en
Feedback
مفتی شادمحمد شاد

مفتی شادمحمد شاد

Open in Telegram

یہ چینل میرے فقہی مضامین ومقالات کے لیے بنایا گیا ہے، اس پر آن لائن کورسز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیگی. شاد

Show more
The country is not specifiedReligion & Spirituality109 925
827
Subscribers
+324 hours
+127 days
+5930 days
Posts Archive
سلسلہ ویڈیوز _______ آج سے ویڈیوز کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، کوشش ہوگی کہ ہفتہ میں ایک دو ویڈیوز اپلوڈ کرسکوں۔ ان شاءاللہ ویڈیوز میں مندرجہ ذیل موضوعات پر گفتگو کا ارادہ ہے: 1_اہم کتب کا تعارف 2_مختلف علمی وفقہی موضوعات 3_مالی معاملات کی اہم جدید صورتیں 4_اہم عربی رسائل کی آسان تلخیص 5_فقہی مسائل آپ کے ذہن میں کوئی سوال، موضوع یا اشکال ہو تو ضرور بتائیں، اسے حل کرنے کی کوشش کی جائےگی، ان شاءاللہ پہلی ویڈیو: کتاب: استصلاح اور مصالح مرسلہ کا تعارف شادمحمد شاد #fiqh #FiqhLearning #masaalih

دیکھ لو، تم اپنا دین کس سے حاصل کررہے ہو؟ _______ جب سے موبائل، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی آفت پھیل گئی ہے، ہر ایرے غیرے نے پیج یا چینل بناکر ویڈوز، اور پروڈکاسٹ میں ہر موضوع پر گفتگو شروع کرلی ہے، خواہ اسے اس موضوع کی ہوا بھی نہ لگی ہو۔ خصوصا دینی مباحث و مسائل پر بات چیت کی لت تو تقریبا ہر کسی کو لگی ہوئی ہے۔ ان میں اکثر حضرات صرف ویوز، لائکس اور شہرت کے بھوکے ہوتے ہیں، اسی لیے عموما یہ لوگ ایسے مسائل ڈسکس کرتے ہیں جو عوام کے لیے نئے ہوں، یا اختلافی ہوں یا جن سے لوگوں کے ذہن مشوش ہوجائے۔ دینی علوم کو سیکھے بغیر، ایک دو اردو ترجمہ کی کتابیں پڑھ کر آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں اور ہماری عوام بھی ان کی باتوں کو سنجیدہ لے لیتی ہے، لوگ ان کی ویڈوز ڈاؤنلوڈ کرکرکے بھیجتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟ بھائی! ان لوگوں کا مقصد سمجھیں، ہر شخص کی ہر بات کو سنجیدہ نہ لیں، نہ ہر شخص کو اپنے اوپر اتنا حاوی کریں کہ اس کی بات آپ کے ذہن کو قابو کرلے۔ خاص کر دینی مسائل میں تو بہت زیادہ احتیاط سے کام لیں۔ صرف قرآنی آیت یا حدیث کا ترجمہ و مفہوم بول کر اس کا ریفرنس دینا کسی کی علمیت کو ثابت نہیں کرتا، جیسے یہ لوگ ترجمہ ومفہوم میں خرد برد کرتے ہیں، ایسے ہی یہ لوگ آیات و احادیث کی درست توضیح اور پس منظر سے جاہل ہوتے ہیں۔ اس لیے احتیاط سے کام لیں، اپنا وقت بھی ضائع نہ کریں اور ویڈوز بھیج بھیج کر ہمارا وقت بھی ضائع نہ کریں۔ امام ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "إنّ هذا العلم دين؛ فانظروا عمّن تأخذون دينكم" "یہ علم دین ہے، تو پھر دیکھ لو کہ تم کس سے اپنا دین حاصل کررہے ہو؟!" ✍️ شادمحمدشاد

دو علمی پروجیکٹ، جن کی تکمیل کا شدت سے انتظار ہے: 1_آسان تفسیر قرآن، استاذ محترم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم 2_امداد المفتین جامع، حضرت مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ پہلے پروجیکٹ کی چار جلدیں منظر عام پر آگئی ہیں، اس حوالے سے مختصر سی پوسٹ لکھی تھی، وہ کمنٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ اس پروجیکٹ کا اکثر کام محترم Rashid Hussain صاحب کررہے ہیں۔ دوسرے پروجیکٹ کی آٹھ جلدیں (کتاب النکاح) تک شائع ہوگئی ہیں، جو حضرت مفتی محمد شفیع رح کے خودنوشت اور مصدقہ مع اضافہ فتاوی پر مشتمل ہے۔ اس پروجیکٹ کے شرکاء میں بھائی Hussain Saif بھی شامل ہے۔ اللہ دونوں حضرات کو اس عظیم کام کی تکمیل کی توفیق عطا کرے اور اسے اپنی بارگاہ میں قبولیت سے نوازے۔ آمین شاد

اصول فقہ کے اجراء وتطبیق کے لیے ان تین کتب سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ معلمہ زاید تقریبا 41 جلدوں پر مشتمل موسوعہ ہے، جس میں چار پانچ جلدیں صرف قواعد اصولیہ اور ان کی تطبیقات پر مشتمل ہیں، ان کی تلخیص دو جلدوں میں بھی آگئی ہے اور نیٹ پر دستیاب ہے۔ اس کے علاؤہ قواعد اصول الفقہ وتطبیقاتھا بھی مفید ہے، اگرچہ اس کے تمام اصول حنفیہ کی رائے کے موافق نہیں ہیں۔ اس کے علاؤہ تفسیر النصوص میں بھی اہم امثلہ وتطبیقات بیان کی گئی ہیں۔ شاد

آج میری دونوں کتابوں کی ہندوستانی طباعت کا ایک ایک نسخہ میرے پاس پہنچ گیا۔ الحمدللہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اور مفتی حذیفہ وستانوی صاحب کا خصوصی شکریہ، جنہوں نے مجھ طالب علم پر اعتماد کرکے میری کتابیں وہاں بہت عمدہ انداز سے شائع کیں۔ یہ کتابیں ہندوستان سے مدینہ، وہاں سے پاکستان پہنچی ہیں۔ دونوں کتابوں کی جلد مضبوط، پیپر انتہائی اعلی اور معیاری، پرنٹنگ خوبصورت اور صاف، ٹائٹل پرکشش اور شائستگی کا حامل ہے۔ 🌹❤️

فقہی قواعد پر امام کرخی رح کی مشہور کتاب "اصول الکرخی" میں کتنے قواعد یا اصول ہیں؟
Anonymous voting

قاعدہ مکمل کریں: لا ينسب إلى _____ قول
Anonymous voting

فقہی قواعد کا نیا سٹاک آگیا ہے۔ جن کی کتابیں رہتی ہیں، وہ کل بھیج دیں گے۔ ان شاءاللہ باقی حضرات رابطہ کرسکتے ہیں: 03443884654

ifta w fatwa naweesi .pdf11.18 MB