475
Subscribers
+124 hours
+17 days
+130 days
Posts Archive
۔
” کتاب وہ قلعہ ہے جس میں عقلاء پناہ لیتے ہیں ۔ “
( اللطائف والظرائف للثعالبي : ٦٦ )
عبد العزیز ناصر
۔
خواتین کی "لیڈرشپ" کا بڑھتا ہوا رجحان
(تحریر: حنین حبیب حفظہ اللہ)
گشتہ چند برسوں سے خواتین کی "لیڈرشپ" کے عنوان پر غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مختلف کانفرنسیں، ورکشاپس، سیمینارز اور کورسز منعقد کیے جا رہے ہیں، حتی کہ بعض دینی ادارے بھی اس دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔
اسلام نے عورت کے لیے ایک نہایت عظیم اور باوقار میدان متعین کیا ہے۔ اس کی بنیادی ذمہ داریاں گھر کی آبادکاری، شوہر کے حقوق کی ادائیگی، اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت اور خاندان کی حفاظت ہیں۔ یہی وہ محاذ ہے جہاں ایک عورت پوری امت کی بنیادیں مضبوط کرتی ہے۔
جب عورت اپنی اصل ذمہ داریوں سے غافل ہو جائے تو فطری طور پر اس کی توجہ گھر سے باہر کے میدانوں کی طرف منتقل ہونے لگتی ہے۔ پھر وہ مردوں کے میدانوں میں جگہ بنانے کی خواہش کرتی ہے، اور یہی وہ مقام ہے جہاں اُسے "لیڈرشپ" کا شوق ہونے لگتا ہے۔
دنیا دار ادارے جن کا مقصد ہی دنیا ہے، وہ خواتین کی اس طرح تربیت کریں اور انہیں استعمال کر کے دنیا کے دو پیسے کمائیں تو سمجھ آتا ہے کہ یہ تو ہیں ہی دنیا کے پجاری، پیسوں کی خاطر کچھ بھی کر لیں گے۔
لیکن افسوس اس وقت ہوتا ہے جب دینی ادارے، خصوصاً خواتین کے دینی مدارس اور تربیتی مراکز بھی اسی رجحان کو فروغ دینے لگتے ہیں۔
لیڈرشپ کا خواتین سے کیا لینا دینا؟
کہاں لیڈ کروانا ہے ان سے؟
یہ کس طرح کی دینی تربیت ہے؟
کیا رسول اللّٰہ صلى الله عليه وسلم نے خواتین کی تربیت اس نہج پر فرمائی؟
کیا آپ صلى الله عليه وسلم نے کسی خاتون کو قیادت کے منصب پر فائز کیا؟
کوئی لیڈرشپ کی پوزیشن دی ؟
پھر نا جانے ایسا کون سا قرآن اور حدیث پڑھا پڑھایا جا رہا ہے ان اداروں میں؟
اگر کسی عورت کا دینی علم اسے گھر کی اہمیت محسوس نہ کرا سکے، اسے حیا اور پردے کی طرف نہ بلائے، اسے اولاد کی تربیت کو اپنی اولین ترجیح نہ سکھائے، تو معذرت کے ساتھ یہ اسلامی تربیت نہیں بلکہ مغربی ثقافت اور فیمنزم کے اثرات ہیں جو دینی الفاظ اور مذہبی لبادے میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
لیڈرشپ کی طلب تو مردوں کو بھی زیب نہیں دیتی چہ جائیکہ کہ عورتبں اس میدان میں کود پڑیں۔
رسول اللّٰہ نے تو صاف فرما دیا کہ ”اللہ کی قسم! ہم کسی ایسے شخص کو اس کام کی ذمہ داری نہیں دیتے جو اس کو طلب کرے، نہ ایسے شخص کو بناتے ہیں جو اس کا خواہش مند ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4717]
اور خواتین سے متعلق تو خاص حدیث آئی ہے کہ : وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی جس نے اپنا حکمران کسی عورت کو بنایا ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4425]
اب یہ نا کہا جائے کہ آپ کو نہیں معلوم کہ لیڈرشپ کانفرنس اور کورسز میں کیا ہوتا ہے۔۔۔۔
یہ پرانا cliché ہے لہٰذا اس سے پرہیز کریں،
جو کچھ بھی سکھایا جاتا ہو کمزکم شوہر کی اطاعت، بچیوں کی تربیت، گھر میں رہنا نہیں سکھایا جاتا۔ اور اگر یہ سکھایا جاتا ہے تو پھر اپنے کورسز کے نام بدل لیں۔ اور اگر ذمےداریوں کو مینیج کرنا سکھایا جاتا ہے تو یہ مینجمنٹ ہے نا کہ لیڈرشپ۔
بہرحال، لیڈرشپ کے نام پر بہت کچھ ہو رہا ہے
"لیڈرشپ" ایک فیشن اور ایک نفسیاتی رجحان بنتا جا رہا ہے۔ ہر شخص لیڈر بننا چاہتا ہے، ہر کوئی آگے کھڑا ہونا چاہتا ہے، ہر ایک قیادت کا خواہاں ہے ۔بیماری تو پہلے ہی لگی ہوئی تھی، اب یہ بیماری خواتین میں بھی آ گئی ہے۔ اور زیادہ افسوس کی بات تو تب ہے کہ ان خواتین کو یہ کورسز کرانے والے مرد حضرات ہیں
أليس منكم رجل رشيد؟!
”بہترین کمائی اور قیمتی ترین سرمایہ نیک لوگوں کی دوستی اور زندگی و موت کے بعد ان کی دعائیں حاصل کرنا ہے۔“
(مجموع الفوائد واقتناص الأوابد للسعدي : ١٠٦)
۔
دشمن نے تو تمھاری لائن ہی لال کردی اور کیا کرنا ھے ایک کو ڈبے میں دوسرے کو وہیل چئیر پر تمھارا ۔۔۔۔۔۔سپریم لیڈر چلا گیا اس سے بڑی کون سی ریڈ لائن ہے اب پتا نہیں ان کی کون سی ریڈ لائن رہ گئی ہے ایران کھنڈر بن ہے اور نکی دھمکی ہی ختم نہیں ہو رہی
https://www.facebook.com/share/1Bwf8MUSNA/
۔
۔
اگر دیکھا جائے تو ایران جنگ کے بعد مضبوط پوزیشن میں تھا، پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں کی بحالی اور دیگر فوائد اس کے حصے میں آئے۔ لیکن اس کے بعد طاقت کے اظہار اور ہرمز پر سخت مؤقف نے دوبارہ کشیدگی کو جنم دیا، جس سے امریکہ کو شدید حملوں کا جواز ملا۔ نتیجتاً بندرگاہیں، ایئرپورٹس، بجلی گھر، ریلوے اور دیگر انفراسٹرکچر تباہ ہوا اور بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اگر یہ سب ایک ایسے راستے پر مکمل کنٹرول کے حصول کی خواہش میں ہوا، تو یہ اس بات کی مثال ہے کہ بڑی کامیابی کے بعد بھی اگر تحمل اور حکمت سے کام نہ لیا جائے تو حاصل شدہ برتری بھی ضائع ہو سکتی ہے۔۔
https://www.facebook.com/share/1DNjQjTPLG/
۔
۔
دلیل وہ مانگتا ہے جو ذلیل ہوتا ہے
https://youtu.be/l097K5BGqVc?si=5qa3PpXwC_nroqKi
۔
