cookie

Sizning foydalanuvchi tajribangizni yaxshilash uchun cookie-lardan foydalanamiz. Barchasini qabul qiling», bosing, cookie-lardan foydalanilishiga rozilik bildirishingiz talab qilinadi.

avatar

♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

Ko'proq ko'rsatish
Reklama postlari
2 959
Obunachilar
+524 soatlar
+427 kunlar
+15030 kunlar

Ma'lumot yuklanmoqda...

Obunachilar o'sish tezligi

Ma'lumot yuklanmoqda...

🌷🏮حیاء ایمان کا ایک حصہ ہے 🕯️🌿 ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ وہ اپنے ایک بھائی سے کہہ رہے تھے کہ تم اتنی شرم کیوں کرتے ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انصاری سے فرمایا کہ اس کو اس کے حال پر رہنے دو کیونکہ حیاء بھی ایمان ہی کا ایک حصہ ہے۔ 📙 صحیح بخاری 24
Hammasini ko'rsatish...
*غریب شہر فاقوں سے مر گیا ہمدم* *امیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی۔* ‏وہ اتنا امیر تھا کہ برطانوی حکومت کو بوقت ضرورت قرض لینے کیلئے ان کے دروازے پر جانا پڑتا تھا. اس نے اپنے وسیع و عریض محل کے اک خفیہ گوشے میں اپنا خزانہ بنا رکھا تھا ،خزانے کا علم اس کے سوا محل میں کسی دوسرے شخص کو نہیں تھا. ایک دن وہ اپنے خزانے میں داخل ہوا ،خزانے کی چابی باہر بھول گیا،خزانے کا دروازہ ان پر بند ہوا،تب موبائل ٹیکنالوجی کا دور نہیں تھا،وہ چیختا چلاتا رہا لیکن کسی تک اس کی آواز نہ پہنچی. باہر محل میں موجود ملازموں نے سمجھا کہ شاید وہ کہیں سفر پر چلے گئے ہیں چونکہ وہ اکثر کئی کئی دن اور ہفتوں کیلئے کسی کو بتائے بغیر سفر پر جاتے تھے. اس کے سامنے سونا اور جوہرات کا ڈھیر تھا لیکن وہ بھوک اور پیاس سے تڑپ رہا تھا،مرنے سے پہلے اس نے سونے کے اینٹ سے *اپنی انگلی کو زخمی کیا اور دیوار پر اپنے خون سے ایک جملہ لکھا* *"دنیا کا امیر ترین شخص بھوک اور پیاس سے مرگیا "* *یہ برطانوی مشہور ارب پتی روتھشیلڈ تھا۔* دنیا میں بھی اس کا مال اس کے کام نہ آیا تصور کریں اس دن کا جس کے متعلق رب تعالی نے فرمایا کہ *يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ إِلا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ* کہ جس دن نہ مال نفع دے گا نہ اولاد کام آئے گی،ہاں مگر جو اللہ کے پاس قلب سلیم لیکر حاضر ہوجائے.
Hammasini ko'rsatish...
♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :6: محرم الحرام ●1446●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :13: جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز   ‌ سنیچر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمــــول باتیــــں🎋 🖌۔ *مجاھد کا گھوڑا* ایک دوست پوچھ رہے تھے: اسلامی ممالک کے پاس اتنے ٹینک ، توپیں ، میزائل ، بارود اور جہاز ہیں ؛ پھر بھی میدان جہاد کی طرف رُخ کیوں نہیں کرتے ؟؟ میں نے انھیں کہا ، غالباً حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے لکھا ہے : سلطان رکن الدین بیبرس کے زمانے میں کسی مجاہد کے پاس ایک گھوڑا تھا ، جو میدان جنگ میں خوب بھاگ دوڑ  کرتا ۔ ایک دفعہ لڑائی کے دوران وہ سُست پڑ گیا تو مجاہد نے اسے آگےبڑھنے کے لیے مارا ، لیکن وہ آگے نہ بڑھا ، پیچھے ہی پیچھے ہٹتا گیا ۔ مجاہد کو اس کی حرکت پر بہت غصہ آیا اور حیرانگی بھی  ہوئی ۔ وہ رات کو سویا تو اس نے خواب میں اپنے گھوڑے کو دیکھا اور اُسے  میدان جہاد میں سستی کرنے پر ملامت کرنے لگا ۔ اِس پر گھوڑے نے کہا: ” میں دشمن پر کیسے چڑھائی کرتا ، جب کہ تم نے میرے لیےکھوٹے پیسے سے چارہ خریدا تھا ! “ مجاہد صبح اٹھ کر چارہ بیچنے والے کے پاس گیا ، تو چارہ فروش نے اسے دیکھتے ہی کہا: کل تم مجھے کھوٹا درہم دے گئے تھے!! اب آپ خود ہی غور کرلیں کہ: جس گھوڑے کو ایک بار کھوٹے پیسے کا چارہ کھلایا جائے جب وہ بھی میدانِ جہاد میں آگے نہیں بڑھتا تو وہ ٹینک ، گاڑیاں ، اور جہاز کیسے آگے بڑھیں گے جن کی پرورش میں سود کا پیسہ بھی شامل ہے! اِنھیں ” جہاد فی سبیل اللہ “ کی طرف لے جانا ہے تو اِن کی پرورش پاکیزہ مال سے کرنی ہوگی ، نیز انھیں میدان جہاد میں لے جانے والے فوجیوں کی غذا بھی سود وغیرہ سے پاک کرنی ہوگی ۔ یہ عِلم ، یہ حِکمت ، یہ تَدَبُّر ، یہ حکومت پیتے ہیں لَہو ، دیتے ہیں تعلیمِ مساوات ظاہِر میں تجارت ہے ، حقیقت میں جُوَا ہے سُود ایک کا ، لاکھوں کے لیے مرگِ مَفاجات وہ قوم کہ فیضانِ سَماوِی سے ہو محروم حَد اُس کے کمالات کی ہے بَرق و بخارات ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Hammasini ko'rsatish...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

