دروس حوزویہ (البر)
رفتن به کانال در Telegram
فرمانِ رسول ص: أَلَا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ بُغَاةَ الْعِلْم۔ (الكافى، ج۱،ص۳۰،ح ۱)
نمایش بیشترکشور مشخص نشده استدین و مذهبی129 526
650
مشترکین
اطلاعاتی وجود ندارد24 ساعت
اطلاعاتی وجود ندارد7 روز
اطلاعاتی وجود ندارد30 روز
آرشیو پست ها
📚 فلسفہ اخلاق
🔸كتاب : *فلسفہ اخلاق، مؤلف: آقای مجتبی مصباح یزدی*
🔺موضوع:
*فلسفہ اخلاق اور مبادئ علم اخلاق*
درس نمبر : 3
مدرس: سید محمد حسن رضوی
https://t.me/akhlaqeislami/73
https://t.me/Howdhvi_Doroos/1262
┈••❃ البِرّ اسلامی فــڪـرى مرڪـز❃••┈
Repost from البر عقائدی سوال و جواب
*حکومت امام علی ع میں فدک واپس نہ کرنے کی وجوہات*
تحریر : سید محمد حسن رضوی
عموما یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ امام علی ع نے اپنے دور حکومت میں فدک جناب سیدہ ع کے ورثہ امام حسن ع و حسین ع کو کیوں نہیں لوٹایا جبکہ امام علی ع کے ہاتھ حکومت اور عدالتیں تھیں ؟
اولا امام علی ع کی شخصیت کو اقتدار سنبھالنے والے عام حکمرانوں پر قیاس کرنا باطل ہے کیونکہ عام حکمران حاکم بن کر اپنے اور اپنے گھرانے کے لیے پہلے قانونی فیصلے کراتے ہیں اور اپنے لیے حکومت کی طاقت سے نفع اور دنیاوی فوائد سمیٹنے کے جاتے ہیں۔ امام علی ع کی سیرت اس سے کامل جدا ہے۔
اگر ہم فدک نہ لوٹانے کے مسئلہ پر دقت کریں تو کہہ سکتے ہیں کہ امام علی ع کی خلافت میں تین وجوہات کی بناء پر فدک کے فیصلے کی نوبت نہیں آئی :
1۔ یہ امام علی ع کی ذاتیات سے وابستہ تھا اور آئمہ ع اپنی ذاتیات کے پہلے اقدام نہیں فرماتے بلکہ امت کے مسائل پہلے حل کرتے ہیں، اس لیے اس مسئلہ سے بالاتر بہت سے مسائل تھے جنہیں پہلے حل کرنے کی ضرورت تھی اور امام علی ع انہی مسائل میں مصروف رہے۔
2۔ گزشتہ خلفاء کے فیصلوں کو معاشرہ اسلامی فیصلہ سمجھتا تھا ، اس لیے ایک تراویح کو ختم کرنے کی کوشش امام علی ع نے کی تو کوفہ میں احتجاج شروع ہو گئے۔ فدک کا مسئلہ بھی پہلے دو خلیفہ سے مربوط تھا اس لیے بآسانی اس مسئلہ کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا تھا ورنہ احتجاج شروع ہو جاتے۔ اسلامی معاشرے کی اکثریت اس دور میں بھی پہلے دو خلفاء سے گہری عقیدت رکھتی تھی اور خواص کم تھے جو امام علی ع کو امام برحق بعد از رسول ص تسلیم کرتے تھے ۔ لہذا اتنا زمینہ فراہم کرنے کی ضرورت تھی کہ فدک کا مسئلہ اٹھایا جا سکے، اس لیے اس کو امام علی ع نے مؤخر رکھا۔
3۔ جناب فاطمہ ع نے فدک کا مسئلہ سیاسی تناظر میں اٹھایا تھا کیونکہ۔امام علی ع کی تحریک کو مالی سپورٹ چاہیے تھی اور فدک اس وقت کی آبادی کے تناسب اور جنگی وسائل کے اعتبار بڑا منبع اقتصاد شمار ہوتا تھا ۔ جب امام علی ع کو حکومت ملی تو فدک یہ حیثیت کھو بیٹھا تھا کیونکہ آبادی بہت بڑھ گئی تھی اور وسائل مالی کے دیگر منابع وجود میں آ گئے تھے اس لیے امام علی ع نے فدک کی طرف خاص توجہ نہیں رکھی کہ اسے دیگر مسائل پر ترجیح دی جائے۔
https://t.me/aqaidisawaljawab/779
*البر اسلامی فکری مرکز*
