fa
Feedback

فریب کلاهبرداران را نخورید! تل‌متریو این کانال‌ها را شناسایی و برچسب‌گذاری می‌کند 👉 برای مشاهده برچسب، اشتراک تهیه کنید

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

رفتن به کانال در Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

نمایش بیشتر
1 279
مشترکین
+124 ساعت
-17 روز
-1330 روز
آرشیو پست ها
photo content

🔷 مکھیوں کو بھگانے کا سپرے 🔷 گھر میں ہر جگہ بھنکتی مکھیاں کسی کو پسند نہیں، بعض افراد تو ان کی موجودگی سے جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بسا اوقات یہ مکھیاں اپنے ساتھ گندگی سے مختلف اقسام کے جراثیم لے کر ہمارے گھروں میں داخل ہو جاتی ہیں اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ یوں تو مکھیوں کی موجودگی ہمارے ماحول کے لئے بےحد ضروری ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق مکھیاں اپنے ساتھ 65 بیماریاں لاتی ہیں، جن میں تپ دق، جذام، ہیضہ اور پیچش وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ایک بار گھر میں آجائیں تو ان کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یوں تو مارکیٹ میں کیڑے مکوڑے سمیت مکھی کش ادویات و اسپرے دستیاب ہیں لیکن آپ کے باورچی خانے میں موجود ایک سبزی ایسی ہے جو ان اُڑتی پھرتی مکھیوں کو گھر سے بھگا سکتی ہے۔ ادرک کی مدد سے اپنے گھر کو مکھیوں سے پاک رکھیں: ادرک کا استعمال کر کے اپنے گھر سے مکھیوں کو بھگانے کے لئے آپ کو ایک اسپرے تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے اسپرے بوتل میں پانی بھریں پھر اس میں ادرک پاؤڈر شامل کر کے حل کر لیں۔ لیجئے اینٹی فلائی اسپرے تیار ہے اب اسے کچرے کے ڈبے کے آس پاس، کھڑکی اور دروازوں پر چھڑکیں۔ اس کے علاوہ آپ کے گھر میں جس جگہ مکھیاں زیادہ تعداد میں جمع ہوں وہاں بھی اس اسپرے کا استعمال کریں۔ اس اسپرے سے آپ مکھیوں کو مار کر ماحول کو نقصان بھی نہیں پہنچائیں گے اور ان مضر صحت مکھیوں کو گھر سے دور بھی رکھیں گے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 سبزیاں جو اصل میں پھل ہیں 🔷 کیا آپ ان سبزیوں کے نام جانتے ہیں جو حقیقت میں پھل ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے کچھ چیزیں ہم آج تک سبزیاں سمجھ کر کھاتے رہے ہیں وہ دراصل پھل ہیں۔ ایک عام خیال پایا جاتا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں میں فرق صرف مٹھاس کا ہے کیونکہ پھل عموماً میٹھے ہوتے ہیں جبکہ سبزیوں میں مٹھاس نہیں ہوتی۔ بہت سی ایسی کچی غذائیں جنہیں ہم سبزیاں سمجھتے ہیں تکنیکی طور پر وہ پھل ہیں۔ علم نباتات کے اصولوں کے مطابق پھل کی تعریف یہ ہے کہ پودے کے پھول سے پیدا ہونے والا نرم گودا جس میں پودے کا بیج ہو، پھل کہلاتا ہے اور تکنیکی لحاظ سے ٹماٹر اس تعریف پر پورا اترتا ہے۔ 🔹 زیتون زیتون کو ہم سبزی سمجھ کر پیزا پر لگا کر بڑے مزے سے کھاتے ہیں، زیتون درحقیقت ایک پھل ہے، اس کا آڑو، آم اور کھجور جیسے گٹھلی والے پھلوں کے خاندان سے تعلق ہے۔ 🔹 کھیرا جی ہاں! کھیرا سلاد میں کھائی جانے والی سبزی نہیں بلکہ کدو کی طرح یہ بھی پھلوں کے خاندان کا غیر متوقع رکن ہے۔ 🔹 کدو اگر آپ میٹھے کدو کو سبزی سمجھ کر کھانے کے عادی ہیں تو جان لیں یہ بھی تیکنیکی لحاظ سے خربوزہ اور تربوز کی طرح ایک پھل ہے۔ 🔹 بھنڈی یقیناً اس راز کے کھلنے پر آپ کا دل بھنڈی کو پھل ماننے کے لیے تیار نہیں ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ بھنڈی سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔ 🔹 مرچیں ہر قسم کی مرچیں یعنی ہری مرچ، شملہ مرچ یا دیگر سب ہی تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں کیونکہ مرچیں پھلوں کی تعریف پر پوری اترتی ہیں۔ 🔹 بینگن درحقیقت بینگن صرف پھل ہی نہیں، تیکنیکی وضاحت کے لحاظ سے اس کا تعلق بیریز سے ہے۔ 🔹 ٹماٹر ٹماٹروں کے بارے میں تو ہر دوسرا فرد تذبذب کا شکار نظر آتا ہے اور یہ بحث ہے بھی بہت دلچسپ، یہانتک کہ 1893 میں امریکی سپریم کورٹ نے بھی ٹماٹر کو ایک مقدمے میں سبزی قرار دے دیا تھا جبکہ نباتاتی ماہرین کے مطابق ٹماٹر ایک پھل ہے جسے لوگ سبزی سمجھتے ہیں۔ 🔹 کریلے کریلا تکنیکی لحاظ سے ایک کڑوا پھل ہے جسے ہم سبزی سمجھ کر کھا جاتے ہیں۔ 🔹 مٹر اور سبز پھلیاں مٹر اور سبز پھلیاں بھی تکنیکی لحاظ سے سبزیاں نہیں بلکہ پھل ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌸 والدین کی خدمت 🌸 ‏ایک عالم دین سے ایک نوجوان شخص نے شکایت کی کہ میرے والدین ادھیڑ عمر ھیں اور اکثر و بیشتر وہ مجھ سے خفا رہتے ھیں حالانکہ میں انکو ہر وہ چیز مہیا کرتا ھوں جسکا وہ مطالبہ کرتے ھیں ۔۔ عالم دین نے نوجوان شخص کو سر سے پیروں تک دیکھا اور فرمانے لگے کہ بیٹا یہی تو انکی ناراضگی کا سبب ھے کہ جو وہ مانگتے ھیں تم انکو لا کر دیتے ھو ! نوجوان کہنے لگا کہ میں آپکی بات نہیں سمجھ پایا تھوڑی سی وضاحت کر دیں ۔۔ عالم دین فرمانے لگے: بیٹا کیا تم نے کبھی غور کیا ھے کہ جب تم دنیا میں نہیں آئے تھے تو تمہارے آنے سے پہلے ھی تمھارے والدین نے تمھارے لئے ہر چیز تیار کر رکھی تھی ۔ تمھارے لئے کپڑے، تمھاری خوراک کا انتظام، تمھاری حفاظت کا انتظام، تمہیں سردی نہ لگے اگر گرمی ھے تو گرمی نہ لگے۔ تمہھارے آرام کا بندوبست، تمھاری قضاے حاجت تک کا انتظام تمھارے والدین نے تمھاری دنیا میں آنے سے پہلے ھی کر رکھا تھا ۔۔ پھر آگے چلو ۔۔۔ کیا تمھارے والدین نے کبھی تم سے پوچھا تھا کہ بیٹا تم کو سکول میں داخل کروائیں یا نہ۔ اسی طرح کالج یا یونیورسٹی میں داخلے کیلئے تم سے کبھی پوچھا ھو، بلکہ تمھارے بہتر مستقبل کیلئے تم سے پہلے ھی سکول اور کالج میں داخلے کا بندوبست کر دیا ھو گا ۔۔ اسی طرح تمھاری پہلی نوکری کیلئے تمھارے سکول کی ٹرانسپورٹ کیلئے تمھارے یونیفارم کیلئے تمھارے والد صاحب نے کبھی تم سے نہیں پوچھا ھو گا بلکہ اپنی استطاعت کے مطابق بہتر سے بہتر چیز تمھارے مانگنے سے پہلے ھی تمہیں لاکر دی ھو گی ۔۔ تمہیں تو شاید اسکا بھی احساس نہ ھو کہ جب تم نے جوانی میں قدم رکھا تھا تو تمھارے والدین نے تمھارے لئے ایک۔اچھی لڑکی بھی ڈھونڈنی شروع کر دی ھو گی جو اچھی طرح تمھاری خدمت کر سکے اور تمھارا خیال رکھ سکے ۔۔۔ لڑکی تلاش کرتے ھوے بھی انکی اولین ترجیح تمھاری خدمت ھی ھوگی بلکہ انکے تو ذھین میں کبھی یہ خیال بھی نہی آیا ھو گا کہ ھم ایسی دلہن بیٹے کیلئے لائیں جو ھماری خدمت بھی کرے اور ھمارے بیٹے کی بھی ۔۔۔ تمھارے لئے کپڑے تمھاری پہلی سائکل تمھارا پہلا موٹر سائکل تمھارا پہلا سکول تمھارے کھلونے تمھاری بول چال تمھاری تربیت تمھارا رھن سہن چال چلن رنگ ڈھنگ گفتگو کا انداز ۔۔۔۔۔یہاں تک کے تمھارے منہ سے نکلنے والا پہلا لفظ تک تمکو تمھارے ماں باپ نے مفت میں سیکھایا ھے اور تمھارے مطالبے کے بغیر سیکھایا ھے ۔۔۔ اور آج تم کہتے ھو کہ۔جو کچھ وہ مجھ سے مانگتے ھیں میں ان کو لا کر دیتا ھوں اس کے باوجود وہ خفا رھتے ھیں ۔۔۔ والدین کو بن مانگے دینا شروع کرو۔ انکی ضروریات کا خیال اپنے بچوں کی ضروریات کی طرح کرنا شروع کرو ۔۔ اگر انکی مالی مدد نہی کر سکتے تو انکو اپنا قیمتی وقت دو انکی خدمت کرو گھر کی ذمہ داریاں خود لو ۔۔جیسے اپنے بچوں کے باپ بنے ھو ویسے ھی اپنے والدین کی نیک اولاد بنو ۔۔ اور انکو بن مانگے دینا شروع کرو ۔۔ اپنے آپ کو اس قابل بنا لو کہ انکو تم سے مانگنے کی یا مطالبے کی ضرورت ھی نہ پڑے ۔۔ یا انکو کبھی تمھاری کمی محسوس ھی نہ ھو کم سے کم اتنا وقت تو ان کو عطا کردو ۔۔۔۔ان کے مسائل پوچھو ۔۔ اگر انکی مالی مدد نہیں کر سکتے تو انکی خدمت کرو۔ کیا کبھی ماں یا باپ کے پاؤں کی پھٹی ھوئی ایڑیاں دیکھیں ھیں تم نے ؟؟ کیا کبھی ان پھٹی ھوئی ایڑیوں میں کوئی کریم یا تیل لگایا ھے جیسے وہ تم کو چھوٹے ھوتے وقت لگاتے تھے ؟؟ کیا کبھی ماں یا باپ کے سر میں تیل لگایا ھو کیونکہ جب تم بچے تھے تو وہ باقاعدہ تمھارے سر میں تیل لگا کر کنگھی بھی کرتے تھے ۔۔تمھای ماں تمھارے بال سنوارتی تھی کبھی ماں کے بال سنوار کر تو دیکھو ۔۔۔ کیا کبھی باپ کے پاؤں دبائے ھیں حالانکہ تمھارے باپ نے تمہیں بہت دفعہ دبایا ھو گا ۔۔۔ کیا کبھی ماں یا باپ کی لئے ہاتھ میں پانی یا تولیہ لے کر کھڑے ھوئے ھو ۔جیسے وہ تمھارا منہ بچپن میں نیم گرم پانی سے دھویا کرتے تھے ۔۔۔۔ کچھ کرو تو سہی ! ان کو بغیر مانگے لا کر دو ان کی ذمہ داریاں اٹھا کر دیکھو ۔ ان کو وقت دے کر دیکھو ان کی خدمت کر کے دیکھو ۔ ان کو اپنے ساتھ رکھو ھمیشہ ان کو اپنے آپ پر بوجھ مت سمجھو بلکہ نعمت سمجھ کر دیکھو۔ جسطرح انہوں نے تم کو بوجھ نہیں سمجھا بغیر کسی معاوضہ کے تمھاری دن رات پرورش کر کے معاشرے کا ایک کامیاب انسان بنایا ھے ۔ کم سے کم ان کی وھی خدمات کا صلہ سمجھتے ھوئے ان سے حسن سلوک کا رویہ اختیار کرو ۔۔ پھر دیکھنا وہ بھی خوش اور اللہ بھی خوش ۔۔ عالم دین کی یہ باتیں سن کر نوجوان اشک بار ھوگیا اور باقی کے حاضرین کی آنکھیں بھی نم ھو گئیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/4573 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

اس کے مقابلے میں چکن کی ران کے گوشت (جِلد سمیت) کے 3 اونس سرونگ میں کیلوریز 197، چربی 12.5 گرام، سیچوریٹڈ چربی 3.5 گرام تقریباً 18 فیصد، اَن سیچوریٹڈ چربی 7.9 گرام، سوڈیم 87 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹ 0 گرام، فائبر 0 گرام، پروٹین 20 گرام، فاسفورس (روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا فیصد) 15فیصد، زنک 13فیصد، سیلینیم 39فیصد، کولین 12 فیصد، نیاسین (وٹامن B3) 31 فیصد، وٹامن (بی6) 21، وٹامن (بی12) 16 فیصد پایا جاتا ہے۔ چکن کے گہرے رنگ کے گوشت میں جیسے کہ چکن کی ران، چکن کی چھاتی کی طرح سفید گوشت کی اقسام سے زیادہ چکنائی اور قدرے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ چکن کی رانوں میں زیادہ تر چربی اَن سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے جسے اعتدال میں استعمال کرنے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود گہرا اور سفید دونوں رنگوں کا گوشت آپ کے لیے مفید غذائی اجزاء جیسے پروٹین، متعدد وٹامنز بی اور سیلینیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامنز B آپ کے کھانے کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتے ہیں، یہ خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کے لیے بھی اہم ہیں۔ سیلینیم میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے سیل (خلیے) کو پہنچنے والے نقصان سے بچا سکتا ہے، سیلینیم ایک صحت مند مدافعتی نظام اور تھائیرائیڈ گلینڈ کے کام کے لیے بھی ضروری ہے۔ ■ مرغی کے گوشت کے کیا نقصانات ہیں؟ مرغی سے بنی تمام غذائیں ایک جیسی نہیں ہوتی، مثال کے طور پر مرغی کے پروں، چکن نگیٹ تلی ہوئی اور روٹی سے کھانے والے سالن میں غیر صحت بخش چکنائی، کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔ متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پراسیس شدہ یا جما ہوا چکن کا گوشت کھانے سے دل کی بیماریوں، ٹائپ ٹو ذیابطیس اور بعض قسم کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پروسس شدہ گوشت میں سوڈیم اور پریزَرویٹِوز کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ سوڈیم کی مقدار کو کم کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں میں، پراسیس شدہ گوشت میں کچھ حفاظتی عناصر، جیسے کہ نائیٹریٹ، سرطان پیدا کرنے والے مرکبات کی تشکیل میں حصہ ڈالتے ہیں۔ اسی لیے تجویز کیا جاتا ہے کہ ہمیشہ مرغی کا تازہ گوشت استعمال کیا جائے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 مرغی کے گوشت کے طبی فوائد 🔷 مرغی کا گوشت ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور ہے اور دنیا بھر میں پروٹین کے مقبول ترین ذرائع میں سے ایک ہے، متوازن غذا کے ساتھ مرغی کا گوشت دیگر صحت کے فوائد کے علاوہ پٹھوں کے بننے اور وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ صحت سے متعلق اس رپورٹ میں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو مرغی کے گوشت سے متعلق جاننے کی ضرورت ہے، بشمول اس کے فوائد، نقصانات اور غذائیت کے ساتھ ساتھ اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے کے صحت مند طریقے۔ 🔹 مرغی پروٹین کا بھرپور ذریعہ مرغی کا گوشت مکمل طور پر پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، سفید گوشت میں شمار کیے جانے والے اس گوشت میں تمام ضروری غذائیت اور امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو جسم خود نہیں بنا سکتا۔ پروٹین انسانی جسم کے ہر خلیے میں پایا جاتا ہے، یہ جسمانی افعال کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ چکن میں پروٹین کی مقدار کٹ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے، مثال کے طور پر، چکن بریسٹ کا 3 اونس 26 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے جبکہ پروں، رانوں اور ڈرم اسٹک کا وہی حصہ تقریباً 20 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔ پٹھوں کے بننے اور اِن کی دیکھ بھال میں مدد کرتا ہے۔ غذائی پروٹین آپ کے جسم کو امینو ایسڈ فراہم کرتا ہے جس کی اسے پٹھوں کے ٹشوز کی مرمت اور تعمیر کے لیے ضرورت ہوتی ہے، دیکھا گیا ہے کہ اگر پروٹین کی زیادہ مقدار لی جائے تو یہ پٹھوں کی بڑے پیمانے پر افزائش اور طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔ حساس ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشاف مزید برآں، زیادہ پروٹین کیلوریز کی کم مقدار فراہم کرتی ہے اور وزن میں کمی کے دوران پٹھوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے، تاہم پروٹین ناصرف ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اپنی جسمانی ساخت کو سیڈول بنانا چاہتے ہیں بلکہ یہ صحت مند طریقے سے عمر میں اضافے کے لیے بھی مفید ہے۔ پروٹین کی ناکافی مقدار بوڑھے اور بالغوں میں پٹھوں کی ٹوٹ پھوٹ، پٹھوں کی نشوونما اور فعال میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ 🔹 مرغی کا استعمال دماغ کی نشوونما اور افعال کو بہتر بنا سکتا ہے۔ چکن کولین اور وٹامن بی 12کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔ چکن میں وٹامن بی 12 کافی زیادہ پایا جاتا ہے، کولین اور وٹامن بی 12 دونوں غذائی اجزاء دماغی نشوونما اور اسے فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 90 سے 95 فیصد خواتین جو حاملہ ہیں وہ اپنی روزانہ کی کولین کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہیں، کولین کی زیادہ مقدار کا استعمال بچوں میں علمی صلاحیت کو بڑھانے کے کام آتا ہے، زیادہ کولین کا استعمال بوڑھے اور بالغوں کو ذہنی مشکلات سے بھی بچا سکتا ہے۔ 🔹 جِلد اور جوڑوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے چکن غذائی کولیجن کا ایک بہترین ذریعہ ہے، درحقیقت، بہت سے کولیجن سپلیمنٹس مرغیوں کی ہڈیوں، جِلد اور پنجوں سے کولیجن نکال کر بنائے جاتے ہیں کولیجن بنیادی ساختی پروٹین ہے جو ہڈیوں، جِلد میں پایا جاتا ہے۔ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، ہمارا جسم کم کولیجن پیدا کرتا ہے، اس سے جوڑوں کا درد، پٹھوں کی کمزوری اور ہماری جِلد پر جھڑیاں پڑ سکتی ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چکن میں پائے جانے والا کولیجن جوڑوں کے درد اور سختی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے، 18 جانوروں کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مرغیوں سے ملنے والا کولیجن جِلد کی بڑھتی عمر کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اگر آپ چکن کولیجن کے ممکنہ فوائد سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ چکن کی جِلد کے ساتھ کٹائی کروائیں اور اس کا استعمال کریں، آپ پوری چکن کی بچی ہوئی جِلد اور ہڈیوں کو ابال کر کولیجن سے بھرپور ہڈیوں کا شوربہ بھی بنا سکتے ہیں۔ 🔹 چکن کا گوشت غذائیت کے لحاظ سے چکن کی غذائیت اس کی کٹنگ، پکانے کے طریقے اور اس کے گوشت پر جِلد کے ہونے یا نہ ہونے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ بغیر ہڈیوں کے، بغیر جِلد کے، پکی ہوئی چکن (بریسٹ) 3 اونس سرونگ میں 128کیلوریز، چربی 2.7 گرام، سیچوریٹڈ چربی 0.8 گرام، اَن سیچوریٹڈ چربی 1.7 گرام، سوڈیم 44 ملی گرام (ملی گرام)، کاربوہائیڈریٹ 0 گرام، فائبر 0 گرام، پروٹین 26 گرام، فاسفورس 18 فیصد (روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا فیصد) سیلینیم 44 فیصد، کولین 20 فیصد، نیاسین (وٹامن B3) 64 فیصد، وٹامن (بی6) 58 فیصد، وٹامن (بی 12) 7فیصد پایا جاتا ہے۔

