ISLAM WITH EMAN
رفتن به کانال در Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
نمایش بیشتر1 286
مشترکین
-124 ساعت
-37 روز
-730 روز
آرشیو پست ها
1 286
📢 تنظیم اتحاد السادات کا اہم اعلامیہ 📢
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
تمام معزز سادات کرام و ذمہ دارانِ ملتِ فاطمیہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ "شیر"، جس کی مصنفہ (رائٹر) زَنجبیل عاصم شاہ اور پروڈیوسر عبداللہ سجّہ ہیں، اس میں ایک سیدہ لڑکی کے غیر سید لڑکے سے عشق کو موضوع بنا کر سادات کی عزت، عظمت اور حسب و نسب کی توہین کی گئی ہے۔
📺 چینل: اے آر وائی ڈیجیٹل
👤 سی ای او (CEO): سلمان اقبال
تنظیم اتحاد السادات کے نمائندہ وفد نے اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال سے باضابطہ رابطہ کیا اور ڈرامہ "شیر" میں سادات کی توہین پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس پر سلمان اقبال نے:
✅ سادات سے معافی مانگی
✅ اور یہ یقین دہانی کرائی کہ:
> "اس ڈرامے کو بند سمجھا جائے، اسے مزید نشر نہیں کیا جائے گا"
📣 ہم تمام سادات کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر آپ مزید قانونی اور عوامی ایکشن لینا چاہیں تو:
📩 پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) کو باقاعدہ شکایت درج کروائیں، تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسی جسارت نہ کر سکے۔
---
📌 پیمرا سے رابطے کی تفصیل:
🌐 آن لائن شکایت درج کرنے کے لیے:
🔗 https://complaints.pemra.gov.pk/
📞 ہیلپ لائن:
📱 0800-73672
📧 ای میل:
📩 complaints@pemra.gov.pk
---
📌 یاد رکھیں!
ناموسِ سادات کا تحفظ ہم سب پر فرضِ عین ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل کوئی اور ڈرامہ ہمارے شرف و عزت پر حملہ کرے گا۔
والسلام
تنظیم اتحاد السادات
1 286
💔 ایک قربانی... اور ایک دھوکہ 💔
راولپنڈی کی ایک مصروف گلی میں، ساٹھ سالہ بزرگ خرم دین صاحب اپنی بوسیدہ سائیکل کے ساتھ دو خوبصورت بکرے لیے کھڑے تھے۔ وہ بکرے جنہیں انہوں نے پورا سال پیار سے پالا، خود اپنے ہاتھوں سے چارہ دیا، بیماریوں سے بچایا، اور سردی گرمی میں ان کی خدمت کی۔ ان کی نیت صاف تھی — قربانی کے جانور تیار کیے تھے، تاکہ بیچ کر تھوڑا رزق کما سکیں، اور باقی پیسوں سے عید کی خوشیاں سمیٹ سکیں۔
اسی دوران ایک سفید کپڑوں میں ملبوس، لمبی داڑھی والا شخص ان کے قریب آیا۔ لہجہ انتہائی نرم اور دینی، چہرے پر نور سا، باتوں میں قرآن و سنت کی خوشبو۔
کہنے لگا:
"بابا جی! آپ کے بکرے بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ میں اپنی قربانی کے لیے یہ دونوں لینا چاہتا ہوں۔"
خرم دین نے قیمت بتائی: "ایک لاکھ پینتیس ہزار۔"
اس شخص نے فوراً جیب سے نوٹ نکالے، گنے اور بزرگ کے ہاتھ میں تھما دیے۔
"اللہ آپ کو جزا دے، بہت خوبصورت بکرے ہیں، واقعی قربانی کے لائق!"
بزرگ خوش ہو گئے۔ اللہ کا شکر ادا کیا اور دل میں سوچا:
"کیا نیک لوگ ہیں، نہ مول تول کیا، نہ شک کیا، شکر ہے، محنت رنگ لے آئی۔"
لیکن...
جب وہ تھوڑی دیر بعد محلے کی دکان پر گئے اور پیسے نکالے — دکاندار نے نوٹ دیکھ کر ایک لمحہ رک کر کہا:
"بابا جی، یہ تو سارے نقلی نوٹ ہیں..."
پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔
بزرگ سڑک کنارے بیٹھ گئے۔ آنکھوں میں آنسو، دل میں تکلیف، اور زبان پر صرف ایک فقرہ:
"میں نے تو قربانی کے جانور پالے تھے، کسی کے دھوکے کا ذریعہ بننے کو نہیں۔"
قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں۔
اگر حرام مال سے، جھوٹ، فریب، اور دھوکے سے جانور خریدا جائے —
تو وہ صرف گوشت ہے، عبادت نہیں۔
ایسا نہ ہو کہ ہم قربانی کا گوشت تو لوگوں میں بانٹیں،
مگر ہمارے اعمال کا خون عرش پر چیخ رہا ہو۔
اللّٰہ ہمیں دیانتداری، سچائی، اور خالص نیت کے ساتھ عبادات ادا کرنے کی توفیق دے۔ آمین 🤲
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🌹 مال صدقہ دینے سے کم نہیں ہوتا 🌹
ایک ہوٹل والا قصہ سنا رہا تھا:
یہ خزاں کی راتیں تھیں، ہم ریسٹورنٹ میں رات کے کھانے کی تیاری کر رہے تھے۔ کھانے کی تیاری کے بعد اچانک زور دار بارش شروع ہوئی، آسمان سیاہ ہو گیا، بجلی چلی گئی، اور بازار کے لوگ سب جلدی جلدی بازار سے نکل گئے۔
اسی دوران جب میں ہوٹل کے کارکنوں سے بات کر رہا تھا، میں نے کچھ ایسا دیکھا جو ریسٹورنٹ کے سامنے لالٹین کی روشنی میں حرکت کر رہا تھا۔
میں نے ایک ہاتھ میں ٹارچ اور دوسرے ہاتھ میں ایک لکڑی لی، میں نے سوچا کہ کوئی چور ہے جو شاید کسی دکان کو توڑ کر چوری کرنا چاہتا ہو۔
جب میں قریب گیا اور لالٹین کی روشنی میں دیکھا تو ایک عورت نظر آئی جس کے ساتھ دو بچے تھے، وہ بہت کمزور اور تھکی ہوئی لگ رہی تھی۔
میں نے اس سے پوچھا: کیا تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہے؟
اس نے جواب دیا: "میں اپنے اور اپنے بچوں کے لیے کھانا چاہتی ہوں، ہم بھوکے ہیں..."
میں نے اسے اپنے ہوٹل سے تیار شدہ بہترین کھانا اور کچھ پیسے دیے۔
وہ عورت زار و قطار رونے لگی۔
میں نے پوچھا: تم کیوں رو رہی ہو؟
اس نے کہا: "میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے اور میں بیوہ ہوں۔ آج تیسرا دن ہے کہ میں اپنے بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے کچھ نہیں ڈھونڈ سکی۔"
میں نے اس کی آہ و زاری سنی، اس نے کھانا اور پیسے لیے، اور یہ دعا کی:
"میرا رب تمہیں اس رات کا اجر دے، جس طرح تم نے میرے بچوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا۔"
میں نے کہا: آمین… اور دل میں کہا: چلو، یہ رات تو ویسے بھی ضائع گئی، نقصان ہوا، مگر سب کچھ اللہ کے لیے ہے، اور میں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوں۔
بارش اب بھی جاری تھی، ہوا بھی چل رہی تھی، اور میں ریسٹورنٹ بند کرنے واپس آیا تاکہ پکے ہوئے کھانے کے نقصان کا حساب کروں۔
اچانک ایک بس کے ہارن کی آواز آئی جو ریسٹورنٹ کے سامنے آ کر رکی، یہ ایک مسافر بس تھی۔
بس کا ڈرائیور نیچے اترا اور پوچھا: کیا آپ کے پاس کھانا ہے؟
میں نے کہا: جی ہاں...
