ISLAM WITH EMAN
Kanalga Telegram’da o‘tish
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Ko'proq ko'rsatish1 286
Obunachilar
-124 soatlar
-37 kun
-730 kun
Postlar arxiv
1 286
🔷 سوشل میڈیا پر سیانوں کی بھرمار 🔷
بچپن میں ایک دوست کے ساتھ ایک ڈیرے پر گئے تو ان کا کتا دوڑتا ہوا استقبال کرنے پہنچ گیا۔ میرے سیانے دوست نے مشورہ دیا کہ زمین پر بیٹھ جاتے ہیں۔
کیونکہ بیٹھ جائیں تو کتا کاٹتا نہیں ہے۔ ہم دونوں زمین پر بیٹھ گئے۔ کتا جس رفتار سے دوڑتا ہوا آیا۔ واقعی قریب آکر آہستہ ہوگیا اور ہمارے نزدیک آکر کھڑا ہوگیا اور پھر ہمارے سامنے آکر بیٹھ گیا۔ ہم ایک نئی مصیبت میں گرفتار ہو گئے نہ اب پیچھے بھاگ سکتے تھے اور نہ ہی وہ ہمیں آگے جانے کی اجازت دے رہا تھا۔ جوں ہی ہلنے کی کوشش کرتے وہ فوراً پھنکارتا ہوا کھڑا ہو جاتا۔ خیر کچھ دیر بعد ڈیرے سے ایک کسان برآمد ہوا۔
پوچھنے لگا جوانو، خیر اے کدھر بیٹھے او۔ میں نے کہا بس آپ کے کتے کے ڈر سے۔۔۔۔ اس نے کتے کو آواز دیکر بلایا تو ہماری جان چھوٹی۔
اس دن سمجھ میں آیا کہ سیانوں کی ہر بات بھی نہیں ماننی چاہئے کیونکہ اگر اس دن زمین پر بیٹھنے کی بجائے ہم کچھ پتھر اٹھا کر کتے کو بھگاتے تو وقت کی بچت بھی ہوتی اور ہمیں کتے کو آدھا گھنٹہ وفا پر درس بھی نہ دینا پڑتا.
ماضی میں کچھ لوگ ہی سیانے ہوتے تھے۔ آجکل تو سوشل میڈیا پر سیانوں، گیانیوں اور عقلمندوں کا وہ گھمسان کارن پڑا ہے کہ سمجھ ہی نہیں آتی کس کی مانیں اور کس کی نہ مانیں۔
اگر آپ سوشل میڈیا پر پھیلی ویڈیوز کو سکرول کرنا شروع ہو جائیں تو پاگل ہو جائیں۔ دنیا کے ہر موضوع پر بات کرنے والے گیانی آپ کو حیران کر دیں گے مثلا ً اگر آپ صحت کے موضو ع پر پریشان ہیں تو ایک شخص کہے گا کہ فرائی انڈے نہ کھائیں کولیسٹرول بڑھنے کا خطرہ ہے، دوسرا بولے گا یہ تحقیق بالکل غلط ہے انڈے گڈ کولیسٹرول لیول کے لئے مددگار ہیں۔ ایک کہے گا دیسی گھی کے پراٹھے موٹاپا کریں گے دوسرا بولے گا دیسی گھی نقصان دہ نہیں بلکہ ڈالڈا گھی اور تیل زہر قاتل ہے۔ ایک کہہ رہا تھا ناشتے میں بریڈ کی بجائے اگر آپ فروٹ کھائیں تو پروٹین، فائبر اور کاربوہائیڈریٹ کا خزانہ ہے۔ ایک اور ویڈیو نظروں سے گزری کہ ناشتے میں فروٹ کھانا شوگر لیول ہائی کر دے گا اور آپ کی جان لے لے گا۔ کوئی بولے گا سفید شوگر کی بجائے براؤن شوگر استعمال کریں تو کوئی بولے گا انگور اور آم میں موجود شوگر بھی نقصان دہ ہے۔ بھانت بھانت کی بولیا ں ہیں۔
ہر وہ شخص ڈائٹ ایکسپرٹ اور وزن کم کرنے والا ماہر بنا ہوا ہے جس کے پاس ایک کیمرہ لائٹ اور فون ہے۔
صحت سے ہٹیں تو آپ کو امیگریشن کی معلومات دینے والے سیانے مل جائیں گے۔ فلاں ملک نے اپنے دروازے کھو ل دیئے۔ عرب ممالک میں رہنے والوں کے لیے خوشخبری۔
ان سے ہٹیں تو موٹیویشنل اسپیکر اور عامل جکڑ لیں گے فلاں وظیفہ کریں تو فلاں مشکل حل، فلاں ورد کریں تو فلاں مصیبتیں ٹل جائیں گی۔
اتنے پیسے سے فلاں بزنس کریں تو لاکھ پتی بن جائیں گے۔
ان سے ہٹیں تو ٹوٹکوں والے پریشان کرنے پہنچ جائیں گے کہ فلاں ٹوٹکا کریں تو شوگر منٹوں میں ختم، کینسر سے چھٹکارا۔ بلڈ پریشر سے بچ جائیں گے۔
ان سے جان چھڑائیں تو سیاسی سیانے آپ کو اندر کی خبریں دیں گے فلاں لیڈر کے سامنے آرمی چیف نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ معافی تلافی کی نوبت آگئی۔ دوڑیں لگ گئیں ۔۔ اگلے دو دن بہت اہم ہیں۔
