ISLAM WITH EMAN
رفتن به کانال در Telegram
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات... ایڈمن سے رابطہ کیلئے: @syedsajjadhamdani
نمایش بیشتر1 278
مشترکین
اطلاعاتی وجود ندارد24 ساعت
-37 روز
-1330 روز
آرشیو پست ها
1 278
🔷 ظالم شوہر کا حل 🔷
ایک لڑکی کی شادی ہوئی۔۔ میاں نفسیاتی مریض نکلا۔۔ بیوی پر چیخنا چلانا۔۔ ذرا سی بات پر آپے سے باہر ہو جانا۔۔ زیادہ غصہ آنا تو تھپڑ بھی جڑ دینا۔۔ سال ہا سال ایسے ہی لڑتے جھگڑتے گزر گئے۔۔
خود کو قوام قرار دیتے ہوئے عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھنے والے ذہنی مریض اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتے جب تک انہیں ٹکر کا بندہ نہ متھے لگ جائے۔
تنگ آ کر اس نے اپنے بھائیوں سے بات کی کہ یہ بندہ میرے ساتھ ایسے کرتا آیا ہے۔۔
جب اس بندے کو سخت الفاظ میں وارننگ دی گئی کہ اگر اب تم نے ہماری بہن پر ہاتھ اٹھایا تو تمہارا تماشا یہاں سربازار لوگ دیکھیں گے۔۔ اس کے بعد وہ کچھ بہتر ہوا۔۔
اگر کسی لڑکی کو شوہر کی طرف سے ایسی بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ دماغی مریض ٹھیک نہیں ہو رہا تو اس بات کو چھپا کر اپنی زندگی اجیرن نہ کریں ۔۔ اپنے والدین۔۔ بہن بھائیوں سے صاف کہہ دیں کہ میرے ساتھ اس کا یہ سلوک ہے۔ تاکہ وہ اس کا حل نکالیں۔
اگر میکے سے سپورٹ نہ ہو تو قاری حنیف ڈار کا فارمولہ استعمال کرتے ہوئے کوئی تگڑا سا جن خود کو چڑھا لیں۔۔ دو چار بار برتن توڑیں اور اسی کیفیت میں شوہر کو بھی دو چار جڑ دیں۔۔ دیکھنا کیسے ٹھیک ہوتا ہے۔۔
پھر بھی اگر معاملہ سیٹ نہ ہو تو دین نے الگ ہونے کا راستہ بھی رکھا ہے۔۔ یہ نہ سمجھیں کہ اس کے بعد کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ زندگی رل جائے گی۔۔ ہم نے ایسے کیسز بھی دیکھے ہیں کہ پہلے شوہر کے ساتھ نہیں بنی۔۔ خلع لیا۔۔ دوسری جگہ شادی کی۔۔ وہاں بھی معاملہ سیٹ نہ ہوا۔۔ اس سے الگ ہو کر تیسری جگہ شادی کی اور زندگی سکون میں آ گئی۔۔
اللہ راستے کھول دیتا ہے لیکن اپنی استطاعت بھر ہمت کرنا پڑتی ہے۔۔ پہلے بدر کے میدان میں اترنا پڑتا ہے پھر دعا کرنی ہوتی ہے۔۔ ہم اپنے حصے کا کام بھی رب پر ڈال کر صرف دعائیں کرتے رہتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔
پہلے موجود اسباب کو استعمال کرتے ہوئے قدم اٹھائیں پھر دعائیں بھی قبول ہوں گی اور ان شاءاللہ بہتری بھی آئے گی۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌹 شاگرد کی عزت نفس 🌹
تربیت اسے کہتے ہیں.
ایک عالم نےاک شاگرد کا واقعہ سنایا جو اپنے استاد کی طرح کسی درسگاہ میں استاد بن گیا تھا ، استاد بننے کے بعد جب وہ اپنے اس استاد سے ملنے کے لیے گیا اور اس کو بتایا کہ آپکی وجہ سے آپکی طرح میں بھی استاد بنا ہوں ۔ استاد میں پوچھا وہ کیسے ؟تو انہوں نے بتایاکہ
اک دن میں نے اپنے ہم جماعت کی گھڑی چرا لی تھی، آپ نے دروازے بند کرا کے تلاشی کا کہا تھا مجھے لگا کہ آج میں پھنس گیا،
تب آپ نے فرمایاکہ سب آنکھیں بند کر لیں، آپ نے سب بچوں کی تلاشی لی انکی آنکھیں بند تھیں، آپ نے گھڑی میری جیب سے نکالی، اور مجھ سے بعد والوں کی بھی تلاشی لی
تب میں نے عزتِ نفس اور زندگی کا سبق سیکھا تھا۔
استاد کی آنکھوں میں اجنبیت دیکھ کر شاگرد نے پوچھا ، استاد محترم آپ مجھے کیسے بھول گئے؟
استاد نے جواب دیا
*کیونکہ میں نے اپنی آنکھیں بھی بند کر لی تھیں.
