ru
Feedback

Не попадитесь на канал ботавода! Telemetrio находит и помечает такие каналы 👉 Хотите видеть метку — оформите подписку

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

Открыть в Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

Больше
1 278
Подписчики
-124 часа
-37 дней
-1430 дней
Архив постов
آلو کی پیداوار کو بڑھانے کا آسان طریقہ ایک عدد گٹو کو فولڈ کر کے اس میں تین سے چار عدد آلو لگا لیں اور پھر جیسے جیسے آلو کا پ
آلو کی پیداوار کو بڑھانے کا آسان طریقہ ایک عدد گٹو کو فولڈ کر کے اس میں تین سے چار عدد آلو لگا لیں اور پھر جیسے جیسے آلو کا پودا بڑھتا جائے ویسے ویسے گٹو میں مٹی ڈالتے جائیں (یاد رہے مٹی میں نرم کی ہوئی خشک گوبر یا پھر کوکوپیٹ (ناریل کا کُٹا ہوا چھلکا) ڈال لیا کریں تاکہ مٹی نرم رہے)، اور جب یہ گٹو اپنے آخری سرے تک مٹی سے بھر جائے تب آلو کے پودے کو سوکھنے دیں۔ اور جب یہ پودا سوکھنے لگ جائے تو گٹو سے مٹی کو نکالنا شروع کر دیں، آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ گٹو نیچے سے لے کر اوپر تک آپ کو آلوؤں سے بھرا ہوا ملے گا۔ ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

پینٹنگ کی کہانی: "فریم سے فرار" یہ اسپین کے آرٹسٹ پیرڈل بوریل کی ایک پینٹنگ ہے، جو آزادی اور معاشرتی پابندیوں اور روایات سے ن
پینٹنگ کی کہانی: "فریم سے فرار" یہ اسپین کے آرٹسٹ پیرڈل بوریل کی ایک پینٹنگ ہے، جو آزادی اور معاشرتی پابندیوں اور روایات سے نجات کا ایک مضبوط پیغام دیتی ہے۔ یہ پینٹنگ اس بات کی نشاندی کرتی ہے کہ جب انسان اُس فریم سے باہر نکلتا ہے جو دوسروں نے اس کے لیے بنایا ہوتا ہے، تو وہ حیرت میں پڑ جاتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی اُسے اس بات کا افسوس بھی ہوتا ہے کہ اُس نے اپنی زندگی کے کتنے قیمتی لمحے اُن حدود میں گزار دیئے جو اُسے زبردستی روایات اور "فریمز" کے نام پر قبول کروائے گئے۔ اس پینٹنگ میں ایک بچے کو فریم سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو اس معنی کو واضح کرتا ہے کہ ہم خود کو دوسروں کی بنائی ہوئی حدود میں محدود نہ کریں۔ اس پینٹنگ کے معنی سے سبق سیکھیں اس سے پہلے کہ یہ پیغام آپ کی زندگی میں حقیقت بن جائے۔ خود کو ان روایات اور پابندیوں سے آزاد کریں جو آپ کو اپنی حقیقی خودی کو پہچاننے اور اپنی آزادی حاصل کرنے سے روکتی ہیں۔ ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

خوشی کیا ہے...؟؟؟ ترکی کے ایک مشہور شاعر نے اپنے مشہور مصور دوست سے "خوشی" پر ایک پینٹنگ بنانے کی درخواست کی۔ لہٰذا، اس نے ٹو
خوشی کیا ہے...؟؟؟ ترکی کے ایک مشہور شاعر نے اپنے مشہور مصور دوست سے "خوشی" پر ایک پینٹنگ بنانے کی درخواست کی۔ لہٰذا، اس نے ٹوٹتے ہوئے بیڈ پر سکون سے سوئے ہوئے ایک خاندان کی پینٹنگ بنائی۔ اس بستر کی ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی اور دو اینٹیں رکھ دی گئی تھیں۔ اس خستہ حال مکان کی چھت بھی ٹپک رہی تھی۔ گھر کا کتا بھی بستر پر سکون سے سو رہا تھا۔ اس کی یہ پینٹنگ امر ہو گئی۔ اس لافانی پینٹنگ کو گہرائی سے دیکھیں اور سوچیں کہ خوشی دراصل کیا ہوتی ہے!! دراصل اس تصویر کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ خوشی مسائل کا نہ ہونا نہیں بلکہ پریشانی کی صورتحال کو آسانی سے قبول کرنے میں ہے۔ آپ کے پاس جو بھی ہے اس میں اچھائی دیکھنے کی کوشش کریں، چاہے حالات کتنے ہی خراب ہوں۔ ایسی چیزوں کے بارے میں غمگین ہونا چھوڑ دیں، جو آپ کے اختیار میں نہیں ہیں۔ جب بھی آپ کا دل ڈوبنے لگے تو اس لازوال پینٹنگ کو دیکھیں۔ ہمیشہ مطمئن رہیں اور سکون سے سوئیں. منقول۔۔ ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

یہ پینٹنگ اطالوی فنکار انتونیو روٹا نے 1871 میں تخلیق کی تھی۔ اس کا عنوان جوتا مرمت کرنے والے اور ایک غریب لڑکی کی کہانی بیان کرتا ہے، جو زندگی کی سختیوں اور مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔ کہانی کا خلاصہ: پینٹنگ میں ایک معمر جوتا مرمت کرنے والا دکھایا گیا ہے جو ایک غریب لڑکی کے پرانے اور ٹوٹے ہوئے جوتے کا معائنہ کر رہا ہے۔ جوتا مرمت کرنے والے کا کام: یہ جوتے اپنی حالت میں اتنے خراب ہیں کہ انہیں ٹھیک کرنا تقریباً ناممکن لگتا ہے، لیکن مرمت کرنے والا اپنے تجربے اور مہارت کے ساتھ ان میں جان ڈالنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ لڑکی کی حالت: لڑکی سرد موسم میں گرم لباس کی تہیں پہنے کھڑی ہے، لیکن اس کے پیروں میں صرف گرمیوں کی پرانی چپلیں ہیں جو مزید چلنے کے قابل نہیں رہیں۔ وہ امید کے آخری سہارے کے ساتھ جوتا مرمت کرنے والے کے پاس آئی ہے۔ مرمت کرنے والے کا فیصلہ: کئی لمحوں کی خاموشی اور غور و فکر کے بعد وہ کہتا ہے، "ٹھیک ہے! میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔" یہ الفاظ امید کی کرن ہیں جو نہ صرف لڑکی بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے ہیں جو مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں۔ پینٹنگ کا پیغام: یہ آرٹ ورک غربت، امید، اور انسانی ہمدردی کی عکاسی کرتا ہے۔ مرمت کرنے والے کی ورکشاپ ایک چھوٹے سے آئینے کی مانند ہے، جہاں اس کا کردار اس کی انسانیت اور دوسروں کی مدد کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ چمڑے کے ٹکڑوں اور سادہ اوزاروں سے بھری اس جگہ کا سب سے اہم عنصر انسان خود ہے، جس میں دوسروں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل نکالنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اختتام: یہ پینٹنگ نہ صرف زندگی کے سخت پہلوؤں کو بیان کرتی ہے بلکہ اس بات پر بھی زور دیتی ہے کہ انسانی ہمدردی اور چھوٹے معجزے دنیا کو بہتر بنانے میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ تصویر والٹرز آرٹ میوزیم (میری لینڈ، امریکہ) کے مجموعے کا حصہ ہے۔ https://t.me/islamwitheman/5488 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🌹 امرود طاقت کا بے بہا خزانہ 🌹 امرود دو قسم کا ہوتا ہے ایک اندر سے سفید اور دوسرا سرخ ہوتا ہے۔ کچے امرود کا رنگ سبز اور پختہ امرود زرد سفیدی مائل اور خوشبودار ہوتا ہے۔ ■ امرود کے فوائد ٭ امرود قوت ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے۔ ٭ اس کا کھانا مفرح ہوتا ہے۔ ٭ کچا امرود قابض ہوتا ہے جبکہ پکا ہوا کھانے کے بعد ملین ہوتا ہے۔ ٭ دل کو طاقت دیتا ہے۔ ٭ مالیخولیا اور ذہنی پریشانی کو دور کرتا ہے۔ ٭ امرود بھوک بڑھاتا ہے۔ ٭ زکام اور بواسیر میں بے حد مفید ہے۔ ٭ اس کے بیج پیٹ کے کیڑوں کے قاتل ہیں۔ ٭ امرود کے پتے رگڑ کر پلانے سے دست کی بیماری ٹھیک ہوجاتی ہے۔ ٭ اس کے پھولوں کا لیپ آنکھوں کے ورم کیلئےبے حد مفید ہوتا ہے۔ ٭ امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم‘ لوہا اور فاسفورس ہوتے ہیں جو انسانی صحت میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٭ امرود کی چھال کا جوشاندہ بنا کر غرارے کرنے سے مسوڑھوں کی جملہ امراض ٹھیک ہوتی ہیں۔ ٭ امرود دماغ کو تر رکھتا ہے۔ ٭ اگر پھٹکڑی کے ہمراہ امرود کے پتوں کو رگڑکر جوشاندہ تیار کر کے کلیاں کی جائیں تو دانتوں کے درد کو فوراً فائدہ ہوتا ہے۔ ٭ امرود کے پتے رگڑ کر جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے جلن ختم ہوتی ہے اور چھالے نہیں بنتے۔ متواتر استعمال سے جلد آرام آجاتا ہے۔ امرود طبیعت کو نرم کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔ ٭ اس کے پھول رگڑ کر پینے سے (چھان کر) پتے کی پتھری ٹھیک ہوتی ہے بشرطیکہ مرض بڑھا ہوا نہ ہو۔ ٭ امرود کے خشک پتوں کا سفوف زخموں کو خشک کرتا ہے۔ ٭ ضعف معدہ کیلئے اگر ایک سیر کچے امرود میں ڈیڑھ سیر پانی ملا کر اتنا پکایا جائے کہ وہ گل جائیں بعد میں کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح سے پانی نچوڑیں پھر اس پانی میں تین پاؤ چینی ملا کر شربت تیار کریں۔ دو چمچے بڑے ایک گلاس پانی میں ملا کر پینا ضعف معدہ کو بے حد مفید ہے۔ ٭ اگر سرچکراتا رہتا ہو تو امرود کے تازہ پتے ایک تولہ لے کر انہیں ایک سیرپانی میں جوش دے کر چھان لیں اور اس میں آدھا تولہ نمک ملا کر خالی پیٹ دن میں ایک یا دو دفعہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ٭ کھانسی اور نزلہ کو دور کرنے کے لیے آدھا کچا امرود جسے گدرا بھی کہتے ہیں گرم راکھ میں دبا کر تھوڑی دیر کے بعد نکال کر صاف کرکے تھوڑا نمک ملا کر کھانے سے کھانسی اور نزلہ سے یقیناً آرام ہوجاتا ہے۔ ٭ امرود خون کی حدت کو دور کرتا ہے۔ ٭ مثانہ کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ ٭ نزلے کو روکنے کے لیے امرود کی نرم کونپلیں آٹے کے چھان کے ساتھ جوشاندہ بنا کر تھوڑی چینی ملا کر پینے سے فوراً فائدہ ہوتا ہے۔ معدے کی تیزابیت کا دشمن: ٭ بلغم کو روکنے کے لیے امرود کے ساتھ اجوائن دیسی ملا کر کھانا مفید ہوتا ہے۔ ٭ امرود اور اجوائن دیسی ملا کر کھانے سے آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا‘ سرکا گھومنا بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ٭ امرود کا زیادہ کھانا پیٹ میں ہوا پیدا کرتا ہے۔ ٭ امرود پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ ٭ امرود معدے کی تیزابیت کا دشمن ہوتا ہے۔ ۔ ٭ پیٹ کی بے شمار بیماریوں میں امرود کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ ٭ امرود خود ہاضم ہوتا ہے اور دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ۔ ٭ امرود کے استعمال سے آنتیں صاف ہوجاتی ہیں۔ ٭ جگر کا فعل امرود کھانے سے درست ہوجاتا ہے۔ ٭ رات کو منہ میں پانی آنے کی شکایت بھی امرود کے مسلسل استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ ۔ ٭ امرود کو کھانے کے بعد کھانا زیادہ بہتر ہضم ہوتا ہے مگر امرود کھانے کے بعد پانی کم از کم ایک گھنٹے بعد پیا جائے تو بہتر ہے۔ ۔ ٭ پیٹ کا اپھارہ دور ہوتا ہے بشرطیکہ مقدار کے مطابق کھایا جائے۔ ۔ ٭ بواسیری قبض کو دور کرتا ہے۔ ۔ ٭ دائمی قبض دور کرنے کیلئے صبح ناشتے میں آدھ پاؤ سے تین پاؤ تک امرود کالی مرچ اور نمک چھڑک کر کھانا مفید ہے۔ ٭ امرود کے بیج آنتوں میں رکے ہوئے زہریلے اجزاء کو خارج کرتے ہیں۔ ۔۔ ٭ امرود کو صرف سونگھنا ہی متلی کو دور کرتا ہے۔ ٭ منہ کی سوجن دور کرنے کے لیے امرود کے پتوںکو ایک سیر پانی میں جوش دے کر غرارے کرنا مفید ہے۔ ۔ ٭ ہیضے والے کو امرود کے پتوں کا جوشاندہ پلانے سے قے اور دست بند ہوجاتے ہیں۔ ۔ ٭ گردے کی پتھری کو توڑتا ہے۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman/4398 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🌹 پہاڑی کالا دیسی املوک 🌹 پہاڑی کالا دیسی املوک، جو کشمیر اور شمالی پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے، اپنے منفرد ذائقے، غذائی فوائد اور دواؤں خصوصیات کی بنا پر خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہ عام جاپانی املوک سے زیادہ گہرے رنگ کا ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ نسبتاً زیادہ میٹھا، لیکن بعض اوقات قدرے چپچپا ہوتا ہے۔ ■ ذائقہ: پکا ہوا کالا دیسی املوک نہایت میٹھا ہوتا ہے، جبکہ کچے پھل کا ذائقہ کچھ کڑوا یا کھٹا محسوس ہوسکتا ہے۔ پکنے کے بعد اس کا ذائقہ عام جاپانی خورما سے زیادہ لذیذ اور گاڑھا ہوتا ہے۔ ■ طبی فوائد: 1. غذائیت: کالا دیسی املوک میں وٹامن سی اور اے کی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو جسمانی مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ 2. اینٹی آکسیڈنٹس: اس میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں، جو جسم میں سوزش کم کرنے، دل کے امراض سے بچانے اور عمر کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ 3. نظامِ ہاضمہ: اس میں موجود فائبر ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور نظامِ انہضام کے مسائل کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ 4. بلڈ پریشر: اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ ■ مزاج اور استعمال: کالا دیسی املوک کا مزاج روایتی طب کے مطابق سرد اور خشک مانا جاتا ہے۔ اسے موسم سرما میں کھانا مفید ہوتا ہے، خاص طور پر گرم مزاج والے افراد کے لیے۔ سرد مزاج کے افراد اسے اعتدال میں استعمال کریں۔ ■ استعمال کے طریقے: کالا املوک تازہ یا خشک کر کے استعمال ہوتا ہے۔ بعض علاقوں میں اسے جام، مربہ یا جوس کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسے خشک کر کے سردیوں میں چائے کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے، جو جسم کو حرارت اور طاقت فراہم کرتا ہے۔ 🔘 یہ پھل خاص طور پر سرد پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کے لیے قدرت کا ایک تحفہ ہے اور مقامی افراد کی خوراک میں اہم مقام رکھتا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman/5484 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🌹 سندر خانی انگور 🌹 یہ ھے اصل سندر خانی انگور۔۔۔ انگور کی یہ قسم اعلیٰ ترین ھے اور اس کی بہترین قسم افغانستان سے اتی ھے ، شاید بلوچستان کے کسی حصے میں بھی یہ اعلیٰ قسم پائی جاتی ھو ، یہ دکھنے میں بھی بہت خوب صورت اور ذائقے میں میٹھے ، انگریزی میں بھنڈی کو لیڈی فنگر سے تشبیہہ دے کر ویسے لیڈی فنگر کی توہین کی گئی ھے ، اصل لیڈی فنگر بلکہ لیڈی فنگر ٹپ بس یہی سندر خانی انگور سمجھیں ، سائز اور رنگ میں ایک جیسی خوب صورتی ، اور چھلکا بھی باریک سا ۔ قدرت کے کرشمے بھی عجیب ہیں ، ہر پھل ، سبزی اور کاشت کے لئے الگ زمین اور الگ آب و ھوا مقرر ھے ، گو کہ سندر خانی جیسے انگور کی کاشت اب پنجاب کے کچھ حصوں میں بھی ھونے لگی ھے ، مگر اس اصلی افغانی سندر خانی اور ھمارے ہاں کے سندر خانی ٹائپ میں زمین اور آسمان کا فرق ھے ، گو کہ اب افغانی سندر خانی بہت کم آتا ھے ، مگر جب بھی اصل اور نقلی میں موازنہ کرنا ھو ، تو اس کا سائز دیکھیں ، مقامی سندرخانی بڑے ، بھدے ، موٹے اور ہر انگور کا سائز دوسرے سے مختلف ھوگا ، رنگ زردی مائل کی بجائے سبزی مائل ھوتا ھے ، اور کھاتے وقت ہی آپ کو اس کے موٹے چھلکے سے ایسے لگے گا کہ کوئی پلاسٹک کا نقلی انگور منہ میں رکھ لیا ھے ، اور ذائقے میں بھی یہ میٹھے کی بجائے ترش ھوتا ھے۔ https://t.me/islamwitheman/5482 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

"اور اس بچے کا کیا۔۔۔؟" "ہم تب تک میوچل کسٹڈی لے سکتے ہیں کچھ دن وہ تمہارے ساتھ اور کچھ دن وہ میرے ساتھ۔۔۔" "سعد! مجھے خود سے الگ نہ کریں میں نے آپ سے بہت محبت کی ہے میرا اعتبار کریں۔۔۔" وہ سعد کا ہاتھ پکڑ کر زمین پر بیٹھ چکی تھی ۔۔ "وہی نہیں رہا رباب! اعتبار ہی نہیں رہا اب۔۔۔" "ماما آج کا امتحان مس نہیں کر سکتی مجھے فورس نہ کریں۔" "بیٹا اس حالت میں تمہارا باہر جانا ٹھیک نہیں ہے۔ ڈاکٹر نے منع کیا ہے۔" "ماما یہ آخری امتحان ہے بس۔" وہ یہ کہہ کر جانے لگی تھی جب علیم صاحب نے بیٹی کا راستہ روکا تھا۔ "رباب بیٹا آپ کی ماما ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ آپ نہ جائیں میں یونیورسٹی کے ٹرسٹی کو جانتا ہوں امتحان آگے ہو جائے گا۔" رباب کی آنکھوں میں بے ساختہ آنسو آگئے تھے۔ "بابا بہت مشکل سے نقل کئے بغیر امتحان دینے کی عادت ڈالی ہے۔ مجھے بہت جلدی جانا ہے اپنے سسرال واپس۔۔۔ پلیز۔۔۔ اب نہیں پلیز۔۔۔" "اوکے بیٹا رونا نہیں ہے۔۔ ںچے کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ بیگم آپ فکر نہ کریں میں جاتا ہوں رباب کے ساتھ اور ساتھ ہی واپس لاؤں گا۔" وہ ساتھ تو گئے تھے پر واپس ساتھ گھر نہیں آ سکے۔۔۔۔ "بہت بہت مبارک ہو ڈاکٹر رباب علیم۔" سینئر ڈاکٹر نے جب اسے اسکی ڈگری دی تو فرنٹ رو پر بیٹھے اس شخص پر اسکی نظر گئی۔ سعد ابرہیم جس کے چہرے پر بے تحاشہ مسکراہٹ تھی۔ وہ ڈگری کو پکڑے اپنے شوہر کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ایک ایک قدم اسے وہ باتیں یاد دلا رہا تھا جو وہ چاہتی تھی کہ کاش کسی نے اسے نہ بتائی ہوتیں۔ تم نے جاننے کی کوشش نہیں کہ کہ کیوں سعد نے تمہیں اپنایا۔۔۔؟ سعد اپنی جس کزن کو پسند کرتا تھا وہ بھی ڈاکٹر تھی مگر اس نے سعد کو ٹھکرا دیا تھا اسی وجہ سے سعد چاہتا تھا کہ جس سے اسکی شادی ہو وہ بھی ڈاکٹر ہو تاکہ وہ اپنی اس کزن کو جلا سکے مگر قسمت نے کتنا برا کیا نا سعد کے ساتھ تمہارے روپ میں ۔۔۔؟" "بہت بہت مبارک ہو رباب تم نہیں جانتی میں کتنا خوش ہوں اور گھر میں سب کتنی بے چینی سے تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔۔۔" وہ اسے اپنے سینے سے لگانے لگا تھا جب رباب کے ہاتھ درمیان میں تھے انکے۔۔۔ "یہ آپ کے لیے سعد میں ان پر سائن کر چکی ہوں۔۔۔" سعد نے اسکی بات سننے سے پہلے ان پیپرز کو اوپن کیا تھا۔۔۔ "ڈائیورس پیپرز۔۔۔۔؟ رباب۔۔۔۔" "کہتے ہیں زندگی کے کچھ امتحانات ہوتے ہی اس لیے ہیں کہ آپ اپنی زندگی کے ساتھی پہچان سکیں آپ پرکھ سکیں۔۔۔ کہتے ہیں زندگی میں سب نقل نہیں ہوتی میں سمجھ گئی ہوں زندگی کے ہر امتحان کو اپنے بل بوتے پر حل کرنا ہوتا ہے۔۔۔ سعد میں سب سمجھ گئی۔۔۔ اور یہ بھی سمجھ گئی کہ جس رشتے میں آپ اکیلے ہوں وہاں محنت کرنا فضول ہے۔۔۔ جہاں بار بار اعتبار کی یقین دہانی کروائی جائے وہ رشتہ اپنا وجود کھو دیتا ہے۔۔۔ اور جو رشتے وجود کھو دیں انہیں آزاد کر دینا چاہیے ورنہ وہ رشتے بوجھ بن جاتے ہیں۔ اور مجھ میں بوجھ اٹھانے کی ہمت نہیں رہی۔ پچھلے کچھ سالوں سے لگ ہی نہیں رہا کہ میں جی رہی ہوں ۔۔۔ بس لگ رہا ہے کہ سعد ابراہیم کی بیوی زندگی گزار رہی ہے۔۔۔" اپنی باتوں کو ختم کرکے اس نے ہال سے باہر قدم بڑھائے تھے گاڑی سٹارٹ کی اور سیدھی ایک جگہ روکی وہاں زے میں پھولوں کے گلدستے لئے اور اسکے بعد ایک جگہ میں اسکے قدم چلتے گئے اور کچھ دیر بعد وہ گھٹنوں کے بل بیٹھی اس قبر پر سر رکھے جی بھر کر رو دی۔۔۔ "آپ کی ماما نے ٹھیک فیصلہ کیا ہے ناں بیٹا۔۔۔؟" اس چھوٹی سی قبر کی تختی کو بار بار چومتے ہوئے اس نے یہی سوال پوچھا تھا دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے بعد وہ دوسری طرف بڑھی۔۔۔ آنکھیں پھر اشکبار ہو گئیں۔۔۔ "بابا آپ کی بیٹی نے اپنے بل بوتے پر اچئیو کر دکھایا۔۔۔ بابا آپ دیکھ رہے ہیں میری ڈگری۔۔؟" پچھلے کتنے سالوں سے وہ خود سے ایک ہی سول کر رہی تھی۔۔۔ وہ کس کو اعتبار دلا رہی تھی کہ وہ اسکی ہے۔۔۔؟ اپنے شوہر کو یا اپنے آپ کو ۔۔۔؟ یا اپنی زندگی کو۔۔۔۔؟ "میں ہوں تیری، میرا اعتبار کر" ✍ قلم کار سدرہ شیخ https://t.me/islamwitheman/5479 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

رات کے دو بج رہے تھے ہاسپٹل کے اس پرائیویٹ سیکٹر میں ہر سو خاموشی چھائی ہوئی تھی آئی سی یو کے سامنے سعد نگاہیں لگائے بیٹھا تھا جس کے پاس خاموشی سے بیٹھ چکی تھی رباب۔۔۔ "سعد آپ گھر چلے جائیں فریش ہو جائیں آپ ٹھیک ہوں گے تو آنٹی کی کئیر اچھے سے کر سکیں گے۔ یہاں میں ہوں آنٹی کی فکر نہ کریں میں انکی کئیر۔۔۔۔" سعد کے ہاتھ پر اس نے جیسے ہی ہاتھ رکھا سعد جیسے کسی کھوئی ہوئی دنیا سے باہر آگیا ہو۔ "پھر سے غلط دوائی دے کر کئیر کرو گی یا آپریشن تھیٹر میں بت بن کر کھڑی رہنے سے کئیر کرو گی۔۔۔؟ یا اس بار پوری طرح جان سے مار کر کئیر کرو گی ۔۔۔؟ اور اپنا ہاتھ چھڑا لیا تھا اس نے۔ رباب کچھ منٹ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو چکی تھی۔ ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو اسکے بابا نے کہا تھا کہ سب کچھ انڈر کنٹرول ہے وہ سب ڈاکٹرز کا منہ بند کروا چکے تھے۔۔۔ اس لیے تو وہ بے فکر بیٹھی تھی سعد کے سامنے۔۔۔ مگر اب۔۔۔ اب اسے سمجھ آئی کہ جب ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ وہ خطرہ سے باہر ہیں تو سعد نے سب کو خوشی سے بتایا سوائے اسکے۔ کیوں وہ ایک بار بھی اسے ڈھونڈنے کے لیے پلٹا نہیں تھا آپریشن کے بعد۔ کیوں وہ بےفکر ہو گئی تھی۔۔۔؟ "سعد۔۔ ایسی بات نہیں جیسا آپ سوچ رہے ہیں۔۔۔۔" میں نے تمہارے باپ کو فون کر دیا ہے چلی جاؤ یہاں سے۔۔۔ اور دعا کرنا میری ماں کو کچھ نہ ہو۔۔۔ ورنہ تمہاری جان لے لوں گا میں ۔۔۔ چلی جاؤ۔۔۔" وہ جیسے ہی کھڑی ہوئی اس نے اپنے والد کو اپنے سامنے پایا۔۔۔ "سعد بیٹا۔۔۔۔" "ڈائیورس پیپرز بھجوا دوں گا۔۔۔ ہماری جان بخش دیں آپ۔۔۔۔" اور وہ وہاں سے چلا گیا تھا۔۔۔ رباب کی آواز کو ان سنا کر کے۔۔۔ جو اپنے والد کے گلے سے لگ کر بے تحاشہ رونا شروع ہوگئی تھی۔ "آپ کیسے ایسے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ سکتے ہیں علیم صاحب۔۔۔ آپ کی بیٹی ایک مہینے سے گھر بیٹھی ہے ہر وقت روتی رہتی ہے مجھے تو بہت فکر ہونے لگی ہے اسکی اور اب ۔۔۔جب یہ خبر اچانک ملی ہے اسکے بعد آپ کو سعد سے بات کرنی چاہیے۔۔۔" "کیسے کریں بات اس الو کے پٹھے سے۔۔؟ خدا بن گیا ہے انتہائی بدتمیز آدمی ایسے لہجے میں بات کر رہا تھا کہ ہم ایک پل کو نہ رک سکے اسکے گھر میں۔۔۔" "آپ سعد کی امی سے بات کریں وہ تو خاصی سمجھدار خاتون ہیں۔۔" "انکا بس بھی نہیں چل رہا سعد پر اور اس گھر کے لوگ وہ تو آگے ہی نہیں چاہتے تھے کہ ہماری رباب اس گھر کی بہو بنے۔۔۔" وہ زندگی میں اپنی بیٹی کی ہر خواہش پوری کرتے آئے اسے ہر خوشی دیتے آئے مگر اب وہ خود کو بہت مجبور محسوس کر رہے تھے ایک لاچار باپ کی مانند۔ "دھوکا دینے والے کو دوسرا موقع نہیں دینا چاہئے ماں آپ نے ہی تو کہا تھا کبھی دھوکہ دینے والے کو دوسرا موقع نہ دو۔۔۔ میں بھی اب وہی کرنے جا رہا ہوں۔۔۔ اسے طلاق۔۔۔" "سعد بیٹا جو ہوا میرے ساتھ ہوا میں اسے معاف کر چکی ہوں وہ بچی معصوم ہے انجان تھی اسکے جھوٹ سے تم بھی درگزر کردو۔۔۔۔" "نہیں ہو پا رہا درگزر امی وہ جھوٹ بولتی آئی ہر بات پر بات بات پر۔۔۔ آپ جانتی ہیں اسکی غلطی کی وجہ سے آپ کا آپریشن ہوا وہ پاگل انسان آپ کو دوائیاں دیتی آئی۔۔۔" "یہ سراسر الزام ہے مجھ پر سعد میں نے بس ایک بار آنٹی کو دوائی دی تھی۔۔۔" بیڈروم کے دروازے پر کھڑی اسکی آہستہ آواز بھی پورے کمرے میں گونجی تھی سعد اور اسکی امی کھڑے ہوگئے تھے۔۔۔ "تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہاں آنے کی۔۔۔؟" "بس کر دو سعد بیٹا۔۔۔ بہو اندر آؤ۔۔" وہ آگے بڑھتی ہیں کہ سعد اپنی والدہ کا بازو پکڑ لیتا ہے۔ "امی اس نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی آپ کو جان سے مارنے کی۔ میں اسکی سب خطاؤں کو بھلا سکتا ہوں پر اس خطا کو نہیں۔ میں بس آپ کے ٹھیک ہونے کا انتظار کر رہا تھا تاکہ اسے طلاق۔۔۔" "ایم پریگننٹ سعد۔۔۔ پلیز ڈونٹ ڈو دس۔۔۔پلیز۔۔۔" کچھ پل کو سعد بھی شاک ہو گیا تھا۔ "سعد بیٹا! بس اب چھوڑ دو ناراضگی بہو کو واپس بلا لو معاف کر دو بیٹا۔۔۔" وہ آگے بڑھی تھی اور رباب کو اپنے گلے سے لگا لیا تھا مگر سعد وہ اسی جگہ پتھر بنا کھڑا رہا۔ "تم نے میرے یقین کو ٹھیس پہنچائی ہے رباب۔ میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ میں تمہیں اسی شرط پر معاف کروں گا اگر تم وہ سچ کر دکھاو جس پر تم نے جھوٹ بولا۔۔۔" "کیا مطلب۔۔۔؟ کیا اتنی بڑی خوشخبری آپ کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔۔۔؟" "یہ خوشی کی وجہ سے ہی میں تمہیں ایک اور موقع دے رہا ہوں رباب۔ میں چاہتا ہوں اس بار تمہاری ڈاکٹری کی ڈگری تم اپنی قابلیت سے حاصل کر کے یہاں لگاؤ اپنے ہاتھوں سے ۔" اور سامنے دیوار پر لگے اس فوٹو فریم کو اس نے اٹھا کر نیچے پھینک دیا تھا۔ رباب کے وجود میں جان نہیں رہی تھی کہ کچھ کہہ سکے۔ "میری ایم بی بی ایس کی ڈگری اتنی اہم کیوں ہوگئی ہے اچانک سے سعد۔۔۔؟ غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے مجھ سے بھی ہوگئی مگر اس طرح کی شرط۔۔۔؟" "یہی شرط ہے رباب۔ اگر تمہیں اس گھر میں اس کمرے میں میری بیوی کی حیثیت سے واپس آنا ہے تو یہی شرط ہے تاکہ تمہیں احساس ہوسکے۔"

