ISLAM WITH EMAN
Открыть в Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
Больше1 282
Подписчики
-124 часа
-27 дней
-930 дней
Архив постов
1 282
🔷 امیر تیمور 🔷
امیر تیمور آج سے ساڑھے سات سو سال قبل گڈ گورننس کے اصول بتاتے ہوئے اپنی سوانح عمری میں لکھتے ہیں " میں نے چوری کی روک تھام کے لئے ایک طریقہ ایجاد کیا ہے جو آنے والے حکمرانوں کے لئے سبق بن سکتا ہے وہ یہ کہ جہان کہیں چوری کی واردات ہو تو میں اس علاقے کا داروغہ یا کوتوال کے ہاتھ کٹوا دیتا ہوں ، مجھے یقین ہے کہ جب تک کوئی داروغہ چور کا ہمدرد نہ ہو یا اپنے کام میں غفلت نہ کرے تو اس وقت تک چوری نہیں ہوسکتی ۔
میں نے گداگری کا خاتمہ اس طرح کیا کہ سارے مستحق فقیروں کے لئے سرکاری وظیفہ مقرر کیا ، مستحق فقیر وہ ہیں جو اعضائے بدن کے ناقص ہونے ہا اندھا ہونے کے باعث کام نہیں کرسکتے ۔ میں جانتا تھا جس شخص کو گدائی کی لت پڑ جائے وہ سرکاری وظیفے پر قناعت نہیں کرسکتا اور دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے باز نہیں آ سکتا اس لئے میں نے وظیفہ حاصل کرنے والے بھکاریوں کو خبردار کر رکھا تھا کہ اگر انہیں دوبارہ بھیک مانگتے دیکھا تو کسی عذر کے بغیر ان کی گردن اڑا دی جائے گی ۔
آج میری حکمرانی کے پورے علاقے میں آل محمد ص یعنی اولاد رسول میں سے کوئی ایسا نہیں پاؤگے جو معاشی بدحالی کا شکار ہو ، میں نے خمس کے حصے سے جو دراصل رسول و آل رسول کا حصہ ہے تمام مستحق سادات خاندانوں کے لئے وظیفہ مقرر کیا ۔ میرے ملک میں کوئی کسی پر ظلم نہیں کرتا نہ کسی کی حق تلفی کی جاتی ہے۔ اگر کوئی سرکاری کارندہ ، کوتوال یا داروغہ کسی رعایا کے گھر میں گھس جائے اور گزشتہ دور کی طرح اس سے کھانے پینے کی چیزیں یا کوئی اور چیز رشوت کے طور پر طلب کرے تو میں اس کا سر گردن پہ رہنے نہیں دیتا میں اپنے بیٹوں کو بھی وصیت کرتا ہوں کہ میرے بعد مسند شاہی پہ بیٹھو تو چوروں ، ڈاکوؤں ، رہزنوں ، اور مجرموں کے ہمدرد سرکاری کارندوں اور غیر مستحق بھکاریوں پہ کبھی رحم نہ کرنا ، خاندان رسالت کا احترام کرنا ، علما ، دانشور ، شعرا اور صنعت کاروں کی حمایت کرنا ، عورتوں اور شراب سے دور رہنا یہ دونوں ام الفساڈ ہے ۔"
📚 تیمور کی بائیو گرافی " میں ہوں تیمور " سے اقتباس۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5824
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 خالہ زاد 🔷
بچپن میں مجھے اپنی خالہ زاد بہت پسند تھی وہ سارے کزنز سے خوبصورت تھی کالی آنکھیں بیضوی چہرہ گوری رنگت مطلب میری نظر کا کمال تھا کہ وہ دنیاۓ جہاں سے برتر تھی میرے لئے۔
وہ بھی مجھے پسند کرتی تھی۔ میری ہر پسند ناپسند کا اسکو خیال تھا کپڑے سے لےکر کھانے پینے کی چیزیں ہر چیز معلوم تھی وہ ماں سے اپنے نام پر دودھ والی سویاں میرے لئے بنواکر لاتی۔
سکول کا ہوم ورک وہ کرتی میرے میلے کپڑے دیکھ کر ڈانٹتی کہ میلے کپڑے کیوں پہنے
عید برات پر میرے لئیے طرح طرح چیزیں لاتی بازار سے میرے لئیے عطر رومال لاتی
خیر ہم بڑے ہوتے گئے۔
سکول سے کالیج پہنچ گئے اسکے والد کا دوسرے شہر تبادلہ ہوگیا میں اسے الوداع تک نا کہہ سکے اس قدر وہ جلد چلے گئے۔
مگر میرے جگری یار کو پیغام دیا کہ اسے کہنا انتظار کرے میرا میں صرف اسکی ہوں۔
اسی دوران برادری میں لڑائی جگھڑے نفرتوں نے جنم لیا۔ ایک دوسری کی شادی غمی ختم ہوگئی آنا جانا خیرخیریت ختم ہوگئی۔
وہ کراچی میں تھے میں وہاں نہیں جا سکتا تھا نفرتوں کی وجہ سے۔ رابطے کی کوئی سبیل نہیں رہی تھی۔
بالااخر گاؤں کے کچھ معززین کو برادری کا خیال آیا انہونے صلح صفائی کا بیڑا اٹھایا مختلف اضلاع میں پھیلی ہوی برادری کے لوگوں کو جمع کیا صلح فیصلے پر قائل کیا گیا۔
اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتا دل چاہ رہا تھا دور کھیتوں میں جا کر قہقے لگاؤ مدتوں بعد وہ آرہی تھی لبوں پر ہر وقت اسکے خیالات یادوں کی مسکراہٹ رہنے لگی کزنز نے بہت پوچھا مگر ٹالتا رہا۔
عید کے دوسرے دن گاؤں کی بیٹھک پر سب جمع ہوے شور شرابہ ہوا ایک دوسرے پر الزامات ناانصافی اور پہل کرنے کی باتیں ہوی
شور حد سے بڑھ گیا بات بگڑتے نظر آئی کوئی فریقین صبر و پیچھے ہٹنے اور غلطی ماننے کو تیار نہیں تھا۔
کسی نے مسجد سے قرآن کریم لاکر بیچ میں رکھ دیا سب نے گردنیں جھکا دیں۔ طے ہوا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا قرآن پاک کے صدقے سب ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں۔
وہ دن آگیا جب وہ اپنے فیملی کے ساتھ گاؤں آئی۔ میں پاگل ہوگیا تھا کسی طرح بس اسکی ایک جھلک ایک لفظ سننا چاہتا تھا
اپنی بہنوں اور ماں سے گھر صاف کروایا آج مدتوں بعد وہ آرہ تھی۔
امی اپنی بہین کو ملنے گئی اور گھر آنے کی دعوت دی۔
وہ گھر آئی عید کا دن تھا دنیا کی ساری خوشیاں میری دہليز پر آچکی تھیں۔ میں اسکو سرپرائز دینے کے بہانے باہر نکل چکا جب وہ گھر آچکی۔
کچھ دیر بعد گھر آیا خالہ سے ملا خالہ زاد کزنز سے ملا
اس پر نظر پڑی
موت آتی مگر وہ سامنے نا ہوتی