اپنے شاگردوں کی عزت نفس کا خیال کیجئے تاکہ وہ آپ کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 گرل فرینڈ، بوائے فرینڈ 🔷
جو گرلز بہت آسانی سے گرل فرینڈ بننے کے لئے مان جاتی ہیں یا جن کو بوائے فرینڈ
بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے کہ وقت اچھا گزرے گا، شاپنگ کروائے گا، یہ وہ بلا بلا بلا ۔۔۔
تو سن لیں ۔۔۔۔۔
لڑکا صرف اور صرف گرل فرینڈ اپنی نیگیٹو خواہشات پوری کرنے کے لئے بناتا ہے۔ زنا کرنے کے لئے بناتا ہے اور جہاں پر آتی ہے ہمسفر چننے کی بات تو وہاں پر اسے باپردہ، کبھی کسی لڑکے سے بات نہ کی ہو، خاندانی لڑکی چاہیئے ہوتی ہے اور لڑکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
لڑکی ۔۔۔۔ میں اس کی پرنسز ہوں، وہ میرے علاوہ کسی سے بات نہیں کرتا، وہ مجھ
سے شادی کرے گا، وہ مجھے چاہتا ہے سچے دل سے، وہ نیک اور خاندانی ہے، میرا بندہ دنیا
کے باقی مردوں سے الگ ہے، میرے والا ہینڈسم ہے باقی کوجے ہیں، بلا بلا بلا ۔۔۔
اور وہی لڑکا نجانے ایک وقت میں کتنی لڑکیوں سے رابطے میں ہوتا ہے جو سب سے الگ ہوتا ہے۔ نجانے اس سے پہلے اور اس کے علاوہ کتنی لڑکیوں کے ساتھ وہ گرل فرینڈ، بوائے فرینڈ کا کھیل، کھیل چکا ہوتا ہے اور لڑکی، اففففف لڑکی ایسے اعتبار کر لیتی ہے جیسے خدا کے بعد اک وہی سچا زمین پر اتارا گیا ہے۔
گرل فرینڈ، بوائے فرینڈ کے کھیل کا اینڈ اکثر ڈپریشن یا خود کشی کی صورت میں ہوا ہے ۔۔۔۔۔ ناجائز تعلقات کا نتیجہ بھی ناجائز ہی ہوتا ہے۔
سمجھو اور خود کو اس محرم کے لئے محفوظ رکھو جس کو اللہ پاک تمہارے لئے چنے گا۔
اسلام کی شہزادیاں محرم خود نہیں ڈھونڈتی، شہزادیوں کو لینے اسلام کے شہزادے خود اتے ہیں عزت بنانے اللہ کے حکم پر، مناسب وقت پر ۔۔۔۔۔
نوٹ= برا لگنے پر یہ ضرور سوچیئے گا جو غلطی پر ہو سچ اسی کو کڑوا لگتا ہے۔ ورنہ عقل والوں کے لئے اشارہ کافی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 کیا مرد برے ہیں 🔷
اکثر لڑکیاں کہتی ہیں کہ مرد برے ہوتے ہیں تو میں سوچتی ہوں مرد کیسے برے ہو سکتے ہیں۔۔؟
اپنے گھر کے مردوں کو دیکھا تو نگاہ بابا پہ آئی کہ یہ وہ ہستی ہیں جو ہمارے آرام و سکون اور ہماری ہر خواہش کو پورا کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔
اپنے بھائیوں کو دیکھا تو انہیں محافظ پایا جو زمانے کی بری نظروں سے بچا کر رکھتے ہیں، سایہ بن کر ساتھ چلتے ہیں۔۔
پیاری بہنو۔۔!
اگر ایک مرد آپکو دھوکہ دے تو آپ کو سارے مرد اک جیسے لگتے ہیں مگر ایسا نہیں ہوتا پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔۔
مرد باپ ہے تو اپنی بیٹی کا اصلی ہیرو ہے۔
بھائی ہے تواسکا اصلی محافظ ہے۔
شوہر ہے تو ڈھال ہے۔
مرد بھی عورت کی طرح خدا کی ایک خوبصورت تخلیق ہے۔۔
میں نے اگر مرد کو لڑکیوں پہ فقرے کستے دیکھا ہے تواس کو اولاد، گھر والوں کے لیے دوسروں کی گالیاں سنتے بھی دیکھا ہے۔
میں نے اگر مرد کو ہوس کا پجاری دیکھا ہے تو اس مرد کو بہنوں کے جہیز کے لیے پائی پائی جوڑتے اور اپنی عمر گزارتے بھی دیکھا ہے۔
میں نے اگر مرد کو انا پرست دیکھا ہے تو اسی مرد کو بس میں اپنی سیٹ عورت کے لیے چھوڑتے، عورتوں کو قطار میں کھڑے رہنے کی زحمت سے بچاتے بھی دیکھا ہے۔
میں نے اگر مرد کو بے حس اور بے نیاز دیکھا ہے تو اسی مرد کو پردیس میں دھکے کھاتے بھی دیکھا ہے۔
میں نے اگر مرد کو عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھتے دیکھا ہے تو وہیں مرد کو بنت حوا کو سر کا تاج، ہاتھ کا چھالہ بنا کے رکھتے بھی دیکھا ہے۔
ہر تصویر کے دو پہلو اور ہر سکے کے دو رخ لازمی ہوتے ہیں۔
اگر وجودِ زن سے تصویر کائنات میں رنگ ہے تو یہ تصویر مکمل مرد کے وجود سے ہی ہوتی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 صابر علی کا صبر 🔷
صابر علی کی شادی ہوئی تو چند دن بعد ہی بیوی کے جوہر کھلنے لگے۔ بیوی ناصرف بدمزاج بلکہ بدزبان بھی تھی۔
صابر علی تو سارا دن کام پر رہنے کی وجہ سے اپنی بیوی کی بدزبانی سے محفوظ رہتا لیکن گلی میں داخل ہوتے ہی کسی نہ کسی گھر سے بیگم صاحبہ کا نیا کارنامہ بطور شکایت پیش کیا جاتا اور بے چارہ صابر علی معافی تلافی کے ذریعے معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو جاتا۔
صابر علی نے اپنی بیوی کو پیار محبت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن یہ سب کچھ شاید اسکی فطرت میں ہی تھا اور فطرت بدلنا ناممکن ہوتا ہے۔
کچھ سال یونہی گذرے تو نہ جانے کس نے صابر کی بیوی کو جادو ٹونے کے ذریعہ گلی والوں سے انکی "زیادتیوں" کا بدلہ لینے کا راستہ دکھلا دیا۔ یوں صابر کی بیوی نے الٹے سیدھے عمل شروع کر دیئے۔ کسی پر تو کیا اثر ہونا تھا بے چاری خود ہی ذہنی مریض بن گئی۔
ان الٹے سیدھے عملیات نے اس کا ذہنی توازن خراب کر دیا۔ اب اسکے لڑائی جھگڑے تو ختم ہوگئے تھے لیکن بیچارے صابر کی شامت آگئی تھی۔ صابر کام پر جاتا تو اس کی بیوی برقع پہن کر گلیوں میں نکل جاتی اور گلیوں سے کاغذ اور لفافے اکٹھے کر کے برقعے میں چھپا کرگھر لے آتی اور ایک کمرے میں جمع کرتی رہتی۔ صابر علی کو تو تب پتہ چلا جب گھر کا اسٹور آدھے سے زیادہ ان چیزوں سے بھر چکا تھا۔ اب وہ شام کو کام پر سے واپس آتا تو سارا گند کباڑ اٹھا کر باہر پھینک کر آتا اور لوگوں کے سامنے شرمندہ الگ ہوتا۔ اس بیچارے نے علاج تو بہت کروایا لیکن زیادہ فرق نہ پڑا۔
