ISLAM WITH EMAN
الذهاب إلى القناة على Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
إظهار المزيد1 278
المشتركون
+124 ساعات
-17 أيام
-1330 أيام
أرشيف المشاركات
1 279
🔷 برہمن کی بیوی اور مونگوس کی کہانی 🔷
گنگا کے کنارے، جو مقدس شہر بنارس کے قریب سے بھی گزرتی ہے، ایک قصبہ تھا جس کا نام متھلا تھا۔ یہاں ایک غریب برہمن رہتا تھا جس کا نام ودیادھار تھا۔ اس کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی، اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے وہ اور اس کی بیوی اپنے گھر میں ایک مونگوس (نیولا) کو بڑی محبت سے پال رہے تھے۔ وہ اسے اپنے بیٹے، بیٹی، سب کچھ سمجھتے تھے اور بے حد عزیز رکھتے تھے۔
بھگوان وشویشور اور ان کی شریک حیات وشالاکشی نے ان کی حالت دیکھ کر ان پر رحم کیا اور اپنی دیوی قوتوں سے انہیں ایک بیٹے سے نوازا۔ اس خوش خبری کے بعد بھی برہمن اور اس کی بیوی کی محبت مونگوس کے لیے کم نہ ہوئی، بلکہ اور بڑھ گئی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کے پالتو نیولا کی برکت سے ہی یہ بیٹا پیدا ہوا ہے۔ چنانچہ بچہ اور مونگوس دونوں کو جڑواں بھائیوں کی طرح ایک ہی پالنے میں پروان چڑھایا گیا۔
ایک دن برہمن خیرات مانگنے کے لیے باہر گیا ہوا تھا، اور اس کی بیوی سبزی توڑنے کے لیے باغ میں گئی۔ بچے کو پالنے میں سلا دیا گیا تھا اور مونگوس پاس بیٹھا ہوا اس کی نگرانی کر رہا تھا۔ اچانک ایک پرانا سانپ، جو کنویں میں رہتا تھا، رینگتا ہوا گھر میں آیا اور بچے کے پالنے کے نیچے پہنچ گیا۔ وہ بچے کو کاٹنے ہی والا تھا کہ مونگوس نے اس پر جھپٹ کر اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور بچے کی جان بچا لی۔
مونگوس اپنی کامیابی پر خوش ہو کر خون سے بھرا منہ لے کر باغ میں برہمن کی بیوی کے پاس گیا تاکہ اسے دکھائے۔ مگر برہمن کی بیوی نے اسے غلط سمجھا اور یہ خیال کیا کہ مونگوس نے بچے کو مار ڈالا ہے۔ اس نے جلد بازی میں اپنے ہاتھ میں پکڑی چھری سے مونگوس کو مار ڈالا اور بچے کو دیکھنے کے لیے بھاگی۔ لیکن جب وہ گھر پہنچی تو دیکھا کہ بچہ اپنے پالنے میں صحیح سلامت ہے اور صرف اپنے ساتھی مونگوس کی غیر موجودگی پر رو رہا ہے۔ پالنے کے نیچے مرا ہوا سانپ ٹکڑے ٹکڑے پڑا تھا۔
یہ منظر دیکھ کر حقیقت واضح ہو گئی۔ برہمن کی بیوی اپنے کیے پر سخت نادم ہوئی۔ جب برہمن گھر واپس آیا تو اس کی بیوی نے اسے سارا واقعہ بتایا اور پھر خود کشی کر لی۔ برہمن اپنی بیوی اور مونگوس کی موت پر اتنا غمزدہ ہوا کہ اس نے اپنے بچے کو مار ڈالا اور پھر خود بھی اپنی جان لے لی۔
🔘 جلد بازی میں کئے گئے فیصلے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 انٹرنیٹ کی دنیا کا حال 🔷
انٹرنیٹ کی دنیا کا حال پاکستانی کلچر کے تناظر میں۔۔۔
انٹرنیٹ پر ہمارے مرد حضرات اپنی مردانگی کا نقاب اوڑھتے ہیں، اور خواتین پاکدامنی کا لباس زیب تن کرتی ہیں۔ سب کے سب یوسف بن جاتے ہیں اور سب کی سب مریم بن جاتی ہیں...
انٹرنیٹ پر ایک بزرگ خاتون خود کو "فریال" کہہ کر اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسروں سے دل بہلاتی ہے، اور مرد حضرات بھی موقع پاتے ہی اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر سب ہی رومانوی ہیں، سب تہذیب یافتہ ہیں، سب تعلیم یافتہ ہیں، سب بے حد شریف اور پاکیزہ ہیں۔
ہر کوئی اپنے آپ کو بہادر، دلیر، اور عقل مند ظاہر کرتا ہے،
ہر کوئی جمہوریت کی بات کرتا ہے، اور ساتھ ہی چھپ کر گالیاں بھی دیتا ہے۔
ہر کوئی اپنے نام کے پیچھے چھپ کر اپنے اصلی چہرے کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے، مگر سب خود کو نیک، معتبر، اور خوشحال ظاہر کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر سب کی شناخت جھوٹی ہے: ہر کوئی کہتا ہے کہ وہ "چودھری"، "خان" یا "نواب" ہے، سب کے سب محلات میں رہتے ہیں،
سب کہتے ہیں کہ وہ مہنگے بستر پر سوتے ہیں، سب کی زندگی لگتا ہے جیسے خوشحال اور آرام دہ ہے۔
🔹 انٹرنیٹ کی محبت:
یہاں لوگ پہلی چیٹ پر ہی محبت کرنے لگتے ہیں،
ہر نیا فرینڈ ریکوئسٹ ان کے لیے ایک شکار ہوتا ہے،
ہر میسج، ہر گلابی الفاظ ان کے لیے جال ہوتے ہیں۔
🔹 انٹرنیٹ کی حقیقت:
انٹرنیٹ پر کبھی کوئی بوڑھا نہیں ہوتا،
کوئی بھی اپنی عمر کا اصل حال نہیں بتاتا، سب کی سب ملکہ حسن بن جاتی ہیں،
اور سب کے سب "رانا" یا "راجہ" بن کر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں، سوائے ان کے جو سچے اور دیانتدار ہوں۔
🔹 انٹرنیٹ کی دھوکہ دہی:
انٹرنیٹ پر کبھی بھی وہ حاصل نہیں ہوتا جو آپ نے دل سے دیا ہو،
کیونکہ آپ محبت، وفاداری اور خلوص بانٹتے ہیں اور بدلے میں دھوکہ اور بے وفائی کا سامنا کرتے ہیں۔
🔹 انٹرنیٹ کے خواب:
یہاں پر ہر خواب گلابی ہوتا ہے،
ہر وعدہ، ہر کہانی، ہر لمحہ خوشنما ہوتا ہے،
مگر حقیقت کا سامنا ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے اور جب حقیقت سامنے آتی ہے تو سب رنگین خواب بکھر جاتے ہیں۔
🔷 سچ تو یہ ہے کہ:
سب لوگ ویسے نہیں ہوتے جیسے میں نے کہا، سوائے ان کے جو واقعی مخلص اور سچے ہوں،
لیکن زیادہ تر لوگ انٹرنیٹ کی دنیا میں نقاب اوڑھے ہوئے ہیں۔
یہ سب باتیں ان لوگوں کے لیے ہیں جو حقیقت کو سمجھتے ہیں اور اپنے دل سے سوچتے ہیں ..!!
🔘 نوٹ
یہ موضوع آپ کے خیالات اور تجربات کے اظہار کے لیے لکھا گیا ہے۔
کیا آپ نے بھی انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسی حقیقتوں کا سامنا کیا ہے؟
اپنی رائے کا اظہار کریں اور بتائیں کہ آپ انٹرنیٹ پر اصلیت اور بناوٹ کو کس طرح پہچانتے ہیں؟
آپ کے خیالات ہمیں ایک نئی سمت دے سکتے ہیں۔
آپکی رائے اہم ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
■ مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 مختلف ویبسائٹس
https://t.me/islamwitheman/4886
❤️ ڈیجیٹل فاسٹنگ
https://t.me/islamwitheman/5181
🔷 فیس بک ایک شکارگاہ ہے۔
https://t.me/islamwitheman/5190
🔷 فیسبک پر گندی ویڈیوز بین کریں
https://t.me/islamwitheman/5191
🔷 خفیہ کیمرے
https://t.me/islamwitheman/5218
🔷 فیس بک کی دنیا
https://t.me/islamwitheman/5256
🔷 فیسبک پر پوک کرنا
https://t.me/islamwitheman/5282
🔷 اٹیچمنٹ
https://t.me/islamwitheman/5289
🔷 فیسک پر غلط رابطے
https://t.me/islamwitheman/5597
🔷 انٹرنیٹ کی دنیا کا حال
https://t.me/islamwitheman/5637
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
وہ زمین پہ گر گئی تڑپنے لگی نہ جانے کتنی آوازیں دی تھی اس نے اور آخر وہ سکون کی نیند سو گئی
وہ دنیا چھوڑ گئی
صبح ساس گالیاں دے رہی تھی کمینی آج بھی نہیں اٹھی ناشتہ بنانے کے لیئے کامران نے آواز دی امی نبیلہ کو بولو ہمارا ناشتہ ہمارے کمرے میں بیجھ دے
ماں نے گالی دی وہ منحوس سوئی ہوئی ہے ابھی تک
سونے دو آج اسے کوئی نہ جائے اس کے کمرے میں
دوپہر کا وقت ہو رہا تھا سب اہنے کاموں میں مصروف تھے
لیکن ابھی تک نبیلہ کمرے سے باہر نہیں آئی تھی آخر ساس کمرے میں گئی دیکھا نبیلہ اوندھے منہ زمیں پہ پڑی تھی
ساس نے شور مچا دیا سب اکھٹے ہو گئے
دیکھا وہ اکڑ چکی تھی
اس کی لاش کو چارپائی پہ ڈالا
اس کے آنسو ابھی تک آنکھوں میں تھے
اچانک سے کیسے مر گئی
ان لوگوں نے اسے دفنا دیا جنازہ ہوا
کوئی آنکھ نہ روئی تھی
ایک دن اس کے کمرے کی صفائی کرتی کامران کی دوسری بیوی نے دیکھا کچھ رپورٹ اور دوائیاں تھی اس کے کمرے میں
وہ دیکھ کر حیران ہو گئی اس کو برین ٹیومر تھا
نہ جانے کب سے وہ یہ درد سہہ رہی تھی
ایک ڈائری بھی لکھ رکھی تھی
یہاں وہ اپنے درد لکھا کرتی
اس کی ڈائری کے کچھ جملے
کامران مجھ سے روٹھا روٹھا رہتا یے میری طرف دیکھتا ہی نہیں
آج میں نے سارا دن مزدوری کی کامران نے مجھے ٹھنڈا پانی پلایا میں بہت خوش ہوں
کامران کہتا ہے میں بہت اچھی ہوں لیکن پھر بھی پتا نہیں کیوں مجھ سے دور رہتا ہے
آج میں اس کے لیئے تیار ہوئی تھی خود کو سنواراتھا لیکن پاگل نے ایک بار بھی میری طرف نہیں دیکھا پھر میں ناراض بھی نہیں ہوئی وہ بہت ڈانٹتا ہے کچھ کہوں تو
مجھے جان لیوا بیماری ہے لیکن میں کامران کو نہیں بتاوں گی وہ پریشان ہو جائیں گے
ہمارا گھر بن کر تیار ہو گیا میں نے اپنا کمرہ بہت سجایا
کامران کی شادی کر رہے ہیں مجھے گھر سے نکالا تو کہاں جاوں گی میں میرا تو کوئی ہے بھی نہیں
بس نوکرانی بن کر مرنے تک یہی رہوں گی
کامران اپنی دلہن سے بہت پیار کرتا ہے اسے برگر لا کر دیا
میں نے کہا مجھے بھی لا دو کہتا ہے تم۔برتن دھو جا کر دماغ نہ خراب کرو میرا
بھلا میں نے برگر ہی تو مانگا تھا
آج صبح سے میری سانس رک رہی ہے ایسے لگ رہا ہے میرا وقت قریب آ گیا
کاش کامران کی بانہوں میں مر سکتی
کاش کامران میرا درد سمجھتا
مجھے سینے سے لگاتا میں سکون سے مر جاتی
کامران آپ کبھی میری یہ ڈائری پڑھیں تو خود کو میری موت کا ذمہ دار نہ ٹھرانا بہت پیار کرتی ہوں آپ سے
بس نصیب سے ہار گئی ہوں
شاید کے میری قمست میں خوشیاں نہیں لکھی
اور ہاں پاگل ایک برگر ہی تو تھا کنجوس تم۔مجھے لا دیتے تو کیا ہو جاتا ڈانٹنے کی کیا ضرورت تھی
اپنی دوسری بیوی کا خیال رکھنا میں تو نہیں ہوں گی جب آپ کے ہاں اولاد ہوئی نا تو میری قبر پہ ضرور آنا ایک بار
تمہاری نبیلہ
مجھے بہت درد ہو رہا ہے اب لکھا بھی نہیں جا رہا کامران
دل چاہ رہا ہے آپ کے پاس آ جاوں لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن کے بعد سب کچھ ادھورا رہ گیا نبیلہ خاموشی سے مر گئی کامران ڈائری پڑھ کر بہت رویا لیکن اب رونے کا کیا فائدہ تھا وہ بیچاری نہ جانے کتنا روئی تھی۔
وہ اس کی قبر پہ قدموں کی طرف بیٹھ کر معافی مانگنے لگا لیکن اب معافی مانگتا یا کچھ بھی کرتا وہ کہاں لوٹ کر آنے والی تھی۔
ایسی نہ جانے کتنی نبیلہ آج بھی ہیں جو اپنے ہمسفر کی بے رخی پہ جی رہی ہیں جو درد سہتی ہیں شکوہ نہیں کرتی۔۔
🔘 ارے بے قدرو اپنی ہمسفر کو محبت سے دیکھ ہی لیا کرو خدا کی قسم وہ ہر درد ہر دکھ بھول جاتی ہیں اس سے پہلے کوئی نبیلہ دنیا سے چلی جائے اور آپ کو جب تک سمجھ آئے دیر ہو جائے..
