقع پر انسان کے گردے ناکارہ بھی ہوسکتے ہیں لہذا انہیں سنجیدگی سے لے کر علاج ضروری ہے۔آئیے آپ کو گردوں کی پتھری کی وجوہات اور اس کے علاج کے لئے مفید مشوروں سے آگاہ کرتے ہیں۔ گردوں کی پتھری کی وجوہات اور علامات ماہرین صحت کا کہناہے کہ گردے میں پتھری کی وجوہات میں کم پانی کا پینا،زیادہ چینی یا نمک والے کھانے،موٹاپا،کھانے پینے کی بگڑی ہوئی عادات شامل ہیں۔اگر آپ پانی کی مقدار کم کردیں یا بہت زیادہ نمک کھائیں تو گردوں پراس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔گردے کی پتھری کا سائز چند ملی میٹر سے سے کر گالف کی بال تک ہوتا ہے۔ اس کی علامات میں پیشاب کی رنگت میں تبدیلی شامل ہے،پیشاب کا رنگ گلابی،سرخ یا براﺅن ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ جی متلانا اور قے کی شکایت رہتی ہے،پیشاب کی حاجت بار بار محسوس ہونابھی گردوں میں پتھری کی ایک علامت ہے۔ گردے کی پتھری کی اقسام کیلشیم آکسلیٹ: یہ سب سے زیادہ ہونے والی قسم ہے جس میں کیلشیم آکسلیٹ کے ساتھ مل کر پتھری بناتا ہے۔یہ بہت زیادہ چپس، چاکلیٹ، پالک، چقندر اور مونگ پھلی کھانے سے بنتی ہے۔ یورک ایسڈ:یہ قسم زیادہ تر مردوں میں پائی جاتی ہے جس میں بہت زیادہ سرخ گوشت اور شیل فش کھانے سے ہوتی ہے۔ سٹرووائٹ:یہ زیادہ ترخواتین میں پائی جاتی ہے اور گردوں میں انفیکشن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ سسٹائن:یہ بہت ہی کم لوگوں میں ہوتی ہے اور اس کی وجہ جنیاتی بتائی جاتی ہے۔ سیب کے سرکے سے پتھری کا علاج چند ملی میٹر پتھری آسان غذائی علاج سے خارج ہوسکتی ہے لیکن جب پتھری کا سائز زیادہ ہوجاے تو اپنے معالج کے مشورے کے بغیر کچھ بھی استعمال نہ کریں. گردے کی پتھری سے نجات کے لئے کئی نسخے مل جاتے ہیں لیکن آسان اور مؤثر نسخہ سیب کا سرکہ سمجھا جاتا ہے۔اس میں تین طرح کے ایسڈ ہوتے ہیں اور جب یہ جسم میں داخل ہوتا ہے تو اس کی تاثیر الکیلائن یا اساسی ہوجاتی ہے جو کہ جسم کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں موجود ایسٹک ایسڈ کی وجہ سے گردوں کی پتھی تحلیل ہوجاتی ہے اور اس کا ثبوت ایک تحقیق میں بھی دیا گیا ہے۔ دو بڑے چمچ سیب کاسرکہ لیں اور اسے ایک گلاس پانی میں ڈالیں۔اس تناسب کے ساتھ اس مشروب کو دن بھر استعمال کریں،اگر آپ کو سرکے کی کڑواہٹ یا کٹھاس کا مسئلہ درپیش ہوتو اس میں شہد ملالیں۔اس مشروب کے دن میں چار سے پانچ گلاس پینے سے افاقہ ہوگا۔ ہومیو پیتھک میں گردے کی پتھری کا کامیابی سے علاج کیا جاتا ہے. #health
Show all...
پیاز پراٹھا بھنی ہوئی پیازوں کے آمیزے کو بھر کر بنائے گئے مزے دار، خوشبودار اور لذیذ پراٹھے ناشتے اور سحری میں کھانے کے لئے لاجواب ہیں۔ انتہائی خستہ اور مزے دار پیاز پراٹھا کو ایک مکمل کھانے کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ گرم پراٹھوں کو دہی یا رائتہ کے ساتھ کھائیں, توانائی سے بھرے پیاز پراٹھے کھانے سے آپ دن بھر چست اور توانا رہیں گے۔ اجزاء میدہ دو کپ نمک حسبِ ذائقہ گھی آدھا کپ تیل ایک کھانے کا چمچ پیاز، کٹی ہوئی ایک عددنمک حسبِ ذائقہ دھنیا پائوڈرآدھا چائے کا چمچ ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ ترکیب ایک فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں نمک، دھنیا پائوڈر، ثابت زیرہ اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب ایک بڑے پیالے میں میدہ ڈالیں اس میں نمک اور گھی کو ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس گندھے ہوئے میدے کا پیڑا لیں اس پر خشک میدہ لگائیں،پھر اسے پھیلا کر روٹی بنالیں، اس پر چمچ سے تیل لگائیں پھر اس پر خشک میدہ چھڑکیں اور بل دے کر دوبارہ پیڑا بنالیں۔ پیڑے کو دوبارہ روٹی کی شکل میں پھیلائیں، اس پر پیاز کا آمیزہ رکھ کر پیڑا بنائیں اور اچھی طرح بند کرلیں۔ آمیزہ بھرنے کے بعد اسے دوبارہ آہستگی کے ساتھ پھیلا کر روٹی کی شکل دے دیں۔ اب یہ پیاز بھرے پراٹھے کی شکل میں آگئی ہے۔ اب فرائنگ پین میں ہلکا سا تیل ڈالیں اور برش سے اسے پھیلا لیں، پھر اس میں پیاز بھرا پراٹھا ڈال کر اچھی طرح تل لیں تاکہ دونوں طرف سے زرد سنہری اور خستہ ہوجائے۔ گرم، خستہ اور مزے دار پیاز کے پراٹھے تیار ہیں۔ #health
Show all...