اسکے گود میں دو سال کا بچہ تھا ایک چھ سال کا بچہ اسکو امی امی بول رہا تھا۔
میری آنکھیں بھیک گئیں۔۔۔
اس نے نظر جھکا کر مجھے سلام کیا اندر چلی گئی۔
دو دن بعد میرے بھانجھے نے مجھے کاغذ دیا
اس نے لکھا تھا۔۔۔
کراچی شفٹ ہونے بعد گاؤں جانے صلح صفائی فیصلے کا امکان نہیں تھا کب تک انتظار کرتی تیرا۔
امی ابو شادی کے لیے زور دے رہے تھے۔
پڑوس میں بیروکریٹ کا بیٹا ارشد مجھے پسند تھا۔
ابو نے میری شادی میری پسند پر چھوڑی تھی سو میں نے ارشد سے نکاح کر لیا دو بچے ہیں جن سے مل چکے ہو۔
تم سے معافی چاہتی ہو تمہیں انتظار کروایا
تمہاری خالہ زاد صبیحہ
ناولز کی طرح الفاظ نہیں لکھوں گا خط پڑھنے کے بعد دل میں اسکی قبر بنا دی۔
کسی ایک لڑکی پر دنیا ختم نہیں ہوتی اب اپنی زندگی جینی ہے مٹی پاؤ دل کے زخموں پر۔
ابو پر زور دے کر گاؤں سے نکل آۓ محنت کی پیسہ مکان جائداد بنائی۔
اسی دوران دو شادیاں کی الحمداللہ چار بچے ہوئے۔
کئی سالوں بعد اسکی کال آئی۔
روتے ہوے کہا دنیا میں صرف تم ہو جس کے سامنے رو روسکتی ہوں کچھ مانگ سکتی ہوں
سچی بتاؤ تو میں اسکا رونا سن کر ایک لمحے کے لیے اپنی بیویوں بچوں کو بھول گیا۔
پوچھنے پر بتایا کہ اسکے شوہر ارشد نے اسکو مار پیٹ کر طلاق دے کر گھر سے نکال دیا ہے اور دوسری شادی کرلی ہے۔ اب واپس اپنے گھر نہیں جانا چاہتی۔
کمبخت محبت پیچھا نہیں چھوڑتی۔ میں نے کراچی میں اسکو دوست کے توسط سے فلیٹ لےکر دیا کےالیکٹرک کراچی میں سفارش سے نوکری دلوائی۔
ڈھکے لفظوں میں اس نے شادی کی بات کی دل پر پتھر رکھ کر انکار کر دیا۔
ملنے اور فلیٹ پر چکر لگانے کو ھزاروں منتیں کر چکی مگر نہیں گیا کہ دل بے قابو نا ہو جاۓ۔
بسسس آخر میں منٹو کی بات صحیح لگی کہ
عورت نے ہمیشہ مجبوریوں کے نام پر مرد کو چھوڑا ہے۔
مرد جب کسی سے محبت کرتا ہے کمبخت جان سے جاتا ہے مگر محبت نہیں چھوڑتا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 راستہ الگ کرنے سے پہلے سوچ لیں 🔷
خواتین کے لیے۔۔۔
اگر آپ کی نظر میں ازدواجی زندگی کے مسائل کا آخری حل علیحدگی ہی ہے ۔۔۔
تو ایک بار ان مسائل کا ادراک بھی کر لیں۔
میکے میں کیا کیا مسائل پیش آ سکتے ہیں؟
بسا اوقات خواتین کا روٹھ کر میکے جانے کا مقصد طلاق یا خلع نہیں ہوتا ۔۔۔
بلکہ وہ چند دن رہنا چاہتی ہیں اور یہ سوچتی ہیں کہ شوہر منا کر لے جائے گا۔
کبھی والدین بیٹی کی شکایات کو انا کا مسئلہ بنا کر بیٹی کو روک لیتے ہیں ۔۔۔
تو کبھی شوہر بیگم کے روٹھ کر جانے کو مسئلہ بنا لیتا ہے۔۔۔
" خود ہی آئے گی "
" خود ہی آئے گا "
سے بات بڑھتے بڑھتے علیحدگی تک جا پہنچتی ہے۔
لہذا اپنا گھر چھوڑ کر جانے سے پہلے۔
ٹھنڈے دل سے سوچیں کہ ۔۔۔
کیا میکے والے آپ کے اس فیصلے کی تائید کریں گے؟
میکے میں والدین کے علاوہ بھائی اور بھابھیاں ۔۔۔۔
آپ کے وہاں مستقل قیام سے خوش ہوں گی؟
میکے میں بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائیوں سے ۔۔۔
آپ کی وقعت کم تو نہ ہو گی؟
جس طرح اب چند گھنٹوں یا چند دنوں کے لیے میکے جانے پر آپ کا استقبال اور آؤ بھگت کی جاتی ہے ۔۔۔
مستقل رہنے کی صورت میں بھی ایسا ہی ہو گا؟
سب سے بڑا مسئلہ اخراجات کا ہو گا۔۔۔۔
کیا میکے والے ہمیشہ آپ کا ساتھ دے پائیں گے؟
اگر آپ خود کماتی ہیں تو کیا یہ آمدن کافی ہو گی؟
بچوں کا کیا مستقبل ہو گا؟
کیا آپ بچوں کے بغیر رہ پائیں گی؟
میاں بیوی کے درمیان بہت سنجیدہ قسم کے مسائل بھی ہو جاتے ہیں ۔۔۔
لیکن علیحدگی کی صورت میں اوپر لکھے گئے مسائل اس سے بھی کہیں شدید ہوتے ہیں ۔۔۔۔
آہستہ آہستہ میکے میں آپ کی جگہ کم سے کم ہوتی چلی جاتی ہے۔
علیحدگی کے بعد عموماً والدین دوسری شادی پر زور دیتے ہیں ۔۔۔
لیکن کیا دوسرا شوہر۔۔۔
آپ کے بچوں کو قبول کرے گا۔
(طلاق والے مرد حضرات کی 99% تعداد بغیر بچوں کی خاتون سے شادی کرنا چاہتی ہے ۔۔۔۔
کیونکہ وہ اپنے اور خاتون کے بچوں کو ایک جگہ رکھ کر تناؤ کی کیفیت نہیں بنانا چاہتے۔
خاتون کے بچوں کے اخراجات ایک اضافی بوجھ ہوتے ہیں)
اس لیے عزیز بہن اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں۔
مکمل دیانت داری کے ساتھ شوہر کی خوبیوں اور خامیوں کو دیکھیں ۔۔۔
اگر خوبیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو ساتھ رہنا ہی بہترین فیصلہ ہے۔
اپنی خامیوں پر بھی قابو پانے کی کوشش کریں۔
اور سب سے اہم یہ کہ ۔۔۔
ماضی کی تلخ یادوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کرتے ہوئے ۔۔۔
بہت ہمت اور حوصلے کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیجئے۔
محبت اور خلوص سے اس رشتے کو مضبوط کیجئے*۔
A female written story...
یہ صرف ایک عورت کی عورتوں کو نصیحت ہے
مسائل مرد کی جانب سے بھی ہوتے ہیں
اور حل میں بھی مرد کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🌹 ماں 🌹
صحافی: "آپ نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ارینا شیک کو کیوں چھوڑا؟"
