fa
Feedback

فریب کلاهبرداران را نخورید! تل‌متریو این کانال‌ها را شناسایی و برچسب‌گذاری می‌کند 👉 برای مشاهده برچسب، اشتراک تهیه کنید

ISLAM WITH EMAN

ISLAM WITH EMAN

رفتن به کانال در Telegram

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani

نمایش بیشتر
1 278
مشترکین
اطلاعاتی وجود ندارد24 ساعت
-37 روز
-1330 روز
آرشیو پست ها
🌹 کاروبار پٹھان سے سیکھیں 🌹 کاروبار کرنا ہے تو کسی پٹھان سے سیکھیں۔۔۔ آپ نے Entrepreneurship پر بہت پڑھا ہوگا، لیکچر سنے ہوں گے، ورکشاپس میں شریک رہے ہونگے۔ لیکن اگر آپ نے Entrepreneurship کی کوئی بہترین مثال دیکھنی ہے تو پٹھان کو دیکھیں، اپنے گاؤں سے مزدوری کرنے آتا ہے، روڈ کھودنا شروع کرتا ہے صرف 15 سال میں ‏"خیبر کنسٹرکشن کمپنی" کھول کر بیٹھا ہوتا ہے۔ کیتلی میں چائے قہوہ اور شیشے کے گلاس گلی گلی دوکان دوکان لئے گھومتا ہے اور 20 سال بعد کوئٹہ پیالہ کا مالک ہوتا ہے۔ بنیان پہن کر تندور پر نان لگاتا ہے اور 10 سے 12 سال بعد شنواری کڑاہی پر لاکھوں چھاپتا ہے۔ جو پٹھان سائیکل پر کپڑا بیچتا ہے اس کی اولاد داؤد کلاتھ سینٹر کی مالک بنتی ہے۔ اور پھر وہی چھڑے پٹھان جو گاؤں سے بنارس، بلدیہ، ،مکی شاہ روڈ اور پٹھان کالونی کی ایک دکان میں 6، 7 آ کر رہتے تھے اور چائے کے ساتھ ایک نان کھا کر دن کا آغاز کرتے تھے 30 سال بعد بہادرآباد، ڈیفنس، سوسائٹی، گلبرگ، لطیف آباد یونٹ 6 اور ہیرآباد کے پوش علاقوں میں منتقل ہوتے ہیں، ان کے بچے روغنی نان اور زیتون سے ناشتہ کرتے ہیں۔۔۔ اس سب کا راز یہ ہے کہ۔۔۔ پٹھان کسی کام سے شرماتا نہیں۔ محنت اس کی گھٹی میں شامل ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 پچاس حکمتیں 🌹 پچاس خیالات برائے مثبت بقائے باہمی اور اختلاف کو قبول کرنے کا فن۔۔۔ 1. میں تم نہیں ہوں۔ 2. ضروری نہیں کہ تم میرے عقیدے کو قبول کرو۔ 3. یہ لازمی نہیں کہ تم وہی دیکھو جو میں دیکھتا ہوں۔ 4. اختلاف زندگی کا ایک فطری حصہ ہے۔ 5. 360° زاویے سے دیکھنا ممکن نہیں۔ 6. لوگوں کو سمجھو تاکہ ان کے ساتھ رہ سکو، نہ کہ انہیں تبدیل کرنے کے لیے۔ 7. لوگوں کے مختلف رویے مثبت اور تکمیلی ہیں۔ 8. جو تمہارے لیے موزوں ہے، ضروری نہیں کہ میرے لیے بھی ہو۔ 9. حالات اور واقعات انسان کے رویے کو بدل سکتے ہیں۔ 10. تمہیں سمجھنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں تمہاری بات سے متفق ہوں۔ 11. جو چیز تمہیں پریشان کرتی ہے، ضروری نہیں کہ مجھے بھی کرے۔ 12. مکالمہ خیالات پر روشنی ڈالنے کے لیے ہے، نہ کہ دوسروں کو قائل یا مجبور کرنے کے لیے۔ 13. میری رائے کو واضح کرنے میں میری مدد کرو۔ 14. میرے الفاظ پر نہیں، میرے مقصد پر غور کرو۔ 15. میرے کسی ایک لفظ یا حرکت پر فیصلہ نہ کرو۔ 16. میری غلطیاں تلاش نہ کرو۔ 17. مجھ پر استاد ہونے کا کردار نہ تھوپو۔ 18. مجھے اپنی سوچ سمجھنے میں مدد دو۔ 19. جیسا میں ہوں، مجھے قبول کرو تاکہ میں بھی تمہیں قبول کر سکوں۔ 20. انسان صرف اس سے تعلق قائم کرتا ہے جو اس سے مختلف ہو۔ 21. مختلف رنگ مل کر تصویر کو خوبصورت بناتے ہیں۔ 22. میرے ساتھ وہی سلوک کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔ 23. تمہارے دونوں ہاتھ الگ ہیں، مگر ان کا کام مشترک ہے۔ 24. زندگی دوہری اور جفت پر مبنی ہے۔ 25. تم کائنات کے نظام کا ایک حصہ ہو۔ 26. فٹبال کا کھیل دو مختلف ٹیموں سے بنتا ہے۔ 27. اختلاف نظام کے اندر آزادی کی علامت ہے۔ 28. تمہارا بیٹا تم نہیں ہے، اور اس کا زمانہ تمہارا زمانہ نہیں۔ 29. تمہارا شریکِ حیات تمہارا عکس نہیں بلکہ تمہارا ساتھی ہے۔ 30. اگر سب ایک ہی سوچ رکھتے تو تخلیق ختم ہو جاتی۔ 31. زیادہ پابندیاں انسان کی حرکت کو روک دیتی ہیں۔ 32. لوگوں کو تعریف، حوصلہ افزائی اور شکریہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ 33. دوسروں کے کام کو کم نہ سمجھو۔ 34. میری درست بات کو تلاش کرو، غلطیاں فطری ہیں۔ 35. میری شخصیت کے مثبت پہلو دیکھو۔ 36. اپنی زندگی کا نعرہ بناؤ: زیادہ تر لوگ اچھے، محبت کرنے والے اور نیک ہوتے ہیں۔ 37. مسکراؤ اور لوگوں کو احترام سے دیکھو۔ 38. تمہارے بغیر میں کمزور ہوں۔ 39. اگر تم مختلف نہ ہوتے، تو میں بھی مختلف نہ ہوتا۔ 40. کوئی بھی انسان ضرورت اور کمزوری سے خالی نہیں۔ 41. میری ضرورت اور کمزوری تمہاری کامیابی کا ذریعہ ہیں۔ 42. میں اپنا چہرہ نہیں دیکھ سکتا، مگر تم اسے دیکھ سکتے ہو۔ 43. اگر تم میری حفاظت کرو گے، تو میں بھی تمہاری حفاظت کروں گا۔ 44. ہم مل کر کم وقت اور کم محنت میں زیادہ کام کر سکتے ہیں۔ 45. دنیا ہم سب کے لیے کافی وسیع ہے۔ 46. جو موجود ہے، وہ سب کے لیے کافی ہے۔ 47. تم اپنی استطاعت سے زیادہ کھا نہیں سکتے۔ 48. جیسے تمہارے حقوق ہیں، ویسے ہی دوسروں کے بھی ہیں۔ 49. تم خود کو بدل سکتے ہو، لیکن مجھے نہیں بدل سکتے۔ 50. دوسروں کے اختلاف کو قبول کرو اور اپنی ذات میں بہتری لاؤ۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5449 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 کاروبار پٹھان سے سیکھیں 🌹 کاروبار کرنا ہے تو کسی پٹھان سے سیکھیں۔۔۔ آپ نے Entrepreneurship پر بہت پڑھا ہوگا، لیکچر سنے ہوں گے، ورکشاپس میں شریک رہے ہونگے۔ لیکن اگر آپ نے Entrepreneurship کی کوئی بہترین مثال دیکھنی ہے تو پٹھان کو دیکھیں، اپنے گاؤں سے مزدوری کرنے آتا ہے، روڈ کھودنا شروع کرتا ہے صرف 15 سال میں ‏"خیبر کنسٹرکشن کمپنی" کھول کر بیٹھا ہوتا ہے۔ کیتلی میں چائے قہوہ اور شیشے کے گلاس گلی گلی دوکان دوکان لئے گھومتا ہے اور 20 سال بعد کوئٹہ پیالہ کا مالک ہوتا ہے۔ بنیان پہن کر تندور پر نان لگاتا ہے اور 10 سے 12 سال بعد شنواری کڑاہی پر لاکھوں چھاپتا ہے۔ جو پٹھان سائیکل پر کپڑا بیچتا ہے اس کی اولاد داؤد کلاتھ سینٹر کی مالک بنتی ہے۔ اور پھر وہی چھڑے پٹھان جو گاؤں سے بنارس، بلدیہ، ،مکی شاہ روڈ اور پٹھان کالونی کی ایک دکان میں 6، 7 آ کر رہتے تھے اور چائے کے ساتھ ایک نان کھا کر دن کا آغاز کرتے تھے 30 سال بعد بہادرآباد، ڈیفنس، سوسائٹی، گلبرگ، لطیف آباد یونٹ 6 اور ہیرآباد کے پوش علاقوں میں منتقل ہوتے ہیں، ان کے بچے روغنی نان اور زیتون سے ناشتہ کرتے ہیں۔۔۔ اس سب کا راز یہ ہے کہ۔۔۔ پٹھان کسی کام سے شرماتا نہیں۔ محنت اس کی گھٹی میں شامل ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 فرشتہ صفت عورت 🌹 مجھے طویل عرصہ قبل آسٹریا میں ایک پاکستانی کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہ عام سے کم تعلیم یافتہ انسان تھے۔ دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ ایک بیوی پاکستانی تھی اور دوسری مراکش کی تھی۔ ان کی مراکشی بیگم عام نین نقش کی خاتون تھی جبکہ پاکستانی بیوی گوری چٹی کشمیرن تھی۔ یہ دونوں بیگمات اوپر نیچے دو الگ الگ فلیٹس میں رہتی تھیں۔ یورپ میں بیک وقت دو شادیاں رکھنا غیر قانونی ہیں چنانچہ مسلمان ایک بیوی کو سرکاری کاغذات میں ڈکلیئر کر دیتے ہیں اور دوسری بیوی صرف نکاح تک محدود رہتی ہے۔ یہ لوگ عام طور پر ڈکلیئر بیوی کو سرکاری اور دوسری کو نکاحی بیوی کہتے ہیں‘ ان صاحب کی پاکستانی بیگم سرکاری تھی جبکہ مراکشی بیوی نکاحی تھی۔ میں اس خاندان میں چند چیزیں دیکھ کر حیران رہ گیا‘ خاندان میں مراکشی بیوی کو مرکزی حیثیت حاصل تھی‘ وہ پورے خاندان کی سربراہ تھی۔ وہ صاحب، ان کی پاکستانی بیگم اور بچے سب مراکشی خاتوں کی بے انتہا عزت کرتے تھے۔ پاکستانی بیگم مراکشی خاتوں کو آپا اور پاکستانی بچے اماں کہتے تھے‘ پاکستانی بیگم کی سب سے چھوٹی بیٹی مراکشی بیگم کی گود میں بیٹھ کر اس کے ہاتھ سے کھانا کھاتی تھی‘ بڑے بچے یونیورسٹی جاتے تھے لیکن وہ بھی سوتیلی ماں سے پیار کرتے تھے۔ وہ صاحب بھی دوسری بیگم پر بار بار نثار ہوتے تھے‘ یہ میرے لیے حیران کن منظر تھا‘ میں نے ایک شام اس صاحب کے سامنے اس حیرت کا اظہار کیا‘ اس نے قہقہہ لگایا ‘ دونوں بیگمات کو بلایا اور پھر اپنی کہانی سنانا شروع کر دی‘ اس نے بتایا پاکستانی بیگم اس کی کزن ہے‘ یہ مزاج کی تیز اور غصے کی سخت تھی‘ یہ شادی کے بعد بیگم کو آسٹریا لے آئے‘ دو بچے ہو گئے لیکن ان کی زندگی میں بے آرامی اور بے سکونی تھی۔' بیوی کی فرمائشیں اور مطالبات غیر منطقی ہوتے تھے چنانچہ ان کی زندگی دوزخ بن کر رہ گئی ‘ یہ صاحب روز کام پر آتے جاتے راستے میں ایک کافی شاپ پر رکتے تھے‘ ان کی دوسری بیگم اس کافی شاپ میں کام کرتی تھی‘ وہ روز خاتون کو دیکھتے تھے‘ خاتون کی آنکھوں میں حیاء اور لہجے میں شائستگی تھی‘ یہ ہر وقت کام کرتی رہتی تھی‘ کافی شاپ میں اگر کوئی گاہک نہیں ہوتا تھا تو وہ کرسیاں اور میزیں صاف کرنا شروع کر دیتی تھی یا کاؤنٹر اور کچن کا سینک رگڑنے لگتی تھی۔ میں نے کبھی اس عورت کو کرسی پر بیٹھے نہیں دیکھا تھا۔ میں اس کی ان تھک محنت سے بہت متاثر ہوا۔ میں یہ دیکھ کر بھی حیران رہ گیا اس خاتون نے تین سال قبل یہ نوکری شروع کی اور یہ آخر تک اس کافی شاپ کے ساتھ چپکی رہی‘ اس دوران درجنوں ملازمین آئے اور چلے گئے، کافی شاپ کے دو مالکان بھی بدل گئے لیکن خاتون نے نوکری تبدیل نہ کی۔ یہ معمولی معاوضے پر پانچ لوگوں کا کام اکیلی کرتی رہی۔ صاحب کو آہستہ آہستہ خاتون میں دلچسپی پیدا ہو گئی۔ خاتون بھی ان میں دلچسپی لینے لگی۔ یہ سلسلہ چلتا رہا یہانتک کہ دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ خاتون نے شادی سے قبل دو عجیب و غریب شرطیں رکھ دیں۔اس کی پہلی شرط تھی میں تمہاری پہلی بیگم اور بچوں کے ساتھ رہوں گی اور دوسری شرط تھی میں ملازمت نہیں کروں گی۔ میں گھر سنبھالوں گی۔ وہ صاحب ڈرتے ڈرتے دونوں شرطیں مان گئے‘ نکاح ہوا اور وہ صاحب دوسری بیوی کو لے کر گھر آگئے‘ پہلی بیوی نے آسمان سر پر اٹھا لیا لیکن یہ صرف ایک دن کا واویلا تھا‘ خاتوں نے اگلے دن پہلی بیگم کو پچاس فیصد اپنے ہاتھ میں لے لیا اور یہ دونوں ہفتے میں بہنیں بن گئیں۔ وقت گزرتا چلا گیا‘ مراکشی بیگم سلیقہ مند تھی‘ محنتی تھی ‘محبت سے لبالب بھری ہوئی تھی‘ وسیع دل کی مالک تھی چنانچہ اس نے خدمت‘ محبت اور سادگی سے پورے گھرانے کا دل موہ لیا‘ یہ پورے خاندان کا مرکز بن گئی۔ وہ صاحب‘ ان کے بچے اور ان کی دونوں بیگمات بہت خوش تھے‘ صاحب خانہ نے دوسری شادی کے بعد بے انتہا ترقی بھی کی‘ یوں وہ ہر لحاظ سے شاندار ‘ مسرور اور دلچسپ خاندان تھا۔ میں نے کہانی کے آخر میں مراکشی بیگم سے پوچھا ’’آپ نے کیا جادو کیا‘ یہ انہونی ہوئی کیسے؟ خاتون نے بتایا‘ مراکش میں بزرگ خواتین اپنی پوتیوں اور نواسیوں کو دعا دیتی ہیں‘ جا اللہ تعالیٰ تمہیں فرشتہ دے‘ اس کا مطلب ہوتا ہے تمہاری شادی کسی فرشتہ صفت انسان سے ہو۔ میری دادی بھی مجھے یہ دعا دیا کرتی تھی۔میں نے ایک دن اپنی دادی سے پوچھا‘ اماں مجھے فرشتہ ملے گا کیسے؟ تو میری دادی نے جواب دیا‘ تمہاری شادی جس سے بھی ہو تم اس کے گھر کو جنت بنا دینا وہ شخص شیطان بھی ہوا تو فرشتہ بن جائے گا‘ میری دادی نے بتایا‘ فرشتے جنت اور شیطان دوزخ میں رہتے ہیں اور دنیا کی جو عورتیں اپنے گھروں کو دوزخ بنا دیتی ہیں ان کے گھروں میں فرشتے نہیں آتے ‘ میں نے دادی کی بات پلے باندھ لی‘ میں نے اس گھر کو جنت بنا دیا چنانچہ اس گھر کے سب لوگ فرشتہ بن گئے، میری سوتن بھی فرشتہ ہو گئی۔ ✍ جاوید چوہدری https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

