Best analytics service

Add your telegram channel for

  • get advanced analytics
  • get more advertisers
  • find out the gender of subscriber
CategoryNot specified
Channel location and language
Not specified

audience statistics Women Skills

پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل 〰〰〰💦〰〰〰 
251-2
~47
~10
18.73%
Telegram general rating
Globally
4 520 127place
of 6 615 964

Subscribers gender

Find out how many male and female subscibers you have on the channel.
?%
?%

Audience language

Find out the distribution of channel subscribers by language
Russian?%English?%Arabic?%
Subscribers count
ChartTable
D
W
M
Y
help

Data loading is in progress

User lifetime on the channel

Find out how long subscribers stay on the channel.
Up to a week?%Old Timers?%Up to a month?%
Subscribers gain
ChartTable
D
W
M
Y
help

Data loading is in progress

Hourly Audience Growth

Data loading is in progress

Time
Growth
Total
Events
Reposts
Mentions
Posts
Since the beginning of the war, more than 2000 civilians have been killed by Russian missiles, according to official data. Help us protect Ukrainians from missiles - provide max military assisstance to Ukraine #Ukraine. #StandWithUkraine
خالی پیٹ زیتون کا تیل پینے کے 9 فوائد.. زیتون کے تیل میں بھاڑی مقدار میں میکرونیوٹریشن ، فیٹی ایسڈ اور وٹامن موجود ہوتے ہیں جو اسے ایک صحت مند غذا بناتی ہے۔ آج ہم آپ کو خالی پیٹ زیتوں کا تیل پینے کے چند فوائد بتانے جارہے ہیں۔ بڑی آنت کا درد زیتون کے تیل میں موجود حفاظتی خلیات کینسر کے خطرہ کا سبب ہونے والے خطرے کو کم کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑی آنت کی کارگردگی کو بہتر کرنا اور قبض سے نجات ملنا زیتون کے اہم فائدوں میں سے ایک ہے۔ اچھی جلد ، بال، ناخن اور ہڈیاں زیتون کا تیل جلد ، ناخن اور بال کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔ زیتون کا تیل ناخن اور بالوں کو بڑھانے ، انہیں ملائم اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ جگر صاف رکھنا جگر جسم کا ایک اہم جز ہے جو انسانی جسم میں ضروری عمل کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ جگر جسم کے اندرونی سسٹم کو صاف کردیتا ہے لیکن بعض اوقات ہمیں جگر کو بھی صاف کرنا پڑتا ہے جو زیتون تیل کی مدد سے ممکن ہوتا ہے۔ اچھے نتیجے کیلئے 2 چمچ زیتون کا تیل لے اور 3/1 حصہ لیموں کے جوس کا لے اور اسے گلاس میں ملا کر پی جائیں۔ وزن کم کرنا زیتون کاتیلا ایک خاص اور صحت مند قسم کے فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہوتا ہے جو آپ کے پیٹ کو فل محسوس کرواتا ہے۔ زیتون کا تیل ، گھی کا بہت اچھا متبادل ہے۔ قوت مدافعات زیتون کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈکا قود مدافعات کے مختلف عمل میں کافی اہم حصہ ہے۔ یہ ایسڈ قوت مدافعات کی گردگی کو بہتر کرنے میں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ سوجن کو کم کرنا زیتون کا تیل آئی بوپروفن کی طرح سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق 3سے4 چمچ زیتون کا تیل، دس فیصد آئی بوپروفن کے مقابلے زیادہ اثر رکھتا ہے۔ دل کو محفوظ رکھنا کولیسٹرول دو قسم کو ہوتے ہیں ایک ایچ دی ایل (اچھی قسم) جو دل کو محفوظ رکھنے کیلئے بہت ضروری ہوتی ہےاور دوسری ایل دی ایل (بُری قسم)۔ جسم میں ایچ ادی ایل کی مقدار بڑھانے کیلئے زیتون کا تیل استعمال کرنا چاہیے۔ زیابطیس کو کنٹرول زیتون کے تیل کی مدد سے کولیسٹرول اور بلڈ گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے جس کا یہ مطلب ہوا کہ زیابطیس کے مریضوں کیلئے یہ غذا کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ دماغ کی حفاظت کرنا زیتون کا تیل دماغ کو 20 فیصد اکسیجن فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ زیتون کا تیل الزائمر کی بیماری سے بھی محفوظ رکھتا ہےاور یاداشت تیز کردیتا ہے جس کے نتیجے میں ڈپریشن سے چھٹکارا پایا جاتا ہے۔
Show more ...
55
2
🪷🪷🪷🌹🪷🪷🪷 ↩️ *اکثر لوگ کہتے ہیں ڈاکٹر صاحبہ غریب انسان ہوں۔۔ڈائیٹنگ افورڈ نہیں کر سکتا/سکتی* 💭 *روٹی چاول کم کرنے میں بچت ہے یا مہنگائی*؟ 💭 *بیکری کی چیزیں چھوڑنے میں پیسے لگتے ہیں*؟ 💭 *بوتلیں اور جوسز نہ خریدنے پر کونسا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے*؟ 💭 *چینی کے بغیر چائے پینے پر پولیس پکڑنے آ جاتی ہے*؟ 💭 *تیل میں لتھڑے ہوئے سموسے پکوڑے نہ کھانے پر کونسی دفعات لگتی ہیں*؟ ❄️ *میں ہمیشہ زیادہ سلاد اور پروٹین کھانے کا مشورہ دیتی ہوں۔ اگر آپ کی جیب اجازت نہیں دیتی آپ چکن، گوشت نہ کھائیں* ✅ *سفید اور کالے چنے، لوبیا تمام دالیں انڈے پروٹین فوڈ گروپ کا حصہ ہے وہ کھا لیں*۔ ✅ *کم کھائیں صاف ستھرا کھائیں* ✅ میں ہمیشہ *ایکسرسائز اور واک* کا مشورہ دیتی ہوں۔ ✅ *اگر باہر جا کر واک کرنا بھی مہنگا لگتا ہے تو گھر میں کر لیں* لیکن *چلتے پھرتے* رہیں۔ ✅ *جہاں پیدل جایا جا سکتا ہے بائیک اور گاڑی کو زحمت نہ دیں*۔ ✅ *ابھی حکومت نے چلنے پر ٹیکس نہیں لگایا۔ صرف پٹرول کی قیمت بڑھی ہے ۔ پٹرول کا خرچہ بچائیں* 🪷🪷🪷🌹🪷🪷🪷
Show more ...
41
0