اس سے نظریں ہٹائیں تو دنیا بھر میں حیران کن معلومات دینے والے سیانے آ ٹپکیں گے۔ فلاں ملک میں ایک بچہ پیدا ہوا ہے پیدا ہوتے ہی اس نے آئی پیڈ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ جنگ لگنے والی ہے۔ گھر میں موم بتی اور پانی کا اسٹاک کرلیں۔
پھر کچھ سیانے ایسے بھی ہیں جو صرف قیامت کی خبر دینے کے لئے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں یعنی دجال کی ساری نشانیاں پوری ہوگئی ہیں بس اب قیامت آنے والی ہے۔ بگل بج گیا ہے۔ صف آرائی شروع ہو چکی ہے۔ بس اب مہدی کا ظہور اس ہفتے ہونے والا ہے۔
اگر ان سیانوں کی ساری باتوں پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ہم کھانے میں صرف ہوا اور گھاس کھا سکیں گے۔ دنیا میں ترقی کی بجائے صرف قیامت پر فوکس کریں گے اور تعلیم سے نجات حاصل کر کے صرف موٹیویشنل اسپیکر بن جائیں گے۔
اگر آپ ویوز کی بنا پر عقلمندی کا تعین کرتے ہیں تو چاہت فتح علی خان کو سب سے بڑا سنگر مان لیں کیونکہ اس ہفتے اس کی ویڈیو بائیس ملین ویوز کا ہدف عبور کر گئی ہے۔
یاد رکھیں نیٹ فلیکس، یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پر پھیلے یہ تمام وی لاگر اور سیانے آپ سے صرف سکون چھیننے آتے ہیں آپ بیل آئیکان بجاتے جاتے ہیں اور اپنی پریشانیوں میں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔
اگر آپ کو علم حاصل کرنے کا واقعی شوق ہے تو کتابوں کے مطالعہ میں سر کھپائیں یا پھر اس کو فالو کریں جو خود بہت سی کتابیں پڑھتا ہو ۔۔
#محموداصغرچودھری
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
یہ اس وقت مسجد میں ہی بیٹھے ہیں، اور ان کی خاموشی یہ بتارہی ہے کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں۔ مفتی صاحب نے دوٹوک انداز میں کہا۔
تو کیا یہ "خاموشی نیم رضامندی" اس بات کا ثبوت نہیں کہ آدھی جائیداد میری ہے۔ لالا نے کہا۔
یہ خاموشی ان کی کمینگی کا ثبوت ہے، جائیداد کا ثبوت ڈاکومنٹس ہوتے ہیں؛ عدالت کاغذ کو مانتی ہے۔ اور ان کو بھی یہ پتا ہے کہ تمہارے پاس کاغذ نہیں اس لیئے اب یہ اخلاقیات اور احسانوں کو بھول کر پوری جائیداد کی تقسیم کی بات کررہے ہیں۔ چاروں بھائیوں اور تینوں بہنوں کے بھنچے ہوئے ہونٹ دیکھ کر مفتی صاحب کو بھی غصہ آگیا تھا اور انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر سب کو منہ پر کمینہ کہہ دیا۔
ٹھیک ہے مفتی صاحب! آپ ساری جائیداد کی تقسیم کا حساب کردیں۔ اور میں آج اسی مسجد میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آج کے بعد میرا اور میرے بچوں کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا؛ لالا نے رندھے ہوئے لہجے میں کہا، اور جانے لگے۔
ٹھہرو! مفتی صاحب نے لالا کو آواز دی؛ ابھی اور اسی وقت وکیل کو بلاو اور تمہارے جو جو بیٹے تمہارے کاروبار میں تمہارا "ہاتھ بٹا رہے" ہیں ان کی لیگل حیثیت کا تعین کردو۔ پندرہ بیس سال بعد تمہاری اولاد اسی طرح کسی مفتی سے مسئلہ پوچھ رہی ہوگی۔
جو غلطی تمہارے باپ سے ہوئی ہے اسے نہ دہراو۔
کل کو تمہارا بڑا بیٹا بھی اسی طرح اپنے باقی بہن بھائیوں سے قطع تعلقی جیسا غیرشرعی فیصلہ کررہا ہوگا۔ شریعت کےایک حکم پر عمل نہ کرنے کا دیکھو کہاں کہاں تک اثر جارہا ہے؛ بہن بھائیوں میں نفرت، خاندان ٹوٹ گیا، مارکیٹ میں ساکھ کو نقصان اور علاقے میں بدنامی الگ۔
