cookie

نحن نستخدم ملفات تعريف الارتباط لتحسين تجربة التصفح الخاصة بك. بالنقر على "قبول الكل"، أنت توافق على استخدام ملفات تعريف الارتباط.

avatar

Women Skills

پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل 〰〰〰💦〰〰〰

إظهار المزيد
مشاركات الإعلانات
198
المشتركون
لا توجد بيانات24 ساعات
لا توجد بيانات7 أيام
لا توجد بيانات30 أيام
أرشيف المشاركات
*Hair tips* گرمیوں کے موسم میں بالوں کو زیادہ باندھ کر نہ رکھیں بلکہ جب بھی آرام کیلئے لیٹیں تو بالوں کو ڈھیلا چھوڑ دیں 👇 کچھ لوگوں کو سر کی جلد میں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے ایسے لوگ زیادہ دیر آئل نہ لگائیں اور کوشش کریں کہ روزانہ بال دھوئیں اور کنڈیشنر استعمال کریں #health
إظهار الكل...
🌸🍥🌸🍥🌸🍥 💞 *​سات گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیجئیے​*💞 _​بلڈ پریشر میں مبتلا افراد  افراد گھر بیٹھے اس مرض سے باآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں​_۔   *آج کل کی تیز رفتار زندگی میں اکثر لوگ وقت کی کمی کے باعث کھانے پینے میں بے اعتدالی، ورزش کی کمی، اور ذہنی تناؤ کی وجہ بلڈ پریشر (بلند فشارِخون) کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر اس کو کنٹرول میں کرنے کے لیے مسلسل ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے دیگر خطرناک امراض کا شکار ہوجانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے*۔ _ماہرین بلڈ پریشر کو قابو کرنے کے لیے گھریلو نسخے تجویز کرتے ہیں جو بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہیں جب کہ ان  7  گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔_ 🍌 *​کیلا​*🍌 ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر روزنہ ایک یا دو کیلے کھائیں تو اس سے یہ مرض قابو میں رہتا ہے کیونکہ  کیلا غذائی اجزاء اور پوٹیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں 10 فیصد سے زائد سوڈیم (نمکیات) کے اثر کو کم کرسکتا ہے اور گردوں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ ▪ *​کالی مرچ​*▪ کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس کا روز مرہ زندگی میں استعمال خون کی شریانیں کھلتی ہیں جس سے خون کی روانی کو پورے جسم تک رسائی حاصل ہوتی ہے،  سب سے بڑھ کر یہ کہ  یہ  بلڈپریشر کی شرح کو قدرتی طور پر کم سطح پر لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ 🌰 *​پیاز​*🌰 روزانہ پیاز کا استعمال کرنے والے مریضوں کا بلڈ پریشر ادویات کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے بہتر ہوتا ہے کیوںکہ پیاز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے جو ذیا بطیس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔ 🍯 *​شہد​*🍯 شہد ایسی غذا ہے جو قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کےعلاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور شہد میں موجود کاربوہائیڈریٹ دل کی طرف سے خون کے پریشر کوکم کرتا ہے۔ دو ہفتوں تک رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر پینے سے بلڈ پریشر جیسے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ 🌿 *​میتھی دانے​*🌿 میتھی سردیوں کی وہ سبزی ہے جس میں (Vitamin A,B,C)، آئرن، فاس فورس اور کیلشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پاک وہند میں اس کو کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے نہ صرف پتے بلکہ بیج بھی علاج کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں کیونکہ میتھی کے دانوں میں بڑی مقدار میں موجود پوٹیشیم بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ ⚡ *​لہسن​*⚡ وہ خطرناک عوامل جو شریانوں کو سخت کرنے کا باعث بنتے ہیں ان کے علاج کے لئے لہسن بہت مفید ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں کچے لہسن کی ایک پھانک روزانہ کھانے سے بہت جلد بلڈ پریشر میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتا ہے اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا ہے جب کہ کھانے میں لہسن کا استعمال بھی دیگر بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔ 🍋 *​لیموں​*🍋 لیموں جسم میں موجود شریانوں کو نہ صرف سخت ہونے سے بچاتا ہے بلکہ خون کی روانی کو بھی کم رکھتا ہے کیونکہ لیموں میں موجود وٹامن سی  فری ریڈیکلز کے نقصان دہ اثرات سے بچاتا ہے اورلیموں  اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے خون کی شریانی کو نرم اور لچک دار بناتا ہے۔ 🍥🌸🍥🌸🍥🌸 #health
إظهار الكل...
🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹. 🍸 *بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کا بہترین علاج*🍸 *شربت املی خاص* اجزاء نسخہ۔ املی ایک پاؤ۔ آلو بخارا۔ایک پاؤ۔ زرشک شریں۔50 گرام ادرک تازہ 50 گرام عرق کاسنی 4 لیٹر 🍹 *ترتیب و ترکیب:-*🍹 آلو بخارہ۔ املی اور زرشک 1 لیٹر عرق کاسنی میں 12 گھنٹے کےلیے بھگو دیں بعد میں ہلکا جوش دے کر اچھی طرح کپڑے سے چھان لیں ادرک کو چھیل کر تھوڑے سے پانی میں گرینڈ کر کے چھان لیں ۔. 3 کلو چینی شامل کرکے شربت تیار کریں ۔ ست لوبان 3 گرام شامل لازمی کریں تاکہ آپ کا شربت خراب نہ ہو 🍹 *فوائد:*🍹:- امراض جگر۔یرقان ۔گرمی کا توڑ ۔گرمی کے بخاروں کو دور کرتا ہے۔متلی۔قے بے چینی اور دل کو تقویت دیتا ہے قبض کشاء بھی ہے پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے۔گرمی کے بہت سے امراض میں مفید ہے غرض اس موسم کا بہترین تحفہ ہے۔. 🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹🍹 #health
إظهار الكل...
کدو جوس سے گردوں میں پتھریاں بھی نہیں بن پاتیں اور اگر چھوٹی موٹی پتھریاں ہوں تو خارج ہوجاتی ہیں ۔ *اس کا سب بڑا فائدہ جگر میں گرمی والوں اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ہوتا ہے ۔اس کے لئے کم از کم دس روز تک لگاتار صبح شام ایک ایک گلاس جوس پینا چاہئے۔* اس سے بلڈپریشر بھی اعتدال پر آجاتا ہے اورآنتوں کے افعال درست ہوجاتے ہیں۔ ایک بار فارن ملک کے دورے کے دوران کدو کے جوس کے بنے پیک دیکھ کر اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ یورپی لوگوں میں قدرتی اجناس کا خالص جوس پینا بھی نصیب ہوتا ہے۔دنیا بھر میں خالص اجزا سے تیار کردہ جوس عام ہورہے ہیں ،پاکستان میں بھی یہ رجحان عام ہونا چاہئے ۔ ▪️ *جگر ،مثانہ ، معدہ کی گرمی کیلئے ملک شیک،*▪️ کدو 200گرام،دودھ 1پاؤ،سبزالائچی 5عدد،پانی 1پاؤ۔ ▪️ *ترکیب:*▪️:— کدو کا چھلکا اتار دیں اور بڑے قاشیں بنا کر بیج سمیت کیتلی میں ڈالکر چولھے پر چڑھا دی۔ساتھ الائچی بھی ڈالدیں۔درمیانی آنچ پر پانی سوکھنے تک پکائیں۔اب نیچے اتار کر ٹھنڈا ھونے دیں۔ جوسر میں ابلا ھوا کدو اور دودھ ڈال دیں۔حسب ذائقہ چینی شامل کریں اور بلینڈ کریں۔ نصاب:: دن میں دو گلاس 1 ہفتہ تک استعمال کے بعد چیک اپ کروالیں حیران کن رزلٹ ملے گا. 🍈🍈🍈🍈🍈🍈 #health
إظهار الكل...
🔻🔹🔻🔹🔻🔹 ♦️ *کمر درد کے لئے زبردست نیچرل آئل*♦️ 🔹 *اجزاء*🔹 🔻 ناریل کا تیل 60 ملی لیٹر 🔻لہسن کے جوئے آٹھ سے دس عدد 🔹 *ترکیب*🔹 فرائی پین کو چولہے پر رکھ کر اس میں ناریل کا تیل گرم کریں جب گرم ہو جائے تو لہسن کے جوئے کاٹ کر ڈال دیں جب جوئے برائون ہو جائیں تو آنچ بند کر دیں اور ٹھنڈا کر کے کسی بوتل میں رکھ لیں 🔹 *طریقہ استعمال*🔹 اس تیل کو نیم گرم کر کے کمر میں اس جگہ مالش کریں جہاں درد ہے *دن میں دو دفعہ مالش کریں .ان شا اللہ درد ختم ہو جائے گا* 🔻🔹🔻🔹🔻🔹 #health
إظهار الكل...
🌲🌲🌲🌲🌲🌲 〰〰〰〰〰〰 _مختصرا افعال روزہ مرہ اشیاء_ 〰〰〰〰〰〰 🍃 *الائچی*🍃 م صفی ، دافع تشنج ، دافع ریاح ، مقویات دماغ، قوت ہاضمہ ، پیشاب لانا ، بلغم نکالنے والا ، دوائےمقوی ، مقویٴ معدہ اور طاقت بخش کی صفات رکھتی ہے ۔ 〰〰〰〰〰〰 🍂 *املی*🍂 〰〰〰〰〰〰 کیلشیم، فاسفورس، ائرن، تھیامِن، رِبوفلاون اورنیاسِن موجود ہے۔ املی ہاضمہ میں مدد دیتی ہے اور بخار کو کم کرتی ہے۔ املی دافع ریاح ہے ۔پِتوں کی بیماروں کا علاج اور یہ مصفی خون ہے۔  〰〰〰〰〰〰 🍀 *پودینہ*🍀 〰〰〰〰〰〰 سارا پودا دافع جراثیمی اوردافع بخاریاتپ ہے- اسکاعطرمسکن دوا ہے۔ سردرد ، گلے کی خرابی، پیٹ کا درد اورخارش میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس سےحاصل کیا ہوا مینتھنول مرہم میں استعمال کیاجاتا ہے۔ 〰〰〰〰〰〰 🌱 *تیز پتہ*🌱 〰〰〰〰〰〰 ہای بلڈ شوگر، مائ گرین سر درد، انفیکشن ، اورگیسٹریک السر میں مفید 〰〰〰〰〰〰 🔸 *دار چینی*🔸 〰〰〰〰〰〰 ہر روز آدھا چمچہ دارچینی کا کھانے میں استعمال بلڈ میں شکر، کلسٹرول اور ٹرائی گلسرایڈ کو کم کرتا ہے۔ دارچینی دافع ریاح ہے اور طبیعت کی مالش اور پیٹ کا پھولنا کو ختم کرتا ہے۔ 〰〰〰〰〰〰 ☘ *دھنیا*☘ 〰〰〰〰〰〰ہاضمہ اور پیٹ ابارنےوالی بیماریوں کے لیے اچھا ہے۔ نظام عصابی کے لئے مفید ہے اسک علاوہ دواؤں کا ذائقہ کواچھا بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے 🌲🌲🌲🌲🌲🌲۔ #health
إظهار الكل...
🍒🍒🍒🍒🍒🍒🍒 🍃 *شربت عناب*🍃 🍒🍒🍒🍒🍒🍒🍒 ایک پاؤ عناب شام کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں بھگو دیں صبح عناب کو پانی میں اچھی طرح مل کر چولہے پر پکائیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اتار کر کپڑ چھان کر لیں اس میں ایک کلو چینی ڈال کر دوبارہ چولہے پر ہلکی آنچ پر پکائیں جب مثل شربت بن جائے تو اتار لیں بوتل میں محفوظ کر لیں 🍃 *خون کی صفائی۔ پھوڑے۔ پھنسی اور گرمی دانوں کے لیے بہترین ہے*🍃 🍒🍒🍒🍒🍒🍒🍒 #health
إظهار الكل...
