ar
Feedback

لا تقع ضحية للمخادعين! تيليمتريو يكتشف ويُميّز هذه القنوات 👉 إذا كنت تريد رؤية العلامة، اشترك

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

الذهاب إلى القناة على Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

إظهار المزيد
1 285
المشتركون
لا توجد بيانات24 ساعات
-67 أيام
-730 أيام
أرشيف المشاركات
🔷 محرم مقاومت یا فقط منتوں کا مہینہ 🔷 امی محرم آرہا ہے، میرے کالے کپڑے کہاں رکھے ہیں؟ اس بار میرے پاس ہونے کی منت ضرور ماننا، اگر میں پاس ہوگیا تو سونے کا علم دوں گا. امی اسکو چھوڑیں، اس بار ہماری مجلس والے دن نیاز کی چار دیگیں ہوں، ورنہ میری سہیلیاں باتیں بنائیں گی. چچی جی نے جو پچھلے سال منت مانی تھی وہ پوری ہوگئی تھی، وہ کہہ رہی تھیں کہ نیاز کی دیگ کا چمچہ دینگی! بیٹا باقی سب تو ہو ہی جائے گا، بس دعا کرو تمہارے ابّا کسی مہنگے ذاکر کا بندوبست کر لیں، جس کی آواز میں کچھ سوز ہو، ورنہ ہماری مجلس سننے کون آئے گا اور تم لوگ مجھے یاد دلا دینا، کہیں بھول نہ جاؤں، علی اکبر علیہ السلام کی شہادت والے دن تمہارے بڑے بھائی کی شادی کی منت اٹھاؤں گی، یمن میں پریشان بیٹھا ہے بیچارہ، وہاں کے حالات تو دیکھو، کتنی بار میں نے کہا کے واپس آجاؤ، مولا علی علیہ السلام وارث ہیں، یہاں نوکری مل جائے گی، مگر اسکو تو نوکری کی فکر کھائے جا رہی ہے. چھوٹے کے لئے کہہ رہا تھا کہ اسے عاشورا کے جلوس میں نہ بھیجیں، اگر بھیجیں تو کہیں پیچھے رہے، حالات خراب ہیں۔۔۔ آئے ہائے! میں بھی تمہارے بھائی کی باتیں لے کے بیٹھ گئی، تمہارے ماموں کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی، کہہ رہے تھے کہ علی اصغر علیہ السلام کی شہادت والی مجلس میں رو رو کر دعا کروں کہ خدا اسے اولادِ نرینہ عطا کرے، اگلے سال ذوالجناح کی چادر اور سیبوں کی پیٹی دینگے۔۔۔ جناب! یہ ہے ہمارا محرم، عام آدمی کا محرم، پاکستان و ہند کا محرم، ہمیں معلوم ہی نہیں کہ یہ وہ محرم ہے، جس کو حق و باطل کی پہچان اور معرکے کا مہینہ کہا گیا ہے. یہ وہ مہینہ ہے، جس میں خدا کے دین کی نصرت کا سبق دیا ہے؛ یہ وہ مہینہ ہے جس میں میدان میں حاضر رہنے کی تجدید ہونی چاہئے تھی؛ یہ وہ مہینہ ہے جس میں بدعتوں اور طاغوت سے جہاد کا درس لینا تھا. لیکن ہم نے امام حسین علیہ السلام اور محرم الحرام کو فقط اپنی حاجات پوری کرنے کا ذریعہ سمجھا ہے، ہدایت نہیں سمجھا. ہم تو صرف مانگنا جانتے ہیں، دینا نہیں جانتے، ہم تو منصور ہیں ناصر نہیں، ہم اولاد مانگنا جانتے ہیں، اولاد دینا نہیں جانتے. امام نے مجاہد مانگے، ہم نے ملنگ دیئے؛ امام نے لشکر مانگے، ہم نے سنگت دی؛ ہمیں ہر سال نیاز ملتی رہے، ہماری مرادیں اور منتیں پوری ہوتی رہیں، ہمیں کیا لینا دینا. شام غریباں گذری، حسین علیہ السلام کے قاتل پر لعنت کی اور میاں جی گئے بستر میں! ہمیں کیا لینا ان ماؤں سے جو اپنے جوان حسین علیہ السلام کے راستے پہ قربان کر رہی ہیں. تربیت و درسِ زندگی سے بھرا ہے یہ مہینہ، یہ وہ مہینہ ہے جس میں بچوں کو سکھانا تھا کہ علی اصغر علیہ السلام کا خون کس مقصد کے لئے بہا، کیا آپ اپنے بچوں کو یہ سکھائیں گے کہ علی اصغر علیہ السلام نے قربانی فقط اس لئے دی کہ عزا خانے میں ان کے جھولے کی شبیہ رکھی جائے اور سب جاکر اس سے اولاد مانگیں؟؟؟ علی اکبر علیہ السلام کیوں جوانی قربان کر گئے ہیں۔۔ کیا آپ اپنے جوان لعل کو یہ بتائیں گے کہ اکبر علیہ السلام کا خون فقط اسلئے ریت پر بہایا گیا کہ لوگ آئیں ان کا مصائب پڑھیں اور گھر میں نورانیت ہو یا کوئی مراد پوری ہو؟؟؟ کیا امامؑ کا قیام و مقصد صرف ہماری منت مراد یا ہماری نیازوں کے لئے تھا.؟ یہ سب رسومات اپنی جگہ مگر خدارا عزاداری کی روح یعنی امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کو سمجهیں. نوجوان نسل کو دین کی خدمت تو کجا ان کو حقیقت ہی نہیں سمجھائی جاتی. اگر ان کو حقیقت کربلا بتائی جاتی تو آج پاکستانی قوم ذلت کا شکار نہ ہوتی. ہم مقصد و قیام حسینؑ کو نظر انداز کر کے ان رسومات کی بجا آوری کو فرض سمجھتے ہیں، جن کا تقاضا کسی معصومؑ نے ہم سے نہیں کیا. ہم اس حسین علیہ السلام کے عزادار ہیں جو اشراف کا امام ہے، جو آزاد لوگوں کا امام ہے، جو حق کا تنہا مددگار تھا، امام حسین علیہ السلام کے خطبات اگر بندہ مومن پڑھنے کی زحمت کر لے تو اسے امامؑ کا مقصد بخوبی سمجھ آجائے گا. امامؑ فرماتے ہیں: "میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو ذلّت سمجھتا ہوں، زنا کار کے زنا کار بیٹے نے مجھے دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے، یا تو مار دیا جاؤں یا ذلت قبول کر لوں، مگر ذلت ہم سے دور ہے..." معذرت ہم تو ان لوگوں میں سے ہیں جو امامؑ کو مانتے ہیں مگر امامؑ کی نہیں مانتے. ایسے ہی لوگوں کو آج ہم کوفہ والے کہہ کے لعنت کرتے ہیں۔۔۔ آج آپ امام (عج) کے منتظر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن یاد رہے کہ حسین علیہ السلام کو ان کوفی منتظران نے ہی قتل کیا. خدارا جاگیں! 10 دن فقط ماتم کرلیا، نوحہ پڑھ لیا۔۔ جنت ہماری۔۔۔ لبیک یاحسینؑ کے صرف نعرے نہ لگائیں بلکہ..... آئیں میدان میں، آئیں حسینؑ کی راہ پر. پھر کہیں لبیک یاحسینؑ تاکہ تمہارے اس نعرے سے یزید وقت (امریکہ، اسرائیل اور سعودیہ) کے ایوان کانپ جائیں۔۔ طاغوت کے محل لرز جائیں.... https://t.me/islamwitheman/7037 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 محرم مقاومت یا نمائش کا مہینہ 🔷 بیوی....ارے یہ کون ھیں جنہیں گھر میں لے آئے ھو۔۔؟ شوھر.....یہ سفیدی کرنے والے ھیں.... انہیں گھر دکھانا ھے..... رنگ روغن کرانا ھے. بیوی...رنگ روغن کی کیاضرورت ھے.... کونسا ھم نے ابھی بیٹے کی شادی کرنی ھے۔؟ شوھر...بیٹے کی شادی تو نہیں کرنی.... پر دیکھتی نہیں ھو کہ محرم آنے میں صرف ایک ماہ رہ گیا ھے۔ اور ھمارے گھر میں دور دور سے لوگ مجلس سننے آتے ہیں.... بیوی..... ھم نے امام کا سوگ منانا ھے.. اس شو بازی کی کیا ضرورت ھے۔؟ یہ فضول خرچی ھے.... نمائش ھے... شوھر.....