ISLAM WITH EMAN
Open in Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Show more1 285
Subscribers
+124 hours
-27 days
-630 days
Posts Archive
1 286
آپریشن رائزنگ لائن - پردے کے پیچھے کیا ہوا؟
گزشتہ ایک ہفتے سے ڈپلومیٹک دنیا میں ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے باتیں ہورہی تھیں اور تقریباً دنیا کے تمام بڑے اخبارات میں یہ خبریں شائع ہو چکی ہیں، سو جب واقعی ایران پر اسرائیلی حملہ ہوا تو اس میں کوئی چونکا دینے والی بات نہیں تھی. تاہم 13 جون کی صبح کو ہونے والا حملہ اپنے اہداف کے حصول کے حوالے سے غیر معمولی تھا. اب اسرائیلی ماہرین سے پتہ چل رہا ہے کہ اس حملے کی تیاری دس برس سے جاری تھی.
ٹاپ کے ایرانی نیوکلئیر سائنسدان مارے گئے،
ایرانی فوج کا چیف اور ڈپٹی چیف مارا گیا،
ائیر فورس کا چیف مارا گیا،
یورینیم کے پلانٹس تباہ کر دئیے گئے،
سیکیورٹی سسٹم تباہ کر دیا گیا،
بیلسٹک میزائل کا اڈہ تباہ کر دیا،
میں نے اسرائیلی ڈیفنس ماہرین کی رپورٹس کے مطابق اس حملے کا عرق نکالا ہے. جس طرح حالیہ پاکستان بھارت جھڑپ نے اکیسویں صدی میں جنگوں کے حوالے سے ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے، ایران، اسرائیل جنگ بھی ایک نیا خوبی باب لکھنے جارہی ہے. اسرائیلی ماہرین کی اطلاعات کے مطابق اس آپریشن کا ڈھانچہ اسرائیلی فوج (IDF) اور اس کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے درمیان دس سالوں پر محیط مشترکہ منصوبہ بندی کی بنیاد پر کھڑا تھا۔ اس کا مقصد صرف اہداف کو نشانہ بنانا نہیں تھا، بلکہ ایک ایسی فضا قائم کرنا تھا جہاں ناکامی کا امکان کم سے کم ہو جائے۔ اس کی حکمت عملی بنیادی طور پر تین خفیہ زمینی ستونوں پر قائم تھی۔
پہلا ستون: تہران کے مرکز میں خفیہ اڈہ
اس منصوبے کا سب سے اہم اور جرأت مندانہ حصہ ایران کے اندر، دارالحکومت تہران کے قریب، موساد کے ذریعے ایک خفیہ ڈرون اڈے کا قیام تھا۔ اس اڈے کا مقصد حملہ شروع ہونے پر اسرائیل کی طرف داغے جانے والے ایرانی میزائل لانچروں کو مقامی طور پر ہی فوری نشانہ بنا کر ناکارہ کرنا تھا۔ یہ پیشگی دفاع کی ایک غیر روایتی اور انتہائی مؤثر حکمت عملی تھی۔
دوسرا ستون: فضائی دفاع کو غیر مسلح کرنا
دوسرا کلیدی عنصر سرحد پار سے جدید ہتھیاروں کے سسٹمز کی اسمگلنگ تھا۔ ان نظاموں کو گاڑیوں کے ذریعے ایران کے اندر پہنچایا گیا، جن کا واحد مقصد ایرانی فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس) کو جیم کرکے مفلوج کرنا تھا۔ اس حکمت عملی نے حملہ آور اسرائیلی طیاروں کے لیے ایک محفوظ فضائی راہداری (Safe Air Corridor) فراہم کی، جس سے انہیں اہداف تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہوئی۔
تیسرا ستون: زمینی کمانڈوز کا سرجیکل استعمال
تیسرا ستون، موساد کے زمینی کمانڈوز کا براہ راست استعمال تھا۔ یہ آپریٹوز خفیہ طور پر ایران کے حساس علاقوں میں داخل ہوئے اور اہم طیارہ شکن تنصیبات (Anti-Aircraft sites) کے قریب پہنچ کر انہیں ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے میزائلوں سے غیر فعال کیا۔ اس عمل نے ایرانی دفاعی صلاحیت کی کمر توڑنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ان کمانڈوز نے ایران کے اندر سے ڈرون چھوڑے جنہوں نے آرٹیفشل انٹیلیجنس استعمال کرتے ہوئے پن پوائنٹ ایکوریسی کے مطابق اہداف پر حملہ کیا. ایرانی سائنسدانوں اور جرنیلوں پر حملہ اسی تکنیک کے تحت کیا گیا. ابھی حال ہی میں یوکرین نے روس کے اندر ہزاروں میل گہرائی میں ایسے ہی ڈرون استعمال کیے اور روسی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا.
