en
Feedback
Rekhta

Rekhta

Open in Telegram

حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولی نہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی #Urdu #Hindi #Rekhta 📩⇨ @Aaxzzz

Show more
3 308
Subscribers
-124 hours
-27 days
-1430 days
Posts Archive
Rekhta
3 308
حیرت حسن سے اک سکتہ کا عالم دیکھا آئینہ منہ کو ترے تکتا ہے ششدر میں ہوں آغا اکبرآبادی @Rekhta

Rekhta
3 308
دار پہ کھینچنا لازم ہے زمانے مجھ کو میں نے متروک محبت کو جلا بخشی ہے اہتمام صادق @Rekhta

Rekhta
3 308
اب دل کا سفینہ کیا ابھرے طوفاں کی ہوائیں ساکن ہیں اب بحر سے کشتی کیا کھیلے موجوں میں کوئی گرداب نہیں جوش ملیح آبادی @Rekhta

Rekhta
3 308
خداوندا کرم کر فضل کر احوال پر میرے نظر کر آپ پر مت کر نظر افعال پر میرے آبرو شاہ مبارک @Rekhta

Rekhta
3 308
دور خاموش بیٹھا رہتا ہوں اس طرح حال دل کا کہتا ہوں آبرو شاہ مبارک @Rekhta

Rekhta
3 308
ہر ایک ساز کو سازندگاں نہیں درکار بدن کو ضربت مضراب سے علاقہ نہیں ضیاء المصطفیٰ ترک @Rekhta

Rekhta
3 308
کوئی ہمدرد نہ ہمدم نہ یگانہ اپنا روبرو کس کے کہیں ہم یہ فسانا اپنا ممنون نظام الدین @Rekhta

Rekhta
3 308
جہاں پہنچ کے تمہیں بھولنا مناسب تھا رہ حیات میں ایسے بھی کچھ مقام آئے محرم لکھنوی @Rekhta

Rekhta
3 308
حیات خضر دے یا رب مرے تحمل کو شب فراق اگر مختصر نہیں نہ سہی محرم لکھنوی @Rekhta

Rekhta
3 308
بغیر سمت کے چلنا بھی کام آ ہی گیا فصیل شہر کے باہر بھی ایک دنیا تھی گلنار آفرین @Rekhta

Rekhta
3 308
آمادۂ کرم ہے یہ کس کی نگاہ ناز دل شکوۂ ستم سے پشیماں ہے آج کیوں ادا جعفری @Rekhta

Rekhta
3 308
وہ جتنی خود نمائی کر رہا ہے خود اپنی جگ ہنسائی کر رہا ہے نعیم اختر خادمی @Rekhta

Rekhta
3 308
ہو تیری یاد کا دل میں گزر آہستہ آہستہ کرے یہ چاند صحرا میں سفر آہستہ آہستہ حسن اکبر کمال @Rekhta

Rekhta
3 308
بجتا رہتا ہے مسلسل کسی بربط کی طرح کس کی دستک پہ لگا ہے مرا دروازۂ دل ادریس آزاد @Rekhta

Rekhta
3 308
اندھیری شب میں بھی تعمیر آشیاں نہ رکے نہیں چراغ تو کیا برق تو چمکتی ہے ساحر لدھیانوی @Rekhta

Rekhta
3 308
کھلی آنکھوں سے ہر سپنا سہانا دیکھتے جاؤ ابھی تو اور بدلے گا زمانہ دیکھتے جاؤ بھگوان کھلنانی ساقی @Rekhta اندھیری شب میں بھی تعمیر آشیاں نہ رکے نہیں چراغ تو کیا برق تو چمکتی ہے ساحر لدھیانوی

Rekhta
3 308
اک صدمۂ محبت اک صدمۂ جدائی گنتی کے دو ہیں لیکن لاکھوں کی جان پر ہیں مضطر خیرآبادی @Rekhta

Rekhta
3 308
بے وجہ نہیں حسن کی تنویر میں تابش لو دیتے ہیں خاکستر الفت کے شرارے اثر رامپوری @Rekhta

Rekhta
3 308
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی ناصر کاظمی @Rekhta

Rekhta
3 308
زبان حال سے یہ لکھنؤ کی خاک کہتی ہے مٹایا گردش افلاک نے جاہ و حشم میرا چکبست برج نرائن @Rekhta