ISLAM WITH EMAN
前往频道在 Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
显示更多1 284
订阅者
-124 小时
-17 天
-830 天
帖子存档
1 283
🔷 جانوروں میں دھوکہ دہی 🔷
عام طور پر جھوٹ کو انسانوں سے منسوب کیا جاتا ہے، مگر قدرتی دنیا میں کئی جانور بھی چالاکی اور دھوکہ دہی کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ فریب ان کے بقا (Survival) اور فائدے کے لیے ہوتا ہے۔ سائنسی اصطلاح میں اسے "Animal Deception" کہا جاتا ہے۔ جانوروں کی یہ چالاکیاں حیران کن بھی ہیں اور دلچسپ بھی۔
جانوروں کی فریب دینے کی مثالیں:
✅ بندر اور جعلی الارم
بعض بندر خطرے کا جھوٹا الارم بجا کر دوسرے بندروں کو بھگا دیتے ہیں تاکہ وہ خود اکیلے خوراک حاصل کر سکیں۔
✅ پرندے اور جھوٹا ڈرامہ
کچھ پرندے، خاص طور پر "Killdeer" نامی پرندہ، اپنے گھونسلے کو دشمن سے بچانے کے لیے زخمی ہونے کی اداکاری کرتا ہے تاکہ شکاری اس کے پیچھے جائے اور گھونسلہ محفوظ رہے۔
✅ لومڑی کی چالاکی
لومڑیاں شکار کو بہکانے کے لیے زخمی ہونے کا ناٹک کرتی ہیں تاکہ شکار آسانی سے ان کے جال میں پھنس جائے۔
✅ اوکٹوپس اور رنگ بدلنے کا دھوکہ
اوکٹوپس اور کچھ دوسرے سمندری جانور اپنے رنگ اور ساخت بدل کر ماحول میں ایسے گھل مل جاتے ہیں کہ دشمن انہیں دیکھ نہیں پاتا۔
✅ حشرات الارض اور کیموفلاج
کچھ کیڑے اور جانور، جیسے پتنگے اور گرگٹ، اپنے دفاع کے لیے ارد گرد کے ماحول میں گھل ملنے کا حربہ اپناتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے قدرتی "جھوٹ" ہے جو انہیں زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ تمام حربے جانوروں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہوتے ہیں۔ انسانوں کے جھوٹ کی طرح یہ اخلاقی یا غیر اخلاقی نہیں ہوتے بلکہ بقا کا ایک فطری طریقہ ہوتے ہیں۔
یہ حیران کن حقیقت ہے کہ دھوکہ صرف انسانی دنیا تک محدود نہیں، بلکہ جانور بھی اپنی چالاکی اور عقل سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﻮ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟؟
ﻋﻼﻣﻪ ﺑﯿﺎﺿﯽ ﺭﺣﻤﺔ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺘﺎﺏ " ﺍﻟﺼﺮﺍﻁ ﺍﻟﻤﺴﺘﻘﯿﻢ " ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ
ﺇﻥ ﻣﻌﺎﻭﯾﺔ ﻟﻤﺎ ﺳﻦ ﺳﺐ ﻋﻠﯽ ﻋﻠﯿﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﻤﻰ ﺫﻟﮏ ﻋﺎﻡ ﺍﻟﺴﻨﺔ ﻭﺑﻪ ﺳﻤﯿﺖ ﺃﻫﻞ ﺍﻟﺴﻨﻪ ﻻ ﻣﺎ ﯾﻮﻫﻤﻮﻥ ﺑﻪ ﺃﻫﻞ ﺍﻟﺴﻨﺔ ﻭﺍﻟﺠﻤﺎﻋﺔ
ﺟﺐ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﻧﮯ ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﻋﻠﯽ ﻋﻠﯿﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﭘﺮ ﺳﺐ ﻭ ﺷﺘﻢ ﮐﯽ ﺳﻨﺖ ﮈﺍﻟﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﻮ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﻦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻮﻻ ﻋﻠﯽ ﮐﯽ ﺩﺷﻤﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺳﻨﺖ
( ﻃﺮﯾﻘﮧ ) ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﻭ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﻧﺎﻡ ﮐﺘﺎﺏ: ﺍﻟﺼﺮﺍﻁ ﺍﻟﻤﺴﺘﻘﻴﻢ ﺇﻟﻰ ﻣﺴﺘﺤﻘﻲ ﺍﻟﺘﻘﺪﻳﻢ ﻧﻮﯾﺴﻨﺪﻩ : ﺍﻟﻨﺒﺎﻃﻲ، ﺍﻟﺸﻴﺦ ﻋﻠﻲ ﺟﻠﺪ: 3 ﺻﻔﺤﻪ: 84۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 283
🔷 نامحرم کا مطلب نامحرم ہوتا ہے 🔷
آج کل یونیورسٹیز اور کالجز میں دو اصطلاحیں ( terms ) بہت عام ہو گئی ہیں۔
ایک گرل فرینڈ/ بوائے فرینڈ اور دوسری صرف پاکیزہ دوستی (friendship) ....
