cookie

نحن نستخدم ملفات تعريف الارتباط لتحسين تجربة التصفح الخاصة بك. بالنقر على "قبول الكل"، أنت توافق على استخدام ملفات تعريف الارتباط.

avatar

Women Skills

پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل 〰〰〰💦〰〰〰

إظهار المزيد
مشاركات الإعلانات
198
المشتركون
لا توجد بيانات24 ساعات
لا توجد بيانات7 أيام
لا توجد بيانات30 أيام
أرشيف المشاركات
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
إظهار الكل...
*بچی ہی تو ہے* ♾️♾️🍃🪷🍃♾️♾️ *یہ جملہ* *کیسے نسلیں برباد کر دیتا ہے* کیا آپ نے کبھی سوچا آپ کا یہ لفظ کتنی تباہی لائے گا؟ *حالانکہ یہی عمر ہوتی ہے جب بچیوں کے ذہن میں حلال حرام کا فرق ڈالا جاتا ہے* پہننا اوڑھنا سکھایا جاتا ہے بچوں کا ذہن بالکل صاف کالی کورے کاغذ کی طرح ہوتا ہے آپ جو کرینگے اس کے ساتھ جو کروائیں گے اس سے وہ اس کے ذہن میں نقش ہوتا جائے گا بہت سی ماوں کو دیکھا اگر انکو سمجھائیں بچی کی ڈریسنگ اچھی کریں یہ مناسب نہی ، بچوں کو ڈانس نا کرنے دیں ▪️بچیوں کو یہ بیہودہ ڈرامے موویز سے دور رکھیں ▪️بچی کو باہر بلاوجہ نا بھیجیں بچی کو دین سکھائیں *جواب ملتا ہے کہ ابھی تو بچی ہے* *اور پتہ ہے آخر یہی مائیں نا اینڈ ٹائم پچھتا رہی ہوتی ہیں* تو میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ ماں ، بابا ہیں یا بڑی بہن بھائی ہیں تو اپنی 🪷 *بچیوں اور بچوں کی تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق کریں* *تاکہ کل کو انکو آپ پر فخر ہو اور آپکو اپنی تربیت پر.* تحریر: عائشہ بنت نواز #تربیت
إظهار الكل...
🍃🪷🍃🪷🍃🪷🍃 *بچوں کی تربیت* ♾️♾️♾️♾️♾️♾️♾️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ 🪷موضوع 🪷 *میں.... میرے بچے اور سوشل میڈیا* 👉🏻Part 1 🎙️ڈاکٹر کنول قیصر صاحبہ 🪷🍃موبائل ہماری زندگی کا وہ جز ہے جسکے بغیر زندگی بے کار لگنے لگتی ہے.. ہم مایں بھی اسکے بغیر نہیں رہ سکتیں اور ہمارے بچے بھی اسکا شکار ہیں.. اسکے فایدے بھی ہے شمار ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ اسکے نقصان سے بچنا بھی ناممکن ہو گیا ہے... آج ہم جانتے ہیں کہ اسکے نقصانات کیا ہیں ❓ 🍃🪷👆بچوں کی تربیت..... اس دور کا مشکل ترین کام ہے.... لیکن یہ لیکچرز اس مشکل کو آسان کر دیتے ہیں.. لہٰذا توجہ سے سنیے اور آگے بھی پہنچائیں. 🌸🌷 🍃🪷🍃🪷🍃🪷🍃 #بچے_اور_سوشل_میڈیا
إظهار الكل...
🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹. 🍸 *بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کا بہترین علاج*🍸 *شربت املی خاص* اجزاء نسخہ۔ املی ایک پاؤ۔ آلو بخارا۔ایک پاؤ۔ زرشک شریں۔50 گرام ادرک تازہ 50 گرام عرق کاسنی 4 لیٹر 🍹 *ترتیب و ترکیب:-*🍹 آلو بخارہ۔ املی اور زرشک 1 لیٹر عرق کاسنی میں 12 گھنٹے کےلیے بھگو دیں بعد میں ہلکا جوش دے کر اچھی طرح کپڑے سے چھان لیں ادرک کو چھیل کر تھوڑے سے پانی میں گرینڈ کر کے چھان لیں ۔. 3 کلو چینی شامل کرکے شربت تیار کریں ۔ ست لوبان 3 گرام شامل لازمی کریں تاکہ آپ کا شربت خراب نہ ہو 🍹 *فوائد:*🍹:- امراض جگر۔یرقان ۔گرمی کا توڑ ۔گرمی کے بخاروں کو دور کرتا ہے۔متلی۔قے بے چینی اور دل کو تقویت دیتا ہے قبض کشاء بھی ہے پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے۔گرمی کے بہت سے امراض میں مفید ہے غرض اس موسم کا بہترین تحفہ ہے۔. 🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹 #health
إظهار الكل...
🌷🌷🌷🌷🌷🌷 ... 🍃 *وٹامن س ماسک جو بازار سے ہزاروں کا ملتا ہے*🍃. _پیسے بچائیں گھر بیٹھے وٹامن سی ماسک بنائیں_ 🍋وٹامن سی سے تیار کر دہ ماسک۔۔۔! جو آپ کے چہرے کو چمکدار،صاف اور صحت مند بنا دے گا🍋 مجھے یقین ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں جسے ہمیشہ اس چیز کی فکر لگی رہتی ہے کہ میں جو کھارہی ہوں یہ میری جلد اور صحت کے لیے کیسی غذا ہے اور ان میں کون کون سے *وٹامنز اور اجزاء* شامل ہیں جو ہماری جلد اور صحت کیلئے کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ *کچھ وٹامنز اور اجزاء ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ ہماری غذا میں خاصی اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں* لیکن ہمارا جسم انہیں صحیح طور سے کشید نہیں کرپاتا۔ اس لیے ہمیں ان اجزاء کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سپلیمنٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ وٹامن سی بھی انہی میں سے ایک ہے۔ 🍊 *آئیے آج آپ کو وٹامن سی کا بیوٹی ماسک بنانا سکھاتے ہیں۔*🍊 ماسک بنانے سے پہلے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وٹامن سی ہماری جلد کے لیے کتنا ضروری ہے۔   🍋 وٹامن سی جلد میں *کولاجن* کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔ کولاجن بنیادی طور پر ہماری جلد کا ایک ایسا اہم عنصر ہے جو ہماری جلد کو جوان، شاداب اور جھریوں سے پاک رکھتا ہے۔ *کولاجان ہماری جلد میں پیدائش سے لے کر 20 سال کی عمر تک خاصی اچھی مقدار میں ہوتا ہے۔لیکن اس کے بعد اس کی پیداوار میں کمی ہونا شروع ہوجاتی* جس کی وجہ سے چہرے پر جھریاں نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ 🍋 ہماری جلد کی مرمت بھی کرتا ہے، مطلب یہ کہ *ہماری جلد پر موجود داغ دھبوں کو کم کرتا ہے چاہے وہ ہارمونز کے پرابلمز کی وجہ سے ہوں* ، ایکنی کی وجہ سے ہوں یا پریگننسی کی وجہ سے ہوں۔ 🍋 *چہرے کے کھلے ہوئے مساموں* کو بند کرنے میں اور چہرے کو شاداب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ 🍋 *اگر وٹامن سی کا ماسک بنا کر لگایا جائے تو سورج کی وجہ سے جلی ہوئی جلد اور چھائیوں* کو ختم کرنے کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ *چہرے پر چھائیوں اور داغ دھبوںکی ایک بہت بڑی وجہ ہارمونز کی بے قاعدگی بھی ہے۔ ویسے تو ہارمونز کی بے قاعدگی ایک خاتون کے لیے انتہائی بری کیفیات میں سے ہے جو کہ ایک عورت کی راتوں کی نیند اڑادینے کے لیے کافی ہے*۔لیکن یہاں میرا موضوع چونکہ چہرے کے اوپر ہے اس لیے میں ہارمونز کی بے قاعدگی کی وجہ چہرے پر پڑنے والے داغ دھبے اور چھائیوں کا حل بتائوں گی جو کہ عموماً ہر عورت جانتی ہے کہ ایک انتہائی مشکل کام ہے۔ 🍃 *ویسے تو ہارمونز کی بے قاعدگی کی وجہ سے چہرے پر بننے والے داغ، دھبے اور چھائیوں کے لیے میڈیکل سٹورز سے ادویات مل جاتی ہیں لیکن وہ کیمیکلز سے تیار کی گئی ہوتی ہیں اس لیے ان کے نقصانات بھی اپنی جگہ ایک مسلمہ حقیقت ہیں۔*🍃 آج جو وٹامن سی کا ماسک آپ کو بتانے جا رہی ہوں یہ ہمارے لیے قدرت کی طرف سے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ میں خود بھی اس کو ہفتے میں دو دفعہ استعمال میں لاتی ہوںاور اس کے نتائج بہت ہی اعلیٰ ہیں۔ اورابھی تک مجھے اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نظر نہیں آیا۔ اس لیے دور دور تک ایسا کوئی امکان نہیں میں اس زبردست ماسک کا استعمال چھوڑ دوں گی۔ آپ کو وٹامن سی کے بنے بنائے ماسک بازار سے بھی باآسانی دستیاب ہو جائیں گے لیکن یقینا اس کی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔ 🍋 *اجزا*:🍋 ✨وٹامن سی پاؤڈر    :    ایک کھانے کا چمچ ✨گلیسرین        :    ایک کھانے کا چمچ *وٹامن سی بازار سے آسانی سے مل جاتا. Calcee کا شاشے لیں یا وٹامن سی کی گولی پیس لیں. Cecon500mg* وٹامن سی پائوڈر ایک کھانے کا چمچ لے کر اس میں گلیسرین ایک کھانے کا چمچ بھی مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھولیں۔ اس کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر لگالیں لیکن خیال رہے کہ آنکھوںپر اور اس کے ارد گرد نہیں لگانا۔ *اسے لگانے کے بعد 10 منٹ تک لگا رہنے دیجئے ۔اس کے بعد اس کو 10 منٹ کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ دھولیں* اور اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھونا مت بھولیے تاکہ آپ کے مسام بند ہوجائیں۔ اس ماسک کو ہفتے میں دو دفعہ ضرور استعمال کیجئے تاکہ آپ کا چہرہ شاداب اور صحت مند رہے۔ *_اگر آپ کو چہرے پر جلن محسوس ہوتی ہے تو گھبرائیے مت کیونکہ ایسا اکثر ہوتا ہے، لیکن بہت زیادہ جلن بھی اچھی نہیں۔ اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے تو فوراً اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیجئے ۔ اور دوبارہ ماسک تیار کیجئے لیکن اس میں وٹامن سی کی مقدار کم کرکے گلیسرین کی مقدار میں اضافہ کردیجئے۔* ماسک کو ہمیشہ نرمی سے اتارئیے۔ وٹامن سی کے کھردرے دانے سے ہوتے ہیں جو کہ آپ کی جلد ایکس فولی ایٹ(مردہ جلد کو اتارنا) کر تے ہیںاس لئے اسے استعمال میں نرمی برتئے۔_
إظهار الكل...