تو فوراً چالیس سے زائد مسافر بس سے اترے اور انہوں نے ہمارا سارا کھانا خرید لیا، بلکہ ہم نے مزید کھانا بھی تیار کیا۔
کچھ مسافروں کو تو کھانا بھی نہ ملا، انہوں نے صرف خشک روٹی کھائی۔
جب وہ چلے گئے، تو میں اپنے ہوٹل کے ملازمین کے ساتھ بیٹھا اور حساب لگایا — اس اچانک تبدیلی اور غیر متوقع منافع نے ہمیں حیران کر دیا۔
ایک کارکن بولا: آج آپ نے کوئی نیکی کی تھی نا؟!
مجھے اس عورت کی آواز یاد آئی جو جاتے ہوئے کہہ رہی تھی:
"اے میرے رب! آج کی رات کا اجر دے، جیسے اس نے مجھے اور میرے بچوں کو کھانا دیا۔"
میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوا، چاہا کہ میں اس عورت کا پیچھا کروں اور دوبارہ اس سے ملوں — مگر وہ جا چکی تھی...
رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث یاد آئی:
"مال صدقہ دینے سے کم نہیں ہوتا" (ما نقص مالٌ من صدقة)
🔘 اللہ تعالیٰ نے بارانی رات کو ایک عورت اور اس کے بچوں کے لیے ذریعہ بنایا، اور ہوٹل والے کے لیے وہی رات اللہ نے خیر اور برکت کا سبب بنا دی، جس نے عورت کی دعا کو سنا اور اس کے بدلے اسے وہ عطا کیا جو وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 البرٹ آئن سٹائن کے 9 سبق 🔷
البرٹ آئن سٹائن نے کہا تھا:
"کمزور لوگ انتقام لیتے ہیں، مضبوط لوگ معاف کرتے ہیں، اور عقلمند لوگ کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں۔"
یہ ہیں وہ 9 قیمتی اسباق جو میں نے اس عظیم ذہن سے سیکھے:
❶ حال میں جیو
"میں کبھی مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتا، وہ تو جلد ہی آ جائے گا۔"
کل کی فکر آج کی خوشی کو چرا لیتی ہے۔
جو کچھ آج ہے، اُس پر شکر ادا کرو مگر ترقی اور نئے مواقع کی تلاش بھی جاری رکھو۔
❷ بڑے خواب دیکھنے کی جرأت رکھو
"صرف جری قیاس آرائیاں ہمیں آگے لے جا سکتی ہیں، محض حقائق جمع کرنا نہیں۔"
روایات کو چیلنج کرنے والے خیالات سے نہ گھبراؤ۔
اکثر سب سے بڑی کامیابیاں اُسی وقت ملتی ہیں جب ہم انجانی دنیا میں بے خوفی سے قدم رکھتے ہیں۔
❸ آگے بڑھتے رہو
"زندگی سائیکل چلانے جیسی ہے، توازن قائم رکھنے کے لیے چلتے رہنا ضروری ہے۔"
ترقی حرکت میں ہے سیکھنے، تجربہ کرنے، اور خود کو بہتر بنانے میں۔
یاد رکھو: چلتا پتھر کبھی کائی نہیں پکڑتا۔
❹ سیاست، طبیعیات سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے
جب کسی نے پوچھا کہ اگر ہم ایٹم توڑ سکتے ہیں تو سیاسی مسائل کیوں حل نہیں ہوتے؟
تو آئن سٹائن نے جواب دیا:
"یہ تو سادہ سی بات ہے میرے دوست، سیاست طبیعیات سے زیادہ مشکل ہے!"