🔷 کجھور 🔷 کھجور کھائیں، صحت مند اور توانا رہیں۔ انسان ہزاروں سال سے کھجور کھاتا رہا ہے اور اب بھی یہ مقبول ترین میوہ توانائی سے بھرپور غذا کے درجے پر موجود ہیں۔ ماہرین نے مزید تحقیق کرکے کھجور کے لاتعداد فوائد پیش کئے ہیں۔ یہ کئی امراض سے بچاتی ہے اور غذائی کمی کو پورا کرتی ہے۔ 🔹 وٹامن اور غذائیت کھجور وٹامن کا خزانہ ہے جس میں کل چھ وٹامن پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن وٹامن بی ون (تھایامِن)، وٹامن بی ٹو (رائبوفلے وِن)، نائکوٹائنِک ایسڈ اور وٹامن اے بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں ریشے (فائبر) دار اجزا پائے جاتے ہیں جبکہ پوٹاشیئم، میگنیشیئم، تانبہ، سیلینیئم اور دیگر اہم معدنیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کلوگوز اور فرکٹوز والی شکریات بھی موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کھجور فوری طور پر توانائی پہنچاتی ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس بڑھاتی ہے۔ عربی اطبا نے اسی بنیاد پر اسے مکمل غذا بھی قرار دیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کی غذائی ماہر، ایلیسن ٹیپر کہتی ہیں کہ صبح کے وقت کھجور کھائیں تو اس سے پورے دن توانائی بحال رہتی ہے اور شکم سیری کا احساس موجود رہتا ہے۔ 🔹 اینٹی آکسیڈنٹس کھجوروں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو خلوی سطح پر شکست اور خرابی کو روکتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈںٹس غذائیں ہمیں اندرونی سوزش (انفلیمیشن)، امراضِ قلب اور کینسر سے بھی بچاتی ہی۔ حساس ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشاف ایک قدرے پرانی تحقیق سے عیاں ہیں کہ کھجور میں پولی فینولز نامی اینٹٰی آکسیڈںٹس کیمیکل زیابیطس، اعصابی تنزلی اور سرطان سے محفوظ رہتے ہیں۔ پھر فائبر کی وجہ سے کھجور پورے نظامِ ہاضمہ کو قوی بناتی ہے۔ ڈاکٹر ایلیسن کے مطابق فائبر بدہضمی، گیس اور قبض کو ختم کرتی ہے اور غذا کو جزو بدن بنانے میں مدد دیتی ہے۔ 🔹 کھجور اور قلبی صحت اینٹی آکسیڈںٹس اور فائبر کی بنا پر کھجور دل کے لیے ایک مفید پھل ہے۔ کئی تحقیقات میں دیکھا گیا ہے کہ کھجور کھانے سے کولیسٹرول معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ ماہرِ غذائیات پروفیسر اینڈرسن ہائنز کے مطابق کھجور میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم دل کو توانا اور بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ 🔹 حاملہ خواتین ضرور کھائیں پروفیسر اینڈرن ہائنز کہتی ہیں کہ خواتین مدتِ حمل میں کھجور کا زیادہ استعمال رکھیں۔ 2017 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کھجور کھانے سے بچے کی پیدائش کی تکلیف اور زچگی کا وقفہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سے قبل 2014 کی ایک اور تحقیق بتاتی ہے کہ کھجورمیں شامل اجزا، بچے کی پیدائش کے وقت رحمِ مادر کے پٹھوں میں حرکات پیدا کرتے ہیں جس سے ولادت میں آسانی ہوتی ہے۔ 🔹 شکر کا متبادل ماہرین کے مطابق کھجور اور چھوہارے کو چینی کا متبادل قرار دیا جائے اور یہ کئی کاموں میں بطور شکر استعمال ہوسکتی ہے۔ انہیں کیک، بسکٹ اور دیگر اجزا میں شامل کر کے قدرتی مٹھاس کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ کھجور کا گلاسیمکل انڈیکس بہت کم ہوتا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

■ جہنم کے دروازے 🔹 پہلا دروازہ سعادت و امنیت کے اسباب جہنم کے پہلے دروازے پر یہ تین کلمات لکھے ہوئے ہیں: (۱) جو اللہ سے امید رکھے وہ سعادتمند و کامیاب ہے۔ (۲) جو شخص خوفِ خدا رکھتا ہو،وہ امن و امان میں ہے۔ (۳) غرور اور ہلاکت میں مبتلا ہے وہ شخص جو غیر خدا سے امیدیں وابستہ کر لے اور اللہ کے علاوہ کسی اور کا خوف رکھتا ہو، 🔹 دوسرا دروازہ محشر میں آسائش و آرام کے اسباب جہنم کے دوسرے دروازے پر تین کلمات لکھے ہوئے ہیں۔ (۱) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ روزِ قیامت عریاں (اور بغیر لباس کے) نہ ہو تو وہ دنیا میں بے لباس لوگوں کو لباس پہنائے، (۲) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ قیامت کے دن پیاسا نہ ہو تو وہ دنیا میں پیاسوں کو سیراب کرے۔ (۳) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ روزِ قیامت بھوکا نہ ہو تو وہ دنیا میں بھوکے لوگوں کو کھانا کھلائے۔ 🔹 تیسرا دروازہ رحمت الٰہی سے محروم ہونے کے اسباب (اور لعنت خدا کے مستحق افراد) جہنم کے تیسرے دروازے پر تین کلمات لکھے ہوئے ہیں: (۱) اللہ لعنت کرتا ہے جھوٹ بولنے والوں پر (۲)اللہ لعنت کرتا ہے بخل کرنے والوں پر (۳)اللہ لعنت کرتا ہے ظلم کرنے والوں پر۔ 🔹چوتھا دروازہ اسلام اور اہل بیتؑ کی توہین کی سزا جہنم کے چوتھے دروازے پر یہ تین کلمات لکھے ہوئے ہیں: (۱)اللہ ذلیل و خوار کرے گا اس شخص کو جو اسلام کی توہین کرے۔ (۲)اللہ ذلیل و خوار کریگا اس کو جو اہل بیتؑ کی توہین کرے۔ (۳) اللہ رسوا کرے گا اس شخص کو جو مخلوق خدا پر ظلم کرنے والوں کی مدد کرے۔ 🔹 پانچواں دروازہ تین اہم خطرات کی نشاندہی جہنم کے پانچویں دروازے پر تین کلمات تحریر ہیں: (۱) ہوا و ہوس (خواہشات نفس) کی پیروی نہ کرو۔ چونکہ ہوا و ہوس ایمان کے مخالف ہیں۔ (۲) زیادہ بے مقصد باتیں نہ کرو وگرنہ رحمت خدا سے محروم ہو جاؤ گے۔ (۳) ظالموں کے مدد گار نہ بنو۔ 🔹 چھٹا دروازہ جن لوگوں پر جہنم حرام ہے۔ جہنم کے چھٹے دروازے پر یہ تین کلمات لکھے ہوئے ہیں: (۱) میں مجتہدین (علم و آگاہی اور دینی احکام کے استنباط کیلئے سعی و کوشش اور اجتہاد کرنے والوں) پر حرام ہوں۔ (۲) میں صدقہ دینے والوں پر حرام ہوں۔ (۳) میں صائمین (روزہ رکھنے) والوں پر حرام ہوں۔ 🔹 ساتواں دروازہ محاسبۂ نفس جہنم کے ساتویں دروازے پر یہ تین کلمات لکھے ہوئے ہیں: (۱) اپنے نفس کا محاسبہ کرو اس سے پہلے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے۔ (۲) اپنے نفسوں کی توبیخ و ملامت کرو اس سے پہلے کہ تمہاری توبیخ کی جائے۔ (۳) خدا سے دعا کرو (اور اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرو) اس سے پہلے کہ تمہیں بارگاہ عدل الٰہی میں پیش کیا جائے اور تم دعا (اور طلبِ مغفرت) پر قدرت نہ رکھتے ہو۔ 📚 بحار الانوار، جلد۸، صفحہ۱۴۴۔ علامہ مجلسی قدس سرہ۔ https://t.me/islamwitheman/3132 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 حدیث معراج 🔷 عبداللہ بن مسعود سے منقول ہے کہ پیغمبر اکرم ﷺ نے فرمایا: جب معراج کے لئے میں آسمان پر گیا تو جبرائیل امینؑ نے مجھ سے کہا کہ جنت اور جہنم کو آپ کی خدمت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ پیغمبر اکرم ﷺ نے فرمایا : میں نے جنت اور جنت میں موجود نعمات کو دیکھا، جہنم اور اس کے عذاب کو بھی ملاحظہ کیا۔ جنت کے آٹھ دروازے ہیں ہر دروازے پر چار کلمات لکھے ہوئے ہیں۔ ہر کلمہ دنیا و ما فیہا سے بہتر ہے ہر اس شخص کے لئے جو اس کو سمجھے اور اس پر عمل کرے۔ جہنم کے بھی سات دروازے ہیں ہر دروازے پر تین کلمات تحریر ہیں۔ ہر کلمہ دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہے۔ البتہ اس شخص کیلئے جو ان کلمات کو سمجھے اور ان پر عمل کرے۔ جبرائیلؑ نے مجھ سے کہا: اے محمدؐ جو کلمات ان دروازوں پر لکھے ہوئے ہیں انہیں پڑھو۔ میں نے ان کو پڑھا۔ ■ جنت کے دروازے 🔹 پہلا دروازہ کامیاب اور خوشحال زندگی کے اسباب جنت کے پہلے دروازے پر لکھا ہوا تھا: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ ہر چیز کے لئے سبب ہوتا ہے اور خوشحال زندگی کے لئے چار اسباب ہیں: (۱) قناعت (۲) حقوق کی ادائیگی (۳) کینہ کو ترک کرنا۔ (۴) اہل خیر اورنیک لوگوں کی صحبت 🔹 دوسرا دروازہ آخرت میں خوشی کے اسباب جنت کے دوسرے دروازے پر لکھا ہوا ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ (جس طرح) ہر چیز کے اسباب ہیں (اسی طرح) آخرت میں سرور و خوشحالی کے چار اسباب ہیں۔ (۱ )یتیموں کے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیرنا (۲) بیوہ خواتین سے ہمدردی (۳)مومنین کی حاجات پورا کرنے کی کوشش کرنا (۴) فقراء و مساکین کے ساتھ تعاون 🔹 تیسرا دروازہ دنیا میں صحت و سلامتی کا راز جنت کے تیسرے دروازے پر لکھا ہوا ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ ہر چیز کی وجہ اور علت ہوتی ہے دنیا میں صحت و سلامتی کی وجہ اور علت چار چیزیں ہیں۔ (۱) کم بولنا (۲) کم سونا (۳) کم چلنا (یعنی مسافرت کم اختیار کرنا) (۴) کم کھانا 🔹 چوتھا دروازہ خدا اور قیامت پر ایمان کی شرائط جنت کے چوتھے دروازے پر لکھا ہوا ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ (۱)جو شخص خدا اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ مہمان کا احترام کرے۔ (۲) جو شخص خدا اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ہمسایہ کا احترام کرے۔ (۳) جو شخص خدا اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ والدین کا احترام کرے۔ (۴) جو شخص خدا اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ نیکی اور اچھائی کی بات کرے یا خاموش رہے۔ 🔹 پانچواں دروازہ عمل اور رد عمل جنت کے پانچویں دروزہ پر لکھا ہوا ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ (۱) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس پر ظلم نہ ہو تو وہ کسی پر ظلم نہ کرے۔ (۲) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کو گالی نہ دی جائے تو کسی کو گالی نہ دے۔ (۳) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ ذلیل و خوار نہ ہو تو وہ کسی کو ذلیل و خوار نہ کرے۔ (۴) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ دنیا اور آخرت میں وہ عروۃ الوثقیٰ (اللہ کی مضبوط رسی) کے ساتھ متمسک رہے تو وہ یہ کہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ 🔹 چھٹا دروازہ مسجد، جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے جنت کے چھٹے دروازے پر لکھا ہوا ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ (۱) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی قبر وسیع ہو تو وہ مسجد بنوائے۔ (۲) جو شخص یہ چاہتا ہے کہ قبر میں اس کے بدن کو کیڑے نہ کھائیں وہ مسجد کو اپنے بیٹھنے کی جگہ قرار دے۔ (۳) جو شخص دوست رکھتا ہے کہ قبر میں اس کا بدن تروتازہ رہے اور بوسیدہ نہ ہو تو وہ مساجد میں صفائی کیا کرے۔ (۴) جو شخص دوست رکھتا ہے کہ وہ (دنیا میں رہ کر) جنت میں اپنا مقام دیکھے تو وہ مساجد میں فرش (دری اور چٹائی وغیرہ) کا انتظام کرے۔ 🔹 ساتواں دروازہ نورانیت قلب جنت کے ساتویں دروازے پر لکھا ہوا ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ دل کی نورانیت چار چیزوں میں ہے۔ (۱) مریض کی عیادت (۲) تشییع جنازہ (۳) کفن خریدنا (اور مردوں کو لپیٹنا) (۴) قرض ادا کرنا 🔹 آٹھواں دروازہ جنت کے دروازوں کی چابیاں جنت کے آٹھویں دروازے پر لکھا ہوا ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ عَلِیٌّ وَّلِیُّ اللہِ جو شخص ان دروازوں میں سے جنت میں داخل ہونا چاہتا ہے تو وہ ان چار صفات کو اپنائے۔ (۱) سخاوت (۲) حسن خلق (اچھا اخلاق) (۳) صدقہ (۴) بندگانِ خدا کو تکلیف نہ پہنچانا۔

🔷 12 اماموں کے نام کی اطلاع 🔷 سوال: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی کوئی ایسی حدیث پائی جاتی ہے جس میں بارہ اماموں کے نام موجود ہوں؟ جواب: فضل بن شاذان نيشاپوری کی کتاب یہ امام رضا علیہ السلام اور امام جواد عليه السلام کے اصحاب میں سے تھے، اس کتاب کا نام ‘‘إثبات الرجعة’’ پے، اس کو مير لوحي نے اپنی کتاب ‘‘كفاية المهتدي’’ میں شامل کر دیا ہے، اس کتاب میں پائی جانے والی صحیح روایات میں سے ایک روایت کی نص کو آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں: شيخ صدوق جليل فضل بن شاذان بن الجليل قدّس الله روحه بیان کرتے ہیں: ہم سے بیان کیا عبدالرحمٰن بن أبي نجران نے، انہوں نے کہا کہ ہم سے بیان کیا عاصم بن حميد نے، انہوں نے کہا کہ ہم سے بیان کیا أبو حمزة الثمالي نے، انہوں نے کہا کہ ہم سے بیان کیا حسن بن محبوب نے، انہوں نے کہا کہ ہم سے بیان کیا أبو حمزة الثمالي نے، انہوں نے کہا کہ ہم سے بیان کیا سعيد بن جبير نے، انہوں نے کہا کہ ہم سے بیان کیا عبدالله بن عبّاس (رض) نے، انہوں نے کہا کہ رسول الله (صلّى الله عليه و آله و سلّم) نے فرمایا: جب میں معراج پر آسمان پر گیا تو سدرة المنتهى پر پہنچا اس وقت میرے ربّ جلّ جلاله نے مجھے آواز دیتے ہوئے کہا: اے محمّد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم) میں نے عرض کی: لبيك لبيك يا ربّ۔ ارشادِ قدرت ہوا: میں نے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر یہ کہ جب اس کے ایّام اپنے اختتام کو پہنچے تو انہوں نے میرے حکم کے تحت اپنے بعد اپنے وصی کو مقرر کیا، اس بنا پر میں نے علی بن ابی طالب کو تمہارا خلیفہ اور تمہاری امت کا امام قرار دیا ہے اور اس کے بعد حسن پھر حسين پھر عليّ بن حسين پھر محمّد بن عليّ پھر جعفر بن محمّد پھر موسى بن جعفر پھر عليّ بن موسى الرضا پھر محمّد بن عليّ پھر عليّ بن محمّد پھر حسن بن عليّ پھر الحجّة بن الحسن۔ (علیھم السلام) اے محمد (ص) ! اپنے سر کو بلند کر۔ تو میں نے اپنے سر کو بلند کیا تو میں نے عليّ، حسنؑ، حسينؑ اور حسينؑ کی اولاد سے ہونے والے نو اماموں کے انوار کو دیکھا جن کے درمیان میں الحجّة چمکتے ستارے کی مانند جگمگا رہے تھے۔ اس کے بعد الله تعالٰی نے فرمایا: اے محمّد (ص)! یہ زمین میں میرے خلفاءاور میری حجّتیں اور تمہارے بعد تمہارے خلفاء اور تمہارے اوصیاء ہیں، تو خوشابختی ہے ان لوگوں کے لئے جو ان سے محبت کریں اور وائے ہے ان لوگوں کے لئے جو ان سے بغض و عداوت رکھیں۔ 📚 مختصر كفاية المهتدي لمعرفة المهدي: 71 الحديث الثامن(آٹھویں حدیث) https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 اھم شخصیات کی رشتہ داریاں 🔷 حضرت عمر کی والدہ کا نام پتہ ھے؟ نہیں پتہ نا!! تو نام ھے حنتمہ۔ حنتمہ کے باپ کا نام ھے ھشام۔ ھشام کا ایک بیٹا ھے جس کا نام ھے عَمر بن ھشام۔ یعنی یہ حنتمہ کا بھائی تھا یعنی کہ حضرت عُمر کا ماموں۔ عَمر بن ھشام کا لقب تھا ابوجہل۔ تو حضرت عمر بھانجے ھیں ابو جہل کے۔ اھلِبیت علیہم السلام سے بغض و عناد اور عداوت و دشمنی میں جھوٹ موٹ کے فرضی رشتے بنانے والوں کی اصلیت یہ ھے۔ اب مزید آگے کی رشتےداریاں ملاحظہ فرمائیں۔ اسی ھشام یعنی جو حضرت عمر کا نانا تھا اسکا ایک بھائی تھا ولید۔ جسکا بیٹا ھے خالد بن ولید۔ یہ لو پکڑی گئی ایک اور رشتے داری حضرت عمر اور حضرت خالد کی۔ جضرت عثمان کے والد عفان کا چچا زاد تھا ابو سفیان، اسکا بیٹا معاویہ حضرت عثمان کا چچا زاد۔ حضرت ابوبکر کی بیٹی ام کلثوم کا شوھر تھا طلحہ اور دوسری بیٹی اسماء کا شوھر زبیر۔ یعنی حضرت طلحہ اور حضرت زبیر دونوں حضرت عائشہ کے بہنوئی ھیں۔ ابو جہل کا بیٹا تھا عکرمہ۔ عکرمہ کی بیوی نے عکرمہ کی موت کے بعد شادی کی حضرت عمر سے۔ . چلو جی اب جوڑتے ہیں کڑیاں!! ابوجہل رسول پاک (ص) کا دشمن، ابو سفیان دشمن، عکرمہ بن ابوجہل بدر و احد و خندق میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف جنگ۔ فتح مکہ پر اسلام قبول کا ڈرامہ دونوں نے کیا ۔۔ رسول پاک کی رحلت کیبعد حضرت ابوبکر اور عمر کا سقیفہ میں جنازہ رسول ترک کر کے خلافت پر قبضہ کا پلان، حضرت عمر کا اپنی ماں کے چچا زاد یعنی حضرت عمر کا ماموں خالد بن ولید کو بیبی فاطمہ صلواۃ اللہ کے گھر حملے کیلئے بھیجنا۔ معاویہ کو ایک خط کے ذریعے بیبی فاطمہ صلواۃ اللہ کا گھر جلانے کی اطلاع دینا۔ اور حضرت عمر کا معاویہ کو شام کا گورنر لگانا۔ حضرت عمر کا اپنی خلافت میں مجلسِ شوریٰ بنانا۔ جس میں طلحہ، زبیر، عثمان، عبدالرحمٰن بن عوف اور سعد بن ابی وقاص کو ممبر بنانا۔ اور حضرت عثمان کے بہنوئی عبدالرحمٰن بن عوف کا حضرت عثمان کو خلیفہ بنانے کا فیصلہ کن ووٹ دینا۔ حضرت عثمان کا اپنے چچا زاد معاویہ کو حکومت میں ساتھ ملانا۔ اہم عہدہ دینا۔ اور مروان بن حکم جسے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ بدر کر دیا ھوا تھا۔ اسے واپس بلانا۔ مدینہ کی گورنری دینا۔ مروان کو اپنی بیٹی دیکر داماد بنایا۔ اور بنت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غصب کیا ھوا حق پدر "فدک" اسکو جہیز میں گفٹ کے طور پر پیش کیا ۔۔۔ حضرت ابو بکر کی بیٹی حضرت عائشہ، داماد طلحہ اور داماد زبیر اور معاویہ کا مل کر مولا علی علیہ السلام سے جنگ کرنا اور جنگ جمل اور صفین کا بپا ھونا۔ حضرت عثمان کے چچازاد معاویہ کا امام حسن علیہ السلام کو حضرت ابوبکر کی سگی بھانجی جعدہ بنت اشعث کے ذریعہ زھر دلوا کر شہید کروانا۔ حضرت عمر کے بڑے بیٹے عبیداللّٰہ ابن عمر کا مولا علی علیہ السلام کے خلاف جنگ صفین لڑنا۔ حضرت عمر کے بیٹے کا یزید و معاویہ کا معاون ھونا اور اسی عبداللّٰہ بن عمر کا یزید کے دربار میں موجود ھونا۔ معاویہ کا اپنے بیٹے یزید کو خلافت دینا، اور یوں ابوجہل اور ابوسفیان کے اصل مذھب کو دوبارہ دنیا پر تھونپنے کی ناکام کوشش کرنا، امام حسین علیہ السلام نے اپنے خون سے یہ سب چالیں ناکام بنا دیں۔ امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں کے نام : یزید بن معاویہ بن ابو سفیان۔ عمر بن سعد صحابی سعد بن ابی وقاص کا بیٹا۔ سنان بن انس صحابی انس بن نخئ کا بیٹا۔ محمد بن اشعص حضرت ابوبکر کا سگا بھانجا یعنی حضرت ابوبکر کی بہن ام فروہ کا بیٹا۔ اس نے ابن زیاد سے اپنی بیٹی کی شادی کی اور طبرستان کی گورنری لی۔ اسی کی بہن حضرت ابوبکر کی بھانجی جودہ بنت اشعص نے امام حسن کو زھر دیا تھا۔ قیس بن اشعص حضرت ابوبکر کا دوسرا سگا بھانجا، یعنی حضرت ابوبکر کی بہن ام فروہ کا بیٹا۔ اس نے بھی کوفہ سے امام حسین علیہ السلام کو خط لکا تھا ۔۔۔۔۔ اسحاق بن اشعص حضرت ابوبکر کا تیسرا بھانجا یعنی حضرت ابوبکر کی بہن ام فروہ کا بیٹا۔ اس نے امام حسین علیہ السلام کی بہن بیبی ام کلثوم کی چادر کھینچی تھی۔ شمر بن ذوالجوشن صحابی شرابیل ذوالجوشن کا بیٹا۔ مروان بن حکم، حضرت عثمان کا داماد اور چچا زاد۔ قیصر بن صہب، حضرت عمر کا کمانڈر۔ سمرہ بن جندب، صحابی رسول (ص)، شبعث بن ربیع، یہ احادیث کا راوی بھی رہا ھے۔ اور عمر بن حجاج صحابی ۔۔۔۔ یہ ھیں وہ رشتے داریاں جو لالچ، کفر، منافقت اور اصل اھلبیت علیھم السلام دشمنی کی کڑیاں ھیں۔ جو کربلا میں اھلبیت کے قتل کا سبب ھیں۔ یہ سب کے سب ملکر اھلبیت سے لڑتے رھے انکے مخالف رھے اور انکے منحوس حواری انکے جعلی اور فرضی رشتے اھلبیت سے بنا کر تاریخ کا رخ موڑنا چاھتے ھیں۔ یہ ھم اللہ کے فضل و کرم کیساتھ ھونے نہیں دینگے انشاءاللہ!! https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 10 دن میں موٹاپا بھگائیں 🔷 جادوئی اثر والا قہوہ پیئیں اور صرف 10 دن میں موٹاپا بھگائیں۔ موٹاپا کسی کو پسند نہیں جو سلم ہیں وہ ایسے ہی رہنا چاہتے اور جو موٹے ہیں وہ سلم ہونا چاہتے ہیں تو آئیے آج ہم آپ کو وہ ترکیب بتاتے ہیں جس سے صرف 10 دن میں موٹاپا اڑن چھو ہو جائے گا۔ متوازن وزن صحت مندی کی علامت اور موٹاپا بیماری ہے جو حد سے بڑھے تو صحت کو کئی سنگین مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جب کہ بعض اوقات موٹاپا جسمانی خوبصورتی کو بھی بدنمائی میں تبدیل کر دیتا ہے اس لیے مرد و عورت کی تفریق کے بغیر کوئی بھی موٹا نہیں ہونا چاہتا۔ اگر کوئی موٹا ہے تو وہ دبلا پتلا ہونے کے لیے کئی جتن کرتا ہے۔ آج ہم آپ کو انتہائی آسان مگر جادوئی اثر والے قہوے کا بتائیں گے جس کے استعمال سے صرف 10 دن میں وزن میں کمی لاکر اسمارٹنس حاصل کی جا سکتی ہے۔ یوٹیوب کی دنیا میں سرِ فہرست آنے والی انفلوئنسر وبیوٹی ایکسپرٹ مریم پرویز کے مطابق یہ قہوہ اُن کا آزمودہ ہے جو 100 فیصد نتائج دیتا ہے اور قہوے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ اس قہوے کو تاحال سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین استعمال کر چکے ہیں اور اس پر اپنی مثبت رائے بھی دے چکے ہیں۔ قہوہ بنانے کے لیے اجزا: سونف، سفید زیرہ، اجوائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2، 2 چمچ ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک سے ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا، باریک کاٹ کر پنکھے کے نیچے سکھا لیں لیموں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو بڑے لیموں کے چھلکے اتار کر باریک کاٹ کر خشک کر لیں۔ اب تمام چیزوں کو ایک ایئر ٹائٹ جار میں بند کرکے رکھ دیں۔ 🔹 قہوہ بنانے اور استعمال کا طریقہ: آدھے سے پونے کپ پانی میں صرف آدھا چمچ قہوے کے اجزا شامل کریں اور 2 منٹ تک ابالیں (اس سے زیادہ وقت تک نہ پکائیں) ایک وقت میں صرف آدھا کپ قہوہ ہی پیئیں اس سے تجاوز نہ کریں۔ قہوے کو صبح نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل اور رات کے کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل لیں اور کوشش کریں کہ رات کا کھانا رات 8 بجے تک کھا لیں۔ قہوہ پینے کے بعد کچھ بھی کھانے سے گریز کیا جائے۔ اس قہوے کے استعمال کے دوران دن کے اوقات میں خود کو متحرک اور مصروف رکھیں یا 20 منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی کریں۔ قہوے کے استعمال کے دوران زیادہ کھانے سے گریز کریں اور بھوک رکھ کر کھانا کھائیں جب کہ تلی ہوئی غذاؤں، بیکری مصنوعات اور زیادہ میٹھا کھانے سے گریز کریں۔ 🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔ 🔷 پیٹ کی چربی پگھلانے کا نسخہ https://t.me/islamwitheman/2527 🔷 وزن کم کرنے کا نسخہ https://t.me/islamwitheman/2528 🔷 توند کی چربی گھلانے کیلئے قہوہ https://t.me/islamwitheman/4341 🔷 صرف 15 دن میں توند سے نجات https://t.me/islamwitheman/4342 🔷 وزن کم کرنے میں مددگار قہوہ https://t.me/islamwitheman/4343 🔷 موٹاپا کم کرنے کے لیے لیموں https://t.me/islamwitheman/4514 🔷 10 دن میں موٹاپا بھگائیں https://t.me/islamwitheman/4950 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

