کلام نور
前往频道在 Telegram
✅علوم آل محمد علیہم السلام، احادیث، مواعظ، دینی معلومات پر مشتمل۔ 💻دینی معلومات کے لئے وبلاگ اور پیج کے ایڈرس: https://www.facebook.com/klmnoor http://klmnoor.blogspot.com https://t.me/klmnoor 📱آپ کے مفید مشوروں کے لئے: @Klmnoor_admin
显示更多728
订阅者
无数据24 小时
+17 天
-430 天
帖子存档
728
#ماہ_رمضان_کے_دسویں_دن_کی_دعا
اَللّهمَّ اجْعَلْنی فیهِ مِنَ الْمُتَوَکِّلینَ عَلَیْکَ، وَاجْعَلْنی فیهِ مِنَ الْفاَّئِزینَ لَدَیْکَ، وَاجْعَلْنی فیهِ مِنَ الْمُقَرَّبینَ اِلَیْکَ، بِاِحْسانِکَ یا غایَهَ الطّالِبینَ۔
میرے معبود! آج کے دن مجھے تجھ پر بھروسہ اور توکّل کرنے والوں میں قرار دے، اور اس میں مجھے اپنی بارگاہ میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والوں میں قرار دے، اور اس میں مجھے اپنے مقرّب بندوں میں قرار دے، تیرے احسان کا واسطہ اے طلبگاروں کے آخری مقصود۔.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
۱۰/ رمضان المبارک
#وفات_حضرت_خدیجہ_علیہا_السلام
اس دن جناب خدیجہ کبری سلام اللہ علیہا نے بعثت کے دس سال بعد دنیا سے رحلت فرمائی۔ [مسار الشیعہ، ص۶۔۷؛ الوقایع و الحوادث، ج۱، ص۱۲۷؛ فیض العلام، ص۲۷؛ نفائع العلام، ص۱۵، ۱۹۱]
یہ اس قول کے مطابق ہے کہ جناب خدیجہ (س) کی رحلت جناب ابوطالب (ع) کے 45 دن بعد ہوئی تھی۔
آپ کی وفات کے سلسلہ میں دوسرے اقوال اس طرح سے ہیں: ۲۳/رجب، ۲۷/رجب، ۲۹/رجب، [بحار الانوار، ج۱۹، ص۲۵؛ جنات الخلود، ص۱۸] اوّل رمضان المبارک، [توضیح المقاصد، ص۲۲] ۱۲/رمضان المبارک۔
آپ نے حضرت ابوطالب علیہ السلام کی وفات کے 3 دن بعد، یا ایک مہینہ، یا ۳۵دن، یا 45 دن، یا 50 روز یا ایک سال بعد وفات پائی۔ [کافی، ج۱، ص۴۳۹؛ نفائع العلام، ص۱۹۱؛ منتخب التواریخ، ص۴۳]
▪️آپ حضرت رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ کی پہلی زوجہ تھیں، اور جب تک جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا با حیات رہیں نبی گرامی صلّی اللہ علیہ و آلہ نے کسی اور سے عقد نہ فرمایا۔
آپ نے اسلام لانے میں سبقت اختیار کی، اور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ کے لئے آپ کی خدمات اس سے کہیں زیادہ ہیں جو بیان کی جا سکیں۔ آپ کی فضیلت میں یہی کافی ہوگا کہ آپ حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی والدہ مکرّمہ ہیں، اور حضور صلّی اللہ علیہ و آلہ کی ساری ذرّیت آپ پر ہی ختم ہوتی ہے۔ [فیض العلام، ص۲۷]
▫️ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے رحلت کے وقت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ سے چند وصیتیں فرمائیں، اور تمام تر ایثار و فداکاری اور انفاقِ مال کے باوجود عرض کرتی ہیں:
یا رسول اللہ، مجھے معاف کیجئیے گا کہ میں نے آپ کے حق میں کوتاہی کی»۔
نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا:
ہرگز ہرگز! میں نے تو آپ سے خیر و خوبی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا؛ بلکہ آپ نے میری خاطر بے انتہا سعی و کوشش سے کام لیا۔ آپ نے ہمارے گھر میں کافی زحمتیں برداشت کیں، آپ نے اپنی ساری دولت خدا کی راہ میں خرچ کر ڈالی»۔
اس وقت جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے عرض کیا:
یا رسول اللہ، میں آپ کو وصیت کرتی ہوں کہ اس بیٹی کو- اور جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی جانب اشارہ کیا- جو میرے بعد یتیم ہوجائے گی، قریش کی کوئی عورت اسے اذیت نہ دینے پائے، کوئی اس کے رخسار پر طمانچے نہ مارنے پائے، اس پر کوئی چلاّئے نہیں، وہ کوئی غم نہ دیکھے۔[شجره طوبی، ج۲، ص۲۳۵۔۲۳۴]