🔷 نقل مارنے کا خمیازہ 🔷 "سیٹھ صاحب آپ اپنی بیٹی کو یہ کلاس تو پاس کروا لیں گے۔ آپ نے آگے کا سوچا ہے کیا ہوگا اسکا۔۔۔؟ آپ اپنی شان و شوکت کے لیے اپنی بچی کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔۔" "آپ نے کچھ زیادہ بول دیا ہے پرنسپل جی اب آپ جا سکتے ہیں سیٹھ صاحب کو غصہ آگیا تو آپ نظر نہیں آئیں گے اس گاؤں میں۔۔۔" سیٹھ صاحب یہ پرنسپل سر جھکا کر تو چلے گئے مگر لگتا نہیں کہ مان جائیں گے۔۔۔" "جانتے ہیں ہم۔۔۔ ہمیں منانا آتا ہے۔۔۔ کر دو انکا بھی انتظام۔۔۔" ۔ اور پھر یوں اس گاؤں کے ایک بہترین سکول سے ایک بہترین ٹیچر کا ٹرانسفر کروا دیا گیا۔ سر اگر آپ مجھے ایسے ہی فرسٹ پوزیشن دے دیتے تو شاید آج آپ یہاں سے کہیں نہ جاتے بلکہ آپ کو پرموشن مل جاتی۔ پرنسپل مسکرا دیئے تھے۔ "زندگی میں ہر امتحان ایسے پاس نہیں ہوتا اور جو ایسے پاس ہو جائے وہ امتحان نہیں ہوتا میرے بچے۔ مجھے آپ کی سوچ پر نہیں آپ کے والد پر افسوس ہے۔ مجھے پریشانی اس دن کی ہے کہ جس دن اصل امتحان آپ کے سامنے آگیا تو کیا کریں گی آپ بیٹا۔۔۔؟؟ اور میں جانتا ہوں ایک دن ایسا آئے گا ضرور۔ وہ ایک ہی امتحان ہوگا آپ کی زندگی کا جس میں آپ نقل کرنا بھی چاہیں تو نہیں کر پائیں گی ۔۔۔ میں اس دن سے ڈر رہا ہوں رباب بیٹا۔" "ہاہاہاہاہاہا میرے بابا سائیں ہیں ناں سب ہینڈل کر لیں گے آپ فکر نہ کریں سر۔" سعد وہ ٹھیک ہو جائیں گی بابا نے ڈاکٹرز کی بیسٹ ٹیم بلوائی ہے۔ وہ اپنے شوہر کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہی تھی جو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر پاگلوں کی طرح چکر لگا رہا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے لاپرواہی ہوگئی ہم سے کیسے انہوں نے وہ ٹیبلیٹ کھا لی۔؟ انہیں وہ دوائی دی کس نے تھی رباب۔۔؟ کیا تمہیں کچھ معلوم ہے۔۔۔؟ رباب نے نظریں چُرا لی تھیں اور پھر کوریڈور کی دوسری طرف سے آتے اپنے والد کو دیکھا تھا جن کی طرف بھاگی تھی وہ۔ بابا مجھ سے سب غلط ہوگیا۔ وہ دوائی میں نے دی تھی سعد کی مدر کو اور وہ ۔۔۔ وہ پوچھ رہے ہیں کہ کس کے کہنے پر انہیں دوائی دی گئی بابا گھر کے ملازم بتا دیں گے سب کچھ۔ بابا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کروں۔ یہ ڈاکٹری میری سمجھ سے باہر تھی بابا۔۔ وہ مکمل گھبرا چکی تھی۔ کچھ نہیں ہوگا ہم ہیں بیٹا ہمارے ہوتے ہوئے تم تک کوئی مصیبت نہیں آسکتی۔ ہم سب ملازموں کی آواز بند کروا دیں گے۔ بس آپ کے منہ سے اب کوئی بات نہ نکلے کبھی۔ آپ نے کبھی کسی کو نہیں بتانا۔۔" وہ دونوں باپ بیٹی انجان باتیں کئے جا رہے تھے۔۔۔ سیٹھ علیم اور رباب کی باتیں سن لی گئی تھیں ۔۔۔ سعد کی خالہ نے جسے رباب ایک نظر نہیں بھاتی تھی۔ سعد کیا ہوا۔۔۔؟ ڈاکٹر کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔؟ ڈاکٹر آنٹی جی ٹھیک تو ہوجائیں گی۔۔۔؟" رباب نے پریشانی کے عالم میں پوچھا جس پر سعد نے ایک نظر اسے دیکھا اور رباب کا ہاتھ پکڑ کر اس نے ڈاکٹروں کی اس ٹیم کے سامنے کھڑا کردیا تھا۔۔ "اگر میری ماں سیریس ہوتی تو میری وائف مجھے پہلے ہی بتا دیتی رباب بتاؤ انہیں، کیا کہا تھا تم نے۔۔۔؟" "دیکھو سعد بیٹا رباب کو۔۔۔" "ایک منٹ انکل۔۔۔ڈاکٹرز آپ کو انکا آپریٹ کرنا ہی ہے تو میری وائف کی سرپرستی میں کرنا ہوگا مجھے اپنی بیوی کے علاوہ کسی پر یقین نہیں ہے۔۔۔" رباب کا سر جھک گیا تھا۔ جانے کیا تھا اس ایک لمحے میں کہ سیٹھ علیم کا دل رک گیا تھا اپنی زندگی میں آج تک انہوں نے اپنی لاڈلی بیٹی کا سر جھکنے نہیں دیا تھا پھر آج کیسے۔۔۔ اس سے پہلے وہ کچھ کہتے رباب نے اپنا ہاتھ چھڑا لیا تھا سعد کے ہاتھوں سے۔ "سعد میں کیسے آپریشن کر سکتی ہوں۔۔؟ دیکھیں میرے ہاتھ ابھی سے کانپ رہے ہیں میں نہیں کر سکتی ۔۔ آپ ڈاکٹرز کو انکا کام کرنے دیں۔۔۔" "رباب آپ بھی تو ڈاکٹر ہیں بیٹا۔۔۔ پاکستان کی ٹاپ ڈاکٹرز میں سے میری بہن کا آپریشن تو آپ ہی کریں گی سعد بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔۔۔" خالہ نے رباب کے کندھے پر ہاتھ رکھا تھا۔ "رباب میں نے کبھی کچھ نہیں مانگا تم سے۔ میری ماں کو بچا لو میری جان۔۔۔" رباب کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لئے سعد نے سرگوشی کی تھی۔ "آپ ڈاکٹر ہیں بھی یا نہیں۔؟ آپ کی وجہ سے مریض کی جان جاسکتی تھی۔ پیچھے ہٹ جائیں۔۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے ڈاکٹر کو بلا لیا گیا تھا اور وہ ایک کارنر پر کھڑی رہ گئی تھی ماضی کی ان باتوں کے ساتھ۔۔۔ "یہاں تو تمہارے والد نے تمہارے نمبر لگوا دئیے شہر جا کر کیا بنے گا تمہارا ۔۔۔؟" "اس بورڈ میں تو پاس کروا لیا آگے کیسے پاس ہوگی۔۔۔؟ ڈاکٹر تو تم بننے سے رہی رباب۔۔۔" ۔ جس دن اصل امتحان آپ کے سامنے آگیا تو کیا کریں گی آپ بیٹا۔۔۔؟؟ اور میں جانتا ہوں ایک دن ایسا آئے گا ضرور وہ ایک ہی امتحان ہوگا آپ کی زندگی کا جس میں آپ نقل کرنا بھی چاہیں تو نہیں کر پائیں گی۔۔۔ میں اس دن سے ڈر رہا ہوں رباب بیٹا۔۔۔" رباب ان سوچوں سے تب واپس آئی جب پیشنٹ کو آئی سی یو شفٹ کر دیا گیا تھا۔