جو اچھے اور شریف لڑکے ہوتے ہیں وہ گرل فرینڈ کے بجائے لڑکیوں سے صرف پاکیزہ دوستی کرتے ہیں اور لڑکیوں سے بلا ضرورت شدیدہ پیپر ڈسکشنز، اسائنمنٹس، ہوم ورک، وغیرہ کا تبادلہ کرتے ہیں اور بلا ضرورت ان کے ساتھ گروپس بھی بنا لیتے ہیں اور ہلکی پھلکی گپ شپ اور ہنسی مذاق بھی کر لیتے ہیں اور ان کے مطابق ان کی نیت صحیح ہوتی ہے اور کوئی گندے خیالات ذہن میں نہیں ہوتے۔ ایسے لڑکے نسبتاً شریف سمجھے جاتے ہیں۔ یہی حال لڑکیوں کا بھی ہے اور ایسی دوستیاں یونیورسٹیز، کالجز اور مخلوط تعلیم والے اسکولوں میں بالکل عام بات ہیں بلکہ ایسی دوستی کی اجازت لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے ماں باپ، خاندان اور معاشرے کی طرف سے بھی ہوتی ہے اور اسے ہمارا معاشرہ بالکل بھی غلط نہیں سمجھتا۔
اور وہ جو تھوڑے آزاد خیال یا رومانٹک ہوتے ہیں وہ باقاعدہ سیٹنگ کرتے ہیں ( چکر چلاتے ہیں) اور ان کی خاص گرل فرینڈز ہوتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کینٹین میں ایک ہی برتن میں کھاتے ہوئے ایک ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں نیت تو اس قسم کے لونڈوں کے مطابق ان کی بھی کوئی گندی نہیں ہوتی۔ اس قسم کی سیٹنگ کو ہمارا معاشرہ ابھی بھی تھوڑا غلط سمجھتا ہے اور کچھ ماں باپ اور کچھ شریف خاندان والے برا سمجھتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔
لیکن اسلام میں صرف ایک ہی لفظ دونوں قسم کی دوستیوں کے لئے استعمال ہوتا ہے اور وہ ہے نا محرم سے دوستی۔اور اسلام دونوں اقسام کی دوستیوں کو برا سمجھتا ہے۔ چاہے آپ کی انتہائی پاکیزہ لڑکی سے بات چیت ہو اور صرف وہ دوستی کی حد تک ہو یا پھر وہ دوستی گرل فرینڈ بنانے کی حد تک پہنچ جائے، چاہے نیت بہت اچھی ہو یا خراب، چاہے معاشرہ، والدین، خاندان اجازت دے یا نہ دے۔
دونوں اقسام کی دوستیاں اور تعلقات اسلام کے مطابق حرام، نا جائز اور ممنوع ہیں۔
نامحرم کا مطلب نامحرم ہوتا ہے نامحرم میں ہر وہ عورت شامل ہے جس سے نکاح ہو سکتا ہے۔
صرف نامحرم سے مجبوری کے وقت میں انتہائی ضروری بات چیت کی اجازت ہے۔ بلا ضرورت گپ شپ اور ہنسی مذاق کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اصل حکم یہی ہے کہ آخری وقت تک اپنے آپ کو بچایا جائے، چاہے وہ کلاس میں گروپس بن رہے ہوں یا ہوم ورک لینا ہو یا پیپر ڈسکس کرنا ہو۔
جو لڑکے نا محرم لڑکیوں سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، مشاہدہ یہی ہے کہ ان کے گروپس بھی آرام سے لڑکوں میں بن رہے ہوتے ہیں اور انہیں ہوم ورک بھی لڑکوں سے مل جاتا ہے اور ان کے سارے پڑھائی سے متعلق کام پورے ہو رہے ہوتے ہیں۔ فرق صرف ترجیحات کا ہے۔
🔘 بس اللّٰہ مجھے بھی اور سب کو اس فتنے کے دور میں حرام کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور معاشرہ، خاندان اور رشتہ داروں کے بجائے اللّٰہ کی بات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔ آمین یارب العالمین
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔥 لالـچ کـا بـرا انـجـام۔۔۔۔۔۔! 🔥
مسعودی بن زبیر بن بکار سے نقل کیا ہے کہ زمانۂ جاہلیت میں دو بھائی سفر کے لیے نکلے اور راستے میں ایک درخت کے سائے میں، جو سڑک کے کنارے تھا، دم لینے کے لیے رکے۔ اس پیڑ کے نیچے ایک پتھر بھی پڑا تھا۔ جب کچھ دیر بعد انہوں نے چلنے کا ارادہ کیا تو اس پتھر کے نیچے سے ایک سانپ ایک دینار لیے ہوئے نکلا اور اس نے وہ دینار ان دونوں بھائیوں میں سے ایک کے سامنے ڈال دیا۔
اس دینار کو پاکر وہ دونوں بھائی آپس میں کہنے لگے کہ ہو نہ ہو، یہاں پر کوئی خزانہ مدفون ہے۔ لہٰذا انہوں نے تین دن تک وہاں قیام کیا اور وہ سانپ روزانہ ایک دینار لا کر ان کے سامنے ڈالتا رہا۔ لیکن چوتھے دن ان بھائیوں میں سے ایک کہنے لگا:
"بھائی! ہم کب تک یہاں بیٹھے ہوئے ایک ایک دینار حاصل کرتے رہیں گے؟ کیوں نہ اس سانپ کو مار کر خزانہ نکال لیا جائے؟"
لیکن دوسرے بھائی نے اسے منع کیا اور کہا:
"اگر اس کے نیچے خزانہ نہ نکلا تو ہماری ساری محنت بیکار ہو جائے گی۔"
مگر اس نے اس کی بات نہ مانی اور ایک کلہاڑی لے کر سانپ کے انتظار میں بیٹھ گیا۔ جیسے ہی سانپ نے پتھر سے سر نکالا، اس نے کلہاڑی سے اس پر وار کر دیا۔ مگر حملہ پوری طرح کامیاب نہ ہو سکا، اور سانپ صرف زخمی ہوا، مرا نہیں۔ سانپ نے تیزی سے پلٹ کر جوابی حملہ کیا اور کلہاڑی سے حملہ کرنے والے کو ڈس کر ہلاک کر دیا، پھر واپس پتھر کے اندر گھس گیا۔
دوسرے بھائی نے اپنے ہلاک شدہ بھائی کو دفن کر دیا اور وہیں ٹھہرا رہا۔ یہاں تک کہ اگلے دن پھر وہ سانپ نکلا، مگر اس کے منہ میں کوئی دینار نہیں تھا اور اس کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ سانپ نکلتے ہی اس کی طرف بڑھا، مگر اس نے فوراً کہا:
"تجھے معلوم ہی ہے کہ میں نے اپنے بھائی کو اس اقدام سے منع کیا تھا، اور تیرے قتل کرنے پر میں اس کا ہم خیال نہیں تھا، مگر اس کم بخت نے میرا کہنا نہ مانا اور تجھ پر حملہ کر بیٹھا، جس کے نتیجے میں اسے اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ ان حالات کے تحت کیا یہ ممکن نہیں کہ تو مجھ کو کوئی نقصان نہ پہنچائے اور نہ میں تجھ کو کوئی نقصان پہنچاؤں؟ اور تو اسی طرح مجھ پر مہربان ہو جائے جیسے تو نے چار دن تک ہم پر مہربانی کی تھی؟"
لیکن سانپ نے اس کا جواب نفی میں دیا۔
اس شخص نے پوچھا:
"انکار کی وجہ کیا ہے؟"
سانپ نے جواب دیا:
"انکار کی وجہ یہ ہے کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ تیرا دل میری طرف سے کبھی صاف نہ ہوگا، کیونکہ میں نے تیرے بھائی کو مار ڈالا ہے اور تو اس کی قبر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔ اور میرا دل بھی تیری طرف صاف نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ میرے سر کا زخم مجھ کو صدمے کی یاد دلاتا رہے گا، جو تیرے بھائی کے ہاتھوں مجھے اٹھانا پڑا۔"