▪️ آپ وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ کی تصدیق کی، اور وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے مکّہ میں رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ کے ساتھ نماز جماعت پڑھی، اور وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے مکّہ میں مشرکین کے سامنے اپنے اسلام کا اظہار فرمایا، اور وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے دشمنوں کے مقابل رسول خدا صلی علی علیہ و آلہ کا دفاع کیا اور اپنی ساری دولت پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ کو بخش دی، اور آپ ہی وہ پہلی خاتون ہیں جن کا ایمان حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت کے اقرار کے ذریعہ درجہ کمال تک پہونچا۔
نبی اکرم ص فرماتے ہیں: میرا دین دو چیزوں سے مستحکم ہوا ہے: ۱۔ خدیجہ کی دولت اور علی بن ابی طالب کی شمشیر۔ [شجرہ طوبیٰ، ج۲، ص۲۳۳] اور فرمایا: مجھے خدیجہ کی دولت سے بڑھ کر کسی دولت نے منفعت نہیں پہونچائی ہے۔ [امالی طوسی، ص۴۶۸؛ الصحیح من السیرہ، ج۴، ص۱۳]
▫️ ایک دن نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ نے جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا کو بلایا اور اپنے پاس بٹھایا او فرمایا:
یہ جبرئیل ہیں اور کہہ رہے ہیں:
اسلام کی کچھ شرطیں ہیں: خداوند متعال کی وحدانیت کا اقرار، رسولوں کی رسالت، آخرت اور اس شریعت کے اصول اور احکام کا اقرار، اولی الامر اور ان کے فرزندوں میں سے یکے بعد دیگرے آنے والے ائمہ طاہرین کی اطاعت اور انکے دشمنوں سے برائت۔
جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے سب کا اقرار کیا اور ائمہ طاہرین خاص طور پر حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی تصدیق کی۔
پیغمبر صلّی الله علیہ و آلہ نے فرمایا:
هُوَ مَولاکِ وَ مَولَی المُؤمِنینَ وَ إمامُهُم بَعدی۔ علی آپ کے مولا مومنین کے مولا اور میرے بعد ان کے امام ہیں۔
پھر جناب خدیجہ سے ولایت امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت کے سلسلہ میں دوبارہ عہد لیا۔ اسکے بعد رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ نے اصول و فروع دین یہاں تک کہ آداب وضو، نماز، روزہ، حج، جہاد، صلۂ رحم، واجبات اور محرّمات کو بیان فرمایا۔
اس کے بعد پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ اپنے ہاتھ کو امیر المومنین علیہ السلام کے ہاتھ پر رکھا اور جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے اپنا ہاتھ رسول خدا صلُی اللہ علیہ و آلہ کے ہاتھ پر رکھا، اور اس طریقہ سے امیر المومنین علیہ السلام کی بیعت ہوئی۔ [الطرائف، ص۴؛ بحار الانوار، ج۱۸، ص۲۳۲؛ ج۶۵، ص۳۹۲؛ الانوار الساطعہ، ص۳۳۷]
📚 تقویم شیعہ، عبد الحسین نیشابوری، انتشارات دلیل ما، ۱۰/رمضان، ص۲۷۱
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor
728
#ماہ_رمضان_کے_نویں_دن_کی_دعا
اللّهــمَّ اجْعَــلْ لِــی فِیــهِ نَصِیبــاً مِــنْ رَحْمَتِــکَ الْوَاسِعَــةِ، وَاهْدِنِــی فِیــهِ لِبَرَاهِینِــکَ السَّاطِعَــةِ، وَخُــذْ بِنَاصِیَتِــی إِلَــی مَرْضَاتِــکَ الْجَامِعَــةِ، بِمَحَبَّتِــکَ یَا أَمَــلَ الْمُشْتَاقِیــنَ۔
اے میرے معبود! آج کے دن اپنی وسیع رحمت سے ایک حصہ میرے لئے قرار دے، اور اس دن مجھے اپنی واضح اور روشن دلائل سے میری رہنمائی فرما، اور مجھے اپنی بے پناہ خوشنودی کی طرف پہونچا دے ، تیری الفت و محبت کا واسطہ اے تمام خواہشمندوں کی آرزو۔.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#رمضان_المبارک
#مساوات
#یاد_آخرت
🟤
سـأَلَ هِشَامُ بْنُ الْحَكَمِ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع عَنْ عِلَّةِ الصِّيَامِ فَقَالَ إِنَّمَا فَرَضَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ الصِّيَامَ لِيَسْتَوِيَ بِهِ الْغَنِيُّ وَ الْفَقِيرُ وَ ذَلِكَ أَنَّ الْغَنِيَّ لَمْ يَكُنْ لِيَجِدَ مَسَّ الْجُوعِ فَيَرْحَمَ الْفَقِيرَ لِأَنَّ الْغَنِيَّ كُلَّمَا أَرَادَ شَيْئاً قَدَرَ عَلَيْهِ فَأَرَادَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ أَنْ يُسَوِّيَ بَيْنَ خَلْقِهِ وَ أَنْ يُذِيقَ الْغَنِيَّ مَسَّ الْجُوعِ وَ الْأَلَمِ لِيَرِقَّ عَلَى الضَّعِيفِ فَيَرْحَمَ الْجَائِعَ.
