cookie

ما از کوکی‌ها برای بهبود تجربه مرور شما استفاده می‌کنیم. با کلیک کردن بر روی «پذیرش همه»، شما با استفاده از کوکی‌ها موافقت می‌کنید.

avatar

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

درس قرآن(تفسیر ابن کثیر)منتخب احادیثِ مبارکہ،اقوال السلف،علماء کرام کے اوڈیو،ویڈیو بیانات،فضائل اعمـال،ردِ الحـاد،تـزکیة النفـوس،قبر جنت و جہنم کا تذکرہ ،اصلاحی تحریریں وغیرہ کے موضاعات پر پوسٹیں ڈالی جائیں گی

نمایش بیشتر
پست‌های تبلیغاتی
2 517
مشترکین
-324 ساعت
-57 روز
-2930 روز

در حال بارگیری داده...

معدل نمو المشتركين

در حال بارگیری داده...

🥀 *السلام علیکم ورحمــة اللہ وبرکاتــہ*🥀 *عيدكم مبارك تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ صالح الاعمال ○*
💌🎉 *ایڈمن ٹیم کی طرف سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو عید الاضحی مبارک ھو*۔
*اللہ پاک ہمیں عید کی حقیقی خوشیاں عطافرمائے، رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ذات ہمیں ان تمام کاموں کی توفیق نصیب فرمائے جن کی برکت سے حسن خاتمہ کی سعادت ملتی ہے اور ایسے تمام کاموں سے محفوظ فرمائے جن کی نحوست سے خاتمہ بالایمان سے محرومی ملتی ہے۔ آمین* *عید کے روز اپنے بہن بھائیوں کو نہیں بھولیں جو اس عید پر قربانی نہیں کر سکے کسی مجبوری کی وجہ سے اُن کا خیال کرے اور آقا مدنی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ڈھیروں درود و سلام جن کے توسط و توسل سے امت کو خوب صورت تہوار نصیب ہوا ـ* 📌 *لہذا عید کے دنوں میں اس موبائل فون کو دور رکھیں یعنی کے کم استعمال کریں،گھر میں والدین، بھائی، بہن کو وقت دیں عزیز و اقارب سے ملاقات کریں اُن کے ساتھ بیٹھیں ان کا یہ حق ہے جزاکم اللہ خیرا ـ* 💖 *معزز و مکرم احباب اپنی مخلصانہ دعاوٴں میں مجھے اور اپنے تمام مسلمانوں کو ضرور یاد رکھے* 💎 *بارک اللہ فیکــــــم*
نمایش همه...
*★_ عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا مکروہ ہے، بدعت ہے۔ کیونکہ عیدین کی نماز کے فوراً بعد کھڑے ہو کر مصافحہ و معانقہ کرنا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت نہیں ہے،* *"_ لیکن کراہت صرف عید گاہ تک کے لئے، اس کے بعد اگر کسی سے ملاقات ہو جائے اور ملاقات کے وقت مصافحہ کرے یا کسی دور سے آنے والے سے ایک عرصہ کے بعد ملاقات ہو جائے ،اب عید کے دن ان سے ملاقات پر مصافحہ یا معانقہ کرے تو اس کو مکروہ یا بدعت نہیں کہا جائے گا، کیونکہ یہ مصافحہ یا معانقہ عید کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ عام ملاقات کا مصافحہ ہے اور عام ملاقات کے وقت مصافحہ دور سے آنے والوں سے معانقہ شرعاً ثابت ہے۔* *®_ (رد المحتار ٣٨١/٦, احسن الفتاوى: ٣٥٤/٩)* *📘_ فقہ العبادات _,"* ┏─═┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄✪ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍
نمایش همه...
