ISLAM WITH EMAN
前往频道在 Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
显示更多1 278
订阅者
+124 小时
-17 天
-1330 天
帖子存档
1 278
🔷 حالات کی دھند 🔷
1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،
لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصےکا اظہار کرتے ہوئے کہا:
”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے"
زندگی کے میدان میں کتنے ہی ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلئے ہم نے اپنا وقت، صلاحیت اور توانائی صرف کی ہوتی ہے لیکن حالات کی دُھند میں وہ ہمیں بھول جاتے ہیں،
اس لئے سب کے مفادات کا خیال ضرور رکھیں مگر کبھی کسی سے کوئی امید یا توقع کبھی نہ رکھیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN
1 278
🔷 کُتّوں کی سچی گواہی! 🔷
جھوٹوں کی بستی کے کُتّوں کی سچی گواہی!
ایک بستی کے لوگ جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہی دینے کے لئے مشہور تھے۔
اس بستی کے ایک مرد و عورت نے خفیہ طور پر نکاح کر لیا۔ نکاح یقیناً شریعت کے مطابق تھا۔۔ نکاح خوان قاضی اور گواہوں کی موجودگی میں۔
کچھ عرصے بعد میاں بیوی میں ناچاقی ہوگئی اور شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال بھی دیا اور اسے تمام شرعی حقوق سے بھی محروم کردیا۔
خاتون شہر کے قاضی کے پاس مقدمہ لے کر گئی اور بتایا کہ شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے۔
قاضی نے کہا:
تمہارے اس نکاح کی تو کسی کو خبر ہی نہیں۔
خاتون نے کہا کہ جناب ہمارا نکاح بالکل شریعت کے عین مطابق ھوا۔
قاضی نے پوچھا ۔۔ کوئی گواہ ہے؟
جی ۔۔ قاضی صاحب ۔۔ دو گواہ بھی تھے، ان ہی کی موجودگی میں یہ نکاح ہوا تھا۔
قاضی صاحب نے شوہر اور گواہوں کو طلب کرلیا۔ مگر انہوں نے بھری عدالت میں خاتون کو پہچاننے اور نکاح سے صاف انکار کر دیا۔
اور بیک زبان کہا کہ ہم نے تو اج سے پہلے اس خاتون کو کبھی دیکھا تک نہیں۔
قاضی صاحب نے خاتون، شوہر اور گواہوں کو بیک وقت گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے خاتون سے پوچھا ۔۔ کیا تمہارے شوہر کے پاس کتّے ہیں؟
خاتون نے کہا؟ ہاں
قاضی نے خاتون سے پوچھا ۔۔ کیا اپ کتوں کی گواہی اور ان کے فیصلے کو قبول کر لیں گی؟
خاتون نے کہا۔۔ جی ۔۔ مجھے ان کی گواہی اور فیصلہ قبول ہوگا۔
قاضی نے حکم دیا کہ خاتون کو اس شخص کے گھر لیجایا جائے۔۔ اگر وہ اس خاتون کو دیکھ کر (اجنبی جان کر) بھونکنے لگیں تو یہ عورت جھوٹی ہے۔
اور اگر
وہ کتے خاتون کو دیکھ کر۔۔ گھر کا فرد سمجھ کر ۔۔۔ خوش ہوں اور اس کا استقبال کریں تو خاتون کا دعویٰ درست اور شوہر اور گواہ جھوٹے ہیں اور یہ خاتون گھر کی مالکن ہے۔
یہ حکم جاری کرتے ہی قاضی اور عدالت میں موجود لوگوں نے شوہر اور گواہوں کی طرف دیکھنا شروع کر دیا جن کے چہرے جھوٹ پکڑے جانے کے خوف سے پیلے پڑ گئے تھے اور جسم کپکپانے لگے تھے۔
فیصلہ تو ہوچکا تھا کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔
قاضی صاحب نے سپاہیوں کو حکم جاری کیا ۔۔ گرفتار کرلو ان جھوٹوں کو اور انہیں کوڑے لگاؤ ۔۔ کہ یہی جھوٹے ہیں۔
اور آبزرویشن دی:
بدترین بستیاں ہیں وہ،جن کے باشندوں سے زیادہ ان کے کتے سچے ہیں۔
🔘 ھمیشہ سچ کا ساتھ دیں۔
📚 عربی قصے کا ترجمہ
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN
1 278
🔷 مسلم سائنسدانوں کا حشر 🔷
مسلم سائنس دانوں کا جو حشر مسلمانوں کے ہاتھوں ہوا وہ عوام کو نہیں بتایا جاتا۔
صرف چھ سائنسدانوں کا مختصر احوال پیش خدمت ھے۔
❶ یعقوب الکندی
فلسفے، طبیعات، ریاضی، طب، موسیقی، کیمیا اور فلکیات کا ماہر تھا۔ الکندی کی فکر کے مخالف خلیفہ کو اقتدار ملا تو مُلّا کو خوش کرنے کی خاطر الکندی کا کتب خانہ ضبط کر کے اس کو ساٹھ برس کی عمر میں سرعام کوڑے مارے گئے۔ ہر کوڑے پر الکندی تکلیف سے چیخ مارتا تھا اور تماش بین عوام قہقہہ لگاتے تھے۔
❷ ابن رشد
یورپ کی نشاۃ ثانیہ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اندلس کے مشہور عالم ابن رشد کو بے دین قرار دے کر اس کی کتابیں نذر آتش کر دی گئیں۔ ایک روایت کے مطابق اسے جامع مسجد کے ستون سے باندھا گیا اور نمازیوں نے اس کے منہ پر تھوکا۔ اس عظیم عالم نے زندگی کے آخری دن ذلت اور گمنامی کی حالت میں بسر کیے۔
❸ ابن سینا
جدید طب کے بانی ابن سینا کو بھی گمراہی کا مرتکب اور مرتد قرار دیا گیا۔ مختلف حکمران اس کے تعاقب میں رہے اور وہ جان بچا کر چھپتا پھرتا رہا۔ اس نے اپنی وہ کتاب جو چھ سو سال تک مشرق اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں پڑھائی گئی، یعنی القانون فی الطب، حالت روپوشی میں لکھی۔
❹ زکریا الرازی
عظیم فلسفی، کیمیا دان، فلکیات دان اور طبیب زکریا الرازی کو جھوٹا، ملحد اور کافر قرار دیا گیا۔ حاکم وقت نے حکم سنایا کہ رازی کی کتاب اس وقت تک اس کے سر پر ماری جائے جب تک یا تو کتاب نہیں پھٹ جاتی یا رازی کا سر۔ اس طرح بار بار کتابیں سر پہ مارے جانے کی وجہ سے رازی اندھا ہو گیا اور اس کے بعد موت تک کبھی نہ دیکھ سکا۔
❺ جابر ابن حیان
مغربی دنیا انہیں جدید کیمیاء کا فادر کہتی ھے جس نے کیماء، طب، فلسفہ اور فلکیات پر کام کیا۔ جس کی کتاب الکینیاء اور کتاب السابعین صرف مغرب کی لائبریریوں میں ملتی ہے۔ حکومت وقت کو جابر کی بڑھتی ہوئی شہرت کھٹکنے لگی۔ جابر کا خراسان میں رہنا مشکل ہو گیا۔ اس کی والدہ کو کوڑے مار مار کر شہید کر دیا گیا۔ جابر اپنی کتابوں اور لیبارٹری کا مختصر سامان سمیٹ کر عراق کے شہر بصرہ چلا گیا۔ بصرہ کے لوگ جابر کے علم کے گرویدہ ہو گئے۔ جابر جیسی کیمیا گری اور علمی گفتگو انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں سنی تھی۔
جابر نے انہیں زمین سے آسمان اور زمین سے اس کی تہوں تک کا سفر کروا دیا۔ حاکم بصرہ کو بھی اس کی شہرت برداشت نہ ہوئی۔ حاکم کے درباری جابر کی بڑھتی ہوئی علمی شہرت اور مسلکی اختلاف کو حکومت کے لیے خطرہ سمجھنے لگے۔ ایک دن جابر کو الزامات کی زد میں لا کر قاضی بصرہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ قاضی نے حاکم کی ایما پر جابر کو سزائے موت سنا دی۔ اور یوں جس جابر بن حیان کو آج مغرب بابائے کیمیا کہتی ہے، اس کی کیمیا گری، علم اور سائنسی ایجادات کو مسلمانوں نے ہی جادوگری، کذب اور کفر قرار دے دیا۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN
1 278
🔷 تانبے کے برتن میں پانی پینا 🔷
تانبے کے برتن میں پانی پینے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
پانی اس سیارے پر زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے ضروری عنصر ہے۔ انسانی جسم کا 70 فیصد حصہ پانی سے بنا ہے۔
یہ تو آپ کو معلوم نہیں ہوگا لیکن قدیم زمانے میں ہمارے آباؤ اجداد اور یہاں تک کہ ہماری دادیوں نے بھی تانبے کے برتنوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے رواج پر عمل کیا تھا۔ ان کا مقصد شاید پینے کے پانی کی حفاظت کرنا تھا لیکن اس کے صحت سے متعلق بھی بہت سے فوائد ہیں۔
تانبے کے برتنوں میں پانی پینے اور ذخیرہ کرنے کو پوری تاریخ میں بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے لیکن یہ اب تمام توجہ حاصل کر رہا ہے جب لوگوں کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ اس سے جسم کو کیا فائدہ ہوتا ہے۔ تانبے کی بوتل میں رکھا ہوا پانی صبح نہار منہ پینے سے آپ کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔
تانبے کے برتن میں پانی ذخیرہ کرنے سے پانی میں موجود تمام بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں اور پانی کو پینے کے لیے بالکل موزوں بنا سکتے ہیں۔
تانبے کی بوتلیں دیکھنے میں شاید اچھی نہ لگیں کیونکہ وہ وقت کے ساتھ داغدار ہو جاتی ہیں لیکن جو فوائد وہ فراہم کرتی ہیں شاید ہی کوئی دوسری بوتل کرتی ہو۔
تانبے میں اینٹی بیکٹیریل اثرات ہوتے ہیں۔ بہت سارے واٹر پیوریفائر میں تانبا ہوتا ہے۔ کاپر پانی میں موجود بیکٹیریا، فنگس کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس طرح پانی پینے کے لیے بالکل صاف ہو جاتا ہے۔ تانبا تھائیرائڈ گلینڈ کے صحیح کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تھائیرائڈ گلینڈ کے صحیح کام کرنے کے لیے جسم میں کافی مقدار میں کاپر ہونا ضروری ہے۔
تانبے میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ تانبے کی یہ خاصیت جسم میں کسی بھی قسم کی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسم کو الرجی اور انفیکشن سے بھی بچاتی ہے۔
دھات میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں۔ تانبے کی یہ خاصیت جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتی ہے جو کہ جِلد کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہے اور بڑھاپے کی علامات کو روکتی ہے۔ یہ جسم میں خون کی گردش کو فروغ دیتا ہے۔ یہ خون کی نالیوں کو پھیلنے میں بھی مدد کرتا ہے جو بالآخر قلبی نظام کے مناسب کام کو منظم کرتا ہے اور اسے کسی بھی قسم کی بیماری سے بچاتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 خشخاش کے طبی فوائد 🔷
قدیم زمانے سے متعدد بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیے جانے والے بیج خشخاش کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، خشخاش کی افادیت سائنس سے بھی ثابت شدہ ہے۔
زمانہ قدیم سے بزرگ افراد کی جانب سے خشخاش کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے، یہ بیچ خصوصاً خواتین کے لیے بہترین ہے۔
غذائی اور ماہرینِ جڑی بوٹیوں سمیت میڈیکل سائنس سے بھی ثابت شدہ خشخاش کی خصوصیات اور اس کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے بے شمار فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
خشخاش بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جُز ہے۔ ماہرین جڑی بوٹیوں و غذائی ماہرین کے مطابق خشخاش فائبر سے بھرپور بیج ہے، صرف 9 گرام خشخاش یا ایک چائے کے چمچ مقدار خشخاش میں 46 کیلوریز، 1.6 گرام پروٹین، 3.7 گرام چکنائی، 1.7 گرام فائبر، میگنیز، کاپر، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، زنک، تھیامین اور آئرن جیسے اہم منرلز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشخاش میں ایک جُز کیمیا پولی فینل ( chemia polyphenol) بھی پایا جاتا ہے جو بے شمار اینٹی آکسیڈنٹ کا مجموعہ ہوتا ہے اور صحت پر کئی اچھے اثرات کے ساتھ بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے، بیماریوں کے خلاف لڑنے میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔
خشخاش کی تاثیر گرم ہے، خشخاش میں پایا جانے والا منرل میگنیز ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید غذا ثابت ہوتا ہے جبکہ خشخاش کا استعمال خُون جمنے سے روکتا ہے اور جسم میں خون کی کارکردگی بہتر بناتا ہے جس کے سبب تمام اعضاء کا نظام بہتر ہوتا ہے۔
خشخاش کا تیل اومیگا 6 اور 9 سے بھرپُور ہوتا ہے جبکہ اس میں اومیگا 3 کی بھی کُچھ مقدار پائی جاتی ہے۔
🔹 پرسکون نیند
خشخاش کے بیج نیند کی کمی کو دور کرتے ہیں۔ خشخاش بہتر نیند کے لیے کارآمد ہے، پرسکون نیند کے لیے خشخاش کی چائے بنا کر بھی پی جا سکتی ہے یا اس کا پیسٹ بنا کر گرم دودھ میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
🔹 ذیابیطس کیلئے مفید
ذیابیطس کے علاج کے لیے خشخاش کے بیج مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
🔹 صحت مند بالوں کیلئے
بھیگی ہوئی خشخاش کے بیج، سفید یا کالی مرچ کے دہی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں، اب اسے اپنے بالوں پر لگائیں، آدھے گھنٹے بعد بال دھو لیں، خشکی کی موجودگی اور اسے دوبارہ سے ہونے سے روکنے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کریں۔
🔹 خشخاش اور دماغی صحت
خشخاش دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے، اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے، ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔
🔹 وزن میں کمی کا سبب
اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور خشخاش وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اسی لیے روزمرہ اس کے استعمال سے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔
🔹 جوڑوں کے درد کے لیے
خشخاش جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے، اس کا تیل جوڑوں پر لگانے اور مساج کرنے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ خشخاش قدرتی ’پین کلر‘ کا کردار ادا کرتی ہے۔ خشخاش میں قُدرتی طور پر ایسے کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو درد کو ختم کرنے والی ادویات میں بھی شامل ہوتے ہیں، خشخاش کے استعمال سے جسم میں ہونے والے درد میں سکون ملتا ہے اور یہ قُدرتی طور پر پُرسکون نیند کا سبب بنتی ہے۔
🔹 خواتین کے صحت کے لیے موزوں
خشخاش میں ایسے کیمیائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو بچوں کی پیدائش میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں، اس کا تیل استعمال کرنے سے حمل ٹھہرنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔
■ خشخاش کے استعمال کے نقصانات
اگر کسی فرد کا ایلوپیتھی ادویات سے علاج جاری ہے تو خشخاش کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کر لیں۔
خشخاش کو اگر تھوڑی سی مقدار میں استعمال کیا جائے تو ماہرین کے نزدیک یہ نقصان دہ نہیں ہے۔
اسے خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ دُھلی ہُوئی خشخاش خریدیں، بغیر دُھلی ہُوئی خشخاش میں نشے کے عنصر پائے جاتے ہیں۔
زیادہ استعمال کے نتیجے میں اسے کھانے کی لت بھی لگ سکتی ہے لہٰذا اعتدال کے ساتھ استعمال کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 دال ماش مردانہ کمزوری کیلئے 🔷
مرد کی دائمی صحت کا دارو مدار مردانہ ہارمونز ٹیسٹوسٹیرون لیول پر ہے جہاں یہ لیول کم ہونا شروع ہوگا مردانہ کمزوری بال سفید ہونا حرارت غزیزی کم جسم ٹھنڈا سیکس سے بے رغبتی ہونا شروع ہو گی۔ جس کی بڑی وجہ جست کی کمی بتائی جاتی ہے۔
ٹیسٹوسٹیرون بوسٹ کے لئے قدرتی طور پر غذا میں مغز چلغوزہ، مغز تخم کونج کافی بہتر ہیں۔
ہم آج ایک بہت عام سی چیز پر بات کرتے ہیں جسکا بنانا استعمال کرنا بے حد آسان اور ہر خطرے سے مبرا ہے۔
🔹 دال ماش کا حلوا
تقویت جسمانی و باہ اور اعضائے رئیسہ۔
ایک پیالی ماش کو صاف کر لیں اور پیاز کے رس دو پیالی میں بھگو کر خشک کر کے پیس لیں۔ اس آٹے کو اصلی گھی اور شکر کے ساتھ بھون کر اس میں مغزیات مغز بادام، چلغوزے کا مغز ، پستہ اور اخروٹ کا مغز ہر ایک 20 گرام کا اضافہ کر کے رکھ لیں۔
