ru
Feedback

Не попадитесь на канал ботавода! Telemetrio находит и помечает такие каналы 👉 Хотите видеть метку — оформите подписку

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Открыть в Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Больше
1 278
Подписчики
-124 часа
-17 дней
-1430 дней
Архив постов
🔷 سر کے پچھلے حصے میں درد 🔷 بہت سے لوگوں کو سر کے پچھلے حصے میں درد کا مسئلہ ہوتا ہے، جانیے اس سے چھٹکارا پانے کے پانچ گھریلو علاج۔ سر درد کا مسئلہ عام طور پر پیشانی اور اردگرد یا سر کے درمیان میں ہوتا ہے. لیکن اکثر اوقات سر کے پچھلے حصے میں درد بھی بہت شدید ہوتا ہے۔ سر کے پچھلے حصے میں درد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ پیٹ میں گیس بہت سی دوسری وجوہات کے علاوہ سر کے پچھلے حصے میں درد کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بعض اوقات یہ سر درد رگوں میں سوجن اور رکاوٹ کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سر کے پچھلے حصے میں درد کی وجہ سے لوگوں کے لیے لیٹنا اور بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ سر کے پچھلے حصے میں ہونے والے درد سے نجات کے لیے لوگ درد کش ادویات کا سہارا لیتے ہیں. لیکن درد ہونے پر ادویات کا زیادہ استعمال آپ کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے. اس کے ساتھ ساتھ اس کے صحت پر کئی اور مضر اثرات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چند آسان گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے آپ سر درد سے باآسانی نجات پا سکتے ہیں؟ جی ہاں، بہت سے گھریلو علاج ہیں جو سر درد سے فوری نجات دلا سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں، ہم آپ کو سر کے درد کے 5 علاج بتا رہے ہیں. 1. سر کی مالش. سر کے پچھلے حصے میں درد کا معاملہ ہو یا کسی اور حصے میں، نیم گرم تیل سے مالش کرنا بہت فائدہ مند ہے۔ یہ تناؤ کو کم کرتا ہے، دماغ کو پرسکون کرتا ہے اور آپ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ یہ سر درد کا سب سے مؤثر گھریلو علاج ہے۔ 2. ہربل چائے یا کافی ہربل چائے جیسے سبز چائے، پودینے کی چائے، لونگ کی چائے وغیرہ کے علاوہ کافی پینے سے بھی سر درد میں آرام ملتا ہے۔ سبز چائے اور کافی میں کیفین پائی جاتی ہے جو کہ سر درد کے مسئلے میں بہت موثر سمجھی جاتی ہے۔ یہ درد شقیقہ کی درد سے نجات دلانے میں بھی فائدہ مند ہے۔ 3. گرم پانی سے نہانا گرم پانی سے نہانے سے تھکن دور ہوتی ہے، یہ سر کے اعصاب کو بھی متحرک کرتا ہے۔ یہ اضطراب اور تناؤ کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کو سر کے پچھلے حصے کے درد سے نجات دلانے میں بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ 4. دار چینی، کالی مرچ اور شہد کا کاڑھا۔ سر درد سے نجات کے لیے دار چینی اور کالی مرچ کو 250 ملی لیٹر پانی میں ملا کر اس وقت تک ابالیں جب تک کہ پانی آدھا نہ رہ جائے۔ اسے چھان کر شہد میں ملا کر پی لیں۔ آپ اس میں لیموں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اگر سر کے پچھلے حصے میں درد پیٹ میں گیس کی وجہ سے ہو تو اس سے بھی نجات مل جائے گی۔ 5. پیپرمنٹ استعمال کریں 1-2 چائے کے چمچ پیپرمنٹ آئل یا اس کے 4-5 قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے بھی سر درد میں آرام ملتا ہے۔ پیپرمنٹ آئل میں موجود مینتھول خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کو تروتازہ محسوس کرتا ہے۔ سر درد میں بہت فائدہ مند ہے۔ اگر آپ کو ان طریقوں کو آزمانے کے بعد بھی سر درد میں آرام نہیں آ رہا ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ بعض صورتوں میں یہ کسی طبی حالت کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

پنجم: شیخ صدوق (رہ) نے اپنی سند سے امام رضا (علیہ السلام) سے روایت کی ہے کہ آپؑ نے فرمایا: ‘‘یقینا محرم وہ مہینہ ہے کہ جاہلیت کے زمانہ کے لوگ اس میں جنگ کو حرام قرار دیتے تھے، مگر اسی مہینہ میں ہمارے خون کو مباح سمجھا گیا، اور اسی مہینے میں ہماری ھتک حرمت کی گئی اور اسی مہینے میں ہماری ذریت اور ہماری خواتین کو قیدی بنایا گیا، اور ہمارے خیموں میں آگ لگا دی گئی۔۔۔ پھر آپؑ نے فرمایا: میرے پدر بزرگوار (صلوات اللہ علیہ) کو جب ماہ محرم آ جاتا تو کوئی ہنستے نہ دیکھتا اور اسی طرح گریہ ان پر طاری رہتا یہانتک کہ دس دن گذر جاتے، تو جب دسواں دن آتا تو یہ ان کی مصیبت، غم اور گریہ کا دن ہوتا، اور وہ فرماتے: یہی تو وہ دن ہے کہ جس میں حسینؑ کو قتل کر دیا گیا۔’’ (أمالي الشيخ الصدوق: 190 المجلس(27) حديث (199)۔) تو امامؑ نے امام حسین (علیہ السلام) کی عزاداری کو قائم فرمایا اور آپؑ کی مصیبتوں کی یاد کو اپنے غم، گریہ اور اپنی کیفیت کی تبدیلی کے ذریعہ ہر محرم میں تازہ فرمایا۔ اس عنوان پر متعدد روایات ہیں کہ جو یہ بتاتی ہیں کہ ائمہ (علیھم السلام) ماہ محرم کے شروع ہونے پر غم و عزاء کا اظہار فرماتے تھے۔ ہاں، ایک بات کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے اور وہ یہ کہ ائمہ (علیھم السلام) کی صورت حال یہ تھی کہ وہ بنو امیہ – کہ جن کے دور میں واقعہ کربلاء رونما ہوا تھا – اور بنو عباس دونوں حکومتوں کی جانب سے حراست، محاصرے اور شدید نگرانی میں زندگی بسر فرماتے تھے، اور ائمہ اہلبیت (علیھم السلام) ان دونوں ظالم حکومتوں کے موقف سے باخبر تھے، اس وجہ سے آپ دیکھتے ہیں کہ امامؑ نے عمومی عزاداری قائم نہیں فرمائی جس میں لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہو جیسے کہ آج قائم کی جاتی ہیں؛ چونکہ اُس وقت وہ حکومت کی نگرانی اور مکمل محاصرے میں تھے اور وہ اپنی جان کی حفاظت چاہتے تھے اور اپنے لئے معین ذمہ داری کو انجام دینا چاہتے تھے، اس وجہ سے ہم اس عزاداری کو اس کیفیت کے ساتھ نہیں دیکھتے جس طرح سے ہم آج مناتے ہیں۔ https://t.me/islamwitheman/4933 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 آئمہ معصومینؑ کی عزاداری 🔷 کیا آئمہ معصومینؑ نے عزاداری کو قائم کیا تھا۔؟ اول: یقیناً پہلی مجلس امام زین العابدین (علیہ السلام) نے قائم کی تھی جب آپؑ شام میں تھے اور وہاں کے عوام سے خطاب فرمایا تھا۔ آپؑ نے اپنے پدر بزرگوار امام حسین علیہ السلام کا غم مناتے ہوئے فضائل و مناقب اور آپؑ علیہ السلام پر نازل ہونے والے مصائب بیان فرمائے تھے، اس وقت آپؑ کے ارد گرد موجود لوگ گریہ کر رہے تھے۔ تو یہ پہلی مجلس تھی جو امام زین العبادین (علیہ السلام) نے بنو امیہ کی جامع مسجد میں قائم فرمائی تھی۔ (الاحتجاج 2: 38 علیؑ ابن حسینؑ کا یزید بن معاویہ کے خلاف احتجاج جب آپؑ شام میں اس کے سامنے پہنچے۔) دوم: وہ عمل کہ جو امام زین العابدین (علیہ السلام) نے قصائیوں کے پاس سے گذرتے وقت انجام دیتے تھے اور ان کے سامنے امام حسین (علیہ السلام) کے مصائب کا ذکر فرماتے تھے اور ان کے سامنے گریہ فرماتے تھے۔ یہ آپؑ کی اپنے پدر بررگوار حسین (علیہ السلام) کے لئے مجمع عام میں کی جانے والی عزاداری تھی، ان کے سامنے فقط یاد دہانی نہیں تھی۔ سوم: علامہ مجلسی (رہ) نے متأخرین کی بعض کتابوں کے حوالے سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے ہیں: ‘‘دعبل خزاعی سے منقول ہے کہ وہ کہتے ہیں: میں اپنے آقا و مولا علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کی خدمت میں ان دنوں یعنی محرم میں حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپؑ انتہائی اداس و غمگین حالت میں بیٹھے ہوئے ہیں اور آپؑ کے اصحاب آپؑ کے اردگرد موجود ہیں، تو جب امامؑ نے مجھے آتے دیکھا تو مجھ سے فرمایا: ‘‘مرحبا تمہارے لئے اے دعبل، اور مرحبا اپنے ہاتھ اور زبان سے ہماری مدد کرنے والوں کے لئے۔ پھر آپؑ نے اپنی نشست میں میرے لئے جگہ بنائی اور مجھے اپنی ایک جانب بٹھایا اور پھر مجھ سے فرمایا: ‘‘اے دعبل! میں پسند کرتا ہوں کہ تم شعر کہو، یقیناً یہ ایام ہم اہلبیت کے لئے غم کے ایّام ہیں اور ہمارے دشمنوں کے لئے خاص طور سے بنو امیہ کے لئے خوشی کے دن ہیں۔ اے دعبل! جو شخص ہماری مصیبت پر روئے یا رولائے چاہے ایک شخص کو ہی، اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔۔۔۔۔ اے دعبل! جس کی دونوں آنکھیں ہماری مصیبتوں پر آنسؤں بہائیں اور جو ہمارے دشمنوں کی جانب سے ہم پر پہنچنے والی مصیبت پر گریہ کرے تو اللہ ان کا حشر ہمارے ساتھ ہمارے زمرے میں فرمائے گا۔۔۔ اے دعبل! جو شخص میرے جد حسینؑ کی مصیبتوں پر گریہ کرےگا یقیناً اللہ اس کے گناہوں کو معاف فرما دے گا۔ پھر آپؑ کھڑے ہوئے اور ہمارے اور اہل حرم کے درمیان پردہ لگایا اور پھر اپنی اہلبیت کو پردے کے پیچھے بٹھایا تاکہ وہ اپنے جد حیسن (علیہ السلام) کے مصائب پر گریہ کریں، پھر امامؑ میری طرف متوجہ ہوئے اور مجھ سے فرمایا: ‘‘اے دعبل! حسینؑ کا مرثیہ پڑھو، تم ہمارے مددگار اور مدح خواں رہو جب تک تم زندہ ہو، تم ہرگز اپنی استطاعت کے مطابق ہماری نصرت کرنے میں کوتاہی نہ کرنا۔’’ دعبل کہتے ہیں: میں آگے بڑھا جبکہ میری آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں، اور میں نے پڑھنا شروع کیا: أفاطم لو خلت الحسين مجدّلاً * * *وقد مات عطشاناً بشطّ فُراتِ۔ إذاً للطمت الخدّ فاطم عنده * * * وأجريت دمع العين في الوجنات۔ (اے فاطمہؑ! اگر حسینؑ کی لعش کو خاک و خون میں غلطاں دیکھتیں کہ جو نہر فرات پر پیاسے ہی مر گئے، تب تو اے فاطمہؑ! آپ اس موقع پر اپنے رخساروں کو طمانچے مارتیں اور اپنے رخساروں پر آنکھوں سے آنسؤ جاری فرماتیں) (بحار الأنوار 45: 257 الباب (44) حديث (15)۔) تو یہاں پر امامؑ نے اپنے جد امام حسین (علیہ السلام) کے ذکر کے لئے مجلس کا انعقاد فرمایا اور پردہ لگانے کا حکم فرمایا تاکہ آپؑ کے گھر والے بھی سن سکیں۔ چہارم: علّامہ مجلسی (رہ) نے اپنے ہم عصر قابل اعتماد علماء میں سے ایک کی بعض کتابوں کے حوالے سے روایت کی ہے کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) نے اپنی بیٹی فاطمہؑ کو ان کے فرزند حسینؑ کی شہادت اور جو کچھ ان پر مصائب جاری ہونے والے ہیں ان کی خبر دی تو فاطمہؑ نے شدید گریہ فرمایا، اور کہا: اے پدر بزرگوار! اس وقت کون ہوگا ؟ آپ (ص) نے فرمایا: ’’وہ زمانہ مجھ سے، تجھ سے اور علی سے خالی ہوگا’’، تو آپؑ کے گریہ میں شدّت آ گئی، اور فرمایا: اے پدر بزرگوار! تو پھر کون ان پر گریہ کرے گا؟ اور کون ان کے لئے عزاداری قائم کرے گا؟ نبی (ص) نے فرمایا: ’’اے فاطمہؑ! میری امت کی خواتین اہلبیت کی خواتین پر روئیں گی، میری امت کے مرد اہلبیت کے مردوں پر روئیں گے، ہر سال نسلاً بعد نسلٍ عزاداری کو تازہ کرتے رہیں گے، پھر جب قیامت آئے گی، تم خواتین کی شفاعت کرو گی اور میں مردوں کی شفاعت کروں گا، اور ان میں سے جس شخص نے بھی حسینؑ کے مصائب پر گریہ کیا ہوگا میں اس کا ہاتھ پکڑوں گا اور اس کو جنّت میں داخل کر دوں گا۔ (بحار الأنوار 44: 292 الباب (34) حديث (37)۔)

