ISLAM WITH EMAN
Kanalga Telegram’da o‘tish
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Ko'proq ko'rsatish1 286
Obunachilar
Ma'lumot yo'q24 soatlar
-57 kun
-730 kun
Postlar arxiv
1 286
🔷 قیمتی گوہر 🔷
امام غزالی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ ایک شخص کو جنگل میں پتھروں سے بھری ایک تھیلی ملی جنکی قیمت سے وہ آگاہ نہ ہوسکا۔ اس نے ان پتھروں کو دائیں بائیں ندی نالوں میں پھینک دیا یہاں تک کہ جب گھر پہنچا تو اسکے ہاتھ میں بس ایک پتھر تھا۔
اس شخص کا دوست جوکہ گوہر شناس تھا، نے اسکے ہاتھ میں یہ پتھر دیکھا تو تجسس بھرے لہجے میں پوچھا کہ یہ قیمتی پتھر تجھے کہاں سے ملا؟
اس نے کہا کہ جنگل سے۔
گوہر شناس دوست نے پوچھا کہ کیا یہ پتھر مجھے فروخت کرو گے؟
اس پر اس شخص نے مسکرانا شروع کر دیا یہ تاثر دیتے ہوئے کہ بھلا اس پتھر کی بھی کوئی قیمت ہے؟
جب گوہر شناس نے قیمت بتائی تو وہ شخص رونے لگا۔
گوہر شناس نے رونے کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ میرے پاس اس طرح کے بہت سارے پتھر تھے جنہیں میں نے عدمِ واقفیت کے باعث ضائع کر دیا۔ اگر وہ سارے میرے پاس ہوتے تو میں کتنا مالدار ہو جاتا۔
امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب انسان مرنے کے بعد میدانِ محشر میں اپنے ان لمحات کی قیمت کو دیکھے گا جو اس نے اللہ کی فرمانبرداری میں گزارے ہوں گے تو روئے گا اور چِلائے گا کہ میرے پاس تو اس طرح کے بہت سے لمحات تھے جنہیں میں نے دنیا میں ضائع کر دیا۔ کاش کہ میں نے ان لمحات کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزارا ہوتا تو آج میرے پاس نیکیوں کا ایک ذخیرہ جمع ہوتا اور میری بخشش ہو جاتی۔
اس لیے آنکھ بند ہونے سے قبل زندگی کے قیمتی لمحات کی قدر کریں۔۔۔ زندگی ہر ہر لمحے موت کے قریب کر رہی ہے۔
اللہ کریم ہمیں دنیا سے اس حالت میں اٹھانا کہ تو ہم سے راضی ہو چکا ہو۔ آمین یارب العالمین
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 بارش کا پہلا قطرہ 🔷
ایک دفعہ ایک علاقے میں کافی عرصہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے شدید قحط پڑ گیا. وہاں سبھی مخلوق بارش نہ ہونے کی وجہ سے سخت تکلیف اور اذیت میں مبتلا ہو گئی. انسان تڑپنے لگے، جانوروں کی زبانیں باہر نکل آئیں اور پودے تک مرجھا کر جلنے لگے. ایک دفعہ زور و شور کی بارش آئی مگر برس کے نہیں دے رہی تھی. بارش کے قطرے اللہ کی مخلوق کی یہ حالت دیکھ نہیں پا رہے تھے اور شدید رنجیدہ و غمزدہ تھے لیکن ہر قطرہ اپنی اپنی جگہ یہ سوچ کر گرنے سے رکا ہوا تھا کہ میں بھلا کیا کر سکتا ہوں کہ میں تو محض ایک قطرہ ہی تو ہوں. برس بھی گیا تو پتہ نہیں زمین تک پہنچ بھی پاؤں گا یا نہیں. پہنچ بھی گیا تو مجھ سے بھلا کسی کی کیا پیاس بجھے گی.
