cookie

ما از کوکی‌ها برای بهبود تجربه مرور شما استفاده می‌کنیم. با کلیک کردن بر روی «پذیرش همه»، شما با استفاده از کوکی‌ها موافقت می‌کنید.

avatar

❣Martyrdom_Pride❣شہادت_افتخار❣

شہدا اور شہادت کے حوالے سے پوسٹ، مکالمہ، وصیتیں، فلسفہ، واقعات اور فرامین پڑھنے کے لیے اس چینل کو جوائن کریں۔

نمایش بیشتر
کشور مشخص نشده استاردو423دین و مذهبی74 625
پست‌های تبلیغاتی
454
مشترکین
اطلاعاتی وجود ندارد24 ساعت
اطلاعاتی وجود ندارد7 روز
اطلاعاتی وجود ندارد30 روز

در حال بارگیری داده...

معدل نمو المشتركين

در حال بارگیری داده...

📕کتاب #فتح_خون_۔۔۔_روایت_محرم ✍🏼 #سید_شہیدان_اھل_قلم 🩸#سید_مرتضی_آوینی *🎇 اتمام حجت* 🌌 *باب ھفتم قسط 18،19،20* #حصہ_۱۸ امام علیہ السلام کی صدا تاریخ کے صفحات پر گونج رہی ہے اور سب صادق افراد یہ سن کر امام کے گرد اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن عمر سعد نے خود سے ہی ناطہ توڑ لیا ہے۔ عمر سعد اپنی غفلت کے سمندر میں ڈوب چکا ہے اور نصیحت کرنے والوں سے بھی فرار کر رہا ہے کہ کہیں وہ اپنی حقیقت کی شناخت حاصل نہ کر لے۔ مجبوراً امام نے دور سے ہی اسے مخاطب کیا اور صدا دی "اے عمر! تم میرے قتل کر لیے کمر بستہ ہو تا کہ اس کے بدلے میں ابن زیاد، ری و گرگان کی ولایت تمہیں دے ڈالے۔ واللہ کہ یہ تمہیں کبھی نصیب نہ ہو گی۔ بالکل بھی نہیں۔ یہ خدا کی قضا ہے کہ جو صفحۂ تقدیر پر لکھ دی گی ہے اور تمہیں خبر دے رہا ہوں جو بھی چاہتے ہو وہ کرو لیکن میرے بعد نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں کبھی بھی سعادت مند نہ ہو پاؤ گے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارا سر نوکِ نیزہ پر بلند ہے اور بچے اس کا نشانہ لے کر اس پر پتھر مار رہے ہیں۔ لیکن عمر سعد ایسا مردہ شخص ہے کہ مسیحا کی پھونک کابھی اس پر کچھ اثر نہیں۔ وہ۔ غضب ناک ہو کر اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہوا اور صدا دی "تم لوگ کس چیز کے منتظر ہو سب مل کر اس پر حملہ کر دو کہ یہ تو بائیں ہاتھ کا کام ہے"۔ #حصہ_۱٩ راوی:- اس زندگی کے ہاتھوں خدا کی پناہ! کہ یہ زندگی کبھی بھی سفلگان کی خواہش کے مطابق نہیں چلتی۔ شب و روز کا یہ مکر ہے کہ جو ہمیں فریب دیتا ہے تاکہ اس زندگی کے بارے میں لالچ کا شکار ہوں۔ امر تو ﷻ کی پاک ذات کے ہاتھ میں ہے کہ اس کی مشیت اور ارادے کے بغیر کائنات کا پتا بھی نہیں ہل سکتا۔ 5 سال بعد موت نے عمر بن سعد کو گہری ننید سے بیدار کیا کہ جب اس نے آنکھ کھولی تو مختار ثقفی کے سپاہیوں کو خنجر لیے اپنے سر پر کھڑا پایا *ھذا راس قاتل الحسین۔* یہ حسین ابن علی کے قاتل کا سر نوکِ نیزہ پر ہے اور کوفے کے بچے اس پر پتھروں کی بارش کر رہے ہیں۔ تو کیا اس کے بعد بھی کوئی بچا ہے جو خدا سے مکر کرے اور دنیا و آخرت کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی کوشش کرے؟! روای:- ہاں یہ وہی چیز ہے کہ شیطان جس سے دین دار افراد کو دھوکے میں مبتلا کرتا ہے۔ شب و روز گزرتے جاتے ہیں اور اسے لگتا ہے کہ اسے بھلایا جا چکا ہے لیکن کیا زمیں و آسماں میں کوئی ایسی چیز ہے جو موت سے مخفی ہو سکے! ھذا راس قاتل الحسین ۔۔۔ھذا راس قاتل الحسین ۔۔۔ پھر حسین ابن علی علیہ السلام نے فرمایا: قومو یایھا الکرام۔ اے کرامت کے مالک افراد! کھڑے ہو اور اس کی موت کی جانب حرکت کرو کہ جس سے فرار ممکن نہیں۔ اور یہ تیر اس موت کا قاصد ہے جو اس قوم کی طرف سے موصول ہو رہے ہیں! # *آخری_حصہ* لیکن واللہ کے تمہارے و جنتِ رضوان کے درمیان؛ اور دشمنوں اور جہنم کے درمیان فاصلہ یہی موت ہے کہ تمہاری موت تمہیں جنت میں پہنچا دے گی اور ان کی انہیں دوزخ میں! رسول اللہ نے مجھے بتایا ہے: میرے بیٹے! ایک دن زبردستی تمہیں عراق کی سمت لے جایا جائے گا وہ سرزمین جس پر بہت سے انبیاء اور اوصیاء گزرے ہیں اور وہ سرزمین کہ جسے "عمورا" کہا جاتا ہے تم اس پر شہادت کے درجے پر فائز ہو گے اور اپنے کچھ اصحاب کے ہمراہ کہ ان کی مثال نہ ہو گی پھر انھوں نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: ہم نے کہا: اے آگ! ٹھنڈی ہو جا اور ابراہیم کے لیے سلامتی بن جا۔ انبیاء: 69 تمہیں اس جنگ کی مبارک باد کہ تمہارے لیے بالکل اسی طرح سرد و سلامتی کا باعث ہو گی جیسے ابراہیم کے لیے آتش! واللہ کہ جونہی یہ ہمارا قتل کریں گے ہم پیغمبر سے ملاقات کریں گے۔ روای: اور اسی دن سے حسین علیہ السلام کے ساتھیوں کے لیے یہ آگ ٹھنڈی ہے اور سلامتی کا باعث ہے اور یہ تیر بشارت کے قاصد ہیں جو انہیں جنت تک پہنچا دیتے ہیں تاکہ جو بھی ان کے اور دنیا کے درمیان تعلق ہے اسے توڑ ڈالیں اور ان کے توکل کے تعلق کو مضبوط بنا ڈالیں اور انہیں یقین کی منزل پر پہنچا دیں ؛ یہ کہ ابراہیم کے لیے یہ آگ، گلستان بن گئی اس کا راز “یقین” میں پنہان ہے۔ اگر تم بھی یقین کر لو کہ خدا کے حکم کے بغیر تمہیں آگ جلا نہیں سکتی تو تمہارے لیے بھی یہ ٹھنڈی ہو جائے گی اور سلامتی کا باعث بن جائے گی۔ جاری ہے۔۔۔ ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━ *یادِ شہدا کمتر از شہادت نیست*💦 https://chat.whatsapp.com/GWQmU549emhGaAlBhky4oC https://t.me/martyrdom_is_Pride 🤲 *اللهم عجل لولیک الفرج*🤲 ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
نمایش همه...
