es
Feedback
Voice Of Pakistan

Voice Of Pakistan

Ir al canal en Telegram

اس خطے میں جاری حالات سے با خبر رہنے کے لیے ہمارے ساتھ رہیئے۔

Mostrar más
2 294
Suscriptores
Sin datos24 horas
+227 días
+2030 días
Archivo de publicaciones
🚨 ٹی ٹی پی کی نئ ویڈیو جاری: مختلف علاقوں میں کمانڈروں کی موجودگی کے دعوے
‼️ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک نیا ویڈیو جاری کیا ہے جس میں تنظیم کے متعدد اہم کمانڈر مختلف مقامات سے نظر آئے ہیں۔
جاری کردہ ویڈیو میں ٹی ٹی پی کے سابق نائب امیر مفتی مزاحم باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں نظر آئے، جبکہ تنظیم کے کلیدی کمانڈر عمر عدیل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی موجودگی کا دعویٰ کیا۔
ویڈیو میں ٹی ٹی پی کے انٹیلی جنس چیف سعد کلاچی کے علاقے میں، جبکہ ڈی آئی خان کا سابق والی ابو یاسر جنوبی وزیرستان میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نظر آیا۔
کالعدم تنظیم کے اراکین نے ویڈیو میں اپنی کارروائیوں کو "دفاعی جہاد" قرار دیتے ہوئے دیگر گروپوں کو بھی اپنی تحریک میں شمولیت کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے اندر سے ہی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں پاکستانی حلقوں کی جانب سے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

🚨 اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا رہا، والد اب بھی اغوا کاروں کی قید میں
‼️ زیارت: بلوچستان لیویز کے ذرائع کے مطابق، ضلع زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کے بیٹے مستنصر کو دو ماہ بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مستنصر کو ہرنائی علاقے میں رہا کیا گیا ہے، تاہم اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اب بھی اغوا کاروں کی تحویل میں ہیں۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ اب تک اغوا کاروں کی جانب سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا تھا۔

#اپڈیٹ_شمالی_وزیرستان
‼️ قلعہ خدی میں خودکش حملے میں ملوث فرد قاری جنداللہ خالد بن ولید سوسائڈ اسکواڈ کا رکن تھا، جو حافظ گل بہادر نیٹ ورک سے وابستہ ایک ذیلی دھڑا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھڑا دیگر گروہوں کے ساتھ مل کر خودکش حملہ آور فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ بنوں ڈویژن میں ہونے والے تقریباً تمام خودکش حملے اس سوسائڈ اسکواڈ اور علاقائی طور پر منقسم دیگر گروپوں کے اشتراک سے منسلک ہیں

🚨 شمالی وزیرستان میں قلعہ خڈی پر حملہ، فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جنگ جاری
‼️ شمالی وزیرستان: ضلع شمالی وزیرستان میں واقع قلعہ خڈی کے باہر ایک حملہ آور نے بارودی مواد سے لدی گاڑی قلعے سے ٹکرا دی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جاری تصادم میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر سے منسلک دھڑے 'جماعت الفرسان محمد' نے قبول کی ہے، جس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
مانیٹرنگ ٹیموں کے مطابق، تقریباً 12 حملہ آوروں نے قلعے کے احاطے میں داخلے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر ردعمل دے کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

🚨 کالعدم تنظیم کی جانب سے خالد بلتی کی سوانح حیات پر مبنی ویڈیو کا ٹریلر جاری
‼️ کالعدم قرار دیے گئے گروپ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے سابق ترجمان مولانا خالد بلتی کی سوانح حیات پر مبنی ایک ویڈیو کا ٹریلر جاری کیا ہے۔
'ابطال امت ۱۰' کے عنوان سے جاری اس ٹریلر میں خالد بلتی کو 'شہید اسلام' اور 'بطل امت' کے خطابات سے نوازا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے مکمل ورژن کے جلد جاری کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سلسلہ گروپ کی جانب سے اپنے نظریاتی پیغامات کی تشہیر کا حصہ بتایا جا رہا ہے

🚨 افغانستان نے طویل رینج میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ‼️ کابل: قابل اعتماد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی دفاعی افواج نے
🚨 افغانستان نے طویل رینج میزائل کا کامیاب تجربہ کیا
‼️ کابل: قابل اعتماد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی دفاعی افواج نے 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تجربہ حالیہ دنوں میں کیا گیا جس میں میزائل نے مقررہ ہدف کو درستی سے نشانہ بنایا۔ یہ میزائل 400 کلومیٹر کے دائرے میں کسی بھی ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کامیاب تجربے کو افغانستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ میزائل ملکی سلامتی کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

🚨 صوابی: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک ‼️ صوابی کے علاقے کلابٹ میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے، جس می
🚨 صوابی: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار ہلاک
‼️ صوابی کے علاقے کلابٹ میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کلابٹ پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں اہلکار نورکمال شہ ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی ٹوپی موقعے پر پہنچ گئے ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
زخمی کانسٹیبل کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