ابھی جاو اور لکھت پڑھت کرلو۔ شریعت کے ہر حکم میں برکت ہے۔ جاؤ بیٹا! ابھی سے لکھت پڑھت کرلو۔
مفتی صاحب! چائے تیار ہے، ایک خادم نے آکر کہا؛ مفتی صاحب تھوڑی دیر خادم کو غصے سے دیکھتے رہے پھر اونچی آواز میں بولے، ان احسان فراموشوں کو چائے پلاونگا؛ نکالو ان کو یہاں سے، اتنا وقت ضائع کردیا ہے۔
مفتی صاحب! آپ ہماری بیستی (بےعزتی) کررہے ہیں؛ ڈاکٹر نے احتجاج کیا۔
ڈاکٹر صاحب ! مفتی صاحب غصے سے بولے، ایک مرلے کی دکان آپ کی قیمت ہے اور عزت بےعزتی کی بات کرتے ہو؟
اللھم صل علی محمد وآل محمد
✍ تحریر۔۔ِ محمد صریم لوہانی
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6430
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 لکھت پڑھت کیوں نہیں کی؟ 🔷
پانچ مرد اور تین عورتیں، مفتی صاحب کے مدرسے میں آئی ہوئی تھیں۔ تعارف ہوا تو پتا چلا کہ یہ سارے بہن بھائی ہیں۔ باپ کو فوت ہوئے دو سال ہوگئے ہیں اور ابھی تک ترکے کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا ہے؛ ایک بہنوئی نے عدالت میں جانے کی بات کی تو کسی سیانے نے کہا، بھائی پہلے کسی مفتی سے بات کرلو، کیوں گھر کی بات کچہری میں لے جاتے ہو، لہذا اب یہ سارے مفتی صاحب سے پوچھنے آئے تھے کہ کیا کریں مسئلہ کیسے حل کریں؟
مفتی صاحب نے مختصر سا جواب دیا: "بھائی شریعت کا حکم بڑا واضح ہے، بیوہ کا حصہ نکالنا ہے اور بیٹوں کو دو دو اور بیٹیوں کو ایک ایک حصہ ملنا ہے۔ بس تقسیم کرو اور اپنا اپنا حصہ کے کر چلتے بنو۔"
مفتی صاحب نے تو بات ختم کردی، اب سارے بھائی بہن مفتی صاحب کو تک رہے ہیں، مفتی صاحب نے جب دیکھا کہ کوئی اپنی جگہ سے ہلا ہی نہیں تو پوچھا: "اب اصل بات بتاو، کیا رولا ہے؟"
لالا کہتا ہے پوری جائیداد میں سے آدھا حصہ میرا ہے اور باقی آدھی میں بھی میرا حصہ ہے، بڑی بہن نے سب سے بڑے بھائی کی جانب اشارہ کرکے "اصل مسئلہ" بیان کردیا۔
کیوں بھئی! چٹے وال (سفید بال) ہیں تمہارے یہ کون سی منطق ہے کہ آدھی جائیداد بھی تمہاری اور باقی آدھی میں سے بھی تم حصہ لو گے، یہ کونسا قانون ہے؟
آدھی جائیداد اس لیئے میری کہ ہے ہی میری، اور باقی آدھی میں سے میرا حصہ اس لیئے کہ وہ اباجی کا ترکہ ہے اور بیٹا ہونے کے ناطے ان کی طرح میرا بھی حصہ بنتا ہے۔
تو جو آدھی جائیداد آپ کی ہے اسے تو کوئی تقسیم نہیں کررہا، یہاں تو آپ کے والد کے ترکے کی بات ہورہی ہے۔ جہاندیدہ مفتی اصل بات سمجھ چکا تھا، لیکن پھر بھی کریدنا مناسب سمجھا۔
دیکھیں مفتی صاحب! اصل میں ساری جائیداد ابا جی کے نام پر تھی، ابا جی کی اپنی بھی اور میرے والی بھی، تو جو میری والی جائیداد ہے وہ تو تقسیم نہیں ہوگی نہ؟ میں تو زندہ ہوں کوئی مر تو نہیں گیا۔ لالے نے شدید غصے سے کہا۔
اور تمہاری جائیداد ابا کے نام پر کیوں تھی؟ مفتی نے بھنویں اٹھا کر پوچھا۔
بس جی جو کمایا ابا کے نام پر لکھتے گئے؟ لالے نے جواب دیا۔
بھائی! اب بات یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو قانونی طور پر مرحوم کے نام پر تھی، وہ ورثاء میں تقسیم ہوگی۔
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ آدھی جائیداد آپ کی تھی جبکہ آپ کے پاس کاغذی ثبوت نہیں تو کیسے یہ بات تسلیم کی جائے کہ آدھی جائیداد آپ کی ہے؟ مفتی صاحب نے پوچھا۔