25-20 گرام کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔ خوشبو کے لیے پسی ہوئی دار چینی کا اضافہ کر سکتے ہیں۔
🔹 دیگر نسخہ و ترکیب
ماش کی دال میں قدرتی طور پر جست کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اکثر حکماء کوئی دوا بنا کر ماش کی دال کا آٹا بنا کر اس میں دوا کو آگ دیتے ہیں جس سے اس دوا میں قدرتی جست دوا کا حصہ بن جاتا ہے۔
ترکیب
ایک پاؤ ماش کی دال صاف کریں اور صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔ تھوڑا سا اصلی گھی لیں اور اس میں دال کو بریاں کر لیں، ٹھنڈی کر کے گرائینڈر کر لیں اور اسکا دگنا شہد ملا لیں۔
ایک چائے کا چمچ کھانا اور ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں اور سدا بہار جوانی قائم رکھیں۔
آزمودہ اور مجرب ہے۔
✍ تحریر حکیم مظہر حسین
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 قوت باہ کیا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4924
🔷 قوت باہ میں اضافے کا نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4926
🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 14 غذائیں
https://t.me/islamwitheman/5048
🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 3 غذائیں
https://t.me/islamwitheman/5050
🔷 عام سی گولی سے مردانہ کمزوری کا علاج
https://t.me/islamwitheman/5051
🔷 دال ماش مردانہ کمزوری کیلئے
https://t.me/islamwitheman/5092
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 دال ماش کے فوائد 🔷
کہنے کو دال۔۔ فائدے میووں کے۔۔۔
ماش کی دال توانائی کا آتش فشاں۔ پروٹین، فولاد، کیلشیئم اور وٹامنز کا خزانہ ہے۔ اس میں اس قدر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں کہ یہ طاقت کے ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔
ماش کی دال میں وٹامن بی 6، پوٹاشیئم، زنک، کاپر اور مینگنیز جیسے منرلز بھی پائے جاتے ہیں جو آپ کے دل و دماغ اور قوت مدافعت کو چٹان جیسی مضبوطی دیتے ہیں، جس سے آپ کا جسم بڑے امراض کا مقابلہ کرنے کا اہل ہوجاتا ہے۔ ان عناصر کی بدولت آپ کے جسم کی دفاعی لائن پہلے ہی حملے میں جراثیموں کو مار بھگانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔
دال ماش کالی ہو یا سفید والی، فائدے کم و بیش برابر ہی ہیں. ان اجزاء کے علاوہ بھی کئی دیگر قیمتی اجزاء بھی ماش کی دال میں پائے جاتے ہیں۔ جو درج زیل ہیں۔
🔹 پولی فینولز (polyphenols)
ماش میں شامل یہ وہ جز ہے جو جسم میں فاسد مادوں سے لڑتا ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ ریز کے نقصانات کو دور کرتا ہے، دل کو خطرات سے محفوط تر بناتا ہے۔
🔹 پروٹین (protein)
آپ نے ایک کپ ماش کی دال پکائی تو سمجھ لیں کہ آپ نے 18 گرام گوشت بھی پکا لیا۔ یہ اس دال کا مفت میں ایک زبردست فائدہ ہے۔کیونکہ ماش میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔
🔹 آئرن (iron)
ماش کی دال کے ایک کپ میں صرف پروٹین ہی نہیں بلکہ فولاد کی ایک بڑی مقدار بھی آپ کو ملے گی، یہ فولاد آپ کو توانا رکھے گا اور خون بنانے کے بھی کام آئے گا۔
🔹 کیلشیئم (calcium)
اس دال میں کیلشیئم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جو آپ کے جوڑوں، ہڈیوں اور جسم کو بے حد طاقتور بنا دیتی ہے۔ ایک کپ ماش کی دال سے مفت کا 38 گرام اصلی کیلشیئم ملتا ہے۔
🔹 فائبر (fiber)
اگر ماش کی دال آپ چھلکوں والی استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اضافی فائبر بھی ملے گا، جو آپ کی آنتوں کا نظام درست رکھے گا، وزن بھی گھٹائے گا۔
🔹 فولک ایسڈ (folic acid)
اس دال میں موجود فولک ایسڈ جسم کی گروتھ میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ منہ کے چھالوں یا ماؤتھ السر کے مریض فولک ایسڈ کی بدولت خاص شفا پاتے ہیں۔ اس سے بالوں کی نشونما اچھی ہوتی ہے۔ فولک ایسڈ دل کے دورے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ اس کا حاملہ خواتین کو بھی بہت فائدہ ہے، فولک ایسڈ کی گولیاں استعمال کرنے والی خواتین کو تولیدی عمل میں آسانی ہوتی ہے۔ ماش کی دال کے مسلسل استعمال سے بھی دوا جیسے فائدے مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
🔹 میگنیشیئم (magnesium)
میگنیشیئم وہ عنصر ہے جو دماغ کو طاقت دیتا ہے، ماش کی دال میں موجود یہ جز آپ کو اچھی نیند لانے میں مدد دیتا ہے، ڈیپریشن کو دور کرتا ہے، نفسیاتی مسائل میں بھی کام آتا ہے۔
اس دال میں موجود اجزاء مردانہ تولیدی نظام کو بھی درست حالت میں رکھتے ہیں اور مادے کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔
ماش کی دال ہفتے میں دو بار لازمی کھانے سے جسم کو ضروری اجزاء میسر آتے رہتے ہیں۔ اور جسم توانا رہتا ہے۔ لیکن اگر کوئی مریض اس دال سے دوا کے فائدے حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اسے روزانہ بھی استعمال کرسکتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 بھنڈی کے فوائد 🔷
🔹 وٹامنز کا حصول:
اس سبزی میں متعدد وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، جیسے وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین ہے، وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ زخم جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے۔
🔹 بینائی ٹھیک کرے:
بھنڈی وٹامن اے اور دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے بیٹا کیروٹین، لیوٹین وغیرہ سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ عمر بڑھنے سے آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی کو روکنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ موتیا کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
🔹 بلڈ پریشر نارمل کرے:
بھنڈی پوٹاشیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے جو کہ دوران خون کو ٹھیک رکھنے والا جز ہے۔ بنیادی طور پر پوٹاشیم جسم میں سیال کے تناسب کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ سوڈیم کو متوازن کرتا ہے۔ اسی طرح یہ خون کی شریانوں اور جوڑوں کو ریلیکس کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کا نظام مضبوط ہوتا ہے۔
🔹 بے وقت کھانے سے روکے:
بھنڈی میں موجود حل نہ ہونے والی فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتی ہے، جس کے باعث دن بھر میں بے وقت منہ چلانے کا امکان کم ہوتا ہے اور جسمانی وزن کو اعتدال میں رکھنا یا کمی لانا ممکن ہو جاتا ہے۔
🔹کیل مہاسوں کا علاج:
رات کو چہرے پر بھنڈی کے گودے کو آدھا گھنٹہ لگا کر بعد میں دھونے سے کیل مہاسے ٹھیک ہو جاتے ہیں اور خوبصورتی بڑھ جاتی ہے۔ پھوڑے پھنسی پر بھنڈی کا گودا باندھنے سے پھوڑے کو آرام آ جاتا ہے۔
🔹 ذیابیطس کے مریضوں کی سبزی:
بھنڈی کی جلد اور بیج بلڈ گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ سبزی ہے۔ اس سے ہٹ کر بھی اس میں موجود انزائمے انسولین کی حساسیت بڑھاتے ہیں جبکہ لبلبے انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی پیداوار کو مستحکم رکھتے ہیں۔