سویٹ اینڈ ساور چکن اجزاء۔ چکن بون لیس کیوب 300 گرم کارن فلور ایک چمچ پانی دو چمچ لیموں کا رس ایک چمچ ان سب کو مکس کر کے رکھ لیں لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چمچ پائن ایپل 1/2 کپ تیل 3 چمچ گاجر ایک عدد سلائس کٹنگ شملہ مرچ ایک عدد کیوب کٹنگ بند گوبھی کیوب کٹنگ 1/2 کپ پیاز ایک عدد کیوب کٹنگ نمک حسب ذائقہ چلی سوس 2 چمچ سویا سوس 2 چمچ سرکہ 4 چمچ کیچپ 1 کپ وائٹ پیپر ایک چمچ کالی مرچ آدھی چمچ پانی یا یخنی / 1/2 کپ کارن فلور ایک کپ پانی میں گھول کر رکھے۔ ترکیب۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن ادرک کا پیسٹ اور ساتھ میں چکن ڈال کر 3 منٹ تک تیز آنچ پر فرائی کریں اس کے بعد گاجر بند گوبھی شملہ مرچ پیاز شامل کریں اور مزید 2 منٹ تک پکائیں پھر پائن ایپل کیچپ سرکہ چلی سوس سویا سوس نمک چینی وائٹ پیپر کالی مرچ اور پانی ڈال دیں اور آنچ کو تیز رکھے اور مزید 2 سے 3 منٹ تک پکائیں اس کے بعد انج کو آہستہ کریں اور تھوڑا تھوڑا کارن فلور جا آمیزہ ڈالتے جائیں اور ساتھ ساتھ چمچ چلاتے رہیں جب سوس گاڑھی ہو جائے تو اتار لیں مزیدار Sweet and Sour تیار ہے سادہ چاول یا فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔
Show more ...
38
0
اسکول لنچ آ ئیڈیاز چاکلیٹ ریپڈ اجزاء میدہ ایک کپ چینی دو کھانے کے چمچے نمک چٹکی بھر انڈہ ایک عدد پسا ناریل ایک کھانے کا چمچہ دودھ چار کھانے کے چمچے چاکلیٹ اسپریڈ حسب ضرورت تیل برشنگ کے لیے ترکیب تیل کے سوا تمام اجزاء کو اچھی طرح گوندھ لیں اور سخت ڈو تیار کرلیں دس منٹ بعد چھوٹی روٹیاں بیل لیں اور توے پر ڈال کر تیل،مکھن یا گھی سے برشنگ کرلیں تیار روٹیوں پر چاکلیٹ اسپریڈ کیجیے رول ریپ کیجیے اور بچوں کو مزے کروائیں
38
0
بریڈ پکوڑے اجزاء سلائس 8 عدد بیسن ا کپ پیاز دو عدد چوپڈ ھری مرچیں 4 عدد چوپڈ ہرا دھنیا حسب ضرورت نمک حسب ضرورت لال مرچیں حسب ذائقہ گرم مصالحہ آ دھا چائے کا چمچہ پانی گاڑھا آ میزہ بنانے کے لیے چاول کا آٹا ایک کھانے کا چمچہ تیل شیلو فرائی کے لیے ترکیب بیسن کا گاڑھا آ میزہ تیار کرلیں اور تمام اجزاء شامل کریں اب آ لو کے بھرتے کی طرح سلائس کے دونوں اطراف اسپریڈ کریں اور شیلو فرائی کریں اور نکال کر کیچپ/چٹنی کے ساتھ پیش کریں
32
0
💠🌀💠🌀💠🌀💠🌀💠 *جلد کے مسائل دور کرنے کے لئے وٹامن سی ٹونر کتنا ضروری ہے؟ جانیئے گھر میں بہترین وٹامن سی ٹونر بنانے کا آسان طریقہ* 💠 *وٹامن سی سیرم داغ دھبوں، دانوں، کیل مہاسوں، جھائیوں اور جلد کے ہر قسم کے مسائل دور کرنے کے لئے بہترین ہے* لیکن اب اس کے لئے باہر سے مہنگے مہنگے وٹامن سی سیرم خریدنے کے بجائے گھر پر خود ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے وٹامن سی سیرم بنا سکتے ہیں۔ 💠 *وٹامن سی سیرم استعمال کرنے کے فوائد* نکھری ہوئی صحت مند اور چمکدار جلد ہر مرد و عورت کا خواب ہوتا ہے صحت مند جلد کے لیے کئی عوامل کردار ادا کرتے ہیں، کچھ وٹامن جلد کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور جلد کے مختلف مسائل سے لڑنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔، *انہی میں ایک مقبول وٹامن جو جلد کے لیے فوائد سے بھرپور ہوتا ہے وہ ہے وٹامن سی یہ وٹامن قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہترین ہے۔* *اس کے علاوہ یہ آپ کی جلد کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے، وٹامن سی ضرورت سے زیادہ چہرے پر آئل آنے سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے، یہ کالی رنگت کو کم کر سکتا ہے اور آپ کو جلد کی رنگت گورا بنانے میں مدد دیتا ہے، یہ جلد پر کیل مہاسوں کی نشوونما کو بھی روکتا ہے اور آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔* *وٹامن سی دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بھی حفاظت کرتا ہے اور بڑھاپے کے آثار کو کم کرتا ہے، آپ گھر میں سادہ وٹامن سی ٹونر تیار کر سکتے ہیں، گھریلو اجزاء ے تیار اس وٹامن سی ٹونر کا استعمال آپ کو جلد کے متعدد مسائل سے لڑنے میں مدد دے گا۔* 💠 *تو آیئے پھر جان لیتے ہیں گھریلو اجزاء سے وٹامن سی سیرم بنانے کا آسان طریقہ* تاکہ آپ کی جلد کے مسائل بھی دور ہو سکیں 💠 *گھریلو اجزاء سے وٹامن سی سیزم بنانے کا طریقہ* • اجزاء وٹامن سی کی گولیاں 3 سے 4 عدد گرین ٹی 1 سے 2 ٹی بیگ پانی ایک سے ڈیڑھ کپ 🌀 *ترکیب* ایک سے ڈیڑھ کپ پانی میں گرین ٹی تیار کریں جب یہ ٹھنڈی ہو جائے تو اس میں وٹامن سی کی گولیاں چورا کر کے ڈال لیں اب اس مکسچر کو اچھی طرح ہلائیں اور کسی اسپرے بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ آپ اس گھریلو وٹامن سی ٹونر کو جب چاہے جلد پر چھڑک سکتے ہیں اسے رات میں چہرے پر لگا کر سونے سے حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے، اس ٹونر کو آپ 7 دن تک فریج میں رکھ کر استعمال کر سکتے ہیں اس کے استعمال سے چند ہی دنوں میں جلد کے مسائل میں واضح فرق نظر آئے گا۔ 💠🌀💠🌀💠🌀💠🌀💠
Show more ...
42
0
🌸🌸🌸🌸🌸🌸 🌷 *لڑکیوں کے مخصوص ایام (Menses) میں ہونے والے درد کا علاج*🌷 ▪سورج مکھی کے بیج، ▪السی کے بیج اور ▪گلاب کی خشک پتیاں ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں۔اگر آپ اس مسئلہ کاشکار ہیں تو باقاعدگی سے ایک چمچ صبح و شام تین ماہ تک کھائیں تو اس درد سے نجات مل جائے گی۔بارہ سال سے بڑی بچیوں کوروزانہ ایک مٹھی سورج مکھی کے بیج چھیلے ہوئے ضرور کھلائیں تاکہ وہ اس مسئلہ سے محفوظ رہیں۔ 🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
69
0
*میرا دائمی نزلہ ختم ہوگیا۔ ایک صاحب اپنی یاداداشت بالکل کھو چکے تھے وہ سارا دن منہ میں الائچی رکھ کر اپنے کام کاج کرتے رہتے تھے اب عالم یہ ہے کہ انہیں بچپن کی بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آرہی ہیں اور وہ خود کہتے ہیں الائچی نے مجھے نئی زندگی دی‘ نئی صحت دی‘ نئی تندرستی دی اور میں الائچی استعمال کرکے ایک نہایت کامل اور صحت مند زندگی گزار رہا ہوں۔* الائچی سے صحت مند زندگی کا انوکھا راز قارئین ! *یہ واقعہ جو میں نے آپ کو ابھی سنایا یہ صرف ایک نہیں ہماری طب میں اور سائنس کی دنیا میں الائچی کے کمالات اور الائچی کی تاثیر بہت زیادہ ہے اور الائچی سے صحت و زندگی کا انوکھا راز ملتا ہے۔ ہم کبھی بھی تنہا الائچی استعمال نہیں کررہے بنیادی طور پر الائچی ایک بہت بڑی طاقت‘ قوت‘ وٹامن اے سے زیڈ تک کا خزانہ ہے۔ لاعلاج بیماریوں کیلئے مستقل علاج ہے۔* ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ *👨👨‍⚕ہر لاعلاج مریض کیلئے ایک پڑیا سفوف الائچی* *یہ اس دور کی بات ہے جب ہم کالج پڑھتے تھے ہمارے ایک پروفیسر صرف چھوٹی الائچی کی اتنی باریک پسائی کرتے کہ ململ کے باریک کپڑے سے نکالتے اور آدھے چنے کے برابر اس کی پڑیا ہر لاعلاج مریض کو دیتے تھے۔ ان کے تجربہ کے مطابق ہمیشہ چھلکا سمیت الائچی پیستا ہوں اور ہرلاعلاج مریض کو یہی پڑیا دیتا ہوں۔ کسی کو دن میں ایک بار کسی کو دن میں تین سےچار بار کھانے کیلئے کہتا ہوں۔* *👨👨‍⚕بہترین تندرستی کا راز ہرگز نہ بھولیں* *آپ چاہے کوئی بھی بیماری کا علاج کررہے آپ نہیں چھوڑنا چاہتے تو کوئی حرج نہیں لیکن اس صحت مند زندگی کو پانے کیلئے یہ بہترین علاج اور بہترین تندرستی کا راز آپ ہر گز نہ بھولیں اور اس تندرستی کے راز کو پانا آپ کو اتنا تندرست اور صحت مند کردے گا اور آپ گمان و خیال اور سوچ سے بالا تر اپنی صحت اور زندگی پائیں گے۔* *💰💰 صدقہ جاریہ کے طور پر آگے شیئر کر دیں...*
Show more ...
67
1
*سبز چھوٹی الائچی* .. میرے ایک جاننے والے مخلص ہیں‘ میں جب بھی ان سے ملاقات کرتا ہوں ابھی دور سے ہی مسکراتے ہیں‘ جیب میں ہاتھ ڈالتے ہیں ایک سبز چھوٹی الائچی چمکتی ‘دمکتی میری ہتھیلی پر رکھ کر خوب جی بھر کر مصافحہ اور معانقہ کرتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسا کرتے ہیں کہ الائچی نکالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ منہ کھولو اور منہ میں الائچی ڈال دیتے ہیں‘خوش ہوتے ہیں‘ اعلیٰ درجہ کے مہمان نواز‘ مخلص‘ ملن سار‘ مرنجاں مرنج ہیں۔ ان کی ساری صفات بہت اچھی لیکن یہ صفت کہ وہ الائچی ہر آنے والے کو ضرور کھلاتے ہیں اور ان کی جیب میں الائچی لازم موجود ہوتی ہے۔* *⁉️ ایک بار میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہروقت اپنے پاس الائچی کیوں رکھتے ہیں؟* *🚨سگریٹ نوشی سے منہ کا کینسر* کہنے لگے: *🚨ہوا یہ کہ میں مصر گیا اور قاہرہ ایئرپورٹ پر بیٹھا ہوا تھا‘ ایک ہوٹل مینجمنٹ سے ہمارا پیکیج طے تھا کہ انہوں نے مجھے لینے آنا تھا اور ٹیکسی آنے میں دیر ہوئی‘ میرے ساتھ ایک مصری آکر بیٹھا اور بیٹھتے ہی اس نے مجھے چھوٹی الائچی دی‘ مسکرایا‘ سلام کیا‘ ہاتھ ملایا اور بہت خوش ہوا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے مجھے چھوٹی الائچی کیوں دی؟ تو اس نے مجھے اپنی مصری عربی میں بہت اعتماد سے بتایا چھوٹی الائچی منہ کو خوشبودار رکھتی ہے‘ مسوڑھوں کی بیماری قریب نہیں آنے دیتی جس کے منہ میں چھوٹی الائچی ہوتی ہے‘ اس کے دانتوں میں اگر خون آتا ہو‘ مسوڑھے گل گئے ہوں‘ منہ میں پرانے چھالے ہوں اور زخم ہوں‘ وہ ختم ہوجاتے ہیں حتیٰ کہ کہنے لگے: مجھے سگریٹ نوشی کی وجہ سے ایک دفعہ ڈاکٹر نے بُری خبر سنائی کہ تیرے منہ کے اندر کینسر کی علامات پیدا ہورہی ہیں‘ فوراً سگریٹ چھوڑ دو اور زبان کا کچھ حصہ سرجری سے کٹوا دو میں خوفزدہ ہوگیا۔* میں خود کو صحت مند محسوس کرنے لگا *🚨میں نے سگریٹ فوراً چھوڑ دیا نامعلوم مجھے دل میں کیا خیال آیا میں نے بہترین الائچیاں لیں اور وہ فوقتاً فوقتاً دن میں منہ میں ڈالتا‘ چوستا چباتا رہتا کچھ ہی ماہ میں نے یہ عمل کیا‘ مجھے منہ میں تکلیف کا احساس ختم ہوگیا اور میں یہ تک بھول گیا کہ مجھے کوئی تکلیف ہے بلکہ میں اپنے آپ کو سوفیصد صحت مند محسوس کرنے لگا۔* منہ کا کینسر ختم‘ کہاں سے علاج کروایا ایک دفعہ راہ گزرتے ہوئے میں اس ڈاکٹر کے پاس پھر چلا گیا اس نے چیک کیا اور چیک کرتے ہی حیرت سے مجھے دیکھ کر خاموش بیٹھا‘ پھر بولا: *🚨میری گزشتہ تشخیص کے مطابق آپ کے منہ میں کینسر کی جڑیں پیدا ہوچکی تھیں اور کینسر کے اثرات بڑھ رہے تھے لیکن اس وقت نہ کوئی کینسر ہے اور نہ کینسر کی علامات ہیں‘ آپ نے کہاں سے علاج کروایا اور کیسے علاج کیا۔ مجھے فوراً اس کی بات سمجھ آگئی اور میرا دل سوفیصد چھوٹی الائچی کی طرف متوجہ اور منتقل ہوگیا۔ میں نے اس سے کہا کہ میں چند ماہ سے مسلسل چھوٹی الائچی استعمال کررہا ہوں‘ بس جیب میں رکھتا ہوں اور چھوٹی الائچی چوستا رہتا ہوں‘ چباتا رہتا ہوں‘ اس نے میری بات سنی ان سنی کردی۔* فوراً اپنے کمپیوٹر کی طرف متوجہ ہوااور کچھ دیر کمپیوٹر پر جھکا‘ کچھ دیکھتا رہا‘ اس کے بعد اس نے میری طرف دیکھا اور مسکراتی نظروں سے بولا... آپ تو سائنس دان نکلے.. یہ ٹوٹکہ آپ نے کیسے ڈھونڈ نکالا ۔میں نے پوچھا مثلاً کیسے؟ کہنے لگا: میں نے فوراًانٹر نیٹ کا سہارا لیا اور الائچی پر جو اس دقت دنیا میں جتنی بھی ریسرچ ہوئی تھی ہر تحقیق پر سرسری نظر ڈالتے ڈالتے آگے چلتا گیا‘ ایک جگہ میں جاکر رک گیا لکھا ہوا ہے کہ *👍الائچی منہ کے کینسر کا علاج‘ ناک اور زبان کے کینسر کا علاج ہے۔ الائچی دماغ کو روشن‘ نظر کو تیز یادداشت کو مضبوط کرتی ہے اور الائچی استعمال کرنے والا فرد کبھی ڈھلتا اور بوڑھا نہیں ہوتا۔* *👍نسلوں میں بیٹے زیادہ چاہتے ہیں الائچی کھائیے* وہ ڈاکٹر بول رہا تھا اور میں حیرت سے اس کو تک رہا تھا اور کہنے لگا: مزید اس کے فوائد یہ ہیں کہ .. *👍جوشخص الائچی استعمال کرے گا اس کی نسلوں میں بیٹے زیادہ ہونگے اور اس کو معدہ اور بواسیر کی بیماری سے ہمیشہ حفاظت رہے گی* وہ مصری بول رہا تھا اور میں سن رہا تھا۔ الائچی ساری عمر دیکھی اور الائچی کو ساری عمر قریب سے پرکھا لیکن اس انداز سے الائچی کو دیکھنا میرے لیے ایک حیرت کی بات تھی۔ بس میں انتظار میں تھا شاید وہ مصری بھی کسی کے انتظار میں تھا۔ بس اب ہروقت منہ میں الائچی رکھتا ہوں یہ تھوڑی سی بات ہوئی میری گاڑی مجھے لینے آگئی میں نے ان کا شکریہ ادا کیا‘ چل دیا اس دن کے بعد میں ہروقت منہ میں الائچی رکھتا ہوں پھر خیال آیا جس چیز کو اپنے لیے پسند کرتا ہوں کسی دوسرے کے لیے کیوں نہ پسند کروں‘ لہٰذا میں نے اسے دوسروں کیلئے پسند کرنا بھی شروع کردیا اور جب سے میں نے لوگوں کو الائچی دینا شروع کی ہے میرے دوست بڑھ گئے اور لوگ اس کے فوائد بہت بتارہے ہیں ایک صاحب کو دائمی نزلہ اورکیرا تھا کہنے لگے...
Show more ...
59
2