🥔🥔🥔🥔 *آلو کھانے کا جدید طریقہ* 🥔🥔🥔🥔 🌳 *دنیا میں سب سے زیادہ کاشت ہونے والی سبزی آلو ہے۔ آلو کی تاثیر سرد اور خشک ہے۔* *آلو کو کبھی بھی کچا نہ کھائیں کیونکہ آلو ایک زہریلے خاندان سے تعلق رکھتا ہے ابالنے اور پکانے سے آلو کے زہریلے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔* 🌳 *آلو کے اندر وٹامنز،منرلز، پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔* 🥔 *آلو گوشت کا نعم البدل ہےاسلئے گوشت پکاتے وقت آلو کی جگہ کسی اور سبزی کا استعمال کریں ۔* 🌳 *گوشت میں آلو کا استعمال نہ کریں ۔* 🌳 *آلو موٹاپا پیدا نہیں کرتا شرط یہ ہے کہ آلو کو اُبال کر کھایا جائے۔* 🌳 *اگر آپ فرائی کر کے یا بطور چپس استعمال کرے گے تو موٹاپا ہو سکتا ہے۔* 🌳 *اُبلے ہوئے آلو کمزور اور لاغر بچوں کی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔* 🌳 *اُبلا ہوا آلو بغیر نمک کے کھانے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔* 🌳 *آلو کھانے سے گردہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل جاتی ہے اگر آلو کھانے کیساتھ پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔* 🌳 *آلو کو ہمیشہ اچھی طرح دھو کر کاٹیں۔ کاٹ کر کبھی بھی مت دھوئیں۔* 🌳 *آلووں کو چھلکے سمیت استعمال کریں آلووں کا چھلکا نہ اُتاریں۔* 🌳 *آلو کو اتنے پانی میں اُبالیں جتنے میں وہ گل جائے پانی پھینکنا نہ پڑے اگر پانی بچ جائے تو اسے ضائع نہ کریں شوربہ بنانے کیلئے استعمال کریں ۔* 🥔 *آلو قبض کُشا اور پیشاب آور ہے۔ آلو بادی اور بلغم پیدا کرتا ہے۔* *شوگر کے مریض آلو کے استعمال میں احتیاط کرے کیونکہ اسکے استعمال سے انکا شوگر لیول بڑھ سکتا ہے۔* 🌳 *جلد کے داغ دھبوں کیلئے آلو کا رس بہت مفید ہے۔* 🌳 *چہرے کے داغ دھبوں،جھریوں اور عمر زیادہ ہونیکی وجہ سے پڑنے والے داغ دھبوں کیلئے آلو کا استعمال بے حد مفید ہے۔* 👇🏻👇🏻👇🏻 1️⃣ *کچے آلووں کا رس یا کچلا ہوا آلو جلد پر لگائیں اور 15 منٹ بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔* 2️⃣ *رات سوتے وقت آلو کو کاٹ کر اپنی جلد پر کچھ دیر کیلئے ہلکا ہلکا رگڑیں اور پھر صبح اُٹھ کر چہرہ سادہ پانی سے دھو لیں چہرہ نکھر جائیگا رنگت بھی کھل جائیگی۔* 🥔🥔🥔🥔🥔 #health
إظهار الكل...
💕چہرے کے داغ دور کرنے کے لیے ٹپس *💕ﭘﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﮑﻨﮓ ﺳﻮﮈﺍ* 💕ﺩﻭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﭼﻤﭻ ﺑﯿﮑﻨﮓ ﺳﻮﮈﺍ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﯽ ﮨﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﮑﺲ ﮐﺮﯾﮟ۔ﺍﺱ ﻣﮑﺴﭽﺮ ﮐﻮ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﮐﺮ 15 ﻣﻨﭧ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ،ﺧﺸﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﺎﺯﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﻣﻨﮧ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ۔ﯾﮧ ﻋﻤﻞ ﺗﺐ ﺗﮏ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻓﺮﻕ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ *💕ﮐﮭﯿﺮﺍ،ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﻕ ﮔﻼﺏ* 💕ﮐﮭﯿﺮﮮ ﮐﻮ ﭼﮭﯿﻞ ﮐﺮ ﻣﺴﻞ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻋﺮﻕ ﮔﻼﺏ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺱ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﻗﻄﺮﮮ ﮈﺍﻟﯿﮟ۔ﺍﺱ ﻣﮑﺴﭽﺮ ﮐﻮﮐﺴﯽ ﮐﭙﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﻟﯿﮟ۔ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺗﺎﺯﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ۔ *💕ﺍﻧﮉﮮ ﮐﯽ ﺳﻔﯿﺪﯼ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ* 💕ﺩﻭﺍﻧﮉﻭﮞ ﮐﯽ ﺳﻔﯿﺪﯼ ﺍﻭﺭ ﭼﻨﺪ ﻗﻄﺮﮮ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎﺭﺱ ﻣﮑﺲ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻣﺎﺳﮏ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﭘﺮ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ،ﺧﺸﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﺎﺯﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ۔ﺍﺱ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﮐﮭﻠﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺟﻠﺪ ﮐﮯ ﻣﺮﺩﮦ ﺧﻠﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯿﮟ ﮔﮯ۔ *💕ﭨﻤﺎﭨﺮ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺱ* 💕ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﭨﻤﺎﭨﺮ ﮐﮯ ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺳﮯ ﭼﺎﺭ ﻗﻄﺮﮮ ﻟﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎﺭﺱ ﮈﺍﻟﯿﮟ۔ﺭﻭﺋﯽ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﮕﮧ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ 15 ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪﭨﮭﻨﮉﮮ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﻟﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺟﻠﺪﮐﯽ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭﻧﺸﺎﻧﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ... 🍃🍃🍃🌼🍃🍃🍃 #health
إظهار الكل...
🌸☘🌸☘🌸☘🌸********************* 🍀 *دل کی دھڑکن اور پیٹ میں گیس بن رہا ہو تو*🍀 ******************* دل کی تیز دھڑکن ۔ اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کے لیئے *سونف اور خشک دھنیا* ایک ایک چھٹانک صاف کر کے پیس لیں ۔ پھر اس میں *ڈیڑھ چھٹانک شکر ( چینی )* ملائیں ۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ کھائیں ۔ *۔ ان شا اللہ فائدہ ہوگا* ☘🌸☘🌸☘🌸☘ #health
إظهار الكل...
💠💠💠💠💠💠 🔹 *موسم گرما میں جلد کی حفاظت*🔹 _موسم گرما میں سورج کی شدت جلد کو نہ صرف جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگت بھی سیاہ ہوجاتی ہے خواتین کی اکثریت کی جلد حساس ہوتی ہے جس سے گرمیوں کے موسم میں چہرے سے شادابی ختم ہو جاتی ہے جو کافی بدنما معلوم ہوتی ہے_ اسے نکھارنے اور تروتازہ کرنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، ٹھنڈی تاثیر والی چیزیں کھائیں، گرمی کے موسم میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ زیادہ آتا ہے تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہ سکے اس کی وجہ سے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اس کے مسام کھل جاتے ہیں ان میں میل کچیل جمع ہوکر بدنما دانے بناتے ہیں اسی سے بچنے کیلئے کم از کم تین چار مرتبہ چہرہ دھوئیں گھر سے باہر نکلیں تو کوشش کریں کہ چھتری کا استعمال کریں۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی جلد کیسی ہے چکنی ، خشک، نارمل، یا ملی جلی ہر جلد کے اپنے مسائل ہوتے ہیں جو بھی پروڈکٹ خریدیں وہ جلد کی مناسبت سے خریدیں اور خریدتے ہوئے اس پر پروڈکٹ بننے کی تاریخ اور مدت ختم ہونے کی تاریخ ضرور دیکھیں عام طور پر میک اپ کی اشیاء ایک سال تک قابلِ استعمال رہ سکتی ہیں۔ 🔹 *چکنی جلد:*🔹 ۔ اس کی نشانی یہ ہے کہ ماتھا، ناک ٹھوڑی باقی چہرہ خشک ہوتا ہے۔ 🌀 *چکنی جلد کی حامل خواتین کو عموماً دانے کیل مہاسے کی شکایت رہتی ہے گرمیوں میں تو ان میں اضافہ ہوجاتا ہے ان کیلئے ملتانی مٹی کا ماسک بہترین ہے اسکے علاوہ نیم کے پتوں کو ابال کر پانی ٹھنڈا کرکے منہ دھوئیں تو مہاسوں میں کمی آسکتی ہے*۔ 🌀ایک چمچہ شہد آدھا چمچہ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں، پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرے کو منرل واٹر سے دھولیں، شہد اور لیموں کے عناصر جلد کی چکنائی کو اچھی طرح سے نکال دیتے ہیں، ان میں پائے جانے والے عناصر سوڈیم، پوٹاشیم، سٹرک ایسڈ فاسفورک ایسڈ، سکروز، گلوکوز، فرکٹوز وغیرہ چکنے غدودوں کی سرگرمی کو بڑھنے سے بھی روکتے ہیں۔ 🔹 *خشک جلد*🔹۔ خشک جلد والی خواتین کی جلد گرمیوں میں نارمل رہتی ہے سردیوں میں اکڑ جاتی ہے داغ دھبے، چھائیاں اور جھریاں ہونے لگتی ہیں ان خواتین کیلئے شہد، زیتون کا تیل، عرق گلاب ملا کر لگائیں تو جلد کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے ، خشک جلد کیلئے کلینرز فیس واش استعمال کریں ۔ نارمل جلد: ۔یہ نہ زیادہ خشک نہ چکنی اس قسم کی جلد کیلئے زیادہ محنت نہیں کرتی پڑتی ذرا توجہ اور احتیاط سے بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھ سکتی ہیں گرمیوں میں جب دھوپ سے آئیں تو عرق گلاب کا چھڑکائو چہرے پر کرلیں۔ سپرے والے عرق گلاب بازار میں دستیاب ہیں *اس کے علاہ کلیزنگ کریم استعمال کریں، اس کو گھر پر بنانے کیلئے ایک کھانے کا چمچ سوکھا دودھ اور چند قطرے عرق کلاب لے کرمکس کرلیں اور چہرے کیساتھ ساتھ گردن پر بھی لگائیں کیونکہ خواتین گردن کی طرف توجہ نہیں دیتیں*۔ 🔹 _آزمودہ نسخے اور ٹوٹکے_🔹 چہرے کے کیل ہمیشہ کیلئے دور کرنیکا طریقہ ایک عدد بڑی سی موٹی تازی مولی لیں اور اس کو اوپر سے آدھ انچ کاٹ دیںاور اندر سے کھوکھلی کرلیں پھر اس میں دیسی صابن کو ٹ کر بھر دیںاوپر سے کٹی ہوئی مولی پھر بند کرکے چھائوں میں8 دن تک رکھ دیں۔8 دن کے بعد چہرے کے کیلوں کیلئے استعمال کرنے سے پہلے رات کو سوتے وقت منہ کو اچھی طرھ دھو کر صاف کرلیں پھر مولی میں سے صابن نکال کر چہرے پر رگڑیں تا کہ خوب جذب ہو جائے صبح کو اچھے صابن سے چہرے کو دھو ڈالیں۔ چند دن کے بعد کیل ہمیشہ کیلئے غائب اور چہرہ صاف ہوجائے گا۔ سون ٹین (Suntan)کے اثرات دور کرنے کیلئے گرمیوں میں اکثر جسم کا وہ حصہ جو ڈھکا نہ گیا ہو گرمی کی شدت سے جھلس جاتا ہے یا رنگت کالی ہوجاتی ہے، کچھ لوگ ٹین ہوئی جلد کو پسند کرنے ہیں مگر کچھ نہیں، متاثر ہونے والے حصے چہرہ گردن، بازو اور ہاتھ ہوتے ہیں۔ اس چیز سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی باہر دھوپ میں نکلیں تو یا تو چھتری لے لیں یا کوشش کریں کہ سکارف وغیرہ سے چہرے کو ڈھک کر نکلیں۔ اس کے علاوہ کچھ مفید ٹوٹکے آپ استعمال کریں تو اس چیز سے بچ سکتے ہیں یا نجات پاسکتے ہیں۔ 🌀کچے آلو کے سلائس کو چہرے،
إظهار الكل...