بھنڈی ذیابیطس کی بیماری کے خطرے کی روک تھام کے لیے بھی مددگار ہے۔ سائنسی مشاہدات کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ حل پذیر ریشے کی وجہ سے بھنڈی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں گلوکوز کی سطح کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے۔ یہ آنتوں میں جذب ہونے والی شکر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
🔹 دمہ سے بچاؤ:
جن پھلوں یا سبزیوں میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے مثلاً بھنڈی کی بہت تھوڑی سی مقدار کھانے سے دمہ کی علامات کا خاتمہ ممکن ہے۔ ایک سائنسی جریدے 'تھورکس' میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ بھنڈی بچپن میں دمہ کی علامات مثلاً گھرگھراہٹ کے خلاف انتہائی حفاظتی اثر رکھتی ہے۔ یہ حفاظتی اثرات ان بچوں میں بھی دیکھے گئے جو ہفتے میں ایک یا دوبار بھنڈی یا ترش پھل کھاتے تھے جبکہ دمہ کے حساس مریضوں میں خاص طور پر یہ حفاظتی اثرات سچ ثابت ہوئے۔
🔹 کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار:
بھنڈی ناصرف نظام انہضام کو فروغ دیتی ہے بلکہ اعلیٰ فائبر کے ساتھ صحت مند کولیسڑول کی سطح کو فروغ دیتی ہے۔ بھنڈی میں موجود حل پذیر فائبر پانی میں تحلیل کیا جا سکتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فائبر غذا کی نالی میں ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے۔ جہاں وہ کھانے کی دوسری چیزوں کے کولیسڑول کے ساتھ چپک جاتا ہے اور جسم سے فضلے کے ساتھ خارج ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر کولیسٹرول کی سطح کم ہو جاتی ہے۔
ہارورڈ ہیلتھ اسکول کی مطبوعات کے مطابق اگر کھانے کی تمام اشیاء جن میں زیادہ چکنائی اور کولیسٹرول ہے، ان کی جگہ بھنڈی کھائی جائے تو کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ بھنڈی میں کولیسٹرول نہیں ہے اور اس میں بہت کم چکنائی ہے۔
🔹 گردے کی بیماری سے بچاؤ:
بہت سے سائنسی مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ باقاعدگی سے بھنڈی کھانے سے گردوں کی بیماریوں کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے 'جلن میڈیکل جرنل' میں شائع مطالعے میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ایسے مریض جو روزانہ بھنڈی کھاتے تھے ان میں گردے کے نقصان کی طبی علامات میں کمی واقع ہوئی ان مریضوں کے مقابلے میں جو ذیابیطس کی ڈائیٹ پر رکھے گئے تھے۔
🔹 کینسر کی روک تھام:
بھنڈی میں فولیٹ موجود ہوتا ہے جو خون کے سرخ خلیات بنانے کے ساتھ ساتھ ڈی این اے کی مرمت اور استحکام میں مدد دیتا ہے، یہ طاقتور وٹامن خلیات کی معمول کی نشوونما کو بھی یقینی بناتا ہے، جس سے مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5090
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 بھنڈی (okra) 🔷
بھنڈی ایک پودے کا پھل ہے، لیکن اب اسے دنیا بھر میں سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ صحت کے فوائد کے حوالے سے اس سے بہتر کوئی اور سبزی نہیں ہے۔
🔹 نام
انگریزی میں 'اوکرا' یا لیڈی فنگر کے نام سے پہچانی جانے والی سبزی بھنڈی کو ہندی میں بھنڈی توری، فارسی میں بامیہ، عربی میں بامیا، بنگالی میں دھیرس، سندھی میں بھنڈیوں، گجراتی میں بھینڈو اور مرہٹی میں بھنڈا کہتے ہیں۔
🔹 پودا
اس کا پودا چھوٹا ہوتا ہے۔ بھنڈی پر چھوٹا چھوٹا رؤاں ہوتا ہے۔ اس کے اندر چار یا پانچ خانے ہوتے ہیں۔جن میں مٹر کی مانند گول دانے بھرے ہوتے ہیں، لیکن یہ مٹر سے کافی باریک ہوتے ہیں۔ یہ پھل اور اس کے پودے کی شاخیں تمام لعاب دار ہوتی ہیں۔ رنگ تازہ سبز اور بیج سفید ہوتے جبکہ ذائقہ پھیکا اور لعاب دار ہوتا ہے۔
🔹 کیمیائی اجزا:
جدید تحقیق کے مطابق ایک سو گرام بھنڈی میں نمی 89.6 گرام، پروٹین 1.9 گرام، چکنائی 0.2 گرام، تھیامین 10.7 ایم جی، معدنی نمک 0.7گرام، ریبوفلووین 0.10ایم جی، نکوٹینک ایسڈ 0.6 ایم جی، دیگر کاربوہائیڈریٹ 6.4 گرام، وٹامن 13 گرام، کیلشیم 66 ایم جی، میگنیشیم 43 ایم جی، ارجنین 0.16، آکسیلک ایسڈ 8 ایم جی، ہسٹیڈین 0.07، فاسفورس 56 ایم جی، لائی سین 0.16، لوہا(آئرن) 1.5 ایم جی، ٹرائپوفین 0.04، سوڈیم 6.9 ایم جی، فینلا لنائین 0.24، پوٹاشیم 103ایم جی، سسٹون 0.05، تانبہ 0.19 ایم جی، میتھو نائن 0.08، گندھک 30 ایم جی، تھیو نائن 0.24، کلورین 41 ایم جی، لیو سینے 0.39، وٹامن اے 88 ای یو، ولائین 0.26، امینو ایسڈ، نائیٹروجن 0.30% شامل ہوتی ہیں۔
🔹 بھنڈی کے طبی فوائد:
بھنڈی وٹامنز، معدنیات، منفرد تکسیدی مادوں یا اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ جس سے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے علاج اور گردے کی بیماریوں کے لیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔
🔹 نظام ہاضمہ بہتر کرے:
اپنی غذا میں بھنڈی کا اضافہ کرکے آپ نظام ہاضمہ کو مضبوط بنا سکتے ہیں، جس کی وجہ اس میں موجود فائبر ہے جو کہ غذائی نالی سے غذا کے گزرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ قبض وغیرہ کا خطرہ کم کرتا ہے۔، اسی طرح یہ نظام ہاضمہ کے دیگر مسائل جیسے گیس، پیٹ پھولنے یا درد وغیرہ کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
🔹 مدافعتی نظام مضبوط بنائے:
اینٹی آکسائیڈنٹس بھنڈی کو ایسی فائدہ مند سبزی بناتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے خلاف لڑتے ہیں جو جسمانی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسی طرح وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے جسم میں خون کے سفید خلیات بننے میں مدد ملتی ہے جو کہ انفیکشن کے خلاف لڑتے ہیں۔
🔹 ہڈیاں مضبوط بنائے:
بھنڈی کیلشیئم سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رکھنے میں مدد دیتی ہے، بھنڈی کے ساتھ مچھلی یا کیلے وغیرہ کا استعمال ہڈیوں کی صحت کو زیادہ بہتر بنا دیتا ہے۔
🔹 مردانہ امراض:
بھنڈی مردانہ امراض کے لئے بہت ہی مفید ہے، اس کے استعمال سے مادہ تولید کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور اس میں گاڑھا پن آ جاتا ہے اور مثانہ کی گرمی کے لئے بھی مفید ہے۔اس مقصد کیلئے اسے پکا کر بھی کھایا جا سکتا ہے جبکہ بالکل نرم و نازک بھنڈی جس میں ابھی بیج نہ پڑے ہوں۔ خشک کرنے کے بعد سفوف کر کے کھانا بے حد مفید ہے۔
بھنڈی کو پکانے سے پہلے اس کو صاف پانی سے دھو لیں، بعد ازاں اس کے سروں کو تراش دیں، کاٹنے کے بعد نہیں دھونا چاہیے بلکہ پہلے دھونا چاہیے۔ سالم بھنڈی کو درمیان سے چیر کر یا اس کے ٹکڑے کر کے اسے گھی میں تل کر استعمال کرنا بھی مفید ہے۔
دوعدد نازک بھنڈیاں لیکر(جن میں ابھی بیج نہیں آئے) کوایک چمچہ شہد کیساتھ دن میں دو بار کھانا بھی مفید ہے۔
🔹 ایام کی زیادتی:
بھنڈی کی جڑ کا جوشاندہ ایام کی زیادتی میں مفید ہے اور اس سے ایام کی زیادتی کا عارضہ دور ہو جاتا ہے۔
🔹 صحت مند حمل کا فروغ:
بھنڈی وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن بی ون، بی ٹو اور بی 6 کی اعلیٰ مقدار کے ساتھ وٹامن سی سے مالامال ہے۔ اس میں زنک اور کیلشیم ہے۔ جو حمل کے دوران کھانے کے لیے اسے ایک مثالی سبزی بناتا ہے۔ بھنڈی فائبر اور فولک ایسڈ کے لیے ایک سپلیمنٹ کے طور پر کام کرتا ہے یہ بچوں میں پیدائشی نقائص کی روک تھام اور حاملہ ماؤں میں قبض کی شکایت کو دور کرتی ہے۔
