en
Feedback

Don't get caught by a cheater! Telemetrio finds and tags such channels 👉 If you want to see the tag, subscribe

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Open in Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Show more
1 278
Subscribers
-124 hours
-37 days
-1430 days
Posts Archive
🔹 ابو عامر کا کردار ابو عامر نے اپنے حمایتیوں کو پیغام بھیجا کہ بادشاہ روم ہرقل کی جانب سے جلد ہی ایک بہت بڑے لشکر کے ساتھ مدینہ وارد ہو گا۔ رسول اللہ اور اسکے اصحاب کو مدینے سے نکال باہر کرے گا ۔پس مدینے میں اس کے ساتھی ان کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کوئی جگہ درست کریں اور اسلحہ کی ذخیرہ سازی کریں [16]۔ ایسے ہی وعدوں کے پیش نظر منافقین نے مسجد ضرار کی تعمیر کا کام انجام دیا ۔ 📚 حوالہ جات 1۔ ابن ہشام،السیرۃ النبویہ، ج۴، ص530 2۔ ابن شبہ،تاریخ المدینہ، ج۱، ص۵۱ـ۵۲؛ بلاذری،انساب الاشراف، ج۱، ص۳۲۹ـ۳۳۰؛ طوسی و طبرسی، ذیل توبہ: ۱۰۷؛ حلبی، ج۳، ص۲۰۳ 3۔ رجوع کریں: معرفۃ الصحابہ، ابن منده، (ص: 533)معرفۃ الصحابہ،أبو نعيم (2/ 1000) 4۔ أنساب الأشراف در ذیل فہرست منافقین از اوس1/ 119 5۔ واقدی، ج۳، ص۱۰۴۷، 6۔ ابن ہشام،السیرہ النبویہ،4/530 7۔ رجوع کریں: واقدی،المغازی،3/ 8۔ ابن شبہ،تاریخ المدینہ ج۱، ص۵۱ـ۵۲؛ بلاذری،انساب الاشراف، ج۱، ص۳۲۹ـ۳۳۰؛ طوسی و طبرسی، ذیل توبہ: ۱۰۷؛ حلبی،السیرہ الحلبیہ ج۳، ص۲۰۳ 9۔ رجوع کریں: ابن ہشام،السیرہ النبویہ ج۴، ص۱۷۴؛ مسعودی،مروج الذہب ص۲۷۲ 10۔ ابن ہشام، السیرہ النبویۃ ج۴، ص۱۷۳؛ طبری، تاریخ الطبری، ج۲، ص۱۱۰ 11۔ واقدی، کتاب المغازی ،ج۳، ص۱۰۴۶؛ ابن ہشام،السیرۃ النبویہ ج۴، ص۱۷۳ـ۱۷۴؛ طبرسی، ذیل توبہ: ۱۰۷؛ حلبی، ج۳، ص۲۰۲ـ۲۰۳ 12۔ طبرسی، ذیل توبہ: ۱۰۷؛ حلبی،السیرہ الحلبیہ ج۳، ص۲۰۳ 13۔ واقدی، المغازی ،ج۳، ص۱۰۴۷ 14۔ واقدی،کتاب المغازی، ج۳، ص۱۰۴۶، ۱۰۴۹، ۱۰۷۳؛ حلبی، ج۳، ص۲۰۳ 15۔ واقدی،کتاب المغازی، ج۱، ص۲۰۵ـ۲۰۶، ج۲، ص۴۴۱؛ ابن ہشام،السیرۃ النبویہ، ج۲، ص۲۳۴ـ۲۳۵؛ بلاذری،انساب الاشراف، ج۱، ص۳۳۰؛ طبری، تاریخ الامم و الملوک، ج۳، ص۱۴۰ 16۔ حلبی،السیرہ الحلبیہ ج۳، ص۲۰۳؛ حسنی،سیرة المصطفی ص۶۳۸۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 مسجد ضرار 🔷 مسجد ضرار اس مسجد کو کہا جاتا ہے جو حیات طیبہ نبی اکرم میں منافقین نے بنائی اور یہ اسی نام سے تاریخ میں معروف ہے ۔ اس کے متعلق قرآن کریم کی سورہ توبہ کی 107 اور 108 ویں آیت نازل ہوئی ۔اس مسجد کے بنائے جانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے اللہ کے فرمان پر اسے گرانے کا حکم دیا. اس مسجد کے بنانے کا ہدف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا تھا۔ لیکن اس کے بنانے والوں نے اس مسجد کی تعمیر کا ہدف بیان کرتے ہوئے کہا: ان بیماروں اور مجبوروں کیلئے بنائی گئی جو مسجد قبا میں حاضر نہیں ہو سکتے ہیں۔ 🔹 محل وقوع یہ مسجد خذام بن خالد کے گھر کے ایک حصے میں بنائی گئی جس کا تعلق منافقین[1] سے تھا اور وہ بنی عمر بن عوف [2] سے تھا اور یہ قبیلۂ خزرج کی شاخ ہے۔.[3] لیکن بلاذری نے خذام بن خالد کو قبیلۂ اوس سے قرار دیا ہے۔[4] 🔹 بانیان مسجد واقدی کے مطابق اس مسجد کے بنانے والے افراد کی تعداد 15 تھی. [5] دوسرے قول کے مطابق یہ 12 افراد تھے[6]. ان کی امامت کے فرائض مُجَمِّع بن جاریہ کے ذمے تھی۔[7] قبیلۂ بنی عمرو بن عوف نے رسول اللہ کے مدینے تشریف لانے پر مسجد قبا کو بنایا اور رسول اللہ سے اس مسجد میں نماز پڑھانے کی درخواست کی۔ رسول اللہ نے ان کی درخواست کو قبول کیا اور وہاں نماز پڑھائی۔اس قبیلے کے کچھ دل میں نفاق رکھنے والے افراد نے حسد کیا اور انہوں نے اپنی ایک الگ مسجد بنانے کا ارادہ کر لیا کہ جس میں ابو عامر کی اقتدا میں نماز ادا کریں اور مسجد قبا کی نماز جماعت میں حاضر نہ ہوں۔ ابو عامر اس وقت شام میں موجود تھا۔[8] بنی سالم بن عوف قبیلۂ خزرج کی ایک شاخ ہے۔[9] 🔹 بہانے بازی جب اس مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی تو اس کے بانی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے کہ ہمارے گھروں سے مسجد قبا کی مسافت بہت زیادہ ہے لہذا ہمارے بیمار افراد اور ہمارے لئے سردیوں کی بارانی راتوں میں ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے مسجد قبا میں حاضر ہونا مشکل ہو جاتا ہے. اس بنا پر ہم نے ایک نئی مسجد تعمیر کی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ آپ اس مسجد میں نماز پڑھا کر اس کا افتتاح کریں تا کہ ہم آپ کی دعاوں سے فیضیاب ہو سکیں ۔[10] آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غزوۂ تبوک کے سفر کا ارادہ کر چکے تھے اس لئے آپ نے عذر پیش کیا اور اس بات کو اپنی واپسی پر موقوف کر دیا. 🔹 آیت کا نزول حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب غزوۂ تبوک سے واپسی پر مدینے کے نزدیک "ذی آورن" یا "آروان" کے مقام پہ پہنچے تو منافقین کے بارے میں سورۂ توبہ کی 107 ویں آیت نازل ہوئی :وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَكُفْرًا وَتَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَإِرْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ ۚ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَىٰ ۖ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَترجمہ:اور (منافقین میں سے) وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس غرض سے ایک مسجد بنائی، کہ نقصان پہنچائیں، کفر کریں اور مؤمنین میں تفرقہ ڈالیں، اور ان لوگوں کے لیے کمین گاہ بنائیں جو اس سے پہلے خدا اور رسول سے جنگ کر چکے ہیں وہ ضرور قَسمیں کھائیں گے کہ بھلائی کے سوا ہمارا کوئی مقصد نہیں ہے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں۔ (107)۔ 🔹 پیغمبر کا حکم اس کے بعد رسول اللہ نے مالک بن دُخْشُم و مَعْن بن عَدی یا س کے بھائی عاصم بن عدی اور ایک قول کے مطابق حضرت حمزہ کے قاتل وحشی کے ہمراہ ایک گروہ کو حکم دیا کہ وہ اس مسجد کو گرا دیں اور اسے آگ لگادیں. [11] نیز آپ کے حکم سے یہ جگہ گندگی اور کوڑا اکھٹا کرنے کی جگہ مقرر کر دی گئی۔ [12] ابو لبابہ بن عبد المنذر لکڑی کے ہمراہ مسجد بنانے میں منافقوں کی مدد کرتا تھا۔ مسجد کے گرانے کے بعد اس نے مسجد کے کنارے لکڑیوں سے ایک گھر بنایا۔ کہا گیا ہے کہ اس گھر میں کسی کی ولادت ہوئی اور نہ کوئی کبوتر وہاں بیٹھا اور نہ ہی کسی پرندے نے اپنا آشیانہ درست کیا۔[13] 🔹 ابو عامر اور مسجد کی تعمیر کہتے ہیں اس مسجد بنانے کا اصلی عامل کا نام ابو عامر تھا[14] ۔وہ قبیلۂ اوس کے بزرگوں اور غسیل الملائکۃ کا باپ تھا ۔ایام جاہلیت میں رہبانیت کی طرف میلان رکھتا تھا اور ابو عامر راہب کے نام سے معروف تھا ۔اس نے اپنے قبیلے کے بر عکس کفر اختیار کیا اور پیغمبر گرامی سے مجادلہ کیا اور مکہ چلا گیا نیز اس نے مکے میں مسلمانوں کے خلاف مشرکین مکہ کی مدد کی ۔اس وجہ سے رسول اللہ نے اسے فاسق کہا ۔جب رسول اللہ نے مکہ فتح کیا وہ پہلے طائف پھر شام چلا گیا جو اس وقت روم کی بادشاہت کے تابع تھا ۔ اس نے وہاں مسیحیت اختیار کی اور آخر کار ہجرت کے دسویں سال اس نے وہیں وفات پائی ۔[15]