انسانی مفادات اور اقدار کے درمیان توازن قائم کرنا کسی بھی سائنسی مساوات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔
❺ سادگی میں حسن تلاش کرو
آئن سٹائن ایک اصول پر عمل کرتے تھے جسے "Einstein's Razor" کہا جاتا ہے یعنی غیر ضروری چیزوں کو کم کر دینا۔
زندگی پیچیدہ ہو سکتی ہے، مگر اصل فہم تب آتی ہے جب ہم غیر ضروری عناصر کو ہٹا کر اصل حقیقت پر پہنچتے ہیں۔
❻ تعلیم کا مطلب صرف معلومات نہیں، سوچنے کا فن ہے
آئن سٹائن کے لیے تعلیم صرف رٹنے کا عمل نہیں تھا، بلکہ عقل کو سوال کرنے اور سمجھنے کے قابل بنانا تھا۔
زیادہ پڑھو، گہرائی سے سوچو، اور اپنی فطری جستجو کی پیروی کرو۔
❼ ہم سب ایک ہی درخت کی شاخیں ہیں
"تمام مذاہب، فنون، اور سائنسز ایک ہی درخت کی شاخیں ہیں۔"
ہمارا مقصد ذہنی اور اخلاقی نشوونما ہونا چاہیے۔
چاہے ہمارا عقیدہ یا پس منظر کچھ بھی ہو، ہم سب ایک ہی انسانی خاندان کا حصہ ہیں۔
❽ اپنے ضمیر کے سچے رہو
"کبھی ایسا کام نہ کرو جو تمہارے ضمیر کے خلاف ہو، چاہے ریاست اُس کا تقاضا ہی کیوں نہ کرے۔"
کردار کی پختگی کا مطلب یہ ہے کہ خارجی دباؤ کے باوجود اندر کی سچائی سے وفادار رہو۔
❾ نسبتیت ہماری روزمرہ زندگی میں
آئن سٹائن نے اپنی نسبتیت کی تھیوری کو ایک عام مثال سے سمجھایا:
"اگر تم ایک خوبصورت لڑکی کے ساتھ ایک گھنٹہ بیٹھو تو وہ ایک منٹ لگتا ہے؛ اور اگر ایک گرم چولہے پر ایک منٹ بیٹھو، تو وہ ایک گھنٹہ لگتا ہے۔"
وقت کا احساس اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ ہم لمحے کو کس طرح جیتے ہیں اور یہی ہے اصل نسبتیت۔
🔘 نتیجہ
آج کے لمحے میں جیو، خوابوں کی کوئی حد نہ رکھو، خود کو بہتر بناتے رہو، اور اپنے بنیادی اصولوں کو کبھی نہ چھوڑو۔
آئن سٹائن کے الفاظ میں:
"سچی ذہانت وہ ہے جو جان لے کہ کب خاموشی سے پیچھے ہٹ جانا ہی بہتر ہے۔"
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 ہڈی کا گودا!! 🔷
✍ تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن
جانوروں اور انسانوں دونوں کی ہڈیوں میں گودا ہوتا ہے۔ ویسے تو انسانوں اور جانوروں کے دیگر اعضاء کے فنکشن بھی ایک سے ہوتے ہیں مثال کے طور پر جانوروں کا دل بھی خون پمپ کرتا ہے، گردا خون صاف کرتا ہے، کلیجہ خون میں مختلف کیمکل کا لیول برقرار رکھتا یے، پھیپھڑے خون میں آکسیجن پہنچاتے ہیں وغیرہ وغیرہ مگر آج بات کرتے ہیں ہڈی کے گودے یا نلی کی جو جانوروں کی ہم شوق سے نہاری یا بریانی میں ڈال کر کھاتے ہیں۔
ہڈی کا گودا دراصل نرم سیل ٹشو یعنی خلیوں کا ترتیب شدہ مرکب ہوتا ہے۔ اور یہ جانوروں اور پرندوں میں خون کے خلیے پیدا کرنے کی جگہ ہوتا ہے۔ ہڈی کے گودے میں مختلف طرح کے خلیے ہوتے ہیں جن میں سب سے اہم stem cell ہوتے ہیں۔ ایک بالغ انسان میں ہڈی کا گودا زیادہ تر ریڑھ کی ہڈی، سینے کی ہڈیوں یا نچلے دھڑ کی ہڈیوں میں ہوتا ہے۔ یہ انسانی جسم کے کل وزن کا 5 فیصد ہوتا ہے۔ ہڈی کے گودے میں روزانہ تقریباً 500 ارب خلیے بنتے ہیں۔
ہڈی کا گودا دو طرح کا ہوتا ہے۔ سرخ اور پیلا ۔ سرخ گودے میں خون کے خلیے بنتے ہیں جبکہ پیلا گودا چربی کے خلیے بناتا ہے اور ساتھ ہی ہڈی کارٹیلج اور دیگر جسم کے دیگر خلیے۔
جب آپ چھوٹے ہوتے ہیں تو آپکے جسم کی ہڈیوں میں سرخ گودا زیادہ ہوتا ہے جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں پیلا گودا بڑھتا جاتا ہے۔
