cookie

We use cookies to improve your browsing experience. By clicking «Accept all», you agree to the use of cookies.

avatar

Tribal News URDU

خبروں اور تجزیوں کا آزاد ، خودمختار اور غیرجانب دار ادارہ Visit our website// www.TribalNews.net/urdu ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

Show more
Advertising posts
4 588
Subscribers
+624 hours
+287 days
+12530 days

Data loading in progress...

Subscriber growth rate

Data loading in progress...

Repost from Tribal News Urdu
Photo unavailableShow in Telegram
راولپنڈی میں باپ کے ہاتھوں دو بیٹیاں قتل ـ راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں باپ نے دو بچیوں کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، مقتول بچیوں کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Show all...
👍 2😱 1
Repost from Tribal News Urdu
Photo unavailableShow in Telegram
پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 71 فلسطینی شہید ـ
Show all...
😢 8👍 1 1
Repost from Tribal News Urdu
پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 71 فلسطینی شہید ـ اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور  بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید اور 289 افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی، حملے میں اسرائیل نے حماس کے فوجی سربراہ محمد ضیف کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی فوجی اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی تک حملے کے نتائج اور اس سے متعلق تصدیق کررہے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ اس نے گروپ کے رہنماؤں کو نشانہ بنانا تھا۔ کیمپ میں پناہ لینے والے بے گھر لوگوں نے بتایا کہ فضائی حملے کی وجہ سے ان کے خیمے اکھڑ گئے، لاشیں اور جسم کے اعضا زمین پر بکھڑے پڑے ہیں۔ غزہ کے رہائشی شیخ یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے خیمے سے نکل کر ارد گھر دیکھا، ہر طرف خواتین اور بچوں کی لاشیں موجود ہیں۔ محمد ضیف اسرائیل کو انتہائی مطلوب افراد میں سرفہرست ہیں۔ اسرائیل برسوں سے محمد ضیف کو شہید کرنے کےلیے متعدد حملے کرچکا ہے لیکن ہر بار وہ محفوظ رہے۔ محمد ضیف کا شمار ان کمانڈرز میں ہوتا ہے جو حماس کی دفاعی قوت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Show all...
Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

👍 3😢 1
Repost from Tribal News Urdu
Photo unavailableShow in Telegram
شدید بارش کے دوران دو بسیں دریا میں بہہ گئیں، 63 افراد ہلاک ـ نیپال: مدن ہائی وے پرشدید بارشوں کے باعث علی الصبح مٹی کا تودہ گرنے سے 63 افراد کو لے جانے والی دو بسیں دریائے ترشولی میں بہہ گئیں۔ جس کے باعث بسوں میں موجود 63 افراد بھی پانی بہہ گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھٹمنڈو جانے والی دو بسیں شدید بارش کے درمیان حادثے کا شکار ہوئیں۔ چتوان کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اندر دیو یادو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بسیں جب ہائی وے پر سے گزر رہی تھیں اسی وقت مٹی کے تودے گرنے لگے جس سے سڑک سے گزرنے والی بسیں دریا میں گر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بسوں میں ڈرائیور سمیت کل 63 افراد سوار تھے۔ مٹی کے تودے گرنے کے بعد بسیں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم جائے حادثہ پر موجود ہیں اور ندی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ مسلسل بارش کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پراچندا نے تمام سرکاری ایجنسیوں کو مسافروں کی تلاش اور ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Show all...
👍 4
Repost from Tribal News Urdu
Photo unavailableShow in Telegram
لاڑکانہ میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑے میں 4 افراد قتل ـ لاڑکانہ: گاؤں نائچ میں گزشتہ رات بچوں کے معمولی جھگڑے کے دوران 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑے کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت چار افراد قتل کر دیے گئے ہیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاڑکانہ پولیس کے مطابق رشید وگن تھانہ کی حدود گاؤں نائچ میں گزشتہ رات بچوں کی معمولی بات پر جتوئی برادری کے دو فریقین کے درمیان شروع ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد قتل کر دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں والد شمن، بیٹا شوکت، علی حسن اور علی اکبر جتوئی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر طلب کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ایک ملزم وقار جتوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے لاشوں اور زخمی کو چانڈکا اسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Show all...
👍 2 1
Repost from Tribal News Urdu
Photo unavailableShow in Telegram
بہن کی منگنی پر ناخوش بھائی نے فائرنگ کرکے تین بہنوں کو قتل کردیا ـ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے زیدہ سٹی میں پیش آیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18سے 24سال کے درمیان ہیں جبکہ گھر میں موجود دو دیگر بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بہن کی منگنی پر ملزم ناخوش تھا اور اسی وجہ سے اس نے فائرنگ کر کے تین بہنوں کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بہنوں کی والدہ انتقال کر چکی ہیں اور والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا ایک بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Show all...
2
Repost from Tribal News Urdu
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما گیلامن وزیر انتقال کرگئے ـ پشاور: (ٹرائبل نیوز) پشتون شاعر اور پی ٹی ایم کے سرکردہ رہنما گیلامن وزیر گزشتہ شب فانی دنیا سے کوچ کر گئے ـ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل گیلامن وزیر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک کیفے میں دوستوں کے ہمراہ بیٹھے تھے، کہ اسی اثناء آزان داوڑ دس سے بارہ ساتھیوں سمیت ان پر حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے گیلامن  وزیر کے سر پر ڈنڈے برسائے جس سے گیلامن وزیر گر کر بے ہوش ہوگئے ـ گیلامن وزیر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی دن زندگی اور موت کی کشمکش میں آخر کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے ـ اس حوالے سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس گھناؤنی حرکت کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، کسی کی سپورٹ نہ ہونے کی صورت میں آزان اسطرح کی جرات نہیں کرسکتا تھا اس سے پہلے بھی ہمارے کئی ساتھیوں کو اسیطرح شہید کیا گیا ہے یہ پہلی بار نہیں ہے ـ حضرت نعیم عرف گیلامن وزیر کا تعلق شمالی وزیرستان کے وزیر قوم سے تھا مقتول پشتون ادبی شاعر بھی تھے ـ یاد رہے گیلامن وزیر اسٹیبلشمنٹ خلاف بیانیے کے جرم میں 8 ماہ ملٹری کسٹڈی جبکہ ایک سال سنٹرل جیل میں پابند و سلاسل رہ چکے تھے ، جبکہ گزشتہ کئی عرصہ سے ان کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں شامل تھا جس کی وجہ سے مقتول پر بیرون ممالک سفر پر پابندی عائد تھی ۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Show all...
Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