پھر اس سانپ نے، جو اصل میں جن تھا، نابغہ جعدی کا یہ شعر پڑھا:
وما لفيت ذات الصفا من حليفها
وكانت تربه المال زعبا وظاهره
ترجمہ:
"اور میں نے اپنے حلیف سے کوئی نیک معاملہ نہیں دیکھا، حالانکہ میرا مال اس کی پرورش کرتا تھا اور اس کے ظاہر کا خبر گیر تھا۔"
واللہ اعلم
#copied ۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🌹وفات جناب فاطمہ بنت اسد
t.me/islamwitheman/3405
🌹ام المؤمنين جناب خدیجہؑ
t.me/islamwitheman/3416
🌹حضرت خدیجہؑ کبرٰی کی وصیتیں
t.me/islamwitheman/3417
🌹حضورؑ کے نزدیک مقام خدیجہؑ
t.me/islamwitheman/3418
🌹جناب خدیجہؑ کی عظمت و اہمیت
t.me/islamwitheman/3419
🌹زیارت خدیجةالکبرٰیؑ
t.me/islamwitheman/3420
1 283
🌴ماہ رمضان کے متعلق پوسٹس🌴
https://t.me/islamwitheman/3320
🌛استقبال ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3330
🌛وجہ تسمیہ ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3331
🌺ماہ رمضان یا رمضان
t.me/islamwitheman/3341
🌺فضیلت ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3343
🌷استقبال ماہ رمضان کی دعا
t.me/islamwitheman/3344
💐ماہ رمضان میں نماز کیبعد کی دعا
t.me/islamwitheman/3346
🌛ماہ رمضان کے اسماء و صفات
t.me/islamwitheman/3347
🌴فضیلت ماہ رمضان و روزہ
t.me/islamwitheman/3348
👹شیطان کی قید
t.me/islamwitheman/3350
🌛اعمال ماہ رمضان شب و روز اول
t.me/islamwitheman/3351
🍀یوم الشک کا روزہ
t.me/islamwitheman/3352
🌹امام حسینؑ کابچپن میں پہلاروزہ
t.me/islamwitheman/3353
🍃 اعمال ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3374
🌷روزے کا فلسفہ
t.me/islamwitheman/3375
🌷فلسفة الصوم
t.me/islamwitheman/3376
🔷روزے کے مراتب
t.me/islamwitheman/3377
🍁روزے کے آثار و جزاء
t.me/islamwitheman/3378
🍁گالی دینے کا روزے پر اثر
t.me/islamwitheman/3379
🍃احاديث بسلسلہ ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3380
🌷کثیرالسفر کیلئے احکام روزہ
t.me/islamwitheman/3381
🌸جن پر روزہ رکھنا واجب نہیں
t.me/islamwitheman/3382
🕌ماہ رمضان کی نافلہ نمازیں
t.me/islamwitheman/3383
🌼مبطلات و مکروہات روزہ
t.me/islamwitheman/3385
🔶تقديم الصلاة علی الافطار
t.me/islamwitheman/3386
🔷افطار میں تأخير
t.me/islamwitheman/3387
🌴وقت افطار اور وقت غروب
t.me/islamwitheman/3388
♻افطاری کیلئے بہترین چیز
t.me/islamwitheman/3389
🌴افطاری کرانے کا ثواب
t.me/islamwitheman/3390
🔷افطاری
t.me/islamwitheman/3391
🌹گولڈن روزہ
t.me/islamwitheman/3392
🌷روزہ دار اور دانتوں کا علاج
t.me/islamwitheman/3393
🔶بحالت روزہ انجکشن و ڈرپ لگوانا
t.me/islamwitheman/3394
❄روزہ کی حالت میں بلغم نگلنا
t.me/islamwitheman/3395
🌹 خوشبودار چیز سے استفادہ کرنا
t.me/islamwitheman/3396
🔷روزے کی قضا، کفارہ
t.me/islamwitheman/3397
🌴کھجور احادیث میں
t.me/islamwitheman/3398
🌴نبیذ شربت
t.me/islamwitheman/3399
🌻ایک مریض کا روزہ
t.me/islamwitheman/3401
🌹وفات جناب فاطمہ بنت اسد
t.me/islamwitheman/3405
🌹ام المؤمنين جناب خدیجہؑ
t.me/islamwitheman/3416
🌹حضرت خدیجہؑ کبرٰی کی وصیتیں
t.me/islamwitheman/3417
🌹حضورؑ کے نزدیک مقام خدیجہؑ
t.me/islamwitheman/3418
🌹جناب خدیجہؑ کی عظمت و اہمیت
t.me/islamwitheman/3419
🌹زیارت خدیجةالکبرٰیؑ
t.me/islamwitheman/3420
📄دعائے مجیر
t.me/islamwitheman/3423
t.me/islamwitheman/3426
🔷شہادت جناب قنبرؑ
t.me/islamwitheman/3432
🔷شہادت امیر مختار ثقفی
t.me/islamwitheman/3434
🌸مختار ابن ابی عبیدہ ثقفی
t.me/islamwitheman/3435
🔷مختار ثقفی علماء کی نظر میں
t.me/islamwitheman/3436
🌹حضرت امام حسن علیہ السّلام
t.me/islamwitheman/3452
t.me/islamwitheman/3452
🌷محمد بن ابی بکر
t.me/islamwitheman/3455
❤️فتح جنگ بدر مبارک
t.me/islamwitheman/3459
t.me/islamwitheman/3460
🌺شب قدر کی فضیلت
t.me/islamwitheman/3464
🌺شب قدر کی شان
t.me/islamwitheman/3465
🌺شب قدر اور حضرت موسٰیؑ
t.me/islamwitheman/3466
🌺کونسی رات شب قدر؟
t.me/islamwitheman/3467
🌺شبھائ قدر کے مشترکہ اعمال
t.me/islamwitheman/3468
🌺اعمال 19 ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3469
🔷️دعائے جوشن کبیر
t.me/islamwitheman/3471
🌺شب قدر میں عمل قرآن
t.me/islamwitheman/3472
🌹ضربت حضرت علی علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3474
t.me/islamwitheman/3475
🌹حضرت علیؑ کی وصیت
t.me/islamwitheman/3482
🌹حدیث سفینہ
t.me/islamwitheman/3488
🌹حدیث باب مدینةالعلم
t.me/islamwitheman/3489
🔷️یوم فتح مکّہ
t.me/islamwitheman/3494
🌷اعتکاف کی فضیلت
t.me/islamwitheman/3496
🔷 اِعْتِکاف کی فضیلت و احکام
t.me/islamwitheman/4295
🌹شھادت حضرت علیؑ
t.me/islamwitheman/3500
🔷️ابن ملجم کا انجام
t.me/islamwitheman/3502
🌺شب قدر و نزول قرآن
t.me/islamwitheman/3507
🔷️الوداع ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3528
🔷نماز قضائے عمری کی حقیقت
t.me/islamwitheman/3529
🔷️یوم القدس کی مختصر تاریخ
t.me/islamwitheman/3530
🔷️اسرائیل ایک ناجائز ریاست
t.me/islamwitheman/3532
🌷فطرہ و احکام
t.me/islamwitheman/3537
t.me/islamwitheman/2324
🌹عید یا سوگ؟
t.me/islamwitheman/3539
🌹استحباب نماز عیدین
t.me/islamwitheman/3540
🌹نماز عید کے حوالے سے چند شبہات
t.me/islamwitheman/3541
🌹دعائے رویت ہلال
t.me/islamwitheman/3566
🔷️اعمال شب عیدالفطر
t.me/islamwitheman/3567
🕌عید کی نماز
t.me/islamwitheman/3569
🌹عید کا پیغام
t.me/islamwitheman/3570
1 283
منگول شہزادی کوتلون چودہ بھائیوں کی اکلوتی بہن اور ایک شاندار جنگجو لڑکی تھی.