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5634
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
کامران جیسے بس بیزار سا ہو رہا تھا اس کی باتوں سے
نبیلہ پیار سے باتیں کر رہی تھی کامران سے
لیکن کامران دل ہی دل میں بول رہا تھا کیا پاگل پلے پڑ گئی ہے میرے
اس کو کیا کہوں میں
نہ جانے کیوں بے رخی کرتا تھا وہ
انھوں نے نیا گھر بنا نا تھا گاوں کے لوگ تھے
کامران نے نبیلہ سے کہا نبیلہ آج رات انٹیں آ جائیں گی تم ہماری مدد کرنا انٹیں گھر میں پھینکنی ہیں
نبیلہ نے دن بھر گھر کے کام۔کیئے پھر رات کو وہ انٹیں اٹھا اٹھا کر گھر میں پھیکنے لگی
رات کے 3 بج گئے تھے
کام ختم ہوا
اس کا جسم درد اور تھکن سے بے جان سا ہو رہا تھا ۔
کامران لیٹ گیا
نبیلہ پاس گئی کامران پلیز میرا سر دبا دیں نا
مجھے بہت درد ہو رہا ہے کامران نے کروٹ بدلی یار جا و پیناڈول کھا لو مجھ سے دبایا نہیں جاتا
وہ بستر پہ لیٹ گئی
نہ جانے کیوں آنکھوں سے آنسو بہنے لگے
وہ رو رہی تھی اس کو بہت درد ہو رہا تھا وہ منہ پہ ہاتھ رکھ کر سانس روکنے کی کوشش کر رہی تھی
کامران پاس سویا ہوا تھا
وہ درد سے سو نہ سکی فجر کی اذان ہونے لگی
کے اس کئ آنکھ لگ گئی
وہ سوئی ہی تھی کے ساس گالیاں دے رہی تھی میڈم سوئی ہوئی ہے
شرم ہی نہیں ہے ٹائم دیکھو
کامران بھی برہم۔ہوا
وہ اٹھی کامران غصے میں تھا نبیلہ شرم ہے تم کو ٹائم دیکھو امی خود ناشتہ بنا رہی ہے تیاری آنکھ ہی نہیں کھلتی
نبیلہ کیا کہتی جب کے اب کامران کو فرق ہی نہیں پڑتا تھا نبیلہ مر رہی ہو یا کسی درد میں ہو
وہ خاموش ہوئی کچن میں چلی گئی
سارا کام کیا اس کئ حالت کافی خراب تھی
اس نے کسی سے کچھ نہ کہا
شادی کو 3 سال گزر گئے تھے لیکن اولاد نہیں تھی
ان 3 سالوں میں کوئی ایسی سانس نہیں تھی جب کبھی سکون پایا ہو
نئے گھر کا کام شروع کیا
وہ مزدوروں کی طرح کام۔کرنے لگی
دن بھر سب کے لیئے کھانا بناتی
پھر کبھی انٹیں اٹھا کر دیتی تو کبھی مٹی اٹھا رہی تھی
4 مہینے اس نے مزدوری کی گھر تیار ہوا
کامران کے ساتھ رہتے ہوئے وہ کامران سے دور تھی
کامران اس سے دور رہنے لگا
دن کی دوری سے راتوں کی دوریاں بھی بڑھنے لگی تھی
اولاد نہ ہونے کے طعنے دینے لگے
ایک ڈر سا اسے ستانے لگا
کامران تو پہلے ہی اسے دکھ دیتا تھا لیکن اب اولاد نہ ہونے کے طعنے
ان دنوں کہیں اس سے چھپ کر کامران کی دوسری شادی کی باتیں ہونے لگیں
وہ سب کے رویے سمجھ رہی تو کچھ تو غلط ہو رہا تھا
نبیلہ ایک نوکرانی سے بڑھ کر کچھ نہ تھی
وہ لبوں کی سیئے بیٹھی تھی نبیلہ کو ایک خوف تھا کہیں کامران مجھے دور نہ کر دے
لیکن جھٹانی کی چھوٹی بیٹی نے بتایا
آنٹی نبیلہ ماما کہہ رہی تھیں
کامران چاچو کی شادی کرنی ہے نئی آنٹی لیکر آنی ہے
نبیلہ سمجھ چکی تھی کوئی قیامت ٹوٹنے والی ہے
لیکن وہ خاموش تھی
کامران کمرے میں بیٹھا چہرے پہ کریم۔لگا رہا تھا
نبیلہ پاس گئی
آجکل بہت کریم لگا رہے ہیں
بڑے سوہنے لگ رہے ہیں آپ نبیلہ کامران کے کندھے پہ سر رکھ کر بتا رہی تھی
کامران آپ خوش رہیں ہمیشہ
میں نماز پڑھ کر آپ کے لیئے بہت دعائیں مانگا کرتی ہوں
آپ کی زندگی کی دعا مانگتی ہوں
آپ کے ساتھ ہی تو میرا سب کچھ ہے
جیسے وہ ایک درد دل میں چھپا کر خود کو سمجھا رہی ہو کے کامران مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا
اور پھر وہ دن آگیا لڑکی والے کامران کے گھر آئے
ساس نے سختی سے کہا کھانا بناو اور اپنے کمرے میں چلی جاو سامنے نہ آنا منحوس
وہ اتنی بے رخی سمجھ رہی تھی
اس نے شادی کے بعد ایک کام۔سیکھ لیا تھا درد کو چھپانا
خاموشی سے رونا اور نے پناہ گلے لیکن شکوہ نہ کرنا
وہ واپس پلٹ کر دیکھتی تو سوتیلی ماں تھی جو اسے واپس قبول نہ کرتی
سامنے کامران کی شادی تھی جو کبھی بھی دھکے دے کر نکال سکتا تھا
کامران کا رشتہ طے ہوا کچھ دنوں میں ہی دوسری بیوی کو لے آئے بیاہ کر
جس کمرے وہ کامران کے ساتھ رہتی تھی آج اس کمرے میں کامران کی بانہوں میں کوئی اور تھی
اسے الگ سے ایک کمرہ دے دیا
وہ حسرت بھری نگاہ سے دیکھتی رہتی تھی
کامران اپنی دوسری بیوی کو مری گھمانے لے گیا وہ بہت خوش تھا
لیکن ایک دیمک درد نبیلہ کو کھائے جا رہا تھا
گھر کے کام دن بھر کی تھکن رات کی تنہایاں درد بے پناہ
لاپرواہی
نئی دلہن کو سب بہت پیار کرتے تھے لیکن نبیلہ ایک کونے میں پڑی شاہد موت کے قریب آ گئی تھی
اور پھر ایک رات وہ کمرے میں سوئی تھی شاہد آج وہ درد نہ برداشت کر پا رہی تھی
سر کا درد شدید تھا وہ سر پہ دونوں ہاتھ رکھے چیخنے لگی
سب اپنے کمروں میں سو چکے تھے
درد اتنا شدید تھا برداشت نہ کر پائی
وہ کامران کو آوازیں دیتی رہی لیکن کامران دوسری بیوی کی بانہوں میں سو رہا تھا
1 279
🔷 نبیلہ اور کامران 🔷
آج پہلی رات تھی بستر پہ پھول سجائے گئے تھے
نبیلہ اور کامران کی شادی ہوئی تھی
شادی بہت دھوم دھام سے کی گئی
نبیلہ بیڈ پہ بیٹھی تھی ھ کمیرہ مین تصاویر بنا رہا تھا وہ کبھی دائیں سر کر رہی کبھی بائیں طرف
سب لوگ نئے تھے ہر چہرہ اجنبی تھا
کامران پاس بیٹھا تھا
سب محلے والے دلہن دیکھنے آئے ہوئے تھے
نبیلہ نظریں جھکائے بیٹھی ہوئی تھی
رات کے 12 بج چکے تھے وہ بہت تھک چکی تھی
بھوک سے برا حال تھا
سب چلے گئے
دروازہ بند ہوا کامران نبیلہ کے پاس بیٹھا آپ ایسا کریں چینج کر لیں
تھک گئی ہوں گی
نبیلہ نے ڈریس چینج کیا
بھوک سے اس کی حالت غیر ہو رہی تھی
لیکن کیا کر سکتے تھے کامران کو اس کی تھکن سے کیا واسطہ تھا
وہ محبت بھری باتیں کہاں کرنا چاہتا تھا
نبیلہ کو اپنی مردانگی کا روب ڈالتے ہوئے ہوئے بولا
دیکھو مجھے تماشے اچھے نہیں لگتے
میری باتیں کام کھول کر سن لو
میں بار بار یہ باتیں نہیں بولوں گا
گھر کے سارے کام تمہارے ذمہ ہیں کھانا بنانے سے لیکر جھاڑو صفائی تک
سن رہی ہو نا نبیلہ نے ہاں میں سر ہلایا
نبیلہ سوچ رہی تھی کوئی گفٹ دے گا کوئی محبت بھری باتیں کرے گا لیکن اس کو نبیلہ سے کام کروانے کی فکر تھی
شادی کے دن گزر گئے
ہاتھ میں جھاڑو مقدر میں کچن لکھ دیا
نبیلہ کی جھٹانی ان کی رشتہ دار تھی لیکن یہ غیروں سے بیاہ کر گئی تھی
نبیلہ کھانا بنانا صاف صفائی کرنا کپڑے برتن سب کام
جب تھک کر ٹوٹ جاتی تو رات کو شوہر کے نخرے اٹھانا
کامران بہت روکھے ہوئے لہجے میں بات کرتا تھا نبیلہ سے
رات ڈنر ہوا
اپنے کمرے میں چلے گئے نبیلہ کامران کے پاس بیٹھ گئی
کامران شادی کو تین مہینے گزر گئے ہیں
آپ مجھے کہیں گھمانے لیکر نہیں گئے
کامران حیرت سے دیکھ رہا تھا نبیلہ کی طرف
نبیلہ گھمانے مطلب کہاں جانا ہے تم نے
اس نے اتنے روکھے لہجے میں پوچھا کے نبیلہ سہم سی گئی
کامران آپ کیوں اتنے غصے سے بات کرتے ہیں مجھ سے
کامران ٹی وی دیکھتے ہوئے بولا
نبیلہ جاو میرے کپڑے استری کرو دماغ نہ خراب کرو یار میرا
سارا دن کا تھکا ہوا ہوں میں
نبیلہ پیروں کی طرف بیٹھ گئی اچھا چلیں آپ لیٹ جائیں میں آپ کو دبا دیتی ہوں
کامران لیٹ گیا نبیلہ کامران کا دبانے لگی
کامران سو گیا تھا
وہ کامران کے پیروں کو اپنی گود میں رکھ کر سوچ رہی تھی
کامران میں نے شادی سے پہلے بہت دکھ دیکھے ہیں
