ISLAM WITH EMAN
Kanalga Telegram’da o‘tish
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Ko'proq ko'rsatish1 277
Obunachilar
+124 soatlar
Ma'lumot yo'q7 kun
-1030 kun
Postlar arxiv
1 277
🔷 بھگو کر بادام کھانا 🔷
بادام صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں جس کی وجہ اس گری میں فائبر، وٹامن ای اور دیگر غذائی اجزا کی موجودگی ہے۔
مگر بیشتر افراد کے خیال میں باداموں کو پانی میں بھگو کر کھانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
درحقیقت ایسے افراد کی کمی نہیں جو رات بھر باداموں کو کسی برتن میں بھگو کر رکھتے ہیں اور صبح کھا لیتے ہیں۔ مگر کیا واقعی بادام بھگو کر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے؟ اس بارے میں سائنس کی رائے جان لیں۔
مگر اس سے پہلے بادام بھگو کر کھانے کی عادت کے ممکنہ فوائد جان لیں۔۔۔
🔷 نظام ہاضمہ میں ممکنہ بہتری
باداموں کی ساخت سخت ہوتی ہے اور اس وجہ سے اس گری کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔
مگر پانی میں بھگو کر رکھنے سے بادام نرم ہو جاتے ہیں اور ہمارے جسم کے لیے انہیں ہضم کرنا کافی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا ہے کہ بادام بھگو کر کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہو سکتا ہے۔
مخصوص غذائی اجزا کے جذب ہونے کی شرح بڑھ سکتی ہے۔
باداموں کو بھگونے سے انہیں چبانا آسان ہو جاتا ہے جس سے غذائی اجزاء کے حصول میں مدد ملتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق باداموں کو بھگو کر کھانے کے بعد لوگ اس گری کو زیادہ اچھی طرح چباتے ہیں جس سے زیادہ غذائی اجزاء خارج ہوکر جسم کا حصہ بنتے ہیں۔
اسی طرح ہمارا معدہ ان غذائی اجزاء کو زیادہ بہتر طریقے سے جذب کر پاتا ہے۔
🔹 ذائقہ بہتر ہوسکتا ہے
بادام کو بھگو کر رکھنے سے اس کے ذائقے پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
خام بادام سخت اور کرکرے ہوتے ہیں جن کا ذائقہ ہلکا سا تلخ ہو سکتا ہے، مگر پانی میں رہنے سے بادام نرم ہو جاتے ہیں جس سے تلخ ذائقہ بھی گھٹ جاتا ہے۔
تو کیا بادام بھگو کر کھانا زیادہ فائدہ مند ہے؟
اگرچہ بادام بھگو کر کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوسکتا ہے اور غذائی اجزاء کی دستیابی بڑھ جاتی ہے مگر خشک بادام بھی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
یہ گری فائبر، پروٹین اور صحت کے لیے مفید چکنائی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے جبکہ اسے کھانے سے وٹامن ای، میگنیشم اور دیگر متعدد غذائی اجزاء جسم کو ملتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق باداموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے متعدد دائمی امراض بشمول امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ مل سکتا ہے۔
بادام کھانے کی عادت سے جسمانی وزن، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔
تو بادام بھگو کر کھانے سے جسم کے لیے کچھ غذائی اجزاء کو جذب کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ مگر اس کے بغیر بھی بادام صحت کے لیے اتنے ہی مفید ثابت ہوتے ہیں۔
بادام کو جس طرح بھی کھائیں اس سے صحت کو فائدہ ہی ہوتا ہے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
■ مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 بادام (ALMOND)
https://t.me/islamwitheman/4496
🔷 بادام کھانے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4497
🔷 روغن بادام ( Almond Oil)
https://t.me/islamwitheman/4502
🔷 چند باداموں سے معدہ صحتمند
https://t.me/islamwitheman/4503
🔷 بھگو کر بادام کھانا
https://t.me/islamwitheman/4661
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
26 Yan 2023, 22:37
1 277
🔷 دوستی کے درجات 🔷
عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں۔ زیادہ تر 'دوست' لیول 5 یا اس سے نیچے کے ہوتے ہیں، اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ایک بھی لیول 12 کا دوست نہیں ہے۔
■ دوستی کے درجات یہ ہیں:
1. زمیل
کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔
2. جلیس
کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔
3. سمیر
ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔
(یہ وہ مقام ہے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں)
4. ندیم
پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔
5. صاحب
کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔ (اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں)
6. رفیق
کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں۔
7. صدیق
ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔
بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو۔
8. خلیل
ایک قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔
9. انیس
کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں۔
10 نجی
قابل بھروسہ/اعتماد
کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو۔
11. صفی
آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔
12. قرین
کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں۔
اور ان سب سے بڑھ کر۔۔۔
13۔ حبیب
یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبه پر فائز ہوتا ہے۔ يعنی وہ انسان جس سے بے لوث محبت ہو۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
26 Yan 2023, 22:31
1 277
🔷 مصنوعی گوشت 🔷
مصنوعی گوشت سے تیار ڈشیں اب مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
دنیا بھر میں گوشت خوری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جس کی ضروریات پورا کرنے کیلئے صرف مویشیوں کی پیداوار اور افزائش میں اضافہ کرنا ہی کافی نہیں ہوگا۔
اس بحران پر قابو پانے کیلئے سائنسدان اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور کافی حد تک مختلف ذرائع سے گوشت کو مصنوعی طریقے سے تیار کرنے کیلئے کامیابی بھی حاصل کرلی ہے۔
اس حوالے سے سائنسدانوں نے لیبارٹری میں جانوروں کے خلیوں سے گوشت تیار کیا ہے جو بہت جلد لوگوں کے دسترخوانوں کی زینت بنے گا اور آنے والے دنوں میں اس کی تیاری میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
اس گوشت کو کلین میٹ، کلچرڈ میٹ اور ان وٹرو میٹ بھی کہا جاتا ہے جو مصنوعی طور پر تیار کیے جانے والا اصلی گوشت ہے جسے براہ راست جانوروں کے خلیوں سے لیباٹری میں تیار کیا جاتا ہے۔
ایک صحت مند جانور سے اس کے خلیات لینے کے بعد جسے اس عمل میں کوئی نقصان نہیں پہنچتا، انہیں ایک بڑے ٹینک میں رکھا جاتا ہے جہاں انہیں غذائی اجزاء فراہم کیے جاتے ہیں جب تک کہ وہ تقسیم در تقسیم اور بڑھتے نہ جائیں۔
مصنوعی گوشت تیار کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان پُرامید ہیں کہ وہ جلد ہی اس گوشت کو مختلف ریستورانوں میں گاہکوں کو پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس کیلئے انہوں نے اعلیٰ درجے کے ماہر باورچیوں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔
سربراہان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی تک پہنچنے اور بڑی مارکیٹوں میں مصنوعی گوشت کو پہچانے کیلئے کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے، کمپنیوں کو پیداوار بڑھانے کے لیے مزید فنڈز کی بھی ضرورت ہے جس سے وہ اپنے بیف اسٹکس اور چکن بریسٹ زیادہ سستی قیمت پر گاہکوں کو پیش کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ ایک مشکل یہ بھی ہے کہ ابتداء میں مصنوعی گوشت کی فروخت کیلئے خریداروں کو راغب کرنے میں بھی دشواری ہوسکتی ہے کیونکہ لوگ اسے خریدنے میں ہچکچاہٹ محسوس کریںگے۔
واضح رہے کہ مذکورہ مصنوعی گوشت مویشیوں سے جمع کردہ خلیوں کے ایک چھوٹے سے نمونے سے اخذ کیا جاتا ہے جس میں بعد میں دیگر غذائی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں جو اسٹیل کے بڑے برتنوں میں تیار کیے جاتے ہیں اس عمل کو بائیو ری ایکٹر کہا جاتا ہے تیاری کے بعد یہ گوشت بالکل اصلی گوشت کی طرح نظر آتا ہے جو اسی طرح ذائقہ دار اور غذایئت سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں خوراک اور ادویات کے امریکی نگران ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے کیلیفورنیا کی ایک کمپنی کے تیار کردہ مصنوعی گوشت کو انسانی استعمال کے لیے محفوظ قرار دینے کے بعد لیب میں بنائی گئیں گوشت کی مصنوعات اب جلد برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کے شیلف میں نظر آ سکتی ہیں۔