مفتی صاحب! ابا کی ایک چھوٹی سی دکان تھی، بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا تھا۔ ابا کو دوسرے بندے کی ضرورت تھی، میں نے میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑ کر ابا کے ساتھ دکان چلانی شروع کردی۔ دو سے چار ہاتھ ہوئے تو گھر میں خوشحالی آنے لگی۔ یہ پڑھتے رہے، میں دکان پر ابا کے ساتھ ہاتھ بٹاتا رہا۔ ایک ڈاکٹر بنا، ایک انجینئر، وہ وکیل بیٹھا ہوا ہے اور وہ بیس گریڈ کا یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور میں ٹھہرا میٹرک پاس دکاندار۔
ابا جی نے اسی دکان کی کمائی سے جتنے پلاٹ لیئے، جتنی زمینیں لیں، دکانیں بنائیں ان سے پوچھیں اس ساری کمائی میں ان کا کتنا حصہ ہے اور میرا کتنا؟ جب تک میں نہیں تھا ابا کی دکان میں گھر کا گزارہ مشکل سے ہوتا تھا، اماں سے پوچھ لیں، اور جب سے میں نے ابا کا ہاتھ بٹایا تو آج ہم مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان کی تعلیم، ان کی شادیاں سب اسی بزنس سے ہوئیں، اس بزنس سے جس میں آدھی محنت میری تھی، اور آج یہ میری محنت، میری قربانی کی نفی کرکے مجھے کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ ابا جی کا ہے اس لیئے تقسیم ہوگا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ یہ کہتے کہتے لالا کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
مفتی صاحب کچھ دیر خاموش رہے، پھر بولے : "آپ اپنے ابا کے ساتھ کس حیثیت سے کاروبار میں شریک ہوئے تھے؟"
کس حیثیت؟ کیا مطلب؟ میں بیٹا ہوں، باپ کا ہاتھ بٹایا ہے۔ لالا بولا۔
دیکھیں اگر ہاتھ بٹایا ہے تو پھر قانونی طور پر آپ حصہ دار نہیں، اور اگر آپ کہتے ہیں کہ آدھی جائداد آپ کی ہے تو پھر آپ کو بتانا پڑے گا کہ آپ اپنے والد کے بزنس میں ففٹی پرسنٹ کے پارٹنر تھے یا ان کے بزنس میں مینیجر تھے؟ اگر پارٹنر تھے تو اس کے ڈاکومنٹس، ہر مہینے منافع کی تقسیم وغیرہ، اور اگر مینیجر تھے تو کتنی تنخواہ پر؟ مفتی صاحب نے پوچھا۔
لالا منہ کھولے مفتی صاحب کو دیکھے جارہا تھا۔ ان سے کچھ بولا نہیں گیا۔
کوئی ڈاکومنٹری پروف ہے؟ مفتی صاحب نے پھر پوچھا۔
باپ بیٹے میں کونسی لکھت پڑھت؟ لالا نے بالآخر جواب دیا۔
دیکھو بھائی! شریعت میں ہے کہ جب بھی لین دین کرو، اسے لکھ لیا کرو۔ اگر آج آپ ثابت کردیتے ہیں کہ آپ اپنے والد کے ساتھ پارٹنر تھے تو یہ آدھا بزنس آپ کے نام ہوجائے گا اور اگر ثابت نہیں کرسکتے تو پھر یہ تمام ورثاء میں تقسیم ہوگا۔
مفتی صاحب! آپ ان سے مسجد میں پوچھیں کیا ابا کی ساری جائیداد ابا کی اپنی محنت کی ہے یا میری بھی محنت شامل ہے؟
1 286
🔹 لہسن
معدے کی رطوبت ختم کرتا ہے۔
بچھو یا سانپ کاٹ لیں تو لہسن کھانے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
روزانہ صبح لہسن کے ایک دو جوئے کھانے سے زکام نہیں ہوتا۔
🔹 کچنار
سرد خشک تاثیر کی حامل ہے اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔
بواسیر کا خاتمہ کرتی ہے۔
مسلسل استعمال سے کسھ مالا پھوڑے پھسیوں اور برص سے نجات مل جاتی ہے۔
🔹 چقندر
گرم تر تاثیر کی حامل ہے۔ عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے۔
جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
جگر کو طاقت دیتی ہے۔
🔹 لسوڑا
سرد تر خاصیت کا حامل ہے۔
پیشاب کی جلن اور پیشاب کا بار بار آنا ختم کرتا ہے۔