🌴 آمدن کم اور خرچ زیادہ 🌴 آمدن کم، خرچ زیادہ ۔۔۔ اس دور کی تلخ حقیقت۔۔۔ ‏ایک بندہ باھر پردیس میں مزدوری کیلیے گیا ھوا تھا جب وہ باہر سے واپس آیا تو دیکھا کے گھر میں نوکر چاکر گاڑیوں کی ریل پیل لگی ہوئی ہے۔ ہر طرف خوشحالی ہر کمرے میں اے سی چل رہا ہے۔ وہ بڑا حیران ہوا کے جتنے پیسے میں بھیجتا تھا، ان میں یہ سب تو نہیں ہو سکتا۔ جب حساب کیا تو پتہ لگا کہ 40 لاکھ سال کا بھیجتا تھا جبکہ گھر والے 60 لاکھ خرچ کرتے تھے۔ گھر والوں سے ‏پوچھا کہ باقی کا 20 لاکھ کہاں سے آتا تو پتہ لگا وہ قرض لیتے تھے جس سے قرض 100 لاکھ چڑھ گیا۔ بندہ بہت پریشان ہوا اور سوچا اس کو ٹھیک کرنا ہے۔ بھائیوں نے بتایا کے فوری 10 لاکھ قرض کی قسط بھی واپس دینی ہے اور 20 لاکھ اضافی خرچ والا بھی چاہیے۔ اپنا اکاونٹ دیکھا تو اس میں صرف 9 لاکھ تھے۔ ‏مرتا کیا نا کرتا۔ بیچارے نے دوستوں سے فوری ادھار مانگا تاکہ قسط بھی اتارے اور اضافی خرچ بھی پورا کرے۔ پھر اس نے فالتو نوکر نکالنے کا سوچا تو پتہ لگا ان سے تو کئی سال کا معاہدہ ہے کام کریں نہ کریں تنخواہ دینی ہوگی۔ بجلی کا پتہ لگا کے کئی ماہ سے بل نہ جمع کروانے سے 12 لاکھ تک چڑھ چکا ہے۔ ‏خیر بڑی زور زبردستی اور گھر والوں کی ناراضگی مول لیکر پہلے سال اس نے 60 لاکھ سے خرچہ کم کرکے 53 لاکھ کیا لیکن ابھی بھی آمدن سے 13 لاکھ کا فرق تھا لہذا مزید قرض لیکر فرق ادا کیا اور مزید سختی شروع کر دی، جس سے دوسرے سال خرچ اپنی کمائی کے قریب 44 لاکھ پر لے آیا۔ ‏اب ساری کوشش یہ ہے کے اپنی آمدن 40 لاکھ سے بڑھائے تاکہ گھر والوں پر سختی کم ہو اور حالات بہتر ہوں۔ گھر والے کہتے ہیں تمہارے آنے سے پہلے سب اچھا بھلا چل رہا تھا تم نے تو ہماری زندگی عذاب کردی !!! منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 "اندھوں کا دیس" 🔷 انگریزی ناول نگار HG Wells نے اس کو پہلی بار 1936 میں شائع کیا گیا تھا اور آج بھی یہ باربار چھپ رہا ہے۔ اس کہانی میں مصنف ہمیں ایک عجیب و غریب بیماری کے بارے میں بتاتا ہے- برف پوش پہاڑوں کے بیچوں بیچ دنیا سے الگ تھلگ ایک کٹے ہوئے دور افتادہ گاؤں میں ایک بیماری پھیل گئی تھی اور اس بیماری نے گاؤں کے تمام مکینوں کو اندھے پن کی بیماری میں مبتلا کر دیا تھا۔ اس بیماری کے بعد سے اس گاؤں کا دنیا سے رابطہ بالکل منقطع ہوگیا تھا. کوئی آنکھ سلامت نہ رہی تھی، کوئی شخص گاؤں چھوڑ کر باہر نہ جا سکتا تھا۔ سو یہ تمام لوگ مکمل طور پر اندھوں میں تبدیل چکے تھے اور ان کی اولادیں بھی نسل در نسل نابینا پیدا ہونے لگی تھیں۔ گاؤں کے سب مکین اندھے ہو چکے تھے اور ان میں ایک بھی آنکھ سلامت نہ تھی، کوئی بھی دیکھنے والا شخص اب باقی نہ بچا تھا۔ ایک دن ایک کوہ پیما نیونز غلطی سے وہاں آ نکلا، جب وہ پہاڑ سر کرنے کی مشق کر رہا تھا تو اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پہاڑ کی ایک بلند و بالا چوٹی سے سیدھا نیچے اس گاؤں میں گر گیا۔ نیونز کو کوئی تکلیف نہ پہنچی کیونکہ یہ برفانی گاؤں گھنے درختوں سے ڈھکا رہتا تھا اور نیونز کو ان درختوں نے اپنی گود کا سہارا دے کر بچا لیا تھا۔ چنانچہ وہ نیچے اترا اور جب اس نے گاؤں کا تشویشناک منظر دیکھا تو اس کا پہلا تبصرہ یہ تھا؛ "اس گاؤں کے کسی بھی گھر میں روشنی کے لیے کھڑکیاں نہیں بنی ہوئی تھیں اور گھروں کی دیواروں کو مختلف رنگوں کے پینٹس سے بے ترتیب انداز میں پینٹ کیا گیا تھا." یہ منظر دیکھ کر نیونز نے اپنے دل میں کہا کہ؛ “جس کسی نے بھی یہ گھر بنائے ہیں وہ ضرور اندھا ہوگا۔” چنانچہ یہ کوہ پیما گاؤں کے عین بیچوں بیچ پہنچ گیا اور لوگوں کو پکارنے لگا - اس نے دیکھا کہ لوگ اس کے قریب سے گزرتے جا رہے ہیں اور کوئی بھی اس کی طرف مڑ کر نہیں دیکھ رہا، یہانتک کہ نیونز کو پتہ چل گیا کہ وہ واقعی اندھوں کے دیس میں موجود ہے! وہ گاؤں کے لوگوں کے ایک گروہ کے پاس پہنچ گیا اور انہیں جاننے کی کوشش کرنے لگا: کہ یہ کون لوگ ہیں اور کیا حالات تھے جس کی وجہ سے یہ سب نابینا ہوگئے، یہ لوگ اب کیسے دیکھتے ہیں، کیسے زندگی گزارتے ہیں اور دوبارہ کیسے ٹھیک کیے جا سکتے ہیں۔ اس نے لوگوں کے سامنے اپنے سوالات بار بار دہرائے کہ وہ کیسے دیکھتے ہیں؟ اور آنکھوں کے بغیر کیسے رہ لیتے ہیں؟ اندھے لوگوں نے اس کو سیدھا سادہ جواب دینے کے بجائے الٹا نیونز کا مذاق اڑایا اور وہ اس کو طنز و استہزاء کا نشانہ بنانے لگے- یہ نابینا افراد اپنی دیوانگی کی حالت میں اس سے زیادہ آگے بڑھ گئے جب انہوں نے اس کوہ پیما کو کہا کہ وہ نارمل انسان نہیں ہے کیونکہ اس کی آنکھیں ہیں وہ دیکھ سکتا ہے، نارمل انسان تو وہ ہوتا ہے جو دیکھ ہی نہ سکتا ہو! اس گاؤں والوں نے اسے دیوانہ بنا دیا اور کچھ لوگوں نے اس کو بتایا کہ وہ اس کا مذاق اڑانا تب ہی ترک کریں گے جب وہ اپنی آنکھیں نکال دے گا، اور ان کی طرح مکمل طور پر اندھا ہو جائے گا، سب اندھوں نے مل کر اس کو ان کی طرح اندھا ہونے کا کہا - اس کہانی کا ہیرو "اندھوں کے دیس میں" بینائی کا مطلب سمجھانے میں بری طرح سے ناکام رہتا ہے، کیونکہ اندھا بھلا کیا سمجھے کہ بینائی کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ چنانچہ وہ اس اندھوں کے ملک سے بھاگ گیا اس سے پہلے کہ وہ لوگ اس کی آنکھیں نکال دیتے وہ یہ دیکھ کر حیرت میں پڑ گیا تھا کہ بھلا ان بیمار لوگوں کا اندھا پن کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے، جب وہ آنکھوں والے تندرست شخص کو ہی بیمار سمجھتے ہیں۔؟ "اندھوں کا ملک" ہر وہ معاشرہ ہے جس میں جہالت، کم علمی، کرپشن، بدعنوانی، پسماندگی، غربت، تشدد اور ہٹ دھرمی کا غلبہ ہو، اور کوئی بھی اہل بصیرت آواز جب اٹھائے تو اس کو رد کر دیا جاتا ہو؛ جہاں حکیم، صاحب علم و حکمت اور دانشمندوں کو لوگوں کی جہالت، کج فہمی اور کم عقلی اور تشدد کا سامنا ہو۔ ہر وہ دیس "اندھوں کا دیس ہے" جہاں پوری قوم چھوٹے چھوٹے گروہوں میں تقسیم در تقسیم ہو چکی ہو، اور لوگوں کا ہر گروہ خود کو افضل سمجھے اور دوسرے ہر گروہ سے نفرت رکھتا ہو - ہر وہ دیس "اندھوں کا دیس ہے" جہاں ہر شخص خود سے مختلف دوسرے شخص کو نقصان پہنچانے، تکلیف دینے کا جھوٹا جواز تلاش کر کے اس پر ظلم و ستم کرتا ہو- اندھوں کا دیس ہر وہ معاشرہ ہے جہاں لوگوں کو بس اس چیز سے سروکار ہو کہ انہوں نے دوسروں سے کیا لینا ہے، نہ کہ انھیں کیا دینا ہے! منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌷 ماضی کی یادیں 🌷 ہم نے دو صدیاں دیکھ لی ہیں۔۔۔ 1977 کو میری پیدائش ہوئی اس دور میں سب سے بہترین سواری سائیکل اور تانگے میں درمیان والی سیٹ ہوا کرتی تھی اور جو تانگے میں درمیان والی سیٹ میں بیٹھتا تھا وہ بڑا ٹوری ہوتا تھا۔ موبائل اور انٹرنیٹ کا نام و نشان نہیں تھا اور ہم سائیکل بڑے شوق سے چلاتے تھے جس میں قابل ذکر جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو قینچی چلاتے تھے تو کینچی چلانے میں بڑا مزہ اتا تھا۔ اور دیہات کی زندگی میں ہم اپنے ڈیرے میں مہمانوں کی مہمان نوازی اپنے ہاتھوں سے کیا کرتے تھے اور ہمارے ہاں کئی کئی دنوں تک مہمان ٹھہرا کرتے تھے کوڑیوں پر سفر کیا جاتا تھا لمبا لمبا سفر۔ اور فوتگی کی اطلاع بھی بذریعہ پیغام رساں بندے کے بھیجی جاتی تھی اور شادیاں بھی کئی دن تک طویل ہوتی تھیں اور فوتگی بھی کئی دن تک طویل ہوتی تھی۔ کچے گھر ختم ہو گئے اور سچے دل بھی ختم ہو گئے اور اس کی جگہ پکے گھروں نے لے لی۔ دیہاتوں میں بھی اور شہروں میں تو پہلے ہی پکے ہوا کرتے تھے۔ تو ہم نے وہ دور دیکھا ہے جب ہم لکن مٹی، گلی ڈنڈاجیسی کئی ہیلتھی گیمز کھیلا کرتے تھے۔ اور میرے بچپن کا وہ دور بہت پیارا دور تھا جب تک میں سٹوڈنٹ رہا اور ذمہ داریوں کا بوجھ نہیں پڑا وہ دور اج بھی بہت یاد اتا ہے وہ کیا خوب کسی شاعر نے کہا ہے۔۔۔ یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو بھلا لے لو مجھ سے یہ میری جوانی لوٹا دو مجھ کو وہ بچپن کا ساون وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5473 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌺 ماضی کی سچائی 🌺 ہمارا بھی ایک زمانہ تھا! پانچویں جماعت تک ھم سلیٹ پر جو بھی لکھتے تھے اسے زبان سے چاٹ کر صاف کرتے، یوں کیلشیم کی کمی کبھی ہوئی ہی نہیں۔ پاس یا فیل ۔۔ صرف یہی معلوم تھا، کیونکہ فیصد سے ہم لا تعلق تھے۔ ٹیوشن شرمناک بات تھی، نالائق بچے استاد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سمجھے جاتے۔ کتابوں میں مور کا پنکھ رکھنے سے ھم ذہین، ہوشیار ھو جاینگے، یہ ھمارا اعتقاد بھروسہ تھا۔ بیگ میں کتابیں سلیقہ سے رکھنا سگھڑ پن اور با صلاحیت ہونے کا ثبوت تھا۔ ہر سال نئی جماعت کی کتابوں اور کاپیوں پر کورز چڑھانا ایک سالانہ تقریب ہوا کرتی تھی۔ والدین ہمارے تعلیم کے بارے زیادہ فکرمند نہ ہوا کرتے تھے اور نہ ہی ہماری تعلیم ان پر کوئی بوجھ تھی، سالہا سال ہمارے والدین ہمارے اسکول کی طرف رخ بھی نہیں کیا کرتے تھے، کیونکہ ہم میں ذہانت جو تھی۔ اسکول میں مار کھاتے ہوئے یا مرغا بنتے ہوئے ہمارے درمیاں کبھی انا (ego) بیچ میں آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوا۔ انا کیا ہوتی ہے یہی معلوم نہ تھا۔ مار کھانا ہماری روزمرہ زندگی کی عام سی بات تھی ، مارنے والا اور مار کھانے والا دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہ ہوا کرتی تھی۔ ھم اپنے والدین سے کبھی نہ کہہ سکے کہ ہمیں ان سے کتنی محبت ہے۔ نہ باپ ھمیں کہتا تھا۔ کیونکہ I love you کہنا تب رائج نہ تھا اور ہمیں معلوم بھی نہ تھا، کیونکہ تب محبتیں زبان سے ادا نہیں کی جاتی تھیں بلکہ ہُوا کرتی تھیں۔ رشتوں میں بھی کوئی لگی بندھی نہیں ہوا کرتی تھی، بلکہ وہ خلوص اور محبت سے سرشار ہوا کرتے تھے۔ سچائی یہی ھے کہ ھم یا ہماری عمر کے قریب سبھی افراد اپنی قسمت پر ہمیشہ راضی ہی رہے، ہمارا زمانہ خوش بختی کی علامت تھا، اسکا موازنہ آج کی زندگی سے کر ہی نہیں سکتے....! 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

ایک لڑکا لڑکی کبھی دوست نہیں ہو سکتے، ہاں کلاس فیلو ہو سکتے ہیں، جب سٹڈی ختم ہوئی رابطہ ختم. لیکن دوستی تو وہ ہوتی جو مستقل رہے. محبت تم نہیں کرتی، دوستی پر تمھیں اعتراض ہے. اچھا منہ بولی بہن بن جاؤ. میں اتنی اچھی لڑکی کھونا نہیں چاہتا. میں بھی اتنی اچھی لڑکی گنوانا نہیں چاہتی. میں نے دل میں سوچا. یہ اس کا آخری حربہ تھا محبت اور دوستی میں دال نہ گلی تو منہ بولی بہن.. اچھا بھائی بہن بن کر کیا ہو گا؟ میں نے پوچھا۔ دونوں ساتھ وقت گزارا کریں گے، اپنی ہر بات بتایا کریں گے، صبح صبح اکٹھے سیر کو جایا کریں گے، جاگنگ کریں گے، ٹینیس کھیلیں گے، بہت خوش رہیں گے دونوں. یہ زندگی بورننگ نہیں لگتی تمھیں جو گزار رہی ہو، تھوڑا سا بدلو تم خود کو. دیکھنا کتنی خوشیاں ملتی ہیں، سچی بھائی بہن والا رشتہ ہوگا، کوئی نقصان نہیں… اور اس دوران تم بہن لفظ کا سہارا لے کر مجھ سے اپنی ذہنی تسکین حاصل کرتے رہو، نظروں سے ہی میرے چہرے کو چھوتے رہو، ٹینس کھیلتے ہوئے میرے بدن کے اتار چڑھاؤ کو للچائی نگاہوں سے دیکھتے رہو، تمھارا وقت رنگین ہو جائے گا. میں خاموش نظروں سے کہہ رہی تھی، وہ کن اکھیوں سے دیکھتا ہوا جواب کا منتظر تھا۔ سوری میری خوشیاں، کھابے، سیر، جاگنگ، زندگی کے رنگ، ٹویسٹ، قہقہے، دکھ سکھ کسی غیر مرد کے محتاج نہیں. میں اپنے پاپا کے ساتھ سیر کو جاتی ہوں. باپ کی شفقت بھری گفتگو بہت لطف دیتی ہے. میری ماں میری سب سے اچھی دوست ہے، میرے دکھ سکھ کی ساتھی ہے. میری سکھیاں کھابے اُڑانے میں لاجواب ہیں، اُن کے ساتھ میرا وقت بہت اچھا گزرتا ہے. میرے ٹیچرز میرے رہنما ہیں. اپنے بھائی کے ساتھ میں گھنٹوں باتیں کرتی ہوں، معصوم شرارتیں دو منٹ میں ناراض دو منٹ میں راضی، ایک دوسرے کے بنا ذرا وقت نہیں گزرتا، اس کے پیچھے بائیک پر بیٹھے ہوئے میں آزاد فیل کرتی ہوں، اس کے ساتھ شاپنگ کا جواب نہیں. میں بہت خوش ہوں. ایک نیا رشتہ بنا کر میں ان سب رشتوں کی مٹھاس نہیں کھونا چاہتی۔ پتہ نہیں لڑکیوں کی حسین زندگی غیر مردوں سے ہی کیوں جڑی ہوتی ہے؟ خوبصورت خوابوں کے چکر میں عمر بھر کے لیے آنکھیں زخمی کروا لیتی ہیں. اتنا کہہ کر میں چلی آئی. اس کا ری ایکشن کیسا تھا؟ میں نے دیکھا نہیں، لیکن اسے ایک سبق ضرور مل گیا تھا. میں نے گھر آ کر سجدہ شکر ادا کیا اور آنکھ اشکبار ہو گئی. میرے اللہ تو مجھےایسے ہی ثابت قدم رکھنا، اس عہد کی پیداوار ہو کر بھی میرے قدم ذرا نہ ڈگمگائیں. منقول ۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5473 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 اس دور کی ثابت قدم لڑکی 🌹 میں کسی بھی غیر مرد کی محتاج نہیں!! میرا نام لاریب ہے. کالج میں ایک لڑکے نے مجھ سے اظہار محبت کیا. اسے میں نے بہت سمجھایا لیکن اُسے ذرا اثر نہیں ہوا. وہ کٹر ٹھرکی تھا یا پھر اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ کوشش جاری رکھو، ایک نہ ایک دن مان ہی جائے گی. میں اُس کی باتیں سن کر ہنستی تھی، وہ دل میں خوش ہوتا تھا کہ ہنسی تو پھنسی، پر اُسے یہ کہاں معلوم تھا میری ہنسی کا مطلب ہے کہ ہنسوں تو کبھی نہ پھنسوں. آج پھر وہ چلا آیا تھا. اچھا تو تمھارا یہ دعوی ہے کہ تم محبت کرتے ہو مجھ سے، کیا ہوتی ہے محبت؟ کچھ معلوم ہے اس کے بارے میں. جس سے محبت ہو اس کے حقوق کا علم ہے تمھیں. یہ فرائض سر انجام دینے کے قابل ہو تم. اُس کے چہرے پے حیرانیوں کے سائے لہرانے لگے. اُسے ان گہری باتوں کا علم ہی کہاں تھا. وہ تو بس فلموں، ڈراموں کی آغوش میں جوان ہو کر ہزاروں نوجوانوں کی طرح اپنی فطری ضروریات کے ہاتھوں مجبور ہو کر محبت کا نام اپنی روح میں سمو چکا تھا. سچ میں جب سے تمھیں دیکھا ہے، میرا چین و سکون لٹ گیا ہے. ہر جگہ تم ہی دکھائی دیتی ہو ،میں سچی محبت کرتا ہوں، پلیز مان جاؤ نا. کیا مان جاؤں؟ میں نے بے نیازی سے پوچھا. تم بھی محبت کر لو مجھ سے، بہت خوش رکھوں گا تمھیں، ہر بات مانوں گا۔ اچھا میری ہر بات مانو گے. ہاں! ہر بات مانوں گا، تم نہیں جانتی تمھاری یہ عام سی آنکھیں میرے لیے کتنی خاص ہیں. لوگوں کو تو محبوبہ کی آنکھیں جھیل جیسی گہری لگتی ہیں، تم انھیں عام کہہ رہے ہو. آپ نے خود ہی تو کہا تھا کہ بناوٹی باتیں آپ کو پسند نہیں، یہ سب جھوٹی تعریفیں ہوتی ہیں، اس لیے سچ بتا رہا ہوں کہ چاہے یہ آنکھیں عام سی ہیں پر میرے لیے تو خاص ہیں. خاص کیوں ہیں؟ وجہ بتاؤ. کیونکہ ان سے ذہانت ٹپکتی ہے، جب آپ کے لب پھول برساتے ہیں تب یہ بھی پورا ساتھ دیتی ہیں، ایسا لگتا جیسے یہ بھی بول رہی ہوں.. اوہ! تو محبت کی پہلی سیڑھی چڑھ ہی گئے ہو تم. اچھا بتاؤ، میری ہر بات مانو گے؟ ہاں ہر بات.. تو پھر میری محبت اپنے دل سے نکال دو، اگر تم سچی محبت کرتے ہو مجھ سے تو میری یہ بات بھی مانو گے. اُس کی آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگا تھا جسے اندر ہی اندر جذب کرنے کی وہ ناکام کوشش کر رہا تھا. ٹھیک ہے آئندہ آپ نہیں دیکھو گی مجھے. یہ کہہ کر وہ خاموشی سے چلا گیا. اس لیے کہ وہ مجھے یقین دلانا چاہتا تھا کہ واقعی مجھ سے سچی محبت کرتا ہے. میرے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی. میں نے دل میں سوچا کہ تم مجھے بیوقوف نہیں بنا سکتے. کافی دن گزر گئے، اُس نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی، کوئی کال نہ میسیج. پھر ایک دن وہ خود ہی میرے پاس چلا آیا. میں نے تمہاری محبت اپنے دل سے نکال دی ہے. اب تم میرے لیے ایک عام عورت ہو. لفظ عورت سن کر میں کھلکھلا کر ہنس پڑی.. پتہ میری محبت کیوں نکلی ہے تمہارے دل سے؟ کیونکہ یہ محبت کبھی تھی ہی نہیں، محبت کبھی دل سے نہیں نکلتی بشرطیکہ سچی ہو. محبوب کے ساتھ حقیقی پل تو دور کی بات، کبھی خیالوں میں بھی اس کا ہاتھ تک پکڑنا نصیب نہ ہو، اور نہ ہی وہ شدتوں کو جانتا ہو، پھر بھی دل سے محبت نہیں نکلتی. وہ شرمندہ سا ہوا. تمھیں کیا پتہ میں کتنا رویا ہوں؟ کتنی راتیں جاگ کر گزاری ہیں؟ کتنا سوچا ہے؟ پھر میں نے خود کو سمجھایا کہ میں تمہاری بات مانوں گا، فریادی بن کر اب نہیں آؤں گا، اس لیے کہہ رہا ہوں محبت ختم ہو گئی. شادی تو ویسے بھی تمہارے ساتھ نہیں ہو سکتی. کیوں مجھے خارش ہے؟ میری رگ مزاح پھڑک اٹھی. پھر ہنستے ہوئے اس نے بتایا کہ ہمارے خاندان والے برادری سے باہر شادی نہیں کرتے. تو کیا تمھارے خاندان والے برادری سے باہر محبت کر لیتے ہیں؟ وہ چپ رہا، کیا جواب دیتا. خیر میں تم سے دوستی کرنا چاہتا ہوں، تم بہت اچھی لڑکی ہو، اگر تم میری محبت میں گرفتار ہو جاتیں تو میری نظروں میں اپنی اہمیت کھو دیتیں، اور ہم لڑکے واقعی ایسی لڑکیوں سے محبت تو خوب کرتے ہیں پر شادی نہیں. اب کے حیران ہونے کی باری میری تھی. میری پلاننگ کامیاب ہوئی تھی. وہ سچ مان رہا تھا. پر میں اس کی دوسری چال بھی سمجھ گئی. مرد کو بسس سیٹیسفیکشن چاہیے ہوتی ہے، چاہے ذہنی ہو یا جسمانی، جب اُسے یقین ہو گیا کہ میں واقعی ہاتھ آنے والی نہیں تو اُس نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا. وہ میرے ساتھ باتوں سے ذہنی تسکین چاہتا تھا، وقت اچھا گزارنا چاہتا تھا. اچھا دوستی کر کے کیا کریں گے؟ اچھے دوست کیسے ہوتے ہیں؟ میں نے اس سے پوچھا. ہم اپنی ہر بات ایک دوسرے سے شیئر کیا کریں گے، میں آپ کو گفٹ دیا کروں گا، اکھٹے شاپنگ پر جائیں گے، خوب گھومیں پھریں گے، کھابے اڑائیں گے، دکھ سکھ کے ساتھی، بالکل اچھے دوست بنیں گے ہمیشہ ساتھ رہنے والے. محبت کی جگہ اب دوستی کا لفظ آ گیا تھا مگر ترجیحات اور مقاصد و معاملات وہی تھے.