Allama Iqbal
Open in Telegram
Poetry from Allama Iqbal علامہ محمد اقبال अल्लामा इक़बाल Dr. Muhammad Iqbal আল্লামা ইকবাল আল্লামা ড. মুহাম্মদ ইকবাল উর্দু কবিতা Urdu poetry, Best urdu poetry, selected poem of allama iqbal اردو شاعر ى كليات اقبال
Show more2 293
Subscribers
No data24 hours
-37 days
-1130 days
Posts Archive
2 293
دل سوز سے خالی ہے، نگہ پاک نہیں ہے
دل سوز سے خالی ہے، نگہ پاک نہیں ہے
پھر اس میں عجب کیا کہ تو بے باک نہیں ہے
ہے ذوق تجلی بھی اسی خاک میں پنہاں
غافل! تو نرا صاحب ادراک نہیں ہے
صاحب ادراک: اشارہ ہے مشہور عام حدیث کی طرف جس میں کہا گیا 'اگر تو نہ ہو تا تو میں اسمانوں کو پیدا نہ کرتا'۔
وہ آنکھ کہ ہے سرم ہ افرنگ سے روشن
پرکار و سخن ساز ہے، نم ناک نہیں ہے
کیا صوفی و ملا کو خبر میرے جنوں کی
ان کا سر دامن بھی ابھی چاک نہیں ہے
کب تک رہے محکومی انجم میں مری خاک
یا میں نہیں، یا گردش افلاک نہیں ہے
بجلی ہوں، نظر کوہ و بیاباں پہ ہے مری
میرے لیے شایاں خس و خاشاک نہیں ہے
عالم ہے فقط مومن جاں باز کی میراث
مومن نہیں جو صاحب لولاک نہیں ہے!
2 293
Edit, Sign and Share PDF files on the go. Download the Acrobat Reader app: https://adobeacrobat.app.link/Mhhs4GmNsxb
2 293
مذہب
اپنی مِلّت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قومِ رُسولِ ہاشمی
اُن کی جمعیّت کا ہے مُلک و نسَب پر انحصار
قوّتِ مذہب سے مستحکم ہے جمعیّت تری
دامنِ دیں ہاتھ سے چھُوٹا تو جمعیّت کہاں
اور جمعیّت ہوئی رُخصت تو مِلّت بھی گئی