♦♦♦♦♦♦ 🔅 *بالوں کو گرنے سے بچائیں*🔅 آجکل بالوں کے گرنے کے مسائل سے تقریبا سبھی لوگ پریشان ہیں۔ ہم آپ کو بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے کچھ گھریلو نسخے بتا رہے ہیں : 🌵 *ایلو ویرا*🌵 بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے ایلو ویرا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ ایلو ویرا سر کی سطح کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرکے ہیئر سیلز کے لیے ایسا صحت مند ماحول تیار کرتا ہے کہ بالوں کی نشوونما بہتر ہوجاتی ہے۔ 🥓 *ملیٹھی کی جڑ*🥓 ملیٹھی کی جڑ بالوں کے گرنے کا قدرتی علاج بھی ہے۔ اس جڑ کو خشک اور خارش زدہ سر پر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔  یہ بالوں کی کمزور جڑوں کو مضبوط کرتی ہے۔ 🌰 *پیاز کا عرق*🌰 پیاز کا عرق بالوں کی نشوونما میں بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔ یہ عرق ایسا قدرتی طریقہ علاج ہے جو بالوں کو گرنے سے روک کر ان کی نشوونما بہتر بناتا ہے۔ 🔅 *لہسن*🔅 لہسن بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ 🥥 *ناریل کا دودھ*🥥 بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ نمی ختم ہوکر خشکی بڑھ جانا ہے اسی لئے اکثر شیمپو اور کنڈیشنرز کا مرکزی جز ناریل ہوتا ہے۔ دن میں ایک بار ناریل کے دودھ کی مالش کریں اور دس منٹ تک کے لیے چھوڑنا جلد اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔ 🍏 *سیب کا سرکہ*🍏 اس سرکے کی تیزابیت سر کی سطح میں تبدیلیاں لاکر خشکی کو دور کرتی ہے۔ چوتھائی کپ سیب کے سرکے کو چوتھائی کپ پانی میں ملا کر کسی اسپرے بوتل میں ڈال لیں اور پھر اپنے سر پر اس کا چھڑکاﺅ کریں۔ اس کے بعد اپنے سر پر تولیہ لپیٹیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک کے لیے بیٹھ جائیں اور پھر بالوں کو دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار اس کو دہرائیں۔ 🥚 *انڈے*🥚 انڈے کا ماسک بھی بالوں کے گرنے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انڈوں کے استعمال کے لیے ایک انڈے کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں مکس کریں، بالوں کو دھونے کے بعد اس پیسٹ کو بالوں پر لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ ⚫▪⚫▪⚫▪ #health
إظهار الكل...
ناک کی ساخت؛ آپ کی شخصیت کا آئینہ.. مختلف طرح کی ناکوں اور ان کے شخصیت پر اثر کے بارے میں بتاتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ ناک کی ساخت سے شخصیت کے بارے میں کافی حد تک علم ہوجاتا ہے۔ مختلف طرح کی ناکوں اور ان کے شخصیت پر اثر کے بارے میں بتاتے ہیں۔ 1۔آگے کو جھکی ناک(Nubian) اس طرح کی ناک والے افراد متجسس ہوتے اور نئی چیزوں کی جستجو میں رہتے ہیں۔ مایوسی سے دور اور ہر حال میں پرامید رہتے ہیں۔ دوسروں کی مدد میں پیش پیش ہوتے اور ہر مشکل کا حل نکالنا جانتے ہیں۔ 2۔باریک لمبی ناک (Greek) اسے یونانی ناک اس لیے کہتے کہ قدیم یونان میں بنائے گئے مجسموں میں اس طرح کی ناک دکھائی جاتی تھی۔یہ لوگ توجہ سے دور بھاگتے اور اپنی شخصیت میں اسیر رہتے ہیں۔ بہت عمل پسند اور وفادار ہوتے ہیں۔ان کے لیے کھل کر بات کرنا مشکل ہے۔ 3۔چونچ(Hook) ناک کئی لوگ اس طرح کی ناک کو طوطے کی چونچ سے تشبیہہ دیتے ہیں۔یہ لوگ جدت پسند ہوتے اور نئی ایجادات کرتے ہیں۔ اپنے عقائد کابہتر طریقے سے دفاع کرتے اور اپنے مقاصد حاصل کرکے دم لیتے ہیں۔ 4۔آرچ والی ناک(arched) یہ بھی طوطا ناک سے ملتی جلتی ہے لیکن آخر میں نوکیلی ہوتی ہے۔اس ناک کے حامل لوگ اپنی دْھن کے پکے ہوتے اور جو کام ملے، اسے دلجمعی سے کرتے ہیں۔یہ چیزوں کی اچھی طرح سے تنظیم کرتے ہیں۔ 5۔بٹن ناک(button) یہ بہت مختصر ہوتی اور جلد ختم ہوجاتی ہے۔اس طرح کی ناک کے حامل افراد اپنے فیصلے میں بہت زیادہ سنجیدہ اور سخت ہوتے ہیں۔اس وجہ سے کچھ لوگ انہیں پسند نہیں کرتے۔یہ وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دے کر اپنا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 6۔سیدھی ناک(straight) اس طرح کی ناک ایشیائی افراد میں کافی ملتی ہے۔اس ناک میں چونچ سیدھی اور نتھنے تھوڑے چوڑے ہوتے ہیں۔ایسے افردا مضبوط کردار کے مالک ہوتے ہیں۔کوئی بھی کام کرنے کے لیے جوش دکھاتے ہیں۔اگر آپ ان کے جوش کو چیلنج کریں یا آزمائیں تو یہ غصے میں آجاتے ہیں۔ 7۔مقعر ناک(concave) ایسے ناک والے افراد بہت زیادہ کھلے دل کے ہوتے ہیں ۔ہر وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔کافی حساس بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں سے ان کی دل آزاری ہوجاتی ہے۔ 8۔ٹیڑھی ناک(crooked) ایسے افراد بہت زیادہ مقبول اور ہردلعزیزہوتے ہیں۔یہ لوگ جس کام میں جْت جائیں اسے مکمل کرکے ہی دم لیتے ہیں۔ بات کرنے سے زیادہ سننا پسند کرتے ہیں ۔ دوسرے لوگ ان سے بات کرکے خوش ہوتے ہیں۔یہ منکسر المزاج ہونے کی وجہ سے لوگوں میں جلد مقبول ہوتے ہیں۔ #health
إظهار الكل...
کیا آپ جانتے ہیں کہ رات بھر پانی میں بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ہم میں سے کئی لوگ بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ہمیں اس بات کی خبر بھی نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ ذیابطیس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کی کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ بادام کھانا جوان افراد کے گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو پری ڈائیبیٹس کے شکار ہوں اور اس سے لاعلم ہوں۔ رات بھر بھیگے ہوئے بادام کھانے کے حیرت انگیز نتائج بادام کھانے والے افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں بھی نمایاں کمی آتی ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح مستحکم رہتی ہے اور یوں ایسے افراد میں امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ باداموں میں میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کے لئے مددگار ہوتا ہے، رات بھگوئے ہوئے بادام صبح نہار منہ کھانے والے افراد میں خالی پیٹ بلڈ گلوکوز لیول نمایاں حد تک بہتر ہوا جس سے ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی کم ہو گیا۔ بادام توانائی فراہم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہیں، یہ جسم میں حرارت فراہم کرتے ہیں جس سے جسم چست و توانا رہتا ہے، کاموں کے درمیان سستی و کاہلی محسوس نہیں ہوتی اور یوں جب انسان ہر کام میں ایکٹو ہوتا ہے تو کئی قسم کی بیماریوں سے بھی دور ہو جاتا ہے۔ نہار منہ رات بھر بھگوئے ہوئے بادام کھانا ذیابطیس کا شکار یا پری ڈائیبیٹکس افراد کے لئے بےحد فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے. روزانہ 8 بھیگے ہوئے بادام کھانا بے حد مفید ہے نہار منہ صبح 4 بادام اور رات سونے سے پہلے 4 بادام لازمی کھانے چاہیئے اس سے ذیابطیس امراضِ قلب، کولیسٹرول اور دیگر کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔ #health
إظهار الكل...
Photo unavailableShow in Telegram
🪷🌿اپنی بیٹی کو شائستگی سکھائیں اور اس کے ایسے کپڑے خریدیں جو اس کی ستر کو ڈھانپیں، خاص طور پر بلوغت اور جوانی کے دوران۔ اس کے اداؤں اور جاذبیت پر فخر نہ کریں اور اسے دوسروں کے لیے آسان شکار نہ بنائیں۔۔۔۔!!یقینا آپ سے پوچھ ھو گی۔🪷🌿 #تربیت
إظهار الكل...
💠➿➿💠➿➿💠 ↩️ اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہیں، ڈائیوو یا جہاز کا سفر کیا ہو، *آپ کا واسطہ کسی ایسے بچے سے پڑا ہو گا جو تمام راستہ رو رو کر ہلکان ہوتا رہا ہو۔ بچہ اگر اپنا نہ ہو تو اس کے رونے کی آواز اور ہی اعصاب شکن محسوس ہوتی ہے*۔ ❓❓❓❓❓ *تو ایسے میں کیا کریں*؟ ❓❓❓❓❓ *کافی کچھ کیا جا سکتا ہے*۔ 🥀 بچے پر ہر کچھ بعد ایک *ناگوار نظر* ڈال کر اس کی ماں کو یہ احساس دلایا جا سکتا ہے کہ اس نے *روبوٹ* پیدا نہ کر کے *بہت بڑی غلطی* کی ہے۔ 🥀 *منہ ہی منہ میں بڑبڑایا بھی جا سکتا ہے کہ "کیا یار، دو منٹ سکون نہیں نصیب ہوا*۔" لیکن آواز اتنی ضرور رکھی جائے کہ بچے کی ماں تک پہنچ جائے۔ 🥀 بچہ کسی طور چپ نہ ہو تو گھوم کر ایک *ٹھنڈی نظر* اس کی ماں پر ڈالی جا سکتی ہے تا کہ اسے پتہ چل سکے اس کی اولاد کی وجہ سے *سب مسافر تنگ* ہیں۔ 👆🏻 *یہ سبھی کچھ کیا جا سکتا ہے، کیا جاتا ہے، اور نہیں کیا جانا چاہیے۔* 💔 وہ ایک *چھوٹا بچہ* ہے جو *تنگ جگہ* اور *اتنے لوگ* دیکھ کر گھبرا رہا ہے۔ *ممکن ہے اس کے سونے کے وقت پر یہ سفر کیا جا رہا ہو اور نیند اور تھکن اسے بے چین کر رہی ہے*۔ 💔 کیا پتہ چھوٹی سی جگہ میں ماں کی گود میں *بلکتا ہوا بچہ* اپنے گھر کا سکون، اپنے بابا، اور اپنا بستر مس کر رہا ہے۔ ایسے میں چاہیں تو اس کی ماں سے کہیے کہ ‘ *آپ تھک گئی ہوں گی۔ میں اسے تھوڑی دیر گود میں لے لیتی ہوں*؟’ اگر آپ کو *کاغذ سے کوئی جہاز* بنانا آتا ہے، *سیٹی بجانی* آتی ہے تو بھی شاید آپ بچے کا دھیان بٹانے میں کامیاب ہو جائیں، ❌ ہاں *ٹافیاں گولیاں* دے کر نہ بہلائیں۔ ✅ ماں اگر *فارمولہ دودھ* بنا رہی ہے تو بھی مدد کی جا سکتی ہے کہ آپ بچہ دیکھ لیجے، لائیے یہ کام میں کر دیتی ہوں۔ اس کا سامان نکالنے یا ٹرالی چلانے میں مدد پیش کی جا سکتی ہے۔ اگر کچھ بھی نہ کریں تو بھی ماں کو ایک *تسلی والی نظر* ہی کافی ہے اور ساتھ کہہ دینا کہ بچہ اتنے لوگ دیکھ کر بہت تنگ آ رہا ہے۔ *کچھ بھی ایسا کہ ماں کو یہ پتہ چل جائے کہ بچے کے رونے میں اس کی اور بچے کی غلطی نہیں*۔ 🌳 *میں نے بارہا یہ سب کچھ کیا ہوا ہے اور ماؤں کے چہرے کے تاثرات بدلتے دیکھے ہیں۔ جہاز میں گود میں کسی کا بچہ لے کر ان کی نظروں کے سامنے رہنا لیکن بچے کو بہلائے رکھنا۔ کسی فنکشن میں ماں کو کھانے کی پلیٹ بنا دینا اور کہنا کہ میں بچے کو دیکھتی ہوں، آپ کچھ کھا لیجیے۔ میں کھا چکی ہوں اور اب فارغ ہوں*۔ ❄️ مائیں بھی جب گھر سے نکلیں، چاہے لائبریری تک ہی جانا ہو، کلینک تک ہی جانا ہو، بچے کے کھانے کے لئے کوئی چیز اور اس کے کھیلنے کے لئے کوئی *خاموش کھلونا* ضرور ساتھ رکھیں۔ *چھوٹی سی کوئی گڑیا، گاڑی، کاغذ اور کلرز، پلے ڈو وغیرہ* ضرور ساتھ رکھیں تا کہ بچہ *مصروف* رہے۔ ✅ *اگر وہ کسی مخصوص کمبل یا سٹف ٹوائے کے ساتھ سونے کا عادی ہے تو یہ چیزیں آسان رسائی میں ہونی چاہییں*۔ اس سب کے بعد بھی بچہ اگر گھبرا جاتا ہے، رونے لگتا ہے، کسی طور چپ نہیں ہوتا تو آپ شرمندہ شرمندہ نہ ہوں۔ *بچے کو نہ کوسیں*۔ آس پاس موجود لوگوں کو اپنا رویہ بدلنا چاہیے نہ کہ ایک چھوٹے بچے کے رونے کی وجہ سے اسے اور اس کی ماں کو شرمندہ ہونا پڑے۔ ⚠️ *یہاں یہ بھی خیال رہے کہ اپنا بچہ چپ کروانے کے لئے اسے فون پر بے بی شارک اور باقی نظمیں اتنی اونچی آواز میں نہ لگا دیں کہ بچہ تو چپ ہو جائے، اور باقی لوگوں کے دماغ میں پورے سفر کے دوران ایک ان چاہا گانا ڈرِل ہوتا رہے۔* 💔 بچے کے ساتھ سفر کرنا کیسا ہے، یہ بات صرف انہی کو معلوم ہے جنہوں نے یہ سفر کیا ہے۔ ان کے اس سفر کو *انگریزی والا سفر* کچھ تو بچہ بنا دیتا ہے اور باقی کسر *آس پاس والوں کی نظریں* پوری کر دیتی ہیں۔ *ماں خواہ مخواہ ہی شرمندہ ہوئے جاتی ہے، حالانکہ بچہ اگر تنگ آ رہا ہے تو ماں کر ہی کیا سکتی ہے۔* اگر قصور ماں کا نہیں، بچے کا بھی نہیں، تو ہم ہی کیوں نہ تھوڑی *ایمپتھی* کا مظاہرہ کر لیں۔ 💠➿➿💠➿➿💠 ✍🏻 *نیر تاباں* #تربیت
إظهار الكل...