جانوروں کی ہڈی کا گودا کھانے سے جقڑوں کے درد میں کمی واقع ہو سکتی ہے،جوڑوں کا درد کم اور ہڈیاں مضبوط ہو سکتی ہیں جسکی وجہ اس میں موجود گلوکسامین جسم کی نرم اور سخت ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اسکے علاوہ اس میں کئی غذائی اجزا جیسے کہ وٹامن بی 12, وٹامن اے، وٹامن ای اور فاسفورس مناسب مقدار میں ہوتے ہیں جو خون اوراعصابی نظام کے لیے مفید ہیں ایسے ہی گودا کھانے سے قوتِ مدافعت بھی بہتر ہوتی ہے۔ تاہم گودا مناسب مقدار میں کھانا چاہیے کیونکہ اس میں بے حد فیٹ ہوتے ہیں جو کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر کا باعث اور دل کے امراض کا باعث بن سکتے ہیں۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6483
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🔷 بغیر گھی گوشت پکانے کا طریقہ 🔷
بغیر گھی اور تیل کے بکرے/ گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں۔۔۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کیا آپ بھی کم گھی اور تیل میں کھانا بنانے کے شوقین ہیں لیکن عید الاضحیٰ کا گوشت بھی نہیں چھوڑناچاہتے؟ بہت سے افراد کھانوں میں کم تیل اور گھی پسند کرتے ہیں اور پھر تیل اور گھی کا کم سے کم استعمال صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج ہم آپ کے لیے ایسی زبردست ترکیب لائے ہیں جس سے آپ گائے اور بکرے کا گوشت گھی یا تیل کا استعمال کیے بغیر بناسکتے ہیں؟
تیل اور گھی کے بغیر گوشت کی منفرد ترکیب :پین میں ایک لٹر پانی لیں اور اس میں2 بڑی الائچی اور3 جوے لہسن کے شامل کرلیں، اسے ڈھک کر ابال آنے تک پکائیں۔پھر اس میں 2 سوکھی لال مرچیں شامل کریں اور پھر ایک کلو بکرے یا گائے کا گوشت شامل کرنے کے بعد اسے تیز آنچ پر پکائیں۔
ساتھ ہی اس میں آدھا چائے کا چمچ ثابت کالی مرچیں شامل کر لیں، تھوڑی دیر جیسے ہی آپ کو پین میں جھاگ نظر آئے تو آپ اسے کسی کپ کی مدد سے ہٹا لیں۔
جھاگ اتارنے کے بعد اس میں آدھا چائے کا چمچ نمک، اتنی ہی پسی لال مرچ اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھی طرح چمچ سے ملا کر 2 بری ہری مرچیں شامل کرکے ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
اس گوشت کو 20 سے 25 منٹ تک اس طرح پکنے دیں کہ یخنی اوپر آجائے۔
اس کے بعد اس وقت تک پکائیں جب تک پانی مکمل خشک نہ ہو جائے، ساتھ ساتھ گوشت گلا ہے یا نہیں، یہ بھی چیک کرتے رہیں۔
پانی خشک ہونے اور گوشت گلنے پر آپ کی یہ مزیدار ڈش تیار ہے، آخر میں اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور لیجیے بغیر گھی اور تیل سے بنا مٹن/بیف تیار ہے۔
🔘 نوٹ: یہ ریسیپی شیف اعجاز انصاری کی جانب سے بتائی گئی ہے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
■ ماہ ذوالحجہ کی مناسبت سے پوسٹس لنکس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3722
🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3676
🌷 نور کی نور سے شادی
https://t.me/islamwitheman/3677
🌹خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3678
🌹 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
https://t.me/islamwitheman/3679
🌸 حضرت ابوذر غفاریؓ
https://t.me/islamwitheman/3683
🌹 حضرت ابوذرؓ کا اسلام قبول کرنا
https://t.me/islamwitheman/3684
🌺 حضرت ابوذرؓ کے فضائل
https://t.me/islamwitheman/3685
🌼 حضرت ابوذرؓ کی جلاوطنی
https://t.me/islamwitheman/3686
🍁 حضرت ابوذرؓ کی وفات
https://t.me/islamwitheman/3687
🌹 رسول اکرمؐ سے عشقِ ابوذرؓ
https://t.me/islamwitheman/3688
🌹 شہادت امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/3690
🔷️ امام حسین کی مکہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3693
🌺 یوم عرفہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3698
🌺 یوم عرفہ کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/3699
🔷️ شہادت حضرت مسلم و طفلان
https://t.me/islamwitheman/3701
🌹 سفیر امام حسین
https://t.me/islamwitheman/3702
🔷️ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704