7ھجری میں رسولؐ اکرمؐ نے ان ساتوں باغوں کو حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کو ہدیا یا ہبہ کردیا۔ * فدک ۔۔حجاز میں ایک دیہات ہے مدینہ سے فدک کا راستہ تقریباً 2دن کا ہے تقریباً 160 کلیو میٹر ۔۔۔ جس میں کھیتی کے لائق زمین اور پانی کے چشمے تھے اس علاقے میں ایک قلعہ بھی تھا جس کو شمروخ کہا جاتا تھا۔ آج کل اس علاقے کا نا م حائیط ہے یہ پورا علاقہ "فیئ" کے طور پر حضور کو ملا اور ایک آیت ذالقربی' حقہ ۔۔۔۔ نازل ہونے کے بعد حضورؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بخش دیا۔ سورہ اسرا کی 26ویں آیت نازل ہوئی تو حضرت فاطمہ زہراءؑ کو حضورؐ نے فدک عطا کردیا۔ اس تمام جائداد کے وارث اب امام آخری الزمان علیہ السلام ہیں ۔۔ 📚 فدک اور حضرت فاطمہؑ کی دیگر غصب شدہ جائدادوں کی تفصیل محقق علی لباف صاحب (سید محسن رضا) ایڈیشن 1 پرنٹر منظر گرافکس اینڈ پرنٹس دارالشفاء حیدرآباد انڈیا۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 حضرت محمد ﷺ کی جائیداد 🔷 حضرت محمد ﷺ کی جائیداد آپ کے بعد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کو ورثہ میں ملی۔ اس کی تفصیل یہ ہے۔۔۔ 🔹 میراث ۔آپ ﷺ کی والدہ حضرت آمنہؑ بنت وہب کا مکہّ مکرمہ میں مکان۔ ۔آپ ﷺ کی شریکِ حیات ام المومنین حضرت خدیجهؑ بنت خویلد کا مکان مکہّ مکرمہ میں۔ ۔وہ اموال جو عطا و بخشش کے زریعہ آپ ﷺ کے اختیار میں تھے۔ ۔مدینہ منورہ میں مسجد النبی سے متصل آپﷺ کا زاتی مکان۔ ۔مسجد النبی کے پہلو میں آپ ﷺ کی بیویوں کے مکانات۔ وہ اموال جو ہبہ، ہدیہ اور تحفہ کے عنوان سے آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کئے گئے۔ ۔مخریق یہودی کا مال جو تاریخ میں "حوائط سبعہ" یا باغ ہائے ہفتگانہ کے نام سے مشہور ہیں (سات باغ) ؐ۔وہ زمینیں جو انصار نے مدینہ و اطراف مدینہ کی زمینات حضور ﷺ کو بطور ہدیہ آپ کو دی تھیں۔ 🔹 خمس وہ اموال جو بطورِ خمس آپؐ کے اختیار میں تھے۔۔۔ *خیب کے وہ سارے قلعے جو جنگ کے زریعہ فتح ہوئے ان میں سے قلعہ قموص بعنوان خمس ملا تھا۔ *قلعہ ناعم *قلعہ صعب *قلعہ زبیر *قلعہ انی *قلعہ النزار *قلعہ ابو طیح *قلعہ السلالم۔ دو قلعے "فئیے" کے ذریعہ آپ ؐکو ملے۔ فے ان اموال کو کہتے ہیں جو جنگ و نزاع کے بغیر رسول کو ملتے ہیں۔ (بغیر جنگ کے دشمن اپنی مرضی سے اپنے اموال کو سیدھے رسول یا وصی رسول کو دے دیتا ہے۔ ان اموال پر امت یا مسلمانوں کا کوئی حق نہیں رہتا ۔۔یعنی اس وقت مسلمان جیت کر آتے ہیں تو فے سے ملی چیز پر امت کا یا مسلمان سپاہیوں کا کوئی حق نہیں بنتا وہ رسول سے اس اموال کے بارے میں سوال نہیں کر سکتا ۔۔۔) فے کے ذریعے جو زمینیں آپ کو ملی ہپں وہ یہ ہیں ۔۔ * قبیلہ بنی نضر کی وہ زمینیں جو شہر مدینہ کے اطراف میں تھیں۔ * قلعہ وطیح جو خیبر کے منطقہ الکیتیتہ کے قلعوں میں سے ہے۔ * قلعہ سلالم یہ بھی منطقہ الکیتیتہ کے قلعوں میں سے ہے۔ * وادی قرئ' یہ زمین خیبر و شام کے درمیان ایک بہت ہی وسیع منطقہ میں واقع ہے۔ * تمیا کی زمینیں یہ بھی خیبر و شام کے درمیان ایک منطقہ ہے۔ * بازار مہزور ۔۔ ایک وسیع و عریض زمین جو مدینہ کے اطراف میں واقع ہے۔ * فدک ۔۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات میں فدک کی سالانہ درآمد 48000 دینار تھی۔ (کتاب فدک احصولی الکتاب والسنتہ محمد باقر الحسینی الجلالی صفحہ 114) حضور ﷺ کی رحلت (شہادت) کے بعد آپ کا جسم اطہر بھی آپ کے ذاتی مکان میں دفن ہوا۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی غیر منقولہ جائداد کی حقیقی وارث اور مالک صرف اور صرف صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا ہیں۔ وہ تمام جائداد جو پیغمبر اسلام ﷺ چھوڑ گئے تھے اصل وارث حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا ہیں۔ حضور کے بعد خلیفہ وقت نے غصب کرلیا۔ حضور ﷺ کی وفات کے ایک گھر جس میں بیبی عائشہؓ رہتی تھیں نے 180 ہزار درھم یا 2 لاکھ درہم میں فروخت کر دیا ۔۔۔ مگر اس شرط پر کہ اپنی زندگی تک اس گھر میں رہیں گی۔ 🔹 ہبہ و ہدیہ کے ذریعہ حضور ﷺ کو جو جائداد ملی تھی * حوائط سبعہ (سات باغ) یہ سات باغ مخریق یہودی کے تھے۔ "مخریق" یہودیوں کا سردار تھا۔ 17 شوال 3ہجری ہفتہ کا دن تھا اسی دن جنگ احد واقع ہوئی ۔۔ مخریق نے کہا ۔۔ رسول مشرکوں کے مقابل تنہا ہیں ۔۔ ہم لوگوں کو چاہیے کہ ان کی مدد کریں۔ یہودیوں نے جواب دیا آج ہفتہ ہے اور آج کے دن ہم لوگوں کے لیے کوئی کام کرنا جائز نہیں ہے۔ مخریق بولا یہ ٹھیک ہے کہ آج کے دن کام نہیں کرنا چاہیے مگر آج کے دن پیغمبر کی مدد کرنا بہترین عبادت میں سے ایک ہے لیکن یہودیوں نے انکار کیا مگر مخریق ہفتہ کی صبح 17شوال خود رسول اکرم کی خدمت میں آیا اور اپنی نصرت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ۔۔ اگر میں اس راہ میں مارا گیا تو وہ سات باغ جو میری ملکیت ہے میں اسے پیغمبر ﷺ کو بخشتا ہوں تاکہ وہ یہودیوں کے ہاتھ نہ لگنے پائے۔ لہذا تمام حاضرین بھی اس واقعہ کے گواہ بنے ۔۔ جناب مخیریق جنگ دوران ظہر سے پہلے شہید ہوگئے ۔۔ اور پیغمبر اکرم ﷺ نے ان کے متعلق فرمایا اگر تم لوگ یہ دیکھنا چاہتے ہو کہ کوئی ایک رکعت نماز پڑھے بغیر داخل بہشت ہو رہا ہے تو مخریق کو دیکھو!! ان سات باغوں کے نام اس طرح ہیں ۔۔* الاعراف * الاعواف * الصافیتہ * الولال * برقہ *حسنیٰ * مشربتہ ام ابراہیم۔ ساتویں باغ کا نام اس وجہ سے مشربتہ ام ابراہیم پڑا کہ حضور ﷺ کی "ماریہ قبطیہ" سے شادی کے بعد دوسری بعض ازواج نے ان (ماریہ) سے حسد کرنا شروع کیا لہذا حضورؐ نے انہیں اسی باغ میں سکونت دی چوںکہ ماریہ رسول اللہ کے فرزند ابراہیم کی ماں تھیں لہٰذا یہ باغ مشربہ ابراہیم کے نام سے مشہور ہوگیا ۔۔

🔷 تربتِ امام حسین علیہ السلام 🔷 تربتِ امام حسین علیہ السلام کی آٹھ خصوصیات۔۔۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا تربتِ مظلومِ کربلا بہشتی حوروں کے لیے تحفہ ہے ، روز قیامت جب سورج وچاند نہیں رہیں گے اور وہاں کوئی نور نہیں ہوگا جو وہاں نور افشانی کرے اور پورا محشت بلکہ بہشت بھی تاریکیوں میں ڈوب جائے گا خدا کے حکم سے خاک کربلا کو لاکر بلند جگہ پر رکھ دیا جائے گا کہ جس سے ایسا عظیم نور پھیل جائے گا کہ جو پورے محشر کو جگمگا دے گا اور سب کی آنکھیں خیرہ کردے گا جیسے سورج کی تیز روشنی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے اور اپنی طرف دیکھنے نہیں دیتی ۔ تربتِ کربلا سے بھی ایسا نور ساطع ہوگا جس سے سب کی آنکھیں خیرہ رہ جائیں گی کشکول النور ج 1 ص 186 سفینۃ النجاۃ ص 72 بحار الانوار ج 10 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ http://t.me/islamwitheman/1740 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👈 مزید پوسٹس۔۔۔ 🌏 أربعين اور عراقی قوم http://t.me/islamwitheman/1700 ⚫ أربعين حسینی اور اعمال http://t.me/islamwitheman/1741 🌸 زیارت اربعین http://t.me/islamwitheman/1742 🔵 زیارت امام حسینؑ کی اہمیت http://t.me/islamwitheman/1745 🔵 زیارت امام حسینؑ کے آداب http://t.me/islamwitheman/1746 💖 سلیمان اعمش کا واقعہ http://t.me/islamwitheman/1747 ⚫ چہلم اوّل امام حسینؑ http://t.me/islamwitheman/1749 ⚫ چہلم امام حسین علیہ السلام http://t.me/islamwitheman/1750 🌹 زیارت امام حسینؑ کا ثواب http://t.me/islamwitheman/1751 🔶 اعمال زائرین کربلا http://t.me/islamwitheman/1967 🌲سبز چادر، سادات کا نشان https://t.me/islamwitheman/1985 🔷 تربتِ امام حسین علیہ السلام https://t.me/islamwitheman/4946 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌺 نصیب کا لُقمہ🌺 مشہور مصری مفکّر اور داعی ڈاکٹر علی طنطاوی رحمہ اللّٰه فرماتے ہیں کہ وہ کابل میں تھے وزارت خارجہ کی طرف سے حُکم ہؤا کہ فوری طور پر ایک ضروری کام سے رُوس چلے جائیں۔ وہ تیّار ہوئے لیکن پریشانی لاحق ہوئی کہ غیر مُسلم مُلک ہے۔ وہاں ان کا ذبیحہ مُجھ سے تو نہیں کھایا جائے گا۔ گھر میں دو دیسی مُرغیاں تھیں، بیگم نے ذبح کروا کر زادِ سفر میں یہ کہہ کر رکھ دیں کہ جب تک ان سے کام چلے چلانا، آگے کا اللّٰه پاکﷻ بندوبست کرے گا۔ وہ کہتے ہیں میں تاشقند پُہنچا ہی تھا کہ وہاں کے ایک مُسلمان شیخ نے گھر دعوت کی۔ میں ان کے گھر جانےکے لئے نکلا، راستے میں ایک غریب عورت بُھوک سے نڈھال بچوں کے ساتھ سڑک کِنارے کھڑی تھی۔ میں نے بے اختیار وہ دونوں مُرغیاں انہیں پکڑا دیں۔ ابھی ایک گھنٹہ نہیں گُزرا تھا کہ کابل سے تار آئی کہ جس کام کے لئےآپ کو بھیجا تھا، وہ ہوگیا ھے۔ آپ فوری واپسی کی فلائیٹ پکڑ لیں۔ شیخ صادق مجیدی کہتے ہیں۔ اس سفر کا مُجھے کوئی اور مقصد سمجھ نہیں آیا سِوائے اس بات کے کہ میرے گھر دو مُرغیاں تھیں، جو چارھزارکلومیٹر دُور کِسی غریب ماں اور بچوں کا رزق تھیں۔ *اللّٰه تعالٰیﷻ نے مُجھے اس کام کے لئے افغانستان سے تاشقند بھیج دیا کہ چل اس غریب ماں اور اس کے بُھوکے بچوں کو یہ رزق پُہنچا آ۔ 🔘 یاد رکھیں آپ کے نصیب کا لُقمہ زمین کے جس حِصّے میں بھی ہو گا، اللّٰه تعالٰیﷻ آپ تک پُہنچائے گا۔ لہٰذا اپنے آپ کو اگلی نسلوں کا خُدا نہ سمجھیں۔ یہ نہ سوچیں کہ ہم نے ہر حلال اور حرام کی تفریق کے بغیر اپنی اولاد اور نسلوں کے لئے جائیدادیں اور دولت چھوڑنی ہے۔ یاد رکھیں اللّٰهﷻ نے آپ کو اس کا مکلّف نہیں کیا، آپ صِرف مکلّف ہیں کہ حلال روزی کما کر اپنے بچوں کو کھلائیں۔ حرام کمائیں گے تو صِرف آپ ہی قبر میں جواب دہ ہوں گے۔ ہم جتنا مرضی حرام مال اِکٹھا کر لیں۔ لوگوں پر ظُلم کر کے، ان کو تنگ کر کے، ہم جتنا مرضی جہنم کا ایندھن اِکٹھا کر لیں۔ ہمیں نہیں پتہ کہ یہ ہماری نسلوں کے نصیب میں بھی ہو گا یا نہیں کیونکہ بادشاہوں کی اولاد فقیر اور فقیروں کی اولاد بادشاہ ہو جایا کرتی ہے۔ اور زندگی تو بالکل ہی بے وفا ہے۔ پتہ نہیں کِس لمحے ساتھ چھوڑ جائے۔ لہٰذا اپنی آخرت کی فِکر کریں اور نسلوں کی فِکر نہ کریں۔ وہ نیلی چھت والا ان کا بھی مالِک اور رازِق ہے۔ اللّٰه پاک ہمیں رِزق حرام کی نحوست سے بچائے اور رِزق حلال میں وُسعت دے۔ اور رِزق حرام سے دِل میں نفرت پیدا فرمائے ۔ کیونکہ ایک لُقمہ حرام کا چالیس دن کی عبادت کو برباد کر دیتا ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🕯️ دل کا سکون 🕯️ میرا ایک دوست جو دوبئی میں کسی ہوٹل میں مینیجر ہے۔ کافی عرصہ بعد پاکستان آیا۔ مجھ سے ملنے بھی آیا۔ اس نے دیار غیر میں ایمان و یقین کی ایک عجیب کہانی سنائی۔ سوچا کہ دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کروں، اسی کی زبانی سنئے۔ جس ہوٹل میں میں کام کرتا ہوں وہاں ایک بابا جی برتن مانجھتے کا کام کرتے۔ عمر کوئی ستر کے قریب ہو گی۔ بوڑھے آدمی ہیں، ان کا ایک بیٹا تھا، بہو تھی، اور ایک چار پانچ سال کا پوتا تھا۔ بچارہ بیٹا بیمار رہتا تھا، گھر کا خرچ چلانے کے لئے بابا جی خود مزدوری کرتے ہیں۔ ایک دن میرے پاس آئے، کہنے لگے صاحب جی مجھے کچھ دن چھٹی چاہیئے تو میں نے کہا خیریت ہے۔ کہنے لگے، میرا بیٹا فوت ہو گیا ہے۔ میں کچھ لکھ رہا تھا، میرے ہاتھ سے قلم گر گیا۔ میں نے ڈرائیور کو بابا جی کو چھوڑ کر آنے کا کہا جہاں وہ رہتے تھے۔ دو تین دن کے بعد میں خود اس کے پاس گیا۔ راستے میں ڈرائیور نے کہا سر جی اس کیا تعزیت کرینگے، ایک ہی بیٹا تھا اور کوئی رشتہ دار بھی نہیں۔ اسکی تو کائنات اجڑ گئی۔ جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا کہ وہ ٹوٹی پھوٹی چٹائی پر بیٹھا تھا، کچھ لوگ قریب تھے۔ میں نے ان سے کہا، بابا جی آپکو کیا نصحیت کروں، ایک ہی تو بیٹا تھا، کس طرح آپ کو تسلی دیں۔ اس نے میری طرف دیکھا، بوڑھی آنکھوں میں ایمان کی روشنی تھی، کہنے لگے صاحب جی، کیا تعزیت کی بات کرتے ہیں، میں نے کوئی پیسے جمع کرا کے بیٹا لیا تھا؟ خدا نے فضل سے دیا تھا، عدل سے لے لیا۔ میں اپنے ربّ کے فیصلے سے راضی ہوں۔ اللّٰه اكبر، میں نے بابا جی سے کہا کہ چلو ایک مہینے کی چھٹی کر لیں۔ تو کہنے لگا کہ نہیں میں مسلمان ہوں محنت کی روٹی کھاتا ہوں، میں ان شاء اللّٰہ دو تین دن کے بعد واپس آ جاؤں گا۔ وہ چند دن کے بعد آ گیا۔ اللّٰہ کی قدرت کہ ابھی دو تین ماہ گزرے تھے کہ پھر آ گیا، کہنے لگا صاحب جی، چھٹی چاہیئے کچھ دنوں کیلئے۔ میں نے کہا خیریت۔ کہنے لگا وہ میری بہو بھی فوت ہو گئی ہے ہارٹ اٹیک سے۔ اب میں تڑپ اُٹھا، میرا دل بھر آیا۔ میں نے کہا گھر کا دروازہ بند ہو گیا اب یہ بیچارہ کیا کرے گا۔ ہم پھر دو تین دن کے بعد تعزیت کے لئے گئے۔ وہ پھر ٹوٹی ہوئی چٹائی پر بیٹھا زمین پر کچھ بنا رہا تھا۔ میں نے اس قریب ہو کر کہا، بابا! اب تو تسلی آپ نے خود ہی کرنی ہے۔ اس نے آسمان کی طرف دیکھا، اور کہنے لگا بیٹا کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میرا بیٹا بغیر شادی کے بھی تو فوت ہو سکتا تھا، بس میرے مالک نے جب چاہا، جیسا چاہا، ہوا ۔ میں ان شاء اللّٰہ دو چار دن کے بعد آ جاؤں گا۔ یہ میرا چار پانچ سال کا پوتا ہے، اب یہ سکول میں داخل ہوا ہے، میں ساتھ لے جاؤنگا۔ وہاں اوپر کواٹر میں جہاں میں رہتا ہوں یہ بھی وہاں رہے گا۔ بابا جی واپس آ گئے، کبھی کبھی میں چھت پر کھڑے ہو کے دیکتھا کہ دادا گھوڑا بنا ہوا ہے۔ وہ سویرے سویرے اٹھتا، اسے سکول چھوڑ کے آتا، شام کو لے کے آتا۔ اپنے پوتے سے بہت پیار کرتا تھا۔ تیسری منزل پر ہم نے ایک کوارٹر دیا ہوا تھا، وہاں دادا پوتا رہتے تھے۔ ایک بار پوتا اوپر والی منزل پر کھیل رہا تھا کہ اسکا پیر پھسلا، وہ گردن کے بل زمین پر گرا۔ مجھے خبر ہوئی تو میں نے دوڑ کے ایمبولینس منگوائی، خون سے لتھڑے ہوئے اس بچے کو دادا نے اپنی گود میں رکھا اور جب ہم ہسپتال کی طرف گئے تو عزرائیل پہلے آ گئے۔ اس نے دادا کی گود میں دم توڑ دیا۔ پھر اس نے اسے اپنے ہاتھوں سے غسل دیا اور اس نے اپنے ہاتھوں سے قبر کھودی، مٹی ڈالتے ہوئے کہنے لگا انا للہ وانا الیہ راجعون مٹی ڈال کے جب وہ واپس پلٹا تو میں نے اس سے کہا کہ بابا جی آپ ٹوٹ گئے ہو، آپ بکھر گئے ہو۔ تو اس نے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھے اور آنسو جھٹک دیئے۔ کہنے لگا بیٹا، کیوں؟ میرے اندر کوئی عقیدہ نہیں؟ میں کوئی لاوارث ہوں؟ میرا کوئی رب نہیں؟ میں کیوں پریشان رہونگا۔ میں تو پکا ہوا پھل ہوں، تھوڑے دن گزریں گے میں بھی قبر میں چلا جاؤنگا اور جب جنت میں جاؤنگا تو اللّٰہ تعالٰی میرے بیٹے اور بہو سے بھی ملاقات کرائے گا اور میرے پوتے سے بھی ملاقات کرائے گا۔ میں اپنے ربّ کی رضا پر راضی ہوں۔ ڈرائیور (جو عیسائی ہے) نے کہا، بابا یہ جذبہ کہاں سے ملتا ہے؟ یہ سکون کہاں سے آتا ہے؟ کہنے لگا، تم نے لینا ہے۔ ڈرائیور نے کہا ہاں۔ تو کہنے لگا تو بھی میرے نبی ﷺ کا کلمہ پڑھ لے اللّٰہ تجھے بھی سکون عطا کرے گا۔ الا بذکراللہ تطمئن القلوب۔ منقول۔۔۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 جامن 🔷 گرمیوں میں ’جامن‘ کا استعمال کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ موسم گرما کی سوغات ’جامن‘ ، دیکھنے میں جتنا چھوٹا اور جیب پر ہلکا ہے، اس کے فائدے اتنے ہی بڑے بڑے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور یہ پھل تو صحت کے لئے فائدہ مند ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ اس کی گھٹلیاں بھی ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بےحد مفید ہیں۔ موسم گرما کی ایک اور سوغات اور پھلوں کا بادشاہ ’آم‘ کسے پسند نہیں تاہم اس کی گرم تاثیر سے پریشان لوگوں کی پریشانی کو بھی یہ چھوٹا سا پھل کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ غذائی ماہرین بھی اس کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ ■ غذائی اجزا جامن میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، سوڈیم، وٹامن سی، وٹامن بی، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فاسفورس، فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزا موجود ہیں جو انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس کے کئی دیگر طبی فوائد ہیں جو ذیل میں درج کئے گئے ہیں۔ 