ISLAM WITH EMAN
Открыть в Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Больше1 278
Подписчики
+124 часа
-17 дней
-1330 дней
Архив постов
1 279
🔷 سال نو کا آغاز 🔷
سال نو کا سورج سب سے پہلے کدھر اور آخر میں کہاں طلوع ہو گا؟
پاکستان میں نیا سال شروع ہونے سے 9 گھنٹے قبل ہی دنیا میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے اور سب سے پہلے بحرالکاہل کے دور دراز جزائر میں نیا سال شروع ہوتا ہے۔
پاکستان میں سال نو کا آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ، 59 سیکنڈز کے بعد ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔
دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوگا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، ان چھوٹے جزائر میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔
اس جزیرے میں زیادہ تر انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لیے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔
ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد ہوتا ہے۔
یعنی جب پاکستان میں 31 دسمبر کی شام ہوتی ہے، اسی وقت نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔ نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز روس کے دور دراز کے جزائر میں ہوتا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق 31 دسمبر کی شام 5 بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔
ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ اور روس کے بعد نئے سال کے آغاز آسٹریلیا میں ہوتا ہے، جہاں پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد نیا سال شروع ہوتا ہے۔
پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک نئے سال کا آغاز آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوتا رہتا ہے۔
آسٹریلیا کے بعد نئے سال کا آغاز جاپان میں ہوتا ہے، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہو جاتی ہے۔
جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت کے بعد پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہو گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں نئے سال کا آغاز دیگر ممالک کے مقابلے 25 گھنٹے بعد بھی ہوگا۔
🔹 سب سے آخر میں نیا سال کہاں شروع ہو گا؟
نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن جزیرے سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے ایک گھنٹے بعد ’بیکر آئی لینڈ‘ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو نئے سال میں داخل ہوگا مگر وہاں کوئی آبادی نہیں تو وہاں کوئی اس کا ٰخیرمقدم کرنے والا نہیں ہوگا۔
یعنی امریکن سمووا کے رہائشی ہی سب سے آخر میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔
سمووا سے کچھ گھنٹے قبل امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی سال نو کا آغاز ہو جاتا ہے اور دنیا ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں نئے سال کی شروعات کے بعد یورپ اور افریقہ میں ترتیب وار سال نو کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
🔘 پھر ایک نیا سال
https://t.me/islamwitheman/4587
🌹 عیسوی سال نو
https://t.me/islamwitheman/4588
🔷 نیا سال اور ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/4589
🌹 ہیپی نیو ایئر
https://t.me/islamwitheman/4591
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 کرایولیپولسس، کول اسکلپٹنگ 🔷
کول اسکلپٹنگ ایف۔ ڈی۔ اے سے منظور شدہ ایک آلے کا استعمال کرتے ہوئے چربی کو ٹھنڈا کر کے ختم کرنے کا نام ہے۔ اس عمل کو مسلسل ایک سے تین گھنٹے تک کرنا ہوتا ہے۔ انسانوں اور جانوروں پر کیے گئے تجربوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ کول اسکلپٹنگ سے متاثرہ جگہ سے تین مہینوں کے اندر اندر 20 سے 80% چربی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ ایک ہی اعضاء پر اس عمل کو ایک سے زیادہ دفتہ دہرایا بھی جاسکتا ہے لیکن پہلی دفعہ جو اثر پڑتا ہے وہ دوسری دفعہ نہیں نظر آتا۔ اس عمل کو لیپو سکشن suction کا نعم البدل بھی کہا جا سکتا ہے۔
🔹 طریقہ کار
یہ آلہ ایک مسلسل رفتار سے جلد کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ موجودہ معلومات کے مطابق چربی کو جما دینے والے درجہ حرارت سے کم کرنے سے چربی کے ضائع ہونے کا عمل علاج کے تین دنوں کے بعد شروع ہوتا ہے اور گزشتہ تجربات کے مطابق 90 دنوں تک اس کا اثر ہوتا رہتا ہے۔[1]
🔹 چربی کم ہونے کی مقدار
اس عمل کولے کر کیے گئے تجربات نے یہ واضح کیا ہے کہ دو مہینوں میں 4 ملی میٹر تک چربی گھٹائی جاسکتی ہے۔[2] اُسی جگہ پر دوبارہ وہ عمل دوہرانے سے ایک سے دو ملی میٹر کا مزید فرق پڑتا ہے۔ مختلف لوگوں پر کیے گئے تجربات کے نتائج خاصے مختلف رہے ہیں۔ اس عمل کو کروانے والے 30 فیصد لوگ اس سے ناخوش ہیں جبکہ 70 فیصد لوگ اس سے حاصل کردہ نتائج دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
🔹 نقصانات
اس عمل کے نقصانات کے بارے جتنی بھی معلومات ہیں وہ محدود مقدار کے تجربات پر مبنی ہے۔ جلد کا لال ہو جانا، خراش پڑ جانا اور سُن ہو جانا عام طور پر زیادہ ہونے والے نقصانات ہیں۔ لیکن اُن میں سے کوئی بھی زیادہ خطرناک نہیں۔ جلد پر سے احساس ختم ہونے کا مسئلہ ایک مہینے کے اندر، اندر ٹھیک ہو جاتا ہے۔ بہت کم لوگوں پر تجربے کیے جانے کی وجہ سے اس کے بارے میں معلومات قابلِ بھروسا نہیں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🔷 کاسمیٹک سرجری کا استعمال
https://t.me/islamwitheman/5073
🔷 چربی گھٹانے کے برفیلے نمکین انجکشن
https://t.me/islamwitheman/5074
🔷 لیپوسکشن
https://t.me/islamwitheman/5075
🔷 لیپو سانکس سسٹم
https://t.me/islamwitheman/5076
🔷 لیپو سکشن اور لائیوو سکشن
https://t.me/islamwitheman/5077
🔷 کرایولیپولسس، کول اسکلپٹنگ
https://t.me/islamwitheman/5078
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 لیپو سکشن اور لائیوو سکشن 🔷
کیا Liposuction اور Livosuction کے درمیان کوئی فرق ہے؟
آج کل لوگ اکثر دفتر میں کام کرتے ہیں اور دن بھر بیٹھتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، پیٹ پر بہت زیادہ گوشت جمع ہو جائے گا. پھر liposuction یا livosuction کا انتخاب کریں۔ کیونکہ لائپوسکشن سرجری حصہ کو پتلا بنا سکتی ہے۔ اس کا اثر فوری ہوتا ہے اور عام روزمرہ کی زندگی اور کام پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔ لیکن کوئی پوچھتا ہے، کیا لائپو سکشن لیپوسکشن جیسا ہی ہے؟
لائیوو سکشن سرجری بھی لیپو سکشن سرجری ہے، دونوں کے معنی بالکل ایک جیسے ہیں۔ مختلف قسم کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، مختلف جراحی کے طریقے، اس لیے لاگت مختلف ہو گی۔ مختصر میں، لائپوسکشن سرجری آپ کی اضافی چربی کو چوسنا ہے۔ پھر حصہ بہت پتلا ہو جائے گا.