*🥥 ناریل کا گرم پانی*   برائے مہربانی آگے ضرور بھیجیں:   شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر عباس حسین کاظمی نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ میسج  حاصل کرنے والا ہر شخص دوسروں کو بھیج دے تو یقیناً کم از کم ایک جان تو بچائی جاسکتی ھے ... میں اپنے حصّے کا کام کر چکا ہوں، امید ہے آپ بھی اپنے حصّے کا کام کریں گے۔  .  شکریہ! *گرم ناریل کا پانی* آپ کی زندگی  بچا سکتا ہے۔ *اسے دوبارہ دیکھیں* ، پھر دوسروں کو بتائیں،   *ناریل کا گرم پانی* ~ صرف کینسر کے خلیوں کو مارتا ہے! ایک کپ میں 3 سے 4 باریک ناریل کے ٹکڑے  فلیکس (flakes)کاٹ لیں، گرم پانی میں ڈالیں،اور جوش آنے دیں یہ  *"الکلائن واٹر"* (Alkaline water)بن جائے گا، ہر روز پیئیں، یہ ہر  کسی کے لیے بھی اچھا ہے۔ روز بنائیں یا کچھ مقدار میں بناکر رکھ لیں اور روزآنہ ایک کپ گرم کرکے پی لیا کریں۔ *گرم ناریل کا پانی* ایک کینسر مخالف مادہ خارج کرتا ہے، جو کہ طبی میدان میں کینسر کے موثر علاج میں جدید ترین پیش رفت ہے۔ گرم ناریل کا رس *سسٹس* (Cysts)اور *ٹیومر* (tumor)پر اثر کرتا ہے۔  تمام قسم کے کینسر کے علاج کے لیے بھی ثابت ہے۔ ناریل کے عرق کے ساتھ اس قسم کا علاج صرف مہلک خلیات (cells)کو تباہ کرتا ہے، یہ صحت مند خلیات کو متاثر نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ ناریل کے جوس میں موجود امینو ایسڈ (Amino acid)اور ناریل پولی فینول(polyphenol) ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں، گہرے رگوں کے تھرومبوسس (thrombosis)کو مؤثر طریقے سے روک سکتے ہیں، خون کی گردش کو ایڈجسٹ (adjust)کر سکتے ہیں اور خون کے جمنے (blood clotting)کو کم کر سکتے ہیں۔ *پڑھنے کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔* دوسروں کو، خاندان والوں کو،  دوستوں کو ضرور بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔   اپنی صحت کا خود خیال رکھیں۔ #health
إظهار الكل...
*اللہ کریم* *کی ایک عظیم نعمت* *تربوز کے فوائد..!* *الحمدللہ* اس ماہ رمضان المبارک میں پھر عید کے بعد سے اب تک لاڑکانہ کے مہربان کاشتکار بھائی راشد علی نے کئی کلو نہیں کئی من تربوز ہدیہ کئیے ہیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا. تربوز کے چند شواہد پر مبنی فوائد شئیر کرنا چاہتا ہوں : 🍉 جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے 🍉 بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے 🍉 کام کے بعد پٹھوں کا درد کم کرتا ہے۔ 🍉 ہاضمہ بہتر کرتا ہے 🍉 وزن کم کرنے میں مددگار 🍉 کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے 🍉 جسم سے سوزش کم کرتا ہے 🍉 چہرے اور اسکن پر نکھار لاتا ہے 🍉 دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے 🍉 نگاہ کی بہتری میں مدد کرتا ہے 🍉 انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے 🍉 دمہ کے خطرے کو کم کرتا ہے 🍉 نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے 🍉 گردے کے کام کو بہتر بناتا ہے 🍉 جگر کی بیماری کا خطرہ کم کرتا ہے 🍉 ماہواری کے درد کو دور کرتا ہے 🍉 فالج کا خطرہ کم کرتا ، ہے 🍉 پانی کی کمی پورا کرتا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ تربوز کی ابتدا افریقہ سے ہوئی ہے اور ہزاروں سال سے اس کی کاشت کی جا رہی ہے۔ قدیم مصر میں، یہ بہت قیمتی پھل سمجھا جاتا تھا تھا. تربوز کھانے کا بہترین وقت گرمیوں کی دوپہر میں کھانے سے پہلے کا ہے. تربوز میں یہ دس مائیکرو نیوٹرینٹس وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، میگنیشیم، لائکوپین، بیٹا کیروٹین، تھامین، نیاسین، کیلشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ جاوید اختر آرائیں #health
إظهار الكل...
*اصلی بھوک* *یا نقلی بھوک...؟* 🔶🔷🔸🔷🔶 *اصلی بھوک کو Hunger جب کہ نقلی بھوک کو Craving کہہ سکتے ہیں*. 🥀 *بھوک اس وقت لگتی ہے* جب ہمارے جسم کو *توانائی* کے لیے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ ⚠️ *کریوِنگ، نقلی بھوک* یا صرف خواہش تب ہوتی ہے جب *ہمارا دماغ لذت حاصل کرنے کے لیے کچھ مخصوص غذا کھانا چاہتا ہے*۔ ⚠️ *اصلی بھوک:* یہ *پیٹ یا دماغ* میں ایک *خاص جسمانی احساس* ہے جو بتدریج آہستہ آہستہ بڑھتا ہے، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ نے آخری بار کب کھانا کھایا تھا۔ یہ احساس کسی بھی ایسے کھانے سے مطمئن ہوسکتا ہے جو *غذائی اجزاء* اور *کیلوری* فراہم کرتے ہیں۔ ❗جب ہم کچھ کھا لیتے ہیں تو بھوک کا یہ احساس ختم ہوجاتا ہے، *یہ صحت اور توانائی کے لیے اچھا ہے بلکہ انتہائی ضروری ہے ۔* ⚠️ *نقلی بھوک، خواہش، Craving* یہ کسی *مخصوص کھانے یا ذائقے کی نفسیاتی خواہش* ہے جو *جذبات، ہارمونز، یادوں، یا حواس* سے *اچانک متحرک* ہوتی ہے 💔 یعنی یکدم ہمارا دل چاہتا ہے کہ *" کچھ میٹھا ہو جائے ! "* *میٹھا، نمکین، چاکلیٹ، پنیر، چٹخارے* یہ خواہش مختلف افراد میں الگ الگ ہو سکتی ہے. ⚠️ *کریوِنگ بھرے ہوئے پیٹ میں بھی ہوتی ہے* اور کسی بھی وقت ہو سکتی ہے یہ ضرورت کے مطابق نہیں لذت یا ذائقہ کی طلب کی بنیاد پر ہوتی ہے! ↩️ ایسے میں ہم اکثر کہتے ہیں *پیٹ بھر گیا مگر دل نہیں بھرا، یہ نقلی بھوک کی بے قابو عادت ہمیں کسی خوفناک انجام تک لے جا سکتی ہے* ۔ 📝 *اس خواہش پر قابو پانے کے چند طریقے یہ ہیں* 🔖 ایسی خواہش کی طلب شروع ہوتے ہی *کچھ بھی کھانے سے پہلے پانی پی لیں* بعض اوقات پیاس کو بھی *دماغ بھوک سمجھتا ہے۔* 🔖 *اصلی بھوک لگنے* کی صورت میں *وقت پر کھانا کھائیں* جس میں *پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی ہو*۔ یہ *غذائی اجزاء* آپ کے خون کی شکر کو متوازن رکھنے اور *بھوک* کی بڑھتی ہوئی *اچانک وارداتوں* کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ 🔖 *ڈائٹنگ کے نام پر* کھانا چھوڑنے یا زیادہ دیر تک فاقہ کرنے سے گریز کریں۔ کیونکہ یہ بعد میں زیادہ اور بے حساب و ضرورت کھانے کا عادی بنا سکتا ہے۔ 🔖 *اپنی پسند کے کھانے کے لیے صحت مند متبادل تلاش کریں۔* مثال کے طور پر، آپ کو *چاکلیٹ کی خواہش ہے*، تو بغیر دودھ اور چینی والی ڈارک چاکلیٹ کھانے کوشش کریں۔ 🔖 *جب کریوِنگ پریشان کرے* تو خود کو کسی اور کام میں مشغول کریں مثلاً کسی *دوست کو کال* کر لیں ، *سیر کے لیے چلے جائیں* یا کچھ *یوگا* کریں۔ ↩️ *یاد رکھیں!* بھوک کی اقسام بتانے کا مقصد یہ ہے کہ جسم نظام ہے کہ اسے *توانائی کے لیے خوراک کی ضرورت ہے*۔ ⚠️ *جبکہ کریوِنگ* دماغ کا آپ کو *اکسانے* کا ایک طریقہ ہے کہ وہ لذت کے لیے کچھ کھانا چاہتا ہے۔ ↩️ اس لئیے *اصلی اور نقلی* بھوک کا فرق سمجھنا بیحد ضروری ہے اپنے جسم اور دماغ دونوں کی آوازوں کو سمجھ کر درست فیصلہ کر کے *ہم زیادہ صحت مند اور خوش رہ سکتے ہیں۔* 💎 آخری بات *حضرت علامہ اقبال* کا کہنا ہے *اچھّا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل* *لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے* ہفتے میں ایک دن *ذائقے کی خاطر* احتیاط کے ساتھ لذتِ کام دہن کا اہتمام کرنے سے ہم پورے ہفتے *صحت مند ڈائٹ پلان* پر چل سکتے ہیں اسے لوگ *One day off* بھی کہتے ہیں. 📲 کوئی بات مفید لگتی ہو تو اسے *شئیر* کر دیا کیجئیے 🔶🔷🔸🔷🔶 ✍🏻 *جاوید اختر آرائیں* #health
إظهار الكل...
*آئینہ تھیراپی Mirror * *Exposure Therapy  کے 20 تصدیق شدہ* *فوائد..!* 🪞🎊🪞🎊🪞 ↩️ یہ ایک ایسا *طریقہ علاج* ہے *جو آپ کا امیج اپنی اور دوسروں کی نظر میں بہتر بنا سکتا ہے.* ↩️ اس کے لئیے ایک *قد آدم آئینے* کی ضرورت ہے جس میں خود کو کچھ وقت دیکھنے سے کئی *ممکنہ فوائد* مل سکتے ہیں ↩️ *دراصل یہ تھیراپی آپ کو موقع فراہم کرتی ہے کہ آپ خود کو اچھی طرح دیکھ بھال کر اچھے لباس، انداز، پوسچر، چہرے کے تاثرات، کو درست کر سکیں*. ↩️ چند *سائنسی تحقیقات* میں یہ *فوائد* نوٹ کئے گئے ہیں. 👇🏻👇🏻👇🏻 👍🏻 بہتر *جسمانی امیج* اور *خود اعتمادی*۔ 👍🏻 *بے چینی اور ڈپریشن میں کمی*۔ 👍🏻 *ذہن سازی اور خود آگاہی میں اضافہ*۔ 👍🏻 *زیادہ لچک اور مقابلہ کرنے کی مہارت*۔ 👍🏻 *بہتر  سماجی تعلقات*۔ 👍🏻 *اطمینان اور سکون میں اضافہ*۔ 👍🏻 *جسمانی سرگرمی میں اضافہ*۔ 👍🏻 بہتر *غذائی عادات*۔ 👍🏻 بہتر *تعلیمی کارکردگی*۔ 👍🏻 *ذہنی تندرستی میں اضافہ*۔ 👍🏻 *بہتر موڈ اور جذباتی تندرستی*۔ 👍🏻 *نیند کا بہتر معیار*۔ 👍🏻 کھانے کے انداز *سلیقہ مندی* ۔ 👍🏻 *چلنے کے انداز میں خوداعتمادی*• 👍🏻 *تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ*۔ 👍🏻 *بہتر طبی نتائج*۔ 👍🏻 *بہتر خود قبولیت*۔ 👍🏻 *کیریئر کی کامیابی میں اضافہ۔* 👍🏻 *بہتر تعلقات*۔ 👍🏻 *تعلیمی اور کیریئر کے بہتر مواقع۔* 🤝 اپنی شخصیت کی بہتر تعمیر کے لیے آئینہ تھیراپی آزما کر دیکھیں *فالج سے بحالی کے لئے بھی یہ تھیراپی انتہائی موثر ہے اس کی تفصیل ہمارے فیس بک پیج پر دستیاب ہے*. 🪞🎊🪞🎊🪞 ✍🏻 *جاوید اختر آرائیں* #health
إظهار الكل...
🍃☀️🍃☀️🍃☀️🍃 *ہماری صحت* 〰️〰️🍃☀️🍃〰️〰️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 🍃موضوع 🍃 *وٹامن D.... ہماری زندگی کے لیے کتنا ضروری ہے*❓ 🎙️ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب 🍃وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں.... اسکی کمی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے... لیکن اسکے بارے میں صحیح معلومات ہمارے پاس بہت کم ہے... یہ کس طرح حاصل ہوگی اور کتنی ہونی چاہیے آج تفصیل جانتے ہیں. 🍃☀️🍃☀️🍃☀️🍃 #health
إظهار الكل...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
إظهار الكل...
🍃🌻🍃🌻🍃🌻🍃 *ہماری صحت* ♾️♾️♾️♾️♾️♾️♾️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 🍃موضوع 🍃 🔅 *کمر کی چک کا علاج* 🔅 *جوتا شام کو خریدنا چاہیے.. وجہ*❓ 🎙️ڈاکٹر خالد جمیل 🍃🌻آج ہم ان دو مسئلوں کا حل جانتے ہیں.... جن لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہے آپ ان تک یہ پہنچائیں.... توجہ سے سنیے. 🍃🌻👆کچھ سیکنڈ کا میوزک ہے... اسکو ہم الگ نہیں کر سکے..... اسکو اگنور کیجئے.... گا.. 🍃🌻🍃🌻🍃🌻🍃
إظهار الكل...
Audio from Alhamdulillah
إظهار الكل...