مجھے تیری سمجھ نہیں آتی... ابھی کل ھی تم پانچ ھزار کا محرم کیلئے نیا کالا سوٹ لائی ھو.... وہ فضول خرچی اور نمائش نہیں۔؟ بیوی....وہ تو مجبوری ھے.... خواتین محرم میں نظر رکھتی ہیں کہ کس نے کیا پہنا ھوا ھے... کیا تم یہ چاھتے ھو کہ باھر سے خواتین طرح طرح کے فیشن کر کے آئیں اور مجھ پہ سب انگلیاں اٹھائیں....؟ شوھر....بحرحال یہ فضول خرچی ھے.. بیوی.....میرے سوٹ پر صرف پانچ ھزار آپ کو بہت فضول خرچی لگتے ہیں..... مگر اس خطیب کو جو پانچ لاکھ دس دن کا دیتے ھو... کیا یہ فضول خرچی نہیں.... جب کہ نہ اسکے پاس دین کا علم ھے.... نہ دنیا کا... اور نہ ھی وہ صاحب کردار ھے.... کیوں نہ کسی اھل تقوٰی عالم کو دعوت دو.... خرچ بھی کم ھو اور لوگوں کو دین بھی پہنچے... اور علم بھی... شوھر.....تم ساری زندگی بیوقوف ھی رھو گی.... ھم نے علم اور تقوٰی کا اچار ڈالنا ھے...? جب مجمع ھی نہ ھو....? تم تومیری مجلس فیل کرانا چاھتی ھو... میرے خطیب کے کردار اور علم کو نہ دیکھو... اس کی سُر اور انداز کو دیکھو..? فضائل پڑھتا ھے تو لوگ اچھل پڑتے ھیں اور مصائب پہ آتا ھے تو قیامت برپا کر دیتا ھے... کیا کوئی متقی پرھیزگار عالم دین ایسے کر سکتا ھے...؟ اس خطیب کی وجہ سے میرا عشرہ مقبول ھے... اور دور دور تک میرا نام بھی ھے... پر تمہیں تو میرے ساتھ بیر ھے اور میرا ھر کام تجھے غلط ھی لگتا ھے.... بیوی..... چلو چھوڑو.... حالات بھی بہت خراب ہیں...اس بار سیکورٹی کا بندوبست اچھا کرنا... شوھر.....میرا خیال ھے... اس بار تمہارے بھائی راجے کو سیکورٹی کی ڈیوٹی کیلئے کہوں گا... بیوی....اسے کیوں۔؟ شوھر....اس لئے کہ لوگوں کی جان کا مسئلہ ھے.... اور راجہ نے سیکورٹی کا سال کا کورس بھی کر رکھا ھے..... اور فوجی ھونے کی وجہ سے اس کو اس کام میں مہارت بھی ھے.... ویسے بھی ھر کام اس بندے کو ھی سجتا ھے جو اس فیلڈ کا ماھر ھو.. بیوی.....سبحان تیری سوچ پہ.... جہاں لوگوں کی جان کا مسئلہ ھے... تجھے معلوم ھے کہ متعلقہ فیلڈ کا علم رکھنے والے ھی کو ذمہ داری دینی چاھئے.... لیکن..... جہاں لوگوں کے دین اور ایمان کا مسئلہ ھے وھاں تم اس خطیب کو بٹھا رھے ھو... جس نے نہ اس فیلڈ کا علم حاصل کیا... اور نہ وہ دین کا علم رکھتا ھے..... یہ کیسے ممکن ھے... کہ جو خود جاھل ھے... وہ لوگوں کو علم دے گا..... بلکہ... وہ وھی دے گا... جو اس کے پاس ھے.... شوھر.....تمہیں کیا ھو گیا ھے.... آخر تم چاھتی کیا ھو۔؟ بیوی......میں شرمندہ ھوں....کہ ھم عزاداری بطور نمائش اور محض رسم منا کے روح حسینی کو زخمی کر رھے ھیں... کیوں نہ ھم عزاداری کو خلوص اور سادگی سے منائیں.... کسی دین کے عالم کو دعوت دیں... جو ذکر حسین کے ساتھ ھمیں مقصد حسین بھی بتائے..... اور دور حاضر میں ھمیں ھماری ذمہ داریوں سے آگاہ کرے.... تاکہ ھم وہ ذمہ داریاں ادا کر کے اللہ، رسول اکرمؐ اور امام زمانہ عج کی بارگاہ میں سرخرو ھو سکیں.... شوھر.......یہ تم نہیں بول رھی ھو.....? یہ مقصر بول رھا ھے۔۔۔۔ https://t.me/islamwitheman/7036 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