📕کتاب #فتح_خون_۔۔۔_روایت_محرم ✍🏼 #سید_شہیدان_اھل_قلم 🩸#سید_مرتضی_آوینی *🎇 اتمام حجت* 🌌 *باب ھفتم قسط 15،16،17* #حصہ_۱۵ روای:- آہ! خدا نے اپنی رحمت کا دروازہ امتِ محمدی پر بند کر دیا ہے اور اپنا غضب آشکار کر دیا ہے۔ اس لمحے سے پناہ مانگنی چاہیے کہ عالمِ کائنات پوری کی پوری حسین علیہ السلام کے ناحق قتل کے انتقام کے لیے کھڑی ہو جائے۔ وہ انسانِ کامل کی خلافت کا وارث ہے اور انسانِ کامل عالمِ وجود میں طواف کرنے والوں کا مرکز! اس وقت سے پناہ مانگی جائے کہ پوری کائنات حیسن علیہ السلام کے بے گناہ قتل کے انتقام کے لیے قیام کر دے۔ کبھی کبھار یہ درد ناقابل برداشت ہو جاتا ہے کہ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے دل محال آرزوئیں کرنے لگتا ہے کہ اے کاش! حق بے پردہ آشکار ہو جاتا اور یہ پست افراد جان لیتے کہ ان کی غفلت کی شب کی تاریکی کہاں تک پھیلی ہوئی ہے اور ان کے دلوں میں جہنم کی آتش شعلہ ور ہو رہی ہے اور کیسا وحشت ناک گرداب انہیں ہلاکت و عدم کی طرف کھینچ رہا ہے لیکن پھر عقل سرزنش کرتی ہے کہ اے آرزو کرنے والے! دل کو اس محال خواہش میں مبتلا نہ کر! حق تو بے پردہ آشکار ہے، تم کیوں ایسی باتیں کر رہے ہو۔ حجاب تو میں ہوں اور تم خود ہو۔۔۔ ورنہ سبحان اللہ! حق اپنے عرصۂ کبریائی میں اس طرح کے گمان سے آزاد ہے تم بھی کہو "رب ارنی" جیسا کہ موسی علیہ السلام نے کہا تاکہ "لن ترانی" کا باب تم پر بھی کھولا جائے اور تم دیکھ سکو کہ یہ عالم ہی مکمل حجاب ہے اگرچہ جمالِ حق ان حجاب سے مبرا ہے. لن ترانی کا دروازہ، حیرت انگیز عالم کی جانب کھلتا ہے موسی بنو کہ کہ لن ترانی سن سکو اور خرّموسی صعقا (اعراف: 143) تمہاری شان میں نازل ہو سکے۔ #حصہ_۱۶ وگرنہ یہ عالمِ آفاق ہے اور خلقت کا سورج اپنے حجاب سے طلوع ہوا ہے۔ عقل سرزنش کرتی ہے کہ اے آرزومند! بیدار ہو جاؤ! دنیا صراطِ آخر ہے اور اگر تم دیکھ سکتے تو دیکھ لیتے کہ کیا قیامت ہے جو اس وقت ڈھائی جا رہی ہے۔ اگر یہاں حسین کے ساتھ ہو تو وہاں بھی حسین کے ہمراہ ہو گے اور اگر یہاں یزید کے ہمراہ۔۔۔۔۔ غور سے دیکھو کہ یہ یزید ہے کہ جہنم کی طرف تمھاری امامت کر رہا ہے۔ عقل تنبیہہ کرتی ہے کہ اے آرزومند! یہ خواہش: کہ کاش حق بے پردہ دنیا میں جلوہ گر ہو جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اے کاش یہ دنیا خلق نہ کی جاتی امام کی لعنت مستجاب ہو گی، لیکن اس کا تکوینی ظہور اس وقت ہو گا جب کربلا کی سر زمین پر آپ کے خون کا پہلا قطرہ گرے گا؛ فرشتے منتظر ہیں۔ اچانک امام نے فرمایا: کہاں ہے عمرِ سعد؟ اسے میرے پاس لے آؤ۔ روای: ایسا کیا ہو گیا ہے کہ امام نے ابھی تک اس بدبخت سے قطع امید نہیں کی ہے امام عمر سعد کے وجود کہ دلدل میں سمندر کی کون سی نشانی کی تلاش میں ہیں۔ عمر سعد، سعد ابی وقاص کا فرزند ہے جو کہ قادسیہ کا فاتح تھا اور ایسے والد کی سرپرستی میں اسے یہ نہیں سیکھایا گیا کہ امام اور اس کی آسمانی منزلت کی شناخت نہ رکھتا ہو لیکن دوسری طرف ۔۔۔ یہ شیطانی احساسات جو خوف کے ساتھ ملے ہوئے ہیں پہلے تو عمر سعد اس محال کو ممکن بنانے کی امید لگائے بیٹھا ہے کہ دنیا و آخرت باہم حاصل کر لے۔ #حصہ_۱۷ یہ ایک شیطانی وسوسہ ہے ایسے افراد کہ جو دین دار بھی ہونا چاہتے ہیں لیکن اس کی قیمت ادا نہیں کرنا چاہتے کہ وہ دنیا سے دل نا لگائیں وہ خدا کے ساتھ مکر کرتے ہیں اور شب و روز یہ مکر اُن کے ساتھ ہی چپک جاتا ہے لیکن کیا اپنی ذات کے ساتھ مَکر کیا جا سکتا ہے؟ بس اُس باطنی زبان کو بھی کاٹ دیا جائے تاکہ غفلت کے اس عشرت کدے میں یہ گستاخی نہ کر پائے۔ اب یہ باطنی زبان کونسی ہے؟ کیا اسے قابو میں نہیں کیا جا سکتا؟ عقل تب تک عقل کہلاتی ہے کہ اُس ازلی تعلق کو نہ توڑ چکی ہو لیکن یہ فانوسِ خشم و جاِہ طلب طوفان میں تو لٹکایا نہیں جا سکتا۔ وہ آئینہ کہ جس پر زنگ لگ جائے وہ تو آئینہ نہیں رہتا وہ عقل جو گناہوں کی ظلمت کے حجاب میں چھپ جائے وہ تو عقل نہیں کہلاتی وہم ہے! تمہیں ایسا نادان و احمق بنا دے گی کہ تم اپنی غفلت میں ڈوب جاؤ گے اور ایسا لگے گا کہ کوئی بھی تمہیں دیکھ نہیں پا رہا۔ گرگان و ری کی حاکمیت "شیطانی دنیاوی خوبصورتیوں کو دلکش بنا دیتا ہے کہ انسان کو دھوکہ دے سکے لیکن یہ فریب تمہارے نفس سے پھوٹتا ہے تمہارے وجود میں جو بھی ہے شیطان اُسے تمہارے لیے دلکش بنا دیتا ہے۔ وہ صرف اغوا ہو جانے والوں کا حاکم بن سکتا ہے اور شیطان کے ذریعے اغوا ہونے والے حتیٰ وہم بھی فراموش کر چکے ہیں اور اُن کے اعمال صرف ظاہری شکل میں اُن کے سامنے ظاہر ہوتے ہیں۔ جاری ہے۔۔۔ ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━ *یادِ شہدا کمتر از شہادت نیست*💦 https://chat.whatsapp.com/GWQmU549emhGaAlBhky4oC https://t.me/martyrdom_is_Pride 🤲 *اللهم عجل لولیک الفرج*🤲 ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
نمایش همه...
📕کتاب #فتح_خون_۔۔۔_روایت_محرم ✍🏼 #سید_شہیدان_اھل_قلم 🩸#سید_مرتضی_آوینی *🎇 اتمام حجت* 🌌 *باب ھفتم قسط 10 تا 14* #حصہ_۱۰ یہ حسین ہے کہ انسان کی خلافت کا سورج اس کے خون کے افق سے طلوع ہو گا۔ اے ںدبختو! غور سے دیکھو کہ کیا کر رہے ہو اور کس کے مقابلے پر کھڑے ہو۔ اپنے ہاتھوں کو اس بات کی اجازت نہ دو کہ وہ اپنی مرضی سے خدا کا خون بہادیں۔ لیل و نہار کے دھوکے میں مت آؤ۔ یہ حسین ہے کون و مکاں کی پیدائش کا ہدف۔ اگر اس کا چہرہ تم لوگوں جیسا ہے اور وہ جسمانی طور پر بھی تم سے زیادہ طاقت ور نہیں ہے تو اپنی ظاہر دیکھنے والی آنکھوں سے دھوکہ مت کھاؤ اور اس کی آنکھوں کی گہرائی میں سورج کے طلوع ہونے کا نظارہ کرو اور خدا کی کرامت اس کی روح میں محسوس کرو۔ یہ حسین ہے، رسول خداؐ کا عمامہ سر پر رکھے ہوئے اور اپنے بدن کو ان کی زرہ سے ڈھانپے ہوئے۔ کندھوں پر اُن کی ردا لیے اور ہاتھوں میں ان کی تلوار تھامے اور رسول خدا کو ابھی جدا ہوئے ابھی آدھی صدی بھی نہیں گزری ہے۔ پھر امام نے چاہا کہ دوبارہ ان سے ہم کلام ہوں، ان کی رحمت رب العالمین کی رحمت ہے اور اس بینش سے خدا کی پناہ جو اس کے علاوہ حسین کے بارے میں کچھ سوچتے لیکن ان لوگوں نے شور و غل مچا دیا اور امام کو اجازت نہ دی کہ وہ گفتگو کر سکیں۔ #حصہ_۱۱ امامؑ نے اپنی بات جاری رکھی: تمہارے شکم حرام سے بھرے ہوئے ہیں خدا نے تمہارے دلوں پر تالا لگادیا ہے۔ افسوس ہے تم لوگوں پر کیوں خاموش نہیں ہورہے ہو؟ کیوں میری بات پر کان نہیں دھر رہے ہو پھر بات یہاں تک آپہنچی کہ وہ ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے اور پھر خاموشی کے گرداب نے اچانک تمام آوازوں کو اپنے اندر ہضم کرلیا۔ یہ ایسی جماعت ہے کہ احمقوں کی طرح ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اور فتنے کے بھیڑیے کا اصلی شکار یہی افراد ہیں۔ خدا کے غضب کی بجلی چمکی اور زمین پر لرزہ طاری ہوا اور بارش برسنے لگی لیکن بنجر خشک زمین جو کانٹوں سے بھری ہے اُسے اس بارش کا کیا فائدہ ہوتا۔ امام غضبناک ہیں اور ان کے الفاظ اس تجلی کی مانند ہیں کہ زمین کو آگ کے کوڑوں کی طرح محسوس ہورہے ہیں۔ کیا راز ہے کہ جو سمجھ میں نہیں آرہا۔ کیا دل ہیں کہ جو خوف سے لرز رہے ہیں لیکن یہ لوگ ایسے اندھے چوہوں کی مانند ہیں کہ رعد و برق کے خوف سے اپنے سوراخ میں پناہ لے رہے ہیں۔ امام کا خشم، خدا کا خشم ہے یہ وہ خشم نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے عذاب نازل ہو۔ یہ اس مہربان باپ کا غصہ ہے جو اپنے گستاخ فرزند کی ہدایت کے لیے ہے جبکہ وہ تمام راستوں سے مایوس ہوچکا ہے۔ #حصہ_۱۲ امام ابھی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ تلوار نیام سے نہ نکالنی پڑے۔ جنگ کا آغاز تب ہوتا ہے جب حق اور باطل کا فرق مکمل طور پر علم میں آچکا ہو۔ ابھی بھی حر، سعد اور ابو الحتوف دشمن کی حمایت میں ہیں۔ شاید آسمانی بجلی کی کڑک ان کے دل کے پتھریلے حصے میں سوراخ کر دے اور ان کی آنکھ سے اشک کا قطرہ نکل ائے۔ زمین پر اب کوئی پتھر نہیں ہے کہ جس کے سینے سے پانی کا چشمہ جاری نہ ہو! کیا کوئی آنکھ ہے جو اشک نہ بہائے! کیا کوئی دل ہے جو آنسوؤں سے پاک نہ ہو سکے! لعنت ہو تم لوگوں پر کہ تم ہو امت کے طاغوت! تم لوگ ہو وہ شجرۂ خبیثہ کہ جس کی جڑیں زمین کے اندر نہیں ہیں۔ تم لوگوں نے قرآن کے حبل المتین کو چھوڑ دیا ہے اور اب اں کے پاس کوئی رسی نہیں ہے کہ انھیں گمراہی کے کنویں سے باہر نکال سکے۔ تم لوگ شیطان کے ساتھی ہو جو ظلمت کی بیماری پوری زمین پر پھیلا رہے ہو۔ تم لوگ ہو گناہوں کی جڑ اور قرآن میں تحریف کرنے والے! تم لوگ سنت کے نور کے چراغ کو بجھانا چاہتے ہو۔ تم لوگ ہو جو انبیاء کے قاتلین کے فرزند ہو اور اوصیاء کی عترت کا خون بہانے والے ہو۔" #حصہ_۱۳ امام نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا "تم ہی وہ ہو کہ زنازداروں کو نسب دیتے ہو اور مومنین کو اذیت پہنچاتے ہو، تم لوگ ہو ان رہبروں کی صدا جنہوں نے قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے اور آیات میں سے بعض کو قبول کر لیا اور بعض کا انکار کر دیا۔ تم لوگ ہی ابنِ حرب اور اس پر اعتماد کرنے والے ہو۔ ہمیں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ واللہ کہ تم دھوکے اور بے وفائی کی عادت اپنائے ہوئے اور اس پر ڈٹے ہوئے ہو اور تمہارے روم روم میں یہ چیز بس چکی ہے۔ تمہارا دل اس کے ساتھ پرورش پایا ہے اور تمہارے سینوں میں یہ مستور ہے تم لوگ اسی شجرہ خبیثہ کی مانند ہو کہ جس کا میوہ اپنے ہی باغبان کے حلق میں پھنس جائے لیکن غاصبوں کے لیے مزے دار ہو۔۔۔۔ خدا کی لعنت ہو عہد شکنی کرنے والوں پر کہ اپنے پیمان کی قسم اٹھاتے ہیں اور پھر اسے توڑ ڈالتے ہیں جبکہ تم لوگوں نے خدا کو اپنے عہد کا گواہ بنایا تھا اور واللہ تم لوگ وہی پیمان شکن ہو کہ قرآن نے جس کا ذکر کیا ہے جان لو کہ ابن زیاد، جو زنازادہ ہے اور اس کا باپ بھی زنا زادہ تھا نے مجھے اس دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے کہ یا شمشیر یا ذلت ۔۔۔و *ھیھات منا الذلۃ* #حصہ_۱۴
نمایش همه...