اپنے دور کے فن جنگ کے ہر شعبے میں مہارت رکھتی تھی،گھڑ سواری ہو تیر اندازی ہو دو بدو جنگ ہو یا نیزہ بازی کوتلون کا کوئی ثانی نہیں تھا،
کوتلون کی ایک شرط تھی کہ وہ شادی اسی سے کرے گی
جو اسے کشتی میں ہرا دے گا لیکن اگر کشتی لڑنے والا ہار جائے تو اسے کوتلون کو ایک گھوڑا دینا ہوگا،کوتلون کے پاس دس ہزار گھوڑے جمع ہوگئے تھے لیکن اس کی شادی نہیں ہوئی.
ایک ایسا بہادر عاشق بھی تھا جس نے ایک ہزار گھوڑے کوتلون سے لڑ کر ہارے تھے. لیکن وہ کوتلون کو جیت نہ سکالیکن ایک دن کوتلون ہار گئی بغیر کشتی لڑے کوتلون کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جس سے کوتلون لڑنا ہی نہیں چاہتی تھی، کیونکہ اسے اُس شخص سے محبت ہوگئی تھی،وہ اپنا دل ہار بیٹھی تھی.
احساسات کے میدان میں عورت وہ جنگجو ہے جس سے لڑ کر جیتنا بہت مشکل ہے،
عورت ہمیشہ دل سے ہارتی ہے،
خدارا ازدواجی زندگیوں میں مردانگی کے بھرم میں گھر کو میدان جنگ نہ بنائیں اس میدان میں ہر عورت شہزادی کوتلون ہے،
دل جیتنے کی کوشش کریں آپ کا گھر گل گلزار رہے گا،۔
1 283
🌹 خدا دیکھ رہا ہے 🌹
ایک متقی عالم کے درس میں مختلف لوگوں نے شرکت کرتے تھے۔ لیکن استاد نے ان طالب علموں میں سے ایک کو خاص احترام اور توجہ دیتے تھے جو نوعمر اور نوجوان تھا۔ ایک دن شاگردوں نے استاد سے پوچھا: آپ اس نوجوان کا دوسروں سے زیادہ احترام کیوں کرتے ہو؟
استاد نے کچھ مرغیاں لانے کا حکم دیا۔ آپ نے ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک مرغی اور ایک چھری دی اور فرمایا: جاؤ اپنی مرغی کو ایسی جگہ ذبح کرو جہاں کوئی اسے نہ دیکھے اور میرے پاس واپس لے آؤ۔
مقررہ وقت پر تمام شاگردوں نے ذبح شدہ مرغی لے آئے۔ لیکن نوجوان نے مرغی کو زندہ واپس لایا ۔استاد نے کہا: تم نے اسے ذبح کیوں نہیں کیا؟ اس نے کہا: آپ نے حکم دیا تھا کہ مرغی کو ایک ایسی جگہ ذبح کروں جہاں کوئی نہ دیکھ سکے لیکن میں نے جہاں بھی گیا وہاں خدا مجھے دیکھ رہا تھا۔
📚 داستان دوستان ج۲ ص47۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
پاکستانی شناختی کارڈ کے متعلق معلومات
قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہےمگر بہت ہی کم لوگ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اور اسکے شناخت کے خُودکار نظام سے واقف ہوں گے.
اگرچه آپ سب لوگ تقریباً روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے هونگے لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 133ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا۔
درج ذیل تحریر آپکو شناختی کارڈ نمبر کے متعلق معلومات فراهم کرے گی.
*شناختی کارڈ نمبر کے*
*شروع کے پہلے پانچ نمبر*
هم مثال کے طور پرایک شناختی کارڈ نمبر لکھتے هیں
15302-***-*
اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبر
یعنی 1
جو کہ صُوبے کی نشاندہی کرتاہے.
یعنی جن لوگوں کے
شناختی کارڈز کے نمبر
1 سے شروع ہوتے ہیں،
وہ لوگ
صُوبه خیبر پختُونخواہ کے رہائشی ہیں.
اسی طرح
اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر
2 سے شروع ہو رہا ہے،
تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔
اسی طرح
پنجاب کیلئے 3،
سندھ کیلئے 4،
بلوچستان کیلئے 5،
اسلام آباد کیلئے 6،
گلگت بلتستان کیلئے 7.
اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں
دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ
آپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتاہے.
مثال کے طور پر
اوپر دئیے گئے کوڈ میں
دوسرے نمبر پر
5کا ہندسہ ہے،
جو کہ
ملاکنڈ
کو ظاہر کرتاہے.
