cookie

We use cookies to improve your browsing experience. By clicking «Accept all», you agree to the use of cookies.

avatar

مسائل مستورات

اس ٹیلیگرام چینل پر اہلسنت والجماعت فقہ حنفی کے مطابق مسائل بیان ہوتے ہیں فقہی اور شرعی مسائل کے لیے جوائن کریں https://t.me/masailemasturat

Show more
The country is not specifiedThe language is not specifiedThe category is not specified
Advertising posts
1 749
Subscribers
No data24 hours
No data7 days
No data30 days

Data loading in progress...

Subscriber growth rate

Data loading in progress...

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ #اصلاح_اخلاق_قسط نمبر_26 *زبان اور شرمگاہ کی حفاظت پر جنت کی ضمانت* حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ۔ *عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ يَضْمَنْ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ، وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ أَضْمَنْ لَهُ الْجَنَّةَ* ".(بخاری) *「ترجمہ」:* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مجھے اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) کی اور اپنے دونوں پیروں کے درمیان والی چیز (یعنی شرم گاہ) کی (حفاظت) کی ضمانت (وزمہ داری) دیدے، تو میں اس کے لئے جنت کی ضمانت دیتا ہو_ (بخاری) زبان اور شرم گاہ کی ضمانت سے مراد یہ ہے کہ زبان کو برے کلام اور برے ناجائز کھانے، پینے سے اور شرم گاہ کو زنا وغیرہ سے محفوظ رکھے، جیسا کہ آگے آتا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ۔ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَشَرَّ مَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ ". (سنن الترمدی) *[ترجمہ]*: رسول الل صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کو اللہ نے اپنے جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) کے شر سے اور اپنے پیروں کے درمیان والی چیز (یعنی شرم گاہ) کے شر سے بچالیا تو وہ جنت میں داخل ہوگیا(ترمذی) حضرت ابو موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ۔ *قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فَقْمَيْهِ وَفَرْجَهُ، دَخَلَ الْجَنَّةَ* ". (مسند أحمد، رقم الحديث ۱۹۵۵۹) *[ترجمہ]:* رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اپنے جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) کی حفاظت کی، اور اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی ، تو وہ جنت میں داخل ہوگا (مسنداحمد) حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ۔ *أَنَّ النَّبِىَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ وَفَخِذَيْهِ* *دَخَلَ الْجَنَّة*َ (المعجم الكبير للطبرانی) *[ترجمہ] :* نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اپنے جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) کی حفاظت کی ، اور اپنی رانوں کے درمیان والی چیز (یعنی شرم گاہ) کی حفاظت کی تو وہ جنت میں داخل ہوگا _ (طبراني) حضرت عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ: _ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَقُوْلُ: لَمَکَانْکُمْ مِنَ الْجَنَّةِ يَعْنِيْ مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَحَفِظَ مَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ (مسند ابی یعلٰی) *[ترجمہ] :* میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں کو خطبہ دینے کی حالت میں سنا، آپ نے فرمایا کہ یقینی طور پر تمہارا مقام جنت میں ہے، اس شخص کے لئے کہ جس نے اپنے جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) کی حفاظت کی، اور اپنے پیروں کے درمیان والی چیز (یعنی شرم گاہ) کی حفاظت کی (ابویعلٰی) زبان کی حفاظت سے مراد زبان کو گناہوں سے بچانا ہے۔ اور حرام کھانا بھی داخل ہے، اور شرم گاہ کی حفاظت سے مراد شرم گاہ کو زبان اور دوسرے گناہوں سے بچانا ہے۔ (فيض القدير للمناوی، تحت رقم الحديث ۸۶۳۸) - ماخوذ: کتاب اصلاح اخلاق وحفاظت زبان ص ۸۶ تا۸۸ مؤلف: مفتی محمد رضوان صاحب دامت برکاتہم ناشر: ادارہ غفران راولپنڈی پاکستان T.me/IslamTheWayOfSuccess
Show all...
اسلام ڪامیابی ڪا راستہ