🩶🤍🩶🤍🩶🤍🩶 *ہماری صحت* ♾️♾️♾️🤍♾️♾️♾️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 🩶موضوع 🩶 🔅 *ہمارے جسم کی دردیں... نعمت ہیں... کیسے*❓ 🔅 *ایڑی کے درد... کی وجہ اور علاج* 🎙️ڈاکٹر خالد جمیل صاحب 🩶🤍ڈاکٹر خالد جمیل.... صاحب ان دو موضوعات پر بات کر رہے ہیں.. ہماری دردیں بھی ایک نعمت ہیں.... جو ہمیں آنے. والی تکلیف سے آگاہ کرتی ہیں. اسی طرح پاؤں کا درد بھی اکثر خواتین کا مسئلہ ہے. اسکا حل جانیے. 🩶🤍👆صحت مند لایف سٹائل اپنائیں..... اور ذندگی کو پرسکون بنائیں. 🩶🤍🩶🤍🤍🩶🤍 #health
إظهار الكل...
Audio from Alhamdulillah
إظهار الكل...
Audio from Alhamdulillah
إظهار الكل...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
إظهار الكل...
سلسلہ سیرت کہانی کھجور کا تنا #story
إظهار الكل...
*قابل توجہ* ♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️ 🌸 *ہم نے بچوں کو دنیا کی ہر آسائش دے دی،نہیں دیا تو دین نہیں دیا،کیا یہ بچے ھمارے مرنے کے بعد ہمارے لیے دعائیں کریں گے،جنھیں خود نہیں پتہ کہ دعا کیا ہوتی ہے؟ اپنی اپنی قبریں ٹھنڈی رکھنے کے لیے اپنے *بچوں کو اپنے لیے صدقہء جاریہ بنائیں،نہ کہ گناہ جاریہ۔۔۔*۔کہ مرنے کے بعد غلط کام اولاد کرے اور گناہ ہمیں ہے...!!🌹♥️🌹 #تربیت
إظهار الكل...
🍃🌸🍃🌸🍃🌸🍃 *بچوں کی تربیت* ♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 🌸موضوع 🌸 🔅 *بچوں کی بہترین تربیت کے 10 پوائنٹس* 🔅 *جواینٹ فیملی... میں بچوں کی تربیت کیسے کریں* ❓ 🎙️محترم آصف علی خان 🌸🍃بچوں کی تربیت ہر اچھی ماں کی خواہش ہے.... اجکے یہ دو موضوعات بہت اہم ہیں.... جنکو سن کر ہم اپنے بچوں کے مسائل کا حل پا سکتے ہیں..... توجہ سے سنیے. 🍃🌸آج بچوں کی تربیت کے حوالے سے اہم لیکچر اور پوسٹس ہونگی ان شاء اللہ. 🍃🌸🍃🌸🍃🌸🍃 #بیترین_تربیت
إظهار الكل...
Audio from Alhamdulillah
إظهار الكل...
Audio from Alhamdulillah
إظهار الكل...
*لاجواب ٹوٹکے* بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ *استری صاف کرنے کا طریقہ* بجلی کی استری کو اگر زنگ لگ جائے تو اخباری کاغذ پر نمک لگا کر اس پر رگڑنے سے زنگ دور ہو جاتا ہے۔ *کپڑے دھونے کیلئے* کپڑے دھونے سے پہلے ان کے بٹن زپ وغیرہ بند کردیں تاکہ وہ آپس میں نہ الجھیں۔ کپڑوں کو بے رنگ ہونے سے بچانے کیلئے انہیں الٹا کرکے دھوئیں اور سکھائیں پہلی بار گہرے رنگ کے کپڑے دھوتے وقت ٹھنڈے پانی میں نمک ملالیں اس سے پکڑوں کا رنگ پکا ہوتا ہے۔ گہرے رنگ کے کپڑے جو کئی بار دھلے ہوں ان میں چمک لانے کیلئے بھی یہ عمل موزوں ہے۔ *ہیضہ کا خاتمہ* لیموں اور پیاز کا رس ملا کر پینے سے ہیضے میں افاقہ ہوتا ہے۔ پودینے کا رس پینے سے ہیضہ ختم ہو جاتا ہے۔ جائفل کا جوشاندہ پینے اور لونگ پانی میں اُبال کر پینے سے ہیضے میں لگنے والی پیاس ختم ہو جاتی ہے پیاز کے رس میں چٹکی بھر ہینگ ملا کر آدھے گھنٹے بعد پی لینے سے ہیضے میں شفا ملتی ہے۔ *کلونجی سے موٹاپے کا یقینی علاج* موٹاپا دور کرنے کیلئے نیم گرم پانی میں کلونجی کا باریک سفوف کرکے اسی کے برابر کالی مرچیں ملالیں اور اس کے ساتھ شہد اور ایک لیموں کا رس صبح نہار منہ پئیں۔ کلونجی زائد چربی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ شوگر کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ہے۔ *بوتلوں کی صفائی* بوتلوں کی صفائی کیلئے بوتل میں تھوڑا سا واشنگ پائوڈر اور ایک انڈے کا چھلکا کچل کر بوتل کے منہ میں ڈال دیں اور بوتل کو ہلائیں ۔ پھر یہ سب اُلٹ کر باہر نکال دیں اور ردھوکر صاف کرلیں۔ *سفید کپڑوں کی پیلا ہٹ دور کرنا* سفید کپڑوں کی پیلاہٹ دور کرنے کیلئے کپڑوں کو دھونے کے بعد پانی میں تھوڑا سا لیموں نچوڑ لیں اب اسی میں کپڑے کھنگالیں تو سفید سرکہ یا نمک ملالیں اور سائے میں خشک کریں۔ *قالین کے گڑھے برف سے دور کیجئے* اگر قالین پر گڑھے پڑ گئے ہوں تو برف کا ایک ٹکڑا لیجئے اور اس مقام پر رکھ دیجئے، جہاں پر گڑھا پڑا ہوا ہے برف کے ٹکڑے کو پگھل جانے دیجئے، تاکہ قالین کے ریشے خوب نرم اور ملائم ہو جائیں۔ چند منٹ کے بعد ایک کانٹا (FORK) لیجئے اور نمی والی جگہ پر رگڑیے۔ رگڑ سے قالین کے ریشے اُبھر کر اوپر آجائیں گے اور قالین کی سطح ہموار ہو جائے گی۔ گڑھا غائب ہو جائے گا اور قالین نیا لگنے لگے گا۔ *اخروٹ کھرونچوں اور خراشوں کو ختم کرتا ہے* لکڑی کی میز، کرسی یا دیوار پر کھرونچیں اور خراشیں پڑجاتی ہیں۔ ایک سالم اخروٹ لیجئے اور اسے توڑے بغیر ان کھرونچوں اور خراشوں پر رگڑنا شروع کردیں۔ اخروٹ کے سخت چھلکے میں بھی تیل ، ہوتا ہے، یہ تیل ان خراشوں میں بھر جائے گا اور فرنیچر چمک اٹھے گا۔ *اخبار سے کھڑکیوں کے شیشے صاف کیجئے* اخبار کے ریشے (FIBRES) ٹشو پیپر کی نسبت زیادہ گنجان ہوتے ہیں۔ لہٰذا گندے اور دھندلے شیشوں کو اگر اخبار سے صاف کیا جائے تو نہ صرف ان پر جما ہوا گردوغبار دور ہو جاتا ہے بلکہ یہ شیشوں کی نمی کو جذب کرکے انہیں خوب چمکا دیتا ہے۔ *بند نالی کیسے کھولیں* نالی بند ہوجانے پر باورچی خانے میں پانی بھر جاتا ہے اور کام میں دشواری ہوتی ہے۔ اس پریشانی سے نجات پانے کے لیے سوڈا بائی کاربونیٹ کی ایک پیالی نالی میں ڈال دیں اور اس کے بعد ایک پیالی سرکہ اس پر ڈال دیں۔ پانچ منٹ کے بعد نالی میں کھولتا ہوا پانی ڈال دیں۔ نالی بالکل صاف ہوکر کھل جائےگی۔ *دیواروں کے سوراخ صابن سے بھریں* اگر دیواروں میں سوراخ ہوگئے ہوں تو اسی رنگ کے صابن سے دیواروں کو بھردیں۔ اس کے بعد صابن سخت ہو جائے تو برش سے سطح برابر کردیجئے سوراخ غائب ہو جائیں گے۔ *ایلومینیم سے کپڑے کی شکنیں دور* کپڑوں پر استری پھیرتے وقت دہری محنت کرنی پڑتی ہے۔ کپڑے کی شکنیں آگے اور پیچھے دونوں طرف سے دور کرنی پڑتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے استری والی جگہ پر ایلومینیم کی ایک شیٹ رکھ کر استری کریں۔ کپڑے کی شکنیں بیک وقت دونوں طرف سے دور ہو جائیں گی۔ *چقندر کا چھلکا اتارنا* چقندر ابالنے کے دوران تنکا چبھو کر یہ دیکھ لیا جائے کہ چقندر بالکل گل گیا ہے، گل گیا ہوتو اسے پانی سے نکال کر کسی کھردرے کپڑے یا اخبار کے کاغذ کی تہوں میں دبا کر ہلکا سا مسل لیں تو چھلکا فوراً اتر جائے گا اور ہاتھ بھی خراب نہیں ہونگے۔ *پائوں کی سوجن کا خاتمہ* پائوں سوج گئے ہوں تو اس شکایت کو دور کرنے کیلئے دیسی شلجم ابال لیں۔ ابلے ہوئے شلجم کے پانی میں نمک اور سرسوں کا تیل مل کر پائوں کو اس میں ڈبوئے رکھیں اور ابلے ہوئے شلجم کے ٹکڑے آہستہ آہستہ انگلیوں پر ملیں۔ تھوڑی دیر بعد پائوں خشک کرکے کپڑوں میں لپیٹ کر سو چائیں۔ انگلیوں کی سوزش ختم ہو جائے گی۔ *لپ اسٹک کا نشان مٹانا* اگر کپڑوں پر لپ اسٹک کا دھبہ لگ گیا ہے تو کپڑا دھونے سے پہلے داغ والے حصے پر پٹرولیم جیلی لگادیں لپ اسٹک کا نشان غائب ہو جائیگا۔ #health
إظهار الكل...
🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟 🔸 *معدے کے فلو کی علامات اور بچاؤ کے طریقے*🔸 یہ اصل فلو تو نہیں لیکن یہ بھی وائرس سے ہوتا ہے جو ایک سے دوسرے شخص کو بآسانی لگتا ہے۔دست ،متلی اور الٹی کو معدے کے فلو کا نام دیا جاتا ہے لیکن یہ فلو سے نہیں ہوتا ۔ فلو تو انفلوئنزا کا مختصر نام ہے جو سانس کی وائرل بیماری ہے۔ دوسری بہت سی وائرل بیماریوں کی طرح معدے کا فلو بھی وائرل ہوتا ہے لیکن اس کے جراثیم دوسرے فلو سے بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔معدے کی یہ سوزش جسے گیسٹروانٹرائٹس کہا جاتا ہے یہ جلدی لگتے ہے اور جلدی ختم بھی ہو جاتی ہے۔بیکٹیریا اور پیراسائٹ بھی اس کی وجہ ہوسکتے ہیں لیکن عام طور پر اس کی وجہ وائرس ہوتا ہے ۔ 🔸 *اس کا سب سے عام وائرس نورو وائرس ہے جو آسانی سے دوسروں میں منتقل ہو جاتا ہے*🔸 ۔امریکہ کی ریاستوں اور شمالی امریکہ میں نورووائرس اکتوبر سے اپریل کے دورمیان تیزی سے لگتا ہے۔ کبھی کبھار یہ فلو کے موسم میں بھی ہوتا ہے جس سے اکثر لوگ دھوکہ بھی کھا جاتے ہیں ۔ 🔸 *معدے کا فلو کیسے پھیلتا ہے؟*🔸 معدے کے فلو کی بہت سی علامات فوڈ پوائزننگ سے ملتی ہیں ۔فوڈ پوائزن خراب خوراک کھانے سے ہوتا ہے اور ایک سے دوسرے کو نہیں لگتا جبکہ معدے کا فلو ایک سے دوسرے کو لگتا ہے۔ یہ وائرس تیزی سے ایک سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے۔اس کو وبائی مرض اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سامنے موجود شخص کو فوری طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ۔ اگر کسی مریض نے الٹی کی ہو یا کھانسا ہوتو اس فضا میں سانس لینے سے یہ وائرس لگ سکتا ہے۔کسی مریض سے ہاتھ ملانے سے یا مریض کے ہاتھ کا تیار کردہ کھانا کھانے سے بھی یہ وائرس لگ جا تا ہے ۔ 🔸 *اسی طرح مریض کے الٹی کے لئے استعمال شدہ واش بیسن کو ہاتھ لگانے سے بھی یہ وائرس لگ سکتا ہے۔اکثر چھوٹے بچے مختلف چیزوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ پھر وہی ہا تھ منہ میں ڈال لیتے ہیں اور اس طرح وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح بڑے بھی اپنے ہاتھ تو صاف کرلیتے ہیں لیکن جب ان ہی ہاتھوں سے جراثیم والی جگہ پر رکھا اپنا موبائل اٹھاتے ہیں تو وہ بھی اس وائرس سے محفوظ نہیں رہتے*🔸۔ 9سے 25فیصد افراد اپنے موبائلوں کے ذریعے جراثیم کا شکار ہوتے ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کے ساتھ اپنے موبائلوں کو بھی روزانہ صاف کیا جائے۔ سردیوں کے شروع میں احتیاط کیجئے 🔸 *معدے کا فلو وبائی شکل کب اختیار کرتا ہے؟*🔸 معدے کے فلو کے جراثیم اکثر وبائی صورت ختیار کرلیتے ہیں ان کے بارے میں معلومات رکھنے کے باوجود لوگ ان سے محفوظ نہیں رہ پاتے۔ نورووائرس کی علامات مریض سے ملنے کے16سے 24 گھنٹے بعد ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں اور یہ ایک سے تین دن تک رہتا ہے ۔لیکن اس کا وائرس علامات ظاہر ہونے سے پہلے سے اوربیماری کے ختم ہونے کے دو ہفتے بعد تک رہتا ہے۔آپ 24گھنٹے میں ٹھیک تو ہوجاتے ہیں لیکن یہ وائرس چند دن تک آپ کے جسم میں موجود رہتا ہے۔ اسی طرح نورووائرس سخت جگہوں جیسے کائونٹر وغیرہ پر بھی کئی ہفتوں تک رہتا ہے۔ روٹاوائرس سے فلو کی علامات ۲ دن میں ظاہر ہو جاتی ہیں ،ایڈینو وائرس سے 3سے 10دن میں جبکہ ایسٹرووائرس سے 5دن میں یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔ 🔸 *معدے کے فلو سے کیسے بچا جائے؟*🔸 معدے کے فلو کا شکار ہونے کے بعد آپ کو اسے برداشت کرنے کے لئے کچھ اقدامات کرنا ہونگے۔اس کے علاوہ لکوئڈ کا بہت زیادہ استعمال کرنا ہوگا تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے بچا جاسکے۔ یہ مرض وبائی ہے اور تیزی سے پھیلتا ہے اور اس کا کوئی خاص علاج بھی نہیں ہے اس لئے اس بیماری سے متاثرہ مریض کو زیادہ مقدار میں لکوئڈ دیا جائے تاکہ وہ اس بیماری کو آسانی سے برداشت کرسکے۔ *شیرخوار بچوں کو تو روٹاوائرس سے بچائو کے لئے ویکسین دی جاتی ہے* لیکن باقی لوگوں کو بھی اس سے بچنے کے لئے اپنے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔اور اس کے لئے صابن اور گرم پانی کا استعمال کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ الکوحل والے سینیٹائزر(جن میں کم ازکم 20 فیصد الکوحل موجود ہو) بھی ہاتھوں کو جراثیم سے پاک رکھ سکتے ہیں ۔ 🔸 *اس بیماری سے بچنے کے لئے اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔کہیں سے آکر یا کھانا بنانے سے پہلے ہاتھوںکو اچھی طرح دھوئیں۔اگر آپ خود مریض ہیں تو گھر میں ہی رہیں باہر نہ نکلیں ۔اگر گھر میں کوئی مہمان مریض آتا ہے تو اس کے جانے کے بعد سخت جگہوں اور کائونٹر کی صفائی کردیں*🔸 ۔ حاملہ خواتین، بوڑھوں اور بچوں یا کم قوت مدافعت والے لوگوں کومعدے کے فلو کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اگر بیماری تین دن سے زیادہ رہے یا 24گھنٹے کے دوران آپ مناسب مقدار میں لکوئڈ نہ لے سکیں توڈاکٹر سے رجوع کریں. 🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼 #health
إظهار الكل...
*پٹرولیم جیلی کے فوائد* پٹرولیم جیلی ہلکے پھلکے معمولی زخموں جیسے رگڑ لگ جانا‘ کٹ جانا اور خراش پڑجانا وغیرہ کو آرام پہنچانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے چونکہ زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرنے کیلئے موئسچرائزنگ یعنی چکناہٹ اور نمی کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور پٹرولیم جیلی میں موئسچرائزنگ کی خصوصیات موجود ہوتے ہیں۔آپ پٹرولیم جیلی کو پورے جسم پر خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں پر اپلائی کرسکتی ہیں۔ یہ خشک جلد کے مسئلے سے مکمل طور پر نجات دلاتی ہے۔ سردیوں میں اکثر ہاتھوں پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے تو آپ ٹرولیم جیلی استعمال کرکے اس الجھن سے چھٹکارا پاسکتی ہیں۔آپ اپنے بچے کے بار بار ہونے والے ڈائپریشنر سے بہت پریشان ہیں تو آپ ٹرولیم جیلی ڈائپر پہنانے سے قبل بچے کی جلد پر اپلائی کردیں۔ اس عمل سے آپ کے بچے کو جوڈائپریشنر کا مسئلہ درپیش ہے اس میں آرام آئے گا اور ڈائپریشنر ہونے کا خدشہ بھی کم ہو جائے گا۔ انگلی پر تھوڑی سے پٹرولیم جیلی لے کر اس کو جوتوں پر مل دیں اس کے بعد نرم کپڑے سے رگڑ کر صاف کرلیں ۔ اب آپ جوتے کی چمک دیکھیں. #health
إظهار الكل...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
إظهار الكل...
🤍🫧🤍💠🤍🫧🤍 *ہماری صحت* 〰️〰️🫧🤍🫧〰️〰️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 🤍موضوع 🤍 *موٹاپا... کیوں ہوتا ہے* ❓ 🎙️ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب.. 🫧🌼موٹاپا ہر گھر کا مسلہ بنتا جا رہا ہے... اسکی وجہ ہماری بے احتیاطیں ہیں... ہماری زندگی میں حرکت بہت کم ہو گیی ہے دوسروں سے کام کروانا زیادہ اچھا لگتا ہے... آیے آج موٹاپے کے اسباب اور اسکا علاج جانتے ہیں. 🫧🤍👆اپنی صحت کی حفاظت کیجئے..... یہ نعمت اگر چلی جائے تو ملنا مشکل ہے.... توجہ سے سنیے❤️ 🤍🫧🤍💠🤍🫧🤍 #health
إظهار الكل...
============ کبھی کبھار کچھ لوگوں کے حالات زندگی ان کے اندر غصہ بھر دیتے ہیں۔ عرصہ دراز سے اپنے ایموشنز کو دباتے دباتے ایک نیگیٹو انرجی ان میں جمع ہو رہی ہوتی ہے لیکن وہ اس سے غافل صبر اور برداشت کے نام پہ احساسات کو صرف دباتے جاتے ہیں چینلائز نہیں کرتے۔ کیوں کہ ہمارے معاشرے میں ایک فرد کا دوسرے پہ تسلط عام سمجھا جاتا ہے۔ کسی پہ زیادتی کر کے یا بے جا توقعات لگا کے بھی یہ خیال کرنا کہ وہ خاموش رہے، فقط سر جھکائے۔ ایسے ماحول میں غصہ زیادہ پرورش پاتا ہے۔ ایک عرصے تک دبانے کے بعد وہ مینٹل ہیلتھ پہ اثر انداز ہوتا ہے اور پھر انسان کا اپنے ایموشنز پہ کنٹرول کسی حد تک کم ہو جاتا ہے یا اعتدال رخصت ہو جاتا ہے۔ عام کیفیات میں اسے بھی قابو رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن اگر ذہنی صحت اس نہج پہ ہے کہ ایموشنز ریگولیٹ کرنا نہیں آ رہے۔ غصے کا اظہار فوری ہو رہا ہے یا رونا جلدی آ رہا ہے، خوشی کے اظہار میں بھی اعتدال نہیں رہا تو کچھ وقت کے لیے اپنے آپ کو ہلکی پھلکی آزادی دینی چاہیے۔ اپنے ارد گرد موجود کچھ ہمدرد رشتوں کو اپنی کیفیت سے آگاہ کرنا چاہیے کہ آج کل مجھے غصہ زیادہ آ رہا ہے، مجھے رونا جلد آ جاتا یے، میں بار بار اداس ہو رہا ہوں، میرا خاموش رہنے کا دل کر رہا ہے، تب دیگر رشتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی یا خونی بھائی کی مدد کرتے ہوئے اسے ان کیفیات سے نکلنے دیں۔ اس پہ بے جا تنقید نہ کریں۔ حوصلہ دیں، اپنا کاندھا پیش کریں، اسے اس کے ایموشنز کو چینلائز کرنے میں مدد دیں۔ اس پہ احساسات کے معاملے میں زبردستی نہ کریں۔ خاموش شخص کو خاموشی میں، روتے ہوئے کو رونے میں، خوش ہونے والے کو خوش ہونے میں، غصہ کرتے ہوئے کو غصہ کرنے میں مدد دیں۔ البتہ یہ مدد محدود اور معتدل ہونی چاہیے جو دوسرے کو ان کیفیات سے نکلنے کا راستہ دکھائے نہ کہ دوسرا مکمل طور پہ ہمارے اوپر انحصار کرنے لگے۔ بسا اوقات کچھ جنگیں تنہا بھی لڑنی چاہئیں۔ *عفیفہ شمسی* ________________ #health
إظهار الكل...