یہ تینوں زمینی کارروائیاں ایک مربوط اور ہم آہنگ حکمت عملی کے تحت کام کر رہی تھیں، جن کا مقصد اسرائیلی فضائیہ کے 200 سے زائد طیاروں پر مشتمل مرکزی حملے کے لیے راستہ صاف کرنا اور کامیابی کو یقینی بنانا تھا۔ اہداف کے حصول کے حساب سے یہ آپریشن کامیاب ٹھہرا مگر اس کے آفٹر شاکس دور دور تک جائیں گے اور پورے خلیج میں طاقت کے مراکز کو شدید متاثر کریں گے.
عارف انیس
1 286
اسلامی جمہوریہ ایران 🇮🇷 :
♦️ *ایرانی اہلکار:*
▪️ہم جلد ہی اپنے حملوں کی شدت میں اضافہ کریں گے،
♦️ *ایک اعلیٰ عہدے دار ایرانی اہلکار نے امریکی نیٹ ورک CNN کو بتایا:*
▪️ایران جلد ہی اسرائیل پر اپنے حملے تیز کر دے گا،
▪️ایران کسی بھی ملک کے اڈوں کو نشانہ بنائے گا جو اسرائیل کے دفاع کی کوشش کرے گا۔
1 286
*تہرانی عوام صدائے اللّٰهُ اکبر بلند کرتے ہوئے خوشی مناتے سڑکوں پر نکل آئے۔۔ یہ انداز اپنے ملک کی دفاعی صلاحیت کاروں کو تبریک و تہنیت پیش کرنا ہے 🎉❣️*
1 286
ایران نے اسرائیل سے غزہ کا صحیح معنوں میں بدلہ لیا ہے۔ تل ابیب کو کھنڈرات میں بدل کے رکھ دیا
1 286
ایران نے اب تک 1200 سے زائد خودکش ڈرونز ، کروز میزائل اور بلاسٹک میزائل فائر کر لیے ہیں۔
1 286
🌄 *صبح کے سکوت کو چیرتی ہوئی گرج دار آہٹ... اور پھر قیامت خیز دھماکہ!*
💥 *دجالی دارالحکومت تل ابیب لرز اٹھا!*
📍 دجالی ذرائع کے مطابق، آج صبحِ صادق ایک ایرانی میزائل نے اسرائیل کے وسط میں ایک انتہائی اسٹریٹجک مقام کو نشانہ بنایا —
👁️ *عینی شاہدین نے بتایا کہ آسمان سے نازل ہونے والی آگ نے زمین کو چیر ڈالا، اور وحشت نے پورے تل ابیب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔*
🔥 یہ کوئی معمولی ردِعمل نہیں...
یہ ہے *ایران کا چوتھا فیصلہ کن حملہ*!
💣 چوتھا فیز جاری ہے...
اور ہر فیز، ایک نئے طوفان کی نوید ہے۔
🕊️ *فلسطینی سرزمین پر بہتا لہو، غزہ کے بچوں کی سسکیاں، اور الاقصیٰ کی فریاد — اب خاموش نہیں رہیں!*
🛰️ ایران نے صرف میزائل نہیں برسائے،
بلکہ *دجالیت کے ایوانوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔*
🪀
1 286
*🎉 فلسطینی خوشی سے جھوم اٹھے! 🌙*
رام اللہ کی گلیوں میں بچے قہقہے لگا رہے تھے،
ماؤں کی آنکھوں میں برسوں بعد خوشی کے آنسو تھے،
بوڑھے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھے ہوئے تھے...
جب انہوں نے دیکھا:
*"ایران کے میزائل تل ابیب کی طرف اُڑ رہے ہیں!"*
یہ صرف لوہے کے گولے نہیں تھے...
یہ *مظلوموں کے دلوں کی ٹھنڈک*،
ظالم کے تخت پر *عدالتِ الٰہی کا پہلا وار*،
اور امامِ وقتؑ کے ظہور کی تمہید بننے والے پیغام تھے!
یہ میزائل صہیونیت کے ایوانوں میں لرزہ،
اور اُمتِ مسلمہ کے دلوں میں بیداری کی پہلی چنگاری بن کر گرے۔
🇮🇷 لبیک یا خامنہای!
🇵🇸 لبیک یا قدس!
✊ الموت لإسرائیل!