photo content

photo content

📢 اہم اعلان السلام علیکم ورحمۃ اللہ الحمدللہ رب العالمین اللہ تعالٰی کے فضل سے چینل اسلام ود ایمان واپس آ گیا ہے۔ ہیکر نے اس چینل کو ہیک کر لیا تھا جس کی وجہ سے یہ چینل کچھ عرصہ بند رہا۔ لیکن اللہ کی مدد سے اور آپ سب کی دعاؤں سے ہم نے چینل دوبارہ حاصل کر لیا ہے اور ہیکر کو منہ کی کھانی پڑی۔ اب اس کی سیکیورٹی مزید فول پروف کر دی ہے۔ ان شاءاللہ اب یہ چینل پہلے سے بھی بہتر انداز میں علم، ہدایت اور ایمان کی روشنی پھیلاتا رہے گا۔ آ جائیں سفر دوبارہ شروع کرتے ہیں۔ اپنے احباب سے بھی اس چینل کا لنک شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ خداوند متعال آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین چینل لنک: ISLAM WITH EMAN https://t.me/islamwitheman/7033 اونر چینل سید سجاد حسین ھمدانی ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر، چینل کو دوبارہ تیار کیا جائے گا۔ مستقبل میں اس سے بچنے کے لیے، اب چینل کا معیاری لنک صرف ہمارے بوٹ کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔ پرانا چینل غیر فعال ہو چکا ہے اور اسے حذف کیا جا سکتا ہے۔

دعا بلا کو رد کرتی ہے اگرچہ کیسی ہی سخت ہو۔
دعا بلا کو رد کرتی ہے اگرچہ کیسی ہی سخت ہو۔

دل کی اصلاح اس طرح ہوتی ہے کہ اسے یاد خدا میں مشغول رکھا جائے۔
دل کی اصلاح اس طرح ہوتی ہے کہ اسے یاد خدا میں مشغول رکھا جائے۔

سفید مرغ تنہا گھر اور گھر والوں کی اردگرد سات گھروں کی بلاؤں سے حفاظت کرتا ہے۔
سفید مرغ تنہا گھر اور گھر والوں کی اردگرد سات گھروں کی بلاؤں سے حفاظت کرتا ہے۔

جو کسی چیز کی طلب میں کوشش کرے گا اسے پائے گا۔
جو کسی چیز کی طلب میں کوشش کرے گا اسے پائے گا۔

جو شخص کمائی کرنے میں ساری رات جاگے اور سو کر آنکھوں کو ان کا حق نہ دے تو اس کی یہ کمائی حرام ہے۔
جو شخص کمائی کرنے میں ساری رات جاگے اور سو کر آنکھوں کو ان کا حق نہ دے تو اس کی یہ کمائی حرام ہے۔

