ISLAM WITH EMAN
Kanalga Telegram’da o‘tish
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Ko'proq ko'rsatish1 279
Obunachilar
+124 soatlar
-17 kun
-1330 kun
Postlar arxiv
1 279
🌹 محبتِِ اہلبیت علیھم السلام🌹
1⃣ محبتِ اہلبیتؑ کا 7 مقام پرفاٸدہ
پیغمبر اسلامؐ فرماتے ہیں:
میری اور میرے اہلبیت علیہم السلام کی محبت 7 ہولناک مقامات پر فاٸدہ مند ثابت ہو گی۔
🌷 وفات کے وقت
🌷 قبر میں
🌷 قبر سے محشور ہونیکے وقت
🌷 جب نامہ اعمال دیا جاٸیگا
🌷 جب حساب لیا جاٸیگا
🌷 میزان کے وقت
🌷 پُلِ صراط سے گزرنے کے وقت
2⃣ پُلِ صراط پر ثابت قدمی
حضرت محمدؑ فرماتے ہیں:
پُلِ صراط پر تم میں سب سے زیادہ ثابت قدم رہنے والا وہ ہو گا جو میری اہلبیت علیہم السلام سے زیادہ محبت رکھتا ہو گا۔
3⃣ محبتِ امام علی علیہ السلام
پیغمبر اکرمؑ نے امام علی علیہ السلام سے فرمایا:
اے علیؑ!
جس مؤمن کے دل میں تمہاری محبت راسخ ہو گی اگر اس کا ایک قدم پلِ صراط سے پھسل بھی گیا تو اس کا دوسرا قدم مضبوطی سے قاٸم رہے گا یہانتک کہ اللہ تعالی اسے تیری محبت کی وجہ سے جنت میں داخل کریگا۔
5⃣ حُبِ علی علیہ السلام کا مقام
رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
جو علی (علیہ السلام) کی زندگی اور اسکی وفات کے بعد اس سے محبت رکھے گا تو جب تک سورج طلوع و غروب کرتا رہے گا تب تک کیلٸے اللہ تعالٰی اس کیلٸے عذاب سے امان اور ثبات ایمان لکھ دیگا۔
6⃣ بُغضِ علیؑ کا انجام
پیغمبر اسلامؐ فرماتے ہیں:
جو علی علیہ السلام کی زندگی اور اسکی وفات کے بعد اس سے بغض رکھے گا تو وہ جاہلیت کی موت مرے گا اور اسے اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا۔
7⃣ 4 لازمی سوالات
پیغمبر اکرمؐ فرماتے ہیں:
قیامت کے دن کوٸی شخص اپنا قدم ہلا نہیں سکے گا جب تک وہ 4 سوالات کا جواب نہ دیگا۔
❶ اس سے اسکے شباب کے متعلق پوچھا جاٸیگا کہ اس نے جوانی کہاں بسر کی؟
❷ اس سے اسکی زندگی کے متعلق پوچھا جاٸیگا کہ زندگی کہاں فنا کی؟
❸ اس سے اسکی دولت کے متعلق پوچھا جاٸیگا کہ کہاں سے حاصل کی اور کہاں خرچ کی؟
❹ ہم اہلبیت علیہم السلام کی محبت کے متعلق اس سے پوچھا جاٸیگا۔
📚 بحوالہ۔
فضاٸل الشیعہ۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/4063
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 بھیڑ چال 🔷
مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی، پیچھے سے ایک بزرگ آ رہے تھے انہوں نےچابی اٹھا لی اور کافی دیر تک انتظار کیا کہ کوئی آئے اور اپنی چابی لے لے لیکن کوئی نہیں آیا۔
بزرگ نے چابی اٹھائی اور درخت پر لٹکا کر مزار کے اندر چلے گئے.
پیچھے سے آنے والے ایک شخص نے دیکھا کہ یہاں ایک چابی ٹانگ کر مزار کے اندر جایا جاتا ہے.
اب یہ روایت مشہور ہو گئی کہ مزار میں جانے سے پہلے اگر ایک چابی درخت پر لٹکا دی جائے تو منتیں پوری ہوتی ہیں.
درخت کا حال بھی آپ کے سامنے ہے اور قوم کا حال بھی آپ کے سامنے ہے ۔۔۔۔
منتخب۔۔۔
.
.
.
.
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5039
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 ہائی بلڈپریشر سے بچاؤ 🔷
کھانوں میں ان 5 اشیاء کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو بائے بائے کہیں۔ ہائی بی پی ادویات کی بجائے ان مصالحوں سے باآسانی کم کریں۔
کھانوں کو ذائقہ دار بنانے میں مصالحوں کا اہم کردار ہوتا ہے، یہ کھانوں کو نہ صرف ذائقہ بلکہ رنگ اور خوشبو بھی بخشتے ہیں۔
لیکن انہی مصالحوں میں سے چند ایسے مصالحے بھی ہیں، جن کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔
ہائی بلڈ پریشرکے علاج کیلئے ذہن میں دوا کا تصور ہی آتا ہے، لیکن متوازن غذائیں اور طرز زندگی بھی اس کے علاج میں بہت مفید ہیں۔
کچن میں موجود یہ اجزاء ناصرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
🔹 لہسن
لہسن چونکہ کھانوں کا ایک اہم جزو ہے، اس لیے یہ کچن میں ہمیشہ ہی موجود رہتا ہے۔ لہسن میں موجود ادویاتی خصوصیات دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔
ایلیسن نامی مرکب ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور خون کی شریانوں کو آرام دینے میں مدد کرتا ہے۔
🔹 تلسی کے پتے
تلسی کے پتے اینٹی آکسیڈنٹ ’یوجینول (eugenol)‘ سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تلسی کے پتے نہ صرف بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں بلکہ اس میں موجود ضروری تیل انسانی جسم میں ٹرائی گلیسرائڈز اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں۔
🔹 دار چینی
دار چینی نہ صرف دل کے لیے بلکہ مجموعی صحت کے لیے ایک بہترین مصالحہ ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کرنے میں مدد کرتی ہے بلکہ خون کی شریانوں کو آرام دیتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ بلڈ شوگر لیول کو بہتر بناتی ہے، بالوں کے مسائل کو روکتی ہے اور آنتوں کے انفیکشن کو دور کرتی ہے۔
🔹 چھوٹی الائچی
چھوٹی الائچی اپنی منفرد خوشبو اور میٹھے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مؤثر ہے۔
🔹 ادرک
یہ کھانوں کا ایک اہم جزو ہے، اس کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بہترین ہے۔
یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرتی ہے، یہ خون کی شریانوں کو بھی آرام پہنچاتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5032
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 مطالعہ کرنے کا فائدہ 🔷
بعض حضرات یہ سوال کرتے ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا، تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا_؟؟
شیخ سلمان العودہ اپنی کتاب "زنزانہ' میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا!
چنانچہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی، اور فرمایا:
لو_ یہ چباؤ۔ پھر مجھ سے پوچھا:
کیا اب تم بڑے ہو گئے؟
میں نے کہا: نہیں
فرمایا: لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئی، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا، کچھ ہڈی، کچھ پیٹھ، کچھ کھال، کچھ بال، کچھ ناخن اور مسام وغیرہ!!
تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہو جاتی ہے۔
چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا ہے، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے، اگرچہ میں اسکو محسوس نہیں کر پاتا ہوں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 اولاد طلب کرنے کے معنوی طریقے 🔷
🔹 ذکر
امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
صاحب اولاد ہونے کے لیے تین دن نماز صبح اور نماز عشاء کے بعد ستر دفعہ "سبحان اللّہ" اور ستر دفعہ "استغفراللّہ" اور ایک مرتبہ یہ دعا پڑھو:
«استَغفِرُوا رَبِّکُم اِنَّهُ کانَ غفّارا یُرسَلُ السّماءُ عَلَیکُم مِدرارا وَ یُمِدُّکُم بِاَموالٍ وَ بَنینَ وَ یَجعَلُ لَکُم جَنّاتٍ وَ یَجعَلُ لَکُم اَنهارا»
📚 طب الائمه، ۱۲۹۔
🔹 استغفار
روایت میں آیا ہے کہ ابرش نے امام باقر علیہ السلام سے شکایت کی کہ صاحب اولاد نہیں ہو رہا. امام علیہ السلام نے فرمایا کہ ہر دن رات میں سو مرتبہ استغفار کرو کیونکہ خداوند فرماتا ہے: اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كانَ غَفَّاراً إِلَى قَوْلِهِ- وَ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوالٍ وَ بَنِين.
📚 الکافی، جلد ۶، صفحه ۸۔
🔹 دعا
اگر کوئی صاحب اولاد نہیں ہو رہا ہو تو یہ دعا پڑھے: إِذَا أَبْطَأَ عَلَى أَحَدِكُمُ الْوَلَدُ فَلْيَقُلِ- اللَّهُمَ لا تَذَرْنِي فَرْداً وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوارِثِينَ وَحِيداً وَحْشاً فَيَقْصُرَ شُكْرِي عَنْ تَفَكُّرِي بَلْ هَبْ لِي عَاقِبَةَ صِدْقٍ ذُكُوراً وَ إِنَاثاً آنَسُ بِهِمْ مِنَ الْوَحْشَةِ وَ أَسْكُنُ إِلَيْهِمْ مِنَ الْوَحْدَةِ وَ أَشْكُرُكَ عِنْدَ تَمَامِ النِّعْمَةِ يَا وَهَّابُ يَا عَظِيمُ يَا مُعَظَّمُ ثُمَّ أَعْطِنِي فِي كُلِّ عَافِيَةٍ شُكْراً حَتَّى تُبَلِّغَنِي مِنْهَا رِضْوَانَكَ فِي صِدْقِ الْحَدِيثِ وَ أَدَاءِ الْأَمَانَةِ وَ وَفَاءٍ بِالْعَهْد.
📚 الکافی، جلد ۶، صفحه ۷۔
🔹 سجدہ کی حالت میں دعا
امام صادق علیہ السلام سے عرض کی کہ میرا تعلق اس خاندان سے ہے جس کی نسل ختم ہو گئی اور میری اولاد نہیں ہے. امام علیہ السلام نے فرمایا سجدہ کی حالت میں یہ دعا پڑھو: رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا يَرِثُنِي رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعاءِ رَبِّ لا تَذَرْنِي فَرْداً وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوارِثِينَ. یہ شخص کہتا ہے یہ کام انجام دیا دو بیٹے مجھے عطا ہوئے.
📚 الکافی، ج ۶، ص ۸۔
🔹 نماز جمعه کے بعد دعا اور نماز
جو چاہتا ہے اس کی زوجہ حاملہ ہو، جمعہ کی نماز کے بعد دو رکعت نماز جس میں سجدے اور رکوع طولانی کرے اور کہے اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَا سَأَلَكَ بِهِ زَكَرِيَّا إِذْ قَالَ رَبِّ لا تَذَرْنِي فَرْداً وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوارِثِينَ اللَّهُمَّ هَبْ لِي ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعاءِ اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ اسْتَحْلَلْتُهَا وَ فِي أَمَانَتِكَ أَخَذْتُهَا فَإِنْ قَضَيْتَ فِي رَحِمِهَا وَلَداً فَاجْعَلْهُ غُلَاماً وَ لَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِيهِ نَصِيباً وَ لَا شِرْكا.
📚 الکافی، جلد ۶، ص ۸۔
🔹 "ذالنون" کا پڑھنا
روایت میں آیا ہے کہ خراسان سے ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام سے عرض کی قربان جاؤں بچے پیدا نہیں ہو رہے. فرمایا جب اپنے شہر پلٹو اور جماع کا ارادہ کرو تو پڑھو:
وَ ذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغاضِباً فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنادى فِي الظُّلُماتِ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ. تا تین آیات دیگر انشاءاللہ صاحب اولاد ہو جاؤ گے.
📚 الکافی، ج ۶، ص ۹۔
■ مجرب اور آزمودہ عمل
جس عورت کو حمل نہ ٹھہرتا ھو یا ٹھہر کر ضائع ھو جاتا ھو اس کے لئے۔۔۔
اول تین بار سورہ فاتحہ اور پھر تین مرتبہ درج ذیل اسماء اصحاب کہف۔۔۔
"اِلٰہی بِحُرمَۃِ یَملِیخَا مَکسَلمِینَا کَشفُوطَط تَبیُونَس کَشَافَطیُونَس آذَرفَطیُونَس یُوَانَس بُوس وَکَلبُھُم قِطمِیر وَعَلَی اللّٰہِ قَصدُ السَّبِیل وَمِنھَا جَآئرٌ وَلَوشَآءَ لَھَدٰکُم اَجمَعِین وَصَلَّی اللّٰهُ عَلیٰ مُحَمَّدِِ وَّاٰلِ مُحَمَّدِِ۔"
چھ عدد چھوہاروں پر دم کریں ہر چھوہارے پر الگ الگ پڑھ کر دم کرنا ھے۔
غسل حیض سے فارغ ھو کر ایک عدد چھوہارا عورت کھائے اور ایک عدد مرد کھائے اور ھمبستری کریں۔ ان شاء اللہ حمل ھو جائے گا اور قائم رھے گا۔
مجرب اور آزمودہ عمل ھے۔
Copied...