پیاس کی شدت اور گرمی کے بخار کو رفع کرتا ہے۔
قبض کشا ہے اور گلے اور سینے کو طراوت دیتا ہے۔
🔹 سردا
سرد مزاج کا حامل ہے۔
کمزور مریضوں کے لئے پکا ہوا پھل مفید ہے کچا نقصان دہ ہے۔
خون کو صاف کرتا ہے اور صالح خون بناتا ہے۔
قوت باہ پیدا کرتا ہے۔
🔹 انار
میٹھا انار سرد تر اور کھٹا انار سرد خشک تاثیر کا حامل ہے گرمی دور کرتا ہے۔
کمزوری معدہ جگر دست اور قے میں ے حد مفید ہے۔
پیشاب آور ہے اور بھوک بڑھاتا ہے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6422
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 غذاؤں کی تاثیر 🔷
اچار گرم خشک مزاج رکھتا ہے۔
اخروٹ خشک مزاج رکھتا ہے۔
انجیر گرم تر مزاج رکھتا ہے۔
آلو سرد خشک مزاج رکھتا ہے۔
انگور گرم تر مزاج رکھتا ہے۔
املی سر مزاج رکھتی ہے۔
اسپغول سرد مزاج رکھتا ہے۔
امرود معتدل مزاج رکھتا ہے۔
آڑو سر مزاج رکھتا ہے۔
بینگن گرم مزاج رکھتا ہے۔
بادام گرم مزاج رکھتا ہے۔
کھٹا انار سرد مزاج رکھتا ہے۔
آلوچہ سرد مزاج رکھتا ہے۔
پان کی تاثیر گرم خشک ہے۔
آملہ کی تاثیر سرد خشک ہے۔
چونہ کی تاثیر گرم ہے۔
پستے کی تاثیر گرم ہے۔
برف کی تاثیر سرد خشک ہے۔
گاجر معتدل مزاج ہے۔
پودینہ کی تاثیر گرم خشک ہے۔
تل گرم مزاج ہے۔
چائے گرم مزاج ہے۔
چنا گرم مزاج ہے۔
خربوزہ گرم مزاج ہے۔
چقندر گرم مزاج ہے۔
بیر خشک مزاج ہے۔
جامن سرد مزاج ہے۔
جو اور پالک کی تاثیر سرد ہے۔
مونگ پھلی گرم مزاج کی ہے۔
🔹 بھنڈی
سرد مزاج اور خشک ہوتی ہے۔
پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے۔
کبھی کبھی قبض بھی کر دیتی ہے۔ دیر ہضم ہے۔ خشکی دور کرتی ہے۔
🔹 بینگن
خشک مزاج سبزی ہے۔
بواسیر کے مریضوں کے لئے لاجواب ہے۔
دل کو مضبوط کرتی ہے۔
ہاضمہ مضبوط کرتی ہے اور جگر کو طاقت دیتی ہے۔
🔹 ککڑی
پکا کر کھائیں یا دونوں حالتوں میں کھائیں مفید ہے۔
نمک کے ساتھ کھائیں تو جلد ہضم ہوتی ہے۔
امراض قلب میں بہترین ہے۔
پیاس کی شدت کو دور کرتی ہے۔
🔹 پیٹھا
سرد تر اور نہایت طاقتور ہے۔
رسائن ہے۔ خون اور گوشت کو بڑھاتا ہے۔
اعصاب اور گرمی کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے۔
قبض کو دور کرتا ہے اور حاملہ عورتوں کے لئے بہت مفید ہے۔
🔹 حلوہ کدو
سرد تر مزاج رکھتا ہے اور جلد ہضم ہے۔
دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔
گرمی کا بخار دور کرنے کے لئے کدو کا ٹکڑا پاؤں اور ہاتھوں پر ملیں۔
🔹 ٹنڈا
سرد تر مزاج رکھتا ہے ۔
دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
گوشت کے ساتھ پکائیں تو دیر سے ہضم ہوتا ہے۔
نزلہ زکام اور بلغم میں نقصان دہ ہے۔
🔹 ٹماٹر
خون پیدا کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔
گردوں کی تکلیف میں ٹماٹر سے پرہیز کریں۔
چھلکا ہضم نہیں ہوتا اس لئے چھلکا اتار کر ہی کھائیں۔
موٹاپے اور شوگر کے مرض میں مفید ہے۔
🔹 ساگ
چولائی کا ساگ زود ہضم اور دافع زہر ہے۔
سازاک کی پیپ اسے کوٹ کر پلانے سے ختم ہو جاتی ہے۔
قبض کشا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔
پتھری اور ریت خارج کرتا ہے۔
نکسیر نزلہ اور پتھری کا شافی علاج ہے۔
قلفہ کا ساگ درد گردہ کو ختم کرتا ہے۔
🔹 کریلا
گرم اور خشک مزاج کی سبزی ہے۔
خون کی خرابی کو دور کر کے خون صاف کرتی ہے۔
تلی جگر اور بخار کے لئے بہت مفید ہے۔ اور شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت اکسیر ہے۔