🔷️ مولوی جی
https://t.me/islamwitheman/3705
🔷️ قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706
🔷️ قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716
🔷️ حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717
🔷️ قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718
🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721
🔷️ شہادت طفلان حضرت مسلم
https://t.me/islamwitheman/3723
🌹 ولادت مبارک امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/3726
🌹 عید غدیر مبارک
https://t.me/islamwitheman/3744
🌹 مختصر واقعۂ غدیر
https://t.me/islamwitheman/3745
🌹 عید غدیر کیدن اطعام وانفاق کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3746
🌹 غدیر خم میں پیغمبرؐ کا خطبہ
https://t.me/islamwitheman/3747
🌹 اعمال عید غدیر بمعہ آثار و ثواب
https://t.me/islamwitheman/3748
🔷 روزِ عید غدیر اس زیارت کو پڑھیں
https://t.me/islamwitheman/3749
🌹 جشن عید غدیر
https://t.me/islamwitheman/3750
🌹 تکمیل دین
https://t.me/islamwitheman/3751
🌹عید غدیر کے اسماء و اوصاف
t.me/islamwitheman/3756
🌺احتجاج حضرت زهراءؑ، حدیث غدیر
t.me/islamwitheman/3757
🌺عید غدیر، عیدِ اکبر
t.me/islamwitheman/3758
🌹سیدہ زھراءؑ کی رخصتی
t.me/islamwitheman/3760
💝حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3762
🌴شہادت حضرت میثم تمارؓ اسدی
t.me/islamwitheman/3765
t.me/islamwitheman/3766
🌹مولا علیؑ اور میثم تمارؓ
t.me/islamwitheman/3767
🌷مباہلہ نبوت و امامت کی حقانیت
t.me/islamwitheman/3773
🔷آیت مباہلہ
t.me/islamwitheman/3775
🔷اعمال عید مباہلہ
t.me/islamwitheman/3776
🔷آیت ولایت
t.me/islamwitheman/3780
🌹مباہلہ کا مختصر واقعہ
t.me/islamwitheman/3781
🔷آیت مباھلہ، امام رضاؑ کا استدلال
t.me/islamwitheman/3782
🌹ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
t.me/islamwitheman/3784
🌷26 ذوالحجه روزِ ایثارِ اهلبیتؑ
t.me/islamwitheman/3785
🔷️واقعہ حرہ
t.me/islamwitheman/3799
🔷ذوالحجہ کی آخری تاریخ کی نماز
t.me/islamwitheman/3801
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
https://t.me/islamwitheman/3720
🔷️ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704
🔷️ مولوی جی
https://t.me/islamwitheman/3705
🔷️ قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706
🔷️ قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716
🔷️ حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717
🔷️ قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718
🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
💥 عید مبارک 💥
عنبر کہے خوشبو سے اَذاں، عید مبارَک
عید آ گئی اے جانِ جہاں، عید مبارَک
یاقوت لبوں پر ترے ۔۔۔۔ قربان شگوفے
چندا ترے ہنسنے کا نشاں، عید مبارَک
دیدار جنہیں تیرا ملے ۔۔ اُن کو بھی تبریک
جو تجھ کو جہاں دیکھے، وَہاں عید مبارَک
ملنے کو تجھے صف میں کھڑے ہوں سرِ دَربار
ملکائیں ، شہنشاہِ زَماں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عید مبارَک
بوسوں کی ترے رُخ کے ملے تتلی کو عیدی
ہر سمت ہو خوشیوں کا سماں ، عید مبارَک
اَللہ مری ساری خوشی بھیج دے تجھ کو
غم بھیجے ترے سارے یہاں ۔۔۔ عید مبارَک
راتیں تری تاباں رہیں ، دِن نورِ دَرخشاں
خوشبو ہو تری اور جواں ۔۔ عید مبارَک
کشمش ہو دَہَن میں تو لب اَنگور کو چومیں
منہ میٹھا ہو، نمکین زَباں ۔۔۔۔۔۔ عید مبارَک
ہر پل ترا عشرت کدے میں شان سے گزرے
غنچوں سا ہنسے ، غنچہ دَہاں ، عید مبارَک
وُہ جوڑیں گے ہر شعر کے کب پہلے حرف کو!