🔷 آئمہ معصومینؑ کی عزاداری 🔷 کیا آئمہ معصومینؑ نے عزاداری کو قائم کیا تھا۔؟ اول: یقیناً پہلی مجلس امام زین العابدین (علیہ السلام) نے قائم کی تھی جب آپؑ شام میں تھے اور وہاں کے عوام سے خطاب فرمایا تھا۔ آپؑ نے اپنے پدر بزرگوار امام حسین علیہ السلام کا غم مناتے ہوئے فضائل و مناقب اور آپؑ علیہ السلام پر نازل ہونے والے مصائب بیان فرمائے تھے، اس وقت آپؑ کے ارد گرد موجود لوگ گریہ کر رہے تھے۔ تو یہ پہلی مجلس تھی جو امام زین العبادین (علیہ السلام) نے بنو امیہ کی جامع مسجد میں قائم فرمائی تھی۔ (الاحتجاج 2: 38 علیؑ ابن حسینؑ کا یزید بن معاویہ کے خلاف احتجاج جب آپؑ شام میں اس کے سامنے پہنچے۔) دوم: وہ عمل کہ جو امام زین العابدین (علیہ السلام) نے قصائیوں کے پاس سے گذرتے وقت انجام دیتے تھے اور ان کے سامنے امام حسین (علیہ السلام) کے مصائب کا ذکر فرماتے تھے اور ان کے سامنے گریہ فرماتے تھے۔ یہ آپؑ کی اپنے پدر بررگوار حسین (علیہ السلام) کے لئے مجمع عام میں کی جانے والی عزاداری تھی، ان کے سامنے فقط یاد دہانی نہیں تھی۔ سوم: علامہ مجلسی (رہ) نے متأخرین کی بعض کتابوں کے حوالے سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے ہیں: ‘‘دعبل خزاعی سے منقول ہے کہ وہ کہتے ہیں: میں اپنے آقا و مولا علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کی خدمت میں ان دنوں یعنی محرم میں حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپؑ انتہائی اداس و غمگین حالت میں بیٹھے ہوئے ہیں اور آپؑ کے اصحاب آپؑ کے اردگرد موجود ہیں، تو جب امامؑ نے مجھے آتے دیکھا تو مجھ سے فرمایا: ‘‘مرحبا تمہارے لئے اے دعبل، اور مرحبا اپنے ہاتھ اور زبان سے ہماری مدد کرنے والوں کے لئے۔ پھر آپؑ نے اپنی نشست میں میرے لئے جگہ بنائی اور مجھے اپنی ایک جانب بٹھایا اور پھر مجھ سے فرمایا: ‘‘اے دعبل! میں پسند کرتا ہوں کہ تم شعر کہو، یقیناً یہ ایام ہم اہلبیت کے لئے غم کے ایّام ہیں اور ہمارے دشمنوں کے لئے خاص طور سے بنو امیہ کے لئے خوشی کے دن ہیں۔ اے دعبل! جو شخص ہماری مصیبت پر روئے یا رولائے چاہے ایک شخص کو ہی، اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔۔۔۔۔ اے دعبل! جس کی دونوں آنکھیں ہماری مصیبتوں پر آنسؤں بہائیں اور جو ہمارے دشمنوں کی جانب سے ہم پر پہنچنے والی مصیبت پر گریہ کرے تو اللہ ان کا حشر ہمارے ساتھ ہمارے زمرے میں فرمائے گا۔۔۔ اے دعبل! جو شخص میرے جد حسینؑ کی مصیبتوں پر گریہ کرےگا یقیناً اللہ اس کے گناہوں کو معاف فرما دے گا۔ پھر آپؑ کھڑے ہوئے اور ہمارے اور اہل حرم کے درمیان پردہ لگایا اور پھر اپنی اہلبیت کو پردے کے پیچھے بٹھایا تاکہ وہ اپنے جد حیسن (علیہ السلام) کے مصائب پر گریہ کریں، پھر امامؑ میری طرف متوجہ ہوئے اور مجھ سے فرمایا: ‘‘اے دعبل! حسینؑ کا مرثیہ پڑھو، تم ہمارے مددگار اور مدح خواں رہو جب تک تم زندہ ہو، تم ہرگز اپنی استطاعت کے مطابق ہماری نصرت کرنے میں کوتاہی نہ کرنا۔’’ دعبل کہتے ہیں: میں آگے بڑھا جبکہ میری آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں، اور میں نے پڑھنا شروع کیا: أفاطم لو خلت الحسين مجدّلاً * * *وقد مات عطشاناً بشطّ فُراتِ۔ إذاً للطمت الخدّ فاطم عنده * * * وأجريت دمع العين في الوجنات۔ (اے فاطمہؑ! اگر حسینؑ کی لعش کو خاک و خون میں غلطاں دیکھتیں کہ جو نہر فرات پر پیاسے ہی مر گئے، تب تو اے فاطمہؑ! آپ اس موقع پر اپنے رخساروں کو طمانچے مارتیں اور اپنے رخساروں پر آنکھوں سے آنسؤ جاری فرماتیں) (بحار الأنوار 45: 257 الباب (44) حديث (15)۔) تو یہاں پر امامؑ نے اپنے جد امام حسین (علیہ السلام) کے ذکر کے لئے مجلس کا انعقاد فرمایا اور پردہ لگانے کا حکم فرمایا تاکہ آپؑ کے گھر والے بھی سن سکیں۔ چہارم: علّامہ مجلسی (رہ) نے اپنے ہم عصر قابل اعتماد علماء میں سے ایک کی بعض کتابوں کے حوالے سے روایت کی ہے کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) نے اپنی بیٹی فاطمہؑ کو ان کے فرزند حسینؑ کی شہادت اور جو کچھ ان پر مصائب جاری ہونے والے ہیں ان کی خبر دی تو فاطمہؑ نے شدید گریہ فرمایا، اور کہا: اے پدر بزرگوار! اس وقت کون ہوگا ؟ آپ (ص) نے فرمایا: ’’وہ زمانہ مجھ سے، تجھ سے اور علی سے خالی ہوگا’’، تو آپؑ کے گریہ میں شدّت آ گئی، اور فرمایا:

🔷 جیسا سوال ویسا جواب 🔷 نبی کریم (ص) نے اعلان نبوت 40 سال کی عمر میں کیا اور آپ 63 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے اس طرح صحابہ کرام کی زندگی میں نبی کریم (ص) کا یوم ولادت 23 مرتبہ آیا۔ پوچھنا یہ تھا کہ صحابہ کرام نے کیا کبھی ایک بار بھی 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی کا جلوس نکالا تھا۔؟؟ کیا صحابہ کرام نے ان 23 سالوں میں ایک بار بھی عید میلادالنبی پر گلیاں سجائی تھیں۔؟؟ کیا صحابہ کرام نے اپنی ساری زندگی میں ایک بار بھی خانہ کعبہ اور قبر رسول (ص) کے ماڈل بنا کر سڑکوں پر سجائے تھے۔؟؟ اگر نبی کریم (ص) نے اپنی زندگی میں ایسا کچھ نہیں کروایا، صحابہ کرام نے ایسا کبھی نہیں کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ۔۔۔ آج کل جو لوگ ربیع الاول میں ایسا کرتے ہیں وہ کون ہیں؟؟ کس کے طریقے پر چل کر ایسا کرتے ہیں؟؟ کیا ان لوگوں کو صحابہ کرام سے زیادہ نبی کریم (ص) سے محبت ہے؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ 🔷 سوال منجانب نواصب 1 https://t.me/islamwitheman/2599 🔷 سوال منجانب نواصب 2 https://t.me/islamwitheman/4933 🔷 سوال منجانب نواصب 3 https://t.me/islamwitheman/4934 🔷 جیسا سوال ویسا جواب https://t.me/islamwitheman/4937 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

