cookie

Sizning foydalanuvchi tajribangizni yaxshilash uchun cookie-lardan foydalanamiz. Barchasini qabul qiling», bosing, cookie-lardan foydalanilishiga rozilik bildirishingiz talab qilinadi.

avatar

تحقیق احادیث مشہورہ ومنتخب فوائد

اس چینل کا مقصد: ▪️ احادیث بیان کرنے میں سخت احتیاط کرنے کی ضرورت ▪️ اورامت میں رائج متعدد روایات کی تحقیق اور غیر معتبر روایات کی نشان دہی سے متعلق، علمائے اہلِ سنت والجماعت کی تحقیقات ارسال کرنا ہے۔

Ko'proq ko'rsatish
Mamlakat belgilanmaganUrdu358Din & Maʼnaviyat79 884
Reklama postlari
396
Obunachilar
+124 soatlar
+187 kunlar
+3830 kunlar

Ma'lumot yuklanmoqda...

Obunachilar o'sish tezligi

Ma'lumot yuklanmoqda...

اتنی بات تو ثابت ہے کہ حضور اقدس ﷺ کے ایک دراز گوش (یعنی گدھے) کا نام یعفور تھا جس پر سواری فرمایا کرتے تھے، لیکن اس کے علاوہ یعفور کا حضور اقدس ﷺ سے گفتگو کرنا، حضور اقدس ﷺ کا کسی صحابی کو بلانے کے لیے یعفور کو بھیجنا اور حضور اقدس ﷺ کی وفات کے بعد یعفور کا غم کی وجہ سے کنویں میں گر کر جان دے دینا؛ یہ باتیں منگھڑت اور غیر ثابت ہیں۔ (فتح الباری: بَاب اسْمِ الْفَرَسِ وَالْحِمَارِ، الإصابة) اس لیے خطیب حضرات کو یہ باتیں بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ✍️ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم t.me/Tehqeeqe_Ahadees
Hammasini ko'rsatish...
👍 1
Repost from N/a
Photo unavailableShow in Telegram
جمعہ اسپیشل آفر غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ مکمل دس جلدیں عمدہ کاغذ قیمت 3600/ رعایتی قیمت 2350 صرف آج شام تک 2250/ فری ہوم ڈلیوری رابطہ: Wa.me/9580635638
Hammasini ko'rsatish...
منگھڑت روایات کی نشاندہی سے میرا ایک اہم مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ قارئین میں یہ شعور اور احتیاط پیدا ہوجائے کہ وہ مستند اہلِ علم سے تحقیق کیے بغیر کوئی بھی روایت ہرگز بیان اور شیئر نہ کریں، الحمدللہ کہ قارئین رابطہ کرکے اس کا اظہار کرتے بھی رہتے ہیں۔ ✍️ مفتی مبین الرحمن صاحب مدظلہم tinyurl.com/FikreeMazameen
Hammasini ko'rsatish...
👍 1
احادیث کے معتبر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق علمِ اصولِ حدیث اور علمِ اسماء الرجال جیسے علوم کا وضع ہونا اور پھر محدثینِ امت کا احادیث کو پرکھنا اور غیر معتبر اور منگھڑت روایات کی نشاندہی کرنا؛ یہ سب کچھ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ احادیث حجت ودلیل ہیں، محفوظ ہیں اور بڑی پختگی اور عمدگی کے ساتھ نسل در نسل امت کی طرف منتقل ہوتی چلی جارہی ہیں الحمدللّٰہ۔ ✍️ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم t.me/Tehqeeqe_Ahadees
Hammasini ko'rsatish...
علومِ حدیث اور احادیثِ مشہورہ کی تحقیق

اس چینل کا مقصد: ▪️ احادیث بیان کرنے میں سخت احتیاط کرنے کی ضرورت ▪️ اورامت میں رائج متعدد روایات کی تحقیق اور غیر معتبر روایات کی نشان دہی سے متعلق، علمائے اہلِ سنت والجماعت کی تحقیقات ارسال کرنا ہے۔