🌸🌸🌸 *عام اور معمولی ماں مت بنیں!* 🌸🌸🌸 ♨️ *بری چیزوں اور بدکلامی سے اپنی اولاد کی فکری و ذہنی نظافت کا خیال بھی اسی طرح سے کریں جیسے اسکے کپڑوں کی صفائی کا خیال رکھتی ہیں*. ❣️جیسے اسکی *جسمانی نشوونما* کا خیال رکھتی ہیں، اسی طرح اسکی *عقل میں صحیح عقیدہ راسخ کرنے کا اہتمام کریں*. ❣️ *اس بات کا بھی اہتمام کریں کہ آپکی اولاد وقت پر نماز ادا کرنے کی عادی بنے، جیسے آپ اسکے وقت پر کھانے پینے اور پڑھنے لکھنے کا دھیان رکھتی ہیں*. ❣️ *اسکے مسجد جانے اور قرآن مجید کے حفظ کو بھی اہمیت دیں جیسے آپ اسکے سکول جانے کی فکر کرتی ہیں.* ❣️ *رات کو انہیں خیالی دنیا کی کہانیاں سنانے کی بجائے، انہیں انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین، تابعین، صالح لوگوں کے قصے سنائیں، اور ان سب کی محبت بچوں کے دل میں پیدا کریں اور انکی اقتداء کا شوق ابھاریں*. ❣️ حروف ابجد سے پہلے، اپنے بچوں کو *لا إله إلا الله* کے معنی سکھائیں. ❣️ *دنیاوی زندگی سے پہلے، انہیں جنتی زندگی سے متعارف کروائیں*. ❣️ *انکے دل میں آخرت کی محبت ڈالیں، قبل اس سے کہ وہ بڑے ہو کر اس سے خوف کھانے لگے*. ❣️ *انہیں بڑوں کا احترام کرنا، کھانے کے آداب اور صلہ رحمی سکھائیں*. ❣️ *انہیں اخلاقِ حمیدہ سکھائیں*. ❣️ *ایک عظیم ماں ہونے کے ناطے، اولاد کی تربیت میں اپنا محاسبہ کرتی رہیں، تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو ان میں برکت عطا فرمائے*. ↩️ *آپ فقط ایک ماں نہیں ہیں، بلکہ ایک سچی محبت کرنی والی دوست بھی ہیں*. ❣️ *اپنی اولاد کی صحیح خطوط پر تربیت کریں تاکہ اگر کبھی زندگی کے لھو و لعب اسے اپنی طرف کھینچنے لگیں تو وہ ان سے بچ کر مسجد کی طرف اپنا رستہ، نیک ساتھی کو اپنی پناہ گاہ، قرآن کو اپنا ہم سفر، اور جنت کو اپنا ہدف بنا لیں*. 🪄 *ایسی ماں بنیں جسکی تربیت پر رَشک آئے*! اِس امت کو ایسے مَردوں کی ضرورت ہے جو اللہ کے لیے کسی ملامت کرنیوالے کی ملامت سے نہیں ڈرتے، جو دنیا کے چکر میں آخرت سے غافل نہیں ہوتے. 🤚🏻 *یاد رکھیں! آپ اپنی اولاد کی صانعہ ہیں*. 🌸🌸🌸 #تربیت
إظهار الكل...
*قابل توجہ* ♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️ 🌸 *ہم نے بچوں کو دنیا کی ہر آسائش دے دی،نہیں دیا تو دین نہیں دیا،کیا یہ بچے ھمارے مرنے کے بعد ہمارے لیے دعائیں کریں گے،جنھیں خود نہیں پتہ کہ دعا کیا ہوتی ہے؟ اپنی اپنی قبریں ٹھنڈی رکھنے کے لیے اپنے *بچوں کو اپنے لیے صدقہء جاریہ بنائیں،نہ کہ گناہ جاریہ۔۔۔*۔کہ مرنے کے بعد غلط کام اولاد کرے اور گناہ ہمیں ہے...!!🌹♥️🌹 #تربیت
إظهار الكل...
موسم اور پھل دیکھیں اللہ نے ہر کام میں حکمت رکھی ہے۔ پھل جس موسم میں آتا ہے وہ اسی موسم کے امراض میں فائدہ مند ہے۔ خربوزہ ،تربوز ، آم خوبانی گرمیوں کے پھل ہیں۔ خربوزہ گرمی کی شدت کی وجہ سے گردے میں رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے. یہ گردے قدرتی طور پر صاف کرتا ہے ایک خربوزہ اپکے گردے کو ایک ہفتہ تک خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ آم کھانے سے جسم پر دانے نکلتے ہیں واہ کیا قدرت ہے سردیوں میں پسینہ نہیں آتا تو جسم میں موجود گندے مادوں کا اخراج مکمل طور پر نہیں ہوتا۔ یہ اخراج گرمیوں میں ہوتا ہے پسینہ کے ذریعے اور اگر ایک آم روزانہ کھایا جائے تو فاسد مادے نکلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ خوبانی کو دیکھیں معدہ ویسے ہی جسم کی نسبت سب سے زیادہ گرم ہوتا ہے تو گرمیوں میں یہ مزید گرم ہو جاتا ہے. اللہ نے اس موسم میں خوبانی اتاری جو معدے میں گرمی کی شدت کو کم کرتی ہے۔۔تربوز اور خوبوزہ ہمارے گردوں کو واش کرتے ہیں اگر چھوٹی پتھریاں ہوں تو انکو توڑتے ہیں اور پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کرتے ہیں۔ اسی طرح موسم سرما کے پھل جسم کو حرارت مہیا کرتے ہیں۔ اخروٹ، پستہ چلغوزہ وغیرہ #health
إظهار الكل...
*ویسے تو اپنے چہرے پر جھریاں دیکھنا کس کو اچھا لگتا ہوگا ؟ خاص طور پر اگر عمر بھی زیادہ نہ ہو یا درمیانی عمر ہو۔* تام ان جھریوں کو چھپانے یا ختم کرنے کے لیے مہنگی کریموں اور طبی طریقہ کار کو اپنانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس سے پہلے ان قدرتی نسخوں کو بھی آزما کر دیکھ لیں ہوسکتا ہے یہ آپ کے لیے کافی موثر ثابت ہوں۔ *انڈے کی سفیدی* کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں، اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اور انڈوں کی سفیدی میں شامل قدرتی وٹامن بی اور وٹامن ای کو جھریوں پر قابو پانے کا کام کرنے دیں *زیتون کا تیل* قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔ *مساج* اپنے کسی پسندیدہ لوش کو لیں، چند منٹ تک اپنے چہرے پر نرمی سے اس کا مساج کریں۔ زیادہ توجہ متاثرہ حصوں جیسے گردن، آنکھوں کے نیچے اور کہنی پر دیں۔ اس کا ایک اور علاج بھی ہے یعنی کسی اچھی جگہ سے فیشل کرانا جو فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے۔ *پھل اور سبزیاں* تازہ پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی جلد کو گداز بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جلد چمکنے لگی ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا جوس خود بناکر پینے کو عادت بناکر بھی آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ *لیموں کا عرق* ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے۔ دن میں تین بار تازہ رس لیموں ملیں اور نصف گھنٹہ بعد دھو لیں چند یوم میں جھریاں دور ہوجائیں گی۔2: عرق گلاب  پانچ تولہ،بادام روغن ایک تولہ،پسی ہوئی پھٹکری ایک تولہ،انڈوںکی سفیدی چار عدد۔سب کو ملا کر خوب پھینٹ لیں پھر ہلکی آگ پر اتنا پکائیں کہ مرہم بن جائے رات کو چہرے پر لگا کر مالش کریں پندرہ یوم میں فائدہ ہوگا۔ #health
إظهار الكل...
💫صحت کے لیئے مفید چند گزارشات💐 1:مٹی کے برتن کا استعمال:- مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے، اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے۔ تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی۔ 2- کوکنگ آئل:- کوکنگ آئل وہ استعمال کریں، جو کبھی نہ جَمے، دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں، وہ زیتون کا تیل ہے، لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لئیے سرسوں کا تیل ہے۔ سرسوں کا تیل جمتا نہیں، یہ وہ واحد تیل ہے، جو ساری عُمر نہیں جمتا، اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے، ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات بھی اسی لئیے کی جاتی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے۔ سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے، اس کو جمنے نہیں دیتا، اس کی زِندہ مِثال اچار ہے، جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے اس کو جالا نہیں لگتا۔ اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جائے گا تو آپ کو کبھی بھی فالج، مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا، أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے، پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے۔ اِن شاء الله کیونکہ سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے، جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا، سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں۔ ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں، أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے۔ 3- نمک (نمک بدلیں):- نمک ہوتا کیا ھے؟ نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے، ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے، یا پھر بندہ بڑا نمک حرام ھے نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے، ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو، اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے، پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے، اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے، بدقسمتی دیکھیں ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں، جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا، وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔ اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں۔ 4- مِیٹھا:- ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لئیے میٹھا چاہیٸے، اور میٹھا اللہ نے مٹی میں رکھا ہے ، یعنی گنا اورگڑ اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے، خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ۔ 5- پانی:- انسان کے لئیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ، جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں، پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے۔ پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے، اس کے بعد پھر پنچاب کا پانی ہے۔ ✨اہم بات کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں، گندم جس حالت میں آتی ہے، اُسے ویسے ہی استعمال کریں۔ یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر کیونکہ:- ہمارے آقا کریم حضرت محمد ﷺ بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے۔ تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں۔ 1- مٹی کے برتن، 2- سرسوں کا تیل، 3- گُڑ، 4- پتھر والا نمک، اور 5- زمین کے اندر والا پانی۔ یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں۔ اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا۔ 👈اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟ یہ ساری چیزیں ہم نے اس لئیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے۔ ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے۔ #health
إظهار الكل...