🔵 ہشام بن حکم نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے روزہ کی علت دریافت کی تو آپ علیہ السلام نے فرمایا:
خداوند متعال نے روزہ اس لئے واجب قرار دیا ہے تاکہ امیر و غریب برابر ہو سکیں، وہ اس لئے کہ امیر کو بھوک کا احساس ہی نہیں ہو پاتا جو غریب پر رحم کرے ، کیونکہ اسے جب بھی کسی چیز کی خواہش ہو وہ حاصل کر لیتا ہے،
لہذا خدا نے یہ ارادہ کیا کہ اپنی مخلوق کے درمیان مساوات قائم کرے اور امیر کو بھوک اور درد کا احساس دلائے تاکہ کمزور کے لئے اس کا دل نرم ہو اور وہ بھوکے پر رحم کرے ۔
📚من لا يحضره الفقيه، ج۲، ص۷۳، ح۱۷۶۶، باب علة فرض الصيام
🌹🌹حضرت امام رضا علیہ السلام
🟤 علَّةُ الصَّوْمِ لِعِرْفَانِ مَسِّ الْجُوعِ وَ الْعَطَشِ لِيَكُونَ الْعَبْدُ ذَلِيلًا مُسْتَكِيناً مَأْجُوراً مُحْتَسِباً صَابِراً فَيَكُونَ ذَلِكَ دَلِيلًا عَلَى شَدَائِدِ الْآخِرَةِ مَعَ مَا فِيهِ مِنَ الِانْكِسَارِ لَهُ عَنِ الشَّهَوَاتِ وَاعِظاً لَهُ فِي الْعَاجِلِ دَلِيلًا عَلَى الْآجِلِ لِيَعْلَمَ شِدَّةَ مَبْلَغِ ذَلِكَ مِنْ أَهْلِ الْفَقْرِ وَ الْمَسْكَنَةِ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ.
🔵 روزہ کا حکم اس لئے ہے تاکہ بھوک اور پیاس کے درد کا احساس ہو اور اس کے نتیجے میں بندہ خضوع و خشوع والا ہوجائے، ماجور قرار پائے اور صابر بن جائے اور اس طرح یہ روزہ آخرت کی سختیوں سے آشنا کرسکے،
اس کے ساتھ ساتھ روزہ شہوتوں کو توڑنے اور کمزور کرنے کا بھی باعث ہوتا ہے،
اور اس کے لئے دنیا میں موعظہ ہوتا ہے اور آخرت کی یاد دلاتا ہے تاکہ وہ دنیا و عقبیٰ میں بے نواؤں، محتاجوں اور فاقہ کشوں کے درد و الم کو سجمھ سکے۔
📚علل الشرائع، ج۲، ص۳۷۸، باب العلة التي من أجلها جعل الصيام على الناس .
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#ماہ_رمضان_کے_آٹھویں_دن_کی_دعا
اللّهــمَّ ارْزُقْنِــی فِیــهِ رَحْمَــهَ الْأَیْتَــامِ، وَإِطْعَــامَ الطَّعَــامِ، وَإِفْشَــاءَ السَّــلَامِ، وَصُحْبَــهَ الْکِــرَامِ، بِطَوْلِــکَ یَا مَلْجَــأَ الْآمِلِیــنَ.