کرسٹیانو رونالڈو: "اس نے ایک بار مجھ سے کہا: 'آپ جہاں بھی جاتے ہیں، آپ اپنی ماں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں آپ کو اپنی ماں اور مجھ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا'۔ اس نے مجھے یقین اور غصے کے ساتھ یہ کہا۔ اس وقت میں نے فیصلہ کیا اسے ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں، میں کسی بھی حالت میں، زمین پر یا زمین سے باہر اپنی ماں کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا۔
اگر کوئی عورت آپ کی ماں کو قبول نہیں کرتی ہے تو آپ غلط عورت کے ساتھ ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جب میں بچہ تھا اور کچھ نہیں تھا تو وہاں کون تھا؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ میری ماں کو کھانا گھر لانے، کپڑے دھونے، باتھ روم صاف کرنے، باغات اور مکانات مجھے نوٹ بک اور فٹ بال کے جوتے خریدنے کے لیے کیا کرنا پڑا؟
آج میں اپنی زندگی کے آخری لمحے تک اس کے لیے لڑنا چاہتا ہوں۔ میں جہاں بھی جاؤں وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔"
ماں ہمیشہ ماں ہوتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
💛 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
🌷 صبحكم اللہ بالخير والوفاء
💚 آج کا دن ➖ جمعرات
☀ 06 فروری 2025ء عیسوی
🌙 07 شعبان المعظم 1446 ھجری
⭐ 25 ماگھ 2081 بکرمی
■ جمعرات کے اذکار
💥 لااِلهَ اِلَّا اللّٰه المَلک الحقُّ المُبین 100 مرتبہ
💥 یاغَفُورٌ یا رَحيمٌ 1000 مرتبہ
💥 یا رزاق 308 مرتبہ
💐 7 شعبان المعظم ولادت باسعادت شہزادہ قاسم علیہ السلام ابن حضرت امام حسن علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔
🔹 شب عاشور سنہ 61 ھ، جس وقت امام حسینؑ نے اپنے اصحاب کو یہ خبر دی کہ کل سب شہید ہو جائیں گے تو قاسمؑ بن حسنؑ نے امامؑ سے سوال کیا کہ کیا مجھے بھی شہادت نصیب ہو گی؟ امام حسینؑ نے قاسم سے پوچھا: موت تمہارے نزدیک کیسی ہے؟ قاسمؑ نے جواب دیا: موت میرے لئے شہد سے زیادہ شیریں ہے۔۔ 📚 مطهری، مجموعہ آثار، ۱۳۷۷ش، ج۱۷، ص۸۱-۸۲۔)
🤲 اے خداوند متعال ہمارے دلوں میں اہلبیت علیھم السلام کی محبت و مودة کو پختہ فرما اور ہمیں مذھب حقہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہر جگہ پرچم اسلام کو سربلند فرما۔ اے قاضی الحاجات ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔
آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
🌷 التماس دعا:
🌷 سید سجاد حسین ھمدانی 🌷
1 282
https://t.me/islamwitheman/3227
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235
1 282
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/3133
🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ
https://t.me/islamwitheman/3137
🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3138
🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167
🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171
🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172
🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187
🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت
t.me/islamwitheman/3188
🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189
🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190
🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191
🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
t.me/islamwitheman/3194
🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203
🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204
🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207
🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211
🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
t.me/islamwitheman/3262
🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
t.me/islamwitheman/3263
🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3264
🌹 اعمال نیمہ شعبان
t.me/islamwitheman/3279
🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا
t.me/islamwitheman/3280
🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا
t.me/islamwitheman/3281
🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج
t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
t.me/islamwitheman/3319
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 باقر خانی کی تاریخ 🔷
آپ نے باقر خانی کھائی ہو گی تو آج باقر خانی کی تاریخ بھی جان لیں ۔۔۔
کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں لکھنو میں ایک حسین و جمیل طوائف تھی جس کا نام خانی بیگم تھا۔ نہ صرف خوبصورتی بلکہ اپنی نشست و برخاست کے حوالے سے بھی وہ لکھنو میں بڑی جانی مانی ہستی سمجھی جاتی تھی۔ اس دور میں نامور طوائف جسم فروشی نہیں کرتی تھیں صرف رقص و سرود کی محافل ہی منعقد کی جاتی تھیں۔ امراء اور نوابین اپنے بچوں کو ان طوائفوں کے یہاں آداب سکھانے بھیجتے تھے.
