cookie

ما از کوکی‌ها برای بهبود تجربه مرور شما استفاده می‌کنیم. با کلیک کردن بر روی «پذیرش همه»، شما با استفاده از کوکی‌ها موافقت می‌کنید.

avatar

قاسمی دار الافتاء چینل

#تحقیقی مسائل اور فقہ حنفی کا مدلل مجموعہ جس میں آپ حضرات کو الحمدللہ فقہاء کی عبارت سے مزین مسائل روزانہ بطور استفادہ حاصل ہونگے چینل لنک @qasmidaruliftachannel مسائل پوچھ تاچھ کے لئے قاسمی دار الافتاء میں شمولیت اختیار کریں. گروپ لنک @qasmidarulifta

نمایش بیشتر
کشور مشخص نشده استزبان مشخص نشده استدسته بندی مشخص نشده است
پست‌های تبلیغاتی
213
مشترکین
اطلاعاتی وجود ندارد24 ساعت
اطلاعاتی وجود ندارد7 روز
اطلاعاتی وجود ندارد30 روز

در حال بارگیری داده...

معدل نمو المشتركين

در حال بارگیری داده...

*مولانا انظر الاسلام صاحب قَاسمی غفرلہ↓↓↓* *91624 62326* *_العْبد_*: *محمّد عَلی جوہر قاسمی سوپولوی ↓↓↓* *7250161121* *_Nomani Darulifta_*
نمایش همه...
*_🌻✾ ﷽✾🌻_* *_❃السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاته❃_* *✿🌕ـ نعمـانی دار الافتـاء تقویم ـ🌕✿* *_❀_Nomani_Darul_ifta_❀_* *❁📝 ــ آج کی تاریخ ــ📝 ❁* *✺ 🌙= ٢٦/ رمضان-؁١٤٤٣ .✺* *🌍... 28 ـ اپریل...2022...🌍* *✾🌷…بروز ــ جمعرات ــ...🌷✾* *📚- _آج کا درس نَمبر_330ـ📚* *_•┈┈••✾❁❁❁❁❁•✾••┈┈•_* *✹ـ اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح ـ✹* *•┈┈┈••✾••✾••┈┈┈•* *_★بِسم الله الرّحْمٰن الرّحيم★_* *_❃اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن❃‌_* *--روزے کے اہم اہم مسائل--* *✰﴿ عیدین کے مسائل: ﴾✰* *••••﴿عیدین کی شرائط﴾•••••* ﴿۱﴾۔بڑےشہروں اورقصبات میں جہاں اقامت جمعہ کےشرائط پائےجاتےہوں(مثلاًوہاں کی آبادی کم ازکم تین ہزارہویاضروریاتِ زندگی بآسانی مہیاہوں وغیرہ) وہاں عیدین کی نمازپڑھناواجب ہے، البتہ جہاں شرائط جمعہ نہ پائی جاتی ہوں وہاں عیدپڑھنامکروہ تحریمی ہے۔{درمختار مختارمع الشامی زکریا، ۳- ۴۵-۴۶، امدادالمفتین، ۴۰۷} •••••﴿عیدین کاوقت کب شروع ہوتاہے؟ ﴾••••• ﴿۲﴾۔عیدین کی نمازکاوقت طلوعِ افتاب کےتقریباًپندرہ منٹ کےبعدشروع ہوجاتاہے، لیکن نمازکاایساوقت مقرکیاجائےکہ لوگ تمام تیاریاں کرکےبسہولت عیدگاہ میں حاضرہوسکیں۔{مراقی الفلاح مع طحطاوی، ۲۹۰، شامی زکریا، ۳/ ۵۲، رحیمیہ، ۵/ ۵۵} •••••﴿نمازِعیدشہرسےباہرعیدگاہ میں پڑھنا﴾••••• ﴿۳﴾۔نمازِعیدین شہرسےباہرنکل کرعیدگاہ میں پڑھناسنت ہے۔{درمختار مع الشامی زکریا، ۳/ ۴۹، دارالعلوم، ۵/ ۱۸۵} •••••﴿شہرکی متعددمساجدمیں نمازِعید﴾••••• ﴿۴﴾۔شہرکی متعددمسجدوں میں نمازِعیداداکرنےکی اجازت ہے۔{درمختارمع الشامع زکریا،۳/ ۵۹ دارالعلوم، ۵/ ۱۸۴} •••••﴿نمازعیدگاہ سے پہلےشہرکی مساجدمیں نمازکاحکم ﴾••••• ﴿۵﴾۔عیدگاہ میں نمازہونےسےپہلے شہرکی مسجدوں میں نمازعیدبلاکراہت جائزہے۔{شامی زکریا، ۹/ ۴۶۰، ہدایہ، ۴/ ۴۳۰، ہدایہ اشرفی، ۴/ ۴۴۶} •••••﴿عیدکی تیاری﴾••••• ﴿۶﴾۔عیدکےدن غسل کرنا، مسواک کرنا، اچھےکپڑےپہننااورخوشبووغیرہ لگانا مستحب ہے۔{عالمگیری، ۱/ ۱۴۹} •••••﴿عیدالفطرمیں عیدگاہ جانےسےپہلےکچھ کھاناپینامستحب ہے﴾••••• ﴿۷﴾۔عیدالفطرمیں عیدگاہ جانےسےپہلےطاق عددچھوارےیاکھجورکھاکرجانامستحب ہےاگریہ میسرنہ ہوتوکوئی بھی میٹھی چیزکھالیناکافی ہے، اس موقع پرکسی خاص شیرینی کی تخصیص ثابت نہیں۔