ابھی صرف سنگاپور ہی ایسا ملک ہے جہاں اس مصنوعی گوشت کی خرید و فروخت کی قانونی طور پر اجازت دی گئی ہے تاہم امریکا میں بھی بہت جلد یہ گوشت فروخت کیلئے مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔
یاد رہے کہ بھارت میں لوگوں کی اکثریت اپنے مذہبی عقائد کے پیش نظر گوشت کھانا پسند نہیں کرتی لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مصنوعی گوشت ان لوگوں کے لیے بھی کھانے کے قابل ہے۔
📚 اے آر وائے نیوز
ویب ڈیسک 23 جنوری 2023ء
https://t.me/islamwitheman/4658
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 Yan 2023, 04:52
1 277
■ ماہ رجب کے حوالے سے پوسٹس لنکس۔۔۔
🔷️ ماہ رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/2945
🔷️ لیلةالرغائب کی فضیلت اور اعمال
https://t.me/islamwitheman/2961
🌹 ولادت باسعادت امام محمد باقرؑ
https://t.me/islamwitheman/2964
🌹 تعارف امام محمد باقرؑ
https://t.me/islamwitheman/2965
🌹 شہادت حضرت امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2968
🌹 امام ہادیؑ کی ہدایات
https://t.me/islamwitheman/2969
🌹 ولادت باسعادت امام علی نقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2971
🌹 ولادت مبارک امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2972
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اصغرؑ
https://t.me/islamwitheman/2980
🌹 ولادت باسعادت امام محمد تقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2987
🌹 حضرت امام محمد تقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2989
🌹 امام جوادؑ کی تبلیغی روش
https://t.me/islamwitheman/2990
🔷️ ایام البیض
https://t.me/islamwitheman/2996
🔷️ 13 رجب رات و دن کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2997
🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3009
🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3010
🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3011
🌹 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/3012
🌹 امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/3013
🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3014
🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/3015
🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال
https://t.me/islamwitheman/3016
🔷️ وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017
🌹 مولا علیؑ کے متعلق ویڈیوز
https://t.me/islamwitheman/3018
https://t.me/islamwitheman/3019
https://t.me/islamwitheman/3020
https://t.me/islamwitheman/3021
🌹 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3027
🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق
https://t.me/islamwitheman/3029
🌹 شہادت جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3034
🌹 عقیلہ بنی ہاشمؑ
https://t.me/islamwitheman/3035
🌹 جناب زینبؑ اور نماز شب
https://t.me/islamwitheman/3036
🌹 حضرت ام البنینؑ
https://t.me/islamwitheman/3041
🌹 زیارت ام البنین سلام اللہ علیھا
https://t.me/islamwitheman/3042
🌹 ولادت باسعادت سکینہؑ بنت الحسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3046
🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
https://t.me/islamwitheman/3047
🔷️ کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058
🔷️ نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3059
🔷️ کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060
🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061
🔷️ کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062
🔷️ غزوہ خیبر
https://t.me/islamwitheman/3082
🌹 حضرت امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3093
🌹 شھادت امام کاظم علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3094
🌹 باب الحوائج امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3095
🌹 امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3096
🌹 امام موسٰیؑ ابن جعفر الکاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3097
🌹 امام موسٰی کاظمؑ کی اولادیں
https://t.me/islamwitheman/3098
🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالبؑ
https://t.me/islamwitheman/3104
🌹 تاریخ حضرت ابوطالبؑ
https://t.me/islamwitheman/3105
🌹 27 رجب معراج یا بعثت رسولؐ؟
https://t.me/islamwitheman/3120
🌹 بعثت پیغمبر اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/3121
🌹 27 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3122
🌹 اعمال شب و روز 27 رجب
https://t.me/islamwitheman/3123
🌹 معراج
https://t.me/islamwitheman/3124
🌹 ماہ رجب میں روزے کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/3126
🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3131
🌹 واقعہ معراج النبیؐ
https://t.me/islamwitheman/3132
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 Yan 2023, 01:37
1 277
■ ماہ رجب کے حوالے سے پوسٹس لنکس۔۔۔
🔷️ ماہ رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/2945
🔷️ لیلةالرغائب کی فضیلت اور اعمال
https://t.me/islamwitheman/2961
🌹 ولادت باسعادت امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/2964
🌹 تعارف امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/2965
🌹 شہادت حضرت امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/2968
🌹 امام ہادی کی ہدایات
https://t.me/islamwitheman/2969
🌹 ولادت باسعادت امام علی نقی
https://t.me/islamwitheman/2971
🌹 ولادت مبارک امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/2972
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اصغر
https://t.me/islamwitheman/2980
🌹 ولادت باسعادت امام محمد تقی
https://t.me/islamwitheman/2987
🌹 حضرت امام محمد تقی
https://t.me/islamwitheman/2989
🌹 امام جواد کی تبلیغی روش
https://t.me/islamwitheman/2990
🔷️ ایام البیض
https://t.me/islamwitheman/2996
🔷️ 13 رجب رات و دن کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2997
🌹 ولادت باسعادت حضرت علی
https://t.me/islamwitheman/3009
🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علی
https://t.me/islamwitheman/3010
🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علی
https://t.me/islamwitheman/3011
🌹 حضرت علی کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/3012
🌹 امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/3013
🌹 یعسوب الدین مولا علی
https://t.me/islamwitheman/3014
🌹 حضرت علی کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/3015
🌹 حضرت علی سے سات سوال
https://t.me/islamwitheman/3016
🔷️ وصیت مولا علی موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017
🌹 مولا علی کے متعلق ویڈیوز
https://t.me/islamwitheman/3018
https://t.me/islamwitheman/3019
https://t.me/islamwitheman/3020
https://t.me/islamwitheman/3021
🌹 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3027
🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق
https://t.me/islamwitheman/3029
🌹 شہادت جناب زینب عالیہ
https://t.me/islamwitheman/3034
🌹 عقیلہ بنی ہاشم
https://t.me/islamwitheman/3035
🌹 جناب زینب اور نماز شب
https://t.me/islamwitheman/3036
🌹 حضرت ام البنین
https://t.me/islamwitheman/3041
🌹 زیارت ام البنین سلام اللہ علیھا
https://t.me/islamwitheman/3042
🌹 ولادت باسعادت سکینہ بنت الحسین
https://t.me/islamwitheman/3046
🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہ
https://t.me/islamwitheman/3047
🔷️ کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058
🔷️ نذر و نیاز امام جعفر صادق
https://t.me/islamwitheman/3059
🔷️ کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060
🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061
🔷️ کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062
🔷️ غزوہ خیبر
https://t.me/islamwitheman/3082
🌹 حضرت امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3093
🌹 شھادت امام کاظم علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3094
🌹 باب الحوائج امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3095
🌹 امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3096
🌹 امام موسٰی ابن جعفر الکاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3097