*چینی سے بچیں* کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟ گنے کے رس اور بھورے رنگ کے گڑ سے بننے والی چینی کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے کیونکہ اس کو بہت سے کمیائی عوامل سے گزارا گیا ہوتا ہے۔ وہ تمام غذائیں جو کیمائی عوامل سے گزری ہوں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اب دنیا بھر میں فوڈ ایکسپرٹس اور ڈاکٹرز نامیاتی غذائیں(organic food) کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ انسان جتنا قدرت کے قریب رہتا ہے اور قدرتی غذائوں پر انحصار کرتا ہے اتنا ہی صحت مند رہتا ہے چینی کا استعمال انسان میں کیلشیم کو کم کر دیتا ہے۔ اور کیلشیم کی کمی انسان میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور آئرن کو کم کر دیتی ہے۔ مختصر یہ کہ چینی کا استعمال آپ کی ہڈیوں کو کمزور کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی کمزور کر رہا ہے۔ چینی کا استعمال موٹاپا شوگر اور دیگر بہت سی بیماریوں کا بھی سبب بنتا ہے۔ آج سے ہی چینی کو ترک کر دیں اور اپنی صحت کی حفاظت کریں۔
Show more ...
57
1
🥩تکہ بوٹی🥩 ﺍﺟﺰﺍﺀ۔ 📍ﺑﯿﻒ/مٹن ﮐﯿﻮﺑﺰ ﺍﯾﮏ ﮐﻠﻮ ﺩﮨﯽ ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺗﮭﺎﺋﯽ ﮐﭗ ﭼﻠﯽ ﭘﺎﺅﮈﺭ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﮐﭩﯽ ﻻﻝ ﻣﺮﭼﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﺑﺎﺭﺑﯽ ﮐﯿﻮ ﮔﺮﻡ ﻣﺼﺎﻟﺤﮧ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﺞ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﺍﺩﺭﮎ ﻟﮩﺴﻦ ﮐﺎ ﭘﯿﺴﭧ ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﭘﭙﯿﺘﺎ ﭘﯿﺴﭧ ﭼﺎﺭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﻧﻤﮏ ﺣﺴﺐ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺗﯿﻞ ﯾﺎ ﮔﮭﯽ ﺣﺴﺐ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺳﻼﺩ ﺳﺮﻭﻧﮓ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻣﻠﯽ ﮐﯽ ﭼﭩﻨﯽ ﺳﺮﻭﻧﮓ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﭙﯿﺸﻞ ﺑﺎﺭﺑﯽ ﮐﯿﻮ ﮔﺮﻡ ﻣﺼﺎﻟﺤﮧ ﺟﺎﺋﻔﻞ ﺁﺩﮬﯽ ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﺑﮍﯼ ﺍﻻﺋﭽﯽ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﺩﺍﺭﭼﯿﻨﯽ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﻟﻮﻧﮓ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺍﻻﺋﭽﯽﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﺟﺎﻭﺗﺮﯼ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﺳﻮﻧﻒ ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﺳﻮﻧﭩﮫ ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﺯﯾﺮﮦ ﺗﯿﻦ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ 📌ترکیب۔ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺟﺰﺍﺀ ﮐﻮ ﭘﮭﯿﻨﭩﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﮑﺲ ﮐﺮﻟﯿﮟ - ﺍﺏ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﯾﻨﯿﭧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﯿﻦ ﺳﮯ ﭼﺎﺭ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ - ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺦ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺭﺑﯽ ﮐﯿﻮ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ - ﯾﺎ ﭘﺮ ﺍﻥ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﮯ ﺍﺳﮑﯿﻮﺭﺯ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﮔﺮﻝ ﭘﯿﻦ ﯾﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﭘﺮﯼ ﮨﯿﭩﮉ ﺍﻭﻭﻥ ﻣﯿﮟ 180 ﮈﮔﺮﯼ ﺳﯿﻨﭩﯽ ﮔﺮﯾﮉ ﭘﺮ 20 ﺳﮯ 25 ﻣﻨﭧ ﺗﮏ ﺑﯿﮏ ﮐﺮﯾﮟ - 👍ﺍﺳﭙﯿﺸﻞ ﺑﺎﺭﺑﯽ ﮐﯿﻮ ﮔﺮﻡ ﻣﺼﺎﻟﺤﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺟﺰﺍﺀ ﮐﻮ ﭘﯿﺲ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺋﯿﺮ ﭨﺎﺋﭧ ﺟﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﮟ -
Show more ...
192
0
Ingredients - اجزاء 1 بکرے کا گوشت آدھا کلو 2 نمک حسب ذائقہ 3 پیاز دو عدد درمیانی 4 پپیتا دو انچ کا ٹکڑا 5 سیخ کباب مصالحہ ایک کھانے کا چمچ 6 پسی ہوئی لال مرچیں ایک چائے کا چمچ 7 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ 8 بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک کھانے کا چمچ 9 ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد 10 انڈا ایک عدد 11 فریش کریم آدھی پیالی 12 ہری مرچیں چار سے چھ عدد 13 کوکنگ آئل حسب ضرورت Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب 1چاپر میں پیاز،پپیتا اور ہری مرچوں کو باریک پیسیں پھر اس میں گوشت(دھو کر خشک کیا ہوا)ڈال کر پیسیں۔2آخر میں اس میں ڈبل روٹی کے سلائس،خشک مصالحے اور انڈا ڈال کر پیس لیں۔3چاپر سے نکال کر اس مکسچر میں فریش کریم ڈال کر ملائیں اور درمیان میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر اوپر سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ڈھک دیں۔4دس سے پندرہ منٹ بعد کوئلہ نکال کر مکسچر کو پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ مصالحے اچھی طرح رچ جائے۔5پھر سیخ کی طرح سے لمبے اور چپٹے کباب بنا کر کوکنگ آئل میں درمیانی آنچ پر سینک لیں۔
Show more ...
144
0
Ingredients - اجزاء 1 بکرے کا گوشت آدھا کلو 2 نمک حسب ذائقہ 3 پیاز دو عدد درمیانی 4 پپیتا دو انچ کا ٹکڑا 5 سیخ کباب مصالحہ ایک کھانے کا چمچ 6 پسی ہوئی لال مرچیں ایک چائے کا چمچ 7 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ 8 بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک کھانے کا چمچ 9 ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد 10 انڈا ایک عدد 11 فریش کریم آدھی پیالی 12 ہری مرچیں چار سے چھ عدد 13 کوکنگ آئل حسب ضرورت Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب 1چاپر میں پیاز،پپیتا اور ہری مرچوں کو باریک پیسیں پھر اس میں گوشت(دھو کر خشک کیا ہوا)ڈال کر پیسیں۔2آخر میں اس میں ڈبل روٹی کے سلائس،خشک مصالحے اور انڈا ڈال کر پیس لیں۔3چاپر سے نکال کر اس مکسچر میں فریش کریم ڈال کر ملائیں اور درمیان میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر اوپر سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ڈھک دیں۔4دس سے پندرہ منٹ بعد کوئلہ نکال کر مکسچر کو پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ مصالحے اچھی طرح رچ جائے۔5پھر سیخ کی طرح سے لمبے اور چپٹے کباب بنا کر کوکنگ آئل میں درمیانی آنچ پر سینک لیں۔