بلاشبہ، لائپوسکشن کی قیمت بنیادی طور پر منتخب ہسپتال کے ساتھ ساتھ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات پر مبنی ہوتی ہے، اور ڈاکٹر کی سطح کا اس سے بہت زیادہ تعلق ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ لائپو سکشن چاہتے ہیں تو اس کے حصے کی قیمت مختلف ہے۔ کچھ لوگ چہرے کا لیپو سکشن، آنکھ کا لائپو سکشن، ہاتھ پاؤں بغیر لیپو سکشن، پیٹ کا لائپو سکشن وغیرہ کرنا چاہتے ہیں، علاقے کی قیمت بھی مختلف ہوگی۔
کچھ لوگ پوچھیں گے کہ کیا لائپوسکشن کے بعد کوئی مضر اثرات ہوں گے۔ بلاشبہ، جب تک یہ آپریشن ہے، کچھ خطرات ہوں گے۔ جب تک ہم چکنائی کی مقدار نکالتے ہیں اور چکنائی کی مخصوص مقدار سے زیادہ نہیں ہوتے ہیں، عام طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر چکنائی کی مقررہ مقدار سے زیادہ ہو جائے تو جلد پر کچھ گڑھے اور گڑھے ہوتے ہیں اور کچھ مضر اثرات بھی۔ ہاں لالی وغیرہ ہے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5076
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 لیپو سانکس سسٹم 🔷
پیٹ کی چربی ختم کرنے کا لیپو سانکس سسٹم۔۔۔
انسانی جسم کے ایک حصے پیٹ پر جمی فاضل اور زائد چربی کی تہہ کو ختم یا زائل کرنے کے لئے امریکی ادویات ساز ادارے میڈکس نے ایک نئی تکنیک متعارف کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس تکنیک کو لیپو سونکس کا نام دیا گیا ہے۔
پیٹ کی فالتو چربی کو خارج کرنے کے حوالے سے لیپو سانکس کو انقلاب آفرین تکنیک قرار دیا گیا ہے۔ اس کی مکینیکل تیاری اور تکمیل میں طبی جمالیاتی ماہرین یا کاسمیٹک سرجنز اور انجینئروں نے آٹھ سال سے زائد کا عرصہ صرف کیا۔ اس کے بنانے والے، لیپو سانکس کو الٹرا ساؤنڈ انرجی تکنیک کی دریافت کے مشترکہ دو سو سالوں کی ریسرچ کا نچوڑ قرار دیا ہے۔
یہ نظام بڑی امریکی کمپنی میڈکس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہی ادارہ کیل مہاسوں کے شافی علاج میں مسلسل ریسرچ کے عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ادارے میں لیپو سانکس کی دریافت کرنے والے طبی اورتکنیکی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ Jens Quistgaard ہیں اور انہیں کو اس نئی مشین کا موجد قرار دیا گیا ہے۔ ۔ میڈکس کمپنی میں لیپو سانکس ڈویژن کے سربراہ بھی ژینز کوئسٹگارڈ ہیں۔
لیپوسانکس نظام کو امریکہ سمیت ابھی کئی ملکوں میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث متعارف نہیں کروایا جا سکا ہے۔ البتہ برطانیہ کے بعد کینیڈا کے طب اور ادویات کے نگران حکومتی ادارے نے جانچ پڑتال کے بعد چربی زائل کرنے کے اس جدید نظام کی منظوری دے دی ہے۔
لیپو سانکس کے عمل کے دوران ایک مخصوص مشین کے ذریعے انتہائی طاقتور الٹرا ساؤنڈ انرجی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ الٹرا ساؤنڈ کے عمل میں طاقتور مگر بے ضرر شعائیں پیٹ پر جمی چربی کی تہہ کو گرم کر کے پگھلنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ چربی کی اس تہہ کو طبی زبان میں ایڈی پوز ٹشوز کہا جاتا ہے۔ لیپو سانکس سسٹم میں طاقتور شعاؤں سے انسانی جلد کے اندر صرف ایڈی پوز ٹشوز کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس عمل میں ماہرین الٹرا ساؤنڈ شعاؤں کا اس انداز میں استعمال کرتے ہیں کہ انسانی جلد کے اندر دوسرے ٹشوز کو نشانہ یا ٹارگٹ نہیں کیا جاسکے۔
لیپو سانکس کو عام مارکیٹ میں لائے جانے سے قبل ماہرین نے ایک سو مریضوں پر اس عمل کا انتہائی نگرانی میں آزامائشی ٹیسٹ کیا تھا۔ لیپو سانکس سسٹم میں لانے سے قبل ان سو افراد کے تمام لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے تھے تا کہ علاج کے بعد دوبارہ ان تمام ٹیسٹ کا تقابلی جائزہ لیا جا سکے۔ یہ سو مریض تین ماہ تک معالجین کی نگرانی میں بھی رہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لیپو سانکس کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کے بعد مریض کی مکمل صحت یابی میں تین ماہ درکار ہوتے ہیں۔
یہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ پیٹ پر جمع اور جم جانے والی چربی کی تہہ آسانی سے زائل نہیں ہو تی۔ بظاہر کئی ورزشیں بھی متعارف کروائی جا چکی ہیں لیکن ان چربیلے مادوں کی توڑ پھوڑ انتہائی مشکل امر خیال کیا جاتا ہے۔ بعض پلاسٹک سرجن چربی کی اس تہہ کو نکالنے کے لئے آپریشن کا بھی سہارا لیتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام طریقوں میں کوئی نہ کوئی پیچیدگی سامنے آجاتی ہے جو بسا اوقات خاصی پریشانی کا باعث بھی بنتی ہے۔
لیپو سانکس سسٹم اس فالتو اور ناپسندیدہ چربی کو زائل کرنے کا براہ راست اور آسان طریقہ قرار دیا گیا ہے۔ اس طریقہٴ علاج کی سب سے بڑی خوبی یہ بتائی گئی ہے کہ اس میں کوئی جراحی کا آلہ استعمال نہیں کیا جاتا۔ مریض کو بے ہوشی کی دوا یا انستھیسیا بھی نہیں دیا جاتا۔ اس علاج کے دوران مریض کو کسی درد کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ پیٹ کی چربی کے حجم کے مطابق علاج کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ چربیلے مادے کو پیٹ پر سے غائب کرنے کے لئے کم سے کم تیس منٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ بہت ہے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5075