🔹 تناؤ سے نجات:
بی وٹامن یا فولیٹ ڈوپامائن بنانے میں مدد دیتا ہے جس سے قدرتی طور پر مزاج خوشگوار ہوتا ہے، جس سے ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے، جبکہ دماغی طاقت بھی بڑھتی ہے۔
🔹 تھکاوٹ دور کرے:
اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے بھنڈی جسمانی توانائی کی سطح بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر مسلز کو بھی مضبوط کرتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
📜 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
📜 صبحكم اللّہ بالخير والمودة والمحبة
💖 ولادت با سعادت شھزادی کونین، سیدہ، طاھرہ، ام ابیھا، ملکہ دو جہان، ام الائمہ، دختر رسول خدا(ص)، زوجہ علی المرتضٰی(ع)، مادر سید الشباب اھل الجنة(ع)، حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کے پرمسرت موقع پر بالخصوص ولی عصر دوران امام زمانہ عج اور آپ کو ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ھوں۔
رسول اللہ (صلى اللہ عليه وآله وسلم): اور میری بیٹی فاطمہؑ تو وہ تو اوّلین و آخرین کی تمام عورتوں کی سردار، میرے جسم کا ٹکڑا، میری آنکھوں کا نور اور میرے دل کا میوہ ہے، وہ میرے دو پہلوؤں میں موجود میری روح اور انسانی شکل میں حور ہے. (📚 أمالي الصدوق ١-١١٢) اللہ تعالٰی نے میری بیٹی فاطمہ(سلام اللہ علیہا)، آپؑ کے فرزندان اور جو بھی آپؑ سے اور آپؑ کے فرزندانِ (معصومین علیہم السلام) سے محبّت رکھتا ہے کو جہنّم کی آگ سے بچا لیا ہے اسی لئے آپؑ کا نام فاطمہ رکھا گیا۔ (📚 عوالم العلوم ١١-٧٣)
اے خداوند متعال ہماری عورتوں کو بیبی زھراء سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما، بیبی زھراء سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزندان کی مودت و محبت کو ہمارے دلوں میں راسخ فرما، ان کی پریشانیوں، تکلیفوں اور غموں کے صدقے ہماری پریشانیوں، دکھوں اور غموں کو دور فرما، ان پاکیزہ ہستیوں کے صدقے ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما اور ہمیں جہنّم کی آگ سے محفوظ فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔
آمین یارب العالمین بحق فاطمہ زھراءؑ و فرزندانِؑ فاطمہ زھراءؑ
📜 التماس دعا:
📜 سید سجاد حسین ھمدانی 📜
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں پوسٹس۔۔۔
🌺 ولادت باسعادت حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/431
🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی
https://t.me/islamwitheman/437
🌟 اُمُّ اَبِیھا
https://t.me/islamwitheman/446
🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/436
🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/449
🌹 بیبی زھراءؑ کے ہار کی برکتیں
https://t.me/islamwitheman/314
🌹 حضرت فاطمہ زھراءؑ 40 احادیث
https://t.me/islamwitheman/2252
🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/318
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌸 ولادت باسعادت شہزادی کونین، زوجہ شاہ مشرقین، مادر حسنین، جناب سیدہ فاطمہ، طاہرہ، راضیہ، مرضیہ، ذکیہ،
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔
🌹 اس بابرکت ولادت کے موقع پر شہزادی جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں پانچ مرتبہ صلوۃ درود کا ہدیہ پیش کرتا ہوں...
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
التماس دعا:*
سید سجاد حسین ھمدانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں پوسٹس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/432
🔶 شہادت سیدہ زھراءؑ، تجہیز و تدفین
https://t.me/islamwitheman/301
🔶 شہادت بیبی زهراءؑ بزبان رسول اکرمؐ
https://t.me/islamwitheman/305
🔶 بوقت دفن بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/306
🔶 دختر رسول (ص)
https://t.me/islamwitheman/312
🔶 وصیت حضرت فاطمةالزھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/313
🌹 بیبی زھراءؑ کے ہار کی برکتیں
https://t.me/islamwitheman/314
🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/318
🔶 حضرت فاطمةالزھراءؑ کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/319
🌺 ولادت باسعادت حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/431
🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/436
🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی
https://t.me/islamwitheman/437
🌟 اُمُّ اَبِیھا
https://t.me/islamwitheman/446
🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/449
🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
http://t.me/islamwitheman/3676
🌷 نور کی نور سے شادی
http://t.me/islamwitheman/3677
🌹 خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
http://t.me/islamwitheman/3678
💐 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
http://t.me/islamwitheman/3679
⚪ سیدہ زھراءؑ کی رخصتی مبارک
http://t.me/islamwitheman/3760
💝 حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
http://t.me/islamwitheman/3762
🌹 حضرت فاطمہ زھراءؑ 40 احادیث
https://t.me/islamwitheman/2252
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
📅 جنوری سال کا پہلا مہینہ کیسے بنا 📅
آخر کس نے یکم جنوری کو نئے سال کا پہلا دن بنایا؟
دنیا بھر میں یکم جنوری کو نئے سال کا استقبال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایسا مارچ میں ہوتا تو پھر؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایسا بالکل ممکن تھا اگر کیلنڈر کو تبدیل نہیں کیا جاتا۔
جی ہاں 738 قبل مسیح میں قدیم رومی باشندے 10 مہینے کے کیلنڈر کا استعمال کرتے تھے اور سال کا آغاز مارچ سے ہوتا تھا۔
قدیم یونان میں بھی سال 10 مہینوں پر مشتمل ہوتا تھا اور اسی کو کو رومی سلطنت میں اپنایا گیا تھا۔
سال کے کچھ مہینے 31 اور کچھ 30 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟
700 قبل مسیح میں نیا کیلنڈر متعارف کرایا گیا جس میں جنوری اور فروری کے مہینوں کا اضافہ کیا گیا۔
اس کیلنڈ میں جنوری کو سال کا پہلا اور فروری کو سال کا آخری مہینہ قرار دیا گیا اور یہ سلسلہ 424 قبل مسیح تک برقرار رہا۔
اس عہد میں فروری کو سال کا دوسرا مہینہ بنا دیا گیا۔
مگر وہ رومی کیلنڈر چاند پر مبنی تھا یعنی موجودہ اسلامی سال کی طرح، تو سال کا آغاز آگے پیچھے ہوتا رہتا تھا۔
جب جولیس سیزر نے 46 قبل مسیح میں روم کی حکومت سنبھالی تو انہوں نے شمسی کیلنڈر کو متعارف کرایا۔
اسے جولین کیلنڈر کا نام دیا گیا اور یکم جنوری کو نئے سال کا آغاز قرار دیا گیا۔
اس کیلنڈر میں ہر 4 سال بعد ایک اضافی دن شامل کیا جاتا تھا جسے اب لیپ ائیر کا جاتا تھا جیسا 2024 ہے۔
اس کیلنڈر کو یورپ کے ان تمام حصوں میں اپنالیا گیا جہاں رومی سلطنت نے قبضہ کیا مگر نئے سال کا آغاز ہر جگہ ایک جیسا نہیں تھا۔
قرون وسطیٰ کے یورپ میں کرسمس کے دن کو ہی نئے سال کا آغاز سمجھا جاتا تھا، جبکہ کچھ ممالک میں 25 مارچ کو نیا سال شروع ہوتا تھا۔