میں انسان و حیوان کی تو درکنار ایک ننھے سے پودے کی پیاس بھی نہیں بجھا سکوں گا
لیکن ان میں ایک قطرہ سب سے الگ سوچ رکھتا تھا. وہ سوچتا کہ بےشک میں ایک قطرہ ہی ہوں مگر میرا رب چاہے تو ایک قطرے سے اپنی مخلوق کی خدمت کا وہ کام لے لے کہ جو ساری دنیا کے دریا و سمندر مل کر بھی نہ کر سکیں. وہ رب ایک ذرے سے وہ کچھ کروا سکتا ہے جو ساری دنیا کے پہاڑ مل کر بھی نہ کر سکیں. میرا رب درخت کے ایک پتے سے ساری دنیا کے جنگلات و باغات سے زیادہ کام لے لے. بس یہی سب سوچ سوچ کر اس کی ہمت بڑھتی گئی. اسے بھی احساس تھا کہ پتہ نہیں زمین تک پہنچ بھی پاؤں گا کہ نہیں اور پہنچ بھی گیا تو بھلا کس کی پیاس بجھا پاؤں گا. لیکن اس سے اللہ کی مخلوق کی یہ اذیت ناک حالت دیکھی نہ گئی اور اس نے خود کو گرا کر قربان کرنے کا عزم کر لیا. وہ گرا تو اس کے پیچھے سینکڑوں قطروں کی ہمت ہوئی اور انہوں نے بھی خود کو گرا دیا. سینکڑوں کو دیکھ کر ہزاروں اور ہزاروں کی دیکھا دیکھی لاکھوں کروڑوں قطروں کی ہمت بندھی اور انہوں نے خود کو گرا دیا
کسی کو نہیں معلوم کہ بارش کا وہ پہلا قطرہ زمین تک پہنچ بھی پایا تھا یا نہیں اور اگر پہنچ پایا تھا تو کسی کی پیاس بجھا بھی پایا تھا کہ نہیں. لیکن یہ سب کو معلوم ہے کہ بارش کے اس پہلے قطرے کو گرتا دیکھ کر اتنے قطروں کو گرنے کا حوصلہ ملا کہ انسانوں، حیوانوں اور پودوں سب کی پانی کی ضرورت پوری ہو گئی اور پیاس بجھ گئی
آج ہمیں بارش کا پہلا قطرہ بننے کی ضرورت ہے. اگر آج ہم نے ایسا کرنے کی ہمت کر لی تو یقین کیجیے کہ ہمارے پیچھے ایسے ہزاروں لاکھوں اور کروڑوں قطرے گریں گے کہ جو اس ملک و عوام کی تمام محرومیاں دور کر ڈالیں گے اور ہمارے ملک و قوم کے تمام مسائل حل کر ڈالیں گے. پھر ایک دن ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ملک بنے گا. اس میں ہر طرف امن و امان کا دور دورہ ہو گا. یہاں بھی امیر غریب سب کو انصاف ملے گا. پورے ملک میں ایک بھی گھرانہ بھوکا نہیں سوئے گا. کوئی بچہ بھی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا. کوئی بیمار علاج کے پیسے نہ ہونے سے نہیں مرے گا. کسی بھی سفیدپوش کی سفیدپوشی کا بھرم نہیں ٹوٹے گا. رشوت نہ دینے کی وجہ سے کسی بھی شہری کا کوئی کام نہیں رکے گا. کرپشن اور رشوت کا گرم بازار ٹھنڈا پڑ جائے گا. سب کی جانیں، مال اور عزتیں محفوظ ہو جائیں گی. جگہ جگہ پڑے کچرے کے یہ ڈھیر ختم ہو جائیں گے اور پورا ملک صاف ستھرا ہو جائے گا.