🌹 امام موسٰی کاظمؑ کی اولادیں
https://t.me/islamwitheman/3098
🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3104
🌹 تاریخ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3105
🌹 27 رجب معراج یا بعثت رسول؟
https://t.me/islamwitheman/3120
🌹 بعثت پیغمبر اسلام
https://t.me/islamwitheman/3121
🌹 27 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3122
🌹 اعمال شب و روز 27 رجب
https://t.me/islamwitheman/3123
🌹 معراج
https://t.me/islamwitheman/3124
🌹 ماہ رجب میں روزے کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/3126
🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
🌹 امام حسین کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسین
https://t.me/islamwitheman/3131
🌹 واقعہ معراج النبی
https://t.me/islamwitheman/3132
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 Yan 2023, 01:26
24 Yan 2023, ~01:37
1 277
🌹 ماہ رجب المرجب (تہوار) 🌹
https://t.me/islamwitheman/4654
🔷 یکم رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت امام محمد باقِر علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2964
🔶 3 رجب المرجب:
یومِ شہادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2968
🔷 5 رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2971
🔷 9 رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت علی اصغر علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2980
🔷 10 رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2987
🔷 13 رجب المرجب:
یومِ ولادت حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3009
🔶 15 رجب المرجب:
یومِ شہادت بیبی زینب عالیہ سلام اللہ علیہا
https://t.me/islamwitheman/3034
🔷 18 رجب المرجب:
یومِ عقد مولا علیؑ و بیبی ام البنینؑ
https://t.me/islamwitheman/3041
🔷 20 رجب المرجب:
یومِ ولادت باسعادت سکینہؑ بنت الحسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3046
🔷 22 رجب: المرجب:
نذر امام جعفرِ صادق علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3058
🔷 24 رجب المرجب:
فتحِ خیبر بدستِ امیر المومنین حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3082
🔶 25 رجب المرجب:
یومِ شہادت حضرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3093
🔶 26 رجب المرجب:
یومِ رحلت حضرت ابوطالب علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3104
🔷 27 رجب المرجب:
یومِ بعثت پیغمبر اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/3121
یومِ معراج النبیؐ (اہلسنت کے ہاں)
https://t.me/islamwitheman/3124
🔶 28 رجب المرجب:
امام حسین علیہ السلام کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130
اللّٰه تبارک وتعالٰی ہم سب کو ماہِ رجب میں روزے رکھنے، صدقہ دینے اور دیگر عبادات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور اس مہینے کی برکتیں عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
24 Yan 2023, 01:24
1 277
🌹 سید محمدؑ ابن علی الہادیؑ 🌹
سيّد محمّد کی کنیت ابوجعفر اور آپ امام علی نقی الهادى (عليه السلام) کے بڑے بیٹے ہیں سید محمد مشھور و معروف تھے سبع الدجیل کے نام سے یعنی شیر مرد دجیل، آپ ایک عظیم الشان شخصیت معروف تھے۔
شیعوں کا گمان تھا کہ امامت سید محمد کے کندھے پے آئے گی کیونکہ بڑے بیٹے تھے اور اس کے علاوہ لوگوں نے جب ان کے اندر اخلاقی کمالات کو دیکھا تو اور بھی مطمئن ہو چکے تھے کہ یہی امام بنیں گے لیکن موت نے اجازت نہ دی امام ہادی (علیہ السلام) کی زندگی ہی میں انتقال کر گئے۔
سید محمد کی ولادت مدینہ میں ہوئی آپ کے بابا کو عباسی خلیفہ نے سامراء جانے کے لیے مجبور کر دیا۔ سید محمد ابھی بہت چھوٹے تھے کہ انہیں امام مدینہ میں ہی چھوڑ گئے۔ جیسے سفر کے قابل ہوئے تو اپنے بابا سے جا ملے جب وہاں کے حالات دیکھے تو ارادہ کیا کہ مدینہ واپس چلے جائیں۔ جب مدینہ کا سفر شروع کیا تو راستے میں بلد کے مقام پر شدید مریض ہوگئے اور وہیں پر ہی انتقال کر گئے اور آج آپ کی مزار بھی بلد ہی میں واقع ہے۔[1]
آپ کی عمر جو ہے وہ تقریباً 20 سال لکھی گئی ہے اور بلد میں اس وقت کے لوگوں نے ایک مزار تیار کی تھی اور ایک گنبد بھی بنایا تھا لیکن بعد میں حضرت آيت اللّه العظمٰى ميرزا محمد حسن شيرازى نے ایک عظیم الشان مقبرہ بنوایا اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ یعنی تقریباً آدھا قرن بعد حاج آقا محمد قمى جو کہ بیٹے تھے آيت اللّه حاج آقا حسين طباطبايى قمى کے انہوں نے دوبارہ بڑا گنبد بنانے کا حکم صادر کیا اور ان کی مزار کے ساتھ ایک برا صحن بھی بنوایا اور آج جو آپ لوگ دیکھتے ہیں یہ وہی حاج آقا محمد قمى کا بنوایا ہوا ہے یہ مزار بغداد سے شمال جاتے ہوئے راستے میں آتی ہے اور بغداد سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔[2]
اس مزار پر آپ کو ہر مذھب اور ہر قسم کے لوگ نظر آئیں گے شیعہ مذھب کے مجتھدین، علماء، محدثین اور مؤمنین کثیر تعداد میں نظر آئیں گے۔
اس مزار پر معجزات اور کرامات کو بھی دیکھا گیا ہے۔ جلیل القدر عالم میرزا محمد تہرانی اور اسی طرح علامہ شیخ محمد علی اردوبادی نے ان کرامات اور معجزات پر کتابیں بھی لکھی ہیں کیونکہ ان دو بزرگوار کے خود اپنے ساتھ کچھ ایسے واقعات پیش آئے کہ جس کی وجہ سے انہوں نے ان کے تمام معجزات کو لکھا۔[3]
یہ ایسی شخصیت ہیں کہ نہ فقط شیعہ ہی نہیں بلکہ اہلسنت بھی ان کی مزار پر آتے ہیں اور اپنی مرادیں پائی ہیں۔ اسکی ایک وجہ یہ ہے اس مزار پر مشھور ہے کہ کوئی بھی جوٹھی قسم نہیں کھا سکتا اس پورے علاقے میں اگر کوئی کہے سید محمد پر جا کے قسم کھاؤ گے تو دوسرا فورا پیچھے ہٹ جاتا ہے وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جوٹھی قسم کھانے سے اسی وقت سزا ملتی ہے۔[4]
شيخ كلينى کا کہنا ہے کہ جب سید محمد امام ہادی (علیہ السلام ) کے بڑے بیٹے کا انتقال ہوتا ہے تو بنی ہاشم کا ایک گروہ تسلیت پیش کرنے کے لیے امام ہادی (علیہ السلام) کے گھر جاتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں کہ صحن میں 150 آدمی کہ جو آل ابیطالب میں سے ہیں وہ سب امام کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں کہ ایک مرتبہ امام حسن (علیہ السلام) گھر میں داخل ہوئے اور ان کا گریبان چاک تھا آئے اور امام ہادی (علیہ السلام) کو تسلیت پیش کرتے ہیں اس بعد امام ہادی (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کو مخاطب ہو کر کہا:
«يا بُنَىَّ احْدِثْ للَّهِ شُكْراً فَقَدْ احْدَثَ فيكَ امْراً»[5]
بیٹا ! خدا کا شکر بجا لاؤ کیونکہ اس نے حق تمہارے لیے حکم کیا ہے۔
اس روایت کے الفاظ مختلف اعتبار سے بیان ہوئے ہیں لیکن مضمون سب کا ایک ہی ہے۔[6]
یہ روایت در حقیقت ہمیں سید محمد کا مقام و منزلت بیان کر رہی ہے اور یہ بات بھی واضح ہو جائے کہ لوگ کیونکہ ان کا بہت احترام کرتے تھے اور ان کو امام ہادی (علیہ السلام) کے بعد اپنا امام مانتے تھے لیکن امام علی نقیؑ کی زندگی میں ہی ان کی وفات نے اس گمان کو ختم کر دیا اور یہ واضح ہو گیا کہ امام علی النقیؑ کے بعد امامت امام حسن العسکریؑ کو ہی ملے گی۔
آپ کی تاریخ وفات 29 جمادی الثانی 252ھ بتائی جاتی ہے۔
سید محمد کی نسل آپ کے پوتے شمس الدین محمد جو میر سلطان بُخاری کے نام سے مشہور تھے، کے ذریعے آگے چلی۔ اسی طرح سادات آل بَعاج جو عراق اور ایران کے بعض مناطق میں زندگی بسر کرتے ہیں، آپ کی نسل سے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 حوالے جات
[1] سامرا اور بغداد کے درمیان ۔
[2] المجدى: 130، مراقد المعارف: 2/ 262.
[3] الامام الهادى من المهد الى اللحد، ص 137.
[4] النجم الثّاقب، ص 114.
[5] كافى، ج 1، ص 326.
[6] كافى، ج 1، ص 326.
[7] على رفيعى، تاريخ زندگانى امام هادىؑ، ص14.
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
23 Yan 2023, 00:39
1 277
آپ کو جتنی بھی مشکلات کا سامنا ہو، جتنی بھی تنقید آپ کے اوپر آئے آپ ان سب چیزوں کو Part of the life سمجھتے ہیں اور ان کا حل نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہیں آپ اپنے اندر نئی اسکلز بھی پیدا کرتے ہیں۔ آپ کے دل میں سوالات مچلتے ہیں ،جن کے جوابات آپ تلاش کرتے ہیں اور آپ کے سامنے نئے راستے کھلتے ہیں۔