😭 3 جمادی الثانی شھادت شافعہ محشر، راضیہ مرضیہ، مبارکہ محدثہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر آپ سب مومنین و مومنات کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ السَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا الصِّدِّیقَةُ الشَّهِیدَةُ اعظـم اللہ أجـورنا و اجوركم 👈 دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں پوسٹس۔۔۔ https://t.me/islamwitheman/5467 🔶 شہادت سیدہ زھراءؑ، تجہیز و تدفین https://t.me/islamwitheman/301 🔶 شہادت بیبی زهراءؑ بزبان رسول اکرمؐ https://t.me/islamwitheman/305 🔶 بوقت دفن بیبی زھراءؑ https://t.me/islamwitheman/306 🔶 دختر رسول (ص) https://t.me/islamwitheman/312 🔶 وصیت حضرت فاطمةالزھراءؑ https://t.me/islamwitheman/313 🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ https://t.me/islamwitheman/318 🔶 حضرت فاطمةالزھراءؑ کی شہادت https://t.me/islamwitheman/319 🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ https://t.me/islamwitheman/436 🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی https://t.me/islamwitheman/437 🌟 اُمُّ اَبِیھا https://t.me/islamwitheman/446 🌹 حضرت فاطمہ زھراءؑ کے بارے 40 احادیث https://t.me/islamwitheman/2252 😭 ہائے زھراء https://t.me/islamwitheman/5063 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

