🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Kanalga Telegram’da o‘tish
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں طالب دعا 🤲 محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ 🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Ko'proq ko'rsatish2 867
Obunachilar
-524 soatlar
-107 kunlar
-3330 kunlar
Postlar arxiv
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو ابو بکر کیوں کہا جاتا ہے؟
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام عبد اللہ اور کنیت ابو بکر تھی ـ محدثین کرام نے اس کنیت کی دو مختلف وجوہات بیان کی ہیں:
❶ عربی زبان میں لفظ ”اب“ کا معنی ہے ”والا“ اور لفظِ ”بکر “جوان اونٹ کو کہا جاتا ہے، یعنی جوان اونٹ کے مالک کو ابو بکر کہا جاتا ہے اور حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ كے پاس سواری کے لئے ہر وقت جوان اونٹ موجود ہوتا تھا ۔
❷ عربی زبان میں لفظِ ”بکر“ اولیت (پہلے آنے) کے معنی پر دلالت کرتا ہے، مثلاً: صبح کے وقت کو ”بکرۃ“، اور کسی موسم کے ابتدائی پھل کو ”باکورہ“ کہتے ہیں، اور حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دین اسلام میں متعدد اولیات حاصل ہیں، مثلاً: سب سے پہلے ایمان قبول کرنا، خلافت میں تقدم حاصل ہونا وغیرہ، لہٰذا اس مناسبت سے آپ کو ابو بکر کہا جاتا ہے ۔
ابو العباس احمد بن محمد فیومی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ متوفی (770ھ) فرماتے ہیں: فتح کے ساتھ لفظ بکر جوان اونٹ کو کہا جاتا ہے، اسی سے کنیت بھی لی جاتی ہے، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت بھی اسی لفظ سے ماخوذ ہے ۔ (المصباح المنیر، جلد1، صفحہ 70، دار الکتب العلمیہ، بیروت)
شیخ محقق، شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: لفظ بکر باء کے فتح اور کاف کے سکون کے ساتھ جوان اونٹ کو کہتے ہیں، مونث کے لیے لفظ بکرہ استعمال ہوتا ہے ۔ حضرت صدیق اکبر کو ابو بکر اسی جہت سے کہا جاتا ہے کہ آپ کے پاس ہر وقت ایک جوان اونٹ سواری کے لئے موجود ہوتا تھا ـ (اشعۃ اللمعات، جلد3، صفحہ 24، مطبوعہ کوئٹہ)
مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ لِکھتے ہیں: ”خیال رہے کہ آپ (حضرت ابو بکر صدیق) کا نام عبد اللہ ہے اور کنیت ابو بکر ہے، ابو کے معنی ہیں ’’والا‘‘ جیسے: ابو ہریرہ ’’بلی والے‘‘، بکر کے معنی ہیں ’’اولیت‘‘، اسی سے ہے ’’بکرہ‘‘ ’’باکرہ‘‘ اور ’’باکور‘‘، ابو بکر کے معنی ہوئے اولیت والے ۔ چونکہ آپ ایمان ہجرت حضور ﷺ کی وفات کے بعد وفات میں اور قیامت کے دن قبر کھلنے وغیرہ سب کاموں میں آپ ہی اول ہیں، اس لیے آپ کو ابو بکر کہا گیا رضی اللہ عنہ ـ (مرآۃ المناجیح، جلد⁸، صفحہ³¹⁸، نعیمی کتب خانہ گجرات)
✍ مفتی ہاشم خان عطاری
دار الافتاء اہلسنت JTL-1858
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر اردو Urdu उर्दू مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/443
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/442
Yeh Ta'hreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/441
सय्यिदुना स़िद्दीक़े अकबर رضی الله عنہ को अबू बक्र क्यों कहा जाता है ?