اب ایک نیا مسئلہ بھی شروع ہوگیا تھا کہ وہ گھر میں خرچے کے لیے جتنے پیسے دیتا یا گھر میں کہیں پیسے رکھتا تو اس کی بیوی سارے پیسے اٹھا کر اس کا سودا سلف لے آتی۔ کبھی تو سارے پیسوں کا جوس لے آتی، کبھی پھلوں کا ڈھیر لگا لیتی اور کبھی کوئی دال وغیرہ خرید کر لے آتی۔ صابر علی پھل وغیرہ تو ادھر ادھر کے گھروں میں بانٹ دیتا اور باقی چیزیں کسی طرح منت سماجت کر کے واپس کرتا۔
حیرت کی بات یہ تھی کہ ان تمام مشکلات کے باوجود صابر نے بیوی کو نہ کبھی مارا اور نہ اسے طلاق دینے کا سوچا۔ ایک دن کچھ لوگوں نے اس سے ہمددری جتاتے ہوئے کہا بھی کہ کیوں اس عذاب سے جان نہیں چھڑا لیتے ۔ تم ماشاء اللہ ابھی جوان ہو، اچھا خاصہ کماتے ہو، ابھی اولاد بھی نہیں ہے تو اس کو طلاق دے کر دوسری شادی کیوں نہیں کر لیتے۔
صابر علی نے جواب دیا کہ دیکھو بھائی آپ لوگ ٹھیک کہتے ہو، میرے لیے اسے طلاق دے کر دوسری شادی کرنا کچھ بھی مشکل نہیں ہے لیکن میں اسے اس لیے طلاق نہیں دے رہا کہ اس بے چاری کا اب دنیا میں کوئی قریبی رشتہ دار نہیں رہا۔ ماں باپ انتقال کر گئے، بھائی بہن تھے نہیں۔ تو اب اگر میں نے اسے طلاق دے دی تو یہ بیچاری کہاں جائے گی۔ اور پھر میں تو اس کی عادتوں سے واقف ہوں، اس کے ساتھ گذارا کر رہا ہوں لیکن میرے طلاق دینے کے بعد کون اس بیچاری سے شادی کرے گا۔ اس بیچاری کی زندگی تباہ ہو جائے گی تو میرا ضمیر یہ گوارا نہیں کرتا کہ میں اپنے آرام کے لیے کسی کی زندگی تباہ کروں۔
صابر کی یہ باتیں سن کر پھر کسی میں ہمت نہیں ہوئی کہ اسے طلاق دینے کا مشورہ دے۔
صابر علی اب بوڑھا ہوچکا ہے اور اسکی بیوی آج بھی اسی طرح ہے۔ گلیوں سے کاغذ اٹھا کر گھر لے جاتی ہے۔ تمام پیسے فضول چیزیں خریدنے میں ضائع کر دیتی ہے۔ لیکن صابر آج بھی اس کے ساتھ نباہ کر رہا ہے۔
صابر کوئی زیادہ مذہبی اور عبادت گذار نہیں ہے لیکن میری نظر میں وہ ایک جنتی آدمی ہے۔ جس نے اللہ کی ایک بندی پر اتنا رحم کھایا تو کیا اللہ اس پر رحم نہیں کھائے گا۔ میں جب بھی کبھی استقامت کے اس پہاڑ کو گلی سے گذرتا دیکھتا ہوں تو میرے دل سے بے اختیار اس کے لیے دعائیں نکلتی ہیں۔ وہ واقعی صابر ہے اور اس نے دنیا والوں کو بتلایا ہے کہ صبر کسے کہتے ہیں۔۔۔!!
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🎅 ہزار کا جعلی نوٹ 🎅
ایک شادی پر جانا ھوا، ھال کے ایک کونے پر اک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی جو اکیلا بیٹھا تھا. اس کے ساتھ جاکر میں بھی بیٹھ گیا. بڑی گرمجوشی سے ملا وہ شخص-
اس کا گاڑیوں کے پرزے اور انجن آئل وغیرہ کا کام ہے-
حال احوال پوچھنے کے بعد وھی عام طور پر کی جانے والی باتیں شروع ھوگئیں یعنی مہنگائی اور کاروباری مندے کا رونا.
کہنے لگا آج کل کام کوئی نہیں چل رھا- ابھی پرسوں کی بات ھے، اک بندے نے گاڑی کا آئل تبدیل کروایا- پچیس (2500) سو بل بنا- اس نے پیسے دیئے اور چلا گیا... بعد میں پتا چلا کہ اک ہزار کا نوٹ جعلی دے گیا...
اوہ... میرے منہ سے نکلا، پھر--؟
پھر کیا.... بڑی گالیاں نکالی اسے- پتا نھیں کون تھا- پہلی بار آیا تھا- وہ تو شکر ھے میں نے آئل "جعلی" ڈالا اس کی گاڑی میں ورنہ میں تو مارا جاتا.
اس دوران “کھانا کھل گیا” کا نعرہ لگا اور پورے ھال میں گویا بھونچال آگیا. وہ مرغ قورمے کا ڈھیر پلیٹ میں لئے فاتحانہ انداز لیے واپس آیا- میں سمجھا شاید میرے لئے بھی لے آیا کھانا-
کہنے لگا؛ پاجی، لے آؤ آپ بھی- بعد میں شادی ھال والے خراب کھانا دینا شروع کر دیتے ھیں.
میں اٹھا اور بریانی لے کر واپس آگیا- اس سے پوچھا، اس جعلی ہزار کے نوٹ کا کیا کیا تم نے-
کرنا کیا ھے. لڑکے والوں نے شادی پر بلایا ھے. دلہے کے والد کو سلامی میں دے دیا وہ۔
اور میز کے نیچے چھپائی چار بوتلوں سے ایک نکال کر دو گھونٹ میں خالی کی. چھ سیکنڈ دورانیے کا لمبا ڈکار لینے کے بعد دونوں ھاتھ جوڑے. عقیدت سے آنکھیں بند کی اور بولا....
شکر الحمدللہ۔
🔘 اس معاشرے کو تیزاب سے غسل کی ضرورت ہے!!
🤔🤔🤔🤡🤔🤔🤔
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
1 278
🌺 مارش میلو تھیوری (صبر) 🌺
استاد نے کلاس کے سب بچوں کو ایک ایک خوب صورت ٹافی دی اور پھر ایک عجیب بات کہی۔
’’سنو بچو! آپ سب نے دس منٹ تک اپنی ٹافی نہیں کھانی۔‘‘
یہ کہہ کہ وہ کلاس روم سے نکل گئے۔
چند لمحوں کے لئے کلاس میں خاموشی چھاگئی، ہر بچہ اپنے سامنے پڑی ٹافی کو بے تابی سے دیکھ رہا تھا اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان کے لئے خود کو روکنا مشکل ہو رہا تھا۔
دس منٹ پورے ہوئے اور استاد نے آ کر کلاس روم کا جائزہ لیا۔ پوری کلاس میں سات بچے ایسے تھے، جن کی ٹافیاں جوں کی توں موجود تھیں، جب کہ باقی تمام بچے ٹافی کھا کر اس کے رنگ اور ذائقے پر تبصرہ کر رہے تھے۔
استاد نے چپکے سے ان سات بچوں کے نام اپنی ڈائری میں نوٹ کیے اور پڑھانا شروع کر دیا۔
اس استاد کا نام پروفیسر والٹر مشال تھا.