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 لیپوسکشن 🔷
لیپوسکشن جسے لیپوپلاسٹی (فیٹ موڈلنگ) ،لیپوسکلپچر سکشن لیپیکٹومی یا عام اصطلاح میں لیپو بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی کاسمیٹک سرجری ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے مختلف حصوں کی چربی ختم کی جاتی ہے۔ ان مختلف حصوں میں پیٹ، رانیں، کولھے، گردن، کمراور بازو وغیرہ شامل ہیں۔ جسم کے کسی بھی اعضاء سے کتنی چربی محفوظ طریقے سے ہٹائ جا سکتی ہے اس بات کا انحصار کئی باتوں پر ہوتا ہے۔ ایک ہی بار میں بہت زیادہ چربی ہٹا دینے سے انسانی صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
🔹 تاریخ
لیپوسکشن کی دریافت یورپ کے سائنسدانوں نے1960 کی دہائی میں کی۔ لیکن اس دور میں استعمال ہونے والی ترکیبوں کے نتائج اچھے نہیں تھے اور لوگوں کو آپریشن کے بعد بھی کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جدید لیپوسکشن کی دریافت دو اطالوی گائنیکالوجسٹ، ارپاد اور جیورجو فشر نے کی۔ ان سائنسدانوں نے "بلنٹ ٹنلنگ" نامی طریقہء کار 1974 میں متعارف کرایا۔[1]
🔹 انسانی جسم کے وہ حصے جہاں لیپو سکشن ہوتی ہے۔۔۔
پیٹ
چھاتی
کولھے
کمر
رانیں
پیٹھ
پنڈلیاں
بازو
کندھے
گال
ٹھوڑی کا نچلا حصہ
🔹 فوائد
وزن کم کر دینے کے علاوہ لیپوسکشن کا کوئی جسمانی فائدہ ہے یا نہیں، اس بات پر ڈاکٹروں کی بہث چلتی رہتی ہے۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کے لیپو سکشن کی وجہ سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا اور یہ موٹاپے کے باعث ہونے والی میٹابولک خرابیوں میں کوئی بہتری پیدہ نہیں کرتی۔[2]
🔹 نقصانات
جلد کا چھل جانا
سوجن
خراش
درد
آپریشن کے بعد وزن کا دوبارہ بڑھ جانا
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5074
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 چربی گھٹانے کے برفیلے نمکین انجکشن 🔷
پیٹ کی چربی میں برفیلے ذرات اور نمکین پانی والے ٹیکے لگانے سے جسمانی چکنائی کم کرنے میں کامیابی ملی ہے۔
میسا چیوسیٹس: اگرچہ یہ طریقہ کسی نیم حکیم یا عطائی ڈاکٹر کا خودساختہ نسخہ لگتا ہے لیکن درحقیقت یہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی نئی اختراع ہے جس میں نمکین پانی میں برفیلے ذرات شامل کر کے انہیں انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیا جا سکتا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی اور میسا چیوسیٹس جنرل ہسپتال (ایم جی ایچ) کے سائنسدانوں نے نمکین پانی میں گلیسرول شامل کیا اور پھر 20 سے 40 فیصد مقدار میں برف کے باریک ٹکڑے شامل کیے۔ اگلے مرحلے میں اسے براہِ راست جسم میں چربی کے ذخائر مثلاً پیٹ میں داخل کر دیا گیا۔ اس طرح برفیلے ذرات چربی میں گھس کر ان کے خلیات (سیلز) کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ چند ہفتوں بعد چکنائی والے مردہ خلیات جسم سے باہر نکل کر خارج ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق یہ جسم کے کسی بھی حصے میں چربی کے لوتھڑے گھلا سکتا ہے خواہ وہ کتنی ہی گہرائی میں ہی کیوں نہ ہوں بس شرط یہ ہے کہ وہاں سوئی اور تار پہنچ سکے اور ٹھوس پٹھوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ تجربے میں کامیابی کی تصدیق کے بعد برفیلے محلول کو موٹے تازے خنزیروں پر آزمایا گیا تو آٹھ ہفتوں میں ان کی چربی 55 فیصد تک کم ہو گئی۔ پھر غور کیا گیا تو جلد اور اندرونی گوشت متاثر نہیں ہوا تھا۔
اس دلچسپ اور عجیب و غریب عمل کو ’کرائیو لائپو لائسس‘ اور ’کول اسکلپٹنگ ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یوں سمجھیے کہ برفیلا نمکین محلول چربی کے خلیات کو ٹھنڈا کرکے واقعی مار ڈالتا ہے۔ تحقیق سے وابستہ پروفیسر للیت گریبیان نے کہا ہے صرف ایک سادہ انجکشن سے کوئی بھی ڈاکٹر ایک منٹ میں یہ کام کر سکتا ہے۔ مریض گھر جا سکتا ہے اور اس کے بعد دھیرے دھیرے چربی گھلتی رہتی ہے۔
تاہم ناقدین نے کہا ہے کہ اسے صرف خنزیروں پر آزمایا گیا ہے اور انسانوں پر اس کے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کاسمیٹک کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن صرف نمکین ٹیکوں سے موٹاپا دور نہیں کیا جاسکتا، اس ضمن میں اس تحقیق پر مزید تجربات کی ضرورت ہے۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5073
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 کاسمیٹک سرجری کا استعمال 🔷
پیٹ کو ٹون کرنے اور مجسمہ بنانے کے دو طریقے ہیں: لائپوسکشن اور ایبڈومینوپلاسٹی۔ اگرچہ یہ دونوں کاسمیٹک طریقہ کار پیٹ کے داغوں کو درست کر سکتے ہیں، لیکن ہر ایک مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔
فرق یہ ہے کہ لائپوسکشن زیادہ پھیلے ہوئے عضلات کو سخت نہیں کر سکتا۔ لائپوسکشن تکنیک میں پیٹ میں چھوٹا چیرا لگانا شامل ہے جس کے ذریعے کینول ڈالا جاتا ہے۔ اس طرح چربی کے خلیات کو تباہ کر دیا جاتا ہے، اور پھر ان کینولوں کو چربی کے خلیات کو ہٹانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے.