*﷽ * *✦ نماز العيدين ✦* ┗───────────── *★"_ شوال کے مہینے کی پہلی تاریخ کو عید الفطر اور ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو عید الاضحٰی کہتے ہیں۔ یہ دونوں دن اسلام میں عید اور خوشی کے دن ہیں اور ان دونوں دنوں میں بطور شکر دو دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے۔* *★"_ نماز جمعہ کے وجوب اور صحت کے لیے جو شرائط اوپر ذکر ہو چکی ہیں وہی سب عیدین کی نماز میں بھی ہیں، سوائے خطبہ کے، کہ جمعہ کی نماز میں خطبہ شرط ہے اور نماز سے پہلے پڑھا جاتا ہے، جبکہ عیدین کی نماز میں شرط نہیں ، سنت ہے اور نماز کے بعد پڑھا جاتا ہے، مگر عیدین کے خطبہ کا سننا بھی جمعہ کے خطبہ کی طرح واجب ہے یعنی اس وقت بات چیت کرنا یا نماز پڑھنا سب نا جائز ہے۔* *®_ (رد المحتار ١٥٩/٢)* ○═┅═┅═┅═┅═┅═┅═┅═┅○ *★"_ عید کی نماز پڑھنے کا طریقہ:-* *"★_ عیدین کی نماز کا طریقہ یہ ہے کہ دل میں یہ نیت کرے کہ میں چھ تکبیروں کے ساتھ عید کی دو رکعت واجب نماز پڑھتا ہوں۔ نیت کے مذکورہ الفاظ زبان سے کہنا ضروری نہیں ، دل میں ارادہ کر لینا بھی کافی ہے۔* *★"_ نیت کر کے ہاتھ باندھ لے اور سبحانك اللهم آخر تک پڑھ کر تین مرتبہ اللہ اکبر کہے, ہر مرتبہ تکبیر تحریمہ کی طرح دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے، تکبیر کے بعد ہاتھ لٹکا دے،*. *★_ امام دو تکبیروں کے درمیان اتنی دیر تک ٹھہرے جس میں تین مرتبہ سبحان الله » کہا جاسکے۔ تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لے اور امام ” اعوذ باللہ“ اور ” بسم اللہ" پڑھ کر سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھ کر رکوع و سجدہ کر کے کھڑا ہو،*. *★_ دوسری رکعت میں پہلے سورۃ فاتحہ پڑھ لے، اس کے بعد تین تکبیریں اسی طرح کہے، کہ ہر مرتبہ ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور چوتھی تکبیر میں ہاتھ نہ اٹھائے تکبیر کہتے ہوئے سیدھا رکوع میں چلا جائے ،سجدہ وغیرہ نماز کو آخر تک مکمل کر کے سلام پھیر دے۔ اس کے بعد خطبہ پڑھے۔* ○═┅═┅═┅═┅═┅═┅═┅═┅○ *★"_ نماز عید کے لیے شہر سے باہر جانا سنت ہے:-* *★_ عید گاہ شہر سے باہر ہونا سنت مؤکدہ ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ عیدین کی نماز ہمیشہ باہر ہی ادا فرماتے تھے ، بلکہ معذورین کو ساتھ لیجانے کا اہتمام فرماتے تھے، صرف ایک مرتبہ بارش کی وجہ سے باہر تشریف نہ لیجا سکے۔ (رواہ ابوداؤد في سننه)* *★_ اس لئے اصل حکم یہی ہے کہ عید کے لئے شہر کے باہر ایک جگہ اجتماع عظیم ہو اس میں شوکت اسلام کا مظاہرہ بھی ہے، مگر شہر کے گنجان آبادی کی وجہ سے باہر نکلنا مشکل ہو، یا انتظامی مشکلات ہوں، تو شہر کے اندر کسی بڑے میدان میں بوقت ضرورت مسجد میں ادا کرنا بلا کراہت درست ہے,* *"_ لیکن حتی الامکان لازم ہے کہ ہر محلہ میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات کی بجائے ایک مقام پر بڑے اجتماع کی کوشش کی جائے۔* *®_(ردالمحتار (٧٧٦/١)، احسن الفتاوى ١٢٩/٤)* ○═┅═┅═┅═┅═┅═┅═┅═┅○ *✺ متفرق✺* *★_ عید کی نماز واجب ہے اور تکبیرات بھی واجب ہیں۔* *★_ اگر مقتدی عید کی نماز میں دیر سے آئے اور زائد تکبیرات ختم ہو جائیں تو قراءت شروع ہو یا نہ ہو مقتدی تکبیر تحریمہ کہے اور زائد تکبیرات بھی کہ لے۔* *★_ اگر امام رکوع میں جا چکا ہو اور یہ گمان ہو کہ وہ تکبیرات کہہ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو سکتا ہے تو تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد کھڑے کھڑے 3 تکبیرات بھی کہہ کر رکوع میں چلا جائے۔* *★_اگر یہ گمان ہو کہ تکبیرات کہوں گا تو امام رکوع سے اٹھ جائے گا تو تکبیر تحریمہ کہہ کر بعد رکوع میں چلا جائے اور رکوع میں رکوع کی تسبیحات کے بجائے بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیرات کہہ لے اور اگر تکبیریں پوری نہ ہوئی ہو اور امام رکوع سے اٹھ جائے تو تکبیریں چھوڑ دے اور امام کی پیروی کرے۔