⚀⚀⚀
┌╦═══════────────┌
│║ *بسم اللہ الرحمن الرحیم*
└╩═══════────────┘
*✿_ماہ رجب - غلط فہمیاں_✿*
*قسط-06*
┄─━━━━□□□━━━━─┄
*✿ ☞__ دین اتباع کا نام ہے _*
╥────────────────────❥
*║✿ …➠ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ہم اس (27 رجب) کی رات میں جاگ کر عبادت کریں اور دن میں روزہ رکھیں تو ہم نے کیا گناہ کیا ہے؟ کیا ہم نے چوری کی یا شراب پی یا ڈاکا ڈالا، ہم نے عبادت ہی تو کی ہے اور دن میں روزہ رکھا تو ہم نے کون سا غلط کام کیا؟*
*➠ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (روزہ تڑوا کر) یہ بتلا دیا کہ خرابی یہ ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے اس دن روزہ رکھنے کا حکم نہیں فرمایا اور خود ساختہ التزام ہی اصل خرابی ہے۔.*
*➠ سارے دین کا خلاصہ "اتباع" ہے، ہمارا حکم مانو، نہ روزے میں کچھ رکھا ہے، نہ افطار کرنے میں کچھ رکھا ہے، جب ہم کہے کہ نماز پڑھو تو نماز پڑھنا عبادت ہے اور جب ہم کہے کہ نماز نہ پڑھو تو نماز نہ پڑھنا عبادت ہے.. جب ہم کہے کہ روزہ رکھو تو روزہ رکھنا عبادت ہے اور جب ہم کہے کہ روزہ نہ رکھو تو روزہ نہ رکھنا عبادت ہے، اگر اس وقت روزہ رکھو گے تو یہ دین کے خلاف ہو گا .*
*➠ دین کا سارا دارومدار اتباع پر ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ یہ حقیقت دل میں اتار دے تو تمام بدعات کی خود ساختہ التزام کی جڑیں کٹ جائیں۔*
*➠اگر کوئی شخص اس روزے کا زیادہ اہتمام کرے تو وہ شخص اپنی طرف سے دین میں زیادتی کر رہا ہے اور دین کو اپنی طرف سے کھڑ رہا ہے، لہذا اس نقطہ نظر سے اس دن روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔*
*➠ ہاں اگر کوئی شخص معمول کے مطابق اس دن روزہ رکھنا چاہے تو رکھ لے اس کی ممانعت نہیں لیکن اس دن کی زیادہ فضیلت سمجھ کر، مستحب ہ یا زیادہ اجر و ثواب والا سمجھ کر اس دن روزہ رکھنا یا اس (27 رجب) رات جاگنا درست نہیں بلکہ بدعت ہے۔*
*®_ اصلاحی خطبات- (حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی)*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
✍
*❥ SABAQAMOZ KAHANIYAN ❥*
https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel
*👆🏻 ہماری اگلی پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,*
https://chat.whatsapp.com/L7ptjJwIPkIAVUoIDSZvw1
*👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ کے لئے لنک پر کلک کریں _,*
https://t.me/Mohd_Mustkim_ishaati_chanel
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://youtube.com/@mustkimtechar4624
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
▉