اس کے برعکس، abdominoplasty ایک سرجری ہے جو جھکتے ہوئے پٹھوں کو ختم کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔ یہ پیٹ کی دیوار کے پٹھوں کا سخت ہونا ہے۔ یہ پٹھوں کی سختی آپ کو ایک مضبوط پیٹ کی پٹی کو دوبارہ بنانے اور اضافی جلد کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ ایک چپٹا پیٹ اور ایک پتلی کمر حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
پھر abdominoplasty حمل کے بعد چپٹے اور مضبوط پیٹ کو بحال کرنے کے لیے ایک مؤثر اور فوری حل پیش کر سکتا ہے۔
آخر میں، ان تمام لوگوں کے لیے جو اسٹریچ مارکس یا داغوں کے بغیر پیٹ رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، جمالیاتی دوا بھی کئی اختیارات پیش کرتی ہے، جیسے اسٹریچ مارکس کو کم کرنے کے لیے لیزر لائٹ تھراپی۔
میڈیسپوئر فرانس کی ویب سائٹ پر لیپوسکشن اور ایبڈومینوپلاسٹی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 کرایولیپولسس، کول اسکلپٹنگ 🔷
کول اسکلپٹنگ ایف۔ ڈی۔ اے سے منظور شدہ ایک آلے کا استعمال کرتے ہوئے چربی کو ٹھنڈا کر کے ختم کرنے کا نام ہے۔ اس عمل کو مسلسل ایک سے تین گھنٹے تک کرنا ہوتا ہے۔ انسانوں اور جانوروں پر کیے گئے تجربوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ کول اسکلپٹنگ سے متاثرہ جگہ سے تین مہینوں کے اندر اندر 20 سے 80% چربی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ ایک ہی اعضاء پر اس عمل کو ایک سے زیادہ دفتہ دہرایا بھی جاسکتا ہے لیکن پہلی دفعہ جو اثر پڑتا ہے وہ دوسری دفعہ نہیں نظر آتا۔ اس عمل کو لیپو سکشن suction کا نعم البدل بھی کہا جا سکتا ہے۔
🔹 طریقہ کار
یہ آلہ ایک مسلسل رفتار سے جلد کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ موجودہ معلومات کے مطابق چربی کو جما دینے والے درجہ حرارت سے کم کرنے سے چربی کے ضائع ہونے کا عمل علاج کے تین دنوں کے بعد شروع ہوتا ہے اور گزشتہ تجربات کے مطابق 90 دنوں تک اس کا اثر ہوتا رہتا ہے۔[1]
🔹 چربی کم ہونے کی مقدار
اس عمل کولے کر کیے گئے تجربات نے یہ واضح کیا ہے کہ دو مہینوں میں 4 ملی میٹر تک چربی گھٹائی جاسکتی ہے۔[2] اُسی جگہ پر دوبارہ وہ عمل دوہرانے سے ایک سے دو ملی میٹر کا مزید فرق پڑتا ہے۔ مختلف لوگوں پر کیے گئے تجربات کے نتائج خاصے مختلف رہے ہیں۔ اس عمل کو کروانے والے 30 فیصد لوگ اس سے ناخوش ہیں جبکہ 70 فیصد لوگ اس سے حاصل کردہ نتائج دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
🔹 نقصانات
اس عمل کے نقصانات کے بارے جتنی بھی معلومات ہیں وہ محدود مقدار کے تجربات پر مبنی ہے۔ جلد کا لال ہو جانا، خراش پڑ جانا اور سُن ہو جانا عام طور پر زیادہ ہونے والے نقصانات ہیں۔ لیکن اُن میں سے کوئی بھی زیادہ خطرناک نہیں۔ جلد پر سے احساس ختم ہونے کا مسئلہ ایک مہینے کے اندر، اندر ٹھیک ہو جاتا ہے۔ بہت کم لوگوں پر تجربے کیے جانے کی وجہ سے اس کے بارے میں معلومات قابلِ بھروسا نہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5071
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 لیپو سکشن اور لائیوو سکشن 🔷
کیا Liposuction اور Livosuction کے درمیان کوئی فرق ہے؟
آج کل لوگ اکثر دفتر میں کام کرتے ہیں اور دن بھر بیٹھتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، پیٹ پر بہت زیادہ گوشت جمع ہو جائے گا. پھر liposuction یا livosuction کا انتخاب کریں۔ کیونکہ لائپوسکشن سرجری حصہ کو پتلا بنا سکتی ہے۔ اس کا اثر فوری ہوتا ہے اور عام روزمرہ کی زندگی اور کام پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔ لیکن کوئی پوچھتا ہے، کیا لائپو سکشن لیپوسکشن جیسا ہی ہے؟
لائیوو سکشن سرجری بھی لیپو سکشن سرجری ہے، دونوں کے معنی بالکل ایک جیسے ہیں۔ مختلف قسم کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، مختلف جراحی کے طریقے، اس لیے لاگت مختلف ہو گی۔ مختصر میں، لائپوسکشن سرجری آپ کی اضافی چربی کو چوسنا ہے۔ پھر حصہ بہت پتلا ہو جائے گا.