ایک بار ایک مسجد کے امام صاحب جو کہ زور دار خطیب بھی ہیں، ان کی مسجد میں ان سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگے کہ آپ کو ایک دلچسپ روایت دکھاتا ہوں، تو انھوں نے تفسیرِ رازی سے ایک روایت دکھائی تو بندہ نے عرض کیا کہ حضرت! یہ تو ثابت نہیں بلکہ یہ تو صحیح روایات کے بھی خلاف ہے۔ کہنے لگے کہ ثابت ہو یا نہ ہو لیکن اس سے محفل خوب گرم ہوسکتی ہے! افسوس کہ کئی سارے خطیبوں کا یہی حال ہے! ✍️ مفتی مبین الرحمن صاحب مدظلہم tinyurl.com/FikreeMazameen
Hammasini ko'rsatish...
*🔵حضرت فاطمہ کے لئے قبر کا یہ کہنا کہ یہ حسب و نسب کی جگہ نہیں ہے🔵* ▪️واقعہ: جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو انہیں تدفین کے لئے جنت البقیع لایا گیا، انہیں قبر میں رکھنے سے پہلے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے قبر سے کہا: اے قبر ! تو جانتی ہے کہ یہ کون آرہی ہے؟ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیوی، حسن رضی اللہ عنہ و حسین رضی اللہ عنہ کی والدہ، جنتی عورتوں کی سردار ، فاطمہ رضی اللہ عنہا ہے، ان کے لئے گل گلزار بن جا، ان کے لئے وسیع بن جا، اللہ پاک نے قبر کو گویائی دی، قبر نے کہا: اے ابوذر ! یہ حسب و نسب کی جگہ نہیں ہے، اگر اس کے اعمال اچھے ہوئے تو میں اس کا استقبال کروں گی، اگر اعمال اچھے نہ ہوئے تو میں اس کے ساتھ اپنا کام کروں گی جس کا مجھے حکم دیا گیا ہے۔ 🔸مصدر مذکورہ واقعہ کو علامہ عثمان بن حسن بن احمد شاکر جیلانی نے "درة الناصحين " میں بلاسند اس طرح نقل کیا ہے: " حکی ان فاطمة الزهراء بنت النبي صلى الله عليه وسلم لما ماتت، حمل جنازتها أربعة نفر: زوجها علي كرم الله وجهه و ابناها الحسن والحسين وأبوذر الغفاري رضي الله عنهم أجمعين، فلما وضعوها على سفير القبر قام أبو ذر، فقال: یا قبر ! أتدري من التي جئنا بها إليك، هي فاطمة الزهراء بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم و زوجة علي المرتضي وأم الحسن والحسين ، فسمعوا نداء من القبر، يقول: ما أن موضع حسب و نسب، وإنما أنا موضع العمل الصالح، فلاينجو مني إلا من كثر خيره و سلم قلبه و خلص عمله. كذا في مشكاة الأنوار۔ 🔹 واقعہ کا حکم🔹 تلاش بسیار کے باوجود یہ واقعہ سنداً تاحال ہمیں کسی معتبر کتاب میں نہیں مل سکا، لہذا جب تک اس واقعہ کا ثبوت کسی معتبر کتاب میں نہ ملے اسے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، واللہ اعلم۔ 🔸اہم فائده : زیر بحث روایت کے مضمون پر مشتمل ذیلی روایت ملتی ہے:۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ قریش کو جمع فرمایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ارشادات میں یہ بھی فرمایا: ".... أنقذوا أنفسكم من النار، یا فاطمة! أنقذي نفسك من النار، فإني لا أملك لكم من الله شيئا غير أن لكم رحما سأبلها ببلالها". تم اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے فاطمہ !تم بھی اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، کیونکہ میں اللہ کے مقابلے میں کسی قسم کا اختیار نہیں رکھتا، البتہ تم سے رشتہ داری ہے، عنقریب میں رشتہ داری کو اس کی تری سے تر کروں گا (یعنی تم سے صلہ رحمی کر تار ہوں گا)۔ 🔘غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ🔘 بہ شکریہ تحقیق ما اشتہر من الاحادیث وغیرہا چینل
Hammasini ko'rsatish...
Repost from N/a
📚 پورے انڈیا میں گھر بیٹھے کتب حاصل کریں 📍دینی درسی وغیر درسی کتابیں گھر بیٹھے حاصل کرنے اور کتابوں سے متعلق معلومات کے لیے اس چینل کو فالو کریں! ▪️آل انڈیا سروس دستیاب ہے t.me/AlQasim_Book_Store
Hammasini ko'rsatish...
Al Qasim Book Store گھر بیٹھے کتب حاصل کریں

📚 ہندوستان کا معیاری آن لائن ادارہ! دینی درسی وغیر درسی کتابیں گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں Al Qasim Book Store آل انڈیا سروس دستیاب ہے رابطہ کریں: t.me/MuhibbulUlama

Photo unavailableShow in Telegram
⬇️ *غیر ثابت روایت* ⬇️ قیامت کے دن ایک شخص کو جنت میں جانے کے لیے صرف ایک نیکی کی ضرورت ہوگی، وہ شخص نیکی حاصل کرنے کے لیے اپنے رشتہ داروں، احباب اور ہر اُس شخص کے پاس جائے گا جس سے اس کو ایک نیکی ملنے کی امید ہوگی تاکہ وہ جنت میں چلا جائے، لیکن کوئی بھی اسے ایک نیکی دینے کے لیے تیار نہ ہوگا، اسی اثنا میں اس کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوگی جس کے پاس صرف ایک ہی نیکی ہوگی، تو یہ ایک نیکی والا شخص اُس ایک نیکی کے متلاشی شخص کو اپنی یہ ایک نیکی دے دے گا تاکہ یہ شخص جنت میں چلا جائے، جبکہ میں تو ویسے بھی صرف اس ایک نیکی کی وجہ سے جنت میں جا نہیں سکتا۔ چنانچہ اللّٰہ تعالٰی اس شخص کے ایثار اور سخاوت کو دیکھ کر بہت خوش ہوجائے گا اور ان دونوں کو جنت میں داخل کردے گا۔ واضح رہے کہ یہ روایت ثابت نہیں، اس لیے اسے پھیلانے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ ✍️ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی tinyurl.com/FikreeMazameen
Hammasini ko'rsatish...
Boshqa reja tanlang

Joriy rejangiz faqat 5 ta kanal uchun analitika imkoniyatini beradi. Ko'proq olish uchun, iltimos, boshqa reja tanlang.