1 286
کائنات کی ساری طاقتیں ہمارے ساتھ ہوں،
مگر خدا ہمارے ساتھ نہ ہو تو ہم ذلیل ہو کر رہیں گے اور کائنات کی ہر طاقت ہمارے خلاف ہو، مگر خدا سے ہمارا تعلق صحیح ہو تو بھری دنیا ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتی. . .!!
رہبر معظم سید علی خامنہ ای ❤️
1 286
بہت سے لوگ ایرانی ڈرونز میزائیل اور دفاعی سسٹم کا مذاق بناتے ہیں اس میں سر فہرست اینٹی شیعہ تکفیری سوچ کے لوگ ہیں جنکی آنکھوں پر نفرت کی پٹی بندھی ہے انہیں قا۔سم سلی۔مانی حسن ن اللہ اور آج ایران کی شہادتیں سب ڈرامہ لگتی ہیں اور اللہ نہ کرے کہ ایسی شہادتیں مزید بھی ہوتی ہیں تو تب بھی انکا بیانیہ ہوگا ایران اسرائیل/امریکہ آپس میں ملے ہوئے ہیں، اصل میں انکو مسلہ شیعوں سے ہے جو لاعلاج مرض ہے۔
اس کے بعد شیعوں میں وہ لوگ جنہیں مرجعیت سے اختلاف ہے unfortunately اس وقت ان میں اور تکفیریوں میں کوئی فرق نہیں ہے، فقہی اختلافات میں یہ اس قدر گِرچُکے ہیں کہ اپنے ہی مذہب و مسلک کے خون بہے پر طنز کرتے ہیں،
کس کو نہیں پتہ کہ ایران چالیس سال سے زائد عرصہ سے عالمی پابندیوں کا شکار ہے ایران کسی ملک سے کھل کر تجارت نہیں کرسکتا ایران سے پاکستان سمیت کئی ممالک سستی قیمت پر بھی کئی چیزیں خرید نہیں سکتے
ایران اس وقت FATF فیٹف میں بلیک لسٹ ہے فیٹف کا کوئی ملک ایران سے کسی قسم کی تجارت نہیں کرسکتا اگر کرتا ہے تو وہ بھی پابندیوں کا شکار ہوگا
یہاں تک کہ کووڈ کہ دوران ایران کسی ملک سے وینٹی لیٹرز تک نہیں خرید سکا
یورپ ایشیا کو چھوڑیں افریقہ کے کئی گئے گزرے ملک کا روپیہ بھی ایران کے روپیہ سے تگڑا ہے
اسکے باوجود ایران کبھی کسی کے آگے نہیں جھکا اب ایرانی ملائکہ تو نہیں جو انگلی کے اشارے سے زمین کو پلٹ دیں۔ چالیس سال سے سخت ترین معاشی پابندیوں کے باوجود، ایک ملک جو تنِ تنہا اپنے اصولی مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے، آپ اُس سے آخر اور کتنی توقع رکھ سکتے ہیں؟
کچھ روز پہلے انڈیا کے ڈرونز پاکستان کے کئی شہروں میں پرواز کررہے تھے انڈین میزائل سے پاکستان میں اموات بھی ہوئیں جس میں ایک پارا چنار سے تعلق رکھنے والے کرنل کا بچہ بھی شہید ہوا تو کیا یہ پاکستانی دفاعی نظام کی ناکامی نہیں تھی؟ یا ناکامی ہمیں ایران میں ہی نظر آئے گی جس کے مقابلے میں دنیا کا سپر پاور ملک امریکہ اور بہترین ٹیکنالوجی رکھنے والا اسرائیل کھڑا ہے،
ایران کا دشمن صرف اسرائیل امریکہ ہی نہیں بلکہ تُرقی سمیت پورا یورپ ہے اسکے بعد عرب ممالک ہیں ان سب ممالک کا ہدف وہ ملک ہے جو نصف صدی سے عالمی پابندیوں کا شکار ہے، لوگ اتنے ب غیرت و ب شرم ہیں کہتے ہیں کہ ایرانی میزائل اور ڈرونز پٹاخے ہیں جس سے اسرائیل کا مچھر تک نہیں مرتا مشرق وسطیٰ میں تقریباً ہر ملک میں میں امریکی اڈے ہیں عراق شام اردن اور شاید مصر میں بھی امریکی اڈے ہیں جو ایران سے کیا گیا حملہ اسرائیل کے لیے ناکام بناتے ہیں یعنی اسرائیل کا دفاع کرتے ہیں آج ہی کی خبر ہے کہ جب ایران نے جواب میں اسرائیل پر ڈرون سے اٹیک کیا تو اردن جو عرب ملک ہے اس نے ایرانی ڈرونز گرائے تاکہ اسرائیل میں نقصان نہ ہو۔
کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن اس وقت ایران کے مومنین مشکل میں ہیں ہم سب شیعانِ علی ع کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کوئی اختلافات ہیں بھی تو اسے بھلا دیجئے، سرزمین امام رضا ع کی خیر ہو ہم شیعہ تو پہلے شام میں مشکل سے بی بی کے روضے پر جاتے ہیں ہم نہیں چاہتے مشہد میں بھی ہمیں ایسی مشکلات کا سامنا ہو.