خانی بیگم کے کئی چاہنے والے تھے جو نہ صرف ان کی خوبصورتی کے اسیر تھے بلکہ ان سے شادی کے خواہشمند بھی تھے۔ کئی نوابین بھی انھیں اپنے حرم میں جگہ دیناچاہتے تھے۔ ان ہی میں ایک باقر علی خان تھے جو خانی بیگم سے شدید محبت کا دعویٰ کرتے تھے جبکہ ان ہی کے ہم عصر نواب جمن خان بھی خانی بیگم کے اسیر تھے۔ دونوں نواب چاہتے تھے کہ خانی بیگم ان کے حق میں فیصلہ دیں۔ خانی بیگم بھی جانتی تھیں کہ اتنے چاہنے والوں میں مذکورہ دونوں نواب ہی ان کے اصل طلبگار ہیں لیکن اس سے پہلے کہ وہ کسی ایک کے حق میں فیصلہ کرتیں کسی نے رات کی تاریکی میں انھیں ان کے کوٹھے میں ہی قتل کردیا۔ قتل کی۔تفتیش یہ کہہ کر ہی جلد ہی بند کردی گئی کہ ان کے کسی ناکام عاشق نے یہ حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ نواب جمن اور نواب باقر علی خان کی تو مانو دنیا ہی اجڑ گئی۔
نواب جمن نے تو پھر بھی جلد ہی خود کو دوسری مصروفیات میں الجھا لیا لیکن نواب باقر علی خان صرف اپنی حویلی تک محدود ہو کر رہ گئے۔ نہ کہیں آتے تھے نہ ہی کسی سے ملتے تھے۔ سارا سارا دن صرف خانی بیگم کی یاد میں گھلتے رہتے ہیں۔ بالاخر ایک روز ان کے ایک منہ چڑھے دوست ان سے ملنے حویلی آئے اور ان کی یہ حالت دیکھ کر انتہائی برہم ہوئے اور انھیں اپنی دوستی کا واسطہ دے کر اودھ کے بازار لیکر آئے۔
اودھ کے اس سنہرے دور میں جہاں نوابین کے دیگر مشغلوں کے رواجوں اور فرمائشوں کا خیال رکھا جاتا تھا وہیں آئے روز کھانے کی بھی کوئی نہ کوئی نئی ڈش ضرور بنائی جاتی تھی اگر تو وہ ڈش نوابوں کو پسند آ جاتی تو پھر اسے ہر باورچی ہی بنانے لگتا اور اگر پسند نہ آتی تو اسے فوراً ہی ترک کردیا جاتا۔الغرض نواب باقر علی خان کے دوست انھیں اودھ کے مشہور نانبائی کے یہاں لے آئے اور اسے کچھ خاص لانے کی فرمائش کی۔ نانبائی بھی شاید جانتا تھا کہ نواب باقر علی خان کو کوئی عام ذائقہ کہاں بھائے گا چنانچہ اس نے جلد ہی اپنی سب سے نئی تخلیق ان کے سامنے پیش کردی۔ باقر علی۔خان نے بڑی بے دلی سے ایک لقمہ توڑا اور منہ میں رکھا۔
ایک لحظے کے لیے انھیں ایسا لگا مانو منہ میں ذائقوں کی بہار اتر آئی ہو۔ انھوں نے فوراً ہی اسے بنانے والے نانبائی کو طلب کیا۔ نانبائی بےچارہ یہ سمجھا کہ آج اس کا سر قلم کرہی دیا جائے گا کہ وہ روٹی جو اس نے خود بھی پہلی بار ہی بنائی تھی اس کا ذائقہ خود اسے بھی پتہ نہیں تھا کہ کیسا تھا۔ وہ ڈرتے ڈرتے باقر علی خان کے سامنے گیا تو انھوں نے اس سے پوچھا کہ یہ روٹی تم نے بنائی ہے۔ اس نے اثبات میں جواب دیا۔ باقی علی خان نے پوچھا کہ اس کا نام کیا ہے۔اب تو نانبائی اور گھبرایا کہ ضرور روٹی میں کوئی نقص تھا جب ہی اس کا نام پوچھ رہے ہیں۔ اس نے ہاتھ جوڑتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ روٹی کچھ نئے طریقے سے بنائی ہے اور ابھی اس کا نام کچھ سوچا نہیں تھا کہ حضور کے سامنے پیش کردی۔ اگر حضور کہیں گے تو وہ آئندہ کبھی اسے نہیں بنائے گا۔
تب باقر علی نے نانبائی کو بتایا کہ انھیں یہ روٹی اتنی پسند آئی تھی کہ وہ اس کا نام جاننا چاہتے تھے۔ نانبائی یہ سن کر اتنا خوش ہوا کہ اس نے نواب صاحب سے ہی اس روٹی کو کوئی نام دینے کی درخواست کی۔ تب نواب باقر علی خان نے اپنے دوست اور اس شاہی نانبائی سے کہا کہ ہم جن سے محبت کرتے تھے ان کا نام خانی تھا اور ہمارا باقر ہے۔ زندگی میں تو ہم مل نہ سکے تو کیوں نہ اس روٹی کا نام ہی "باقر خانی" رکھ دیں۔ دنیا میں جب بھی اور جہاں جہاں بھی یہ روٹی کھائی جائے گی لوگ ہمارا نام ایک ساتھ لیں گے۔ نواب باقر علی خان کے منہ سے نکلی بات فوراً ہی قبول کرلی گئی۔
یوں اس طریقے سے بنائی جانے والی روٹی اب بھی کئی تغیر اور مختلف اشکال کے ساتھ آج بھی پاک و ہند میں کھائی جاتی ہے اور لامحالہ باقر اور خانی کا نام ایک ساتھ مربوط ہے۔۔
کیسی لگی آپ سب کو باقر خانی کی تاریخ کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5816
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 ایک تلخ معاشرتی تصویر 🔷
تم اور میں کبھی بیوی اور شوہر تھے؛
پھر
تم ماں بن گئیں اور میں باپ بن کے رہ گیا
تم نے گھر کا نظام سنبھالا اور میں نے زریعہ معاش کا
اور پھر تم
"گھر سنبھالنے والی ماں" بن گئیں اور میں کمانے والا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔۔
بچوں کو چوٹ لگی تو تم نے گلے لگایا اور میں نے سمجھایا
تم محبت کرنے والی ماں بن گئیں اور میں صرف سمجھانے والا باپ ہی رہ گیا۔۔
بچوں نے غلطیاں کیں تم ان کی حمایت کر کے "understanding mom" بن گئیں اور میں
"نہ سمجھنے والا" باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔
"بابا ناراض ہوں گے" یہ کہہ کر تم اپنے بچوں کی"best friend" بن گئیں۔۔۔ اور میں غصہ کرنے والا باپ بن کے رہ گیا....