Show more ...
123
0
مٹن کنہ اجزاء۔ بکرے کا ہڈی والا گوشت 1-1/2کلو تیل 1/2کپ لہسن کاپیسٹ 3کھانے کے چمچے ادرک کا پیسٹ 3کھانے کے چمچے لال مرچ 4چائے کے چمچے نمک 1چائے کا چمچہ دہی 4کھانے کے چمچے زیرہ 2کھانے کے چمچے سونف 2کھانے کے چمچے کالی مرچ 2کھانے کے چمچے سونٹھ 2کھانے کے چمچے کالی الائچی 2چائے کے چمچے لونگ 1 چائے کا چمچہ جائفل 1چائے کا چمچہ جاوتری 1چائے کا چمچہ پیاز باریک سلائس 1عدد میدہ 6کھانے کے چمچے گارنش کے لیے۔ کٹی ہر ی مرچ حسب ضرورت کٹی ادرک حسب ضرورت لیموں کے سلائس حسب ضرورت ترکیب۔ 1/2کپ تیل گرم کرکے1-1/2 کلو بکرے کا ہڈی والا ، 3کھانے کے چمچے ادرک کا پیسٹ ، 3کھانے کے چمچے لہسن کا پیسٹ ، 4چائے کے چمچے لال مرچ اور 1چائے کا چمچہ نمک ڈال کر 5سے 8منٹ پکاکر گوشت براﺅن کریں ۔ پھر 4کھانے کے چمچے دہی ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ ساری نمی خشک ہوجائے ۔ اس دوران چمچہ چلاتے رہیں ۔ اب پانی ڈال کر درمیانی آنچ پرایک گھنٹہ یا گوشت گلنے تک پکائیں ۔ گرائنڈ ر میں 2کھانے کے چمچے زیرہ ، 2کھانے کے چمچے سونف ، 2کھانے کے چمچے کالی مرچ ، 2کھانے کے چمچے سونٹھ ،2چائے کے چمچے کالی الائچی ، 1چائے کا چمچہ لونگ ، جائفل اور جاوتری باریک
Show more ...
93
1
🥩 اسپیشل کلیجی مصالحہ اجزاء: •مٹن کلیجی_ 1کلو •کھانے کا تیل_ آدھ کپ •ٹماٹر_ 1اور آدھ کپ •ادرک لہسن پیسٹ_ 2کھانے کے چمچ •پیاز_ 1کپ •لال مرچ پاؤڈر_ 1اور آدھ کھانے کا چمچ •نمک_ حسبِ ذائقہ •تازہ دھنیا_ 1کھانے کا چمچ •ذیرہ پاؤڈر_ 1کھانے کا چمچ •دھنیا پاؤڈر_ 1کھانے کا چمچ •ہلدی_ 1کھانے کا چمچ •کٹی لال مرچ_ 1چائے کا چمچ •سرکہ_ 3کھانے کے چمچ •رائی دانہ_ 1چائے کا چمچ •گرم مصالحہ پاؤڈر_ 1چائے کا چمچ •ذیرہ_ 1چائے کا چمچ ترکیب: ایک باؤل میں پانی، سرکہ، ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ اور کلیجی ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز، ذیرہ، رائی دانہ اور ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر اس میں ٹماٹر، سبز مرچیں، لال مرچیں پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، ہلدی، کٹی لال مرچ اور پانی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں کلیجی ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ کے لئے اچھی طرح پکائیں۔ پھر اس میں آدھا کپ گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ گلنے تک پکائیں۔ اب اس میں نمک اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
Show more ...
98
0
بواسیر ... Piles.. ایک تکلیف دہ بیماری۔ اس بیماری میں مقعد اور بڑی آنت میں موجود خون کی نالیاں وریدیں پھول کر اندر کی طرف ابھر آتی ہیں اور ان میں سے خون رسنے لگتا ہے . بواسیر کی درست وجوہات تو تاحال نامعلوم ہیں مگر ممکنہ طور پر پاخانہ کی حا جت کوزیادہ دیر تک روکنا، بلند فشار خون اور حمل سمجھی جاتی ہیں بواسیر کے دانے یا موہکے مقعد کے آغاز میں یا پھر بڑی آنت کے آخری حصّے میں جلد کے اندر چھپے ہوے یا باھر نکلے ہوے ہو سکتے ہیں بواسیر ایک بہت عام بیماری ہے اور ہر چار میں سے تین افراد کو عمر کے کسی بھی حصے میں لازمی ہوتی ہے لازمی نہیں کہ ہر کیس میں ہی خون کا اخراج ہو بلکہ زیادہ تر کیسز میں جلن درد یا خون کا اخراج نہیں ہوتا یا پھر انتہائی بگڑی ہوئی حالت میں خون آتا ہے ۔ اگر موہکوں میں خون کا لوتھڑا بن جایے تو اس صورت میں موہکے شدید درد کرتے ہیں ورنہ عام حالات میں اس بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اس بیماری کے سینکڑوں سائنسی اور غیر سائنسی علاج دستیاب ہیں...! علامات • پاخانہ کرتے وقت خون آنا اور درد ہونا • مقعد میں سوجن درد اور جلن رہنا • مقعد پر یا اندر کی جانب چھالے دانے یا موہکے بن جانا • جب پاخانہ کرتے وقت فضلہ ان ابھری ہوئی وریدوں سے رگڑ کھاتا ہے تو انہیں زخمی کر دیتا ہے جس کی وجہ سے خون رسنے لگ پڑتا ہے بیماری کی شدت کے بارے میں ڈاکٹر معائنہ کر کے ہی بتا سکتا ہے ۔ اہم نوٹ لازمی نہیں کہ مقعد سے خون آنے کی وجہ لازمی بواسیر ہی ہو.اگر آپ کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہے تو آپکو بڑی آ نت کا کینسر بھی ہو سکتا ہے اس بارے میں ڈاکٹر چیک اپ کے بعد ہی بتا سکتے ہیں بواسیر کی وجوہات • لگاتار بلڈ پریشر ہائی رہنا • لیٹرین میں زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا. جلد سے جلد حاجت سے فارغ ہو کر اٹھ جانا چاہیے • لمبے عرصے تک پیچش یا قبض رہنا • موٹاپا • حمل • مردانہ ہم جنس پرستی • غذا میں فائبر کا کم استعمال اور میدے سے بنی اشیا زیادہ کھانا عمر بڑھنے کے ساتھ خون کی نالوں میں لچک ختم ہو جاتی ہے اس لیے عمر رسیدہ افراد میں بواسیر عام پائی جاتی ہے اس کے علاوہ حاملہ خواتین میں حمل کے دباؤ کی وجہ سے خون کی نالیاں بڑی آ نت میں اندر کی طرف ابھر آتی ہیں اس بیماری میں خون زیادہ نکلنے سے جسم میں خون کی کمی اور کمزوری لازمی ہو جاتی ہے اس لیے بواسیر کے مریض آئرن اور فولک ایسڈ کی گولیاں لازمی کھا یں ۔ بواسیر سے بچنے کے طریقے خوراک میں سبزیاں اور پھل اور چھانے بغیر آٹے کی روٹی کھایں • زیادہ پانی پئیں جو لوگ کم پانی پیتے ہیں ان میں بواسیر ہو جاتی ہے • اسپغول کا دو چمچ چھلکا روزانہ کھا یں اور قبض نہ ہونے دیں • خوراک میں سلاد ٹماٹر پیاز کھیرا دہی کا زیادہ استعمال کریں • نشہ سے پرہیز کریں . شراب بھنگ چرس افیون اور دیگر خواب آور ادویات آنتوں کی حرکت کو آہستہ کرتی ہیں اور شدید قبض کی وجہ بنتی ہیں اور بہت جلد بواسیر کا مریض بنا دیتی ہیں ۔ • سگریٹ پینے والا ہر انسان بواسیر کا شکار بن جاتا ہے • آپکو پاخانہ کی حاجت ہو رہی ہے تو جلد سے جلد ٹایلیٹ جایئں اور پاخانہ روک کر نہ رکھیں پاخانہ روکنے سے بڑی آنت میں دباؤ بڑھتاہے جس سے بواسیر کے موہکے بننے کا چانس بڑھتا ہے • شدید ورزش نہ کریں بلکہ پیٹ کی ہلکی ورزش کریں • چلتے پھرتے رہا کریں زیادہ دیر تک بیٹھنا بھی بواسیر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