جولین کیلنڈر میں ایک خامی تھی اور یہ 365 دن اور 6 گھنٹے طویل ہوتا تھا مگر 11 منٹ کا فرق تھا۔
یہی وجہ ہے کہ 1570 کی دہائی میں پوپ گریگوری نے نئے کیلنڈر کو تشکیل دیا جس میں سے 10 دن غائب کردیے گئے۔
گریگوری کیلنڈر میں باضابطہ طور پر یکم جنوری کو نئے سال کا آغاز قرار دیا گیا۔
بتدریج اس کیلنڈر کو دنیا کے زیادہ تر حصوں نے تسلیم کرلیا، یہاں تک کہ ان اسلامی ممالک میں بھی جہاں ہجری کیلنڈر کو استعمال کیا جاتا ہے۔
گریگوری کیلنڈر کو بین الاقوامی کیلنڈر کے طور پر کاروباری مقاصد کے لیے اپنایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
🔘 پھر ایک نیا سال
https://t.me/islamwitheman/4587
🌹 عیسوی سال نو
https://t.me/islamwitheman/4588
🔷 نیا سال اور ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/4589
🌹 ہیپی نیو ایئر
https://t.me/islamwitheman/4591
🔷 طلسماتی صدی کا نیا سال مبارک
https://t.me/islamwitheman/5084
🌹 نیا سال اور شکرگزاری
https://t.me/islamwitheman/5085
🔷 سو سال پہلے والوں کے خیالات
https://t.me/islamwitheman/5086
📆 جنوری سال کا پہلا مہینہ کیسے بنا
https://t.me/islamwitheman/5087
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 سو سال پہلے والوں کے خیالات 🔷
آج سے تقریباً 100 سال پہلے 1924ء میں کچھ لوگوں نے 2024ء کے حوالے سے کچھ پیش گوئیاں کی تھیں کہ ان کے حساب سے 2024ء کیسا ہوگا۔
🔹 تباہ کن ہتھیار
امریکن کیمیکل سوسائٹی کے صدر پروفیسر لیو ایچ بیکلینڈ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مستقبل کے ہتھیار پلک جھپکتے ہی انسانیت کو ختم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’سب سے بڑے اور بہترین محفوظ شہر، اپنے سائز یا فاصلے سے قطع نظر، مسلسل تباہی اور مسخ ہونے کا شکار رہیں گے۔‘
🔹 میوزک
حالانکہ اس وقت کچھ امریکی مذہبی رہنماؤں نے جاز کو نوجوانوں میں بے حیائی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا، لیکن روسی کلاسیکی وائلن ساز پال کوچانسکی نے مطابقت پذیر موسیقی کا دفاع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جاز امریکا میں موسیقی کی ترقی کے لئے ایک طاقتور قوت ہے، اور اسے سو سال بعد کلاسیکی کے طور پر قبول کیا جائے گا‘۔
🔹 خواتین کا راج ہوگا
فرینک ایل فیرارو نے 1924 کے نیویارک ڈیلی نیوز کو لکھے گئے خط میں مستقبل کے بارے میں ایک واضح وژن کا نقشہ کھینچا۔
فیرارو نے لکھا، ’کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ اب سے سو سال بعد یہ ملک کیسا ہوگا؟ ذرا تصور کریں: ہمارے پاس ایک خاتون صدر، خاتون سیاستدان اور خاتون پولیس ہوں گی‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’چونکہ خواتین تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں گی، تو قدرتی طور پر مرد تمام مشقت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ وہ لوگ جو اس طرح کی مشکل کاموں کے لیے جسمانی طور پر فٹ نہیں ہیں انہیں گھر رہنا پڑے گا اور بچوں کا انتظار کرنا پڑے گا (یا پالتو جانوروں کا خیال رکھیں گے)۔
انہوں نے کہا، ’ہمارے پاس پوری طرح سے خواتین کی فوج ہوگی، تاکہ جنگ کی صورت میں تمام لڑائی خواتین ہی کریں (میرا یقین کریں، وہ بھی لڑ سکتی ہیں)۔‘
🔹 جدید لڑکی
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے صدر آر بی وان کلین سمڈ نے تصور کیا تھا کہ ”کل کی لڑکی“ ایک دیوی ہوگی جو رقص کرنا پسند کرے گی۔
’وہ جسمانی طور پر مضبوط اور چست ہوگی، باہر سے محبت کرنے والی ہوگی اور لالچی ہوگی۔
’ذہنی طور پر، وہ کوئی کاہل نہیں ہوگی عقل میں تیز اور فیصلے کی خواہشمند ہوگی۔‘
🔹 75 سال کا نوجوان
لندن میں 1924 کے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی سیاست دان سر کنگسلے ووڈ نے اپنے سامعین کو بتایا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں 2024 تک زندگی کی اوسط توقع کم از کم 100 سال ہو جائے گی، اور 75 سال کی عمر والا شخص نسبتاً جوان ہو جائے گا۔‘
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سائنس کی تیز رفتار ترقی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس ڈنر پر آنے والوں کے مستقبل کے پوتے موجودہ لوگوں سے کئی سال زیادہ زندہ رہیں گے۔
🔹 گھر سے کام
آرچیبالڈ ایم لو، ایک برطانوی سائنس دان تھے جنہوں نے اپنی 1924 کی کتاب ”وائرلیس امکانات“ میں ایک ایسی چیز کا تصور کیا جو انٹرنیٹ کی طرح لگتا تھا۔
انہوں نے لکھا، ’بلاشبہ مستقبل میں ہم حرکت کی تیز رفتار ترسیل کے ذریعے اپنے چیک پر دستخط کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ہم مجرموں کا سراغ لگانے، ان کے انگلیوں کے نشانات بھیجنے، اور کاروبار کے بہت سے طبقوں کو جاری رکھنے کے قابل ہو جائیں گے، جس کیلئے فی الحال ہماری جسمانی توجہ کی ضرورت ہے‘۔
🔹 روزانہ کا سفر
نیو یارک سٹی کے رئیل اسٹیٹ جائنٹ جوزف پی ڈے نے توقع ظاہر کی تھی کہ 2024 میں کام پر جانے کے لیے روزانہ کا سفر بہت مختلف ہوگا۔
انہوں نے ایک ریڈیو پروگرام میں بتایا، ’مضافاتی علاقوں کی تبدیلی اور شہر کے باہری حصوں کو شہر کے دل کے قریب لانے میں سب سے اہم عوامل ہونے کا وعدہ کیا گیا ہے اور ہوائی جہاز آج کل ترقی کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ’ہوائی جہاز اپنے ابتدائی دور میں ہے، لیکن تجارتی تجویز کے طور پر اس کی ترقی اب سے تیزی سے آگے بڑھے گی۔ جب نقل و حمل کا یہ طریقہ مکمل ہو جائے گا اور آسمان ہوائی جہازوں سے سیاہ ہو جائے گا، تو تاجر کے لیے اس سے گھر سے دفتر اور دوبارہ گھر واپس جانا روزمرہ کا واقعہ ہوگا‘۔
🔹 1924 کے دیگر پیش گوئیاں
”اب سے 100 سال بعد زندہ رہنے کی اعلیٰ قیمت“ کے عنوان سے ایک خاکے میں تھیٹر کے اداکار میلکم فاسٹ نے پیش گوئی کی تھی کہ ’دودھ کو دوائی کے ڈراپر میں پیش کیا جائے گا اور ایک انڈا عورت کی محبت کی قیمت ہوگا۔‘
ایک پروفیسر کا کہنا تھا کہ خواتین اب سے سو سال بعد مردوں کی طرح لباس پہنیں گی۔
📚 ویب ڈیسک آج نیوز 31 دسمبر 2023ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
🔘 پھر ایک نیا سال
https://t.me/islamwitheman/4587
🌹 عیسوی سال نو
https://t.me/islamwitheman/4588
🔷 نیا سال اور ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/4589
🌹 ہیپی نیو ایئر
https://t.me/islamwitheman/4591
🔷 طلسماتی صدی کا نیا سال مبارک
https://t.me/islamwitheman/5084
🌹 نیا سال اور شکرگزاری
https://t.me/islamwitheman/5085
🔷 سو سال پہلے والوں کے خیالات
https://t.me/islamwitheman/5086
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 نیا سال اور شکرگزاری 🔷
نیا سال کسی بھی انسان کی زندگی میں ایک نیا سنگ میل، نیا موڑ اور نیا اسٹیشن ہوتا ہے۔ نئے سال میں دو باتوں کی طرف خاص متوجہ ہونا چاہئے کہ ہم نے گزشتہ سال میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے؟ اور آنے والے سال میں ہمارا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ ہمیں اپنے مستقبل کی تعمیر اور تشکیل کے منصوبے کو کارآمد بنانے کےلیے کیا کرنا ہوگا؟ یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ نئے سال کو کس طرح منافع بخش، یاد گار اور کامیابیوں بھرا بنایا جاسکتا ہے۔