*مسوڑھوں سے خون آنے کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے گھریلو ٹوٹکے* منہ کی مناسب صفائی نہ ہوئی تو مسوڑھوں کی سوزش اور مسوڑھوں سے خون آنے کا خطرہ پیدا ہونے لگتا ہے جس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو تو وہ مسلہ بدترین بھی ہو سکتا ہے، ایسی صورت میں دانتوں کے ڈاکٹر کے ہاں جا کر اپنے مسوڑھوں اور دانتوں کا پورا علاج کروانا چاہیے۔ مسوڑھوں سے خون آنے کی شکایت چھوٹوں اور بڑوں دونوں میں عام پائی جاتی ہے، جن کی وجہ سے جنجیوائٹس یا مسوڑھوں کی بھی سوزش ہو سکتی ہے۔ تاہم کچھ گھریلو نسخے بھی موجود ہیں جنہیں مسوڑھوں اور دانتوں سے خون رسنے کے معتدل کیسیز کے دوران استعمال کر سکتے ہیں *مسوڑھوں سے خون آنے کی وجوہات* مسوڑھوں سے خون آنے کی ایک بڑی وجہ سخت توتھ برش کا استعمال بھی ہو سکتا ہے یا ہو سکتا ہے کسی سخت چیز کے کھانے سے بھی آپ کے مسوڑھوں سے خون آنے لگتا ہے۔ تاہم دانتوں کی کسی بیماری کی وجہ سے ہی ان سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے لیکن اگر مسوڑھوں سے خون مسلسل آنا شروع ہو جائے تو اس کا علاج کروانا بہت ضروری ہے۔ دانتوں سے متعلق ایک بیماری کرونیک لوکیمیا کی علامات ابتدائی بہت عام ہوتی ہیں کہ شائد یہ نظر انداز ہو جائیں۔ جو لوگ بلڈ کینسر کی ایک قسم مالائیڈ لوکیمیا میں مبتلا ہیں ان کے مسوڑھوں میں سوجن پیدا ہونے لگتی ہے اور جب وہ برش کرنے لگنے لگتے ہیں تو ان کے برش کرنے سے بھی خون نکلنے لگتا ہے۔ مسوڑھوں سے خون آنے کی ایک وجہ ناقص کھانا بھی ہو سکتا ہے۔ پراسیسڈ فوڈ میں کچھ اجزا ایسے بھی ہوتے ہیں جو دانتوں سے خون آنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پراسیسڈ شدہ اور میٹھے کھانوں سے پرہیز کریں۔ پھلوں، سبزیوں اور کیلشیم وٹامن A,K,C اور میگنیشیم سے بھرپور متوازن غذا کا انتخاب کرنا چاہیے۔ حاملہ خواتین کو دانتوں میں خون آنے اور مسوڑھوں میں سوجن کی شکایات بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ یہ سب اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ ہارمونل تبدیلیاں دانتوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بننے والے بیکٹریا کے لیے جسم کے رد عمل کو بدل دیتی ہیں۔ دوران حمل اپنے مسوڑھوں اور دانتوں کا خیال رکھیں، اچھی زبان حفظان صحت کی مشق کرتے ہوئے اپنے دانتوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ *دانتوں اور مسوڑھوں کے حفاظت کے لیے گھریلو ٹوٹکے* *کوار گندل کا استعمال* ایلو ویرا کو کوار گندل بھی کہتے ہیں، یہ قدرت کا ایک ایسا شاندار تحفہ ہے جو اپنے اندر بے شمار فائدے رکھتا ہے۔ ایلو ویرا میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ دانتوں کی جلن کو دور کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے دانتوں میں جلن محسوس کرتے ہیں تو آپ تھوڑا سا ایلو ویرا کا گودا لیں اور اسے دانتوں پر ہلکے ہاتھوں سے لگائیں اور تھوڑی دیر بعد اسے لگا رہنے دیں پھر کلی کر لیں۔ ایلو ویرا کے استعمال سے دانتوں کی جلن جلد ہی ٹھیک ہو جائے گی۔ *کالی مرچ کا استعمال کریں* مسوڑھوں میں خون آنے کی صورت میں ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی کافی فرق پرتا ہے۔ اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کر اس سے بھی متاثرہ جگہ یا پوتے منہ میں برش کیا جائے تو اس سے بھی دانتوں کے درد سے باآسانی نجات مل سکتی ہے۔ *لونگ کے کا تیل استعمال کریں* لونگ کا تیل دانتوں کی اچھے سے حفاظت کرتا ہے۔ لونگ کا تیل دانتوں کی صحت کے لیے ایک کرشماتی جز ہے ۔ لونگ کا تیل مسوڑھوں میں سوجن، جلن اور خون آنے کو روکنے کے لیے بے حد اہم ہے۔ اگر آپ کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے تو دو سے تین قطرے لونگ کا تیل لیں اور اسے ہلکے ہاتھوں سے اپنے مسوڑھوں پر لگائیں۔ ایک سے دو لونگ مسوڑھوں پر رکھ کر چبا لینے سے بھی وہاں کا درد کم ہونے لگے گا۔ ایسا عمل کرنے سے آغاز میں معمولی سی جلن ہو سکتی ہے مگر تھوڑی دیر بعد جلن ختم ہونے لگتی ہے اس کے بعد جلن ختم ہونے کے ساتھ ساتھ لونگ کے تیل کے حیرت انگیز فائدے مرتب ہونے لگتے ہیں۔ صدیوں سے اس مصالحے کو دانتوں کے ہر طرح کے مسائل کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بس چند خشک لونگوں کو چبائیں اور انہیں کچھ دیر تک منہ میں رہنے دیں تا کہ ان کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ *غذا میں پھل اور سبزیوں کا استعمال* غذا میں شامل تازہ پھل اور سبزیاں نہ صرف صحت کے لیے فائدے مند ہیں بلکہ غذا میں سبزیاں اور پھل دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہیں، سبزیاں اچھی طرح سے چبا کر کھانے سے مسوڑے صحت مند اور مضبوط ہوتے ہیں اور یہ دانتوں یا مسوڑھوں سے خون آنے کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ *پانی میں نمک ملا کر غرارے کرنا* #health
إظهار الكل...
🪄🪄🪄🪄🪄🪄🪄🪄 ▪️ *چیسٹ انفکشن ۔نزلہ کھانسی گلہ خراب کا علاج*▪️ دو گلاس پانی میں چار پانچ کالی مرچ کے دانے ۔دار چینی ایک ٹکڑا ۔ملٹھی ایک چھوٹا ٹکرا ہلدی ہاف ٹی سپون ڈال کر پکائیں ۔پانچ چھ ابال آنے پر بند کر لیں چولہا چھان کر استعمال کریں ۔دو یا تین تک دن تک کی خوراک ہے ۔۔روز ایک کپ روز۔شہد ڈال سکتے ٹیسٹ کے لئے ۔نیم۔گرم پینا ہے ۔بہت جلد آرام آتا 🪄🪄🪄🪄🪄🪄🪄 #health
إظهار الكل...
🌼 *محترم والدین* 🌼 کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو بتایا کہ قرآن کی فلاں آیت کیوں اور کیسے نازل ہوئی؟ اس کے پیچھے کیا کہانی تھی؟ 🌸 *کبھی نبیوں کے قصے بتائے؟؟؟؟؟؟؟؟؟!* 🌸 کبھی بتایا کہ حضرت ایوب علیہ السلام نے کن حالات میں ہمت سےصبر کیا تھا؟ 🌸 حضرت یوسف علیہ السلام نے کیسے فراست اور یقین سے رب کا ہاتھ تھامے رکھا؟ 🌸 حضرت ابراھیم علیہ السلام کیوں رب کے فیورٹ فرینڈ تھے ؟اور کیوں اتنی قربانیاں دے کر بھی کبھی کوئی شکوہ نہ کیا؟ 🌸 حضرت یونس علیہ السلام کیسے مچھلی کے پیٹ سے نکلے تھے؟ 🌸 قوم لوط علیہ السلام کس جرم کی پاداش میں اتنے عظیم عذاب کی حقدار ٹہری؟ 🌸 حضرت نوح علیہ السلام کی 900سالہ ثابت قدمی کا کیا نتیجہ نکلا تھا؟ 🌸 حضرت آسیہ کتنے پکے ایمان والی تھیں اور اسکا انھیں کیا صلہ ملا؟ 🌸 اللہ حضرت مریم کی پاکیزگی کی کیوں مثالیں دیتا ہے؟ دنیا جہان کی کتابیں تو ہمارے بچوں کے بک شیلف میں سجی ہیں مگر کس کس کےبچوں نے پوری قصص الانبیاء پڑھی ہوئی ہے؟ ہم بچوں کے نام تو شوق سے فاطمہ، ابراھیم، موسی، بلال، مریم، خدیجہ اور اسماعیل رکھ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا فرض پورا ہو گیا اب ہمارے بچے خود بخود نیک بن جائیں گے مگر!!!!!! ⭕ یہ بچے ہمارے لیے کیسے صدقہ جاریہ بنیں گے ،کبھی قاری کے حوالے کرنے کے بجائے ہم نے خود ان کو قرآن پڑھانے کی کوشش کی ہے؟ ⭕ قرآن کا ترجمہ پڑھایا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ⭕ بتایا ہے کہ اللہ اپنی کتاب میں کہتا کیا ہے؟ ⛈️ ہمارے بچوں میں کردار کی وہ اعلیٰ خوبیاں کیسے پیدا ہوں جو ہمارے انبیاء، جلیل القدر صحابہ اور اولیاء میں تھیں؟ 🌼 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نرم دلی، سخاوت، وفا شعاری اور وفاداری، 🌼 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اعلی کرداری اور عدل وانصاف ، 🌼 حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا شرم و حیا ، ایثاراور غناء 🌼 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جرات ، رشد اور فراست سیف اللہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جیسے جری اور زیرک جرنیل کی دلیری 🌼 حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی وفاداری اور خدمت گزاری 🌼 حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی قربانیاں اور ثابت قدمی 🌼 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اپنے والد کے لئے پیار اور ادب و احترام 🌼 محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کی جرات مندی اور بہادری 🌼 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو ھریرہ اور حضرت انس رضی اللّٰہ عنہم کی علم سے محبت 💎🕯️💎🕯️💎🕯️💎 *کتنے ہی ان گنت نام اور ہیں۔۔۔۔۔* 💎🕯️💎🕯️💎🕯️💎 *یہی مسلم ہیروز ہیں جن کی سچی داستانیں کردار و اخلاق کی بلندیوں پر لے کر جاتی ہیں* ۔۔۔۔۔نہ کہ نیٹ فلیکس ،یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر گزارا وقت اور آوارہ گردیاں۔ *اس سے پہلے کہ سوشل میڈیا اور موبائل فون کا یہ فتنہ ہماری نسلوں کو لے ڈوبے ابھی بھی وقت ہے ۔* *اس سے مکمل نجات تو شاید اب ممکن نہیں مگراس سوشل میڈیا کا مثبت استعمال خود بھی کریں اور بچوں سے بھی کروائیں* #تربیت
إظهار الكل...
▫️گوشت کا استعمال بھی مناسب رکھنے سے تیزابیت کی شکایت نہیں ہوتی صرف ہفتے میں ایک روز گوشت، ایک دن چاول، بقیہ سبزی اور دالوں کو رکھنے سے کھانے کے تمام portions بھی مل جاتے ہیں اور ہمارا بجٹ بھی نارمل رہتا ہے. باہر کا کھانا بھی کبھی کبھار آرڈر کرلیتے ہیں. for a change in routine! یہی طریقہ استعمال ہمارے گھر میں بہت سالوں سے ہے. ▫️ *موسمی پھل* ضرور بچوں کو کھلایا جاتا ہے. بہت سے پھل بچے پسند نہیں کرتے لیکن والد صاحب کی موجودگی میں بلا چون و چرا کھا لیتے ہیں اور انکی غیر موجودگی میں احتجاج میرے پاس ریکارڈ کرلیتے ہیں جو بہت سے دیگر احتجاج کے ساتھ میرے پاس دھول زدہ پڑے رہتے ہیں!!! 😀 🌷الحمدللہ بچے بہت کم بیمار ہوۓ ہیں اور مہنگی فیسوں اور دواؤں سے محفوظ رہے ہیں. 🌷گو آج کل کے دور میں کھانے پینے پہ اتنی پابندی ناممکن سی بات لگتی ہے لیکن جتنا خود کو سادہ رکھیں گے اتنا ہی بے جا اسراف و تصرف سے محفوظ رہیں گے. 〰️اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رعیت کی صحیح طور پہ نگہبانی کی توفیق عطا فرمائیں اور اس کا بہترین اجر دیں. *آمین* 👆👆 *ہماری ایک ساتھی کا لایف سٹائل* 〰️🟢〰️🍃〰️🍃〰️🟢〰️ #health
إظهار الكل...