Audio from Alhamdulillah
إظهار الكل...
🍶 *خالی پیٹ زیتون کا تیل پینے کے فوائد* زیتون کا تیل صحت کے لیے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور دیگر اجزاءشامل ہیں۔ 🍶 *مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے پینا بھی صحت کے لیے فوائد کا حامل ہوتا ہے؟* درحقیقت خالی پیٹ ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو پینا اتنے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔ 🎗️ *توند سے نجات* زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ زیادہ کھانے سے روکتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ گھی کا بہترین متبادل تو ہے ہی، تاہم اسے خالی پیٹ پینا بہت کم عرصے میں توند کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ 🎗️ *آنتوں کو ٹھیک کرے* خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 🎗️ *جلد، بال، ناخن اور ہڈیوں کو بہتر بنائے* زیتون کا تیل جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ ان کی ملائمت واپس لانے کے ساتھ نقصانات کی مرمت کرتا ہے، ان کی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔ ویسے تو اسے ہیئر یا اسکن ماسک کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اسے پینا زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 🎗️ *جگر کی صفائی* جسمانی افعال کے لیے جگر کی بہت اہمیت ہے، یہ اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے مگر زہریلے مواد کی صفائی کے لیے ہمیں بھی کوشش کرنا ہوتی ہے اور ایسا زیتون کے تیل سے ممکن ہے۔ بہترین نتائج کے لیے دو کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو تھوڑی مقدار میں لیموں کے عرق میں ملا کر پی لیں۔ 🎗️ *جسمانی دفاعی نظام بہتر بنائیں* اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفاعی نظام کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف موسمی امراض سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔ 🎗️ *دل کو تحفظ دے* کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک ایل ڈی ایل (نقصان دہ) اور دوسری ایچ ڈی ایل (فائدہ مند)، امراض قلب سے بچنے کے لیے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری کی سطح بڑھانا ہوتی ہے، اس کا یک ذریعہ زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل اور اجناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے۔ 🎗️ *جسمانی ورم کم کرے* زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔ 🎗️ *بلڈ شوگر کنٹرول کرے* زیتون کا تیل کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے، اسی لیے اسے ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔ 🎗️ *دماغ کو تحفظ دے* زیتون کا تیل دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جسے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔ 🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️ #health
إظهار الكل...
*بڑھاپا ٹانگوں سے اوپر کیطرف شروع ہوتا ہے۔اپنی ٹانگوں کو متحرک اور مضبوط رکھیں!* ▪️ جیسے جیسے ہم سالوں میں آگے بڑھتے ہیں، ہماری ٹانگیں ہمیشہ متحرک اور مضبوط رہیں۔جیسا کہ ہم مسلسل بوڑھے ہوتے جا رہے ہیں، ہمیں اپنے بالوں کے سرمئی ہونے (یا) جلد کے جھرنے (یا) جھریوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ▪️ *لمبی عمر* کی علامات میں، جیسا کہ یو ایس میگزین *پریونشن* نے خلاصہ کیا ہے، ٹانگوں کے مضبوط پٹھے سب سے اہم اور ضروری کے طور پر درج ہیں۔ ▪️اگر آپ دو ہفتے تک اپنی ٹانگیں نہیں ہلائیں گے تو آپ کی ٹانگوں کی طاقت 10 سال تک کم ہو جائے گی۔ ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بوڑھے اور جوان دونوں، دو ہفتوں کی غیرفعالیت کے دوران، ٹانگوں کے پٹھوں کی طاقت ایک تہائی تک کمزور ہو سکتی ہے، جو کہ 20-30 سال کی عمر کے برابر ہے۔ ▪️جیسے جیسے ہماری ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوتے جائیں گے، اسے ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا، چاہے ہم بعد میں بحالی اور ورزشیں کریں۔ ▪️اس لیے چہل قدمی جیسی باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے۔ ▪️جسم کا سارا وزن ٹانگوں پر ہوتا ہے۔ ▪️ پاؤں ایک قسم کے ستون ہیں جو انسانی جسم کا سارا وزن اٹھاتے ہیں۔ ▪️دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان کی 50% ہڈیاں اور 50% پٹھے دونوں ٹانگوں میں ہوتے ہیں۔ ▪️انسانی جسم کے سب سے بڑے اور مضبوط جوڑ اور ہڈیاں بھی ٹانگوں میں ہوتی ہیں۔ ▪️مضبوط ہڈیاں، مضبوط پٹھے اور لچکدار جوڑ *آئرن ٹرائی اینگل* بناتے ہیں جو انسانی جسم کا سب سے اہم بوجھ اٹھاتا ہے۔ ▪️ انسان کی زندگی میں 70% سرگرمیاں اور توانائی کو جلانا دونوں پاؤں سے ہوتا ہے۔ ▪️کیا آپ یہ جانتے ہیں؟ جب ایک شخص جوان ہوتا ہے تو اس کی رانوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ 800 کلو وزنی گاڑی اٹھا سکے! ▪️ ٹانگ جسم کی حرکت کا مرکز ہے۔ ▪️دونوں ٹانگوں میں انسانی جسم کے 50% اعصاب، 50% خون کی شریانیں اور 50% خون ان سے بہتا ہے۔ ▪️یہ سب سے بڑا گردشی نیٹ ورک ہے جو جسم کو جوڑتا ہے۔ ▪️جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں تو خون کا بہاؤ آسانی سے ہوتا ہے اس لیے جن لوگوں کی ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ان کا دل ضرور مضبوط ہوتا ہے۔ ▪️ بڑھاپا پاؤں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے۔ ▪️جیسے جیسے کوئی شخص بڑا ہوتا جاتا ہے، دماغ اور ٹانگوں کے درمیان ہدایات کی ترسیل کی درستگی اور رفتار کم ہوتی جاتی ہے، اس کے برعکس جب کوئی شخص جوان ہوتا ہے۔ ▪️اس کے علاوہ، نام نہاد بون فرٹیلائزرکیلشیم جلد یا بادیر وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جائے گا، جس سے بوڑھوں کو ہڈیوں کے ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ ہو گا۔ ▪️بزرگوں میں ہڈیوں کا ٹوٹنا آسانی سے پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع کر سکتا ہے، خاص طور پر مہلک بیماریاں جیسے دماغی تھرومبوسس۔ ▪️کیا آپ جانتے ہیں کہ عام طور پر 15% عمر رسیدہ مریض، ران کی ہڈی کے فریکچر کے ایک سال کے اندر مر جائیں گے؟ ▪️ ٹانگوں کی ورزش، 60 سال کی عمر کے بعد بھی کبھی دیر نہیں لگتی۔ ▪️اگرچہ ہمارے پاؤں/ٹانگیں وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ بوڑھے ہوں گے، لیکن ہمارے پیروں/ٹانگوں کی ورزش کرنا زندگی بھر کا کام ہے۔ ▪️صرف ٹانگوں کو مضبوط کرنے سے ہی کوئی شخص مزید بڑھاپے کو روک یا کم کر سکتا ▪️براہ کرم روزانہ کم از کم 30-40 منٹ چہل قدمی کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی ٹانگوں کو کافی ورزش مل رہی ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے ٹانگوں کے پٹھے صحت مند رہیں۔ *آپ کو اس اہم معلومات کو اپنے تمام دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے، کیونکہ ہر کوئی روزانہ کی بنیاد پر بوڑھا ہو رہا ہے...* #health
إظهار الكل...
آنکھوں پر گیلی پٹی..! ایک حیرت انگیز تجربہ کیجئے..!! سخت گرمی، گھبراہٹ، پریشانی، سر درد، خوف، اُداسی، آنکھوں کی سوجن جلن خارش ، ڈِپریشن، نیند نہ آنے کی صورت میں، ایک صاف سوتی تولیہ رومال پینے کے مناسب ٹھنڈے پانی میں بھگو کر نچوڑ کر پندرہ منٹ آنکھوں پر رکھیں اس دوران گہرے سانس لینا بیحد ضروری ہے مناسب سمجھیں تو یہ تجربہ آپ سب بچوں کے ساتھ کیجیے..! اگر ممکن ہو اس تجربے کی ایک وڈیو، وائس میسیج، یا لکھ کر شئیر کیجئے جس میں پہلے اور پندرہ منٹ بعد کی کیفیات بیان کر دیں آپ کی یہ کاوش بے شمار لوگوں کے کام آئے گی ان کا یقین سادہ آسان قدرتی متبادل علاج پر مُستحکم ہو جائے گا. شاد رہیں آباد رہیں اپنے احباب سے شئیر کیجئے گا.! #health
إظهار الكل...
🍑 آڑو کے فوائد 🍑 آڑو میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اسی طرح یہ جسم کے مختلف حصوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ ☘جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین. صبح ناشتے میں آڑو کھانا پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتا ہے جبکہ اس پھل میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ آڑو فائبر کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے جو کہ جسمانی وزن میں کمی میں مدد دینے والا جز ہے۔ 🍎جلد کے لیے فائدہ مند آڑو وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ پھل جلد کی رنگت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی جھریوں کا امکان کم کرتا ہے، جلد کی ساخت بہتر اور اسے دھوپ و آلودگی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی عمر بڑھنے سے جلد میں آنے والی تبدیلیوں کی روک تھام کرتا ہے۔ 💖دل کا دوست آڑو میں بائیو ایکٹو کمپاﺅنڈ کا منفرد امتزاج ہے جو کہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات کی بجائے پولی فینول سے بھرپور پھل آڑو کو ترجیح دینا امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک کم کرتا ہے۔ اس میں موجود فائبر اور پوٹاشیم بھی دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، اسی طرح اس پھل میں موجود اجزا بلڈ پریشر کو مستحکم رکھ کر بھی امراض قلب کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ 🍒نظام ہاضمہ بہتر کرے جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ اس پھل میں فائبر موجود ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو ریگولیٹ اور بہتر بناتا ہے، اسی طرح یہ پھل گردوں اور مثانے کی صفائی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ 🌿بینائی کو بھی فائدہ پہنچائے اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے لیوٹین وغیرہ اسے آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس آنکھوں کو روشنی سے قرینے کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسی طرح لیوٹین عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے آنکھوں کے امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ 🍏ذیابیطس کے لیے فائدہ مند اکثر ذیابیطس کے مریضوں کو کاربوہائیڈریٹس کے استعمال سے روکا جاتا ہے، لیکن یہ درست نہیں، بس مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ایک آڑو سے جسم کو 15 گرام کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں، جبکہ اس میں موجود دیگر اجزا مجموعی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریض اس پھل کی کچھ مقدار روز کھا کر اپنی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ 🍃ورم کش ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ آڑو ورم کش خصوصیات رکھتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی جسمانی ورم پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے، یہ خاص طور پر موٹاپے کے شکار افراد یا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن سی دمہ کے شکار افراد کے ورم کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ 🍓خون کی کمی دور کرے عام طور پر جسم میں خون کی کمی کی بڑی وجہ آئرن کی کمی ہوتی ہے، آڑو آئرن کے حصول کے لیے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے۔ اسی طرح خون کی کمی اکثر وٹامن سی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے جسم میں آئرن کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ آڑو آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے اور اس طرح اینیما پر قابو پانے کے لیے اسے بہترین ثابت کرتا ہے۔ 🍏عمر کے اثرات دور کرے آڑو کا ایک بڑا فائدہ اس میں موجود فلیونوئڈز میں چھپا ہے جو کہ عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی رفتار سست کرتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن سی بڑھتی عمر کے باوجود جسم پر اس کے اثر کو ظاہر نہیں ہونے دیتا۔ آڑو میں وٹامن ای بھی موجود ہے جو کہ جلد کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ 🍇ذہنی تناﺅ کم کرے ایک تحقیق کے مطابق آڑو ذہنی تناﺅ میں کمی لانے کے لیے بھی بہترین ہے، یہ ذہنی بے چینی یا تشویش کو بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 🌟ہڈیاں اور دانت مضبوط بنائے آڑو میں موجود وٹامن سی دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور ان کی نشوونما بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مضبوط بناتا ہے #health
إظهار الكل...
*زرا سوچیئے!:* *آج کے بچوں کے پاس دین کیوں نہیں ہے؟ کیونکہ ان کی ماؤں کے پاس دین نہیں ہے اور ماؤں کے پاس دین کیوں نہیں ہے؟ کیونکہ گھر کے مردوں نے دین سے دوری اختیار کر لی ہے۔ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہماری عورت دین دار ہے یا نہیں یا ہمارے بچوں کی کیسی تربیت ہو رہی ہے۔ تربیت صرف اچھے گریڈز یا بہترین ڈگریاں لینے کا نام نہیں ہے اور آج کے دور کا سب سے بڑا المیہ ہی یہی ہے کہ اکثر والدین ہی دین سیکھنے میں رکاوٹ بن رہے ہوتے ہیں ....!!!*✨♥️ #تربیت
إظهار الكل...