انجام دے اور نبی کریمؐ خاموش رہیں اور نہ ٹوکیں تو یہ عمل تقریر رسولؐ کہلائے گا اور اس شخص کے عمل کو کم ازکم جائز شمار کیا جائے گا۔ ورنہ بہت ممکن ہے کہ یہ عمل مستحب بھی ہو۔ لیکن اس کے لیے دیگر احادیث سے تائید حاصل کرنی ضروری ہوگی۔ لیکن شیعوں کے ہاں جس طرح نبیؐ کی خاموشی کسی عمل کے جائز ہونے پر دلالت کرتی ہے اسی طرح ہمارے 12 ائمہ علیہم السلام کے سامنے بھی کوئی عمل انجام دیا جائے اور وہ خاموش رہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کم ازکم یہ عمل جائز ہے۔ اور خود بی بی معظمہؑ سے کسی حرام عمل کے انجام پانے کا تصور کرنا بھی محال ہے۔ جو حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ بدن سے خوان نکالنا حرام ہے لیکن حجامے کے ذریعے خون نکالنے کو جائز بلکہ سنت رسولؐ قرار دیتے ہیں۔ جبکہ دونوں عمل سے خون ہی نکل رہا ہوتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اگر شیعہ حضرات دس محرم کو چھری کے ماتم کے بجائے امام حسین علیہ السلام کے نام پر حجامے کے ذریعے خون نکالیں تو پھر اہلسنت کے مولوی حجامے کو بھی حرام قرار دے دیں گے۔ ہاں یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر چیز میں افراط و تفریط غلط ہے۔ شیعہ حضرات کو چاہیے کہ خونی ماتم اپنے مجتہد یا مفتی کے فتویٰ کے مطابق کریں اور اس قدر سختی سے نہ ہو کہ جان چلی جائے یا ہڈی یا اہم اعضائے بدن کو شدید نقصان پہنچے۔ آخری کا بات کا جواب یہ ہے کہ شیعہ حقیقتاً امام زین العابدین علیہ السلام کی طرح غم و گریہ کرنے سے عاجز ہیں۔ ہم پورا سال غم نہیں کر سکتے۔ ہم اس معاشرے کے ہاتھوں مجبور ہیں کہ ہمیں اپنے عزیزوں کے گھروں میں سالگرہ اور شادی وغیرہ کی تقریبات میں جانا پڑتا ہے۔ ہم روز کھانا یا پانی دیکھ کر نہیں رو سکتے۔ ہم امام زین العابدین علیہ السلام والی عزاداری کا عشر و عشیر بھی نہیں بجا لا سکتے۔ ہم عاجز بندے ہیں۔ صرف اپنی طاقت کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آخری بات یہ ہے کہ انصاف کے ساتھ اور تحقیق کر کے بیان کیا جائے کہ کیا واقعہ کربلا کے بعد بنی امیہ اور بنی عباس نے ہمارے ائمہ علیہم السلام کو کُھل کر عزاداری کرنے دی؟ کیا ظالیمن نے آج تک مظلوموں کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ ظالمین کے خلاف جلوس برپا کریں۔ آج بھی ہمیں لڑ جھگڑ کر عزاداری کرنے کا حق حاصل کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبان نے عزاداری بند کرنے کی کتنی کوششیں کیں کتنے مومنین و عزادار اس عزاداری میں شہید ہوچکے ہیں؟ اور حکومت ہمیں تحفظ دینے میں آج تک ناکام ہے، بس ان کے پاس ایک ہی حل بچا ہے کہ وہ پورے جلوس کے راستے کو کنٹینر لگا کر مکمل بند کر دیتے ہیں اور موبائل کی سم اور انٹرنیٹ بھی بند کر دیتے ہیں۔ اور اس میں سارا قصور عزاداری کے مخالفین کا ہے ورنہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ ایک روڈ پر جلوس ہوتا تھا اور ایک روڈ پر گاڑیاں چل رہی ہوتی تھیں اور دکانیں تک کھلی ہوئی ہوتی تھیں۔ 🔘 یہ بندۂ عاجز کا مختصر جواب تھا، اور اگر ضرورت پڑی تو تفصیل سے روایات بھی پیش کر دی جائیں گی۔ لیکن وہ روایات شیعہ کتب سے ہوں گی، صحاح ستّہ سے نہیں۔ اہلسنت کی احادیث کی چھ کتب اہلسنت کے لیے حجت ہیں، شیعوں کے لیے شیعوں کی کتب اربعہ اور دیگر شیعہ کتب حجت ہیں۔ اور اہلسنت کا شیعوں سے اہلسنت ہی کی کتب سے ماتم کا حوالہ مانگنا مناظرے کے اُصول کے خلاف ہے۔ کیونکہ اگر کوئی شیعہ یہ کہے کہ اہلسنت کی نماز شیعہ احادیث کے مطابق باطل ہے تو اہلسنت کا جواب یہی ہوگا کہ نماز ابو حنیفہ کے فتویٰ کے مطابق درست ہے، یہاں آپ کی احادیث ہمارے لیے حجت نہیں ہیں۔ تو اسی طرح اگر کوئی اہلسنت ہماری عزاداری کے کسی بھی عمل پر اعتراض کرنا چاہے تو اسے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے کہ اہلسنت کی چھ احادیث کی کتب ہمارے لیے حجت نہیں ہیں بلکہ ہمارے لیے ہماری احادیث اور ہمارے مجتہدین و فقہاء کے فتاویٰ حجت ہیں۔ جب شیعہ فقہاء کے نزدیک یہ تمام اعمال احادیث کی روشنی میں جائز بلکہ مستحب اور اجر و ثواب کا باعث ہیں تو پھر آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ اہلسنت کے ہاں پانچ سے دس سال میں مفتی تیار ہو جاتا ہے، جبکہ ہمارے ہاں بیس سے تیس سال میں فقیہ بنتا ہے اور ہمارا فقیہ اہلسنت کے فقیہ سے کئی درجہ افضل ہوتا ہے، کیونکہ وہ ہر فتوی از سر نو قرآن و احادیث کے مطالعے کے بعد دیتا ہے، جبکہ اہلسنت کا مفتی ابو حنیفہ اور امام یوسف کے فتاویٰ کے فتاویٰ کا بیان کر کے خود کو فقیہ اور مفتی مان رہا ہوتا ہے۔ یعنی مفتی ہو کر فتویٰ دینے کے بجائے ایک عالم دین کی طرح فتویٰ بیان کر رہا ہوتا ہے۔ ہاں جہاں ابو حنیفہ اور امام یوسف کا فتویٰ موجود نہ ہو وہاں سے اس کا فتویٰ دینے کا کام شروع ہوتا ہے۔ والسلام۔ حق اور باطل کو جان کر جیو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ 🔷 سوال منجانب نواصب 1 https://t.me/islamwitheman/2599 🔷 سوال منجانب نواصب 2 https://t.me/islamwitheman/4933 🔷 سوال منجانب نواصب 3 https://t.me/islamwitheman/4934 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

سورہ حج آیت نمبر 32 میں ہے کہ: ذَٰلِک وَمَن یعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَی الْقُلُوبِ۔ ترجمہ: بات یہ ہے کہ جو شعائر اللہ کا احترام کرتا ہے تو یہ دلوں کا تقوی ہے۔ اور مفسرین نے شعائر اللہ کا معنیٰ یہ کیا ہے کہ جو چیزیں اطاعت الہی کے لیے علامات قرار پائیں۔ جیسے صفا، مروہ اور قربانی کا اونٹ وغیرہ۔ تو اب مفسرین قرآن کے مطابق جو چیزیں بھی اطاعت الہی کی علامات یا نشانیاں قرار پائیں وہ شعائر اللہ ہیں۔ تو علم، ذوالجناح اور تابوت وغیرہ بھی اطاعت الہی کی ہی علامات ہیں نہ دین سے دُوری کی علامات۔ ان کو دیکھ کر دین بچانے والے امام حسین علیہ السلام کی یاد تازہ ہوتی ہے اور دین کے لیے قربانی دینے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ میرا شبیہ ذوالجناح پر اعتراض کرنے والے سے ایک سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص خانۂ کعبہ اور مسجد نبوی کی تصویر کو پھاڑ کر کچرے میں پھینکے تو آپ اس شخص کو ڈانٹیں گے یا نہیں؟ اور اگر کوئی شخص خانۂ کعبہ اور مسجد نبوی کی تصویر کو چومے اور اپنے گھر میں فریم کرکے لگائے تو کیا آپ اس شخص کی تعریف کریں گے یا نہیںَ؟ کیا اس شخص پر شبیہ کی تعظیم کرنے کا حکم نہیں لگے گا؟ اگر آپ کے مطابق خانۂ کعبہ اور مسجد نبوی کی شبیہ و تصویر کا احترام قابلِ تعریف عمل ہے تو ذوالجناح بھی تو شبیہ ہے، اس کے لیے احترام کیوں منع ہے؟ کوئی خاص وجہ؟ جواب (۲،۳،۴)۔ بقیہ سوالات کے جوابات یہ ہیں کہ اعتراض کرنے والے نے یہ اعتراض کیا کہ امام زین العابدین علیہ السلام نے واقعہ کربلا کے بعد 1 بار بھی 10 محرم کو ماتم کیا؟ نیز 1 بار بھی 10 محرم کو چھریاں ماریں۔ اور اعتراض کرنے والے کے نزدیک چونکہ یہ طے تھا کہ جواب میں منع ہی آئے گا کہ امام زین العابدین علیہ السلام نے تو ایسا نہیں کیا اسی لیے اس نے نتیجتاً یہ بھی کہہ دیا کہ آپ کس کے طریقے پہ چل کر ایسا کرتے ہیں؟ کیا شیعوں کو حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے بھی زیادہ غم ہے شہادتِ حضرت امام حسین علیہ السلام کا؟ اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ امام زین العابدین علیہ السلام امامِ معصوم تھے اور شیعوں کے عقیدے میں معصوم کی یاداشت میں کبھی بھول چوک واقع نہیں ہوتی جبکہ ہم ایک عام انسان ہیں اور ہم میں بھول چوک کا مادہ موجود ہے، ہم شیعہ حضرات تو فقط سوا دو مہینے غم منا کر پھر اپنی دنیا میں گم ہوجاتے ہیں۔ جبکہ ہمارے چوتھے امام واقعہ کربلا کے بعد 35 سال تک روزانہ ہی روتے رہتے تھے، جب بھی کھانا یا پانی آتا اس قدر روتے کہ کھانا آنسوؤں سے تر ہوجاتا۔ اور جب آپ پر اعتراض کیا گیا کہ آپ کب تک روئیں گے تو حضرتؑ نے فرمایا کہ اے شخص یعقوبؑ کے تو بارہ بیٹے تھے ان میں سے ایک گم ہوگیا تھا تو یعقوبؑ ان کی جدائی میں اس قدر روئے کہ آنکھیں سفید ہوگئیں تھیں، حالانکہ یوسفؑ زندہ تھے، اے شخص میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ستّرہ اشخاص اہلبیتؑ کہ جن کا روئے زمین پر نظیر نہیں ایک ساعت میں قتل کر دیئے گئے اور ان کے سر نیزوں پر نصب کر کے شہر بہ شہر پھرائے گئے۔ نیز امام زین العابدین علیہ السلام روتے روتے غش کھا جاتے تھے ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ واقعہ کربلا کے بعد تا عمر گوسفند نہیں کھایا۔ اور نہ ہی کسی خوشی کے پروگرام میں شریک ہوئے۔ یہ بھی واضح رہے کہ شیعوں کے 12 ائمہ علیھم السلام ہیں، اور دیگر ائمہ سے بھی ماتم کے حوالے سے کثیر احادیث وارد ہوئی ہیں، کوفے میں جب بی بی زینب سلام اللہ علیھا کی نظر امام حسین علیہ السلام کے سر بریدہ پر پڑی تو انہوں نے غم کے مارے اپنا سر مبارک چوب عماری سے اس زور سے مارا کہ سر سے خون جاری ہو گیا تھا۔ (بحار جلد 10۔ ناسخ التواریخ جلد 6۔ نفس المہموم وغیرہ) اور اس کے بعد آپ نے کوفے کے مجمع سے خطاب کیا اور یہ بیبی معظمہؑ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں پھر بھی اعتراض کرنے والے کے لیے بیان کر دیا جائے کہ یہ حضرت علی مرتضٰی علیہ السلام کی بڑی بیٹی ہیں اور جب ان بیبی معظمہؑ نے کوفے میں خطبہ دیا تو اس خطبے کے بعد امام زین العابدین علیہ السلام نے ان سے مختصر خطاب کیا جس میں سے یہ بات بھی تھی کہ ۔۔۔ انت بحمد اللہ عالمۃ غیر معلمۃ فھمۃ غیر مفھّمۃ۔۔۔ (یعنی ۔۔۔آپ بحمد اللہ بغیر پڑھائے ہوئی عالمہ اور بغیر سمجھائے ہوئے سمجھ دار ہیں) بیبی معظمہؑ کے اس طرح سر سے خون نکالنے پر نہ تو امام زین العابدینؑ نے کچھ کہا بلکہ خود امام زین العابدینؑ نے آپؑ کی شان میں آپ کو عالمہ غیر معلّمہ کا خطاب دیا، جبکہ اس خطاب دینے سے پہلے بیبی معظمہؑ سر سے خون نکال چکی تھیں۔ اعتراض کرنے والے کو میری اس بات کو سمجھنے کے لیے اپنے کسی عالم کی جانب رجوع کرنا چاہیے اور تقریر رسولؐ کے متعلق دریافت کرنا چاہئے کہ تقریر رسولؐ کیا ہوتا ہے۔ خیر مختصراً بیان کر دوں کہ نبیؐ کسی فعل کو خود انجام دیں یا کسی شخص کو انجام دینے کا کہیں تو یہ حدیث کہلاتی ہے لیکن ایک تیسری قسم کی حدیث بھی ہوتی ہے کہ اگر نبیؐ کے سامنے کوئی شخص کسی عمل کو