شوارما گارلک سوس کمرشل ریسیپی اجزاء۔ انڈے چار عدد چینی دو کھانے کے چمچ سفید تل چار کھانے کے چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ ایک چائے کا چمچ لہسن کے جوئے 4 سے 6 عدد سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ آئل ایک لیٹر ترکیب۔ ائل کے علاوہ تمام چیزوں کو بلینڈ جگ میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اس میں آہستہ آہستہ قطرہ قطرہ آئل ڈالیں گاڑھا ہونے پر آپ کی شوارما سوس تیار ہے۔ #health
Show all...
🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸 ▪️ *مونگ کی دال کے کباب* ▪️ اجزا: دال مونگ ایک کپ،چکن کا قیمہ ایک کپ،پیاز کٹی ہوئی ایک کپ،ہری مرچ 5 عدد،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، اناردانہ ایک کھانے کا چمچ،اجوائن آدھی چائے کا چمچ، ہرا دھنیا ایک گڈی، سیاہ مرچ حسب ضرورت،نمک حسب ضرورت،تیل فرائی کرنے کے لئے اور ایک کپ بیسن۔ ▪️ *ترکیب:*▪️ مونگ کی دال کے کباب بنانے کے لیے پتیلی میں پانی لے کراس میں مونگ کی دال،چکن کا قیمہ اور پیاز ڈال کر دھیمی آنچ پر چڑھا دیں، جب یہ اچھی طرح گل جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو اتاکر پیس لیں پھر اس میں آدھا کپ بیسن،پسی کالی مرچ،ثابت دھنیا،ہرا دھنیا،ہری مرچیں،اجوائن، اناردانہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ تیل بھی ملائیں پھر اچھی طرح میش کرلیں،اب اس آمیزے کے کباب بنالیں .. پھرفرائنگ پین یا توے پرتیل ڈال کراسے اچھی طرح فرائی کرلیں۔اپ چاہیں تو انڈا پھینٹ کر لگا کر بھی فرائی کر سکتے یا ویسے ہی کر سکتے۔ لیجئے مزیدارمونگ کی دال کے کباب تیار ہیں اب آپ اسے اپنے دسترخوان پرسجائیں اوراس کے ذائقے سے لطف اٹھائیں۔ 🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸 #health
Show all...
وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں پھر قدرت کا کمال دیکھیں آپ ساری زندگی سر میں کنگھی کرتے ہیں جوتے صاف کرتے ہیں ، تو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر تیل کیوں نہیں لگاتے۔ قدیم چینی طریقہ علاج کے مطابق بھی پاؤں کے نیچے 100 کے قریب Acupressure Points (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔ جن کو دبانے اور مساج کرنے سے بھی انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔ اس کو Foot Reflexogy کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے۔ =====================================
Show all...
مغلیہ دور کے فٹنس اور جوانی کے 9 راز اور قارئین کی پسندیدگی اور اپنے مشاہدات کا اظہار 1۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے، نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ سر درد، نہ دانت ختم ، ایک بار باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ مجھے ایک سیانے نے مشورہ دیا تھا اس وقت جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر پتھر ڈالنے کی نوکری کر رہا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔ 2۔ ایک سٹوڈنٹ نے بتایا کہ میری والدہ اسی طرح تیل لگانے کی تاکید کرتی ہیں پھر خود بتایا کہ بچپن میں میری یعنی والدہ کی نظر کمزور ہو گئی تھی جب یہ عمل مسلسل کیا تو میری نظر آہستہ آہستہ بالکل مکمل اور صحت مند ہو گئی۔ 3۔ ایک صاحب جو کہ تاجر ہیں نے لکھا میں چترال میں سیرو تفریح کرنے گیا ہوا تھا وہاں ایک ہوٹل میں سویا مجھے نیند نہیں آ رہی تھی میں نے باہر گھومنا شروع کر دیا باہر بیٹھا رات کا وقت بوڑھا چوکیدار مجھے کہنے لگاکیا بات ہے ؟ میں نے کہا نیند نہیں آ رہی ! مسکرا کر کہنے لگا آپ کےپاس کوئی تیل ہے میں نے کہا نہیں وہ گیا اور تیل لایا اور کہا اپنے پاؤں کے تلوؤں پر چند منٹ مالش کریں بس پھر کیا تھا میں خراٹے لینے لگا اب میں نے معمول بنا لیا ہے۔ 4۔ میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔ 5۔ مجھے معدے کا مسئلہ تھا پاؤں کو تلوؤں پر تیل کی مالش سے 2 دن میں ہی میرا معدے کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔ 6۔ واقعی! اس عمل میں جادو جیسا اثر ہے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کی اس عمل کی وجہ سے مجھے بہت پر سکون نیند آئی۔ 7۔