جبکہ باقی تین ہندسے
آپ کے متعلقه ضلع،
اس ضلع کی متعلقه تحصیل،
اور یونین کونسل نمبر
کو ظاہر کرتے ہیں۔
*درمیان میں لکھا ہوا*
*7 نمبر پر مشتمل کوڈ*
*-1234567-*
یه درمیانه کوڈ
آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے.
هر خاندان کے تمام افراد
جو ایک دوسرے سے خونی رشتوں کے تحت جڑے هوتے هیں،
ان سب افراد کا باهمی تعلق کا تعین
اسی درمیانے کوڈ سے هوتا هے.
اسی کوڈ کے ذریعے
کمپیوٹرائزڈ شجره
یعنی Family Tree تشکیل پاتا هے.
*آخر میں - کے بعد آنے والا نمبر*
*-***-1
یه آخری هندسه
آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے
مردوں کیلئے
یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گا.
مثال کے طور پر
1,3,5,7,9
اور
خواتین کیلئےفت میں ہوگا،
مثال کے طور پر
2,4,6,8
اس طرح
نادرا کے خُودکار نظام کے تحت
هم سب کا
قومی شناختی کارڈ نمبر وجُود میں آتا هے..!
https://t.me/islamwitheman/5944
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🌹 عورت کا گھر میں کام کرنا 🌹
🌹 گھروں میں خواتین کے کام کرنا کا اجر و ثواب۔۔۔
1️⃣ حضور اکرم (ص):
جب بھی عورت گھر کو صاف رکھنے کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہے تو خدا اس پر نظر رحمت کرتا ہے۔
2️⃣حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم):
جب بھی بچہ (baby) کو دودھ پلایا جاتا ہے ، خدا عورت کو غلام آزاد کرنے پر بدلہ دیتا ہے۔
3️⃣ امام علی علیہ السلام:
ایک اچھی عورت کا جہاد اپنے شوہر کی خدمت کرنا ہے۔
4️⃣ امام صادق علیہ السلام:
بہترین عورت ایک ایسی عورت ہے جو اپنے شوہر کے لیے اچھی خوشبو ہو۔
5️⃣ امام صادق علیہ السلام:
قیامت کے دن خواتین کے متعدد گروہوں کو حضرت زہرا (س) کے ساتھ محشور کیا جائے گا ۔ان میں سے ایک گروہ ان عورتوں کا ہو گا جو اپنے شوہر کی اخلاقی بدنامی پر صبر کرتی ہیں۔
6️⃣ امام محمد باقر علیہ السلام:
قبر کی پہلی رات عورت کے لئے اپنے شوہر کی رضایت سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔
7️⃣ حضور اکرم (ص):
ایک گلاس پانی شوہر کے کو دینا ایک سال کی نمازشب اور روزہ رکھنے سے بہتر ہے۔
8️⃣ حضور اکرم (ص):
جب عورت اپنے شوہر کو پانی دیتی ہے تو خدا اس کے 60 گناہوں کو معاف کردے گا۔
9️⃣ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا:
کوئی ایسی عورت نہیں ہے جو اپنے کھانے کے برتنوں کو دھوئے گی یہاں تک کہ خدا اسے گناہوں اور غلطیوں سے صاف نہ کرے۔
🔟 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا:
کوئی ایسی عورت نہیں ہے جو روٹی پکاتے ہوئے پسینہ آجائے، جب تک کہ خدا اسکے اور جہنم کے مابین سات خندق قرار دیتا ہے۔
1️⃣1️⃣ حضرت فاطمہ زہرا (س):
ایسی کوئی عورت نہیں ہے جو کپڑے سلائی کرے جب کہ خدا ہر دھاگے کے بدلے ایک سو نیکیاں لکھتا ہے اور سو گناہ معاف کردیتا ہے۔
2️⃣1️⃣ حضرت فاطمہ زہرا (س):
ایسی کوئی عورت نہیں ہے جو اپنے بچوں کے بال کنگھی کرے اور ان کے کپڑے دھوئے ، جب تک کہ خدا اس کےلیے ہر بال کے بدلےنیکی لکھی جاتی ہے اور ہر بال کے برابر اس کے گناہ معاف کیے جاتے ہیں اور لوگوں کی نگاہوں میں اس کی عزت و آبرو دیتا ہے۔
📚 وسائل الشیعہ ، ج 2، ص 39۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 آئمہ طاہرینؑ کا ذریعہ معاش 🔷
آئمہ طاہرین علیھم السلام کا ذریعہ معاش کیا تھا؟ کیا وہ صرف حکومتی وظیفہ پر گزارا کرتے تھے؟
یہ وہ سوالات ہیں جو اکثر لوگ/ ملحدین آئمہ طاہرین کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے ساتھ استفسار کرتے ہیں۔
تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھتے ہیں کہ آئمہ طاہرینؑ کا ذریعہ معاش کیا تھا؟
1. امام علی علیہ السلام کا ذریعہ معاش
امام علی علیہ السلام کھیتی باڑی، کنویں کھودنے اور باغات آباد کرنے میں مشغول رہتے تھے۔ آپ نے مدینہ، یمن اور دوسرے مقامات پر متعدد کنویں کھودے، جنہیں بعد میں "آبار علی" کہا جانے لگا۔
ابن ابی الحدید لکھتے ہیں:
"وَكَانَ يَسْتَقِي بِالنَّاضِحِ، حَتَّى جَمَعَ مِنْ ذَلِكَ مَالًا، وَاشْتَرَى بِهِ مَحَابِسَ وَعُيُونًا وَضِيَاعًا"
(شرح نہج البلاغہ، ابن ابی الحدید، ج 13، ص 270)
"اور وہ (علیؑ) اپنی محنت سے پانی نکالتے، یہانتک کہ اس سے مال اکٹھا کیا اور اس کے ذریعے باغات، کنویں اور زمینیں خریدیں۔"
2. امام حسنؑ کا ذریعہ معاش