* *★_ اگر رکعت ہی نکل گئی تو جب امام سلام پھیر لے تو اپنی رکعت پوری کرے تو پہلے قیراط کرے پھر تکبیرات کہے اور رکوع کی تکبیر کہنے کہہ کر رکوع میں جاے،* *★_ اگر امام عید کی نماز میں غلطی کرے اور غلطی ایسی ہو کہ اس سے نماز نہیں ٹوٹتی تو نماز کو لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر عید کی نماز میں زیادہ اجتماع ہو تو سجدہ سہو نہ کیا جائے۔* *★_عید کا خطبہ سنت ہے، خطبہ نماز کے بعد ہوتا ہے۔ دعا بعض حضرات نماز کے بعد کرتے ہیں اور بعض خطبہ کے بعد، دونوں کی گنجائش ہے۔* *★_ عید کے دن گلے ملنا سنت نہیں، یہ محض لوگوں کی بنائی ہوئی رسم ہے، اسے دین کی بات سمجھنا اور نہ کرنے والے کو ملامت کرنا بدعت ہے۔* *★_ غیر مسلموں سے عید ملنا حرام ہے,* *★_ نماز عید کی نہ قضا ہے اور نہ فدیہ ہے۔ صرف استغفار کریں ۔* *★_عید کے دن عیدی کا رواج ہے، یہ سنت تو نہیں، لیکن اگر خوشی کے اظہار کے لیے ایسا کیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔* *®_آپ کے مسائل اور ان کا حل 4/157،* ○═┅═┅═┅═┅═┅═┅═┅═┅○ *★"_عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ مکروہ ہونے کی حد:-*
نمایش همه...
*❈❦ 202 ❦❈* ☜█❈ *حق کا داعی*❈ █☞ ☞❦ *نور -ے- ہدایت* ❦☜ ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙ *☞ __فضائل والا علم :-* *★_ فضائل کا علم آعمال میں احتساب پیدا کرنے کے لیے ہے، اگر تنہا بیٹھا کرو تو آعمال کا محاسبہ کیا کرو،* *★_نماز سے پہلے نماز کو سوچو, فضائل کا مذاکرہ کرو, تعلیم کا مقصد ہر عمل کے کرنے کے وقت اس کے فضائل سامنے ہوں،* *★_ تعلیم مسجد کا عمل ہے باہر والے اس کے تابع ہیں،* *★_ دین کے کسی شعبے کا انکار مت کرو, اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کام بڑا ہے اس کے ذریعے سے دین کے ہر شعبے کو پانی ملے گا, دین کے سارے شعبوں کی اہمیت ہمارے اندر ہونی چاہیے،* *🎙️_حضرت مولانا سعد صاحب, نظام الدین مرکز حاضری (25-06-2007),* *💤_ ایڈمن کی ڈائری - حق کا داعی _,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵ 💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 ✍
نمایش همه...
عروہ بن زبیر رحمه الله جب کسی دنیا والے کے پاس جاتے اور اس کی دنیا دیکھتے تو گھر واپس آتے اور یہ آیت کریمہ پڑھتے:{ وَلَا تَمُدَّنَّ عَیۡنَیۡکَ اِلٰی مَا مَتَّعۡنَا بِہٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡہُمۡ زَہۡرَۃَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۬ۙ لِنَفۡتِنَہُمۡ فِیۡہِ ؕ وَرِزۡقُ رَبِّکَ خَیۡرٌ وَّاَبۡقٰی } [سُورَةُ طه: ١٣١] "اور اپنی آنکھیں ان چیزوں کی طرف ہرگز نہ اٹھا جو ہم نے ان کے مختلف قسم کے لوگوں کو دنیا کی زندگی کی زینت کے طور پر برتنے کے لیے دی ہیں، تاکہ ہم انھیں اس میں آزمائیں اور تیرے رب کا دیا ہوا رزق سب سے اچھا اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا ہے۔" (كتاب التهجد لابن ابي الدنيا)
نمایش همه...
01:01
Video unavailableShow in Telegram
❤️❤️
نمایش همه...
55.66 MB
00:28
Video unavailableShow in Telegram
‏. اپنی صبحیں اپنی شامیں اپنے دن، اپنی راتیں قرآن کریم کی تلاوت سے سجائیں اور زندگی کو قــرآن و سنت کے مطابق بنائیں ...💫 لا ترج الا ربک
نمایش همه...
2.87 MB
00:36
Video unavailableShow in Telegram