*بچوں کے ساتھ ہمارا رویہ* 🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁 ✍️جب کسی ایسے بچے کو دیکھیں جو بہت ایٹکیٹس رکھتاہو,فرمانبردار ہو, بہت سلجھا ہواتو کتنا اچھا لگتا ہے نا⁉️ 👈🏻بےاختیار اس کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے اور اگر وہ بچہ ہمارا ہو کوئی دوسرا اس کی تعریف کرے کہ آپ کا بچہ بہت پیاری عادات رکھتا ہے تو دل پھولے نہیں سماتا 👈🏻جی ہاں پیاری ایمانی بہنوں...,اچھی اور بری عادات کے پیچھے ہمارا ماحول mater کرتا ہے ہم جو کچھ بھی کر رہے ہوتے ہیں بچے وہی pic کرتے ہیں.....ہمارے رویے,,,,,,جیسا برتاؤ ہم کریں گے انہی چیزوں کو وہ لیں گے *کرنا کیا چاہیئے* ✍️اپنے رویے میں نرمی لائیں ✍️سخت تنقیدی رویہ بچوں پر منفی اثر ڈالتا ہے ✍️ڈانٹ ڈپٹ کی بجاے پیار کی زبان اپنائیں ✍️غصہ نہ کریں کچھ توڑ دیا, کوئی چیز گر گئی یا کچھ خراب کر دیا تو جھڑکیں نہیں بلکہ پیار سے hug کریں kis کریں اور نرمی سے بولیں *بیٹا آپ ٹھیک ہو آپ کو چوٹ تو نہیں آئی* یہ کرنا بہت صبر اور برداشت مانگتا ہے مگر کرنا سیکھیں ✍️گھر کا ماحول خوشگوار بنائیں ✍️بچوں کو توجہ دیں *کوالٹی ٹائم* دیں ان میں interset لیں, ان کے ساتھ دوستی والا رشتہ بنائیں آپ کے پاس ٹائم نہیں ہے تو ٹائم نکالیں اپنے دوسرے tasks کم کر دیں بیشک 15منٹ ہی سہی پر ضرور نکالیں ✍️کوئی بھی رشتہ خواہ وہ بچہ ہو بزرگ ہو ساس ہو کوئی بھی ہو توجہ اور پیار مانگتا ہے,,,, آپ جانتی ہیں جب کوئی کام توجہ اور محبت سے کیا جاتا ہے تو اس کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے ✍️بچوں میں شئیرنگ کی عادت ڈالیں دوسروں کو دینا سکھائیں وہ کھلونا ہو,کاپی, کتاب, پین ہو لنچ ہو, جگہ ہو, توجہ ہو, وقت ہو جس بھی عمر کے بچے ہوں کسی کی مدد کرنا, studies میں سپورٹ کرناکھیل میں شریک کرنا ✍️چلتے پھرتے کام کاج کرتے بچوں سے لاڈ کریں,گود میں بٹھائیں,hug کریں ہمارے بچے ہمارا انرجی ڈرنک ہیں دن بھر کی تھکن میں ہم اپنے آس پاس کھیلتے بچوں کو اگنور کر دیتے ہیں توجہ تبھی دیتے ہیں جب کوئی کام کہنا ہو, کچھ خراب کر دیں یا اسٹڈیز کے لیے ✍️یہی رویہ اور توجہ بڑے بچوں کو بھی دیں ان کی بات سنیں ان سے مشورہ لیں ان کے ساتھ invovle ہوں ان کے ساتھ کھیلیں یقین کریں آپ کے اندر کا بچہ بھی خوش ہو گا آپ کا چڑچڑا پن دور ہو گا ✍️بچوں کے دوستوں کو انوائٹ کریں ان کو بہت اچھالگتا ہے جب ہم والدین انکے دوستوں کو عزت دیں پیار سے پیش آئیں ✍️ایک بڑی غلطی جو ہم انجانے میں اکثر کر جاتے ہیں وہ یہ کہ بچے کو کسی کے سامنے ڈانٹنا خاص طور پے دوست کے سامنے,,,, ایسا کبھی مت کریں ان کو بہت برا لگتا ہے ان کی بھی self respect ہوتی ہے جسے ہم خاطر میں نہیں لاتے *✍️اپنے بچوں کو اللہ کی راہ میں دینا سکھائیں پاکٹ منی دیں تو ان سے بولیں کچھ حصہ صدقہ کریں* کسی ضرورت مند کو دیں اس طرح ان کے اندر دوسروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو گا ✍️والدین اور بچوں کے درمیان آئسولیشن بہت بڑھ گئی ہے ان کو بچپن سے ساتھ لے کر چلیں دکھ سکھ, صلاح مشورہ, زندگی کے معاملات ان سب میں ان کی رائے لیں اگر ہم والدین اپنے بچوں کے دوست بن جائیں تو کبھی باہر کی دوستیاں نہ بنانا پڑیں ✍️جس باپ کا بیٹا جوان ہو اسے کسی دوسرے دوست کی ضرورت نہ پڑے اگر ہم یہ رشتہ بنا لیں تو....... ہمارے مردوں کا بہت کردار ہے اس معاملے میں اگر سمجھیں تو⁉️⁉️ ✍️بیٹوں کی تربیت میں باپ کو توجہ دینی چاہیئے اور بیٹی کے معاملات میں ماں کو sensitive ہونا چاہیئے رشتوں میںbalance رکھنا سیکھیں ✍️گھر اور خاص طور پے ماں ایک بہترین تربیت گاہ ہےجب بچہ یہاں سے مکمل ٹرینڈ ہو گا تو *باہر کے* *ماحول کا رنگ اس پر نہیں چڑھےگا* معذرت کے ساتھ!!!!!!بہت سارے لوگ دولت تو کماتے ہیں مگر خوش رہنا نہیں سیکھ پاتے کیا آجکل ایسا نہیں ھے ⁉️⁉️ ✍️آپ بچوں کے لیے کماتے ہیں تو ان کو خوشی سے دیں بھی ایسی کمائی کا کوئی فائدہ نہیں جس میں آپ بچے کے خواب اس کا بچپن ڈانٹ ڈپٹ میں تباہ کر دیں اور جب جائیداد دیں تو ان کو آپ کا وہ رویہ وہ ڈانٹ پھٹکار خوشی نہ دے سکے متوازن رہنا سیکھیں کچھ خرچ کریں کچھ بچا لیں ✍️زندگی میں چیک اینڈ بیلنس رکھیں تو بگاڑ پیدا نہیں ہوتا 👈🏻یاد رکھیں اچھا بیج بوئیں گے, وقت پر پانی دیں گے, کانٹ چھانٹ کریں گے خوب دیکھ بھال کریں گے تو فصل بھی بہترین پائیں گے ایسی تربیت کریں جو دنیا میں بھی سرخرو کرے اور آخرت میں بھی اور صدقہ جاریہ بنےاللہ آپ کو معاملات میں آسانی عطا فرمائیں 🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁 #تربیت
إظهار الكل...
*نیند کس طرح ہماری ذہنی صحت پر اثرات مرتب کرتی ہے؟* ہمارے ذہن کے لیے آرام بہت اہم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ چند راتوں کی خراب نیند ہمیں چڑچڑا اور بدمزاج بنا دیتی ہے۔ یہ صرف تھکاوٹ کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ نیند کی کمی سے ذہنی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے بالغ افراد کو ہر رات کم از کم 7 گھنٹے کی نیند یقینی بنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ مگر روزمرہ کی مصروفیات کے باعث اکثر افراد نیند پوری نہیں کر پاتے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد بے خوابی کے شکار ہوتے ہیں۔ بے خوابی سے نقاہت میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہنی مسائل کا خطرہ ڈھائی گنا بڑھ جاتا ہے۔ تو نیند کی کمی دماغ کو کیوں متاثر کرتی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے دوران ہمارا دماغ متعدد اہم کام کرتا ہے۔ دماغ اعصابی خلیات کے درمیان رابطوں کو بہتر کرتا ہے، زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے اور دن بھر کی مصروفیات کو یادوں کی شکل میں محفوظ کرتا ہے۔ اگر نیند کا دورانیہ مختصر ہو تو دماغ کی لچک گھٹ جاتی ہے اور اس کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ آپ درج ذیل میں جان سکتے ہیں۔ مزاج پر منفی اثرات اگر نیند کی کمی کا تسلسل برقرار رہے تو جذبات کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ یعنی اگر رات کو نیند پوری نہیں ہوتی تو اگلے دن غصہ یا مایوسی جیسے جذبات کا غلبہ ہو سکتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق نیند کی کمی سے مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جبکہ لوگ زیادہ مشتعل اور جذباتی ردعمل ظاہر کرنے لگتے ہیں۔ مزاج میں آنے والی یہ تبدیلیاں فیصلہ سازی کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ دنیا کے بارے میں تصور بدل جاتا ہے جب آپ کی نیند پوری نہیں ہوتی تو دنیا سے تعلق کو برقرار رکھنا بھی مشکل محسوس ہوتا ہے۔ بے خوابی کا دورانیہ طویل ہوگا تو فریب خیالی یا ذہنی پراگندگی کا امکان بھی بڑھ جائے گا۔ درحقیقت بے خواب راتیں اردگرد کے حالات کے بارے میں آپ کے تصورات کو بدل دیتی ہیں۔ تناؤ پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے نیند اور تناؤ کا تعلق کافی دلچسپ ہے، تناؤ کے شکار ہونے پر اچھی نیند کا حصول مشکل ہوتا ہے، مگر نیند کی کمی بھی آپ کو زیادہ تناؤ کا شکار بنا دیتی ہے۔ نیند کی کمی سے بڑھنے والے تناؤ سے سستی، چڑچڑے پن اور زندگی میں عدم دلچسپی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ توجہ مرکوز کرنا ناممکن ہوتا ہے نیند کی کمی سے دماغ کے لیے یادوں کو تشکیل دینا، توجہ مرکوز کرنا اور نئی چیزیں سیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ناکافی نیند سے طاری ہونے والی تھکاوٹ کو اکثر ذہنی دھند سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے کیونکہ اکثر اردگرد کے حالات کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ وہ عام علامات جو نیند کی کمی ظاہر کرتی ہیں اگر اکثر توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو بہتر ہے کہ اپنی نیند کی عادات کا جائزہ لیں۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ نیند کی کمی سے مختلف حالات میں لوگوں کے ردعمل کا وقت بڑھ جاتا ہے اور توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ہارمونز متاثر ہوتے ہیں نیند کے دوران ہمارا دماغ متعدد اہم کام کرتا ہے جن میں سے ایک ہارمونز کے درمیان توازن پیدا کرنا بھی ہے۔ جلد بڑھاپے کا شکار بنا دینے والی عام غذائیں چونکہ ہارمونز جسمانی افعال کے لیے اہم ہوتے ہیں تو ان کا توازن بگڑنے سے جسم اور ذہن دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کئی بار کسی ہارمون کی سطح کا توازن بگڑنے سے بھی نیند کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے نیند کی کمی سے انزائٹی، ڈپریشن، Seasonal affective disorder، بائی پولر ڈس آرڈر اور بارڈر لائن پرسنلٹی ڈس آرڈر جیسے ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ انزائٹی یا ڈپریشن کے شکار ہیں تو نیند کی کمی سے ان امراض کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔ #health
إظهار الكل...
*شیمپو اور کنڈیشنر کرنا کیوں ضروری ہے؟* جب ہم اپنے بالوں کو دھوتے ہیں تو شیمپو اور پانی دونوں ہی کھوپڑی سے سروں تک جمع ہونے والی گندگی، لاکھ کی باقیات یا اضافی تیل کو نکال دیتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے، مردہ خلیے بالوں کی بیرونی تہہ بناتے ہیں اور بیرونی ایجنٹوں (آلودگی، سورج کی شعاعیں، ڈرائر، آئرن، رنگ...) کے خلاف ڈھال کے طور پر کام کرتے ہیں۔ لہذا اپنے بالوں کو دھونے کے بعد، بالوں کے ریشوں کو خشک ہونے اور ٹوٹنے سے بچانے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ صرف اتنا کہنا ہے، آپ کو کٹیکلز کو بند کرنا ہوگا. اس وقت جب آپ لچکدار، چمکدار، ریشمی اور مکمل طور پر صحت مند بال نظر آنے لگتے ہیں۔ مختصراً یہ کہوں: شیمپو گندگی کو دور کرتا ہے اور کنڈیشنر خوبصورتی اور حفاظت کرتا ہے۔ کنڈیشنرز کی اتنی ہی اقسام ہیں جتنے بالوں کی قسمیں ہیں، اس لیے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا آپ کے بالوں میں تیل، خشک، خراب، گھنگریالے بال وغیرہ ہیں۔ لاگو کی مختلف قسمیں بھی ہیں، یہ میں ہو سکتا ہے خشک، گیلے بال یا دونوں. اگر آپ اسے گیلے بالوں کے ساتھ کرتے ہیں، تو اس کی سفارش کی جاتی ہے۔ اضافی پانی کو ہٹا دیں تولیہ کے ساتھ تاکہ یہ مکمل طور پر بھیگا نہ ہو۔ اس کے علاوہ، آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ آپ کو اسے ہمیشہ میڈیا سے لے کر سروں تک لاگو کرنا ہوگا۔ کھوپڑی سے بچیں تاکہ چربی کی تخلیق کے حق میں نہ ہو۔ #health
إظهار الكل...