🔷 سوال منجانب نواصب 3 🔷 پوچھنا یہ تھا کہ امام زین العابدین جنہوں نے واقعہ کربلا اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ واقعہ کربلا کے بعد تقریباً 40 سال زندہ رہے۔ اس طرح 40 مرتبہ آپ کی زندگی میں دس محرم کا دن آیا تھا۔ امام زین العابدین جو امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بیٹے تھے۔ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو گھوڑا نکالا؟ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو ماتم کیا؟ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو اپنے آپ کو چھریاں ماریں؟ اگر امام زین العابدین نے ایسا کبھی نہیں کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو لوگ محرم میں ایسا کرتے ہیں وہ کون ہیں، کس کے طریقے پہ چل کر ایسا کرتے ہیں؟ کیا اِن لوگوں کو امام زین العابدین سے بھی زیادہ غم ہے شہادت امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا؟ حق اور باطل کو جان کے جیو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ جواب منجانب شیعیان علیؑ مندرجہ بالا سوالات اہلسنت کی جانب سے شیعہ حضرات سے کیے جا رہے ہیں۔ اور مجھ سے ایک بندۂ مومن نے کہا کہ ان سوالات کے جوابات دیے جائیں تاکہ شیعہ بچے ان سوالات کے جوابات نہ ملنے پر گمراہ نہ ہوں۔ ان سوالات کے جوابات مختصراً پیشِ خدمت ہیں: جواب(۱)۔ پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام بن امام حسین علیہ السلام، واقعۂ کربلا کے بعد تقریباً 35 سال زندہ رہے، نہ کہ 40 سال لہذا عمر مبارک درست بیان کی جائے۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ انہوں نے ایک بار بھی شبیہہ ذوالجناح نہیں نکالا۔ مگر آپ سے ایک سوال یہ ہے کہ آپ کو کس نے کہا کہ شیعہ حضرات شبیہ ذوالجناح اپنے ائمہ علیھم السلام کی احادیث پر ایک مستحب پر عمل کرنے کے لئے نکالتے ہیں؟ میں ایسے کسی شیعہ کو نہیں جانتا کہ جو یہ سمجھتا ہو کہ ہم شبیہ ذوالجناح ائمہ علیھم السلام کی فرمائش پر نکالتے ہیں اور یہ فعل احادیث میں تاکید کے ساتھ وارد ہوا ہو اور امام (ع) بھی شبیہ ذوالجناح نکالتے تھے۔ یہ شبیہ ذوالجناح فقط عقیدت و محبت اور کربلا والوں کی یاد میں اور غم کو تازہ کرنے کے لیے نکالی جاتی ہے۔ اور جلوس میں ہر وہ چیز جس سے واقعۂ کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی یاد تازہ ہوتی ہو اور غم کا اظہار ہوتا ہو، اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کیونکہ شیعہ حضرات کے پاس کثیر روایاتِ اہلبیت علیھم السلام ہیں جن میں غم منانے کا کہا گیا ہے لیکن طریقہ کار بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اور طریقہ کار شاید اس لیے بیان نہیں کیا گیا کہ غم کا اظہار فطری ہے اس کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ غم اس طرح کرو یا اس طرح سینے پر ہاتھ مارو۔ اور غم منانے کے طریقے بھی ہر قوم و ملت کے مختلف ہیں، لہذا یہ غم منانے کا طریقہ عوام الناس پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے غم منا سکتے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کو آپ سے نواسہ رسولؐ کا غم منانا مطلوب ہے، طریقۂ کار سے کوئی غرض نہیں۔ شبیہ ذوالجناح پر اعتراض کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ وہ دوسروں کے گھروں پر نگاہ کرنے سے پہلے اپنے گھر پر بھی نگاہ دوڑائیں کہ کیا اسی قسم کا عمل آپ کے ہاں نہیں ہو رہا؟ عید میلاد النبیؐ پر کہ اہلسنت حضرات اپنی گلیوں کے اطراف میں داخلی راستوں پر کھجور کی بڑی بڑی شاخیں لگاتے ہیں، سبز گنبد کی شبیہ میز پر رکھتے ہیں اور لوگ اس کو احتراماً چومتے ہیں نیز نبی اکرمؐ کی اونٹی کی شبیہ تک جلوس میں لے کر آ جاتے ہیں اور اب نئے زمانے میں تو پیدائش کی خوشی میں کیک بھی کاٹا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ پورے سال اہلسنت کی عوام اور علماء نعلین مبارک کی شبیہ یا تصویر کا احترام کرتے نظر آتے ہیں، ان کو عقیدت سے چومتے ہیں، جبکہ یہ یقینی امر بھی نہیں ہے کہ نبی کریمؐ کی نعلین کی شکل اسی جیسی تھی بھی یا نہیں؟ یہ فقط ایک گمان کی حد تک ہے، نیز کیا نبی اکرمؐ کے زمانے کے دیگر مسلمانوں اور کافروں کی نعلین نبی اکرمؐ کی نعلین مبارک سے مختلف تھی؟ اہلسنت تو نعلین مبارک کی شبیہ کو چومیں اور اپنے عمامے پر بھی لگائیں اور عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں نبی اکرمؐ کی اونٹنی کی شبیہ کو لائیں، لیکن شبیہ ذوالجںاح کے جلوس میں لانے اور اس کو عقیدت سے چومنے پر اعتراض!! اب سوال یہ ہے کہ ان بیان کردہ چیزوں میں سے کونسی چیز احادیث میں بیان ہوئی ہے کہ عید میلاد النبیؐ میں یہ امور انجام دو؟ کیا اہلسنت یہ کام عقیدت و احترام میں نہیں کر رہے؟ کیا یہ کام بدعت شمار ہونگے؟ اور خود عید میلاد النبیؐ کا دن منانے کا ذکر بھی اہلسنت کی روایات میں بالخصوص وارد نہیں ہوا، پھر بھی مناتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ آپ جس سے محبت کرتے ہیں تو اگر اس کے ہاں کوئی خوشی ہو تو آپ کو بھی خوشی ہونی چاہئے اور اگر اس کے ہاں کوئی غم ہو تو آپ کو بھی ہونا چاہئے، یہ کوئی محبت نہیں ہے کہ آپ اس سے جا کر پوچھیں کہ آپ کے گھر آج خوشی ہے کیا میں بھی خوشی منا سکتا ہوں؟ یا آپ کے گھر میں آج غم ہے تو کیا میں بھی غم منا سکتا ہوں؟

🔷 سوال منجانب نواصب 2 🔷 پوچھنا یہ تھا کہ امام زین العابدین جنہوں نے واقعہ کربلا اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ واقعہ کربلا کے بعد تقریباً 40 سال زندہ رہے۔ اس طرح 40 مرتبہ آپ کی زندگی میں دس محرم کا دن آیا تھا۔ امام زین العابدین جو امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بیٹے تھے۔ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو گھوڑا نکالا؟ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو ماتم کیا؟ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو اپنے آپ کو چھریاں ماریں؟ اگر امام زین العابدین نے ایسا کبھی نہیں کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو لوگ محرم میں ایسا کرتے ہیں وہ کون ہیں، کس کے طریقے پہ چل کر ایسا کرتے ہیں؟ کیا اِن لوگوں کو امام زین العابدین سے بھی زیادہ غم ہے شہادت امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا؟ حق اور باطل کو جان کے جیو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ جواب منجانب شیعیان علیؑ ان تمام سوالوں کا جواب دینے کے لئے پہلے ایک مقدمے کی ضرورت ہے، وہ یہ کہ عزاداری اعلامیہ طور پر کب شروع ہوئی؟ اور اس سے پہلے اعلامیہ طور پر عزاداری کیوں نہیں ہوتی تھی؟ سب سے پہلے آپ تمام مومنین کے اذھان میں یہ بات ہونی چاہیے کہ آج جو عزادرری کی روش ہمارے پاس موجود ہے، اور جو سینہ زنی ہم کرتے ہیں یہ سینہ زنی ائمہ معصومین علیہم السلام کے دور میں نہیں تھی بلکہ آل بویہ حکومت جو شیعوں کی پہلی حکومت تھی اور یہ حکومت بنو عباس کی حکومت کے بعد آئی تھی اور آل بویہ نے ہی سن 352 ھجری میں یہ عزاداری اعلامیہ طور پر شروع کروائی اور اس دور میں امام زمانہ علیہ السلام غیبت کبریٰ میں چلے گئے تھے۔ اب آتے ہیں کہ اس سے پہلے کیوں عزاداری اعلامیہ طور پر نہیں ہوتی تھی؟ تو اس کا جواب واضح ہے کہ جس دور میں آئمہ معصومین علیہم السلام اور ان کے شیعوں کو پہلے بنو امیہ نے پھر بنو عباس نے ظلم کا نشانہ بنایا ہوا ہو، جس دور میں شیعہ چھپ چھپ کر زندگی بسر کرتے رہے، جس زمانے میں مؤمنین کا معصومین علیہم السلام سے ملنا مشکل تھا، جس دور میں لوگ عام زندگی میں بھی بنو امیہ اور بنو عباس سے ڈر ڈر کے گزارتے تھے، یہانتک کہ معصومین علیہم السلام کے روضوں کو نشانہ بنا کر کئی مرتبہ انکی قبروں کو پامال کیا گیا، تو آپ بتائیں ایسے حالات میں اعلامیہ طور پر عزادری کیسے کرتے؟ رہی بات کہ معصومین علیہم السلام عزادری کرتے تھے یا نہیں؟ اس کا بھی جواب دیتا چلوں کہ امام سجادؑ پورے 35 سال امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرتے رہے ہیں اور ان کے بعد دوسرے ائمہ بھی محرم الحرام کے دنوں میں اپنے گھروں میں عزاداری کا ماحول بناتے تھے اور بیبی زینب سلام اللہ علیہا نے یہ عزاداری امانت کے طور پر اپنے شیعوں کے حوالے کی مگر کیونکہ اُس زمانے میں حالات خراب تھے اور بنو امیہ کھلم کھلا شیعوں کو ٹارگٹ گلنگ بناتے تھے تو اس لئے یہ عزادری اُس زمانے میں اعلامیہ طور پر نہیں ہوتی تھی۔ اعلامیہ طور پر عزادری کا آغاز 352 ھجری میں آل بویہ کے دور حکومت میں شروع ہوا۔ ان کی عزادری کی روش کچھ اس طرح تھی کہ عاشور کے دن انہوں نے عام تعطیل کا حکم جاری کیا تھا اور اسی دن کو رستے میں نکل کر آتے اور جلوس کی صورت میں امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرتے تھے۔ اور یہ سلسلہ ہر سال عاشور کے دن ہوتا تھا۔ آج جو یہ سینہ زنی ہم کرتے ہیں، یہ اسی آل بویہ کے زمانے سے شروع ہوئی ہے۔ آل بویہ کی کئی سالوں تک حکومت قائم رہی اور آج تک اس کے اثرات پائے جاتے ہیں جس کے اثرات میں سے سب سے مھم اثر یہ عزادری ہے، پھر یہ عزادری کا سلسلہ کبھی نہیں رکا۔ اور اس روش میں قمہ زنی کا اضافہ صفویان کے دور حکومت میں ہوا اور جیسے جیسے حکومتیں تبدیل ہوتی گئیں کچھ رسومات کا اضافہ کیا گیا۔ جیسے شبیہ ذوالجناح جو برصغیر (پاکستان ھندستان، بنگلادیش) میں امام حسین علیہ السلام کے غم میں نکالی جاتی ہے، اور اسی طرح ہر ملک میں الگ طور پر شبیه نکالی جاتی ہیں. آخر میں نتیجے کے طور پر ایک نقطہ آپ کے سامنے بیان کرتا چلوں، عزاداری ہم شیعوں کا ہر دور میں خاص طور پر 352 ھجری کے بعد شعار رہا ہے، اور دشمن نے یہ شعار بجھانے کی بہت کوشش کی ہے، مختلف صورتوں میں کبھی حملہ کر کے، کبھی منگھڑت سوالات کر کے، کبھی دوسری صورتوں میں۔ پر ان لوگوں کے ذھن میں یہ بات ہونی چاہیے کہ عزادری نہ کبھی رکی تھی، اور نہ کبھی رکے گی۔ عزادری ہماری شہ رگ حیات ہے۔ آج کا دور نہ بنو امیہ کا ہے اور نہ بنو عباس کا، آج کا دور حسینیوں کا دور ہے، عزادار جب اپنے سینے پر ہاتھ مارتا ہے تو یہ ہاتھ آج کے یزیدیوں کے منہ پر جا کر لگتا ہے، اسی لئے تو امام خمینی (رح) فرماتے ہیں آج اسلام اِس محرم اور صفر کی وجہ سے زندہ ہے کیونکہ ان دو مہینوں میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی وجہ سے دشمنوں کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔ العبد الحقیر: عاجز حسین عرفانی https://t.me/islamwitheman/2599 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