میرے معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے اور لوگوں کو کھانا کھلانے اور سب کو سلام کرنے اور شریف و نجیب لوگوں کے ساتھ مصاحبت کی توفیق عطا فرما، تیرے فضل و کرم کا واسطہ اے آرزو مندوں کی پناہ گاہ۔
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#رمضان_المبارک
#صدقہ
🌹🌹حضرت امام صادق علیہ السلام:
🟤
مَنْ تَصَدَّقَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ بِصَدَقَةٍ صَرَفَ اللَّهُ عَنْهُ سَبْعِينَ نَوْعاً مِنَ الْبَلَاءِ.
🔵 جو شخص ماہ رمضان میں صدقہ دے گا اللہ اس سے ستّر قسم کی بلاؤں کو دور کرے گا۔
📚 ثواب الأعمال و عقاب الأعمال، ص۱۴۲، ثواب الصدقة.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#ماہ_رمضان_کے_ساتویں_دن_کی_دعا
اللّهــمَّ أَعِنِّــی فِیــهِ عَلَــی صِیَامِــهِ وَ قِیَامِــهِ، وَاجْنُبْنِــی فِیــهِ مِــنْ هَفَوَاتِــهِ وَآثَامِــهِ، وَارْزُقْنِــی فِیــهِ ذِکْرَكَ بِدَوَامِــهِ، بِتَوْفِیقِــکَ یَا هــادي المضلَّیــن۔
میرے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں میری مدد فرما، اور مجھے اس میں خطاؤوں اور گناہوں سے محفوظ فرما، اور مجھے ہمیشہ تیرا ذکر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرما، تیری توفیق و عنایت کا واسطہ اے بھٹکے ہوئے لوگوں کو ہدایت کرنے والے۔.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#رمضان_المبارک
#آداب_الصائم
🌹🌹حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:
🟤
إذَا صُمْــتَ فَلْيَصُــمْ سَمْعُــكَ وَ بَصَــرُكَ وَ شَعْــرُكَ وَ جِلْــدُكَ وَ عَــدَّدَ أَشْيَــاءَ غَــيْرَ هَــذَا وَ قَــالَ لَا يَكُــونُ يَــوْمُ صَوْمِــكَ كَيَــوْمِ فِطْــرِكَ.
🔵 جب تم روزہ رکھو تو تمہارے کان، آنکھ، بال، کھال سب روزہ سے ہوں [اور امام علیہ السلام نے اس کے علاوہ دوسری چیزوں کو بھی شمار کیا] اور فرمایا: دیکھو تمہارے روزہ کا دن تمہارے عام دن کی طرح نہ ہو۔
📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج۴، ص۸۷، ح۱، باب أدب الصائم.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#ماہ_رمضان_کے_چھٹے_دن_کی_دعا
اللّهمَّ لا تَخْذُلْنی فیهِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ، وَلاتَضْرِبْنی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ، وَزَحْزِحْنی فیهِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِکَ، بِمَنِّکَ وَاَیادیکَ یا مُنْتَهی رَغْبَهِ الرّاغِبینَ۔
میرے معبود! آج کے دن مجھے اپنی نافرمانی اور معصیت پر رسوا نہ کرنا، اور مجھے اپنے غضب کے تازیانے سے سزا نہ دے، اور مجھے اس میں ان کاموں سے دور کردے جو تیرے غضب کا سبب ہوتے ہیں، تیرے فضل و احسان کا واسطہ اے رغبت کرنے والوں کی انتہائی امید۔.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#رمضان_المبارک
#تلاوت_قرآن
🌹🌹 حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم:
🟤
مَنْ تَلَا فِيهِ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ خَتَمَ الْقُرْآنَ فِي غَيْرِهِ مِنَ الشُّهُورِ
🔵 جو شخص اس مہینے میں قرآن مجید کی ایک آیت کی تلاوت کرے گا اس کا اجر و ثواب اس شخص جیسا ہوگا جس نے دوسرے مہینوں میں پورا قرآن ختم کیا ہو۔