مجھے یقین ہے کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا اور عرصہ دراز سے چھائی ہوئی یہ خزاں بہار میں بدل جائے گی. بس ہم سب کو اپنے اپنے مقام پر بارش کا پہلا قطرہ بننے کی ضرورت ہے. ہم نے بس اپنے اپنے حصے کا چراغ جلانا ہںے. ان شآءاللہ ہر سو روشنی پھیل جائے گی۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 وہیل مچھلی 🔷
دنیا کی سب سے بڑی مخلوق وہیل اپنی جسامت کے سبب ہی حیرت کا باعث نہیں، بلکہ اس کے جسمانی افعال بھی کائناتی نظام کے ایک نہایت دقیق توازن کا مظہر ہیں۔۔🐋
آج سائنس یہ تسلیم کرتی ہے کہ وہیل کا پیشاب اور فضلہ، سمندر کے لئے کسی قدرتی نعمت سے کم نہیں بلکہ یوں کہیے کہ"آبِ حیات"ہے۔۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک بڑی وہیل روزانہ تقریباً 950 لیٹر پیشاب خارج کرتی ہے، اور یہ پیشاب صرف ایک فضلہ نہیں بلکہ سمندر کی زندگی کے لیے ایک قیمتی نامیاتی کھاد کا کردار ادا کرتا ہے۔۔
یہ پیشاب اورفضلہ سمندری پانی میں اہم منرلز،یعنی نائٹروجن، فاسفورس اور آئرن مہیا کرتےہیں، جو پانی میں موجود فائیٹوپلینکٹن (سمندری خوردنی پودے) کی افزائش کیلیے نہایت ضروری ہوتےہیں۔۔
یہ فائیٹوپلینکٹن دراصل سمندر کی بنیاد ہیں۔یہی وہ خوردنی جاندار ہیں جونہ صرف سمندری مخلوق کی خوراک بنتےہیں بلکہ بڑےپیمانےپرکاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے زمین کی فضا کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق وہیل ہر سال سمندر میں46,000 ٹن بایو ماس اور 4,000 ٹن نائٹروجن تقسیم کرتی ہیں۔۔
ان کی موجودگی کی وجہ سے سمندرسالانہ 18,000 ٹن کاربن فضا سے جذب کرنے کے قابل ہوتا ہے۔۔
یعنی ایک وہیل، جو خود نہ کچھ بولتی ہے، نہ زمین پر رہتی ہےمگر اسکی روزمرہ کی جسمانی سرگرمیاں بھی ماحولیاتی توازن قائم رکھنےکے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔۔
یہ سب کیا محض حادثاتی ارتقاء کا نتیجہ ہو سکتا ہے؟کیا اتنا زبردست باہمی ربط رکھنے والا نظام، جس میں پانی، فضا، نباتات، اور جانور سب ایک دوسرے سے جڑے ہوں خود بخود بن سکتا ہے؟
یقیناً نہیں!
قرآن مجید میں بھی اللہ کی تخلیق کردہ نشانیوں پر غور کرنےکی بارہا دعوت دی گئی ہے۔وہیل مچھلی کی مثال ایسی ہی ایک نشانی ہے جو ہمیں سکھاتی ہےکہ اللہ کی کوئی مخلوق، چھوٹی ہو یا بڑی، بیکار نہیں۔ یہاں ہر ذرے کو مقصد دیا گیا ہے۔۔
Copy...