کچھ سالوں بعد استاد نے اپنی وہی ڈائری کھولی اور ان سات بچوں کے نام نکال کر ان کے بارے میں تحقیق شروع کی۔ کافی جدوجہد کے بعد ان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اپنی زندگی میں کامیابی کے کئی زینے طے کر چکے ہیں اور ان کا شمار کامیاب افراد میں ہوتا ہے۔
پروفیسر والٹر نے اپنی کلاس کے باقی طلبہ کا بھی جائزہ لیا، معلوم ہوا کہ ان میں اکثریت ایک عام سی زندگی گزار رہی تھی، جبکہ کچھ افراد ایسے بھی تھے، جنھیں سخت معاشی اور معاشرتی حالات کا سامنا تھا۔
اس تمام تر کاوش اور تحقیق کا نتیجہ پروفیسر والٹر نے ایک جملے میں نکالا اور وہ یہ تھا۔۔۔
’’جو انسان دس منٹ تک صبر نہیں کرسکتا، وہ زندگی میں ترقی نہیں کر سکتا۔‘‘
اس تحقیق کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی اور اس کا نام ’’مارش میلو تھیوری‘‘ پڑ گیا، کیوںکہ پروفیسر والٹر نے بچوں کو جو ٹافی دی تھی، اس کا نام ’’مارش میلو‘‘ تھا. یہ فوم کی طرح نرم تھی۔
اس تھیور ی کے مطابق دنیا کے کامیاب ترین افراد میں اور بہت ساری خوبیوں کے ساتھ ساتھ ایک خوبی ’’صبر‘‘ کی بھی پائی جاتی ہے، کیوںکہ یہ خوبی انسان کی قوتِ برداشت کو بڑھاتی ہے، جس کی بدولت انسان سخت حالات میں بھی مایوس نہیں ہوتا اور یوں وہ ایک غیر معمولی شخصیت بن جاتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌹 اپنا راز راز رکھیں 🌹
اپنا بھید کسی پر ظاہر نہ کریں۔۔۔
ایک بادشاہ نے اپنے غلاموں سے ایک راز کی بات کہی اور انہیں منع کیا کہ اس بات کو کسی دوسرے پر ظاہر نہ کرنا۔
ایک سال تک تو خیریت رہی، پھر ان غلاموں میں سے ایک نے اپنے کسی دوست کے سامنے یہ بھید ظاہر کر دیا اور اسے تاکید کی کہ یہ کسی دوسرے کو نہ بتانا۔
اس کے دوست نے بھی اسی طرح کسی دوسرے کو یہ بات بتا دی۔
رفتہ رفتہ یہ بات ہر طرف پھیل گئی، بادشاہ کو جب علم ہوا تو اس نے غضبناک ہو کر حکم دیا کہ ان غلاموں کے سر قلم کر دو۔
ان میں سے ایک نے امان چاہی اور عرض کیا کہ اے بادشاہ! اپنے غلاموں کو قتل نہ کرو، کیونکہ اس خطا کی ابتدا آپ نے ہی کی ہے۔
آپ نے شروع ہی میں چشمے کا منہ بند کیوں نہ کیا، جب وہ سیلاب بن گیا تو اس کے آگے بند باندھنے کا کیا فائدہ ..
آپ جب تک بات منہ سے نہیں نکالتے، آپ کا اس پر قابو ہے، جب منہ سے نکال دی تو وہ آپ کے اوپر قابو پا لے گی۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
😇 بھولنا سیکھیں 😇
ایک بوڑھا آدمی کانچ کے برتنوں کا بڑا سا ٹوکرا سر پر اٹھائے شہر بیچنے کے لئے جا رہا تھا۔ چلتے چلتے اسے ہلکی سی ٹھوکر لگی تو ایک کانچ کا گلاس ٹوکرے سے پھسل کر نیچے گر پڑا اور ٹوٹ گیا۔
بوڑھا آدمی اپنی اسی رفتار سے چلتا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ ___ پیچھے چلنے والے ایک اور راہگیر نے دیکھا تو بھاگ کر بوڑھے کے پاس پہنچا اور کہا: "بابا جی! آپ کو شاید پتہ نہیں چلا، پیچھے آپ کا ایک برتن ٹوکرے سے گر کر ٹوٹ گیا ہے۔"
بوڑھا اپنی رفتار کم کیے بغیر بولا: "بیٹا مجھے معلوم ہے۔"
راہگیر: "حیران ہو کر بولا__، بابا جی! "آپ کو معلوم ہے تو رکے نہیں۔؟"
بوڑھا؛ "بیٹا جو چیز گر کر ٹوٹ گئی اس کے لیے اب رکنا بیکار ہے،_ بالفرض میں اگر رک جاتا، ٹوکرا زمیں پر رکھتا،_ اس ٹوٹی چیز کو جو اب جڑ نہیں سکتی کو اٹھا کر دیکھتا، افسوس کرتا، پھر ٹوکرا اٹھا کر سر پر رکھتا تو میں اپنا ٹائم بھی خراب کرتا، ٹوکرا رکھنے اور اٹھانے میں کوئی اور نقصان بھی کر لیتا اور شہر میں جو کاروبار کرنا تھا افسوس اور تاسف کے باعث وہ بھی خراب کرتا۔ _ بیٹا، میں نے ٹوٹے گلاس کو وہیں چھوڑ کر اپنا بہت کچھ بچا لیا ہے۔"
۔
۔
۔
ہماری زندگی میں کچھ پریشانیاں، غلط فہمیاں، نقصان اور مصیبتیں بالکل اسی ٹوٹے گلاس کی طرح ہوتی ہیں کہ جن کو ہمیں بھول جانا چاہیے، چھوڑ کر آگے بڑھ جانا چاہیے۔
کیوں؟؟؟؟؟
کیونکہ یہ وہ بوجھ ہوتے ہیں جو۔۔۔
آپ کی رفتار کم کر دیتے ہیں،
آپ کی مشقت بڑھا دیتے ہیں،
آپ کے لیے نئی مصیبتیں اور پریشانیاں گھیر لاتے ہیں،
آپ سے مسکراہٹ چھین لیتے ہیں،
اور آگے بڑھنے کا حوصلہ اور چاہت ختم کر ڈالتے ہیں۔
اس لیے اپنی پریشانیوں، مصیبتوں اور نقصانات کو بھولنا سیکھیں اور آگے بڑھ جائیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🌹 رشتوں میں بات چیت 🌹
رشتوں میں بات چیت کرنا بہت ضروری ہے، چاہے وہ مشکل ہی کیوں نہ ہو۔ آج کل لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ اپنے پارٹنر کو نظرانداز کرتے ہیں اور یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ خود سمجھ لیں کہ مسئلہ کیا ہے، جب کہ وہ خود اپنی پریشانیوں کا اظہار نہیں کر رہے ہوتے۔