🌹 جنت میں داخل ہونیکے اسباب🌹 اللہ تعالی قرآن مجید سورہ النسا ٕ میں ارشاد فرماتا ہے: اور جو شخص اچھے اچھے کام کریگا خواہ مرد ہو یا عورت اور ایماندار بھی ہو تو ایسے ہی لوگ بہشت میں بے خوف داخل ہونگے۔ 🌺 مولاٸے کاٸنات امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جنت میں داخل ہونا سستا اور جہنم میں داخل ہونا مہنگا ہے۔ 🌺 رسول اکرم ﷺ فرماتے ہیں: میری امت کے اکثر لوگ جس بات کے ذریعہ جنت میں جاٸینگے وہ اللہ تعالی کا تقوی اور حسن اخلاق ہے۔ 🌺 ایک شخص نے رسول خدا ﷺ کی خدمت میں عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! مجھے ایسا نیک عمل بتاٸیں کہ اسکے اور بہشت کے درميان کوٸی چیز حاٸل نہ ہو! آپ ﷺ نے فرمایا: کبھی غصہ نہ کرو، اور نہ ہی کبھی کچھ مانگو، اور لوگوں کیلٸے وہی کچھ پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔ 🌺 پیغمبر اسلامﷺ فرماتے ہیں: تین چیزیں ایسی ہیں جنکو ساتھ لیکر اگر انسان اللہ تعالی کے حضور پہنچ جاٸے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جاٸے۔ 👈 حسنِ اخلاق 👈 ظاہر و باطن میں اللہ تعالی سے خوف 👈 اپنے منہ اپنی تعریف کرنے سے پرہيز ، خواہ سچی ہی کیوں نہ ہو۔ 🌺 حضرت رسول خداﷺ نے جناب ابوذر ؓ سے فرمایا: کیا تم جنت میں جانا پسند کرتے ہو؟ ابوذر ؓ نے عرض کیا: ضرور! میرا باپ آپ ﷺ پر قربان ہو جاٸے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر اپنی امیدوں کو کوتاہ کرو، موت کو اپنے پیشِ نظر رکھو، اور اللہ تعالی سے اس قدر حیا کرو جس قدر حیا کرنیکا حق ہے۔ 🌺 امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: جس شخص 4 صفات پاٸی جاٸینگی اس کیلٸے اللہ تعالی جنت میں گھر بناٸے گا۔ 👈 یتیم کو پناہ دینا، 👈 اپنے والدین پر شفقت کرنا، 👈 کمزور پر رحم کرنا، 👈 اور غلام اور ماتحت کے ساتھ نرمی کرنا۔ 🌺 امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: 4 چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص بھی ان میں سے کسی ایک کو بجا لاٸے گا، جنت میں جاٸیگا۔ 👈 کسی پیاسے کو پانی پلانا، 👈 بھوکے کو پیٹ بھر کھانا کھلانا، 👈 بےلباس کو کپڑا پہنانا، 👈 اور قیدی کو آزاد کرانا۔ 🌺 امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: 3 چیزیں ایسی ہیں کہ اگر کوٸی شخص ان میں سے کسی ایک کو بھی بجا لاٸے تو اللہ تعالی اس پر جنت واجب کر دیتا ہے۔ 👈 تنگدستی میں خرچ کرنا، 👈 ساری خوشروٸی کا مظاہرہ، 👈 اور اپنی ذات کے ساتھ دوسروں کے بارے میں انصاف کرنا۔ 🌺 امام الھدی مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں: اللہ تعالی صدق نیت اور نیک سیرتی کی وجہ سے اپنے بندوں میں سے جسے چاہے گا جنت میں بھیج دیگا۔ 📚 بحوالہ۔ بحارالانوار۔جلد ٧٨ ، ٧١ ، ٧٥ ،٧٣ ،٧، ٧٤ کامل الزیارات۔ جلد ٢۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 دجال کب نکلے گا 🔷 صعصہ ابن صوحان نےامیر المومنینؑ سے پوچھا! مولا دجال کب نکلے گا؟ امامؑ نےفرمایا:یادرکھو!اسکے نکلنے کی نشانی یہ ہے کہ لوگ نماز کو کھو دیں گے، امانت ضائع کریں گے، جھوٹ کوحلال سمجھیں گے، سود کھائیں گے، رشتوں کو توڑیں گے، خواہشات کی پیروی کریں گے اور خون بہانے کو (بےگناہ قتل کرنے کو) معمولی بات سمجھیں گے، اس وقت صبر کو کمزوری سمجھا جائےگا، ظلم کو قابل فخر سمجھا جائےگا، حکمران فاجر وبدکار ہونگے، وزرا ظالم ہونگے، شہرکےداروغےخیانت کار ہونگے، قاری فاسق ہونگے، جھوٹی گواہیاں پیش کی جائیں گی، بدکاری، بہتان طرازی، گناہ اور سرکشی اعلانیہ طور پر کی جائے گی، قرآن مجید کے نسخوں کی سونے سے آرائش کی جائےگی، اور مساجد کو بھی سونے سے سجایا جائے گا، ان کے مینار بہت بلند کئے جائیں گے، بُرے لوگوں کو عزت دی جائےگی، (مساجد میں ) صفیں بھری ہونگی مگر خواہشات مختلف ہونگی، وعدے توڑ دئیے جائیں گے، وعدے کا وقت (ظہور امام مہدیؑ) قریب ہو جائے گا، دنیا کی حرص میں عورتیں اپنے شوہروں کے ساتھ مل کر تجارت کریں گی، فاسقوں کی آواز بلند ہونگی اور انکی باتیں سنی جائیں گی، گھٹیا ترین شخص لوگوں کا سردار ہوگا، فاجر کے شر سے بچنے کے لئے لوگ اس سے ڈریں گے، جھوٹے کو سچا مانا جائے گا، خیانت کار کو امین بنایا جائے گا، گانے بجانے والیاں اور آلات لہو و لعوب لئے جائیں گے، اس اُمت کے بعد میں آنے والے پہلے آنے والوں پر لعنت کریں گے، عورتیں گھوڑوں کی زین پر سوار ہونگی، عورتیں مردوں کے مشابہ ہونگی اور مرد عورتوں کے مشابہ، عدالت میں لوگ بن مانگے گواہی دیں گے اور کچھ لوگ اپنے دوستوں کے حق میں گواہی دیں گے اور حق و صداقت کی رعایت نہ کریں گے، لوگ دینی غرض سے نہیں بلکہ دنیا کے حصول کے لیے علم دین حاصل کریں گے، دنیا کے کام کو آخرت پر ترجیح دیں گے، بھیڑیوں کے دلوں پر بھیڑوں کی کھال چڑھا دیں گے (یعنی لوگ بزدل ہو جائیں گے) اور ان کے دل مردار سے زیادہ بدبودار اور صبر سے زیادہ تلخ ہو جائیں گے۔ تو اس وقت سبقت کرنا، سبقت کرنا، جلدی کرنا، جلدی کرنا،۔ 📚 بحار الأنوار - العلامة المجلسي - ج ٥٢ - الصفحة ١٩٣۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

معاشرے کے ساتھ اپنے لوگوں کا بھی ڈر تھا۔ لیکن میرے سینے میں جمع درد اس خوف سے زیادہ تھا۔ میں اپنے والدین اور دو بہنوں سے گھری گھر پہنچی۔ میرے بال بکھرے ہوئے تھے اور رات بھر رونے سے میری آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔ شادی کے دو مہینے بعد جب لڑکیاں پہلی بار اپنے گھر آتی ہے تو ان کے چہرے کا نکھار ہی مختلف ہوتا ہے۔ لیکن میرا چہرہ مرجھایا ہوا تھا۔ پڑوسیوں کی تیز آنکھوں کو سچ جاننے میں دیر نہیں لگی۔ میرے گھر لوگوں کا تانتا سا لگ گيا۔ سب کہہ رہے تھے، ہمارے ساتھ بہت برا ہوا۔ کچھ لوگ دلاسہ دے رہے تھے کہ ساحل خود مجھے واپس لینے آئے گا۔ بعض نے کہا کہ ایسی چھوٹی باتوں پر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ جتنے منھ اتنی باتیں۔ لیکن یہ چیزیں میرے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکیں۔ ساحل کا گھر چھوڑے سات مہینے ہو چکے ہیں اور اب میں اپنے راستے خود طے کر رہی ہوں۔ مجھے فیلوشپ ملی ہے، میں نوکری کے ساتھ پڑھائی کر رہی ہوں۔ ان سب کے ساتھ، پولیس تھانے اور عدالت کے چکر لگتے رہتے ہیں کیونکہ ابھی قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے۔ میں سوتے ہوئے اب بھی چونک کر اٹھ جاتی ہوں۔ اب بھی برے خواب آتے ہیں۔ جو کچھ ہوا اسے بھول نہیں پائی لیکن اب بھی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ رشتے اور محبت پر میرا اعتماد کمزور ہو گیا ہے لیکن ٹوٹا نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ میں خود کو کم از کم تین سال کا وقت دوں گی۔ اس دوران میں اپنا سارا پیار خود پر لٹاؤں گی اور خود کو مضبوط بناؤں گی۔ مجھے فخر ہے کہ میں چپ نہیں رہی، گھٹتی نہیں رہی۔ بلکہ بروقت اس رشتے کو توڑ دیا۔ لہذا مجھ یقین ہے کہ میرا آنے والا کل میرے ماضی اور حال سے بہتر ہوگا۔ 📚 (یہ انڈیا کی مغربی ریاست کی ایک خاتون کی سچی کہانی ہے جو انھوں نے بی بی سی نمائندہ سندھو واسنی سے کی۔ خاتون کی خواہش پر ان کا نام ظاہر نہیں کیا گيا ہے۔ اس سیریز کی پروڈیوسر دیوہ آریہ ہیں۔) منقول۔۔۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 بستر میں جبر کرنے والے شوہر کو میں نے چھوڑ دیا 🔷 مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ رات نہیں گزرے گی۔ میرا سر درد سے پھٹ رہا تھا اور میں مسلسل رو رہی تھی۔ روتے روتے نہ جانے کب آنکھ لگ گئی۔ صبح چھ بجے جب بیدار ہوئی تو میرا شوہر میرے سامنے سراپا سوال تھا۔ اس نے پوچھا: ‘تو تم نے کیا فیصلہ کیا؟ تمہارا جواب ہاں ہے یا نہیں؟’ مجھے کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ پھر بھی ہمت سے بولی۔ ‘آج آپ دفتر جائیے پلیز۔ میں آپ کو شام تک فون سے بتا دوں گی۔ میں وعدہ کرتی ہوں۔’ انھوں نے دھمکاتے ہوئے کہا: ‘ٹھیک ہے، میں چار بجے خود ہی تمہیں فون کروں گا۔ مجھے جواب چاہیے اور ‘ہاں’ میں جواب چاہیے۔ ورنہ رات کو سزا کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا۔’ سزا سے اس کا مطلب ‘اینل سیکس’ تھا۔ اسے پتہ تھا کہ اس سے مجھے بہت درد ہوتا ہے۔ لہذا اس نے اسے مجھے پر ‘تشدد’ کا طریقہ بنا لیا تھا۔ نو بجے تک، وہ اور اس کی بڑی بہن دونوں دفتر جا چکے تھے۔ میں گھر میں تنہا تھی۔ گھنٹوں سوچنے کے بعد میں نے اپنے والد کو فون کیا اور کہا کہ میں اب اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ مجھے ڈر تھا کہ والد ناراض ہوں گے۔ لیکن انھوں نے کہا کہ ‘بیگ اٹھاو اور وہاں سے باہر نکلو۔’ میں اپنی ‘اصل اسناد’ اور ایک کتاب لے کر بس اڈے کی جانب بھاگی۔ اپنے شوہر کو میسیج کیا کہ ‘میرا جواب نہیں ہے، میں اپنے گھر جا رہی ہوں’، اور فون بند کر دیا۔ تھوڑی دیر بعد میں اپنے عزیزوں کے درمیان اپنے گھر میں تھی۔ میں نے شادی کے دو ماہ بعد ہی اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا۔ میرا شوہر ساحل، جس سے میں شادی سے تین سال پہلے گریجویشن میں ملی تھی۔ وہ بہت ہنس مکھ تھا۔ مجھے اس کا قریب رہنا پسند آتا تھا اور پھر پیار ہو گيا۔ ہم گھومنے جاتے، فون پر گھنٹوں باتیں کرتے۔ زندگی ذرا زیادہ ہی مہربان نظر آ رہی تھی۔ لیکن یہ گلابی رومانس طویل عرصے تک نہیں رہا۔ رفتہ رفتہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مساوات پر مبنی تعلق نہیں ہے، جس کی مجھے خواہش تھی۔ یہ رشتہ ویسا ہی ہوتا جا رہا تھا جیسا میری والدہ اور والد کا تھا۔ فرق صرف یہ تھا کہ ماں کچھ نہیں کہتی اور میں خاموش نہیں رہ سکتی۔ پاپا چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ممی پر چیختے، ہاتھ اٹھاتے۔ ممی صرف روتی رہتیں۔ ساحل سے اگر بحث ہوتی تو وہ دھکا مکی پر اتر آتا اور زبردستی قریب آنے کی کوشش کرتا۔ میں منع کرتی تو چیختا چلاتا ہے۔ ایک بار اس نے مجھ سے پوچھا: ‘بتاؤ، اگر میں کبھی تم پر ہاتھ اٹھاؤں تو۔۔۔؟’ میں دنگ رہ گئی۔ بمشکل اپنے غصے پر قابو کرتے ہوئے بولی: ‘میں اسی دن تم سے الگ ہوجاؤں گی۔’ اس نے جھٹ سے کہا: ‘اس کا مطلب تم مجھ سے محبت نہیں کرتی۔ پیار میں تو کوئی شرط نہیں ہونی چاہیے۔’ اس کے بعد تقریبا ایک ماہ تک ہماری بات چیت بند رہی۔ آہستہ آہستہ لڑائیاں بڑھنے لگیں۔ کئی بار میں نے رشتہ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار وہ معافی مانگ لیتا تھا۔ میں سدا کے لیے ساحل سے دور ہونا چاہتی تھی لیکن نہ جانے کیوں ایسا نہیں کر پا رہی تھی۔ دریں اثنا مجھ پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جانے لگا۔ میں اب ٹیچر بن گئی تھی۔ میں کلاس میں ہوتی اور میرے والدین کے فون آ جاتے۔ ہر بار فون پر ایک ہی بات ہوتی۔ ‘شادی کے بارے میں کیا فیصلہ کیا۔ ساحل سے کر لو۔ اس سے نہیں کرنی تو ہماری پسند کے لڑکے سے کر لو۔ اپنی دو چھوٹی بہنوں کے بارے میں بھی سوچو۔۔۔’ وغیرہ وغیرہ۔ گھر میں کوئی بھی گربڑ ہوتی اسے میری شادی سے جوڑ دیا جاتا۔ ماں کی طبیعت اس لیے خراب ہوئی کیونکہ میں شادی نہیں کر رہی ہوں۔ پاپا کے کاروبار میں نقصان ہورہا کیونکہ میں شادی نہیں کر رہی تھی۔ میں اتنی پریشان ہو گئی کہ میں نے شادی کے لیے حامی بھر لی۔ اس کے بعد بھی میں تیار نہیں تھی اور ساحل کے وعدے پر مجھے بھروسہ نہیں تھا کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جس سے مجھے دکھ ہو۔ شادی کے بعد میرا خوف سچ ثابت ہونے لگا۔ ساحل مجھے کٹھ پتلی کی طرح اپنے اشارے پر نچانے لگا۔ مجھے شاعری کا شوق تھا۔ میں فیس بک پر اپنی نظمیں شیئر کرتی تھی۔ اس نے اس پر پابندی لگا دی۔ میں وہی لباس پہن سکتی تھی جو وہ چاہتا تھا۔ ایک بار اس نے کہا تھا: ‘رات تک اپنی پڑھائی لکھائی کا کام نمٹا لیا کرو۔ مجھے خوش نہیں رکھو گی تو میں کہیں اور جاؤں گا۔’ وہ کہا کرتا تھا کہ میں اسے خوش نہیں کرپاتی۔ اس لیے پارن ویڈیو دیکھ کر کچھ سیکھنے کی تلقین کرتا۔ اور پھر اس کے سر پر ہیرو بننے کا شوق سوار ہو گیا۔ وہ مجھے چھوڑ کر ممبئی جانا چاہتا تھا۔ اس نے کہا: ‘تم یہیں رہ کر کام کرو اور مجھے پیسے بھیجنا۔ پھر میں تمہارے نام پر قرض لے کر گھر بھی خریدوں گا۔’ اور اس کے لیے اسے میری حامی چاہیے تھی۔ اس رات ‘ہاں’ سننے کے لیے اس نے مجھے بستر پر دھکیل دیا اور مجھ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ اس رات اس نے حد کر دی۔ اگلی صبح میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا۔ میں پڑھی لکھی لڑکی تھی۔ خود کما سکتی تھی۔ پھر بھی جب میں ساحل کا گھر چھوڑ کر نکلی تو میرا کلیجہ منھ کو آ رہا تھا۔

☁️ گریٹ سموگ آف لاہور ☁️ پنجاب پچھلے تین برسوں سے شدید سموگ کا شکار چلا آ رہا ہے‘ نومبر کے مہینے میں لاہور‘ بہاولنگر‘ پاکپتن‘ فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ زہریلی دھند میں گم ہو جاتے ہیں‘پنجاب اس بار بھی سموگ میں دفن ہے‘ ہماری فضا میں اگر 80 مائیکرو گرام زہریلے مادے ہوں تو ہمارے پھیپھڑے انہیں برداشت کر جاتے ہیں لیکن لاہور اور اس کے مضافات میں اس وقت آلودگی کی شرح 200 مائیکرو گرام کیوبک میٹر ہے‘ ہم اگر فضا کا ٹیسٹ کریں تو ہمیں اس میں کاربن مانو آکسائیڈ‘ سلفر اور نائیٹروجن کی بھاری مقدار ملے گی‘ یہ تمام مادے زہر ہیں‘ لاہور کی فضا میں تین سو سے چار سو فٹ تک آکسیجن کی شدید کمی بھی ہے‘ یہ فضا کتنی مضر صحت ہے آپ اس کا اندازہ سگریٹ سے لگا لیجئے‘ ہم اگر روزانہ 50 سگریٹ پئیں تو ہمارے پھیپھڑوں کو اتنا نقصان ہو گا جتنا لاہور کی فضا میں ایک دن سانس لینے سے ہو رہا ہے‘ بھارت ہم سے بھی بری صورتحال کا شکار ہے‘ بھارت میں 2012ء میں سموگ کی وجہ سے پندرہ لاکھ لوگ مر گئے ‘ لاہور میں بھی اس سال چار لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ سموگ کہاں سے آ رہی ہے‘ یہ سوال بہت اہم ہے‘ اس کے چار بڑے سورس ہیں۔ 1۔ پہلا سورس بھارتی پنجاب کا شہر ہریانہ ہے‘ ہریانہ میں دس سال میں چاول کی فصل میں آٹھ گنا اضافہ ہوا‘ہریانہ کے کسان ا کتوبر کے آخر میں چاول کے پودے کے خشک ڈنڈل اور خالی سٹے جلاتے ہیں‘ بھارتی کسانوں نے اس سال 3 کروڑ 50 لاکھ ٹن ڈنڈل جلائے‘ ڈنڈلوں کے دھوئیں نے دہلی سے لے کر لاہور تک پورے پنجاب کی مت مار دی۔ 2۔ لاہور کی فیکٹریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے‘ یہ فیکٹریاں دھواں پیدا کر رہی ہیں۔ 3۔ حکومت نے لاہور کے گردونواح میں درجن کے قریب بڑے پاور پلانٹس لگائے‘ بجلی کا ایشو ختم ہو گیا لیکن فضا آلودہ ہو گئی۔ 4۔ چوتھا سورس گاڑیاں ہیں‘ لاہور شہر میں دس لاکھ گاڑیاں ہیں‘ہمارے پٹرول کا معیار انتہائی پست ہے چنانچہ یہ گاڑیاں چلتا پھرتا سموگ ہیں۔ ان چاروں سورسز کے علاوہ بھی سورسز ہیں‘ لاہور میں ٹائروں کو جلا کر تاریں اور تیل حاصل کیا جاتا ہے‘ شہر میں ٹائر جلانے والے سینکڑوں احاطے ہیں اور سیالکوٹ ریجن میں بھی اس موسم میں مونجی کی باقیات جلائی جاتی ہیں‘ لاہور کی آبادی بھی پھیل رہی ہے‘ مضافات میں جنگل‘ کھیت اور کھلیان بھی ختم ہو رہے ہیں لاہور تیزی سے سموگ میں ڈوبتا چلا جا رہا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے ترقی کا جھنڈا لاشوں پر نہیں لگا کرتا‘ پنجاب اگر اس ترقی کے ہاتھوں بیمار ہو گیا یا لوگ اگر مرنا شروع ہو گئے تو یہ ذمہ داری بہرحال پنجاب حکومت پر جائے گی۔ چنانچہ ہماری درخواست ہے پنجاب حکومت فوری طور پر کلین پنجاب کمیشن بنائے‘ فضائی آلودگی کی وجوہات تلاش کرے‘ اصلاحات کرے‘ اسمبلی سے منظوری لے اور لاہور کو لندن کی سپرٹ سے صاف کرنا شروع کر دے۔ لاہور اور اس کے گردونواح میں اصلی شجرکاری کرائے‘ فیکٹریاں باہر شفٹ کرائے‘ گاڑیوں کی تعداد کنٹرول کرے گاڑی کے استعمال کی اجازت فیملی کے ساتھ دے۔ دین میں VIP کا کوئی Concept نہیں ہے ہر آدمی بائک استعمال کرے ‘ پٹرول کا معیار بہتر بنائے‘ کوڑا‘ ٹائر اور کوئلہ جلانے پر پابندی لگائے اور درخت کاٹنے کی سزا متعین کرے‘ حکومت کلین ائیر لندن ایکٹ سے بھی مدد لے سکتی ہے اور یہ بھوٹان ماڈل کو بھی سٹڈی کر سکتی ہے‘ یہ بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر دھان کی باقیات جلانے پر بھی پابندی لگا سکتی ہے اور یہ بچوں کے سلیبس میں ماحولیات کا مضمون بھی متعارف کرا سکتی ہے‘ یہ اقدامات ضروری ہیں ورنہ دوسری صورت میں پنجاب بالخصوص لاہور ایک ترقی یافتہ قبرستان بن جائے گا۔ تعلیمی ادارے بند کرنا سموگ کا حل نہیں ۔۔۔بلکہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے اس ملک کے نونہالوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا' جو سموگ کے نقصانات سے کہیں بڑھ کر ہوگا! منقول۔۔۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

☁️ گریٹ سموگ آف لندن ☁️ سموگ کا آغاز لندن سے ہوا تھا‘ لوگ 5 دسمبر 1952ءکی صبح اٹھے تو شہر گہرے سیاہ دھوئیں میں ڈوب چکا تھا‘ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا تھا‘ حد نظر صفر ہو چکی تھی‘ گاڑیاں گاڑیوں کو نظر نہیں آ رہی تھیں‘ پورا شہر دھند میں گم تھا‘ شام کے وقت پتہ چلا یہ دھند دھند نہیں یہ عذاب ہے‘ یہ گاڑھا سیاہ دھواں ہے‘ یہ دھواں اگلے دن چار ہزار لوگوں کی جان لے گیا‘ لوگ کھانس کھانس کر دم توڑنے لگے‘ لندن کی سماجی زندگی رک گئی‘ ٹریفک بند ہو گئی‘ ٹرینیں معطل ہو گئیں‘ فلائیٹس منسوخ ہو گئیں‘ دفتروں اور سکولوں میں چھٹی ہو گئی‘ شاپنگ سنٹرز بند ہو گئے اور لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا ترک کر دیا‘ شہر میں سناٹا تھا‘ یہ سناٹا ایمبولینسز کی آوازوں سے پنکچر ہوتا تھا‘ قبرستان بھر چکے تھے اور ہسپتالوں میں مردے اور بیمار دونوں ایک بیڈ پر پڑے تھے‘ یہ عذاب پانچ دن جاری رہا۔ نو دسمبر کی رات بارش شروع ہوئی اور فضا آہستہ آہستہ دھل گئی لیکن اموات کا سلسلہ جاری رہا‘ دسمبر کے آخر تک لندن کے بارہ ہزار لوگ انتقال کر چکے تھے جبکہ ڈیڑھ لاکھ لوگ دمے‘ آشوب چشم‘ ٹی بی اور نروس بریک ڈاﺅن کا شکار تھے۔ ماحولیات کے ماہرین نے تحقیقات شروع کر دیں‘ پتہ چلا 5 سے 9 دسمبر کے دوران لندن کی فضا میں روزانہ ہزار ٹن سموک پارٹیکلز پیدا ہوتے رہے‘ ان میں 140 ٹن ہائیڈرو کلورک ایسڈ‘ 14 ٹن فلورین کمپاﺅنڈ اور 370 ٹن سلفر ڈائی آکسائیڈ شامل ہوتی تھی‘ یہ تمام مادے صحت کیلئے انتہائی مضر تھے۔ ماہرین نے سوچنا شروع کیا ”یہ تمام پارٹیکلز آئے کہاں سے تھے“ پتہ چلا یہ ساڑھے سات سو سال کی غلطیوں کا دھواں ہے‘ یہ سلسلہ 1200ء میں شروع ہوا تھا‘ ساڑھے سات سو برسوں میں لندن کی آبادی میں دس گناہ اضافہ ہو گیا‘ جنگل کٹ گئے‘ ندیاں اور جھیلیں ختم ہوگئیں‘ گاﺅں دیہات شہر میں آ گئے‘ کھیت کھلیانوں کی جگہ ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بن گئیں‘ صنعتی انقلاب آیا‘ شہر میں ہزاروں فیکٹریاں لگ گئیں‘ بجلی ایجاد ہوئی‘ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگ گئے‘ ٹرین سروس شروع ہوئی‘ ٹرام آئی‘ گاڑیاں آئیں‘ تعمیرات شروع ہوئیں‘ دوسری جنگ عظیم نے بھی دھواں اڑایا اور آخر میں لوگ بھی آلودگی پھیلانے لگے چنانچہ لندن کی فضا آلودہ ہوتی چلی گئی‘ ہوا میں آکسیجن کم ہو گئی‘ یہ سلسلہ چلتے چلتے 1952ءتک پہنچ گیا‘ سردی شروع ہوئی‘ لوگوں نے اپنی انگیٹھیوں میں کوئلہ جلایا‘ لاکھوں ٹن دھواں پیدا ہوا‘ یہ دھواں ساڑھے سات سو سال کی آلودگیوں میں ”مکس اپ“ ہوا‘ دسمبر کی دھند میں ملا اور گہری‘ دبیز اور سیاہ گیس میں تبدیل ہو گیا اور یہ گیس پانچ دن شہر کے اندر گھومتی پھرتی رہی۔ ماہرین نے اس دھند کو سموک اور فاگ دو لفظ ملا کر ”سموگ“ کا نام دے دیا اور لندن کے اس ”سانحے کو گریٹ سموگ آف لندن“ قرار دے دیا۔ ماحولیات کے ماہرین نے سموگ کی تشخیص کر لی‘ اب علاج کی باری تھی‘ علاج کی ذمہ داری کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی سر گیرالڈ ڈیوڈ نے لی‘ یہ بزنس مین اور کارخانے دار تھے‘ یہ 1950ءمیں سیاست میں آئے‘ یہ گریٹ سموگ آف لندن کے دنوں میں ہاﺅس آف کامنز کے تازہ تازہ رکن بنے تھے‘ یہ اٹھے اور لندن کی فضا کو صاف کرنے کا پلان بنانا شروع کر دیا‘ یہ ماہرین کے ساتھ مل کر چار سال منصوبہ بندی کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے 1956ءمیں ”کلین ائیر ایکٹ“ بنا لیا‘ یہ ایکٹ ہاﺅس آف کامنز میں پیش ہوا اور ایوان نے 5 جولائی 1956ءکو اس کی منظوری دے دی‘ یہ ایکٹ چھ بنیادی اصلاحات پر مشتمل تھا‘حکومت نے شہر کے اندر کوئلے کے استعمال پر پابندی لگا دی‘ عوام کو ”فائر پلیس“ کیلئے متبادل ذرائع فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومت نے ایک سال میں یہ ذرائع فراہم کر دیئے‘ ماڈرن ہیٹنگ سسٹم اسی ایکٹ کی پیداوار تھا‘ سردیوں میں بجلی بھی سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ لوگ بجلی کے ذریعے گھر گرم کر لیں‘ حکومت نے شہر کے اندر فیکٹریاں بند کر دیں‘ مالکان کو شہر سے دور مفت جگہ بھی فراہم کی گئی‘ ٹیکس میں گنجائش بھی اور فیکٹریاں شفٹ کرنے کیلئے قرضے بھی دیئے گئے‘بجلی کے تمام پلانٹس دو برسوں میں لندن سے دور جنگلوں میں منتقل کر دیئے گئے‘ لندن اور لندن کے اطراف میں درخت کاٹنا‘ زرعی زمینوں کے سٹیٹس میں تبدیلی اور گرین ایریاز کے خاتمے پر پابندی لگا دی گئی‘ ملکہ تک کو درخت کاٹنے سے قبل تحریری اجازت کا پابند بنا دیا گیا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے‘ پرائیویٹ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور پٹرول کے معیار کو بلند کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘ ہاﺅس آف کامنز نے ان اصلاحات کی منظوری دی۔ حکومت نے کام شروع کیا اور ایکٹ کی منظوری کے صرف چار سال بعد 1960ءمیں لندن کی فضا مکمل طور پر ”سموگ فری“ ہو گئی‘ یہ ایکٹ اس قدر مکمل اور سخت تھا کہ سر گیرالڈ ڈیوڈ کو خود اس کا نقصان اٹھانا پڑا‘ ان کی اپنی فیکٹریاں بھی لندن سے باہر منتقل ہوئیں۔ سموگ سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان کو بھی ایسا کچھ کرنا پڑے گا۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 نئی نسل 🔷 ٗunfortunately we are part of This Era اکیسویں صدی میں خوش آمدید ۔۔۔ جہاں زنا مفت ہے اور محبت مہنگی ہے، جہاں فون کا کھو جانا آپ کا کنوارا پن کھونے سے زیادہ تکلیف دہ ہے، جہاں جدیدیت کا مطلب عریانیت ہے، جہاں اگر آپ شراب نہیں پیتے ہیں تو آپ فیشن سے باہر ہیں، جہاں بچے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں اور دوسری لڑکیوں کو منفی تبصرے دیتے ہیں، یہاں اگر آپ اپنے ساتھی کو دھوکہ نہیں دیتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ہوشیار نہیں ہیں، جہاں باتھ روم فوٹو سٹوڈیو بن چکے ہیں، جہاں سکول کالج ڈیٹنگ پوائنٹ بن جاتے ہیں، جہاں خدا کی عبادت کرنا مشکل ہے، جہاں جھوٹ حقیقت بن جاتا ہے، جہاں خواتین ایچ آئی وی سے زیادہ حمل سے ڈرتی ہیں، جہاں پیزا کی ڈیلیوری ایمرجنسی رسپانس سے زیادہ تیز ہوتی ہے، جہاں لوگ زہریلے ہو جاتے ہیں جب وہ آپ کو آپ کی سچائیاں بتاتے ہیں یا جب آپ تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، جہاں نقطہ نظر اور لباس کسی شخص کی قدر کا فیصلہ کرتے ہیں، جہاں پیسہ خاندان اور دوستوں سے زیادہ اہم ہے، جہاں بچے لمحہ بہ لمحہ اپنی محبت کے لیے اپنے گھر والوں کو چھوڑنے کو تیار ہوتے ہیں، جہاں لڑکے شادی سے ڈرتے ہیں لیکن وہ جنسی تعلقات کو پسند کرتے ہیں، جہاں محبت ایک کھیل ہے، جو دماغ سے کھیلتا ہے اسے ہمیشہ خوشی ملتی ہے اور جو دل سے کھیلتا ہے اسے ہمیشہ تکلیف ہوتی ہے۔ 💔 جدیدیت، محبت اور مائع تعلیم ... انسانیت کی نئی نسل ۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 میٹھی زبان والے زہریلے لوگ 🔷 کسی زمانے میں مجھے دھیمے انداز اور میٹھے لہجے رکھنے والے لوگ بہت پسند تھے۔ میں اکثر ایسے انسانوں کے calm رہنے اور نرمی سے بات کرنے پر رشک کرتا تھا۔ اور یہ ان وقتوں کی بات ہے جب کبھی میرا ایسے لوگوں سے ڈائریکٹ کوئی واسطہ نہیں پڑا تھا۔ آپ جانتے ہیں کہ جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں، پھر مجبوراً ہی سہی آپ کو بہت سے لوگوں سے ملنا جلنا پڑتا ہے۔ بات کرنی پڑتی ہے۔ ساتھ رہنا پڑتا ہے اور تب آپ پر یہ راز کھلتا ہے کہ یہ جو شہد جیسے الفاظ ہیں درحقیقت زہر ہیں۔ زہر بھی وہ جسے ہم "slow poison" کہتے ہیں۔ میں آپ کو ایک بات بتاؤں آپ کو بے شک rude, straightforward، منہ پھٹ سے لوگ بہت برے لگتے ہیں لیکن یہ خطرناک نہیں ہوتے۔ یہ وہی ہوتے ہیں، جو یہ اپنی زبان سے ظاہر کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے وار سے خود کو بچایا جا سکتا ہے۔ لیکن ان لوگوں سے خود کو کیسے بچایا جائے جو بظاہر تو آپ کا خیال رکھتے ہیں مگر درحقیقت آپ کے گلے پر چھری چلا دیتے ہیں۔ آپ کو ان کے وار کا تب پتا چلتا ہے جب گردن کٹ جاتی ہے اور آپ دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں کہ یہ کیا ہوا؟ کیسے ہوا؟ انگریزی میں ایک بہت مشہور بات ہے کہ: "A soft spoken manipulator is far more toxic than a rude honest person. In a chilly winter night, the latter may just provide a tiny shelter with a scorn face but you won't realise when the former feeds you poison in a warm soup." یعنی سردیوں کی کسی رات میں بدتمیزی سے پیش آنے والا شخص آپ کو بگڑے منہ کے ساتھ رہنے کو جگہ مہیا کر سکتا ہے۔ لیکن آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کہ بظاہر نرمی سے پیش آنے والا شخص آپ کو گرما گرم سوپ میں زہر گھول کر بھی پلا سکتا ہے۔ میرا اشارہ جن لوگوں کی طرف ہے، ان کے لیے ایک اصطلاح بہت عام استعمال کی جاتی ہے: "Soft Spoken Manipulator" ان اشخاص کی کچھ نشانیاں ہوتی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ محسوس ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے ذہن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ کا ذہن اس بات کو تسلیم کرنے لگتا ہے کہ یہ جو کہہ رہے ہیں بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں اور میرے ہی بھلے کے لیے کہہ رہے ہیں لیکن حقیقت میں آپ کا نقصان اور ان کا اپنا بھلا ہوتا ہے۔ یہ آپ کو ہر وقت پچھتاوے میں مبتلا کرتے رہیں گے۔ آپ کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے تب بھی یہ کہیں گے کہ ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا اور آپ اس بات کو لے کر guilt میں پڑ جائیں گے کہ واقعی کاش میں نے ایسا نہ کیا ہوتا۔ یہ کبھی بھی آپ کو appreciate نہیں کریں گے۔ آپ ان کے لیے اپنی جان بھی دے دیں، اپنا دل مار دیں، اپنی خوشی قربان کر دیں تب بھی یہ آپ کو یہی باور کروائیں گے کہ آپ ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہے۔ یہ بظاہر آپ کا بہت خیال رکھیں گے لیکن تب تک جب تک آپ ان کے غلام بنیں رہیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ آپ ہر کام ان سے پوچھ کر کریں۔ اپنا اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا سب ان کی مرضی سے کریں۔ اگر آپ کبھی اپنی مرضی سے کچھ کھانے کی کوشش کریں تو انہیں اس بات کی فکر ہو جاتی ہے کہ یہ تمہاری صحت کے لیے اچھا نہیں، اس سے یہ ہو جائے گا، وہ ہو جائے گا اور خود وہی چیز آپ کے سامنے بیٹھ کر کھائیں گے کیونکہ ان پر تو اثر نہیں ہوتا۔ یہ آپ کو محسوس کروائیں گے کہ آپ کے پاس کوئی عقل سمجھ نہیں ہے۔ اس لیے آپ نے جو بھی کرنا ہے، ان کے مشورے سے کریں۔ یہ لوگ خود برا کریں گے لیکن ظاہر یہی کریں گے کہ ان کے ساتھ بہت برا ہوا ہے۔ یہ اپنی کہانی میں ہمیشہ victim بنتے ہیں۔ ایسے خطرناک لوگوں سے جتنی جلدی ہو، دور ہو جانا چاہیے۔ یہ آپ کو self doubt میں ڈال دیتے ہیں۔ جس سے آپ کو anxiety ہو جاتی ہے۔ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں کیونکہ آپ ایسے لوگوں کی شکایت کسی سے نہیں لگا سکتے۔ آپ جس سے بھی شکایت کریں گے، وہ الٹا آپ کو ہی برا سمجھے گا کیونکہ یہ لوگ تو ہوتے ہی بہت اچھے ہیں۔ آپ ان اچھے لوگوں کو برا ثابت کرتے کرتے خود پاگل ہو جائیں گے۔ اس لیے اپنا بچاؤ خود کریں۔ جو ماں سے زیادہ سگا بننے کی کوشش کرے، اسے اسی وقت No کا بورڈ دکھا دیں۔ میں تعلق توڑنے کی بات نہیں کرتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ فاصلہ ضرور رکھیں۔ خود کو emotionally ان لوگوں پر dependent نہ بنائیں کہ جنہیں خوش کرتے کرتے آپ خود خوش رہنا بھول جائیں۔ منقول۔۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 مال کا چور اور دین کا چور 🔷 ایک مرتبہ کسی چور نے ایک تھیلا چرایا جو مال اور قیمتی اشیاء سے بھرا ہوا تھا، جب چور اُسے لیکر اپنی منزل پر پہنچا تو دیکھا کہ اُس پر آیۃ الکرسی لکھی ہوئی تھی، یہ دیکھ کر اُس نے وہ تھیلا مالک کو واپس پہنچا دیا، کسی نے چور سے پوچھا: تم نے اتنا قیمتی تھیلا واپس کیوں کر دیا؟ چور نے کہا: تھیلے پر لکھی ہوئی آیت کو دیکھ کر میں سمجھ گیا کہ اسکے مالک نے اپنے مال کی حفاظت کیلئے اس آیت کو لکھ دیا ہے اور اس کا عقیدہ یہ ہے کہ اس طرح مال چوری نہیں ہو گا، اگر میں اُس کا مال واپس نہ کرتا تو اُسے اپنے عقیدہ میں شک ہونے لگتا اور وہ خیال کرتا کہ قرآن مجید کی آیت بے اثر ثابت ہوئی ہے، اس طرح میں اُس کے دین کا چور بن جاتا، لہذا میں نے اُسکا مال واپس کر دیا کیونکہ میں مال کا چور ہوں نہ کہ دین کا۔ 🔘 نتیجہ دوسروں کے مال کی چوری یقینا بہت بڑی برائی ہے لیکن دوسروں کے دین و ایمان کی چوری، اس سے بھی بڑی برائی ہے۔ لہذا خبردار! کسی بھی صورت، دوسروں کے دین و ایمان کے چور مت بنیں۔۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 واللہ غالبٓ علی امرہ 🌹 یوسف کو بادشاہی کا خواب دکھایا ،، باپ کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ہے تو دوسرا مستقبل کا نبی ہے ! مگر دونوں کو ہوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ہو گا! خواب خوشی کا تھا ،، مگر چَکر غم کا چلا دیا! یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ہے ،،خوشبو نہیں آنے دی! اگر خوشبو آ گئی تو باپ ہے رہ نہیں سکے گا ،، جا کر نکلوا لے گا ! جبکہ بادشاہی کے لئے سفر اسی کنوئیں سے لکھا گیا تھا! سمجھا دوں گا تو بھی اخلاقی طور پہ بہت برا لگتا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو بادشاہ بنانے کے لئے اسے کنوئیں میں ڈال کر درخت کے پیچھے سے جھانک جھانک کے دیکھ رہا ہے کہ قافلے والوں نے اٹھایا ہے یا نہیں! لہذا سارا انتظام اپنے ہاتھ میں رکھا ہے! اگر یوسف کے بھائیوں کو پتہ ہوتا کہ اس کنوئیں میں گرنا بادشاہ بننا ہے اور وہ یوسف کی مخالفت کر کے اصل میں اسے بادشاہ بنانے میں اللہ کی طرف سے استعمال ہو رہے ہیں تو وہ ایک دوسرے کی منتیں کرتے کہ مجھے دھکا دے دو! یوسف عزیز کے گھر گئے تو نعمتوں بھرے ماحول سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا کہ ان مع العسرِ یسراً۔ جیل کے ساتھیوں کی تعبیر بتائی تو بچ جانے والے سے کہا کہ میرے کیس کا ذکر کرنا بادشاہ کے دربار میں ،،مگر مناسب وقت تک یوسف کو جیل میں رکھنے کی اسکیم کے تحت شیطان نے اسے بھلا دیا۔ یوں شیطان بھی اللہ کی اسکیم کو نہ سمجھ سکا اور بطورِ ٹول استعمال ھو گیا۔ اگر اس وقت یوسف علیہ السلام کا ذکر ہو جاتا تو یوسف سوالی ہوتے اور رب کو یہ پسند نہیں تھا ،، اس کی اسکیم میں بادشاہ کو سوالی بن کر آنا تھا ، اور پھر بادشاہ کو خواب دکھا کر سوالی بنایا۔ اور یوسف علیہ السلام کی تعبیر نے ان کی عقل و دانش کا سکہ جما دیا ،، بادشاہ نے بلایا تو فرمایا میں : این آر او " کے تحت باہر نہیں آؤں گا جب تک عورتوں والے کیس میں میری بے گناہی ثابت نہ ہو جائے ،،عورتیں بلوائی گئیں،، سب نے یوسف کی پاکدامنی کی گواہی دی اور مدعیہ عورت نے بھی جھوٹ کا اعتراف کر کے کہہ دیا کہ : انا راودتہ عن نفسہ و انہ لمن الصادقین ،،، وہی قحط کا خواب جو بادشاہ کو یوسف کے پاس لایا تھا ،، وہی قحط ہانکا کر کے یوسف کے بھائیوں کو بھی ان کے دربار میں لے آیا، اور دکھا دیا کہ یہ وہ بےبس معصوم بچہ ہے جسے تمہارے حسد نے بادشاہ بنا دیا، فرمایا پہلے بھی تم میرا کرتہ لے کر گئے تھے ،جس نے میرے باپ کی بینائی کھا لی کیونکہ وہ اسی کرتے کو سونگھ سونگھ کر گریہ کیا کرتے تھے ،، فرمایا اب یہ کرتہ لے جاؤ ،، یہ وہ کھوئی ھوئی بینائی واپس لے آئے گا! اب یوسف نہیں یوسف کا کرتا مصر سے چلا ہے تو کنعان کے صحراء مہک اٹھے ہیں، یعقوب چیخ پڑے ھیں: انی لَاَجِدُ ریح یوسف لو لا ان تفندون۔ تم مجھے سٹھیایا ہوا نہ کہو تو ایک بات کہوں مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ھے۔ سبحان اللہ ،، جب رب نہیں چاہتا تھا تو 2 کلومیٹر دور کے کنوئیں سے خبر نہیں آنے دی ،، جب سوئچ آن کیا ہے تو مصر سے کنعان تک خوشبو سفر کر گئی ہے! واللہ غالبٓ علی امرہ ولٰکن اکثر الناس لا یعلمون! اللہ جو چاھتا ہے وہ کر کے ہی رہتا ھے مگر لوگوں کی اکثریت یہ بات نہیں جانتی! 🔘 یاد رکھیں آپ کے عزیزوں کی چالیں اور حسد شاید آپ کے بارے میں اللہ کی خیر کی اسکیم کو ہی کامیاب بنانے کی کوئی خدائی چال ہو ،، انہیں کرنے دیں جو وہ کرتے ہیں، اللہ پاک سے خیر مانگیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 سموگ 🔷 سموگ کیا ہے؟ اِس کے نقصانات کیا ہیں اور اِس سے بچوں کو کیسے محفوظ رکھیں؟ سموگ (Smog) ایک انگریزی اصطلاح ہے جو "سموک" (دھواں) اور "فوگ" (دھند) کے امتزاج سے بنی ہے۔ یہ ہوا میں موجود آلودہ ذرات، دھوئیں، کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، اور دیگر کیمیائی مادوں کے ملنے سے بنتی ہے، جو زیادہ تر گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتوں کی آلودگی، اور کوڑا کرکٹ جلانے سے پیدا ہوتے ہیں۔ سموگ کی وجہ سے فضا میں موجود آکسیجن کم ہوتی ہے اور سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ ■ سموگ کے نقصانات: سموگ انسانی صحت، ماحول اور معیشت پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔ اس کے چند اہم نقصانات درج ذیل ہیں: 1. سانس کی بیماریوں میں اضافہ: سموگ میں موجود زہریلے مادے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس سے دمہ، برونکائٹس اور سانس لینے میں دشواری جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں میں۔ 2. آنکھوں اور جلد پر مضر اثرات: سموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن، آنسو آنے، اور جلد کی خرابی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ حساس جلد والے افراد کے لیے یہ مسائل زیادہ شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ 3. دل کی بیماریوں کا خطرہ: ہوا میں موجود کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر زہریلے ذرات خون میں شامل ہو کر دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی پیدا کر سکتے ہیں، جس سے دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 4. بچوں کی صحت پر اثرات: سموگ بچوں کی سانس کی نالیوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے ان کی جسمانی نشوونما اور دماغی صلاحیتوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔ 5. ماحول پر منفی اثرات: سموگ کی وجہ سے سورج کی روشنی کم زمین تک پہنچتی ہے، جس سے درختوں اور فصلوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جنگلی حیات اور آبی حیات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے. سموگ کے اثرات سے بچوں کو بچانے کے لیے چند اہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں: 1. باہر کھیلنے سے گریز: سموگ کے دوران بچوں کو باہر کھیلنے اور زیادہ وقت گزارنے سے روکیں، خاص طور پر صبح اور شام کے وقت جب سموگ زیادہ ہوتا ہے۔ 2. ماسک کا استعمال: اگر بچوں کو باہر جانا ضروری ہو تو انہیں ماسک پہنائیں، تاکہ وہ ہوا میں موجود مضر ذرات کو کم سے کم سانس میں لے سکیں۔ 3. گھر کے اندر رہنا: سموگ کی شدت زیادہ ہونے پر بچوں کو زیادہ تر گھر کے اندر ہی رکھیں۔ اس دوران کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں تاکہ آلودہ ہوا گھر میں داخل نہ ہو سکے۔ 4. ایئر پیوریفائر کا استعمال: اگر ممکن ہو تو گھر کے اندر ایئر پیوریفائر استعمال کریں، خاص کر بچوں کے کمروں میں، تاکہ ہوا میں موجود نقصان دہ ذرات کو کم کیا جا سکے۔ 5. پانی اور خوراک کا خیال: بچوں کو زیادہ پانی پلائیں تاکہ ان کا جسم ہائیڈریٹڈ رہے اور سموگ کے اثرات سے بچاؤ میں مدد مل سکے۔ انہیں پھل اور سبزیاں کھلائیں جو ان کے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھا سکیں۔ 6. احتیاطی دوائیں: اگر بچے کو دمے یا سانس کے کسی مسئلے کا سامنا ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور ضروری ادویات استعمال کریں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ 7. پانی سے کلی کروانا: بچوں کو باہر سے واپس آکر ہاتھ، منہ، اور ناک کو اچھی طرح دھونا سکھائیں تاکہ سموگ کے اثرات کم کیے جا سکیں۔ 8. سموگ کی صورتحال کو مانیٹر کریں: موسمی اور فضائی معیار کی خبروں پر نظر رکھیں اور جب سموگ کی سطح زیادہ ہو، تو باہر جانے سے پرہیز کریں۔ 