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 عورت پر غسل جنابت 🔷
عورت پر کس صورت میں غسل جنابت واجب ھوتا ہے۔؟
سوال:
کیا ہم بستری کے بعد عورت کو بھی غسل کرنا چاہئے؟ یہ جو کہا جاتا ہے کہ ہر رطوبت جو شہوت کی وجہ سے نکلے وہ نجس ہے، کیا عورت کے لئے بھی ایسا ہی ہے؟ اور اسے غسل کرنا چاہئے؟ اگر دخول کے بغیر نزدیکی انجام پائے تو کیا تب بھی غسل کرنا ضروری ہے؟
دو طریقوں سے (عورت یا مرد کے لئے) جنابت حاصل ھوتا ہے:
۱۔ نزدیکی اور جنسی آمیزش (اس طرح کہ مرد کا آلہ تناسل ختنہ گاہ سے زیادہ مقدار میں عورت کی شرمگاہ یا مقعد میں داخل ھو جائے) اگرچہ منی نہ بھی نکلے۔
۲۔ منی کا نکلنا حتی دخول کے بغیر خواب میں یا بیداری میں، کم ھو یا زیادہ، شہوت کے ساتھ ھو یا شہوت کے بغیر، اختیار سے ھو یا بغیر اختیار۔[1]
اکثر فقہا کی نظر میں عورتوں سے نکلنے والی رطوبت، اگر شہوت (یعنی جنسی لذت) کے ساتھ ھو تو منی کے حکم میں ہے اور غسل جنابت انجام دینا چاہئیے۔[2]و[3]
اس بنا پر، مرد اور عورت کی ہر نزدیکی کے بعد، ان (زن و مرد) پر غسل کرنا واجب ہے، خواہ ان سے منی خارج ھو جائے یا نہ ھو جائے۔ لیکن نزدیکی و ہم بستری کا عنوان صرف اس وقت متحقق ھوتا ہے جب مرد کا آلہ تناسل عورت کی شرمگاہ یا مقعد میں داخل ھو جائے۔ ورنہ منی نکلنے کے صرف ملاعبہ اور انگلی کو کمال لذت میں عورت کی شرمگاہ میں داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ھوتا ہے۔
قابل ذکر بات ہے کہ غسل جنابت خود بخود واجب نہیں ھوتا بلکہ ان کاموں کے بجا لانے کے لئے واجب ھوتا ہے، جن کے لئے طہارت شرط ہے۔ جیسے نماز (وقت گزرنے سے پہلے تک) مسجد میں رکنے اور قرآن مجید کی سطروں کو ہاتھ لگانے کے لئے غسل جنابت واجب ھوتا ہے۔[4]
آخری نکتہ یہ ہے کہ احتلام کے بعد[5]، غسل سے پہلے نزدیکی اور پم بستری، مکروہ ہے۔[6] البتہ یہ کراہت وضو کرنے سے بھی بر طرف ھو جاتی ہے۔[7]
📚 حوالہ جات
[1] ۔توضیح المسائل مراجع، م345؛ وحید، توضیح المسائل، م 351؛ وحید، توضیح المسائل، م 351؛ نوری، توضیح المسائل، م 346 و خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات، احکام غسل جنابت.
[2] ۔توضیح المسائل مراجع، ج1، ص 208، مسئله ی 346.
[3] ۔ مزید آگاہی حاصل کرنے کے لئے جنابت زنان شماره 676 (سایت: 723) کی طرف رجوع کیا جائے۔
[4] ۔وضيح المسائل (المحشى للإمام الخميني)، ج1، ص: 214، مسأله 357.
[5] ۔ يعنى در خواب منى از او بيرون آمده.
[6] ۔ ایضا، ج1، ص: 215.
[7] ۔ ملاحظہ ہو: جامع عباسى و تكميل آن (محشى)، ج1،ص10؛ شارع النجاة فيأحكام العبادات، ص: 32.
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 جنت کی حور 🔷
جنت میں مؤمنین کو حوریں ملینگی مگر مومنات کو کیا ملے گا۔؟
مؤمن مردوں کو جہاں حوریں ملینگی وھیں عورتوں کے لئے بھی انعامات کا ذکر ھے؛
جنت میں داخل ھونیوالی خواتین کو اللہ تعالی نئے سرے سے پیدا فرمائے گا اور وہ کنواری حالت میں جنت میں داخل ھونگی۔ تمام جنتی خواتین اپنے شوھروں کی ھم عمر ھونگی۔ نہیں بھی ھونگی تو کر دی جائینگی۔ اللہ کیلئے کوئی مشکل نہیں ھے اور جنتی خواتین اپنے شوھروں سے ٹوٹ کر پیار کرنے والی ھونگی۔ ان سب کیلئے قرآن مجید میں ان تمام باتوں کو سورہ واقعہ میں اسطرح بیان کیا گیا ھے۔۔۔
انا أنشأھن إنشاء۔ فجعلنھن ابکارا۔ عربا اترابا۔ لاصحاب الیمین۔ (56 : 38 - 35)
ترجمہ:
اھل جنت کی بیویوں کو ھم نئے سرے سے پیدا کریں گے اور انہیں باکرہ بنا دینگے۔ اپنے شوھروں سے محبت کرنے والیاں اور انکی ھم عمر بنا دینگے۔ یہ سب کچھ داھنے ہاتھ والوں کیلئے ھوگا- (سورہ واقعہ)
اھل ایمان میں مردوں کیساتھ کوئی خاص معاملہ نہ ھوگا- بلکہ ھر نفس کو اسکے اعمال کی بدولت نعمتیں عطا کی جائینگی اور ان میں مرد و عورت کی کوئی تخصیص نہ ھوگی اور جنت کی خوشیوں کی تکمیل خواتین کی رفاقت میں ھو گی۔
قرآن مجید میں فرمان الہی ھے:
أدخلوا الجنة أنتم و ازواجکم تحبرون۔ (43 - 70)
ترجمہ:
داخل ھو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں تمہیں خوش کر دیا جائے گا۔ (سورہ زخرف)
جنت میں داخل ھونیوالی خواتین اپنی مرضی کے مطابق اپنے دنیاوی شوھروں کی بیویاں بنیں گی- (بشرطیکہ وہ شوھر بھی جنتی ھوں) ورنہ اللہ انہیں کسی دوسرے جنتی سے بیاہ دے گا- جن خواتین کے دنیا میں (فوت ھونے کی صورت میں) دو یا تین یا اس سے زائد شوھر رھے ھوں، ان خواتین کو اپنی مرضی اور پسند کیمطابق کسی ایک کیساتھ بیوی بن کر رھنے کا اختیار دیا جائیگا، جسے وہ خود پسند کرے۔ اسکے ساتھ رہے گی۔
🔹 حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا کہتی ھیں:
میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ھم میں سے بعض عورتیں (دنیا میں) دو، تین یا چار شوھروں سے یکے بعد دیگرے نکاح کرتی ھیں اور مرنے کے بعد جنت میں داخل ھو جاتی ھیں، وہ سارے مرد بھی جنت میں چلے جاتے ہیں تو ان میں سے کون اسکا شوھر ھوگا؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اے ام سلمہ! وہ عورت ان مردوں میں کسی ایک کا انتخاب کریگی اور وہ اچھے اخلاق والے مرد کو پسند کریگی- اللہ تعالٰی سے گزارش کرے گی، اے میرے رب! یہ مرد دنیا میں میرے ساتھ سب سے زیادہ اخلاق سے پیش آیا لہذا اسے میریے ساتھ بیاہ دے۔ (طبرانی النھایہ - لابن کثیر فی الفتن و الملاحم، الجز الثانی رقم الصفحہ 387۔)
🔹 جنت میں حوروں سے افضل تر مقام نیک و صالح عورت کو حاصل ھوگا۔ مرد کو حوریں ملیں گی تو نیک مرد کی نیک بیوی ان حوروں کی سردار ھو گی۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ھے:
میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ یہ فرمائیں کہ دنیا کی خاتوں افضل ھے یا جنت کی حور۔؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی خاتون کو جنت کی حور پر وہی فضیلت حاصل ھو گی جو ابرے (باھر والے کپڑے) کو استر (اندر والے کپڑے) پر حاصل ھوتی ھے۔ (طبرانی مجمع الزوائد، الجزء العاشر،
رقم الصفحہ 418 - 417۔)
🔹 امام صادق علیہ السلام سے استفسار:
تمام حوریں اپنے شوھروں سے نزدیکی کے باوجود باکرہ کیسے رھینگی۔؟
جواب امامؐ:
کیونکہ پاک پروردگار کیطرف سے انہیں ایسی عمدگی و صفائی سے خلق کیا گیا ھے جس پر کوئی بھی آفت اثر انداز نہیں ھوتی اور اِنکے جسم کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچتا اور کوئی چیز اِنکے سوراخوں کو متاثر نہیں کرتی۔ اِنکو حیض بھی نہیں ھوگا۔ اِنکے ارحام چپکے ھوئے ھیں۔
سوال راوی:
وہ ستر حلے پہنے ھونگی پھر بھی انکے شوھر اِن حلوں کے پیچھے اِنکی پنڈلیوں کے گورے پن اور انکے بدن کو دیکھیں گے، یہ کیسے ممکن ھوگا۔؟
جواب امامؐ:
ھاں بالکل اسی طرح جیسے تُم میں سے کوئی صاف و شفاف پانی میں گرے ھوئے چاندی کے درھموں کو دیکھتا ھے جسکی گہرائی ایک نیزہ کے برابر ھے۔ (احتجاج طبرسی، جلد دوم، صفحہ 145، احتجاج امام جعفر الصادقؐ)
🔘 یہ ان انعامات کا مختصر سے بھی مختصر حصہ ھے جو جنت میں عورتوں کو عطا کئے جائینگے- جنتی عورت بیک وقت ستر جوڑے پہنے گی جو بہت عمدہ اور نفیس ھونگے۔ جنتی عورتیں حسن و جمال اور حسن سیرت کے اعتبار سے بیمثال ھونگی۔
عورت کے اندر فطری طور پر حیا کا مادہ مرد کی نسبت زیادہ ھے اور وفاداری و محبت بھی خالص ایک کیلئے ھی رکھتی ھے اور حسن و جمال اور زینت کو پسند کرتی ھے۔ ان تمام باتوں کی مناسبت سے جنت میں یہ عیش کرینگی اور نیک عورتیں حوروں پر افضل ھونگی۔
سورہ الرحمٰن میں اللہ رب العزت کا یہ فرمان پھر دلوں کو سحر زدہ کر دیتا ھے: فبای آلاء ربکما تکذبان پس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔؟
✍ سید فاخر حسین رضوی
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 فعال رہنے کیلئے 10 ورزشیں 🔷
سردی ہو یا گرمی فعال اور فٹ رہنے کے لئے ورزش (exercises) بہت ضروری ہے۔ سردیوں میں عموماً جِم جانا ذرا مشکل ہو جاتا ہے۔ البتہ ذیل میں دی گئی مشقوں کی مدد سے آپ گھر میں رہتے ہوئے بھی فٹ اور فعال رہ سکتے ہیں۔
🔹 چہــل قدمــی
جسم کو فٹ اور توانا رکھنے کیلئے چہل قدمی بہترین طریقہ ہے۔ اس سے نہ صرف چربی گھلتی ہے بلکہ یہ دل کے لیے بھی بہترین ورزش ہے۔ اس ورزش کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ دن کے کسی بھی حصہ میں باآسانی کی جاسکتی ہے۔
🔹 ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیــمز
صبح اور رات میں آپ انڈور اور دن کے وقت آپ آؤٹ ڈور گیمز کھیل کے چست اور ایکٹو رہ سکتے ہیں۔ دن کے وقت آؤٹ ڈور گیمز کی مدد سے آپ دھوپ سے وٹامن ڈی بھی حاصل کر سکتے ہیں جس سے آپکے جسم کو مزید توانائی ملے گی۔
🔹 ســیڑھیــوں کا اســتعمال
سیڑھیاں چڑھنا اترنا ایک بہترین کارڈیو اور ٹانگوں کی ورزش ہے۔ اگر سیڑھی چڑھنے کے دوران آپ تھک جائیں تو وقفے کے طور پر چہل قدمی بھی کر سکتے ہیں۔
🔹 رســی کودیں
رسی کودنے سے آپکی کیلوریز تیزی سے جلتی ہوتی ہیں۔ یہ پٹھوں کو مضبوط اور دل کو صحت مند رکھتی ہے۔
🔹 سائیکلــنگ
سائیکلنگ فٹ اور فعال رہنے کی بہترین ورزش سمجھی جاتی ہے۔ اس سے کیلوریز بہت تیزی سے گھلتی ہیں۔ یہ ایک بہترین آؤٹ ڈور ایکٹیوٹی ہے۔
🔹 اســٹریچــنگ
اسٹریچنگ جسم میں لچک پیدا کرتی ہے اور ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔ یہ نہ صرف بڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکتی ہے بلکہ ہڈی ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ سردیوں میں جب زیادہ سستی محسوس ہو تو کچھ دیر اسٹریچنگ ضرور کریں۔ اس سے جسم میں گرمی پیدا ہو گی۔
🔹 سانــس لیــں پرســکون رہیــں
سانس لینے سے جسم میں آکسیجن داخل ہوتی ہے جو اسے توانائی مہیا کرتی ہے۔ صاف آب و ہوا میں لمبی لمبی سانسیں لینے سے ذہنی و جسمانی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہارمون کارٹی سول کو خون سے خارج کر سکتے ہیں۔
🔹 جمــپ کریں
جمپ کرنے سے آپکے جسم میں انرجی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ یہ جسم کے ان عضلات پر بھی کام کرتی ہیں جو واک میں نظر انداز ہو جاتے ہیں۔
🔹 ویٹ لفٹنــگ
ویٹ لفٹنگ سے نہ صرف کیلوریز جلتی ہیں بلکہ اس سے پٹھوں کی طاقت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس سے جسم مضبوط اور طاقتور ہوتا ہے۔
🔹 فارغ وقــت میــں جاگنــگ کــریں
دیگر فارغ اوقات میں آپ جاگنگ یا اسٹریچنگ کر سکتے ہیں۔ جس سے آپ تھکے بغیر انجوائے کرتے ہوئے کیلوریز جلا کر توانائی اور فٹنس پا سکتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4942
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 گاڑھے خون کو پتلا کرنے کے طریقے 🔷
خون گاڑھا ھونے کیوجہ پلیٹلیٹس، ٹرائی گلسرائیڈ اور ایل ڈی ایل ھوتا ھے، اسکو خوراک کے ذریعے بڑی آسانی سے کنٹرول کیا جا سکتا ھے۔
میدہ چینی اور ڈالڈا گھی سے پرھیز کریں۔ دن میں ایک مرتبہ تیز واک کریں۔ مٹھی بھر بادام اخروٹ اور پستےکا استعمال کریں۔
سبزیوں میں چقندر ادرک لہسن فائدہ مند ھیں۔ لہسن کے 2-3 جوئے ٹکڑے کرکے صبح نہار منہ کھائیں نیم گرم پانی کیساتھ شہد ڈال کر. لہسن خون پتلا کرنے کیلئے بہترین ہے، چبا کر کھائیں یا پانی کیساتھ نگل لیں۔
پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔
مچھلی بہت بہتر رھتی ھے۔
باقی بہت ساری دیسی اور ایلوپیتھک ادویات حکماء اور ڈاکٹروں سے مل جاتی ھیں۔ بہتر یہی ھے خوراک اور ورزش سے اسکو پتلا رکھا جائے۔
🔹 گاڑھا خون اور ہائی بلڈپریشر
ہائی بلڈپریشر کی وجوہات میں جو سب سے بڑی وجہ ہے وہ ہے ہمارے خون کا گاڑھا ہو جانا، اور اس گاڑھے پن کی اصل وجہ کولیسٹرول ہے جو بےدریغ خوراک، فاسٹ فوڈ اور کولڈ مشروبات کا نتیجہ ہے۔
اگر ہائی بلڈپریشر سے مکمل چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو کولیسٹرول کو مینٹین رکھنا ضروری ہے۔
🔹 خون کو پتلا کرنے کیلئے مندرجہ ذیل نسخے پر عمل کریں۔
🔹 سکنجبین
24 گھنٹے میں آپ جتنا پانی پی سکتے ہیں اتنا پانی ابال کر کسی بوتل میں محفوظ کر لیں، اور ایک لیٹر کے حساب سے لیموں کاٹ کر بنا نچوڑے اس پانی میں چھلکے سمیت ڈال دیں۔
مثال کےطور پر اگر آپ 24 گھنٹے میں 3 لیٹر پانی پیتے ہیں تو 3 لیموں کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔
اب یہی پانی 24 گھنٹے استعمال کرنا ہے، ختم ہو جائے تو اور بنا لیں اور اگر 24 گھنٹے میں ختم نا ہو پائے تو پھینک دیں اور اگلے 24 گھنٹے کے لیے تازہ بنا لیں۔
ایک مہینے کے مسلسل استعمال سے انشاء اللّٰه تعالیٰ خون پتلا ہو جائے گا۔
اس کیساتھ کھانے میں لہسن، ادرک اور چائے میں دارچینی کا استعمال بھی لازمی کریں، کیونکہ یہ تمام اشیاء خون کو برابر میں رکھنے کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔
🔹 انار کا جوس خون کو پتلا کرتا ہے۔
غیر ضروری طور پر خون پتلا کرنیوالی دوائیں استعمال کرنا انتہائی خطرناک ھوتا ھے۔ اس سے سے vit-k کا لیول متاثر ھو کر بلیڈنگ ھو سکتی ھے۔
اگر آپ کا prothrombin time درست ھے تو اس قسم کی دواؤں سے پرھیز کریں۔ پیسے دے کر بیماری نہ خریدیں تو آپ کے حق میں بہتر ھو گا۔
🔹 اکسیری قہوہ
اجزاء نسخہ
لونگ 10 گرام
تیز پات 10 گرام
زیرہ سیاہ 10 گرام
تخم پیاز 10 گرام
اجوائن دیسی 10 گرام۔
تمام اشیاء کو پیس کر سفوف بنا لیں۔
چھوٹی آدھی چمچ سفوف لے کر ایک پاؤ پانی میں پکائیں کہ آدھا رہ جائے۔ چھان کر چائے کی طرح گرم گرم پئیں، ذائقہ کڑوا کسیلا لگے تو حسب ذائقہ شہد ملا لیں۔
صبح نہار منہ اور شام کو خالی پیٹ استعمال کریں۔
فوائد:
خون کے لوتھڑے کو ختم کرتا ہے۔
خون کو پتلا کرتا ہے۔
اعصابی درد،
پٹھوں کا کھنچاؤ،
جوڑوں کا درد،
یورک ایسڈ،
کولیسٹرول،
معدہ و جگر کے امراض،
شوگر کی زیادتی،
بار بار پیشاب آنا،
کمر کا درد،
قبض دائمی،
نزلہ و زکام،
سانس کا پھولنا،
دمہ، دل کے امراض،
جریان، احتلام،
مردانہ کمزوری،
لیکوریا سمیت بہت سے امراض کا شافی علاج ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔹 طویل العمری
شہد سے تیار کردہ چائے دارچینی پاؤڈر شامل کرکے پی جائے تو اس سے ذہن کو سکون ملتا ہے اور جسم بھی اطمینان محسوس کرتا ہے۔تین کپ گرم پانی میں چار چائے کے چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچہ پسی ہوئی دارچینی شامل کریں اور اس کی ایک چوتھائی مقدار دن میں تین سے چار مرتبہ پی لیں اس سے آپ کی جلد نرم اور تروتازہ رہے گی اور آپ طویل عرصے تک بےبی اسکن کے مالک رہیں گے۔
🔹 کیل و مہاسے
ایک چائے کا چمچ شہد میں چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی دارچینی شامل کر کے پیسٹ بنائیں اور کیل مہاسوں پر لگا کر کم ازکم 2 گھنٹے چھوڑ دیں اور پھر نیم گرم پانی سے منہ دھولیں یہ عمل دو ہفتے تک روزآنہ کریں تو مہاسے کم ہوجائیں گے۔
🔹 جلد کا انفیکشن
ایگزیما اور اس جیسے دوسرے جلدی امراض کا علاج متاثرہ جگہوں پر برابر کی مقدار میں شہد اور دارچینی کا پیسٹ لگا کر کیا جاسکتا ہے۔
✍️ از قلم حکیم میلاد رضا
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5030
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 شہد اور دارچینی 🔷
شہد اور دارچینی (Honey and cinnamon) کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں میں بےپناہ فوائد پوشیدہ ہیں جنہیں باہمی طور پر مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ خاص طور پر یونانی اور آیورویدک طریقہ علاج میں تو اس کی کہیں زیادہ اہمیت ہے۔ سائنسدان بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ شہد ایک مؤثر چیز ہے جس کے استعمال کے بعد کسی قسم کے خطرناک اثرات بھی نہیں ہیں۔ مشرق میں تو برسہا برس سے شہد اور دارچینی کو ملا کر مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے مگر اب مغرب میں ہونے والی تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بعض بیماریوں کے لئے شہد اور دارچینی کا استعمال جادو اثر ہوتا ہے جیسے ذیل میں دی گئی چند بیماریاں شہد اور دارچینی کے باہم استعمال سے دور ہو سکتی ہیں۔
🔹 امراض سے بچاؤ کا مامون نظام
ہر روز شہد اور دارچینی کا استعمال امراض سے بچاؤ کے مامون نظام کو طاقت بخشتا ہے اور جسم بیکٹیریا کے علاوہ وائرس کے حملوں سے بھی بچا رہتا ہے۔ شہد میں بہت بڑی مقدار میں وٹامنز اور آئرن کی موجودگی اسے دوسری غذاؤں سے کہیں بہتر اور موثر ثابت کرتی ہے۔ اس کامبی نیشن کا باقاعدگی سے استعمال خون میں سفید ذرّوں کو توانائی عطا کرتا ہے جوکہ بیکٹیریا اور وائرس کے حملوں سے لڑتے ہیں۔
🔹 بدہضمی