🚨 باجوڑ: طبی مرکز کے قریب دھماکا، جانی نقصان نہیں ‼️ ‌باجوڑ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے قریب واقع میڈیسن مارکیٹ کے سامنے ڈ
🚨 باجوڑ: طبی مرکز کے قریب دھماکا، جانی نقصان نہیں
‼️ ‌باجوڑ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے قریب واقع میڈیسن مارکیٹ کے سامنے ڈاکٹر مشتاق کے کلینک کے قریب بارودی مواد کے دھماکے سے کلینک کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے مقاصد اور حالیہ صورت حال کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

🚨 پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات دوحہ میں متوقع
‼️ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں ڈپٹی پرائم منسٹر، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس سربراہ شامل ہیں جبکہ افغان وفد کی قیادت وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس سربراہ کریں گے۔ تاہم وفود کی تشکیل میں مزید اضافہ یا تبدیلی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب طالبان حکومت کے ایک ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان وفد کل کابل سے دوحہ کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں موجودہ جنگ بندی میں توسیع اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

🚨 ڈی آئی خان: تحصیل پروآ کے علاقے منگل موڑ میں فوجی قلعے کی راشن گاڑی پر قبضہ ‼️ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی
🚨 ڈی آئی خان: تحصیل پروآ کے علاقے منگل موڑ میں فوجی قلعے کی راشن گاڑی پر قبضہ
‼️ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤ نے ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ کے علاقے منگل موڑ میں فوجی قلعے کھوئی بہارہ کی راشن لے جانے والی گاڑی پر قبضہ کر لیا ہے۔
بیان کے مطابق، کارکنوں نے نہ صرف راشن کا سامان بلکہ قلعہ کھوئی بہارہ کے کئی سالوں کے ریکارڈ والے رجسٹرز بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں

🚨 خیبر ایجنسی: ٹی ٹی پی سربراہ مفتی نور ولی محسود نے فضائی حملے میں مارےجانے کے دعوؤں مسترد کرتے ہوئے اپنی موجودگی کا ثبوت پیش کیا
‼️ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے میڈیا ونگ عمر میڈیا نے اپنے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی ایک تازہ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہیں قبائلی ضلع خیبر کے پہاڑی علاقوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو پیغام میں مفتی نور ولی محسود نے پاکستانی فضائیہ کے کابل حملے میں اپنے مارے جانے کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں اپنی غیرت مند سرزمین خیبر ایجنسی میں موجود ہوں اور میرے مارے جانے کے دعوے دشمن کا پروپیگنڈہ ہیں۔"
ٹی ٹی پی سربراہ نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستانی حکومت ہمیشہ جو بھی ان کے ساتھ جنگ کرتے ہیں ان کو مختلف تہمتوں سے بدنام کرتی ہے۔ کبھی ان پر انڈیا کا الزام لگاتی ہیں، کبھی انڈیا کی معاونت کا الزام لگاتی ہیں اور کبھی دیگر الزامات۔ اب حال ہی میں ان لوگوں نے شکست کی صورت میں افغانستان کو مورد الزام ٹھہرا رکھا ہے۔"
مفتی نور ولی محسود نے مزید کہا کہ "الحمدللہ ہم اپنی سرزمین پر ہیں اور میں یہ بات حلفاً کہتا ہوں اور آپ کو مکمل اطمینان دلاتا ہوں کہ میں خیبر میں ہوں۔ امارت اسلامیہ اور افغانستان پر یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔"
انہوں نے اپنے ساتھیوں کو جہاد پر توجہ مرکوز رکھنے، قیادت کی اطاعت کرنے اور مقامی عوام کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ ویڈیو پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے فضائی حملے کے بعد سے ٹی ٹی پی سربراہ کے مارے جانے کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں۔

🚨 جکارتہ میں افغان اور بھارتی سفراء کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال ‼️ جکارتہ — انڈونیشیا میں افغانستان کے
+1
🚨 جکارتہ میں افغان اور بھارتی سفراء کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال
‼️ جکارتہ — انڈونیشیا میں افغانستان کے سفارت خانے کے مطابق، افغان سفیر مولوی سعد اللہ بلوچ نے جکارتہ میں بھارت کے سفیر سندیپ چکرورتی سے ملاقات کی، جس میں کابل اور نئی دہلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے سفیروں نے ثقافتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، علاقائی صورتحال اور باہمی اشتراک کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے ایک ہفتے کے دورے سے حال ہی میں وطن واپس پہنچے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، اس رابطے کو کابل اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات میں نئی حرارت لانے کی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

🚨 باجوڑ: ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
‼️ باجوڑ میں نامعلوم افراد نے رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ گزشتہ رات کیا گیا، جس کے نتیجے میں گھر کے باہر کھڑی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تاہم، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ رواں سال کے دوران تیسرا واقعہ ہے جس میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