{البحرالرائق کراچی، ۲/ ۱۵۸، رحیمیہ، ۱/ ۲۸۱} •••••﴿عیدگاہ پیدل جانامستحب ہے﴾••••• ﴿۸﴾۔عیدگاہ پیدل جاناسنت ہےاورہاں واپسی میں سوارہوکرآنےمیں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔{درمختار مع الشامی زکریا، ۳/ ۴۹} •••••﴿نمازِعیدسےقبل گھریاعیدگاہ میں نفلیں پڑھنا﴾••••• ﴿۹﴾۔نمازِعیدسےقبل گھریاعیدگاہ میں نفلیں پڑھناجائزنہیں ہے، حتیٰ کہ عورتیں بھی اس دن اشراق اور چاشت کی نماز اس وقت تک نہ پڑھیں جب تک عیدکی نماز باجماعت نہ پڑھ لی جائے۔{شامی زکریا، ۳/ ۵۰، امدادالمفتین، ۴۰۷} ✰••••••••﴿تنبیہ: ﴾••••••••✰ بعض لوگ عیدگاہ پہنچ کرنمازِعیدسےقبل نمازیں پڑھتےہیں، اورپوچھنے پرکہتےہیں کہ ہم فجرکی قضانمازپڑھ رہےہیں ۔تواجتماعی طورپرعیدگاہ میں قضاپڑھناطرح طرح کی چہ می گوئیوں اورانتشارکاسبب بنتاہے، اس لئےاس طریقہ سےاحترازلازم ہے۔ اول تومسلمان کی یہ شان نہیں ہے کہ کوئی نمازقضاکرےاوراگربالفرض قضاہوجائےتواسےبرسرعام پڑھنےکےبجائےگھرمیں کرےتاکہ اپنی کوتاہی مخلوق کےسامنےنہ آسکے۔ •••••﴿نمازِعید کی نیت﴾••••• ﴿۱۰﴾۔نمازِعیدشروع کرتےوقت مقتدی کےدل میں یہ استحصاررہےکہ میں قبلہ روہوکراس امام کے پیچھے دورکعت واجب نمازاداکررہاہوں جس میں چھ زائدواجب تکبیریں ہیں ۔ نیت کےلئےیہ استحصارکافی ہےزبان سےنیت کے کلمات اداکرناضروری نہیں ہے باقی اگرکوئی اداکرلے توناجائزبھی نہیں ۔{الاشباہ والنظائر، ۱/ ۸۴} *«_فقط واللہ اعلم بالصواب__»* *_فجزاہم اللّٰہ تعالیٰ أحسن الجزاء_* *#نعمانی_دار_الافتاء_* *•┈┈•◈◉✹❒–❒✹◉◈•┈┈•* *_Nomani Darul ifta_* _✺=====••✦✿✦••=====✺_ *❁…✍🏻 ــمنجانب ــ✍🏻…❁* *_•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•_* *_✺مَجلسِ شوریٰ لنعمانی دارالافتاء✺_* *_✺Nomani darul ifta✺_* *_❂﴿سَرپرست اعْلیٰ_* *حضرت مولانا ثناء اللہ صاحب ندوی قَاسمی ازہری صاحب دامت برکاتہم﴾❂* *_❂{ناظِم اعْلیٰ_ حضرت مولانا مفتی معتصم باللہ صاحب قَاسمی دامت برکاتہم }❂* *•▬▭▬▭▬▭▬▭▬•* *❈❈ ــ نوٹ ــ❈ ❈* اگر آپ *”نعمانی دار الافتاء“* گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے نمبروں میں سے کسی بھی ایک نمبر پر رابطہ قائم کر کے *_اپنا تعارف — !…مکمل* *…مکمل پتہ….اورــــ حالیہ مشغلہ ـــ لکھ کربھیج دیں_* < *رابطہ کےلئے نمبرات*> *༻ —↓↓↓—༺* *•••٭ ــ الجامع والمرتب ــ٭•••* *مفتی عمار مزمل صاحب قَاسمی غفرلہ↓↓↓* *8908906418*
نمایش همه...
*_❂{ناظِم اعْلیٰ_ حضرت مولانا مفتی معتصم باللہ صاحب قَاسمی دامت برکاتہم }❂* *•▬▭▬▭▬▭▬▭▬•* *❈❈ ــ نوٹ ــ❈ ❈* اگر آپ *”نعمانی دار الافتاء“* گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے نمبروں میں سے کسی بھی ایک نمبر پر رابطہ قائم کر کے *_اپنا تعارف — !…مکمل* *…مکمل پتہ….اورــــ حالیہ مشغلہ ـــ لکھ کربھیج دیں_* < *رابطہ کےلئے نمبرات*> *༻ —↓↓↓—༺* *•••٭ ــ الجامع والمرتب ــ٭•••* *مفتی عمار مزمل صاحب قَاسمی غفرلہ↓↓↓* *8908906418* *مولانا انظر الاسلام صاحب قَاسمی غفرلہ↓↓↓* *91624 62326* *_العْبد_*: *محمّد عَلی جوہر قاسمی سوپولوی ↓↓↓* *7250161121* *_Nomani Darulifta_*
نمایش همه...