دو کھانے کے چمچ شہد پر تھوڑی سی پسی ہوئی دارچینی چھڑک کر کھانے سے قبل استعمال کرنے سے تیزابیت کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور انتہائی بھاری خوراک بھی آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے۔
🔹 معدے کی جلن
شہد اور دار چینی کا باہم استعمال معدے کی جلن اور خرابی کے علاوہ معدے کے السر کو دور کرنے میں معاون ہے۔
🔹 نقرس یا گٹھیا
ایک پیالی میں ایک حصّہ شہد اور دو حصّے نیم گرم پانی ڈال کر اس میں ایک چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں اور اس آمیزے کو جسم کے اُن حصّوں پر لگا کر مالش کریں جہاں کھنچاؤ کی کیفیت ہو رہی ہو۔ اگر اسے باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا رہے تو یہ طریقہ خاصی حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے خصوصاً اُن مریضوں کے لئے جو انتہائی شدید نوعیت کے نقرس یا گٹھیا میں مبتلا ہوں۔
🔹 منہ کی ناگوار بو
ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد اور چوتھائی چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر حل کرکے غرارے کرنے سے منہ کی ناگوار بو ختم ہو کر سانس خوشگوار ہو جاتی ہے۔
🔹 سرطان
جاپان اور آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ شہد اور دارچینی کو معدے اور ہڈیوں کے سرطان میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان امراض میں مبتلا مریض ایک کھانے کا چمچ شہد لے کر اس میں ایک چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر ملائیں اور اسے ایک گلاس پانی میں حل کر لیں۔ ایک ماہ تک دن میں تین مرتبہ پینے سے مرض دور ہوجائے گا۔
🔹 کولیسٹرول
دو کھانے کے چمچ شہد اور 3 چائے کے چمچ دار چینی پاؤڈر کو 16 اونس پانی میں حل کریں اور اس کا استعمال دن بھر وقفے وقفے سے کریں۔ اس کو پینے سے جسم میں موجود کولیسٹرول لیول دس فیصد تک کم ہوجائے گا۔
🔹 ٹھنڈ کا اثر
ایسے افراد جو جلد ٹھنڈ کا اثر قبول کرکے نزلہ و زکام میں مبتلا ہوجاتے ہیں وہ ایک کھانے کا چمچ نیم گرم شہد میں چوتھائی چائے کا چمچہ دارچینی پاؤڈر شامل کرکے مسلسل تین دن تک کھائیں۔ کھانسی، نزلہ دور ہو جائے گا۔
🔹 تھکن
کچھ حالیہ مشاہدات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایسے معمر افراد جو شہد اور دارچینی پاؤڈر کو برابر مقدار میں ملا کر استعمال کرتے ہیں زیادہ ایکٹو ہیں۔ ایک گلاس پانی میں آدھا چائے کا چمچ شہد حل کرکے اس میں چٹکی بھر دارچینی پاؤڈر چھڑک لیں اور ہر روز ناشتے سے قبل اور دوپہر میں بھی پی لیں۔ اس سے ہفتے بھر میں جسم کی توانائی بحال ہوجائے گی اور آپ خود کو چست و توانا محسوس کریں گے۔
🔹 بالوں کا گرنا
دنیا کے کسی بھی حصّے میں بال گرنے کی بیماری عام ہے جس کے لئے آسان سا نسخہ یہ ہے کہ نیم گرم زیتون کے تیل میں ایک کھانے کا چمچہ شہد اور ایک چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر شامل کرکے پیسٹ بنا لیں اور بالوں میں لگا لیں، 15 منٹ بعد سر دھو لیں۔ یقینی طور پر کچھ دن کے بعد بال گرنا بند ہوجائیں گے۔
🔹 سماعت کی کمی
اگر آپ سماعت کی کمی یا کسی نقص سے دوچار ہیں تو آدھا چائے کا چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر مکس کرکے چند دنوں تک دن میں دو بار استعمال کریں، اس طرح آلہ سماعت سے نجات مل سکتی ہے۔
🔹 دانت کا درد
ایک چائے کے چمچ شہد میں آدھا چمچ پسی ہوئی دارچینی ملا کر دانت برش کریں یہ عمل دن میں تین مرتبہ کریں دانت کا درد ٹھیک ہوجائے گا۔
🔹 امراضِ قلب
ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے ڈبل روٹی پر لگا کر روزآنہ استعمال کریں اس سے خون کی شریانیں کھلیں گی اور ہارٹ اٹیک سے حفاظت رہے گی۔
🔹 انفلوئنزا
سائنس نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ شہد میں قدرتی طور پر ایسے اجزائے ترکیبی شامل ہوتے ہیں جو انفلوئنزا کے جراثیم کو ختم کردیتے ہیں۔
1 279
🔷 ناف کا فنکشن 🔷
ناف جسم کے دیگر اعضا کی طرح ایک ایسا عضو ہے جس سے جسم کی تمام رگیں بندھی ہوئی ہیں اسی وجہ سے یہ جسم کا مرکزی حصہ بن جاتی ہے، ناف کے اندرونی حصے میں تقریباً 72000 ہزار سے زائد رگیں جڑی ہوئی ہیں۔ ناف کے فنکشن کو عمدہ کرنے کے لئے تیل کا استعمال لازماً کریں۔
■ تیل ڈالنے کے فوائد
ناف میں تیل ڈالنے سے اندرون جسم کے خشک اعصاب جیسا کہ آنکھیں، دماغ، کان، ہاتھ پیر، گُردے، جگر جبڑے وغیرہ ان سب میں خود ہی چکنائی پہنچ جاتی ہے۔
■ ناف میں تیل ڈالنا کیوں ضروری ہے؟
1⃣ ہاتھ اور پاوں کی خشکی اور پھٹی ایڑیوں سے نجات کے لئے۔
2⃣ ذہنی ٹینشین نفسیاتی بیماریوں کا بڑا تعلق بھی ناف سے ہے۔
3⃣ آنکھوں کی خشکی سے بچاوٴ کے لئے۔
4⃣ خشک جلد اور خارش سے بچاؤ کے لئے۔
5⃣ گیس پیٹ پھولنا اور پیٹ کے جملہ امراض۔ بواسیر وغیرہ سے بچاوٴ کے لئے۔
6⃣ کمر درد سے نجات کے لیے۔
7⃣ سردی نزلہ زکام سے بچاوٴ کے لئے۔
8⃣ ناخنوں کے فنگس کے لیے۔
9⃣ تروتازہ چمکتی، شاداب جلد پانے کے لیے۔
🔟 چمکتے بالوں کے لیے۔
رات کو سونے سے قبل ناف میں خالص گھی یا ناریل کا تیل چند قطرے ڈالیے، اور ناف کے اطراف ایک انچ تک پھیلا دیں۔
گھٹنوں کے درد کے لیے سونے سے قبل کاسٹر کے تیل کے چند قطرے لیں اور ناف کے اطراف ایک انچ تک پھیلا دیں۔
🔘 نوٹ
آپ کوئی بھی تیل ڈال سکتے ہیں مثلاً سرسوں، ناریل، بادام روغن وغیرہ۔ البتہ زیتون کا تیل ہر مقصد کے لیے بہترین ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/2182
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 کالا نمک 🔷