دعوت الی اللہ

ترجمہ وتفسیر قرآن (آسان ترجمہ قرآن): ترجمہ وتفسیر قرآن (آسان ترجمہ قرآن): الحمدللہ ہمارے دوسرے چینل پر مولانا طارق جمیل صاحب کے ایک مدرسے کے مدرس استاذ التفسیر مفتی عبدالقادر جیلانی صاحب مؤلف کتاب مزید الایمان ڪا روزانہ کا مختصر آڈیو درس قرآن حاصل کرنے کے لئے جوائن کریں لنک مزید آگے بھی شیئر فرمائیں T.me/IslamTheWayOfSuccess
Show all...
اسلام ڪامیابی ڪا راستہ

دعوت الی اللہ

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته ایک سوال ہے حضرت ایک بیوہ عورت ھے وہ اپنے بچہ کا رشتہ کرنا چاہتی ھے جوانی میں اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا اب اس عورت نے اپنے بچے کا رشتہ کر دیا اپنے بھائی اور باپ کی موجودگی میں اور دیور بھی تھے لیکن دیوروں نے پہلے ہی ناراضگی کا اظہار کیا کیونکہ وہ کہتے ھے کہ لڑکی کا خاندان اچھا نہیں ھے لیکن لڑکی ماشاء اللہ عالمہ فاضلہ اور لڑکی میں کچھ کمی نہیں ھے بس لڑکی کا باپ اور دادی انکا تھوڑا میٹر لوز ھے اب لڑکے کے چاچا لڑکے سے کہ رھے کہ رشتہ کینسل کردو تو اور لڑکے والدہ کی مرضی بالکل بھی نہیں اب مفتی صاحب یہ بتائیے کہ اب لڑکا کس کی مانے ؟ وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ۔ الجواب وباللہ التوفیق: بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ صورت مسؤلہ میں لڑکے کے ذمہ اپنے چچاوں کی بات ماننا ضروری نہیں، کفاءت اور ہمسری کا اعتبار لڑکے کی جانب میں ہوتا ہے ، لڑکی میں نہیں۔ فقط واللہ اعلم۔ *بندہ محمد مدثر قاسمی۔* خادم دارالافتا کاسگنج ۔
Show all...
As hazrat agar dadhi ka baal toot jawe kiya kare mohd rashid۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ *الجواب وباللہ التوفیق:* اگر خود سے بلاقصد ٹوٹ جائے تو مضائقہ نہیں، اگر اپنے عمل سے ٹوٹ جائے تو توبہ اور استغفار کرے۔ فقط واللہ اعلم۔ *بندہ محمد مدثر قاسمی۔* خادم دارالافتا کاسگنج ۔
Show all...
Assalamu alaikum ulamae kiram 40din soore baqra padhkar hadiya lena dena kaisa hai daleel ke aath wazahat farmayin Hafiz usman poona Maharashtra Ya traweeh ki ujrat lene dene ka kiya masla hai? بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ الجواب وباللہ التوفیق: اگر شیاطین جنات کے اثرات سے حفاظت کے لئے یعنی جھاڑ پھونک اور علاج کے طور پر سورہ بقرہ پڑھی جائے تو اس پر اجرت اور ہدیہ لینا دینا بالکل درست اور جائز ہے ،اس سلسلہ میں بخاری شریف میں روایت موجود ہے، صحابہ کرام نے سورہ فاتحہ دم کرکے کچھ بکریاں اجرت کے طور پر وصول کی تھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کی تصویب فرمائی۔ 5405 حدثني سيدان بن مضارب أبو محمد الباهلي حدثنا أبو معشر البصري هو صدوق يوسف بن يزيد البراء قال حدثني عبيد الله بن الأخنس أبو مالك عن ابن أبي مليكة عن ابن عباسأن نفرا من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم مروا بماء فيهم لديغ أو سليم فعرض لهم رجل من أهل الماء فقال هل فيكم من راق إن في الماء رجلا لديغا أو سليما فانطلق رجل منهم فقرأ بفاتحة الكتاب على شاء فبرأ فجاء بالشاء إلى أصحابه فكرهوا ذلك وقالوا أخذت على كتاب الله أجرا حتى قدموا المدينةفقالوا يا رسول الله أخذ على كتاب الله أجرا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن أحق ما أخذتم عليه أجرا كتاب الله۔ تراویح میں قرآن کریم کا پڑھنا اور سننا اجر اور ثواب کے لئے ہوتا ہے، لہذا وہ حدیث کے حکم میں شامل نہیں، اس پر لینا دینا دونوں ناجائز ہیں۔ فقط واللہ اعلم۔ *بندہ محمد مدثر قاسمی ۔* خادم دارالافتاء کاسگنج ۔
Show all...