Show more ...
95
1
🏵🍂🍃🌅🍂🍃🏵 *خستہ لچھے دار کباب* اجزاء۔ گائے کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) 1/2 کلو چنے کی دال ایک پیالی سوکھی گول لال مرچیں 8 عدد ثابت کالی مرچیں 6 عدد ثابت کالی مرچیں 6 عدد بڑئی الائچیاں 2 عدد دارچینی ایک ٹکڑا ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ ادرک ایک ٹکڑا لہسن 6 جوے دہی ایک کھانے کا چمچہ انڈے کی سفیدیاں 2 عدد چاول کا آٹا 2 کھانے کے چمچے پیاز لچھے کٹے ہوئے 3 عدد پودینہ ہرا دھینا باریک کٹا ہوا ایک ایک گڈی ہری مرچیںباریک کٹی ہوئی 4 عدد ادرکباریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ تیل تلنے کے لیے پودینہ ہری مرچیں پیاز سجانے کے لیے ترکیب۔ دیگچی میں بوٹیاں ڈال لیں لال مرچیں ادرک لہسن زیرہ دھنیا کالی مرچیں الائچیاں دار چینی اور نمک ملا کر گوشت گلنے تک پکائیں پھر دہی ڈال کر دَم پر رکھ دیں ٹھنڈا ہوجائے تو چوپر میں پیس لیں اس میں چاول کا آٹا سفید یاں ،پودینہ ہرا دھنیا،ادرک اور ہری مرچیں ملالیں ہتھیلی کو چکنا کریں تھوڑا سا آمیزہ لیں درمیان میں تھوڑی سی پیاز رکھیں اور دوبارہ ٹکیہ بنالیں اس طرح سارے کباب تیار کرلیں فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے کباب اور ڈش میں نکالیں اسے پودینے ہری مرچوں اور پیاز سے سجادیں۔ ••┈•⊰✿🌹🏵️🌹✿⊱•┈••
Show more ...
106
0
*اچار گوشت مصالحہ* لال مرچ پچاس گرام )ثابت . سونف ایک کھانے کا چمچ. رائی دانہ ایک کھانے کا چمچ. سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ . کلونجی ایک کھانے کا چمچ. میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ اجوائن آدھا چائے کا چمچ *ترکیب* .ثابت لال مرچ، سونف، رائی دانہ، سفید زیرہ، کلونجی، میتھی دانہ اور اجوائن کو بھون کر موٹا موٹا کوٹ لیں۔.یہ مصالحہ دو کلو گوشت کے لئے ہے۔ *زیادہ مقدار بنانے کے لئے اجزاء زیادہ کریں* •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈
Show more ...
90
0
🏵🍂🍃🌅🍂🍃🏵 •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈ *قورمہ اور بریانی مصالحہ بنانے کی ترکیب* 🔹زیرہ ڈیڑھ کپ 🔹سونف حسب ضرورت 🔹بڑی الائچی  پانچ چھ عدد 🔹دار چینی  ہاف کپ لیں 🔹لونگ  دو ٹیبل سپون 🔹سبز الائچی  آٹھ دس 🔹سوکھا دھنیا  ایک کپ 🔹بادیان ختائی  ہاف کپ 🔹جائفل  چار پانچ عدد 🔹جاوتری چار ٹیبل سپون مگاں ( پپیلی ) چار ٹیبل سپون 🔹کالی مرچ  چار ٹیبل سپون تیز پات  🌶 *ترکیب*🌶 سب مصالحوں کو اچھی طرح صاف کر لیں ۔اور کچھ دیر دھوپ میں رکھ دیں  پھر سب مصالحوں کو سیل بٹے پر موٹا موٹا کوٹ لیں ۔الگ الگ سوائے تیز پات کے ۔۔ پھر اس سب کو مکس کر لیں ۔اور دو حصوں میں تقسیم کر لیں ۔۔اور ایک حصے کو گرائینڈر میں باریک پیس لیں ۔ ایک حصے کو موٹا ہی رہنے دیں ۔جو موٹا موٹا کوٹا ہے اس میں تیز پات کے پتوں کو توڑ کر مکس کر لیں ۔۔ پھر ان مصالحوں کو پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کر کسی ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں ۔۔ شاپرز میں رکھنے سے خوشبو اور ذائقہ بر قرار رہتا ہے ۔۔  *آپ اس میں نمک. سرخ مرچ بھی مکس کر سکتے ہیں مگر الگ ہی ڈالی جائے تو بہتر ہے* 🔹موٹا کٹا ہوا مصالحہ چاولوں کے لئے ۔،پلائو یا سادہ چاول کے لئے ۔۔  🔹بریانی میں میں پسا ہوااور کٹا ہوا دونوں ڈالتی ہوں ۔۔ یہ مصالحہ بازاری مصالحہ کی نسبت کم ڈلتا ہے ۔خوشبو بہت اچھی ہوتی *قورمہ ، مٹن بیف، چکن کراہی کے لئے پسا ہوا مصالحہ دالیں* ۔۔ نوٹ ( سونف کا اگر آپکو ٹیسٹ پسند ہے چاولوں میں یا سالن میں تو آپ ڈال لیں ۔۔نہیں تو نہ ڈالیں ۔ •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈
Show more ...
84
0
🏵🍂🍃🌅🍂🍃🏵 •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈ *سیخ کباب مصالحہ* اجوائن ایک ٹی سپون. لہسن پاوڈر ایک ٹی سپون. نمک حسب ذائقہ. گرم مصالحہ ایک ٹی سپون. کالی مرچ دس سے پندرہ. دار چینی ایک سٹک. بادیان کے پھول دو تین. چھوٹی الائچی دو عدد. سو کھا دھنیا ایک ٹیبل سپون. جاوتری ایک پیس. لونگ پانچ سے چھ .. ہلدی ایک ٹی سپون. سرخ مرچ پاوڈر ایک ٹیبل سپون. *ترکیب* سب خشک مصالحوں کو اچھے سے پیس کر لیں اور باقی سب کچھ مکس کر کے ائیر ٹائٹ ڈبے میں رکھیں جب ضرورت ہو استعمال کریں ... •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈
Show more ...
74
0
🏵🍂🍃🌅🍂🍃🏵 •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈ *سیخ کباب مصالحہ* اجوائن ایک ٹی سپون. لہسن پاوڈر ایک ٹی سپون. نمک حسب ذائقہ. گرم مصالحہ ایک ٹی سپون. کالی مرچ دس سے پندرہ. دار چینی ایک سٹک. بادیان کے پھول دو تین. چھوٹی الائچی دو عدد. سو کھا دھنیا ایک ٹیبل سپون. جاوتری ایک پیس. لونگ پانچ سے چھ .. ہلدی ایک ٹی سپون. سرخ مرچ پاوڈر ایک ٹیبل سپون. *ترکیب* سب خشک مصالحوں کو اچھے سے پیس کر لیں اور باقی سب کچھ مکس کر کے ائیر ٹائٹ ڈبے میں رکھیں جب ضرورت ہو استعمال کریں ... •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈
Show more ...
66
0
