🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
الذهاب إلى القناة على Telegram
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں طالب دعا 🤲 محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ 🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
إظهار المزيد2 793
المشتركون
+124 ساعات
لا توجد بيانات7 أيام
+4130 أيام
أرشيف المشاركات
Repost from چینل صدائے حق
اسلام نسلی نہیں اصولی دین ہے
قسط دوم........
مخصوص لباس، زبان، غذا، رنگ، شہر و نسل کا نام اسلام نہیں ہے-
اسے یوں سمجھیے کہ اسلام کے لیے کوئی زبان خاص نہیں کہ جو فلاں زبان بولے وہی مسلمان ہے.
جو فلاں طرز کا لباس پہنے وہی مسلمان
جو فلاں فلاں غذا کھاے وہی مسلمان
جو فلاں شہر کا ہوگا وہی مسلمان ہوگا
جو فلاں رنگ کا ہوگا وہ مسلمان ہے
جو فلاں نسل سے ہے وہ مسلمان ہے
یاد رہے اسے لوح دل پر نقش کر لیجیے کہ اسلام زبان، رنگ، شہر، لباس و نسل کے ساتھ خاص نہیں کیوں کہ اسلام کی بنیاد اصول پر ہے، اصول کا زبان سے اقرار کرنا اور دل سے تصدیق کرنے والا کسی بھی رنگ و نسل و زبان و لباس کا ہو وہ مسلمان ہے اس پر کسی عربی عجمی شہری دیہاتی کو کوئی فوقیت نہیں
اصول کی خلاف ورزی کرنے والا نسل اعلی ، شہر حرمین، لباس اسلامی، غذا حلال، زبان عربی، رنگ گورا بھی رکھے وہ ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتا
اب کچھ لوگ دین اسلام کو دانستہ یا غیر دانستہ نسلی دین بنانے پر تلے ہوئے ہیں، وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اور ہمارا قول دین ہے ہم جو کہیں ہم جو کریں، جو پہنیں وہی دین و شریعت ہے یاد رہے یہ برہمنیت کا وائرس ہے اسلام سے کوئی تعلق نہیں
📝حسن نوری گونڈوی
19 أغسطس 2024, 00:32
Repost from چینل صدائے حق
اسلام نسلی نہیں اصولی دین ہے
اسلام میں کچھ باتیں ہیں جنہیں ماننا ہے اور کچھ ہیں جن کا انکار ضروری ہے جو ماننے والی باتیں مانے اور انکار کرنے والی بات کا انکار کرے وہ چاہے جہاں کا رہنے والا ہو کسی بھی رنگ و نسل کا ہو، عالم ہو یا غیر عالم، وہ بہرحال مسلمان ہے،
#اور_جو_شخص کسی بھی اعلی خاندان یا مبارک شہر میں پیدا ہوا، القابات اعلی، زبان و بیان کا ماہر، شہرت آسمان کو پہنچ رہی ہو باوجود اس کے اگر وہ ماننے والی باتوں میں کسی ایک کا انکار اور انکار کرنے والی باتوں میں کسی ایک کا اثبات کرے ہزار بار کلمہ پڑھے، کعبۃ اللہ میں جان دیدے، ان گنت حج و عمرہ کرنے والا ہو اگرچہ اس نے ہزاروں کو مسلمان بنایا ہو دفاع دین اسلام پر تحریری اور تقریری کام آفتاب سے زیادہ روشن ہوں
باوجود اس کے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا-
دیکھو ابولہب گھر کا تھا ہاشمی تھا، مکہ میں پیدا ہوا سردار کے گھر کا تھا، طالب ہاشمی تھا مکہ مکرمہ میں پیدا ہوا زبان و بیان میں ماہر تھا، ابوجہل سردار تھا، مکہ کا خطیب تھا، بااثر بھی تھا فصاحت و بلاغت بھی رکھتا تھا باوجود اس کے مسلمان نہیں
سلمان فارسی، صہیب رومی، بلال حبشی مکی، مدنی نہیں، عربی و قرشی نہیں، باوجود اس کے نہ صرف مومن بلکہ مومنوں کی جان ہیں.
اس لیے جان لیں کہ اسلام یہو.دیت ،نصر.انیت، مجو.سیت، برہمن.یت کی طرح نہیں نسلی دین نہیں بلکہ یہ اصولی دین ہے
اب کسی کا شاہزادہ ہو یا ولی زادہ وہ دین و ایمان نہیں بلکہ اصول دیکھیے اس کے مطابق ہے تو فبھا ورنہ ٹھوکروں میں
ذرا دیکھو اصول ہی کے تحت ابوجہل و ابولہب کو نہیں مانا مگر اصول ماننے کے سبب سیدنا عکرمہ بن ابوجہل، سیدہ درہ بنت ابولہب کو مانتے ہیں
نبی علیہ السلام کا بیٹا کنعان اور ان کی اہلیہ کو اصول ہی کے تحت نہیں مانا اور اصول ہی کے پیش نظر سیدہ آسیہ کو مانتے ہیں
اصل اسلام اصول ہے، یہ نسلی دین نہیں کہ باپ ولی تو بیٹا نسل در نسل سب ولی ہی ہوں گے، باپ امت کا عظیم پیشوا تو ضروری نہیں کہ نسل در نسل ہر کوئی ہمارا پیشوا ہی ہوگا، کیا نہیں دیکھا شاہ عبد الرحیم، شاہ ولی اللہ، شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہم الرحمہ کو مانتے ہیں لیکن آگے چل کر اصول سے ہٹ جانے کے سبب اسمعیل دہلوی کو نہیں مانتے
چراغ جلا کے میں نے رکھ دیا ہے راہوں میں
اب وہ جو راستہ بھولے یہ اس کی قسمت ہے
📝حسن نوری گونڈوی
19 أغسطس 2024, 00:32