مہنگائی کنٹرول کرنے کا طریقہ۔ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺗﮩﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﮐﻮ ﺍﻃﻼﻉ ﻣﻮﺻﻮﻝ ﮬﻮﺋﯽ ﮐﮧ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﯽ ﺑﮩﺖ ﻣﮩﻨﮕﮯ ﺩﺍﻣﻮﮞ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮬﻮ ﺭﮬﯽ ﮬﮯ۔ ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﻧﮯ ﺍُﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﺮﺩﮦ ﻧﺮﺥ ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﺩﮬﯽ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮﮮ۔ ﺣﮑﻢ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﺑﮭﯿﺲ ﺑﺪﻝ ﮐﺮ ﺩﻭﺩﮪ ﺍﻭﺭ ﺩﮬﯽ ﺑﯿﭽﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮬﻮ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﻠﻮ ﺩﮬﯽ ﻣﺎﻧﮕﺎ۔ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺟﻮ ﺍُﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﺳﮑﺎ ﺗﮭﺎ، ﮐﮩﺎ : " ﮐﻮﻧﺴﯽ ﺩﮬﯽ ﺧﺮﯾﺪﻧﯽ ﮬﮯ، ﻋﺎﻡ ﯾﺎ ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﻭﺍﻟﯽ؟ " ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﻌﺠﺎﺏ ﺳﮯ ﺍﻥ ﺩﻭ ﮐﺎ ﻓﺮﻕ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : " ﻋﺎﻡ ﺩﮬﯽ ﻭﮬﯽ ﮬﮯ ﺟﻮ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮬﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﭘﺮ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔ ﻭﮦ ﺟﻮ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﺑﺎﮬﺮ ﺑﮍﯼ ﺳﯽ ﮐﮍﺍﮬﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮬﮯ ﮬﻮ، ﻭﮦ ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﻭﺍﻟﯽ ﮬﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺗﮩﺎﺋﯽ ﻟﺴّﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﺗﮩﺎﺋﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﮬﮯ۔ ﺍﺳﮯ ﮬﻢ ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﮐﮯ ﻃﮯ ﮐﺌﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻧﺮﺥ ﭘﺮ ﺑﯿﭽﺘﮯ ﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﻭﺍﻟﯽ ﺩﮬﯽ ﮬﮯ۔ ﺍﺏ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﭼﺎﮬﯿﮯ؟ " ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻄﻨﺖ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﺭﻧﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﺎﮬﺮ ﻟﮕﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﺳﮯ ﺍﻟﭩﺎ ﻟﭩﮑﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺷﻠﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺍﺯﺍﺭﺑﻨﺪ ﮐﻮ ﻣﻀﺒﻮﻃﯽ ﺳﮯ ﮐﺲ ﮐﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺋﯿﻨﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﺎﮬﺮ ﭘﮍﯼ ﮐﮍﺍﮬﯽ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﻠﯽ ﻟﺴّﯽ ﺍﻧﮉﯾﻞ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﯾﮧ ﮬﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺨﺘﺎﺭﺍﻟﺴﻠﻄﻨﺖ ﻧﮯ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﺩﺍﺭ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ : " ﺍﺏ ﺗﻢ ﺗﺐ ﺗﮏ ﻟﭩﮑﮯ ﺭﮬﻮ ﮔﮯ ﺟﺐ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻟﺴّﯽ ﮐﺎ ﺳﺎﺭﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﺭﺱ ﮐﺮ ﻧﮑﻞ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻟﺺ ﺩﮬﯽ ﺑﺎﻗﯽ ﺑﭽﮯ، ﺗﺎﮐﮧ ﺁﺋﻨﺪﮦ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺟﺮؔﺍﺕ ﻧﮧ ﮬﻮ ﮐﮧ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﺌﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻧﺮﺥ ﭘﺮ ﻧﺎﺧﺎﻟﺺ ﺷﮯ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮ ﺳﮑﮯ۔ " ﺟﺐ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﺍﻭﺭ ﺩﮬﯽ ﻓﺮﻭﺷﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﯽ ﺍﻃﻼﻉ ﻣﻠﯽ ﺗﻮ ﺳﺐ ﻧﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﻠﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻣﺎﻝ ﮐﻮ ﻧﺎﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺎ ﺩﯾﺎ" 🔷🔷🔷🔷🔷

خواتین جو باقاعدگی سے مستقل ہیئر ڈائی یا کیمیکل ہیئر اسٹریٹنرز کا استعمال کرتی ہیں، انہیں بریسٹ کینسر کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (NIH) کی ایک بڑی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ طویل مدتی "سسٹر اسٹڈی" میں 46،000 سے زائد شریک خواتین کے اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ مستقل ہیئر ڈائی کا بار بار استعمال مجموعی طور پر بریسٹ کینسر کے خطرے کو 9 فیصد بڑھا دیتا ہے۔ ​اس تحقیق میں پایا گیا کہ افریقی امریکی خواتین میں خطرہ نمایاں طور پر زیادہ تھا، جہاں ہر 5 سے 8 ہفتوں میں مستقل ڈائی استعمال کرنے والی خواتین میں خطرہ 60 فیصد بڑھ گیا، جبکہ سفید فام خواتین میں یہ اضافہ 8 فیصد تھا۔ کیمیکل ہیئر اسٹریٹنرز بھی اس سے منسلک پائے گئے، جنہوں نے نسل سے قطع نظر خطرے کو تقریباً 30 فیصد تک بڑھا دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن ان مصنوعات کا استعمال محدود کرنے سے ممکنہ نقصان کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ نوٹ: مزید سٹڈی کے لئیے نیچے دی گئے لنک پرکلک کریں اور اسے ایک بار پڑھ لیں۔ https://www.nih.gov/news-events/news-releases/permanent-hair-dye-straighteners-may-increase-breast-cancer-risk?hl=en-GB#:~:text=Among%20African%20American%20women%2C%20using,permanent%20or%20temporary%20dye%20use.