مجھے محبت چاہئے آپ کا ساتھ چاہیئے
آپ کیوں میری آنکھوں سے میرا درد نہیں سمجھ پاتے
اصل میں نبیلہ کی ماں نہیں تھی سوتیلی ماں کے ساتھ جوان ہوئی اور سوتیلی مائیں کیا سلوک کرتی ہیں یہ مجھے لکھنے کی ضروت نہیں ہے
نبیلہ نے بہت درد سہہ تھا سوتیلی ماں کے ہاتھوں
یہاں ایک ظلم یہ بھی تو کیا گیا تھا نبیلہ 20 سال۔کی تھی اور کامران 36 سال کا
جیسے نبیلہ سے جان چھڑانی تھی ان لوگوں نے
وہ قدموں کے ساتھ لپٹی ہوئی اپنے ہمسفر سے احساس کی بھیک سی مانگ رہی تھی
صبح وہ فجر کہ نماز سے پہلے جاگ جاتی
ناشتہ بنانا سب کے لیئے اس کا ذمہ تھا
وہ اہنا درد کسی پہ عیاں نہ ہونے دیتی
وہ بس اپنے گھر میں آباد ہونا چاہتی تھی کامران کا ساتھ اسے چاہیے تھا بس
اکثر کبھی تھکن کی وجہ سے برتن نہ دھو سکتی یا جھاڑو ٹائم پہ نہ لگا پاتی تو ساس اسے لاکھوں باتیں سناتی
وہ اپنے لبوں کو سی کر ہر طعنہ برداشت کر جاتی تھی
کامران مجھے ہر مہینے 5 ہزار دے دیا کریں نا
کامران نے زہر آلود نگاہوں سے دیکھا نبیلہ کی طرف
خیر ہے نا 5 ہزار کیوں چاہیے تم کو
نبیلہ نے بڑے پیار سے جواب دیا کامران میں عورت ہوں نا
میری ضروریات ہوتی ہیں
پیسے پاس ہوں تو کبھی بازار جاوں تو اپنے لیئے کچھ ضروری چیزیں خرید لیا کروں
اب میں آپ کے بھائی سے تو یہ سب باتیں کہہ نہیں سکتی
کامران کو نہ جانے کیوں ایک چڑ سی تھی نبیلہ سے
اس نے غصے میں بولا
نبیلہ دیکھو میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کے تم۔کو الگ سے دے سکوں
جو چاہیے ہو امی سے کہہ دیا کرنا وہ لا دیا کریں گی الگ سے خرچہ چاہیے اس کو
نبیلہ
کامران کے پاس بیٹھ گئی
کامران آپ نہ دیں مجھے کچھ میں آپ کے ساتھ خوش ہوں
بس آپ مجھ سے پیار سے بات کر لیا کریں
مجھے پیار سے آواز دیا کریں
میرا نام پیار سے پکارا کریں قسم خدا کی میں سب کچھ بھول جایا کروں گئ دن بھر کی تھکن
وہ پرانے درد سب کچھ بس آپ مجھے محبت سے پکارا کریں
کامران نے وقتی طور مسکرا کر کہا تو پیار سے ہی تو رہتا ہوں تمہارے ساتھ
نبیلہ ناز اٹھانے والے لہجے میں بولی کامران آپ نہیں نا کرتے پیار سے بات مجھ سے
لیکن آپ بس غصہ ہی دکھاتے ہیں
کامران یہ دیکھیں کہ میری برتھ ڈے تھی میں نے اپ کا نام اپنے ہاتھ پہ مہندی سے لکھا ہے
1 279
🌹 پل (Bill) 🌹
”بل (Bill) کیا ہوتا ہے امی؟“
آٹھ سال کے بچے نے اپنی ماں سے پوچھا۔ ماں نے اسے سمجھایا، جب ہم کسی سے کوئی سامان خریدتے ہیں یا کوئی کام کرواتے ہیں تو وہ اس سامان یا کام کے بدلے میں ہم سے پیسے لیتا ہے اور ہم کو اس سامان یا کام کی لسٹ بنا کر دیتا ہے، اسی کو ہم بل کہتے ہیں۔
بچے کو ماں کی بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی۔
رات کو سونے سے پہلے اس نے ماں کے تکیے کے نیچے ایک پیپر رکھا جس میں اسی دن کا حساب لکھا ہوا تھا:
دوکان سے سامان لا کر دیا
*پانچ روپے*
بابا کی بائیک صاف کر کے باہر نکالی
*پانچ روپے*
دادا جی کا سر دبایا
*دس روپے*
دادی امی کی چابیاں ڈھونڈ کر دی
*دس روپے*
ٹوٹل ہوا تیس روپے۔ یہ صرف آج کا بل ہے، اس کو آج ہی دے دیں تو نوازش ہو گی۔
صبح جب بچہ اٹھا تو اس کے تکیے کے نیچے تیس روپے رکھے ہوئے تھے۔ وہ انھیں دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ یہ تو بہت اچھا کام ہو گیا۔
تبھی اس کی نظر ساتھ رکھے کاغذ پر پڑی۔ اس کی امی نے لکھا تھا:
پیدائش سے لے کر آج تک پالا پوسا
*معاوضہ صفر*
بیمار ہونے پر ساری ساری
رات سینے سے لگا کر گھمایا، بہلایا
*معاوضہ صفر*
اسکول بھیجنا اور ہوم ورک کروانا
*معاوضہ صفر*
صبح سے رات تک کھلانا، پلانا، کپڑے تبدیل کروانا، استری کرنا
*معاوضہ صفر*
حد سے زیادہ تمھاری فرمائشیں پوری کرنا
*معاوضہ صفر*
یہ اب تک کا پورا بل ہے۔ اس کی جب بھی قیمت ادا کرنا چاہو، کر دینا۔
بچے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ سیدھا جا کر اپنی ماں کے پاؤں پر جھک گیا اور بہت مشکل سے روتے ہوئے کہنے لگا:
آپ کے بل میں تو قیمت لکھی ہی نہیں ہے امی۔ یہ تو *انمول* ہے۔ اس کی *قیمت* تو میں زندگی بھر ادا نہیں کر سکوں گا، مجھے معاف کر دیں پیاری امی۔ امی نے ہنستے ہوئے بیٹے کو گلے لگا لیا۔
🔘 نوٹ:
یہ تحریر اپنے بچوں کو ضرور پڑھائیں خواہ آپ کے بچے خود والدین بن چکے ہوں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌷 عقلمند خرگوش 🌷
ایک دن بنٹو خرگوش اور مونو بلی جنگل میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔ مونو نے شکایت کی، بنٹو بھیا، چوہے پکڑنا بہت مشکل ہے۔ میں سارا دن دوڑتی رہتی ہوں، مگر وہ اتنے تیز ہوتے ہیں کہ آسانی سے قابو نہیں آتے۔
خرگوش ہنستے ہوئے بولا، "ارے، مونو باجی! تمہیں دوڑنے کی ضرورت نہیں۔ ہم ایک زبردست جال بنائیں گے۔
بلی نے حیرانی سے پوچھا، مگر جال میں رکھیں گے کیا؟ چوہے کو کیسے بہکائیں گے؟
خرگوش نے تھوڑی دیر سوچا اور کہا، "چوہے کو گھی میں ڈوبی ہوئی روٹی یا پنیر کا ٹکڑا پسند ہے۔ ہم جال میں ان میں سے کوئی چیز رکھ دیتے ہیں، وہ خود ہی اس کی خوشبو سے آ جائے گا!
دونوں نے مل کر ایک جال بنایا اور اس میں روٹی کا ایک چھوٹا سا ٹکرا رکھ دیا۔ روٹی کا یہ ٹکڑا خرگوش کو ایک کسان کے کوڑے دان سے ملا تھا۔
تھوڑی دیر بعد چوہا جال کی طرف آیا، روٹی دیکھ کر لالچ میں پڑ گیا، اور جیسے ہی اس نے روٹی کھانے کے لیے جال میں قدم رکھا، جال بند ہو گیا۔
بلی خوش ہو کر بولی، واہ! یہ تو بہترین ترکیب تھی۔ اب میں تھکے بغیر چوہے پکڑ سکتی ہوں۔
خرگوش مسکراتے ہوئے بولا، "دیکھا؟ ضرورت ہی ایجاد کی ماں ہے!"
🔘 سبق:
ضرورت کے وقت تخلیقی سوچ اور محنت آپ کے لیے کام آسان بنا سکتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 ھماری شادیاں ۔۔۔ 🔷
ہم نے ایسا کیا کیا کہ ہماری شادیاں ایمان مکمل کرنے کے بجائے رسم بن گئی ہیں؟۔۔۔
دلہن کا نیم برہنہ لباس، نامحرم مردوں کا عورتوں کو مختلف زاؤیوں سے فوکس کر کر کے کمرے میں بند کر کے فلمیں بنانا اور باپ، بھائی کی غیرت کے کان پر جوں تک نہ رینگنا، اور تو اور بعض دیندار گھرانوں میں بھی اس موقع پر حیا کا جنازہ اٹھتا نظر آتا ھے کہ دل خوف سے کانپ جاتا ھے۔
نا جانے آپ کی عزت کیسے گوارا کر جاتی ھے کہ ایک غیر مرد آپ کی نئی نویلی دلہن کو آپ سے پہلے دیکھے اور مختلف سٹائلوں سے اس کا فوٹو سیشن کرے۔
افسوس!!!
اب تو ایسے رنج و غم کا وقت ھے کہ کس کس چیز کو رویا جائے؟ دلہا خود مووی میکر، فوٹو گرافر کو گائیڈ لائن دے رہا ھوتا ھے یہ میری بہن ھے، میری کزن، میری خالہ اور یہ دلہن کی بہن، اماں، خالہ وغیرہ وغیرہ ہیں اور ساتھ ھی اسے سختی سے کہتا ھے کہ سب لیڈیز کی تصویر ٹھیک سے بنانا۔
لمحہ فکریہ تو یہ ھے کہ جو بندہ جتنا غریب ھے وہ اُتنا ھی زیادہ پیسہ ان گناہ کی رسموں پر خرچ کرتا ھے خواہ اُدھار ھی کیوں نہ لینا پڑے۔
پوچھو تو یہ لوگ کہتے ہیں ہماری برادری میں ایسا کرنا رواج ھے، خاندان میں ناک کٹ جائے گی۔ لوگ کہیں گے کہ فلاں کی شادی پر ناچ گانا، آتش بازی یا فائرنگ نہیں ھوئی شادی میں جانے کا مزہ نہیں آیا۔
یاد رکھیں!