سیکھنے کا یہ سفر آپ کو ایک بہترین شاندار دائرے میں لے آتا ہے جس کو Growth zone (خطہ نمو) کہتے ہیں۔ نمو کا مطلب ہے قدم بہ قدم پروان چڑھنا۔ دنیا میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے اس خطہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہاں آ کر سب سے پہلی کامیابی آپ کو یہ ملتی ہے کہ آپ کو زندگی کا مقصد مل جاتا ہے۔ آپ کے اندر خواب پلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ خواب آپ کو بے چین رکھتے ہیں۔ آپ کو تڑپاتے ہیں، آپ کروٹ پہ کروٹ بدلتے ہیں، آپ راتوں کو اچانک اٹھ کر اپنے خوابوں کے بارے میں سوچتے ہیں۔ آپ کی آنکھوں میں نیند نہیں ہوتی کیونکہ وہاں خوابوں کا بسیرا ہوتا ہے۔ یہ تڑپ، یہ شوق آپ کو ’’جواز ہستی‘‘ (مقصد حیات) کے انعام سے نواز دیتا ہے۔
زندگی کا مقصد آپ کو آگے بڑھنے کی موٹیویشن دیتا ہے۔ یہ آپ کو ٹریک پر رکھتا ہے۔ کبھی آپ سمت کھو جائیں تو یہ آپ کو واپس ٹریک پر لات اہے۔ کبھی آپ کے پاؤں ڈگمگا جائیں تو یہ آپ کو دوبارہ سے ہمت دیتا ہے۔ آپ کی زندگی کا مقصد جس قدر بڑا ہو گا اتنا ہی مرنے کا خوف بھی کم ہو گا کیونکہ موت انسان کو آتی ہے، مقصد کو نہیں۔بامقصد میں انسان اگر چلا بھی جائے تو اس کے مشن کو دوسرے لوگ آگے بڑھاتے ہیں۔ اس کی مثال اولمپک مشعل کی طرح ہے جس کو ایک کے بعد ایک کھلاڑی تھامتا ہے اور مشعل اپنا سفر جاری رکھتی ہے۔
’’گروتھ زون‘‘ میں آپ اپنے لیے نئے اہداف طے کرتے ہیں۔ ایک منزل مل جائے تو اس کے بعد دوسری منزل، دوسری کے بعد تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل، پھر آپ منزل سے زیادہ راستے کو انجوائے کرتے ہیں۔ اس خطے میں آپ فتوحات سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ آپ کے لیے تالیاں بجتی ہیں، نعرے لگتے ہیں ،آپ اپنی فتح کو سیلی بریٹ کرتے ہیں اور ہر فتح کے بعد ایک اور منزل کے لیے کمر بستہ ہوتے ہیں۔سچ پوچھیں تو اس راستے پر چلنے میں ایسا سرور، ایسا سکون اور اطمینان ہے جو دنیا کی کسی بھی چیز میں نہیں۔
اٹھیے! اپنا شمار دنیا کے دو فیصد ان خوش قسمت لوگوں میں کیجیے جو ’’کمفرٹ زون‘‘ کی سلاخوں کو توڑ ڈالتے ہیں ۔ اپنے آپ کو دھکیلتے دھکیلتے ’’Growth zone‘‘ میں لے آئیے کہ کامیابی کا راز بھی یہی ہے اور اگر ایسا نہیں تو پھر ایک دانا آدمی کی یہ بات یاد رکھیے کہ ’’اگر تم وہی کر رہے ہو جو ہمیشہ سے کرتے آئے ہو تو تمھیں ملے گا بھی وہی جو ہمیشہ سے ملتا آرہا ہے‘‘ اور مولانا رومیؒ کے یہ الفاظ تو انسان کو خواب غفلت سے جگانے کے لیے کافی ہیں:
’’خدا نے تمھیں اُڑنے کے لیے بنایا مگر تم رینگ رہے ہو!!‘‘
لا یغیروا ما بقوم حتی یغیروا ما بانفسھم
خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود نہ بدلے۔
✍ قاسم علی شاہ
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 Yan 2023, 23:57
1 277
قابلیت سے محروم ایسا انسان اپنی زندگی میں چیلنج نہیں لے سکتا۔ معمولی سے حالات خراب ہونے پر بھی اس کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں۔ اس کے اندر زندگی کے حقائق تسلیم کرنے اور ان سے لڑنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ اس کی زندگی میں تبدیلی نہیں آتی۔ایسا شخص اپنی زندگی بدلنا چاہ رہا ہوتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ میں ایک نامور انسان بن جاؤں لیکن یہ صرف خواہش ہوتی ہے اس کو عملی شکل دینے کے لیے وہ کچھ کرتا نہیں ہے۔ وہ رسک لینے کو تیار نہیں ہوتا۔ وہ راستہ بدلنے، ہجرت کرنے، پسندیدہ نوکری چھوڑنے اور تبدیلی کی قیمت چکانے کو تیار نہیں ہوتا۔ اس کی زندگی میں نئے لوگ نہیں آتے کیونکہ رشتے بنانے اور نبھانے کے لیے تین چیزیں درکار ہوتی ہیں۔ توجہ، ٹائم اور پیسا۔ ہر رشتے کو توجہ دینی ہوتی ہے، اس کے لیے وقت نکالنا ہوتاہے۔ شادی بیاہ اور غمی، خوشی میں شرکت کرنی ہوتی ہے اور بوقت ضرورت پیسے بھی خرچ کرنے ہوتے ہیں لیکن ’’کمفرٹ زون‘‘ کا قیدی شخص یہ سب نہیں کر سکتا کیونکہ وہ آرام دہ زندگی گزارنے کا عادی ہو چکا ہوتا ہے۔
’’کمفرٹ زون‘‘ میں رہنے کا دوسرا بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ یہ انسان کی پیشہ ورانہ زندگی کو کھوکھلا کرنا شروع کرتا ہے، جس کی وجہ سے ایسا شخص اپنے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس کی ساری زندگی نکل جاتی ہے لیکن وہ وہیں رہتا ہے جہاں آج سے بیس سال پہلے تھا۔
’’کمفرٹ زون‘‘ انسان کی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ٹی وی کے سامنے صوفے پر بیٹھ کر اور ایک ہاتھ میں پاپ کارن کا پیکٹ لے کر گھنٹوں گزارنا، واک نہ کرنا، کھانا اور سو جانا، تلی ہوئی چیزوں کے سہارے جینا اور اس جیسی بے شمار عادات کے نتیجے میں اس کی صحت جواب دے جاتی ہے۔ وہ ہر وقت کسی نہ کسی طبی مسئلے کا شکار ہوتا ہے۔ یہ معاشرے کا اجتماعی رویہ ہے اور اسی کی بدولت ہر علاقے میں آپ کو میڈیکل اسٹورز پر رش نظر آئے گا۔
’’کمفرٹ زون‘‘ انسان کی قابلیت کو بھی زنگ آلود کر دیتا ہے۔ وہ نئی چیزیں نہیں سیکھتا، اپنی شخصیت پر محنت نہیں کرتا، اپنی کمزوریوں کو دور نہیں کرتا۔ نتیجتاً وہ ایک بے ثمر انسان بن کر رہ جاتا ہے جو نہ اپنی زندگی کو بدلنے کی ہمت رکھتا ہے اور نہ دوسروں کی۔
’’کمفرٹ زون‘‘ انسان کے رشتوں کو بھی کمزور کر دیتا ہے۔ وہ رشتے نبھانا تو چاہتا ہے لیکن اپنے ’’کمفرٹ زون‘‘ کی شرط پر۔ وہ اپنے وقت اور توجہ کی قربانی دینے کو تیار نہیں ہوتا اور رفتہ رفتہ اس کے دوست احباب اور رشتے دار اس سے دور چلے جاتے ہیں۔
’’کمفرٹ زون‘‘ انسان کی Will Power (قوت ارادی) کو بھی کمزور کر دیتا ہے۔ اس کے اندر کچھ نیا کرنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی۔ حالانکہ انسان تو وہ مخلوق ہے کہ اگر وہ اپنی سوچ بدل لے تو اس کی پوری زندگی بدل جاتی ہے۔وہ اپنی زندگی میں کوئی اچھا استاد، دوست یا کتاب شامل کر لے تو اس کی تقدیر بدل جاتی ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ ’’کمفرٹ زون‘‘ نے اس کی ہمت کی عمارت کو شکستہ کر دیا ہوتا ہے۔
تو کیا آپ کے اندر ’’کمفرٹ زون‘‘ سے نکلنے کی ہمت ہے؟ اگر ہے تو اٹھیے اور اپنے زورِ بازو سے جیل کی یہ سلاخیں توڑ کر خود کو آزاد کیجیے لیکن آپ اب بھی آزاد نہیں ہوں گے۔ ’’کمفرٹ زون‘‘ سے نکل کر آپ ایک اور دائرے میں آ جائیں گے جس کو Fear zone (خطہ خوف) کہا جاتا ہے۔ یہاں آپ کو ہر وقت یہ فکر کھاتی رہے گی کہ میں کوئی نیا قدم تو اٹھا لوں گا لیکن لوگ کیا کہیں گے؟ آپ جب بھی خود کو بدلنے کی کوشش کریں گے تو اندر سے آواز آئے گی : ’’لوگ کیا کہیں گے؟‘‘ یہ خوف آپ کے ذہن پر سوار ہو کر آپ کو کچھ نیا کرنے نہیں دے گا۔ بار بار کی کوشش کے بعد آپ کو اپنے اوپر کچھ شک ہونے لگتا ہے کہ شاید میرے اندر قابلیت کی کمی ہے اس وجہ سے میں کچھ نہیں کر سکتا لیکن یہ ایک فریب ہوتا ہے جس میں آپ کا خوف آپ کو دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہاں رہ کر آپ کا نفس بہانے ڈھونڈنے لگتا ہے۔ کسی بھی ناکامی پر آپ کے اندر سے فورا یہ بات آتی ہے کہ یہ تو فلاں شخص کی وجہ سے ایسا ہو گیا وگرنہ میں تو یوں کرنے والا تھا۔ اس دائرے میں رہتے ہوئے آپ کے اندر قوت فیصلہ کی بھی کمی ہوتی ہے۔ آپ دوسروں کے فیصلوں کے محتاج ہوتے ہیں، یعنی گاڑی تو آپ کی ہوتی ہے لیکن ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہوتا ہے۔
یہاں آپ کے اندر کوئی بولتا ہے کہ بغاوت کرو، ان حالات کو قبول مت کرو، یہاں سے نکلو۔ آپ اپنا پورا زور لگا کر ان سلاخوں کو بھی مروڑ دیتے ہیں۔ آپ Fear zone سے آزاد ہو جاتے ہیں۔ اب ایک تیسرا دائرہ شروع ہوتا ہے جس کو Learning zone کہتے ہیں۔ اب آپ کے اندر ہمت آ چکی ہوتی ہے۔ آپ نئے چیلنجز لیتے ہیں۔ آپ نئے تجربات بھی کرتے ہیں، اس سوچ کے ساتھ کہ ان سے کچھ نہ کچھ سیکھ لیا جائے۔آپ ہر انسان اور ہر واقعے سے سیکھتے ہیں۔ مختلف طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی بدولت آ پ کے اندر Problem solving (مسائل حل کرنے کی صلاحیت) آ جاتی ہے۔
20 Yan 2023, 23:57
1 277
🔷 کمفرٹ زون، ایک خطرناک نشہ 🔷
مینڈک بڑے مزے سے تالاب میں زندگی گزار رہا تھا لیکن ایک دن اس کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ اس کو بھوک لگی ہوئی تھی۔ کافی دیر سے کھانے کے لیے کچھ نہیں مل رہا تھا۔ خوراک کی تلاش میں وہ پانی سے نکل کر کنارے پر آیا تو وہاں ایک پتھر پر کھانے کی چیز پڑی ہوئی تھی۔ وہ بڑاخوش ہوا اور پتھر پر چڑھ کر جیسے ہی خوراک کے قریب ہوا تو ایک انسانی ہاتھ نے اس کو پکڑ کر تھیلے میں ڈال دیا۔ وہ چلایا، پھڑپھڑایا لیکن تھیلے سے باہر نہیں نکل سکا۔
آدمی نے گھر آ کر ایک برتن میں پانی بھرا، اس کو چولہے پر رکھا اور مینڈک کو اس میں ڈال دیا۔ مینڈک نے صاف پانی دیکھا تو وہ اس کو اچھا لگنے لگا۔ وہ اس میں تیرنے لگا اور اس کو انجوائے کرنے لگا۔
کچھ ہی دیر میں مینڈک کو محسوس ہوا کہ پانی کا نچلا حصہ آہستہ آہستہ گرم ہو رہا ہے، اس نے پروا نہ کی۔ کچھ دیر بعد سارا پانی گرم ہوگیا اور رفتہ رفتہ وہ شدت اختیار کرتا گیا لیکن اس نے اپنی قدرتی صلاحیت سے اپنے جسم کو ٹھنڈا کرنا شروع کیا۔ پانی گرم ہوتا گیا اور وہ اپنی جسمانی ٹھنڈک بڑھاتا گیا۔