انجام دے اور نبی کریمؐ خاموش رہیں اور نہ ٹوکیں تو یہ عمل تقریر رسولؐ کہلائے گا اور اس شخص کے عمل کو کم ازکم جائز شمار کیا جائے گا۔ ورنہ بہت ممکن ہے کہ یہ عمل مستحب بھی ہو۔ لیکن اس کے لیے دیگر احادیث سے تائید حاصل کرنی ضروری ہوگی۔ لیکن شیعوں کے ہاں جس طرح نبیؐ کی خاموشی کسی عمل کے جائز ہونے پر دلالت کرتی ہے اسی طرح ہمارے 12 ائمہ علیہم السلام کے سامنے بھی کوئی عمل انجام دیا جائے اور وہ خاموش رہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کم ازکم یہ عمل جائز ہے۔ اور خود بی بی معظمہؑ سے کسی حرام عمل کے انجام پانے کا تصور کرنا بھی محال ہے۔ جو حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ بدن سے خوان نکالنا حرام ہے لیکن حجامے کے ذریعے خون نکالنے کو جائز بلکہ سنت رسولؐ قرار دیتے ہیں۔ جبکہ دونوں عمل سے خون ہی نکل رہا ہوتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اگر شیعہ حضرات دس محرم کو چھری کے ماتم کے بجائے امام حسین علیہ السلام کے نام پر حجامے کے ذریعے خون نکالیں تو پھر اہلسنت کے مولوی حجامے کو بھی حرام قرار دے دیں گے۔ ہاں یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر چیز میں افراط و تفریط غلط ہے۔ شیعہ حضرات کو چاہیے کہ خونی ماتم اپنے مجتہد یا مفتی کے فتویٰ کے مطابق کریں اور اس قدر سختی سے نہ ہو کہ جان چلی جائے یا ہڈی یا اہم اعضائے بدن کو شدید نقصان پہنچے۔ آخری کا بات کا جواب یہ ہے کہ شیعہ حقیقتاً امام زین العابدین علیہ السلام کی طرح غم و گریہ کرنے سے عاجز ہیں۔ ہم پورا سال غم نہیں کر سکتے۔ ہم اس معاشرے کے ہاتھوں مجبور ہیں کہ ہمیں اپنے عزیزوں کے گھروں میں سالگرہ اور شادی وغیرہ کی تقریبات میں جانا پڑتا ہے۔ ہم روز کھانا یا پانی دیکھ کر نہیں رو سکتے۔ ہم امام زین العابدین علیہ السلام والی عزاداری کا عشر و عشیر بھی نہیں بجا لا سکتے۔ ہم عاجز بندے ہیں۔ صرف اپنی طاقت کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آخری بات یہ ہے کہ انصاف کے ساتھ اور تحقیق کر کے بیان کیا جائے کہ کیا واقعہ کربلا کے بعد بنی امیہ اور بنی عباس نے ہمارے ائمہ علیہم السلام کو کُھل کر عزاداری کرنے دی؟ کیا ظالیمن نے آج تک مظلوموں کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ ظالمین کے خلاف جلوس برپا کریں۔ آج بھی ہمیں لڑ جھگڑ کر عزاداری کرنے کا حق حاصل کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبان نے عزاداری بند کرنے کی کتنی کوششیں کیں کتنے مومنین و عزادار اس عزاداری میں شہید ہوچکے ہیں؟ اور حکومت ہمیں تحفظ دینے میں آج تک ناکام ہے، بس ان کے پاس ایک ہی حل بچا ہے کہ وہ پورے جلوس کے راستے کو کنٹینر لگا کر مکمل بند کر دیتے ہیں اور موبائل کی سم اور انٹرنیٹ بھی بند کر دیتے ہیں۔ اور اس میں سارا قصور عزاداری کے مخالفین کا ہے ورنہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ ایک روڈ پر جلوس ہوتا تھا اور ایک روڈ پر گاڑیاں چل رہی ہوتی تھیں اور دکانیں تک کھلی ہوئی ہوتی تھیں۔ 🔘 یہ بندۂ عاجز کا مختصر جواب تھا، اور اگر ضرورت پڑی تو تفصیل سے روایات بھی پیش کر دی جائیں گی۔ لیکن وہ روایات شیعہ کتب سے ہوں گی، صحاح ستّہ سے نہیں۔ اہلسنت کی احادیث کی چھ کتب اہلسنت کے لیے حجت ہیں، شیعوں کے لیے شیعوں کی کتب اربعہ اور دیگر شیعہ کتب حجت ہیں۔ اور اہلسنت کا شیعوں سے اہلسنت ہی کی کتب سے ماتم کا حوالہ مانگنا مناظرے کے اُصول کے خلاف ہے۔ کیونکہ اگر کوئی شیعہ یہ کہے کہ اہلسنت کی نماز شیعہ احادیث کے مطابق باطل ہے تو اہلسنت کا جواب یہی ہوگا کہ نماز ابو حنیفہ کے فتویٰ کے مطابق درست ہے، یہاں آپ کی احادیث ہمارے لیے حجت نہیں ہیں۔ تو اسی طرح اگر کوئی اہلسنت ہماری عزاداری کے کسی بھی عمل پر اعتراض کرنا چاہے تو اسے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے کہ اہلسنت کی چھ احادیث کی کتب ہمارے لیے حجت نہیں ہیں بلکہ ہمارے لیے ہماری احادیث اور ہمارے مجتہدین و فقہاء کے فتاویٰ حجت ہیں۔ جب شیعہ فقہاء کے نزدیک یہ تمام اعمال احادیث کی روشنی میں جائز بلکہ مستحب اور اجر و ثواب کا باعث ہیں تو پھر آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ اہلسنت کے ہاں پانچ سے دس سال میں مفتی تیار ہو جاتا ہے، جبکہ ہمارے ہاں بیس سے تیس سال میں فقیہ بنتا ہے اور ہمارا فقیہ اہلسنت کے فقیہ سے کئی درجہ افضل ہوتا ہے، کیونکہ وہ ہر فتوی از سر نو قرآن و احادیث کے مطالعے کے بعد دیتا ہے، جبکہ اہلسنت کا مفتی ابو حنیفہ اور امام یوسف کے فتاویٰ کے فتاویٰ کا بیان کر کے خود کو فقیہ اور مفتی مان رہا ہوتا ہے۔ یعنی مفتی ہو کر فتویٰ دینے کے بجائے ایک عالم دین کی طرح فتویٰ بیان کر رہا ہوتا ہے۔ ہاں جہاں ابو حنیفہ اور امام یوسف کا فتویٰ موجود نہ ہو وہاں سے اس کا فتویٰ دینے کا کام شروع ہوتا ہے۔ والسلام۔ حق اور باطل کو جان کر جیو۔ https://t.me/islamwitheman/2599 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

سورہ حج آیت نمبر 32 میں ہے کہ: ذَٰلِک وَمَن یعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَی الْقُلُوبِ۔ ترجمہ: بات یہ ہے کہ جو شعائر اللہ کا احترام کرتا ہے تو یہ دلوں کا تقوی ہے۔ اور مفسرین نے شعائر اللہ کا معنیٰ یہ کیا ہے کہ جو چیزیں اطاعت الہی کے لیے علامات قرار پائیں۔ جیسے صفا، مروہ اور قربانی کا اونٹ وغیرہ۔ تو اب مفسرین قرآن کے مطابق جو چیزیں بھی اطاعت الہی کی علامات یا نشانیاں قرار پائیں وہ شعائر اللہ ہیں۔ تو علم، ذوالجناح اور تابوت وغیرہ بھی اطاعت الہی کی ہی علامات ہیں نہ دین سے دُوری کی علامات۔ ان کو دیکھ کر دین بچانے والے امام حسین علیہ السلام کی یاد تازہ ہوتی ہے اور دین کے لیے قربانی دینے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ میرا شبیہ ذوالجناح پر اعتراض کرنے والے سے ایک سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص خانۂ کعبہ اور مسجد نبوی کی تصویر کو پھاڑ کر کچرے میں پھینکے تو آپ اس شخص کو ڈانٹیں گے یا نہیں؟ اور اگر کوئی شخص خانۂ کعبہ اور مسجد نبوی کی تصویر کو چومے اور اپنے گھر میں فریم کرکے لگائے تو کیا آپ اس شخص کی تعریف کریں گے یا نہیںَ؟ کیا اس شخص پر شبیہ کی تعظیم کرنے کا حکم نہیں لگے گا؟ اگر آپ کے مطابق خانۂ کعبہ اور مسجد نبوی کی شبیہ و تصویر کا احترام قابلِ تعریف عمل ہے تو ذوالجناح بھی تو شبیہ ہے، اس کے لیے احترام کیوں منع ہے؟ کوئی خاص وجہ؟ جواب (۲،۳،۴)۔ بقیہ سوالات کے جوابات یہ ہیں کہ اعتراض کرنے والے نے یہ اعتراض کیا کہ امام زین العابدین علیہ السلام نے واقعہ کربلا کے بعد 1 بار بھی 10 محرم کو ماتم کیا؟ نیز 1 بار بھی 10 محرم کو چھریاں ماریں۔ اور اعتراض کرنے والے کے نزدیک چونکہ یہ طے تھا کہ جواب میں منع ہی آئے گا کہ امام زین العابدین علیہ السلام نے تو ایسا نہیں کیا اسی لیے اس نے نتیجتاً یہ بھی کہہ دیا کہ آپ کس کے طریقے پہ چل کر ایسا کرتے ہیں؟ کیا شیعوں کو حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے بھی زیادہ غم ہے شہادتِ حضرت امام حسین علیہ السلام کا؟ اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ امام زین العابدین علیہ السلام امامِ معصوم تھے اور شیعوں کے عقیدے میں معصوم کی یاداشت میں کبھی بھول چوک واقع نہیں ہوتی جبکہ ہم ایک عام انسان ہیں اور ہم میں بھول چوک کا مادہ موجود ہے، ہم شیعہ حضرات تو فقط سوا دو مہینے غم منا کر پھر اپنی دنیا میں گم ہوجاتے ہیں۔ جبکہ ہمارے چوتھے امام واقعہ کربلا کے بعد 35 سال تک روزانہ ہی روتے رہتے تھے، جب بھی کھانا یا پانی آتا اس قدر روتے کہ کھانا آنسوؤں سے تر ہوجاتا۔ اور جب آپ پر اعتراض کیا گیا کہ آپ کب تک روئیں گے تو حضرتؑ نے فرمایا کہ اے شخص یعقوبؑ کے تو بارہ بیٹے تھے ان میں سے ایک گم ہوگیا تھا تو یعقوبؑ ان کی جدائی میں اس قدر روئے کہ آنکھیں سفید ہوگئیں تھیں، حالانکہ یوسفؑ زندہ تھے، اے شخص میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ستّرہ اشخاص اہلبیتؑ کہ جن کا روئے زمین پر نظیر نہیں ایک ساعت میں قتل کر دیئے گئے اور ان کے سر نیزوں پر نصب کر کے شہر بہ شہر پھرائے گئے۔ نیز امام زین العابدین علیہ السلام روتے روتے غش کھا جاتے تھے ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ واقعہ کربلا کے بعد تا عمر گوسفند نہیں کھایا۔ اور نہ ہی کسی خوشی کے پروگرام میں شریک ہوئے۔ یہ بھی واضح رہے کہ شیعوں کے 12 ائمہ علیھم السلام ہیں، اور دیگر ائمہ سے بھی ماتم کے حوالے سے کثیر احادیث وارد ہوئی ہیں، کوفے میں جب بی بی زینب سلام اللہ علیھا کی نظر امام حسین علیہ السلام کے سر بریدہ پر پڑی تو انہوں نے غم کے مارے اپنا سر مبارک چوب عماری سے اس زور سے مارا کہ سر سے خون جاری ہو گیا تھا۔ (بحار جلد 10۔ ناسخ التواریخ جلد 6۔ نفس المہموم وغیرہ) اور اس کے بعد آپ نے کوفے کے مجمع سے خطاب کیا اور یہ بیبی معظمہؑ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں پھر بھی اعتراض کرنے والے کے لیے بیان کر دیا جائے کہ یہ حضرت علی مرتضٰی علیہ السلام کی بڑی بیٹی ہیں اور جب ان بیبی معظمہؑ نے کوفے میں خطبہ دیا تو اس خطبے کے بعد امام زین العابدین علیہ السلام نے ان سے مختصر خطاب کیا جس میں سے یہ بات بھی تھی کہ ۔۔۔ انت بحمد اللہ عالمۃ غیر معلمۃ فھمۃ غیر مفھّمۃ۔۔۔ (یعنی ۔۔۔آپ بحمد اللہ بغیر پڑھائے ہوئی عالمہ اور بغیر سمجھائے ہوئے سمجھ دار ہیں) بیبی معظمہؑ کے اس طرح سر سے خون نکالنے پر نہ تو امام زین العابدینؑ نے کچھ کہا بلکہ خود امام زین العابدینؑ نے آپؑ کی شان میں آپ کو عالمہ غیر معلّمہ کا خطاب دیا، جبکہ اس خطاب دینے سے پہلے بیبی معظمہؑ سر سے خون نکال چکی تھیں۔ اعتراض کرنے والے کو میری اس بات کو سمجھنے کے لیے اپنے کسی عالم کی جانب رجوع کرنا چاہیے اور تقریر رسولؐ کے متعلق دریافت کرنا چاہئے کہ تقریر رسولؐ کیا ہوتا ہے۔ خیر مختصراً بیان کر دوں کہ نبیؐ کسی فعل کو خود انجام دیں یا کسی شخص کو انجام دینے کا کہیں تو یہ حدیث کہلاتی ہے لیکن ایک تیسری قسم کی حدیث بھی ہوتی ہے کہ اگر نبیؐ کے سامنے کوئی شخص کسی عمل کو