*_🌻✾ ﷽✾🌻_* *_❃السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاته❃_* *✿🌕ـ نعمـانی دار الافتـاء تقویم ـ🌕✿* *_❀_Nomani_Darul_ifta_❀_* *❁📝 ــ آج کی تاریخ ــ📝 ❁* *✺ 🌙= ٢٥/ رمضان-؁١٤٤٣ .✺* *🌍... 27 ـ اپریل...2022...🌍* *✾🌷…بروز ــ بدھ ــ...🌷✾* *📚- _آج کا درس نَمبر_329ـ📚* *_•┈┈••✾❁❁❁❁❁•✾••┈┈•_* *✹ـ اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح ـ✹* *•┈┈┈••✾••✾••┈┈┈•* *_★بِسم الله الرّحْمٰن الرّحيم★_* *_❃اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن❃‌_* *--روزے کے اہم اہم مسائل--* ✰﴿ عیدین کے مسائل: ﴾✰ •••••﴿ترکیب نمازِ عید﴾••••• ﴿۱۱﴾۔نمازِعیدکاطریقہ یہ ہے کہ نیت کے بعد تکبیرِ تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ لیں، ثناپڑھیں، اس کے بعددونوں ہاتھ اٹھاتے ہوئے معمولی فصل سےتین مرتبہ تکبیرکہیں، پہلی دوتکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑتے رہیں اور تیسری تکبیرکےبعدہاتھ باندھیں اس کے بعدفاتحہ اور سورۃ ملائیں، پھررکوع سجدہ کرکے رکعت مکمل کرلیں دوسری رکعت میں اولاًفاتحہ وسورۃ پڑھنے کےبعدرکوع میں نہ جائیں بلکہ تین مرتبہ ہاتھ اٹھاکرتین تکبیریں کہیں اوردرمیان میں ہاتھ نہ باندھیں، اس کےبعدبغیرہاتھ اٹھائے تکبیرکہہ کررکوع میں چلے جائیں، اور بقیہ نماز حسبِ معمول پوری کریں ۔{حلبی کبیر، ۵۶۷} •••••﴿عورتوں پرنمازِ عید نہیں ہے﴾••••• ﴿۱۲﴾۔عورتوں پرنمازِ عیدجمعہ وعیدین واجب نہیں ہے، اورعام حالات، میں انہیں عیدگاہوں اورمساجد میں جاکرنمازِعیدمیں شریک ہونابھی مکروہ اورسخت فتنہ کاسبب ہے، البتہ حرمین شریفین میں یاکسی ایسی جگہ جہاں فتنہ سےمکمل حفاظت ہواگرعورتیں عیدکی جماعت میں شامل ہوجائیں توجائزہے۔{ہندیہ،۱/ ۱۵۰، شامی زکریا،۳/ ۴۵، درمختار مع الشامی زکریا، ۲/ ۳۰۷} •••••﴿عیدین میں عورتوں کے احکام﴾••••• ﴿۱۳﴾۔مردوں کی طرح عورتوں کےلئے بھی عیدکےدن مستحب یہ ہے کہ وہ غسل کریں اور عمدہ لباس زیبِ تن کریں کیوں کہ یہ خوشی اورزیب وزینت کادن ہے اوراگرچاہیں توعیدگاہ یامساجدمیں عیدکی نمازہوجانےکےبعداپنےگھروں میں تنہاتنہا بطورشکرانہ نفل نمازپڑھ سکتی ہیں ۔{کبیری ۵۳۴، شامی زکریا، ۳/ ۴۸} •••••﴿عیدین کاخطبہ ﴾••••• ﴿۱۴﴾۔عیدین کاخطبہ پڑھنا مسنون ہے جوعیدکی نمازکے بعد پڑھا جائے گا ۔ {عالمگیری، ۱/ ۱۵۰} •••••﴿عیدین کاخطبہ تکبیرسے شروع کرنا﴾••••• ﴿۱۵﴾۔عیدین کاخطبہ شروع کرنےسےقبل، ۹/ تکبیریں لگاتار پڑھنا مستحب ہے، جب کہ دوسرے خطبہ کےشروع میں، ۷/ تکبیرات پڑھنا مروی ہے ۔{درمختار مع الشامی زکریا، ۳/ ۵۸، دارالعلوم، ۵/ ۱۹۱} •••••﴿نمازِعیدکی پہلی رکعت میں تکبیراتِ زوائدبھول جانے کاحکم﴾••••• ﴿۱۶﴾۔نمازِعیدکی پہلی رکعت میں امام تکبیراتِ زوائد بھول گیا اور سورۂ فاتحہ کاکچھ حصہ یاپوری سورۂ فاتحہ پڑھنے کےبعد یادآیاتوتکبیرات کہہ کرسورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھے، اوراگرسورۂ فاتحہ اورسورۃ پڑھنے کےبعدیادآیاتوصرف تکبیرات کہےقرأت کااعادہ نہیں ہوگا۔{کبیری، ۵۲۵، شامی زکریا، ۳/ ۵۵ رحیمیہ، ۱/ ۲۷} •••••﴿نمازِعیدکی دوسری رکعت میں تکبیراتِ زوائدبھول جانےکا حکم﴾••••• ﴿۱۷﴾۔اگرامام نمازِعیدکی دوسری رکعت میں قرأت کے بعدتکبیراتِ زوائد نہ کہہ کررکوع میں چلاجائے تواس صورت میں رکوع ہی میں ہاتھ اٹھائے بغیرتکبیرکہہ لے، کھڑےہوکرکہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔{درمختار مع الشامی زکریا، ۳/ ۵۷} •••••﴿شافعی امام کی اقتداء میں حنفی کی نمازِ عید﴾••••• ﴿۱۸﴾۔حنفی مقتدی شافعی امام کے پیچھے نمازِ عید اداکرے تواسے تکبیراتِ عیدمیں بھی شافعی امام کی اقتداء کرنی چاہئے۔ یعنی شافعی امام جتنی مرتبہ زائدتکبیریں کہے حنفی مقتدی بھی اس کی متابعت کرے ۔{درمختار مع الشامی زکریا، ۳/ ۵۴} •••••﴿عیدین اورجمعہ میں سجدۂ سہوکا حکم﴾••••• ﴿۱۹﴾۔عیدین اور جمعہ کی نمازمیں اگرکوئی واجب ترک ہوجائے یافرض مکررہوجائےیاکوئی اورموجب سجدۂ سہوصورت پیش آجائے توکثیرمجمع میں فتنہ پھیلنے کےخوف سےجمعہ وعیدین میں سجدۂ سہونہیں کیا جائے گا۔{شامی زکریا، ۲/ ۵۶۰، امدادالمفتین، ۴۰۶} •••••﴿نمازِعیدکے بعد دعاء﴾••••• ﴿۲۰﴾۔فرض نمازوں کےبعددعاءکرناجناب رسول اللہ ﷺسےثابت ہےاس میں عیدین بھی شامل ہےاوربہترہےکہ یہ دعانمازکےفوراًبعدخطبہ سے قبل ہو، کیونکہ خطبہ کے بعدکی دعاکی کہیں صراحت نہیں ہے ۔{مسلم شریف، ۱/ ۲۱۸، مشکوٰۃ شریف، ۸۸} *«_فقط واللہ اعلم بالصواب__»* *_فجزاہم اللّٰہ تعالیٰ أحسن الجزاء_* *#نعمانی_دار_الافتاء_* *•┈┈•◈◉✹❒–❒✹◉◈•┈┈•* *_Nomani Darul ifta_* _✺=====••✦✿✦••=====✺_ *❁…✍🏻 ــمنجانب ــ✍🏻…❁* *_•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•_* *_✺مَجلسِ شوریٰ لنعمانی دارالافتاء✺_* *_✺Nomani darul ifta✺_* *_❂﴿سَرپرست اعْلیٰ_* *حضرت مولانا ثناء اللہ صاحب ندوی قَاسمی ازہری صاحب دامت برکاتہم﴾❂*
نمایش همه...