🏵🍂🍃🌅🍂🍃🏵 •┈•❀❀•┈• •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈ 🏵🍃🍂🏵🍂🍃🏵 🌶 *کڑاہی گوشت مصالحہ*🌶 زیرہ آدھا چائے کا چمچا. جوائن آدھا چائے کا چمچ. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ. ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ. لال مرچ دو کھانے کے چمچ. چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ. سونف آدھا چائے کا چمچ. ثابت لال مرچ تین عدد بڑی الائچی دو سے تین عدد سبز الائچی دو سے تین عددـ دار چینی تین سے چار عدد لونگ آٹھ سے دس عدد جائفل آدھا کھانے کا چمچ جاوتری آدھا کھانے کا چمچ نمک دو کھانے کے چمچ کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ ٹاٹری ایک چوتھائی چائے کا چمچ *ترکیب* .ایک پیالے میں زیرہ، اجوائن، کالی مرچ، ثابت دھنیا، لال مرچ، چاٹ مصالحہ، سونف، ثابت لال مرچ، بڑی الائچی، سبز الائچی، دار چینی، لونگ، جائفل، جاوتری، نمک اور کالا زیرہ ڈال کراچھی طرح مکس کر لیں۔.پھر اس میں ٹاٹری ڈال کر اس کو بلینڈ کر لیں۔.کڑاہی گوشت مصالحہ تیار ہے . . *زیادہ مقدار بنانے کے لئے اجزاء زیادہ کر لیں* •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈
Show more ...
63
0
*قیمــــــــــہ پراٹھــــــــا* *اجــــــــــــــــــــزاء:* •آٹا_ 1 کلو •قیمہ_ باریک کلو •پیاز_ 100گرام •مرچ سبز_ 6عدد •دھنیا سبز_ تھوڑا سا •زیرہ سیاہ_ چائے کا نصف چمچہ •مرچ سیاہ_ چائے کا نصف چمچہ •گھی_ حسب ضرورت •مرچ سرخ_ حسب پسند •نمک_ حسب ذائقہ *تــرکــیب:* آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیجئے۔ قیمے کو سل پر باریک پیس کر اس میں نمک، مرچ سرخ، مرچ سبز، مرچ سیاہ، دھنیا، سبز، زیرہ سیاہ، ادرک اور پیاز باریک پیس کر شامل کر لیجئے۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے۔ ایک پیڑا بیل کر رکھیے اور اس پر قیمے کی تہہ جما کر اوپر دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ قیمہ باہر نہ نکل سکے۔ اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے سیدھے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جانے پر اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا کر گرم گرم تناول فرمائیے۔ نہایت لذیذ قیمے والے پراٹھے تیار ہیں۔ منقول •┈•❀❀•┈••┈•❀❀•┈• *
Show more ...
60
0
مون سون بارشوں میں محتاط رہیں۔۔۔ آج کل پاکستان میں مون سون عروج پر ہے اور ایسے مو سم میں نمی اور حبس بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے انواع واقسام کے کیڑے مکوڑے اور طرح طرح کے رینگنے والے حشرات الارض اپنے بلوں سے باہر آجاتے ہیں۔ ایسے میں چند احتیاطی تدابیر کی اشد ضرورت ہے تاکہ ناگہانی تکلیف سے۔۔۔ اللہ کی مدد کے ساتھ بچا جا سکے۔ 1۔ کپڑے اور جوتے ہمیشہ جھاڑ کر پہنیں، کپڑوں کو تین مرتبہ جھاڑ کر پہننے کا حکم ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دیا ہے۔ 2۔ اپنے دھلے یا میلے کپڑوں کو غسل خانوں میں مت لٹکائیں۔ 3۔ میلے کپڑوں کی باسکٹ یا ٹب بھی غسل خانوں میں نہ رکھیں اور اگر رکھنا ہی ہو تو کوشش کریں کہ یہ ڈھکن والے ہوں۔ 4۔ گھر کی صفائی ستھرائی کی چیزیں جیسے جھاڑو یا فرش اور صفائی والا کپڑا جھاڑ کر استعمال کریں۔ 5۔ گیراج، صحن یا کوریڈور میں پڑی چیزوں کو دیکھ بھال کے اٹھائیں۔ 6۔ ننگے پاؤں نہ پھریں۔ 7۔ گھر میں موجود ڈرینیج اور پائپوں کے منہ کو اچھی طرح جالیوں سے بند کریں۔ 8۔ باورچی خانے میں کوئی بھی چیز ڈھکے بغیر نہ رکھیں خاص طور پر رات کے وقت۔ 9۔ پانی کے برتنوں اور کھانے پینے والی چیزوں کو بھی ڈھانپ کر رکھیں۔ 10۔ رات کے وقت کوئی بھی کھانے کی چیز کو فرش پر پڑا نہ رہنے دیں۔ 11۔ اگر گھر کے صحن، گیراج، چھت یا کسی اور جگہ اینٹیں روڑے پتھر وغیرہ پڑے ہیں اور انہیں ہٹانا ہو تو بہت دھیان سے ہٹائیں کیونکہ ایسی جگہیں حشرات الارض کو بہت پسند ہوتی ہیں۔ 12۔ ایک بڑی بوتل میں کیڑے مار دوائی کا مکسچر تیار رکھیں اور اور بوقت ضرورت چھڑک دیں۔ بوتل کے اوپر سپرے والی نوزل لگا لیں جو کہ بازار سے آسانی مل جاتی ہے۔ اس بوتل کے اوپر کاغذ پر لکھ کر چپکا دیں کہ اس میں کیا ہے اور بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ 13۔ گھر کے کونوں کھدروں اور صوفوں بیڈز وغیرہ کےنیچے دھیان سے صفائی کریں۔ 14۔ پانی یا کوئی بھی کھانے پینے والی چیزوں کو دیکھے بغیر مت استعمال کریں۔ 15۔ گھر میں موجود الماریوں کے پٹ چیزیں نکالنے یا رکھنے کے بعد کھلے نہ چھوڑیں۔ 16۔ اگر کسی الماری کےخانے میں کپڑے عرصہ دراز سے تہہ ہوئے پڑے ہیں تو انہیں احتیاط سے اٹھائیں اور استعمال کریں۔ 17۔ اس کے علاوہ بجلی کی چیزوں کو ننگے پاؤں اور گیلے ہاتھوں اور گیلے کپڑوں کے ساتھ ٹچ نہ کریں۔ 18۔ اگر پانی کی موٹر صحن میں ہے تو اسے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ کر رکھیں۔ 19۔ ایسا کوئی بھی سوئچ بورڈ جو ایسی جگہ ہے جہاں بارش کا پانی آتا ہے، اسے لکڑی کی چھڑی سے، خشک جوتے سے، خشک ہاتھوں یا خشک کپڑوں سے ٹچ کریں۔ 20۔ بچوں سے ہرگز پانی کی موٹر کا یا دیگر سوئچ آن آ ف نہ کروائیں۔ 21۔ خواتین کچن میں کام کرتے ہوئے اور الیکٹرک ہوم اپلا ئینسز استعمال کرتے وقت اپنا خاص خیال رکھیں اور بالکل بے احتیاطی نہ کریں۔ 22۔ اس کے علاوہ گیلے فرش پر قدم جما کر اور احتیاط سے چلیں۔ 23۔ اپنے گھر کے بزرگوں کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ ان کے آنے جانے کی جگہ خشک ہو، اگر زیادہ ضعیفی ہو تو انہیں چھڑی پکڑ کر چلنے پر اصرار کریں۔ 24۔ گھر میں کوئی پالتو جانور ہیں یا باڑے میں مویشیوں کے لیے خشک اور صاف جگہ کا بندوبست کریں۔ 25۔ احتیاط کیجیے، زندگی بہت قیمتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں، ہمارے بزرگوں، ہماری خواتین اور سب چھوٹے بڑوں کو حادثات اور آفات ناگہانی سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
Show more ...
64
2
🧋🧋🧋🧋🧋🧋 🔸 *بد پرہیزی کا علاج*🔸 یہ نسخہ ایسے افراد کے لئے ہے، جو بدہضمی کے ساتھ متلی کی شکایت بھی کرتے ہوں ان کے لئے بہت آسان اور مجرب نسخہ ہے ۔ *تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر اس پر کالا نمک چھڑک لیں* اور ہر کھانے کے ساتھ سلاد کی طرح لیں ..ہاضمہ درست ہو گا اور بد ہضمی کی شکایت دور ہو گی. 🧋🧋🧋🧋🧋🧋🧋
59
0
🔺🍃👆معدے اور آنتوں کے مسائل کا حل..... *قربانی کی عید کے بعد... کافی لوگوں کاہاضمہ خراب رہتا ہے...* Weekend Gift 👍🏻