👍 3😢 2🔥 1
Repost from Tribal News Urdu
Photo unavailableShow in Telegram
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما گیلامن وزیر انتقال کرگئے ـ
Show all...
Repost from Tribal News Urdu
Photo unavailableShow in Telegram
جیپ دریائے نیلم میں جا گری، 13 افراد جاں بحق ـ مظفرآباد: آزاد کشمیر میں جیپ دریائے نیلم میں جاگری، حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں نیلم ویلی روڈ دیولیاں لیسوابائی پاس کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جیپ حادثےکا شکار ہو کر دریائے نیلم میں گری ، جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 13 افرادجاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں تاہم زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Show all...
👍 3 1
Repost from Tribal News Urdu
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پرتشدد واقعات اور ہلاکتیں ـ پشاور: (ٹرائبل نیوز) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی کی لہر برقرا ہے جس میں آج بھی کیپٹن عہدیداروں سمیت متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ـ شمالی وزیرستان: قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ایک گاؤں تپی میں گشت کرنے والی پاک فوج کی یونٹ کو مسلح افراد نے ریمونٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا دوسری جانب تحصیل دتہ خیل میں پاک فوج کی پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا حملوں میں 24 سالہ کیپٹن اسامہ سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ـ خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مسلح حملہ آوروں نے ایف سی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس میں ہلاکتوں کی کوئی مصدقہ اطلاعات اب تک موصول نہیں ہوئی اسی تحصیل میں گولیوں سے چھلنی دو لاشیں برآمد ہوئی علاقہ مکینوں کے مطابق مسلح افراد آئے اور دونوں کو سات لیکر پہاڑی میں دونوں کو قتل کردیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہے ـ ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل اعظم ورسک میں علاقے میں گھات میں پہلے سے بیٹھے مسلح افراد نے پاک فوج کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں دونوں جانب شدید فائرنگ ہوئی حملے میں ایک اور کیپٹن سمیت کئی اہلکار جان کی بازی ہار گئے ـ جبکہ تحصیل گومل میں شدت پسندوں نے ایف سی اہلکارو پر حملہ کیا حملے کے دوران شدت پسندوں نے 3 ایف سی اہلکاروں کو زندہ گرفتار کرکے سات لے گئے ـ ٹانگ: ضلع ٹانک میں پاک فوج کے ایک کیمپ پر مسلح افراد نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے جواب میں پاک فوج کیجانب سے بھر پور دفاعی فائرنگ ہوئی حملے میں ہلاکتوں کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ـ یاد رہے بالا تمام علاقوں میں شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کیجانب سے اکثر اوقات اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ دری قبول کرتی رہتی ہے تاہم حملوں کی ذمہ داری رسمی طور پر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ـ کیچ: ضلع کیچ کے علاقے سامی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل پاک فوج کی کانوائے پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں شدید جھڑپ ہوئی جسکے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری (بی ایل اے) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے اکاؤنٹ پر قبول کی ہے ـ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Show all...
Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

👍 4🔥 4 2
Choose a Different Plan

Your current plan allows analytics for only 5 channels. To get more, please choose a different plan.