میں یہ ٹوٹکہ تقریباً پچھلے 15 سال سے کر رہی ہوں مجھے اس سے بہت پر سکون نیند آتی ہے میں اپنے چھوٹے بچوں کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی تیل سے مالش کرتی ہوں اس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں ۔ 8۔میرے پاؤں میں درد رہتا تھا میں نے روزانہ زیتون کے تیل سے رات کو سونے سے پہلے 2 منٹ پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنا شروع کر دی اس عمل سے میرے پاؤں کا درد ختم ہو گیا ۔ 9۔ میرے پاؤں میں ہمیشہ سوزش رہتی تھی جب چلتی تھی تو تھکن سے چور ہو جاتی تھے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ عمل شروع کیا صرف 2 دنوں میں میرے پاؤں کی سوزش دور ہو گئی ۔ 10۔ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ دیکھ کر اسے کرنا شروع کر دیا اس سے مجھے بہت سکون کی نیند آتی ہے۔ 11۔ زبردست کمال کی چیز ہے۔ پر سکون نیند کیلئے نیند کی گولیوں سے بہتر کام کرتا ہے یہ ٹوٹکہ میں اب روزانہ رات کو پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کر کے سوتی ہوں۔ 12۔ میرے دادا حضور کے تلوؤں میں بہت گرما ہٹ و جلن اور سر میں درد رہتا تھا جب سے انہوں نے لوکی کا تیل تلوؤں میں لگانا شروع کیا تکلیف سرے سے دور ہو گئی ۔ 13۔میں تھائیرائیڈ کی مریضہ تھی میرے ٹانگوں میں ہر وقت درد رہتا تھا پچھلے سال مجھے کسی نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ بتایا میں مستقل کر رہی ہوں اب میں عموماً پر سکون رہتی ہوں ۔ 14۔ میرے پاؤں سن ہو رہے تھے میں چار دن سے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل سے مالش کر رہا ہوں بہت زیادہ فرق ہے ۔ 15۔بارہ تیرہ سال پہلے مجھے بواسیر تھی ، میرا دوست مجھے ایک حکیم صاحب کے پاس لے گیا جن کی عمر 90 سال تھی انہوں نے مجھے دوا کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر انگلیوں کے درمیان ، ناخنوں پر اور اسی طرح ہاتھوں کی ہتھیلیوں ، انگلیوں ، کے درمیان اور ناخنوں پر تیل کی مالش کرنے کا مشورہ دیا اور کہا ناف میں چار پانچ قطرے تیل کے ڈال کر سونا ہے میں نے حکیم صاحب کے اس مشورے پر عمل کرنا شروع کر دیا اس سے میرے خونی بواسیر میں کافی حد تک آرام آ گیا اس ٹوٹکے سے میرا قبض کا مسئلہ بھی حل ہو گیا میرے جسم کی تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے اور پر سکون نیند آتی ہے اور بقول حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ناک کے اندر سرسوں کا تیل لگا کر سونے سے خراٹے آنے بند ہو جاتے ہیں ۔ 16۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کایہ ٹوٹکہ میرا آزمودہ ہے۔ 17۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کرنے سے مجھے بہت پرسکون نیند آئی ۔ 18۔میرے پاؤں اور گھٹنوں میں درد رہتا تھا ۔ جب سے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا اب میں یہ روزانہ کرتا ہوں اس سے مجھے پر سکون نیند آتی ہے ۔ 19۔مجھے کمر میں بہت درد تھا جب سے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہے کمر کا درد کم ہوگیا ہے اور اللہ پاک کا شکر ہے بہت اچھی نیند آتی ہے ۔ وہ مغلیہ راز درج ذیل ہے:۔
Show all...
ریشمی کباب اجزاء چکن 700 گرام نمک حسبِ ذائقہ سبز مرچ 6عدد پیاز 1عدد مکھن 200گرام سبز دھنیا 5گرام لہسن 3جوّئے ادرک 5گرام دھنیا پاؤڈر 2چائے کے چمچ زیرہ پاؤڈڑ 1-1/2چائے کے چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کاچمچ ؂کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کاچمچ سفید مرچ پاؤڈر 1چائے کاچمچ کوکونٹ پاؤڈڑ 2کھانے کے چمچ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت ترکیب ایک بلینڈر لیں اور اس میں چکن ،سفید مرچ پاؤڈر ،نمک،کالی مر چ پاؤڈر ،سبز دھنیا ،پیاز ،کوکونٹ پاؤڈر ،دھنیا کُٹا ہوا ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،ادرک لہسن کُٹی ہوئی اورسبز مرچ ڈال کر بلینڈ کرلیں ۔ ۔اب اسے تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔ ۔اب تیار کیے ہوئے مکسچر کے کباب بنا لیں ۔ ۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور تیار شدہ کباب ڈال کر آدھے فرائی کرلیں ۔ ۔اب ایک فرائی کباب کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر 10منٹ کے لیے اوون بیک کرلیں ۔ ۔آپکے مزیدار کباب تیا رہیں ۔
Show all...