🔷 سوال منجانب نواصب 2 🔷 پوچھنا یہ تھا کہ امام زین العابدین جنہوں نے واقعہ کربلا اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ واقعہ کربلا کے بعد تقریباً 40 سال زندہ رہے۔ اس طرح 40 مرتبہ آپ کی زندگی میں دس محرم کا دن آیا تھا۔ امام زین العابدین جو امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بیٹے تھے۔ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو گھوڑا نکالا؟ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو ماتم کیا؟ کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو اپنے آپ کو چھریاں ماریں؟ اگر امام زین العابدین نے ایسا کبھی نہیں کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو لوگ محرم میں ایسا کرتے ہیں وہ کون ہیں، کس کے طریقے پہ چل کر ایسا کرتے ہیں؟ کیا اِن لوگوں کو امام زین العابدین سے بھی زیادہ غم ہے شہادت امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا؟ حق اور باطل کو جان کے جیو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ جواب منجانب شیعیان علیؑ مندرجہ بالا سوالات اہلسنت کی جانب سے شیعہ حضرات سے کیے جا رہے ہیں۔ اور مجھ سے ایک بندۂ مومن نے کہا کہ ان سوالات کے جوابات دیے جائیں تاکہ شیعہ بچے ان سوالات کے جوابات نہ ملنے پر گمراہ نہ ہوں۔ ان سوالات کے جوابات مختصراً پیشِ خدمت ہیں: جواب(۱)۔ پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام بن امام حسین علیہ السلام، واقعۂ کربلا کے بعد تقریباً 35 سال زندہ رہے، نہ کہ 40 سال لہذا عمر مبارک درست بیان کی جائے۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ انہوں نے ایک بار بھی شبیہہ ذوالجناح نہیں نکالا۔ مگر آپ سے ایک سوال یہ ہے کہ آپ کو کس نے کہا کہ شیعہ حضرات شبیہ ذوالجناح اپنے ائمہ علیھم السلام کی احادیث پر ایک مستحب پر عمل کرنے کے لئے نکالتے ہیں؟ میں ایسے کسی شیعہ کو نہیں جانتا کہ جو یہ سمجھتا ہو کہ ہم شبیہ ذوالجناح ائمہ علیھم السلام کی فرمائش پر نکالتے ہیں اور یہ فعل احادیث میں تاکید کے ساتھ وارد ہوا ہو اور امام (ع) بھی شبیہ ذوالجناح نکالتے تھے۔ یہ شبیہ ذوالجناح فقط عقیدت و محبت اور کربلا والوں کی یاد میں اور غم کو تازہ کرنے کے لیے نکالی جاتی ہے۔ اور جلوس میں ہر وہ چیز جس سے واقعۂ کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی یاد تازہ ہوتی ہو اور غم کا اظہار ہوتا ہو، اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کیونکہ شیعہ حضرات کے پاس کثیر روایاتِ اہلبیت علیھم السلام ہیں جن میں غم منانے کا کہا گیا ہے لیکن طریقہ کار بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اور طریقہ کار شاید اس لیے بیان نہیں کیا گیا کہ غم کا اظہار فطری ہے اس کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ غم اس طرح کرو یا اس طرح سینے پر ہاتھ مارو۔ اور غم منانے کے طریقے بھی ہر قوم و ملت کے مختلف ہیں، لہذا یہ غم منانے کا طریقہ عوام الناس پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے غم منا سکتے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کو آپ سے نواسہ رسولؐ کا غم منانا مطلوب ہے، طریقۂ کار سے کوئی غرض نہیں۔ شبیہ ذوالجناح پر اعتراض کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ وہ دوسروں کے گھروں پر نگاہ کرنے سے پہلے اپنے گھر پر بھی نگاہ دوڑائیں کہ کیا اسی قسم کا عمل آپ کے ہاں نہیں ہو رہا؟ عید میلاد النبیؐ پر کہ اہلسنت حضرات اپنی گلیوں کے اطراف میں داخلی راستوں پر کھجور کی بڑی بڑی شاخیں لگاتے ہیں، سبز گنبد کی شبیہ میز پر رکھتے ہیں اور لوگ اس کو احتراماً چومتے ہیں نیز نبی اکرمؐ کی اونٹی کی شبیہ تک جلوس میں لے کر آ جاتے ہیں اور اب نئے زمانے میں تو پیدائش کی خوشی میں کیک بھی کاٹا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ پورے سال اہلسنت کی عوام اور علماء نعلین مبارک کی شبیہ یا تصویر کا احترام کرتے نظر آتے ہیں، ان کو عقیدت سے چومتے ہیں، جبکہ یہ یقینی امر بھی نہیں ہے کہ نبی کریمؐ کی نعلین کی شکل اسی جیسی تھی بھی یا نہیں؟ یہ فقط ایک گمان کی حد تک ہے، نیز کیا نبی اکرمؐ کے زمانے کے دیگر مسلمانوں اور کافروں کی نعلین نبی اکرمؐ کی نعلین مبارک سے مختلف تھی؟ اہلسنت تو نعلین مبارک کی شبیہ کو چومیں اور اپنے عمامے پر بھی لگائیں اور عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں نبی اکرمؐ کی اونٹنی کی شبیہ کو لائیں، لیکن شبیہ ذوالجںاح کے جلوس میں لانے اور اس کو عقیدت سے چومنے پر اعتراض!! اب سوال یہ ہے کہ ان بیان کردہ چیزوں میں سے کونسی چیز احادیث میں بیان ہوئی ہے کہ عید میلاد النبیؐ میں یہ امور انجام دو؟ کیا اہلسنت یہ کام عقیدت و احترام میں نہیں کر رہے؟ کیا یہ کام بدعت شمار ہونگے؟ اور خود عید میلاد النبیؐ کا دن منانے کا ذکر بھی اہلسنت کی روایات میں بالخصوص وارد نہیں ہوا، پھر بھی مناتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ آپ جس سے محبت کرتے ہیں تو اگر اس کے ہاں کوئی خوشی ہو تو آپ کو بھی خوشی ہونی چاہئے اور اگر اس کے ہاں کوئی غم ہو تو آپ کو بھی ہونا چاہئے، یہ کوئی محبت نہیں ہے کہ آپ اس سے جا کر پوچھیں کہ آپ کے گھر آج خوشی ہے کیا میں بھی خوشی منا سکتا ہوں؟ یا آپ کے گھر میں آج غم ہے تو کیا میں بھی غم منا سکتا ہوں؟

75۔ اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے۔ (سورۃ النساء: 17) 76۔ لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ۔ (سورۃ النحل: 125) 77۔ کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ (سورۃ فاطر: 18) 78۔ غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو۔ (سورۃ النحل: 31) 79۔ جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو۔ (سورۃ النحل: 36) 80۔ کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)۔ (سورۃ الحجرات: 12) 81۔ اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو۔ (سورۃ النور: 27) 82۔ اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے، (سورۃ یونس: 103) 83۔ زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو۔ (سورۃ الفرقان: 63) 84۔ اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔ (سورة توبہ: 105) 85۔ اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ (سورۃ الکہف: 110) 86۔ ہم جنس پرستی میں نہ پڑو۔ (سورۃ النمل: 55) 87۔ حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو۔ (سورۃ توبہ: 119) 88۔ زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو۔ (سورۃ الإسراء: 37) 89۔ عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں۔ (سورۃ النور: 31) 90۔ اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔ (سورۃ النساء: 48) 91۔ اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ (سورۃ زمر: 53) 92۔ برائی کو اچھائی سے ختم کرو۔ (سورۃ حم سجدۃ: 34) 93۔ فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو۔ (سورۃ الشوری: 38) 94۔ تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ (سورۃ الحجرات: 13) 95۔ اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔ (سورۃ الحدید: 27) 96۔ اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے۔ (سورۃ المجادلۃ: 11) 97۔ غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ۔ (سورۃ الممتحنہ: 8) 98۔ خود کو لالچ سے بچاؤ۔ (سورۃ النساء: 32) 99۔ اللہ سے معافی مانگو، وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے۔ (سورۃ البقرۃ: 199) 100۔ جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو۔ (سورۃ الضحی: 10) 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 قرآنی احکام (100عدد) 🔷 ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی مؤثر پیغامات۔۔۔ 1۔ گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو، (سورۃ البقرۃ: 83) 2۔ غصے کو قابو میں رکھو۔ (سورۃ آل عمران: 134) 3۔ دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو۔ (سورۃ القصص: 77) 4۔ تکبر نہ کرو۔ (سورۃ النحل: 23) 5۔ دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو۔ (سورۃ النور: 22) 6۔ لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو۔ (سورۃ لقمان: 19) 7۔ اپنی آواز نیچی رکھا کرو۔ (سورۃ لقمان: 19) 8۔ دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو۔ (سورۃ الحجرات: 11) 9۔ والدین کی خدمت کیا کرو۔ (سورۃ الإسراء: 23) 10۔ والدین سے اف تک نہ کرو۔ (سورۃ الإسراء: 23) 11۔ والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو۔ (سورۃ النور: 58) 12۔ لین دین کا حساب لکھ لیا کرو۔ (سورۃ البقرۃ: 282) 13۔ کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو۔ (سورۃ الإسراء: 36) 14۔ اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو۔ (سورۃ البقرۃ: 280) 15۔ سود نہ کھاؤ۔ (سورۃ البقرة: 278) 16۔ رشوت نہ لو۔ (سورۃ المائدۃ: 42) 17۔ وعدہ نہ توڑو۔ (سورۃ الرعد: 20) 18۔ دوسروں پر اعتماد کیا کرو۔ (سورۃ الحجرات: 12) 19۔ سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو۔ (سورۃ البقرۃ: 42) 20۔ لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو۔ (سورۃ ص: 26) 21۔ انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو۔ (سورۃ النساء: 135) 22۔ مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیا کرو۔ (سورۃ النساء: 8) 23۔ خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں۔ (سورۃ النساء: 7) 24۔ یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو۔ (سورۃ النساء: 2) 25۔ یتیموں کی حفاظت کرو۔ ([سورۃ النساء: 127) 26۔ دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو۔ (سورۃ النساء: 6) 27۔ لوگوں کے درمیان صلح کراؤ۔ (سورۃ الحجرات: 10) 28۔ بدگمانی سے بچو۔ (سورۃ الحجرات: 12) 29۔ غیبت نہ کرو۔ (سورۃ الحجرات: 12) 30۔ جاسوسی نہ کرو۔ (سورۃ الحجرات: 12) 31۔ خیرات کیا کرو۔ (سورۃ البقرة: 271) 32۔ غرباء کو کھانا کھلایا کرو۔ (سورة المدثر: 44) 33۔ ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو۔ (سورة البقرۃ: 273) 34۔ فضول خرچی نہ کیا کرو۔ (سورۃ الفرقان: 67) 35۔ خیرات کرکے جتلایا نہ کرو۔ (سورة البقرۃ: 262) 36۔ مہمانوں کی عزت کیا کرو۔ (سورۃ الذاريات: 24-27) 37۔ نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو۔ (سورۃ البقرۃ: 44) 38۔ زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو۔ (سورۃ العنكبوت: 36) 39۔ لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو۔ (سورة البقرة: 114) 40۔ صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں۔ (سورة البقرة: 190) 41۔ جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو۔ (سورة البقرة: 190) 42۔ جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ۔ (سورة الأنفال: 15) 43۔ مذہب میں کوئی سختی نہیں۔ (سورة البقرة: 256) 44۔ تمام انبیاء پر ایمان لاؤ۔ (سورۃ النساء: 150) 45۔ حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو۔ (سورة البقرة: 222) 46۔ بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ۔ (سورة البقرة: 233) 47۔ جنسی بدکاری سے بچو۔ (سورة الأسراء: 32) 48۔ حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو۔ (سورۃ البقرۃ: 247) 49۔ کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو۔ (سورة البقرة: 286) 50۔ منافقت سے بچو۔ (سورۃ البقرۃ: 14-16) 51۔ کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو۔ (سورة آل عمران: 190) 52۔ عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے۔ (سورة آل عمران: 195) 53۔ بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے۔ (سورۃ النساء: 23) 54۔ مرد خاندان کا سربراہ ہے۔ (سورۃ النساء؛ 34) 55۔ بخیل نہ بنو۔ (سورۃ النساء: 37) 56۔ حسد نہ کرو۔ (سورۃ النساء: 54) 57۔ ایک دوسرے کو قتل نہ کرو۔ (سورۃ النساء: 29) 58۔ فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو۔ (سورۃ النساء: 135) 59۔ گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو۔ (سورۃ المائدۃ: 2) 60: نیکی میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔ (سورۃ المائدۃ: 2) 61۔ اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی۔ (سورۃ المائدۃ: 100) 62۔ صحیح راستے پر رہو۔ (سورۃ الانعام: 153) 63۔ جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو۔ (سورۃ المائدۃ: 38) 64۔ گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو۔ (سورۃ الانفال: 39) 65۔ مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے۔ (سورۃ المائدۃ: 3) 66۔ شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو۔ (سورۃ المائدۃ: 90) 67۔ جوا نہ کھیلو۔ (سورۃ المائدۃ: 90) 68۔ ہیرا پھیری نہ کرو۔ (سورۃ الاحزاب،: 70) 69۔ چغلی نہ کھاؤ۔ (سورۃ الھمزۃ: 1) 70۔ کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو۔ (سورۃ الاعراف: 31) 71۔ نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو۔ (سورۃ الاعراف: 31) 72۔ آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو۔ (سورۃ التوبۃ: 6) 73۔ طہارت قائم رکھو۔ (سورۃ التوبۃ: 108) 74۔ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ (سورۃ الحجر: 56)