کھانے میں نمک نہ ہو تو چاہے آپ شاہی پکوان ہی کیوں نہ کھا لیں، مزہ نہیں آئے گا کیونکہ نمک کھانے کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ جانداز چیزوں کے لیے سانس لینا، لیکن اس کا استعمال اعتدال میں ہی اچھا رہتا ہے۔ ْ یہ جاننا بھی ضروی ہے کہ ڈاکٹرز سفید نمک کو صحت کے لیے مضر بھی قرار دیتے ہیں، دیگر آپشنز میں کالا اور گلابی (پنک) سالٹ ہے۔
سکنجبین یا مالٹے کے رس میں ملا کر پیا جانے والا کالا نمک انسانی صحت کیلئے ہرطرح سے مفید ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ماہرین نے سفید نمک کے بجائے گلابی اور کالا نمک استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔
■ کالا نمک قدیم زمانے سے کھانوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس میں موجود طبی خصوصیات انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرتی ہیں۔
🔹 نظامِ ہاضمہ میں بہتری
کالا نمک جگر میں بائل کی پیداوار کو بڑھاتے ہوئے نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ یہ چھوٹی آنتوں (small intestine) میں جذب کے عمل کو بھی بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
🔹 پٹھوں کی سوزش
کالے نمک میں پایا جانے والا پوٹاشیم صحت کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے، پوٹاشیم پٹھوں کے درد کو کم کرتے ہوئے پٹھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
🔹 دل کی صحت
کالا نمک نہ صرف خون کو پتلا کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول کے مسائل میں مبتلا افراد کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
تاہم طبی ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو روزانہ 3.75 گرام سے زیادہ یہ نمک استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
🔹 غذائیت سے بھرپور
کالا نمک انسانی جسم کو آئرن، میگنیشیم اور کیلشیم جیسے ضروری معدنیات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔
چونکہ اس میں سوڈیم کی سطح کافی کم ہے، لہذا یہ آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
🔹 سوزش میں کمی
جن لوگوں کو اکثر سوزش اور سینے میں جلن کا سامنا رہتا ہے انہیں اپنی روزمرہ کی غذا میں کالا نمک لازمی شامل کرنا چاہئے۔
کالا نمک جسم میں ایسڈ کی سطح کے ساتھ ساتھ ریفلکس (reflux) کے مسائل کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
🔹 وزن میں کمی
وزن میں کمی کے لیے کالا نمک روزانہ کی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ چونکہ اس نمک میں سوڈیم نہ ہونے کے برابر ہے تو یہ جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے اور سوزش سے بھی بچاتا ہے۔
🔹 قبض کو دور کرتا ہے
کالا نمک معدے کے نظام پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، یہ قبض کے علاج کے لیے ایک فوری اور آسان گھریلو علاج ہے۔
قبض کو کالا نمک، ادرک اور لیموں کے رس کے استعمال سے باآسانی دور کیا جا سکتا ہے۔
🔹 چمکدار جلد
اس میں موجود ضروری اور فائدہ مند معدنیات چہرے کی جلد کیلئے ہر طرح سے مفید ہیں۔
روکھی اور پھیکی جلد کیلئے نیم گرم پانی میں کالا نمک شامل کریں، اور اسے چہرے کی متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔ یہ آپ کی جلد کو قدرتی طور پر بہتر کرنے میں مدد کرے گا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 ایلوویرا 🔷
چپچپا مادہ لیے یہ ایلوویرا طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، ایلوویرا اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے سبب کئی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔
ایلو ویرا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسے خطرات کے امکانات کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، روزانہ کچا ایلو ویرا کھانا انسانی صحت کیلئے اس طرح مفید ہے۔
🔹 چمکدار جلد
چہرے پر موجود مہاسوں کو کم کرنے میں ایلو ویرا کا بہت واضح کردار ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے چہرے پر اضافی تیل مہاسوں کی وجہ بنتا ہے۔
ایلو ویرا انسانی جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، جس سے مہاسوں کی پیداوار رکتی ہے۔
🔹 قبض دور کرتا ہے
قبض کے شکار افراد کیلئے ایلوویرا اچھا انتخاب ہوسکتا ہے، یہ آپ کے پیٹ کی مکمل طور پر صفائی کرتا ہے۔
🔹 خون کی کمی دور کرنے میں مؤثر
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایلوویرا نہ صرف آپ کے معدے کے لیے مفید ہے بلکہ یہ جگر کی خرابی میں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ یرقان کے مریضوں کے لیے بھی بہترین ہے۔
🔹 خواتین کیلئے ہر طرح سے مفید ہے
خصوصاً خواتین کیلئے ایلوویرا جیل ہر طرح سے مفید ہے، چھاتی کا کینسر ہو یا ہارمونز کی تبدیلیاں، خواتین روزانہ کی بنیاد پر اس کو کھانے کے بعد ان کی صحت پر اثر انداز ہونے والے واضح مثبت اثرات دیکھ سکتی ہیں۔
🔹 سینے کی جلن
پیٹ میں موجود ایسڈ جب آپ کی غذائی نالی میں سفر کرتا ہے تو یہ سینے میں جلن کی وجہ بنتا ہے۔
2015ء کی ایک تحقیق کے مطابق ایلو ویرا کا سینے کی جلن کا سبب بننے والے اس ایسڈ کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔
🔹 بالوں کی نشوونما
روزانہ کی بنیاد پر کچا ایلوویرا کھانا آپ کے بالوں کی نشوونما کو بہتر کرتا ہے، اس میں موجود غذائی اجزاء سب سے زیادہ بالوں کیلئے اہم ہیں۔
■ روزانہ کتنا ایلو ویرا کھانا چاہئے؟