*لال بیگوں سے نجات ؟* 〰️〰️🌳🌹🌳〰️〰️ آپ کا گھر جتنا بھی صاف کیوں نہ ہو پھر بھی لال بیگز کی مصیبت سے جان نہیں چھٹتی ؟ کیڑے مار دواؤں کے کئے بار استعمال کے باجود مسئلہ جوں کہ توں ہیں تو پھر ان آسان اور کار آمد طریقوں سے مدد لیجئے تاکہ کاکروچ المعروف لال بیگ سے نجات حاصل کیجئے ۔ 👈 *لال بیگ کی غذا دور کریں* لال بیگ گھر میں آپ کو ڈرانے کی نیت سے نہیں آتے بلکہ وہ غذا کےتلاش میں آتے ہیں۔ تو انہیں گھر سے دور رکھنے کا ایک آسان نسخہ تو یہی ہے کہ بچا ہوا کھانا کچن میں کھلا مت چھوڑیں۔ اسی طرح گیلی اشیاءبھی انہیں اپنی جانب کھینچتی ہیں، جیسے کسی گملے میں پانی کھڑا رہنا، پائپ سے پانی لیک ہونا، یہاں تک کہ گیلا اسفنج یا کپڑا بھی ان کیڑوں کی پیاس بجھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ توسلسلوں کو ان کی پہنچ سے دور کرنا نہ صرف انہیں گھر میں داخلے سے روکتا ہے بلکہ اگر گھر میں کوئی موجود ہو تووہ بھی کسی دوسرے مقام کی طرف چلے جاتے ہیں ۔ 👈 *گھر میں فالتو سامان پھیلنے نہیں دیں* اخبارات کا انبار، ڈبوں کا ڈھیر یا کچرے کا بھرا ڈبا بھی لال بیگوں کو گھروں میں داخل ہونے کے لیے مجبور کردیتا ہے، تو گھر کو منظم رکھنا بھی ان کیڑوں سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ 👈 *داخلے کا راستہ بند کریں* لال بیگوں کو گھر میں داخلے کے لیے کھلے دروازے یا کھڑکی کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ایک انچ چوڑی دراڑ سے بھی گھر میں داخل ہوسکتے ہیں، تو گھر میں ان کے ممکنہ داخلی راستوں کو تلاش کریں، خصوصاً تاریک حصے جیسے سنک کے نیچے، کیبنٹ کے اندر یا فریج کے پیچھے۔ جو جگہیں مشتبہ لگے انہیں کسی طرح سے بند کردیں یا چپکنے والی پٹیاں بھی اس مقصد میں کام آسکتی ہیں۔ 👈 *لیموں والے پانی کا چھڑکاؤ* سب سے پہلے چار لیموں کا عرق چھلکوں سمیت 2 لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھولیں اور پھر آپ خود لال بیگوں کووہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔ اسی طرح اگر آپ لیموں کے عرق کی کچھ مقدار فرش اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں تو یہ چیونٹیوں کو بھی گھر سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 👈کافی کا استعمال ویسے کافی دنیا کے پسندیدہ ترین مشروبات میں سے ایک ہے مگر یہ لال بیگوں کو دور بھگانے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، بس کچھ مقدار میں پسی ہوئی کافی کو لال بیگوں سے متاثرہ جگہ پر ڈال کر دیکھیں، یقیناً آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ کیڑے کہاں غائب ہوگئے ہیں۔ 👈 *سوڈا اور بیکنگ سوڈا* شکر اور بیکنگ سوڈا کو یکساں مقدار میں آپس میں اچھی طرح سےملائیں اور ان حصوں میں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں، شکر لال بیگوں کو اپنی جانب کھینچے گی اور بیکنگ سوڈا ان کو مارنے کا کام کرے گا۔ *لال بیگ کے حوالے سے دلچسپ معلومات* جیسے لال بیگ کو دیکھ کر انسان اپنے کپڑے جھاڑتے ہیں اسی طرح اگر اچانک سے لال بیگ کسی انسان سے ٹکرا جاۓ تو لال بیگ بھی کسی کونے میں جا کر اپنے آپ کو جھاڑتا ھے ۔۔ #health
Show all...
🍃💕🍃💕🍃💕🍃 🍂 *لیکوریا کے لئے بہترین نسخہ* 🍂 🔸سنگجراحت 20 گرام 🔸مائیں خورد 10 گرام 🔸سونٹھ 6 گرام 🔸چینا گوند6 گرام 🔸مصری 20 گرام۔ 🍂 *ترکیب اور طریقہ استعمال*🍂 تمام اشیاء کوٹ پیس کر دن میں تین مرتبہ آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔یہ نسخہ آزمودہ ہے‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ استعمال کریں* ۔ 💕🍃💕🍃💕🍃💕 #health
Show all...
🌿 *آئس کیوب .اوپن پورز اور رنگت نکھارنے کے لئے* ..🌿 best of sun tanning ایک گھٹی پودینہ دھو کر پتے الگ کر کے اسے پیسٹ بنا لیں *آپ تھوڑا سا پانی ڈال سکتے پیسٹ بنانے کے لئے*..اس میں ہاف لیموں کا جوس. ایلو ویرا جیل ایک ٹیبل سپون .وٹامن ای آئل ایک ٹی سپون ڈال کر مکس کر کے آئس کیوب میں جما لیں روز رات کو ایک کیوب سے مساج کریں ..فیس پہ پانچ چھ منٹ تک پھر دس منٹ لگے رہنے دیں بعد سادہ پانی سے دھو لیں...رنگ نکھرے گا اوپن پور کے لئے بیسٹ. سکن کلر بہتر ہو گا..سن tanning کے لئے بھی اسکا بیسٹ رزلٹ ہے ..... #health
Show all...