🔷 ناک کے بال نوچنا 🔷 ناک کے بال نوچنے سے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔۔ ڈیلاویئر: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناک کے بال نوچنے یا ویکسنگ کے ذریعے صاف کرنے سے ہمیں انفیکشن کے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس طرح بال صاف کرنا ناک میں سوزش اور تکلیف کے ساتھ جلد کے اندر رہ جانے والے بالوں کے اگنے کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔ اس طرح بالوں کا نوچا یا صاف کیا جانا ان کو سانس لینے کے عمل کے دوران گرد و غبار اور دیگر سوزش کرنے والے ذرات کو ناک میں گھسنے سے روکنے سے روکتا ہے۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر میں کان اور گلے کے امراض کی ماہر ڈاکٹر نِکول آرنسن کے مطابق ویکسنگ کا عمل جِلد پر موجود رکاوٹ کو ہٹاتا ہے اور بیکٹیریا کے بافتوں میں گھسنے کے لیے راہیں کھولتا ہے، جو انفیکشن کے لیے مواقع تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ جب بال توڑا یا صاف کیا جاتا ہے تو اس غدودی سے نیا بال اگتا ہے لیکن وہ جلد سے باہر نہیں آ پاتا۔ کیوں کہ ویکسنگ سے بالوں کو جڑوں سے نوچا جاتا ہے، اس لیے بال جِلد کی باہری تہہ سے دوبارہ باہر نکلنے کی راہ دیکھتے ہیں۔ ان انفیکشنز میں نیسل ویسٹیبیولِٹز ہوسکتا ہے۔ اس انفیکشن میں ظاہر ہونے والی علامات میں ناک کے اندر اور باہر سوزش، ناک کے بال کی جڑ میں دانہ، نتھنوں کے گرد پپڑی کا جمنا اور ناک میں تکلیف یا جلن ہونا شامل ہوتا ہے۔ ایک اور انفیکشن نیسل فرنکیولوسِس ہوتا ہے جو ناک کے اندر موجود بال کے غدودی کے گہرائی میں موجود حصےکو متاثر کرتا ہے۔ اس انفیکشن میں عموماً تکلیف، سوجن اور سوزش ہوتی ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ کیورنس سائنس تھرومبوسِس کا سبب ہوسکتے ہیں جس میں آنکھوں کے پیچھے دماغ کےحصے میں خون کا لوتھڑا جمع ہوجاتا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 قوت باہ میں اضافے کا نسخہ 🔷 روز ایسی پوسٹس دیکھنے کو ملتی ہیں کسی کا نفس کمزور اور ٹیڑھا ہے کسی کو مردانہ کمزوری ہے اور کویٔی ٹائمنگ کی کمی کا شکار ہے۔ ان سب سےگزارش ہے کہ صرف دوپہر کو (اور کسی وقت نہیں) پیاز کا استعمال ضرور کریں۔ دوسری بات یہ کہ آپ کیلئے ایک بہت ہی قیمتی تحفہ لیکر حاضر ہوا ہوں۔ دال ماش= ایک کلو بھنڈی کے بیج= 250 گرام خشخاش= 250 گرام ان سب کو گرینڈ کر کے مکس کرلیں اور 40 حصوں میں تقسیم کرلیں۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک پڑیا لیں اور دیسی گھی میں حلوہ بنا کر ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھائیں۔ بہت لذیذ بنتا ہے۔ 40 دن استعمال کر لیں۔ آپ کی ہر طرح کی کمزوری دور ہو جائے گی بلکہ سات دن کےاستعمال سے آپ اپنے اندر کنواروں جیسا جوش محسوس کریں گے اور یہ جسمانی دردوں کیلئے بھی بہت مفید ہے۔اور اس سے ایکٹو سپرم کا بھی اضافہ ہوگا جو بچے کی پیدائش کا سبب بنتے ہیں۔ یہ نسخہ بے اولاد حضرات کیلئے امرت سے کم نہیں۔ اسے صرف سردیوں میں استعمال کریں اور غیر شادی شدہ افراد اس سے دور رہیں۔بھنڈی کے بیج پنسار سے عام مل جاتے ہیں لیکن اکثر کیڑا لگا ہوتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ بازار سے بھنڈیاں لاکر ان کے بیج نکال لیں اور چھاؤں میں خشک کر کے محفوظ کرلیں۔ ابھی بھنڈیاں بازار میں موجود ہیں۔ میں خود یہ استعمال کر چکا ہوں اور آئندہ بھی استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔ آزمودہ ہے۔ اسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ Copied... 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

جیسے اگر عضو بدن صحیح طرح سے کام نہ کر رہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قدیم مصری، رومن، یونانی اور عرب شہوت انگیزی کے لئے پیاز کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے اور آج بھی اس کے فوائد اپنی جگہ پر قائم و دائم ہیں. پیاز لے کر اس کا ایک کلو پانی نکالیں اور اس میں ایک کلو شہد ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں. اور جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو اتار کا ٹھنڈا کر لیں. اور روزانہ صبح و شام دو دو چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں. اس کے چالیس دن کے استعمال سے ایک نئی طاقت و جوانی ملے گی۔ اور مردانہ کمزوری اور اعصابی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ اور قوت باہ میں بے انتہا اضافہ ہو جائے گا۔ 3. انجیر کا استعمال انجیرایک ایسا پھل ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے جہاں لاتعداد فوائد ہیں وہیں یہ قوت باہ کے لیے بھی بے حد اکثیر ہے۔ قدیم علوم کے مطابق یونانی قوت باہ کو بڑھانے کے لئے انجیر کا استعمال کیا کرتے تھے اور آج جدید میڈیکل سائنس نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ انجیر تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے، کیونکہ یہ زنک، میگنیشیم اور میگنیز جیسے منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔ مردانہ قوت کے لیے انجیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ انسان جنکو شہوت نہیں آتی وہ صرف سات دن تک انجیر کو استعمال کریں تو ان کو شہوت آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایک مٹی کا برتن لیں، اور اس میں پانی ڈال کر پانچ دانے انجیر بھگونے کے لیے رکھ دیں اور صبح نہار منہ انجیر کو کھا لیں. اور پانی جس میں انجیر بھگوئی تھی. اس کو پی لیں. انجیر کو بھگونے سے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہو جاتی ہے. 4. گاجر گاجروں کی افادیت زمانہ قدیم سے ہی مسلم ہے۔ گاجروں کے دیگر طبعی فوائد کے علاوہ یہ مردانہ قوت بڑھانے کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ گاجریں اور انڈے شہوت کو ابھارنے اور ٹائمنگ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ قوت باہ میں اضافے کے لیے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پاؤ گاجریں کاٹ لیں اوراس میں ہاف بوائل انڈہ شامل کریں اور پھر شہد میں ڈبو کر کھائیں۔ صرف ایک ماہ روزانہ کے استعمال سے آپ کو وہ نتائج نظر آئیں گے جو بہت ہی حیران کن ہوں گے. 5. بھنڈی کا استعمال وہ لوگ جو مردانہ قوت سے یکسر محروم ہو چکے ہیں انہیں چاہیے کہ بھنڈیوں کا استعمال شروع کر دیں۔ قوت باہ کے لیے بھنڈی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ قوت باہ میں اضافے کے لیے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈی کو سکھا لیا جائے. اور جب اچھی طرح سوکھ جائے تو اس کا پاڈر بنا لیں اس کو کوٹ کر اس کا سفوف بنا کر اپنے پاس رکھ لیں۔ اس سفوف کو روزانہ ایک تولہ نہار منہ تازہ پانی کے ساتھ کھا لیں۔ جو شخص وقفے وقفے سے اس کو کھاتا رہتا ہے۔ کبھی بھی مردانہ کمزوری کا شکار نہیں ہوتا۔ اور اس کے چند دنوں کے استعمال سے کھوئی ہوئی جوانی واپس لوٹ آتی ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈیوں کی جڑ کا سفوف بنا لیں اور اسے دودھ میں ملا کر پئیں۔ روزانہ ایک گلاس آپ کو ایک نئی طاقت سے روشناس کرائے گا. 6. چھوہاروں کا استعمال چھوہاروں کو خشک کھجور بھی کہا جاتا ہے اور یہ آئرن کا گڑھ ہوتے ہیں۔ چھوہارے غیر معمولی طاقت کا منبع ہوتے ہیں جو شہوت کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ نیم گرم دودھ میں چند چھوہارے، بادام اور پستہ ڈال کر استعمال کریں. دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چھوہارے، بادام اور پستہ کو ملا کر پیس لیں اور روزانہ دودھ کے ساتھ دو سے تین چمچ کھائیں۔ اس کے چند دن کے استعمال سے آپ کو اپنی ذات میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی محسوس ہو گی۔ جس کا تحریری شکل میں احاطہ کرنا مشکل ہے. 7 زیتون کا تیل اور قوت باہ مردانہ کمزوری کے شکار افراد جو اپنی قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے زیتون کا تیل اور شہد اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مردانہ طاقت میں کمی کی شکایت کرنے والے حضرات اگر ان دونوں چیزوں کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں تو ان کی مردانہ طاقت یعنی قوت باہ میں اضافہ ہو گا۔ مردانہ کمزوری جاتی رہے گی۔ اس مقصد کے لیے صبح و شام چار چمچ شہد ایک کپ بکری کے دودھ میں گھول کر پی لیں جب کہ دوپہر کے وقت بکرے کے کپورے (بطور دوائی ویسے کپورے حرام ہیں) زیتون کے تیل میں پکا کر مناسب مقدار میں کھائیں۔ چند دنوں کے بعد ہی جسم میں اس کا اثر محسوس ہو گا۔ اور مردانہ طاقت کی کمزوری کی شکایت ختم ہو جائے گی۔ چند ماہ کے مسلسل اور باقاعدہ استعمال سے کبھی دوبارہ مردانہ کمزوری نہیں ہو گی. سردیوں کے موسم میں بہتر نتائج کے لیے زیتون کے تیل سے نفس کی مالش بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں. 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 قوت باہ کیا ہے؟ 🔷 قوت باہ میں اضافہ کرنے کے قدرتی طریقے۔۔۔ شادی کے بعد مرد کو اپنی جنسی تسکین کی انجام دہی کے لیے جو قوت درکار ہوتی ہے اسے قوت باہ کہتے ہیں۔یہ قوت بعض مردوں میں زیادہ اوربعض میں کم ہوتی ہے۔ جس شخص میں یہ قوت جتنی زیادہ ہوتی ہے اُسے اِس عمل میں اتنا ہی زیادہ لطف آتا ہے۔ گرم علاقوں مثلاً عرب کے لوگوں میں شہوت زیادہ اور سرد علاقوں میں نسبتاً کم ہوتی ہے۔ زمانہ قدیم سے انسان قوت باہ اور تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کی خواہش رکھتا ہے، مرد حضرات اپنی قوت باہ میں اضافے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم یہ انسانی خواہش آج بھی زمانہ قدیم کی طرح اپنی پوری شدت کے ساتھ قائم و دائم ہے۔ اگر مرد میں قوت باہ کمزور ہو اور عورت میں شہوت زیادہ ہو تو ایسی حالت میں عورت کو آسودگی نہیں ہوتی۔ ایسی حالت میں عورت جماع سے بے رغبتی برتنے کے ساتھ ساتھ شوہر سے نفرت بھی کرنے لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے مرد حضرات مجبوراً ایسے طریقے اور ٹوٹکے ڈھونڈنے لگتے ہیں کہ جن کے استعمال سے وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت کا خزانہ واپس حاصل کر سکیں۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ جب وہ جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں، خدارا آج کل کے جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں سے بچیں۔ اس تحریر میں ہم بات کریں گے کہ قوت باہ کیا ہے۔ قوت باہ کی کمزوری کی وجوہات اور علامات کیا ہیں؟ مردانہ کمزوری کا دیسی علاج کیسے ممکن ہے، قوت باہ میں اضافہ کرنے والی غذائیں کون کون سی ہیں؟ 🔹 قوت باہ کی کمزوری کی وجوہات قوت باہ کی کمزوری کی درجہ ذیل وجوہات ہوتی ہیں۔ کثرت جماع یا کثرت احتلام یا مشت زنی اغلام بازی سے مردانہ طاقت میں خاصی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ دل و دماغ جگر وغیرہ کے ضعیف ہو جانے سے یا پھر معدہ گردوں کے ضعیف ہو جانے سے قوت باہ میں کمی آ جاتی ہے۔ ڈپریشن ذہنی دباﺅ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ غم و غصہ اور ڈپریشن نامردی کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے۔ بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ سے قوت باہ میں کمی آ جاتی ہے۔ ان ادویات میں بلڈ پریشر کی ادویات، اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں۔ اکثر یہ شکایت عضو خاص میں کسی پیدائشی نقص یا بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے۔ منشیات کا زیادہ استعمال قوت باہ کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔ نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے جب دل اعضاء کو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو کمزوری ہونا یقینی بات ہے۔ فحش (گندی) فلموں میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں جو انہیں نامرد بنا دیتا ہے۔ قوت باہ کی کمزوری کی بڑی وجہ مشت زنی ہوتی ہے، مشت زنی کرنے والے افراد اپنے ہی ہاتھوں اپنی طاقت کو ختم کر دیتے ہیں۔ 🔹 دیسی علاج اگر آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہیں اور اپنی قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کی دوائیں استعمال کرنے کی بجائے قدرتی غذاؤں سے کمزوری کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ غذاؤں کے استعمال سے آہستہ آہستہ جو قوت حاصل ہوتی ہے۔ وہ نہ صرف مستقل ہوتی ہے بلکہ اس میں استحکام بھی ہوتا ہے۔ اور ایسی قوت کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ قدرتی غذاؤں کے استعمال سے اپنی قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کر سکتے ہیں. قوت باہ میں اضافے کے لیے آپ مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں... 1. لہسن لہسن نہ صرف کثرت جماع یا عیاشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جنسی کمزوری اور نامردی کا بہترین علاج ہے۔ بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے زائل ہو جانے والی جنسی طاقت کی بحالی کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔ یورپ کے جنوب مشرقی حصہ میں لہسن کو تولیدی صحت کا ضامن سمجھا جاتا ہے. لہسن قوت باہ بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے، لہسن اور قوت باہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے اس کا استعمال زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ لہسن اگر سونے کے بھاؤ بھی ملے تو ضرور کھاؤ۔ لہسن سے ان لوگوں کوبہت فائدہ ہوتا ہے جنہیں مباشرت کی خواہش پوری کرنے میں کسی قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ایچ کے باکرو اپنی تحقیق سے ثابت کرتے ہیں کہ جنسی اعتدال کی کامیابی میں لہسن بہت ہی مفید قدرتی ٹانک ہے۔ اس کا طریقہ استعمال نہایت ہی آسان ہے۔ صرف 2 سے 3 توریاں لہسن کی ہر صبح نگل لیں اور اس کے حیران کن نتائج سے لطف اندوز ہوں. 2. پیاز کا استعمال مردحضرات اپنی قوت باہ بڑھانے کے لئے مختلف طریقےاور حربے استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثرانہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن پیاز کے ذریعے سے حاصل ہونے والی قوت میں استحکام ہوتا ہے اور یہ ایک ایسا طریقہ ہے کہ جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل گم ہوجاتی ہے...