मुसलमानों के पहले ख़लीफ़ह ह़ज़रते सय्यिदुना स़िद्दीक़े अकबर رضی الله عنہ का नाम अ़ब्दुल्लाह और कुन्नियत अबू बक्र थी - मुह़द्दिसीने किराम ने इस कुन्नियत की दो मुख़्तलिफ़ वुजूहात बयान की हैं:
❶ अ़र्बी ज़बान में लफ़्ज़े “अब” اَبۡ का मअ़्ना है “वाला” और लफ़्ज़े “बक्र” जवान ऊँट को कहा जाता है, यअ़्नी जवान ऊंट के मालिक को अबू बक्र कहा जाता है और ह़ज़रते स़िद्दीक़े अकबर رضی الله عنہ के पास सवारी के लिए हर वक़्त जवान ऊँट मौजूद होता था।
❷ अ़र्बी ज़बान में लफ़्ज़े “बक्र” अव्वलिय्यत (पहले आने) के मअ़्ना पर दलालत करता है, मस्लन: स़ुब्ह़ के वक़्त को “بکرۃ”, और किसी मौसम के इब्तिदाई फल को बाकूरह कहते हैं, और ह़ज़रते स़िद्दीक़े अकबर رضی الله عنہ को दीने इस्लाम में मुतअ़द्दिद अव्वलिय्यात ह़ास़िल हैं, मस्लन: सबसे पहले ईमान क़ुबूल करना, ख़िलाफ़त में तक़द्दुम ह़ास़िल होना वग़ैरह, लिहाज़ा इस मुनासिबत से आप को अबू बक्र कहा जाता है।
ह़वाले:
अल मिस़्बाह़ुल मुनीर, जिल्द¹ पेज⁷⁰ - अशिअ़तुल् लमआ़त, जिल्द³ पेज²⁴ - मिरआतुल मनाजीह़ शरह़े मिश्कातुल मस़ाबीह़, जिल्द⁸ पेज³¹⁸
✍ मुफ़्ती हाशिम ख़ान अ़त़्त़ारी
दारुल इफ़्ता अहले सुन्नत, JTL-1858
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر اردو Urdu उर्दू مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/443
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/442
Yeh Ta'hreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/441
Sayyidunã 'Siddeeqe Akbar رضی الله عنہ Ko Aboo Bakr Kyon Kahã Jaatã Hai ?
Musalmãnon Ke Pahle 'Khaleefah 'Hazrate Sayyidunã 'Siddeeqe Akbar رضی الله عنہ Kã Naam 'Abdullãh Aur Kunniyat Aboo Bakr Thî. Mu'haddiseene Kiraam Ne is Kunniyat Kî Do Mu'khtalif Wujoohãt Bayaan Kî Hain:
❶ 'Arabee Zabaan Men Lafze Ab (اَبۡ) Kã Ma'anã Hai “Waalã” Aur Lafze “Bakr” Jawaan Woont Ko Kahã Jaatã Hai, Ya'anî Jawãn Woont Ke Maalik Ko Aboo Bakr Kahã Jaatã Hai Aur 'Hazrate 'Siddeeqe Akbar رضی الله عنہ Ke Paas Sawaarî Ke Liye Har Waqt Jawãn Woont Maujood Hotã Thã.
❷ 'Arabee Zabaan Men Lafze “Bakr” Awwaliyyat (Pahle Aane) Ke Ma'anã Par Dalãlat Kartã Hai, Maslan: 'Sub'h Ke Waqt Ko بکرۃ Aur Kisî Mausam Ke ibtidãyî Phal Ko باکورہ Kahte Hain, Aur 'Hazrate 'Siddeeqe Akbar رضی الله عنہ Ko Deene islaam Men Muta'addid Awwaliyyãt 'Haa'sil Hain, Maslan: Sabse Pahle Eemãn Qubool Karnã, 'Khilaafat Men Taqaddum 'Haa'sil Honã Wa'ghiarah, Lihaazã is Munãsibat Se Aap Ko Aboo Bakr Kahã Jaatã Hai.
'Hawaale:
Al Mi'sbã'hul Muneer, Jild¹ Page⁷⁰ - Ashi-'atul Lam-'aat, Jild³ Page²⁴ - Mir-aatul Manaajee'h Shar'he Mishkaatul Ma'saabee'h, Jild⁸ Page³¹⁸
✍Muftî Haashim 'Khaan 'A't'tãrî
Darul iftã Ahle Sunnat JTL-1858
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ تحریر اردو Urdu उर्दू مِیں ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/443
येह तह़रीर हिंदी Hindi ہندی में ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/442
Yeh Ta'hreer ᴿᵒᵐᵃⁿ ᵁʳᵈᵘ Men ↷
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/441
Endi mavjud! Telegram Tadqiqoti 2025 — yilning asosiy insaytlari 