بھوک لگاتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔
🔹 گھیا توری
سرد مزاج کی حامل سبزی ہے۔
خون کی گرمی اور جوش کو کم کرتی ہے۔
توری کا سالن جریاں خون میں بہت فائدہ دیتا ہے۔
مرچ ڈال کا توری کا سالن کھانے سے بخار ختم ہو جاتا ہے۔
قبض کشا ہے بھوک لگاتا ہے گرمیوں میں جلن اور پیاس دور کرتا ہے۔ کھانسی اور گرمی کو دور کرنے میں مفید ہے۔
🔹 گھیا کدو
سرد تر سبزی ہے۔
بد ہضمی بخار اور دیگر خون اور گرمی کی بیماریوں کو دور کرتی ہے۔
گھیا کاٹ کر پیروں کے تلؤں پر مالش کریں تو گرمی ختم ہو جاتی ہے۔
حافظہ تیز کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔
🔹 سوہانجنہ
مزاج خشک ہے۔ پھلیاں اور پھول کڑوے ہوتے ہیں۔
بادی امراض اور بلغم کے لئے اکسیر ہے۔
فالج، جوڑوں کے درد ریح کے امراض اور کمر کے لئے بے حد مفید ہے۔
گردہ مثانہ کی پتھری اور ریت ختم کرتا ہے۔ معدے کو صاف اور بھوک بڑھاتا ہے۔
🔹 آلو
سرد خشک مزاج کی حامل ہے۔
زیادہ استعمال سے اپھارا ہو جاتا ہے۔
چھلکے سمیت ابال کر چھلکا اتارا جائے اور کھایا جائے تو طاقتور ہے۔
آلو تنور میں بھون کر نمک لگا کر کھانے سے گنٹھیا کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔
🔹 مٹر
سرد خشک اور زود ہضم ہے۔
حیاتین اور پروٹین سے بھرپور سبزی ہے۔
جسم کی معدنی طاقت کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
دیر ہضم ہے اس لئے امراض شکم کے مریض اس سے پرہیز کریں۔
🔹 اجوائن
گرم خشک مزاج کی حامل ہے۔
جراثیم کش ہے اور تشنج ختم کرتی ہے۔
کسی بھی مقام پر درد ہو اس کا تیل استعمال کرنے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
اجوائن کو میٹھے تیل میں ڈال کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اعضاء کا درد، ہچکی، نفخ شکم میں بے حد مفید ہے۔
گندے زخموں اور ناک کے کیڑوں کو ختم کر دیتی ہے۔
🔹 پیاز
پیشاب آور اور حیض آور ہے۔
پیاز کا اچار قے دست ہیضہ اور امراض معدہ کو دور کرتا ہے۔
پیاز کی گانٹھ ہاتھ میں ہو تو لو نہیں لگتی
بچھو بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا رس درد ختم کر دیتا ہے۔
پیاز کاٹ کر نمک لگا کر ہچکی کے مریض کو کھلائیں تو ہچکی بند ہو جائے گی۔
وبائی امراض سسے بچنا ہو تو پیاز کو جیب میں رکھیں۔
1 286
کیوں عورتیں مردوں کے مقابلے میں جلدی بوڑھی ہوجاتی ہیں؟
ماں کے رحم میں اللہ تعالیٰ بچے کو نہایت کھارے پانی میں رکھتا ہے تاکہ اُس کا جسم صاف ستھرا رہے اور ماں کو بچے کا وزن کم محسوس ہو۔
اور اللہ تعالیٰ بچے کو روزی بند ناف کے ذریعے پہنچاتا ہے جو ماں سے جڑی ہوتی ہے...
پس اگر ماں کھانے پینے میں کوتاہی کرے تب بھی بچے کے رزق میں کمی نہیں آتی، کیونکہ وہ اپنی ضروری غذائیں ماں کے دانتوں اور ہڈیوں سے حاصل کرتا ہے۔
اور اسی وجہ سے مائیں عمر کے بڑھنے کے ساتھ دانتوں، ٹانگوں ، کمر اور گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہوتی ہیں، اور آخر میں کہا جاتا ہے کہ عورت مرد سے پہلے بوڑھی ہو جاتی ہے۔
اگر لوگ جان لیں کہ ان کی ماں نے ان کے لیے اپنی ہڈیوں کو پگھلا دیا، تو وہ حیران رہ جائیں گے کہ کیسے ماں کا شکریہ ادا کریں..🥰
آیت اللہ مجتھدی ❤️
1 286
🔷 ایک وقت آئیگا کہ ہر گھر سے ایک ناچنے والی نکلے گی۔ ۔ ۔