بلاشبہ، لائپوسکشن کی قیمت بنیادی طور پر منتخب ہسپتال کے ساتھ ساتھ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات پر مبنی ہوتی ہے، اور ڈاکٹر کی سطح کا اس سے بہت زیادہ تعلق ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ لائپو سکشن چاہتے ہیں تو اس کے حصے کی قیمت مختلف ہے۔ کچھ لوگ چہرے کا لیپو سکشن، آنکھ کا لائپو سکشن، ہاتھ پاؤں بغیر لیپو سکشن، پیٹ کا لائپو سکشن وغیرہ کرنا چاہتے ہیں، علاقے کی قیمت بھی مختلف ہوگی۔
کچھ لوگ پوچھیں گے کہ کیا لائپوسکشن کے بعد کوئی مضر اثرات ہوں گے۔ بلاشبہ، جب تک یہ آپریشن ہے، کچھ خطرات ہوں گے۔ جب تک ہم چکنائی کی مقدار نکالتے ہیں اور چکنائی کی مخصوص مقدار سے زیادہ نہیں ہوتے ہیں، عام طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر چکنائی کی مقررہ مقدار سے زیادہ ہو جائے تو جلد پر کچھ گڑھے اور گڑھے ہوتے ہیں اور کچھ مضر اثرات بھی۔ ہاں لالی وغیرہ ہے۔
https://t.me/islamwitheman/5070
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 لیپو سانکس سسٹم 🔷
پیٹ کی چربی ختم کرنے کا لیپو سانکس سسٹم۔۔۔
انسانی جسم کے ایک حصے پیٹ پر جمی فاضل اور زائد چربی کی تہہ کو ختم یا زائل کرنے کے لئے امریکی ادویات ساز ادارے میڈکس نے ایک نئی تکنیک متعارف کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس تکنیک کو لیپو سونکس کا نام دیا گیا ہے۔
پیٹ کی فالتو چربی کو خارج کرنے کے حوالے سے لیپو سانکس کو انقلاب آفرین تکنیک قرار دیا گیا ہے۔ اس کی مکینیکل تیاری اور تکمیل میں طبی جمالیاتی ماہرین یا کاسمیٹک سرجنز اور انجینئروں نے آٹھ سال سے زائد کا عرصہ صرف کیا۔ اس کے بنانے والے، لیپو سانکس کو الٹرا ساؤنڈ انرجی تکنیک کی دریافت کے مشترکہ دو سو سالوں کی ریسرچ کا نچوڑ قرار دیا ہے۔
یہ نظام بڑی امریکی کمپنی میڈکس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہی ادارہ کیل مہاسوں کے شافی علاج میں مسلسل ریسرچ کے عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ادارے میں لیپو سانکس کی دریافت کرنے والے طبی اورتکنیکی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ Jens Quistgaard ہیں اور انہیں کو اس نئی مشین کا موجد قرار دیا گیا ہے۔ ۔ میڈکس کمپنی میں لیپو سانکس ڈویژن کے سربراہ بھی ژینز کوئسٹگارڈ ہیں۔
لیپوسانکس نظام کو امریکہ سمیت ابھی کئی ملکوں میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث متعارف نہیں کروایا جا سکا ہے۔ البتہ برطانیہ کے بعد کینیڈا کے طب اور ادویات کے نگران حکومتی ادارے نے جانچ پڑتال کے بعد چربی زائل کرنے کے اس جدید نظام کی منظوری دے دی ہے۔
لیپو سانکس کے عمل کے دوران ایک مخصوص مشین کے ذریعے انتہائی طاقتور الٹرا ساؤنڈ انرجی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ الٹرا ساؤنڈ کے عمل میں طاقتور مگر بے ضرر شعائیں پیٹ پر جمی چربی کی تہہ کو گرم کر کے پگھلنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ چربی کی اس تہہ کو طبی زبان میں ایڈی پوز ٹشوز کہا جاتا ہے۔ لیپو سانکس سسٹم میں طاقتور شعاؤں سے انسانی جلد کے اندر صرف ایڈی پوز ٹشوز کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس عمل میں ماہرین الٹرا ساؤنڈ شعاؤں کا اس انداز میں استعمال کرتے ہیں کہ انسانی جلد کے اندر دوسرے ٹشوز کو نشانہ یا ٹارگٹ نہیں کیا جاسکے۔
لیپو سانکس کو عام مارکیٹ میں لائے جانے سے قبل ماہرین نے ایک سو مریضوں پر اس عمل کا انتہائی نگرانی میں آزامائشی ٹیسٹ کیا تھا۔ لیپو سانکس سسٹم میں لانے سے قبل ان سو افراد کے تمام لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے تھے تا کہ علاج کے بعد دوبارہ ان تمام ٹیسٹ کا تقابلی جائزہ لیا جا سکے۔ یہ سو مریض تین ماہ تک معالجین کی نگرانی میں بھی رہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لیپو سانکس کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کے بعد مریض کی مکمل صحت یابی میں تین ماہ درکار ہوتے ہیں۔
یہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ پیٹ پر جمع اور جم جانے والی چربی کی تہہ آسانی سے زائل نہیں ہو تی۔ بظاہر کئی ورزشیں بھی متعارف کروائی جا چکی ہیں لیکن ان چربیلے مادوں کی توڑ پھوڑ انتہائی مشکل امر خیال کیا جاتا ہے۔ بعض پلاسٹک سرجن چربی کی اس تہہ کو نکالنے کے لئے آپریشن کا بھی سہارا لیتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام طریقوں میں کوئی نہ کوئی پیچیدگی سامنے آجاتی ہے جو بسا اوقات خاصی پریشانی کا باعث بھی بنتی ہے۔
لیپو سانکس سسٹم اس فالتو اور ناپسندیدہ چربی کو زائل کرنے کا براہ راست اور آسان طریقہ قرار دیا گیا ہے۔ اس طریقہٴ علاج کی سب سے بڑی خوبی یہ بتائی گئی ہے کہ اس میں کوئی جراحی کا آلہ استعمال نہیں کیا جاتا۔ مریض کو بے ہوشی کی دوا یا انستھیسیا بھی نہیں دیا جاتا۔ اس علاج کے دوران مریض کو کسی درد کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ پیٹ کی چربی کے حجم کے مطابق علاج کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ چربیلے مادے کو پیٹ پر سے غائب کرنے کے لئے کم سے کم تیس منٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ بہت ہے۔
https://t.me/islamwitheman/5069
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 لیپوسکشن 🔷