سور کو مارنا کیسا ہے بار بار گھر کے سامنے آتے ہیں دوا کے ذریعے مارنا کیسے ہے سمیر. بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ مارنے کی گنجائش ہے، لیکن دیکھ لیا جائے کہ کسی غیر مسلم کے پالتو تو نہیں۔
Show all...
کیا فرماتے ہیں غیر شادی شدہ کسی غیر شادی شدہ لڑکی سے محبت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ محبت جائز ہے تو یہ کونسی اور کون محبت جائز ہے عبدالرحیم موآئمہ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ *الجواب وباللہ التوفیق:* محبت اگر اللہ تعالی کے حکم کے مطابق کی جائے تو جائز ہے ، اور اگر اس کے حکم کے خلاف ہوتو ناجائز ہے، اس تفصیل کے مطابق صورت مسؤلہ میں غیر محرموں کا آپس میں محبت کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم۔ *بندہ محمد مدثر قاسمی۔* خادم دارالافتاء کاسگنج ۔
Show all...
Assalamualaikum Hazrat ek masla aa gaya hai ham log ek madarsa tameer kara rhe hain usme kaam chal rha hai uske chande ke liye ham sb log magrib ki namaz pd kr ikhatta hokar jate hain ghar ghar to mohalle me ek ghar gair muslim ka tha hame pata tha hamne uska ghar chhod diya tha lekin wo apne aapse pese de gye hamne mange nahi the unse or mohalle ki wajah se lene pade wo pese abhi tak rakhen hain unka kya kiya jaye... Mohammad Faisal Ganjdundwara۔ صورت مسؤلہ میں اگر اس غیر مسلم نے اپنی خوشی سے کچھ چندہ دیدیا ہے اور آئندہ اس چندہ کی وجہ سے کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو یعنی نہ تو وہ غیر مسلم آئندہ مدرسہ کے کسی کام میں دخل دے اور نہ ہی اپنے مذہبی کاموں کے لئے چندہ دینے پر مجبور کرے، تو لینے کی گنجائش ہے، لیکن بہتر ہے کہ دینی تعمیرات اور کاموں کے لئے اس طرح کے چندہ سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم۔ *بندہ محمد مدثر قاسمی۔* خادم دارالافتا کاسگنج ۔
Show all...
سوال یہ کہ کیا اپنی بیوی کو اس کے نام سے پکار سکتے ہے یا نہیں جواب مرحمت فرمائیں محمد عامر۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ *الجواب وباللہ التوفیق:* جی ہاں پکار سکتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ کا اپنی ازواج کو نام لیکر پکارنا احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ، تاہم بیوی کو اچھے انداز اور لقب سے پکارنا باہمی الفت اور محبت کو بڑھانے کی ایک اچھی صورت ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو حمیرا کے لقب سے بھی پکارتے تھے۔ فقط واللہ اعلم۔ *بندہ محمد مدثر قاسمی ۔* خادم دارالافتاء کاسگنج ۔
Show all...
As hazrat agar koi muslim kise ger muslim ko emaan me dakhil karde to uspar kiya ajar h mohd rashid۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ الجواب وباللہ التوفیق: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خیبر کی طرف روانہ فرمایا ، تو ان سے فرمایا کہ تم انہیں اسلام کی دعوت دو، اور اللہ تعالی کے جو حقوق ان پر فرض ہیں ، ان کے بارے میں انہیں بتلاؤ ، اور اللہ کی قسم ( یاد رکھو) کہ اللہ تعالی تمہارے ذریعہ سے کسی کو ہدایت دیدے ، یہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے۔ وعَنْ سَهْلِ بن سعدٍ، ، أنَّ النَّبيَّ ﷺ قَالَ لِعَليًّ، : *فو اللَّهِ لأنْ يهْدِيَ اللَّه بِكَ رجُلًا واحِدًا خَيْرٌ لكَ من حُمْرِ النَّعم متفقٌ عليهِ.* فقط واللہ اعلم۔ *بندہ محمد مدثر قاسمی۔* خادم دارالافتا کاسگنج ۔
Show all...
Choose a Different Plan

Your current plan allows analytics for only 5 channels. To get more, please choose a different plan.