8. ایک بار ٹوٹ چکے Hymen کو دوبارہ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ ویسے تو Hymen کا ہونا بالکل غیر ضروری ہے، پر پھر بھی کچھ لوگوں کی پسماندہ سوچ کی وجہ سے 'Hymenoplasty' نام کی Reconstruction سرجری کی جانے لگی ہے، جس سے Hymen کو دوبارہ بنا دیا جاتا ہے. یہ عمل مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ دردناک بھی ہوتا ہے. ورجنٹی کی بنیاد پر کسی کا کردار ناپنا معاشرے میں علم اور تعلیم کی کمی کا ہی نتیجہ ہے اور اس کی بنیاد پر کسی خاتون کو پاکیزگی کا سرٹیفکیٹ دینا افسوسناک ہے. لڑکیوں کی ورجنٹی کو جدید دور میں عورت کی سخت آزمائش سمجھا جانا کئی لڑکیوں کے لئے تشویش کا سبب بن جاتا ہے. پہلی رات کی excitement ایک خوف میں بدل جاتی ہے کیونکہ اس کے شوہر کے دل میں اس کی عزت اس کی اندام نہانی سے نکلنے والے خون پر انحصار کر رھی ہوتی ہے. ترقی یافتہ ممالک میں ورجنٹی محض مذاق بن کر رہ گئی ہے اور ہمارے یہاں آج بھی لوگوں کی زندگیاں اس چکر میں ضائع ہو رہی ہیں. بہتر سیکس ایجوکیشن ہی اس صورت حال کو تبدیل کر سکتی ہے. 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 اصل میں کیا ہے Virginity؟ 🔷 ورجن کس کو سمجھا جاتا ہے، اس کے اوپر بھی لوگوں کی اپنی اپنی سوچ ہے. زیادہ تر جب ورجن ہونے کی بات کی جاتی ہے تو وہ اکثر خواتین کے سلسلے میں ہی کی جاتی ہے. مرد کی ورجنٹی کو معاشرے میں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی. زیادہ تر لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ جس لڑکی نے کبھی کسی کے ساتھ جنسی عمل نہیں کیا ہو، وہ ورجن ہوتی ہے. ایسی پورن ویڈیوز ہوتی ہیں جن میں ورجن لڑکیوں کے ساتھ سیکس دکھایا جاتا ہے. اس کیٹیگری میں سب ویڈیوز میں ایک بات کامن ہوتی ہے، تمام میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ سیکس کے دوران لڑکی کی وجائنا سے خون نکلتا ہے۔ ان ویڈیوز کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے لوگوں کے دماغ میں ورجینٹی سے منسلک غلط تصورات پیدا کرنے کا. ■ غلط تصورات 1. ورجن لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات پر خون نکلتا ہے۔ ایسا ضروری نہیں ہے. ریسرچز میں دیکھا گیا ہے کہ 90 فیصد لڑکیوں کو پہلی بار جنسی تعلقات کے دوران خون نہیں آتا. پر اب بھی کئی ایسے مرد ہیں جو ان خاص لمحات میں ایک دوسرے میں کھو جانے سے زیادہ ضروری بلڈ اسٹین ڈھونڈنا سمجھتے ہیں. اگر لڑکی آپ کے ساتھ comfortable فیل کر رھی ہے اور آپ کے ساتھ جنسی تعلق بنانے کے لئے راضی ہے، تو ضروری نہیں ہے کہ پہلی بار جنسی تعلق کے دوران درد ہوگا یا خون نکلے گا. اچھا فور پلے اس کے امکان نہ ہونے کے برابر کر دیتا ہے. وہیں اگر ایک شادی شدہ لڑکی کے ساتھ بھی جبراً کیا جائے (جیسا کہ ریپ میں ہوتا ہے) تو بليڈینگ ہو سکتی ہے. 2. لڑکی کا Hymen سیکس کرنے سے ہی ٹوٹتا ہے۔ گھوڑ سواری، سائکلنگ، بھاری گھریلو کام اور ورزش سے یہانتک کہ یوگا کی وجہ سے بھی یہ جھلی ہٹ سکتی ہے. یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لڑکی کی جھلی انتہائی پتلی ہو یا شاید پیدائش کے وقت سے ہی نہ ہو. ہر لڑکی کا Hymen الگ ہوتا ہے. کئی بار یہ جھلی تعلقات بنانے کے بعد بھی رہتی ہے، یہ لچکدار ہوتی ہے. 3. ہر ورجن لڑکی کا Hymen ہوتا ہے۔ کئی لڑکیوں میں پیدائش سے ہی یہ جھلی نہیں ہوتی، کئی بار کھیل کود کے دوران یہ بغیر کسی جنسی تعلق کے بھی ہٹ چکی ہوتی ہے. اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے کسی کے ساتھ جسمانی تعلق رہے ہوں گے. 4. لڑکی کے جسم کی ساخت سے اس کی جنسی زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ صرف ان پڑھ ہی نہیں، بہت پڑھے لکھے لڑکے بھی لڑکیوں کے جسم کو دیکھ کر جج کرتے ہیں کہ اس کی جنسی زندگی کیسی ہے. کچھ کہتے ہیں کہ جو لڑکیاں سیکس کر چکی ہوتی ہیں، ان کے پیٹ کا نچلا حصہ نکل آتا ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جنسی تعلقات بنانے کے بعد لڑکیوں کے ہپ بڑے ہو جاتے ہیں، زیادہ جنسی عمل کرنے والی لڑکیوں کی چھاتیاں ڈھیلی ہو جاتی ہیں وغیرہ وغیرہ... ہمارے معاشرے میں اس طرح کے کئی فضول خیالات لڑکوں میں رائج ہیں. بنیادی طور پر یہ تمام چیزیں Gens اور طرز زندگی پر منحصر ہیں. سیکس سے جسم میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں آتی، جسے دیکھ کر بتایا جا سکے کہ کوئی ورجن ہے یا نہیں. 5. '2 انگلی ٹیسٹ' سے پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے پہلے سیکس کیا یا نہیں۔ کسی لڑکی کے هايمن یا اندام نہانی کو دیکھ کر کوئی تجربہ کار ڈاکٹر تک یہ نہیں بتا سکتی کہ اس لڑکی نے کبھی سیکس کیا ہے یا نہیں. ورجنٹی کا پتہ لگانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے خود اس لڑکی سے پوچھنا اور وہ جو جواب دے اسے ماننا. کیونکہ اگر وہ نہ چاہے تو آپ کو ویسے بھی پتہ نہیں چلے گا. لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی کی بات پر بھی یقین نہیں کیا جاتا اور اس کا ریپ ہوا یا نہیں یہ بھی دو انگلی ٹیسٹ سے پتا لگانے کی کوشش کی جاتی ہے.. 6. لڑکی کی چال ڈھال اسکے ورجن ہونے کی گواہی دیتی ہے۔ کچھ دقیانوسی تو یہ بھی کہتے ہیں کہ پاؤں پھیلا کر چلنے والی لڑکیاں سیکس کر چکی ہوتی ہیں. کچھ تو یہ بھی سمجھتے ہیں کہ جو لڑکیاں پہلی بار سیکس کرنے پر روتی یا چیختی نہیں ہیں، وہ ورجن نہیں ہوتیں. بنیادی طور پر اگر لڑکی مجامعت کے دوران Comfortable اور راضی ہوتی ہے، تو ایسا درد نہیں ہوتا ہے کہ وہ چیخنے لگے. 7. ورجن لڑکیوں کے ساتھ سیکس زیادہ pleasuring ہوتا ہے۔ وجائنا ایسا عضو ہوتا ہے جو لڑکی کے Excited ہونے پر پھیلتا ہے اور عام حالات میں واپس اپنے سائز میں آ جاتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے مردوں کا عضو تناسل.. اس لئے سیکس کرنے سے اس کے سائز پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے. یہ ایک غلط خیال ہے جو ہمارے معاشرے کے لوگوں میں پایا جاتا ہے.. پر اس غلط تصور کی وجہ سے آج مارکیٹ میں'Vagina Tightening Gel' جیسے بے تکے پروڈکٹ آ چکے ہیں. جو لوگوں سے ہزاروں لاکھوں بٹور رھے ھیں.