اپنے جذبات پر بات کریں اور دل کھول کر اظہار کریں۔ مسائل کو دل میں دبا کر یہ ظاہر نہ کریں کہ سب ٹھیک ہے۔ اگر آپ کو جلن یا عدم تحفظ محسوس ہو رہا ہے، تو اپنے پارٹنر کو بتائیں۔ دفتر میں برا دن گزرا؟ اپنے پارٹنر سے ذکر کریں۔ اگر پارٹنر نے کوئی ایسی بات کی جو آپ کو ناگوار گزری، تو اسے بتائیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اپنے جذبات کے بارے میں ایماندار رہیں اور ان پر بات کریں۔ اگر آپ مؤثر انداز میں بات نہیں کریں گے تو سمجھ بوجھ ختم ہو جائے گی اور نتیجہ غیر ضروری جھگڑوں کی صورت میں نکلے گا، جو مزید جذباتی تناؤ پیدا کریں گے۔
یاد رکھیں، آپ کا پارٹنر کوئی جادوگر نہیں ہے کہ آپ کے دماغ کو پڑھ لے۔ اگر آپ خود بتانے کو تیار نہیں ہیں تو وہ مسئلہ کیسے سمجھے گا؟ اور جب آپ کے رویے انہیں الجھا رہے ہوں تو آپ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کا خیال رکھیں یا آپ کو سمجھیں؟ یہی وجہ ہے کہ اچھی بات چیت صحت مند تعلقات کے لیے بہت ضروری ہے۔ آپ دونوں کو ایک دوسرے کو سننے اور سمجھنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ جو چیز آپ کو پریشان کر رہی ہے، اس پر بات کریں۔ خود سے ایماندار رہیں اور کھل کر بات کریں۔ اس طرح آپ کا پارٹنر آپ کو جذباتی اور منطقی دونوں پہلوؤں سے سمجھ پائے گا۔
جو کہنا ہے واضح اور صاف انداز میں کہیں۔ جب آپ کا پارٹنر بول رہا ہو تو اس کی بات نہ کاٹیں۔ صبر بہت اہم ہے، اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے دھیان سے اور کھلے دل کے ساتھ سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔ اس طرح آپ دونوں ان غلط فہمیوں سے بچ جائیں گے جو مزید ناراضگی، جھگڑوں، اور غصے کا سبب بنتی ہیں۔
بات کریں، دل ہلکا ہو جائے گا۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
ہم دو بہنیں ہیں اور میرے والد نے ہمیں کبھی "دھی رانی" سے کم بلایا ہی نہیں جبکہ میرے شوہر مجھے"کتی" کہہ کر بلاتے ہیں - - -" یہ کونسی مردانہ صفت ہے وکیل صاحب ؟- - " اب بتائیں مرد میرے باپ جیسا شخص ہوا یا یہ کتی کہنے والا؟
مجھ سے کوئی چھوٹی موٹی غلطی ہو جائے تو یہ میرے پورے میکے کو ننگی ننگی گالیاں دیتے ہیں؟ - -" آپ ہی بتائیں جی اس میں میرے مائیکے کا کیا قصور ہے - - - یہ مردانہ صفت تو نہیں نا کہ دوسروں کی گھر والیوں کو گالی دی جائے - -
وکیل صاحب۔! میرے بابا مجھے شہزادی کہتے ہیں - - - اور یہ غصے میں مجھے "کنجری" کہتے ہیں - -
وکیل صاحب! مرد تو وہ ہوتا ہے نا جو کنجری کو بھی اتنی عزت دے کہ وہ کنجری نہ رہے اور یہ اپنی بیوی کو ہی کنجری کہہ کر پکارتے ہیں - - - یہ کوئی مردانہ بات تو نہیں ہوئی نا- - - ؟؟
وکیل صاحب اب آپ ہی بتائیں کیا یہ مردانہ طور پر کمزور نہیں ہیں" ؟ - -
میرا تو سر شرم سے جھک گیا تھا۔ اس کا شوہر بھی آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر اسکی طرف دیکھ رہا تھا۔
میری اس سوچ کو وہ عورت واقع ہی سچ ثابت کر گئی تھی کہ ضروری نہیں جیسا باطن ہو ویسا ہی ظاہر بھی ہو۔
"اگر یہی مسئلہ تھا تو تم مجھے بتا سکتی تھیں نا۔ مجھ پر اس قدر ذہنی ٹارچر کرنے کی کیا ضرورت تھی۔۔" ؟ شوہر منمنایا۔۔۔
"آپ کو کیا لگتا ہے آپ جب میری ماں بہن کے ساتھ ناجائز رشتے جوڑتے ہیں تو میں خوش ہوتی ہوں۔۔؟ - -
اتنے سالوں سے آپکا کیا گیا یہ ذہنی تشدد برداشت کر رہی ہوں اس کا کون حساب دے گا۔؟
جب آپ میری بہن اور ماں کو اتنی گندی گندی گالیاں اور باتیں کرتے ہیں آپ کیا جانیں میرے دل پر کیا گزرتی ہے۔ لیکن ہر چیز کی حد ہوتی اب مجھ سے یہ سب برداشت نہیں ہوتا۔
بیوی کا پارہ کسی طور کم نہیں ہو رہا تھا۔۔
خیر جیسے تیسے منت سماجت کر کے سمجھا بجھا کے انکی صلح کروائی ۔۔
میرے موکل نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ اب کبھی اپنی بیوی کو گالی نہیں دے گا اور پھر وہ دونوں چلے گئے۔ اب ان کے گھر میں سکون ہے، چھوٹے موٹے مسائل تو گھروں میں آتے رہتے ہیں لیکن اب ان کے گھر پہلے والے حالات نہیں ہیں۔
جب یہ واقعہ ہوا تو میں کافی دیر تک وہیں چیمبر میں سوچ بچار کرتا رہا کہ گالیاں تو میں نے بھی اس خاتون کو اس کے پہلے جواب پر دل ہی دل میں بہت دی تھیں تو شاید میں بھی نامرد ہوں اور شاید ہمارا معاشرہ نامردوں سے بھرا پڑا ہے۔
🔘 آپکی عورت نے اپنے ارمانوں کا سہرا آپ کے سر پر باندھا ھے اس کا مان مت توڑیں۔۔۔۔ بلکہ اس کی تربیت اپنے مزاج کے مطابق کریں۔
منقول عورتیں اس معاشرے میں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5498
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 ایک نامرد کی بیوی کی کہانی 🔷
میرا شوہر نامرد ہے اور مجھے خلع چاہیے۔ وہ نکاح ختم کروانے کا عام سا کیس تھا۔
اچھی پڑھی لکھی فیملی تھی۔ دو پیارے سے بچے تھے کیوٹ اور معصوم سے۔ لیکن خاتون بضد تھی کہ اسکو ہر حال میں خلع چاہیے، جبکہ میرا موکل یعنی کہ (شوہر) شدید صدمے کی کیفیت میں تھا۔