*موبائل فون بیٹری کے دورانیے کو بڑھانے کے آسان طریقے* کیا آپ اپنے موبائل فون کی بیٹری ڈاؤن ہونے سے پریشان ہیں اور نیا موبائل یا بیٹری تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ تو ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز بتائیں گے جس کی مدد سے آپ اپنی فون کی بیٹری کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ آپ کو شاید معلوم نہیں کہ موبائل فون میں چھپے کچھ ایسے آپشن بھی موجود ہیں جس کی مدد سے آپ اپنی فون کی بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ صارفین نیچے دی ہوئی چند تجاویز پر عمل کرکے بیٹری تبدیل کرنے کا مہنگائی کے دور میں نئے موبائل فون لینے کا فیصلہ بدل سکتے ہیں: 🪀 *پاور سیونگ موڈ آن کریں* اپنے فون کو پاور سیونگ موڈ میں تبدیل کریں، جو آپ کے فون کی بیٹری کو ضائع ہونے سے بچائے گا۔ اپنے ڈیوائس پر سیٹنگز پر کلک کریں پھر بیٹری پر کلک کریں اور پھر بیٹری انٹری کو کلک کریں اور پاور سیونگ موڈ کو آن کریں۔ 🪀 *اسکرین روشنی کو کم کریں* اسمارٹ فون کی روشنی آنکھوں کے لیے بھی خطرناک ہے، اس کی شعاعیں آنکھیں کی بینائی کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس لیے اپنے موبائل فون کی اسکرین کی روشنی کو کم کریں۔ پہلے ڈسپلے سیٹنگ میں جائیں اور اسکرین کی روشنی کو کم کریں، اس فیچر کو آٹو پر رکھ دینا سب سے بہتر ہوتا ہے تاکہ بغیر ضرورت موبائل خود بخود کم روشنی ہو جائے۔ مبائل فون کی روشنی 10 فیصد بیٹری ضائع کرتی ہے۔ 🪀 *موبائل فون کو رات بھر چارجنگ پر لگائے رکھنا* یہ مسئلہ عام ہے کہ موبائل صارفین بستر پر جانے کے بعد بھی فون کا استعمال کرتے ہیں اور جب سونے لگتے ہیں تو فون کو چارج پر لگا دیتے ہیں جو ساری رات چارج پر لگا رہتا ہے۔ فون کو مکمل چارج ہونے کے بعد بھی پوری رات کے لیے چارجر پر لگا رہنے دینا طویل المیعاد بنیادوں پر بیٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ جب ہمارا اسمارٹ فون 100 فیصد چارج ہوجاتا ہے اور پھر بھی چارجر پر لگا رہے تو بیٹری پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی لائف کم ہونے لگتی ہے۔ *موبائل کو زیادہ گرم اور ٹھنڈی جگہ سے دور رکھیں* اگر آپ کا موبائل گرم یا ٹھنڈی جگہ پر رکھا ہو تو یہ آپ کے موبائل کی بیٹری کے لئے نقصان دہ ہے۔ موبائل فون کو گاڑی میں چھوڑ دینا سب سے بڑی حماقت ہے گرم جگہ گاڑی کا ہونا موبائل کو متاثر کر سکتا ہے۔
إظهار الكل...
*بچوں سے تعلقات کیسے خراب ہوتے ہیں؟* 🔅ہر رشتے کی بقاء کی بنیاد *حکمت* اور *نصیحت* پر ہے. 🔅 *حکمت* یہ ہے کہ صحیح وقت، مقام اور موقع کے مطابق بات کرنا. 🔅 *نصیحت* بھی تب گارگر ہوگی جب حکمت کے مطابق دی گئی ہو. 🔅 *ہمارے بچے ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ انکے ساتھ ہمارا تعلق کامل ہو*. ❓لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم کوشش کے باوجود اچھی مائیں نہیں بن پارہی ہیں❓ 🔅وجوہات میں ہماری اپنی ذات کی کمزوری اور ہماری بچپن کی تربیت ہے. 🍃🪷🍃 *ماں کی خرابیاں* 🔅اگر میاں بیوی کا آپس میں تعلق اچھا نہیں یا سسرال میں معاملات درست نہیں تو یہ سب بچوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہوتا ہے. 🔅 *ہمارا اپنا بچپن کیسا گزرا..؟* اس کا اثر بچوں کی تربیت پہ ہوتا ہے. سخت گیر ماحول کی تربیت ہمارے اندر سختی لے آتی ہے. یا پھر اسکے برعکس کہ بچوں کو بلکل کچھ بھی نہ کہنا. *دونوں طریقے درست نہیں.* 🔅 *غیر حقیقی امیدیں* (Unrealistic Expectations) یہ سوچ رکھنا کہ میرا خیال ہے ایسا ہوگا یا میرا خیال ہے میرا بچہ ایسا نہیں کرسکتے وغیرہ. اس طرز عمل سے والدین کا بچوں پہ hold نہیں رہتا. 🔅 *غلط فہمی* ہماری یہ غلط فہمی کہ فلاں پھوپھو کا اثر ہے یا یہ کہ فلاں چچا نے میرے بیٹے یا بیٹی کو بگاڑ دیا ہے. 🔅 *دوست نما والدین* (Friendly Parents) جن والدین کا بچوں کے ساتھ بہترین تعلق ہے یعنی بچے دوستوں کی طرح والدین سے ہر بات کرتے ہیں، انکے ہاں جب کسی اہم موقع کا فیصلہ لینا ہوتا ہے تو یہی بچے والدین کو والد یا والدہ نہیں بلکہ دوست کی ہی طرح ناقص العقل اور خود کو عقلمند سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اولاد اور والدین کے رشتے کی حدبندی(limit) نہیں سمجھ پاتے. 🔅 *ہماری role modelingاچھی نہیں ہے*. ہم خود کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں. دوسروں کے سامنے کسی بات پہ ہم بچوں کو تو خوب پیار سے بلائیں اور گھر آتے ہی اسی بات پہ ڈانٹنا شروع کردیں. 🔅 یہ ایک اور ہمارا بہت ہی نازیبا عمل ہے کہ *دوسروں سے پوچھتے رہنا کہ بچوں کو قابو کیسے کرتے ہیں*. 🔅انکی دینی و دنیوی لحاظ سے تعلیم و تربیت میں تناسب(balance) نہیں ہے. یا تو انکو مخلوط(Co) تعلیم میں بھیج دیا کہ نئ طرز کا علم حاصل کرے اور دوسری جانب اسکی نماز روزوں پہ بھی تنقید کرنا. 🍃🪷🍃 *مسائل کا حل* (Tips) 🔅بچوں کو TV اور موبائل سے ہٹ کر مواقع فراہم کریں کہ وہ کچھ نیا سیکھ سکیں. (Provide them opportunities) 🔅ہم نے بچوں کو ہر چیز پلیٹ میں سجا کردے دی ہے. بیٹھے بٹھاۓ ہر چیز انکو میسر ہوتی ہے. بچوں کو بےکار نہیں بنائیں. انکو اپنے چھوٹے چھوٹے کام خود کرنے دیں جیسے اپنے برتن سمیٹنا، بستر بنانا وغیرہ. 🔅انکو ہنر سکھائیں. (Groom their skills) 🔅کاملیت(Perfection) کے تصور سے باہر نکلیں. انکی معمولی غلطیوں کو نظرانداز کرنا سیکھیں. غلطیوں سے انکو سیکھنے کا موقع دیں. انکو چیزوں کی اہمیت سے بڑھ کر انکی ذات کے وجود کی اہمیت (belonginigness) کا احساس دلائیں. 🔅موبائل اور دوسرے gadgets کی وجہ سے ہمارے بچے اردگرد کے ماحول سے بلکل بے خبر ہو چکے ہیں. انکے ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت کے بہانے خود تلاش کریں، آئس کریم منگوا لی یا انکی پسند کی کوئی اور چیز اور ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت بھی کرلی. 🔅قرآن یا حدیث کی کسی بات کا حوالہ دیتے وقت انکو بتائیں کہ اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ کیسے بن سکتی ہے. ہمارا بیٹا یا بیٹی کیسے نیک عمل کرکے ہمیں روز محشر نجات دلا سکتا ہے. انکو بتائیں کہ بیٹا آپکے بغیر ہم جنت میں کیا کریں گے... 🪹➖➖🪹➖➖🪹 #تربیت
إظهار الكل...
H🌹 *سلسلہ سبق کہانی* نیا دور،پرانی دوڑ👆 #story
إظهار الكل...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
إظهار الكل...
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸. 🪷 *جگر کی سختی کے اسبا ب اور علامات*🪷 جگر کی سختی یا جگر کے سکڑ جانے کو میڈیکل اصطلاح میں سیروسس آف لیور کہتے ہیں۔یہ مرض بہت آہستہ آہستہ پیدا ہوتاہے لیکن جب تک اسکی تشخیص ہوتی ہے تو یہ مرض آخری اسٹیج پر پہنچ چکا ہوتاہے۔سیروسس آف لیور کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں میں علاج کے بعد مریض کو آرام پہنچایا جاتاہے 🔸 *اسباب*🔸 ۱۔جگر میں نکلنے والی صفرا کی نالی میں اگر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوجائے تو صفرا جگر میں جمع ہوتا رہتاہے۔اگر یہ کیفیت لمبے عرصے کے لئے ہوجائے تو جگرمیں سختی پیدا ہوجاتی ہے ۲۔بعض اوقات ہیپاٹائیٹس بی اورسی کے وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جگرمیں سختی پیدا ہوسکتی ہے۔یہ ضروری نہیں کہ انفیکشن کی صور ت میں سختی اسی وقت پیدا ہو جائے بلکہ یہ اکثر مہینوں اور سالوں کے بعد ہی پیدا ہوتی ہے۔ ۳۔ڈاکٹروں کی تحقیق کے مطابق یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ کچھ خاص قسم کی اینٹی باڈیزخون میں موجود ہوتی ہیں جنکی وجہ سے جگرمیں سختی پیدا ہوسکتی ہے۔ ۴۔الکحل لیور ٹاکسن ہے۔ اسکے زہریلے اثرات سب سے زیادہ جگر پر ہی اثر انداز ہوتے ہیں۔ ۵۔کئی ادویات ایسی بھی ہیں جنکے مسلسل استعمال سے لیور سیروسس ہوسکتاہے۔ ۶۔مسلسل مرغن غذاؤں کے استعمال سے فیٹی لیور ہوسکتاہے۔جسکی وجہ سے جگر میں چکنائیوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ جو جگر میں سوزش کا باعث بن سکتی ہے۔ جگرکی مسلسل سوزش کے باعث لیو ر کی سختی ہوسکتی ہے۔ ۷۔دل کی کچھ ایسی پرانی بیماریاں جو کافی سالوں سے لاحق ہوں جگر کی سختی کا باعث بن سکتی ہیں۔ ۸۔ولسن ڈیزیز میں دماغ اور جگر میں کاپر زیادہ جمع ہوجاتاہے جو جگرکی سختی کا باعث بن سکتاہے۔ ۹۔ایک بیماری ایسی ہوتی ہے جسمیں جگرمیں آئرن جمع ہوناشروع ہوجاتاہے۔اسکو ہیموکرومیٹوسس کہتے ہیں۔ یہ بیماری بھی جگر کی سختی کا باعث بن سکتی ہے۔ 🔸 *جگر کی سختی میں دو طرح کی علامات پائی جاتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:*🔸 ▪️ *عمومی علامات*▪️ ۱۔وزن بہت کم ہوجاتاہے اور مریض سست اور لاغر ہوجاتاہے۔ ۲۔اکثر بخار رہتاہے۔ جگر کے مقام پر درد ہوتارہتاہے۔ ۳۔بھوک بالکل نہیں لگتی اور مریض تھوڑا سا کام کرنے سے تھک جاتاہے۔ ۴۔پہلے جگر سائز میں بڑا ہوتاہے اور پھر آہستہ آہستہ سکڑ جاتاہے۔ ۵۔مریض کی تلی بھی بڑھ جاتی ہے۔ ▪️ *خصوصی علامات*▪️ ۱۔مریض کا ہاضمہ بہت زیادہ خرا ب رہتاہے۔اکثر قبض اور کبھی کبھی بہت زیادہ گیس ہوجاتی ہے۔ ۲۔پیٹ میں پانی جمع ہونا،جگرکی وریدوں میں بلند فشار خون ہونا۔ ۳۔غذائی نالی کی وریدوں کا موٹا ہوجانا اور خون کی قے ہونا۔ ۴۔پیٹ میں پانی بھرنے کی وجہ سے پیٹ پر نیلی نیلی وریدیں ابھر آتی ہیں۔ ۵۔جلد خشک اور جسم کا رنگ زردی مائل ہوجاتاہے۔مریض کے پاؤں سوج جاتے ہیں۔اکثر جلد پر خارش رہتی ہے۔ ۶۔مردوں میں مردانہ صلاحیتوں کی کمی اور خواتین میں ماہواری کی بندش ہوسکتی ہے۔ ۷۔اکثر مریضوں میں خونی بواسیر اور یرقان کی علامات بھی پائی جاتی ہیں۔ 🔸 *احتیاطی تدابیر*🔸 جگر کی سختی کے مریضوں کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرناچاہئے۔ ۱۔مکمل آرام اور نمک کااستعمال کم کرنا چاہئے۔ ۲۔مرچ مصالحے،مرغن غذائیں اور گوشت کا استعمال تو بالکل ترک کردیناچاہئے۔ ۳۔تمام نشہ آور اشیاء سے مکمل پرہیز کرناچاہئے۔ ۴۔کھانے میں سبزیاں ،دوسری غذائیں،تازہ پھل اور انکا جوس استعمال کرناچاہئے۔ ۵۔کھلے اور ہوادار کمرے میں ٹینشن اور ڈپریشن سے بالکل دور رہیں۔ ۶۔انڈہ اور مچھلی کے استعمال سے پر ہیز کریں۔ ۷۔اگر کبھی خون چڑھانے کی ضرورت پڑے تو ہمیشہ محفوظ اسکرین شدہ معیاری خون لگوائیں۔ ۸۔ایسی ادویات جن سے جگر پر برے اثرات مرتب ہوں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر لینے سے پرہیز کریں۔ ۹۔ہمیشہ صاف اورجراثیم سے پاک پانی کا استعمال کرناچاہئے۔ ۱۰۔ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ میں رہیں،اور ڈاکٹر کی دی گئی ہدایات پر عمل کریں 🌸🌸🌸🌸🌸🌸💐💐 #health
إظهار الكل...