*❈❈ ــ نوٹ ــ❈ ❈* اگر آپ *”نعمانی دار الافتاء“* گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے نمبروں میں سے کسی بھی ایک نمبر پر رابطہ قائم کر کے *_اپنا تعارف — !…مکمل* *…مکمل پتہ….اورــــ حالیہ مشغلہ ـــ لکھ کربھیج دیں_* < *رابطہ کےلئے نمبرات*> *༻ —↓↓↓—༺* *•••٭ ــ الجامع والمرتب ــ٭•••* *مفتی عمار مزمل صاحب قَاسمی غفرلہ↓↓↓* *8908906418* *مولانا انظر الاسلام صاحب قَاسمی غفرلہ↓↓↓* *91624 62326* *_العْبد_*: *محمّد عَلی جوہر قاسمی سوپولوی ↓↓↓* *7250161121* *_Nomani Darulifta_*
نمایش همه...
لہٰذا کان کے اندر دوا وغیرہ ڈالنے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا الاّ یہ کہ کسی شخص کے کان کا پردہ پھٹا ہواہو اور وہ دوا وغیرہ اس کے حلق تک پہنچ جائے، اس کے باوجود اگر کوئی شخص قدیم جمہور فقہاء کے قول کے مطابق خود احتیاط کرے اور روزہ کی حالت میں کان اندر دوا ڈالنے کے بجائے افطار کے بعد ڈالے تو اس کے لیے ایسا کرنا بلاشبہ بہتر اور شبہ سے بعید تر ہے۔(رجسٹر نقل فتاوی جامعہ دارالعلوم کراچی) ﴿7﴾ روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا: آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،اگرچہ اس کا اثر حلق میں محسوس ہو،کیونکہ کئی احادیث میں یہ آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے روزہ کی حالت میں سرمہ لگایاتھا،دوسری وجہ یہ ہے کہ آنکھ میں جو دوا وغیرہ ڈالی جاتی ہے وہ ناک کے اندرونی حصے کے ذریعےحلق تک پہنچتی ہے اور وہ راستہ بہت باریک اور چھوٹا ہے، لہٰذا جس طرح مسام کے ذریعے کوئی چیز جوف تک پہنچ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا اسی طرح آنکھ کے ذریعے دوا وغیرہ ڈالنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ ﴿8﴾ روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنا: روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے قضاء لازم ہوگی۔(الفتاوی الولوالجیہ 1/220) ﴿9﴾ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال: روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال مکروہ ہے،بشرطیکہ اجزاء حلق سے نیچے نہ جائے ، کیونکہ اگر کوئی جزؤ حلق سے نیچے جائیگا تواس سے روزہ ٹوٹ جائیگا۔( جواہرالفقہ۵۱۸/۳) ﴿10﴾ روزے میں ویکس(Vicks)کا استعمال: روزے کی حالت میں ویکس (Vicks) کا استعمال ممنوع نہیں ہے،اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،کیونکہ ویکس کا اثر تو بدن کے اندر تک پہنچتا ہے،لیکن اس کا کوئی جزء یا مادہ نہیں پہنچتا،البتہ ویکس کو گرم پانی میں ڈال کر اس کا بھاپ لیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا۔ ﴿11﴾ روزے میں دانت نکلوانا اور مصنوعی دانتوں کا حکم: روزے کی حالت میں دانت نکلوانے میں کوئی حرج نہیں،بشرطیکہ خون یا دوا حلق سے نیچے نہ چلی جائے،لیکن عام طور پر دانت نکالتے ہوئے مسوڑھوں سے کافی خون آتا ہے اور یہ بھی امکان رہتا ہے کہ خون حلق سے نیچے نہ چلا جائے،اس لیے اگر شدید مجبوری نہ ہو تو روزے کی حالت میں دانت نہ نکلوائے۔ اگر کسی نے مصنوعی دانت لگوائے ہیں تو روزے کی حالت میں ان دانتوں کا منہ کے اندر رہنا ممنوع نہیں ہے،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ﴿12﴾ روزے میں PR یا PV کروانا: پی آر اور پی وی دونوں معائنے ہیں ،پی آر میں ڈاکٹر اپنی انگلی پر مواد (Lubricant)لگاکر مریض کے مقعد کا معائنہ کرتا ہے ،جبکہ پی وی میں ڈاکٹر عورت کی شرمگاہ(Vagina) میں انگلی ڈال کر معائنہ کرتا ہے،اس میں بھی انگلی پر دوا لگی ہوتی ہے۔ پی آر یا پی وی کرانے سے روزہ ٹوٹ جائےگا ،اس دن کی قضاء لازم ہوگی،لہذا بہتر یہ ہے کہ روزے کی حالت میں ایسا معائنہ نہ کیا جائے۔ ﴿13﴾ روزے میں اے سی(A.C)یا فریزر کے بخارات اندر لےجانا: روزے کی حالت میں قصداً فریزر کے اندر سر ڈال کر ٹھنڈے بخارات کو بذریعہ سانس اندر لے جانے سے روزہ ٹوٹ جائےگا،کیونکہ یہ بخارات باقاعدہ ایک جوہر(پانی)پر مشتمل ہوتے ہیں،البتہ اے سی کی ٹھنڈی ہوا کو سانس میں لینے سے روزہ نہیں ٹوٹےگا،کیونکہ یہ صرف ٹھنڈی ہوا ہے اور کچھ نہیں۔ ﴿14﴾ روزے میں ڈیلیسس (Dialysis)کروانا: جس مریض کے گردے کام کرنا بالکل چھوڑدے تو اس کو مہینے میں دو یا تین مرتبہ ڈیلیسس کرنا پڑتا ہے،جس میں ایک نلکی کے ذریعے جسم کا ساراخون نکال کر اس کو صاف کیا جاتا ہے اور اس میں کیمیائی پاکیزہ اجزاء شامل کیے جاتے ہیں،کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟اس سلسلے میں علماء کی آراء مختلف ہیں،علماء سعودیہ کی رائے یہ ہے کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،جبکہ ہند کے اکثر علماء کی رائے کے مطابق اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،لہذا احتیاط یہی ہے کہ ایسے روزے کی قضاء کرلی جائے۔(فتاوی اللجنہ الدائمہ، وجدید طبی مسائل) ﴿15﴾ معدہ میں کوئی آلہ داخل کرنا: معدہ کے امراض میں تحقیق کے لیے بعض آلات کو معدہ میں داخل کیا جاتا ہے،ایسے آلات پر اگر کوئی سیال مادہ (liquid)وغیرہ لگایا گیا ہو تو اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا،کیونکہ آلہ پر لگا ہوالیکویڈمعدہ میں رہ جاتا ہے،البتہ اگر ایسے آلہ پر کوئی دوا یا مادہ وغیرہ نہ لگایا گیا ہو تو محض اس آلہ سے روزہ نہیں ٹوٹےگا۔ *«_فقط واللہ اعلم بالصواب__»* *_فجزاہم اللّٰہ تعالیٰ أحسن الجزاء_* *#نعمانی_دار_الافتاء_* *•┈┈•◈◉✹❒–❒✹◉◈•┈┈•* *_Nomani Darul ifta_* _✺=====••✦✿✦••=====✺_ *❁…✍🏻 ــمنجانب ــ✍🏻…❁* *_•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•_* *_✺مَجلسِ شوریٰ لنعمانی دارالافتاء✺_* *_✺Nomani darul ifta✺_* *_❂﴿سَرپرست اعْلیٰ_* *حضرت مولانا ثناء اللہ صاحب ندوی قَاسمی ازہری صاحب دامت برکاتہم﴾❂* *_❂{ناظِم اعْلیٰ_ حضرت مولانا مفتی معتصم باللہ صاحب قَاسمی دامت برکاتہم }❂* *•▬▭▬▭▬▭▬▭▬•*
نمایش همه...
*_🌻✾ ﷽✾🌻_* *_❃السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاته❃_* *✿🌕ـ نعمـانی دار الافتـاء تقویم ـ🌕✿* *_❀_Nomani_Darul_ifta_❀_* *❁📝 ــ آج کی تاریخ ــ📝 ❁* *✺ 🌙= ٢٤/ رمضان-؁١٤٤٣ .✺* *🌍... 26 ـ اپریل...2022...🌍* *✾🌷…بروز ــ منگل ــ...🌷✾* *📚- _آج کا درس نَمبر_328ـ📚* *_•┈┈••✾❁❁❁❁❁•✾••┈┈•_* *✹ـ اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح ـ✹* *•┈┈┈••✾••✾••┈┈┈•* *_★بِسم الله الرّحْمٰن الرّحيم★_* *_❃اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن❃‌_* *--روزے کے اہم اہم مسائل--* *روزے سے متعلق چند طبی مسائل:* *==================================* ﴿1﴾ روزے کی حالت میں انجکشن یا ڈرپ لگوانا: روزہ کی حالت میں مریض بوقتِ ضرورت انسولین یا گلوکوز کا انجکشن یا ڈرپ لگوا سکتا ہے، اور اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،کیونکہ انجکشن یا ڈرپ کے ذریعہ جو دوا بدن میں پہنچائی جاتی ہے وہ مخارقِ اصلیہ یعنی منفذِ اصلی کے راستوں سے نہیں ، بلکہ رگوں یا مسامات کے ذریعہ بدن میں پہنچائی جاتی ہے، جبکہ روزہ فاسد ہونے کیلئے ضروری ہے کہ بدن کے اصلی راستوں مثلاً منہ، ناک وغیرہ کے ذریعہ کوئی چیز حلق، پیٹ یا دماغ کے اندر پہنچے،البتہ بلاوجہ روزے کی حالت میں انجکشن یا ڈرپ لگوانا مکرہ ہے۔(ضابط المفطرات فی مجال التداوي –ص: 21،22) ﴿2﴾ روزے کی حالت میں خون اور شوگر کا ٹیسٹ: روزہ کی حالت میں خون ٹیسٹ کروانا جائز ہے ،اسی طرح شوگر چیک کروانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا،لیکن جو شخص کمزور ہو اور یہ یقین یا غالب گمان ہو کہ ایسے شخص کے بدن سے خون نکالنے سے کمزوری مزید بڑھ جائیگی یا بیماری پیدا ہوجائیگی جس کی وجہ سے روزہ مکمل کرنا مشکل ہوسکتا ہے تو ایسی حالت میں خون کا ٹیسٹ کروانا مکروہ ہے۔ ﴿3﴾ روزے میں انہیلر(Inhaler)کا استعمال: انہیلر(inhaler)ایک قسم کا پمپ ہے جسے دمہ کے مریض استعمال کرتے ہیں،اس کو منہ میں رکھ کر دبایا جاتا ہے جس سے اس کی دوا براہ راست پھیپھڑوں میں چلی جاتی ہے۔