*مہنگائی کے دور میں صحت خریدیں.. دوائیاں نہیں!!* 〰️🟢〰️🍃〰️🍃〰️🟢〰️ ▫️ہماری صحت ایک بیش بہا نعمتِ خداوندِ تعالیٰ ہے. اللہ رب العزت نے ہمیں صحت جیسی عظیم دولت عطا فرما کر ہمیں پہ احسان کے ساتھ گراں بھی بے بہا ڈالا ہے. ▫️قرآن پاک کے فرمان کے مطابق *روزِ محشر ہر نعمت کی پوچھ گچھ ہوگی.* (التکاثر) ▫️جب ہمیں کسی بات کی جوابدہی کا احساس ہوتا ہے تو ہم وہ کام/بات بہت دھیان سے کرتے ہیں کہ کہیں کوئی گڑ بڑ نہ ہو جائے ایسے ہی *ہمارے جسم کا ہم پہ حق ہے کہ ہم اس کو مناسب خوراک، خیال، نیند اور عبادات سے productive بنائیں* تاکہ معاشرے کے فعال رکن بن کر اپنا کردار انفرادی طور پہ بخوبی ادا کرسکیں. ▫️جن گھروں میں اس بنیادی بات کا خیال رکھا جاتا ہے وہاں بہت کم ڈاکٹر کی دوا آتی ہے بلکہ *کچن* میں موجود اشیاء ہی سےہی نزلہ، زکام جیسی بیماری کا علاج کرلیا جاتا ہے. ▫️ہم نے اپنے بزرگوں کے اطوار سے یہی جانا ہے کہ وہ انتہائی سادہ طرزِ زندگی گزارتے تھے. فجر کے وقت بیدار ہونا اور نماز کے بعد دن کا آغاز کرنا اور رات کو جلد سوجانا. ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کا ایک وقت مقرر تھا. ▫️ہمارے بزرگوں میں شب بیداری جیسی عادات نہیں تھیں. انکو *ٹی بی، شوگر، دل کا عارضہ، کینسر جیسے موذی امراض میں مبتلا نہیں تھے*. کیونکہ وہ صبر شکر سے ہر چیز کھا لیتے تھے. ▫️ہم نے خود کو بدلتے وقت کے ساتھ بہت بدل تو لیا ہے، نت نئے انداز اور کھانے کے جدید طور طریقے بھی اپنا لیے. اپنے taste buds کو تیز مرچ مصالحہ جات، چٹ پٹی، میٹھی اشیاء سے satisfy کرتے رہتے ہیں لیکن یہ سب کھانے ہمارے *بجٹ اور معدے* پہ بہت بھاری ہوگیے ہیں جیسا کہ *ڈاکٹر کنول قیصر صاحبہ* اپنے لیکچرز میں تفصیل سے ہماری بگڑی عادات اور انکےہم پر ہی side effects کا بتا رہی ہیں. ▫️اب جبکہ زندگی کو *ایڈوانس* کرنے کے چکر میں ہم صحت جیسی نعمت کھو رہے ہیں تو ہمیں سنجیدگی سے اپنے کھانے پینے کے پیٹرن کو بدلنا ہے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے بچوں کی خاطر. *اگر ماں ہی پیزا، برگر نہیں چھوڑپاتی تو بچے تو بلکل بھی گھر کا کھانا نہیں کھائیں گے* ▫️گھر کی ہوم منسٹر اگر خاتون خانہ ہیں تو مرد حضرات انکے کفیل ہونے کے ناتے سے ان سے اونچے درجے پہ ہیں اس لیے انکی پلاننگ سکیم لاگو ہونی چاہیے *اگر مرد حضرات اپنی صحت کے بارے میں کانشیس* ہیں تو وہی کھانا گھر میں آۓ گا اور تیار ہوگا جو انکی خواہش ہوگی. اسکے *دو فائدے ہوتے ہیں ایک تو متناسب صحت رہتی ہے دوسرے ہمارے صاحب خانہ گھر کے ماحول کو نرم گرم رکھتے ہیں جو ایک تمام گھر والوں پہ ایک پازیٹو انرجی impact ڈالتا ہے.* ▫️ہمیں کچھ زیادہ تو کرنا نہیں. *نہ کوئی یارڈ اینڈ فاسٹ رولز اپنانے ہیں* جو بجائے آسانی کے مزید مشکلات میں ڈال دیں سب کو. *ہمیں صرف چند اشیاء کے متبادل استعمال کرنے ہیں جو شاید ذائقہ مند نہ ہوں لیکن صحت بخش ضرور ہوتے ہیں*. ▫️جس طرح مریض کو وہی کھانا پڑتا ہے جس سے اسکو تندرستی اور طاقت ملے ہمیں بھی خود کو مرغن غذاؤں کے مریض سمجھ کر basics پہ آنا ہے تاکہ جو پیسے ہم ڈاکٹرز کے بل اور دوائی کے پیسوں میں بھرتے ہیں انکی بجائے کوئی بہتر چیز لے سکیں یا کچھ بچت کرسکیں. 〰️🟢〰️🍃〰️🍃〰️🟢〰️ *میری کھانے پینے کی روٹین* ▫️بہت سے گھروں میں ناشتے میں پراٹھے بہت شوق سے کھاۓ جاتے ہیں جیسے میری صبح بھی چاۓ پراٹھے کے بغیر نہیں ہوتی تھی اور اب عالم یہ ہے کہ ٹانگوں اور پیروں میں سوزش سے چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر بھی نہیں!! اس لیے اب میں نے *سادہ چپاتی* لینا شروع کی ہے. گھی اور مکھن کا استعمال کم کردیا ہے. ▫️چاۓ *پھیکی* لیتی ہوں لیکن کبھی کبھار *شکر* کا استعمال کرلیتی ہوں جو ہمارے گھر بہت سالوں سے چینی کے متبادل کے طور پہ استعمال ہورہی پے. ▫️بڑھتی عمر اور وزن کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول بھی بڑھنا شروع ہوجاتا ہے تو اب ہم نے کوکنگ آئل میں *سرسوں کے تیل* کا استعمال شروع کیا ہے جو نہ صرف کھانے کا ذائقہ بہتر کرتا ہے بلکہ جیب پر بھی بھاری نہیں، کوگنگ آئل کی بنسبت آدھی قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہے. ▫️شوگر کی مریض کے لیے آٹے میں گلوٹن فری آٹا یا باجرے کا آٹا ملا کر روٹی بنائی جاتی ہے جو نشاستے اور توانائی سے بھرپور اور زود ہضم بھی ہوتی ہے. گویا *قبض کی شکایت* بھی رفع! اگر صرف گلوٹن فری آٹے کی بنائی جائے تو وہ کھانی اور بنانی دونوں مشکل ہیں. ▫️بہت سالوں سے مسلسل رات کے کھانے کے بعد *گرین ٹی* کا اہتمام ضرور ہوتا ہے. ہر قسم کے کھانے کے بعد یہ آخر میں ایک soothing tonic یا energy booster کا کام کرتی ہے آپ کو بھاری پن، تھکاوٹ، نیند کی کمی، بدہضمی وغیرہ سے نجات مل جاتی ہے. ▫️گرین ٹی دن میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے اسکے لیے کچن میں بہت سی چیزیں موجود ہیں جن کو ملا کر یا کسی ایک شے کے استعمال سے مزیدار گرین ٹی تیار کی جاسکتی ہے.
إظهار الكل...
*بچوں کے ساتھ ہمارا رویہ* 🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁 ✍️جب کسی ایسے بچے کو دیکھیں جو بہت ایٹکیٹس رکھتاہو,فرمانبردار ہو, بہت سلجھا ہواتو کتنا اچھا لگتا ہے نا⁉️ 👈🏻بےاختیار اس کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے اور اگر وہ بچہ ہمارا ہو کوئی دوسرا اس کی تعریف کرے کہ آپ کا بچہ بہت پیاری عادات رکھتا ہے تو دل پھولے نہیں سماتا 👈🏻جی ہاں پیاری ایمانی بہنوں...,اچھی اور بری عادات کے پیچھے ہمارا ماحول mater کرتا ہے ہم جو کچھ بھی کر رہے ہوتے ہیں بچے وہی pic کرتے ہیں.....ہمارے رویے,,,,,,جیسا برتاؤ ہم کریں گے انہی چیزوں کو وہ لیں گے *کرنا کیا چاہیئے* ✍️اپنے رویے میں نرمی لائیں ✍️سخت تنقیدی رویہ بچوں پر منفی اثر ڈالتا ہے ✍️ڈانٹ ڈپٹ کی بجاے پیار کی زبان اپنائیں ✍️غصہ نہ کریں کچھ توڑ دیا, کوئی چیز گر گئی یا کچھ خراب کر دیا تو جھڑکیں نہیں بلکہ پیار سے hug کریں kis کریں اور نرمی سے بولیں *بیٹا آپ ٹھیک ہو آپ کو چوٹ تو نہیں آئی* یہ کرنا بہت صبر اور برداشت مانگتا ہے مگر کرنا سیکھیں ✍️گھر کا ماحول خوشگوار بنائیں ✍️بچوں کو توجہ دیں *کوالٹی ٹائم* دیں ان میں interset لیں, ان کے ساتھ دوستی والا رشتہ بنائیں آپ کے پاس ٹائم نہیں ہے تو ٹائم نکالیں اپنے دوسرے tasks کم کر دیں بیشک 15منٹ ہی سہی پر ضرور نکالیں ✍️کوئی بھی رشتہ خواہ وہ بچہ ہو بزرگ ہو ساس ہو کوئی بھی ہو توجہ اور پیار مانگتا ہے,,,, آپ جانتی ہیں جب کوئی کام توجہ اور محبت سے کیا جاتا ہے تو اس کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے ✍️بچوں میں شئیرنگ کی عادت ڈالیں دوسروں کو دینا سکھائیں وہ کھلونا ہو,کاپی, کتاب, پین ہو لنچ ہو, جگہ ہو, توجہ ہو, وقت ہو جس بھی عمر کے بچے ہوں کسی کی مدد کرنا, studies میں سپورٹ کرناکھیل میں شریک کرنا ✍️چلتے پھرتے کام کاج کرتے بچوں سے لاڈ کریں,گود میں بٹھائیں,hug کریں ہمارے بچے ہمارا انرجی ڈرنک ہیں دن بھر کی تھکن میں ہم اپنے آس پاس کھیلتے بچوں کو اگنور کر دیتے ہیں توجہ تبھی دیتے ہیں جب کوئی کام کہنا ہو, کچھ خراب کر دیں یا اسٹڈیز کے لیے ✍️یہی رویہ اور توجہ بڑے بچوں کو بھی دیں ان کی بات سنیں ان سے مشورہ لیں ان کے ساتھ invovle ہوں ان کے ساتھ کھیلیں یقین کریں آپ کے اندر کا بچہ بھی خوش ہو گا آپ کا چڑچڑا پن دور ہو گا ✍️بچوں کے دوستوں کو انوائٹ کریں ان کو بہت اچھالگتا ہے جب ہم والدین انکے دوستوں کو عزت دیں پیار سے پیش آئیں ✍️ایک بڑی غلطی جو ہم انجانے میں اکثر کر جاتے ہیں وہ یہ کہ بچے کو کسی کے سامنے ڈانٹنا خاص طور پے دوست کے سامنے,,,, ایسا کبھی مت کریں ان کو بہت برا لگتا ہے ان کی بھی self respect ہوتی ہے جسے ہم خاطر میں نہیں لاتے *✍️اپنے بچوں کو اللہ کی راہ میں دینا سکھائیں پاکٹ منی دیں تو ان سے بولیں کچھ حصہ صدقہ کریں* کسی ضرورت مند کو دیں اس طرح ان کے اندر دوسروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو گا ✍️والدین اور بچوں کے درمیان آئسولیشن بہت بڑھ گئی ہے ان کو بچپن سے ساتھ لے کر چلیں دکھ سکھ, صلاح مشورہ, زندگی کے معاملات ان سب میں ان کی رائے لیں اگر ہم والدین اپنے بچوں کے دوست بن جائیں تو کبھی باہر کی دوستیاں نہ بنانا پڑیں ✍️جس باپ کا بیٹا جوان ہو اسے کسی دوسرے دوست کی ضرورت نہ پڑے اگر ہم یہ رشتہ بنا لیں تو....... ہمارے مردوں کا بہت کردار ہے اس معاملے میں اگر سمجھیں تو⁉️⁉️ ✍️بیٹوں کی تربیت میں باپ کو توجہ دینی چاہیئے اور بیٹی کے معاملات میں ماں کو sensitive ہونا چاہیئے رشتوں میںbalance رکھنا سیکھیں ✍️گھر اور خاص طور پے ماں ایک بہترین تربیت گاہ ہےجب بچہ یہاں سے مکمل ٹرینڈ ہو گا تو *باہر کے* *ماحول کا رنگ اس پر نہیں چڑھےگا* معذرت کے ساتھ!!!!!!بہت سارے لوگ دولت تو کماتے ہیں مگر خوش رہنا نہیں سیکھ پاتے کیا آجکل ایسا نہیں ھے ⁉️⁉️ ✍️آپ بچوں کے لیے کماتے ہیں تو ان کو خوشی سے دیں بھی ایسی کمائی کا کوئی فائدہ نہیں جس میں آپ بچے کے خواب اس کا بچپن ڈانٹ ڈپٹ میں تباہ کر دیں اور جب جائیداد دیں تو ان کو آپ کا وہ رویہ وہ ڈانٹ پھٹکار خوشی نہ دے سکے متوازن رہنا سیکھیں کچھ خرچ کریں کچھ بچا لیں ✍️زندگی میں چیک اینڈ بیلنس رکھیں تو بگاڑ پیدا نہیں ہوتا 👈🏻یاد رکھیں اچھا بیج بوئیں گے, وقت پر پانی دیں گے, کانٹ چھانٹ کریں گے خوب دیکھ بھال کریں گے تو فصل بھی بہترین پائیں گے ایسی تربیت کریں جو دنیا میں بھی سرخرو کرے اور آخرت میں بھی اور صدقہ جاریہ بنےاللہ آپ کو معاملات میں آسانی عطا فرمائیں 🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁 #تربیت
إظهار الكل...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
إظهار الكل...