جن لوگوں کو دکھانے کے لئے آپ یہ سب بے جا رسمیں ادا کرتے ہیں اُن کو آپ کے بیٹے، بیٹی کی طلاق سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہی لوگ آپ کی اُولاد کے طلاق کے موقع پر کہتے ہیں اتنی فحاشی تو پھیلائی تھی انہوں نے شادی کے موقع پر توانجام تو برا ھی ھونا تھا۔
بھئی! دنیا نہیں جینے دیتی۔ خدارا دنیا کو نہ دیکھو بلکہ اسلام کی حدود کو دیکھو، اسلام نے تو شادی کو انتہائی آسان بنایا ھے۔ انسانوں کو ناجائز خوش کرنے کے لئے گنہگار مت بنیں، اللہ تعالیٰ کو خوش کریں تو آپ کی شادی کامیاب ہوگی ان شاءاللہ
بہت سے لوگ شادیوں کے موقع پر گھروں، پلاٹوں، سڑکوں پر ٹینٹ لگا لیتے ہیں اور عورتوں کا ناچ دیکھتے ہیں نکاح کا ان ناچنے والی عورتوں سے کیا تعلق ھے؟
بہت سی شادیوں میں دیکھا ھے گھروں کے بزرگ بھی ان فحش محفلوں میں شامل ھوتے ہیں اور ان فحش عورتوں سے فحش حرکات سرعام کرتے ہیں، اور بہت سی جگہوں پر دیکھنے میں آیا ھے کہ ’’دلہا میاں‘‘ خود ان فحش عورتوں کے ساتھ رقص کے ساتھ ساتھ فحش حرکات کرنا بھی ضروری سمجھتا ھے۔ آپ خود فیصلہ کریں یہ شادی کے موقع پر آپ اللہ کے عذاب کو دعوت دے رھے ہیں کہ نہیں؟ ایسی شادی میں برکت کیسے آ سکتی ھے؟
فحش عورت کے ناچ میں جو گناہ اور خرابیاں ہیں ان کو سب جانتے ہیں!!!
اب ڈھولک کی بات کریں تو عورتیں ساری ساری رات ڈھولک کی خوب دھلائی کر کے اپنا سارا غصہ ڈھولک پر نکال دیتی ہیں۔
ڈھولک سے دل کو راحت نہیں ملتی تو بڑے بڑے سپیکر لے کر اُس پر ساری رات اور سارا دن گانے لگائے جاتے ہیں کہ پورے شہر کو پتہ چل جائے یہاں شادی کی تقریب ھو رھی ھے، جب سارا شہر آپ کی ان حرکتوں سے تنگ ھوگا تو کیا آپ کو یہ لوگ دعا دیں گے کہ اے اللہ ان کی شادی میں برکت ڈال دے؟
بہت سے بیمار ایسے بھی ہیں جو بیچارے اپنی ھی کھانسی کی آواز برداشت نہیں کر سکتے، تو کیا وہ آپ کے گھر لگے ’’دیواروں جتنے سپیکروں‘‘ سے نکلتی ھوئی گانوں کی آوازیں برداشت کر پائیں گے؟
اندازہ کریں کہ وہ بیمار انسان آپ کو کتنی بددعائیں دے گا؟ ایسی شادی میں برکت کیسے آئے گی؟؟
تحریر کا مقصد صرف یہ ھے کہ شادی کو آسان بنائیں۔ فضول رسم و رواج کے جھنجٹ کی وجہ سے بہت سے غریب گھروں کے نوجوان لڑکے، لڑکیاں بھی غیر شادی شدہ بیٹھے ہیں۔
بزرگوں سے گزارش ہے کہ ان فضول رسم و رواج کو اپنی زندگی ھی میں ختم کر جائیں، نہیں تو قبروں میں عذاب کا باعث بنے گا!!
حیا کی ترویج!
ایمانی زوال کے اس دور میں ہمیں قرآن و سنتِ رسول (ص) کی طرف رجو ع کرنا ھے اور اپنے مردوں اور عورتوں میں حیا کے وہ بیج بونے کی کوشش کرنا ھے جو معاشرے کو واپس پاکیزگی کے اس معیار کے قریب لے آئیں ،جو اہلِبیت علیھم السلام و صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کے دور کا خاصہ تھا۔
گھر کے اندر مرد نگران ھے، اس کی بنیادی ذمہ داری ھے کہ وہ اپنے اور گھر والوں کے لیے صحیح تعلیم کا بندوبست کرے۔
تقدسِ نسواں کا محافظ دراصل مرد ھی ھے۔ اگر مرد اپنی ذمہ داری سے آگاہ ھو جائیں تو معاشرے سے ان برائیوں کا خاتمہ ھو جائے جو عورتوں کی بے مہاری کی وجہ سے پیدا ھوتی ہیں، لیکن ھوتا ایسا ھے جو مرد غیرت کا پیکر بنا ھوتا ھے، اس کی غیرت بھی ایسے موقعوں پر پتہ نہیں کہاں غائب ھو جاتی ھے۔
اکثر نے بس یہی بات رٹی ہوتی ھے، کون سا شادی روز روز ھو گی؟
اللہ تعالٰی ہمیں ان فالتو رسم و رواج سے بچنے کی اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین یارب العالمین۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5615
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
میں نے باہر آکر دیکھا وہ صحن کے بیچ چارپائی پر بیٹھی خود سے باتیں کر رہی تھی. وہاں کوئی بھی نہ تھا. میرے پیروں تلے سے زمین نکل گئی, وہ خدا سے میری شکایت کر رہی تھی, وہ اس لمحے مجھے کوئی اور ہی مخلوق لگی. وہ بہت کم بولتی تھی لیکن وہ کس کے ساتھ اتنا بولتی تھی, آج مجھے سمجھ آیا تھا. وہ تو بہت بڑے باپ کی بیٹی تھی. کیسی عورت تھی جو افلاس کے ہوتے بھی خدا شناس تھی, میرا جسم خوف سے کانپ رہا تھا.
دن چڑھتے ہی میں نے سامان باندھا اور اسے اسکے گھر چھوڑ آیا، سسر نے طلاق کی وجہ پوچھی تو میں ڈرتے ہوئے کہنے لگا.
" یہ بڑی خطرناک عورت ہے، بڑے دربار میں میری شکایتیں لگاتی ہے. مجھے ڈر ہے کہ بادشاہ کو کسی دن تاو آگیا تو میرا حشر نہ کردے" - حقیقت یہ تھی کہ میں اس کیساتھ انصاف نہیں کرسکا تھا.
اس کا باپ گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا. میرے پلٹنے پر کہنے لگا "میں نے تمہیں کہا بھی تھا کہ اسے دنیاداری نہیں آتی، وہ تو بس 'سائیں' کو خوش رکھنا جانتی ہے" , اس کی مراد خدا سے تھی اور میں خود کو سمجھا تھا.
جب میں واپس گھر آیا تو مجھ پر انکشاف ہوا کہ رات اس نے یہی تو مانگا تھا." تو خود مجھے روٹی دے، تیرا نائب تو خائن نکلا", اور آج نان نفقے کا اختیار مجھ سے چھین لیا گیا.
میں بے تحاشہ رویا، اس کا سائیں بہت بڑا تھا، اس کی رسائی جس تک تھی وہ تو دو جہانوں کا رب تھا. وہ جس کی ایک روٹی مجھ پر بھاری تھی وہ اس کے لئے کیا نہیں کر سکتا تھا. میں واقعی ڈر گیا تھا. میں آج بھی ڈرتا ہوں کہیں میرے حق میں اس نے کوئی بددعا نہ کر دی ہو.
ٹھیک کہتے ہیں لوگ!! کہاں میں کہاں وہ؟؟ "بوڑھی آنکھوں میں نمی اتری تھی.
"میں کور چشم اسے پہچان نہ سکا، میں نہیں ڈرتا تھا، حالانکہ ڈرنا چاہیئے تھا ،اس کے سائیں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرو۔“
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5629
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 خیانت کار نائب 🔷
سنا ہے جس عورت سے آپکی شادی ہوئی تھی وہ بڑی خطرناک عورت تھی، اور آپ نے ڈر کے مارے اسے طلاق دے دی تھی۔ برگد کے درخت کے نیچے کرسی پر بیٹھے ایک خاموش طبع بوڑھے سے ایک منچلے نے استہزائیہ کہا.
"اللہ بخشے اسے، بہت اچھی عورت تھی" بنا ناراض ہوئے، بغیر غصہ کئے بابا جی کی طرف سے ایک مطمئن جواب آیا۔
ایک نوجوان نے ذرا اونچی آواز میں کہا "لیکن بابا جی لوگ کہتے ہیں وہ بڑی خطرناک عورت تھی. بابا جی کچھ دیر خاموش رہے پھر کہنے لگے.
"کہتے تو ٹھیک ہی ہیں، وہ واقعی بہت خطرناک تھی اور حقیقتاً میں نے ڈر کے مارے اسے طلاق دی تھی".
"یہ بات تو مردانگی کے خلاف ہے، عورت سے ڈرنا کہاں کی بہادری ہے؟ "نوجوان جوشیلے انداز میں بولا...
"میں عورت سے نہیں ڈرتا تھا، میں تو 'اس' سے ڈرتا تھا جس تک اس کی رسائی تھی" پرسکون جواب...
جوانوں نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا.
ایسی عورتوں کو تو جہنم میں ہونا چاہیئے... لا حول ولا قوہ.. کہاں آپ جیسا شریف النفس آدمی کہاں وہ عورت؟ اچھا کیا چھوڑ دیا" نوجوان کے لہجے میں غصہ تھا.
بوڑھے کی متجسس زندگی کا پٹارا کھل کر سامنے آگیا تھا. تجسس ختم ہوا، اب سب باری باری منتشر ہونے لگے. جانے والوں نے عنوان پڑھ لیا تھا، کہانی خود بنانی تھی, جو رہ گئے تھے وہ وہی تھے جو اصل کہانی جاننا چاہتے تھے-
"میں بھی ایسا ہی سوچتا تھا کہ اسے جہنم میں ہی ہونا چاہیئے تھا، تب ہی میں نے اسے جہنم جیسی زندگی دی تھی" بوڑھی آنکھوں میں اضطراب اترا.
یہ تب کی بات ہے جب میں سرکار کے ہاں ایک روپیہ ماہوار پر ملازم ہوا، میری ماں چاہتی تھی کہ میری شادی ہوجائے. رشتہ ڈھونڈا گیا، ایک مونگ پھلی فروش کی بیٹی میری ماں کو پسند آئی, سلیقہ مند، خوبصورت اور ایک دم خاموش طبع. مجھے اس رشتے پر اعتراض تھا کہ وہ ایک مونگ پھلی بیچنے والی کی بیٹی تھی. مزدور کی اولاد کو پیٹ کی فکر رہتی ہے، تربیت کی نہیں، تربیت بڑے گھرانوں میں کی جاتی ہے جہاں افلاس آنکھوں کے روشنی چھیننے سے قاصر ہوتا ہے. وہ کیا تربیت دے گی میری اولاد کو؟ لیکن وہ لڑکی میری ماں کو ایسی پسند تھی کہ اماں اس کے علاوہ کسی کا نام نہیں سننا چاہتی تھیں.