تم سارا دن بچوں سے راز و نیاز کرتے ہوئے اپنا مستقبل محفوظ بناتے ہوئے بچوں کے ذہنوں میں گھر کرتی چلی گئیں۔۔۔
اور میں فقط گھر کا مستقبل بنانے کے لیے اپنا آج برباد کرتا چلا گیا۔
تمہارے آنسوؤں میں ماں کا پیار نظر آنے لگا اور میں بچوں کی انکھوں میں فقط بے رحم باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔
تم چاند کی چاندنی بنتی چلی گئیں اور پتہ نہیں کب میں سورج کی طرح آگ اگلتا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔
تم ایک "رحم دل اور شفیق ماں" بنتی گئیں اور میں تم سب لوگوں کی زندگی کا بوجھ اٹھانے والا صرف ایک باپ بن کر رہ گیا۔
یہ ایک انتہائی تلخ معاشرتی تصویر ہے۔
بہت کم ایسی مائیں ملیں گی جو اپنے بچوں کے سامنے اُنکے باپ کا مقام بُلند کرکے رکھتی ہیں جو بچوں کو یہ بتاتی ہیں کہ کیسے اُنکا باپ اپنے آگے کا نوالہ اپنے بچوں کو کھلا کر خود بھوکا رہ جاتا ہے۔ کیسے ایک باپ سارا دن اپنے بچوں کے رزق کیلئے مارا مارا پھرتا ہے۔ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کیا کیا قربانیاں دیتا ہے اور کن کن تکالیف کا سامنا کرتا ہے- کسطرح اُنکو اُنکے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنے آپ کو برباد کر لیتا ہے خود کو ختم کر لیتا ہے۔ تب کہیں جاکر اولاد کسی قابل بنتی ہے۔
مگر اولاد کو یہ بتانے اور سمجھانے والی مائیں اُنکو یہ نہیں بتا پاتیں۔ اسی لیئے اولاد اُس وقت تک اس بات کو سمجھ ہی نہیں پاتی جب تک وہ خود باپ نہ بن جائے اور تب تک بہت دیر ہو چُکی ہوتی ہے۔
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 دیکھنا پچھتاوا نہ رہ جائے 🔷
.سانپ نے مرغی کو کاٹ لیا، زہر اس کے جسم کو جلا رہا تھا۔ مرغی نے اپنی پناہ گاہ یعنی مرغی خانے میں پناہ لینے کی کوشش کی۔۔۔ لیکن دوسری مرغیوں نے اسے نکال دینا بہتر سمجھا تاکہ زہر نہ پھیلے۔ مرغی لنگڑاتے ہوئے چلی گئی، باہری درد سے زیادہ اندر کی تکلیف سے روتی ہوئی۔
وہ سانپ کے کاٹنے سے نہیں، بلکہ اپنے خاندان کی طرف سے اگنور کرنے اور ان کی بےحسی و حقارت سے زیادہ دکھی تھی، جب کہ اسے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
وہ چلی گئی، بخار میں تپتی ہوئی، ایک ٹانگ گھسیٹتے ہوئے، سرد راتوں کے رحم و کرم پر۔ ہر قدم پر ایک آنسو گرتا۔
مرغی خانے میں موجود دوسری مرغیاں اسے دور جاتا دیکھتی رہیں، اور اسے افق میں گم ہوتا ہوا دیکھ کر کچھ نے کہا:
جانے دو۔۔۔ وہ ہم سے دور جا کر مر جائے گی۔
اور جب وہ مرغی آخرکار افق کی وسعت میں گم ہو گئی، تو سب نے یقین کر لیا کہ وہ مر چکی ہے۔
کچھ نے تو آسمان کی طرف دیکھا، گدھوں کو اڑتا دیکھنے کی امید میں۔
وقت گزرتا گیا۔
ایک دن ایک ہمنگ برڈ / پرندہ مرغی خانے آیا اور خبر دی۔۔۔ تمہاری بہن زندہ ہے! وہ ایک دور کی غار میں رہتی ہے۔ وہ صحت یاب ہو گئی ہے، لیکن سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے ایک ٹانگ کھو چکی ہے۔ اسے کھانے کی تلاش میں مشکل ہو رہی ہے اور اسے تمہاری مدد کی ضرورت ہے۔
خاموشی چھا گئی اور پھر بہانے شروع ہو گئے۔۔۔
— میں نہیں جا سکتی، میں انڈے دے رہی ہوں۔۔۔
— میں نہیں جا سکتی، میں دانہ ڈھونڈ رہی ہوں۔۔۔
— میں نہیں جا سکتی، مجھے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنی ہے۔۔۔
ایک ایک کر کے سب نے انکار کر دیا۔ پرندہ بغیر کسی مدد کے غار کی طرف لوٹ گیا۔
پھر وقت گزرتا گیا۔
بہت بعد میں، پرندہ دوبارہ آیا، لیکن اس بار افسوسناک خبر کے ساتھ۔۔۔
— تمہاری بہن وفات پا چکی ہے۔۔۔ وہ غار میں اکیلی مر گئی۔۔۔
کوئی اسے دفنانے یا اس کا ماتم کرنے والا نہیں۔
اس لمحے، سب پر بوجھ آ گیا۔
مرغی خانے میں گہرے افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
انڈے دینے والی مرغیاں رک گئیں۔
دانہ ڈھونڈنے والوں نے بیج چھوڑ دیئے۔
بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی مرغیوں نے انہیں ایک لمحے کے لیے بھلا دیا۔ پچھتاوے نے کسی بھی زہر سے زیادہ تکلیف دی۔
