cookie

نحن نستخدم ملفات تعريف الارتباط لتحسين تجربة التصفح الخاصة بك. بالنقر على "قبول الكل"، أنت توافق على استخدام ملفات تعريف الارتباط.

avatar

Women Skills

پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل 〰〰〰💦〰〰〰

إظهار المزيد
Advertising posts
198المشتركون
لا توجد بيانات24 hour
لا توجد بيانات7 يوم
لا توجد بيانات30 يوم

جاري تحميل البيانات...

معدل نمو المشترك

جاري تحميل البيانات...

إظهار الكل...
روشن ستارے *رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا.*

قرآن وسنت کے حوالے سے بچوں کی بہترین تربیت کا چینل۔بڑھتے بچوں کی دینی اور دنیاوی تربیت کے لیے ضرورت کی ہر چیز اس چینل پر ہے ان شاء اللّٰــــــہ

https://t.me/Roshansitarey

🥒 *کھیرا:*🥒 🥒🥒🥒🥒🥒🥒🥒 🥒 *کھیرا ایک پھل ہے جسے ہم بطور سبزی استعمال کرتے ہے۔* 🫗 *کھیرے کے اندر پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے تقریباٙٙ 90% اسمیں پانی ہوتا ہے اسلئے گرمیوں میں کھیرے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔* 💊 *جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے رہتے ہے۔* 🔥 *اگر آپکے جسم میں زیادہ گرمی، پیشاب کم آتا ہے،جلن کیساتھ آتا ہے، گردوں کی سوزش، ہاتھ پاوں سے گرمی کا اخراج ہوتا ہے،جگر میں گرمی ہے تو کھیرا کھائیں۔* 👀 *آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے،آنکھوں کا درد کرنا اسکے لیے دونوں آنکھوں پہ کھیرے کے سلائس کاٹ کر 15 منٹ سے 20 منٹ رکھیں بہت زیادہ افاقہ ہوگا۔* 🦠 *کھیرا جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔* 🌡️ *اس سے کولیسڑول لیول کم ہوتا ہے۔* 🧪 *قبض دور ہوتی ہے، بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔* 🩸 *کھیرا بہترین اینٹی آکیڈنٹس ہے،جو کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔* ⏲️ *کھیرے کا مسلسل استعمال وزن میں کمی کا باعث بھی ہے جدید تحقیق کے مطابق کھیرے کا رس لبلبے کو انسولین بنانے میں مدد کرتا ہے۔* 💉 *شوگر کے مریض کھیرے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے۔* 🪞 *کھیرا کھانے سے جھریاں ختم ہوتی ہے۔* 🧃 *کھیرے کا جوس معدہ کے السر کا بہترین علاج ہے۔* 🎗️ *منہ سے بدبو آنا، جلن، تیزابیت اور تھارائیڈ کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے۔* 🥙 *کھیرے کو چھلکوں سمیت دوپہر کے کھانے کیساتھ بطور سلاد استعمال کرنا چاہیے۔* 🥒 *کھیرا کھاتے وقت اسکا چھلکا نہ اُتارے۔* #health
إظهار الكل...
🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘 🥩 *بڑی عید کے مزیدار پکوان، مگر احتیاط ضروری ہے*🥩 عید الاضحیٰ پر مزید دار پکوانوں سے کون لطف نہیں اٹھاتا۔ تکے، سیخ کباب، بریانی، کڑاہی گوشت سمیت دیگر انواع و اقسام کے کھانے عید الاضحیٰ کی رونق سمجھے جاتے ہیں۔ عید الاضحیٰ پر مسلمان جہاں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں وہیں اگلا مرحلہ گوشت سے چٹخارے دار کھانے بنانے کا آتا ہے۔ عید کے دنوں میں زیادہ تر افراد اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔کھانے پینے میں بے احتیاطی سے صحت پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ماہرین عید الاضحیٰ کے موقعے پر چند احتیاطی تدابیر تجویز کرتے ہیں جن پر عمل کرکے صحت مندی کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکتی ہیں۔ *برطانیہ میں مقیم ماہرِ غذائیات فریحہ جے کہتی ہیں عید کے دن خود پر پابندیاں لگانا درست نہیں۔ اس لیے اگر آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے تو پھر آپ کا جو دل چاہے وہ ضرور کھائیں۔ لیکن ساتھ ہی وہ گوشت کھاتے ہوئے اعتدال اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیتی ہیں۔* اسی طرح کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) سے تعلق رکھنے والے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر احسن مجتبیٰ بیگ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر لوگ سب سے زیادہ بد پرہیزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے امراض، ذیابیطس اور دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ عید الاضحیٰ پر کیا کھائیں اور کیا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عید پر قربانی پر گوشت سے ہاتھ روکنا مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے استعمال کی کچھ شرائط بھی یاد رکھنی چاہییں۔ ڈاکٹر احسن کے بقول قربانی کے جانور کے گوشت کو روکھا استعمال کیا جا سکتا ہے یا گوشت کا ایسا حصہ لیجیے جس میں چکنائی کی مقدار کم سے کم ہو۔ 🥩 *کتنی مقدار میں گوشت کھائیں؟*🥩 ماہر غذائیات فریحہ جے کے مطابق ہماری زندگیوں میں ویسے ہی اس قدر تناؤ ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ کھانے کے بارے میں اتنی ٹینشن نہیں لینی چاہیے لیکن ساتھ ہی وہ گوشت کھاتے ہوئے اس کی مقدار سے متعلق احتیاط بھی تجویز کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کے دن تو کھانے کے معاملے میں کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن ایک دن میں ہمیں 60 سے 90 گرام تک گوشت کھانا چاہیے جب کہ ایک ہفتے میں 300 گرام سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہیے۔ 🥩 *گوشت پکاتے وقت کن باتوں کا خیال کریں؟*🥩 غذائی ماہر فریحہ جے کے مطابق گوشت بناتے وقت جب ہم صحت مند طریقوں کی بات کرتے ہیں تو سب کے ذہن میں باربی کیو آتا ہے جو صحت کے لیے ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ سالن بنائیں تو اس میں تیل کا استعمال کم سے کم کریں۔ ان کے بقول چوں کہ گوشت میں اس کا اپنا فیٹ (چکنائی) موجود ہوتا ہے اور وہ اپنے ہی چکنائی میں بہت اچھا بن سکتا ہے۔ اس لیے بعض اوقات آپ کو کھانے میں خوردنی تیل ڈالنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔ فریحہ جے کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ گوشت کے اوپر نظر آنے والی چربی کو نکال دیں یا ایک اور طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گوشت اُبال لیں اور پھر اس کے اوپر جو سفید رنگ کی تہہ آتی ہے وہ آپ ہٹا لیں۔ 🥩 *صحت مند طریقے سے عید گزارنے کے لیے چند تدابیر*🥩 ڈاکٹر احسن مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ یہ صحت مند رہنے کے لیے ان تدابیر پر عید کے علاوہ عام دنوں میں بھی عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آرام پسند طرزِ زندگی سے ہٹ کر ورزش اور جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ان کے بقول اگر آپ کھانے میں کوئی بد پرہیزی کر رہے ہیں یا دعوتوں میں جا کر کھانے کھا رہے ہیں تو اس کے بعد اپنی ورزش کو تھوڑا بڑھا دیں تا کہ جو آپ نے کھایا ہے وہ ہضم بھی ہوجائے۔ ڈاکٹر احسن کا کہنا تھا کہ واک کرنے سے آپ کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی ہیں اور جب آپ کے دل کی دھڑکن بڑھتی ہے تو ایسے افراد جنہیں کوئی مرض لاحق نہیں ہے ان کے جسم کا میٹا بولزم بہتر ہوتا ہے جس سے ہاضمہ بھی اچھا ہو جاتا ہے۔ *انہوں نے مشورہ دیا کہ دن میں آدھا گھنٹہ اور ہفتے میں پانچ دن واک اور مستقل تیز تیز چہل قدمی سے صحت اچھی رہتی ہے۔ 🥩 *قربانی کے جانور کے کون سے حصے نہ کھائیں؟*🥩 فریحہ جے کا کہنا ہے کہ ہمیں عام طور پر گوشت کا استعمال کم رکھنا چاہیے کیوں کے اس سے دل کے امراض اور کولیسٹرول میں اضافے جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو یورک ایسڈ بڑھنے کی شکایت ہو انہیں قربانی کے جانور کی کلیجی، گردے اور دل وغیرہ نہیں کھانے چاہیں۔ اسی طرح حاملہ خواتین کو بھی کلیجی وغیرہ سے پرہپز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر احسن کے مطابق گردے، کلیجی، تلی اور دل وٹامن اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ان میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ *انہوں نے کہا کہ گوشت کے مذکورہ حصے کم سے کم استعمال کرنے چاہییں اور دل کے مریضوں کے لیے ان سے مکمل پرہیز ضروری ہے*۔ 🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘🥘 #health
إظهار الكل...
🍎🍌🥚🥩🍗🧈🍯 *حمل میں خوراک* 🥛 *دودھ!* *دودھ کیلشیم فراہم کرتا ہے۔* *کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔* *حاملہ خواتین کو دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں زیادہ کھانی چاہیئں،* *خاص طور پر رات کو سوتے وقت دودھ ضرور پینا چاہیئے۔* 🥞 *گندم!* *حمل کے دوران میں ریشہ دار غذائیں مثلاً گندم اور گندم سے بنی ہوئی چیزیں ہاضمے کے لیے مفید اور قبض کشا ہے۔* 🍎🍑🥔🍆 *سبزیاں اور پھل!* *سبزیاں اور پھل جسم کو وٹامن پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں،اس لیے زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھائیے۔* 🍾 *تیل!* *حمل کے دوران میں زیادہ تیل مرچ مسالے والی اور تلی ہوئی اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔* *🥩🍗 گوشت!* *گوشت جسم کو پروٹین فراہم کرتا ہے جو آپ کے بچے کی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہے۔* ⛔ *نوٹ:* *حمل کے دوران میں کلیجی کھانے سے پرہیز کریں۔* *اس میں بہت زیادہ وٹامن A ہوتا ہے۔* *جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بہت زیادہ وٹامن A بچے کے جسمانی اعضاء کی بناوٹ کو متاثر کرتا ہے۔* 🧂 *نمک!* *حمل کے دوران میں جتنا ممکن ہو کم نمک استعمال کریں۔* *نمک سوجن کا باعث بنتا اور بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے۔* 🧊 *پانی!* *حمل کے دوران میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا بہت اہم ہے۔آپ کو دن میں تقریباً آٹھ گلاس یا آٹھ گلاس سے زیادہ پانی ضرور پینا چاہیئے۔پانی قبض کشا ہے۔* ☕ *کافی!* *حاملہ خواتین کو کافیCofee پینے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔* *کافی کا استعمال اسقاط حمل کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔* *حمل کے ابتدائی بارہ ہفتوں میں چونکہ بچے کی نشوونما کا دور بہت نازک ہوتا ہے،اس لیے کافی سے خاص طور پر اجتناب کرنا چاہیئے۔* 🥜 *مونگ پھلی!* *دوران حمل اور بچے کو دودھ پلانے کے دوران میں مونگ پھلی سے پرہیز کریں،خصوصاً جن خاندانوں میں الرجی کا مسئلہ چلا آ رہا ہو وہ اپنے بچوں کو کم از کم تین برس تک مونگ پھلی* *سے دور رکھیں کیونکہ مونگ پھلی اور اس سے تیار کردہ اشیاء سے بچے کا تعلق جتنا جلد پیدا ہو گا،الرجی کا امکان اتنا ہی بڑھے گا۔* ✒️ *ام عبد اللّٰه* 📙 *اگر آپ ماں بننے والی ہے* 🥭🥥🥝🌽🥒🥦🥑 #health