دریائے راوی لاھور کے قریب واہگہ بارڈ سے لیکر ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ تک 100 کلومیٹر کی لمبائی میں 19 بار بھارت سے پاکستا
دریائے راوی لاھور کے قریب واہگہ بارڈ سے لیکر ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ تک 100 کلومیٹر کی لمبائی میں 19 بار بھارت سے پاکستان میں اور پاکستان سے بھارت میں داخل ہوتاہے جبکہ دریائے ستلج قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا سے لیکر سلیمانکی تک تقریبا 110 کلومیٹر کی لمبائی میں 8 بار بھارت سے پاکستان اور پاکستان سے بھارت میں داخل ہوتا ہے منقول

*آئمہ علیہم السلام سے مدد مانگنا، "ایاک نستعین" کے خلاف یا عینِ قرآن؟* سوال: قرآن کہتا ہے: "ایاک نستعین" (یعنی صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں)، تو پھر شیعہ حضرات اپنے اماموں سے مدد کیوں مانگتے ہیں اور ان سے توسل کیوں کرتے ہیں؟ کیا یہ شرک نہیں ہے؟ جواب: انسان اپنی روزمرہ زندگی میں دوسروں کی مدد کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ لہٰذا مراد یہ نہیں ہے کہ ہر طرح کی مدد طلب کرنا ممنوع ہے، بلکہ مقصود یہ ہے کہ کوئی بھی مخلوق خود سے مستقل اثر رکھنے والی نہیں ہے۔ اصل مددگار اور ناصر صرف خدا ہے، باقی سب اسی کے حکم اور اذن سے وسیلہ بنتے ہیں۔ اہل بیتؑ سے توسل بھی انہی وسیلوں میں سے ہے جسے خدا نے مقرر کیا ہے اور قرآن نے اس کی اجازت دی ہے۔ اگر یہ عقیدہ رکھا جائے کہ وہ خود سے نہیں بلکہ خدا کے حکم سے مددگار ہیں تو یہ ہرگز شرک نہیں ہے، بلکہ قرآن نے بھی اس کی تاکید کی ہے: "وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ" (اللہ کی طرف وسیلہ تلاش کرو)۔ تفصیلی وضاحت: ۱. "ایاک نستعین" کا مطلب: سورہ فاتحہ کی آیت ہے: "ایاک نعبد و ایاک نستعین"۔ یعنی صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی مددگار کو "خود سے مستقل" سمجھ کر پکارے تو یہ شرک ہے۔ لیکن اگر یہ عقیدہ ہو کہ اصل مدد خدا کی طرف سے ہے اور باقی سب صرف اس کے وسیلے اور حکم سے مددگار بنتے ہیں، تو اس میں شرک نہیں۔ ۲. انسان دوسروں کا محتاج ہے: اگر یہ آیت ظاہری طور پر لی جائے تو پھر انسان تو اپنے عقل، جسم، دوستوں اور دنیا کی کسی چیز سے بھی مدد نہیں لے سکتا! حالانکہ انسان ایک اجتماعی مخلوق ہے اور دوسروں کی مدد کا محتاج ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ حکیم خدا ایسا حکم دے جو انسانی فطرت کے خلاف ہو؟ ہرگز نہیں۔ اسی لیے استعانت یعنی مدد لینا مطلقاً منع نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق عقیدے سے ہے۔ ۳. قرآن خود مدد لینے کی اجازت دیتا ہے: قرآن میں کئی جگہ ایک دوسرے سے مدد لینے کی تاکید کی گئی ہے: "وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى" (مائدہ: ۲) – نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔ "فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ" (کہف: ۹۵) – ذوالقرنین نے کہا: مجھے طاقت سے مدد دو۔ "فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ" (انفال: ۷۲) – مسلمانوں سے کہا گیا کہ اگر دوسرے مسلمان دین کے معاملے میں مدد چاہیں تو ان کی مدد کرو۔ پس مدد لینا خود قرآن کی نظر میں درست ہے، بشرطیکہ اسے مستقل اور بالذات نہ سمجھا جائے۔ ۴. قرآن میں توسل کا ذکر: "وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ" (مائدہ: ۳۵) – اللہ کی طرف وسیلہ تلاش کرو۔ اس میں ہر وہ ذریعہ شامل ہے جو خدا کے قریب کرے، جیسے اہل بیتؑ۔ "لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ" (نساء: ۶۴) – منافقوں کو حکم دیا گیا تھا کہ گناہ کرنے کے بعد رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں تاکہ آپ ان کے لیے دعا کریں۔ "سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي" (یوسف: ۹۸) – یوسفؑ کے بھائیوں نے اپنے والد یعقوبؑ سے دعا کی درخواست کی۔ یہ سب واضح کرتا ہے کہ اہل اللہ سے توسل قرآن کے مطابق ہے۔ ۵. قرآن نے غیر مادی وسیلوں کو بھی بتایا: قرآن کہتا ہے: "وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ" (بقرہ: ۱۵۳) – صبر اور نماز سے مدد لو۔ یہی اس بات کی دلیل ہے کہ خدا نے خود وسیلوں کے ذریعے مدد طلب کرنے کی اجازت دی ہے۔ ۶. "ایاک نستعین" کا حقیقی مطلب: اصل پیغام یہ ہے کہ موثرِ حقیقی صرف خدا ہے۔ آگ کو جلانے کی طاقت، سورج کو روشنی اور پانی کو حیات بخشنے کی صلاحیت بھی خدا نے دی ہے۔ لہٰذا جب ہم کسی وسیلے کا سہارا لیتے ہیں تو دراصل ہم خدا کی ہی قدرت کو کارفرما مانتے ہیں۔ نتیجہ: "ایاک نستعین" کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کسی سے بھی مدد نہ مانگے۔ مطلب یہ ہے کہ خدا کو اصل مددگار اور مستقل موثر مانا جائے۔ وسیلے اور اسباب، جیسے اہل بیتؑ، خدا کی اجازت سے مددگار بنتے ہیں۔ قرآن نے توسل کی تاکید کی ہے، اور یہ شرک نہیں۔ 🔹 خلاصہ کلام: اماموں یا اولیاء اللہ سے مدد مانگنا شرک نہیں، بشرطیکہ انہیں مستقل مؤثر نہ سمجھا جائے بلکہ وسیلہ اور خدا کے حکم سے مددگار مانا جائے۔ اصل مددگار ہمیشہ صرف خدا ہے۔ 🔷🔷🔷🔷🔷