=====🍥===== *اچھے والدین کیسے بنیں؟* ہم ماں باپ یہ تو چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ہمارے فرمانبردار اور ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنیں مگر ہم خود اس کا عملی نمونہ نہیں بنتے۔ جبکہ بچے بہترین نقال ہوتے ہیں اور وہ والدین کے طرز عمل سے سیکھتے ہیں۔ *والدین عملی نمونہ کیسے بنیں!!* میاں، بیوی ایک دوسرے کے والدین کو عزت دیں یعنی اپنے ساس، سسر کا احترام کریں۔ بچوں کو اپنے عمل کے ذریعے بتائیں کہ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے۔ سب سے ضروری بات کہ جب بھی بچوں کو کوئی کام بتائیں تو ساتھ وجہ ضرور بتائیں۔ بچوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا سکھائیں کیونکہ جو بچہ اللہ کا شکر ادا کرنا سیکھ لیتا ہے تو سمجھ لیں کہ وہ سب کا شکر ادا کرتا ہے۔ بعض اوقات میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہو جائے تو وہ آپس کی لڑائی کو بچوں میں منتقل کرتے ہیں. اور افسوس کہ ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ اس میں مائیں زیادہ کردار ادا کرتی ہیں۔ آپ کو کسی بھی قسم کا غصہ ہو اسے کبھی بھی بچوں میں منتقل نہ کریں، اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے۔ اگر آپ بچے کو باپ کے خلاف کریں گی تو ایک دن وہ آپ سمیت سب سے متنفر ہوجائے گا۔ ایسی چیزیں بچے کے اندر زہر بهر دیتی ہیں. بچوں کے اندر خود سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ آپ بچوں کو ایک مثبت انسان بننے میں مدد دیں۔ کوئی عورت اپنے شوہر کی صرف اسی صورت میں شکر گزار ہو سکتی ہے جب وہ اللہ کی خاطر شکر گزاری کرے (یعنی اس کا حق دے) اسلام میں ہر شخص ذمہ دار ہے وہ اپنی ذمہ داری کے بارے میں جوابدہ ہو گا۔ بعض اوقات شیطان ہمارے ذہنوں میں اتنی بدگمانیاں پیدا کر دیتا ہے کہ ہم اچھے برے کا فرق نہیں سمجھ پاتے اور یوں اپنا نقصان خود ہی کر لیتے ہیں۔ اللہ کی طرف واپسی کا جو احساس ہے کہ ہمارا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے، وہ دیکھ رہا ہے۔ اگر بندے ہمارا حق نہیں دے رہے تو جب ہم اللہ کے پاس جائیں گے تو وہاں ہمیں سب کچھ مل جائے گا۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ تم لوگوں کو ان کا حق دیتے رہو اور اپنا حق اللہ تعالیٰ سے مانگو۔ اگر والدین بچے کو توحید کی بجائے شرک کرنا سکھائیں تو جب بچے کو بڑے ہو کر سمجھ آجائے کہ صحیح دین توحید والا ہے تو ایسے میں بچے کو حکم ہے کہ وہ والدین کی بات نہ مانیں۔ اس کے علاوہ اگر والدین کتنے ہی برے ہوں اولاد کو قطعاً جائز نہیں کہ وہ والدین کے ساتھ بدتمیزی کریں۔ والدین کو چاہیے کہ ہفتے میں ایک دو بار بچوں کو نیک لوگوں کے پاس لے کر جائیں جو ان کے لیے رول ماڈل ہوں. اس سے بچوں کے اندر خوف خدا آئے گا۔ بچوں کو مختلف طریقوں سے آخرت کے بارے میں بتائیے اور صرف قبر کے عذاب اور جہنم کے بارے میں ہی نہ بتائیں بلکہ ساتھ جنت کا بھی ذکر ضرور کریں۔ بچوں کو اللہ کی عظمت اس طرح بتائیں کہ بیٹا کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر بھی ہو اور کسی چٹان کے اندر یا آسمان و زمین میں کہیں چھپی ہوئی ہو اللہ اسے بھی جانتا ہے۔ اگر بچے کی کوئی چیز گم ہو جائے تو اسے بتائیں کہ ہمیں نہیں معلوم وہ چیز کہاں ہے مگر اللہ کو معلوم ہے۔ جب بچے کے اندر اللہ کی عظمت اور آخرت کا خوف آجائے تو اب اسے نماز کے لیے کہیے۔ بچوں کے دل میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت ڈالئے پھر انہیں نماز کی ترغیب دیں۔ بچوں کو صرف نماز کا حکم ہی نہیں دیں بلکہ ساتھ دوسروں کو بھی نیکی کے کام میں شامل کرنے کا شعور بھی دیں تاکہ اس کو خود نیکی پر رہنا آسان لگے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کی توفیق اور مدد عطا فرمائے۔ آمین ================= #تربیت
إظهار الكل...
Audio from الحمدللہ... THANK YOU MY DEAR ALLAH
إظهار الكل...
🌼 *سلسلہ ہمارے ہیرو* حاتم طائی کے بیٹے 👆 #story
إظهار الكل...
*🍎صحتمند غذائیں🍎* 〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️ ٹرانس فیٹس سے پاک غذاوں کو اپنی روٹین میں شامل کریں: 🥗فائبر والی غذائیں۔ یہ گوشت سے نہیں بلکہ پودوں سے ملے گا۔ ہمیں سبزیاں، سلاد، بہت زیادہ شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ 🫘لوبیا، انجیر، اوٹس، جو میں بھی فائبر ہے۔ 🍘دیسی گندم اور اس سے بنی دبل روٹی۔ یعنی whole grain یا whole wheat میں فائبر ہے۔ *🪷طیب اور اچھی ڈائیٹ کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اسمیں صرف ایک ہی نہیں ایک سے زیادہ اچھے غذائی اجزاء ہمیں مل جاتے ہیں۔* 👈🏻 *بچوں میں اکثر قبض شکایت* زیادہ ہو تو ان میں ان کی جینز سے زیادہ آپ سے غلط غذائی عادات سیکھنا زیادہ نقصان دہ ہے۔ انکو بھی فائبر والی چیزیں زیادہ دیجئے۔ *🌾🪴اگر آپکے لیے ممکن ہو تو چکن گارڈن کی طرف آئیں۔* *🥕وٹامن اے۔* شکرقندی، گاجر،ڈیری، پالک میں موجود ہوگا۔ *🥦وٹامن سی۔* آم، ٹماٹر،بروکلی اور پارسلے وغیرہ۔ *🍒اینٹی آکسیڈینٹس* بیریز میں موجود ہیں۔ 🪷صحتمند ڈائیٹ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس ہماری صحت کیلئے،جسم کے اندر کی صفائی کیلئے بہت کار آمد ہیں۔ اگر یہ صفائی نہ ہو تو بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ *🥑میگنیشیم* اناج، پتوں والی سبزیاں، گری دار میوے اور بیج ، تازہ اور خشک میوہ جات ، ساگ ، پالک، کدو ، پھلیاں ، گاجر،  آلو ، بروکولی ، اناج، سویا دودھ ، ڈارک چاکلیٹ ، مونگ پھلی ، روٹی،  ایوکاڈو ، سیب ، کیلا ، چاول ، دہی سادہ ، دلیا، چکن اور بیف میں بھی موجود ہے۔ *☀️وٹامن ڈی۔* *سورج کی روشنی اسکا بہترین ذریعہ ہے۔ ہفتے میں 3 دن صبح 10 بجے سے شام 3 بجے تک دھوپ لینے کا وقت رکھیں* اسکے علاوہ مچھلی اور فروٹیفائیڈ دودھ۔ *⚱️وٹامن ای۔* پینٹ بٹر، بیجوں سے، زیتون کے تیل وغیرہ سے مل جاتا ہے۔ 🥩🥙یہاں یہ ذہن میں رکھئے کہ غذائیت کے جو ذرائع *حیوانی ہیں ان میں سائیڈ افیکٹس زیادہ ہیں۔* انکو بالکل ختم نہ کریں لیکن سبزیوں کے مقابلے میں کم ضرور کریں۔ *جبکہ نباتات کے ذرائع سے ملنے والی خوراک میں سائیڈ افیکٹس کم ہیں، لیکن غذائیت بھرپور ہے۔* 🌽🍆ہول گرین، نٹس، دالیں، سبزیاں اور پھل سب بہت صحت مند غذائیں ہیں۔ *🎨کھانے کے حوالے سے دلچسپ کام ہے کہ آپ مختلف رنگوں کو استعمال کیجئے۔ مثلا اپنے سلاد میں قوس قزح کے رنگ شامل کریں* مثلا سفید مولی، سرخ گاجر، ہری سبزی، کسی رنگ کی شملہ مرچ اور اسی طرح سے مزید چیزیں۔ 🌳🫕جو غذا استعمال کرتے ہیں اسکے بارے میں سوچئے کہ اسکا ذریعہ کیا تھا۔ میرے تک یہ کیسا پہنچا؟ پروسیس ہو کر؟ پیسٹی سائیڈ تو نہیں؟ *💸اپنی صحت پر صحیح طریقے سے انویسٹ کیجئے، جو پیسہ جنک فوڈ پر لگاتے ہیں وہ صحتمند خوراک پر لگائیں۔* 〰️〰️〰️🍎〰️〰️〰️ #health
إظهار الكل...