👈 ان ہدایات پر عمل کر کے بچوں کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ https://t.me/islamwitheman/1753 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 مُردہ ماتھے پر معافی کا بوسہ 🔷 مجھے ایسی معافی سے سخت کوفت ہوتی ہے جو آپ صرف اسلئے مانگتے ہیں کہ خود کو ہلکا کر سکیں۔ اپنے ضمیر کو مطمئن کر سکیں (سکت ہونے کے باوجود آپ ازالے کی طرف نہیں آتے) ہمارے اردگرد بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کسی کے دل پر پاؤں رکھے گزر جاتے ہیں۔ کسی کا دل اور روح ویران کرنے کے بعد بھی جیتے ہیں۔ انہیں احساس تک نہیں ہوتا کہ کسی کا کتنا نقصان کیا ہے۔ ایک عرصے بعد جب روح بھاری محسوس ہونے لگے تب یہ واپس لوٹتے ہیں۔ دو لفظ معذرت اور بس۔۔ کیا یہ کافی ہوتا ہے؟ کسی کو رلانے اذیت میں مبتلا کرنے ٖ تکلیف پہنچانے ٖ اسکا دل دُکھانے پر ٖ یا روح ویران کرنے پر اتنی آسانی سے معافی مل جایا کرتی ہے؟ وقت ٖ جذبات اور احساسات کے نقصان کا ازالہ یونہی ہوجاتا ہے؟ آپکی وجہ سے کسی کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوئی اس پر یہ معذرت کے دو لفظ مرہم بن جائیں گے؟ میں ہمیشہ لکھتی ہوں خدارا دل دُکھانے اور توڑنے سے پہلے یاد رکھا کریں کہ حقوق العباد کی معافی تب تک نہیں ہے جب تک بندہ معاف نا کر دے۔ اس اللہ کے ہاں سب لکھا گیا ہے۔ کسی کی بے چین کروٹیں ٖ آسمان کی طرف دیکھے سوال کرتی نم آنکھیں، سجدوں میں بہائے آنسو، خاموشی میں چھپا درد، سرخ سوجی آنکھوں سے ٹپکٹی اذیت، کانپتے ہاتھ، کوئی انسان آپکی وجہ سے مسکرانا بھول گیا، کوئی ہنستے ہنستے رو دیتا ہے، کوئی مٹھیاں مظبوطی سے بند کیے آنسو روکنے کی کوشش کرتا ہوا، کسی نے خود پر خوشیاں حرام کر لیں، کسی کو پسندیدہ چیزوں سے رغبت نا رہی، کسی کے دکھ نے غصے کی شکل اختیار کر لی، کسی کا دکھ چہرے کی زردی اور آنکھوں کے حلقوں کی صورت چہرے پر نظر آنے لگا اور کوئی خود پر کوئی نقلی لبادہ اوڑھے اندر سے ختم ہوتا چلا جارہا ہے، کوئی نیم پاگل ہوچکا ہے، بے مقصد ہنستا رہتا ہے، ہوش میں آنے پر دوبارہ اسی شد٘ت سے رو بھی لیتا ہے۔ تمہیں کیا لگتا ہے سونپی ہوئی اذیتوں کی معافیاں یونہی مل جایا کرتی ہیں؟ یار آپ لوگ انسانوں میں رب سی حصوصیات کیوں ڈھونڈتے ہیں؟ معافی یہ نہیں ہوتی کہ آپ پہلے تکلیف کا سبب بنیں اور پھر آ کر معافی مانگیں اور چلتے بنیں۔ معافی کے ساتھ ازالہ بھی ضروری ہے۔ اسلئے کوشش کریں وقت رہتے معذرت کر لیں اور انسان کے ساتھ کھڑے رہ کر اس نقصان کے ازالے کی کوشش کریں جو آپکی وجہ سے ہوا، وہ تمام الفاظ جو آپکی زبان سے ادا ہوئے ان پر شرمندہ ہوں، وہ سارا وقت جو کسی انسان کا ضائع ہوا معزرت کے لیے بھی اتنے دن اتنے مہینے اتنے سال اس انسان کے سامنے کھڑے رہیں۔ نقصان جس نوعیت کا ہوتا ہے معذرت بھی اسی نوعیت کی ہونی چاہیے نا۔ آپکی خالی معذرت کا اچار تھوڑی ڈالنا ہے کسی نے اور بیشک غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں لیکن انکا ازالہ بھی انسانوں نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ ورنہ کسی انسان کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے بعد معافی کے بس دو لفظ مُردہ ماتھے پر بوسے کی طرح ہوتے ہیں۔ جسکا مُردے کو کوئی فرق نہیں پڑتا ٖ یہ صرف آپ اپنی تسلی کے لیے کرتے ہیں۔ منقول۔۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5418 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🔷 مُردہ ماتھے پر معافی کا بوسہ 🔷 مجھے ایسی معافی سے سخت کوفت ہوتی ہے جو آپ صرف اسلئے مانگتے ہیں کہ خود کو ہلکا کر سکیں۔ اپنے ضمیر کو مطمئن کر سکیں (سکت ہونے کے باوجود آپ ازالے کی طرف نہیں آتے) ہمارے اردگرد بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کسی کے دل پر پاؤں رکھے گزر جاتے ہیں۔ کسی کا دل اور روح ویران کرنے کے بعد بھی جیتے ہیں۔ انہیں احساس تک نہیں ہوتا کہ کسی کا کتنا نقصان کیا ہے۔ ایک عرصے بعد جب روح بھاری محسوس ہونے لگے تب یہ واپس لوٹتے ہیں۔ دو لفظ معذرت اور بس۔۔ کیا یہ کافی ہوتا ہے؟ کسی کو رلانے اذیت میں مبتلا کرنے ٖ تکلیف پہنچانے ٖ اسکا دل دُکھانے پر ٖ یا روح ویران کرنے پر اتنی آسانی سے معافی مل جایا کرتی ہے؟ وقت ٖ جذبات اور احساسات کے نقصان کا ازالہ یونہی ہوجاتا ہے؟ آپکی وجہ سے کسی کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوئی اس پر یہ معذرت کے دو لفظ مرہم بن جائیں گے؟ میں ہمیشہ لکھتی ہوں خدارا دل دُکھانے اور توڑنے سے پہلے یاد رکھا کریں کہ حقوق العباد کی معافی تب تک نہیں ہے جب تک بندہ معاف نا کر دے۔ اس اللہ کے ہاں سب لکھا گیا ہے۔ کسی کی بے چین کروٹیں ٖ آسمان کی طرف دیکھے سوال کرتی نم آنکھیں، سجدوں میں بہائے آنسو، خاموشی میں چھپا درد، سرخ سوجی آنکھوں سے ٹپکٹی اذیت، کانپتے ہاتھ، کوئی انسان آپکی وجہ سے مسکرانا بھول گیا، کوئی ہنستے ہنستے رو دیتا ہے، کوئی مٹھیاں مظبوطی سے بند کیے آنسو روکنے کی کوشش کرتا ہوا، کسی نے خود پر خوشیاں حرام کر لیں، کسی کو پسندیدہ چیزوں سے رغبت نا رہی، کسی کے دکھ نے غصے کی شکل اختیار کر لی، کسی کا دکھ چہرے کی زردی اور آنکھوں کے حلقوں کی صورت چہرے پر نظر آنے لگا اور کوئی خود پر کوئی نقلی لبادہ اوڑھے اندر سے ختم ہوتا چلا جارہا ہے، کوئی نیم پاگل ہوچکا ہے، بے مقصد ہنستا رہتا ہے، ہوش میں آنے پر دوبارہ اسی شد٘ت سے رو بھی لیتا ہے۔ تمہیں کیا لگتا ہے سونپی ہوئی اذیتوں کی معافیاں یونہی مل جایا کرتی ہیں؟ یار آپ لوگ انسانوں میں رب سی حصوصیات کیوں ڈھونڈتے ہیں؟ معافی یہ نہیں ہوتی کہ آپ پہلے تکلیف کا سبب بنیں اور پھر آ کر معافی مانگیں اور چلتے بنیں۔ معافی کے ساتھ ازالہ بھی ضروری ہے۔ اسلئے کوشش کریں وقت رہتے معذرت کر لیں اور انسان کے ساتھ کھڑے رہ کر اس نقصان کے ازالے کی کوشش کریں جو آپکی وجہ سے ہوا، وہ تمام الفاظ جو آپکی زبان سے ادا ہوئے ان پر شرمندہ ہوں، وہ سارا وقت جو کسی انسان کا ضائع ہوا معزرت کے لیے بھی اتنے دن اتنے مہینے اتنے سال اس انسان کے سامنے کھڑے رہیں۔ نقصان جس نوعیت کا ہوتا ہے معذرت بھی اسی نوعیت کی ہونی چاہیے نا۔ آپکی خالی معذرت کا اچار تھوڑی ڈالنا ہے کسی نے اور بیشک غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں لیکن انکا ازالہ بھی انسانوں نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ ورنہ کسی انسان کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے بعد معافی کے بس دو لفظ مُردہ ماتھے پر بوسے کی طرح ہوتے ہیں۔ جسکا مُردے کو کوئی فرق نہیں پڑتا ٖ یہ صرف آپ اپنی تسلی کے لیے کرتے ہیں۔ منقول۔۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🍚 سردیوں کا دیسی حلوہ 🍛 ■ فوائد 1۔ لذت بہت مزیدار اور لذیذ حلوہ جہاں فائدے کے اعتبار سے بہترین وہاں لذت میں تمام گھر والوں کا پسندیدہ 2۔ قوت و طاقت جسم اور پٹھوں میں قوت و طاقت پیدا کرتا ہے، انسان اپنے آپ کو ہر پل توانا‘ تندرست‘ صحتمند اور طاقتور محسوس کرتا ہے۔ 3۔ یادداشت اس سے یادداشت بہت اچھی ہوجاتی ہے۔ دماغ تروتازہ تندرست‘ دماغی بوجھ ختم اور طبیعت میں ایک انوکھا سکون اور چین نصیب ہوتا ہے۔ 4۔ بچوں کی صحت جن بچوں کے امتحان کی تیاری میں بہت کم وقت ہو انکی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے اور ان بچوں کی صحت اور تندرستی بہت لاجواب اور یادداشت اچھی ہوجاتی ہے۔ 