* چیٹ جی پی ٹی اور دینی مسائل میں غلطیاں * عصرِ حاضر میں لوگ مختلف علمی، فکری اور عملی مسائل میں مدد حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی خصوصاً چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کر رہے ہیں۔ بلاشبہ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ایک مثبت عمل ہے، لیکن اس کے ساتھ ایک نہایت اہم حقیقت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کہ چیٹ جی پی ٹی فی الحال اس درجے تک قابلِ اعتماد نہیں کہ ہر مسئلے میں سو فیصد درست اور مستند معلومات فراہم کر سکے۔ چند روز قبل ایک دوست کو ایک حدیث درکار تھی جو اسے دستیاب نہ ہو سکی۔ اُس نے چیٹ جی پی ٹی سے رہنمائی لی تو اُس نے عربی متن کے ساتھ باقاعدہ حوالہ اور صفحہ نمبر تک بتا دیا۔ لیکن جب اصل کتاب کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ نہ وہ روایت ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے اور نہ ہی دیا گیا حوالہ درست ہے۔ مزید تحقیق کے بعد یہ واضح ہوا کہ چیٹ جی پی ٹی نے روایت کے اصل مفہوم کو صارف کی توقعات کے مطابق ڈھال کر ایک نیا متن گھڑ دیا۔ بعد ازاں جب اس غلطی کی نشاندہی کی گئی تو چیٹ جی پی ٹی نے خود تسلیم کیا کہ مذکورہ الفاظ اصل کتاب میں موجود نہیں، البتہ روایت کا عمومی مفہوم اس سے ماخوذ ہے۔ یہ واقعہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت بسا اوقات خوداعتمادی کے ساتھ غیر مستند یا من گھڑت معلومات بھی فراہم کر سکتی ہے۔ لہٰذا یہ بات ہمیشہ پیشِ نظر رکھنی چاہیے کہ ٹیکنالوجی تحقیق کا ایک معاون ذریعہ تو ہے، لیکن تحقیق کا متبادل نہیں۔ درست نتائج تک پہنچنے کے لیے اصل ماخذات کا مطالعہ، علمی جستجو اور ذاتی تحقیق ناگزیر ہیں۔ جو لوگ محض ٹیکنالوجی پر اندھا اعتماد کریں گے، وہ سخت غلطی اور نقصان کا شکار ہو سکتے ہیں۔ 🔷🔷🔷🔷🔷

