fa
Feedback

فریب کلاهبرداران را نخورید! تل‌متریو این کانال‌ها را شناسایی و برچسب‌گذاری می‌کند 👉 برای مشاهده برچسب، اشتراک تهیه کنید

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

رفتن به کانال در Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

نمایش بیشتر
1 278
مشترکین
-124 ساعت
-37 روز
-1430 روز
آرشیو پست ها
🔷 حضرت عباس علمدارؑ کی شادی اور اولاد 🔷 🔹 حضرت عباس علمدارؑ کی شادی جناب عباس علیہ السلام لبابہ بنت عبید اللہ بن عباس بن عبدالمطلب کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے(1) لبابہ بنت عبیداللہ اپنے زمانے کی پاکیزہ اور بزرگ خواتیں میں شمار ہوتی تھیں اور قرآن کے سائے اوراہلبیتؑ کی محبت و اطاعت سے مالامال ماحول میں پرورش پا چکی تھیں۔ لبابہ بنت عبیداللہ کی والدہ اُمّ حكیم جویری بنت خالد بن قرظ كنانی تھیں۔(2) حضرت عباسؑ کی شادی 40 سے 45ہجری میں انجام پائی تھی اور آپ شادی کے وقت 20 سالہ نوجوان تھے۔ جس کا ثمرہ دو بیٹے "فضل اور عبید اللہ" تھے۔(3) ایک روایت کے مطابق حضرت عباس کی پانچ اولادیں تھیں: چار بیٹے: "عبیدالله، فضل، حسن، قاسم" اور ایک بیٹی۔(4) بہرحال آپ کی اولاد کے حوالے سے مؤرخین میں اختلاف ہے بعض منابع نے منقول ہے کہ آپ کے تین بیٹے تھے: عبیدا لله، حسن اور قاسم(5) بعض نے کہا ہے کہ آپ کے دو بیٹے عبید اللہ اور محمد تھے۔(6) علامہ نجم الحسن کراروی مرحوم اسی بارے میں لکھتے ہیں کہ حضرت عباسؑ نے گیارہ سال کی عمر میں معرکہ صفین میں حصہ لیا، تقریبا چودہ سال کے سن میں بابا کے سایہ سے محروم ہوئے، دن گزرے، راتیں گزریں، بنام خدا پورے طور پر جوان ہوئے، ماں کے دل میں شادی کی تمنا تو تھی ہی لہذا انھوں نے امام حسین علیہ السلام سے کہا: سلطان دو عالم! کیا اچھا ہوتا اگر میرے نور نظر کا گھر آباد کر دیا جاتا، حضرت امام حسین علیہ السلام نے شادی کے انتظامات شروع کر دیئے اور جناب عبید اللہ بن عباس بن عبد المطلب سے ان کی دختر نیک اختر لبابہ خاتون کی خواستگاری کی، منظوری ہوئی اور عقد ہو گیا۔ جناب مولانا سید اولاد حیدر صاحب فوق بلگرامی نے آپ کی زوجہ کا اسم گرامی ذکیہ تحریر کیا ہے لیکن یہ درست نہیں ہے اس لئے کہ مؤرخین کا اس پر اتفاق ہے کہ آپ کی زوجہ محترمہ کا نام نامی لبابہ تھا۔ علامہ ابن قتیبہ عبیداللہ ابن عباس بن علی کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔ ’’امہ لبابہ بنت عبیداللہ بن عباس‘‘عبیداللہ کی ماں کا نام لبابہ تھا۔(7) 🔹 حضرت عباسؑ کی تعداد اولاد حضرت عباس بن علی السلام کی اولاد میں سخت اختلاف ہے علامہ ابن قتیبہ لکھتے ہیں کہ حضرت عباس علیہ السلام کے ایک ہی فرزند عبیداللہ تھے۔(8) لسان الملک تحریر فرماتے ہیں کہ آپؑ کے دو فرزند تھے ایک فضل اور دوسرے عبیداللہ۔(9) جناب خان بہادر مولوی سید اولاد حیدر صاحب فوق بلگرامی رقمطراز ہیں کہ آپ کے دو صاحبزادے تھے اور ایک صاحبزادی۔ صاحبزادوں میں ایک کا نام فضل اور دوسرے کا عبیداللہ تھا۔(10) 🔹 حضرت عباسؑ کی نسل ان کی نسل کے بارے میں علامہ عبد الرزاق موسوی لکھتے ہیں کہ تمام علمائے انساب کا اس پر اتفاق ہے کہ آپ کی نسل صرف عبیداللہ ابن عباس سے بڑھی ہے۔ آپ کا شمار بہت بڑے علماء میں تھا آپ کمال اور جمال میں بہت امتیاز رکھتے تھے۔ آپ نے ۱۵۵ھ میں وفات پائی ہے۔ آپ کے بیٹے حسن بن عبیداللہ تھے جناب حسن نے ۶۷ سال کی عمر میں انتقال کیا۔ آپ کے پانچ بیٹے تھے ۔۱: عبیداللہ ۲: عباس ۳: حمزہ ۴: ابراہیم ۵: فضل۔ یہ سب کے سب عالم اجل، فاضل اور ادیب دہر تھے۔ ۱: عبید اللہ ابن حسن ابن عبید اللہ ابن عباس بن علی، یہ امیر مکہ و مدینہ اور قاضی الحرمین تھے۔ ۲: عباس بن حسن بن عبیداللہ ابن عباس ’’کان بلیغا فصیحا شاعرا‘‘ یہ زبردست بلاغت اور فصاحت کے مالک تھے۔ شاعری میں بھی ملکہ تامہ رکھتے تھے۔ ابونصر بخاری کا بیان ہے کہ ان سے زبردست کوئی ہاشمی زبان کا مالک دیکھا ہی نہیں گیا۔ علویین انہیں اشعر اولاد ابی طالب کہتے تھے۔ ۳: حمزہ بن حسن بن عبیداللہ بن عباس۔ ان کی کنیت ابوالقاسم تھی۔ یہ حضرت علی علیہ السلام سے بہت مشابہ تھے۔ ۴: ابراہیم جروقہ ابن حسن ابن عبیداللہ بن عباس۔ یہ زبردست فقیہ، ادیب اور زاہد تھے۔ ۵: فضل ابن حسن ابن عبیداللہ ابن عباس۔ یہ زبردست فصاحت کے مالک اور دین میں بہت پختہ تھے اور میدان شجاعت کے شہسوار تھے۔ لوگوں کی نظر میں آپ کی بے انتہا عزت تھی۔(11) حضرت عباس علیہ السلام کی نسل کافی پھیلی ہے آپ کی اولاد سے کثیر بزرگان کا ذکر کتب میں موجود ہے۔ 📚 حوالہ جات 1. البخاری 2. عبدالرزاق المقرم، العباسؑ، نجف، مطبعة الحیدریة، بی تا، ص 195۔ 3. ابن صوفی نسابه، وہی ماخذ، ص436۔ السید عبد المجید الحائری، ذخیرة الدارین، نجف، مطبعة المرتضویة، 1345 ق، ج 1، ص 145 ؛ وسیلة الدارین، ص 278۔ 4. عبدالرزاق المقرم، العباسؑ، نجف، مطبعة الحیدریة، بی تا، ص 195۔ 5. بطل العلقمی، ج 3، ص 429۔ 6. سید محسن امین العاملی، اعیان الشیعة، بیروت، دار التعارف للمطبوعات، 1406 ق، ج 1، ص 610۔ 7۔ المعارف ص۹۶طبع مصر ۱۳۵۳ھ کبریت احمر۔ 8۔ المعارف ص۹۶مصری 9۔ ناسخ التواریخ ج۶ص۲۸۹ طبع بمبئی ۔و شجرہ طوبی ج۱ص۱۲۶۔ 10۔ ذبح عظیم ص ۲۱۰ طبع دہلی۔ 11۔ عمدۃ الطالب ص۳۵۳طبع لکھنو تاریخ بغداد قمر بنی ہاشم ص۱۳۶۔ https://t.me/islamwitheman/3867 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

■ محرم الحرام کے متعلق پوسٹس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ ■ محرم کے متعلق مزید پوسٹس لنکس لسٹ https://t.me/islamwitheman/3945 🔷️ مصائب ذوالجناح https://t.me/islamwitheman/3948 🔷️ شہدائے کربلا کے اسمائے گرامی https://t.me/islamwitheman/3950 🔷️ تمام عرض و سماء کا گریہ و ماتم https://t.me/islamwitheman/3952 🔷️ شام غریباں و اسیران کربلا https://t.me/islamwitheman/3954 🔷️ تدفین شہداء کربلا https://t.me/islamwitheman/3957 🔷️ داستان سرہائے مبارک شہدائے کربلا https://t.me/islamwitheman/3960 🔷️ سر مبارک امام حسین کا محل دفن https://t.me/islamwitheman/3962 🔷 شیعہ عجیب قوم https://t.me/islamwitheman/4763 🔷 18 جیٹھ یا 10 ہاڑ یوم عاشورہ؟ https://t.me/islamwitheman/4794 🔷 جھوٹے مصائب کا آغاز https://t.me/islamwitheman/4864 🔷 پورا ایران شیعہ کیسے ہوا https://t.me/islamwitheman/4865 🔷 رافضی کون۔۔۔؟؟؟ https://t.me/islamwitheman/4869 🔷 حبیب بن مظاہر کو امام ع کا خط https://t.me/islamwitheman/4875 🔷 کالا لباس پہننا https://t.me/islamwitheman/4879 🔷 10 محرم کا روزہ (مکمل بحث) https://t.me/islamwitheman/4887 🔷 10 محرم کا روزہ رکھنے والا https://t.me/islamwitheman/4894 🔷 ماتم کے ثبوت https://t.me/islamwitheman/4895 🔷 مجلس عزا کا ثواب https://t.me/islamwitheman/4897 🔷 ذرا سوچئے، لمحہ فکریہ https://t.me/islamwitheman/4898 🔷 کربلا میں نماز ظہر کا منظر https://t.me/islamwitheman/4901 🔷 شہزادہ علی اصغرؑ https://t.me/islamwitheman/4903 🔷 نام نہیں کردار اھم ھے https://t.me/islamwitheman/4904 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

■ محرم الحرام کے بارے پوسٹس۔۔۔۔ 🔷 محرم مقاومت یا نمائش کا مہینہ https://t.me/islamwitheman/3807 🔷 محرم مقاومت یا فقط منتوں کا مہینہ https://t.me/islamwitheman/3808 🔷 منازل قافلہ حسینی https://t.me/islamwitheman/3809 🔷 ماہ محرم اور ہم https://t.me/islamwitheman/3811 🔷 اول ماہ محرم کے اعمال https://t.me/islamwitheman/3817 🔷 ایام عزا کا پیغام https://t.me/islamwitheman/3818 🔷 استاد و شاگرد کا مکالمہ https://t.me/islamwitheman/3819 🔶 تاریخ کربل https://t.me/islamwitheman/3821 🔷 محسن نقوی https://t.me/islamwitheman/3822 🔷 کربلا 61ھ سے قیامت تک https://t.me/islamwitheman/3823 🔷 عشق حسین علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3824 🔷 امام حسین علیہ السلام کی وصیت https://t.me/islamwitheman/3825 🔷 حر بن یزید ریاحی https://t.me/islamwitheman/3826 🔷 ایک قطرہ آنسو https://t.me/islamwitheman/3827 🔷 پانی پیو تو یاد کرو پیاس امام کی https://t.me/islamwitheman/3828 🔴 دو محرم لشکر حسینی کی کربلا آمد https://t.me/islamwitheman/3833 