انہوں نے خود سے پوچھا:
"ہم پہلے کیوں نہ گئے؟"
اور بغیر فاصلہ دیکھے راستے کو ناپے، سب غار کی طرف روانہ ہو گئے، روتے اور افسوس کرتے ہوئے۔ اب ان کے پاس اسے دیکھنے کی وجہ تھی، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔
جب وہ غار پہنچے، تو انہیں مرغی نہیں ملی۔۔۔ صرف ایک خط ملا جس میں لکھا تھا۔۔۔
"زندگی میں، اکثر لوگ آپ کی مدد کے لیے سڑک پار نہیں کرتے، لیکن آپ کو دفنانے کے لیے دنیا عبور کر لیتے ہیں۔
اور جنازوں پر زیادہ تر آنسو درد کے نہیں، بلکہ پچھتاوے اور شرمندگی کے ہوتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 سوشل میڈیا کی حقیقت 🔷
دنیا کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا انڈہ اور سوشل میڈیا کی حقیقت ۔۔۔
جنوری 2019 میں انسٹاگرام پر ایک عام سا انڈہ اپلوڈ ہوا، اور 60 ملین لوگوں نے اسے پسند کیا۔ یہ سوشل میڈیا کی تاریخ کا سب سے زیادہ لائکس لینے والا انڈہ بن گیا۔ لیکن صرف تین سال بعد، 2022 میں، یہ ریکارڈ لیونل میسی نے توڑا، جب ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ان کی تصویر کو 75 ملین لائکس ملے۔
یہ سب پڑھ کر شاید آپ مسکرا دیں، یا حیران ہو جائیں۔ مگر ذرا رُکیں۔ سوچیں۔
یہ انڈہ، جس میں نہ کوئی کہانی ہے، نہ جذبات، نہ کوئی پیغام—آخر کیسے دنیا بھر کے 60 ملین لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے؟
یہ انڈہ ایک سوال اٹھاتا ہے، اور یہ سوال بہت گہرا ہے۔
کیا ہماری دلچسپیاں ہمارے علم کی طرح اتنی سطحی ہو چکی ہیں کہ حقیقی جدوجہد، درد، اور کامیابی کے بجائے ایک بے جان شے ہمیں زیادہ متاثر کرتی ہے؟ کیا ہم اتنے بے حس ہو گئے ہیں کہ وہ چیزیں جو ہماری زندگی بدل سکتی ہیں، ہم انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں، مگر ایک انڈہ ہماری توجہ کھینچ لیتا ہے؟
یہ انڈہ دراصل سوشل میڈیا کے کھوکھلے پن کی سب سے بڑی علامت ہے۔یہ ثابت کرتا ہے کہ یہاں مقبول ہونے کے لیے نہ گہرائی چاہیے، نہ بصیرت، نہ عقل، نہ ہی کوئی حقیقی مقصد۔ بس کچھ ایسا چاہیے جو اچانک، بے وجہ، اور بے مطلب ہو—تب ہی یہ وائرل ہوگا۔
اگر ایک انڈہ 60 ملین لائکس حاصل کر سکتا ہے، تو سوچیں، یہ لائکس اصل میں کس قدر بے وقعت ہیں؟ ہم اپنی تصویریں اپلوڈ کرتے ہیں، اپنی کامیابیوں کو سجاتے ہیں، اور دوسروں کی تعریف کے لیے ترستے ہیں، مگر حقیقت میں یہ سب بے معنی نمبر ہیں۔
یہ انڈہ نہیں، انسانیت کا المیہ ہے۔
یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہم نے سوچنا چھوڑ دیا ہے، گہرائی کھو دی ہے، اور حقیقت سے نظریں چرا لی ہیں۔
ہمارے پاس وقت نہیں کہ کسی کی کہانی سنیں، کسی کے درد کو محسوس کریں، کسی کی محنت کو سراھیں، مگر ایک انڈہ ہم سب کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔
ذرا غور کریں:
آپ وہ نہیں جو سوشل میڈیا پر آپ کو لائکس دیتے ہیں، بلکہ وہ ہیں جو آپ حقیقت میں ہیں۔
آپ کی جدوجہد، آپ کے خواب، اور آپ کی حقیقت 60 ملین لائکس سے زیادہ قیمتی ہیں۔
اگر ہماری توجہ فقط وائرل چیزوں پر رہے گی، تو ہماری زندگی کبھی گہرائی تک نہیں پہنچے گی۔
زندگی، سوشل میڈیا سے بڑی ہے!
افسوس ہے کہ آج ہم وہ نسل بن چکے ہیں جو اپنی اصل زندگی کو چھوڑ کر وائرل ہونے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ مگر یاد رکھیں، جو چیزیں آپ کو سوشل میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں، وہ حقیقت نہیں، محض ایک "ورچوئل ریئلٹی" ہے۔
یہ لائکس، یہ فالوورز، یہ شہرت—سب ریت کی دیوار کی طرح ہیں، جو ایک جھٹکے میں گر سکتی ہے۔ مگر جو اصل چیز ہے، وہ آپ کی سوچ، آپ کی محنت، آپ کی سچائی، اور آپ کا کردار ہے۔
سوشل میڈیا حقیقت کا متبادل نہیں۔ یہ ایک دھوکہ ہے جو ہمیں یہ باور کراتا ہے کہ جو دکھتا ہے، وہی حقیقت ہے۔ مگر اصل حقیقت وہ ہے جو پسِ پردہ چل رہی ہوتی ہے، جو آنکھوں سے نظر نہیں آتی، مگر زندگی کے اصل معنی رکھتی ہے۔
لہٰذا، جاگیں!