*وقوف عرفہ کا روح پرور منظر* *مهمانان رب رحمن کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر* *اللہ اکبر اللہ اکبر! ولله الحمد* *وقوف عرفہ ہی حج ہے!* *اللہ ہم سب کو بھی حج مبرور نصیب فرمائیں آمین 🤲* *لا ترج الا ربک* *م۔۔۔اعظمی*
نمایش همه...
52.39 MB
*خطبہ حج ۔ 2024 کے اہم نکات* 1. توحید باری تعالی دین کی اساس ہے ۔ ذات باری تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنانا چاہیے 2. ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنی چاہیے 3. اللہ تعالی کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے 4. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اخری نبی ہیں 5. کسی مسلمان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ تقوی اختیار کرے 6. توحید پر ایمان رکھنا اور رسالت پر ایمان رکھنا کسی مسلمان کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے 7. اللہ تعالی نے قران پاک میں متعدد بار نماز کی پابندی کا حکم دیا ہے 8. نماز پڑھنا اللہ تعالی کا سب سے بڑا ذکر ہے 9. جو نماز پڑھتا ہے اس کے اوپر اللہ تعالی خصوصی رحمت کرتے ہیں 10. خلوت کے گناہوں سے بچ جائیں کیونکہ خلوت کے گناہ سب سے خطرناک ہوتے ہیں ۔ 11. نوجوانوں کی خلوت کے گناہوں سے خبردار کرتا ہوں۔ 12. خلوت کے گناہ عبادت اور تقوی کو تباہ کر دیتے ہیں 13. نماز روزہ حج اور ارکان اسلام کی پابندی ہر مسلمان پر فرض ہے 14. جو لوگ شرک کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی توحید کے منکر ہیں اللہ تعالی کو ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا 15. خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس وقت میدان عرفات میں موجود ہیں 16. میدان عرفات میں ہی یہ ایت نازل کی گئی کہ دین مکمل کردیا گیا 17. اب دین مکمل ہے اور اس میں کسی قسم کے اضافے کی گنجائش موجود نہیں ہے 18. انسانوں کو ہمیشہ خیر کے راستے پر چلنا چاہیے اور دین اسلام کی بنیاد بھی خیر پر ہے 19. مسلمانوں کو حیا پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور حیاداری کو فروغ دینا چاہیے 20. بے حیائی کا فروغ معاشروں کو تباہ و برباد کر رہا ہے 21. ایسا انسان جس کا اخلاق اچھا ہے وہ دنیا میں بھی کامیاب ہوگا اور اخرت میں بھی بہت اجر پائے گا 22. صلہ رحمی کی اسلام میں بہت زیادہ اہمیت ہے 23. وعدوں کو نبھانا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے 24. مسلمان امانتوں کی حفاظت کرنے والا ہوتا ہے 25. جو قطع رحمی کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا 26. رشتہ داروں سے حسن سلوک کرو ۔ قطع رحمی کرنےو الا رحمت الہی سے محروم رہتا ہے 27. مسلمانوں اللہ تعالی کی اطاعت کرو رسول اللہ کی اطاعت کرو اور جو صاحب امر یعنی حکمران ہیں ان کی بھی اطاعت کرنی چاہیے 28. مشکلات کا شکار اپنوں کی مدد کرو۔ 29. اگر حاکم یا علماء کی بات سے اختلاف ہو تو اللہ اور رسول کی طرف پلٹ جانا چاہیے 30. نوجوانوں اور مردوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ فحش کاموں کو چھوڑ دیں 31. نوجوانوں کو چاہیے کہ ایسے کام کریں جو سے ان کے تقوے میں اضافہ ہو 32. جب فحش کام بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں تو رحمتیں ختم ہو جاتی ہیں 33. جس معاشرے میں بے حیائی عام ہو جائے وہ معاشی تباہ ہو جاتے ہیں 34. ہر مسلمان کو دوسرے مان کی عزت کا ہمہ وقت خیال رکھنا چاہیے 35. ہر مسلمان کو عدل