📚 الأمالي( للصدوق) ، ص۹۵، ح۴، المجلس العشرون.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#ماہ_رمضان_کے_پانچویں_دن_کی_دعا
اللّهمَّ اجْعَلْنِی فِیهِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیهِ مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِینَ الْقَانِتِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیهِ مِنْ أَوْلِیَائِکَ الْمُتَّقِینَ، بِرَأْفَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
اے میرے معبود! آج کے دن مجھے استغفار کرنے والے والوں میں قرار دے، مجھے اس میں اپنے نیک عمل انجام دینے والے اطاعت گزار بندوں میں قرار دے ، اور مجھے اپنے مقرّب بندوں میں قرار دے، تجھے تیری رافت و رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#رمضان_المبارک
#استغفار
🌷🌷حضرت امام علی علیہ السلام
🔴
علَيْكُمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ بِكَثْرَةِ الِاسْتِغْفَارِ وَ الدُّعَاءِ فَأَمَّا الدُّعَاءُ فَيُدْفَعُ بِهِ عَنْكُمُ الْبَلَاءُ وَ أَمَّا الِاسْتِغْفَارُ فَيَمْحَى ذُنُوبَكُمْ۔
🔵 ماہ رمضان میں کثرت کے ساتھ استغفار اور دعا کریں،
کیونکہ دعا کے ذریعہ تم سے بلائیں دور ہوتی ہیں اور استغفار تمہارے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔
📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج۴، ص۸۸، باب أدب الصائم
▫️▫️▫️▫️▫️
✍🏼استغفار کا مطلب عفو و بخشش کی درخواست ہے تاکہ انسان رسوائی سے محفوظ رہے اور عذاب الٰہی میں گرفتار نہ ہو؛ کیونکہ خدا کی جانب سے پردہ پوشی یہ ہے کہ وہ اس کے گناہ کے اثرات کو ختم کردے جن میں سے ایک اثر رسوائی اور عذاب الٰہی ہے ۔
← عفو و بخشش کی درخواست کا ہماری کردار سازی میں اہم مقام ہے۔ بخشش کی درخواست کبھی ان لوگوں سے ہوتی ہے جن کے حق میں ہم سے کوتاہی ہوگئی ہو اور کبھی اس خدا کے سامنے ہوتی ہے جس کی ہم بندگی نہ کرسکے ہوں۔
← استغفار سے پہلے اپنا محاسبہ بھی ہونا چاہئے تاکہ ہمیں اپنی کوتاہیوں کا اقرار بھی ہو اور عیوب کی اصلاح ممکن ہوسکے اور تلافی کا موقع فراہم ہوجائے۔
← رمضان المبارک استغفار کا بہترین موقع ہے۔
جیسا کہ آنحضرت صلّی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا:
إنَّ الشَّقِيَّ مَن حُرِمَ غُفرانَ اللّه ِ في هذَا الشَّهرِ العَظيمِ
بدبخت ہے وہ جو اس عظیم ماہ میں اللہ کی مغفرت سے محروم رہے۔
📚 الأمالي( للصدوق)، ص۹۳، المجلس العشرون .
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#ماہ_رمضان_کے_چوتھے_دن_کی_دعا
اللّهمَّ قَوِّنِی فِیهِ عَلَی إِقَامَهِ أَمْرِكَ وَارْزُقْنِی فِیهِ حَلَاوَهَ ذِکْرِكَ وَأَوْزِعْنِی فِیهِ أَدَاءَ شُکْرِكَ بکرمک واحفظنی بحفظک و سترك یا أبصر الناظرین۔
اے میرے معبود! آج کے دن مجھے اپنے حکم کی تعمیل کی قوّت عطا فرما اور مجھے اپنے ذکر کی حلاوت عنایت کر اور اس میں مجھے اپنے کرم سے شکر بجا لانے کی توفیق مرحمت فرما اور مجھے اپنی پردہ پوشی اور حفاظت کے ذریعہ گناہ سے محفوظ فرما، اے سب سے زیادہ بصیرت رکھنے والے۔.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#رمضان_المبارک
#ماہ_مغفرت
🌷🌷حضرت امام علی رضا علیہ السلام:
🔴
الْحَسَنَاتُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مَقْبُولَةٌ وَ السَّيِّئَاتُ فِيهِ مَغْفُورَةٌ مَنْ قَرَأَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ كَانَ كَمَنْ خَتَمَ الْقُرْآنَ فِي غَيْرِهِ مِنَ الشُّهُورِ وَ مَنْ ضَحِكَ فِيهِ فِي وَجْهِ أَخِيهِ الْمُؤْمِنِ لَمْ يَلْقَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا ضَحِكَ فِي وَجْهِهِ وَ بَشَّرَهُ بِالْجَنَّةِ وَ مَنْ أَعَانَ فِيهِ مُؤْمِناً أَعَانَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى الْجَوَازِ عَلَى الصِّرَاطِ يَوْمَ تَزِلُّ فِيهِ الْأَقْدَامُ وَ مَنْ كَفَّ فِيهِ غَضَبَهُ كَفَّ اللَّهُ عَنْهُ غَضَبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ مَنْ نَصَرَ فِيهِ مَظْلُوماً نَصَرَهُ اللَّهُ عَلَى كُلِّ مَنْ عَادَاهُ فِي الدُّنْيَا وَ نَصَرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ الْحِسَابِ وَ الْمِيزَانِ شَهْرُ رَمَضَانَ شَهْرُ الْبَرَكَةِ وَ شَهْرُ الرَّحْمَةِ وَ شَهْرُ الْمَغْفِرَةِ وَ شَهْرُ التَّوْبَةِ وَ الْإِنَابَةِ مَنْ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَفِي أَيِّ شَهْرٍ يُغْفَرُ لَهُ فَاسْأَلُوا اللَّهَ أَنْ يَتَقَبَّلَ مِنْكُمْ فِيهِ الصِّيَامَ وَ لَا يَجْعَلَهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْكُمْ وَ أَنْ يُوَفِّقَكُمْ فِيهِ لِطَاعَتِهِ وَ يَعْصِمَكُمْ مِنْ مَعْصِيَتِهِ إِنَّهُ خَيْرُ مَسْئُول۔
🔵 نیکیاں ماہ رمضان میں قبول ہوتی ہیں، اور گناہ بخش دئے جاتے ہیں،
جو ماہ رمضان میں کتاب خدا کی ایک آیت کی تلاوت کرے گا گویا وہ اس کی طرح ہے جس نے دوسرے مہینوں میں پورے قرآن کو ختم کیا ہو،
اور جو اس مہینے میں اپنے مومن بھائی سے خوشروئی کے ساتھ پیش آئے گا وہ یوم قیامت اس سے اس طرح سے ملاقات کرے گا کہ اس کا چہرہ کھلا ہوا ہوگا اور اسے جنّت کی بشارت دے گا،
اور جو اس مہینے میں کسی مومن بھائی کی مدد کرے گا خدا اسے پل صراط سے گزرنے میں مدد فرمائے گا جبکہ لوگوں کے قدم اس پر ڈگمگا رہے ہونگے،
اور جو اس مہینے میں اپنے غیض و غضب کو روکے گا خدا قیامت کے دن اس سے اپنے غضب کو دور رکھے گا،
اور جو اس مہینے میں کسی مظلوم کی نصرت کرے گا خدا دنیا میں اس سے دشمنی کرنے والے کے مقابل اس کی مدد فرمائے گا اور آخرت میں میزان اور حساب کے وقت اس کی نصرت کرے گا۔
ماہ رمضان برکت کا مہینہ ہے، رحمت کا، مغفرت کا، توبہ و انابہ کا مہینہ ہے؛ جس کی مغفرت ماہ رمضان میں نہ ہو سکے پھر کس مہینے میں ہوگی؟!
لہذا خدا سے دعا کرو کہ وہ اس مہینے میں تمہارے روزے قبول فرمائے، عمر طولانی کرے، اور وہ تمہیں اس میں اپنی اطاعت کی توفیق دے اور معصیت سے محفوظ رکھے ؛ بیشک وہ بہترین ذمہ دار اور چارہ ساز ہے۔
📚 فضائل الأشهر الثلاثة، ص۹۷، كتاب فضائل شهر رمضان.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor728
#ماہ_رمضان_کے_تیسرے_دن_کی_دعا
االلّهمَّ ارْزُقْنِی فِیهِ الذِهْنَ وَ التَنْبِیهَ، وَ باعِدْنِی فِیهِ مِنَ السَّفاهَهِ وَ التَمْویهِ، وَاجْعَلْ لِی نَصِ یباً مِنْ کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیهِ، بِجُودِكَ یا اَجْوَدَ الْاَجْوَدِینَ۔
اے میرے معبود! آج کے دن مجھے ہوش اور بیداری عطا فرما اور مجھے ہر طرح کی نادانی، فریب کاری سے دور فرمادے اور مجھے ہر اس نیکی سے حصّہ دے جو آج تیری عطاؤوں سے نازل ہو۔ تیرے جود و کرم کا واسطہ اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔.
https://t.me/klmnoor
https://www.facebook.com/klmnoor