ماہرین روزانہ کی بنیاد پرصرف ایک انچ ایلوویرا کے ٹکڑے سے نکلا جیل کھانا تجویز کرتے ہیں، کیونکہ اتنا ایلوویرا انسانی صحت کو تمام غذائی اجزاء با آسانی فراہم کر سکتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/4563
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
کافی کی مہنگی ترین ایک قسم کیسے پرندے کی بیٹ سے نکالی جاتی؟
https://urdu.alarabiya.net/editor-selection/2023/10/03/%DA%A9%D8%A7%D9%81%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%DB%81%D9%86%DA%AF%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%82%D8%B3%D9%85-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D9%BE%D8%B1%D9%86%D8%AF%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%B9-%D8%B3%DB%92-%D9%86%DA%A9%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D8%9F
1 279
🌹 پیامبر رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ کی منفرد خصوصیات قرآن کی نگاہ میں۔۔۔۔
1. اکلوتے نبی جن کانام گزشتہ کتابوں میں لکھا گیا تھا «مَکْتُوباً عِنْدَهُمْ فِی التَّوْراهِ وَ الْإِنْجیل» (اعراف/157)
2. اکلوتے نبی جن پر نبوت کا اختتام ہوا«خاتَمَ النَّبِیِّین» (احزاب/40)
3. اکلوتےنبی جن کو معراج کا شرف بخشا گیا «أَسْری بِعَبْدِه» (بنی اسرائیل/1)
4. اکلوتے نبی جن پر اللہ نے اپنے عظیم فضل کی اطلاع دی: «فَضْلُ اللَّهِ عَلَیْکَ عَظیماً» (نساء/113)
5. اکلوتے نبی جن کے خلق عظیم کی گواہی دی «وَ إِنَّکَ لَعَلی خُلُقٍ عَظیمٍ» (قلم/4)
6. اکلوتے نبی جن کے لیے قرب کا یہ درجہ بیان ہوا «ثمُ َّ دَنَا فَتَدَلیَ، فَکاَنَ قَابَ قَوْسَینْ ِ أَوْ أَدْنیَ» (نجم/8اور9)
7۔ اکلوتے نبی جن کے ذکر کو بلند کرنے کی نوید سنائی«وَ رَفَعْنا لَکَ ذِکْرَکَ» (شرح/4)
8. اکلوتے نبی جن کے دین کے غلبے کی تین مرتبہ نوید سنائی گئی «لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّه» (توبه/33)
9. اکلوتے نبی جن کے بارے میں کہا کہ اللہ اور ملائکہ مسلسل ان پر درود بھیجتے ہیں«إِنَّ اللَّهَ وَ مَلائِکَتَهُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ» (احزاب/56)
10۔ اکلوتے نبی جن پر درود تمام مومنین پر واجب کر دیا گیا«یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنُواصَلُّوا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوا تَسْلیماً»(احزاب/ 56)
11. اکلوتے نبی جن کے اعضا کی عصمت کی گواہی دی،
انکھیں معصوم«ما زاغَ الْبَصَر» (نجم/17)، زبان معصوم «وَ ما یَنْطِقُ عَنِ الْهَوی» (نجم/ 3)، قلب معصوم «ما کَذَبَ الْفُؤادُ ما رَأی» (نجم/11)
12۔ اکلوتے نبی جن آکے اعضا بدن کا تذکرہ تک آیا،
تیراچہرہ ،«وَجْهَک» (یونس/105)
تیرا سینہ، «صَدْرَکَ» (شرح/1)
تیری کمر، «ظَهْرَکَ» (شرح/3)
تیرا ہاتھ، « یَدَکَ» (اسرا/29)
تیری انکھیں، «عَیْنَیْکَ» (حجر/88)
تیری زبان «بِلِسانِک» (مریم/97)
تیری گردن، «عُنُقِک» (بنی اسرائیل/ 29)
تیرے کپڑے، «ثِیابَک» (مدثر/4)
تیرا شہر، «قَرْیَتِکَ» (محمد/13)
میرے پروردگار کی مصطفی سے محبت کا عالم یہ ہے کہ زمین و آسمان جو اس کی تخلیق کا شاہکار ہیں ان کے لیے ایک مرتبہ کہا«بِرَبِّ الْمَشارِقِ وَ الْمَغارِب» (معارج/40) مشرق اور مغرب کا پروردگار لیکن جب مصطفی کی بات آئی تو قرآن میں 240 مرتبہ کہا : «رَبُّکَ» تیرا رب ۔۔۔۔۔۔۔
💖 محبوب رب العالمین کا میلاد سب اہل اسلام کو مبارک ہو۔
🌹🌹💖🌹🌹
https://t.me/islamwitheman/2018
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔ ❤️
👈 پوسٹس۔۔۔
🔷 امام صادقؑ کا مختصر تعارف
https://t.me/islamwitheman/2031
🔵 امام صادقؑ اور ہندی طبیب
https://t.me/islamwitheman/2032
🌹 امام صادق علیہ السلام کا اخلاق
https://t.me/islamwitheman/3606
🌹 امام جعفر صادقؑ کی نصیحت
https://t.me/islamwitheman/3607
🌸 امام صادقؑ کی چند احادیث
https://t.me/islamwitheman/3609
https://t.me/islamwitheman/3610
🌷 امام جعفر صادقؑ کی کرامات
https://t.me/islamwitheman/3611
https://t.me/islamwitheman/3612
🌿 113 ھ میں امام جعفرصادقؑ کاحج
https://t.me/islamwitheman/3613
🌷 مصائب و مشکلات درزمانہ امام صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3614
🍃عہدِ عبدالملک میں امام صادقؑ کا مناظرہ
https://t.me/islamwitheman/3615
☘ امام صادقؑ اور ابوشاکردیصانی
https://t.me/islamwitheman/3616
🍀 امام صادقؑ اور حکیم ابن عیاش کلبی
https://t.me/islamwitheman/3617
☘ امام صادقؑ اور مالک ابن انس
https://t.me/islamwitheman/3618
🌷 وقتِ آخر امام صادقؑ کی وصیت
https://t.me/islamwitheman/3620
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🌹 ولادت باسعادت رسول خدا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت بہت مبارک ہو۔ ❤️
👈 رسول اکرمؐ کے متعلق پوسٹس۔۔۔ مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2018
🌹 شجرۂ نسب حضرت محمدؐ
https://t.me/islamwitheman/2019
🌹 مختصر سوانح حیات
https://t.me/islamwitheman/2020
🔷 بوقتِ ولادت آثارِ نبوتؐ
https://t.me/islamwitheman/2021
🔷 تجارت اور بحیرا سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/2022
🔷 کردار کی بلندی اور شادی
https://t.me/islamwitheman/2023
🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات
https://t.me/islamwitheman/2015
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