حقیقی زندگی کو اپنائیں، گہرائی میں جینے کا ہنر سیکھیں، اور اپنی قدر کو صرف لائکس کے ترازو میں مت تولیں۔ کیونکہ جو چیز وائرل ہو جائے، وہ ضروری نہیں کہ قیمتی بھی ہو۔
یہ زندگی صرف لائکس اور فالوورز کا کھیل نہیں ہے!
ہم روزانہ بے شمار ایسی چیزیں شیئر کرتے ہیں جو کسی کے وقت کو برباد کرتی ہیں کبھی کوئی میم، کبھی کوئی وائرل ویڈیو، کبھی کوئی بے مقصد بحث۔ درخواست ہے کہ اس سب میں میری پوسٹس بھی شیئر کردیا کریں.
شاید میری یہ پوسٹ کسی کو یہ سمجھا سکے کہ سوشل میڈیا کی چمک حقیقت نہیں، بلکہ ایک دھوکہ ہے۔ شاید کوئی اپنی اصل قدر پہچان لے۔ شاید کوئی یہ جان لے کہ لائکس کسی کی اہمیت کا پیمانہ نہیں، بلکہ صرف ایک عدد ہیں جو کل کسی اور کے نام ہوں گے۔
یہ پوسٹ ایک انڈہ نہیں کہ خود ہی وائرل ہو جائے، لیکن اگر آپ نے اسے آگے بڑھایا، تو شاید کسی کی زندگی میں حقیقت کا دروازہ کھل جائے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5810
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🔷 باقر خانی کی تاریخ 🔷
آپ نے باقر خانی کھائی ہو گی تو آج باقر خانی کی تاریخ بھی جان لیں ۔۔۔
کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں لکھنو میں ایک حسین و جمیل طوائف تھی جس کا نام خانی بیگم تھا۔ نہ صرف خوبصورتی بلکہ اپنی نشست و برخاست کے حوالے سے بھی وہ لکھنو میں بڑی جانی مانی ہستی سمجھی جاتی تھی۔ اس دور میں نامور طوائف جسم فروشی نہیں کرتی تھیں صرف رقص و سرود کی محافل ہی منعقد کی جاتی تھیں۔ امراء اور نوابین اپنے بچوں کو ان طوائفوں کے یہاں آداب سکھانے بھیجتے تھے.
خانی بیگم کے کئی چاہنے والے تھے جو نہ صرف ان کی خوبصورتی کے اسیر تھے بلکہ ان سے شادی کے خواہشمند بھی تھے۔ کئی نوابین بھی انھیں اپنے حرم میں جگہ دیناچاہتے تھے۔ ان ہی میں ایک باقر علی خان تھے جو خانی بیگم سے شدید محبت کا دعویٰ کرتے تھے جبکہ ان ہی کے ہم عصر نواب جمن خان بھی خانی بیگم کے اسیر تھے۔ دونوں نواب چاہتے تھے کہ خانی بیگم ان کے حق میں فیصلہ دیں۔ خانی بیگم بھی جانتی تھیں کہ اتنے چاہنے والوں میں مذکورہ دونوں نواب ہی ان کے اصل طلبگار ہیں لیکن اس سے پہلے کہ وہ کسی ایک کے حق میں فیصلہ کرتیں کسی نے رات کی تاریکی میں انھیں ان کے کوٹھے میں ہی قتل کردیا۔ قتل کی۔تفتیش یہ کہہ کر ہی جلد ہی بند کردی گئی کہ ان کے کسی ناکام عاشق نے یہ حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ نواب جمن اور نواب باقر علی خان کی تو مانو دنیا ہی اجڑ گئی۔
نواب جمن نے تو پھر بھی جلد ہی خود کو دوسری مصروفیات میں الجھا لیا لیکن نواب باقر علی خان صرف اپنی حویلی تک محدود ہو کر رہ گئے۔ نہ کہیں آتے تھے نہ ہی کسی سے ملتے تھے۔ سارا سارا دن صرف خانی بیگم کی یاد میں گھلتے رہتے ہیں۔ بالاخر ایک روز ان کے ایک منہ چڑھے دوست ان سے ملنے حویلی آئے اور ان کی یہ حالت دیکھ کر انتہائی برہم ہوئے اور انھیں اپنی دوستی کا واسطہ دے کر اودھ کے بازار لیکر آئے۔
اودھ کے اس سنہرے دور میں جہاں نوابین کے دیگر مشغلوں کے رواجوں اور فرمائشوں کا خیال رکھا جاتا تھا وہیں آئے روز کھانے کی بھی کوئی نہ کوئی نئی ڈش ضرور بنائی جاتی تھی اگر تو وہ ڈش نوابوں کو پسند آ جاتی تو پھر اسے ہر باورچی ہی بنانے لگتا اور اگر پسند نہ آتی تو اسے فوراً ہی ترک کردیا جاتا۔الغرض نواب باقر علی خان کے دوست انھیں اودھ کے مشہور نانبائی کے یہاں لے آئے اور اسے کچھ خاص لانے کی فرمائش کی۔ نانبائی بھی شاید جانتا تھا کہ نواب باقر علی خان کو کوئی عام ذائقہ کہاں بھائے گا چنانچہ اس نے جلد ہی اپنی سب سے نئی تخلیق ان کے سامنے پیش کردی۔ باقر علی۔خان نے بڑی بے دلی سے ایک لقمہ توڑا اور منہ میں رکھا۔
ایک لحظے کے لیے انھیں ایسا لگا مانو منہ میں ذائقوں کی بہار اتر آئی ہو۔ انھوں نے فوراً ہی اسے بنانے والے نانبائی کو طلب کیا۔ نانبائی بےچارہ یہ سمجھا کہ آج اس کا سر قلم کرہی دیا جائے گا کہ وہ روٹی جو اس نے خود بھی پہلی بار ہی بنائی تھی اس کا ذائقہ خود اسے بھی پتہ نہیں تھا کہ کیسا تھا۔ وہ ڈرتے ڈرتے باقر علی خان کے سامنے گیا تو انھوں نے اس سے پوچھا کہ یہ روٹی تم نے بنائی ہے۔ اس نے اثبات میں جواب دیا۔ باقی علی خان نے پوچھا کہ اس کا نام کیا ہے۔اب تو نانبائی اور گھبرایا کہ ضرور روٹی میں کوئی نقص تھا جب ہی اس کا نام پوچھ رہے ہیں۔ اس نے ہاتھ جوڑتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ روٹی کچھ نئے طریقے سے بنائی ہے اور ابھی اس کا نام کچھ سوچا نہیں تھا کہ حضور کے سامنے پیش کردی۔ اگر حضور کہیں گے تو وہ آئندہ کبھی اسے نہیں بنائے گا۔
تب باقر علی نے نانبائی کو بتایا کہ انھیں یہ روٹی اتنی پسند آئی تھی کہ وہ اس کا نام جاننا چاہتے تھے۔ نانبائی یہ سن کر اتنا خوش ہوا کہ اس نے نواب صاحب سے ہی اس روٹی کو کوئی نام دینے کی درخواست کی۔ تب نواب باقر علی خان نے اپنے دوست اور اس شاہی نانبائی سے کہا کہ ہم جن سے محبت کرتے تھے ان کا نام خانی تھا اور ہمارا باقر ہے۔ زندگی میں تو ہم مل نہ سکے تو کیوں نہ اس روٹی کا نام ہی "باقر خانی" رکھ دیں۔ دنیا میں جب بھی اور جہاں جہاں بھی یہ روٹی کھائی جائے گی لوگ ہمارا نام ایک ساتھ لیں گے۔ نواب باقر علی خان کے منہ سے نکلی بات فوراً ہی قبول کرلی گئی۔
یوں اس طریقے سے بنائی جانے والی روٹی اب بھی کئی تغیر اور مختلف اشکال کے ساتھ آج بھی پاک و ہند میں کھائی جاتی ہے اور لامحالہ باقر اور خانی کا نام ایک ساتھ مربوط ہے۔۔