*Urdu* *عمر نے سیدہ فاطمہ ع کا گھر جلایا – اہلیسنت (اردو) کتب کے سکین پیجز* https://shiahaq.com/haz-umer-syeda-fatima-ghar-jalaya-urdu/ *Arabic* *عمر نے سیدہ فاطمہ ع کا گھر جلایا – اہلیسنت عربی کتب کے سکین پیجز* https://shiahaq.com/haz-umer-syeda-fatima-ghar-jalaya-arabic/ *عمر نے حضرت فاطمہSA کے گھر کو آگ لگانے کی دھمکی دی/ اہلیسنت عالم دین کی زبانی* https://shiahaq.com/hazrat-umar-aag-dhamki-hazrat-fatima/ *فاطمہ SA کی وصیت حضرت ابو بکرعمر و عثمان میرے جنازے میں شریک نہ ہوں – اہلیسنت کتب سے سکین پیجز* https://shiahaq.com/haz-fatima-jinaza-ijazat-nuhi-abubakar-umer/ *ابو بکر کا افسوس اے کاش میں فاطمہ ع کا دروازہ نہ توڑتا – اہلیسنت کتب سے سکین پیجز* https://shiahaq.com/haz-abaubakar-kaash-fatima-ghar-na-toorta/ *مزید حوالاجات کے لئے یہاں کلک کریں* https://shiahaq.com/category/shia-sunni-section/ 🔷🔷🔷🔷🔷🔷

📜 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 📜 صباح الخير 💚  آج کا دن ➖ جمعة المبارک ☀  06 دسمبر 2024 عیسوی 🌙  03 جمادی الثانی 1446 ھجری ⭐  25 مگھر 2081 بکرمی ■ جمعہ کے اذکار 1۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ۔ 2۔ یا نور 256 مرتبہ۔ 3۔ یا ذاالجلال والاکرام 1000 مرتبہ 😭 3 جمادی الثانی شھادت شافعہ محشر، راضیہ مرضیہ، مبارکہ محدثہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر آپ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ السَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُهَا الصِّدِّیقَةُ الشَّهِیدَةُ اعظـم اللہ أجـورنا و اجوركم 🔹 فاطمة الزهراء سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلّیٰ اللّہ علیہ و آلہ وسلّم نے مجھے فرمایا: اے فاطمہ! جو شخص تجھ پر درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے اور اُسے مجھ سے ملحق فرماتا ہے، جنّت کے جس مقام پر بھی میں ہوں۔ (كشف الغمة ١-٤٧٢) 🔹 رسول اللہ صلى اللّہ عليه وآله وسلم نے فرمایا: میری بیٹی فاطمہؑ بیشک وہ اوّلین و آخرین کی تمام عورتوں کی سردار، ،میرے جسم کا ٹکڑا، میری آنکھوں کا نور اور میرے دل کا میوہ ہے، وہ میرے دو پہلوؤں میں موجود میری روح اور انسانی شکل میں حور ہے۔ (أمالي الصدوق ١-١١٢) 🔹 رسول اللہ صلّٰی اللّہ عليه وآله وسلم نے فرمایا: میری بیٹی فاطمہ(سلام اللّہ علیھا)حسب و نسب، عزت وشرف،بزرگواری و کرم کے لحاظ سے سب اہل زمین سے افضل ہے۔ (عوالم العلوم ١١-١٢٧) 🔹 حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ ملعون ہے ملعون ہے جو میرے بعد میری بیٹی فاطمہؑ پر ظلم کرے، ان کے حق کو غصب کرے اور انکو قتل کرے۔ (بحارالانوار، ج73، ص354) اے خداوند متعال ہمیں بیبی زھراء سلام اللہ علیہا پر درود و سلام بھیجنے والوں میں شمار فرما۔ ہماری عورتوں کو بیبی زھراء سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلتے کی توفیق عطا فرما۔ بیبی زھراء سلام اللہ کے غموں کا صدقہ ہمارے غموں کو دور فرما اور ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔ آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام 📜 التماس دعا 📜 سید سجاد حسین ھمدانی 📜

