en
Feedback

Don't get caught by a cheater! Telemetrio finds and tags such channels 👉 If you want to see the tag, subscribe

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Open in Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Show more
1 278
Subscribers
-124 hours
-37 days
-1430 days
Posts Archive
photo content

photo content

photo content

photo content

🔷 دیسی مہینوں کا تعارف 🔷 برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ 🔹 مہینوں کے نام اور خاصیت 1- چیت/چیتر (بہار کا موسم) 2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا موسم) 3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ) 4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز) 5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون) 6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں) 7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل) 8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی) 9۔ مگھر/منگر (سرد موسم) 10۔ پوہ (سخت سردی) 11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند) 12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد) 🔹 بکرمی کیلنڈر کا آغاز بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔ 🔹 بکرمی سال کے دن تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔ 🔹 انگریزی مہینے سے مطابقت 1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ 2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن 3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت 4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ 5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ 6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ 7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون 8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں 9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج 10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک 11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر 12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ 🔹 پنجابی میں دنوں کے اوقات کار بکرمی کیلنڈر (پنجابی دیسی کیلنڈر) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے. ان پہروں کے نام یہ ہیں۔۔۔ 1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا: صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت 2۔ دوپہر/چھاہ ویلا: صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت 3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت 4۔ دیگر/ڈیگر ویلا: سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت 5۔ نماشاں/شاماں ویلا: شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت 6۔ کفتاں ویلا: رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت 7۔ ادھ رات ویلا: رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت 8۔ سرگی/اسور ویلا: صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت لفظ "ویلا” وقت کے معنوں میں برصغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے. بشکریہ پنجایکا 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5309 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

photo content

🔷 جسم اللہ کی امانت 🔷 ایک ‏خاتون کی چھوٹی انگلی پہ کچھ انفیکشن ہوا تھا، دنیا جہان کے ڈاکٹروں کو دکھایا، لاکھوں روپے علاج پہ لگ گئے، ہر طرح کے دیسی ولایتی ٹوٹکے کر کے دیکھ لیے، آخر سرجری بھی کروا لی۔ مگر انگلی ٹھیک نہ ہوئی۔ خاوند علاج کروا کروا کر تھک گیا۔ آخر تنگ آ کر گھر بیٹھ گئے۔ درد زیادہ ہوتا تو پین کلر کھا لیتے۔ ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ بیماری رہی۔ خاتون کی ازدواجی زندگی ہی نہیں خاندانی زندگی بھی ختم ہو گئی۔ شوہر کیلئے خاتون عذاب بن گئی تو بچوں کو بھی بوجھ لگنے لگی۔ موت سے کچھ ماہ پہلے ایک عضو معطل کی طرح کسی نُکر میں چارپائی پہ پڑی رہتی۔ جس کسی نے عالم شباب میں خاتون کا ٹہکا اور رکھ رکھاؤ دیکھ رکھا تھا وہ ایسی حالت میں دیکھ کر کانوں کو ہاتھ لگاتا۔ آخر موت نے ہی اس کو نجات دی۔ آخری غسل کے وقت بھی انگلی پر پٹی بندھی تھی۔ معزز خواتین نہ یہ جسم آپ کا ہے، نہ ہی اس پہ آپ کی مرضی چل سکتی ہے۔ جسے آپ "مرضی" سمجھ کر گمراہ ہیں، وہ در اصل اللّٰہ کی طرف سے آپ کو گناہ یا ثواب، حلال یا حرام اپنانے کا اختیار دیا گیا ہے اور اس اختیار کے استعمال کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔ جسم اللّٰہ نے عطا کیا ہے، اسے اللّٰہ کی مرضی سے استعمال کرو، دونوں جہانوں میں سکھی رہو گے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/4707 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 احساس کمتری کے نقصانات 🔷 جن بچوں میں خود اعتمادی کا فقدان ہوتا ہے وہ۔۔۔ 1۔ نئے تجربات اور کاموں سے کتراتے ہیں۔ 2۔ دوسروں کو اپنی کوتاہیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ 3۔ معمولی نوعیت کی ناکامیوں کو بھی برداشت نہیں کر پاتے۔ 4۔ بہت جلد دوسروں سے متأثر ہو جاتے ہیں۔ 5۔ معمولا شرمیلے اور کم گو ہوتے ہیں۔ 6۔ زیادہ تر تنہا اور اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں۔ 7۔ زندگی کے متعلق ان کی نظر منفی، مایوسانہ اور لاتعلقی پر مبنی ہوتی ہے۔ 8۔ اپنے مثبت اور منفی نکات کا حقیقت پسندی سے جائزہ نہیں لے سکتے۔ 9۔ اپنے بارے میں دوسروں کی طرف سے تعریف اور تشویق کے خواہشمند ہوتے ہیں- 10۔ شکست کی صورت میں معمول سے زیادہ پریشان اور بے تاب ہو جاتے ہیں۔ 11۔ اپنی سستی اور ناتوانی کے احساس میں مبتلا رہتے ہیں۔ 🔘 خود اعتمادی میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایسے افراد نئی صورتحال اور ماحول میں جس سے وہ آگاہ نہیں ہوتے وہاں کوئی نیا کام انجام نہیں دے سکتے یا پھر جب کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو وہ پریشان اور اضطراب کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5306 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 بچے کی پریشانی 🔷 ایک بچہ پریشانی کی حالت میں بیٹھا ہوا تھا۔ ایک بزرگ کی نظر پڑی تو پوچھا: "کیا بات ہے بچے؟" بچے نے کہا: "میں ہر بار پڑھتا ہوں مگر فرسٹ کوئی اور آ جاتا ہے۔ وہ اتنا پڑھتا بھی نہیں ہے۔ پھر بھی بازی لے جاتا ہے۔" بزرگ نے پوچھا کہ تمہاری پریشانی فرسٹ نہ آنا ہے؟ یا اس کا نا پڑھ کر فرسٹ آجانا ہے؟" بچے نے پوچھا: "کیا دونوں میں فرق ہے؟" بزرگ نے کہا: "بالکل۔" بچے نے پوچھا: "کیا فرق ہے؟" بزرگ نے کہا: "پہلی بات تم یہ بتاؤ تم پڑھتے ہو یا محنت کرتے ہو؟" بچے نے الجھ کر کہا: "پھر سوال؟ اب ان دونوں میں کیا فرق ہے؟" بزرگ نے کہا: "پہلے جواب تو دو؟" بچہ کہنے لگا: "میں بہت محنت کرتا ہوں۔ اور دل لگا کر پڑھتا ہوں۔ اب آپ بتائیں؟" بزرگ نے کہا: "بتاؤ محنت کسے کہتے ہیں؟" بچہ غصے سے بولا: "جائیں بابا مجھے آپ سے کچھ نہیں جاننا۔ جائیں پلیز۔" بزرگ مسکرائے اور کہنے لگے: "اگر بتا دو گے تو تمہیں ہی تمہاری پریشانی کا حل مل جائے گا۔ اب تمہاری مرضی ہے۔" بچے نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا: "کیسے؟" بزرگ نے کہا: "بتاؤ محنت کسے کہتے ہیں؟" پچے نے کہا: "اپنی پوری کوشش کرنا۔ پورے دل سے کام کرنا۔" بزرگ نے مسکرا کر کہا: "اب بتاؤ تم کتنی محنت کرتے ہو؟" بچہ بولا: میں سکول جاتا ہوں، پھر ٹیوشن جاتا ہوں اور پھر مدرسہ۔ رات کو بھی ایک دفعہ سب ریوائز کر کے سوتا ہوں۔ اور میرے حیال میں محنت اسی کو کہتے ہیں۔ بزرگ کی مسکراہٹ گہری ہوئی اور کہنے لگے: "تم جانتے ہو محنت تو شروع ہی تھکن کے بعد ہوتی ہے۔ جب آپ کوئی کام اتنی دل جمی سے کریں کہ تھکن کے باوجود من نہ بھرے تو وہ ہوتی ہے محنت۔ کہ جب تمہارا پسینہ بہنا بھی حتم ہو جائے مگر پڑھنے کی چاہت نہ حتم ہو۔ یہ ہوتی ہے محنت۔ اب بتاؤ کیا محنت کرتے ہو تم؟" بچہ بزرگ کی بات سن کر عجب کشمکش میں چلا گیا اور کہا: "اس کا مطلب میں نے کبھی محنت کی ہی نہیں؟" بزرگ نے پیار سے اس کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا: "پہلے نہیں کی تو اب کر لو۔ فرسٹ آنا مشکل تو نہیں۔ بس تھوڑی کوشش اور کرنی ہو گی۔ باقی بچوں سے زیادہ توجہ اور وقت دینا ہو گا۔" بچے نے جلدی سے پوچھا کہ: "پھر دوسرا بچہ فرسٹ کیوں آتا ہے؟ وہ تو پڑھتا بھی نہیں ہے؟" بزرگ نے پوچھا: "تمہیں کس نے کہا وہ نہیں پڑھتا؟" بچے نے کہا: اس نے خود بتایا ہے۔ اور میں نے دیکھا بھی ہے۔ یہ سن کر سفید ریش ایک بار مسکرائے اور کہا: "پھر تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کا ذہن بہت اچھا ہے۔ وہ چیزوں کو جلدی سمجھتا اور یاد کر لیتا ہے۔ ایسے بچے بہت ذہین ہوتے ہیں۔ بچہ یہ سن کر اداس ہو گیا اور پوچھا: کیا میں کبھی فرسٹ نہیں آؤنگا؟ بزرگ نے سوچتے ہوئے کہا۔ "یہ تو تم تک ہے۔ بچہ وہ کیسے؟" بزرگ نے کہا: "جتنی محنت کرو گے اتنا آگے بڑھنے کے چانسز زیادہ ہونگے۔ اور جتنے بڑے خواب دیکھو گے اتنی زیادہ جدوجہد کرنی پڑے گی۔" بچے نے پوچھا: "اگر میرے خواب ٹوٹ گئے تو؟ میں کیا کرونگا؟" بزرگ نے کہا: "تم پھر سے کھڑے ہونا پھر سے کوشش کرنا۔ پھر سے پہلے سے زیادہ محنت کرنا۔" بچہ: "اگر میں تھک گیا تو؟" بزرگ: "تو اپنے بڑے خوابوں کو یاد کرنا۔ اس خوشی کو محسوس کرنا جو کامیابی پر ملے گی۔ اور اس اذیت کو بھی جو مایوس ہونے ہر تمہیں نگلے گی۔" بچے نے مسکرا کر بزرگ کو دیکھا اور کہا: "میں بار بار کوشش کروں گا۔ اب مجھے پتا ہے مجھے کیا کرنا ہے؟ آپ کا شکریہ بابا جی"۔ یہ سن کر بزرگ مسکرائے اور اپنے راستے چل دیئے۔ 🔘 ہم سب کو زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ایسے لوگ ضرور ملتے ہیں۔ جن کے حیالات، کہانیاں یا ان کے حالات زندگی ہمارے لئے مشعل راہ بن سکتے ہیں۔ مگر شرط یہ کہ ہم اس چیز کو سمجھ سکیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

ہر ہر بات اپنے گھر والوں تک فوری پہنچانے کی ضرورت نہیں، ہاں اگر یہ لگے کہ حالات ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں تو ایسے میں اپنے بڑوں کو ساتھ شامل کیجیے۔ انکی دعا بعض اوقات وہ کرشمے کرتی ہے جو ہماری ہر کوشش مل کر نہیں کر پاتی۔ ایک بہت اہم بات: فیس بک پر دیکھ دیکھ کر، یا خواتین کے بتانے پر یہ فیصلہ نہ کر لیں کہ فلاں کا شوہر بہت اچھا ہے، اسکو گھماتا پھراتا ہے، مہنگے تحائف لے کر دیتا ہے۔ اسکے گھر کی پریشانیاں آپکو نہیں معلوم۔ اپنے شوہر کا دوسروں کی ساتھ شوہر کے ساتھ موازنہ کر کے اپنی اور شوہر کی زندگی مشکل نہ بنائیں۔ عین ممکن ہے کہ اسکا شوہر گھر میں کام میں کوئی مدد نہ کرتا ہے، اسکو میکے والوں سے نہ ملنے دیتا ہو، چھوٹی چھوٹی بات پر بےعزتی کر دیتا ہو لیکن آپ سے یہ سب باتیں مخفی ہوں۔ نہ تو خود موازنہ کریں اور نہ شوہر کو ایسی کوئی بات جتائیں۔ اسکے علاوہ یہ کہ کھلے دل سے صدقہ کیا کریں، دعاؤں کی قبولیت کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں، اور چونکہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا کروانا شیطان کا پسندیدہ کام ہے تو شیطان کو بھگانے کے لئے سورۃ البقرۃ کی تلاوت کو روٹین بنا لیں کیونکہ حدیث میں آتا ہے جس گھر میں سورۃ البقرۃ پڑھی جائے وہاں سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔ میری دعا ہے کہ ہر گھر میں میاں بیوی کے دل میں ایک دوسرے کے لئے اتنی محبت اور عزت ہو اور یہ تعلق اسقدر مضبوط ہو کہ شیطان کا ہر ضرب خالی جائے۔ آمین! 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5304 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 عورتوں کے لیے کچھ ہدایات 🔷 شوہر جب گھر سے باہر قدم رکھتے ہیں تو رستے میں billboards پر مسکراتی لڑکیوں پر نظر پڑتی ہے۔ آفس داخل ہوتے ہی ریسیپشن سے ایک مسکراتا ہوا سلام استقبال کرتا ہے۔ سارا دن سجی سنوری خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتی کولیگز کے ساتھ گزرتا ہے، فیس بک آن کریں تو وہاں بھی مسکراہٹیں لیکن گھر کر اندر آتے ہی بیوی پر نظر پڑتی ہے جو کسی اور کام میں مشغول دور سے ہی سلام کر دیتی ہے، مسکراہٹ تو دور کی بات، پاس بھی کم ہی آتی ہے۔ تو سب سے پہلی تبدیلی تو یہ لے کر آنی ہے کہ میاں کو اچھے طریقے سے ویلکم کریں۔ نہیں بھی دل کر رہا تو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر مسکرا دیں، صدقہ سمجھ کر مسکرا دیں۔ دوسری چیز یہ کہ شوہر کے آنے سے دس منٹ پہلے خود کو freshen up کر لیں۔ شاور کا ٹائم نہیں تو کپڑے بدل لیں تا کہ بھنے مصالحے اور لہسن کے تڑکے کی بو آپ سے نہ آ رہی ہو۔ نیچرل سی لپ سٹک، کاجل، ہلگا سا پرفیوم، بس اتنا ہی! دوسرے سے زیادہ آپ کو خود اپنا آپ اتنا اچھا لگے گا کہ مسکرانا مزید آسان ہو جائے گا۔ بہت پہلے کسی نے کہا تھا کہ بیوی کو محبت اور شوہر کو عزت چاہئے ہوتی ہے، یہ ملتی رہے تو شادی شدہ زندگی خوشگوار گزرتی ہے۔ مجھے یہ لگتا ہے کہ دونوں کو دونوں ہی چیزیں چایئے۔ بیوی کو بھی عزت ملنی چاہئے، اور شوہر سے بھی محبت کا اظہار ہونا چاہئے۔ دوسرے کو بدلنا چونکہ ہمارے اختیار میں نہیں، فی الحال سارا فوکس ہم اپنی ذات پر کریں۔ شوہر کو عزت بھی دیں اور محبت بھی۔ اسکو کھانا دے دینا، کپڑے استری کر دینا ہی کافی نہیں، آگے بڑھ کر اور کھل کر محبت کا اظہار کریں کیونکہ competition بہت ہے۔ کیسے کیسے محبت کا اظہار کیا جائے؟ ایک تو یہ کہ بغیر وجہ کے "yes, I love you. Always will!" "Nothing. Just thought to remind I love you." کی طرح کے میسج کر دیا کریں۔ ہلکے پھلکے سے۔ اور کبھی بھی love you too کی توقع نہ رکھیں۔ جواب آ جائے تو اچھی بات، نہ بھی آئے تو گمان رکھیں کہ دل پر کہیں نہ کہیں اثر کر دیا ہو گا۔ دوسرا کام یہ کریں کہ لنچ باکس کے اندر ایک چھوٹا سا نوٹ لکھ کے رکھ دیا کریں۔ چند الفاظ، جو آپکی غیر موجودگی میں بھی آپ کے ہونے کا احساس دلا دیں۔ اگر خود لکھنا نہ سمجھ آئے تو lunch notes for husband سرچ کر کے آئیڈیاز لے لیں۔ شوہر کے acknowledge کرنے کی توقع نہ کریں۔ یہ تو تھے فوری کرنے والے آسان کام۔ اب آئیں کچھ ایسی عادتوں کی طرف جس سے شوہر سخت کوفت کھاتے ہیں اور عورتیں بالکل باز نہیں آتیں۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ ہر وقت کے طعنے دینا۔ Pick your battles! چھوٹی موٹی باتوں کو جانے دیا کریں۔ ہر بات پر محاذ کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہاں جو ضروری ہو، اس پر بے تکان بولنے سے پہلے دماغ میں سوچ لیں کہ اب مسئلے پر مجھے میاں سے بات کرنی ہے، کیا کہنا ہے، الفاظ بھی سوچ لیں۔ پھر بات کرنے سے پہلے رب الشرح لی والی دعا پڑھ کر ان سے بات کر لیں۔ کوشش پوری کریں کہ سسرال کو زیادہ ڈسکس نہ کریں۔ جیسے آپکو آپکے ماں باپ بہن بھائی عزیز ہیں، اسے اسکے پیارے عزیز ہیں۔ سسرال کو لے کر خواتین کو عموماً دو ہی مسائل ہوتے ہیں؛ پیسہ ادھر لٹاتے ہیں یا محبتیں وہاں لٹاتے ہیں۔ اپنے آپ کو یہ سمجھائیں کہ رزق اللہ کی دین ہے۔ وہ انہی لوگوں کے نصیب کا اللہ نے میرے شوہر کو دیا ہو گا۔ اگر آپ اس بات پر جھگڑیں گی، دے گا تو وہ پھر بھی لیکن آپ کو پتہ نہیں لگنے دے گا۔ سسرال میں بھی بری مشہور، شوہر کے دل سے عزت بھی گئی۔ حالانکہ جو آپکے نصیب کا ہے وہ تو اللہ تعالی آپکو دو پہاڑوں کے درمیاں سے بھی عطا کر دے گا، پھر جھگڑا کاہے کا؟ اور رہی بات محبتوں کی یاد رکھیں اگر شوہر کے دل میں جگہ بنانی ہے تو اسے اسکے پیاروں سے محبت کرنے پر نہ ٹوکیں۔ محبت بھی اللہ تعالی ہی دل میں ڈالتا ہے۔ آپ کے زور زبردستی سے تو آپ اپنا رہا سہا مقام بھی کھو دیں گی۔ ہاں شوہر سے ہر طریقے سے محبت کا اظہار کرتی رہیں تو وہ سب پلٹ کر واپس آئے گا ان شاء اللہ! اسی طرح ایک ہی بات کی بار بار تکرار بھی مناسب نہیں۔ نہ ہی کئی سال پہلے کی باتوں کا بار بار تذکرہ کیا جائے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ communication gap ہو اور کبھی اس سے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار ہی نہ کریں لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ زیادہ چیزوں کو قبول کر لیں، کچھ باتوں پر سٹینڈ لیں جو واقعی اس قابل ہوں۔ الفاظ بھی مناسب ہوں، لہجہ بھی بےعزتی کرنے والا نہ ہو، اور دونوں اس بات کو ڈسکس کر لیں۔ شوہر کا آپکی بات سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن آپ کہہ دیجئے کیونکہ کہے بغیر دل کا حال صرف اللہ تعالی ہی جانتا ہے۔ شوہر کے مزاج کی وجہ سے اگر بات کرنا مشکل لگے تو مختصر مگر جامع الفاظ میں بات لکھ کر کہہ دیجئے۔ ای میل یا ٹیکسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

🔷 جنگلی ہاتھی کو قابو کرنا 🔷 جنگلی ہاتھی پر قابو پانا اور زندہ صحیح سلامت پکڑنا عام حالات میں ناممکن ہوتا ہے، اسے بے بس کر کے قید کرنے کے لیے شکاری اک جامع چال استعمال کرتے ہیں۔۔ وہ ہاتھیوں کے رستے میں ایک ہاتھی کی جسامت کے مساوی گہرا گڑھا کھود کر اسے درخت کی شاخوں سے ڈھانپ دیتے ہیں اور جب ہاتھی انجانے میں اس گڑھے کے اندر گرتا ہے تو اپنی طاقت اور زور کے باوجود باہر نہیں نکل سکتا۔ اب شکاریوں میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ غصے میں مبتلا ہاتھی کو گڑھے سے فوراً باہر نکال کر اس کے غضب کا سامنا کریں۔ ہاتھی کو شانت کرنے اور اسے مکمل طور پر اپنے بس میں کرنے کیلئے شکاری مزید خطرناک چال کا سہارا لیتے ہیں: خود دو گروہوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں: ایک گروہ سرخ رنگ کا لباس پہن لیتا ہے.. دوسرا گروہ نیلے رنگ کا…. ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ ہاتھی دونوں رنگوں میں واضح طور پر فرق کر سکے۔ پہلے لال کپڑوں میں ملبوس شکاری آتے ہیں اور ہاتھی پہ لاٹھیوں سے اتنی بری طرح تشدد کرتے ہیں کہ وہ ادھ موا اور ہلنے جلنے سے قاصر اور غصے میں پاگل ہوجاتا ہے۔ اوپر سے نیلے لباس والے شکاری آ جاتے ہیں، اور ہاتھی کی آنکھوں کے سامنے سرخ لباس والوں پر دکھاوے کا شدید غصہ کرتے ہیں اور انہیں وہاں سے بھگا دیتے ہیں ، پھر وہ ہاتھی کو تھپتھپاتے ہیں ، لاڈ پیار کرتے ہیں، اسے چارہ کھلاتے اور پانی پلاتے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن وہ اسے باہر نہیں نکالتے، اور چلے جاتے ہیں۔ یہی چالاکی متعدد بار دہرائی جاتی ہے... بس ہر بار، سرخ گروہ، مار پیٹ اور تشدد کا دورانیہ بڑھاتا جاتا ہے۔ اور نیلا گروہ برے شکاریوں کو بھگانے، ہاتھی کو کھانا کھلانے اور پانی پلانے کے لیے اچانک آگے بڑھ آتا ہے۔ اس نفسیاتی کھیل میں ہاتھی کی محدود عقل میں سرخ گروہ ظالم اور نیلا گروہ ہمدرد اور مہربان کا درجہ حاصل کرلیتے ہیں. جب شکاری دیکھتے ہیں کہ ہاتھی دونوں گروہوں سے اچھی طرح مانوس ہو چکا ہے اور رفتہ رفتہ مار پیٹ کے دوران مزاحمت کرنے کی بجائے نیلے گروہ کا انتظار کرنے لگتا ہے کہ وہ آئیں اور ظالم شکاریوں سے نجات دلائیں تو ایک دن، وہ نیلا گروہ جو ہاتھی کا اعتماد جیت کر دوست اور ہمدرد کا درجہ پا چکے ہوتے ہیں وہ ہاتھی کی مدد کرتا ہے اور بالآخر اسے گڑھے سے باہر نکال کر ہمیشہ کیلئے قید کر لیتا ھے۔ ہاتھی، مکمل تابعداری، فرمانبرداری اور دوستانہ جذبات کے ساتھ، اس اچھے نیلے شکاری گروہ کے ساتھ رہنا شروع کردیتا ہے۔۔۔ ہاتھی یہ نہیں سمجھ پاتا کہ ۔۔۔ اگر نیلا گروہ اچھا اور طاقتور ہے اور اسے باہر نکالنے پر قادر بھی ہے تو اس نے اسے اس مسلسل اذیت کو برداشت کرنے کے لیے گڑھے میں کیوں چھوڑ دیا؟ پہلے دن ہی اسے بچا کر باہر کیوں نہیں نکالا؟ نیلے لباس والا گروہ ظالم لوگوں کو تھوڑی دیر کے لیے کیوں بھگاتا تھا؟ اگر نیلا گروہ طاقتور تھا تو سرخ گروہ کی بار بار وہاں آنے کی ہمت کیسے ہوتی تھی؟ یہ تمام سوالات طاقتور ہاتھی کے ذہن میں (ماحول اور حالات کی وجہ سے ) اجاگر نہیں ہو پاتے۔ 🔘 جس طرح ہاتھی کو قابو کیا گیا ۔۔ ٹھیک اسی طرح لوگوں کو قابو کیا جاتا ہے۔۔۔ مارنے اور بچانے والا گروہ ایک ہی ہوتا ہے مگر بھیس بدل کر آنے والے نیلے لباس والوں کا لوگ شکریہ ادا کرتے ہیں اور وہ اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ جنہوں نے انہیں بچایا ہے دراصل وہی ہیں جنہوں نے اس مصیبت میں دھکیلا تھا۔۔۔ آج لوگ جس دکھ اور مصیبت میں مبتلا ہیں اس کا سبب وہی ہیں جو ہر طرف زبردستی ہمارے ہمدرد اور مہربان بنے ہوئے ہیں! منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 مہنگائی 🔷 ہمارے پڑوس میں ایک مکان بن رہا تھا تو اس میں اب کاریگر پینٹ کا کام کر رہے ہیں۔ شام کو انھوں نے کام ختم کیا تو میں نے پوچھا کہ یہ ہمارا بچوں کا جھولا ہے اسے کوئی بھی رنگ پینٹ کرنے کے کتنے پیسے لو گے؟ کہتے کہ ایک ہزار کا پینٹ لگنا ہے اور دوہزار مزدوری۔ پینٹ چاہے تو آپ خود لے آئیں، کہیں تو ہم لے آتے ہیں۔ وہ اس سے کم پر راضی نہیں ہوئے۔ پینٹ میں خود لے کر آیا، تو سپرے پینٹ اور ریگمار تقریباً سات سو کا آیا۔ ریگمار سے اچھے سے صاف کیا، پھر کپڑے سے، پھر پینٹ کیا تو اس سارے عمل پر میرے تقریباً پچاس منٹ لگے۔ جس میں سے زیادہ تر وقت صفائی پر لگا۔ اگر کوئی بھی پروفیشنل شخص کرتا جس کا کام ہی یہی ہے تو یقیناً اس سے آدھے سے بھی کم وقت لگتا اور پینٹ بھی کم لگتا کہ نان پروفیشنل سے زیادہ ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ یعنی تقریباً پچیس منٹ کے کام کی مزدوری دو ہزار روپے۔ اور کام کے لیے کہیں باہر سے بھی نہیں آنا کیونکہ ساتھ والے گھر میں کام کر رہے تھے۔ وقت کی بھی کوئی قید نہیں، جب وقت ملے تو ساتھ ہی پڑا ہے کر لیں، پینٹ کے رنگ کا بھی مسئلہ نہیں کہ کوئی سا بھی کر دیں۔ یہی کاریگر دوسروں کو ڈاکو قرار دیتا ہے جو ہو سکتا ہے اس سے کم منافع یا اجرت لیتے ہوں۔ اسی پینٹ والے سے آپ بات کر لیں تو رونا روئے گا کہ گھر ہی نہیں ملتا اور بڑی مشکل سے گزارا ہو رہا ہے۔ چند ہفتے قبل واشنگ مشین کا ایک چھوٹا سا مسئلہ ہوا تو قریب کی ایک دکان سے کاریگر کو مسئلہ بتایا، کہتا ہے صرف مشین دیکھنے کے لیے آنے کا ایک ہزار لونگا، باقی جو کام ہوا اس کی مزدوری الگ۔ ایسا ہی کچھ ایک گیس والے نے کہا تھا جب چند ماہ قبل ککنگ رینج کا مسئلہ بنا تھا۔ جو میں نے دیکھا ہے وہ یہی ہے کہ ان کاریگروں کو جو بھی کام ملے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بس سارا منافع اسی سے نکال لیں۔ جائز مزدوری یا جائز منافع کا تصور ہی ختم ہو گیا ہے۔ پھر دام کم کرنے کی بجائے فارغ پھرنے کو ترجیح دیں گے، پھر کہتے ہیں کام نہیں ملتا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟ منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/111 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 تنہا خاتون کیا کرے 🔷 1) اگر ایک خاتون کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں اپنے آپ کو تنہا پائے تو وہ کیا کرے۔۔۔؟؟؟ جب وہ ایک اونچی اپارٹمنٹ یا عمارت میں رات گئے لفٹ میں داخل ہوتی ہے؟ ماہرین کہتے ہیں: لفٹ میں داخل ہوں۔ اگر آپ کو 13 ویں منزل تک پہنچنے کی ضرورت ہے تو اپنی منزل تک تمام بٹن دبائیں۔ کوئی بھی ایسی لفٹ میں آپ پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا جو ہر منزل پر رک جائے۔ 2) اگر آپ اپنے گھر میں اکیلی ہوں تو کوئی اجنبی آپ پر حملہ کرنے کی کوشش کرے، تو آپ کچن میں بھاگ جائیں۔ ماہرین کہتے ہیں: آپ اکیلے جانتے ہیں کہ مرچ پاوڈر اور ہلدی پاوڈر کہاں رکھی جاتی ہے۔  اور چاقو اور پلیٹیں کہاں ہیں۔   ان سب کو مہلک ہتھیاروں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر اور کچھ نہیں تو پلیٹوں اور برتنوں کو ہر طرف پھینکنا شروع کر دیں۔   انہیں توڑیں۔  چیخیں۔  یاد رکھیں کہ شور چھیڑ چھاڑ کا سب سے بڑا دشمن ہے۔  وہ پکڑ نہیں سکے گا۔ 3) رات کو ٹیکسی لینا۔ ماہرین کہتے ہیں: رات کو آٹو میں سوار ہونے سے پہلے اس کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کر لیں۔  پھر اپنے گھر والوں یا دوست کو فون کرنے کے لیے موبائل کا استعمال کریں اور ان کو اس زبان میں تفصیلات بتائیں جو ڈرائیور سمجھتا ہے۔ ڈرائیور اب جانتا ہے کہ کسی کے پاس اس کی تفصیلات ہیں اور اگر کچھ غلط ہو گیا تو وہ شدید پریشانی میں پڑ جائے گا۔ وہ اب آپ کو محفوظ  گھر لے جانے کا پابند ہے۔ ایک ممکنہ حملہ آور اب آپ کا حقیقی محافظ ہے! 4) کیا ہوگا اگر ڈرائیور کسی گلی میں راستہ تبدیل کر لے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ خطرے کے علاقے میں داخل ہو رہے ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے پرس کا ہینڈل یا اپنا  دوپٹہ اس کے گلے میں لپیٹ کر اسے  کھینچنے کے لیے استعمال کریں۔ سیکنڈوں میں وہ گھٹن اور بے بسی محسوس کرے گا۔ اگر آپ کے پاس پرس یا دوپٹہ نہیں ہے تو اسے صرف اس کے کالر سے کھینچیں۔ اس کی قمیض کا اوپر والا بٹن وہی چال چلے گا۔ 5) اگر آپ کو راستے میں کسی کی وجہ سے ڈر  ہے تو: ماہر ین کہتے ہیں: ایک دکان یا گھر میں داخل ہوں اور اپنی حالت بیان کریں۔ اگر رات ہے اور دکانیں نہیں کھلی ہیں تو اے ٹی ایم باکس کے اندر جائیں۔ اے ٹی ایم مراکز میں ہمیشہ کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن ہوتا ہے۔ شناخت کے خوف سے کوئی بھی آپ پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ سب سے بہتر ذہنی طور پر چوکس رہنا آپ کے پاس سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ برائے مہربانی یہ تحریر ان تمام خواتین کو آگے بھیجیں جن کی آپ پرواہ کرتے ہیں۔ بیداری پھیلانے کے لیے کیونکہ یہ کم از کم ہم ایک سماجی اور اخلاقی مقصد اور اپنی خواتین کی حفاظت کے لیے کر سکتے ہیں۔ قراةالعین زینب ایڈووکیٹ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

آج ایک آنٹی کہنے لگی بیٹا ذرا میرا موبائل تو دیکھنا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے جتنا بھی بیلنس ڈلوا لوں دو تین دن میں ختم ہوجاتا ہے میں تو کال بھی بہت کم کرتی ہوں. میں نے کوڈ ملا کر سروسز چیک کی تو ان کے موبائل پر سات مختلف سروسز ایکٹو تھی جن کی روزانہ کٹوتی تقریباً 35 روپے تھی. کوئی گیم سروس کٹوتی دس روپے، کوئی کرکٹ انفارمیشن کٹوتی نو روپے، کوئی کالر ٹیون کٹوتی تین روہے اسی طرح اور سروسز بھی تھی چنانچہ اس کا سو روپے کا بیلنس تین دن میں بغیر کال کیے ختم ہوجاتا تھا حالانکہ انکے پاس سادہ سا بٹنوں والا موبائل ہے. ان پڑھ اور سیدھی سی عورت ہیں جنہیں کال سننے اور دو چار نمبروں پر کال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا. اس غریب عورت سے یہ ارب پتی ملٹی نیشنل کمپنی روزانہ 35 روپے کی ڈکیٹی کررہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں. انکی تو خیر سروسز میں نے بند کردی لیکن ایک بات سوچنے والی ہے کہ ملک میں صرف موبی لنک کے چار کروڑ یوزر ہیں اگر کمپنی ایک کروڑ نمبرز پر ہی یہ سروسز خود ایکٹو کردیتی ہے تو روزانہ پینتیس کروڑ روپیہ عوام کی جیب سے نکل جاتا ہے اور عوام بے چاری گالیاں دیتی رہتی ہے اور لوڈ کروا کروا کر ان کا پیٹ بھرتی رہتی ہے. جن لوگوں نے اس پر ایکشن لینا ہے وہ ماہانہ اپنا حصہ لے کر اے سی والے دفتر میں انجوائے کررہے ہیں. (جو لوگ اپنے موبی لنک نمبر پر چیک کرنا چاہتے ہیں کہ کون کون سی سروس ایکٹو ہے وہ #6611* ڈائل کریں پھر 1 ملا کر ایکٹو سروسز لسٹ چیک کرلیں. بند کرنے کے لیے 3 ملا کر سب کو باری باری ڈی ایکٹیویٹ کرلیں) اگے گروپوں میں بھی شیئر کریں اور دوستوں کے ساتھ بھی کسی کا بھلا ہو جائے گا. 🔷🔷🔷🔷🔷