چین کے سائنسدانوں نے Oyster سے متاثر ہو کر ایک انقلابی بون گلو تیار کیا ہے جو صرف 2 سے 3 منٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑ دیتا ہے
چین کے سائنسدانوں نے Oyster سے متاثر ہو کر ایک انقلابی بون گلو تیار کیا ہے جو صرف 2 سے 3 منٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑ دیتا ہے اور وہ بھی ایسے حصوں میں جہاں خون زیادہ ہوتا ہے اور جہاں عام طور پر دیگر ادویات ناکام ہو جاتی ہیں۔ یہ حیاتیاتی چپکنے والا مادہ جسے Bone-02 کہا جاتا ہے، براہِ راست فریکچر کی جگہ پر انجیکٹ کیا جاتا ہے، جس کے بعد ہڈی بغیر کسی دھات کے امپلانٹ کے خود بخود جُڑ جاتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ مادہ بایوڈیگریڈیبل ہے یعنی ہڈی کے مکمل طور پر جُڑ جانے کے بعد جسم کے اندر ہی تحلیل ہو جاتا ہے اور دوسری سرجری کی ضرورت نہیں رہتی۔ ماہرین کے مطابق یہ گلو بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے Oyster مشکل ترین حالات میں پانی کے اندر سطح سے چمٹ جاتا ہے۔ تحقیق کے سربراہ آرتھوپیڈک سرجن لن ژیان فینگ کے مطابق Bone-02 چار سو پاؤنڈ سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کی کمپریسیو اسٹرینتھ 10 MPa تک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ بون گلو کلینکل ٹرائلز میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ آرتھوپیڈک سرجری میں انقلاب برپا کرسکتا ہے اور پیچیدہ فریکچر کے علاج کو نہایت آسان بنا سکتا ہے۔

اب دوسری طرف ہمارے طب مشرق کے حکما اور ہومیوپیتھس وغیرہ کیا کررہے ہیں؟ اب جب ذیابیطس کے مرض کی اصل وجوہات کی تشخیص ہوچکی ہے تو پھر یہ لوگ اب تک اس کا کوئ علاج کیوں دریافت نہیں کرسکے؟ اگر دیکھئے تو بظاہر یہ بڑی معمولی سی چیز لگتی ہے کہ لبلبے میں ایک قسم کی چکنائ جم گئ ہے۔ آپ اس کو کیسے لبلبے سے نکالیں گے؟ یہاں اگر کوئ طبیب اس کا علاج جانتا بھی ہے تو وہ اس راز کو سینے سے لگائے دس دس ہزار روپے ماہانہ کی دوا دے کر مریضوں کا علاج کرتا ہے اور اس کے بھی حتمی نتائج قابل بھروسہ نہیں ہوتے۔ طب مشرق میں فیٹی لیور کا کامیاب علاج ہے۔ پتے میں جمی کولسٹرول جو عرف عام میں پتے کی پتھری کہلاتی ہے اس کا بھی حکیم علاج کردیتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ اب تک شوگر کے مرض کے تو ہم کو ہزاروں نسخہ جات مل جائیں گے مگر ان سب کا کام صرف بلڈ شوگر کو متوازن رکھنا ہی ہوتا ہے۔ شوگر کا مستقل شافی علاج اب تک کسی کے پاس نہیں ہے۔ ریسرچ کے مطابق کچھ ایسی ھربز یعنی جڑی بوٹیاں ہیں جن کو لینے سے لبلبے کی بلاکیج کو ختم کیا جاسکتا ہے ان کو مکمل پرھیز کے ساتھ کچھ عرصے تک لیا جائے تو لبلبے کی بلاکیج ختم ہوسکتی ہے اور مریض رفتہ رفتہ نارمل زندگی کی طرف لوٹنے لگتا ہے مگر اس کے کوئ سائنٹفک یا ثابت شدہ نتائج نہیں ہیں۔ حکما اور ماہر ہومیوپیتھس سے سوال ہے کہ آپ کے خیال میں یا علم کے مطابق لبلبے میں جمی چکنائ کیسے خارج کی جاسکتی ہے؟ نوٹ: یہ فیچر صرف ٹائپ 2 ذیابیطس سے متعلق ہے۔ 🔷🔷🔷🔷🔷