🔷 کیکڑا 🔷 کیکڑا ایک چھوٹا سا جانور ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ۔۔۔۔ جب پانی کی لہریں کیکڑے کو کنارے پر لا پٹختی ہیں تو پھر یہ خود پانی میں جانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اس بات کا انتظار کرتا رہتا ہے کہ خود پانی آگے بڑھے اور اسے اپنی موجوں کی آغوش میں لے لے اور اگر پانی کی لہریں اسے واپس نہیں لے جاتیں تو وہ وہیں پڑے پڑے جان دے دیتا ہے۔ حالانکہ ذراسی کوشش بھی اسے پانی میں لے جانے کو کافی ہوتی ہے ۔۔۔ حالانکہ پانی چند گز کے فاصلے پر اسے پناہ دینے کے لئے موجیں مار رہا ہوتا ہے ۔۔ لیکن جب کیکڑا خود ہی اس کے قریب جانے کو راضی نہیں تو پھر۔۔۔ یہ ساری دنیا بھی انسانی کیکڑوں سے بھری پڑی ہے۔ آپ نظر دوڑائیں تو آپ کے ارد گرد ہزاروں ایسے انسان موجود ہیں جنہیں اتفاقات نے جہاں ڈال دیا، ساری زندگی وہیں پڑے رهتے ہیں حالانکہ ترقی اور کامیابی کا سمندر ان کے صرف ایک قدم اٹھانے کا منتظر ہوتا ہے۔ ہمیشہ یہی سوچ کر جیئں کہ ،،، آج سے بہتر میرا آنے والا کل ہوگا ۔۔۔۔ اور یقین کریں ۔۔ اس طرح آپ کا کل بہتر سے بہتر ہوتا جاۓ گا۔ اگر تعلیم کا تعلق امیر ہونے سے ہوتا تو یقین کریں آج دنیا کا ہر پروفیسر کروڑ پتی ہوتا۔ اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی قسمت بدل دیں۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ جو قسمت میں لکھا ہے وہ ضرور ملے گا تو یہ آپ کی خام خیالی ہے ۔۔۔۔۔ کیونکہ یو سکتا ہے قسمت میں یہ لکھا ہو کہ جو بھی ملے گا صرف کوشش کرنے سے ملے گا۔ اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر ۔۔۔۔ کیکڑے تو ویسے ہی اس دنیا میں بہت ہیں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 جہالت اور آگاہی 🌹 ایک پادری نے اعلان کیا کہ جس نے جنت خریدنی ہے وہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے تو جاہل لوگ جنت حاصل کرنے کےلیے بڑی سے بڑی رقم ادا کرنا شروع ہو گئے۔ ایسے میں ایک عقلمند شخص نے ان جہالت کے شکار لوگوں کو اس احمقانہ کام سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن سب بے سود۔ آخر ایک دن اس کے ذہن میں ایک ترکیب ائی۔ وہ گرجا گھر گیا اور جنت بیچنے کے انچارج پادری سے کہا: مجھے جہنم خریدنا ہے۔ کیا قیمت ہے؟ پادری حیران ہوا اور کہنے لگا: جہنم؟ اس شخص نے کہا: ہاں جہنم پادری خوش ہوا کہ اب جہنم بیچ کر بھی کمائی کر سکوں گا لہذا سوچے بغیر کہا: تین سکے۔ اس آدمی نے جلدی جلدی رقم ادا کی اور کہا: 'جہنم کی دستاویز دے دو' پادری نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھا: "جہنم کی دستاویز" وہ شخص خوشی خوشی دستاویز اٹھا کر چرچ سے نکل آیا اور شہر کے مرکزی چوک پر کھڑا ہو کر چلایا: "میں نے جہنم خرید لی ہے، یہ اس کی دستاویز ہیں اور میں کسی کو بھی اس میں داخل نہیں ہونے دوں گا لہذا تمہیں اب جنت خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں کسی کو جہنم میں نہیں جانے دوں گا۔" یہ شخص تھا "سقراط" جس نے اپنے اس اقدام سے لوگوں کو انکی لاعلمی کی وجہ سے کی جانے والی حماقت سے نجات دلائی۔ دنیا میں ایک ہی خوبی ہے آگاہی جبکہ جہالت اک گناہ ہے۔!! 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌷 ایک پرنسپل کا والدین کے نام خط 🌷 والدین کے لیئے خوشخبری! ایک انتہائی اذیت ناک مرحلے سے آسانی کے ساتھ گزرنے کا بہترین حل ۔۔۔ سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔ محترم والدین! آپ کے بچوں کے امتحانات جلد ہی شروع ہونے والے ہیں میں جانتا ہوں آپ سب لوگ اس چیز کو لے کر بہت بے چین ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھائے۔ لیکن یاد رکھیں یہ بچے جو امتحانات دینے لگے ہیں ان میں (مستقبل کے) آرٹسٹ بھی بیٹھے ہیں جنھیں ریاضی سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں بڑی بڑی کمپنیوں کے ترجمان بھی ہوں گے جنھیں انگلش ادب اور ہسٹری سمجھنے کی ضرورت نہیں ۔ ان بچوں میں (مستقبل کے) موسیقار بھی بیٹھے ہوں گے جن کے لیے کیمسٹری کے کم مارکس کوئی معنی نہیں رکھتے ان سے ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔ ان بچوں میں ایتھلیٹس بھی ہو سکتے ہیں جن کے فزکس کے مارکس سے زیادہ ان کی فٹنس اہم ہے۔ لہذا اگر آپ کا بچہ زیادہ مارکس لاتا ہے تو بہت خوب لیکن اگر وہ زیادہ مارکس نہیں لا سکا تو خدارا اسکی خوداعتمادی اور اس کی عظمت اس بچے سے نہ چھین لیجئے گا۔ اگر وہ اچھے مارکس نہ لا سکیں تو انھیں حوصلہ دیجئے گا کہ کوئی بات نہیں یہ ایک چھوٹا سا امتحان ہی تھا وہ زندگی میں اس سے بھی کچھ بڑا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اگر وہ کم مارکس لاتے ہیں تو انھیں بتا دیں کہ آپ پھر بھی ان سے پیار کرتے ہیں اور آپ انھیں ان کم مارکس کی وجہ سے جج نہیں کریں گے۔ خدارا! ایسا ہی کیجیے گا اور جب آپ ایسا کریں گے پھر دیکھیے گا آپ کا بچہ دنیا بھی فتح کر لے گا۔۔۔ ایک امتحان اور کم مارکس آپ کے بچے سے اس کے خواب اور اس کا ٹیلنٹ نہیں چھین سکتا۔ برائے مہربانی ایسا مت سوچئے گا کہ اس دنیا میں صرف ڈاکٹر اور انجینئرز ہی خوش رہتے ہیں۔۔ آپ کا مخلص پرنسپل۔۔۔۔۔۔۔" 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 جہالت اور آگاہی 🌹 ایک پادری نے اعلان کیا کہ جس نے جنت خریدنی ہے وہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے تو جاہل لوگ جنت حاصل کرنے کےلیے بڑی سے بڑی رقم ادا کرنا شروع ہو گئے۔ ایسے میں ایک عقلمند شخص نے ان جہالت کے شکار لوگوں کو اس احمقانہ کام سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن سب بے سود۔ آخر ایک دن اس کے ذہن میں ایک ترکیب ائی۔ وہ گرجا گھر گیا اور جنت بیچنے کے انچارج پادری سے کہا: مجھے جہنم خریدنا ہے۔ کیا قیمت ہے؟ پادری حیران ہوا اور کہنے لگا: جہنم؟ اس شخص نے کہا: ہاں جہنم پادری خوش ہوا کہ اب جہنم بیچ کر بھی کمائی کر سکوں گا لہذا سوچے بغیر کہا: تین سکے۔ اس آدمی نے جلدی جلدی رقم ادا کی اور کہا: 'جہنم کی دستاویز دے دو' پادری نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھا: "جہنم کی دستاویز" وہ شخص خوشی خوشی دستاویز اٹھا کر چرچ سے نکل آیا اور شہر کے مرکزی چوک پر کھڑا ہو کر چلایا: "میں نے جہنم خرید لی ہے، یہ اس کی دستاویز ہیں اور میں کسی کو بھی اس میں داخل نہیں ہونے دوں گا لہذا تمہیں اب جنت خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں کسی کو جہنم میں نہیں جانے دوں گا۔" یہ شخص تھا "سقراط" جس نے اپنے اس اقدام سے لوگوں کو انکی لاعلمی کی وجہ سے کی جانے والی حماقت سے نجات دلائی۔ دنیا میں ایک ہی خوبی ہے آگاہی جبکہ جہالت اک گناہ ہے۔!! 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