انشاء اللہ جیت علی ع والوں کی ہوگی جیت سرزمین امام رضا ع کی ہوگی۔
1 286
ڈرونز 30 سے 40 منٹوں میں اسرائیل پہنچ جائیں گے200 کے قریب ڈرونز عراقی ایئر سپیس سے گزر رہے ہیں، شاہد- 136 بھی شامل
1 286
ایران کا جوابی وار شروع فی الحال صرف 100 ڈرونز لانچ کیے گئے ہیں ڈرونز لانچ کرنے کا مقصد اسرائیلی ایئر ڈیفنس کو بزی رکھنا ہے، جب اسرائیلی ایئر ڈیفنس overwhelm ہوجائے گا تو پھر بیلسٹک و کروز میزائلوں کی باری ہوگی
1 286
*آج صبح ایران کے مختلف شہروں پر صیہونی /اس-رائی-لی حکومت نے مختلف فضائی حملے کئے جن میں متعدد ایرانی اعلیٰ شخصیات شہید ہوئی ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عظیم ایرانی قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا۔*
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
عظیم ایرانی قوم!
صیہونی حکومت نے آج صبح کے وقت ہمارے پیارے ملک میں ایک گھناؤنے اور خونی جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی برائی کو پہلے سے کہیں زیادہ ظاہر کر دیا۔ حکومت کو سخت سزا کی توقع کرنی چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کا مضبوط ہاتھ انشاءاللہ اس سے دستبردار نہیں ہوگا۔
دشمن کے حملوں میں متعدد رہنما اور علمائے کرام شہید ہوئے اور ان کے جانشین اور ساتھی انشاء اللہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
اس جرم کے ساتھ صیہونی حکومت نے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام تیار کر لیا ہے اور وہ ضرور اس سے دوچار ہو گا۔
1 286
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر فضائی حملوں کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےایرانی قوم کے نام پیغام میں صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
رہبر معظم کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
اے عظیم ایرانی قوم!
آج علی الصبح صہیونی حکومت نے اپنے خبیث اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن کے خلاف سنگین جنایت کا ارتکاب کیا اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے بھی زیادہ عیاں کردیا۔ یہ غاصب اور خبیث حکومت ایک سخت سزا کی منتظر رہے۔
ان شاء اللہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے آہنی ہاتھ اسے ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ دشمن کے ان حملوں میں ہمارے چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں تاہم ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے۔
صہیونی حکومت نے اس جنایت کے ذریعے اپنے لیے ایک تاریخی و تلخ انجام کو یقینی بنا لیا ہے اور وہ ان شاء اللہ اس سزا کو ضرور چکھے گی۔
سید علی خامنہ ای
News ID 1933405
1 286
وہ اپنے احساسات پر خاندان کو قربان نہیں کرتی،
بلکہ اپنی انا کو خاندان کے گرد گھماتی ہے۔
یہ غلامی نہیں،
حاکمیت ہے۔
کیونکہ عورت صرف بچہ پیدا کرنے سے ماں نہیں بنتی۔
وہ تب ماں بنتی ہے، جب وہ اس بچے کو وژن، اقدار اور ہوشیاری سے پالے۔
سماجی و معاشرتی زوال کب آتا ہے؟
جب مرد غلط مرحلے کی عورت سے شادی کر بیٹھتا ہے,