پھر وہ بیاہ کر میرے گھر آگئی، رخصتی کے وقت اس کے باپ نے مجھے کہا "میری بیٹی سیدھی سادھی ہے، اسے دنیاداری کا کوئی خاص پتا نہیں، اگر کہیں کوئی چوک ہو جائے تو معاف کر دینا، یوں ہے بڑے دل والی، اپنے *سائیں* کو خوش رکھے گی", وہ بالکل ویسی ہی تھی جیسی میری ماں نے بتایا تھا. سلیقہ مند، سگھڑ اور تابعدار."
"باہر دوستوں کے ساتھ میری صحبت کوئی اچھی نہیں تھی، ملازمت کے اوقات میں کھانا گھر سے باہر کھاتا، دوستوں میں بیٹھتا ،رات گئے تک محفل چلتی پھر گھر جاتا. وہ کیا کھاتی کیا پیتی کس حال میں رہتی تھی مجھے کوئی پرواہ نہیں تھی. انہی دنوں میری ماں بھی دنیا سے رخصت ہوگئی تھی.
ایک روز میں جوئے میں بھاری رقم ہار کر جب تھکا ہارا گھر آیا تو کہنے لگی "آپ تو کھانا باہر کھالیتے ہیں، مجھے بھوک لگتی ہے، ہو سکے توایک ہی بار مہینے کا راشن ڈلوا دیا کیجیئے، روز روز بازار سےخریداری کی صعوبت نہیں اٹھانی پڑے گی"- کیا؟ اس مونگ پھلی بیچنے والے کی بیٹی کی اتنی اوقات کہ مجھ سے مطالبہ کرسکے- مجھے طیش آیا.
"ہو ناں تم کسی بہت بڑے باپ کی بیٹی کہ تمہیں پورے مہینے کا راشن اور خرچ چاہیئے, اپنی اوقات دیکھی ہے؟ "غصے میں آکر اس پر ہاتھ اٹھایا اور مغلظات بھی بکے. میں یہ نہیں سوچ سکا کہ آخر اسے زندہ رہنے کے لئے روٹی تو ہر حال میں چاہیئے تھی!
وہ جسمانی اعتبار سے کافی کمزور تھی، مار برداشت نہیں کر سکتی تھی, پشیمانی تھی یا کیا وہ دو دن تک بستر پر پڑی رہی. مجھے اسکی بھی کوئی پرواہ نہیں تھی.
پھر اس نے گھر میں ہی سینا پرونا شروع کر دیا، ہاتھ کا ہنر اس کے کام آیا، یوں اسکی روٹی کا انتظام ہوگیا اور میں یہ سوچ کر پہلے سے بھی بےپرواہ ہوگیا.
ایک روز ایک ہمسائے نے مجھے روک کر کہا "دن میں جب آپ گھر نہیں ہوتے تو آپ کے گھر سے باتوں کی آوازیں آتی ہیں", میرے سوا میری غیر موجودگی میں کون آتا تھا جس سے وہ اتنی آواز میں باتیں کرتی تھی؟ غصہ حد سے سوا تھا، بس نہ چلتا تھا کہ اسے جان سے مار دوں، لیکن میں بس ایک موقع کی طاق میں تھا.
ایک رات پچھلے پہر کسی کے بولنے کی آواز پر میری آنکھ کھلی، چاندی رات میں صحن میں پڑی ہر شے بالکل واضح طور پر دکھائی دیتی تھی، میں اٹھ کر دروازے تک آیا. اب آواز زیادہ واضح تھی. وہ کہہ رہی تھی:
"سائیں! صبح ایک روٹی کے لئے آٹا گھر میں موجود ہے، وہ ایک روٹی کھا کر چلا جائے گا، یہ سوچے بنا کہ میں سارا دن بھوکی رہوں گی, میری روٹی جب تک تیرے ذمے تھی تو عزت سے ملتی تھی، جب تو نے اپنے نائب کے ہاتھ دی تو روٹی کیساتھ بےعزتی اور اذیت بھی ملنے لگی، مجھے اب روٹی تو ہی دے...تیرا بنایا نائب تو خائن نکلا" وہ میری شکایت کر رہی تھی؟ لیکن کس سے؟ کون تھا جو اسے روٹی دیتا تھا مجھ سے بھی پہلے؟؟؟
1 279
🌺 السلام عليكم ورحمةاللہ وبرکاتہ
🌹 خوش آمدید ۔۔۔
🌹 خوش رہیئے ۔۔۔
امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی پر کچھ تجربہ کیا جاے....
تب قیدی کو بتایا گیا کہ ہم تمہیں پھانسی دے کر نہیں ماریں گے بلکہ زہریلا کوبرا سانپ ڈسا کر ماریں گے...
اور اس کے سامنے بڑا سا زہریلا کوبرا سانپ لے آنے کے بعد اس کی آنکھیں بند کر کے اس کو کرسی سے باندھ دیا گیا.اور اس کو سانپ نہیں بلکہ دو سیفٹی پِن چبھائی گئیں..... تو قیدی کی کچھ سیکنڈ میں ہی موت واقع ہو گئی..
پوسٹ مارٹم کے بعد پایا گیا کہ قیدی کے جسم میں سانپ کے زہر جیسا ہی زہر ہے...
اب یہ زہر کہاں سے آیا.؟ جس نے اس قیدی کی جان لے لی...
وہ زہر اس کے جسم نے ہی صدمے میں جاری کیا تھا...
ہمارے ہر عمل سے مثبت یا منفی توانائی بنتی ہے اور وہ ہمارے جسم میں اسی کے مطابق ہارمونس تیار کرتی ہے...
بہت سی بیماریوں کی وجہ منفی سوچ ہی ہوا کرتی ہے.... آج انسان خود ہی اپنی منفی سوچ سے خود کو ختم کر رہا ہے.. اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں اور سدا خوش رہیں..
25 سال کی عمر تک ہمیں یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ کیا سوچیں گے..
50 سال کی عمر تک اسی ڈر میں جیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے..
50 سال کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں رہا تھا...
زندگی خوبصورت ہے... اس لیے ہمیشہ خوش رہیں...
یاد رکھیں!
صبر، شکر اور قناعت ایک عینک ہے. اگر آپ یہ عینک لگا لیں تو دنیا بڑی خوبصورت نظر آئے گی اور آپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں گے.
🌷کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ....
زندگی میں ہمیشہ ریاضی کی طرح رہو.
دوستوں کو جمع کرو،
دشمنوں کو تفریق کرو،
خوشی کو ضرب دو،
پیار کو تقسیم کرو.
اور ہمیشہ مسکراتے رہو.❤️❤️❤
🔹 لوگ کہتے ہیں کہ زندگی میں یہ ضروری ہے اور وہ ضروری ہے___ میں تمہیں بتاؤں، زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ، نہ لوگوں کی محبت… بس آپ ہونے چاہئیں اورآپ کا الله سے ہر ایک پل بڑھتا تعلق ہونا چاہیے. باقی یہ مسئلے تو کسی بادل کی طرح ہوتے ہیں...
جہاز کی کھڑکی سے کبھی نیچے تیرتا کوئی بادل دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا‘ اس کا پورا آسمان بادل ڈھانپ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہوگئی، اور دنیا تاریک ہوگئی...غم بھی ایسے ہوتے ہیں- جب زندگی پہ چھا جاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے‘ لیکن اگر آپ اس زمین سے اوپر اٹھ کر آسمانوں سے پورا منظر دیکھو تو جانو کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا… اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا! تو ہماری زندگی میں کبھی رحمت کی بارش نہ ہو…!!
🌹مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اپنے دل کو ماضی کے غموں میں مشغول نہ کرو کہ آئندہ کی تیاری سے محروم رہ جاؤ گے.
(غررالحکم، ص:289)
ہم نے ٹیلی گرام کے بعد اب وٹس ایپ پر بھی آپ کی حس مزاح کی تسکین کے لئے فنی چینل کا آغاز کیا ہے. جس کا نام مسکراہٹیں رکھا ہے.
اس چینل میں اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے کے چٹکلے، لطیفے، مزاحیہ کلپس، ہارر کلپس اور بہت خوبصورت میسجز بھیجے جائیں گے.
حس مزاح کی تسکین کے لئے اس چینل کو ضرور فالو کیجئے اور اپنے دوست احباب سے بھی ضرور لنک شیئر کیجئے.
آخر میں ایک دعا....
🔷 دل دے، تو اس مزاج کا پروردگار دے.
جو رنج کی گهڑی بھی خوشی سےگزار دے.
وٹس ایپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029Vaw4bTk2UPBEwLGzV62m
ٹیلی گرام گروپ لنک۔۔۔
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
1 279
💐 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
🌹 خوش آمدید
🌺 جب بھی دین اور دنیا کا جھگڑا ہو تو دین کو ترجیح دیجئے۔۔۔
وٹس ایپ پر بھی اسلام ود ایمان کے نام سے اسلامی چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یقینا آپ کو پسند آئے گا۔ خود بھی فالو کیجئے اور اپنے دوست احباب سے بھی ضرور لنک شیئر کیجئے۔ جزاکم اللہ خیرا
*اسلام اور ایمان*
🕯 *"ایمان کا مطلب جان کر اقرار کرنا اور عمل کرنا ہے جبکہ عمل کے بغیر اقرار اسلام کہلاتا ہے۔"*
🕌 *امام جعفر صادق (علیہ السلام)*
📕 *(الکافی، ج ۲، ص ۲۴)*
✅ *اس چینل میں ۔۔*
🔻 *اصلاحی کہانیاں و واقعات*
🔻 *اسلامی تعلیمات*
🔻 *عقائد و فقہ*
🔻 *احادیث و فرامین*
🔻 *اعمال و دعائیں*
🔻 *اور آپ کے لئے مفید ترین معلومات*
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 پنجابی کہاوتیں 🌹
یہ چند مشہور پنجابی کہاوتیں ہیں جو ہمارے ہاں اکثر استعمال ہوتی ہیں۔ میرے خیال سے پنجاب کے علادہ باقی تہذیبوں میں بھی ان کا تھوڑا بہت اثر ملتا ہو گا۔
آپ سب بھی پڑھیں اور لطف اندوز ہوں۔ ان کے معنی بھی ایک دوسرے سے پوچھ سکتے ہیں جن کو سمجھ نہیں آ رہی۔
1۔ سکھ نال نصیباں دے ' دکھ نال غریباں دے
2۔ سرفہ کر کے سُتی تے آٹا لے گئی کتی
3۔ چور نالوں پَنڈ کالہی
4۔ کہنا دھی نوں ' سنانا نونہہ نوں
5۔ جس راہ نئیں جانا ' اوہدا ناں کیہ لینا
6۔ ویہلی رن ' پروہنیاں جوگی
7۔ جیناں کھادیاں گاجراں ' ٹیڈ اونہاں دے پیڑ
8۔ کُتی چوراں نال رل گئی
9۔ آٹا گُنہدی' ہلدی کیوں اے
10۔ چور اچکا چوہدری تے غُنڈی رَن پردھان
11۔ ڈگی کھوتے توں تے غصہ کمہار تے
12۔ انّے کتے ہرناں دے شکاری
13۔ گونگے دی ماں گونگے دی رمزاں جاندی اے
14۔ رب ملائی جوڑی ' اک انّا اک کوڑھی
15۔ لائی لگ نا ہوئے گھر والا تے چندرا گوانڈ نا ہو وے
16۔ آپ نہ وسّی سوہرے تے لوکاں نوں متاں دیوے
17۔ آپ کسے جہی نا تے گل کرنو رہی نا
18۔ جے کوئی کُچھڑ چُکے تے جان کے پُنجے نہی ڈِگی دا
19۔ جِدے گھر دانے ' اُوہدے کملے وی سیانے
20۔ ویلے دیاں نمازاں تے کویلے دیاں ٹکراں
21۔ ککڑ دی جان گئی تے کھان آلیا نوں صواد نہ آیا
22۔ آٹے دی بلی بناواں ' میاؤں کون کرے
23۔ مُلاں دی دوڑ مصیت تک
24۔ موئیا نئیں ' آکڑیا اے
25۔ دھی دی سھیلی تے ماں دی سوکن
26۔ مرے دا تے مُکرے دا علاج کوئی نہ
27۔ بوہے آئی جنج تے ونوں کُڑی دے کن
28۔ کملی رووے یاراں نوں ' لے لے ناں بھراواں دا
29۔ عقل ہووے تے سوچاں ' نہ ہووے تے موجاں
30۔ نکا ویکھ کے لڑیے نہ ' وڈا ویکھ کے ڈریے نہ
31۔ ٹُردے نوں کوئی نئیں ملدا
32۔ ست گھر تے ڈین وی چھڈ دیندی اے
33۔ بھاویں ماسی بنے سس ' اوہنوں وی ڈین والا چس
34۔ اکھوں دِسّے ناں تے ناں نور بی بی
35۔ جیا کِلے بدا ' جیا چوراں کھڑیا
36۔ سپاں دی کھڈ وچ سپولے جمدے نیولے نئیں
37۔ آئی موج فقیر دی ' لائی چگی نوں اگ
38۔ جَٹ ' وَٹ تے پَھٹ بَنّن نال ای قابو آندے نے
39۔ شاہاں دا قرض برا ' فکر دا درد برا
40۔ فکر دی مار بری ' بیگانی نار بری
41 اکھوں انی، ناں چراغو..!!