یہ تصویر ایک ایسے درخت کی ہے جسے پیلے رنگ کی بیل نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یہ منظر بظاہر خوبصورت اور منفرد لگتا ہے، لیکن ا
یہ تصویر ایک ایسے درخت کی ہے جسے پیلے رنگ کی بیل نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یہ منظر بظاہر خوبصورت اور منفرد لگتا ہے، لیکن اس کے اندر ایک گہری حقیقت چھپی ہوئی ہے۔ یہ بیل، جسے عام زبان میں "آکاس بیل" کہا جاتا ہے، دراصل ایک طفیلی پودا ہے جو درخت کی توانائی اور وسائل کو استعمال کر کے خود کو بڑھاتا ہے۔ یہ قدرتی منظر انسان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اگر کوئی چیز ظاہری طور پر حسین ہو، تو ضروری نہیں کہ وہ فائدہ مند بھی ہو۔ یہ بیل، درخت کے لیے ایک بوجھ ہے، جو اس کی نشوونما کو روک کر اسے کمزور کر دیتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے زندگی میں کچھ لوگ یا حالات بظاہر خوشنما نظر آتے ہیں، مگر اندرونی طور پر ہماری توانائی اور سکون کو چوس رہے ہوتے ہیں۔ یہ منظر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اپنی زندگی میں ان تعلقات اور رویوں کی شناخت کریں جو ظاہری طور پر دلکش مگر اندرونی طور پر نقصان دہ ہیں۔ وقت پر ان سے نجات پانا ناصرف ضروری ہے بلکہ ہمارے وجود کی بقا کے لیے لازمی بھی۔ درخت کی بقا اسی میں ہے کہ وہ اس بیل سے آزاد ہو، اور ہماری زندگی کا سکون بھی ایسے ہی بوجھوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ہے۔

🔷 آکاس بیل 🔷 یہ تصویر ایک ایسے درخت کی ہے جسے پیلے رنگ کی بیل نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یہ منظر بظاہر خوبصورت اور منفرد لگتا ہے، لیکن اس کے اندر ایک گہری حقیقت چھپی ہوئی ہے۔ یہ بیل، جسے عام زبان میں "آکاس بیل" کہا جاتا ہے، دراصل ایک طفیلی پودا ہے جو درخت کی توانائی اور وسائل کو استعمال کر کے خود کو بڑھاتا ہے۔ یہ قدرتی منظر انسان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اگر کوئی چیز ظاہری طور پر حسین ہو، تو ضروری نہیں کہ وہ فائدہ مند بھی ہو۔ یہ بیل، درخت کے لیے ایک بوجھ ہے، جو اس کی نشوونما کو روک کر اسے کمزور کر دیتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے زندگی میں کچھ لوگ یا حالات بظاہر خوشنما نظر آتے ہیں، مگر اندرونی طور پر ہماری توانائی اور سکون کو چوس رہے ہوتے ہیں۔ یہ منظر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اپنی زندگی میں ان تعلقات اور رویوں کی شناخت کریں جو ظاہری طور پر دلکش مگر اندرونی طور پر نقصان دہ ہیں۔ وقت پر ان سے نجات پانا ناصرف ضروری ہے بلکہ ہمارے وجود کی بقا کے لیے لازمی بھی۔ درخت کی بقا اسی میں ہے کہ وہ اس بیل سے آزاد ہو، اور ہماری زندگی کا سکون بھی ایسے ہی بوجھوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ہے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5458 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content