اگر تم نے کسی "گرل" سے شادی کر لی؟
تو تیار ہو جاؤ ایک ٹک ٹاکنگ کرتی، لائکس کے پیچھے بھاگتی، جھوٹ بولتی اور جذباتی بلیک میلنگ کرنے والی عورت کے "شَکری باپ" بننے کے لیے۔
اگر تم نے کسی "لیڈی" سے شادی کر لی؟
تو ہر کھانے پر بحث ہو گی۔
ہر فیصلے پر مناظرہ ہو گا۔
اور تم اپنی زندگی اس کی گوگل پر مبنی فیمینسٹ تھیوری کے تابع گزارو گے۔
اگر تم نے کسی ایسی عورت سے بچہ کر لیا جو ابھی پختہ نہیں تھی؟
تو تم ایک ایسی ماں کے رحم و کرم پر ہو گے جس کے پاس کوئی "نقشۂ راہ" نہیں۔
کیونکہ جب عورت آخری الذکر دو بہترین مراحل "وائف" اور "مدر" والے چھوڑتی ہے؟
تو مرد بھٹکتا ہے… بچوں کی کسٹڈی کے عدالتی کمرے میں، یا اپنے کمرے کی تنہائی میں۔
آخری بات:
عمر سے شادی بند کرو، شعور سے شادی کرو,
وہ 18 کی ہے,
25 کی ہے,
یا 34 کی ہے؟
یہ کوئی کامیابی نہیں،
فقط سفر (انگریزی والا) ہے۔
کیونکہ وہ 34 کی ہو سکتی ہے،
اور عقل میں صفر۔
اور وہ 25 کی ہو سکتی ہے،
مگر نظریات میں نانی امّاں سے زیادہ بالغ۔
تو یہ مت پوچھو:
"کتنے سال کی ہے؟"
پوچھو:
کیا اس نے اپنی انا سے اوپر جانا سیکھا ہے؟
کیا وہ نظم و ضبط کو قبول کر سکتی ہے؟
کیا وہ قربانی کا ہنر جانتی ہے؟
کیونکہ حسن ماند پڑ جاتا ہے۔
ڈگریاں گرد اُڑاتی ہیں۔
مگر حکمت؟
وہ سلطنتیں بناتی ہے۔
اگر وہ ابھی تک آئینے سے آگے نہیں نکلی؟
تو اُسے وہیں چھوڑ دو۔
کیونکہ شادی لڑکیوں کا کھیل نہیں۔
یہ اُن عورتوں کا ورثہ ہے… جنہوں نے "بڑھاپا" نہیں، بلوغت کمائی ہو۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6497
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 عورتیں چار قسم کی ہیں 🔷
چار مرحلے: جو عورتوں پر آتے ہیں لیکن دو مراحل والی بہتر اور دو مراحل والی بدتر کونسی ہیں؟
✍ بلال شوکت آزاد
یہ عورتیں…؟
ہاں، یہی جدید عورتیں…
جو عمر میں بڑھتی جا رہی ہیں، لیکن عقل میں جمود لیے ہوئی ہیں۔ جو کیلنڈر کے صفحے تو پھاڑتی رہیں، مگر اندر سے آج بھی سولہ کی ہی ہیں۔ جن کے کمرے میں شیشے تو بڑے ہو گئے، مگر شعور چھوٹا ہی رہ گیا۔ جو جسم کی حرارت میں تو پکی ہو گئیں، مگر روح کی سردی ویسی کی ویسی ہی رہی۔ وہ عورتیں جنہوں نے اپنے چہروں پہ روشنیاں لگا لیں، مگر دماغ کے اندھیرے نہ مٹ سکے۔ جنہوں نے انسٹاگرام پر لیول اَپ کیا، مگر اندر سے "لٹل پرنسس" ہی رہیں۔ وہ عورتیں جن کے لیے عورت ہونا صرف ہارمونز کی ترسیل تھی، نہ کہ شعور، صبر اور قربانی کی تکمیل۔
یہ تمثیل نہیں…
یہ تلخ حقیقت ہے۔
یہ لطیفہ نہیں…
یہ لمحۂ فکریہ ہے۔
کیونکہ عورت ہونا کوئی خودکار نظام نہیں۔ یہ کوئی بایولوجیکل انجام نہیں، جو قدرت نے دے دیا تو تمہارا سفر مکمل۔ عورت ہونا سیکھا جاتا ہے، کمایا جاتا ہے، اور کبھی کبھار تو اس کی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے, جسمانی، جذباتی اور روحانی۔
لیکن کیا ہوا؟
یہ عورتیں رک گئیں… وہیں، جہاں انہیں صرف لڑکی ہونا آتا تھا۔
آئیے، ہم ان چار مراحل کو سمجھتے ہیں جن سے ایک عورت کو گزرنا تھا۔ مگر وہ کہاں رکی، کہاں بھٹکی، کہاں بگڑی, یہ بھی دیکھتے ہیں۔
پہلا مرحلہ: وہ "گرل"، جو اپنے جسم کی اسیر ہے!