جج صاحب بھی پورا کیس سنتے وقت کبھی حیرانی سے شوہر کو دیکھتے اور کبھی اس کی بیوی کو تو کبھی ان کے ساتھ کھڑے دو بچوں کو۔
جج صاحب اچھے آدمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میاں بیوی کو چیمبر میں لے جا کر صلح کی کوشش کر لیں شاید بات بن جائے۔ (شوہر) کا وکیل ہونے کے ناطے مجھے تو بہت خوشی ہوئی کیونکہ میں بحثیت وکیل یہ کیس ہار رہا تھا۔ میں نے فوری حامی بھر لی۔ جبکہ مدعیہ (بیوی) کے وکیل نے اس پر اچھا خاصہ ہنگامہ بھی کیا لیکن خاتون بات چیت کے لئیے راضی ہو گئی۔
چیمبر میں دونوں میاں بیوی میرے سامنے بیٹھے تھے۔۔۔
"ہاں خاتون! آپ کو اپنے شوہر سے کیا مسئلہ ہے"؟ - -
"وکیل صاحب یہ شخص مردانہ طور پر کمزور ہیں اور نامرد ہیں۔"
میں اسکی بے باکی پر حیران رہ گیا۔ میرے منہ سے ایک موٹی سی گندی سی گالی نکلتے نکلتے رہ گئی۔ البتہ منہ میں تو دے ہی ڈالی۔ ویسے تو کچہری میں زیادہ تر بے باک خواتین سے ہی واسطہ پڑتا ہے لیکن اس خاتون کی کچھ بات ہی الگ تھی۔
اسکے شوہر نے ایک نظر شکایت اس پر ڈالی اور میری طرف امداد طلب نظروں سے گھورنے لگا۔ میں تھوڑا سا جھلا گیا کہ کیسی عورت ہے ذرا بھی شرم حیا نہیں ہے۔ دو بچوں کی ماں ہو کر بھی اپنے شوہر کو نامرد کہہ رہی ہے۔
بہرحال میں نے بھی شرم و حیا کا تقاضا ایک طرف رکھا اور تیز تیز سوال کرنا شروع کر دیئے۔
جب اس سے پوچھا:
"کیا تمہارا اپنے شوہر سے گزارہ نہیں ہوتا؟
تو وہ بیوی کہنے لگی:
"ماشاءاللہ دو بچے ہیں ہمارے۔ یہ جسمانی طور پہ تو بالکل ٹھیک ہیں مگر پھر بھی نامرد ہیں۔"
مجھے اس کی بات سے حیرت کا جھٹکا لگا کہ بچے بھی ہیں اور نامرد بھی، یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ عجیب عورت ہے۔
تو بیبی پھر مردانہ طور پر کمزور کیسے ہوئے؟
میں نے استفسار کیا۔۔۔
وکیل صاحب! صرف ازدواجی زندگی سے اولاد ہو جائے یہ ہی مردانگی نہیں ہوتی بلکہ اور بھی ایسی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں میاں بیوی کے درمیان، جس پر بیوی مرد سے مطمئن نہیں ہو پاتی اور مرد نامرد ہی رہتا ہے۔
مجھے اس عورت کی منطق کسی بھی طرح سمجھ نہیں آئی تھی۔۔ مجھے حیرت تھی کہ وہ فقط مطمئن نہ ہونے پر کس طرح سے اپنے مرد کی عزت یوں کوٹ کچہری میں اچھال رہی ہے یہ معاملہ تو ان دونوں کے مابین بھی حل ہو سکتا تھا۔۔
میں نے اک نظر اٹھا کر اس کے شوہر کو دیکھا۔۔ جس کے چہرے پر اپنا سچ کھل جانے کا خوف لاحق تھا۔۔
آپ کو اگر خدا نے اولاد سے نواز رکھا ہے بیبی اور اگر یہ جسمانی طور پر بھی ٹھیک ہیں تو اگر آپ کو ان سب کے باوجود کسی دشواری کا سامنا ہے تو آپ ڈاکٹر سے رابطہ کر سکتی تھیں یوں کوٹ کچہری آنا اس معاملے کا حل نہ تھا۔ میں نے غصے پر قابو کرتے جواب دیا۔
ان کی کمزوری کسی بھی ڈاکٹر سے دور نہ ہو سکتی تھی وکیل صاحب تبھی مجھے یہ راہ چننی پڑی۔۔
عجب عورت تھی اک تو انتہا کی بے باکی اوپر سے کمال کا کانفیڈینس۔ اور وجہ ایسی کہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا جانے یہ کیسی عورت تھی۔۔
اس کا حلیہ اس کی باتوں سے ذرا نہ ملتا تھا مگر ہر کسی کے ماتھے پر تھوڑا ہی لکھا ہوتا ہے کہ باطن بھی ظاہر جیسا ہے۔۔
بیبی ہر مسلے کا حل ہوتا ہے مجھے اب اس عورت پر غصہ آنے لگا تھا اور اس کے شوہر پر ترس۔۔۔ میں آپ کو ایک اچھے ڈاکٹر کا پتہ دیتا ہوں آپ وہاں جائیں سب بہتر ہو گا جہالت کی ضد میں آ کر گھر نہ توڑیں۔۔
میں نے اپنے غصے کو پس پشت ڈالتے اپنے فیملی ڈاکٹر کا ایڈریس دینے کا کہا جو کہ مردانہ کمزوری کا ماہر مانا جاتا تھا اور اپنی طرف سے ہر حد کوشش کر کے اس جاہل عورت کو اس اقدام سے روکنا چاہا۔۔
نہیں وکیل صاحب کبھی نہیں میں ان کا علاج کرانا دور ایسے مرد کے ساتھ اک منٹ نہیں رہوں گی۔۔
جانے وہ عورت کیوں اتنی ضد کر رہی تھی۔۔
جب آپ کی اولاد ہے تو پھر یہ بیماری اتنی بھی ںڑی بیماری نہیں۔ نجانے آپ نے اس بیماری کو کیوں وجہ بنا رکھا ہے۔
اب کی بار میرا ضبط جواب دینے لگا تھا۔
بیماری ہے وکیل صاحب بیماری ہے۔۔
اب کی بار وہ بھی دبا دبا چلائی تھی۔۔
اگر ہے تو وضاحت کر دیں پھر۔۔
اگر وہ بے باک تھی اتنی تو اصل مدعے تک پہنچنے میں پھر میں نے بھی اپنی شرم اک طرف رکھی تھی۔۔ مگر جب وہ بولی تو مجھے حیرت اور شرمندگی کے سمندر نے آن گھیرا۔۔
صرف بچے پیدا کرنا ہی مردانگی نہیں ہوتی وکیل صاحب۔ میرے بابا دیہات میں رہتے ہیں اور زمینداری کرتے ہیں۔ پورا گاؤں کہتا ہے کہ ان جیسا مرد کبھی نہیں دیکھا۔ ماشاءاللہ گبھرو، بااخلاق اور انتہائی مدد کرنے والے انسان ہیں، ہمیشہ دوسروں کی بہو بیٹیوں کے سر پر ہاتھ رکھا۔
1 278
🔷 طاقتور ہتھیار 🔷
انسان کا اب تک کا ایجاد کردہ سب سے طاقتور ہتھیار کونسا ہے؟
یہ مت سوچیں کہ یہ ایٹم بم یا ہائیڈروجن بم ہے ۔۔۔ یہ ایک موبائل فون ہے ۔۔۔ موبائل فون ایک ایسی طاقت ہے جسے کم اہمیت نہیں سمجھنا جانا چاہیے۔