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
■ مزید پوسٹس۔۔۔ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
🔷 زندگی کے کچھ حقائق
https://t.me/islamwitheman/5380
🔷 مختلف ممالک کی کہاوتیں
https://t.me/islamwitheman/5381
🌹 دانشوروں کے لطیف جملے
https://t.me/islamwitheman/5437
🌹 کچھ بہترین حکمتیں
https://t.me/islamwitheman/5448
🌷 اچھی زندگی کیلئے کچھ مشورے
https://t.me/islamwitheman/5449
🌹 پچاس حکمتیں
https://t.me/islamwitheman/5471
🌷 سماجی تعلقات کے اصول
https://t.me/islamwitheman/5515
🌹 نوجوانوں کے لیے نصیحت
https://t.me/islamwitheman/5514
🌺 منتخب جاپانی کہاوتیں
https://t.me/islamwitheman/5520
🌹 پنجابی کہاوتیں
https://t.me/islamwitheman/5626
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 طوائف کا پیشہ 🔷
ایک زمانے میں طوائف کا پیشہ بدنام ترین پیشہ تھا۔ اس لیے طوائف کے پیشے کا نام لینا بھی برا سمجھا جاتا تھا۔ اب یہ وقت ہے کہ طوائف کا پیشہ کرنے والی کو طوائف کہنا برا سمجھ لیا گیا ہے۔
طوائف ایسی عورت کو کہا جاتا تھا جو پیسوں کے بدلے اپنا جسم اور ادائیں بیچتی تھی۔ بہت سی طوائفیں تھیں ماضی میں کہ جو ایک خاص وقت تک اپنی جسمانی خوبصورتی کی صرف جھلک کو بیچتی تھیں، مگر جسم کو کسی نواب یا نوابزادے کے لیے محفوظ رکھتی تھیں۔
مختلف نواب نوٹوں کے بھرے تھیلے بھیج کر اس نوجوان طوائف کی مالکہ، نائیکہ یا ماں کو راضی کرنے کی کوشش کرتے تھے کہ اس لڑکی کے جسمانی حقوق ان کو دیدیے جائیں۔ پھر وہ عورت جو چکلہ چلایا کرتی تھی ایک گھاگ کاروباری کی طرح تمام آفرز کا جائزہ لیتی اور بالاخر کسی ایک خوش قسمت کا ٹینڈر منظور کر لیا جاتا تھا۔ اور وہ نوجوان رقاصہ جو شام کو اپنے اڈے پر ناچا کرتی تھی، اب اس نواب کی رکھیل بن کر اس کے کسی مکان میں شفٹ ہو جایا کرتی تھی۔
کچھ مہینے، سال کے بعد جب نواب صاحب کا دل بھر جایا کرتا تھا، یا مارکیٹ میں نئی رقاصہ کے حسن کے چرچے ہونے لگتے تھے تو پرانی کو واپس بھیج دیا جاتا تھا۔ اب پرانی رقاصہ واپس اپنے اڈے پر حسب معمول ادائیں بیچنے کا کام شروع کر دیا کرتی تھی۔ ۔ اور کبھی کبھار اچھا گاہک ملنے پر جسمانی خرید و فروخت بھی کر لیا کرتی تھی، مگر اونچے داموں پر ۔ ۔ اور یہ سلسلہ طوائف کی جوانی ڈھلنے تک جاری رہا کرتا تھا۔ ۔
تیس، پینتیس کی عمر شروع ہوتے ہی طوائف کی رقص کی محفل بھی ختم ہونے لگتی تھی، اور اس کے جسمانی گاہک بھی پیسے کم کرتے کرتے غائب ہونے لگتے تھے۔ اس وقت اس طوائف کے دو مستقبل ہوا کرتے تھے۔ ایک یہ کہ وہ اب عام عوام کے لیے دستیاب ہو جائے اور ہر رات بغیر حساب کتاب جو گاہک مل جائے شکر سے قبول کر لے۔ ۔ یا پھر اپنے ہی کسی سازندے (موسیقی کے ساز بجانے والے) کے ساتھ "شادی" کر کے گھر کی ہو جائے۔
کوئی کوئی طوائف جو اس اڈے کی مالکہ کی سگی اولاد، یا خاص شاگرہ ہوا کرتی، وہ ٹریننگ لے کر اس نائیکہ یا مالکہ کی جگہ سنبھال لیتی۔
۔ ۔ ۔ ۔ یہ تو تھا پچھلی صدی کا حال ۔ ۔ ۔ ۔
پھر ماڈرن زمانہ آ گیا ۔ ۔ ۔ طوائف کو مہذب دنیا میں مختلف نام دیدیے گئے۔
ناچنے والی الگ تھی۔
جسم بیچنے والی الگ۔
پھر یہ بھی کہا گیا کہ ادائیں بیچنا کچھ اتنی بری بات نہیں ہے۔ یہ تو فن ہے۔ آرٹ ہے۔ رقص آرٹ ہے اس لیے رقاصہ بھی آرٹسٹ ہے۔ کوئی برا پیشہ نہیں ہے یہ۔
باقی کے تمام معاملات کے نام بھی بدل دیے گئے۔ اب رقاصہ نواب کی رکھیل نہیں ہوا کرتی تھی، اب وہ کسی فلمساز سے شادی کر لیتی تھی۔ ۔
یہ بھی چند دہائیاں پہلے تک ہوتا تھا ۔۔ اب تو معاملات ڈیجیٹلائزڈ ہو چکے ہیں۔
ڈیجیٹل انقلاب نے "طوائف کے پیشے" کو ماڈرنائز کر دیا ہے۔
پہلے تماشبین طوائف کے اڈے پر بیٹھ کر نئی رقاصہ کے جسم سے اور اسکی اداؤں سے لطف لیا کرتے تھے۔ اب وہ آن لائن انٹرنیٹ کے ذریعے موبائل اسکرینوں پر اس سے کہیں زیادہ لطف اٹھا سکتے ہیں۔
پرانے زمانے کے تماشبین صرف ایک طوائف کے کوٹھے پر جا کر گانا سننے کے کتنے پیسے خرچ کیا کرتے تھے۔ گرمی سردی کے موسم میں سفر کر کے وہاں پہنچتے اور اپنی جیب کے مطابق باقی تماشبینوں کی بھیڑ میں دس بیس فیٹ کے فاصلے سے ناچتی رقاصہ کو دیکھا کرتے تھے۔ ۔ ۔ اس پر بھی رقاصہ کا بھاری لباس اس کے جسم کے خاص حصے چھپا لیتا تھا۔ ۔
جبکہ نئے زمانے میں بغیر ایک پیسہ خرچ کیے ایک تماشبین کیا کچھ دیکھ سکتا ہے اس کے لیے آج کا سوشل میڈیا دیکھ لیجیے۔ (کم از کم تماشبین کا کوئی پیسہ نہیں لگتا، کیونکہ ڈیجیٹل طوائفوں کو پیسے ایڈورٹائزنگ کمپنیاں دیتی ہیں)۔ ۔
آج کا ماڈرن تماشبین، ایک نہیں بلکہ سینکڑوں، ہزاروں ناچتی عورتوں کو اپنی مکمل تنہائی میں اس طرح دیکھ سکتا ہے کہ انکی ایک ایک حرکت کو وہ روک کر، زوم کر کے سلو موشن میں سراہ سکتا ہے۔ اور دوسری جانب آج کی ماڈرن ناچنے والی تو بھاری لباس کے بوجھ سے بھی آزاد ہے، بلکہ ان ایڈورٹائزنگ کمپنیوں نے یہ بندوبست کر دیا ہے کہ اب وہ اسکن ٹائٹ انڈروئیر پہن کر ناچتی ہیں، اور انکی کوشش ہوتی ہے کہ تماشبین انکے جسم کی ایک ایک حرکت، ایک ایک زاویہ اور ایک ایک عضویاتی تفصیل دیکھ کر داد دے سکیں۔
اب مجھے بتانے کی ضرورت نہیں کہ آج کی ماڈرن ڈیجیٹل "طوائف الملوکی" میں نواب کون ہیں؟ وہ کیسے ان ناچتی طوائفوں کو اپنی رکھیل بنانے کے لیے پیسہ پھینکتے ہیں۔ یہ کیسے ان میں سے زیادہ پیسے والے کو منتخب کرتی ہیں۔ اور پھر چند سال بعد قیمت گرنے کے بعد اپنے "سازندوں" (یا بیسٹ فرینڈ) کے ساتھ "سیٹل ڈاؤن" ہوتی ہیں ۔ ۔ ذرا سی کوشش سے آپ خود جان سکتے ہیں۔
کاپی۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 بارات آئی، دلہن نہ گئی 🔷
کئی سال پہلے کی بات ہے، میرے والد صاحب ایک شادی میں شریک ہوئے۔ یہ شادی ایک سیاستدان اور بڑے سرمایہ دار کی اکلوتی بیٹی کی تھی، جو ایک وسیع جائیداد کی واحد وارث تھی۔ لڑکی کا رشتہ مریدکے کے ایک امیر خاندان میں طے پایا تھا۔
والد صاحب بتاتے ہیں کہ شادی کا اہتمام انتہائی شان و شوکت سے کیا گیا تھا۔ ایک وسیع پنڈال تیار کیا گیا تھا، جہاں بیٹھنے اور کھانے کے انتظامات تھے۔ ساتھ ہی ایک تیسرا پنڈال بھی تھا، جس میں جہیز کا سامان سجایا گیا تھا۔
بارات پہنچی تو لڑکی کے والد نے بارات کو سیدھا جہیز والے پنڈال میں لے جا کر کہا: "سامان چیک کر لیں، جو آپ نے مانگا ہے، وہ سب موجود ہے یا نہیں۔" ہر چیز پر پرچیاں لگی ہوئی تھیں، جن پر لکھا تھا کہ یہ لڑکے کی پھوپھی کی مانگ ہے، یہ خالہ کی، اور یہ فلاں رشتے دار کی۔
جب بارات والوں نے تمام جہیز دیکھ لیا، تو لڑکی کے والد انہیں کھانے والے پنڈال میں لے گئے اور کھانے کا آغاز کروا دیا۔ لڑکے والوں نے بار بار کہا کہ پہلے نکاح کروا لیا جائے، لیکن لڑکی کے والد نے ٹال مٹول کرتے ہوئے کھانا شروع کروا دیا۔
اس شاندار شادی میں ہزاروں افراد شریک تھے، لیکن عجیب موڑ تب آیا جب کھانے کے بعد لڑکے والوں نے دوبارہ نکاح کی بات کی۔ لڑکی کے والد نے ایک بار پھر جہیز پر بات شروع کر دی اور کہا، "جہیز تو پورا ہے، اسے لے جائیں، لیکن لڑکی آپ کے ساتھ نہیں جائے گی۔"
لڑکے والے حیران اور پریشان رہ گئے، لیکن لڑکی کے والد اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔ کئی گھنٹوں کی بحث کے باوجود، لڑکی بارات کے ساتھ نہ بھیجی گئی۔ آخرکار، بارات بغیر دلہن کے واپس لوٹ گئی۔
اسی وقت لڑکی کے والد نے اپنے بھتیجے کو بلایا، جو مالی طور پر کمزور تھا، نکاح خواں کو بلوایا، اور اپنی بیٹی کا نکاح بھتیجے سے کروا کر اسے اس کے ساتھ رخصت کر دیا۔
🔘 یہ واقعہ ہمیں دکھاتا ہے کہ دولت اور شان و شوکت کے پیچھے چھپی کہانی کبھی کبھار حیران کن اور سبق آموز ہو سکتی ہے۔
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