یہیں سے شروعات ہوتی ہے، اور اکثریت یہیں جمی رہتی ہے۔
اس کی پہچان؟
اس کی کمر کا سائز۔
اس کی قدر؟
اس کے چہرے پر لگے فلٹرز۔
اس کی خودی؟
مردانہ نظریں۔
اس کی معیشت؟
اس کے ہونٹوں کی پُھرتی اور جسم کے خم۔
وہ سمجھتی ہے کہ:
جسم ایک طاقت ہے,
چہرہ ایک کرنسی,
بریسٹ پورٹ فولیو,
اور ہپس اس کا ریزیومے,
وہ خود کو "بولڈ" کہتی ہے، مگر اندر سے خالی ہے۔ وہ سمجھتی ہے کہ سیلفی ایک کارنامہ ہے، اور ویڈیو میں تھرکنا خوداعتمادی۔ وہ پلاسٹک سرجری کے لیے پیسے جمع کرتی ہے، مگر کتاب خریدنے کا وقت نہیں۔ وہ فلرز کو ایمان پر ترجیح دیتی ہے۔ اس کے لیے "آزادی" کا مطلب ہے جسم کا اشتہار بن جانا۔
لیکن جسم تو ہر عورت کے پاس ہے۔
وہ تو فقط حیاتیاتی عطا ہے۔
تو اگر کسی عورت کے پاس صرف جسم ہو؟
تو وہ بالغ نہیں، فقط بارآور ہے۔
دوسرا مرحلہ: وہ "لیڈی"، جو اپنی عقل پر نازاں ہے!
یہ وہ عورت ہے جس کے پاس ڈگریاں تو ہیں،
مگر منزل نہیں۔
جس نے یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ہے،
مگر زندگی کے ہدف سے نہیں۔
جو TED Talk تو یاد رکھتی ہے،
مگر تیمم کا طریقہ نہیں۔
جو مرد کی سربراہی کو ظلم سمجھتی ہے،
مگر بیوقوفوں کے ہجوم کو دوست بنا لیتی ہے۔
وہ بولتی ہے:
"مجھے مرد کی ضرورت نہیں۔"
"پدرانہ نظام مسئلہ ہے۔"
"میں صرف جسم نہیں، دماغ بھی ہوں۔"
اور واقعی! دماغ ہے… مگر بکھرا ہوا، بے سُرا، انارکی زدہ۔
ایسی عورت گھر نہیں بساتی، مباحثہ کرتی ہے۔
کھانا بنانے کے بجائے، بحث پکاتی ہے۔
وہ جسے ساتھی بننا تھا، وہ مقابل بن گئی۔
اس کے پاس زبان ہے، اور بہت تیز۔
ہر بات پر ایک رائے,
ہر حکم پر ایک سوال,
ہر قربت پر ایک معاہدہ,
وہ عورت نہیں، ایک دائمی مظاہرہ ہے۔
سٹیج بدلتا رہتا ہے، مگر ڈائیلاگ وہی ہوتے ہیں۔
میرا جسم, میری مرضی!
تیسرا مرحلہ: وہ "وائف"، جو فہم سے بنی ہے!
یہاں بات کچھ سنجیدہ ہو جاتی ہے۔
یہ وہ عورت ہے جو جانتی ہے کہ عورت ہونے کا مطلب فقط نرمی نہیں، حکمت بھی ہے۔
بیوی غلام نہیں، مشیر ہوتی ہے۔
وہ فرش پر نہیں، فکر پر جھکتی ہے۔
وہ فقط موجود نہیں، وہ مربوط ہے۔
ایسی بیوی:
اپنی خوبصورتی صرف ایک مرد کے لیے بچاتی ہے,
اس کے سکون کی محافظ ہوتی ہے,
اس کے مشن کی شریک,
اس کے بوجھ کی ڈھال,
وہ جانتی ہے کہ:
اس کی بے ترتیبی کو اس کے شوہر کی ترتیب چاہیے,
اس کی جذباتیت کو ایک رُکنے والا مضبوط ہاتھ درکار ہے,
اس کا حسن،
اس کی عقل،
اس کی عطا,
سب کچھ تب ہی بامعنی ہے جب رشتے کے سانچے اور جذبات (محبت) کے ڈھانچے میں بند ہو,
یہ کمزوری نہیں، حکمت ہے۔
یہ جھکنا نہیں، جڑنا ہے۔
ایسی بیوی اپنے مرد کو کمزور نہیں کرتی، بلکہ ڈھانپتی ہے۔
کیونکہ وہ جانتی ہے، مشن موڈ سے بڑا ہے۔
چوتھا مرحلہ: وہ "مدر"، جو قربانی سے تاج پہنتی ہے!