🌹 ایمان کی حلاوت 🌹 شادی کے بعد لڑکی ایمان کی حلاوت کیوں کھو دیتی ہے۔؟ ایک خاتون نے کسی عالم سے پوچھا: شیخ محترم میں شادی سے قبل نماز روزے کی پابند تھی، قرآن پاک تلاوت کرنے میں لذت محسوس ہوتی تھی لیکن اب مجھے ان چیزوں میں ایمان کی وہ حلاوت نہیں مل پاتی۔ عالم نے پوچھا: میری مسلمان بہن مجھے یہ بتاؤ اپنے خاوند کے حقوق ادا کرنے اور اس کی بات ماننے کا آپ کس قدر اہتمام کرتی ہیں۔؟ وہ سائلہ حیرت سے کہنے لگی: شیخ محترم: میں آپ سے قرآن پاک کی تلاوت، نماز اور روزے کی پابندی اور اللہ کی فرمانبرداری کی حلاوت کے بارے میں پوچھ رہی ہوں اور آپ مجھ سے میرے خاوند کے متعلق استفسار کر رہے ہیں۔ عالم نے فرمایا: میری بہن! بعض خواتین اس لئے ایمان کی حلاوت اللہ تعالٰی کی فرمانبرداری کی لذّت اور عبادت کا پرلطف اثر محسوس نہیں کر پاتیں کیونکہ رسولِ خدا (ص) نے فرمایا ہے کہ۔۔۔ کوئی بھی عورت اس وقت تک ایمان کی حلاوت نہیں پا سکتی جب تک وہ اپنے خاوند کے حقوق کما حقہ ادا نہ کرے۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 مالِ حرام 🔷 گدھ ایک مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے جس کی فطرت میں الله تعالیٰ نے ایک غور و فکر کا پیغام دیا ہے۔ گدھ کا کھاتے ہوئے پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی تو وہ بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور بھاگتے بھاگتے کھایا ہوا الٹ دیتا ہے, الٹی کے بعد پھر کھانے لگ جاتا ہے پھر بھی پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی, اسی طرح وہ بار بار یہی عمل دہراتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی کیونکہ وہ حرام اور مردار کھاتا ہے۔ یہ قدرت کے وضع کردہ آفاقی اصول ہیں جو حرام کھانے والوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہیں- وہ کچھ لوگوں کو اختیار دے کر بھرپور موقع دیتی ہے کہ جتنا کھا سکتے ہو کھا لو, مگر سیری کی لذت سے ہمیشہ محروم رہو گے- مالِ حرام کھانا تمہارے لئے ایک مشقت کے سوا کچھ نہیں ہے- حرام کھانے سے پیٹ تو بھر جائے گا لیکن تمہاری بھوک کبھی ختم نہیں ہوگی- اللّہ تعالیٰ ہماری روزی و عمر میں بے شمار برکات عطا فرمائے اور ہم سب کو پاک اور حلال رزق کھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🌹 بیوی کا نوکری کرنا 🌹 ایک وقت تھا، مرد کو شرم آتی تھی کہ اس کی بیوی نوکری کرے۔ اسے فخر ہوتا تھا کہ وہ کما رہا ہے اور بیوی کو بھی بہت مان ہوتا تھا۔ لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ سوچ بدلی۔ مہنگائی کے معاشرے پر اَثرات پڑے اور کچھ مغرب کو دیکھ کر لوگوں نے اپنی بیٹیوں کو گھر سے کمانے کیلئے نکالا۔ بعض لوگوں کی مجبوری تھی۔ کیونکہ ان کا بیٹا کوئی نہیں تھا، وہاں بیٹی ہی بیٹا بن جاتی ہے۔ اب ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ مرد ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا اور عورت کو گھر کے باہر بھی پروٹیکشن دیتا۔ لیکن ہمارے معاشرے میں گھر سے باہر قدم رکھنے والی لڑکی کو شکار سمجھا جانے لگا۔ لڑکیوں کے آگے بڑھنے کا اَثر یہ ہوا کہ شادی کے لئے ان لڑکیوں کی مانگ بڑھ گئی، جو نوکریاں کرتی ہیں اور نقصان گھر میں بیٹھنے والی لڑکی کا ہوا، وہ بیچاری گھر میں بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہونے لگی۔ ایک نقصان یہ بھی ہوا کہ مرد بھلے بیوی کو نوکری کرنے دیتا ہے، وہ ساتھ میں یہ بھی چاہتا ہے کہ بیوی گھر کی ذمہ داری بھی پوری کرے۔ یعنی 8 گھنٹے باہر ڈیوٹی اور باقی دن گھر ڈیوٹی اس کی وجہ سے گھر میں جھگڑے شروع ہو گئے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عورت جو پہلے مرد پر انحصار کرتی تھی، جب کمانے لگی تو اتنی نڈر بھی ہو گئی کہ اس نے طلاق کا ڈر ہی نکال دیا۔ ہمارے معاشرے میں ایسی لڑکیاں اب عام ہیں۔۔۔ جو نوکری بھی کرتی ہیں، خودمختار ہیں اور طلاق یافتہ بھی ہیں۔ مردوں کا اس میں کافی قصور ہے، وہ یہ سوچتا ہی نہیں کہ عورت کمائے بھی گھر چلانے میں حصّہ بھی ڈالے اور پھر گھر کے کام بھی کرے۔ وہ بھی انسان ہے، کوئی مشین تو نہیں۔ لیکن مردوں کی اکثریت کی تربیت ہی ایسی ہوئی ہے کہ وہ خود کو بدلتے نہیں اور جو بدلتے ہیں، ان کو ایسے جاہل لوگ رن مرید کا نام دے دیتے ہیں۔ یاد رکھیں! میاں بیوی کے تعلق میں عزت سب سے اہم چیز ہے۔ عورت کی عزت اور احترام ہی ایک مرد کا کام ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیوی آپ کا ہاتھ بٹائے تو اس کو بھی تھکن اتارنے کا وقت دیں۔ اسے انسان ہی سمجھیں۔ عورت کو الله نے دل کا بہت ہی اچھا بنایا ہے۔ آپ پیار و محبت سے بات کریں، گھر جنت بن جائے گا۔ یہ دولت یہاں ہی رہ جانی ہے، رشتوں کی قدر کریں۔ 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