*💤اچھی نیند۔۔۔۔۔اچھی صحت🍏* 〰️〰️〰️〰️〰️〰️ چند غلط فہمیوں کو دور کر لیں👇🏻 نیند کا صحت اور بیماری سے کوئی تعلق نہیں۔ سونا وقت کا ضیاع ہے۔ نیند لیٹتے ہی آجانی چاہئے۔ کم سونے کے باوجود بھی میں ایکٹیو ہوں۔ پورے ہفتے کی نیند ایک دو دن میں10،12دن سو کر پوری کر لیں گے۔ سست لوگ سوتے ہیں۔ ❌❌ 👈🏻ٹھیک بات یہ ہے کہ نیند اللہ نے با مقصد چیز بنائی ہے۔ *سونے سے جسم ریفریش اور تازہ دم ہوتا ہے۔ قوت مدافعت، ہارمونز، دماغی صحت ٹھیک ہوتی ہے۔ نیند میں چیزیں لونگ ٹرم میموری میں جاتی ہیں۔* *🌙🌌اگر ہم نیند کو اپنی فطرت کے خلاف جا کر لیں گے۔ مثلا رات کو نہ سونا دن کو سونا۔ تو ہمارا جسم ہی اس روٹین کا رد عمل دے گا۔* جو بیماریوں کی شکل میں ہوتا ہے چاہے جسمانی ہو جذباتی اور نفسیاتی گڑبڑ۔ 💤اسلئے اپنی نیند کا خیال رکھئے۔ *اپنا شیڈول اگر ایسا بنایا ہے جس میں نیند پر سمجھوتہ کیا ہے تو وہ ہرگز اچھا شیڈول نہیں ہے۔* کیونکہ آپ کے باقی کام تب بیسٹ ہوں گے جب نیند اچھی ہو۔ *🌃اچھی نیند کیسے ممکن ہو۔🌟* جسمیں آپ کو نیند آنے میں مسئلہ نہ ہو، اور نیند کی کوالٹی بھی اچھی ہو۔ اسکے لئے بہترین ٹپس: 🥣رات کا کھانا جلدی کھائیں۔ دیر سے کھانا کھانا اچھی نیند کیلئے ٹھیک نہیں۔ کھانے میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہونے سے نیند جلدی نہیں آتی۔ اسلئے کاربز والی ڈائیٹ اپنے رات کے کھانے کے وقت کے حساب سے لیں۔ ☕جس وقت سونا چاہتے ہیں اس سے 6 گھنٹے قبل کیفین کا استعمال بند کردیں، یعنی چائے کافی، قہوے کی پتی والی چائے وغیرہ۔ 🏃🏻‍♂️نیند کی کوالٹی اور وقت بہتر کرنے کیلئے دن بھر کی فزیکل ایکٹیوٹی بہتر ہونی چاہیے۔ واک ہو، ورزش صبح کرنی چاہیے، ورزش شام کو کی تو نیند خراب ہو جائے گی۔ 💡اگر بتیاں آن ہیں اور روشنی ہے تو نیند نہیں آتی۔ اسلئے لائٹس کو مدھم کرنا شروع کردیں سونے کے وقت سے پہلے۔ 🪷روم ٹھنڈا ہو تو اچھی نیند آتی ہے۔ گرم کمرے میں نیند ڈسٹرب ہوتی ہے۔ 📱نیند کے وقت سے پہلے سکرین چھوڑ دیں۔ موبائل سائلینٹ کردیں۔ (صرف ایمرجنسی کونٹیکٹس کے علاوہ بھی سائلینٹ کر سکتے ہیں)۔ شور نہیں ہونا چاہئے۔ 📔سونے سے پہلے سکرین کی بجائے کتابیں پڑھی جا سکتی ہیں۔ لیکن ایسی کتابیں اور کام نہ ہو جو آپکو آئیڈیاز دے کر ایکٹو کر دے۔ 🛏️اپنے کمرے اور بیڈ کو یعنی سونے کی جگہ کو آرام دہ بنائیں۔ پلنگ کو سونے کیلئے استعمال ہونا چاہئے نہ کہ پڑھائی وغیرہ کیلئے۔ 🤲🏻سونے کے اذکار اور سونے کی دعائیں مانگ کا سونا بہترین ہے۔ اور انکا ترجمہ بھی آپکو آتا ہو تو اللہ کی بہترین یاد، اور ٹینشن سے ریلیکس ہونے کا ذریعہ بنے گا۔ 🌸ریلیکس موڈ رکھیں۔ سٹریس نہ لیں۔ 🥛گرم دودھ،گرم دودھ میں شہد ڈال کر لیں۔ 🗓️یہ بھی اہم ہے کہ ویک اینڈ اور باقی دنوں کا روٹین بالکل ہی فرق ہو۔ یہ صحت اور نیند کیلئے اچھا نہیں ہے۔ ⏰اپنی عمر کے لحاظ سے دیکھیں کہ کتنے گھنٹے سونا آپکے لئے اچھا ہے۔ 🏵️خود کو موٹیویٹ کریں۔ کہ اگر میں وقت پر نہ سوئی تو اگلے دن کے اہم کام ڈسٹرب ہوں گے۔ اگر اچھی نیند نہ لی تو عبادات اور زندگی کے مقاصد اور ٹارگٹس کیسے حاصل کروں گی۔ *👆🏻اگر آپ کی نیند کے گھنٹے اور کوالٹی خراب ہے تو انہی چیزوں میں کہیں گڑبڑ ہے۔ اس پر کام کریں* ❌آپکے خیال میں یہ آپ کی بے ضرر سی بری عادت ہے *لیکن* ایسے حیلے مت بنائیں جو آپکی نیند کو آپکی فطرت کے خلاف لے کر جائے۔ *اپنی صحت اپنے ہاتھوں خراب نہ کیجئے* 👈🏻💊نیند کے مسائل کا حل نیند کی دوائیاں نہیں بلکہ لائف اسٹائل کا بدلنا ہے۔ 💢🩺نیند کے مسائل کا سامنا ہے تو نظر انداز نہ کریں بلکہ *sleeping experts ماہرین کو دکھائیں۔ ان سے مشورے لیں اور نیند اور صحت پر کام کریں۔* 〰️〰️〰️💤〰️〰️〰️ #health
إظهار الكل...
کیا آپکا بچہ دوسرے بچوں کو مارتا ہے ہمیں اپنے بچوں کو bully ہونے سے بھی روکنا ہے اور bully بننے سے بھی. اگر آپکا بچہ زبان سے گالی گلوچ یا shut up, stupid, یا you're a baby کہہ کر دوسرے بچوں کو تنگ کرے، یا انہیں مارے تو سوری کے ساتھ 'اگر مگر' کے جواز پیش نہ کیے جائیں. 'دراصل یہ تھکا ہوا ہے، نیند میں ہے، بھوک لگی ہے۔۔۔' جو بھی وجہ ہے، اسے یہ حق نہیں کہ کسی بچے پر ہاتھ اٹھائے۔ اور جب آپ اسکے سامنے یہ جواز رکھ دیتے ہیں، آئیندہ کے لیے بھی اسے پتہ چل جاتا ہے کہ I can get away with this. Just an excuse that I'm hungry/sleepy/tired and that's all! اسکو cause and effect بتائیں۔ 'آپ بچے کو ماریں گے، ہم پارٹی چھوڑ کر آ جائیں گے۔' اور ایسا ہی کریں اور consistency سے کریں۔ وہ سمجھ جائے گا کہ میں غلطی کرتا ہوں تو انجام بھگتتا ہوں. باقی بچے پارٹی میں مزہ کرتے ہیں، مجھے واپس آنا پڑتا ہے۔ اسکے علاوہ bullying کے بارے میں انکو بکس پڑھیں. انہیں بتائیں کہ دونوں ہی صورتیں غلط ہیں. انہیں سمجھائیں کہ bullying مین repetitive behavior ہوتا ہے. تو اگر آپ بار بار لڑائی کرتے ہیں، مارتے ہیں، بدزبانی کرتے ہیں، یہ bullying ہے. اگر ہر پارٹی میں آپکی وجہ سے کوئی نہ کوئی بچہ روتا ہوا ماں کے پاس آتا ہے، یہ bullying ہے۔انہیں بتائیں کہ Smart kids make smart choices. اور یہ بھی بتائیں کہ فرشتے ہر عمل لکھ رہے ہیں. سب کچھ ہماری بک (یا سی ڈی/USB) میں فیڈ ہو رہا ہے اور اللہ کے سامنے ایک کلک پر سامنے ہو گا. ہمیں اچھے اعمال بڑھانے ہیں. انہیں anger management کے لیے تین سنہری اصول بتائیں 1- تعوذ پڑھیں. 2- کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں، بیٹھیں ہے تو لیٹ جائیں 3- وضو کر لیں، منہ دھو لیں، پانی پی لیں. شیطان آگ سے بنا ہے، غصہ شیطان کا کام ہے. اس آگ کو پانی سے بجھائیں۔ انکے لیے خود بھی دعا کریں. خالی خولی شرمندہ ہو جانا کوئی معنی نہیں رکھتا اگر ہر get-together پر باقی بچے (اور انکے والدین!!) آپکے بچے کے موڈ سونگز اور بدتمیزیاں برداشت کریں۔ اور اہم ترین! اپنا رویہ بھی دیکھیں کہ یہ لب و لہجہ، یہ مار کوٹ، یہ مزاج میں غصہ کہیں وہ والدین سے تو نہیں سیکھ رہا۔ یا بچے میں یہ عدم برداشت اور غصہ کیوں ہے۔ یہاں سے علاج شروع ہو تو باقی مسائل بتدریج حل ہوتے جائیں گے۔ نیّر تاباں #تربیت
إظهار الكل...
اپنے بچوں کو ملنے جلنے کے آداب سکھانے بہت ضروری ہیں خصوصا بڑوں سے ملنا اُن کا ادب کرنا ، موڈ نہیں بھی ہورہا کوئ گھر میں آجاۓ تو کچھ دیر ساتھ بیٹھنا ۔ کسی محفل میں جائیں تو آچھے تاثرات سے ملاقات کرنا چاہے کسی سے ملنے کا دل چاہ رہا ہو یانہیں ۔ بہت دفعہ ہم بڑے ہونے والے ٹین ایج بچوں کو اُن کی مرضی پر چھوڑ دیتے ہیں کہ چلو ٹھیک ہے نہیں مرضی نہیں ملو ، نہیں دل چاہ رہا کمرے میں رہو، موڈ نہیں ہے گھر میں رہو لیکن پھر وہ یہی مزاج اپنا لیتے ہیں اور بڑوں کی ریسپیکٹ کرنا ، اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر ملنا بھول جاتے ہیں ۔ سوچیں پھر یہی بچے جب عملی زندگی میں جاتے ہیں تو صرف شوہر بیوی تک اور بیوی شوہر تک محدود اور ایک دوسرے کے لیے حد سے زیادہ حساسیت اور اس کے علاوہ کسی اور رشتے کو نبھانا مشکل لگنے لگتا ہے بلکہ برداشت ہی نہیں ہوتا ۔ ظاہر ہے یہی ایک وجہ نہیں لیکن اس خود غرضی کی تھوڑی بہت ٹریننگ پہلے سے بھی ہوتی ہے جب ہی اپنی مرضی اپنی خوشی اپنے موڈ کے آگے کوئ دوسرا اہم نہیں لگتا ۔ ہم والدین کی اہم زمہ داری ہے بچوں کو ملنا سکھائیں ۔ رشتہ داروں کی دوست احباب کی اہمیت بتائیں ۔ فلاں فلاں کو کبھی موقع لگے کال کروائیں ، کسی بزرگ رشتہ دار یا فیملی فرینڈ سے خصوصی ملانے لے جائیں ۔کوی دعوت دے کر گھر بلاے تو اُس کی تکریم کرنا سکھائیں ۔ یہ سکھائیں کہ کسی کو منع بھی کرنا ہو تو سلیقے سے بات کیسے بنای جاتی ہے ۔ اُن کو محفلوں میں لے کر جائیں متعارف کروائیں ۔ چہرے کے تاثرات پر کنٹرول کرنا سکھائیں ۔ ملاقات میں کہنے والے جملے حال چال پوچھنا سکھائیں ۔ ظاہر ہے کبھی کوی مختکف موقع ہو اور واقعی بچوں کے جانے کی ضرورت نہ ہو وہ کسی جگہ مصروف ہوں اُن کی اپنی کوئ بہت پرانی سیٹنگ ہو تو کوئ حرج نہیں اور نہ ہی یہ اصول ہر موقع پر لاگو ہوسکتا ہے لیکن اپنے بچوں کو اتنا موڈی بننے سے بچانا بہت ضروری ہے ورنہ یہ موڈی ہونا مروت ، تعلق ، اہتمام ، تالیف قلب ان سب کو ٹھوکر مار کر بس جیو اور جینے دو پر چلتا ہے اور آئ ڈونٹ کئر والی شخصیت بن جاتی ہے۔ دین سے سیرت سے یہ تعلیم بھی ملتی ہے کہ خصوصاً والدین کے دنیا سے جانے کے بعد بھی اُن کے دوست احباب رشتہ داروں سے تعلقات رکھے جائیں اُن کی تکریم کی جاۓ لیکن ظاہر ہے آغاز تو زندہ لوگوں سے ہی ہوگا ۔ #تربیت
إظهار الكل...