یہ مرحلہ صرف بچے جَننے کا نہیں،
نسل اُٹھانے کا ہے۔
یہ جسم دینے کی بات نہیں،
ذات وقف کرنے کی بات ہے۔
یہ وہ عورت ہے جو اپنا جسم، وقت، نیند، لچک,
سب کچھ چھوڑ دیتی ہے… صرف ایک مقصد کے لیے: وارث پیدا کرنا۔
ایسی عورت:
کیریئر کے بجائے کنبہ بچاتی ہے,
مارکیٹ پلیس کے بجائے گھریلو قلعہ بچاتی ہے,
اپنی خوشی کی تلاش کے بجائے خاندان کے مرکز میں خود کو رکھتی ہے,
وہ صرف بچے نہیں پالتی،
نظریات اُگاتی ہے۔
وہ فقط ماؤں والی مشقت نہیں کرتی،
بلکہ نسلی حکمت کی معمار ہوتی ہے۔
1 286
■ ماہ ذوالحجہ کی مناسبت سے پوسٹس لنکس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3725
🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3676
🌷 نور کی نور سے شادی
https://t.me/islamwitheman/3677
🌹خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3678
🌹 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
https://t.me/islamwitheman/3679
🌸 حضرت ابوذر غفاریؓ
https://t.me/islamwitheman/3683
🌹 حضرت ابوذرؓ کا اسلام قبول کرنا
https://t.me/islamwitheman/3684
🌺 حضرت ابوذرؓ کے فضائل
https://t.me/islamwitheman/3685
🌼 حضرت ابوذرؓ کی جلاوطنی
https://t.me/islamwitheman/3686
🍁 حضرت ابوذرؓ کی وفات
https://t.me/islamwitheman/3687
🌹 رسول اکرمؐ سے عشقِ ابوذرؓ
https://t.me/islamwitheman/3688
🌹 شہادت امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/3690
🔷️ امام حسین کی مکہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3693
🌺 یوم عرفہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3698
🌺 یوم عرفہ کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/3699
🔷️ شہادت حضرت مسلم و طفلان
https://t.me/islamwitheman/3701
🌹 سفیر امام حسین
https://t.me/islamwitheman/3702
🔷️ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704
🔷️ مولوی جی
https://t.me/islamwitheman/3705
🔷️ قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706
🔷️ قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716
🔷️ حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717
🔷️ قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718
🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721
🔷️ شہادت طفلان حضرت مسلم
https://t.me/islamwitheman/3723
🌹 ولادت مبارک امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/3726
🌹 عید غدیر مبارک
https://t.me/islamwitheman/3744
🌹 مختصر واقعۂ غدیر
https://t.me/islamwitheman/3745
🌹 عید غدیر کیدن اطعام وانفاق کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3746
🌹 غدیر خم میں پیغمبرؐ کا خطبہ
https://t.me/islamwitheman/3747
🌹 اعمال عید غدیر بمعہ آثار و ثواب
https://t.me/islamwitheman/3748
🔷 روزِ عید غدیر اس زیارت کو پڑھیں
https://t.me/islamwitheman/3749
🌹 جشن عید غدیر
https://t.me/islamwitheman/3750
🌹 تکمیل دین
https://t.me/islamwitheman/3751
🌹عید غدیر کے اسماء و اوصاف
t.me/islamwitheman/3756
🌺احتجاج حضرت زهراءؑ، حدیث غدیر
t.me/islamwitheman/3757
🌺عید غدیر، عیدِ اکبر
t.me/islamwitheman/3758
🌹سیدہ زھراءؑ کی رخصتی
t.me/islamwitheman/3760
💝حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3762
🌴شہادت حضرت میثم تمارؓ اسدی
t.me/islamwitheman/3765
t.me/islamwitheman/3766
🌹مولا علیؑ اور میثم تمارؓ
t.me/islamwitheman/3767
🌷مباہلہ نبوت و امامت کی حقانیت
t.me/islamwitheman/3773
🔷آیت مباہلہ
t.me/islamwitheman/3775
🔷اعمال عید مباہلہ
t.me/islamwitheman/3776
🔷آیت ولایت
t.me/islamwitheman/3780
🌹مباہلہ کا مختصر واقعہ
t.me/islamwitheman/3781
🔷آیت مباھلہ، امام رضاؑ کا استدلال
t.me/islamwitheman/3782
