cookie

Sizning foydalanuvchi tajribangizni yaxshilash uchun cookie-lardan foydalanamiz. Barchasini qabul qiling», bosing, cookie-lardan foydalanilishiga rozilik bildirishingiz talab qilinadi.

avatar

Tribal News URDU

خبروں اور تجزیوں کا آزاد ، خودمختار اور غیرجانب دار ادارہ Visit our website// www.TribalNews.net/urdu ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

Ko'proq ko'rsatish
Reklama postlari
4 448
Obunachilar
+624 soatlar
+267 kunlar
+17330 kunlar

Ma'lumot yuklanmoqda...

Obunachilar o'sish tezligi

Ma'lumot yuklanmoqda...

Repost from N/a
Photo unavailableShow in Telegram
حیدر آباد: کار سوار مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے نوجوان کو اغوا کرلیا ـ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں مسلح کار سواروں نے نوجوان کو اغوا کر لیا۔ نوجوان کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئے ہیں ۔ سمیر موٹر سائیکل پر گھر سے روانہ ہوا تو چند قدم پر کار سواروں نے روک لیا۔ کار سواروں کو چکما دے کر بھاگنے کی کوشش پر مسلح افراد نے گھیر لیا۔ مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نوجوان کو اسلحہ کے زور پر کار میں بٹھا کر فرار ہو گئے ہمارا کسی سے دشمنی نہیں ہے اور واقعہ پر پولیس سے رابطے میں ہیں۔ والد نے بتایا کہ بیٹا کاروبار میں ساتھ ہاتھ بٹا رہا تھا پولیس کو رپورٹ کر دیا۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Hammasini ko'rsatish...
👍 1 1
Repost from N/a
اسرائیل کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کا ڈرون حملہ ـ حزب اللہ نے اسرائیل کے سرحدی علاقے میں اپنے اہداف کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا، ڈرون حملہ بدھ کے روز کیا گیا جس میں کم از کم سات لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ لبنانی حزب اللہ نے یہ ڈرون حملہ حرفیش نامی گاؤں میں کیا ہے۔ یہ گاؤں عرب آبادی کا گاؤں ہے اور لبنانی سرحد سے محض تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ حزب اللہ کی طرف سے یہ ڈرون حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وزیر اعظم اسرائیل نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ لمبے عرصے سے جاری جھڑپیں جلد بڑھا دی جائیں گی۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ہرزی حلوی نے بھی کہا تھا کہ ہم حزب اللہ کے بارے میں فیصلے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حرفیش میں فٹ بال کے میدان پر حملہ ہوا۔ کچھ لوگ ہلاک ہوئے ہیں لیکن ان کی شناخت کا ہمیں پتا نہیں۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Hammasini ko'rsatish...
Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

👍 2 1
Repost from N/a
Photo unavailableShow in Telegram
اسرائیل کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کا ڈرون حملہ ـ
Hammasini ko'rsatish...
Repost from N/a
Photo unavailableShow in Telegram
اسرائیلی فوج کا ایک اور کیمپ پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ـ
Hammasini ko'rsatish...
Repost from N/a
اسرائیلی فوج کا ایک اور کیمپ پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ـ صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ میں واقع  اسکول میں پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس سے 32 افراد شہید ہوگئے۔  فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے اسکول پر حملہ کیا، فضائی حملے کے نتیجے میں عمارت میں پناہ لیے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔  اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسکول میں موجود حماس کے فائٹرز کو نشانہ بنایا۔  دوسری جانب غزہ سرکاری میڈیا کے ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے  اسرائیلی وضاحت کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر حملوں کا جواز پیش کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں بنا رہا ہے۔  فلسطینی وزارت صحت کا بتاناہےکہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں ـ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Hammasini ko'rsatish...
Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

Repost from N/a
Photo unavailableShow in Telegram
بلوچستان: مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تین افراد جاں بحق، سات  زخمی ـ کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس میں اوتھل کے قریب آگ لگنے سے 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں وایارو کے مقام پر مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 7 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق کوچ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ جزوی طور پر معطل رہنے کے بعد کھول دی گئی ہے۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Hammasini ko'rsatish...
👍 1
Repost from N/a
Photo unavailableShow in Telegram
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صنعتکار جاں بحق ـ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں دن دہاڑے کار پر فائرنگ سے صنعتکار کو قتل کردیا گیا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے یا ٹارگٹ کلنگ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کی سڑک پر کار سوار شخص کو گھر کی جانب آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ، فائرنگ ہوتے ہی ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کار سڑک پر بائیں جانب کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول بینک سے رقم نکال کر گھر کی جانب آ رہا تھا کہ راستے میں نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹا کئے، گاڑی میں سوار شخص کی شناخت آصف سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے سے صنعتکار تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا لوٹ مار کے دوران مزاحمت کا نتیجہ؟ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Hammasini ko'rsatish...
👍 2
Repost from N/a
Photo unavailableShow in Telegram
افغانستان: بھرے مجمع میں 65 مجرمین پر حدود اللہ کا نفاذ ـ
Hammasini ko'rsatish...
👍 7😍 2👎 1
Repost from N/a
افغانستان: بھرے مجمع میں 65 مجرمین پر حدود اللہ کا نفاذ ـ ‌افغانستان ‎کے  صوبے سرِپُل میں حدود نافذ کرکے 63 مجرمان کو کثیر لوگوں کی موجودگی میں کوڑے مارے گئے اس کے علاؤہ 2 افراد پر پنجشیر میں حد نافذ کی گئی۔ ان افراد پر سنگین نوعیت کے جرائم لواطت، چوری اور ناجائز تعلقات پر ضروری گواہیوں اور ثبوتوں کی موجودگی میں تمام الزامات ثابت ہوئے تھے، لہذا ان مجرمین پر حد کے نفاذ کا نصاب پورا ہونے پر افغانستان کی سپریم کورٹ کے حکم پر حدود کا نفاذ کیا گیا ۔ سرپُل میں جن افراد پر سزا نافذ کی گئی، ان میں 14 خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ سزائیں سرِپُل کے اسٹیڈیم اور پنجشیر کے ایک میدان میں  کثیر لوگوں کی موجودگی میں دی گئیں۔ سر پل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی موجودگی میں حدود کا نفاذ عوام کی عبرت کے لئے ہے۔ حدود کے نفاذ کے وقت حکومتی حکام اور ججز کے علاوہ بڑی تعداد میں  مقامی لوگ موجود تھے۔ اسلامی نظام کے نفاذ کی وجہ سے اس وقت دنیا کی واحد اسلامی ریاست افغانستان تمام امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ اور امیدوں کا مرکز  ہے۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Hammasini ko'rsatish...
Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

👍 16👎 3😱 1
Repost from N/a
Photo unavailableShow in Telegram
ترکی کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ـ استانبول: ترکی کا ایک فوجی تربیتی طیارہ آج بروز منگل کو وسطی صوبے قیصری میں گر کر تباہ ہو گیا، دو پائلٹ جاں بحق ـ ترک وزارت دفاع نے مقامی نیوز میڈیا پر نظر آنے والی ویڈیو فوٹیج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں دو جوان جاں بحق ہو گئے۔ وزارت نے کہا کہ SF-260 D تربیتی طیارے نے قیصری کے ایک فضائی اڈے سے دو پائلٹوں کے ساتھ تربیتی مشقوں کے لیے اڑان بھری تھی۔ طیارہ گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ وزارت نے مزید کہا کہ ہنگامی ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ دونوں پائلٹ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ https://t.me/TribalNewsUrdu2
Hammasini ko'rsatish...
3👍 2🔥 1