ISLAM WITH EMAN
Open in Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Show more1 279
Subscribers
No data24 hours
-27 days
-1430 days
Posts Archive
1 279
💦 آب نیسان کیا ہے ؟ 💦
آپ نیساں کے فوائد کیا ہیں؟
اس پر کونسے سورے اور اذکار پڑھے جاتے ہیں؟
ایک دن صحابہ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی، رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ان کو سلام کیا، صحابہ نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سلام کا جواب دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں وہ دوا سکھاؤں جو جبرائیل نے مجھے سکھائی تھی؟
کہ اطباء/ڈاکٹروں کے دوائیوں کے محتاج نہ ہوں۔
جناب امیرالمؤمنین علی (علیہ الصلاۃ والسلام) اور سلمان و دیگر نے پوچھا کہ وہ دوا کیا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کو مخاطب کرکے فرمایا:
کہ رومی نیسان کے ماہ میں بارش کا پانی پکڑ لیں (زمین تک پہنچنے سے پہلے پکڑ کر صاف برتن میں جمع کریں۔)
نيسان کا پانی اس بارش کو کہتے ہیں جو موسم بہار کے دوسرے مہینے (11) اپریل سے (12) مئی تک ہوتی ہے۔
اس کے بعد جمع شدہ پانی پر درج ذیل سورتیں اور اذکار الگ الگ 70 مرتبہ پڑھیں۔۔۔
1/ سورہ مبارکہ حمد
2/ سورہ کافرون
3/ آیت الکرسی (سورہ بقرہ کی آیات 255 تا 257)
4/ سورہ الاعلیٰ
5/ سورہ فلق
6/ سورہ ناس
7/ سورہ توحید
8/ سورہ قدر
9/ لا اله الا الله
10/ الله اکبر
11/ اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَد
12/ سُبحانَ اللهِ َو الحَمدُ لِلهِ وَ لا اِلهَ اِلا اللهُ وَ اللهُ اَکبَرُ
🥤پھر سات دن تک صبح و شام اس پانی کو پی لیں۔
■ فوائد:
🔹 تمام دردوں سے عافیت
🔹 ہڈیوں سے درد ختم کرنا
🔹 صاحب اولاد ہو جانا
🔹 بیٹا یا بیٹی ہونے کیلئے پینا
🔹 درد سر کیلئے پینا
🔹 آنکھ درد کیلئےآنکھ میں ڈالنا اور پینا
🔹 دانتوں کیلئے مفید
🔹 درد شکم اور قولنج کیلئے مفید
🔹 دیوانگی سے بچنے کیلئے
🔹 سکین کے بیماریوں کیلئے
🔹 زبان پر حکمت اور دل کی نورانیت کیلئے
☝🏻اس کے علاؤہ بہت سے زیادہ فوائد کا حامل ہے
📚 بحار الانوار، جلد 63، ص 476۔
🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
💦 آب نیسان کیا ہے ؟ 💦
آپ نیساں کے فوائد کیا ہیں؟
اس پر کونسے سورے اور اذکار پڑھے جاتے ہیں؟
ایک دن صحابہ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی، رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ان کو سلام کیا، صحابہ نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سلام کا جواب دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں وہ دوا سکھاؤں جو جبرائیل نے مجھے سکھائی تھی؟
کہ اطباء/ڈاکٹروں کے دوائیوں کے محتاج نہ ہوں۔
جناب امیرالمؤمنین علی (علیہ الصلاۃ والسلام) اور سلمان و دیگر نے پوچھا کہ وہ دوا کیا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کو مخاطب کرکے فرمایا:
کہ رومی نیسان کے ماہ میں بارش کا پانی پکڑ لیں (زمین تک پہنچنے سے پہلے پکڑ کر صاف برتن میں جمع کریں۔)
نيسان کا پانی اس بارش کو کہتے ہیں جو موسم بہار کے دوسرے مہینے (11) اپریل سے (12) مئی تک ہوتی ہے۔
اس کے بعد جمع شدہ پانی پر درج ذیل سورتیں اور اذکار الگ الگ 70 مرتبہ پڑھیں۔۔۔
1/ سورہ مبارکہ حمد
2/ سورہ کافرون
3/ آیت الکرسی (سورہ بقرہ کی آیات 255 تا 257)
4/ سورہ الاعلیٰ
5/ سورہ فلق
6/ سورہ ناس
7/ سورہ توحید
8/ سورہ قدر
9/ لا اله الا الله
10/ الله اکبر
11/ اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَد
12/ سُبحانَ اللهِ َو الحَمدُ لِلهِ وَ لا اِلهَ اِلا اللهُ وَ اللهُ اَکبَرُ
🥤پھر سات دن تک صبح و شام اس پانی کو پی لیں۔
■ فوائد:
🔹 تمام دردوں سے عافیت
🔹 ہڈیوں سے درد ختم کرنا
🔹 صاحب اولاد ہو جانا
🔹 بیٹا یا بیٹی ہونے کیلئے پینا
🔹 درد سر کیلئے پینا
🔹 آنکھ درد کیلئےآنکھ میں ڈالنا اور پینا
🔹 دانتوں کیلئے مفید
🔹 درد شکم اور قولنج کیلئے مفید
🔹 دیوانگی سے بچنے کیلئے
🔹 سکین کے بیماریوں کیلئے
🔹 زبان پر حکمت اور دل کی نورانیت کیلئے
☝🏻اس کے علاؤہ بہت سے زیادہ فوائد کا حامل ہے
📚 بحار الانوار، جلد 63، ص 476۔
🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
( سپر پاور صرف خدا کی ذات ہے )
لبیک اے فرزند علی و زھراء ( س)
مرگ بر آمریکا
مرگ بر اسرائیل
💝🌴💝
1 279
"خراسان سے سیاہ پرچم نکلیں گے اُنہیں کوئی نہ روک سکے گا یہانتک کہ ایلیا (بیت المقدس) میں جا کر نصب ہو جائیں گے" .. اُن کا سربراہ "بنی ہاشم سے ایک شخص ہے کہ *جس کے سیدھے ہاتھ میں خلل ہے"* .. ⚔️
(پیغمبر اکرم ص و امام باقر ع)
[کتاب الفتن، ابن حماد]
💝🌴💝
1 279
*56 بہنوں کا اکلوتا بھائی*
*اللہ 56 بہنوں کے اس اکلوتے بھائی کا حامی و ناصر ہو۔*
💝🌴💝
1 279
اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ اللّٰہِ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ﴿٪۲۲﴾
*آگاہ رہو! اللّٰه کی جماعت والے ہی یقینا کامیاب ہونے والے ہیں۔*
💝🌴💝
1 279
🔷 سرکاری گھڑا 🔷
*کسی ملک کا بادشاہ شکار کیلئے جا رہا تھا کہ اس کا گزر اپنی سلطنت کے ایک ایسے علاقے سے ہوا جہاں کے لوگ سیدھا نہر سے ہی پانی لیکر پیتے تھے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ عوام الناس کی سہولت کیلیئے یہاں ایک گھڑا بھر کر رکھ دیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا اور ہر چھوٹا بڑا سہولت کے ساتھ پانی پی سکے گا۔ بادشاہ یہ کہتے ہوئے اپنی باقی کے سفر پر آگے کی طرف بڑھ گیا۔*
*شاہی حکم پر ایک گھڑا خرید کر نہر کے کنارے رکھا جانے لگا تو ایک اہلکار نے مشورہ دیا یہ گھڑا عوامی دولت سے خرید کر شاہی حکم پر یہاں نصب کیا جا رہا ہے۔ ضروری ہے کہ اس کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے اور ایک سنتری کو چوکیداری کیلیئے مقرر کیا جائے۔*