لیپوسکشن جسے لیپوپلاسٹی (فیٹ موڈلنگ) ،لیپوسکلپچر سکشن لیپیکٹومی یا عام اصطلاح میں لیپو بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی کاسمیٹک سرجری ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے مختلف حصوں کی چربی ختم کی جاتی ہے۔ ان مختلف حصوں میں پیٹ، رانیں، کولھے، گردن، کمراور بازو وغیرہ شامل ہیں۔ جسم کے کسی بھی اعضاء سے کتنی چربی محفوظ طریقے سے ہٹائ جا سکتی ہے اس بات کا انحصار کئی باتوں پر ہوتا ہے۔ ایک ہی بار میں بہت زیادہ چربی ہٹا دینے سے انسانی صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
🔹 تاریخ
لیپوسکشن کی دریافت یورپ کے سائنسدانوں نے1960 کی دہائی میں کی۔ لیکن اس دور میں استعمال ہونے والی ترکیبوں کے نتائج اچھے نہیں تھے اور لوگوں کو آپریشن کے بعد بھی کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جدید لیپوسکشن کی دریافت دو اطالوی گائنیکالوجسٹ، ارپاد اور جیورجو فشر نے کی۔ ان سائنسدانوں نے "بلنٹ ٹنلنگ" نامی طریقہء کار 1974 میں متعارف کرایا۔[1]
🔹 انسانی جسم کے وہ حصے جہاں لیپو سکشن ہوتی ہے۔۔۔
پیٹ
چھاتی
کولھے
کمر
رانیں
پیٹھ
پنڈلیاں
بازو
کندھے
گال
ٹھوڑی کا نچلا حصہ
🔹 فوائد
وزن کم کر دینے کے علاوہ لیپوسکشن کا کوئی جسمانی فائدہ ہے یا نہیں، اس بات پر ڈاکٹروں کی بہث چلتی رہتی ہے۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کے لیپو سکشن کی وجہ سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا اور یہ موٹاپے کے باعث ہونے والی میٹابولک خرابیوں میں کوئی بہتری پیدہ نہیں کرتی۔[2]
🔹 نقصانات
جلد کا چھل جانا
سوجن
خراش
درد
آپریشن کے بعد وزن کا دوبارہ بڑھ جانا
https://t.me/islamwitheman/5068
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 کاسمیٹک سرجری کا استعمال 🔷
پیٹ کو ٹون کرنے اور مجسمہ بنانے کے دو طریقے ہیں: لائپوسکشن اور ایبڈومینوپلاسٹی۔ اگرچہ یہ دونوں کاسمیٹک طریقہ کار پیٹ کے داغوں کو درست کر سکتے ہیں، لیکن ہر ایک مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔
فرق یہ ہے کہ لائپوسکشن زیادہ پھیلے ہوئے عضلات کو سخت نہیں کر سکتا۔ لائپوسکشن تکنیک میں پیٹ میں چھوٹا چیرا لگانا شامل ہے جس کے ذریعے کینول ڈالا جاتا ہے۔ اس طرح چربی کے خلیات کو تباہ کر دیا جاتا ہے، اور پھر ان کینولوں کو چربی کے خلیات کو ہٹانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے.
اس کے برعکس، abdominoplasty ایک سرجری ہے جو جھکتے ہوئے پٹھوں کو ختم کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔ یہ پیٹ کی دیوار کے پٹھوں کا سخت ہونا ہے۔ یہ پٹھوں کی سختی آپ کو ایک مضبوط پیٹ کی پٹی کو دوبارہ بنانے اور اضافی جلد کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ ایک چپٹا پیٹ اور ایک پتلی کمر حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
پھر abdominoplasty حمل کے بعد چپٹے اور مضبوط پیٹ کو بحال کرنے کے لیے ایک مؤثر اور فوری حل پیش کر سکتا ہے۔
آخر میں، ان تمام لوگوں کے لیے جو اسٹریچ مارکس یا داغوں کے بغیر پیٹ رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، جمالیاتی دوا بھی کئی اختیارات پیش کرتی ہے، جیسے اسٹریچ مارکس کو کم کرنے کے لیے لیزر لائٹ تھراپی۔
میڈیسپوئر فرانس کی ویب سائٹ پر لیپوسکشن اور ایبڈومینوپلاسٹی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 چینی سفید زہر 🔷
سات وجوہات جن کی وجہ سے چینی کو' سفید موت' کہا جاتا ہے۔
چینی میٹھی ضرور ہوتی ہے لیکن آپ کے جسم کے لئے یہ کافی نقصان دہ ہے۔ چینی سے دماغ میں بیٹا اینڈرفین بڑھ جانے کی وجہ سے آپ کو وقتی طور پر اچھا محسوس ہوتا ہے لیکن یہ آپ کے قوت مدافعت کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔
چینی کا زیادہ استعمال ہمارے جسم کے لئے زہر ہے، جس کے نتیجے میں کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
■ چینی کے چند برے اثرات
🔹 پٹھوں کے پروٹین پر اثر
زیادہ چینی کے استعمال سے جسم میں گلوکوز 6 فاسفیٹ(G6P) بڑھ جاتا ہے جو دل کے پٹھوں کی پروٹین کی سطح کو تبدیل کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اس کے نتیجے میں دل ناکارہ ہو سکتا ہے۔
🔹 خلیات کی عمر بڑھ جانا
2009 کی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ گلوکوز لینے کی وجہ سے خلیات اور دماغ دونوں کی عمر بڑھ جاتی ہے جو انسان کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔
🔹 قوت مدافعت پر اثر
چینی کی وجہ سے جسم میں اینڈرفین بڑھ جاتا ہے جس سےقوت مدافعت کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے ۔
🔹 کینسر پیدا کرنے والے کمپاؤنڈ میں اضافہ
چینی سے بائل ایسڈ میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ایسے کمپاؤنڈ تشکیل پاتے ہیں جو بڑی آنت کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔
🔹 ٹشوز کی لچک میں کمی
مسلسل چینی کا استعمال ٹشوز کی لچک کو ختم کر دیتی ہے۔
🔹 پٹھوں کی طاقت میں کمی
حمل کے دوران چینی کے زیادہ استعمال سے پٹھوں کی طاقت پر کافی گہرا اثر پڑتا ہے۔
🔹 خون کے پروٹین پر اثر
مسلسل چینی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے دو قسم کے خون کے پروٹین اثر انداز ہوتے ہیں، البومین اور لیپو پروٹین۔ جس کے نتیجے میں جسم چکنائی اور کولیسٹرول کو قابو نہیں کر پاتا۔
بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں ۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
📢 فراڈ الرٹ ۔۔۔۔ 📢