یہ ہم لڑکپن میں بزرگوں سے سنتے تھے تو انکی عقل پر ماتم کرنے کو جی چاہتا تھا۔
ایسے کیسے ہو سکتا ہے؟
ناچنے والی تو بہت واہیات ہوتی ہے۔ ۔
انڈین فلمیں دیکھی ہیں ؟ ، ، ، اس میں ایک ہیلن ہوتی تھی ۔ ۔
بس پوری فلم میں وہی ایک عورت نما ہیجڑا ہوتی تھی ۔ ۔
جو برے کردار کے مردوں سے پیسے لیتے ہوئے ناچتی تھی۔
ایسی عورت ہر گھر میں کیسے ہو سکتی ہے؟
ہم حیرانی سے سوچا کرتے تھے ۔
پھر وقت بدلتا گیا ۔ ۔
دوپٹے سروں سے سینوں پر آ گئے۔ ۔
شلواریں ٹخنوں سے اوپر جانے لگیں ۔ ۔
کوئی بزرگ روکتا ۔ ۔ تو ہم ہی راستے میں آ جاتے ۔ ۔۔
کیا ہوگیا ہے، اتنی حساسیت کیوں ۔ ۔ لڑکی ہے تو جان لو گے کیا ؟؟
جینے دو اس کو ۔ ۔ زرا سی ٹانگ ننگی ہو گئی تو کیا قیامت آ جائیگی۔ ۔
کچھ نہین ہوتا، فیشن ہے ۔ ۔ بس ۔ ۔ کالج میں زرا ماڈرن لک دینی ہوتی ہے۔ بچیوں کو ۔ ۔ اور کیا ۔ ۔ مائیں بھی بیک فٹ پر چلی جاتیں ۔ ۔
دوپٹے سینوں سے کاندھے پر چلے آئے۔ ۔ اور پھر غائب ہونے لگے۔ ۔
فیشن ہے ۔ ۔ فیشن ہے ۔ ۔
یہ جو فیشن ہوتا ہے نا ؟؟ یہ ایکسپٹنس کا لیکچر ہوتا ہے ۔ ۔
بلکہ لیکچر سے زیادہ اسٹرونگ کوئی چیز ۔ ۔ ۔ جیسے سن کر دینے والی کوئی دوا ۔ ۔
انسانی معاشرے میں حیا آہستہ آہستہ ختم کرو تو ہو جاتی ہے۔ یکدم کرو تو انسانی فطرت احتجاج کرتی ہے۔ ۔
تو فیشن بڑھتے گئے ۔ ۔ کپڑے گھٹتے گئے ۔ ۔
مقصد عورت سے اسکی فطری حیا چھین کر اس کو نچانا تھا۔ ۔
معلوم ہے برا لگے گا ۔ ۔ کہ ایسے کیسے ہو سکتا ہے ۔ ۔
پھر ڈیجیٹل دنیا آئی ۔ ۔ اسمارٹ فون نے اسمارٹ ٹی وی ہر ایک ایک ہاتھ میں دیدیا۔
سوچیے اگر حیا کو پہلے سے نہ ختم کر دیا گیا ہوتا ۔ ۔ تو ہزار ڈیجیٹل ٹک ٹوک آ جاتے ۔ ۔ کیا لڑکی اسکی اسکرین پر ناچتی ؟
جن کی حیا زرا سی سسک رہی تھی، وہ باقیوں کو ناچتے دیکھ کر ختم ہو گئی۔
جو پھر بھی ثابت قدم رہیں، ان کے لیے ناچنے والیوں کے انٹرویوز آ گئے ۔
ایک کروڑ، دو ، آٹھ، دس، پچاس کروڑ کمانے والے انٹریوز نے رہی سہی کسر نکال دی۔ ۔
فاقے کرنے والی کی بات چھوڑ دیں، ۔ ۔ وہ تو جسم بیچنے کو جائے تو اللہ کا اسکا معاملہ ۔ ۔ یہاں مڈل کلاس اور سفید پوش طبقے کی لڑکی جب دیکھتی ہے کہ کروڑوں کمانے والی کا حسب نسب کوئی نہیں پوچھتا ۔ ۔ تو اس کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔ ۔
پھر معاشرے میں ڈراموں سے لے کر مغربی فیمنزم کی آڑ میں محض عورت کو رنڈی بنانے کا کام بھی جاری رہا ۔ ۔
چائینہ نے ایک ایپ دی ٹک ٹوک ۔ ۔ پھر اسٹریمنگ کی ایپس کا طوفان آ گیا ۔ ۔
مگر چائنہ نے اپنے ملک میں ایسی بے حیائی کو روک دیا، اور محض اپنے لیے مفید کانٹینٹ کی اجازت دی ۔ ۔
جبکہ ہمارے یہاں ٹک ٹوک، اور دیگر اسٹریمنگ ایپس پر عورت ناچنے لگی ۔ ۔
آج ان ایپس پر نوے فیصد ناچنے والی ویڈیوز کا بیک گراؤنڈ ایک گھر کا بیڈ روم یا لیونگ روم ہوتا ہے۔ ۔ اور ناچنے والی ایک گھریلو عورت ۔ ۔
ہر گھر سے ناچنے والی نکلے گی ۔ ۔ بات سچ ہو گئی ہے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 ہمت مردان مدد خدا 🔷
"رات 3 بجے ڈنمارک کے ایک چھوٹے سے پرانے قصبے میں فائر فائٹر ایرک کو ایک کال موصول ہوتی ہے جو نائٹ ڈیوٹی پر ہے۔
فون اٹھاتے ہی ایک عورت کی چیخ سنائی دی
" میری مدد کرو میں اٹھ نہیں سکتی "
گھبرائیں مت میڈم ' ایرک بولا ' ہم ابھی پہنچ رہے ہیں آپ کہاں ہیں ؟
مجھے نہیں معلوم ، عورت نے لرزتی ہوئی آواز میں بتایا
آپ کا ایڈریس کیا ہے ؟ ایرک نے پوچھا