دو منٹ کے بعد پانی ابلنا شروع ہوگیا۔ مینڈک نے اپنے جسم کو اس کے مطابق ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے مسلز جواب دے گئے۔ اب اس نے اچھل کود شروع کر دی اور پوری کوشش کرنے لگا کہ کسی طرح اس برتن سے باہر نکلے لیکن اس کی تمام جدوجہد بیکار ثابت ہوئی۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ ہانپنے لگا۔ اس کے جسم میں توانائی ختم ہوچکی تھی اور کچھ ہی لمحوں میں کھولتے ہوئے پانی کی تاب نہ لاکر وہ مر گیا۔
ہم انسانوں کی مثال بھی مینڈک کی اس کہانی جیسی ہے۔ ہم میں سے 98 فیصد لوگ ایسے ہیں جو اپنا وقت ایک خطرناک ترین جگہ پر گزارتے ہیں۔ جی ہاں! خطرناک ترین جگہ۔ آپ کے ذہن میں ہوگا کہ میں تو ایسی کسی جگہ سے لاعلم ہوں لیکن نہیں! آپ نے بھی کہیں نہ کہیں اس جگہ وقت گزارا ہے۔ یہ جگہ کمفرٹ زون (خطہ آرام) ہے جو انسان کی صلاحیتوں کا قتل اور اس کے ہنر کو زنگ آلود کرتا ہے۔
گھر میں صوفے پر نیم دراز ہوکر ٹی وی دیکھنا، صبح کی سیر کے بجائے نرم بستر کے مزے لینا، ہر تیسرے دن مٹن کڑاہی، چکن بریانی، پیزا، کولڈ ڈرنک سے لطف اندوز ہونا، محنت و کوشش کے بجائے کام سے جان چھڑانا، ایک اچھی نوکری چاہنا، مناسب سی تنخواہ پر گزارا کرنا اور یہ خواہش کرنا کہ زندگی بھر کوئی تکلیف، کوئی مسئلہ کوئی آزمائش میرے سامنے نہ آئے۔ مجھے کوئی تنگ نہ کرے، کیونکہ مسائل نمٹانے سے میری جان جاتی ہے۔ محنت کرنے سے میں تھک جاتا ہوں۔ سبزیاں اور سلاد کھانے سے میرا من نہیں بھرتا، ورزش میں پسینہ بہانا خود کو خواہ مخواہ میں تھکا دینا ہے اور نوکری کے بجائے اپنی ذات کے لیے کام کرنا مجھے بہت بڑا رسک لگتا ہے۔ یہ سب انسان کی دل کی آواز ہو سکتی ہے لیکن یہ اس قدر خطرناک جال ہے کہ ا س میں پھنسنے والا انسان اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت پیچھے رہ جاتا ہے۔
مینڈک والی مثال کاجائزہ لیجیے۔اگر مینڈک پتیلے کے صاف پانی کے مزے نہ لیتا اور پانی شدید گرم ہونے سے پہلے وہ چھلانگ مار لیتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی لیکن وہ پڑا رہا، اس نے ایک بہترین موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا، اس نے چیلنج کو عارضی سمجھ کر نظرانداز کیا لیکن جب بات اس کی برداشت سے باہر ہوگئی اور اس کے لیے پانی سے نکلنا بے حد ضروری ہوگیا تب اس کے پاس اتنی توانائی ہی نہیں بچی تھی کہ وہ اپنی جان بچا پاتا۔
ہمارے ساتھ بھی یہی ہوتاہے۔ ہم گزارے لائق زندگی کو قبول کر لیتے ہیں۔ ہمارے پاس محنت کرنے، اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، خود کو نکھارنے اور عام سے خاص بننے کا ایک سنہری موقع موجود ہوتا ہے لیکن ’’کمفرٹ زون‘‘ ہمیں اس قدر لطف و سرور کا عادی بنا لیتا ہے کہ ہم اس کو چھوڑ ہی نہیں سکتے۔ اس کے پہنائی ہوئی بیڑیوں کو ہم توڑ ہی نہیں سکتے۔ ہماری سوچ ہوتی ہے کہ بس زندگی گزر رہی ہے نا، تو گزرنے دو۔ وقت آنے پر دیکھا جائے گا۔ اس سوچ کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جب پانی ہمارے سر سے اوپر چلاجائے اور ہماری سانس بند ہونے لگے تو پھر ہمارے اندر توانائی ہی نہیں بچی ہوتی۔ ہم صرف ہاتھ پیر ہی مار سکتے ہیں، پانی سے باہر نکلنے کی ہمت نہیں کر سکتے۔
’’کمفرٹ زون‘‘ جس قدر خوش نما نظر آتا ہے اس سے کئی گنا زیادہ خطرناک ہے۔ یہ ایک نشہ ہے جو غیر محسوس طریقے سے انسان کی رگوں میں اترتا ہے اور اس کو اپنا عادی بنا لیتا ہے۔ اس میں رہتے رہتے انسان کو احساس تک نہیں ہوتا کہ اس کے اندر جو قابلیتیں موجود ہیں وہ زنگ آلود ہونا شرو ع ہوگئی ہیں۔ رفتہ رفتہ وہ اپنی صلاحیتوں سے محروم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ ایک نکما، تن آسان اور انتہائی سست انسان بن جاتا ہے۔
20 Yan 2023, 23:57
1 277
* تھوک کسی زخم پر لگانے کے قصے سنے دیکھے ہیں۔ دراصل یہ بات درست ہے! تھوک میں زخموں کو مرہم کرنے والے وائٹ سیلز نیوٹرو فلز موجود ہیں جو زخم بھرنے کی رفتار کو تیز کرتے ہیں۔ اسی لئے آپ نے اکثر جانوروں کو اپنے زخم چاٹتے دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ تھوک میں موجود لائیزوزائم زخموں میں موجود بیکٹیریاز مار کر زخم صاف کر دیتا ہے۔ لیکن پھر بھی انسانی تھوک زخم پر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے بیکٹیریا پھیلنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ اور جانوروں کا تھوک تو بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ خطرناک بیکٹیریا تھوک کے ذریعے زخموں پر منتقل ہوئے۔
🔹 تھوک کے نقصانات
* جنسی تعلقات میں تھوک کا استعمال انتہائی نقصان دہ ہے۔ تھوک کسی بھی لحاظ سے بطور Lubricant استعمال کرنا مخالف پارٹنر میں مختلف انفیکشن پیدا کرسکتا ہے (e.g vaginal yeast infection). اس کے علاوہ بہت ساری گلے اور منہ کی جنسی بیماریاں مثلاً Herpes تھوک کے ذریعے مخالف کے خاص حصوں میں منتقل ہوسکتی ہیں۔
* بوسہ لینے میں بھی تھوک کے ذریعے جراثیم پھیلتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 10 منٹ کے بوسے میں تقریباً 60 ملین جراثیم ایک دوسرے میں ٹرانسفر ہوتے ہیں۔ لیکن میاں بیوی اس کے خطرات سے محفوظ ہیں کیونکہ دونوں کے جراثیم ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔ مسئلہ غیر ازدواجی جنسی تعلقات اور دھوکہ دہی میں ہوتا ہے۔
* بہت سارے وائرس اور جراثیم مثلاً ہیپاٹائیٹس, ہرپیس، ایبولا زکا، تھوک کے ذریعے ایک دوسرے میں منتقل ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر بندے کے منہ میں یہ وائرس ہیں بلکہ جو شخص کسی گندی جگہ سے ان کا متاثر ہوا ہو۔ اس لئے ایسے مریضوں سے ملتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔
🔹 تھوک کی کمی کے اثرات:
منہ میں تھوک کی کمی کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ تھوک میں کمی سے بہت سارے جراثیموں کو حملہ کرنے کا موقع ملے گا، منہ میں متعدد زخم ہوتے رہیں گے، مسوڑھوں پر بیکٹیریا آکر حملہ کرتے رہیں گے جس سے مسوڑھوں میں زخم بھی ہونگے منہ میں بدبو بھی پیدا ہوگی، گلے کے، معدے کے مسائل جنم لیں گے اور سب سے بڑی بات آپ کے دانتوں کی تباہی شروع ہو جائے گی۔
تھوک میں کمی کی بڑی وجہ سٹریس ہے۔ سٹریس میں ہمارے تھوک کے گلینڈز ٹھیک طرح کام نہیں کرتے۔ خوف میں بھی ہمارا منہ خشک ہو جاتا ہے۔ دراصل انسان 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے اور دماغ اس پانی کو مختلف عضو کے ذریعے آگے پیچھے کرتا رہتا ہے اب چونکہ خوف میں جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے تو نتیجتاً جسم پسینہ خارج کرتا ہے تاکہ جسم کے درجہ حرارت میں بیلنس ہو. پانی پسینے میں چلا جائے گا تو گلینڈز کو کم ملے گا جس سے تھوک میں واضح کمی ہوگی اسی لئے خوف پریشانی میں گلا خشک ہوجاتا ہے۔
تھوک میں کمی کو ڈرائی ماؤتھ(Dry Mouth) کہتے ہیں اور ڈاکٹرز ادوایات سے بھی اس کا علاج کرتے ہیں جبکہ سب سے بہتر حل پانی کا باقاعدہ استعمال ہے تاکہ جسم میں وافر مقدار میں پانی موجود ہو۔ اس لئے خوف یا سٹریس میں خوب پانی پئیں۔
شوگر فری ببل گم اور ٹافیاں بھی ملتی ہیں جن میں زائیلیٹول شوگر (Xylitol) موجود ہوتی ہے۔ یہ کیمیکل تھوک کے گلینڈز کو ایکٹو کرتا ہے۔ اس لئے تھوک کی کمی کے شکار لوگ، (جن کی زبان بھی سفید ہوجاتی ہے) اس ببل گم کا استعمال کریں۔
میڈیکل سٹور سے ڈرائی ماؤتھ والے ماؤتھ واش کا استعمال بھی بہتر ہے۔ سگریٹ نوشی شراب نوشی، چائے سوڈا کا زیادہ استعمال بھی تھوک کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
تھوک کی کمی سے بہت سارے غذائی اجزاء ٹھیک طرح ہضم نہیں ہو پائیں گے نتیجتاً معدے کی سختی آ جائے گی۔ کھانا دیر سے ہضم ہوگا۔ گیس اور قبض کی شکایت ہوگی۔
بہت ساری ادویات بھی تھوک کو خشک کرتی ہیں۔ منہ کی بدبو، تھوک کا جمنا، ہونٹوں کے اطراف میں کٹ یہ سب تھوک کے مسئلے ہیں۔ زیادہ پانی پئیں، شوگر فری چیونگم چبائیں اور منہ بند کر کے سویا کریں۔
🔹 تھوک کی زیادتی
تھوک کی زیادتی حمل کے دوران اکثر خواتین کو ہو جاتی ہے، کسی زہریلے مادے مثلاً مرکری کے سامنے آنے سے بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے، گلے کے انفیکشن ٹانسلز اور الرجی وغیرہ بھی تھوک میں زیادتی کرتے ہیں جو کافی الجھن پیدا کرتا ہے۔ لیکن گھبرانے کی بات نہیں وقت سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اگر نہ ہو پھر ڈاکٹرز خشک کرنا جانتے ہیں۔
خوش رہنا بہت ساری بیماریوں کی شفا ہے۔ خوش رہنا سیکھیں!
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 Yan 2023, 23:43
1 277
🔷 تھوک کی افادیت پہ ایک نظر 🔷
تھوک (Saliva or Spit) وہ گمنام ہیرو ہے جس کا کوئی بھی تذکرہ کرنا پسند نہیں کرتا لیکن سب سے پہلے سب کے کام تھوک ہی آتا ہے!