میں نے رات دیکھا آپ کے والد اکیلے ہیں اور ان کی طبیعت زیادہ خراب ہے لہٰذا میں انھیں اپنا والد سمجھ کر ان کی خدمت کرتا رہا۔ اس میں شکریے کی کوئی ضرورت نہیں‘‘ یہ سن کر میں شرم سے زمین میں گڑھ گیا کیوںکہ کہ میں صرف ایس ایچ او تھا اور میرے پاس والد کے لیے وقت نہیں تھا۔ میں نے انھیں اکیلا اسپتال میں چھوڑ دیا تھا جبکہ ہائی کورٹ کا جج پوری رات اپنے والد کے ساتھ ساتھ میرے والد کی خدمت بھی کرتا رہااور ان کی الٹیاں بھی صاف کرتا رہا۔ میرے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔ میں ان کے قدموں میں جھک گیا مگر اس عظیم شخص نے مجھے اٹھا کر سینے سے لگا لیا۔
وہ پولیس افسر اس کے بعد رونے لگے۔ میں نے ان سے پوچھا ’’کیا آپ کی اس کے بعد جسٹس صاحب سے دوبارہ کبھی ملاقات ہوئی؟‘‘ وہ روتی ہوئی آواز میں بولے بے شمار مرتبہ۔ میں نے زندگی میں ان سے اچھا، دین دار‘ ایمان دار اور نڈر انسان نہیں دیکھا۔ ان کا پورا نام جسٹس ڈاکٹر منیر احمد خان مغل تھا۔ انھوں نے دو پی ایچ ڈی کی تھیں۔ ایک پاکستان سے اور دوسری جامعۃ الازہر مصر سے۔ دوسری پی ایچ ڈی کے لیے انھوں نے باقاعدہ عربی زبان سیکھی تھی۔
انھوں نے اس کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین پر 24 کتابیں لکھی تھیں۔ وہ ان تمام کاموں کے ساتھ ساتھ تیزی سے مقدمات نپٹانے میں مشہور تھے۔ چیف جسٹس جس مقدمے کا فوری فیصلہ چاہتے تھے وہ مقدمہ جسٹس منیر مغل کی عدالت میں لگ جاتا تھا۔ میں خاموشی سے سنتا رہا۔ پولیس افسر کا کہنا تھاکہ جسٹس صاحب غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ایل ایل بی کے بعد مجسٹریٹ بھرتی ہو گئے۔ محنت کی عادت تھی،
مجسٹریٹی کے دور میں ان کے پاس کام کم ہوتا تھا لہٰذا انھوں نے عدالتی صفحات کی بیک سائیڈ پر کلمہ لکھنا شروع کر دیا۔ یہ سارا دن کلمہ طیبہ لکھتے رہتے تھے۔ شاید اس پریکٹس کا صلہ تھا کہ الله تعالی نے ان کی انرجی اور ٹائم میں برکت ڈال دی۔ انھوں نے دوران ملازمت ایک پی ایچ ڈی کی، پھر عربی زبان سیکھی، جامعۃ الازہر میں داخلہ لیا اور عدالتی ٹائم کے بعد عربی زبان میں تھیسس لکھ کر مصر سے بھی پی ایچ ڈی کی ڈگری لے لی۔ وہ ہر نیا قانون پڑھتے اور اس پر فوری طور پر کتاب لکھ دیتے تھے۔ وہ کتاب بھی خود ٹائپ کرتے تھے اور اس سارے کام کے دوران عدالتی کاروائی بھی متاثر نہیں ہوتی تھی۔ وہ دھڑا دھڑ مقدمات نپٹا دیتے تھے۔
انھوں نے پوری زندگی اپنے والد کی خدمت خود کی۔ ان کا بول براز تک خود صاف کرتے تھے۔ والد زیادہ بیمار ہوئے تو ان کے بیڈ پر پاؤں کے قریب گھنٹی کا بٹن لگا دیا اور گھنٹی اپنے کمرے میں رکھ لی۔ والد ضرورت پڑنے پر پاؤں سے بٹن دبا دیتے تھے اور وہ بھاگ کر ان کے پاس پہنچ جاتے تھے۔ اپنی بیگم کو بھی والد کا کوئی کام نہیں کرنے دیتے تھے۔ میں نے ان سے جسٹس صاحب کی زندگی کے مزید واقعات سنانے کی درخواست کی۔ پولیس افسر ہنس کر بولے، ایک بار ان کی عدالت میں جائیداد کے تنازعہ کا کیس آیا۔ ایک طرف سوٹڈ بوٹڈ امیر لوگ کھڑے تھے اور ان کے ساتھ مہنگے وکیل تھے جبکہ دوسری طرف ایک مفلوک الحال بوڑھا کھڑا تھا۔ اس کا وکیل بھی مسکین اور سستا تھا۔ جسٹس صاحب چند سیکنڈز میں معاملہ سمجھ گئے لہٰذا انھوں نے بوڑھے سے پوچھا ’’باباجی آپ کیا کرتے ہیں؟‘‘
بزرگ نے جواب دیا ’’میں پرائمری ٹیچر ہوں‘‘ یہ سن کر جسٹس صاحب اٹھ کر کھڑے ہو گئے اور کہا‘ ماشاء اللّٰه ہماری عدالت میں آج ایک استاد آئے ہیں لہٰذا یہ استاد کرسی پر بیٹھیں گے اور عدالت سارا دن ان کے احترام میں کھڑی ہو کر کام کرے گی اور اس کے بعد یہی ہوا۔ وہ بوڑھا استاد کرسی پر بیٹھا رہا جبکہ جسٹس صاحب اپنے عملے اور وکلاء کے ساتھ کھڑے ہو کر کام کرتے رہے۔ جسٹس صاحب نے سارے مقدمے نپٹانے کے بعد آخر میں بوڑھے استاد کا کیس سنا اور پانچ منٹ میں وہ بھی نپٹا دیا۔ میں نے ان سے پوچھا’’ کیا جسٹس صاحب حیات ہیں؟‘‘
ان کا جواب تھا ’’جی ہاں لیکن بیمار ہیں اور مفلوج ہیں‘‘ پولیس افسر نے اس کے بعد پرس سے پانچ سو روپے کے پانچ بوسیدہ نوٹ نکالے۔ میرے سامنے رکھے اور کہا ’’یہ وہ پانچ سو روپے ہیں۔ میں آج بھی انھیں تعویذ کی طرح جیب میں رکھتا ہوں‘‘ میں نے نوٹ اٹھائے، انھیں بوسا دیا اور اسے واپس پکڑا دیے۔ اس نے بھی وہ چومے اور دوبارہ پرس میں رکھ لیے۔ وہ واقعی تعویذ تھے۔ انھیں ایک اصلی انسان نے چھوا تھا۔
تحریر: ڈاکٹر سعید احمد صدیقی
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5622
https://t.me/islamwitheman/5397
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 باپ کی خدمت 🌹
ایک پولیس افسر اپنی آپ بیتی سناتا ہےکہ میں 1996 میں لاہور میں ایس ایچ او تھا۔ میرے والد بہت بیمار تھے اور میں نے انھیں سروسز اسپتال لاہور میں داخل کرا دیا۔ سردیوں کی ایک رات میں ڈیوٹی پر تھا اور والد اسپتال میں اکیلے تھے۔ اچانک ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی اور وہ الٹیاں کرنے لگے۔
میرے خاندان کا کوئی شخص ان کے پاس نہیں تھا۔ وہ دو مریضوں کا کمرہ تھا اور ان کے ساتھ دوسرے بیڈ پر ایک اور مریض داخل تھا۔ اس مریض کا اٹینڈنٹ موجود تھا۔ وہ اٹھا اور اس نے ڈسٹ بن اور تولیہ لیا اور میرے والد کی مدد کرنے لگا۔ وہ ساری رات ابا جی کی الٹیاں صاف کرتا رہا۔ اس نے انھیں قہوہ بھی بنا کر پلایا اور ان کا سر اور بازو بھی دبائے۔صبح ڈاکٹر آیا تو اس نے اسے میرے والد کی کیفیت بتائی اور اپنے مریض کی مدد میں لگ گیا۔ میں نو بجے صبح وردی پہن کر تیار ہو کر والد سے ملنے اسپتال آ گیا۔
اباجی کی طبیعت اس وقت تک بحال ہو چکی تھی۔ مجھے انھوں نے اٹینڈنٹ کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ رات میری اس مولوی نے بڑی خدمت کی۔ میں نے اٹینڈنٹ کی طرف دیکھا۔ وہ ایک درمیانی عمر کا باریش دھان پان سا انسان تھا۔ میں نے مسکرا کر اس کا شکریہ ادا کیا لیکن پھر سوچا اس نے ساری رات میرے والد کی خدمت کی ہے، مجھے بھی اس کا خیال کرنا چاہیے۔ میں نے جیب سے پانچ سو روپے نکالے اور اس کے پاس چلا گیا۔ وہ کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے اپنا ایک ہاتھ اس کے کندھے پر رکھا اور دوسرے ہاتھ سے اسے پانچ سو روپے پکڑانے لگا۔ وہ کرسی پر کسمسایا لیکن میں نے رعونت بھری آواز میں کہا ’’لے مولوی رکھ یہ رقم، تیرے کام آئے گی‘‘ وہ نرم آواز میں بولا ’’نہیں بھائی نہیں مجھے کسی معاوضے کی ضرورت نہیں۔ میں نے آپ کے والد کی خدمت الله کی رضا کے لیے کی تھی‘‘
میں نے نوٹ زبردستی اس کی جیب میں ڈال دیے۔ اس نے واپس نکالے اور میرے ہاتھ میں پکڑانا شروع کر دیے جبکہ میں اسے کندھے سے دباتا جا رہا تھا اور اصرار کر رہا تھا۔ میں اسے بار بار ’’او مولوی چھڈ، ضد نہ کر، رکھ لے، تیرے کام آئیں گے‘‘ کہہ رہا تھا مگر وہ بار بار کہہ رہا تھا، میرے پاس الله کا دیا بہت ہے، مجھے پیسے نہیں چاہییں۔ میں نے رات دیکھا آپ کے والد اکیلے ہیں اور تکلیف میں ہیں، میں فارغ تھا لہٰذا میں الله کی رضا کے لیے ان کی خدمت کرتا رہا۔ آپ لوگ بس میرے لیے دعا کردیں وغیرہ وغیرہ لیکن میں باز نہ آیا۔ میں نے فیصلہ کر لیا میں ہر صورت اسے پیسے دے کر رہوں گا۔
پولیس افسر رکے، اپنی گیلی آنکھیں اور بھاری گلہ صاف کیا اور پھر بولے، انسان جب طاقت میں ہوتا ہے تو یہ معمولی معمولی باتوں پر ضد باندھ لیتا ہے۔ یہ ہر صورت اپنی بات منوانے کی کوشش کرتا ہے۔ میں نے بھی پیسے دینے کی ضد بنا لی تھی مگر مولوی مجھ سے زیادہ ضدی تھا، وہ نہیں مان رہا تھا۔ میں اس کی جیب میں پیسے ڈالتا تھا اور وہ نکال کر کبھی میری جیب میں ڈال دیتا تھا اور کبھی ہاتھ میں پکڑا دیتا تھا۔
