uz
Feedback
Urdu Post - اردو پوسٹ

Urdu Post - اردو پوسٹ

Kanalga Telegram’da o‘tish

اردو شاعری، اقوال، دینی وادبی پوسٹ Shayari, Poetry , Motivation, Quotes ! متحد رہیں مضبوط رہیں

Ko'proq ko'rsatish
4 543
Obunachilar
Ma'lumot yo'q24 soatlar
-137 kunlar
-1930 kunlar
Postlar arxiv
احسان لین دین نہیں، بلکہ ایک رویّہ ہے… اس لیے ضروری نہیں کہ جس کے ساتھ تم اچھائی کرو، وہ بھی تمہارا احسان اسی طرح لوٹا سکے

حوصلہ افزائی وقتی ہوتی ہے، لیکن نظم و ضبط ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ اس لیے مطالعے کا ایک معمول بنائیں اور ہر حال میں اس پر عمل کریں
حوصلہ افزائی وقتی ہوتی ہے، لیکن نظم و ضبط ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ اس لیے مطالعے کا ایک معمول بنائیں اور ہر حال میں اس پر عمل کریں۔

وہ ابتدا میں چار تھے۔ دار ارقم میں 45 ہوگئے۔ شعب ابی طالب میں 82 ہوگئے۔ ہجرت کے وقت وہ 115 ہوگئے تو غزوہ بدر میں 313 تھے۔ پهر رفته رفته بڑھتے چلے گئے۔ صلح حدیبیہ میں تعداد 1400 ہوئی۔ تو فتح مکه پر 10 هزار تھے۔ پھر غزوہ حنین میں 12 هزار ہوگئے۔ غزوہ تبوک میں 40 ہزار تھے۔ خطبه حجتہ الوداع میں ان کی تعداد سوا لاکھ تھی۔ عرصه 23 سال میں اس قدر افرادی قوت کسی اور مذہب کا اعزاز نہیں۔ یه امتیاز صرف اسلام کو ہی حاصل ہے۔ وہ لوگ اسلام میں اس قدر گُھل مِل گئے تھے کہ وہ خود اسلام نظر آتے تھے۔ مٹی کے بنے ہوئے مگر.... پرواز آسمان سے اوپر تھی۔ وہ موت سے نہیں ڈرتے تھے....... بلکہ موت ان سے ڈرتی تھی۔ زمانه انھیں نہیں...... بلکہ وہ زمانے کو مسخر کرتے تھے۔ صحابہ وہ جن کا رب اللّٰہ صحابہ وہ جن کا مدرسہ بیت اللّٰہ جن کے استاد رسول صلى اللّٰہ عليه وآلہ وسلم جن کا نصاب کتاب اللّٰہ جن کا امتحان لینے والا خود اللّٰہ نتیجه: رضى اللّٰہ عنه صحابه خود حزب اللّٰہ اللّٰہ ہمیں بھی صحابہ رضی اللّٰہ عنہ جیسا ایمان اور جذبہ عطا فرمائے۔ ☺️ آمين يارب العالمين☺️ انعام الدین صاحب کی وال سے

بچوں کا تماشہ: ہم نے اکثر اپنے ارد گرد ایسے مہان بڑے دیکھے ہیں جو چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی تنگ کر کے مزہ لیتے ہیں۔ ان کو بلا وجہ چھیڑتے ہیں۔ ان کے ہاتھ سے ان کا کھلونا یا کھانے کی چیز چھین لیتے ہیں۔ ان کے گال کھینچتے ہیں۔ ان کو چڑاتے ہیں۔ اشتعال دلاتے ہیں۔ ان کو اتنا تنگ کرتے ہیں کہ وہ غصے میں رونا شروع کر دیتے ہیں۔ جب بچے چینختے ہیں تو ان زومبیز کو خوشی ہوتی ہے بچوں کو اشتعال دلانا ان کی تفریح ہوتی ہے۔ اس طرح کے معاملات میں کبھی لحاظ نا دیکھائیں بچے کا بھی بلڈ پریشر ہوتا ھے اس کا بلڈ پریشر بڑھانے کی اجازت کسی کو نا دیں۔ اسی کے ساتھ ہی کچھ بے ہدایت فنکار ایسے ہوتے ہیں جو سال دو سال کے نا سمجھ بچوں کو باقائدہ گالیاں سیکھاتے ہیں۔ اکثر کہتے ہیں فلاں بڑے کو گالی دو، اپنے باپ کو گالی دو، فلاں بڑے کے منہ پہ تھپڑ مارو فلاں کو کھلا یا بْجا دو۔ اور پھر لالچ دیتے ہیں کہ میں پسے دوں گا یا آئس کریم کھلاوں گا وغیرہ ایسوں کو اچھا لگے یا برا سیدھے صاف دو ٹوک الفاظ میں منع کر دیں۔ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو محفل لگا کے آپ کے بچوں کا تماشہ لگواتے ہیں، ڈانس کرواتے پیں یا کسی بڑے کی نقل کرواتے ہیں۔ اکثر والدین پیچ و خم کھا رہے ہوتے ہیں لیکن لحاظ مروت میں کچھ نہیں بولتے۔ محترم والدین! اس طرح کے تمام معاملات میں کوئی لحاظ مروت نہیں ڈٹ جائیں کسی کو کبھی اجازت نا دیں کہ وہ آپ کے بچے کے جذبات سے کھیلے یا ان کی تربیت خراب کرئے یا ان کا تماشہ لگائے۔ خود بھی کبھی اس طرح کی محفلوں جن میں بچوں کا تماشہ لگایا جا رہا ہو اس کا حصہ مت بنیں۔