🔹 تھوک کیا ہوتا ہے؟
تھوک دراصل پانی ہی ہے۔ یہ 98-99 فیصد پانی ہوتا ہے جبکہ باقی 1سے 2 فیصد مقدار کھانا ہضم کرنے والے انزائیمز, یورک ایسڈ، الیکٹرولائیٹس، اور پروٹین کی ہوتی ہے۔
🔹 تھوک کہاں سے آتا ہے؟
ہمارے منہ میں جبڑے کی پچھلی جانب، جبڑے کے نیچے اور زبان کے نیچے تھوک کے تین گلینڈز موجود ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ منہ میں تھوک کے تین جگہ پائپ فٹ ہیں۔
جبڑے کے پیچھے پائپ (گلینڈ) کو parotid gland, جبڑے کے نیچے submandibular gland اور زبان کے نیچے گلینڈ کو sublingual gland کہتے ہیں۔
یہ تمام گلینڈز خاص قسم کے کروڑوں سیلز سے مل کر بنے ہیں جنہیں acini کہتے ہیں اور یہی سب سیلز مل کر تھوک بنانے کا کام کرتے ہیں۔
🔹 تھوک کی اقسام
تھوک کی پانچ اقسام ہیں جو دراصل پانچ ادوار ہیں جن میں تھوک کے اندر پائے جانے والے اجزاء جسم کی ضرورت کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔
1۔ کیفالک (Cephalic)
یہ مشہور قسم ہے جو اپنا پسندیدہ کھانا دیکھنے یا سوچنے پر پیدا ہوتی ہے۔ جسے منہ میں پانی بھر آنا بھی کہتے ہیں۔
2۔ بکال (Buccal)
تھوک کی یہ شکل کھانا کھاتے وقت پیدا ہوتی رہتی ہے۔
3۔ ایسوفاجیل (Esophageal)
جیسے ہی کھانا منہ سے آگے نکل کر حلق سے ہوتا ہوا خوراک کی نالی میں پہنچتا ہے تو منہ میں یہ تھوک پیدا ہوتا ہے۔
4۔ گیسٹرک (Gastric)
جب معدے میں گڑ بڑ ہو اور الٹی ہونے کا خدشہ ہو تو تھوک کی یہ قسم پیدا ہوتی ہے۔
5۔ انٹیسٹینل (intestinal)
جب خوراک ٹھیک طرح ہضم نہ ہو اور آنتوں میں پہنچ جائے تو تھوک کی ایسی قسم منہ میں بنتی ہے۔
🔹 کچھ دلچسپ باتیں
* ہمارے منہ میں ہر روز تقریباً ایک سے دو لیٹر تھوک پیدا ہوتا ہے۔
* تھوک دن کے بعد اور شام تک سب سے زیادہ پیدا ہوتا ہے جبکہ رات کے وقت اسکی پیداوار کم ہوتی ہے۔
* عورتوں کی نسبت مردوں کے منہ میں تھوک زیادہ پیدا ہوتا ہے۔
* ننھے بچوں کے منہ سے رسنے والا پانی (پنجابی میں لیلیں) دراصل انکے دانت نکلنے کے مراحل کے دوران پیدا ہوتا رہتا ہے تاکہ مسوڑے سوجن، درد اور انفیکشن سے محفوظ رہیں۔ اس پانی کو ڈرول (Drool) کہتے ہیں۔ البتہ کسی بڑے میں یہ بکثرت نکلنے لگے تو کسی انفیکشن کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے۔
🔹 تھوک کے فائدے
* تھوک کے بیشمار فائدے ہیں. نقلی دانتوں کی بتیسی کا ایک جوڑا لیں اور ان کو آپس میں رگڑتے جائیں۔ کیا ہوگا؟ جی ہاں خراشیں پڑ جائیں گی، ہلکے ہلکے ٹوٹ بھی جائیں گے۔ لیکن ہمارے منہ میں ہم ہر روز کھاتے پیتے ہیں تو یہ سچ میں کیوں نہیں پسے جاتے؟
دراصل تھوک یہاں بطور موبل آئل (Lubricant) کام کرتا ہے۔ دانتوں کو تر رکھ کر رگڑ سے بچاتا ہے۔ دوسرا کام یہ کرتا ہے کہ اس میں موجود مختلف نمکیات دانتوں کے بیرونی سخت خول (enamel) کو ضروری معدنیات مہیا کرکے مضبوط کرتا ہے۔
* تیز تیزاب والے کھانے مثلاً لیمن، اورنج, سوڈا وغیرہ دانتوں کے بیرونی خول میں سوراخ کر سکتے ہیں۔ انہیں گلا سکتے ہیں۔ لیکن عین اسی لمحے تھوک اس تیزاب میں شامل ہوکر اس کو "نیوٹرل" کر دیتا ہے۔ اس طرح دانت محفوظ رہتے ہیں۔
* میٹھا بھی دانتوں کا سخت دشمن ہے میٹھا جو دانتوں میں آگے پیچھے تھوڑا بہت پھنس جاتا ہے وہاں بیکٹیریا حملہ کرکے تیزاب پیدا کرتے ہیں اور دانتوں میں کیویٹی یعنی کھوڑ پڑ جاتے ہیں لیکن تھوک باقاعدہ اس میٹھے کو اتارتا رہتا ہے، تیزاب کو نیوٹرل کرتا رہتا ہے اور بیکٹیریاز کو بھی مارتا رہتا ہے۔ مطلب کہ یہ قدرتی دوائی ہے جو آپ کے دانتوں کے لئے منہ میں رکھ دی گئی ہے۔
* تھوک مسوڑھوں کی بھی جان ہے بلکہ مسوڑھوں کی بقا تھوک میں ہے۔ تھوک میں لائیزو زائم، پیپٹائیڈز، اور کچھ پروٹین ہوتے ہیں جو مسوڑھوں پر حملہ ہونے والے بیکٹیریاز کی کھال ادھیڑ دیتے ہیں۔
* نظام انہضام میں پہلا کام تھوک کا ہے۔ اور یہی بات اوپر لکھی گئی کہ سب سے پہلے سب کے کام تھوک ہی آتا ہے۔
جب ہم کسی شے کا نوالہ لیتے ہیں تو تھوک منہ میں پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس طرح خوراک کے ذرات لے کر زبان پر پھیلا دیتا ہے تاکہ زبان پر موجود ذائقے کے سیلز اس ذائقے کو پہچان کر دماغ تک پہنچائیں۔ بنا تھوک کے زبان کا کام بھی سخت مشکل ہو جائے گا۔ اب تھوک کا اگلا کام کھانے کو انتہائی نرم کچے آٹے جیسا گوندھنا ہے تاکہ حلق سے باآسانی پیٹ کی جانب سفر شروع کرے۔ اسی لئے سیانے کہتے کہ کھانے کو خوب چبا چبا کر کھاؤ۔ تھوک میں موجود قدرتی کیمیکلز بہت سارے پیچیدہ غذائی ذرات مثلاً سٹارچ اور فیٹس (Fats) کو منہ سے ہی ہضم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ روٹی، چاول نوڈلز میں کافی سٹارچ ہوتا ہے بنا تھوک کے ان کا انہضام بڑا مشکل ہوتا۔
20 Yan 2023, 23:42
1 277
🔹 تل
تل میں بیشمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ تل کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھ جائے تو تل کا استعمال نہیں کریں۔ کیونکہ تل بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں۔
گرم مہینوں میں تل کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ تل کے استعمال کا بہترین وقت سردیاں ہیں۔ گرم علاقوں میں زیادہ تل نہیں کھانے چاہیے۔مٹاپے کے شکار افراد تل کو دودھ کے ساتھ استعمال نہیں کریں کیونکہ یہ وزن بہت تیزی سے بڑھاتا ہے۔
ڈرائی فروٹ خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جو ڈرائی فروٹ ہم خرید رہے ہیں ان میں چینی کا کتنا استعمال کیا گیا ہے۔ بعض ڈرائی فروٹ کو میٹھا کرنے کے لیے پھلوں کے رس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو ایسے ڈرائی فروٹ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ خشک میوہ جات میں قدرتی شکر فروکٹوز کی شکل میں ہوتی ہے۔ ڈرائی فروٹ کو نمی سے بچانے اور ایک دوسرے کے ساتھ چپکنے کی وجہ سے چینی کی ایک تہہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
20 Yan 2023, 23:37
1 277
🔷 ڈرائی فروٹ کھانے کی مقدار 🔷
پھلوں کو دھوپ میں خشک کرکے خشک میوہ جات بنائے جاتے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ مدافعتی نظام کو بہتر کرتے اور مختلف بیماریوں سے لڑتے ہیں۔ ان میں کینسر سے بچنے کے لئے وٹامن A اور K اور اینٹی آکسیڈینٹ کے علاوہ پوٹاشیم، آئرن، فولٹ، کیلشیم اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں۔
تازہ پھلوں کے مقابلے میں خشک میوہ جات وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ قدرتی فرکٹوز سے بھرپور ہوتے ہیں۔
اگر ہم انہیں روز اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں تو ان کا استعمال مناسب مقدار ہی میں کرنا بہتر رہے گا۔ خشک میوہ جات میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، ان کا زیادہ استعمال کرنے سے قبض، اسہال، گیس اور پیچیش کی تکلیف میں مبتلا ہو سکتے ہیں یا جلدی مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔
🔹 اخروٹ
اخروٹ مقدار میں کم کھانے چاہئیں کیونکہ یہ گلے میں خراش اور منہ میں چھالے بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس سے میٹا بالزم تیز ہو جاتا ہے۔
اخروٹ کھانے کے بعد چائے پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اخروٹ میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ چند نقصانات بھی پائے جاتے ہیں۔
اگر جسم میں حرارت کا تناسب حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے تو اخروٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ اخروٹ گرم ہونے کی وجہ سے جسم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے اخروٹ بے حد نقصان دہ ہے۔
🔹 کشمش
کشمش میں کم چکنائی ہوتی ہے۔ یہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ عمل انہضام کو بہتر بناتی ہے۔ خون کی کمی سے بچاتی ہے جبکہ کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ہے، اسی طرح یہ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ شوگر کو کم کرتی ہے۔ منہ کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور سوجن کو کم کرتی ہے۔ تاہم ان باتوں کے باوجود ہر چیز کی طرح کشمش کا زیادہ کھانا بھی مناسب نہیں بلکہ اس سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
یو ایس ڈی اے کے مطابق کسی بھی شخص کے لیے کشمش کی مثالی مقدار روزانہ تقریباً چالیس سے پچاس گرام ہو سکتی ہے۔
🔹 کھجور
کھجوریں دن کے بہترین آغاز اور میٹابولزم میں اضافے کے لیے بھی ضروری تصور کی جاتی ہیں۔ چنانچہ ماہرین روزانہ درمیانے سائز کی ایک سے دو کھجوریں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ 9 کھجوریں)۔ زیادہ کھجور کھانے سے پیٹ بھی خراب ہو سکتا ہے۔
🔹 بادام
بادام دل، دماغ اور جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔ بادام میں موجود وٹامن ای، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار خون کی گردش بہتر بنانے کے ساتھ دل کی کارکردگی بہتر بناتے ہیں اور طبی ماہرین صحت کے لیے 4 سے 7 بادام یومیہ تجویز کرتے ہیں۔
کڑوے بادام کسی صورت نہ کھائیں کیونکہ ان میں ایک خاص قسم کا زہر پایاجاتا ہے جو آنکھوں کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔
🔹 پستہ
پستے میں بادام، کاجو اور اخروٹ کے مقابلے کہیں زیادہ پروٹین اور کم فیٹ پایا جاتا ہے، دوسری جانب پستے اولک ایسڈ، وٹامن ای اور کیروٹین سے بھی مالامال ہونے کے سبب انسانی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کی جانب سے یومیہ 20 گرام (مٹھی بھر) سے زیادہ پستے استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر اور دل و دماغ کے لئے نہایت مفید ہے۔
🔹 چلغوزہ
چلغوزے کھانا گردوں اور جگر کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں کولیسٹرول نہیں پایا جاتا اور ان کے کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔ چلغوزے کو ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد استعمال کرنا چاہیے ورنہ یہ بھوک ختم کر دیتا ہے اور پھر چلغوزے سر درد اور جسم کے مختلف حصوں میں درد کا باعث بنتے ہیں۔