🔷 ایک غریب عورت کا صدقہ نکالنا 🔷 جب ان پڑھ عورت نے حیرت میں ڈال دیا۔۔۔ ایک غریب عورت نے بڑی عزت کے ساتھ آواز دی، آجائیے میڈم آپ یہاں بیٹھ جائیں، کہتے ہوئے اس نے اپنی سیٹ پر ایک استانی کو بیٹھا دیا اور خود بس میں کھڑی ہو گئی۔ میڈم نے بہت بہت شکریہ میری تو بری حالت تھی سچ میں، کہتے ہوئے دعائیں دیں۔ اس غریب عورت کے چہرے پر ایک خوشکن مسکان پھیل گئی۔ کچھ دیر بعد استانی کی پاس والی سیٹ خالی ہو گئی لیکن اس عورت نے ایک اور عورت کو (جو ایک چھوٹے بچے کے ساتھ سفر کر رہی تھی اور مشکل سے بچے کو اٹھا پا رہی تھی) سیٹ پر بیٹھا دیا۔ اگلے پڑاؤ پر بچے والی عورت بھی اتر گئی، سیٹ پھر خالی ہو گئی لیکن اس نیک دل عورت نے پھر بھی بیٹھنے کی بالکل کوشش نہیں کی بلکہ اس ایک کمزور اور بزرگ آدمی کو بیٹھا دیا جو ابھی ابھی بس میں سوار ہوئے تھے۔ مزید کچھ دیر کے بعد وہ بزرگ بھی اتر گئے، سیٹ پھر سے خالی ہو گئی۔ بس میں اب چند مسافر ہی رہ گئے تھے۔ اب اس استانی نے غریب خاتون کو اپنے پاس بٹھایا اور پوچھا کہ کتنی بار سیٹ خالی ہوئی لیکن آپ لوگوں کو بٹھاتی رہیں، خود نہیں بیٹھیں، کیا بات ہے؟ اس خاتون نے جواب دیا میڈم میں مزدور ہوں، میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں کچھ صدقہ و خیرات کر سکوں تو میں کیا کرتی ہوں کہ سڑک میں پڑے پتھروں کو اٹھا کر ایک طرف رکھ دیتی ہوں، کبھی کسی ضرورت مند کو پانی پلا دیتی ہوں، کبھی بس میں کسی کے لیے سیٹ چھوڑ دیتی ہوں، پھر جب سامنے والا مجھے دعائیں دیتا ہے تو میں اپنی غربت بھول جاتی ہوں، میری دن بھر کی تھکن دور ہو جاتی ہے اور تو اور جب میں روٹی کھانے کے لیے باہر بینچ پر بیٹھتی ہوں، کچھ پرندے میرے قریب آکر بیٹھ جاتے ہیں، میں روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انکے سامنے ڈال دیتی ہوں، جب وہ خوشی سے چلاتی ہیں تو خدا کی اس مخلوق کو خوش دیکھ کر میرا پیٹ بھر جاتا ہے، روپے پیسے نہ سہی، سوچتی ہوں دعائیں تو مل ہی جاتی ہوں گی، مفت میں، فائدہ ہی ہے نا اور ہمیں کیا ہی لے کر جانا ہے اس دنیا سے۔ استانی ہکا بکا رہ گئیں، ایک ان پڑھ سی دکھنے والی غریب عورت نے اتنا بڑا سبق جوں انہیں پڑھا گئی۔ 🔘 اگر دنیا کے آدھے لوگ بھی ایسی خوبصورت اور مثبت سوچ اپنا لیں تو یہ زمین جنت بن جائے گی سب کے لئے، صدقہ و خیرات صرف پیسے سے نہیں دل سے بھی کیا جاتا ہے.. 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🔷 صدقہ دینے کے فوائد https://t.me/islamwitheman/2223 🌺 صدقہ کی پانچ اقسام https://t.me/islamwitheman/2308 🌸 صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔ https://t.me/islamwitheman/2482 🌷 صدقہ شمار ہونے والے اعمال https://t.me/islamwitheman/2552 🔷 اینٹ اچھالنے کی نوبت https://t.me/islamwitheman/2740 🌷 حقیر سی رقم https://t.me/islamwitheman/4170 🔷 راہ خدا میں مال خرچ کرنیکا اجر https://t.me/islamwitheman/5192 🔷 ناشتہ https://t.me/islamwitheman/5193 🔷 ایک غریب عورت کا صدقہ نکالنا https://t.me/islamwitheman/5299 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

💚 حسنینؑ کیلئے جنت سے کپڑے آنا ❤️ جنت کےکپڑے اور فرزندانِ رسولِخدا صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی عید۔۔۔ امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام اور امام حُسین علیہ السّلام کا بچپنہ ہے، عید آنے کو ہے، بچوں نےماں کے گلے میں باہیں ڈال دیں۔ مادرگرامی! اطفال مدینہ عید کے دن زرق برق کپڑے پہن کر نکلیں گے اور ہمارے پاس نئے لباس ہی نہیں ہیں۔ ہم کس طرح عید منائیں گے؟ ماں نےکہا بچو! گھبراؤ نہیں تمہارے کپڑے درزی لائے گا۔ عید کی رات آئی، بچوں نے ماں سے پھر کپڑوں کا تقاضا کیا۔ ماں نے وہی جواب دے کر بچوں کو خاموش کر دیا۔ ابھی صبح نہیں ہونے پائی تھی کہ ایک شخص نے دق الباب (دروازہ کھٹکھٹایا) کیا اور ایک گٹھڑی حوالے کر دی۔ فضہ نے سیدہ کونین سلام اللّٰه علیہا کی خدمت میں اسے پیش کیا۔ اب جو کھولا تو اس میں دو چھوٹے چھوٹے عمامے دو قبائیں غرضیکہ تمام ضروری کپڑے موجود تھے۔ ماں کا دل باغ باغ ہو گیا۔ وہ تو سمجھ گئیں کہ یہ کپڑے جنت سے آئے ہیں لیکن منہ سے کچھ نہیں کہا۔ بچوں کو جگایا کپڑے دیئے۔ صبح ہوئی بچوں نے جب کپڑوں کے رنگ کیطرف توجہ کی تو کہا مادر گرامی یہ تو سفید کپڑے ہیں۔ اطفال مدینہ رنگین کپڑے پہنے ہوئے ہوں گے۔ اماں جان ہمیں رنگین کپڑے چاہییں۔ جناب حضور انور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع ملی تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ؐتشریف لائے۔ فرمایا: گھبراؤ نہیں تمہارے کپڑے ابھی ابھی رنگین ہو جائیں گے۔ اتنےمیں جبرائیل آمین علیہ السّلام آ پہنچے انہوں نے کپڑوں پر پانی چھڑکایا تو ایک جوڑا سبز اور دوسرا سرخ ہو گیا۔ سبز جوڑا حسن مجتبیٰ علیہ السّلام نے پہنا اور سرخ جوڑا حسین علیہ السّلام نے زیب تن فرمایا۔ ماں نے گلےلگایا، باپ نے بوسے دیئے نانا نے اپنی پشت پر سوار کر کے مہار کے بدلے زلفیں ہاتھوں میں دے دیں اور کہا: میرے نونہال، رسالت کی باگ تمہارے ہاتھوں میں ہے جہاں چاہو موڑو اور جہاں چاہو لے چلو۔ کسی نے اس حالت کو دیکھ کر تعجب کا اظہار کرتے ہوئےکہا: واہ! کتنی اچھی سواری ہے تو حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں فرمایا: یہ کیوں نہیں کہتے کہ کتنے اچھے سوار ہیں۔ اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم 📚 روضۃ الشہداء، ص۱۸۹۔ بحارالانوار۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ہمارا سوال 🔷 فالورز اور فرینڈ لسٹ میں موجود اہلِ علم احباب سے میرے چند سوالات ہیں جنہوں نے مجھے اُلجھا کے رکھ دیا ہے۔۔۔۔۔ کسی کے پاس تسلی بخش جواب ہے تو عنایت فرمائیں۔ باقی بحث و مباحثے والے دور رہیں۔ جواب دلیل کے ساتھ ہونا چاہئے۔۔۔ 22 لاکھ مربع میل پر اسلام کے پھیلاؤ کا بڑے زور و شور سے ذکر کیا جاتا ہے۔۔ ہر دوسری پوسٹ اسی حوالے سے دیکھنے کو ملتی ہے۔۔۔ تو محرم الحرام شروع ہوتے ہی چند سوالات نے سکون چھین لیا۔۔۔ 1۔ یہ کونسا اسلام تھا کہ جو 22 لاکھ مربع میل پر پھیلا تھا مگر پیغمبرِ اسلامؐ کا پورا گھرانہ بے دردی سے ذبح کر دیا گیا؟؟ 2۔ یہ کونسا اسلام تھا جو 22 لاکھ مربع میل پر پھیلا تھا اور پیغمبرِ اسلام کے جگر گوشے کی بجائے یزید کی بیعت کی گئی بشمول صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے بچوں کے۔۔ 3۔ یہ کونسا اسلام تھا جو 22 لاکھ مربع میل پر تو پھیلا تھا مگر 18ہزار مفتیانِ اسلام نے پیغمبرِ اسلامؐ کے بیٹے کے قتل کا فتویٰ دیا؟ 4۔ یہ کونسا اسلام تھا جو 22 لاکھ مربع میل پر تو پھیلا تھا مگر پیغمبرِ اسلامؐ کے نواسے کے ساتھ صرف 72 اور مقابلے میں مخالفت پر 9 لاکھ مسلمانوں کا لشکر تھا۔۔ 5۔ یہ کونسا اسلام تھا کہ جو 22 لاکھ مربع میل پر پھیلا تھا مگر پیغمبرِ اسلامؐ کے گھر کی سب سے پاکیزہ ترین خواتین کو بے ردا کر کے گلی گلی تماشہ دکھایا گیا، جن گلیوں سے شریف مرد گزرنا گوارا نہ کریں اُن سے اُن مخدراتِ عصمت و طہارت کو بغیر چادروں کے گزارا گیا؟ 6۔ یہ کونسا اسلام تھا جو 22 لاکھ مربع میل پر تو پھیلا تھا مگر مسلمان نبیؐ کی بیٹیوں کی چادریں نوچتے رہے؟؟ 7۔ یہ کونسا اسلام تھا جو 22 لاکھ مربع میل پر تو پھیلا تھا مگر اس میں نبیؐ کی نعلین اٹھانے والوں کی زندگیوں کارناموں سے بچپن جوانی اور بڑھاپے سے تاریخ بھری پڑی ہے مگر نبیؐ کے کندھوں پر سوار ہونے والوں کی زیادہ بات نہیں ملتی؟؟ 8۔ یہ کونسا اسلام تھا جو 22 لاکھ مربع میل پر تو پھیلا تھا مگر اُس میں پیغمبرِ اسلامؐ کے نعلین مبارک سیدھے کرنے والے اصحاب رضوان اللہ علیہم اجمعین تو پیغمبرِ اسلامؐ کے پہلو میں دفن ہوئے مگر کندھوں پر سوار ہونے والوں کو دفن نہ ہونے دیا گیا۔ جنازوں پر تیر برسائے گئے۔۔۔ کیا اُسے اسلام کہا جائے یا بغضِ اہلِبیتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیج۔۔۔۔؟؟ اگر 22 لاکھ مربع میل پر اسلام پھیلنے کے بعد پیغمبرِ اسلامؐ کے گھرانے کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا تو اُس پر سوال تو اُٹھیں گے۔۔ برائے مہربانی جذبات میں آکر فتوے بازی اور جذبات سے بھرے پورے پورے مضمون نما کمنٹس سے اجتناب برتتے ہوئے صرف اور صرف دلیل پر مبنی تسلی بخش جواب ہی دیا جائے۔۔ شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ 🔷 سوال منجانب نواصب 1 https://t.me/islamwitheman/2599 🔷 سوال منجانب نواصب 2 https://t.me/islamwitheman/4933 🔷 سوال منجانب نواصب 3 https://t.me/islamwitheman/4934 🔷 جیسا سوال ویسا جواب https://t.me/islamwitheman/4937 🔷 ہمارا سوال https://t.me/islamwitheman/5296 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