آج کل پاکستان کے مختلف شہروں میں ہر فرد کے موبائل فون میں " نان کسٹم موبائل واٹس ایپ گروپ" جو ہمارے غریب لڑکے اور لڑکیوں کو اپنے جال میں لانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس گروپ میں ایڈمن سستے موبائل اور لیپ ٹاپ واچ کی فوٹوز سینڈ کرتا ہے اور ساتھ میں موبائل کی قیمت 1000 ہزار لیپ ٹاپ کی 15000 اور واچ کی قیمت 5000 جس میں یہ غریب لوگوں کو لالچ میں لے آتے ہیں۔
غریب لوگ لالچ میں آ کر اسے پرسنل میں ایس ایم ایس کر دیتے ہیں کہ سر مجھے یہ موبائل چاہیے تو ایڈمن اس کو بولتا ہے کہ آپ اس ایزی پیسہ نمبر پر ہاف قیمت (آدھی قیمت) ادا کر دو باقی قیمت پارسل کے بعد ادا کر دینا۔ غریب آدمی خوش ہو کر اسے ہاف قیمت اسے سینڈ کر دیتا ہے پھر ایڈمن اس کو بولتا ہے کہ آپ پانچ منٹ انتظار کریں میں آپ کا پارسل پیک کرواتا ہوں اور آپ کو TCS کی سلپ اور پارسل کی ویڈیو سینڈ کرتا ہوں لیکن وہ آپ TCS کی FAKE سلپ بنا کر سینڈ کر دیتا ہے اور پارسل کی ویڈیو انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے آپ کو سینڈ کر دیتا اور بولتا ہے آپ کو 24 گھنٹے میں پارسل پہنچ جاۓ گا اور ساتھ میں یہ بولتا ہے کہ آپ نے TCS دفتر نہیں جانا کیونکہ ہمارا TCS والوں ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوتا کیونکہ ہمارا مال نان کسٹم ہوتا ہے وہ پھر آگے نہیں بھیجتے اسلیے ہم نے اپنا خود کا TCS دفتر بنایا ہوا ہے Tcs والا آپ سے خود رابطہ کرے گا۔
پھر جب 24 گھنٹے گزرتے ہیں تو آپ کو واٹس ایپ Fake TCS والا ایک ایس ایم ایس کرتا ہے اور بولتا ہے کہ سر آپ کا پارسل میں لے کر آرہا ہوں آپ مجھے TCS کی سلپ اور پارسل کی ویڈیو سینڈ کریں۔ کسٹمر تو دونوں چیزیں سینڈ کرتا ہے لیکن TCS والا دوبار ایس ایم ایس کرتا ہے کہ سلپ میں CN نمبر کراس ہے مجھے CN نمبر سینڈ کریں گے تو ہی میں پارسل آپ کا آپ کے ایڈریس پر لے آؤں گا۔
کسٹمر ایڈمن کو ایس ایم ایس کرتا ہے سر مجھے CN نمبر سینڈ کریں تو ایڈمن بولتا ہے 2 منٹ انتظار کرو میں اونر سے لے کر سینڈ کرتا ہوں۔ 2منٹ بعد ایڈمن میسج کرتا ہے کہ کسٹمر کی ہاف قیمت ادا کرنے والی بقایا رہتی ہے تو اونر کہتا ہے کہ بقایا قیمت ادا کریں گے تو ہی CN نمبر ملے گا۔
اب غریب آدمی پھر لالچ میں آکر بقایا قیمت ایزی پیسہ کر دیتا ہے۔ پھر ایڈمن CN نمبر سینڈ کرتا ہے تو وہ کسٹمر آگے فیک TCS والے کو سینڈ کرتا ہے تو وہ آگے سے بولتا ہے کہ ادھر ابھی ہماری نان کسٹم گاڑی چیک ہو رہی ہے تو آدھا گھنٹا لگ جائے گا۔
پھر آدھے گھنٹے بعد TCS والا میسج کرتا ہے کہ کسٹم والوں نے ہمارا سارا مال پکڑ لیا ہے تو کسٹم والے ایک پارسل کا 9000 ہزار مانگ رہے ہیں تو میں آپ کو ایزی پیسہ نمبر سینڈ کر رہا ہوں اس پر قیمت ادا کر دو باقی پارسل والے لوگ بھی قیمت ادا کر رہے ہیں اور وائس ایپ میسیج کرتا ہے کہ آپ سوچو کہ آپ کسٹم ادا کر دو گے تو آپ کا 1000 ہزار والا موبائل 60000 میں مارکیٹ میں سیل ہو سکے گا۔۔۔
ادھر آ کر تو آپ کو پتہ چل جانا چاہیے کہ یہ لوگ صرف آپ کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ پھر بھی لالچ میں آکر 9000 ہزار سینڈ کر دیتے ہیں ۔
پاکستان کے تقریباً ہر شہر میں ایسے گروپ چل رہے ہیں۔ اور یہ لوگ نہ جانے کہاں سے ہیں اور آپ اگر ان سے گودام کا ایڈریس پوچھو تو یہ ہر شخص آپ کو علیحدہ علیحدہ ایڈریس بتاتا ہے۔ زیادہ تر بلوچستان کا ایڈریس کسی کو چمن بارڈر کسی کوہٹہ کسی کو گوادر کسی کو قلعہ سیف اللہ کسی کو ایران بارڈر اور یہ لوگ آپ سے بہت پیارے انداز میں بات کرتے ہیں کہ ہر شخص ان کی جال میں پھنس جائے۔
آئیے اس فراڈ کو بےنقاب کریں۔۔۔ سب مل کر اس کام میں ہماری مدد کیجیے تاکہ غریب لوگ اس فراڈ سے بچ سکیں اس میسج کو میں چاہتا ہوں کہ پورے پاکستان میں سینڈ کیا جائے۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
🔷 کالا لہسن (Black Garlic) 🔷
لہسن کا استعمال ہماری روز مرہ کی زندگی میں عام ہے اور کوئی بھی کھانا لہسن کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
لہسن کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
لہسن کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے کیونکہ لہسن میں اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن بی 6، مینگنیج، وٹامن سی، سیلینیم اورفائبر وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔
لہسن کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں، انہی اقسام میں کالا لہسن بھی ہے جس کو انسانی صحت کیلئے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے۔
مارکیٹ میں بھی لہسن کی دو اقسام پائی جاتی ہیں ایک دیسی لہسن جو ذائقے میں تھوڑا تیز اور جسامت میں چھوٹا ہوتا ہے اور دوسرا چائنہ کا لہسن جو موٹا اور جسامت میں تھوڑا بڑا ہوتا ہے تاہم کالے لہسن کا نام سن کر آپ بھی تھوڑا کشمکش میں پڑ گئے ہوں گے کہ سفید لہسن تو دیکھا اور کھایا بھی ہے لیکن یہ کالا لہسن کون سی قسم ہے؟
■ کالا لہسن کیا ہے؟
لہسن کو جب فرمینٹیشن کے طریقہ کار سے گزارا جاتا ہے تو اس کا رنگ تبدیل ہوکر کالا ہوجاتا ہے جب کہ یہ ذائقے میں میٹھا اور رسیلا بھی ہوجاتا ہے۔
فرمینٹیشن کے طریقہ کار کے تحت کئی ہفتوں تک لہسن کو ایک خاص درجہ حرارت اور نمی فراہم کی جاتی ہے جس وجہ سے لہسن میں موجود قدرتی کیمیکل اپنا ری ایکشن دکھاتے ہیں جس کے سبب یہ کالا لہسن بن جاتا ہے اور اس کے جسم پر حیرت انگیز فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
■ کالے لہسن کے حیرت انگیز فوائد
کالے لہسن میں انٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے یہ ہمارے جسم سے تناؤ کو دور کرتا ہے اور موضی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