#اردو_پوسٹ #urdupost
#اردو_پوسٹ #urdupost

photo content

سحر خیزی کی عادت کے لیے والد مرحوم کا منت گزار ہوں۔ فرمایا کرتے تھے کہ رات کو جلد سونا اور صبح جلد اٹھنا زندگی کی سعادت کی پہلی علامت ہے۔ ابو الکلام آزاد

یہ جو زندگی ہے ہماری __ یہ ہماری نہیں ہے ... رب نےامانت دی ہے ہمیں یہ امانت وہ جب چاہے ہم سے واپس لے لے گا۔۔🥀 اپنی یہ زندگی اِس دنیا کے لیے ضاٸع نہ کر دینا۔۔۔۔ یہ زندگی جس رب کی ہے !!اسی کے لیے لگا دیں۔۔۔۔ اپنا آپ اُسی کو سونپ دیں!!جب مہلت ختم ہو گی پھر کچھ نہیں کر پاٸیں گے ایسے زندگی جی کر جاٸیں بعد میں پچھتانا نہ پڑے ...🍁 اللهم اني اسالك حسن الخاتمه

سورۃ الفلق میں چار چیزوں سے اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے، اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں۔ جبکہ سورۃ الناس میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے، مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورۃ الفلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ اب غور کریں سورہ الفلق میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی، مگر اس کے آغاز میں اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی صرف ایک صفت کا وسیلہ پکڑا گیا۔ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ "میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔" ان چار چیزوں سے... (١) تمام مخلوق کے شر سے (٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے (٣) جادوگر عورتوں کے شر سے (٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں اب سورۃ الناس کو دیکھیں۔ اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی، مگر آغاز میں اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا: اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ "میں پناہ مانگتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی، تمام انسانوں کے بادشاہ کی، تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی۔" صرف ایک چیز سے اور وہ چیز ہے خنّاس کا وسوسہ۔ اے تمام انسانوں کے رب! اے تمام انسانوں کے شہنشاہ! اے تمام انسانوں کے معبود برحق! مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے۔ یہ خنّاس، یعنی چھپا ہوا دشمن، انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان۔ خنّاس اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے۔ اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے۔ چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو نظر ہی نہ آئے، یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے۔ بڑا خطرناک معاملہ ہے، بہت ہی خطرناک۔ دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے! خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی آتا ہے، ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر اُن میں سے کسی ایک کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے اور محبت فنا ہوجاتی ہے۔ دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں۔ آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں۔ اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک چغل خور آتا ہے، باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وایسا وسوسہ ڈال جاتا ہے کہ آپ کی محبت نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے، اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے۔ اسی طرح شیاطین جو جنات ہیں، نظر نہیں آتے۔ آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے اور اس بدگمانی کے طوفان میں آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین! 🤲 بشکریہ۔اسلام، سائنس اور دلچسپ معلومات

قربانی صرف جانور کی نہیں… اپنی انا، غرور اور نفرت کی بھی کیجئے۔ یہی عیدالاضحیٰ کا اصل پیغام ہے۔ 🌙 عید مبارک

‏ہے نزولِ ضعفِ پیہم مہر کی تنویر میں مَیں پرانا ہو رہا ہُوں ہر نئی تصویر میں

حسن جاناں کہ قیامت ہے اٹھائے رکھے شہر کے شہر کو دیوانہ بنائے رکھے ایک وہ شخص یہاں تھا تو بڑی رونق تھی کون اس شہر میں اب شمعیں جلائے رکھے دل پریشاں تھا مگر جان تمہاری خاطر چہرہ شاداب رکھا بال بنائے رکھے + ناصر امروہوی

‏قید ہو یـا سلطنت ہو ، زر ہو یا فاقہ کشی بندے کـو ہر حال میں خوددار ہونا چاہیے چاہے کتنی بھی ہو دنیا دلربا اور خوشنما دل مـگـر پـروردۂ افـکــار ہـونا چـاہیے

وہ کریں بھی تو ٫ کِن اَلفاظ میں تیرا شِکوہ جن کو ٫ تیری نگاہِ لُطف نے ٫ بَرباد کیا مُجھ کو تو ھوش نہیں ، تُم کو خبر ھو شاید لوگ کہتے ھیں کہ ، تُم نے مّجھے برباد کیا جوش مَلیح آبادی

خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز ❤️ ہر انسان میں خوبیاں بھی ہوتی ہیں اور کمیاں بھی… کامیاب رشتہ وہی ہوتا ہے جہاں دونوں ایک دوسرے کی خوبیوں کو دیکھیں اور خامیوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں۔ شادی کے بعد میں نے دو اہم باتیں سیکھیں: ✨ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا ✨ ایک دوسرے کو وقت دینا اگر یہ دو چیزیں ہوں، تو محبت بڑھتی ہے اور جھگڑے خود بخود کم ہو جاتے ہیں۔ 🌸 اچھی بیوی کی 5 خصوصیات: 1. شوہر کی خوبیوں کو دیکھے اور خامیوں کو نظر انداز کرے 2. شوہر کی مالی حیثیت کو سمجھتے ہوئے اپنی ضروریات رکھے 3. مشکل وقت میں صبر اور وفاداری کا مظاہرہ کرے 4. میکہ اور سسرال دونوں کا احترام کرے 5. گھر کے سکون اور محبت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے 🌿 اچھے شوہر کی 5 خصوصیات 1. بیوی کی عزت کرے اور اس کے جذبات کو سمجھے 2. اپنی اہلیہ کو وقت دے اور اس کی بات سنے 3. اپنی استطاعت کے مطابق بیوی کی ضروریات پوری کرے 4. مشکل وقت میں بیوی کا ساتھ دے اور اس کا سہارا بنے 5. پیار، نرمی اور اچھے اخلاق سے گھر کا ماحول خوشگوار رکھے 💡 اصل بات: خوبصورت رشتہ وہ نہیں جہاں کوئی ایک جیتے… بلکہ وہ ہے جہاں دونوں ایک دوسرے کو سمجھیں، عزت دیں اور ساتھ لے کر چلیں ❤️ اللہ ہر گھر میں محبت اور سکون عطا فرمائے 🤲 #lifequotes #wifeylife #shaadi #lifemotivation #wife #husband رضوان احمد قاسمی

خود کو سونے پر مجبور کریں۔ خود کو پڑھنے پر مجبور کریں۔ خود کو صفائی اور ترتیب پر مجبور کریں۔ خود کو اپنے ادھورے کام نمٹانے پر مجبور کریں۔ خود کو اپنی عادتیں بدلنے پر مجبور کریں۔ خود کو وقت پر عبادت کی ادائیگی پر مجبور کریں۔ خود کو ہر اس چیز کو بدلنے پر مجبور کریں جسے آپ بدلنے کی قدرت رکھتے ہیں، کیونکہ نفس کی خواہشات کے پیچھے چلنے والی زندگی انتہائی بدحال، بوجھل اور تھکا دینے والی ہوتی ہے، جو آپ کو شدید سستی اور بہت زیادہ مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیتی۔

تکلیف لوگوں کو بدل دیتی ہے ، وہ اعتبار کم کرتے ہیں سوچتے زیادہ ہیں اور طویل مدت کے لیے تنہائی اختیار کرلیتے ہیں

انسان ڈاک کے ڈبوں میں موجود خطوں کی مانند ہو گئے ہیں, ایک دوسرے کے قریب تو ہیں لیکن کوئی نہیں جانتا کے اک دوسرے کے اندر کیا ہے۔۔!

📚قرآن کے عجائبات   قسط"4"          " خچر " خچر وہ جانور ہے جس کے ماں باپ میں سے ایک گھوڑے کی نسل،اور ایک گدھے کی نسل کا ہوتا ہے خچر بانجھ ہوتا ہے یہ اولاد پیدا نہیں کر سکتا اسی وجہ سے ان کی تعداد بہت کم ہے یہ بھی ایک مبارک سواری ہے روایت ہے کہ حضور ﷺ کی ملکیت میں چھ خچر تھے ان میں سے ایک سفید رنگ کا تھا جو مقوقس مصر کے والیٔ نے بطور ہدیہ آپ کی خدمت مبارکہ میں پیش کیا تھا جس کا نام ” دلدل" تھا حضور ﷺ شہر مدینہ کے اندر اور باہر کے سفروں میں اس پر سواری فرمایا کرتے تھے اس کی عمر بہت زیادہ ہوئی یہاں تک کہ اس کے سب دانت ٹوٹ گئے اور اس کی خوراک کے لئے (جَو شریف) کوٹ کر دلیا بنایا جاتا تھا۔یہ حضور ﷺ کی وفات کے بعد کافی عرصہ زندہ رہا حضرت عثمان غنی (رضی الله تعالی عنہ) اپنی خلافت کے دوران اس پر سوار ہوۓ آپ کے بعد حضرت علی (رضی اللہ تعالی عنہ) بھی جنگ [خوارج] کے موقع پر اسی خچر پر سوار ہو کر جنگ کے لئے نکلے پھر آپ کے بعد آپ کے صاحبزادگان حضرت امام حسن،حسین ،محمد بن الحنفیہ (رضی اللہ تعالی عنہم) نے بھی اس کی سواری کا شرف پایا 📓(تفسیر روح البیان ،ج 5، ص ۱۱، پ ١٤، النحل: ۸)

https://youtube.com/shorts/KYSVKGYQLjg?feature=share السلام علیکم دوستو نیا چینل بھی بن گیا سبسکرائب کرلو