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام زراعت اور زمین داری سے اپنا گزر بسر کرتے تھے۔ انہوں نے کئی بار اپنی ذاتی دولت حاجتمندوں میں تقسیم کی۔
ابن عساکر اپنی کتاب تاریخ دمشق میں لکھتے ہیں:
"كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَتَعَاهَدُ الْفُقَرَاءَ وَيَحْمِلُ إِلَيْهِمُ الطَّعَامَ بِاللَّيْلِ عَلَى ظَهْرِهِ"
(تاریخ دمشق، ابن عساکر، ج 13، ص 277)
"حسن بن علیؑ فقیروں کا خیال رکھتے اور رات کے وقت اپنی پیٹھ پر کھانے لے جا کر انہیں پہنچاتے تھے۔"
3. امام حسینؑ کا ذریعہ معاش
امام حسین علیہ السلام کی مدینہ اور خیبر میں وسیع زمینیں تھیں، جہاں وہ زراعت کرتے اور اس سے آمدنی حاصل کرتے تھے۔
شیخ عباس قمی نفس المہموم میں لکھتے ہیں:
"وَكَانَ لَهُ (الإمام الحسين) أَرَاضِي كَثِيرَةٌ بِالْمَدِينَةِ وَخَيْبَرَ يَسْتَغِلُّهَا"
(نفس المہموم، شیخ عباس قمی، ص 147)
"امام حسینؑ کی مدینہ اور خیبر میں بہت ساری زمینیں تھیں جن سے وہ آمدنی حاصل کرتے تھے۔"
4. امام زین العابدینؑ کا ذریعہ معاش
امام سجاد علیہ السلام مدینہ میں باغبانی کرتے اور کھیتوں کی دیکھ بھال کرتے تھے۔
ابن سعد الطبقات الکبریٰ میں لکھتے ہیں:
"وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ يَعْمَلُ فِي مَزَارِعِهِ وَيَحْفِرُ الْآبَارَ"
(الطبقات الکبریٰ، ابن سعد، ج 5، ص 145)
"علی بن الحسینؑ اپنے کھیتوں میں کام کرتے اور کنویں کھودتے تھے۔"
5. امام محمد باقرؑ کا ذریعہ معاش
امام باقر علیہ السلام نے اپنے دور میں زرعی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔
کلینی الکافی میں روایت کرتے ہیں:
"كَانَ الْإِمَامُ مُحَمَّدُ الْبَاقِرُ يَزْرَعُ فِي الْمَدِينَةِ وَيُوَزِّعُ غَلَّتَهَا عَلَى الْفُقَرَاءِ"
(الکافی، شیخ کلینی، ج 5، ص 74)
"امام محمد باقرؑ مدینہ میں زراعت کرتے اور اس کی پیداوار فقیروں میں تقسیم کرتے تھے۔"
6. امام جعفر صادقؑ کا ذریعہ معاش
امام صادقؑ مدینہ میں کھیتی باڑی کرتے اور تجارتی معاملات میں بھی دلچسپی لیتے تھے۔
شیخ مفید الارشاد میں لکھتے ہیں:
"وَكَانَ يَعْمَلُ فِي زِرَاعَتِهِ، وَيَقُولُ: الْعَامِلُ فِيهَا كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ"
(الارشاد، شیخ مفید، ص 299)
"وہ (امام جعفر صادقؑ) اپنی زمینوں میں کام کرتے اور فرماتے کہ زراعت کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مانند ہے۔"
7. امام موسیٰ کاظمؑ کا ذریعہ معاش
امام موسیٰ کاظمؑ باغبانی کرتے اور زراعت کے ذریعے اپنی روزی کماتے تھے۔
علامہ مجلسی بحارالانوار میں لکھتے ہیں:
"كَانَ الْإِمَامُ مُوسَى الْكَاظِمُ يَزْرَعُ وَيَعْمَلُ بِيَدِهِ"
(بحارالانوار، علامہ مجلسی، ج 48، ص 101)
"امام موسیٰ کاظمؑ زراعت کرتے اور خود اپنے ہاتھ سے کام کرتے تھے۔"
8. امام علی رضاؑ کا ذریعہ معاش
امام رضاؑ مدینہ میں کھیتی باڑی اور تجارت کرتے تھے۔
شیخ صدوق عیون اخبار الرضا میں لکھتے ہیں:
"وَكَانَ الرِّضَا يُعْتَمَدُ فِي مَعَاشِهِ عَلَى زِرَاعَتِهِ وَمَا كَانَ لَهُ مِنَ الْوُقُوفِ"
(عیون اخبار الرضا، شیخ صدوق، ج 2، ص 180)
"امام رضاؑ اپنی زراعت اور وقف شدہ جائیدادوں پر گزارا کرتے تھے۔"
9. امام محمد تقیؑ، امام علی نقیؑ، امام حسن عسکریؑ کا ذریعہ معاش
یہ آئمہ علیہم السلام سخت حکومتی نگرانی میں تھے، لیکن اس کے باوجود ان کی آمدنی کا ذریعہ خاندانی جائیدادیں اور شیعہ مؤمنین کی مدد تھی۔
شیخ مفید الارشاد میں لکھتے ہیں:
"وَكَانَ لِلْأَئِمَّةِ أَرَاضٍ وَوُقُوفٌ يَعِيشُونَ مِنْهَا"
(الارشاد، شیخ مفید، ص 321)
"آئمہؑ کے پاس زمینیں اور اوقاف تھے جن سے وہ گزارا کرتے تھے۔"
🔘 ان مستند حوالہ جات سے واضح ہوتا ہے کہ آئمہ طاہرین علیہم السلام کسی بھی حکومتی وظیفے پر انحصار نہیں کرتے تھے، بلکہ زراعت، باغبانی، تجارت اور ذاتی زمینوں کی آمدنی سے اپنی ضروریات پوری کرتے تھے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 ماں کی ضد 🔷
عالیہ کی دس سال پہلے شادی ہوئی تھی۔ شادی بہت دھوم دھام سے کی گئی۔ شادی کے چھ ماہ بعد ہی عالیہ ماں باپ کے گھر آکے بیٹھ گئی۔ وجہ وہی شکایات جو عام طور پر ہر بہو کو اپنی ساس سے ہوتی ہیں۔
ماں باپ نے بے وقوفی کی کہ بجائے اسے سمجھانے کے اس کے شوہر کو بلایا اور الگ گھر کا مطالبہ کر دیا۔ داماد نے اپنی مجبوریاں بتا کر کچھ مہلت طلب کی کہ دو چار سال میں الگ گھر کا بندوبست کر لوں گا لیکن عالیہ کے ماں باپ نہ مانے۔ عالیہ کی ماں کہنے لگی کہ ہماری بچی ہم پر بھاری نہیں ہے کہ ہم اسے دو وقت کا کھلا نہ سکیں۔