🔆🔅🔆🔅🔆🔅🔆🔅 🔶 *انڈے دانی میں پانی کی تھیلیاں بننا وجوہات،علامات اورعلاج*🔶 آج ہم انڈے دانی کی رسولی یا پانی کی تھیلی بھی کہا جاتا ہے کہ بارے میں بتائیں گے اس کی علامات اوروجوہات کے بارے میں آپ کو آگاہ کریں گے ۔ جو سولہ سال سے لیکر چالیس سال کے عمر کی عورتوں میں یہ مرض دیکھا گیا ہے ۔بعض اوقات مریض اس چیز سے آگاہ ہی نہیں ہوتا ہے کہ اس کے انڈہ دانی کے اندر پانی کی تھیلی موجود ہے ۔ مریض معائنے کیلئے تشریف لے جاتی ہیں ان کو کوئی اور پریشانی ہوگی لیکن پتہ چلتا ہے کہ اسکے اندرپانی تھیلی کا مرض ہے ۔ اس حالت میں پیشاب کرنے میں رکاوٹ ہوسکتی ہے ۔ 🔶 *پانی کی تھیلیوں کی وجوہات میں انڈے دانی میں چھوٹی چھوٹی پانی کی تھیلیاں موجود ہوتی ہیں جس سے یہ انڈے کی برھوتڑی کا مسئلہ ہوجاتا ہے اور عورتیں بانجھ پن کا شکار ہوجاتے ہیں*🔶 ۔بہت ساری انفیکشن ہوسکتی ہیں جیسا کہ پی آئی ڈی یہ انفیکشن ٹیبوں اور انڈے دانی کو ملا کر ایک میس سا بنا لیتی ہیں۔ انڈے دانے کی کچھ رسولیاں ہوتی جو خطرناک بھی ہوسکتی ہے یہ ڈاکٹر الٹراساؤنڈ کرکے اندازہ لگالیتی ہیں کہ اس کا علاج کیا ہے ۔ اس میں کون کونسے ٹیسٹ کروانے ہوتے ہیں۔ الٹراساؤنڈ بہت اہم ہے جس سے پتا چلتا ہے پانی تھیلیاں کس نوعیت کی ہیں۔ اس کے علاج میں کچھ صورتحال میں ڈاکٹرز کو کچھ پتہ نہیں چل رہا ہوتا کہ پانی کی تھیلیاں کس نوعیت کی ہیں عموماً ایک یا دو مہینے یہ ختم ہوجاتی ہیں اس کیلئے کوئی علاج ضرور ت نہیں پڑتی ۔ 🔶 *دوسرا علاج ڈاکٹروں کے پاس کچھ ادویات موجود ہوتے ہیں ان میڈیسن کے دینے سے یہ آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں* اور ختم ہوجاتی ہیں۔ اگر ان میڈیسن سے بھی ختم نہ ہورہی ہوں پھر ڈاکٹر ز سرجری کے ذریعے پیٹ میں کٹ لگا کر بھی نکال لیتے ہیں۔ پھر ٹیسٹ کیے جاتے ہیں یہ خطرناک قسم کی پانی کی تھیلیاں تو نہیں تھیں ۔ اس کے بعد کچھ میڈیسن دی جاتی تاکہ مستقل طور پر اس کاعلاج ہوسکے ۔اگر اس قسم کی علامت ہورہی ہے توآپ نے اس کم تر نہیں سمجھنا فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 🔆🔆🔅🔅🔅🔆🔆 #health
Show all...
🪷 *فل وایٹننگ ہربل نسخہ*🪷 گل انار 10گرام سفیدہ کاشگری 10گرام حسن یوسف 10گرام ابٹن کوئی سا بھی 100 گرام روغن خس 10 ملی لیٹر 🪷 *ترکیب*🪷: تمام جڑی بوٹیوں کو مکس کرکے پاؤڈر بنا لیں ۔ عرق گلاب یا دودھ میں اسکا پیسٹ بنا لیں ۔ فل باڈی پہ لگائیں 15 منٹ بعد پانی سے سپرے کریں 2 منٹ رب کرکے نہا لیں ... بہترین رزلٹ ہے #health
Show all...
🌺 پودینہ اور اس کی افادیت 👇 پودینہ کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا اور اس کی مہک ہوسکتا ہے پسند بھی کرتے ہو جبکہ مختلف پکوان تو اس کے بغیر ادھورے لگتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سبز پتے آپ کی صحت پر کیا جادوئی اثرات مرتب کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔ 1_👈🏿 وزن میں کمی جسمانی وزن میں کمی میں مدد پودینہ موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ نظام ہاضمہ کے لیے اس کا فائدہ مند ہونا ہے۔ پودینہ ہاضمے کے ایسے انزائمے متحرک کرتا ہے جو کہ غذاؤں میں موجود اجزاء بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جب جسم ان اجزاء کو مناسب طریقے سے جذب کرتا ہے تو میٹابولزم بہتر ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 2_ 👈🏿 سانس کی بو سے نجات ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر پودینے کا تیل ایک اچھا ماﺅتھ واش کا کام بھی کرسکتا ہے، یہ قدرتی طور پر سانسوں کو مہکاتا ہے جبکہ کیویٹیز کو کم کرتا ہے، اس تیل کا ایک قطرہ زبان پر ٹپکائیں اور بس۔ 3_👈🏿 اضافی جسمانی توانائی اگر تو آپ کو اکثر جلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو ھرکت میں لانا ہوتا ہے۔ 4_👈🏿 دماغی طاقت کے لیے بہترین پودینے کا استعمال چوکنا پن اور دماغی افعال کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودینے کے استعمال یاداشت میں بہتری کرتا ہے۔ 5_👈🏿 سردرد سے نجات چند قطرے پودینے کے تیل سے پیشانی پر مالش کرنے سے سردرد کی شدت میں پندرہ منٹ کے اندر کمی لائی جاسکتی ہے اور اسے کافی دیر تک خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ 6_👈🏿 کیل مہاسوں سے نجات پودینے کے پتوں کو پیس لیں اور کچھ مقدار میں شہد میں مکس کردیں۔ اسے جلد پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔ 7_👈🏿 زکام سے نجات مینتھول اکثر نزلہ زکام اور کھانسی کی ادویات میں شامل کیا جانے والا اہم جز ہوتا ہے اور یہی پودینے کی مہک کا باعث بھی ہوتا ہے۔ پودینے سے چائے بنا کر اس کی بھاپ میں سانس لینا ناک کے متعدد مسائل سے بچا سکتا ہے۔ 8_👈🏿 ہاضمے کے مسائل دور کریں ایک تحقیق کے مطابق پودینہ پتے میں پائے جانے والے سیال بائل کی روانی کو بہتر کرکے معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو غذائیں آسانی سے معدے سے گزر جاتی ہے جبکہ گیس، پیٹ پھولنے اور ہیضہ کا امکان کم ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد ایک کپ پودینے کی چائے کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ 9_👈🏿 کھانے کی اشتہا کو کم کریں پودینے کے تیل کی مہک بھوک بھگاتی ہے، اس طرح بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ اس سے پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلد ہوتا ہے۔ 10_👈🏿دل متلانے کی کیفیت کم کرے پودینہ سانس کے کنٹرول میں مدد دیتا ہے جس سے قے کی علامات میں آرام ملتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ پودینہ بائل کو حرکت میں لاکر معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جو متلی کی کیفیت میں قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ 11_👈🏿 پٹھوں کے درد میں ریلیف پودینے کا تیل قدرتی دردکش دوا اور پٹھوں کو سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے، خاص طور پر اگر کمردرد ہو یا پٹھے سوج گئے ہوں۔ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 #health
Show all...