کر دیتے ہیں قیس اِن میں نہاں ۔۔ عید مبارَک
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
1 286
💥 اصل عید.....!!! 💥
*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ لَبِسَ الْجَدِیْدِ*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ خَافَ بِالْوَعِیْدِ*
عید ان کی نہیں جنہوں نے عمده لباس زیب تن کر لیا بلکه عید تو انکی ہے جو الله کی وعید اور پکڑ سے ڈر گئے.
*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَبَخَّرَ بِالْعُوْدِ*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَابَ وَلَایَعُوْدُ*
عید ان کی نہیں جنہوں نے عمده خوشبوؤں کا استعمال کیا بلکه عید تو انکی ہے جنہوں نے اپنے گناہوں کی توبه کی اور پهر اس پر قائم رہے.
*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ نَصَبَ الْقُدُوْرَ*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ سَعَدَ بِالْمَقْدُوْرِ*
عید ان کی نہیں جنہوں نے عمده کهانوں کی ڈشیں پکائیں بلکه عید تو انکی ہے جنہوں نے حتی الامکان مقدور کے ساتھ سعادت حاصل کی اور نیک بننے کی کوشش کی.
*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَیَّنَ بِزِیْنَةِ الدُّنْیَا*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَوَّدَ بِزَادِ التَّقْویٰ*
عید ان کی نہیں جنہوں نے دنیاوی زیب و زینت اختیار کی بلکه عید تو انکی ہے جنہوں نے تقویٰ اور پرہیزگاری کو اختیار کیا اور اسے اپنا توشه بنایا.
*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ رَکِبَ الْمَطَایَا*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَرَکَ الْخَطَایَا*
عید ان کی نہیں جنہوں نے عمده عمده سواریوں، گاڑیوں پر سواری کی بلکه عید تو انکی ہے جنہوں نے گناہوں کو چهوڑ دیا.
*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ بَسَطَ الْبَسَاطَ*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ جَاوَزَ الصِّرَاطَ*
عید ان کی نہیں جنہوں نے اعلیٰ درجه فرش سے اپنے مکانوں کو آراسته کیا بلکه عید تو انکی ہے جو پل صراط سے گزر گئے.