کیسی لگی آپ سب کو باقر خانی کی تاریخ کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5810
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 282
🌹 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
🌹 صبـــــــــــــح بخیـــــــــــــــر
💚 آج کا دن ➖ بدھ
☀ 05 فروری 2025ء عیسوی
🌙 06 شعبان المعظم 1446 ھجری
⭐ 24 ماگھ 2081 بکرمی
■ بدھ کے اذکار
1۔ یاحی یاقیوم 100 مرتبہ۔
2۔ یامتعال 541 مرتبہ۔
3۔ حسبی الله و نعم الوكيل 1000 مرتبہ۔
🌺 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر
🔹 آپ کے پاس کیا ہے کسی کو اس چیز سے فرق نہیں پڑتا فرق اس چیز سے پڑتا ہے کہ آپ دوسروں کو کیا دیتے ہیں اور اگر آپ کسی کو حوصلہ اور اچھے الفاظ دینے والے ہیں تو یقین کریں آپ دنیا کے سب سے امیر اور قیمتی انسان ہیں۔
اِس سے فرق نہیں پڑتا کہ
آپ کِتنے قِیمتی،
کِتنے قابِل،
اور کِتنے اہم ہیں،
اگر آپ!
ناقَـــــــــــــــــــــدرُوں کے ہاتھ لگے ہُوئے ہیں تَو آپ بیکار ہیں•••••••••
🤲 اے خداوند ہمارے وہ گناہ معاف فرما جو ہماری دعاؤں کی قبولیت اور آگے بڑھنے میں رکاوٹ ہیں۔ ہمیں اچھی باتیں کرنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔
آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
🌹 اِلتمـــــــــــاس دُعــــــــــــا:
🌹 سید سجاد حسین ھمدانی 🌹
1 282
💝 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
💐 صبحكم اللہ بالخير والصبر
💚 آج کا دن ➖ منگل
☀ 04 فروری 2025 عیسوی
🌙 05 شعبان المعظم 1446 ھجری
⭐ 23 ماگھ 2081 بکرمی
■ منگل کے اذکار
1۔ یا ارحم الراحمین 100 مرتبہ۔
2۔ یا قابض 903 مرتبہ۔
3۔ یا اللہ یا رحمان 1000 مرتبہ۔
💐 5 شعبان المعظم ولادت باسعادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔
📜 امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں: تین چیزوں میں مومن کی نجات ہے ۔۔۔ لوگوں کی غیبت و چغلخوری سے زبان کو بچانا، اپنے آپ کو ایسے کاموں میں مصروف رکھنا جو دنیا اور آخرت کے لئے مفید ہوں، اور اپنی غلطیوں پر پریشان رہنا اور گریہ کرنا۔ (📚 تحف العقول، ص 204)
🤲 اے خداوند متعال ہمیں لوگوں کی غیبت و چغلخوری سے محفوظ فرما اور ہمیں دنیا و آخرت کیلئے مفید کاموں میں مصروف رہنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں اپنے گناہوں پر گریہ کرنے اور توبہ توبہ کرنے کی توفیق عطا۔ اے قاضی الحاجات ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔
آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
💝 التماس دعا:
💝 سید سجاد حسین ھمدانی 💝
1 282
https://t.me/islamwitheman/3195
🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203
🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204
🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207
🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211
🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
1 282
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/3133
🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ
https://t.me/islamwitheman/3137
🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3138
🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155
🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166
🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167
🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168
🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169
🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170
🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171
🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172
🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187
🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت
t.me/islamwitheman/3188
🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189
🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190
🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191
🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
t.me/islamwitheman/3194
🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203
🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204
🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207
🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211
🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212
🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235
🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
t.me/islamwitheman/3262
🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
t.me/islamwitheman/3263
🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3264
🌹 اعمال نیمہ شعبان
t.me/islamwitheman/3279
🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا
t.me/islamwitheman/3280
🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا
t.me/islamwitheman/3281
🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج
t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
t.me/islamwitheman/3319
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