میں نے اس دھینگا مشتی میں اس سے پوچھا ’’مولوی یار تم کرتے کیا ہو؟‘‘ اس نے جواب دیا ’’بس ایسے ہی لوگوں کی خدمت کرتا ہوں‘‘ وہ مجھے اپنا کام نہیں بتانا چاہتا تھا۔ میں نے اب اس کا ذریعہ روزگار جاننے کی ضد بھی بنا لی۔ میں اس سے بار بار اس کا کام پوچھنے لگا۔ اس نے تھوڑی دیر ٹالنے کے بعد بتایا ’’میں کچہری میں کام کرتا ہوں‘‘ مجھے محسوس ہوا یہ کسی عدالت کا اردلی یا کسی وکیل کا چپڑاسی ہو گا۔ میں نے ایک بار پھر پانچ سو روپے اس کی مٹھی میں دے کر اوپر سے اس کی مٹھی دبا دی اور پھررعونت سے پوچھا ’’مولوی تم کچہری میں کیا کرتے ہو؟‘‘
اس نے تھوڑی دیر میری طرف دیکھا اور پھر میرے والد کی طرف دیکھا، لمبی سانس لی اور پھر آہستہ آواز میں بولا ’’مجھے الله نے انصاف کی ذمے داری دی ہے، میں لاہور ہائی کورٹ میں جج ہوں‘‘ مجھے اس کی بات کا یقین نہ آیا۔ میں نے پوچھا ’’کیا کہا؟ تم جج ہو!‘‘ اس نے آہستہ آواز میں کہا ’’جی ہاں میرا نام جسٹس منیر احمد مغل ہے اور میں لاہور ہائی کورٹ کا جج ہوں‘‘ یہ سن کر میرے ہاتھ سے پانچ سو روپے گر گئے اور میرا وہ ہاتھ جو میں نے پندرہ منٹ سے اس کے کندھے پر رکھا ہوا تھا وہ اس کے کندھے پر ہی منجمد ہو گیا۔
میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا اور آواز حلق میں فریز ہو گئی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی میں اب کیا کروں؟ جسٹس صاحب نے بڑے پیار سے میرا ہاتھ اپنے کندھے سے اتارا، کھڑے ہوئے، جھک کر فرش سے پانچ سو روپے اٹھائے، میری جیب میں ڈالے اور پھر بڑے پیار سے اپنے مریض کی طرف اشارہ کر کے بتایا ’’یہ میرے والد ہیں اور میں ساری رات ان کی خدمت کرتا ہوں، ان کا پاخانہ تک صاف کرتا ہوں۔
1 279
آپ اندازہ کیجئے یہودیوں کو جس بستی تل ابیب میں بخت نصر نے قیدی بنا کر رکھا تھا وہ اس کو آج تک نہیں بھولے ، انہوں نے اسرائیل بنانے کے بعد اپنے ایک شہر کا نام تل ابیب رکھ لیا۔ جبکہ ھم مسلمان اس مسجد اقصی کو بھی بھول چکے ھیں جہاں ھمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کا سفر شروع کیا تھا۔ یہودی آج تک بار بار گرائے گئے ہیکل کو نہیں بھولے حتی کہ اس میں رکھے تابوت سکینہ کی تلاش میں پوری دنیا کو کھود دینا چاہتے ہیں جبکہ ہم کو یہ بھی یاد نہیں کہ عراق میں کتنے انبیا اولیاء کے مزارات پچھلے کچھ عرصہ میں بم لگا کر شہید کر دئیے گئے ہیں۔ وہ بھی اس تنظیم داعش نے کئے ہیں جن کے تانتے بانتے اسرائیل سے ملتے ہیں۔ جن کے لیڈر ابوبکر بغدادی کا بیان تھا خدا ہمیں اسرائیل کے خلاف جہاد کا حکم نہیں دیتا۔ اس تنظیم کی ساری توجہ مسلمانوں کو مارنے میں ہی لگی رہی اور اب تک ہے۔ کبھی مکے اور مدینے پر حملے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ اور کبھی انتشار پھیلانے کےلئے مسلمان ملکوں میں بم دھماکے کرتے ہیں۔
🔷🔷🔷🔷🔷
1 279
چنانچہ ہیکل کی(دوسری) تعمیر 537 ق م میں شروع ہوئی۔لیکن تعمیر کا کام سر انجام دینے والوں کو اپنے ہم وطن دشمنوں کی اتنی زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کہ تعمیراتی کام جلد ہی عملی طور پر بند ہو گیااور دارا (Darius) اوّل کے دورِ حکومت تک مداخلت ہی کا شکار رہا۔ اُس کی حکمرانی کے دوسرے سال میں حضرت زکریا علیہ السلام نے وہاں کے گورنر زروبابل اور سردار کاہن یوشواہ (یوشع) کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہیکل کی تعمیر ثانی کی دوبارہ کوشش کریں۔ انھوں نے مثبت ردِ عمل کا اظہار کیااور پوری قوم کی پر جوش تائیداور ایرانی حکام اور بذات خودبادشاہ کی اشیرباد سے ہیکلِ ثانی اپنی اضافی تعمیرات سمیت ساڑھے چار سال کے عرصے میں 520۔ 515 ق م پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
لیکن اس بار اس میں تابوت سکینہ نہیں مل سکا ۔ اس کے بارے آج تک معلوم نہیں ھوسکا کہ بخت نصر نے اس کا کیا کیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ھے کہ اس مقدس صندوق کی مزید توھین سے بچانے کے لئے اسے اللہ پاک کے حکم سے کسی محفوظ مقام پر معجزانہ طور پر چھپا دیا گیا جس کا کسی انسان کو علم نہیں۔لیکن یہودی اس کی تلاش میں پورے کرہ ارض کو کھود ڈالنا چاھتے ھیں۔
ایک اور دلچسپ بات عام طور پر تاریخ دان ہیکل کی دو دفعہ تعمیر اور دو دفعہ تباھی کا ذکر کرتے ھیں۔ تاریخ کے مطالعے سے ایک بات میرے سامنے آئی کہ ایسا نہیں ، اس ہیکل کو تین بار تعمیر کیا گیا لیکن اس کے ساتھ بھی ایک دلچسپ کہانی وجود میں آئی۔ ھیروڈس بادشاہ جو کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے چند سال پہلے کا بادشاہ ہے اس نے جب اس کی بہتر طریقے سے تعمیر کی نیت کی تو یہودیوں کے دل میں ایک خوف پیدا ھوا کہ اگر اسے نئے سرے سے تعمیر کے لئے گرایا گیا تو دوبارہ تعمیر نہیں ھوگا۔ ھیروڈس نے ان کو بہلانے کے لئے کہا کہ وہ صرف اس کی مرمت کرانا چاھتا ھے اسے گرانا نہیں چاھتا۔ چنانچہ سن 19 ق م میں اس نے ہیکل کے ایک طرف کے حصے کو گرا کر اسے تبدیلی کے ساتھ اور کچھ وسیع کرکے تعمیر کروایا یہ طریقہ کامیاب رھا اور یوں یہودیوں کی عبادت میں خلل ڈالے بغیر تھوڑا تھوڑا کرکے ہیکل گرایا جاتا اور اس کی جگہ نیا اور پہلے سے مختلف ہیکل وجود میں آتا رھا۔ یہ کام اٹھارہ ماہ میں مکمل ھوا اور یوں تیسری بار ھیروڈس کے ذریعے ایک نیا ہیکل وجود میں آ گیا۔ کچھ عرصہ بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ظہور ھوا، اللہ کے اس رسول پر ایک بار پھر یہودیوں نے حسب معمول مظالم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دئیے۔ دراصل وہ اپنے مسیحا کے منتظر تھے جو دوبارہ آ کر ان کو پہلے جیسی شان و شوکت عطا کرتا ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مصلوب ھونے کا واقعہ پیش آیا ، آپ کے مصلوب ھونے کے 70 سال بعد ایک بار پھر یہودیوں پر اللہ کا عذاب نازل ھوا۔ اس بار اس عذاب کا نام ٹائٹس تھا۔ یہ رومی جرنیل، بابل کے بادشاہ بخت نصر سے بھی زیادہ ظالم ثابت ھوا۔ اس نے ایک دن میں لاکھوں یہودیوں کو تہہ تیغ کر دیا۔ اس نے ھیروڈس کے بنائے ھوئے عظیم الشان ہیکل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ اور یہودیوں کو ھمیشہ کے لئے یروشلم سے نکال باھر کیا۔
یہودی پوری دنیا میں بکھر کر اور رسوا ھوکر رہ گئے۔ کم و بیش اٹھارہ انیس سو سال تک بھٹکنے کے بعد برطانیہ نے جب فلسطین پر قبضہ کیا تو ساتھ ہی ایک ناجائز بچےاسرائیل کو فلسطین میں جنم دے دیا۔ اور یوں صدیوں سے دھکے کھانے والی قوم کو ایک بار پھر اس ملک اسرائیل میں اکٹھے ھونے رھنے کی اجازت مل گئی۔ لیکن یہ قوم اپنی ھزاروں سال پرانی گندی فطرت سے باز نہ آئی ۔ یہ برطانیہ کے جنم دئیے ھوئے اسرائیل تک محدود نہ رھے ایک بار پھر ھمسایہ ممالک کے لئے اپنی فطرت سے مجبور ھوکر مصیبت بننے لگے۔ 5 جون 1967 کو اس نے شام کی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔ 1968 میں اردن کے مغربی کنارے پر قابض ھوگئے۔ اسی سال مصر کے علاقے پر بھی کنٹرول کر لیا۔ آج اس قوم کی شرارتیں اور پھرتیاں دیکھ کر اندازہ ھوتا ہے کہ یہ آج سے دو تین ھزار سال پہلے بھی کس قدر سازشی رہے ہوں گے۔ جس کی وجہ سے اللہ نے ان پر لعنت کر دی تھی۔ مسلمان ممالک کی بے غیرتی اور بزدلی کی وجہ سے اب اس نے پوری دنیا کے مسلمان ممالک میں آگ لگا کر رکھ دی ہے۔
اب ان کا اگلا مشن جلد ازجلد اسی ہیکل کی تعمیر ھے اور اس ہیکل میں تخت داؤد اور تابوت سکینہ کو دوبارہ رکھنا ہے تاکہ ایک بار پھر یہ اپنے مسایا (یہودی زبان کا لفظ ) مسیحا کے آنے پر پوری دنیا پر اپنی حکومت قائم کر سکیں۔ وہ یہ کام انتہائی تیزرفتاری سے کر رہے ھیں۔ اس ہیکل کی تعمیر کے نتیجے میں یہ پوری دنیا جنگ کی آگ میں لپٹ جائے گی۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کے دارالخلافہ کی تبدیلی کا اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ لیکن مسلمان اقوام کو کوئی پرواہ نہیں۔