🔹 کاجو
کاجوکو کاپر، میگنیشیم اور نہ جمنے والی چکنائی کی وجہ سے ہر عمر اور جنس کے افراد کیلئے بہت موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ دیگر ڈرائی فروٹس کے برعکس کاجو کا چھلکا ذرا زہریلا ہوتا ہے، اس لئے اس کا چھلکا اْتار کر کھایا جاتا ہے۔
ایسی خواتین جنہیں زیادہ پسینہ آتا ہو اْن کے لئے کاجو نقصان دہ ہے۔ ویسے تو کاجو کھانے سے پیٹ کو بہت سے فائدے ہوتے ہیں لیکن اگر آپ اس کا استعمال بہت زیادہ کر لیتے ہیں تو یہ آپ کے پیٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
🔹 مونگ پھلی
مونگ پھلی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے تاہم مونگ پھلی کی افادیت بڑھانے کے لئے ساتھ گڑ کا استعمال بھی کریں۔ مونگ پھلی کے اندر کا سرخ چھلکا اْتار کر کھانا چاہیے۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ مونگ پھلی کھانسی کا موجب ہے حالانکہ اس کی وجہ کچی مونگ پھلی ہوتی ہے۔
🔹 انجیر
انجیر بہت زیادہ مقدار میں کھانے کے وقت آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے قے سے اسہال اور یہاں تک کہ خارش والی جلد تک الرجک رد عمل پیدا ہوسکتا ہے۔ حساس جلد یا الرجی کی تاریخ کے حامل افراد انجیر کھانے یا جلد پر لگانے سے گریز کریں۔
20 Yan 2023, 23:37
1 277
🐟 مچھلی کھانا نقصان دہ۔؟ 🐟
مچھلی کو صحت بخش خوراک کہا جاتا ہے تاہم ایک نئی تحقیق میں مچھلی کھانے کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے۔
مچھلی دنیا میں کھائی جانے والی سب سے زیادہ خوراک میں سے ایک ہے اور اس کو صحت کے لیے عمومی طور پر مفید قرار دیا جاتا ہے۔ خاص طور پر دل کے امراض میں اس کا استعمال فائدہ مند بتایا جاتا ہے تاہم اب ایک نئی تحقیق نے مچھلی کے صحت بخش ہونے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ہوئی اس تحقیق میں انوائرمنٹل ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے محققین نے امریکا بھر سے میٹھے پانی کے ذخیروں سے پکڑی جانے والی مچھلیوں کے گوشت کے 500 نمونوں کا تجزیہ کیا اور ان تجزیوں سے اپنی تحقیق کا یہ نچوڑ نکالا کہ سال میں میٹھے پانی کی ایک مچھلی کھانا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ ایک ماہ تک ’فار ایور کیمیکلز‘ سے آلودہ پانی پینا۔
تحقیق میں پتہ چلا کہ مچھلیوں میں پی ایف ایز کی اوسط مقدار 9500 نینو گرام فی کلوگرام تھی لیکن سُپیریئر، مشیگن، ہیورن جیسی بڑی جھیلوں سے پکڑی جانے والی مچھلیوں میں یہ مقدار بڑھ کر 11 ہزار 800 نینو گرام فی کلو گرام تک پہنچ گئی تھی۔
تجزیے میں یہ تخمینہ لگایا گیا کہ ان کیمیکلز سے آلودہ مچھلیوں کو کھانا ایک مہینے تک پی ایف ایز سے آلودہ (48 حصے فی 10 کھرب) پانی پینے کے برابر ہے۔ پی ایف ایز کی یہ مقدار کمرشلی طور پر پکڑ کر فروخت کی جانے والی مچھلیوں میں پائی جانے والی مقدار کی نسبت 280 گُنا زیادہ ہے۔
ای ڈبلیو جی کے سینئر سائنس دان اور تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر ڈیوڈ اینڈریو کے مطابق وہ لوگ جو میٹھے پانی کی مچھلی کھاتے ہیں بالخصوص وہ لوگ جو باقاعدگی سے مچھلی پکڑتے ہیں اور کھاتے ہیں، ان کے جسم میں خطرناک حد تک پی ایف ایز کی موجودگی کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ پرفلورو الکائل اور پولی فلورو الکائل(پی ایف ایز) مرکبات المعروف ’فار ایور کیمیکلز‘ کئی صورتوں میں ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ ہوتے ہیں۔ ہمارے اردگرد پی ایف ایز تقریباً 12 ہزار صورتوں میں موجود ہیں جن کے فائر فائیٹنگ فوم، فرائی پان پر کی جانے والی نان اسٹکنگ کوٹنگ اور ٹیکسٹائل سمیت کئی استعمال ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرکبات کینسر اور دیگر صحت کے مسائل سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔
✍ اے آر وائے اردو نیوز
ویب ڈیسک 19 جنوری 2023ء
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔
🐟 مچھلی کھانے کے اثرات
https://t.me/islamwitheman/2865
🐟 مچھلیوں کی اقسام
https://t.me/islamwitheman/2866
🐟 مچھلی کھانے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/2867
🐟 روہو مچھلی
https://t.me/islamwitheman/2868
🐟 گلے میں پھنسے مچھلی کے کانٹے کا حل
https://t.me/islamwitheman/2869
🐟 مچھلی ذبح کیوں نہیں کی جاتی؟
https://t.me/islamwitheman/2870
🐟 مچھلی کے ساتھ دودھ پینا یا انڈا کھانا
https://t.me/islamwitheman/2871
🐟 ملی مچھلی مشخ شدہ
https://t.me/islamwitheman/2893
🐟 مچھلی سردیوں کا تحفہ
https://t.me/islamwitheman/4084
🐟 مچھلی کھانا نقصان دہ۔؟
https://t.me/islamwitheman/4645
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
19 Yan 2023, 09:06
1 277
🔷 جسم فروشی 🔷
جب گناہ کی طرف بلانے والی عورت کو انکار کرنے والے مرد کی فضیلت بیان کی جاتی تھی تو میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ کیا عورت ایسا کر سکتی ہے؟ زنا کی مقرر کر دہ سزا میرے ذہن میں سوال پیدا کرتی تھی کہ مسلمان بھی زانی ہو سکتا ہے؟
لیکن آج لاہور جیسے خود کفیل ترقی یافتہ اور بڑے شہر کی سڑکیں چیخ چیخ کر کہتی ہیں کہ یہاں عورتیں اپنی عزتیں نہیں ضمیر فروخت کرتی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جو خدا اور اس کے دین کے نام پر وجود میں آئی تھی۔ جس میں جسم فروشی کا ایک عجیب ٹرینڈ چل پڑا ہے اور میرے نزدیک اس کی وجہ افسانہ نگار، ناول نگار اور شوبز انڈسٹری کے وہ ڈائریکٹرز ہیں جنھوں نے اس قوم کے دلوں میں طوائف کے لئے ہمدردی پیدا کی ہے اور سوشل میڈیا کا وہ نوجوان اور لاعلم طبقہ جو ان عورتوں کو مجبور کہہ کر بڑھاوا دیتا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ سعادت حسین منٹو جیسے افسانہ نگار نے معاشرے کے سیاہ پنے کی حقیقت بیان کی لیکن موجودہ نسل کو صحیح طریقہ سے فیصلہ کن مقام پر لانا انتہائی ضروری ہے۔
میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والیاں اس ناسور کو مزید ہوا دے گئیں۔
ایسی کونسی ہمدردی ہے جو انسان اس خدا سے بڑھ کر کر سکتا ہے جو اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرتا ہے۔ مجبوری کی دلیل دینے والو! سنو تو سہی، خدا کہتا ہے۔۔۔
"لایکلف اللّٰہ نفسا الا وسعہا"
میں کسی جان پر اس کی برداشت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔
ایک وقت تھا جب شہر سے دور کہیں کوٹھے تعمیر کئے جاتے تھے جہاں ناچ دکھانے والی کنجری، دھندہ کرنے والی طوائف اور حساب رکھنے والی رکھیل ہوا کرتی تھی۔
لوگ اس خاندان سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے تھے جس خاندان کا کوئی ایک فرد اس علاقے کی طرف جاتا دکھائی دیتا تھا۔ اج اس کنجری، طوائف اور رکھیل کی جگہ ڈانسر، مجبور اور سرپرست نے لے لی ہے۔
طوائف اور جسم فروشی کرنے والے ایسے مجبور لوگوں کے لئے کلام ہدایت میں لفظ زانی استعمال کیا گیا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ نے شادی شدہ کے لئے سنگساری اور غیر شادی شدہ کے لئے ستر کوڑوں کی حد مقرر کر دی خواہ مرد ہو یا عورت۔
ہیرا منڈی کے کوٹھوں کو ختم کرنے کی کوشش میں دیکھتے ہی دیکھتے پوری اسلامی ریاست ہیرا منڈی بن گئی۔
افسوس مجھے ان ادیبوں پر ہے جو خدا اور اس کی شریعت کے ان منحرف اور معاشرے کے مجرم افراد کو مثالی کردار کی شکل میں اس طرح پیش کرتے ہیں کہ کم عقل اور لاعلم لوگ انسانی ہمدردی کے جذبات میں بہہ کر ایسے ایسے فتوے جاری کرتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے۔
بچوں کی بھوک کو وجہ بنا کر نکلنے والی خواتین کیا سمجھتی ہیں کہ حرام کی کمائی پر پلنے والی اولاد محمود غزنوی اور طارق بن زیاد کی طرح تاریخ رقم کرے گی؟
اسی زنا نے جنسی زیادتی کی شرح کئی گنا بڑھا دی ۔ ۔۔۔۔ میں جنسی زیادتی کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا جس کی مذمت نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی میڈیا پر بھی کی گئی ۔۔۔۔۔۔ تک ریورٹ ہونے والے کیسز کی شرح ایک طرف اور ۔۔۔۔۔۔ سے ۔۔۔۔۔۔۔ تک ہوس اور درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کی وارداتیں ایک طرف۔ کتنے ہی معصوم نفس کے غلاموں کی ہوس کا شکار ہوئے۔ کتنی ہی معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ لیکن ایسے احتجاج، نعرے بازی اور بلاک روڈ دیکھنے کو نہ ملے جیسے ذرا سے سیاسی ہلچل نے بلاک کروائے۔ کاش ہم جتنا سیاسی شعور رکھتے ہیں اتنی انسانی عزت کی قدرت و قیمت بھی جان پاتے۔
جب برائی کو برائی سمجھا ہی نہ جائے تو اسے ختم کیسے کیا جاسکتا ہے۔ ذاتی پرہیزگاری کس کام کی جب غلط کو غلط کہنے کی جسارت ہی نہ کی جا سکے۔
اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم دیا کہ فلاں بستی کو الٹ دو جس پر حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اے خدا اس بستی کو الٹ دوں، جہاں تیرا وہ متقی بندہ رہتا ہے جس نے پلک جھپکنے کی دیر تک معصیت میں بسر نہیں کی، تیری یاد سے غافل نہیں ہوا۔
اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا سب سے پہلے میرا عذاب اسی بدبخت پر نازل کرو جو خود تو متقی رہا اور زمین پر میری حکم عدولی ہوتی رہی لیکن اس کا چہرہ کبھی میری غیرت میں سرخ نہیں ہوا۔
محنت کش مزدور لوگ انتہائی غربت کی زندگی بسر کرتے ہیں اور عزت کی موت مرتے ہیں کیونکہ ان کی عورتیں کوڈیوں کے عوض اپنا ایمان فروخت نہیں کرتیں۔
بےروزگاری کا شکوہ کرتے ہوئے اپنے حالات کا رونا رونے والے وہی کم ظرف لوگ حرام کماتے ہیں جو بنا محنت پیس آف کیک کے خواہشمند ہوں۔
بے روزگاری کا مطلب قطعاً حرامکاری کی اجازت نہیں۔ برائی کو ہاتھ سے روکنے کی طاقت نہیں رکھتے تو کم از کم اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ معاشرے میں پھیلتی زنا کی اس آگ میں ہماری حثیت بس اس ننھی چڑیا کی سی ہے جو نمرود کی لگائی آگ بجھانے کی کوشش کرتی رہی بس اپنا کردار ادا کریں ...