امام ع نے فرمایا:‌ ذلت ہمارے قریب بھی نہیں پھٹک سکتی۔ خدا، رسول، مومنین اور ہماری ماؤں کے پاک و طاہر دامن، ہمارے غیرت مند اجداد اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ہم عظیم افراد کو قتل سے بچانے کے لیے لئیم افراد کی پیروی کریں۔ بے شک کہ میرے کاندھوں پر ڈرانے کی اور بشارت دینے کی جو بھی ذمہ داری تھی میں پوری کر چکا ہوں اور اب ساتھیوں کی تعداد کی کمی کے باوجود میں جنگ کے لیے آمادہ ہوں۔ اس وقت امام ع نے اپنے ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے اور فرمایا: خدایا! بارش کے قطروں کو ان پر مت برسا اور قوم یوسف کی مانند اس قوم کو قحط سالی میں مبتلا کر دے اور ان کے سروں پر اس ثقفی غلام کو مسلط کر دے کہ انھیں ذلت سے دوچار کر دے اور ان میں سے کسی کو بھی باقی نہ رہنے دے جس نے قتل کیا ان کا قتل کر دے۔ ضربت کے مقابلے میں ضربت اور اس طرح میرا، میرے دوستوں، اہل بیت اور شعیوں کا انتقام ان سے لے انھوں نے ہماری تکذیب کی اور ہمیں اکیلا چھوڑ دیا اور تو ہمارا خالق ہے اور ہم تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہماری بازگشت ہے۔ راوی: خداوندِ منتقم کے غضب کا سمندر جوش مار رہا ہے جبکہ ابھی تک سید الشھداء کا خون قتل گاہ میں بہایا نہیں گیا۔ لعنت کے سیاہ پروں نے، مدینے، مکے، کوفے اور شام پر اپنا سایہ ڈال لیا ہے اور خدا کے کرم و رحمت کے بادلوں سے اسے دور کر دیا ہے۔" جاری ہے۔۔۔ ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━ *یادِ شہدا کمتر از شہادت نیست*💦 https://chat.whatsapp.com/GWQmU549emhGaAlBhky4oC https://t.me/martyrdom_is_Pride 🤲 *اللهم عجل لولیک الفرج*🤲 ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
نمایش همه...
اہلِ قلم | 1

WhatsApp Group Invite

📕کتاب #فتح_خون_۔۔۔_روایت_محرم ✍🏼 #سید_شہیدان_اھل_قلم 🩸#سید_مرتضی_آوینی *🎇 اتمام حجت* 🌌 *باب ھفتم قسط 5 تا 9* #حصہ_۵ دُنیا ایک کمزور اور ناپایدار گھر ہے، کیونکہ ایسا ہے اس خاطر اپنے سفر کے لیے زادراہ اکٹھا کرو کہ بہتریں زاد راہ تقویٰ ہے۔ اے لوگو! دنیا کے بنانے والے نے یہ دنیا پیدا کی تاکہ یہ فنا اور زوال کا گھر ہو اور یہ لمحہ بہ لمحہ یہاں کے رہنے والوں کے لیے بدلتی جاتی ہے۔ جو اس دنیا سے دھوکہ کھا جاتا ہے یہ اس کے لیے مغرور ہو جاتی ہے اور جو اس سے منہ موڑتا ہے اس کی عاشق ہو جاتی ہے۔ پناہ مانگو! جس پر تم نے امید لگائی ہے وہ دھوکے سے تمہاری امید توڑ دے گا اور تم نے اس کی طرف لالچ سے ہاتھ بڑھایا ہے اور اب تم لوگ ایسے کام کے لیے اکٹھے ہو گئے ہو کہ خدا اس پر غضب ناک ہے اس نے اپنا کرم تم سے موڑ لیا ہے اور تم اس کے انتقام کے حق دار ہو گئے ہو۔ ہمارا پیدا کرنے والا خدا کتنا اچھا ہے اور تم لوگ کتنے برے بندے ہو کہ تم نے اس کی اطاعت کا اقرار کیا ہے اور محمد ص کی رسالت پر ایمان لائے ہو لیکن اب اس کے اہل بیت اور عترت کے قتل کے درپے ہو۔ شیطان نے تم پر غلبہ حاصل کر لیا ہے اور عظیم خدا کی یاد تم لوگوں کے ذہن سے محو کر دی ہے پس لعنت ہو تم پر کہ جس کام کا تم نے ارادہ کیا ہے۔ اے لوگو! پہلے مجھے جان لو کہ میں کون ہوں اور پھر اپنی ذات میں لوٹ آؤ اور اپنے آپ کو ملامت کرو اور غور کرو کہ کیا تم لوگوں کو یہ بات جچتی ہے کہ میرا قتل کرو اور میری حرمت پامال کرو۔ کیا میں تمہارے پیغمبر کی بیٹی کا فرزند نہیں ہوں کیا میں رسول کے چچا کے بیٹے اور وصی کا فرزند نہیں ہوں؟! #حصہ_۶ کیا میں اس کا فرزند نہیں ہوں کہ جو سب سے پہلے رسولؐ پر ایمان لایا اور جو کچھ بھی خدا کی طرف سے ان پر نازل ہوا تھا سب سے پہلے اس کی تصدیق کی؟ کیا حمزہ سید الشہداءؑ میرے والد کے چچا نہیں ہیں؟ کیا جعفر طیار میرے چچا نہیں ہیں؟ کیا میرے اور میرے بھائی کے بارے میں رسول اللہؐ کی حدیث آپ تک نہیں پہنچی کہ یہ دونوں جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔ اگر پہنچی ہے تو جان لو کہ میں جو بھی کہہ رہا ہوں وہ حق ہے اور خدا کی قسم میں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا؛ اس دن سے کہ جب مجھے علم ہوا کہ جھوٹ بولنے والے پر خدا غضب ناک ہوتا ہے اور اسے جھوٹ کے تازیانے سے ہی مارے گا اور اگر تم میری تکذیب کر رہے ہو ابھی بھی لوگ موجود ہیں جو تمہیں حقیقت سے باخبر کر سکتے ہیں۔ جابر بن عبداللہ انصاری سے پوچھو، ابا سعید الخدری، سہل بن سعد اساعدی، زید بن ارقم، انس بن مالک ان سے سوال کرو وہ تمہیں بتائیں گے کہ میرے اور میرے بھائی کے بارے میں انھوں نے یہ حدیث رسول اللہؐ سے سنی ہے؛ اس وقت یہ حدیث شاید تمہیں میرا قتل کرنے سے روک دے۔ شمر بن ذی الجوشن جو کہ بائیں لشکر کا سردار تھا۔ بولا جس کو بھی علم ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو اُس نے خدا کی عبادت شک و شبہ کے ہمراہ کی ہے۔ #حصہ_۷ حبیب ابن مظاہر نے اس کے جواب میں کہا: تم نے ہزاروں شک و شبہات کے ساتھ خدا کی عبادت کی ہے اور جو جملہ تم نے کہا تم خود ہی اس پر پورا اترتے ہو تمہیں ان کی کسی بات کی سمجھ نہیں کیونکہ خدا نے تمھارے دل پر مہر لگا دی ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فرمایا "اگر اس بات پر تردید کا شکار ہو تو کیا اس بات پر بھی مشکوک ہو کہ میں رسول خداؐ کا فرزند ہوں؟ خدا کی قسم! دنیا میں، مشرق و مغرب میں، کہیں پر بھی اور تم لوگوں کے درمیان بھی میرے علاؤہ کوئی بھی نہیں جو رسول خداؐ کی دختر کا فرزند ہو۔ وائے ہو تم پر! کیا میں نے تم میں سے کسی کا قتل کیا ہے جو مجھے گرفتار کر رہے ہو یا کسی مال کے بدلے جو میں نے ضایع کیا ہو یا کسی زخم کا قصاص جو میں نے تم پر لگایا ہو کس چیز کا؟ امامؑ ایک لمحے کے لیے خاموش ہو گئے اور پھر فرمایا: اے شبث ابن ربعی، اے حجار بن ابجر، اے قیس ابن اشعت، اے یزید ابن حارث، کیا تم لوگ نہ تھے کہ جنہوں نے مجھے خط لکھا کہ فصل کاٹنے کا موسم آن پہنچا ہے، پھل پک چکے ہیں اور باغات سبز اور نہریں لبریز ۔۔۔۔آپ ایسے لشکر میں داخل ہو گے جنہوں نے آپ کے لیے اسلحہ اٹھایا ہے۔ ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا صرف یہ کہ جھوٹ بول کر اس بات کا انکار کردیں۔ قیس ابن اشعث جو اپنی رسوائی عمر ابن سعد کے سامنے چھپانا چاہ رہا تھا چلا کر بولا "تم اپنے چچا کے بیٹے یزید کے حکم پر سر کیوں نہیں جھکاتے جو بھی تمہیں چاہیے وہ تمہیں ملے گا۔ #حصہ_۸ اور امامؑ نے اس کی بات کے جواب میں فرمایا: تم اسی کے بھائی ہو جس نے مسلم کو ابن زیاد کے دارالامارہ میں بھجوا دیا۔ کیا بنی ہاشم میں مسلم ابن عقیل کے خون کا داغ تمہارے دامن پر کافی نہیں جو تم اور بھی قتل کے درپے ہو۔۔۔۔۔واللہ میں ان میں سے نہیں جو ذلت کے ساتھ اس کے ہاتھ پر بیعت کروں اور نہ ہی ان بزدل افراد کی طرح ہوں جو اس سے جنگ کرنے سے بھاگ جائیں۔
نمایش همه...
واللہ اور یہ”واللہ” حزب اللہ کی حریت کا منشور ہے۔ اور اس وقت امامؑ نے اس آیت کی تلاوت کی جو موسیٰؑ نے فرعون کے سامنے کی تھی: اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ میں آ گیا ہوں (اس بات سے) کہ تم مجھے سنگسار کرو۔ [دخان 20] اور موسیٰ نے کہا: میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس تکبر کرنے والے سے جو یوم حساب پر ایمان نہیں لاتا۔ [غافر 27] روای: ابھی امامؑ تاریخ کے مقابل کھڑے ہیں اور دشمن کے لشکر کی صف کا ملاحظہ کر رہے ہیں جو رات کی تاریکی کی مانند افق پر چھائے ہوئے ہیں۔ عمر سعد جو کوفے کے سوداگروں میں شامل ہے اسے کیا کہا جا سکتا ہے! افسوس کے حقیقی کلام کے نصیب میں یقین کم ہی آتا ہے اور اس سے بھی بدتر کہ بلند پرواز دل، اسی تنگ و تاریک پنجرے کا قیدی ہے۔ کیا حیرت انگیز زمانہ ہے! یہ شخص حق کا مظہر، عظیم بوجھ اٹھائے ہوئے ہے لیکن اس کا چہرہ دوسرے افراد کی مانند ہے اور اس کا بدن بھی دوسروں سے زیادہ قوی نہیں ہے۔ واہ! یہ زمانے کا یوسفؑ کتنا حسین ہے لیکن اس حسن کا کیا فایدہ کہ بیوقوف اسے اپنے آئینہ میں دیکھ رہے ہیں اور اس پر ایسے نظر ڈال رہے ہیں جیسی وہ خود پر ڈالتے ہیں۔ افسوس کیا اب کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ اس کے وجود کی حقیقت سمجھ پائیں! #حصہ_۹ ایسا سورج جو رات کی لہروں میں خود کو غروب ہوتا دیکھ رہا ہے اور منتظر ہے اور اپنے ہی خون کے افق میں ڈھلنے والا ہے لیکن یہ کس طرح کا غروب ہو گا کہ عالم میں اس وقت جو بھی نور ہے وہ اسی کے وجود کے چراغ سے منشا حاصل کر رہا ہے۔ حیرت ہے! یہ شخص پیدائش کا مرکز ہے ایسے سیارے پر جو کہ آسمان کا دل ہے کھڑا ہے اور عالمِ تکوینی کو اپنے عشق سے کمال تک پہنچا رہا ہے۔ لیکن اس کا چہرہ دوسرے افراد کی مانند ہے اور اس کا بدن دوسروں کی نسبت طاقتور نہیں ہے۔ حیرت ہے! ظاہر، سچے باطن کا گواہ ہے لیکن غور کرو کہ ان دو نسبتوں کے مابین حقیقت کیسے گم ہو جاتی ہے اور اس گم ہونے اور حیرت زدہ ہونے میں بھی ایسا راز ہے کہ جسے صرف اہلِ سرّجانتے ہیں اور کوئی نہیں۔ حیرت ہے! سورج کو دیکھو کہ وہ آئینے پر اپنا عکس ڈال رہا ہے اور یہ آئینہ ہے جو انا الشمس کی صدا بلند کر رہا ہے۔ وائے ہو تم پر اے بدقسمت لوگو! یہ حسین ہے، یہ آل کساء کا پانچواں فرد ہے وہ کساء کے جو عصمت و رحمت کی ہے۔ وہ کساء جو حق کا مظہر ہے اور دیکھو کہ جہاں جبرائیل کو جانے کی اجازت نہیں ملتی وہ کہاں ہے! اور تم ہو گم شدہ خاک کہ جو ہلاکت کے طوفان میں کھو چکے ہو۔ تم اپنے آپ کو اس کے برابر سمجھتے ہو؟ یہ حسین ہے۔ فاطمہ کا مستودع راز وہی کہ جس کا خون، خونِ خدا ہے اور اگر بہا دیا جائے تو پوری کائنات اس کے خون خواھی کے درپے ہو جائے گی۔ جاری ہے۔۔۔ ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━ *یادِ شہدا کمتر از شہادت نیست*💦 https://chat.whatsapp.com/GWQmU549emhGaAlBhky4oC https://t.me/martyrdom_is_Pride 🤲 *اللهم عجل لولیک الفرج*🤲 ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
نمایش همه...