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 زیتون کے تیل کے فائدے 🔷
طاقت کا لازوال نسخہ۔۔۔
زیتون کے تیل کو صبح نہار منہ اس طرح استعمال کریں اور زندگی کی بہاریں لوٹیں
زیتون کا تیل صحت کے لیے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے، جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور دیگر اجزاءشامل ہیں۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے پینا بھی صحت کے لیے فوائد کا حامل ہوتا ہے؟
درحقیقت خالی پیٹ ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو پینا اتنے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔
▪توند سے نجات:
زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ زیادہ کھانے سے روکتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ گھی کا بہترین متبادل تو ہے ہی، تاہم اسے خالی پیٹ پینا بہت کم عرصے میں توند کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔
▪آنتوں کو ٹھیک کرے:
خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
▪جلد، بال، ناخن اور ہڈیوں کو بہتر بنائے:
زیتون کا تیل جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ ان کی ملائمت واپس لانے کے ساتھ نقصانات کی مرمت کرتا ہے، ان کی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔ ویسے تو اسے ہیئر یا اسکن ماسک کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اسے پینا زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔
▪جگر کی صفائی:
جسمانی افعال کے لیے جگر کی بہت اہمیت ہے، یہ اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے مگر زہریلے مواد کی صفائی کے لیے ہمیں بھی کوشش کرنا ہوتی ہے اور ایسا زیتون کے تیل سے ممکن ہے۔ بہترین نتائج کے لیے دو کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو تھوڑی مقدار میں لیموں کے عرق میں ملا کر پی لیں۔
▪جسمانی دفاعی نظام بہتر بنائیں:-
اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفاعی نظام کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف موسمی امراض سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔
▪دل کو تحفظ دے: -
کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک ایل ڈی ایل (نقصان دہ) اور دوسری ایچ ڈی ایل (فائدہ مند)، امراض قلب سے بچنے کے لیے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری کی سطح بڑھانا ہوتی ہے،
اس کا ایک ذریعہ زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل اور اجناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے۔
▪جسمانی ورم کم کرے:
زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔
▪بلڈ شوگر کنٹرول کرے:-
زیتون کا تیل کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے، اسی لیے اسے ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔
▪دماغ کو تحفظ دے-:
زیتون کا تیل دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جسے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
اگر سورہ قریش پانی پر پڑھ کر دل کے مریض پر وہ پانی چھڑکا جائے تو وہ تندرست ہو جائے گا۔
1 286
جسم کے کسی حصے میں بھی درد کی کوئی بیماری لگ جائے تو اپنے گریبان میں منہ ڈال کر سترہ مرتبہ سورہ الحمد پڑھے۔
1 286
اگر درد کرنے والی داڑھ پر سورة الغاشیہ کو پڑھا جائے تو اس کا درد ساکن ہو جائے گا۔
1 286
جو شخص کسی بیماری یا مصیبت میں مبتلا ہو اسے چاہیے کہ روزانہ ایک سو ایک مرتبہ یا واحد کہے۔ وہ اس بیماری سے شفایاب ہو جائے گا۔
1 286
سورہ لقمان لکھ کر اس کا پانی پیا ھائے تو اللہ کے حکم سے ہر چوتھے اور تیسرے دن بعد آنے والا بخار جاتا رہے گا۔
1 286
جسے بھی باری کا بخار ہو اسے چاہیے شکر کو کوٹ کر پانی میں حل کر کے شربت بنا کر نہار منہ پیئے اور جب پیاس لگے تب پیئے ان شاءاللہ شفایاب ہو جائے گا۔
1 286
غصے اور دل کے کینے کو دور کرنے کے لئے روزانہ 41 دفعہ یا شکور پڑھیں۔ پانی پر دم کر کے پانی پی لیں اس سے اثر زیادہ ہو گا۔
1 286
اپنی عورتوں کو سورہ واقعہ سکھاؤ کیونکہ یہ سورت الغنی یعنی محتاجی دور کرنے والی سورت ہے۔
1 286
جب تمھارے بچے سونے کے لیے بستر پر جانے کا ارادہ رکھتے ہوں تو تم انہیں حکم دو کہ وہ سورہ کافرون کی تلاوت کرنے کے بعد سوئیں۔ تاکہ وہ ہر قسم کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔
1 286
اپنی حاجت کیلئے گھر سے نکلتے وقت سورہ آل عمران کی آخری آیات، آیت الکرسی، سورہ قدر اور سورہ فاتحہ پڑھ کر نکلے تو اس کی دنیا و آخرت کی حاجات پوری ہون گی۔