🧬 *دائمی امراض/Chronic Disease اور ہماری بے احتیاطی* 💊 جتنی بھی دائمی(Chronic) بیماریاں ہیں ہم خود انکو دعوت دیتے ہیں، خراب اور بے ترتیب لائف اسٹائل اپنا کر، 🌡️ *دائمی امراض کیا ہیں* ⁉️ یہ ایک دم نہیں ہوتی، بلکہ قطرہ قطرہ مل کر بنتی ہے، ہمارے خراب لائف اسٹائل، یا موروثی ہونے کی وجہ سے، مثلاً جب ہم جوان ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ اندر بن رہی ہوتی ہے، اگر ہم اچھا لائف اسٹائل بنائیں گے تو یہ امراض یا تو کم یا ختم ہو جائیں گے اگر موروثی نہیں تو، 📉 *دائمی، موذی Chronic Disease کون کونسی ہیں* 👇 ▪️ ذیابیطس (Diabetes) ▪️ دل کے امراض (Heart Disease) ▪️ فالج (Stroke) ▪️دماغی امراض (Dementia) ▪️ سرطان (Cancer) ▪️ بلند خون فشار/ہائی بلڈ پریشر (Hypertension) وغیرہ وغیرہ، یہ آہستہ آہستہ ہماری زندگی میں شامل ہو سکتی ہیں کیونکہ ہم سب کچھ کھا رہے ہوتے ہیں اور کھانے میں اعتدال اور مناسب پورشن میں نہیں کھاتے، 🩺 *ماہرین کہتے ہیں اگر ہم لائف اسٹائل تبدیل کریں تو 80٪ دل کے امراض کم ہونگے، 40٪ اسٹروک کم ہو جائے گا* 🩺 *اسکا علاج کیا ہے* 👇 🌿 سب سے پہلے اپنے آپ کو مثبت رکھیں، غلط فیصلے ہم خود کرتے ہیں اور پھر خود ہی سے چھپتے ہیں، ہم ڈرتے ہیں کہ یہ ڈائٹ تو میں نہیں کر سکتی اس عمر میں، یا کوئی کیا کہے گا اور پھر سب کھاتے ہیں، 🚫 *ایک کامن غلطی جو ہم کرتے ہیں* ڈائٹ کریں تو بہت کم کھاتے ہیں لیکن کیا کھاتے ہیں کتنی مقدار میں کھانا چاہیے یہ نہیں دیکھتے، *تو پہلے* 👇 کھانے کی مقدار کو کم کرنے کے ساتھ اسکی کوالٹی پر توجہ دیں، لازمی نہیں جو دبلا پتلا انسان کو اسکو یہ بیماریاں نہیں ہو سکتی اور صرف موٹے افراد کو ہی ہوتی ہیں، 🥗🥙🥗🥙🥗🥙🥗🥙 بلکہ اپنے کھانے کی کوالٹی کو بہتر بنائیں، شہری علاقوں والے اگر فاسٹ فوڈز کھاتے ہیں تو دیہی علاقوں میں، مرغن غذائیں، نہاری، پائے پر بڑا زور ہوتا ہے جو براہ راست کولیسٹرول لیول بڑھاتا ہے، 🛡️ *اپنا لائف اسٹائل بہتر بنائیں، ادویات سے زیادہ بہتر رزلٹ لائف اسٹائل تبدیل کرنے سے ہوتا ہے* ⚠️ *ہمارے صفائیاں* ⚠️ ڈائٹ کو فالو کرتے وقت حقیقت پسندی کو نظرانداز کرتے ہوئے ہم چند ایسی غلطیاں جو ہم کرتے ہیں 👇 ▪️ *خود کو مطمئن کرنا* میں یہ نہیں کر سکتی مثلاً میرے سامنے حلوہ آ جائے تو میں ہاتھ نہیں روک سکتی ▪️ *گرمی بہت ہے میں واک نہیں کر سکتی* ▪️ *جسم تو بھرا بھرا ہی اچھا لگتا ہے(چاہے وہ بیماری کی وجہ سے ہو)* ▪️ *میں ڈائٹ نہیں کر سکتی مجھے شرم آتی ہے گھر میں سب میرا مذاق بنائیں گے اس عمر میں ڈائٹ*! ▪️ *آج Cheat Day ہے یا ایک مہینہ ڈائٹ کر کے وزن کم کر لوں پھر جو مرضی دل ہو کھانا ہے* ❇️ یاد رکھیے اچھا لائف اسٹائل صرف چند ماہ کی ڈائٹ نہیں بلکہ مناسب پورشن میں اچھی غذا لینا ہے اور خود کو ایکٹو رکھنا ہے #health
Show all...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
Show all...