*سنتری کی تعیناتی کا حکم ملنے پر یہ قباحت بھی سامنے آئی کہ گھڑا بھر نے کیلیئے کسی ماشکی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اور ہفتے کے ساتوں دن صرف ایک ماشکی یا ایک سنتری کو نہیں پابند کیا جا سکتا ، بہتر ہوگا کہ سات سنتری اور سات ہی ماشکی ملازم رکھے جائیں تاکہ باری باری کے ساتھ بلا تعطل یہ کام چلتا رہے۔*
*ایک اور محنتی اہلکار نے رائے دی کہ نہر سے گھڑا بھرا ہوا اٹھا کر لانا نہ تو ماشکی کا کام بنتا ہے اور نہ ہی سنتری کا۔ اس محنت طلب کام کیلئے سات باربردار بھی رکھے جانے چاہیئں جو باری باری روزانہ بھرے ہوئے گھڑے کو احتیاط سے اٹھا کر لائیں اور اچھے طریقے سے ڈھکنا لگا کر بند کر کے رکھیں۔*
*ایک اور دور اندیش مصاحب نے مشورہ دیا کہ اتنے لوگوں کو رکھ کر کام کو منظم طریقے سے چلانے کیلیئے ان سب اہلکاروں کا حساب کتاب اور تنخواہوں کا نظام چلانے کیلیئے محاسب رکھنے ضروری ہونگے، اکاؤنٹنگ کا ادارہ بنانا ہوگا، اکاؤنٹنٹ متعین کرنا ہونگے۔*
*ایک اور ذو فہم و فراست اہلکار نے مشورہ دیا کہ یہ اسی صورت میں ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ ہر کام اچھے طریقے سے چل رہا ہے تو ان سارے ماشکیوں، سنتریوں اور باربرداروں سے بہتر طریقے سے کام لینے کیلیئے ایک ذاتی معاملات کا ایک شعبہ قائم کرنا پڑے گا۔*
*ایک اور مشورہ آیا کہ یہ سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے مگر ملازمین کے درمیان میں لڑائی جھگڑا یا کوئی زیادتی ہو جاتی ہے تو ان کا تصفیہ اور ان کے درمیان میں صلح صفائی کون کرائے گا؟ تاکہ کام بلاتعطل چلا رہے، اس لیئے میری رائے میں خلاف ورزی کرنے والوں اور اختلاف کرنے والوں کی تفتیش کے لیے ایک قانونی امور کا محکمہ قائم کیا جانا چاہیے۔*
*ان سارے محکموں کی انشاء کے بعد ایک صاحب کا یہ مشورہ آیا کہ اس سارے انتظام پر کوئی ہیڈ بھی مقرر ہونا چاہیئے۔ ایک ڈائریکٹر بھی تعیینات کر دیا گیا۔*
*سال کے بعد حسب روایت بادشاہ کا اپنی رعایا کے دورے کے دوران اس مقام سے گزر ہوا تو اس نے دیکھا کہ نہرکے کنارے کئی کنال رقبے پر ایک عظیم الشان عمارت کا وجود آ چکا ہے جس پر لگی ہوئی روشنیاں دور سے نظر آتی ہیں اور عمارت کا دبدبہ آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے۔ عمارت کی پیشانی پر نمایاں کر کے "وزارت انتظامی امور برائے گھڑا " کا بورڈ لگا ہوا ہے۔*
*بادشاہ اپنے مصاحبین کے ساتھ اندر داخل ہوا تو ایک علیحدہ ہی جہان پایا۔ عمارت میں کئی کمرے، میٹنگ روم اور دفاتر قائم تھے۔ ایک بڑے سے دفتر میں ، آرام کرسی پر عظیم الشان چوبی میز کے پیچھے سرمئی بالوں والا ایک پر وقار معزز شخص بیٹھا ہوا تھا جس کے سامنے تختی پر اس کے القابات "پروفیسر ڈاکٹر دو جنگوں کا فاتح فلان بن فلان ڈائریکٹر جنرل برائے معاملات سرکاری گھڑا" لکھا ہوا تھا۔*
*بادشاہ نے حیرت کے ساتھ اپنے وزیر سے اس عمارت کا سبب پوچھا، اور ساتھ ہی اس عجیب و غریب محکمہ کے بارے میں پوچھا جس کا اس نے اپنی زندگی میں کبھی نام بھی نہیں سنا تھا۔*