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
1 286
https://t.me/islamwitheman/3720
🔷️ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704
🔷️ مولوی جی
https://t.me/islamwitheman/3705
🔷️ قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706
🔷️ قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716
🔷️ حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717
🔷️ قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718
🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 286
🌷 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
🌷 صبحكم اللہ بالخير وأسعد اللہ أيامكم
💐 عیدالاضحٰی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
💚 آج کا دن ➖ ہفتہ
☀ 07 جون 2025 عیسوی
🌙 10 ذوالحجہ 1446 ھجری
⭐ 25 جیٹھ 2082 بکرمی
■ ہفتہ کے اذکار
1۔ یَارَبَّ الْعَالمَِیْن 100 مرتبہ۔
2۔ یَاغَنِیُّ 1060 مرتبہ۔
3۔ یاحی یاقیوم 1000 مرتبہ
🔹 مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں: آگاہ ہو جاؤ کہ آج کے دن (روز عید الاضحٰیٰ) کا احترام بہت ہی زیادہ ہے۔ اس دن میں برکت اور گناہوں سے چھٹکارے کی امید کی جاتی ہے۔ تو اس دن اللّہ تعالیٰ کو بہت یاد کیا کرو، اسکے حضور توبہ اور بہت ہی خضوع اور انکساری کے ساتھ مغفرت طلب کر کے ثواب حاصل کیا کرو کیونکہ وہ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ (📚 مصباح المتهجد للطوسي -٦٦٢)
🤲 اے خداوند متعال ہمیں روز عید کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمارے گناہوں کی مغفرت فرما۔ گذشتہ گناہوں کے سلسلے میں ہماری توبہ قبول فرما اور آئندہ گناہوں سے بچنے میں اپنی مدد و نصرت ہمارے شامل حال فرما۔ آج کے دن کا وسیلہ ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔
آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام
🌷 التماس دعا:
🌷 سید سجاد حسین ھمدانی 🌷
1 286
🔷 قربانی کا جانور خریدتے وقت 🔷
سرکار کو چاہیئے کہ جانوروں کی منڈی میں کَنڈے (ترازو) کی موجودگی کو یقینی بنائے ورنہ سادہ لوح صارفین بیوپاریوں اور قصائیوں کے جھوٹے دعووں کا با آسانی شکار ہو جاتے ہیں اجی اس میں تو کھلا چار من گوشت ہے سوا چار تو کہیں نہیں گیا یا پانچ نہ ہوا تو پیسے واپس لے جانا وغیرہ وغیرہ۔ بندہ پوچھے ماما تونے ہمیں بعد میں ملنا ہے؟ قصائی نے اپنا کمیشن کھرا کرکے تِتر ہو جانا ہے۔
صارف کی آسانی کے لئے ایک کلیہ بتا دیتا ہوں کہ کسی بھی جانور (گائے، بیل وغیرہ) کا گوشت اس کے زندہ وزن کا چالیس سے پینتالیس فیصد ہوتا ہے جسے Dressing percentage کہا جاتا ہے یعنی اگر سو کلو کا جانور ہے تو اس میں سے چالیس سے پینتالیس کلو گوشت نکلے گا البتہ بکروں میں یہ پینتیس سے پچپن فیصد تک ویری کرتا ہے جو کہ نسل اور جسامت پہ منحصر کرتا ہے۔ لیکن عام طور سے پچاس فیصد سے کم ہی ہوتا ہے۔
جانور خریدتے وقت پیٹ کے پْھلاوے پہ نہ جائیں بلکہ اسکی پیٹھ کی صحت دیکھیں اور تھوڑا کامن سینس سے بھی کام لیں مثلآ اگر کوئی یہ کہہ کر بیڑا بیچتا ہے کہ جی اس میں تو پانچ من گوشت ہے اور قیمت سوا دو لاکھ روپے ہے تو بھائی یہ سوچ لیں کہ پچاس ہزار روے من تو پھٹے (قصائی کا عام دنوں کا) کا ریٹ ہے یہ اس بھی کم یا اسی قیمت میں کیوں دے رہا ہے جبکہ عید کی قیمت اس کے علاوہ ہے اور اسی طرح دیسی بکرے کے بغیر پانی کے گوشت کی عام دنوں کی قیمت ایک لاکھ روپے من ہے یعنی پچیس سو روپے کلو۔
خریداری کے وقت یہ ذہن میں ہے کہ قربانی کی قیمت گائے کی فی من گوشت ساٹھ سے پینسٹھ ہزار اور بکرے کی پینتیس سو سے اوپر نہ پڑے۔
البتہ غیر معمولی جسامت اور خوبصورتی کے اضافی پیسے ہو سکتے ہیں جو اپنی حیثیت اور شوق کی بات ہے اور شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ۔
نوٹ۔ گوشت کا ریٹ مختلف شہروں میں مختلف ہو سکتا ہے۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/6474
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