🔶 3 اور 4 محرم 61ھ https://t.me/islamwitheman/3833 🌷 حضرت حر کی توبہ اور شہادت https://t.me/islamwitheman/3837 🔷 قاضی شریح ملعون https://t.me/islamwitheman/3838 🔴 شہادت عون و محمد علیہم السلام https://t.me/islamwitheman/3839 🔴 یوم علی اصغر علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3840 🔴 شہادت علی اصغر علیہ السلام 1 https://t.me/islamwitheman/3842 🔷 شہادت علی اصغر علیہ السلام 2 https://t.me/islamwitheman/3843 🔷 6 محرم الحرام https://t.me/islamwitheman/3845 🔴 7 محرم الحرام پانی کی بندش https://t.me/islamwitheman/3849 🔴 شہادت حضرت قاسم علیہ السلام 1 https://t.me/islamwitheman/3850 🔷 شہزادہ قاسم کی شہادت 2 https://t.me/islamwitheman/3851 ⚫️ غم حسین علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/3852 🔷 قبیلہ بنی اسد https://t.me/islamwitheman/3853 🌹 ثار اللہ کے معنی https://t.me/islamwitheman/3855 🔷 کربلا میں نماز ظہر کا قیامت خیز منظر https://t.me/islamwitheman/3856 🔷 فقط رونا کافی نہیں ہے https://t.me/islamwitheman/3857 🔷 ال رسول سے نفرت https://t.me/islamwitheman/3859 🔷 تم نے دیکھ لیا https://t.me/islamwitheman/3860 🔷 قمہ زنی https://t.me/islamwitheman/3861 🔴 ذکر شہادت ابوالفضل العباس https://t.me/islamwitheman/3863 🌹 شجاعت حضرت عباس https://t.me/islamwitheman/3864 🌹 علمی فضیلت ابوالفضل العباس https://t.me/islamwitheman/3865 🔴 حضرت عباس علمدار کی شہادت https://t.me/islamwitheman/3867 🔷 9 اور 10 محرم کا روزہ https://t.me/islamwitheman/3869 🔴 شہادت ہمشکل پیغمبر https://t.me/islamwitheman/3871 🔷 شہادت شہزادہ علی اکبر https://t.me/islamwitheman/3876 🔴 واقعات شب عاشور https://t.me/islamwitheman/3889 🔷 تاسوعا کے واقعات https://t.me/islamwitheman/3891 🔷 اعمال شب عاشور و روز عاشور https://t.me/islamwitheman/3893 🔷 اعمال روز عاشور https://t.me/islamwitheman/3894 🔴 روز عاشورا https://t.me/islamwitheman/3895 ⚫️ غم حسین اور ہم https://t.me/islamwitheman/3896 🔷 زیارت ناحیہ مقدسہ https://t.me/islamwitheman/3913 🔷 زیارت عاشورا https://t.me/islamwitheman/3914 🌸 زیارت عاشورا میں https://t.me/islamwitheman/3919 🔷 دعائے علقمہ https://t.me/islamwitheman/3920 🔷 زیارت آخر روز عاشورا https://t.me/islamwitheman/3922 🔷 10 محرم کو قبروں پر مٹی ڈالنا https://t.me/islamwitheman/3923 🔷 10 محرم کا روزہ https://t.me/islamwitheman/3924 🔴 کربلا میں لعین زادوں کا پہلا حملہ https://t.me/islamwitheman/3925 🔷️ لشکر حسینی کی طرف پہلا تیر https://t.me/islamwitheman/3926 🔷️ جنگ مغلوبہ حملہ اولی https://t.me/islamwitheman/3927 🔷️ شہادت عبداللہ بن امام حسن https://t.me/islamwitheman/3928 🌸 حبیب ابن مظاہر اسدی https://t.me/islamwitheman/3929 🔷️ حبیب ابن مظاھر اور روز عاشورا https://t.me/islamwitheman/3930 🔷️ حبیب ابن مظاہر کی شہادت https://t.me/islamwitheman/3931 🔷️ جون بن حوی https://t.me/islamwitheman/3932 🔷️ شہادت جون بن حوی https://t.me/islamwitheman/3933 🔷️ کربلا کی شہید خاتون https://t.me/islamwitheman/3934 🔷️ جنادہ بن حارث حمدانی https://t.me/islamwitheman/3935 🔷️ نافع بن ہلال https://t.me/islamwitheman/3936 🔷️ ابوثمامہ صائدی t.me/islamwitheman/3937 🛑 خامس آل عبا کی اہلبیت سے وداع t.me/islamwitheman/3938 🛑 آخری جنگ t.me/islamwitheman/3940 🔷️ عاشورا کے دن ابلیس کا گریہ t.me/islamwitheman/3941 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

photo content