📕کتاب #فتح_خون_۔۔۔_روایت_محرم ✍🏼 #سید_شہیدان_اھل_قلم 🩸#سید_مرتضی_آوینی *🎇 اتمام حجت* 🌌 *باب ھفتم قسط 4* اے لوگو ! میری بات سنو اور عجلت سے کام مت لو تاکہ میں تمہیں موعظہ کروں کہ تمہارا میرے پر حق ہے اور میں اپنا عذر بیان کرسکوں۔ بس اگر میرے بارے میں انصاف سے کام لو گے تو سعادت مند ہو جاؤ گے اور اگر اپنے دل میں آپ کو ذرا سا بھی شک و تردید نہ ہوا تو مجھ پر حملہ کرو اور میرا خاتمہ کر دو اور جان لو کہ میرا ولی وہ خدا ہے کہ جس نے قرآن نازل کیا ہے اور صالحین کو اپنی سرپرستی میں لیتا ہے۔ جب امام علیہ السلام کی گفتگو یہاں تک پہنچی، اہل حرم کہ جو یہ سن رہے تھے ان کا نالہ وفریاد بلند ہو گیا۔ اے بنی ہاشم کی خواتین اور بیٹیو! پرسکون رہو کہ آگے تم لوگوں کو بہت زیادہ گریہ کرنا ہے۔ یہاں تک کہ اشک کا چشمہ خشک ہو جائے گا اور آنکھوں سے خون بہنے لگے گا۔ اے خدا کے بندو! تقویٰ اختیار کرو اور دنیا سے ڈرو کہ اگر یہ دنیا کسی سے وفا کرتی اور کوئی ہمیشہ کے لیے اس میں رہ سکتا تو انبیاء یہاں باقی رہنے کے زیادہ لائق تھے۔ رضایت کے لیے با صلاحیت اور قضا پر راضی رہنے والے! لیکن ایسا نہ ہوا خدا نے یہ دنیا فنا کے لیے پیدا کی ہے اس کی تازگی قدیمی ہونے والی ہے، اس کی نعمتیں زوال کا شکار ہیں اور اس کی خوشیاں ختم ہونے والی! ایسی منزل ہے کہ جو نشیب و فراز کی حامل ہے اور ایک کمزور ناپائیدار گھر ہے۔" جاری ہے۔۔۔ ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━ *یادِ شہدا کمتر از شہادت نیست*💦 https://chat.whatsapp.com/GWQmU549emhGaAlBhky4oC https://t.me/martyrdom_is_Pride 🤲 *اللهم عجل لولیک الفرج*🤲 ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
نمایش همه...
📕کتاب #فتح_خون_۔۔۔_روایت_محرم ✍🏼 #سید_شہیدان_اھل_قلم 🩸#سید_مرتضی_آوینی *🎇 اتمام حجت* 🌌 *باب ھفتم قسط 3* صبح کی کرنوں کا آغاز ہوا ہوئی اور رات کی تاریکی کا مکمل خاتمہ ہو گیا۔ عمر سعد کے لشکر کے فوجی مرتب انداز میں آمادہ تھے کہ آل اللہ پر حملہ کریں امام علیہ السلام نے آسمان کی طرف اپنے ہاتھ بلند کیے اور فرمایا: "الہی صرف تو ہے کہ میں دل کی اداسی کے وقت تیری طرف رجوع کرتا ہوں، مشکلات میں صرف تجھ پر امید رکھتا ہوں اور تو مجھ پر نازل ہونے والی بلا میں میرے حامی و مددگار ہے”۔ ایسا حُزن چھا چُکا ہے کہ دل کمزوری احساس کر رہا ہے، بہانے سب ختم ہو چُکے ہیں، دوست چھوڑ کر جا چکے ہیں اور دشمن بدکلامی کے لیے زبان دراز کر رہا ہے۔ مجھ میں تیرا اشتیاق ہے وہ مجھے غیر کے پاس جانے نہیں دے رہا، اس لیے میں نے اپنا کام تم پر چھوڑ دیا ہے۔ میں تیری بارگاہ میں شکایت کرتا ہوں! تو نے میرے غم دور کر دیے اور میرے کام کی گرہ کھول دی اور تو میرے لیے کافی ہو گیا بس تو تمام نعمتوں کا ولی ہے اور سب راغبین کی توجہ گاہ ہے۔ جنگ کے آغاز سے پہلے امام اور آپ کے ساتھیوں کی گفتگو بادِنسیم کی مانند ہے کہ مُردوں کے شہر میں چل رہی ہے کہ شاید ابھی بھی ان سوئے ہوئے افراد کچھ لوگ ہوں جو غفلت کی نیند سے جاگ سکیں۔" جاری ہے۔۔۔ ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━ *یادِ شہدا کمتر از شہادت نیست*💦 https://chat.whatsapp.com/GWQmU549emhGaAlBhky4oC https://t.me/martyrdom_is_Pride 🤲 *اللهم عجل لولیک الفرج*🤲 ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
نمایش همه...