کرنے والا ہونا چاہیے 36. مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہیے 37. اللہ تعالی کی عبادت مخلص ہو کر کریں اور کسی کو اس کی عبادت میں شریک نہ کریں 38. کبھی بھی کسی جان کو ناحق قتل نہیں کرنا چاہیے 39. کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنا یا خون گرانا کسی طرح بھی جائز نہیں ہے 40. کبھی بھی یہ اسلام اجازت نہیں دیتا کہ خودکشی کا ارتکاب کیا جائے 41. کسی مسلمان کو اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے 42. خودکشی کرنا بہت بڑا گناہ ہے 43. اللہ تعالی کہتے ہیں کہ جن اور انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اور جو لوگ نماز نہیں پڑھتے گویا وہ اللہ تعالی کی عبادت نہیں کرتے 44. دوسروں کا مال ہڑپ کرنے والوں کا انجام جہنم ہوگا 45. اللہ تعالی نے جوئے شراب ،زنااور سود کو حرام قرار دیا ہے 46. تمام مسلمان مرد اور عورتیں اپنی نظروں کو جھکا کے رکھیں 47. جو اپنی نظر کی حفاظت نہیں کرتا وہ کبھی بھی تقوی حاصل نہیں کر سکتا 48. جو کسی پہ الزام لگائے خصوصا عورتوں پر الزام لگائے تو ایسے لوگ کبھی بھی رحمت کے حقدار نہیں ٹھہرتے 49. اپنی بیوی بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرو 50. کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان کا کسی عورت کو دوسری عورت کا کبھی بھی مذاق نہیں اڑانا چاہیے 51. انسان کو بدگمانی کا شکار نہیں بننا چاہیے 52. اے مسلمانو غیبت کرنے سے بچ جاؤ غیبت کا گناہ بہت زیادہ ہے 53. حج کرنا بہت بڑی عبادت ہے حج مبرور کا اجر جنت کی صورت میں ملے گا 54. حاجیوں کو چاہیے کہ مناسک حج مکمل ادا کرے 55. وقوف عرفات اہم ترین ہے لیکن دیگر ارکان حج بھی ادا کرنے چاہیے 56. آج کے دن دعا کرنے کی بہت زیادہ فصیلت ہے خصوصا حجاج کرام کو دعائیں کرنی چاہیے 57. میدان عرفات میں دعا قبول ہوتی ہے 58. حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
نمایش همه...
59. حجاج کرام ایام تشریق کا خیال رکھیں اور اپنی عبادات جاری رکھیں 60. حج کے تمام مناسک کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالی کی قربت کو حاصل کیا جائے 61. میں فلسطین کے مسلمانوں کی دعا کرتا ہوں کیونکہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں 62. یا اللہ اہل فلسطین کو یہود سے آزادی عطا فرما ۔ 63. تمام امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اہل فلسطین کے لیے دعا کریں 64. تمام لوگ دعا کریں کہ اللہ تعالی اہل فلسطین کی مشکلات ختم کر دیں 65. جب کوئی مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ اس کے لیے بھی یہ دعا قبول کر لے ۔ 66. دنیا بھر میں جو جو بھی مسلمان مظلوم ہیں ان کے لیے دعا کرنی چاہیے 67. حجاج کرام کے لیے یہ بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکمران بھی دعا کے مستحق ہیں 68. امت مسلمہ میں جو جو لوگ بھی بیمار ہیں یا پریشان ہیں اللہ تعالی ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور ان کی بیماریوں کو بھی دور فرمائے 69. جو لوگ صاحب اولاد نہیں ہیں اللہ تعالی ان کو نیک صالح اولاد عطا فرمائے 70. اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم کرے اور عبادات کو قبول فرمائے ۔ آمین 𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼 ❤️ ✍🏻ㅤ   📩 📤 ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
نمایش همه...