5۔ نظر کی کمزوری جن بچوں، بڑوں کی نظر کمزور ہو‘ یا کمپیوٹر کا استعمال زیادہ کرتے ہوں ان کے لیے بہت مفید ہے۔ 6۔ سردیوں کے اثرات ختم اگر اس حلوے کو موسم سرما میں استعمال کیا جائے تو سردی کے اثرات بہت کم ہوجاتے ہیں۔ 7۔ دردوں سے نجات ایسے لوگ جو پرانی کمر درد‘ ٹانگوں کا درد‘ شاٹیکا یا لنگڑی کے درد میں مبتلا ہوں یا ڈسک اور مہروں کی تکلیف انہیں دیمک کی طرح چاٹ رہی ہو‘ کبھی کولہے میں درد‘ کبھی ٹانگ میں‘ کبھی ایڑی میں تو کبھی کمر میں‘ جسم میں کھنچاؤ ٔ تو کبھی پٹھوں میں ۔۔۔ یہ تمام تکلیفیں اس کے باقاعدہ استعمال سے ختم ہو جاتی ہیں۔ ■ ھوالشافی 👈 دیسی مرغی کے انڈے  24 عدد۔ 👈 کالےچنے بھنے ہوئے 250 گرام۔ 👈 الائچی چھوٹی سبز 10 گرام۔ 👈 میٹھے باداموں کی گریاں 250 گرام۔ 👈 پستہ 100 گرام۔ 👈 چاروں مغز 100 گرام۔ 👈 چینی ایک کلو اگر دیسی شکر ہو جائے تو اس سے بہتر ہے۔ 👈 گوند پھَلائی 250 گرام (پنساری کو یہی چیز بتائیں تو وہ یہی گوند دے دے گا) 👈 دودھ کا پھیکا کھویا 500 گرام۔ 👈 دیسی گھی ایک کلو۔ ■ بنانے کاطریقہ: نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھٹ جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند  پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں، جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہو جائے اور اس کے اندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کر لے تب اتار لیں، حلوہ تیار ہے۔ ٹھنڈا کر کے صرف اور صرف شیشے کے بند جار میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں۔ صرف ناشتے کے وقت ایک بڑا چمچ  گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھا لیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🐜 چیونٹیوں میں موت کے عجائب 🐜 چیونٹی جب مرتی ہے تو اپنے ساتھیوں کو اپنے مرنے کی اطلاع دیتی ہے۔ مگر یہ کیسے ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ جب کوئی چیونٹی مرتی ہے تو وہ ایک خاص قسم کی خوشبو خارج کرتی ہے، جو باقی چیونٹیوں کو فوری طور پر تدفین کے لیے متحرک کرتی ہے تاکہ دوسری حشرات اس کی طرف متوجہ نہ ہوں۔ جب باقی چیونٹیاں اس خوشبو کو سونگھتی ہیں، تو انہیں پتا چل جاتا ہے کہ ان کی ایک ساتھی چیونٹی مر چکی ہے اور وہ فوراً اسے دفنانے کا عمل شروع کر دیتی ہیں۔ ایک تجربے میں، ایک سائنسدان نے ایک زندہ چیونٹی پر اس مخصوص خوشبو کا قطرہ لگایا۔ باقی چیونٹیوں نے فوراً اسے مردہ سمجھ کر دفنانا شروع کر دیا، حالانکہ وہ زندہ تھی، حرکت کر رہی تھی اور مزاحمت بھی کر رہی تھی۔ جیسے ہی اس چیونٹی سے "موت کی خوشبو" کو ہٹایا گیا، اسے واپس بستی میں رہنے دیا گیا۔ اس خوشبو کو "حمض الزیٹیك" یا "اولیک ایسڈ" کہا جاتا ہے۔ جس طرح انسان اپنے مرنے والوں کو دفن کرتا ہے، اسی طرح چیونٹیاں بھی اپنی مردہ ساتھیوں کو دفن کرتی ہیں۔ چیونٹیوں کے بھی اجتماعی قبرستان ہوتے ہیں، اور ان کے قبرستان صاف ستھرے اور بستی سے دور ہوتے ہیں۔ چیونٹیوں کا تدفین کا جلوس بھی بہت منظم اور شاندار ہوتا ہے، اور وہ اپنی ساتھی کو اس کے آخری آرام گاہ تک لے جاتی ہیں، بالکل انسانوں کی طرح۔ ایک دن میں کئی چیونٹیاں مر سکتی ہیں، جن کی تعداد درجنوں اور کبھی کبھار سیکڑوں میں ہوتی ہے۔ چونکہ دفنانے والی چیونٹیاں مردہ چیونٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوتی ہیں، ان پر بھی موت کی خوشبو لگ جاتی ہے۔ اس لیے جب وہ قبرستان سے واپس آتی ہیں تو اپنے جسم کو اپنی زبان سے صاف کرتی ہیں تاکہ ان پر موت کی خوشبو باقی نہ رہے، ورنہ انہیں بھی زندہ ہونے کے باوجود دفن کر دیا جائے گا۔ یہ ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی یاد دلاتا ہے کہ تمام جاندار مخلوقات بھی ہماری طرح اپنی اقوام اور معاشرت رکھتی ہیں۔ 🔘 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "اور زمین میں چلنے والے جاندار اور پروں سے اڑنے والے پرندے سب تمہاری طرح کی امتیں ہیں۔ ہم نے کتاب میں کوئی چیز نہیں چھوڑی، پھر سب اپنے رب کی طرف جمع کیے جائیں گے۔" (سورۃ الانعام، آیت 38) 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 آخری اینٹ 🌹 ماں نے اپنی بہو سے مسکراتے ہوئے کہا، شادی کے بعد کے پہلے مہینے کے اختتام پر: "تم نے میرے بیٹے کو مسجد میں نماز پڑھنے کا پابند بنا دیا۔ تم نے تیس دنوں میں وہ کامیابی حاصل کی جس میں میں تیس سالوں میں ناکام رہی،" اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔ بہو نے جواب دیا: "کیا آپ کو پتہ ہے، اے ماں، پتھر اور خزانے کی کہانی؟" کہا جاتا ہے کہ ایک بڑا پتھر لوگوں کے راستے میں رکاوٹ تھا۔ ایک آدمی نے اسے توڑنے اور ہٹانے کی کوشش کی۔ اس آدمی نے پتھر پر 99 بار کلہاڑی ماری اور پھر تھک گیا۔ پھر ایک اور آدمی وہاں سے گزرا اور اس سے مدد کرنے کے لئے کہا۔ اس آدمی نے کلہاڑی لی اور ایک ہی وار میں پتھر کو توڑ دیا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ پتھر کے نیچے سونے سے بھری ہوئی ایک تھیلی تھی۔ اس آدمی نے کہا: "یہ میرا ہے، میں نے پتھر توڑا۔" دونوں آدمی جھگڑ کر منصف کے پاس گئے۔ پہلا آدمی بولا: "مجھے خزانے کا کچھ حصہ دو، میں نے 99 بار پتھر پر مارا اور پھر تھک گیا۔" دوسرا آدمی بولا: "خزانہ میرا ہے، میں نے پتھر توڑا۔" منصف نے کہا: "پہلے آدمی کو خزانے کے 99 حصے ملیں گے اور جس نے پتھر توڑا اسے ایک حصہ۔" منصف نے کہا: "اگر پہلے آدمی کی 99 ضربیں نہ ہوتیں تو پتھر سوویں ضرب میں نہ ٹوٹتا۔" تیس سالوں تک ماں اپنے بیٹے کو نماز کی تلقین کرتی رہی، بغیر کسی مایوسی کے۔ پھر وہ خوش ہوئی کہ اس کا بیٹا بہو کے اثر سے نماز پڑھنے لگا، حالانکہ اس نے تیس سال تک ماں کی نافرمانی کی تھی۔ بہو کا خوبصورت رویہ اور عظیم اخلاق دیکھیں جبکہ اس نے یہ کریڈٹ خود کو نہیں دیا بلکہ ماں کو مکمل یقین دلایا کہ اس کی محنت ضائع نہیں ہوئی اور وہی تھی جس نے بنیاد رکھی اور ایک ایک اینٹ رکھ کر عمارت بنائی، آخری اینٹ بہو نے لگائی۔ 🔘 اصل اخلاق صرف ایک اصلی شخص سے ہی آتے ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 یوم اقبال 🌹 ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال کی شہرت جہاں مسلمانوں کے موجودہ دور میں مصلحانہ کردار کی تھی وہیں قیامِ پاکستان میں ایک ممتاز شخصیت کی تھی کیونکہ انھوں نے اپنے خطبۂ الٰہ آباد میں مسلمانوں کی الگ مملکت کا پورا نقشہ پیش کر دیا تھا اور پھرمحمد علی جناح کو جو مستقل طور پر لندن کوچ کر گئے تھے‘ خط لکھ کر ہندوستان واپس آنے اور مسلمانوں کی قیادت کرنے کی ترغیب دی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ ان کے انتقال پر تعزیتی بیان میں محمد علی جناح نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے اقبالؒ ایک رہنماء بھی تھے‘ دوست بھی اور فلسفی بھی تھے‘ جو کسی ایک لمحہ کے لیے بھی متزلزل نہ ہوئے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔ بھارت میں علامہ اقبال کو شاعر مشرق، ادیب، مفکر، فلسفی اور مسلمانوں کو جگانے والی شخصیت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ ان کی ولادت کے موقع پر بھارت میں بھی یوم اقبال یا اقبال ڈے کے نام سے انعقاد کیا جاتا ہے۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