file

56
0
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿 💐 *خشک و تر خارش کا آسان علاج*💐 🍀 چھولھے کی مٹی اور اجوائن دونوں برابر وزن لے کر باریک کر لیں، اور کھٹے دہی میں ملا کر لگانے سے خارش اور دادکو فائدہ ہوتا ہے۔ ~~🌷 ~~ 🍀 رائی کو سرکہ میں پیس کر تر کھجلی اور داد کے مقام پر لیپ کرنا مفید ہے۔ ~~🌷~~ 🍀 مہندی کی خشک پتی کو باریک کرکے گھی میں ملا کر خارش تر کے مقام پر لگانا مفید ہے۔ ~~🌷~~ 🍀 درخت شہتوت کی پتیوں کو پیس کر خارش کے مقام پر لیپ کرنا مفید ہے۔ ~~🌷~~ 🍀 آب لیموں ایک تولہ، گلاب دو تولہ، روغن چنبلی تین تولہ سب کو خوب ملا کر جسم پر ملیں۔ اس کے بعد غسل کریں۔ خشک کھجلی میں مفید ہے۔ ~~🌷~~ 🍀 کنیز کے پتے پانچ تولہ لے کر ایک پاؤ سرسوں کے تیل میں جلائیں۔ اس کے بعد تیل کو صاف کرکے رکھ لیں روزانہ اس تیل کی مالش کریں۔ ~~🌷~~ 🍀 تخم شبت (سوئے کے بیج) کو پانی میں پیس کر خشک خارش پر لیپ کرنا مفید ہے۔ ~~🌷~~ 🍀 چاولوں کے بیرونی چھلکے کو پانی میں اتنا جوش دیں کہ چھلکے کی پوری قوت پانی میں آجائے۔ اس پانی کو بدن پر ملنا ہر قسم کی خارش میں مفید ہے۔ ~~🌷~~ 🍀 کندش (نک چھکنی) کو سرکہ میں پکا کر روغن گل ڈالیں، اسے خشک خارش میں ملنا مفید ہے۔ 🌸🌿🌸🌿🌸🌿🌸
Show more ...
52
0
🐑🐑🐑🐑🐑🐑 شدید گرمی مصالحہ جات والی اور چٹپٹی ریسپیز زیادہ کھائی نہی جاتی ...عید کا گوشت تو سب گھروں میں ہو گا ہی. سو بنائیں یہ روایتی مزے دار روش جو کہ بہت غذایت بخش ہے " *روش" ایک نہایت سادہ اور صحت بخش غذا ہے۔جو کہ مرچ مصالحے کے بغیر سادگی سے بنتا ہے* 🐑 *اجزاء*🐑 2 کلو بکرے کا گوشت آدھا کلو پیاز ادرک دو چمچ لہسن دو چمچ حسب ضرورت ہری مرچ اور نمک آدھا کپ کوکنگ آئل یا گھی دو گلاس پانی 🐑 *مرحلہ*🐑 پیاز صاف کر کے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پریشر کوکر کی تہہ میں لگا دیں پھر گوشت ادرک لہسن ہری مرچ نمک ڈال دیں پھر کوکنگ آئل اور پانی ڈال کر تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کے لیے کوکر بند کر چولہے پہ درمیانی آنچ پہ رکھ دیں آنچ بہت ہلکی ہو تو ہی مزے کا بنے گا ۔ گؤشت گل جانے پہ گرم گرم سرو کریں. سبز دھنیا اور لیموں سے گارنش کر سکتے ...
Show more ...
49
0
🫕 *پلاؤ مصالحہ*🫕 ۔۔ زیرہ 100 گرام ۔ ثابت دھنیا دو سو گرام ۔ سوںف سو گرام ۔۔کالی مرچ۔بڑی الائچی ۔لونگ ۔دار چینی ۔جائفل جاوتری ۔۔سفید مرچ ۔ سبکا وزن سو گرام ہو ۔ تیز پات تین چار پتے دھڑا مرچ ۔chili flacks تیس گرام ۔ آپشنل اگر سپائسی پسند ہے تو ڈال لیں ۔ ترکیب ۔سب مصالحوں کو پیس لیں مگر بہت موٹا نہیں پیسنا تھوڑا دھردھڑا رکھنا ہے۔ پھر اس پسے مصالحے میں ثابت زیرہ پچاس گرام ۔کالی مرچ اور لونگ بیس بیس گرام شامل کر کے مکس کر کے ائیر ٹائٹ بکس میں محفوظ کریں۔ نوٹ *ایک کلو چاول میں تین ٹیبل سپون مصالحہ جائے گا ۔ کم زیادہ بھی کر سکتے آپ* ۔۔
Show more ...
54
1
مفید ٹوٹکے ©گلا خراب ہو اور آواز نہ نکل رہی ہوتو کچا امرود جلاکر کھالیں ©پیٹ میں درد ہے پودینے کے پتے چبالیں ©قے نہ رکے ایک چٹکی زیرہ پھانک لیں ©سر میں خشکی ہے سرسوں کے تیل میں دہی یا انڈہ مکس کریں اور لگالیں۔۔۔ ©سر میں جوئیں ہیں چنبیلی کا تیل لگائیں ©پاوں میں درد ہے زیتون کا تیل لگائیں ©ناف اترگئ ہے نیم گرم ناریل کا تیل ڈالیں ©چوٹ لگی ہے خون روکنے کے لئے روئی کو ناریل کے تیل میں ڈبو کر لگائیں ©کمزوری محسوس ہورہی ہے دو کجھور دودھ میں پکاکر ©کھائیں اور دودھ پی بھی لیں۔۔۔۔ ©عورتوں کو مخصوص ایام میں بے قاعدگی ہے تو دو کجھور کھالیں ©گرمی بہت زیادہ لگتی ہے کھیرا کھائیں ©سردی بہت لگتی ہے دیسی انڈے کھائیں اور چوزے کی یخنی بناکر پیں ©پیشاپ کرنے میں جلن ہوتی ہے کچی لیسی نمک ڈال کر پیں یا خربوزہ و تربوز کھائیں ©کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہوتا ہے لیمن کے قطرے پی لیں ©موٹاپا کم کرنا ہوتو نہار منہ نیم گرم پانی پیں رنگ گورا کرنا ہے تو ابٹن میں عرق گلاب مکس کرکے چہرے ©پہ لگائیں 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔۔۔ ©کان میں درد ہے سرسوں کے تیل میں لونگ جلائیں اور اسمیں روئی اوپر سے تر کرکے کان پہ لگالیں ©آنکھوں کی روشنی تیز کرنی ہوتو گاجر کھائیں۔۔۔ ©یاداشت کمزور ہے تو بادام و اخروٹ کھائیں۔۔۔۔ ©لوز موشن ہوتو کیلے پہ زیرہ لگاکر کھائیں. جزاک اللہ
Show more ...
52
1
Last updated: 10.11.22
Privacy Policy Telemetrio