چونکہ نیا سال ہمارے لیے مستقبل کی نیک خواہشات اور خوش آئند امیدوں کے ساتھ ہماری زندگی میں قدم رکھ رہا ہے۔ اس لیے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا ایک بہترین طریقہ شکرگزاری بھی ہے۔ شکر گزاری کا مفہوم ہے کہ انسان اللہ کی دی گئی نعمت کو پہچانے، اس کا اقرار کرے اور دی گئی نعمت پر اس کا احسان مند ہو۔
شیطان چونکہ انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے اس لیے وہ انسان کو ناشکرا بنانے کےلیے دنیاوی کاموں میں الجھائے رکھتا ہے، تاکہ وہ نعمتیں جو اللہ پاک نے اسے عطا کی ہیں، انھیں بھول کر مزید آگے کی خواہشات میں لگا رہے اور ناشکرا بنا رہے۔
شکر دراصل اللہ کو یاد کرنے کا ایک طریقہ ہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ بھی ہم پر مہربانی فرمائے تو ہمیں شکر گزار بننا پڑے گا۔
انسان کی زندگی بڑی ناقابل یقین ہے۔ وہ تمام عمر اس ناقابل زندگی کو قابل بنانے میں لگا رہتا ہے اور پھر بھی اپنی زندگی کو اس قابل نہیں بنا پاتا جس زندگی سے وہ سکون اور اطمینان حاصل کرسکے۔ ساری زندگی ایک بھاگ دوڑ میں لگا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے جانے کا وقت ہوجاتا ہے اور زندگی برسوں کے فاصلے طے کرتے کرتے اپنے انجام کو پہنچ جاتی ہے۔
اچھا برا وقت ہر انسان کی زندگی میں آتا ہے۔ کبھی حالات اسے زندگی میں اس دوراہے پر لے آتے ہیں جہاں زندگی کے سارے راستے بند نظر آتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیے پانی کو بھی بہنے اور اپنا راستہ بنانے کےلیے پتھروں سے ٹکرانا پڑتا ہے۔ اللہ کبھی بھی دوسرا راستہ کھولے بغیر پہلا راستہ بند نہیں کرتا۔ اس لیے انسان کی زندگی میں بہت سارے موڑ ایسے آتے ہیں جہاں اسے صبر، ہمت، توکل اور استقامت کے ساتھ ساتھ شکر گزاری کو بھی اپنانا پڑتا ہے۔
قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے: ’’اگر تم میری نعمتوں کا شکر ادا کرو گے بے شک میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو میرا عذاب بہت سخت ہے‘‘ (سورۃ ابراہیم آیت نمبر 7)
شکر اور ناشکری ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔ شکر اس دل میں کبھی نہیں ہوسکتا جس دل میں ناشکری ہو۔ ناشکرا انسان ہمیشہ ناخوش اور غیر مطمئن رہتا ہے، جبکہ شکرگزاری آپ کی خوشیوں کو بڑھا دیتی ہے، بے چینی اور اضطراب کی کیفیت کو دور کرتی ہے۔ دکھ سکھ زندگی کا حصہ ہیں۔ دکھ میں صبر کرنا اور سکھ میں اللہ کا شکر ادا کرنا مومن ہونے کی نشانی ہے۔ اللہ نے جتنی نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں ہم سارا دن بھی ان کا شمار کرکے اس پاک ذات کا شکر ادا کرتے رہیں تو بھی کم ہے۔
شکر گزاری انسان میں بہت سی خصوصیات پیدا کرتی ہے۔ شکر گزاری کا جذبہ انسان کو عاجز بناتا ہے، اپنے مالک کی پہچان کرواتا ہے اور اس کا احسان مند رہنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ شکر گزاری کا جذبہ حاصل شدہ نعمتوں کو شمار کرنے اور ان سے بھرپور تسکین اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آنے والے وقت کو نئی امید اور یقین کے دیے سے روشن کرتا ہے۔
شکر گزاری کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنی دستیاب نعمتوں میں سے ضرورت مندوں اور محتاجوں کو حصہ دار بنایا جائے۔ جو نعمتیں آپ کو خوبصورت رشتوں کی شکل میں میسر ہیں ان کا شکر کریں۔ جو نعمتیں آپ کو علم اور آگاہی کی شکل میں دستیاب ہیں ان پر شگر گزار ہوں۔ جو نعمتیں آپ کو صحت و تندرستی کی شکل میں دستیاب ہیں اس پر اپنے رب کے شکر گزار بنیں۔ جو نعمتیں آپ کو اچھے دوستوں کی شکل میں میسر ہیں ان پر احسان مند ہوں۔ وہ خواہشیں اور مرادیں جو اللہ نے آپ کی گزشتہ سال پوری کی ہیں اس پر اس رب اللعالمین کے آگے سر بسجود ہوں اور آنے والے نئے سال کے لیے پُرامید ہوں۔
گزرے ہوئے سال میں وہ تمام نعمتیں جو آپ نے حاصل کیں ان کا شمار کیجئے اور اپنے اللہ کے شکرگزار ہوں۔ کل نعمتوں کی کثرت اسی صورت میں ہوگی جب آپ پہلے حاصل شدہ نعمتوں کا شکر ادا کریں گے۔ نئے سال میں نئی کامیابیاں، نئے خواب اور نئے مقاصد اور نئی بلندیاں ہیں، ان تک کامیابی سے پہنچنے کا راز یہی ہے کہ شکر گزاری کو پورے دل و جان کے ساتھ اپنی شخصیت یا ذات کا حصہ بنایا جائے۔ یہ جذبہ آپ کے لیے آنے والی بے انتہا کامیابیوں اور کامرانیوں کے دروازے کھول دے گا۔
دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لیے سکون، اطمینان، صحت و تندرستی اور دائمی خوشیوں کا باعث ہو۔ اللہ ہم سب کو خوشیاں اور آسانیاں بانٹنے والا بنائے اور ہم سب سے راضی ہو۔ (آمین)
https://t.me/islamwitheman/5080
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 طلسماتی صدی کا نیا سال مبارک 🔷
اکیسوی صدی کا ایک اور سال اختتام پذیر ہوا چاہتا ہے۔ ہر صدی کا پہلا کوارٹر کئی حوالوں سے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس میں ترقی یافتہ اقوام صدی کے بنیادی تغیرات کو بھانپ کر اپنی اپنی سمت کا تعین کر لیتے ہیں اور پھر اس کی روشنی میں اپنے اہداف کی طرف پیش قدمی ان کا بنیادی مطمع نظر ہوتا ہے۔
اس صدی کی سب سے بڑی اور حیران کن تبدیلی انسانی مشینوں کا مارکیٹ میں آنا ہے جس کے حوالے سے بہت حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہونے جا رہی ہیں جو پچھلی صدی کے لوگوں کے لیے شاید ڈرامائی بھی ہوں اور ناقابل یقین بھی۔
انسانوں کے کرنے کے بیشتر کام اب روبوٹک مشینوں کے سپرد ہونے کو ہیں اور بہت سارے ترقی یافتہ ممالک میں اس کے کامیاب تجربے کے بعد اس پہ عملی کام کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
مصنوعی ذہانت (AI) اب ہماری نئی نسل کے ہاتھوں میں آچکی ہے جس کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ اسے ایک طلسمات کدے کا نام ہی دیا جا سکتا ہے جس نے ہماری زندگیوں، حالات، سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو براہ راست چیلنج کر دیا ہے۔ اب کوئی لفظ منہ سے نکالیں اور اس پر چند سیکنڈ میں بنا بنایا مواد آپ کے ہاتھوں میں پہنچ جاتا ہے۔
پچھلی صدی کے لوگوں کو لگتا ہے کہ شاید اب انسانوں کے کرنے کے کام اور ذرائع بہت محدود ہو رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی اس جادونگری نے بہت سارے ایسے دروازے بھی کھول دیئے ہیں جن کا پچھلی صدیوں کے باسیوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا اور یہ تغیرات ہر صدی کا خاصہ رہے ہیں۔ دنیا اب ای کامرس کی طرف منتقل ہو چکی ہے اور روزگار کے نئے اور ناقابل یقین ذرائع پیدا ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
جس کے پاس ایک بھی گاڑی نہیں وہ اس وقت دنیا میں گاڑیوں کو کرائے پر دینے کا سب سے بڑا بزنس کر رہا ہے۔ جس کا اپنا کوئی ہوٹل نہیں اس نے ڈیجیٹلائزیشن کی رمز کو سمجھ کر دنیا بھر کی ہوٹلز کمپنیوں کو اپنے ساتھ منسلک ہونے پر مجبور کر دیا ہے کہ ہوٹل بکنگ کے لیے مالکان اور ٹورسٹ دونوں اسی کی طرف دیکھنے لگے ہیں۔ اپنا ایک بھی سٹور نہ رکھنے والوں نے اسی صدی کے جنیاتی زاوئیے کو بھانپ کر اتنے بڑے سٹورز بنا دئیے ہیں جن میں دنیا سما گئی ہے۔ لوگوں کو اب زمین پر جگہ بنانے کی نہیں بلکہ آن لائن سٹورز میں تخیلاتی سپیس خریدنا پڑ رہی ہے جس کے وہ پیسے بھی دے رہے ہیں اور وہاں سے بزنس بھی کر رہے ہیں۔ ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لیے اب کلاؤڈ سپیس کی اصطلاح وجود میں آ چکی ہے جس میں آپ کو کسی قسم کی کوئی ڈرائیو پاس رکھنے کی ضرورت ہے نہ اس کے گم یا خراب ہونے کا خوف اور اب آپ اپنا تمام تر ڈیٹا بادلوں کی سپیس میں جمع کرواتے چلے جا رہے ہیں۔