"مجھے نہیں معلوم میں چکرا رہی ہوں "
ایرک :کیا آپ مجھے اپنا نام بتا سکتی ہیں
نہیں میں کچھ یاد نہیں کر پا رہی ، میں کیوں یاد نہیں کر پا رہی لگتا ہے میرے سر پر کچھ مارا گیا ہے "
اس کے فورا بعد ایرک فون کمپنی کو کال کرتا ہے اور آنے والی کال کی شناخت اور لوکیشن دریافت کرنے کا کہتا ہے
"ہم معذرت خواہ ہیں ہم یہ لوکیشن شناخت نہیں کر پا رہے"۔ دوسری طرف سے فون آپریٹر جواب دیتا ہے۔
ایرک واپس خاتون سے بات کرتا ہے " کیا آپ اپنا فون نمبر بتا سکتی ہیں ، ہو سکتا ہے کہیں لکھا ہو ڈائری میں ۔
" نہیں میرے پاس نمبر کہیں نہیں لکھا اب میں کیا کروں ، پلیز جلدی کریں، خاتون کی آواز مدہم اور کمزور پڑ رہی تھی
ایرک جلد سوچتے ہوئے ، اچھا اپنے اردگر دیکھیں اور منظر بتانے کی کوشش کریں
خاتون "میرے گھر میں ایک کھڑکی روشن ہے گلی کی طرف اور گلی میں اسٹریٹ لائٹ ہیں ۔
ایرک :کھڑکی کس شکل کی ہے؟
"مستطیل نما ہے "
ایک پرانے ٹاون میں ایرک اس لوکیشن کے تک پہنچنے کی کوشش میں سوچتا ہے
"آپ اپنی جگہ پر رہیں زیادہ موومنٹ مت کریں ہم آپکو تلاش کرنے آ رہے ہیں"
ایرک کو کوئی جواب نہ ملا سوائے زخمی خاتون کی لمبی سانسوں کے۔
ایک لمحہ سوچے بغیر ایرک نے اپنے کیپٹن کو کال کی، صورتحال بتا کر زیادہ سے زیادہ فائر ٹرک بھیجنے کے مطالبہ کیا ،
"یہ بہت بڑا چلینج اور مشکل ٹارگٹ ہے لیکن کسی کی جان بچانا ہمارے لیئے اولین ترجیح ہے " کیپٹن نے جواب دیا
کچھ ہی دیر میں 15 فائر ٹرک ٹاون میں گلی کے ہر کونے پر پہنچ گئے
ایرک نے دوبارہ خاتون کو متوجہ کیا لیکن اب وہ جواب نہیں دے پا رہی تھی ، ایرک ابھی بھی اس کی سانسوں کی اواز سن سکتا تھا،
فون پر ایرک کو فائر ٹرک کا سائرن سنائی دینا شروع ہوا۔ اس نے وائرلیس پر ٹرک کو ایک ایک کر کے اپنا سائرن بند کرنے کا بولا ، فائر ٹرک نے باری باری اپنا سائرن بند کرنا شروع کیا۔
ٹرک نمبر 12 پر پہنچ کر ایرک کو سائرن کی آواز آنا بند ہوئی ، اس نے دوبارہ ٹرک 12 کو سائرن چلانے کا بولا یہ اس گھر کے بہت قریب ہے "ایرک چلایا "
وہ خاتون کی رہائشی بلڈنگ کی گلی میں کامیابی سے پہنچ گیا لیکن ابھی گھر تلاش کرنا باقی تھا ۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ گھر کیسے تلاش کرے ، اچانک اس کے ذہن میں خیال آیا اس نے لاؤڈ اسپیکر اٹھایا اور اس اسٹریٹ والوں سے مخاطب ہوا " ہمیں ایک خاتون کی تلاش ہے جو مصیبت میں ہے اسے ہماری ضرورت ہے مجھے معلوم ہے وہ یہاں قریب ہی ہے اس کے کمرے کی لائٹ آن ہے پلیز آپ لوگ اپنے گھر کی لائٹس آف کر دیں۔ کچھ ہی سکینڈ میں تمام لائٹ آف ہو گئیں سوائے ایک گھر کے ،
ناقابلِ یقین ، ایرک نے کر دیکھایا
فائرمین نے دروازہ توڑا اور دم توڑتی سانس لیتی زخمی خاتون کو اٹھا کر فوری وقت پر ہسپتال پہنچا دیا
دو ہفتے میں وہ مکمل صحتیاب ہو گئی اور اسکی یاداشت واپس آ گئی۔ ایرک نے اپنا فرض بغیر ہچکچاہت کے نبھانے کی مکمل کوشش کی اور کامیاب ہوا۔
اگر آپ کسی کام ٹھان لیں اور ہمت نہ ہاریں تو آپ اپنی مہارت اور جذبے سے پہاڑوں کو ہلا سکتے ہیں اگر ہم ایک ٹیم ورک معاشرے طور پر اکھٹے ہیں تو ایک ناممکن سی صورتحال میں بھی کسی کی مدد کر سکتے ہیں ہم ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں.."
✍ انگلش انسپائرشن اسٹوری سے ماخوذ
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