🍁🥀انمول باتیں🥀 💫کوئی بھی انسان پوری دنیا کے لئے نہیں جیتا بلکہ وہ کچھ خاص لوگوں کے لیے جیتا ہے جو اس کی ساری دنیا ہوتے ہیں۔۔۔
Hammasini ko'rsatish...
🌹💓 انمول باتیں ✍️💞💢 اللہ کی خوشنودی کے لئے مدد کرنا، خدمت کرنا اور انسان سے پیار کرنا ایسے ادھار ہیں 🌿جو دگنے ہوکر واپس آپ کو کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتے ہیں🌿🌿🌿🌿🌿🌿 اللہ عمل کی توفیق دے آمین. ✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️✍️
Hammasini ko'rsatish...
♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :34 محرم الحرام ●1446●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :11: جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز   ‌ جمعرات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمــــول باتیــــں🎋 🖌۔‏"الماعون" اسٹور __!! چند روز قبل ایک دوست کے گھر جانا ہوا ۔ میں انکے باغیچے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس دوران بیل بجی۔ ایک بچہ آیا اس نے بیلچہ مانگا، دوست نے ایک چھوٹا سا الماری نما کمرہ کھولا، جس کے دروازے پر بڑے حروف میں ”الماعون“ لکھا ہوا تھا۔ بیلچہ نکالا اور دے دیا۔ ساتھ ہی ایک چھوٹی سی نوٹ بک نکالی اسمیں تاریخ، وقت لکھ کر پھر  بچے کا نام اور ولدیت لکھ لی۔ کچھ دیر ہی گزری تھی پھر بیل بجی، ایک پڑوسی آۓ انہوں نے پانی والا پاٸپ مانگا، دوست نے کمرہ کھولا پاٸپ نکالا، دے دیا اور نوٹ بک پر اس صاحب کا نام لکھ لیا۔ میں یہ سارا منظر دیکھتا رہا۔ پھر ہم ظہر کی نماز پڑھنے چلے گٸے۔ جب نماز پڑھ کر واپس آٸے تو ایک لڑکا کلہاڑی اور ”ترینگل“ لئے منتظر تھا۔ انکل نے دونوں چیزیں لیں، نوٹ بک نکالی، اس لڑکے کا نام تلاش کرکے ”وصول“ لکھا اور تاریخ ڈال دی۔ اب مجھ سے رہا نہیں گیا۔ میں نے ان سے پوچھا ”آپ یہ چیزیں کراۓ پر دیتے ہیں“۔ وہ مسکراٸے اور بولے ”یہ سب چیزیں سارے محلے والوں کو ضرورت پڑنے پر دے دیتا ہوں۔  لیکن یہ سب کچھ اللہ کی رضا کیلئے ثواب کی امید پر کرتا ھوں۔ کیا تم نے سورہ ماعون نہیں پڑھی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ھے کہ  بربادی ہے ان کیلئے جو وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ عام استعمال کی چیزیں مانگنے پر دوسروں کو نہیں دیتے۔ تو جب سے مجھے یہ آیت سمجھ آٸی ہے میں نے یہ اسٹور ”الماعون“ بنادیا ہے۔ اور ساری عام استعمال کی چیزیں، کلہاڑی، کدال، بیلچہ، کسی، ہتھوڑا، پاٸپ وغیرہ وغیرہ جو کہ پہلے سے میرے گھر موجود تھیں میں نے یہاں جمع کردی ہیں۔ اب محلے میں جس کو جو چیز چاہیے ہوتی ہے وہ آکر لے جاتا ہے، نوٹ بک پر اسکا نام اور تاریخ لکھ دیتا ہوں۔ جب چیز واپس آجاۓ وصولی ڈال دیتا ہوں۔۔“ میں خوشگوار حیرت سے انکی باتیں سن رہا تھا۔ انہوں نے چاۓ کا گھونٹ بھرا اور بولے ” کچھ چیزیں میں نے خریدی ہیں، جبکہ بہت سی چیزیں تو محلے والے بھی اب خود ہی مجھے دے گٸے ھیں کہ آپ انہیں ”الماعون“ میں رکھ لیں۔ جب ضرورت ہوگی لے جاٸیں گے، جب کسی اور کو ضرورت ہوگی وہ لے جاٸیں گے“ احباب گرامی! مجھے دوست کا یہ ”الماعون“ والا آٸیڈیا بہت پسند آیا۔ ہم بھی ھر روز ایک دوسرے سے چیزیں مانگتے ہیں لیکن اکثر ہم نہیں دیتے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ مالک کریم نے  تو خاص طور  اس بارے میں ارشاد فرمایا ھے اور نہ کرنے پر ”ویل“ یعنی جہنم کی آگ سے ڈرایا ھے ۔ چنانچہ آپس میں ایسی معمولی استعمال کی چیزیں ضرور ایک دوسرے کو  عاریتاً دے دینی چاہیں۔ البتہ ایک قومی بیماری ”چیز واپس نہ کرنا“ کا علاج کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اسکا ایک فوری حل تو ”نوٹ بک“ ہے۔ تاکہ یاد دہانی رھے چیز مانگ کر لے جانے والے کو بھی خیال کرنا چاہئیے اور وقت پر واپس کر دینی چاہیے ورنہ وہ وعدہ خلافی، ایذاۓ مسلم جیسے گناہوں کا مرتکب ہوگا۔ اور اس چیز کا بھی اسکو خیال رکھنا چاہئے کہ آئیندہ بھی اسکو کوئی چیز ضرورت پڑ سکتی ھے۔ دوسری اھم بات یہ ھے کہ اگر چیز ھمارے استعمال میں ہے۔ ھم نہیں دے سکتے تو کسی جھوٹے بہانے سے انکار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔ کاپی پیسٹ ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Hammasini ko'rsatish...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :3: محرم الحرام ●1446●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :10: جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔           2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز   ‌ بدھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           🌷انمــــول باتیــــں🎋 🖌۔‏یتیموں کا غمخوار __!! غم کا مارا ایک بچہ رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی دربار میں پہنچا اور فریاد کرنے لگا؛ اس نے کہا، یا رسولَ اللہ ! فلاں شخص نے زبرستی میرے کھجور کے باغ پر قبضہ کر لیا ہے اور مجھے کچھ نہیں دیتا، بچے کی فریاد سن کر نبی علیہ السلام نے فوراً اس شخص کو دربارِ رسالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا، تھوڑی ہی دیر میں وہ شخص حاضر ہوا، اور دربارِ رسالت میں دونوں نے اپنا مقدمہ پیش