انٹرنیٹ کا برقی رابطہ جو سمندری راستوں سے بندھا ہوا تھا وہ بھی اب فضاؤں میں سیٹلائٹ پر منتقل ہونے کو ہے جس پر بیشتر کام ہو چکا ہے اور یہ معاملہ بھی اب بہت زیادہ دور نہیں ہے۔ دوسرے سیاروں پر کمندیں ڈالنے اور وہاں سپیس کی خریداری کا حیرت انگیز عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
اس ساری تحریر کے تناظر میں دراصل ہم ایک تخیلاتی دنیا میں جی رہے ہیں جس میں اب بیشتر چیزیں حسیات سے کوسوں دور بلکہ ناقابل شناخت ہیں لیکن ہم اس پر غیر محسوس طریقے سے حسیاتی یقین کے دور میں داخل ہو کر اس کو کلیتاً عملی طور پر اختیار بھی کر چکے ہیں۔
شاید یہ ہی وہ دور ہے جو دراصل خدا کے وجود پر یقین کا سب سے بہتر اور بڑا استعارہ بن رہا ہے جہاں ہر چیز حسیات میں آئے بغیر ہمارے یقین کا محور بن چکی ہے۔
یہ تمام تر نیرنگیاں اس ذہن کی تخلیق کردہ ہیں جسے خالق نے وجود بخشا ہے۔ وہ انسانی دماغ جو اپنی تخلیق اور صلاحیت کا دسواں حصہ بھی مکمل کام میں نہیں لا سکا اور اس کے باوجود اس نے تمام حسیات کو شکست دے دی ہے۔ یہ شکست دراصل خدا کے وجود کا انکار کرنے والوں کے نظریئے کو ہوئی ہے جو اب اس کی تخلیق کے مظاہر کی غیر حسیاتی وجودیت کو تسلیم کرنے اور اسے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور یہی وہ خدائی طاقت ہے جو اس صدی کے طلسمات میں دکھائی دے رہی ہے۔
خدا کی شناخت کے اس نئے زاویئے اور مظہر پر خوشی اپنی جگہ لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ یہ غیر حسیاتی دریافت جو حقیقت سے روشناس کروانے کی طرف ایک جاندار اور توانا جواز فراہم کر رہی ہے اس کا سہرا ان لوگوں کے سر نہیں جنھیں دراصل اس کی طرف متوجہ ہونے اور ذرے ذرے میں اس کے وجود کو تلاش کرنے کا حکم کتاب زندہ میں صدیوں سے دیا جا رہا ہے۔
اگر خدا کی تلاش اور اس کے وجود کو محسوس کرنے کی عملی مشق کرنی ہے تو اس صدی کے تخلیقی غیر حسیاتی عناصر کا ہر زاویہ آپ کو اس کی ذات کے وجودی تیقن اور شاخت کے قریب تر کرتا چلا جائے گا۔
اس طلسماتی صدی کے ایک اور نئے سال 2024ء کی آمد مبارک۔
✍ سرور حسین روزنامہ پاکستان
https://t.me/islamwitheman/5080
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
☀ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
🌷 صبحكم اللہ بالخير والعافیہ
💥 نیا عیسوی سال 2023ء مبارک ھو۔
آج یکم جنوری عیسوی سال کا پہلا دن ھے۔ اج بس ایک ھندسہ بدلا ہے۔ وہی صبحیں وہی شامیں۔
آج اس وقت میرے پاس آپ کے لئے ڈھیر ساری دعائیں ہیں۔ دعا کا کوئی رنگ نہیں ھوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ھے۔
اللہ ربّ العالمین سے دعا ھے کہ وہ آپکو ہر اس نعمت سے سرفراز فرماۓ جس میں آپ کے لیے خیر و برکت ھو، عزت و وقار ھو، راحت و سکون ھو، صحت و تندرستی ھو، ترقی و خوشحالی ھو، دنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!
دعا ھے اس"رحیم" سے کہ آپ پر "رحم" فرمائے۔ دعا ھے اس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے، دعا ھے اس "غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے"، دعا ھے اس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے، دعا ھے اس "مشکل کشا" سے کہ آپ کی "مشکلات" دور فرمائے اور آپ کو صحتمند توانا دراز زندگی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
☀ التماس دعا:
☀ سید سجاد حسین ھمدانی ☀
https://t.me/islamwitheman/5080
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 سال نو کا آغاز 🔷
سال نو کا سورج سب سے پہلے کدھر اور آخر میں کہاں طلوع ہو گا؟
پاکستان میں نیا سال شروع ہونے سے 9 گھنٹے قبل ہی دنیا میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے اور سب سے پہلے بحرالکاہل کے دور دراز جزائر میں نیا سال شروع ہوتا ہے۔
پاکستان میں سال نو کا آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ، 59 سیکنڈز کے بعد ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔
دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوگا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، ان چھوٹے جزائر میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔
اس جزیرے میں زیادہ تر انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لیے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔
ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد ہوتا ہے۔
یعنی جب پاکستان میں 31 دسمبر کی شام ہوتی ہے، اسی وقت نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔ نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز روس کے دور دراز کے جزائر میں ہوتا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق 31 دسمبر کی شام 5 بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔
ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ اور روس کے بعد نئے سال کے آغاز آسٹریلیا میں ہوتا ہے، جہاں پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد نیا سال شروع ہوتا ہے۔
پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک نئے سال کا آغاز آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوتا رہتا ہے۔
آسٹریلیا کے بعد نئے سال کا آغاز جاپان میں ہوتا ہے، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہو جاتی ہے۔
جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت کے بعد پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہو گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں نئے سال کا آغاز دیگر ممالک کے مقابلے 25 گھنٹے بعد بھی ہوگا۔
🔹 سب سے آخر میں نیا سال کہاں شروع ہو گا؟
نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن جزیرے سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے ایک گھنٹے بعد ’بیکر آئی لینڈ‘ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو نئے سال میں داخل ہوگا مگر وہاں کوئی آبادی نہیں تو وہاں کوئی اس کا ٰخیرمقدم کرنے والا نہیں ہوگا۔
یعنی امریکن سمووا کے رہائشی ہی سب سے آخر میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔
سمووا سے کچھ گھنٹے قبل امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی سال نو کا آغاز ہو جاتا ہے اور دنیا ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں نئے سال کی شروعات کے بعد یورپ اور افریقہ میں ترتیب وار سال نو کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
🔘 پھر ایک نیا سال
https://t.me/islamwitheman/4587
🌹 عیسوی سال نو
https://t.me/islamwitheman/4588
🔷 نیا سال اور ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/4589
🌹 ہیپی نیو ایئر
https://t.me/islamwitheman/4591
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