*بادشاہ کے وزیر نے جواب دیا: حضور والا، یہ سب کچھ آپ ہی کے حکم پر ہی تو ہوا ہے جو آپ نے پچھلے سال عوام الناس کی فلاح اور آسانی کیلیئے یہاں پر گھڑا نصب کرنے کا حکم دیا تھا۔*
*بادشاہ مزید حیرت کے ساتھ باہر نکل کر اس گھڑے کو دیکھنے گیا جس کو لگانے کا اس نے حکم دیا تھا۔ بادشاہ نے دیکھا کہ گھڑا نہ صرف خالی اور ٹوٹا ہوا ہے بلکہ اس کے اندر ایک مرا ہوا پرندہ بھی پڑا ہوا ہے۔ گھڑے کے اطراف میں بیشمار لوگ آرام کرتے اور سوئے ہوئے پڑے ہیں اور سامنے ایک بڑا بورڈ لگا ہوا ہے:*
*"گھڑے کی مرمت اور بحالی کیلئے اپنے عطیات جمع کرائیں۔ منجانب وزارت انتظامی امور برائے گھڑا"*
*" نتیجہ"*
*میرے وطن کی کہانی*
*وفاقی وزیر ، وزیر مملکت ، صوبائی وزیر ، پرسنل سیکرٹری ، مشیر ۔۔ عہدے ، پروٹوکول اور کام صفر۔*
🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷
1 279
💝 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
🌹 صباح العید
عید الفطر کے پر مسرت و سعید موقع پہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و تمام مراجع کرام اور آپ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تمام عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں.
💚 آج کا دن ➖ بدھ
☀ 10 اپریل 2024 عیسوی
🌙 یکم شوال 1445 ھجری
⭐ 29 چیت 2081 بکرمی
■ بدھ کے اذکار
1۔ یاحی یاقیوم 100 مرتبہ۔
2۔ یامتعال 541 مرتبہ۔
3۔ حسبی الله و نعم الوكيل 1000 مرتبہ۔
🌹 عید کے معنی و مفہوم
کلمۂ'' عید''''عاد یعود'' سے مشتق ہے اور اس کے مختلف معنی ذکر ہوئے ہیں ، جن میں سے ایک ''لوٹنا اور واپس ہونا'' ہے ، شوّال کے پہلے دن کو بھی ''عید'' اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن ہر سال خوشی پلٹ کر آتی ہے۔
🌹 حضرت علی علیہ السلام نے کسی عید کے موقع پر فرمایا: آج صرف ان لوگوں کی عید ہے جن کے روزے قبول اور عبادتیں مقبول ہیں؛ یاد رکھو! جس دن (انسان ) خدا کی نافرمانی نہ کرے وہ دن اس کے لئے عید اور خوشی کا دن ہوتا ہے۔ (نہج البلاغہ، کلمات قصار، ۴۲۸)
بارالٰہا! اس دن کے واسطے سے جسے مسلمانوں کے لئے عید اور حضرت محمدۖ کے لئے ذخیرہ، شرافت، کرامت اور فضیلت قرار دیا ہے، میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ محمد وآل محمد پر دورد بھیج اور مجھے ہر اس خیر میں داخل فرما جس میں تو نے محمدۖ وآل محمدۖ کو داخل کیا ہے، اور ہر اُس برائی سے دور رکھ جس سے تو نے محمد ۖوآل محمدۖ کو دور رکھا ہے، تیرا درود و سلام ہو اُن پر! بارالٰہا! میں تجھ سے اُس خیر کو طلب کرتا ہوں جو تیرے صالح بندے طلب کرتے ہیں اور تجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں تمام اُن چیزوں سے جن سے تیرے مخلص بندوں نے پناہ طلب کی ہے۔
آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
💝 التماس دعا:
💝 سید سجاد حسین ھمدانی 💝
1 279
پاکستان میں یکم شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ کل عیدالفطر ہو گی۔
میری طرف سے آپ کو چاند رات بہت بہت مبارک ہو۔
🌹🌹❤️🌹🌹