📕کتاب #فتح_خون_۔۔۔_روایت_محرم ✍🏼 #سید_شہیدان_اھل_قلم 🩸#سید_مرتضی_آوینی *🎇 اتمام حجت* 🌌 *باب ھفتم قسط 2* اگر وہ دنیا کی لالچ سے جان چھڑا لیتے تو یہ بدقسمتی ان کے ہمراہ نہ ہوتی۔ جاہلیت کی جڑیں باطن میں ہوتی ہیں اور اگر مردہ دلوں کے صحرا کا وجود نہ ہوتا تو بنی امیہ کا شجرہ خبیثہ، اپنی جہنمی حاکمیت کا سایہ، اسلامی معاشرے پر ڈالنے کے قابل نہ ہو سکتاتھا۔ امام علیہ السلام نے نماز کی ادائیگی کے بعد اپنا رخ اصحاب کی طرف کیا اور فرمایا: آج خدا تعالیٰ نے میرے اور آپ کے قتل کی اجازت دے دی ہے؛ پس صبر و قتال مبارک ہو۔۔۔۔ اور صبر اے بزرگ زادو! موت اور کچھ نہیں بس ایک گزر گاہ ہے کہ آپ کو سختی، شدت، اور رنج سے وسیع جنت اور دائمی نعمت تک پہنچا دیتی ہے۔ کون ہے جو پسند نہیں کرتا کہ تنگ زندان سے نکل کر ایک بڑے محل میں منتقل ہو جائے۔ میرے والد نے رسول اللہ سے ایک حدیث نقل کی ہے”دنیا مومن کے لیے زندان اور کافروں کے لئے بہشت ہے اور موت ایسا پل ہے جو انھیں جنت میں یا جہنم میں لے کر جاتی ہے۔” صبح کے وقت جب تاریکی کا خاتمہ ہو گیا اور عمر سعد کے لشکر کے سپاہی جو تیار ہو چکے تھے کہ آل اللہ پر حملہ کریں ظاہر ہوئے۔ امام نے ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے اور بولے کہ الہیٰ تو ہے کہ اکیلے اداس ہونے کے وقت میں تیری طرف رخ کرتا ہوں اور تو ہی ہے کہ مشکلات میں صرف تیری طرف امید رکھتا ہوں اور جو بھی میرے پر نازل ہو گا اس میں تو ہی میرا حامی اور مددگار ہے۔" جاری ہے۔۔۔ ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━ *یادِ شہدا کمتر از شہادت نیست*💦 https://chat.whatsapp.com/GWQmU549emhGaAlBhky4oC https://t.me/martyrdom_is_Pride 🤲 *اللهم عجل لولیک الفرج*🤲 ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
نمایش همه...
📕کتاب #فتح_خون_۔۔۔_روایت_محرم ✍🏼 #سید_شہیدان_اھل_قلم 🩸#سید_مرتضی_آوینی *🎇 اتمام حجت* 🌌 *باب ھفتم قسط 1* روای: فجر کا وقت ہو گیا اور آسمانی مؤذن نے زمین و آسمان کے درمیان ندا دی۔ سبوح قدوس رب الملائکہ والروح۔۔۔۔ امام علیہ السلام فجر کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ کے اصحاب نے بھی آپ کے پیچھے اقتدا کی۔ ظاہر و باطن، اول و آخر، سب آپس میں پیوست ہو گئے۔ ظاہر و باطن کے مابین وادئ حیرت کا وجود ہے کہ عقل اس میں سرگرداں رہتی ہے۔ بدن دنیا میں اور جان آخرت میں، بدن ایک طرف سے خاک کی طرف کھینچتا ہے اور جان دوسری طرف آسمان کی طرف اور آنکھ صرف ظاہر کو محسوس کر سکتی ہے۔ عمر سعد کے لشکر میں بہت سے افراد نماز ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے افسوس! انھیں کیسے سمجھایا جائے کہ یہ نماز جو ادا کر رہے ہیں اس کا کوئی فایدہ نہیں کیونکہ ابھی تم قبلے کے باطن کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے آمادہ ہو چکے ہو۔ افسوس کیسے اس جماعت کو ظاہر و باطن کے وہم سے آزادی دلائی جا سکتی ہے۔ امام علیہ السلام قبلے کا باطن ہے اور نماز قبلہ رخ ہو کر پڑھی جاتی ہے کیا کوئی عاقل قبلے سے منہ موڑ کر نماز ادا کرے گا؟ نماز تب نماز بنتی ہے جب وہ ظاہر و باطن کے ساتھ ادا کی جائے ورنہ اگر یزید کے لشکر میں نماز ادا کی جائے تو اس کا پیش نماز شیطان ہے۔ اسلام ایسا لباس نہیں ہے جو جاہلیت کے پیکر کو پہنایا جا سکے لیکن یہ دنیا ہے اور وہم نے ظاہر و باطن کے درمیان فاصلہ ڈال دیا ہے۔ شیطان مناسک پرست جاہلوں کو دھوکہ دے چکا ہے۔ یہی وہ نکتہ ہے کہ کفر کے رہبر ہمشیہ عثمان کے پیراہن کا علم بنا کر علی کے ساتھ جنگ کے لیے آمادہ ہوتے ہیں۔ جاری ہے۔۔۔ ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━ *یادِ شہدا کمتر از شہادت نیست*💦 https://chat.whatsapp.com/GWQmU549emhGaAlBhky4oC https://t.me/martyrdom_is_Pride 🤲 *اللهم عجل لولیک الفرج*🤲 ━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
نمایش همه...
یک طرح متفاوت انتخاب کنید

طرح فعلی شما تنها برای 5 کانال تجزیه و تحلیل را مجاز می کند. برای بیشتر، لطفا یک طرح دیگر انتخاب کنید.