🌹 *سلسلہ سچی کہانی* دیانت کا پھل 👆 #story
إظهار الكل...
ایلو ویرا کے سات بہترین استعمال. ایلو ویرا بنیادی طور پر ایک جنگلی پودا ہے جو دنیا بھر میں ہر موسم میں با آسانی اگ جاتا ہے اسے اردو میں گھیکوار بھی کہا جاتا ہے۔ دنیائے طب میں ایلوویرا کو ایک اہم مقام حاصل ہے، چہرے کی کریموں، شیمپو، ہربل دواؤں، ٹانک اور شوگر کی دواؤں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے، ویسے تو اس کے بہت سارے فوائد ہیں تاہم ان میں سے چند یہ ہیں۔ بالوں کے لیے مفید. ایلو ویرا بالوں کے لیے کئی طرح تقویت کا باعث ہے، نہانے کے فوری بعد اس کا جیل لگا کر پانی سے بالوں کو دھو لینا بالوں کو نم اور صحت مند رکھنے کا باعث بنتا ہے، اسی طرح ایلو ویرا کا استعمال گرتے ہوئے بالوں کو روکنے میں بھی معاون ہے، یہ سر کے اندر سے خشکی و سکری کا خاتمہ کرکے دماغ میں سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے اور یوں بالوں کے خلیات کے لیے صحت مند ماحول بناتا ہے ساتھ ہی ایلو ویرا کا جیل سر میں پیدا ہونے والے ایک ایسے جز کو بھی روکتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو بند کرکے انہیں دوبارہ اگنے نہیں دیتا۔ حکما سر کے بالوں کے لیے تجویز کرتے ہیں کہ ایلو ویرا کو اپنے سر کی جلد پر رگڑیں یا ایلو ویرا سے بنا شیمپو استعمال کریں۔ چہرے کے لیے بہترین. چہرے کی خشکی دور کرنے، جلد کو نرم و ملائم کرنے کے جہاں بہت سے ٹوٹکے ہیں وہیں ایک ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ بادام کا تیل، زیتون کا تیل، دودھ کی بالائی اور ایلو ویرا جیل ہم وزن لے کر ملا کر رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح منہ دھولیں، آپ کو چہرے میں واضح فرق محسوس ہو گا جلد میں موجود خشکی غائب ہو جائے گی، جھریوں کا خاتمہ ہو سکے گا اور ساتھ ہی جلد روشن، چمک دار اور نرم و ملائم ہو جائے گی۔ جھلسی ہوئی جلد بہتر کرنے میں معاون. ایلو ویرا جھلسی ہوئی جلد سے نجات دلانے کا بہترین طریقہ ہے، سونے سے پہلے ایلو ویرا جیل کو جلد کے جلے ہوئے حصے پر لگائیں صبح اٹھ کے اچھی طرح دھو لیں جب تک جلن ختم نہ ہو ایلو ویرا کا استعمال جاری رکھیں۔ سینے کی جلن کے خلاف مدافعت. گوناگوں صفات کا حامل گھیکوار کا یہ پودا خدمت خلق کے لیے کئی طرح سے حاضر ہے، یہ پودا سینے کی جلن کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے جہاں یہ بالوں اور جلد کو جھلسنے سے بچانے میں مدد دیتا ہے وہیں یہ سینے کی جلن میں بھی بہترین دوا ہے، آدھا کپ ایلو ویرا کا جوس کھانے سے پہلے استعمال کریں اور سینے کی جلن سے نجات پائیے۔ رات میں آکسیجن کا اخراج. دوسرے پودوں کے برعکس یہ پودا رات کو بھی آکسیجن کا اخراج کرتا ہے، جس سے آپ پرسکون نیند حاصل کر سکتے ہیں جب کہ اس پودے کو جلدی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سجاوٹ میں استعمال. ایلو ویرا اور اس سے ملتے جلتے پودے گھروں یا آفسز کی تزئین و آرائش کے مقاصد کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں، اکثر آفسز میں نظر آنے والے پودے ایلو ویرا یا ایلو فیملی کے پودے ہو سکتے ہیں۔ شوگر میں مفید. شوگر کے مریض اکثر و بیشتر اس پودے کو اپنے گھروں میں رکھتے ہیں، چونکہ گھیکوار کا مادہ (جیل) اپنے اندر انتہائی کڑواہٹ رکھتا ہے اس لیے اس کا استعمال خون میں سے شکر کی مقدار فوری طور پر کم کر دیتا ہے، اس مقصد کے لیے بازاروں میں شوگر کے مریضوں کے لیے گھیکوار کا تیار حلوہ بھی ملتا ہے۔ #health
إظهار الكل...
"ناخن کو صحت مندبنانے کے ٹوٹکے" مبے، صحت مند اور مضبوط ناخنوں کی خواہش کس خاتون کو نہیں ہوتی؟ تاہم اس کو عملی شکل دینے کے لیے ناخنوں کی نگہداشت کو معمول بنانا پڑتا ہے تاکہ وہ اچھی حالت میں رہیں۔ناخنوں پر رنگ کا زیادہ استعمال ان کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے جبکہ ان کی کٹائی کو معمول بنانا اور صاف رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے، مگر ایک اہم بات یہ ہے کہ ناخنوں کے ذریعے مجموعی صحت کی عکاسی بھی ممکن ہوتی ہے۔انسانی جسم کے مختلف حصوں کی ساخت اور ان کے رنگوں کا انسانی سوچ، فکر اور صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے اسی لیے ایک تحقیق میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناخن کے مختلف رنگ اور ساخت انسان کی صحت کے متعلق حیرت انگیز معلومات فراہم کرتے ہیں۔ "ناخن سے صحت کے بارے میں جانیں" ماہرین کے مطابق ناخن کے رنگ اور ساخت ہماری صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جن کو سامنے رکھ کر ہم اپنی بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔ناخن دیکھنے میں ایک عام سی شے لگتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ہماری صحت کے بارے میں درست معلومات دیتے ہیں۔ *بعض اوقات شدید بیماری یا ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہمارے ناخنوں کے کنارے ناہموار ہوجاتے ہیں۔یہ کوئی خاص خطرے کی علامت نہیں لیکن آپ کو چاہیے کہ اپنی صحت پر توجہ دیں۔ *کچھ لوگوں کو فنگس کی انفیکشن کی وجہ سے ناخنوں کی خرابی کی شکایت ہوجاتی ہے اور ان کے ناخن بہت زیادہ خراب ہوجاتے ہیں۔ان لوگوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور ماہر جلد سے مشورے کے بعد ادویات کا استعمال کرنا چاہیے۔ *گر ناخنوں میں سفید نشانات ظاہر ہونے لگیں تو یہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی نشانی ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنی غذا میں دودھ کا اضافہ کردیں اور ساتھ ہی بازار میں دستیاب وٹامن ڈی کی ادویات کا استعمال شروع کردیں اور ساتھ ہی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ *اگر آپ ناخن اور انگلیاں چبانے کی عادت میں مبتلا ہیں تو بعض اوقات ہاتھوں کی انگلیوں میں چھوٹے چھوٹے نشانات بن جاتے ہیں۔ان کی وجہ سے جسم میں انفیکشن کے داخل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی نشانات بن سکتے ہیں۔ "ناخن کو خوبصورت بنانے کے ٹوٹکے" ہر لڑکی یہ چاہتی ہے کہ اس کے ہاتھ اور ناخن صاف ،خوبصورت،اور چمکدارنظر آئیں،اور دوسرے یہ کہ ناخن مضبوط ہوں ،اور جلدی بڑھتے ہوں،لیکن زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ مستقل ڈاکٹروں یا بیوٹیشنز کے چکر لگا سکے یا ان سے معلومات حاصل کر سکے۔ایسے میں کچھ گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جن پر عمل کر کے آپ گھر بیٹھے اپنے ہاتھوں اور ناخنوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں: *پانی ،ناخنوں کو صاف اور چمکدار رکھنے کا سب سے سادہ اور آسان حل ہے ،اسی لئے جتنا ہو سکے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔زیادہ سے زیادہ پانی پیجئیے۔اس سے آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔ *ایک اچھا عمل یہ ہے کہ تھوڑا سا لیموں کارس لیں اس میں اپنے ناخن کچھ دیر ڈبو کر رکھیں۔اس کے بعد نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں اور اس پر کوئی اچھا موئسچرائزر لگائیں ،آپ چاہیں تو ہاتھوں اور ناخنوں پر لیموں مل بھی سکتی ہیں اور اس کے بعد گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں۔ *اپنے ناخن 7سے 10منٹ کے لئے نیم گرم سرسوں کے تیل میں ڈبو لیں اور ان کو آہستگی سے تیل کے اندر ہی ملتے رہیں ،اس سے آپ کے ناخن مضبوط،صحت مند اور فٹ رہیں گے۔ *زیتون کا تیل بھی آپ کے ناخنوں کے لئے بہترین ہے ،ایک دن کے وقفے کے ساتھ 15منٹ کے لئے اپنے ناخن زیتون کے تیل میں ڈبوئیں ،ہفتے میں تین سے چار دفعہ یہ عمل دہرائیں۔ *ناخنوں کی حفاظت کے لئے آپ کو ان کے ٹوٹنے اور چھلنے کا خیال رکھنا چاہیے۔ کیوٹیکلز ناخنوں کے گرد موجود ہوتے ہیں، یہ ناخنوں کی صحت کا سبب ہوتے ہیں۔ اگر ان کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ خشک اور بدنما ہو جاتے ہیں۔ *موسچرائزنگ کریم سے دن میں دو مرتبہ اپنے ناخنوں کو موسچرائزر کریں۔ اس سے آپ کے ناخن زیادہ محفوظ اور صحت مند رہیں گے۔ *ناخن کاٹتے وقت یہ خیال رکھیں کہ کیوٹیکل نہ کٹ جائے، کیونکہ یہ جراثیم سے حفاظت کا سبب ہے۔ہمیشہ نہانے کے بعد کیوٹیکلز کو ناخن کے پیچھے سے آگے کی طرف دبائیں۔ #health
إظهار الكل...