ڈاکٹروں کی تحقیق کے مطابق((inhalerانہیلر کے استعمال کرنے سے صرف ہوا اندر نہیں جاتی،بلکہ اس کے ساتھ دوائی کے ذرات پیٹ کے اندر جاتے ہیں ، اس لئے روزہ کی حالت میں (inhaler)انہیلر کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے، اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ﴿4﴾ روزے میں زبان کےنیچے گولی رکھنا: بلڈ پریشر کے مریض زبان کے نیچے جو گولی رکھتے ہیں اگر اس کے کچھ اجزاء لعاب میں شامل ہو کر حلق میں چلے جاتے ہیں تو اس گولی کے رکھنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اگر اس کا کوئی جزء لعاب میں شامل ہو کر حلق میں نہیں جاتا تو ایسی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ لہٰذا اگر کوئی شخص بلڈ پریشر کا مریض ہو، اور اس مرض کی شدت یا سخت تکلیف کی وجہ سے وہ گولی منہ میں رکھے، اور اس بات کا پورا خیال کرے کہ اس گولی کا کوئی جزء لعاب کے ساتھ مل کر حلق کے اندر نہ جائے تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا، مگر اس صورت میں ضروری ہے کہ جب دوا رکھنے کے بعد مریض کو افاقہ ہو جائے تو اچھی طرح کلی کر کے منہ کو خوب صاف کر لیا جائے تاکہ دوا کا کوئی ذرہ منہ کے اندر نہ رہے، لیکن خیال رہے کہ اگر دوا کا ایک ذرہ بھی حلق میں گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ یاد رہے کہ اگر رمضان میں بلڈ پریشر کے عذر کی وجہ سے مجبوری میں یہ دوا منہ میں رکھی اور اس کے اجزاء حلق میں گئے تو بھی صرف روزے کی قضاء لازم ہو گی، کفارہ لازم نہ ہو گا۔(رجسٹر نقل فتاوی،جامعہ دارالعلوم کراچی) ﴿5﴾ روزے میں آکسیجن لگوانا: اگر آکسیجن صرف ہَوا پر ہی مشتمل ہو،اس میں کسی قسم کی کوئی دوا یا کوئی اور مادی چیز شامل نہ کی گئی ہو تو اس طرح کے آکسیجن لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،البتہ اگر آکسیجن میں کسی قسم کی کوئی دوا یا کوئی مادی چیز شامل کی گئی ہو جو مریض کے حلق سے نیچے اتر جاتی ہو تو اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا۔ ﴿6﴾ روزے کی حالت میں کان دوا ڈالنا: جدید طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق عام صحت مند آدمی کے کان سے حلق تک کوئی ایساراستہ کھلاہوا نہیں ہے جس سے دوا یا پانی حلق میں براہِ راست خود بخود جاسکے، کیونکہ کان کے آخر میں ایک باریک مگر مضبوط پردہ ہے جس نے حلق یا دماغ کی طرف جانے کا راستہ بند کردیاہے اور عام حالت میں کان میں ڈالی جانے والی کوئی بھی دوا یا غذا حلق تک نہیں پہنچتی، الاّ یہ کہ کسی کے کان کا پردہ پھٹ جائے یا کان کے پردے میں واضح سوراخ ہوجائے ایسی بیماری یا غیر معمولی صورت حال میں دوا اندرونی کان سے حلق کی طرف منتقل ہوسکتی ہے ورنہ نہیں۔
نمایش همه...
*_فجزاہم اللّٰہ تعالیٰ أحسن الجزاء_* *#نعمانی_دار_الافتاء_* *•┈┈•◈◉✹❒–❒✹◉◈•┈┈•* *_Nomani Darul ifta_* _✺=====••✦✿✦••=====✺_ *❁…✍🏻 ــمنجانب ــ✍🏻…❁* *_•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•_* *_✺مَجلسِ شوریٰ لنعمانی دارالافتاء✺_* *_✺Nomani darul ifta✺_* *_❂﴿سَرپرست اعْلیٰ_* *حضرت مولانا ثناء اللہ صاحب ندوی قَاسمی ازہری صاحب دامت برکاتہم﴾❂* *_❂{ناظِم اعْلیٰ_ حضرت مولانا مفتی معتصم باللہ صاحب قَاسمی دامت برکاتہم }❂* *•▬▭▬▭▬▭▬▭▬•* *❈❈ ــ نوٹ ــ❈ ❈* اگر آپ *”نعمانی دار الافتاء“* گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے نمبروں میں سے کسی بھی ایک نمبر پر رابطہ قائم کر کے *_اپنا تعارف — !…مکمل* *…مکمل پتہ….اورــــ حالیہ مشغلہ ـــ لکھ کربھیج دیں_* < *رابطہ کےلئے نمبرات*> *༻ —↓↓↓—༺* *•••٭ ــ الجامع والمرتب ــ٭•••* *مفتی عمار مزمل صاحب قَاسمی غفرلہ↓↓↓* *8908906418* *مولانا انظر الاسلام صاحب قَاسمی غفرلہ↓↓↓* *91624 62326* *_العْبد_*: *محمّد عَلی جوہر قاسمی سوپولوی ↓↓↓* *7250161121* *_Nomani Darulifta_*
نمایش همه...