🔹 معدے کے لئے مفید جامن کی خاصیت ہے کہ یہ انسانی جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنے اور شوگر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کی مختلف اقسام کی بیماریوں کو بھی دور کرتا ہے جس میں آنتوں کی جلن، خراش، کھانا ہضم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ یہ وزن کم کرنے بھی معاون ہے۔ 🔹 خون میں اضافہ وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور جامن کا استعمال خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔ ہیموگلوبن خون میں آکسیجن کو ملاتا ہے جس سے خون کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے پھر اسے جسم کے تمام حصوں تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے، جس سے چہرہ صاف اور کِھلا کِھلا شاداب نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیے جامن کا استعمال ضروری ہے۔ 🔹 دانتوں اور مسوڑھوں کی مضبوطی جامن کے پتے اور اس کی چھال مسوڑھوں کے مسائل کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت کا حامل بھی ہے۔ جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔ 🔹 گنج پن کو ختم کرے اگر جامنوں کو کچل کر اس کا لیپ بنا کر اسے سَر کے اس حصے پر مل دیا جائے جہاں گنج پن ہو تو کچھ عرصے تک یہ عمل کرتے رہنے سے گنجا پن ختم ہو سکتا ہے۔ 🔹 جِلد کی خوبصورتی کو نکھارے جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین اور اس کے استعمال سے جلد نکھر جاتی ہے جبکہ جامن میں کسیلی جیسی خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو جلد کی مختلف بیماریوں کو ختم کرتی ہیں۔ چہرے پر موجود ایکنی کے لئے روزانہ رات میں جامن کی ایک دو گھٹلی پیس کر تھوڑے سے دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہو جاتی ہے۔ چہرے پر اگر داغ دھبے ہوں تو ان سے نجات کے لئے جامن کی گھٹلی کا پاؤڈر، لیموں کا رس، بیسن، بادام کا تیل اور عرق گلاب چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔ 🔹 پھیپھڑوں کی بیماریوں کا علاج جامن کا استعمال سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کو بھی کم کرتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے قدرتی اینٹی بائیوٹک کی صورت میں کام کرتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی بائیوٹک خصوصیات عام فلو یا نزلہ اور کھانسی کی صورت میں اس کے استعمال کو بے حد مفید بناتی ہیں، اس کے علاوہ یہ دمہ اور برونکائٹس کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔ 🔘 خیال رہے کہ جامن کے بے شمار فوائد کے باوجود ان کا زیادہ استعمال قبض کرتا ہے اس لئے ہمیشہ اعتدال کے ساتھ کھائیں۔ جامن کھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ نمک اور پسی ہوئی کالی مرچوں کے ساتھ کھائیں اور کھانے کے بعد کھائیں کیونکہ خالی پیٹ کھانے سے یہ درد پیدا کر دیتا ہے۔ آپکا بھائی حکیم عبداللہ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 واک کرنا 🔷 اگر واک کرنا روزانہ کا معمول نہیں بنا پائے تو وِیک اینڈ کے دو دنوں میں ہی سہی، خوب لمبی واک مار لیا کریں۔ دورانِ خون والی گاڑی کے ایکسلریٹر پر دباؤ بڑھا کر اس گاڑی کو بھگانا ضروری ہے۔ خون کو بدن کی نس نس تک پہنچانا صحت کی طرف لوٹ جانا ہے۔ خون میں جگہ بہ جگہ گانٹھیں پڑ جاتی ہیں، بلڈ کلاٹس کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ واک کرنے سے ٹوٹتے ہیں۔ دماغ کی باریک ترین شریانوں تک خون پہنچتا ہے تو طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے، ڈیپریشن چھٹ جاتا ہے، صحت مند، مثبت، اور تخلیقی خیالات کی یلغار سی ہونے لگتی ہے۔ مُوڈ یکسر بدل جاتا ہے۔ مسائل کے نت نئے حل نظر آنے لگتے ہیں، اور چڑچڑاہٹ جاتی رہتی ہے۔ پیدل چلنے یا تھوڑی دیر بیڈ منٹن وغیرہ کھیلنے جیسی ایکٹوٹی کو خوب celebrate کر کے یوں انجام دیں جیسے یہ بہت ضروری (unavoidable) کام ہو جس کے بِنا آپ کا گذارا ممکن نہیں۔ نتیجتاً آپ دیکھیں گے کہ گھر میں جھگڑے کم ہو جاتے ہیں۔ ایک دوسرے سے الجھنے کی بجائے، ہنسی خوشی اور جوش و خروش والی فضا پیدا ہوتی ہے۔ آج کی مصروف زندگی میں پیدل چلنے کو وقت نکالنا خوبصورت ترین جہاد ہے۔ بدن کے تھکے ہارے کیمیائی نظام اندر بھونچال آجاتا ہے۔ دل سے جڑی شریانوں میں لہو کی گردش کا میسر آنا گویا زندگی کے مہ و سال کا بڑھ جانا ہے۔ آپ یقین جانیں، ہمارے ہاں ایک ہزار افراد میں سے کوئی نو سو افراد اس نوع کی لاشعوری خود کشی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں، ورنہ پاکستان میں صحت مند زندگی کی اوسط عمر 58 برس نہ ہوتی۔ ایسا کیوں ہے کہ جرمنی یا امریکہ جیسے ممالک میں ہم 80 اور 90 سالہ بندے کو جوگنگ کرتا ہوا دیکھتے ہیں؟ روزانہ آٹھ کلومیٹر سائیکل چلانے والے 90 سالہ نوجوان وہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاکستان سے متعلق سٹڈیز اور اعدادوشمار کیمطابق یہاں قبل از وقت موت کے بڑے اسباب میں سرِفہرست coronary artery disease ہے، یعنی دل کی شریانوں میں خون کا مناسب مقدار میں نہ پہنچنا۔ اس میں چکنائی سے بنی مرغن غذائیں اور مصالحہ جات کا استعمال تو کنٹریبیوٹ کرتے ہی ہیں، واک کلچر یا فزیکل ایکسرسائز کی کمی "سونے پر سہاگے" کا کام کرتی ہے۔ پچھلے دنوں معروف استاد سکندر حیات بابا نے ایک مختصر پوسٹ لگائی جس کا متن قابلِ توجہ ہے: "کل رات میں نے امراضِ قلب والے وارڈ میں جو کچھ دیکھا چشم کشا ہے۔ اب اگر مجھ میں حیا ہوئی تو روزانہ آدھ گھنٹہ لازمی پیدل چلا کروں گا، چاہے کانٹوں پر چلنا پڑے۔ بازاری اشیاء سے پرہیز کروں گا۔ خود اپنے گھر میں بنی زیادہ چکنائی اور مرچ مصا لحہ والی چیزیں بھی نہیں کھاؤں گا۔ سوفٹ ڈرِنکس سے اتنا دور رہوں گا گویا شراب کی طرح حرام ہو۔ صرف سلاد اور ہری بھری سبزیاں کھاؤں گا، وہ بھی کوشش کر کے زیادہ تر کچی، یا پھر جو زیادہ جلائی گئی نہ ہوں۔ رات کسی صورت بارہ بجے کے بعد نہیں جاگوں گا، چاہے جاگنے پر مجھے انعام مل رہا ہو ۔ نماز کی ہر صورت پاپندی کروں گا۔ " المختصر، واک کرنے سے دل کی صحت میسر آتی ہے جسے طبّی زبان میں cardiovascular fitness کہتے ہیں، اور پھیپھڑوں کی صحت جسے pulmonary fitness کہتے ہیں۔ ایک طالب علم کے لیے واک کرنا کھانا کھانے سے زیادہ اہم شے ہے۔ سُست پڑے رہنے سے آدھے دماغ تک خون پہنچتا ہے۔ ذہن پڑھائی جیسی پیچیدہ مشقّت گوارا کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ نیز، پڑھا ہوا، یاد کیا ہوا مواد دماغ کی تختی پر جم کر نہیں دیتا۔ بچوں کو بتائیں کہ برین سَیلز پر ایسی پڑھائی کا نقش گہرا نہیں ہو پاتا۔ سٹڈیز میں مشغول بچہ اگر یہ کہتا نظر آئے کہ مجھے پڑھا ہوا سبق بھول جاتا ہے تو اُسے بادام کھلانے سے زیادہ کچھ دیر کھیل کُود والا ایکسپوژر دینا ضروری ہے۔ کم سے کم کچھ دیر ذرا تیز قدموں چلنا نماز کی طرح فرض خیال کریں۔ امریکہ میں محکمہ صحت اپنے شہریوں کو تجویز کرتا ہے کہ صحت مند رہنے کو 10 ہزار steps روزانہ پیدل چلا کریں۔ تاہم میں نے اپنے ہاں ایک اچھی رُوٹین یوں استوار کی کہ پہلے پہل ذہن کو اعدادوشمار کے ساتھ hook کر کے، ذرا ناپ تول کر واک کرنا شروع کی۔ نوٹ کیا کہ ذرا مناسب رفتار سے چلوں تو میں چار منٹوں میں 1000 قدم پورے کر لیتا ہوں۔ یعنی لگ بھگ 40 منٹوں میں دس ہزار قدم باآسانی پورے ہو جاتے ہیں۔ گویا 10 ہزار steps کا سادہ سا مطلب ہے 40 منٹ کی واک۔ آپ چل پڑیں تو اتنے وقت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ آپ کے گھر میں جو افراد ضعیف ہیں، وہ یہ ٹارگٹ دو یا تین حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ صبح سے ظہر تک کے بیچ کسی طور 5 ہزار قدم پورے کرائے جا سکتے ہیں۔ یعنی سات آٹھ منٹ کی واک بنتی ہے۔ پھر عصر سے مغرب کے بیچ۔ پھر مغرب کے بعد کھانے سے پہلے یا کچھ دیر بعد۔ زندگی میں سکون اور خوشی کا مطلب ہے صحت مند ہونا۔ صحت کی قدر کریں اور روزانہ کچھ دیر پیدل چلنا اپنا معمول بنا لیں۔ 📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