داماد نے بہت کوشش کی لیکن عالیہ کے ماں باپ نے اسے بھیجنے سے انکار کر دیا۔
عالیہ بھی یہ سوچ کر ماں باپ کے گھر بیٹھ گئی کہ جب عقل ٹھکانے آئے گی تو مطالبہ پورا کر کے خود ہی لینے آئے گا لیکن بے چارے شوہر کی اتنی پسلی ہی نہیں تھی کہ وہ الگ گھر کا بندوبست کر سکتا۔
عالیہ کے خاوند نے کچھ عرصہ تو صلح کی کوشش کی لیکن عالیہ کی ماں اڑی رہی اور اپنی بیٹی کو نہ بھیجا۔
چند ماہ بعد عالیہ ایک بیٹے کی ماں بن گئی۔ خاوند نے اس موقع پر پھر صلح کی کوشش کی لیکن عالیہ کی ماں بھی ضد کی پکی تھی داماد کو بے عزت کر کے گھر سے نکال دیا کہ جب تک میری بیٹی کے لیے الگ گھر کا بندوبست نہیں کرتے تب تک بیٹی نہیں بھیجوں گی۔
بیٹی بے چاری بول ہی نہ سکی کہ امی میں اب جانا چاہتی ہوں۔
اس بات کو اب دس سال ہوچکے ہیں اور عالیہ اپنے بیٹے سمیت ابھی بھی ماں باپ کے گھر بیٹھی ہے۔ اس نے کئی بار جانے کا فیصلہ کیا لیکن ماں باپ کی عزت کی وجہ سے چپ رہی۔
اب بے چاری عالیہ بھائیوں پر بوجھ بن چکی ہیں۔ والد انتقال کر چکا ہے ماں بیمار ہو کر چارپائی کی ہو گئی ہے۔ عالیہ کا بیٹا بے چارہ باپ کے ہوتے ہوئے بھی یتیموں والی زندگی گذار رہا ہے۔ عالیہ اب پچھتاتی ہے اور یہ سوچ سوچ کر پریشان ہے کہ اس کی ماں کے بعد اسکا کیا بنے گا۔ ماں یہ نہیں سوچ رہی بس اپنی بات پر ہی اڑی ہوئی ہے۔
لوگ سمجھا سمجھا کر تھک گئے ہیں پر کسی کی بات بھی اسکی سمجھ میں نہیں آئی۔
🔘 میں سوچتا ہوں کہ کچھ والدین کتنے بے وقوف ہوتے ہیں۔ جذبات میں آکر غلط فیصلہ کر کے اپنی بیٹی کی زندگی تباہ کر دیتے ہیں۔ بے چاری ساری عمر بھابھیوں کے طعنوں کا نشانہ بنتی ہے ذلیل وخوار ہوتی ہے۔
وہ یہ نہیں سوچتے کہ بیٹی کی ضرورت صرف دو وقت کی روٹی نہیں بلکہ اسے اپنے خاوند کا سہارا چاہیے، اسکے بچوں کو اپنے باپ کی ضرورت ہے۔ کاش کہ ماں باپ فیصلہ کرتے وقت جذبات کی بجائے عقل سے کام لیں اور کسی خاندان کو ٹوٹنے سے بچا لیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 استاد فقیر محمد 🔷
ہم 1988 میں جب نویں کلاس میں پڑھتے تھے ، اس وقت اسکول یونیفارم میں اونٹ کے رنگ کی شلوار قمیض اور سفید جوتے ہوتے تھے ۔
ہیڈ ماسٹر صاحب یونیفارم کے معاملے میں بہت سختی سے پیش آتے تھے اس لئے تمام طلباء یونیفارم پہن کر آتے تھے سوائے دو ایک کے جو غریب تھے۔
ایک دن صبح کی اسمبلی کے دوران میٹرک کے طالب علم بیکھو مٙل بغیر یونیفارم کے اسمبلی کی قطار میں کھڑا تھا، جیسے ہی ہیڈ ماسٹر کی نظر اس پر پڑی بہت ہی غصے میں بیکھو مٙل کو کالر سے پکڑ کر باہر لیکر آیا، ہیڈ ماسٹر کا غصہ دیکھتے ہوئے بیکھو مل زور زور سے کہنے لگا:
سائیں میری بات سنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بات سنیں
میرا باپ باسو مل غریب آدمی ہے وہ مجھے کہاں سے یونیفارم اور جوتے لیکر دے؟
مجھے آپ ماریں نہیں میں کل سے اسکول نہیں آؤں گا۔
ہیڈ ماسٹر استاد غلام حیدر کھوکھر نے اسے چھوڑ دیا اور اسٹیج پر چڑھ کر تمام طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے بعد بیکھو مٙل ایک ایک کلاس میں آئے گا ، آج آپ کو جو خرچی ملی ہے وہ آپ بیکھو مل کو دے دینا تاکہ وہ یونیفارم خرید کر سکے۔
میرے پاس حسب معمول آٹھ آنے جیب خرچ ملتا تھا سوچا آج کے دن سموسہ نہیں کھاؤں گا وہ میں بیکھو مل کو دے دوں گا۔
کلاس میں ابھی بیٹھے ہی تھے کہ کلاس کے ٹیچر استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کلاس میں آ گئے ، تھوڑی دیر بعد بیکھو مٙل بھی استاد سے اجازت لیکر ہماری کلاس میں داخل ہوا۔
اس کے ہاتھ میں ایک ایک روپے کے چند نوٹ اور کچھ سکّے تھے جو شاید اس نے اپنی کلاس سے جمع کئے تھے۔
استاد فقیر محمد حیات ہسبانی بہت غصے میں تھے ہم سب کو منع کیا کہ کوئی بھی اس کو پیسے نہیں دے گا اور بیکھو مٙل کی جانب دیکھتے ہوئے غصے میں کہا کہ ڈوب نہیں مرتے جو بھیک مانگتے پھرتے ہو۔
کیا غربت کی آڑ میں ساری زندگی بھیک مانگتے پھرو گے؟
واپس اپنے کلاس میں جاؤ اور جن جن سے پیسے لئے ہیں ان کو واپس کر کے آؤ میں تمہیں یونیفارم لیکر دوں گا۔
بیکھو مٙل استاد کے کہنے پر واپس اپنی کلاس میں گیا اور سب کو ان کے پیسے واپس کر کے آ گیا۔
استاد فقیر محمد حیات ہسبانی نے پوچھا کہ شام کے وقت کون سا کام کر سکتے ہو ؟
بیکھو مٙل نے جواب دیا کہ میرا باپ موچی ہے ، میں بوٹ پالش کرنا اور جوتوں کی مرمت کا کام کر سکتا ہوں مگر میرے پاس سامان خرید کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