🔷 ایمبالمنٹ(embalment) 🔷 ہوائی جہاز میں کارگو کے طور پر لدا ہوا جسم۔۔۔ آج آپ فرسٹ کلاس پرواز کرتے ہیں، کل آپ کو سامان کے طور پر لے جایا جا سکتا ہے۔ ہمیشہ عاجز رہیں۔ ہمیشہ شکر گزار رہیں۔ لوگوں سے ہمیشہ پیار اور حسن سلوک کریں۔ کبھی کبھار میتوں کو سرد خانے میں رکھ دیا جاتا ہے. ذرا محسوس کرنے کی کوشش کیجیے کہ میت کے لیے سرد خانے کے منفی درجہ حرارت میں کئی دنوں کے لیے لیٹنا کیسا عذاب ہوتا ہو گا؟ یہ عذاب ان کے پیارے ہی انہیں دیتے ہیں. ایک دوسرا اذیت ناک اور شرمناک معاملہ میت کو یورپی ممالک سے پاکستان لانا ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی میتوں کی سب سے پہلے embalment کی جاتی ہے. جسم سے خون اور باقی مادے نکالنے، اور ان کے جگہ انفیکشن وغیرہ کو روکنے والے کیمیکل داخل کرنے کو embalment کہتے ہیں. اس عمل کے لیے سب سے پہلے میت کو برہنہ کیا جاتا ہے. پھر گلے کی سائیڈ پر کٹ لگا کر وہاں سے گزرتی ایک بڑی شریان کو ہلکا سا باہر کھینچا جاتا ہے (یہ شریان نبض کی طرح محسوس کی جا سکتی ہے). اس شریان کو ہلکا سا کاٹ کر اس میں کینولا داخل کیا جاتا ہے اور شریان کو باندھ دیا جاتا ہے تاکہ عمل کے دوران کینولا باہر نہ نکلے. یہ کینولا دوسری جانب سے ایک مشین سے لگا ہوتا ہے. وہ مشین ایک مائع جسم میں دھکیلتی ہے جو سارے جسم کی رگوں میں پھیل جاتا ہے. خون کو جسم سے باہر نکالنے کے لیے ٹانگ کے جوڑ کے قریب ایک اور بڑی شریان کو کٹ لگایا جاتا ہے. اس کے بعد پیٹ اور سینے میں کٹ لگا کر نرم اعضاء پنکچر کیے جاتے ہیں اور کیمیکل بھر کر پیٹ اور سینے کو سِیل کر دیا جاتا ہے. منہ بند کرنے کے لیے کبھی کوئی گوند نما چیز لگائی جاتی ہے اور کبھی سلائی کر دی جاتی ہے. اس عمل کو میں نے اس لیے وضاحت سے لکھا ہے تاکہ سب پڑھنے والے اپنی جذباتیت کو ایک طرف رکھ کر میت کی حد سے بڑھی ہوئی بےحرمتی اور تکلیف پر تھوڑی دیر غور کر لیں. کیا آخری دیدار اور وطن کی مٹی کی یہ قیمت درست ہے؟ کیا یہ بہت مہنگا سودا نہیں؟ آخر ہم اپنے پیاروں کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟ صرف اس لیے کہ فلاں آخری بار چہرہ دیکھ لے؟ یا اس لیے کہ لوگ واہ واہ کریں کہ بہت بڑا جنازہ تھا؟ بات بہت سادہ اور سیدھی ہے. جو شخص دنیا سے چلا جائے اس کے جنازے میں صرف اتنی ہی دیر ہونی چاہیے جتنی قبر کھودنے اور کفن دفن کا انتظام کرنے میں ہوتی ہے. اللہ کا یہی حکم ہے. اگر کوئی پیارا دور ہے تو وہ صبر کرے اور میت کے لیے دعا اور صدقہ کرے. صرف چہرہ دیکھنے کے لیے میت کو تکلیف نہ دے. جس کی موت جہاں لکھی ہے وہیں آنی ہے. اگر پردیس میں موت آ جائے تو وہیں قبر بنانا بہتر ہے. اگر کسی کو بڑا مجمع اکٹھا کرنے کا خبط ہے تو یہ ذہن میں رہے کہ بڑے جنازے صرف دنیا ہی میں گردن اکڑانے کا باعث ہو سکتے ہیں، اللہ کے ہاں ترازو مختلف ہیں. اللہ تعالیٰ ہم سب کا انجام بخیر کرے اور سب کو موت کے بعد کی بےحرمتی اور اذیت سے محفوظ رکھے.. آمین یا رب 🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ https://t.me/islamwitheman/5453 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

photo content