*سوشل میڈیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کنٹرول کیسےکریں*؟؟؟؟ ♾️♾️♾️〰️♾️♾️♾️ 📵 فتنوں کےاس دور میں کیاکیاجاےکہ اس *لت* سے ہرممکن حد تک محفوظ رهیں 📵 یہاں پرچند اهم باتیں ہیں جن پر عمل کر کے اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ھے 📵 جو بھی کام کرتے ہیں اس کی اچھی طرح جانچ کریں اس کے نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوے پرکھیں ماحول آپ پر سب سے زیادہ اثر انداز هوتا ہے خود بھی بچیں اور اپنی ساتھیوں کو بھی بچا ئیں 📿 حفاظت کی دعائیں پڑھیں،استغفار کی کثرت کریں، ایماندای سے سوچیں کہ آپ جو بهى کر رہی ہیں کیا وہ صیح ہے یا غلط؟؟ 📿 ایک بات کافی مشہور ہو رہی ہے کہ *مائنڈفل نیس پہ کام کریں* یہ کیا ہے؟؟ اس کا مطلب ہے کسی ایک چیز پر فوکس کرنا اور الحمدلله ہمیں تو دن میں پانچ مرتبہ اس بات کا موقع ملتا ہےجو ہمارے رب نے ہمیں سیکھایا ہے اپنی نمازوں کی کوالٹی بہترکریں آپ میں امپلس کنٹرول خود ہی آجاے گا 📿 اگر سب کر رہی ہیں مگر *امپلسس* کم نہیں ہو رہے تو فرض کے ساتھ سنت پڑھیں،نوافل ادا کریں، تہجد کی عادت ڈالیں،ماں کی باتوں پر، فیڈبیک پرخاص نوٹس لیں جو محبت ماں کی آپ سے ہے وہ کوئی اور کر نہیں سکتا 👈🏻 شیطان اور آپ کا نفس ہمیشہ آپ کو ناکامی کی فیلنگ دےگا یہ بات کبھی مت بھولیں،لوگوں کی باتوں کی پروہ مت کریں،بس کوشش جاری رکھیں،آپ خود کو خود ہی بدل سکتی ہیں کوئی دوسرا نہیں کرسکتا 👈🏻 مقصد کو ذہہن میں رکھیں، دوسروں کی تقلید نہ کریں کوئی کیا کررہا ہے آپ کو پروہ نہیں ہونی چاہیے،آرٹیفیشل چیزوں سے بچیں، نیچرل بنیں،اپنے ایموشنز پر کنٹرول کرنا سیکھیں 📖 خود کو اور اپنے بچوں کو قرآن سے جوڑیں کیونکہ قرآن فرقان دیتا ہے،عقیدہ پڑھائیں، عمر کے حساب سے ذمہ داریاں سیکھائیں،اپنے ساتھ کام میں مدد لیں 👈🏻 کچھ چیزیں یاد رکھیں بچوں کی نیچر ہوتی ہے ضدکرنا،اپنی بات منوانا تو اس وقت آپ نے اپنے اندر ٹھہرآو پیدا کرنا ہے کسی بھی بات کے لیے فورأ نہیں سرنڈر کرنا 🤝 اپنے بچوں کےساتھ خود انگیج ہوں،ان کو ٹائم دیں،دو سال سے پہلے بچوں کو کبھی بھی سکرین مت دیں،ان کو ہگ کریں،پیاردیں،ڈسکس کریں،نصیحت مت کریں،بلکہ ان کی پرابلمز کو حل کریں 📖 بچوں کو باقاعدہ قرآن کلاس سے جوڑیں ان میں خود ہی شعور آتا جاے گا ایک اچھی ماں ہی اچھی نسل کو جنم دیتی ہے اپنے بچوں کو سنوارنے کے لیے ماوں کو خود کو بدلنا ہوگا قرآن سے جڑنا ہوگا *ایمان کے ساتھی* ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہر معاملےمیں آپ کی بہتریں رہنمائی کر رہا ہے اسے اپنا وقت دیں اور اپنی دنیاوآخرت سنوار لیں اللہ آپ کو آسانیاں عطا کرے آمین ♾️♾️♾️〰️♾️♾️♾️ #بچے_اور_سوشل_میڈیا
Show all...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
Show all...