استاد نے پوچھا کتنے پیسے چاہئے ہونگے ؟
اس نے کہا ایک لکڑی کی پیٹی اور چند برش ، پالش وغیرہ سب ملا کر کوئی ڈیڑھ سو روپے چاہئے ان میں سب سامان آ جائے گا۔
استاد نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور ڈیڑھ سو روپے گن کر دیئے اور کہا کہ یہ ادھار ہے ، تم مجھے روز کے حساب سے ہر ہفتے سات روپے واپس کرنا۔
اس کے بعد مجھ سے کاپی مانگی اور اس کے تین کورے صفحات پھاڑ کر نکال لئے اور ان پر کچھ لکھنے لگے تینوں چٹھیاں بیکھو مٙل کو دیتے ہوئے کہا ایک چٹھی رشید پنجابی کو دینا وہ تمہیں کپڑا دے گا اور تمہیں ایک روپے روزانہ کے حساب سے اس کا قرض واپس کرنا ہے ، دوسری چٹھی خالق منگی کو دینا وہ تجھے نئے جوتے دے گا اسے بھی ایک روپیہ روز کے حساب سے قرضہ واپس کرنا ہے ، یہ تیسری چٹھی یوسف درزی کو دینا وہ تمہیں یونیفارم سی کر دے گا اسے بھی ایک روپے روزانہ دینے ہیں، چار روپے قرضہ اتارنے کیلئے تمہیں ہر صورت میں اتنا کمانا ہیں تاکہ تم قرضہ چکا سکو اور اسے کے بعد تمہیں اپنی محنت کے ذریعے آگے بڑھنا ہے .
ایک بار بھیک مانگنے کی عادت پڑ گئی تو ساری زندگی بھیک مانگتے ہی گزرے گی
بیکھو مٙل وعدہ کر کے چلا گیا بعد میں استاد نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ اپنے جوتوں کی مرمت اور بوٹ پالش ہمیشہ بیکھو مٙل سے کروایا کریں
وقت تیزی سے گزر گیا 12 سال پلک جھپکتے گزر گئے
1999 میں ہائے اسکول کرونڈی میں دسویں کلاس کے طلباء کی الوداعی پارٹی ہو رہی تھی ، استادوں کے ساتھ شہر کی معززین کو بھی دعوت تھی۔
تقریر کرنے کیلئے شہر کی ایک بڑی فلور مل کے معزز جنرل منیجر بیکھو مٙل کو دعوت دی گئی، کاٹن کے سوٹ میں ملبوس، ماتھے پر ری بین کا چشمہ رکھے اپنی تقریر میں اسی اسکول میں پیش آئے 1988 کا قصہ سناتے ہوئے زار و قطار روتے ہوئے اسٹیج پر بیٹھے اپنے استاد فقیر محمد حیات ہسبانی کے پیروں کو چھوتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک کامل استاد نے مجھے بھیک مانگنے سے بچایا اور محنت کا سبق دیا۔
🔘 آج کل مدد کے نام پر جو بھیک بانٹی جا رہی ہے, اس سے ھم مستقل بھکاری پیدا کئے جا رہے ہیں ، اس کی تصیح کے لئے بھی کسی استاد فقیر محمد حیات حیسبانی جیسا مرد قلندر درکار ھے"
📚 محترم محمد ایوب قمبرانی کی سندھی تحریر کا اردو ترجمہ۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 283
🔷 جناح کا باورچی 🔷
یہ جناح کے زیارت میں قیام کے زمانے کی بات ہے کہ ڈاکٹر کرنل الٰہی بخش نے فاطمہ جناح سے پوچھا: ’آپ کے بھائی کو کچھ کھانے پر کیسے آمادہ کیا جائے، ان کی خاص پسند کا کوئی کھانا بتائیں۔”
فاطمہ جناح نے بتایا کہ بمبئی میں ان کے ہاں ایک باورچی ہوا کرتا تھا جو چند ایسے کھانے تیار کرتا تھا کہ بھائی ان کو بڑی رغبت سے کھاتے تھے، لیکن پاکستان بننے کے بعد وہ باورچی کہیں چلا گیا۔ انھیں یاد تھا کہ وہ لائل پور (موجودہ فیصل آباد) کا رہنے والا تھا اور کہا کہ شاید وہاں سے اس کا کچھ اتا پتا مل سکے۔
یہ سن کر ڈاکٹر صاحب نے حکومت پنجاب سے درخواست کی کہ اس باورچی کو تلاش کر کے فوراً زیارت بھجوایا جائے۔ کسی نہ کسی طرح وہ باورچی مل گیا اور اسے فوراً ہی زیارت بھجوا دیا گیا تاہم جناح کو اس کی آمد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
کھانے کی میز پر انھوں نے اپنے مرغوب کھانے دیکھتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا اور خوش ہو کر خاصا کھانا کھا لیا۔ جناح نے استفسار کیا کہ آج یہ کھانے کس نے بنائے ہیں تو ان کی بہن نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ہمارے بمبئی والے باورچی کو تلاش کر کے یہاں بھجوایا ہے اور اس نے آپ کی پسند کا کھانا بنایا ہے۔
جناح نے بہن سے پوچھا کہ اس باورچی کو تلاش کرنے اور یہاں بھجوانے کاخرچ کس نے اٹھایا ہے۔ عرض کیا کہ یہ کارنامہ حکومت پنجاب نے انجام دیا ہے، کسی غیر نے تو خرچ نہیں کیا۔ پھرجناح نے باورچی سے متعلق فائل منگوائی اور اس پر لکھا کہ ’گورنر جنرل کی پسند کا باورچی اور کھانا فراہم کرنا حکومت کے کسی ادارے کا کام نہیں ہے۔ خرچ کی تفصیل تیار کی جائے تا کہ میں اسے اپنی جیب سے ادا کرسکوں‘ اور پھر ایسا ہی ہوا!!”
خصوصی رپورٹ “قائدِ اعظم کی زندگی کے آخری 60 دن” سے اقتباس ۔
بی بی سی اردو
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5936
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