*_🌻✾ ﷽✾🌻_* *_❃السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاته❃_* *✿🌕ـ نعمـانی دار الافتـاء تقویم ـ🌕✿* *_❀_Nomani_Darul_ifta_❀_* *❁📝 ــ آج کی تاریخ ــ📝 ❁* *✺ 🌙= ٢٣/ رمضان-؁١٤٤٣ .✺* *🌍... 25 ـ اپریل...2022...🌍* *✾🌷…بروز ــ پیر ــ...🌷✾* *📚- _آج کا درس نَمبر_327ـ📚* *_•┈┈••✾❁❁❁❁❁•✾••┈┈•_* *✹ـ اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح ـ✹* *•┈┈┈••✾••✾••┈┈┈•* *_★بِسم الله الرّحْمٰن الرّحيم★_* *_❃اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن❃‌_* *--روزے کے اہم اہم مسائل--* *روزے سے متعلق پائی جانے والی 19 غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ* *𖣔📜≈≈≈•═══•≈≈≈📜𖣔* *روزے سے متعلق پائی جانے والی 19 غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ* روزے کے بارے میں لوگوں میں پائی جانے والی19 غلط باتیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔ 👈🏻پہلی غلط فہمی اُلٹی آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دُرُست مسئلہ اَزْخود کتنی ہی اُلٹی(قَے)آئے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ خود قصداً (یعنی جان بوجھ کر)مثلاً انگلی وغیرہ منہ میں ڈال کر قَے کی اور وہ منہ بَھر ہو تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔جبکہ روزہ دار ہونایاد ہو۔ 👈🏻دوسری غَلَط فہمی حالتِ روزہ میں اِحتِلام ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دُرُست مسئلہ حالتِ روزہ میں اِحتِلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ 👈🏻تیسری غَلَط فہمی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تھوک یا بلغم نگل جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا مکروہ ہوگا اسی بِنا پر وہ بار بار تھوکتے رہتے ہیں۔ دُرُست مسئلہ تھوک اور بلغم جب تک منہ میں ہے ان کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ہاں منہ سے باہَر مثلاً ہتھیلی پر تھوک کر پھر منہ میں دوبارہ ڈالا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتا۔ 👈🏻چوتھی غَلَط فہمی کچھ لوگ روزہ میں تیل، خوشبو لگانے اور مُوئے زیرِ ناف صاف کرنے کو درست نہیں سمجھ رہے ہوتے۔ دُرُست مسئلہ یہ کام روزہ کی حالت میں جائز ہیں۔ سُرمہ لگانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ کاجَل کا حکم سُرمہ والا نہیں کاجَل سے پرہیز کیا جائے۔ 👈🏻پانچویں غلط فہمی رمضان میں سَحَری میں آنکھ نہ کھلے اور سَحَری کھانا چھوٹ جائے تو روزہ نہیں ہوتا۔ دُرُست مسئلہ سَحَری روزہ کے لئے شرط نہیں۔ رات میں نیّت کر لی جائے یا پھر نصف النہار (ضحوی کبریٰ)سے پہلے پہلے نیّت کر لی تب بھی ٹھیک ہے لیکن سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد نیت کی جائے تو تین چیزیں خاص مدِّنظر رکھی جائیں، اوّل:یہ کہ روزہ بند ہونے کے بعد سے نیت کرنے تک قصداً کوئی مُنافیِ روزہ کام مثلاً کھانا پینا وغیرہ نہ کیا ہو دوم:یہ کہ یہ نیت کرے کہ میں روزہ بند ہونے کے وقت سے روزے سے ہوں۔ سوم:یہ کہ نصف النہا ر کے بعد نیت نہیں ہو سکتی۔ 👈🏻چھٹی غَلَط فہمی رات میں غسل فرض ہوجائے تو اب روزہ شروع ہونے کے بعد کلی یا ناک میں پانی افطار کے وقت ہی ڈالیں گے۔ دُرُست مسئلہ روزہ شروع ہونے سے پہلے کسی بھی وجہ سے غسل فرض ہو یا روزہ میں احتلام ہوجائے تو غروب کا انتظار نہیں کریں گے۔ روزہ کی حالت میں نہانا ہو تب بھی غسل کے تمام فرائض ادا کئے جائیں گے۔پورے جسم پر پانی بہانے کے ساتھ ساتھ غسل میں کلی کرنا اور ناک کے پورے نرم حصہ میںپانی پہنچانا فرض ہے اس کے بغیر نہ غسل اُترے گا نہ نمازیں ہوں گی یاد رہے کہ روزہ ہو تو غَرْغَرَہ نہیں کریں گے اور عام دنوں میں بھی غَرْغَرَہ غسل کا فرض یا کلی کا حصہ نہیں، جُداگانہ سنّت ہے وہ بھی اس وقت جب روزہ نہ ہو، البتہ روزہ کی حالت میں ناک میں پانی سانس کے ذریعے اوپر کھینچنے کی اجازت نہیں۔ 👈🏻ساتویں غَلَط فہمی حالتِ روزہ میں مِسْواک نہیں کی جا سکتی۔ دُرُست مسئلہ مِسْواک کی جا سکتی ہے البتہ یہ احتیاط رکھی جائے کہ ریشے حَلْق میں نہ جائیں۔ 👈🏻آٹھویں غَلَط فہمی جب تک اذان ہوتی رہے سَحَری میں کھانا پینا جاری رکھا جا سکتا ہے۔ دُرُست مسئلہ جب سَحَری کا وقت ختم ہوجاتا ہے تو اذانِ فجر اور نمازِ فجر کا وقت شروع ہوتا ہے لہٰذا جو سَحَری بند ہونے کے باوجود اذان، شروع یا ختم ہونے کا اِنتِظار کرتے ہوئے کھاتا پیتا رہا اس نے اپنا روزہ برباد کیا اس کا روزہ ہوا ہی نہیں۔ 👈🏻نویں غَلَط فہمی چوٹ وغیرہ لگنے پر خون نکل آنے یا خون ٹیسٹ کروانے سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے۔ دُرُست مسئلہ جسم سے کوئی چیز باہَر آنے پر روزہ نہیں ٹوٹتا لہٰذا ٹیسٹ کے لئے خون نکلنے یا زخمی ہونے پر خون بہنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔روزہ کسی چیز کے براہِ راست ذریعے سے جوف ، معدے یا دِماغ تک پہنچنے پر ٹوٹتا ہے البتہ چند صورتیں مُسْتَثْنٰی ہیں جیسا کہ روزہ یاد ہوتے ہوئے جان بوجھ کر منہ بھر قے کرنا۔
نمایش همه...