■ یہ اتنا طاقتور ہے کہ۔۔۔
1 - اس نے لینڈ لائن ( ٹیلی فون) منقطع کر دی۔
2- اس نے ٹی ویTV کو مار ڈالا۔
3- اس نے کمپیوٹر کو رشتے سے ہٹا دیا۔
4- اس نے گھڑی کو گھومنے سے روک دیا۔
5- اس نے کیمرے کو بے رنگ کر دیا۔
6- ریڈیو Radio کو خاموش کر دیا۔
7- ٹارچ کا استعمال بند کر دیا۔
8- آئینہ توڑ ڈالا۔
9- اخبارات، رسالے اور کتابیں پھاڑ دیں۔
10- ویڈیو گیمز کو تباہ کر دیا۔
11- جیب والا پرس برباد کر دیا۔
12- اس نے ڈیسک کیلنڈر اور نوٹ ڈائری کا قلع قمع کر دیا۔
13۔ کریڈٹ کارڈ کی چھٹی کر دی۔
■ اور سب سے زیادہ نقصان یہ ہے کہ۔۔۔
1- اس نے بہت سے شادی شدہ جوڑوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا۔
2- اس نے بہت سے خاندانوں اور خاندانی دوستیوں کو توڑ ڈالا۔
3- اس نے طالب علموں کو لاپرواہ بنا کر کامیابی کے راستے سے بھٹکا کر پنکھ کی طرح ہوا کے راستے پر چھوڑ دیا۔
آہستہ آہستہ ہم سمجھ جائیں گے کہ یہ ہماری آنکھیں نابینا کر ڈالے گا، ہماری ریڑھ کی ہڈی کو شکستہ کر دے گا، ہمارے ذہن اور ثقافت کو بدل کر ہمیں ہلاک کر دے گا۔
وہ ہماری اگلی آنے والی نسل کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ اگر ہم نے اپنا خیال نہیں رکھا تو یہ ہماری روح کو بھی کچل دے گا اور ہمارے دلوں کو سخت اور بھاری کر دے گا۔ وہ ایسا کام کرے گا کہ ہماری آنے والی نسلیں پچھتائیں گی جبکہ انکا پچھتاوا بے فائدہ ہو گا۔
اور یقیناً مستقبل قریب میں وہ شاید ہمارے دماغ پر قابو پانے کی تلاش کرے گا۔
🔘 آئیے اس تباہ کن ہتھیار کا صحیح استعمال کریں تاکہ کبھی بھی کسی حادثے یا پچھتاوے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 امید 🔷
کہا جاتا ہے کہ ایک لڑکی اپنے بستر پر لیٹی ہوئی تھی اور شدید بیماری میں مبتلا تھی۔
اس نے اپنی بڑی بہن سے، جو کھڑکی کے پاس موجود درخت کو دیکھ رہی تھی، پوچھا: "درخت پر کتنے پتے باقی ہیں؟"
بڑی بہن نے آنکھوں میں آنسو لیے جواب دیا: "کیوں پوچھ رہی ہو، میری جان؟"
بیمار بچی نے جواب دیا: "کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے دن آخری پتے کے گرنے کے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔"
بڑی بہن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "تو جب تک وہ وقت نہیں آتا، ہم اپنی زندگی کا لطف اٹھائیں گے اور
خوبصورت دن گزاریں گے۔"
دن گزرتے گئے اور پتے گرتے گئے، اور آخر میں ایک پتہ رہ گیا۔
بیمار بچی اس پتے کو دیکھتی رہی، یہ سمجھتے ہوئے کہ جس دن یہ پتہ گرے گا، بیماری اس کی زندگی ختم کر دے گی۔
خزاں ختم ہو گئی، اس کے بعد سردی آئی اور سال گزر گیا لیکن وہ پتہ نہیں گرا۔
لڑکی اپنی بہن کے ساتھ خوش تھی اور آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی تھی یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی۔
سب سے پہلا کام جو اس نے کیا، وہ یہ تھا کہ اس معجزاتی پتے کو دیکھنے گئی جو نہیں گرا تھا۔
تو اس نے دیکھا کہ وہ ایک پلاسٹک کا پتہ تھا جسے اس کی بہن نے درخت پر باندھ دیا تھا۔
🔘 اپنی امید ہمیشہ جوان رکھیں اور کبھی ٹوٹنے نہ دیں اور اگر کسی کی امید ٹوٹ رہی ہو تو اس کی امید بن جائیں تاکہ اسے زندگی مل جائے۔
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5494
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 امید 🔷
کہا جاتا ہے کہ ایک لڑکی اپنے بستر پر لیٹی ہوئی تھی اور شدید بیماری میں مبتلا تھی۔
اس نے اپنی بڑی بہن سے، جو کھڑکی کے پاس موجود درخت کو دیکھ رہی تھی، پوچھا: "درخت پر کتنے پتے باقی ہیں؟"
بڑی بہن نے آنکھوں میں آنسو لیے جواب دیا: "کیوں پوچھ رہی ہو، میری جان؟"
بیمار بچی نے جواب دیا: "کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے دن آخری پتے کے گرنے کے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔"
بڑی بہن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "تو جب تک وہ وقت نہیں آتا، ہم اپنی زندگی کا لطف اٹھائیں گے اور
خوبصورت دن گزاریں گے۔"
دن گزرتے گئے اور پتے گرتے گئے، اور آخر میں ایک پتہ رہ گیا۔
بیمار بچی اس پتے کو دیکھتی رہی، یہ سمجھتے ہوئے کہ جس دن یہ پتہ گرے گا، بیماری اس کی زندگی ختم کر دے گی۔
خزاں ختم ہو گئی، اس کے بعد سردی آئی اور سال گزر گیا لیکن وہ پتہ نہیں گرا۔
لڑکی اپنی بہن کے ساتھ خوش تھی اور آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی تھی یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی۔
سب سے پہلا کام جو اس نے کیا، وہ یہ تھا کہ اس معجزاتی پتے کو دیکھنے گئی جو نہیں گرا تھا۔
تو اس نے دیکھا کہ وہ ایک پلاسٹک کا پتہ تھا جسے اس کی بہن نے درخت پر باندھ دیا تھا۔
🔘 کسی کی امید بن جائیں تا کہ اسے زندگی مل جائے ....