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman/456
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
14 Yan 2023, 02:40
1 277
🔷 مقناطیسی قوت 🔷
نفسیات میں سب سے اہم اور خطرناک ترین قوانین میں سے ایک یہ ہے کہ آپ جس چیز کے بارے میں سوچیں گے وہ آپ کی طرف متوجہ ہو گی اور اس قسم میں دماغ ایک مقناطیس کی طرح کام کرتا ہے۔
آپ کو فاصلوں کا پتہ نہیں ہے۔ نہ اوقات اور مقامات کا پتہ چلتا ہے۔ مثال کے طور پر۔۔۔
1) اگر آپ کسی شخص کے بارے میں سوچتے ہیں اور وہ آپ سے ہزاروں میل دور ہو تب بھی آپ کی مقناطیسی قوت اس تک پہنچ کر آپ کی طرف لوٹ جائے گی اور اسکو آپکی طرف متوجہ ضرور کرے گی۔
2) یہی وجہ ہے کہ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی شخص کو یاد کر رہے ہوں تو اچانک وہ اپکے سامنے اجاتا ہے۔
3) یا آپ کسی کو سوچتے ہیں تو اس کی کال یا میسج آ جاتا ھے۔
4) یا آپ کوئی بات سوچ رہے ہوتے ہیں تو سامنے والا وہی بات کر دیتا ہے اور آپ کہتے ہیں ابھی میں بھی یہی کہنے والا تھا۔
🔹 انسان ایک مقناطیس کی طرح ہے
انسان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور بعض اوقات ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو اس کے سوچنے کے انداز کے مطابق ہوتے ہیں یعنی جیسا سوچا ویسا ہو جاتا ھے۔
🔹 مقناطیسی قوت
انسانوں میں مقناطیسی قوت کم، زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انسان اپنے لاشعوری دماغ میں موجود غیر مرئی برقی مقناطیسی لہروں کے ذریعے اپنے اردگرد کے واقعات، لوگوں اور حالات کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور جو مقناطیسی قوت زیادہ رکھتا ھے اسکے ارد گرد لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ھے اور اس سے محبت کرنے والے کثیر ہوتے ہیں۔
اور یہ بھی یاد رکھیں کہ تمام منفی واقعات و مسائل یا مثبت واقعات آپ کے گرد منڈلا رہے ہیں کیونکہ آپ خود انہیں اپنی سوچ کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کرنے کا سبب ہیں۔
🔘 اپنے آپ کو ایک مثبت انسان بنائیں تاکہ آپکے ارد گرد مثبت ماحول پیدا ہو اور اچھا معاشرہ تشکیل پائے،،،
اس کا کچھ تعلق روحانیات سے بھی ہے۔ کچھ کو مقناطیسی قوت پیدائشی ملتی ہے اور کچھ لوگ ریاضت کر کے پیدا کرتے ہیں۔
ایمان والوں کے لئے کعبہ میں کشش ہے تبھی تو پروانہ وار دوڑے جاتے ہیں اور اسی طرح گنبد خضراء میں زیادہ کشش ہے تبھی تو کروروں کا دل اسی نام سے دھڑکتا ھے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔
https://t.me/islamwitheman/4464
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
14 Yan 2023, 02:09
1 277
🔷 ماہواری میں جماع کے نقصانات 🔷
انسان کے جسم میں دو قسم کے افرازات موجود ہوتے ہیں:
1۔ سیکریشن (Secretion)
وہ افرازات جو حیات کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتے سیکریشن کہلاتے ہیں جیسے ہضم، تناسل، ہارمونز۔
2۔ ایکسکریشن (Excretion)
وہ افرازات جن کا بدن سے نکلنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ انسان کو ضرر پہنچاتے ہیں۔ ان کو ایکسکریشن کہا جاتا ہے جیسے فضلات، پسینہ، حیض وغیرہ
یہ جو حیض کی حالت میں جماع حرام قرار پایا ہے اس کی بہت سے وجوہ ہیں کہ اس سے میاں بیوی کو کئی بیماریاں لگ سکتی ہیں اور جماع نہ کرنے کی صورت میں بے شمار فوائد ہیں۔ اس کے نقصانات یہ ہیں:
1۔ رحم کا مخاطی غشا زخم کی حالت میں ہوتا ہے جس سے خون، ماندہ انڈے، مختلف انواع کے ہارمونز، معدنی مواد اور زہر قاتل کی طرح دوسرے مواد خارج ہوتے ہیں جو جماع کی صورت میں بہت بُرے نتائج دیتے ہیں۔
2۔ ایسی حالت میں صحبت کرنا خون کے زیادہ بہنے کا سبب بنتا ہے جو رحم کے نورالتھاب کا عامل بنتا ہے۔ جو سخت درد اور تکلیف کا باعث ہے۔
3۔ حیض کی حالت میں جماع خون کی بندش کا سبب بنتا ہے۔
4۔ حیض کی حالت میں اکثر خواتین درد محسوس کرتی ہیں جو جماع کے نتیجے میں دوگنا ہو جاتی ہے۔
5۔ ماہواری کی حالت میں عورت جسمانی اور روحانی طور پر کام کیلئے امادہ نہیں ہے یہ اسلئے کہ وہ ناپاکی، درد اور بے چینی کا شکار ہے۔ جماع سے عورت کو دوسرے امراض لگ سکتے ہیں۔
6۔ عورت رحم کے سرطان (کینسر) میں مبتلا ہو سکتی ہے۔
7۔ اگر حیض کی حالت میں عورت حمل پکڑے تو ہو سکتا ہے اسکی اولاد نہ نر ہو نہ مادہ بلکہ مخنث ہو۔
🔹 مرد پر منفی اثرات
جیسا کہ حیض میں ناپاکی اور پلیدی موجود ہوتی ہے تو اس وجہ سے مرد کئی امراض کا شکار ہو سکتا ہے جیسے:
1۔ اس سے مرد کے کروموسوم کی فعالیت ختم ہو سکتی ہے جس سے پھر حمل نہیں ٹھہرتا۔
2۔ اس پلیدی کی حالت میں جماع سے مرد نئی اور لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
3۔ حیض کی حالت میں جماع سے مرد برص کے مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
4۔ اس سے مرد کے آلہ تناسل کی جلد لاعلاج امراض کا شکار ہو سکتی ہے۔
🔹 تحقیق الجدید
1۔ عورت کے اعضاء میں شدید درد پیدا ہوتا ہے۔ بچہ دانی میں سوزش پیدا ہوتی ہے جس کا کنٹرول پھر مشکل ہے۔
2۔ اس کی تخمدان مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔
3۔ حیض کا فاسد مواد رَحِم کو جاتا ہے جو سخت سوزش کا باعت بن سکتا ہے۔
4۔ بعض اوقات حیض کی حالت میں یہ فاسد مواد مرد کے خصیوں میں جاتا ہے جس سے وہ سوکھ (عقیم) سکتے ہیں۔
5۔ حیض کے فاسد مواد کی وجہ سے مرد کے آلہ تناسل کو ایسے امراض لگ سکتے ہیں جو لاعلاج ہوتے ہیں۔
6۔ حیض کی حالت میں صحبت عورت کو بانجھ بنا سکتی ہے پھر عمر بھر کیلئے وہ بے اولاد رہے گی۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🔘 مزید پوسٹس ۔۔۔
🔘 کثرت حیض
https://t.me/islamwitheman/2186
🔘 حیض کا خون بند ہو جانا
https://t.me/islamwitheman/2187
🔷 فائبرائڈز (Fibioids)
https://t.me/islamwitheman/2825
🔷 فائبرائڈز کا علاج
https://t.me/islamwitheman/2826
🔷 پی سی او ایس (PCOS)
https://t.me/islamwitheman/2827
🔷 مینوریجیا (کثرت حیض)
https://t.me/islamwitheman/4486
🔷 ماہواری کے دوران درد
https://t.me/islamwitheman/4531
🔷 ماہواری کے درد کا دیسی نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4532
🔷 ماہواری میں جماع کے نقصانات
https://t.me/islamwitheman/4642
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
14 Yan 2023, 01:46