👈🏻دسویں غَلَط فہمی روزہ میں انجکشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ دُرُست مسئلہ اگر یہ سوچ اُن عُلَما کی پیروی کی وجہ سے ہے جن کا مؤقف یہی ہے تو ٹھیک ہے، البتہ جو قَوِی اور مضبوط دلائل ہیں ان کی رُو سے انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا خواہ ’’نَس ‘‘(Vein)میں لگایا جائے یا ’’گوشت ‘‘ (Muscle)میں شدید ضرورت ہوتو ڈرپ بھی لگائی جا سکتی ہے۔ 👈🏻گیارہویں غَلَط فہمی روزہ میں عِطْر یا خوشبو سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دُرُست مسئلہ مائع خوشبو یعنی لِیکوِڈ حالت میں یا ٹھوس خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ اگر کسی نے اگر بَتّی کا دُھواں مثلاً منہ یا ناک کے ذریعے اندر کھینچا جو کہ لامحالہ حَلْق میں جائے گا اور یونہی کسی بھی خوشبو دار یا غیر خوشبو دار دھوئیں کی دھونی اس طرح لی کہ مثلاً اس کے دھوئیں کو ناک یامنہ سے حَلْق میں داخل کیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ 👈🏻بارہویں غلط فہمی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ جس دن سفر کرنا ہے اس دن روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔ درست مسئلہ اگر صبح صادق کے وقت حالتِ سفر میں ہوں تو روزہ چھوڑ سکتے ہیں لیکن اگر صبح صادق کے بعد سفر شروع کرنا ہو تو اس دن کا روزہ نہیں چھوڑ سکتے۔البتہ اگر دن کے وقت شرعی مسافت والا سفر شروع کیااور ابھی مسافر ہی ہوں تو اگلے دن کا روزہ چھوڑ سکتے ہیں اور حالت سفر میں جتنے بھی روزے چھوڑے جائیں بعد میں ان کی قضا کرنا ہوگی ۔ 👈🏻تیرہویں غلط فہمی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ جو مرض یا کسی اور درست عارضے یا بغیر عذرکے روزہ چھوڑ دے تو فدیہ دینا اس کا متبادل ہے درست مسئلہ ایسا سمجھنا درست نہیں۔روزہ کسی بیماری کی بنیاد پر ترک کیا ہو یا بغیر کسی عذر کے، پہلا مرحلہ یہ ہے کہ اس روزے کے بدلے ایک روزہ قضا رکھے۔فدیہ صرف اس صورت میں متبادل ہوگا جب بڑھاپے کی وجہ سے روزہ رکھنے کی قدرت نہ ہو،نہ ہی آئندہ قدرت ملنے کی امید ہوایسے شخص کو ’’شیخ فانی‘‘ کہتے ہیں اس کی تفصیل بہار شریعت یا فیضان رمضان سے دیکھئے۔ 👈🏻چودہویں غلط فہمی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ درست مسئلہ مطلقاً ہر صورت میں ٹوتھ پیسٹ کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہاں اگرٹوتھ پیسٹ کے ذرات حلق سے نیچے اتر گئے تو اب روزہ ٹوٹ جائے گا اسی بناء پر روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنے سے علمائے کرام منع فرماتے ہیں کہ اس کے ذرات کا حلق سے نیچے اترنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اگر ذرات حلق سے نیچے نہ اتریں تب بھی ٹوتھ پیسٹ کرنا مکروہ ہے۔ 👈🏻پندرہویں غلط فہمی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہر قسم کا روزہ خواہ فرض ہو،واجب یا نفل خواہ رمضان کا ’’ادا‘‘ روزہ ہو یا’’ قضا‘‘ اس کے توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا۔ درست مسئلہ ہر روزہ توڑنے سے کفارہ لازم نہیں ہوتا بلکہ صرف رمضان کا ’’ادا‘‘ روزہ توڑنے سے کفارہ لازم ہوتا ہے اور اس کی بھی مخصوص شرائط ہیں جو کتبِ فقہ میں مذکور ہیں۔ کچھ صورتیں ایسی ہیں جن میں رمضان کا روزہ توڑنے سے کفارہ لازم نہیں ہوتا اور کچھ میں کفارہ لازم ہوتا ہے البتہ قضا کا ایک روزہ رکھنا ہر صورت میں لازمی ہے ۔ 👈🏻سولہویں غلط فہمی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ روزے کی حالت میں ٹھنڈک کے لئے نہانا یا کلی کرنا مکروہ ہے۔ درست مسئلہ روزے کی حالت میں ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے نہانا یا کلی کرنا بلکہ بدن پر گیلا کپڑا لپیٹنا بھی مکروہ نہیں۔ ہاں اگر پریشانی ظاہر کرنے کے لیے گیلا کپڑا لپیٹا تو مکروہ ہے کہ عبادت میں دل تنگ ہونا اچھی بات نہیں۔ 👈🏻سترہویں غلط فہمی بعض لوگ سمجھتے ہیں روزہ چھوٹ جائے جب بھی ساٹھ روزے بطور کفارہ کے رکھنا ہوتے ہیں درست مسئلہ روزہ چھوڑ دینے پر اس کی صرف قضا لازم ہے یعنی ایک روزہ قضا کا بعد میں رکھنا ہوگا البتہ بغیر عذر شرعی روزہ چھوڑنا سخت گناہ کا کام ہے ایسی صورت میں قضا رکھنے کے ساتھ ساتھ توبہ بھی کرنا ہوگی۔ 👈🏻اٹھارہویں غلط فہمی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کلی کرتے ہوئے اگر غلطی سے پانی حلق سے اتر جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ درست مسئلہ مطلقاً ایسا سمجھنا درست نہیں ، درست مسئلہ یہ ہے کہ جب روزہ دار ہونا یاد ہو تو اگرچہ پانی غلطی سے حلق سے اترا ہو،روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ہاں اگر روزہ دار ہونا ہی یاد نہ ہو تو اب اگرچہ جان بوجھ کر پانی حلق سے اتارے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔دوسرے لفظوں میں یوں سمجھئے کہ بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن بطور خطا کھانے پینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ 👈🏻انیسویں غلط فہمی بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت پر روزہ فرض نہیں۔ درست مسئلہ اگر حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت روزہ رکھنے پر قادر ہو تو اس پر بھی روزہ رکھنا فرض ہے۔ ہاں اگر روزہ رکھنے سے اپنی یا بچے کی جان کونقصان پہنچنے کا صحیح اندیشہ ہو تو اس صورت میں وہ رمضان کا روزہ چھوڑ سکتی ہے لیکن جتنے روزے چھوڑے گی وہ بعد میں قضاء رکھنے ہوں گے۔ *«_فقط واللہ اعلم بالصواب__»*
نمایش همه...
یک طرح متفاوت انتخاب کنید

طرح فعلی شما تنها برای 5 کانال تجزیه و تحلیل را مجاز می کند. برای بیشتر، لطفا یک طرح دیگر انتخاب کنید.