کالا لہسن وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے، اس میں پایا جانا والا جز الیسن میٹابولزم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جس سے جسم میں موجود چربی کم ہوتی ہے۔
کچھ تحقیق بتاتی ہیں کہ کالا لہسن دل کیلئے بھی فائدے مند ہوتا ہے جو کولیسٹرول لیول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
🔹 قوتِ مدافعت میں بہتری
کالے لہسن میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹ ’ایس ایلیل سسٹین (ایس اے سی)‘ آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرنے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تازہ لہسن میں موجود یہ ایلیسین نامی جزو مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
🔹 اینٹی سوزش خصوصیات
سیاہ لہسن میں کئی اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ خصوصیات سوزش کو کم کرنے، صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔
🔹 دل کی صحت
کالے لہسن میں موجود مرکبات دل کی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہیں۔ یہ سیاہ لہسن کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
🔹 اینٹی کینسر خصوصیات
سیاہ لہسن میں اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ اینٹی کینسر خصوصیات انسانی جسم کو ہر طرح کے کینسر سے بچاتی ہیں۔
🔹 کالے لہسن کا استعمال
سیاہ لہسن ایک میٹھا ذائقہ رکھتا ہے۔ یہ میرینیشن، سالاد اور چٹنی کے ذائقے کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کو عام لہسن کی جگہ کھانوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/5064
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
🔷 کالا گوشت
https://t.me/islamwitheman/4626
🔷 کالے چاول
https://t.me/islamwitheman/4681
🔷 کالا نمک
https://t.me/islamwitheman/5028
🔷 کالا لہسن
https://t.me/islamwitheman/5065
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
😭 ہائے یازھراء 😭
ٹیکسی میں بیٹھتے ہی میں نے ڈرائیور سے کہا: بھائی جان میوزک بند کر دیجیئے۔
کہنے لگا: بھائی جی بس ذہن ذرا فریش ہو جاتا ہے۔
میں نے کہا: مجھے پتہ ہے لیکن میں سوگوار ہوں۔
میوزک بند کرتے ہوئے بولا: سوری! مجھے معلوم نہیں تھا۔ کیا کوئی قریبی فوت ہوا ہے؟
میں نے کہا: ماں!😭...
بولا: او ہو! بہت دکھ ہوا۔ ماں کی جدائی کا دکھ ایک ایسا دکھ ہے جو زندگی بھر ساتھ جڑا رہتا ہے جی!
پھر اس نے پوچھا: کیا آپ کی ماں مریض تھیں؟
میں نے کہا: مریض نہیں مجروح تھیں.
بولا: کیا مطلب؟!
میں نے کہا: کچھ اوباشوں نے گھر پہ حملہ کیا، آگ لگائی، ماں کو طمانچے مارے اور زخمی کر دیا۔۔۔😭😭
بولا: أف اتنا ظلم!! تو آپ نے کچھ نہ کیا؟
میں نے کہا: ہم موجود نہیں تھے وگرنہ۔۔۔
بولا: ان کمینوں پر خدا کی لعنت ہو۔ کیا زخم اس قدر گہرے تھے؟!
میں نے جواب دیا: ہاں، پسلیاں بھی ٹوٹ چکی تھیں۔ میری ماں تین ماہ بستر پر رہیں اور پھر دنیا سے چلی گئیں 😭
وہ بولا: معاف کیجیئے گا! میں نے آپ کا غم تازہ کر دیا۔
کتنے بےحیا، بےشرم اور بےغیرت تھےوہ! انہیں ناموس کا خیال بھی نہیں آیا!؟ سر۔جی! میں گناہ گار ضرور ہوں، بےغیرت نہیں۔ جب بات کسی کی ناموس کی ہو تو میری غیرت والی رگ بھڑک اٹھتی ۔۔۔۔
کتنی عمر تھی ان کی؟
میں نے کہا: صرف اٹھارہ سال!!
اس نے تعجب سے میرے چہرے پر نگاہ ڈالی اور اپنا سر اسٹیرنگ کے ساتھ ٹکراتے ہوئے درد بھری آواز میں بولا: یا زہراء!! 😭
😭😭😭💔😭😭😭
•┅➖┅•➖•┅•➖•┅➖
👈 دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں پوسٹس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/432
🔶 شہادت سیدہ زھراءؑ، تجہیز و تدفین
https://t.me/islamwitheman/301
🔶 شہادت بیبی زهراءؑ بزبان رسول اکرمؐ
https://t.me/islamwitheman/305
🔶 بوقت دفن بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/306
🔶 دختر رسول (ص)
https://t.me/islamwitheman/312
🔶 وصیت حضرت فاطمةالزھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/313
🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/318
🔶 حضرت فاطمةالزھراءؑ کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/319
🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/436
🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی
https://t.me/islamwitheman/437
🌟 اُمُّ اَبِیھا
https://t.me/islamwitheman/446
🌹 حضرت فاطمہ زھراءؑ کے بارے 40 احادیث
https://t.me/islamwitheman/2252
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 279
📜 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
📜 صباح الخير
😭 3 جمادی الثانی شہادت بیبی زھراء سلام اللہ علیہا
😭 اعظـم اللہ أجـورنا و اجوركم
فاطمة الزهراء سلاماللہ علیہا: رسول اللہ صلّیٰ اللّہ علیہ و آلہ وسلّم نے مجھے فرمایا: اے فاطمہ! جو شخص تجھ پر درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے اور اُسے مجھ سے ملحق فرماتا ہے، جنّت کے جس مقام پر بھی میں ہوں۔ (📚 كشف الغمة ١-٤٧٢)
اے خداوند متعال ہمیں بیبی زھراء سلام اللہ علیہا پر درود و سلام بھیجنے والوں میں شمار فرما۔ ہماری عورتوں کو بیبی زھراء سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلتے کی توفیق عطا فرما۔ بیبی زھراء سلام اللہ کے غموں کا صدقہ ہمارے غموں کو دور فرما اور ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔
آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
📜 التماس دعا
📜 سید سجاد حسین ھمدانی 📜