🚨 قبائلی اضلاع کرم و خیبر سے دو مزید عسکریت پسندوں گروپوں کی کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت ‼️ کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خر
+1
🚨 قبائلی اضلاع کرم و خیبر سے دو مزید عسکریت پسندوں گروپوں کی کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت
‼️ کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے تازہ جارہ کردہ دو مختلف بیانات میں قبائلی اضلاع کرم و خیبر سے دو عسکریت پسند گروپوں کی کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کرم سے کمانڈر مفتی عبد الرحمن اور خیبر کے علاقے باڑہ تیراہ سے کمانڈر شیر خان کی قیادت میں دو عسکریت پسند گروپوں نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ہاتھ بیعت کرکے تنظیم کے تمام اصول و لوائح کی پاسداری کا عہد کیا ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں پاکستان میں موجود دیگر عسکریت پسندوں کو بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ملکر پاکستان کو اسکے اصل مقصد تک پہنچانے میں ان کا ساتھ دے۔

🚨 پاکستان کی قطر و سعودی عرب سے ثالثی کی درخواست — عبد الحق حماد کا انٹرویو
‼️ افغان حکومت کے ایک سینئر عہدیدار عبد الحق حماد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قطر اور سعودی عرب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے افغان فریق سے لڑائی روکنے کی اپیل کریں۔
عبد الحق حماد کے مطابق، جنگ کے آغاز کے تقریباً ایک گھنٹے بعد پاکستانی حکام نے قطر اور سعودی عرب سے رابطہ کیا اور "اللہ کی خاطر ثالثی کرنے" اور افغانوں کو لڑائی سے باز رکھنے کی درخواست کی۔ حماد نے کہا کہ یہ معلومات انہیں معتبر ذرائع سے موصول ہوئی ہیں، اور وہ اس بیان کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دراصل جنگ روکنے کی پیشکش بھی کی تھی، کیونکہ اسلام آباد کو یہ احساس ہے کہ اگر افغانیوں کا صبر لبریز ہو جائے تو اُن کا ردعمل انتہائی سخت ہوتا ہے۔ ان کے بقول، "پاکستان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہم اپنے مقدسات، اسلامی نظام اور قومی مفادات کے دفاع میں کبھی خاموش نہیں رہتے۔ اگر کوئی حملہ آور ہم پر یلغار کرتا ہے تو ہم ایسا جواب دیتے ہیں جو آئندہ تاریخ کے لیے مثال بن جاتا ہے۔
عبد الحق حماد نے کہا کہ افغانستان کے لیے یہ جنگ کوئی مشکل معرکہ نہیں۔ "ہم نے اس سے کہیں زیادہ فاصلے اور بڑے دشمن کے خلاف جنگ لڑی ہے اور انہیں شکست دی ہے۔ یہ تو ہمارے لیے نسبتاً آسان مرحلہ ہے۔

🚨 جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمِیلن میں پولیس تھانے پر حملہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا
‼️ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمِیلن میں، جو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی سرحد کے قریب واقع ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق، جھڑپ کے دوران متعدد پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ حملہ آوروں نے تھانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں تھانے کے احاطے میں مسلح افراد، گرفتار پولیس اہلکار، قبضے میں لیا گیا اسلحہ اور عمارت سے اٹھتے ہوئے شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔
دو پولیس اہلکاروں نے مزاحمت کیے بغیر حملہ آوروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

🚨 تحریک طالبان پاکستان کا تحریک لبیک کارکنوں پر مبینہ ریاستی تشدد کی مذمت پر مبنی اعلامیہ جاری
‼️ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے مبینہ سخت اقدامات کی مذمت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “تحریک لبیک پاکستان کے پرامن مظاہرین کے خلاف وطن عزیز پر مسلط برائے نام سیکیورٹی ادارے انتہائی سفاکی کا سلوک کر رہے ہیں”۔ بیان کے مطابق کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جن کے لیے تنظیم نے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی ہے۔
تحریک طالبان پاکستان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کوئی نیا واقعہ نہیں، ماضی میں “سانحہ بابڑے، سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ ڈی چوک اور سانحہ مال روڈ” جیسے واقعات میں بھی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی شہید و زخمی ہو چکے ہیں”۔
بیان میں پاکستان کے مختلف طبقات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ “مظلوموں کا ساتھ دے کر ظلم و جبر کے اس نظام کو ختم کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں”۔ اعلامیے میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ “ملک میں ریاست نام کی کوئی چیز نہیں رہی، بلکہ چند مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں عوام کا استحصال جاری ہے”۔
تحریک طالبان پاکستان نے یہ بھی کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں مظلوموں کے ساتھ ہمدردی کو جرم بنا دیا گیا ہے، اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ مبینہ سلوک کو بھی اس سلسلے کی ایک مثال قرار دیا۔
بیان کے آخر میں تنظیم نے کہا کہ “پاکستان کے سنجیدہ طبقات قربانی کا بکرا بننے کے بجائے ایک بار ٹھیک قربانی دے کر مسلط شدہ نظام کو ختم کریں”۔