🔷 ایک طلاق یافتہ عورت کی تحریر 🔷 ایک طلاق یافتہ اکیلی ماں نے لکھا: میں آپ کو یہ بات سمجھانے کے لیے لکھ رہی ہوں کہ اپنے شریک حیات کی خوبیوں کی قدر کرنا ضروری ہے، چاہے ان میں خامیاں ہوں۔ میری عمر 32 سال ہے۔ میرے سابق شوہر اور میں نے 6 سال تک ڈیٹ کی۔ ہم بہترین دوست تھے۔ میں نے انتظار کیا یہانتک کہ اس نے کالج مکمل کر لیا اور کام شروع کر دیا۔ پھر میرے خاندان اور اس کے خاندان نے ملاقات کی۔ ہماری شادی ہوئی اور ہمارا ایک بیٹا ہوا۔ [اب 7 سال کا ہے]۔ میرا شوہر کبھی کبھار غصے میں آ جاتا تھا لیکن ہمارے مسائل تب شروع ہوئے جب میں نے اسے یہ محسوس کرانا چاہا کہ وہ مجھے کنٹرول نہیں کر سکتا۔ جب بھی ہم جھگڑتے، میں اپنا سامان باندھ کر اپنے خاندان کے پاس چلی جاتی اور انہیں صورتحال سمجھاتی۔ میری بہنیں میرے شوہر کو فون کرتیں اور اس پر چیختیں۔ اگر وہ مجھے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا تو میں ہمیشہ اسے کہتی کہ اگر وہ چاہے تو مجھے طلاق دے سکتا ہے۔ میں کبھی طلاق نہیں چاہتی تھی۔ مجھے صرف اپنی عزت کا خیال تھا اور میں کبھی بھی اس کی نظروں میں ایک کمزور عورت نہیں بننا چاہتی تھی۔ ایک دن میں نے اسے اتنا تنگ کیا کہ پہلی بار اس نے مجھے مارا اور گھر سے باہر نکال دیا۔ میں اپنے خاندان کے پاس چلی گئی، میرے خاندان نے اسے پولیس میں رپورٹ کر دیا، ہر بار ایسا لگتا تھا جیسے میں ہی مظلوم ہوں! لیکن حقیقت میں، میں اپنے شوہر کو جذباتی طور پر تکلیف پہنچاتی تھی۔ اسے گرفتار کر لیا گیا اور حراست میں رکھا گیا۔ اس کے خاندان نے مجھ سے کیس واپس لینے کو کہا۔ مجھے محسوس ہوا کہ میں غلط کر رہی ہوں۔ میرا شوہر کبھی بھی پرتشدد انسان نہیں تھا، اس نے جو کیا وہ اس لیے کیا کیونکہ میں نے اسے مجبور کیا اور اس نے کھلے دل سے معافی مانگی۔ میں نے کیس واپس لے لیا، اور ہم دوبارہ مل گئے۔ تین ماہ بعد، ایک چھوٹے مسئلے پر میں نے پھر سے اپنا سامان باندھ لیا اور وہ اکیلا رہ گیا۔ دو دن بعد، مجھے کال آئی کہ وہ ہسپتال میں ہے۔ میرے خاندان نے مجھے کہا کہ وہاں نہ جاؤں کیونکہ ایسا لگے گا جیسے میں اسے منانے جا رہی ہوں اور میری بہنیں مانتی تھیں کہ وہ بیماری کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ اس دوران، لوگ مجھے مظلوم سمجھتے رہے جیسے میں ہی ظلم کا شکار ہوں۔ وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں رہا، جب وہ واپس آیا، مجھے صرف طلاق کا نوٹس ملا۔ میں طلاق کو رد کرنا چاہتی تھی، لیکن میرے غرور کی وجہ سے، میں چاہتی تھی کہ وہ اپنا فیصلہ بدلے اور مجھ سے معافی مانگے۔ میں نے اسے فون کیا اور کہا کہ اسے طلاق مل جائے گی کیونکہ میں جہنم میں جی رہی تھی۔ جب ہم عدالت گئے، میں چاہتی تھی کہ وہ قیمت چکائے، اس لیے میں نے عدالت سے کہا کہ اس کی جائیداد تقسیم کی جائے۔ میری حیرت کی بات یہ تھی کہ اس نے کھلے عام عدالت کو بتایا کہ جو کچھ بھی ہم نے اکٹھا حاصل کیا ہے وہ مجھے دیا جائے، اسے صرف طلاق چاہیے۔ ہم جولائی 2009 میں طلاق یافتہ ہو گئے۔ اب، میرا شوہر شادی شدہ ہے، جبکہ میں یہاں برباد ہو رہی ہوں! میرے خاندان والے میرے بارے میں چغلی کرتے ہیں۔ میں اپنی بقا کے لیے اپنے بیٹے کے لیے جو میرے سابق شوہر دیتا ہے، اس پر انحصار کرتی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ میں نے اپنی شادی برباد کی۔ میں یہاں تمام بیویوں کو بتا رہی ہوں کہ انہیں مشورہ لیتے وقت احتیاط کرنی چاہیے۔ دھوکہ نہ کھائیں، اپنے خاندان کی مداخلت کو اپنی شادی میں نہ آنے دیں میرے عزیز قاری۔ یہاں تک کہ میری چھوٹی بہنیں بھی مجھ سے زیادہ عزت پاتی ہیں۔ جن لوگوں نے مجھے طلاق لینے کی ترغیب دی، وہ ہمیشہ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور میرے بارے میں بری باتیں کرتے ہیں۔ براہ کرم خواتین، اپنی شادی میں چوکسی سے کام لیں۔ سوچا کہ اپنی کہانی شیئر کروں تاکہ آپ کی شادی بچ سکے۔ غرور میں کوئی فائدہ نہیں۔ کبھی کبھی یہ مرد کا قصور نہیں ہوتا، یہ آپ کا غرور ہوتا ہے، اور وہ لوگ جو آپ کو مشورہ دیتے ہیں، اس لیے اپنی شادی میں ہوشیار اور چوکنا رہیں۔ اللہ ہمیں برائی سے، برے لوگوں سے، ان سے جو برائی کرتے ہیں اور دوسروں کو برائی کی دعوت دیتے ہیں، محفوظ رکھے یا کریم۔ آمین جزاک اللہ خیرا آپ کے وقت کے لیے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 اٹیچمنٹ 🔷 اٹیچمنٹ سب کو ہو جاتی ہے۔ کسی کے "گڈ مارننگ" کے میسج سے۔۔۔ کسی کے صرف یہ پوچھنے سے کیا تم ٹھیک ہو؟ روز باتیں ہونے لگتی ہیں، مسائل بانٹے جاتے ہیں، بھوک، پیاس کی فکر ہونے لگتی ہے ____ کچھ دنوں بعد۔۔۔ آہستہ آہستہ شوق کم پڑ جاتا ہے ____ یہ پوچھنے کا کہ ____ "تم آف لائن کیوں تھی" "تم ٹھیک ہو یا نہیں ہو" وقت آگے بڑھتا ہے تو لوگ بھی بڑھ جاتے ہیں۔ وہ پہلے سے زیادہ میچور ہو جاتے ہیں ۔ رابطے گھٹا دیتے ہیں۔ اور ایک دن اس انسان کی کنورزیشن بھی آپ کی چیٹ لسٹ سے خارج ہو جاتی ہے۔ مسئلہ پتہ ہے کیا ہے؟ بیزاریت کیوں ہوتی ہے؟ کیوں کہ آپ ایک دوسرے کو کم وقت میں بہت زیادہ جان لیتے ہیں، کھانے پینے کا شوق، سونے جاگنے کی روٹین، زندگی کے دکھ، ڈر سب کچھ____ each and everything ! جب کوئی ہاتھ پکڑائے تو صرف ہاتھ پکڑا کریں، پورا بازو نہ کھینچا کریں____ کوئی لاکھ کہے کہ "آپ ہمیں اچھی لگتی ہیں" شکریہ کہہ کر بات ختم کر دیں۔ (صرف مرد کی بات نہیں ہو رہی عورت کی بھی ہو رہی ہے یہاں) خود کو کسی پر بھی آشکار مت کریں۔ راز بن کر رہیں تاکہ اہم رہیں_ کبھی سوچا ہے...؟ یہ فیس بُک ایک تجسس کی دنیا ہے۔ کُچھ لوگوں کا انتخاب بہت خوبصورت ہوتا ہے۔ چاہے وہ مذاحیہ ہو یا شاعری یا کوئی دل چُھو لینے والی تحریر...!! لوگ اُس انتخاب سے ہی متاثر ہو جاتے ہیں اور اک بےنام سی کشش پیدا ہو جاتی ہے ...!! یاد رکھیں۔۔! اجنبیت ایک "راز" ہے۔ اور راز ہمیشہ "پرکشش" لگتے ہیں، اجنبیت ہی رہے تو اچھا ھے. 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ■ مزید پوسٹس۔۔۔ ❤️ ڈیجیٹل فاسٹنگ https://t.me/islamwitheman/5181 🔷 فیس بک ایک شکارگاہ ہے۔ https://t.me/islamwitheman/5190 🔷 فیسبک پر گندی ویڈیوز بین کریں https://t.me/islamwitheman/5191 🔷 خفیہ کیمرے https://t.me/islamwitheman/5218 🔷 فیس بک کی دنیا https://t.me/islamwitheman/5256 🔷 فیسبک پر پوک کرنا https://t.me/islamwitheman/5282 🔷 اٹیچمنٹ https://t.me/islamwitheman/5289 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ڈائیلاگ 🔷 انتہائی سبق آموز۔۔۔۔ 1956ء میں ایک پاکستانی فلم بنی تھی جس کا نام "سرفروش" تھا۔ اس فلم کے مرکزی کردار سنتوش کمار اور صبیحہ خانم تھے۔ فلم میں سنتوش کمار صبیحہ خانم کے گھر چوری کرنے آتا ہے۔ چوری کے دوران فجر کی آذان ہو جاتی ہے اور وہ نماز پڑھنے کھڑا ہو جاتا ہے۔ صبیحہ خانم اُٹھ گئی تھی ‏اور حیرت سے یہ منظر دیکھ رہی تھی۔ بس اس ادا پر اس کو سنتوش سے پیار ہو جاتا ہے۔ پہلے زمانے کی فلموں میں ایسا ہی ہوتا تھا… بہرحال صبیحہ خانم نے سنتوش سے پوچھا کہ "یہ کیا؟" تو سنتوش نے وہ تاریخی ڈائیلاگ ادا کئے جس کو ہماری قوم نے پلّو میں باندھ لیا اور اسے اپنے نظام میں شامل کر لیا ‏وہ ڈائیلاگ تھا، ”چوری میرا پیشہ ہے اور نماز میرا فرض“ اس ڈائیلاگ کو اتنی پزیرائی ملی کہ چور، رشوت خور، ذخیرہ اندوز، بھتے خور، ڈاکو سب اس پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔ سالوں سے یہ ڈائیلاگ آج بھی زندہ ھے !! 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5287 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🔷 فیسبک پر بیوی سے ہی معاشقہ 🔷 ایک شوہر نے اپنی بیوی کو فیس بک استعمال کرنے سے روکا۔ اس کے بعد اس نے ایک فرضی نام سے فیس بک پر اکاؤنٹ بنایا اور اپنی ہی بیوی سے بات چیت شروع کر دی۔ بیوی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ہی بات کر رہی ہے۔ بیوی اور اس فرضی نام والے شخص (یعنی اس کے شوہر) کے درمیان قربت بڑھنے لگی، اور شوہر نے فرضی نام کے تحت اس سے محبت کا اظہار کیا۔ پانچ ماہ کے بعد، شوہر نے اس فرضی نام سے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کرے۔ بیوی نے اس کے بعد اپنے شوہر سے مسائل پیدا کرنا شروع کر دیے اور طلاق کے لیے بہانے بنانے لگی۔ شوہر کے انکار پر، بیوی بہت ناراض ہو گئی اور اپنے گھر والوں کے پاس چلی گئی۔ اس دوران، اس کا شوہر (جو ابھی بھی فرضی نام سے اس سے بات کر رہا تھا) اسے اپنے شوہر کے خلاف بھڑکاتا رہا۔ ایک ماہ کے بعد، بیوی واپس اپنے شوہر کے گھر آ گئی، لیکن اس کے گھر والوں نے اسے کہا کہ وہ طلاق کے قابل نہیں ہے۔ شوہر کے گھر آنے کے بعد، بیوی روز روز اپنے شوہر سے لڑنے لگی۔ ایک دن شوہر نے کہا کہ وہ اسے طلاق دے دے گا، مگر شرط یہ ہے کہ شادی کے ایک ہفتے بعد وہ خود طلاق مانگے گی۔ بیوی نے اس پر راضی ہو کر اپنے فرضی عاشق (یعنی اپنے ہی شوہر) کو خوشخبری سنائی۔ اس کے عاشق نے اس کی حوصلہ افزائی کی اور آخر کار شوہر طلاق دینے پر راضی ہو گیا۔ لیکن جب بیوی نے اپنے فرضی عاشق سے شادی کی بات کی، تو اس نے حقیقت بتائی کہ وہ دراصل اس کا شوہر ہی تھا۔ اس انکشاف کے بعد بیوی کو سمجھ آیا کہ وہ اپنے ہی شوہر کے جال میں پھنس چکی ہے۔ اس حقیقت کو جاننے کے بعد، بیوی کو شدید صدمہ پہنچا۔ اس نے اپنے شوہر سے معافی مانگنے کی کوشش کی، لیکن شوہر نے اس کے رویے کی وجہ سے اسے معاف کرنے سے انکار کر دیا۔ اب بیوی نے خود کو اکیلا اور پریشان محسوس کیا کیونکہ اس کا فرضی عاشق، جس پر وہ بھروسہ کر رہی تھی، دراصل اس کا اپنا شوہر ہی تھا۔ اس نے سوچا کہ وہ کیسے اپنے شوہر کی عزت اور محبت کو واپس حاصل کرے۔ بیوی نے اپنے شوہر کے سامنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا اور وعدہ کیا کہ وہ اپنی اصلاح کرے گی۔ شوہر نے کچھ وقت لینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ دونوں اس صورتحال کو سمجھ سکیں اور اپنی زندگی کو نئے سرے سے شروع کر سکیں۔ آہستہ آہستہ، بیوی نے اپنی وفاداری اور محبت کے ذریعے اپنے شوہر کا دل دوبارہ جیت لیا۔ 🔘 یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اعتماد اور محبت کی بنیاد پر ہی ایک مضبوط رشتہ قائم ہو سکتا ہے۔ اگر کسی رشتے میں شک یا دھوکہ شامل ہو جائے، تو اس کا انجام بہت ہی تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کا احترام کریں اور مل کر زندگی کی مشکلات کا سامنا کریں۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 کھانا کھانے کے آداب 🔷 کھانا کھانے کے کچھ اخلاقی آداب اور مستحبات ہیں جو کہ تعلیمات اسلامی کا حصہ شمار ہوتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم خود ان پر عمل کریں اور اپنی اولاد کو بھی ان سے آگاہ کریں۔ 1️⃣ دسترخوان پر بیٹھنے سے پہلے ہاتھوں کو دھویا جائے۔ 2️⃣ بیٹھتے وقت چار زانو ہو کر بیٹیھں۔ 3️⃣ کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں۔ 4️⃣ لقمے چھوٹے چھوٹے لیں۔ 5️⃣ کھانے کو مکمل چبائیں۔ 6️⃣ کھانا کھاتے وقت دوسروں کے منہ کی طرف نہ دیکھیں۔ 7️⃣ دوسروں کے آگے سے روٹی یا سالن نہ اٹھائیں۔ 8️⃣ پیٹ بھر کر نہ کھائیں اور پیٹ بھرنے سے پہلے کھانے سے ہاتھ اٹھا لیں۔ 9️⃣ جب کھانا ختم کر لیں تو خدا کا شکر اور اس کی حمد بجا لائیں۔ 🔹 اہل و عیال کے ساتھ کھانا کھانے کی فضیلت میں امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: "جو شخص اپنے اہل و عیال کو کھانے کے وقت دسترخوان پر جمع کرتا ہے اور اپنے سامنے دسترخوان بچھاتا ہے اور کھانا کھانے کی ابتدا کے وقت خدا کا نام لیتا ہے اور وہ بھی خدا کا نام لیتے ہیں اور کھانے کے آخر میں بھی خدا کی حمد و شکر ادا کرتے ہیں تو جب دسترخوان اٹھایا جاتا ہے تو خدا کی مغفرت اور بخشش ان کے شامل حال ہوتی ہے۔" 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 مزید پوسٹس۔۔۔ 🔷 جناب بہلول دانا اور جنید بغدادی https://t.me/islamwitheman/55 🔵 پانی پینے کے آداب https://t.me/islamwitheman/56 🌹 سونے سے پہلے کے آداب https://t.me/islamwitheman/157 🌛 سوتے وقت کے اعمال https://t.me/islamwitheman/427 🌺 مسواک کرنے کے فوائد https://t.me/islamwitheman/1170 🌷 بالوں کو خضاب لگانا http://t.me/islamwitheman/1219 🌹 غذا کے فوائد https://t.me/islamwitheman/2218 ✊ ناخن کاٹنے کے فوائد و آداب https://t.me/islamwitheman/2251 🌹 ہاتھ دھونے کے فوائد https://t.me/islamwitheman/2337 🌺 جوتے پہننے کے آداب http://t.me/islamwitheman/2408 🌸 کنگھی کرنے کے آداب و فوائد https://t.me/islamwitheman/2707 🔷 کھانا کھانے کے آداب https://t.me/islamwitheman/5285 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 بخل نہ کرو 🔷 ‏ایک شخص نے اپنی پراڈو قصائی کی دکان کے سامنے کھڑی کی اور ایک کلو گوشت مانگا اتنے میں ایک 1980 ماڈل کا ڈالا آ کر رکا اور اس میں سے اترنے والے نے پانچ کلو گوشت، تین کلو کلیجی اور دو دیسی مرغیوں کا آرڈر دیا۔ پراڈو والا کھڑا رہا اور ڈالے والے کے جانے کا انتظار کرتا رہا۔ ‏پھر قصائی سے پوچھا: یہ بندہ کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ قصائی نے کہا: یہ کوئی کام نہیں کرتا لیکن اس نے تین مال دار بیواؤں سے شادی کر رکھی ہے جن کے شوہر بہت امیر تھے اور بہت مال چھوڑ کر فوت ہوئے۔ ‏یہ سن کر پراڈو والے نے اپنا آرڈر بڑھا دیا اور دس کلو گوشت، پانچ کلو کلیجی، سات کلو قیمہ لے کر جیسے ہی گھر پہنچا تو بیوی نے پوچھا: اتنا کچھ اٹھا لائے ہو کس کی دعوت کر رہے ہو؟ کہنے لگا: کوئی دعوت نہیں بس میں اپنے مال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں اس سے پہلے کہ کوئی ڈالے والا آ جائے۔ 🔘 کچھ لوگوں کے نصیب میں اپنے بُخل کی وجہ سے جمع کرنے کی مُشقت تو ہوتی ہے پر اپنے اوپر خرچ کرنا نصیب نہیں ہوتا۔ اپنا پیسہ خود خرچ کرو اس سے پہلے کہ کوئی اور آپ کا پیسہ خرچ کرے۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5283 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🔷 فیسبک پر پوک کرنا 🔷 ضرور پڑھے۔۔۔ فیس بک پر پوک (Poke) کیوں کرتے ہیں۔۔۔۔؟؟ ہماری عوام میں شعور اور علم کی کمی ہے۔۔ کسی بات کی انفارمیشن نہیں ہوتی اور اپنی ناقص عقل کے مطابق خود سے مفروضے قائم کرتے رہتے ہیں۔۔۔ خیر ٹاپک ہے poke کیوں کیا جاتا فیس بُک پر۔۔۔ فیس بُک پر سرچ میں جا کر Poke لکھیں آپکے پاس سب فرینڈز کے سامنے Poke کا آپشن نظر آئے گا کلک کرنے پر دوسرے بندے کو پوک کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے اگر وہ اس نوٹیفکیشن کو کلک کرے تو ان کو کئے گئے تمام پوک سامنے آ جائیں گے اور جس دوست نے پوک کیا ہوگا اس کے نام کے آگے Poke_Back لکھا ہوا آئے گا. اس پر کلک کرنے سے آپ اپنے دوست کو پوک کر دیتے ہیں. پوک (Poke) کیوں کرتے ہیں؟ آپ محسوس کریں کہ کوئی دوسرا فرد آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، مطلب اگر کوئی آپکا اکاؤنٹ Report کر رہا ہے۔۔ اسے ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے یا فیسبک انتظامیہ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ کچھ کرنے لگی ہے، آپ کی فیس بک ایپ سست جا رہی ہے، فیچرز کام نہیں کر رہے، آپ کچھ بھی پوسٹ نہیں کر پا رہے، یا جو کچھ آپ پوسٹ کرتے ہیں وہ اپلوڈ ہونے میں کافی وقت لے رہا ہے، اگر آپ کی انٹرنیٹ سروس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ ٹھیک چل رہی ہے تو پھر فکر کریں کہ آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے،اس موقع پر اگر آپ کو آپ کے فرینڈز پوک کرنا شروع کر دیں تو فیس بک انتظامیہ الرٹ ہو جاتی ہے خواہ انتظامیہ خود ہی کیوں نہ یہ مسئلہ پیدا کررہی ہو. اس طرح آپ کا اکاؤنٹ دوبارہ پہلے کی طرح بحال ہونا شروع ہو جاتا ہے. تو اب جب بھی آپ کو کوئی فیس بک فرینڈ Poke کرے اور آپ کو اس کے پوک کا نوٹیفکیشن ملے تو فوری طور پر اسے کلک کریں اور Poke_Back کریں. نا کہ اسکے انباکس میں جا کر بیوقوفوں کی طرح پوچھتے پھریں کہ poke کیوں کیا ہے۔ ایک دوسرے کا اکائونٹ پوک کرتے رہیں اور اپنے اپنے فیس بک اکاؤنٹس کو محفوظ بنائیں.۔۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5281 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🔷 انسان کتوں سے تو بہتر ہے 🔷 ایک بادشاہ کے پاس دس جنگلی کتے تھے۔ کسی خادم کو غلطی کرنے پر ان کتوں کے سامنے ڈالتا تھا۔ نوکروں میں سے ایک نے غلط رائے دی اور بادشاہ کو بالکل پسند نہ آیا چنانچہ اس نے حکم دیا کہ نوکر کو کتوں کے سامنے پھینک دیا جائے۔ نوکر نے کہا: ''میں نے دس سال تک آپ کی خدمت کی اور آپ میرے ساتھ ایسا کرتے ہیں؟ براہ کرم! مجھے ان کتوں کے سامنے پھینکنے سے پہلے دس دن دیں! بادشاہ راضی ہو گیا۔ ان دس دنوں میں نوکر کتوں کی دیکھ بھال کرنے والے محافظ کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ وہ اگلے دس دنوں تک کتوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ گارڈ حیران تھا لیکن اس پر راضی ہو گیا اور نوکر کتوں کو کھانا کھلانا، ان کے لیے صفائی ستھرائی، نہلانے اور ان کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے لگا۔ جب دس دن پورے ہوئے تو بادشاہ نے حکم دیا کہ اس نوکر کو اس کی سزا کے لیے کتوں کے پاس پھینک دیا جائے۔ جب اسے اندر پھینکا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آوارہ کتے صرف بندے کے پاؤں چاٹتے رہے! بادشاہ جو کچھ دیکھ رہا تھا اس پر حیران ہو کر بولا۔ ’’میرے کتوں کو کیا ہوا ہے؟‘‘ نوکر نے جواب دیا، "میں نے کتوں کی صرف دس دن خدمت کی، اور وہ میری خدمت نہیں بھولے، اور میں نے پورے دس سال آپ کی خدمت کی اور آپ میری پہلی غلطی پر سب بھول گئے!" بادشاہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور نوکر کو آزاد کرنے کا حکم دیا۔ 🔘 یہ پوسٹ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو کسی کی ایک غلطی کی وجہ سے انکی ساری اچھائی بھول جاتے ہیں... ایک غلطی کی وجہ سے ان ساری اچھائیوں کو کبھی بھی یکطرف نہ کریں کیونکہ انسان کتوں سے بہتر ہے بدتر نہیں۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 بہترین اور بدترین اعضاء 🔷 حضرت لقمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے ہمعصر انسان تھے وہ زندگی کے ابتدائی ایام میں بنی اسرائیل کے ایک شخص کے پاس غلام تھے۔ ایک دن اُن کے مالک نے ایک دنبہ اُن کے سپرد کیا اور کہا کہ جاؤ یہ دنبہ ذبح کرو اور اس کے جو بہترین اعضاء ہوں وہ میرے پاس لاؤ۔ حضرت لقمان علیہ السلام نے دنبے کو ذبح کیا اور اس کے دل اور زبان کو مالک کے پاس لے گیا- کچھ دنوں کے بعد دوبارہ حضرت لقمان (ع) کے مالک نے ایک اور دنبہ اُن کے سپرد کیا اور کہا جاؤ یہ دنبہ ذبح کرو اور جو اس کے بدترین اعضاء ہوں وہ میرے پاس لاؤ۔ حضرت لقمان (ع) نے دنبہ ذبح کیا اور اس کے دل و زبان کو نکال کر مالک کے پاس لے گیا- مالک نے کہا کہ تم عجیب کام کرتے ہو جب میں نے کہا کہ بہترین اعضاء لاؤ تو تم دل اور زبان لائے تھے اور اب جبکہ میں نے کہا کہ اس کے جسم سے بدترین اعضاء لاؤ تو تم پھر بھی دل اور زبان لائے ہو۔ تو حضرت لقمان (ع) نے کہا کہ میں نے دونوں مرتبہ صحیح عمل کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر دل اور زبان ایک دوسرے کی موافقت کریں تو اُن جیسا کوئی بہترین عضو نہیں ہے اور اگر یہ ایک دوسرے کے مخالف ہوں تو اُن جیسا کوئی بدترین عضو نہیں ہے- مالک کو حضرت لقمان کی یہ بات بہت پسند آئی اور اس نے حضرت لقمان (ع) کو غلامی سے آزاد کردیا- 📚 طرایق الحقائق 1، ص 336۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 لوگوں کیلئے خدا کو ناراض نہ کرو 🔷 🔷 امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں: لا أفلَحَ قـَومٌ اشتَـروا مَـرضـاتِ المَخلـُوق بسَخَطِ الخـالِق۔ 📜 وہ قوم ہرگز فلاح نہ پائے گی جو مخلوق کی خاطر خالق کو ناراض کر دے۔ 📝 مختصر وضاحت: 👈 دنیا میں کچھ افراد ایسے بھی ہیں جس کا مقصد لوگوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے چاہے لوگوں کو راضی کرنے کے چکر میں اللہ ان سے ناراض ہی کیوں نہ ہو جائے۔ 🔶️ ایسے افراد کو دنیا پرست اور مادی پرست کہا جاتا ہے جو خاص افراد کی خوشنودی کے لئے اور اپنی دنیا کو آباد کرنے کی خاطر اپنی آخرت کو برباد اور ویران کر لیتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو فلاح نہیں پاتے اور قیامت میں ان کا ٹھکانا جہنم ہوتا ہے۔ 💠لیکن نیک اور مومن افراد کا اصلی مقصد اللہ کو راضی کرنا ہوتا ہے اور وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے دن و رات نیک کام انجام دیتے ہیں چاہے اس راہ میں لوگ ان سے ناراض ہی کیوں نہ ہو جائیں۔ لہذا انسان کو کسی چاپلوسی یا تھوڑے بہت مال و دولت کی خاطر اپنے رب اور خالق کو ناراض نہیں کرنا چاہیئے اس لئے کہ جس کے ساتھ اللہ ہوتا وہی فلاح یافتہ ہوتا ہے چاہے پوری دنیا اس سے ناراض ہی کیوں نہ ہو جائے۔ 📚 تاریخ طبرى، ج، 1، ص 239 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

photo content