🌹ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
t.me/islamwitheman/3784
🌷26 ذوالحجه روزِ ایثارِ اهلبیتؑ
t.me/islamwitheman/3785
🔷️واقعہ حرہ
t.me/islamwitheman/3799
🔷ذوالحجہ کی آخری تاریخ کی نماز
t.me/islamwitheman/3801
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو 🔷
جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔
اس غلط فہمی کی ابتدا مولانا روم کی مثنوی جو کہ حکایات پہ مشتمل ایک کتاب ہے اس کی ایک حکایت سے ہوئی۔
ایک لومڑی جنگل میں جارہی تھی کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ ایک پانی سے بھرے گڑھے میں گر گئی وہ وہاں سے نکل نہیں پارہی تھی ادھر سے ایک بکری کا گزر ہوا جو پانی کی تلاش میں تھی لومڑی نے اس سے کہا یہاں بہت پانی ہے اگر تم پیاس بجھانا چاہو تو اندر آکر پی لو بکری نے لومڑی کی باتوں میں آکر گڑھے میں چھلانگ لگا دی جب وہ پانی پی چکی تو لومڑی نے کہا اب میں تمھیں باہر نکالنے کے لئے یہ کرتی ہوں کہ تمھاری کمر پہ پیر رکھ کر گڑھے سے باہر جاتی ہوں پھر تمھیں بھی باہر نکال لونگی۔
بکری اس بات پہ راضی ہوگئی لومڑی گڑھے سے باہر نکلی اور پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔
اس حکایت کو بیان کرنے کے بعد مولانا روم نے جناب امیر سے منسوب اس قول کو پیش کیا کہ جس پہ احسان کرو اس کے شر سے بچو۔اس پہ انہوں نے تبصرہ لکھا کہ اگر تم ظالم کے ساتھ نیکی کرو گے تو ایسا ہی ہے جیسے نیک شخص کے ساتھ برائی کرنا یعنی نیکی بھی سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔
جہاں تک بات تبصرے کی ہے تو انھوں نے درست کہا مگر یہ قول اس طرح سے نہیں ہے اصل قول یہ ہے۔
وقال (عليه السلام): عَاتِبْ أَخَاكَ بِالاِْحْسَانِ إِلَيْهِ، وَارْدُدْ شَرَّهُ بِالاِْنْعَامِ عَلَيْهِ.
اپنے بھائی کو شرمندہ احسان بنا کر سرزنش کرو اور لطف و کرم کے ذریعہ سے اس کے شر کو دور کرو۔ (نہج البلاغہ کلمہ قصار 158)
اصل قول کا مفہوم بالکل برعکس ہے اس میں تو احسان کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے کہ احسان کرو تاکہ شر سے بچ سکو یعنی کسی کو زیر بار احسان کر کے اس کے شر کو دفع کیا جائے۔
البتہ کم ظرف اور ظالم پہ احسان کرنے کی ممانعت آئی ہے اس صورت میں کہ اس طرح اس نااہل کی خباثت میں اضافہ ہو رہا ہو یا ظالم مزید ظلم کر رہا ہو اور اس سے تبدیلی کی کوئی امید نہ ہو۔
دوسری بات یہ ہے کہ احسان کی تاکید آئمہ کی تعلیمات میں شامل ہے۔ ایک دفعہ امام حسن علیہ السلام بازار مدینہ میں سے گزر رہے تھے کہ ایک شامی نے آپ کی جاذب نظر شخصیت سے متاثر ہو کر لوگوں سے دریافت کیا کہ یہ کون ہیں؟ اسے بتایا گیا کہ یہ حسن ابن علی (علیہ السلام) ہیں۔ یہ سن کر اس کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور آپ کے قریب آکر انہیں برا بھلا کہنا شروع کیا۔ مگر آپ خاموشی سے سنتے رہے جب وہ چپ ہوا تو آپ (ع) نے فرمایا کہ معلوم ہوتا ہے کہ تم یہاں نو وارد ہو؟ اس نے کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے۔ فرمایا کہ پھر تم میرے ساتھ چلو میرے گھر میں ٹھہرو، اگر تمہیں کوئی حاجت ہو گی تو میں اسے پورا کروں گا، اور مالی امداد کی ضرورت ہوگی تو مالی امداد بھی دوں گا۔ جب اس نے اپنی سخت و درشت باتوں کے جواب میں یہ نرم روی و خوش اخلاقی دیکھی، تو شرم سے پانی پانی ہو گیا اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہوئے عفو کا طالب ہوا، اور جب آپ سے رخصت ہوا تو روئے زمین پر ان سے زیادہ کسی کی قدر و منزلت اس کی نگاہ میں نہ تھی۔
(عابد حسین زیدی صاحب کی تقریر سے)
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6494
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
اپنے بھائی کو شرمندہ احسان بنا کر سرزنش کرو اور لطف و کرم کے ذریعے اس کے شر کو دور کرو