کیا، خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے غور سے دونوں کے بیانات سنے اور ہر طرح اطمینان کر لینے کے بعد آپ نے اپنا فیصلہ سنا دیا، رسولؐ کا فیصلہ یتیم بچے کے خلاف تھا، اپنے خلاف فیصلہ سن کر یتیم بچہ رونے لگا، مگر زبان سے کچھ نہ کہہ سکا، یتیم بچے کو روتا دیکھ کر خدا کے رسولؐ کا دل بھر آیا اور آپؐ بھی رونے لگے ، پھر آپؐ اس شخص سے کہا؛ بھائی واقعی باغ کا فیصلہ تو تمہارے ہی حق میں ہوا ہے اور باغ تمہارا ہی ہے، لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر تم اپنا باغ اس یتیم بچے کو ہِبہ کر دو! خدا تمہیں اس کے بدلے جنت میں سدا باغ عطا فرمائے گا، اس وقت دربارِ رسالت میں حضرت ابو الدحداح رضی اللہ عنہ بھی تشریف رکھتے وہ فوراً اُٹھے اور اس شخص کو خاموشی سے ایک طرف لے جا کر اس سے کہا، اگر میں تمہیں اس باغ کے بدلے اپنا فلاں باغ دے دوں تو تم اپنا باغ میرے حوالے کر دو گے؟ اس نے کہا کیوں نہیں“۔ وہ شخص فوراً ہی راضی ہو گیا ، اس لئے کہ ابو الدحداح رضی اللہ عنہ کا باغ اس کے باغ سے کہیں زیادہ اچھا اور قیمتی تھا، ابوالدحداح رضی اللہ عنہ رسول اللہؐ کے قریب پہنچے اور بولے یا رسول اللہ میں آپ سے ایک بات معلوم کرنا چاہتا ہوں، خدا کے رسولؐ مسکرانے لگے اور فرمایا پوچھوا! ابوالد حداح رضی اللہ عنہ نے کہا، یا رسول اللہ ! آپ جو باغ اس یتیم بچے کو دلوانا چاہتے تھے، اگر وہ باغ میں اسے دیدوں تو مجھے اسکے بدلے جنت میں باغ ملے گا ؟ نبی کریمؐ کا چہرہ خوشی سے چمکنے لگا، اور مسکراتے ہوئے آپؐ نے یقین میں ڈوبی ہوئی بلند آواز سے کہا، ہاں ہاں ضرور ملے گا، ابوالد حداح رضی اللہ عنہ خوشی سے جھوم اُٹھے، اور کہا یا رسول اللہ ! میں نے وہ باغ اپنے ایک باغ کے بدلے اس شخص سے لے لیا ہے، اور اب میں وہ باغ اس یتیم بچے کو دے رہا ہوں ، خدا کے رسول ! آپ گواہ رہیں کہ میں نے صرف خدا کی رضا کے لئے ایسا کیا ہے، یتیم بچے کا کھلایا ہوا چہرہ کھل اُٹھا اور یتیم کے غم خوار خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر چمک دوڑ گئی اور ابوالدحداح رضی اللہ عنہ جنت کے باغ کا سودہ کر کے خوشی سے سرشار در بارِ رسالت سے واپس ہوئے، صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم۔ بکھرے موتی 39/10 ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein
Hammasini ko'rsatish...
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

Boshqa reja tanlang

Joriy rejangiz faqat 5 ta kanal uchun analitika imkoniyatini beradi. Ko'proq olish uchun, iltimos, boshqa reja tanlang.