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5494
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
🔷 امید 🔷
کہا جاتا ہے کہ ایک لڑکی اپنے بستر پر لیٹی ہوئی تھی اور شدید بیماری میں مبتلا تھی۔
اس نے اپنی بڑی بہن سے، جو کھڑکی کے پاس موجود درخت کو دیکھ رہی تھی، پوچھا: "درخت پر کتنے پتے باقی ہیں؟"
بڑی بہن نے آنکھوں میں آنسو لیے جواب دیا: "کیوں پوچھ رہی ہو، میری جان؟"
بیمار بچی نے جواب دیا: "کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے دن آخری پتے کے گرنے کے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔"
بڑی بہن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "تو جب تک وہ وقت نہیں آتا، ہم اپنی زندگی کا لطف اٹھائیں گے اور
خوبصورت دن گزاریں گے۔"
دن گزرتے گئے اور پتے گرتے گئے، اور آخر میں ایک پتہ رہ گیا۔
بیمار بچی اس پتے کو دیکھتی رہی، یہ سمجھتے ہوئے کہ جس دن یہ پتہ گرے گا، بیماری اس کی زندگی ختم کر دے گی۔
خزاں ختم ہو گئی، اس کے بعد سردی آئی اور سال گزر گیا لیکن وہ پتہ نہیں گرا۔
لڑکی اپنی بہن کے ساتھ خوش تھی اور آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی تھی یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی۔
سب سے پہلا کام جو اس نے کیا، وہ یہ تھا کہ اس معجزاتی پتے کو دیکھنے گئی جو نہیں گرا تھا۔
تو اس نے دیکھا کہ وہ ایک پلاسٹک کا پتہ تھا جسے اس کی بہن نے درخت پر باندھ دیا تھا۔
🔘 کسی کی امید بن جائیں تا کہ اسے زندگی مل جائے ....
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
آلو کی پیداوار کو بڑھانے کا آسان طریقہ
ایک عدد گٹو کو فولڈ کر کے اس میں تین سے چار عدد آلو لگا لیں اور پھر جیسے جیسے آلو کا پودا بڑھتا جائے ویسے ویسے گٹو میں مٹی ڈالتے جائیں (یاد رہے مٹی میں نرم کی ہوئی خشک گوبر یا پھر کوکوپیٹ (ناریل کا کُٹا ہوا چھلکا) ڈال لیا کریں تاکہ مٹی نرم رہے)، اور جب یہ گٹو اپنے آخری سرے تک مٹی سے بھر جائے تب آلو کے پودے کو سوکھنے دیں۔
اور جب یہ پودا سوکھنے لگ جائے تو گٹو سے مٹی کو نکالنا شروع کر دیں،
آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ گٹو نیچے سے لے کر اوپر تک آپ کو آلوؤں سے بھرا ہوا ملے گا۔
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
پینٹنگ کی کہانی: "فریم سے فرار"
یہ اسپین کے آرٹسٹ پیرڈل بوریل کی ایک پینٹنگ ہے، جو آزادی اور معاشرتی پابندیوں اور روایات سے نجات کا ایک مضبوط پیغام دیتی ہے۔
یہ پینٹنگ اس بات کی نشاندی کرتی ہے کہ جب انسان اُس فریم سے باہر نکلتا ہے جو دوسروں نے اس کے لیے بنایا ہوتا ہے، تو وہ حیرت میں پڑ جاتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی اُسے اس بات کا افسوس بھی ہوتا ہے کہ اُس نے اپنی زندگی کے کتنے قیمتی لمحے اُن حدود میں گزار دیئے جو اُسے زبردستی روایات اور "فریمز" کے نام پر قبول کروائے گئے۔
اس پینٹنگ میں ایک بچے کو فریم سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو اس معنی کو واضح کرتا ہے کہ ہم خود کو دوسروں کی بنائی ہوئی حدود میں محدود نہ کریں۔
اس پینٹنگ کے معنی سے سبق سیکھیں اس سے پہلے کہ یہ پیغام آپ کی زندگی میں حقیقت بن جائے۔ خود کو ان روایات اور پابندیوں سے آزاد کریں جو آپ کو اپنی حقیقی خودی کو پہچاننے اور اپنی آزادی حاصل کرنے سے روکتی ہیں۔
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
1 278
خوشی کیا ہے...؟؟؟
ترکی کے ایک مشہور شاعر نے اپنے مشہور مصور دوست سے "خوشی" پر ایک پینٹنگ بنانے کی درخواست کی۔ لہٰذا، اس نے ٹوٹتے ہوئے بیڈ پر سکون سے سوئے ہوئے ایک خاندان کی پینٹنگ بنائی۔
اس بستر کی ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی اور دو اینٹیں رکھ دی گئی تھیں۔ اس خستہ حال مکان کی چھت بھی ٹپک رہی تھی۔ گھر کا کتا بھی بستر پر سکون سے سو رہا تھا۔
اس کی یہ پینٹنگ امر ہو گئی۔ اس لافانی پینٹنگ کو گہرائی سے دیکھیں اور سوچیں کہ خوشی دراصل کیا ہوتی ہے!!
دراصل اس تصویر کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ خوشی مسائل کا نہ ہونا نہیں بلکہ پریشانی کی صورتحال کو آسانی سے قبول کرنے میں ہے۔
آپ کے پاس جو بھی ہے اس میں اچھائی دیکھنے کی کوشش کریں، چاہے حالات کتنے ہی خراب ہوں۔ ایسی چیزوں کے بارے میں غمگین ہونا چھوڑ دیں، جو آپ کے اختیار میں نہیں ہیں۔ جب بھی آپ کا دل ڈوبنے لگے تو اس لازوال پینٹنگ کو دیکھیں۔
ہمیشہ مطمئن رہیں اور سکون سے سوئیں.
منقول۔۔
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