إظهار الكل...
Audio from Alhamdulillah
إظهار الكل...
Audio from Alhamdulillah
إظهار الكل...
🌾🌹🌾🌹🌾🌹🌾 *ہماری صحت* 〰️〰️🌾🌹🌾〰️〰️ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 🌹موضوع 🌹 🔅 *کیا لٹکنے سے قد بڑھتا ہے* ❓ 🔅 *پاؤں جلنے کی وجوہات کیا ہیں* ❓ 🎙️ڈاکٹر خالد جمیل صاحب 🌹🌾ہماری صحت سب سے بڑی نعمت ہے.... جس کی قدر ہمیں اسکے جانے کے بعد آتی ہے....آج جن موضوعات پر بات ہو رہی ہے.... بہت سے لوگ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں... آپ بھی توجہ دیجئے. 🌾🌹🌾🌹🌾🌹🌾 #health
إظهار الكل...
🌶 *کراہی گوشت مصالحہ*🌶 زیرہ آدھا چائے کا چمچا.جوائن آدھا چائے کا چمچ.کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ.ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ.لال مرچ دو کھانے کے چمچ.چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ.سونف آدھا چائے کا چمچ.ثابت لال مرچ .تین عددبڑی الائچی دو سے تین .عددسبز الائچی. دو سے تین عددـ دار چینی تین سے چار عدد.لونگ آٹھ سے دس عددجائفل آدھا کھانے کا چمچ ـجاوتری آدھا کھانے کا چمچ.ـنمک دو کھانے کے چمچ.کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچ.ٹاٹری ایک چوتھائی چائے کا چمچ 🌶 *ترکیب*🌶 .ایک پیالے میں زیرہ، اجوائن، کالی مرچ، ثابت دھنیا، لال مرچ، چاٹ مصالحہ، سونف، ثابت لال مرچ، بڑی الائچی، سبز الائچی، دار چینی، لونگ، جائفل، جاوتری، نمک اور کالا زیرہ ڈال کراچھی طرح مکس کر لیں۔.پھر اس میں ٹاٹری ڈال کر اس کو بلینڈ کر لیں۔.کڑاہی گوشت مصالحہ تیار ہے . . *زیادہ مقدار بنانے کے لئے اجزاء زیادہ کر لیں* #health
إظهار الكل...
*جو کوئی عیدالاضحی کے موقع پر اللّٰہ کی راہ میں قربانی 🐑کا ارادہ رکھتا ہو ان کےلئے ناخن تراشنے اور بال کاٹنے کا آخری دن ۔۔۔۔* *۔👈🏿KSA اور UAE میں 18جون 2023* *👈🏿پاکستان میں 19جون 2023 ہے* *ان شاءاللہ تعالیٰ* *اللّٰہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانی کو قبولیت کا درجہ دے ۔* *آمین یارب العالمین 🤲💐* 🌱🌱🐑🦌🐑🌱🌱 ──────⊱◈◈◈⊰──────
إظهار الكل...
پٹھوں کی کمزوری کے لئے زبردست غذائی نسخہ : انسانی جسم میں پٹھے کمزور ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں ایک اہم وجہ بچپن میں کوئی ایسی بیماری بھی ہو سکتی ہے، جس کے سبب جسم غذائی کمی کا شکار ہو گیا ہو یا غذائی اجزاء جو روزانہ کی روٹین میں ہمیں ملنے چاہیے انکی کمی سے بھی کمزوری ہوسکتی ہے یا یہ مسئلہ موروثی بھی ہو سکتا ہے- پٹھوں کی کمزوری دور کرنے کا فوری زبردست نسخہ : دار چینی کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ ڈیڑھ پائو دودھ کو اچھی طرح سے اُبال لیں، جب دو چار اُبالیں آجائیں تو آدھا چمچ دار چینی کا پائوڈر ڈال کر پتیلی پر ڈھکن دے دیں اور چولہا بند کر دیں۔ دودھ کو برتن میں تین سے پانچ منٹ ڈھکا رہنے کے بعد نیم گرم پی لیں۔ ہفتے میں دو سے تین دفعہ استعمال کریں. چند ہفتوں کے استعمال سے ہی پٹھے اور اعصاب مضبوط ہو جائیں گے۔ اور واضح رزلٹ ملنا شروع ہوجائے گا..! #health
إظهار الكل...