🍃🍀🍃🪷🍃🍀🍃 *بچوں کی تربیت* ♾️♾️🍃🍀🍃♾️♾️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 🍃موضوع 🍃 *سوشل میڈیا کے فائدے* 👉🏻Part 2 🎙️ڈاکٹر کنول قیصر صاحبہ 🍃🍀گو کہ سوشل میڈیا ہماری اور ہمارے بچوں کی زندگی میں مشکلات پیدا کر رہا ہے. لیکن اسکے فایدے بھی بے شمار ہیں... اییے آج جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا سے فائدہ کس طرح اٹھایا جا سکتا ہے.... توجہ سے سنیے اور اپنا جائزہ لیجیے. 🍃🍀🍃🪷🍃🍀🍃 🍀🍃👆 *سوشل میڈیا کے فائدے کس طرح حاصل کریں.... آج ان باتوں کو جانیے* خود بھی سنیے اور آگے بھی پہنچائیں. 🪷Reminder ❤️ *آج جمعتہ المبارک ہے.درود شریف کی کثرت کیجیے اور سورہ کہف کی تلاوت بھی ضرور کیجئے گا*🌹 #بچے_اور_سوشل_میڈیا
Show all...
🌾🍃🌾🌹🌾🍃🌾 *طب نبوی سے علاج* ♾️♾️🍃🌹🍃🌹♾️♾️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 🍃موضوع 🍃 *طب نبوی میں... بخار کا علاج* 🎙️ڈاکٹر زکیہ ہاشمی صاحبہ 🌹🍃آج ہم جانتے ہیں کہ بخار کا طب نبوی سے علاج کیسے ہوتا ہے.... آجکل بخار پھر عام ہو رہا ہے..... توجہ سے سنیے یہ علاج بھی ہے اور سنت پر عمل کا اجر بھی. 🍃🌾👆طب نبوی سے علاج.... خود بھی سنیے اور آگے بھی پہنچائیں. 🍀☘ 🍃🌾🍃🌹🍃🌾🍃 #طب_نبوی
Show all...
مینگو جیم اجزاء۔ آم 1کلو چینی 1اور آدھا کپ پانی 3چوتھائی کپ زعفران 3عدد (ضروری نہیں) لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ ترکیب۔ ایک باؤل میں آموں کو ابال لیں جب تک نرم ہوجائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب آموں کا چھلکا اتار کر گودا الگ باؤل میں ڈال دیں۔ پھر ایک بلینڈر میں آموں کا گودا اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اب ایک پین میں پانی اور چینی ڈال کرہلکی آنچ پر اچھی طرح پکائیں اور ابلنے دیں۔ جب مکسچر ابلنے لگے تو چولہا درمیانی آنچ پر کر کے دوبارہ ابلنے دیں جب تک وہ چمچ کے ساتھ چپکنا شروع ہوجائے۔ اب آم کے گودے میں چمچ ہلائیں اور زعفران شامل کر دیں۔ پھر پانچ سے دس منٹ تک پکائیں جب تک گاڑھا ہوجائے۔ مینگو جیم تیار ہے۔ #health
Show all...
💢〰️💢〰️💢〰️💢〰️ ▪️ *خشک جلد کے لیے کریم اور سیرم*▪️ ✨ *خشک جلد کےلیے بیسٹ آف بیسٹ کریم کا نسخہ جان لیں چاہیں تو بنا کہ صرف پندرہ دن لگائیں آپکو انشاءاللہ فرق خود نظر آئے گا*✨ *ایک شییشی* تبت سنو کریم۔ ایک چھوٹی شیشی گلیسرین۔ ▪️چار عدد وائٹیننگ کیپسولز۔ ▪️چار عدد وٹامن سی کیپسولز۔ عرقِ گلاب 150 ملی لٹر یا چھوٹی بوتل ▪️تین چمچ ایلو ویرا۔ ▪️ایک چھوٹا چمچہ خالص روغنِ زیتون۔ ▪️ایک چھوٹی چمچی خالص پاوڈر بنی کلونجی( کلونجی لے کہ گرایئینڈ کر لیں)۔ ان تمام اشیاء کو ایک شیشے کے صاف برتن میں اچھی طرح مکس کریں ،یاد رھے برتن گیلا نہ ھو،آئس کریم سٹک سے مکس کریں۔ ▪️ *اور پھر صاف ستھری خشک شیشی میں ڈال کہ باھر ہی رکھ دیں کہ سردی میں فریج میں جم جائے گا اور ہمیں جما ھوا نہیں چاہییے*۔یہ کم از کم بیس دن کام دے گا۔ ہاتھ پاوں چہرہ گردن بازو کہنییاں غرض ہر نظر آنے والی جگہ پر روزانہ رات کو لگا کہ سو جایئں اور دن میں جب بھی منہ ھاتھ دھوئیں تب تب یہی استعمال کریں۔ ▪️ *پانی پینا زیادہ کریں اور روزانہ کی بنیادوں پہ دو سے تین اخروٹ ضرور کھائیں*▪️ کہ وہ سکن کےلیے جادو اثر ھیں،۔سالن میں کلونجی کا تیل استعمال کیجیے تین سے چار قطرے اور نہاتے ھوے پانی کی بالٹی میں 4،5 قطرے کوکونٹ آئل ضرور ڈالیے۔ اور ایسا کرنے سے جلد کی خشکی کو بالکل بھول جایَیے۔ خشک جلد کیلیے سیرم چاہییے تو اسکی ترکیب بھی حاظر ھے۔ *عرقِ گلاب،لیموں کا رس،گلیسرین ان تمام اشیاء کو برابر برابر مقدر میں لے کہ اچھی طرح مکس کریں* اور ایک سپرے بوتل میں ڈالیں۔روزانہ رات کو سوتے وقت اپنے چہرے،گردن،ہاتھ پاوں ہر جگہ سپرے کر کہ مساج کر کہ سو جایئں اور دن میں جب بھی منہ دھویئں یا باہر سے آیئں تب سپرے کریں... 〰️💢〰️💢〰️💢〰️💢 #health
Show all...