cookie

We use cookies to improve your browsing experience. By clicking «Accept all», you agree to the use of cookies.

avatar

🌏Al Quran can change your life🕋القرآن کین چینج یور لائف🛣

ذالک الکتاب لا ریب فیہ ۔اس گروپ کا مقصد قرآن تلاوت ،تفسیر،دعاء،درود،شان نزل،مختلف قراء کی تلاوت،قرآنِ معلومات کو عام کرنا ⚜️

Show more
Advertising posts
194
Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days

Data loading in progress...

Subscriber growth rate

Data loading in progress...

بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کی کوئی قیمت نہیں دینی پڑتی، لیکن وہ بذاتِ خود بہت قیمتی ہوتی ہیں، مثلاً اچھی بات، حُسنِ اخلاق، مسکرانا، خندہ پیشانی سے ملنا بھٹکے ہوؤں کو رستہ دِکھانا، کسی مسلمان کی پریشانی دور کرنا وغیرہ وغیرہ، اور اگر اِن میں نیک نیتی بھی شامل ہو ‏جائے تو اجر و ثواب بھی ہاتھ آتا ہے. اللہ ہمیں اچھے خصائل و اعمال کی توفیق سے مالامال فرمائے، آمین. (نقل وچسپاں) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Show all...
بہت کم لوگ ساتھ چلتے ہیں۔ بچپن سے پچپن تک کا ساتھ بہت کم لوگ نبھا پاتے ہیں۔ ساٹھ کا ساتھ شاذ و نادر ملا کرتا ہے۔ تعلیم ختم ہوئی، غمِ روزگار شروع ہوا تو دورانِ تعلیم کے بہت اچھے دوست بھی چھوٹ جایا کرتے ہیں۔ کوئی نئے ماحول کی رفاقت میں ڈھل گیا۔ کوئی ازدواجی زندگی کے پیچ و خم میں کھو گیا۔ کوئی نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہوا اور دور ہوگیا۔ کوئی مخلصین کی پہچان کھو بیٹھا۔ کچھ لوگ چند کلومیٹر دور رہتے ہوئے بھی ملنا نہیں پسند کرتے، کچھ ہزاروں کلومیٹر دور رہتے ہوئے بھی تعلق نبھا لیتے ہیں۔ اگر مفاد، ضرورت سے ماورا ہوکر کوئی شخص میسر ہے تو قدر کیجیے۔ مخلصی تو پہلے ہی عنقا ہے، ایسے نادر جواہر رکھنے والے ہیرے سے محروم نہ ہوں۔ ہیرے چھوڑ دیے جائیں تو کوئلے ہی ہاتھ آیا کرتے ہیں۔ کوئلے کی چنگاری کی چمک اُسے ہرگز ہیرے کے مقابل نہیں کھڑا کرسکتی۔ 🖊️آفاق احمد ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: محمد بن نذر
Show all...
آج سے تقریباً پانچ سال پہلے قندیل کی شادی اپنے خالہ زاد کے ساتھ ہوئی۔ شادی کے دوسال بعد ہی اس نے خلع کا کیس دائر کیا تو ایک بزرگ کے ہمراہ مجھے بھی اس کیس میں صلح صفائی کے لیے مدعو کیا گیا کیونکہ میرے اس گھرانے کے ساتھ پرانے تعلقات تھے۔ میں نے قندیل سے پوچھا کہ آپ خلع کیوں لینا چاہتی ہیں؟ اس نے بالکل سیدھی اور صاف بات کہی کہ شادی سے پہلے میری خالہ میری بلائیں لیتے نہیں تھکتی تھی۔ میرے گھر والے شادی تھوڑی لیٹ کرنا چاہتے تھے کیونکہ چند ماہ قبل ہی میری بڑی بہن کی شادی ہوئی تھی اور اب میرے جہیز کے لیے والدین کو کچھ وقت چاہیے تھا۔ لیکن میری خالہ نے ضد کی کہ قندیل کونسا پرائے گھر جا رہی۔ بس سادگی سے شادی کر دیں، ہمیں جہیز نہیں چاہیے۔ میرے خالہ کی بہت زیادہ ضد اور اصرار پر گھروالوں نے میری شادی سادگی سے بغیر جہیز کے ہی کر دی۔ بس ضرورت کی چند چیزیں اور کپڑے برتن وغیرہ ہی دے سکے۔ لیکن کے ایک دو ماہ بعد ہی اس بات پر خالہ اور میری نندوں کے ہلکے پھلکے طعنے شروع ہوئے جسے میں نے اگنور کیا۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے گئے۔ میں نے کئی بار کہا کہ آپ لوگوں نے ہی جلدی مچائی تھی اس لیے جہیز نہیں لائی ورنہ کچھ وقت دیتے تو ہو جانا تھا۔ ان کا یہ طعنہ بھی ہوتا تھا کہ تمہاری بڑی بہن کو تو اتنا جہیز دیا لیکن تم شاید سوتیلی تھیں اس لیے خالی ہاتھ بھیج دیا۔ اس میں مجھے اتنا گلہ خالہ اور نندوں سے نہیں ہے جتنا اپنے شوہر عدیل سے ہے کیونکہ اس نے بھی کہا تھا کہ جہیز نہیں چاہیے لیکن ان طعنوں کے دوران وہ اکثر خاموش رہتا تھا بلکہ کبھی کبھار وہ بھی شامل ہو جاتا تھا۔ جب طعنے بہت زیادہ بڑھ گئے تو میں نے الگ رہنے کی بات کی تاکہ سکون سے رہ سکوں کیونکہ عدیل کی تنخواہ ماشاءاللہ اچھی ہے اور اللہ کا کرم ہے کہ گھر میں سب کچھ موجود ہے۔ وہ آدھی تنخواہ والدین کو بھی دے دے تب بھی ہمارا گزارا بہت اچھے سے ہو سکتا ہے۔ والدین کی اپنی آمدن بھی ہے جو زمینوں سے ، دکانوں کے کرایوں سے آتی ہے۔ لیکن اس پر بھی عدیل نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ اب مزید طعنے سہنا ممکن نہیں رہا اور کوئی بہتری کے بھی چانس نہیں کہ میں کچھ وقت ایسے طعنے سہہ کر گزار لوں۔ ۔۔۔۔۔۔ اس کی یہ بات اس کے شوہر کے سامنے رکھی اور اس سے پوچھا کہ اتنی تنخواہ ہے، دکانوں کا کرایہ، زمین کی آمدن پھر بھی جہیز نہ لانے کے طعنے کس لیے جب کہ اللہ کا دیا سب کچھ ہے؟ بجائے اس کے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتا، اس کا یہی کہنا تھا کہ جہیز نہ لانے کا سب کہتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ والدین خالی ہاتھ ہی بیٹی کو رخصت کر دیں۔ میں نے اسے کہا کہ اسلامی لحاظ سے بھی شادی اور بیوی کے تمام اخراجات شوہر کے ذمہ ہیں۔ کہیں بھی نہیں ہے کہ بیوی جہیز لائے۔ جو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جہیز کی مثال دی جاتی ہے اس میں بھی یہ ہے کہ وہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زرہ بیچ کر خریدا گیا تھا اور اس میں بھی صرف ضرورت کی چند ایک چیزیں تھیں۔ پھر اگر تم لوگوں نے طعنے ہی دینے تھے تو اس وقت اچھے بننے کے لیے کیوں کہا کہ جہیز نہ دیں، تب ہی بھکاری بن کر کہہ دیتے کہ ہمیں تو جہیز چاہیے ہے تاکہ اس بیچاری کی زندگی اجیرن تو نہ کرتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چونکہ عدیل اور اس کے گھر والے اپنی غلطی تسلیم کرنے پر راضی ہی نہیں تھے تو اس علیحدگی کو نہ روکا جا سکا۔ عدت کے بعد قندیل کی بھی ایک جگہ شادی ہو گئی جس کی پہلی بیوی فوت ہو گئی تھی اور اس کی ایک چھوٹی بیٹی تھی اور عدیل نے بھی پھپھوکی بیٹی صبیحہ سے شادی کر لی جو ڈھیر سارا جہیز لائی۔ اب تقریباً خلع کے تین سال کے بعد کی صورت حال یہ ہے کہ قندیل کا گھر بہترین چل رہا۔ ایک بیٹا اس کا اپنا ہے اور شوہر کی پہلے والی بیٹی کو بھی وہ اپنی اولاد کی طرح سنبھال رہی۔ اس کے گھر جاؤ تو گھر میں ہر طرف خوشیوں کا راج نظر آتا ہے۔ جبکہ عدیل کی دوسری بیوی جو ڈھیر سارا جہیز لائی تھی اس نے اپنی ساس کو نوکرانیوں کی طرح رکھا ہوا ہے، اپنی نندوں کی بھی شادیاں کروا کر انکا گھر میں اثرورسوخ تقریباً ختم کر دیا ہے۔ عدیل کو صبیحہ کے والد نے کاروبار سیٹ کروا کر دیا ہے اس لیے وہ کوئی بھی چوں چراں نہیں کرتا۔ جہیز کے بل پر صبیحہ نے سب کو آگے لگا رکھا ہے لیکن ایسے لالچی لوگوں کے ساتھ یہی ہونا چاہیے تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🖊️ڈاکٹر عدنان خان نیازی نوٹ: شناخت چھپانے کے لیے نام وغیرہ تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: محمد بن نذر
Show all...
گوگل ٹریکنگ سے بچا کیسے جائے؟ کمپیوٹر پر گوگل ویب سائٹ کو کسی بھی براؤزر پر کھولیں اور سائن ان ہوجائیں۔ سائن ان ہونے کے بعد پیج کے اوپری دائیں کونے پر اپنے اکاؤنٹ کی پروفائل تصوپر پر کلک کریں اور ڈراپ ڈاؤن مینیو میں منیج یور گوگل اکاؤنٹ پر کلک کریں تو ایک الگ ٹیب میں وہ پیج اوپن ہوگا۔ وہاں پرائیویسی اینڈ پرسنلائزیشن باکس میں منیج یور ڈیٹا ایند پرسنلائزیشن کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد نیچے اسکرول کرکے ایکٹیویٹی کنٹرول میں جائیں اور منیج یور ایکٹیویٹی کنٹرولز میں جائیں۔ وہاں آپ کو ایک باکس ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی کے نام سے نظر آئے گا، جس کو سوئچ آف کردیں۔ ایسا کرنے پر تو گوگل کی جانب سے وارننگ دی جائے گی کہ ایسا کرنے سے وہ متعدد سروسز کو پرسنلائز کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائے گا، تاہم پوز پر کلک کردیں۔ ایسا کرنے سے کیا تبدیلی آئے گی؟ اس سیٹںگ کو ٹرن آف کرنے سے گوگل لوکیشن مارکرز کو اسٹور نہیں کرسکے گا اور کمپنی سرچیز یا دیگر ایکٹیویٹی سے بھی تفصیلات اکٹھا نہیں کرسکے گی۔ سیٹنگ ٹرن آف کرنے سے نہ صرف کرنٹ لوکیشن پرائیویٹ ہوجاتی ہے بلکہ آپ کا آئی پی ایڈریس اور دیگر حساس تفصیلات تک بھی کمپنی کی رسائی رک جاتی ہے۔ مگر یہ خیال رہے کہ مخصوص فیچرز جیسے گوگل میپس کے لیے کمپنی کو آپ کی لوکیشن تک رسائی کی ضرورت ہوگی، تاہم وہ سیٹنگ ٹرن آف کرنا ایکٹیویٹی تفصیلات کو اسٹور کرنے سے روکے گی
Show all...
00:14
Video unavailableShow in Telegram
جدید ٹیکنالوجی سے کیا کچھ نہیں ہوسکتا
Show all...
1.08 MB
Rasool-Allah Sallallahu Alahih Wasallam ne farmaya Allah subhanahu ne momeen ke liye ek faisla kiya hai mujhe us par bada tajjub hai agar usko koi khair pauchti hai to wo apne Rabb ki tareef karta hai aur shukar adaa karta hai aur agar wo kisi museebat mein mubtala ho jata hai to wo apne RABB ki tareef karta hai aur sabr karta hai momeen ko har cheez mein ajar milta hai yaha tak ke us luqme mein bhi jo wo apni biwi ke muh mein dalta hai Musnad Ahmed-9353-Sahih
Show all...
ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیے تفریحی سفر کا اہتمام کیا، راستے میں وہ ایک سرنگ سے گزرے، جس کے نیچے سے پہلے بس ڈرائیور گزرا کرتا تھا۔ سرنگ کے کنارے پر لکھا تھا کہ پانچ میٹر کی اونچائی۔ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹرتھی اس لیے ڈرائیور نے نہیں روکا۔ لیکن اس بار بس ٹنل کی چھت سے ٹکرا گئی اور بچوں کو خوفزدہ کرتے ہوئے درمیان میں پھنس گئی۔ بس ڈرائیور نے کہنا شروع کیا "میں ہر سال بغیر کسی پریشانی کے سرنگ سے گزرتا ہوں، لیکن اب کیا ہوا؟ ایک آدمی نے جواب دیا: سڑک کو پختہ کیا گیا ہے اس لیے سڑک کی سطح قدرے بلند ہو گئی ہے۔ ایک ہجوم تھا۔ ایک آدمی نے بس کو اپنی کار سے باندھنے کی کوشش کی، لیکن جب بھی رگڑتا تو رسی ٹوٹ جاتی، کچھ نے بس کو کھینچنے کے لیے مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا، اور کچھ نے اسے کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا۔ ان مختلف مشوروں کے درمیان ایک بچہ بس سے اترا اور کہا کہ چلو ٹائروں سے ہوا نکال دیں اور یہ ٹنل کی چھت سے نیچے آنا شروع ہو جائے گی اور ہم محفوظ طریقے سے گزر جائیں گے۔ بچے کے شاندار مشورے سے سب حیران رہ گئے اور حقیقت میں بس کے ٹائروں سے ہوا کا دباؤ کم کر دیا اس طرح بس ٹنل کی چھت کی سطح سے گزر گئی اور سب بحفاظت باہر نکل آئے۔ ہم لوگوں کے سامنے غرور، تکبر، نفرت، خود غرضی اور لالچ سے پھولے ہوتے ہیں۔ اگر ہم ان چیزوں کی ہوا کو اندر سے نکال دیں تو ہمارے لیے دنیا کی اس سرنگ سے گزرنا آسان ہو جائے گا۔ مسائل ہم میں ہیں، ہمارے دشمنوں کے اختیار میں نہیں۔ (نقل وچسپاں) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ انتخاب: مفتی محمد احرار
Show all...
آنکھوں کے حلقے ختم کرنے اور آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے لئے زبردست نسخہ۔۔۔ آنکھوں کے گرد پڑے ہوئے حلقے آپکی ساری خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں۔جلد کا کوئی حصہ اتنا حساس نہیں ہوتا جتنا کہ آنکھوں کے اردگرد کاہوتا ہے ،اسکی وجہ یہ ہے کہ آنکھوں کے گرد حصے میں تیل والے غدود کی کمی ہوتی ہے۔ایسے افراد جن کی جلد کی رنگت گہری ہوتی ہے ، ان کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کی جلد میں بعض ضروری اجزاء کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور ایسے افراد جن کی جلد صاف اور سفید ہوتی ہے ان میں کمزوری کے باعث آنکھوں کے نیچے کی جلد بہت کمزور ہو جاتی ہے۔جس وجہ سے حلقے نمودار ہوتے ہیں۔ آنکھوں کے گردحلقے پڑنے کی چند وجوہات درج ذیل ہیں۔ آنکھوں کے گرد حلقے پڑنے کی وجوہات * غیر متوازن غذا کا استعمال۔ * نیند کی کمی۔ * تفکرات اور پریشانیوں میں گھرے رہنا۔ * نظر کی کمزوری کے باوجود چشمے کا استعمال نہ کرنا۔ * انیمیا یا خون کی کمی کا شکار ہونا۔ * صبح کا ناشتہ نہ کرنا۔ * بیماری کے بعد کمزوری کی وجہ سے حلقے پڑنا۔ * ڈائیٹنگ کرنا۔ * لیٹ کر یا مدھم روشنی میں مطالعہ کرنا یا سلائی کڑھائی جیسے باریک بینی والے کام کرنا۔ آنکھوں کے حلقے دور کرنے کے لئے زبردست نسخہ ٹماٹر : ایک عدد لیموں : ایک عدد کا رس نکال لیں ہلدی : ایک چوتھائی چائے کا چمچ گندم کا آٹا : ایک چائے کا چمچ ترکیب اور طریقہ استعمال ٹماٹر کو گرائنڈ کرلیں اور کسی کپڑے میں ڈا ل کر اس کا رس نکال لیں۔ اب اس میں لیموں کا رس مکس کریں۔ جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو ہلدی اور آٹا ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح یکجان کریں ۔اس سے پیسٹ سا بن جائے گا۔ اب اس پیسٹ سے آنکھوں کے گرد 5 منٹ مساج کریں اور پھر 20 منٹ لگا رہنے دیں۔اس کے بعد اسے تازہ پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں دو دفعہ کے استعمال سے ہی آنکھوں کے حلقے ختم ہو جائیں گے۔ تازہ پھل اور ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال بڑھائیں کیونکہ یہ آئرن اور معدنیات سے بھر پور ہوتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ پانی اور جوس پئیں۔بادام اور گلاب کی پتیوں کو پیس کر آنکھوں کے حلقوں پر لگائیں۔دھوپ میں جاتے وقت دھوپ کا چشمہ اور چھتری استعمال کریں۔ہفتے میں تین سے چار دفعہ ناریل کا پانی پئیں۔یہ آپکے جسم سے تمام خطرناک مادوں کو خارج کرتا ہے اور جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔کم خوابی کے اثرات سب سے پہلے آنکھوں کے گرد نظر آتے ہیں۔اس لئے بھر پور نیند لیں۔ کھیرے کی قاشیں کاٹ کر ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اور پھر چند منٹ کے لئے انہیں آنکھوں پر رکھ لیں۔استعمال شدہ ٹی بیگز فریج میں رکھ دیں اور جب وہ ٹھنڈے ہو جائیں تو انہیں کچھ دیر کے لئے آنکھوں پر رکھ لیں۔اسکے علاوہ وٹامن سی کا تیل اور نائٹ کنسیلر آنکھوں کی سوجن سے لیکر حلقوں اور جھریوں تک کا علاج
Show all...
Its Easy To Get Rid Of Obesity موٹاپے کو دور بھگانا بہت آسان موٹاپا ایک بہت ہی پریشان کن مسئلہ ہے جس سے نہ صرف مختلف قسم کی بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں بلکہ معمولات زندگی بھی بوجھ بن کر رہ جاتی ہے۔ موٹاپے کی پریشانی سے نجات پانے کیلئے لوگ بازاری ادویات کا استعمال کرتے ہیں جو بعض اوقات فائدہ پہنچانے کے مزید پیچیدگیاں پیدا کر دیتی ہیں۔ موٹاپے کا شکار لوگ اپنی معمولات میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چند ٹوٹکے اختیار کریں تو اس سے نہ صرف وہ موٹاپے سے نجات پاسکتے ہیں بلکہ انہیں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ جن لوگوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا ہے انہیں سب سے پہلے واک کو معمولات زندگی میں شامل کرنے کی صلاح دی جاتی ہے، روزانہ نصف گھنٹہ پیدل چلنا صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ جسمانی مشقت کے ساتھ ساتھ خوراک میں بھی کچھ اضافی چیزیں شامل کی جاسکتی ہیں، بند گوبھی کااستعمال موٹاپہ کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، جدید تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں موجود” ٹارٹارک ایسڈ” شوگر اور دیگر کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔ گوبھی کا سلاد آپ کو اسمارٹ بناتا ہے۔ ایک یا دو پکے ہوئے سرخ ٹماٹر سے روزانہ ناشتہ کریں، تین سے 4 ماہ تک ایسا کرنے سے وزن کم ہوگا، دن میں دو ٹماٹر جسمانی ضرورت کیلئے کافی ہوتے ہیں۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر استعمال کریں، یہ نسخہ روزانہ ایک یا دو مرتبہ استعمال کیا جائے تو موٹاپہ کم کرنے میں مفید ہوگا۔
Show all...
Choose a Different Plan

Your current plan allows analytics for only 5 channels. To get more, please choose a different plan.